زندہ مذہب

انوارالعلوم (جلد 3)

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۸۷
زندہ مذہب
اسلام کے زندہ مذہب ہونے کے
دلائل اور مذاہب عالم کو چیلنج)
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
زنده ناب

انوار العلوم جلد - ۳
بسم الله الرحمن الرحیم
۵۸۹
زنده نذهب
محمدہ و نصلی علی رسوله الكريم
اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت
(حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی وہ تقریر جو حضور نے ۳۰۔ ستمبر ۱۹۱۷ء
کو جماعت احمدیہ شملہ کے سالانہ جلسہ پر بمقام میسانک ہال فرمائی۔)
يَا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَ تُكُمْ مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَشِفَاءُ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَ هُدًى وَ
رَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ (يونس : ٥٨)
مذہب ایک ایسی معزز و مکرم شے ہے کہ اس کے خدا کے متعلق کلام کرنے کا طریق ذکر میں انسان کو بہ محتاط ہونا چاہئے۔ اگر کوئی
خدا ہے اور خدا کے ہونے کے بعد کسی مذہب کی ضرورت ہے اور وہ لوگ جو عقل و سمجھ رکھتے
ہیں اور انکو اس بات کے تسلیم کرنے کے سوا چارہ نہیں کہ خدا ہے اور ضرور ہے تو پھر اس بات
کے ماننے میں بھی کسی کو عذر نہیں ہو سکتا خواہ وہ عیسائی ہو یا موسائی سناتنی ہو یا آریہ ، مسلمان
ہو یا سکھ کہ اللہ تعالیٰ کے متعلق جو کلام ہونا چاہئے اس میں سنجیدگی ، خوف ادب کو خاص طور پر
مد نظر رکھنا چاہئے ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ لوگ معمولی سے معمولی انسانوں کے سامنے جو رتبہ میں ان
سے کسی قدر ہی بڑے ہوتے ہیں کلام کرتے وقت ادب اور تہذیب کو مد نظر رکھتے ہیں۔ ڈپٹی
کمشنر ایک ضلع کا افسر ہوتا ہے اس کے پاس جو لوگ جاتے ہیں تو کلام کرنے میں خاص احتیاط
اور سنجیدگی پیدا کرتے ہیں اور اس کے بالا افسروں کے سامنے تو اور بھی متانت سے گفتگو کرنے
کی کوشش کی جاتی ہے اور کسی کی مجال نہیں ہوتی کہ گورنمنٹ کے کسی چھوٹے سے چھوٹے

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۰
زنده مذهب
افسر کے سامنے بھی بیہودگی برتے اور بے ادبی کو کام میں لائے بلکہ بہت احتیاط کی جاتی ہے۔ اور
یہ بات ہم ادنیٰ سے ادنی قوم کے انسان میں بھی دیکھتے ہیں کہ افسر کے سامنے ادب اور تہذیب کی
علامات اور آثار ظاہر کرتا ہے۔ پس جب یہ بات ہے تو پھر وہ خدا جو بادشاہوں کا بادشاہ اور
شہنشاہوں کا شہنشاہ ہے انسان کا خالق اور رازق ہے اور جس سے نہ صرف اس دنیا میں تعلق
ضروری ہے بلکہ مرنے کے بعد بھی واسطہ پڑتا ہے اس کے متعلق کلام ہو اور اس میں سنجیدگی و
متانت نہ ہو نہیں اور مخول سے بات کی جائے کیسے غضب کی بات ہے۔ کیا یہ ممکن ہے کہ انسان
کو خدا تعالی کی ہستی کا یقین ہو اور پھر وہ ایسا کرے ہرگز نہیں۔ مگر بہت لوگ ہیں جو چھوٹے
چھوٹے افسروں کا تو بڑا ادب کرتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے معاملہ میں ادب کو بالائے طاق رکھ
دیتے ہیں۔ بحثیں ہوتی ہیں مباحثے کئے جاتے ہیں مگر ان سے یہ مدنظر نہیں ہوتا کہ تحقیق حق کی
جائے ۔ صداقت کو حاصل کیا جائے بلکہ محض وقت گزارنا اور خوش طبعی اور مذاق کا سامان مہیا
کرنا ہوتا ہے۔ جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ بہت لوگ ان کے بحث مباحثہ کو سنتے ہیں مگر کچھ فائدہ
نہیں اٹھاتے۔ ان کے کان میں تو آواز پڑتی ہے مگر دل میں داخل نہیں ہوتی۔ اس لئے یہ
طریق نهایت لغو اور بیہودہ ہے۔ پس اللہ تعالیٰ کے متعلق جو گفتگو ہو وہ ایسی ہونی چاہئے کہ جس
میں حق کا حاصل کرنا مد نظر ہو اور باطل کو ترک کرنے نے کا ارادہ ہو۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ
خدا کا خوف پایا جاتا ہو۔ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا
ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ (النقال : (۳) کہ سوائے ان کے اور کوئی خدا کو ماننے والا نہیں کہ جن
امنے جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل خوف سے بھر جائیں، رونگٹے کھڑے ہو جائیں
اور دل ڈر جائیں کہ ہمارے سامنے ایک ایسے عظیم الشان شہنشاہ کا ذکر آیا ہے جس کے متعلق
ذرا سی بے احتیاطی کرنے سے بھی تباہی و بربادی کے کنویں میں گر جائیں گے۔ واقعہ میں خدا
کے ذکر کے وقت انسان کے دل میں ایسا ہی خوف اور ڈر پیدا ہونا چاہئے۔ دیکھئے ایک انسان شیر
یا سانپ سے نہیں کھیلتا کیونکہ وہ ڈرتا ہے کہ مارا جاؤں گا۔ اسی طرح ایک افسر سے ماتحت کبھی
احتیاطی اور بد تہذیبی نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ نقصان اٹھاؤں گا۔ اسی طرح اگر خدا
کی ہستی کا پورا پورا یقین ہو تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس کے ذکر سے انسان کے دل میں ڈر نہ پیدا
کے سامنے
بے
ہو۔
پس میں ان لوگوں کو جو یہاں موجود ہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ایسا انسان جو خدا کے متعلق

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۱
زنده ذهب
کچھ سنانے کے لئے کھڑا ہو۔ اس کی نسبت صرف یہ دیکھنا کہ کیسا بول سکتا ہے یا ایک عجوبہ کے
طور پر لیکچر سننا ہلاکت کی طرف لے جاتا ہے۔ اس لئے اپنے دل میں خوف خدا پیدا کر کے سننا
اور صداقت کو قبول کرنے کی کوشش کرنی چاہئے۔
زندہ اور مردہ مذہب کی تعریف اس کے بعد میں اصل مضمون بیان کرتا ہوں۔ میرا مضمون ہے "زندہ مذہب ون ہے "زندہ مذہب" اس بات سے
تو کسی کو
انکار نہیں کہ زندگیاں مختلف ہوتی ہیں۔ ایک انسان کی زندگی ہوتی ہے۔ ایک درخت کی
زندگی۔ انسان کی زندگی کو درخت کی زندگی پر محمول نہیں کیا جا سکتا۔ اور درخت کی زندگی کو
انسان کی زندگی کی طرح نہیں سمجھا جا سکتا۔ اسی طرح زندہ مذہب سے یہ مراد نہیں لی جاسکتی کہ
وہ انسان کی طرح چلتا پھرتا بولتا چالتا کھاتا پیