زندہ خدا کے زبردست نشان
انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۲
زندہ خدا کے زبردست نشان
امیگزین کے سامنے گرفتاری کا حکم پیش کر دیا اور اس نے زار کو جو کہ بادشاہی گاڑی کے اندر
انتظار کر رہا تھا خبر دی۔ ڈوما کے اس فیصلہ کے جواب میں جو کچھ زار نے جواب دیا وہ گویا
پیشگوئی کے الفاظ ہی کی تشریح تھی کیونکہ اس نے کہا کہ " مجھے جہاں بھی بھیجو وہاں جانے کے
لئے تیار ہوں۔ اور ہر ایک فیصلہ کے آگے سر تسلیم خم کرتا ہوں۔ ان الفاظ سے ظاہر ہے کہ
اس کی حالت انتہائی مایوسی تک پہنچ گئی تھی اور پھر رپورٹر اس کی حالت کی نسبت لکھتا ہے
جب وہ بادشاہی خیمہ میں پہنچا تو سابق زار روسی سپاہی کی وردی پہنے ہوئے تھا اس کا چہرہ متفکر
نظر آتا تھا۔ گرفتاری کے بعد کی حالت اور بھی زار بتائی جاتی ہے۔ چنانچہ رپورٹر اطلاع دیتا ہے
کہ اخبارات زار کے بھائیوں سے روزانہ ملاقاتیں شائع کرتے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ
زار اور زارینہ درد انگیز علیحدگی کی حالت میں ہیں۔ اور وہ ملک کے اصل حالات اور شاہی
خاندان کی کیفیت سے بالکل بے خبر ہیں ۔ " یہ تمام حالات بتاتے ہیں کہ غیر معمولی طور پر زار کی
حالت ایک زبردست بادشاہ کے بجائے ایک شکستہ حال انسان کی ہو گئی۔ اور اس طرح خدا تعالی
کا وہ کلام پورا ہوا کہ زار بھی ہو گا تو ہو گا اس گھڑی باحال زار" مذکورہ بالا واقعات کے علاوہ
اور واقعات بھی ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ پیشگوئی خاص شان کے ساتھ پوری ہوئی۔ اول یہ کہ
جیسا کہ بعد کی تاروں سے معلوم ہوتا ہے۔ روس کے مدبروں نے اس بات کا فیصلہ کر دیا ہے کہ
اب کوئی زار نہ ہو گا بلکہ ریپبلک حکومت ہو گی اگر وہ لوگ موجودہ زار کی جگہ کسی اور کو زار
بنا دیتے تو شائد بعض معترض کہتے کہ اب زار ایک اور شخص ہے اور اس کی حالت زار نہیں
لیکن آئندہ ریپبلک کا فیصلہ ہو جانے کے بعد اب کوئی زار نہیں ہو سکے گا۔
et
دوم پیشگوئی کے الفاظ بتاتے ہیں کہ زار کی معزولی قتل کے سوا اور ذرائع سے ہو گی کیونکہ
جو شخص قتل کیا جائے اس کا حال زار نہیں کہلا سکتا حال زار اسی شخص کا ہوتا ہے جو زندہ رہے
اور پہلے کی نسبت اس کا حال خراب ہو جائے اور سب سامان جاتے رہیں۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ
زار کو قتل کرنے کی بجائے زندہ گرفتار کیا گیا اور حکومت سے علیحدہ کیا گیا اور تمام دنیا نے اس
کے حال زار کا اقرار کیا۔
سوم یہ پیشگوئی ایسے رنگ میں پوری ہوئی ہے کہ اس کی اشاعت اچھی طرح سے کی جا
سکتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی قدرت کا ثبوت ہے ورنہ اگر زار کو تکلیف جرمن کے ہاتھوں سے
پہنچتی یا جو حکومت اس کی معزولی پر قائم ہوئی تھی وہ گورنمنٹ برطانیہ سے دوستانہ تعلقات نہ
۔۔۔۔۔۔
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۳
زندہ خدا کے زبردست نشان
رکھتی تو اس پیشگوئی کے پورے ہونے پر اس کی اشاعت سیاسی امور کے خلاف ہوتی۔ مگر جو
پیشگوئیاں شائع کی جاتی ہیں وہ لوگوں کی ہدایت کے لئے ہوتی ہیں اور خدا تعالی خود ایسے سامان
کر دیتا ہے کہ جب وہ پوری ہوں تب بھی ان کی اشاعت کثرت سے کی جائے۔ سو اس وقت
زار کی معزولی کا جو گورنمنٹ برطانیہ کا حلیف تھا ایک ایسے رنگ میں واقع ہونا کہ جس کو شائع
کرنا کسی مصلحت کے خلاف نہیں بناتا ہے کہ اس خبر کا دینے والا قادر خدا ہے جس نے اگر ایک
خبر قبل از وقت ہماری تھی تو اس کے شائع کرنے کے سامان بھی خود ہی کر دیتے ہیں۔ میں آخر
میں تمام بنی نوع انسان کو جو خواہ کسی مذہب یا فرقہ کے پیرو ہوں یا کسی ملک کے باشندے ہوں
اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ کیا یہ زبردست نشان اس بات کی کافی شہادت نہیں کہ
جس کے ہاتھ پر ظاہر ہوا وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس کے بھیجے ہوؤں میں ہے اگر
نہیں تو کسی نبی کی صداقت کا بھی کوئی ثبوت نہیں۔ اے عزیز و ا دنیا کے فسق و فجور کو دیکھ کر اللہ
تعالیٰ نے چاہا ہے کہ پھر اسے راستی اور صداقت سے بھر دے اور اسے نیکی اور تقویٰ پر قائم کر
دے ۔ وہ مہربان خدا جو ہمیشہ گمراہی اور تاریکی کے زمانوں میں ہادی بھیجتا رہا ہے اور صداقت کا
سورج چڑھاتا ہے اس کی رحمت نے تقاضا کیا کہ اس زمانہ کو بھی اپنی رحمت سے محروم نہ رہنے
دے۔ پس اس نے اپنا رسول بھیج کر اپنے قرب کے دروازے کھول دیئے۔ جس کے دل میں
اس کی محبت ہو اور جس کی روح اس کے آستانے پر گرنے کے لئے تڑپتی ہو وہ آگے بڑھے کہ
اس کی خواہش کے پورا ہونے کا وقت آگیا ہے اور اس کی آرزو کے ہر آنے کی گھڑی آگئی
ہے۔ آہ! کیا داناؤں کی آنکھیں کھولنے کے لئے یہ بات کافی نہیں کہ اس وقت تمام کے تمام
مذاہب اس نعمت عظمی کے پانے سے محروم ہیں جس کی نسبت سب کو اقرار ہے کہ پہلے زمانہ میں
ان کے بڑوں کو حاصل تھی۔ سب مذاہب کہتے ہیں کہ ان کے بڑوں کو الہام ہوتے تھے لیکن یہ
بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اب ان کو نہیں ہوتے۔ کیا کوئی سعید روح نہیں جو اس بات پر غور کرے
کہ کیوں پہلے الہام کا دروازہ کھلا تھا اور اب نہیں۔ کیا یہ اس بات کا ت کا ثبوت نہیں کہ وہ مذاہب
اس جارہ ہدایت سے جس پر وہ پہلے قائم تھے دور ہٹ گئے ہیں۔ کیسے افسوس کی بات ہے کہ خدا
پر الزام لگایا جاتا ہے۔ لیکن اپنی کمزوری کا اقرار نہیں کیا جاتا۔ یہ تو کہا جاتا ہے کہ خدا تعالٰی نے
بلاوجہ وحی کا دروازہ بند کر دیا ہے لوگ وہ تمام اعمال بجالاتے ہیں جو پہلے بجالاتے تھے لیکن خدا
تعالی ان کو وحی نہیں کرتا۔ لیکن یہ نہیں تسلیم کیا جاتا کہ خدا تعالیٰ تو فضل کرنے کے لئے اب
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۴
زنده خدا کے زبر دست نشان
بھی تیار ہے مگر خود ہی اس کی رضا کی راہ کو چھوڑ گئے ہیں جس کی وجہ سے اس کے فضلوں سے
محروم ہو گئے ہیں۔ ورنہ خدا تعالیٰ اب بھی بولتا ہے۔ چنانچہ اس نے اس زمانہ میں حضرت مرزا گئے
م
غلام احمد مسیح موعود سے کلام کیا ہے اور ان کی اتباع کرنے والے ر ان کی اتباع کرنے والے اور ہزاروں سے ہم کلام ہوا
ہے۔
اپنے
اے اہل ہند ! آپ خواہ کسی قوم یا کسی ! کسی مذہب یا کسی زبان کے بولنے والے ہیں۔ میں آپ
کو اس بات کی طرف متوجہ کرتا ہوں کہ آپ لوگ اس نعمت الہی کی قدر کریں جو اس نے ا
فضل سے آپ پر نازل فرمائی ہے۔ کسی ملک میں خدا تعالیٰ کا نبی آنا اس ملک کی کچھ کم عزت
نہیں بلکہ یہ وہ انعام الہی ہے جس پر قومیں رشک کرتی ہیں۔ خوش ہو کہ خدا نے اس زمانہ کے
لئے ملک ہند کو جو آپ لوگوں کا مسکن و وطن ہے چنا۔ مختلف ممالک کے لوگ اس نعمت کے
حصول کے لئے سخت آرزو مند تھے اور ہر ایک شخص خواہش کرتا تھا کہ میرا ملک اس کا مورد
ہو۔ لیکن خدا کے فضل نے اس نعمت کا سزادار ہند کو قرار دیا۔ پس اہل ہند جس قدر بھی اس
احسان پر خوش ہوں کم ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی کوئی نادانی ہو سکتی ہے کہ خدا تعالیٰ کسی ملک
کو انعام دے اور وہ اس کے لینے سے انکار کرے۔ پس حق کے قبول کرنے لئے دوڑو کہ اس
میں آپ لوگوں کے لئے دینی و دنیاوی دونوں طرح کی عزت ہے۔ وہ دن آتے ہیں جب مسیح
موعود کے طفیل ہندوستان کا نام بلند کیا جائے گا۔ بلکہ وہ دن دروازہ پر ہے بلکہ اس کی پو پھٹ
رہی ہے۔ پس غفلت شعار مت بنو۔ اور اس شخص کی طرح مت ہو جس کے گھر میں پشمہ
پھوٹ رہا ہو اور چاروں طرف کے لوگ اس میں آکر خیمہ زن ہو رہے ہوں اور اس سے
سیراب ہو رہے ہوں لیکن وہ خود پیاسا تڑپ رہا ہو اور پانی پینے کی کوشش نہ کرے۔ مختلف
ممالک کی سعادت مند روحیں خدا کے اس مأمور کے دامن سے وابستہ ہو کر فیوض روحانی
حاصل کر رہی ہیں۔ پس کس قدر افسوس ہے اس قوم پر جو قریب ہو کر بعید ہو اور پاس ہو کر
دور ہو۔ گنگا آپ لوگوں کے گھروں میں بہہ رہی ہے اس کے متبرک پانی میں نہا کر اپنی ادناس کو
دور کرو۔ کہ خدا کے نزدیک مادری پانی سے اپنے بدن کو صاف کرنے والا شخص پاک نہیں کہلاتا
وہ جو کہ روحانی پانی سے اپنے آپ کو پاک کرتا ہے۔
بلکہ
اے اہل ہند! اپنی عزت کا خیال ایک فطرتی امر ہے جو ہر انسان کے اندر پایا جاتا ہے گو اس
عزت کے معیار میں فرق ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ تو ناجائز طور پر تمام عزت کی باتوں کو اپنی
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۵
زندہ خدا کے زبر دست نشان
طرف منسوب کرتے ہیں۔ مسلمانوں کو دیکھو ہر ایک مشہور آدمی کا مقبرہ یا کوئی اور متبرک شے
جو کسی غیر ملک میں پائی جاتی ہے اس کی نقل انہوں نے یہاں بنا رکھی ہے اور اس کو اصل قرار
دیتے ہیں۔ ہندوؤں کا بھی یہی حال ہے۔ ایک ایک بزرگ کے مسکن و مولد کے کئی علاقے
دعویدار ہیں کیونکہ وہ اس میں اپنی عزت پاتے ہیں۔ جب غلط اور بنارٹی عزت کے لئے اس قدر
کوشش کی جاتی ہے تو حقیقی اور بچی عزت کو کیوں چھوڑا جاتا ہے۔ خدا کے انعام کی قدر کرو کہ
اس میں بھلا ہے اگر آپ لوگوں پر بڑا فضل ہوا ہے تو آپ بڑی ذمہ داری کے نیچے بھی ہیں جو
خدا کے فضل کو رد کرتا ہے خدا تعالی کا غضب اس پر بھڑک پڑتا ہے۔ پس اپنے دل میں خود
فیصلہ کرو کہ ان دونوں میں سے کون سی شے اس قابل ہے کہ اسے قبول کیا جائے آیا اس کا
غضب یا فضل ۔ خوب یاد رکھو خدا کا غضب برداشت کرنے کی کسی میں طاقت نہیں۔ پس اس
کے فضل کو قبول کرو اور اس کے مامور اور او تار پر ایمان لاؤ تا دونوں جہان میں سکھ پاؤ۔
اے یورپ و امریکہ کے لوگو! تم نے خدا تعالیٰ کے پیدا کردہ مادی عالم کو اختیار کر کے بہت
سے فوائد حاصل کئے ہیں اور علوم و فنون کے دروازے تم پر کھل گئے ہیں۔ کیا یہ تمہارے لئے
کافی تحریص نہیں کہ اس کے عالم روحانی کی بھی سیر کروتا اس سے بھی زیادہ کامیابی کا منہ دیکھو۔
تم خدا تعالیٰ کی قدرت کا مشاہدہ اپنی آنکھوں سے کر رہے ہو اور اس جنگ عالمگیر کی عظمت اور
زار روس کی حالت زار کو ان لوگوں کی نسبت جو دوسرے ممالک کے رہنے والے ہیں زیادہ
عمدگی سے سمجھ سکتے ہو۔ پس خدا کے نشانوں سے فائدہ اٹھاؤ تا خدا تعالیٰ کے فضلوں کے وارث
بنو۔ یاد رکھو کہ وہ اسلام جو پادریوں نے تمہارے سامنے پیش کیا ہے حقیقی اسلام نہیں بلکہ مسبح
کر کے تمہارے سامنے پیش کیا گیا ہے۔ حقیقی اسلام علوم روحانی کا ایک ایسا بیش بہا ذخیرہ ہے کہ
اس کا مقابلہ کوئی اور مذہب نہیں کر سکتا۔ حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے
پہچانا جاتا ہے۔ پس اسلام کو اس نظر سے نہ دیکھو جس سے کہ اسلام کے دشمن تم کو دکھانا چاہتے
ہیں بلکہ اس نظر سے دیکھو جس سے کہ مسیح تم کو دکھانا چاہتا ہے۔ اور غور کرو کہ اسلام کے پھل
کیسے شیریں ہیں۔ اس وقت جب کہ سب مذاہب اپنی صداقت کا زندہ نمونہ پیش کرنے سے
قاصر ہیں اسلام ہی ایک مذہب ہے کہ جو اپنی زندگی کا ثبوت دیتا ہے اور جس پر چل کر انسان
خدا تعالی سے ہم کلام ہوتا ہے۔ پس اسلام کو قبول کرو اور اس نبی پر جس نے محمد رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں اور اسلام کی شریعت پر چل کر خدا سے اس رتبہ کو پایا ہے ایمان
انوار العلوم جلد ۳۰
۵۶۶
زندہ خدا کے زبر دست نشان
لاؤ تا تم خدا تعالیٰ کے سب احکام کے قبول کرنے والے اور اس کے سب نبیوں کے ماننے والے
قرار پاؤ اور مسیح کی روح تم سے خوش ہو۔ کیونکہ جو اس کے مثیل کو قبول کرتا ہے وہی اس کو
بھی قبول کرتا ہے اور جو اس کے مثیل کو رد کرتا ہے وہ در حقیقت اس کو رد کرتا ہے جس کے
نام پر وہ آیا ہے۔
وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
خاکسار
مرزا محمود احمد
قادیان هم اپریل ۱۹۱۷ء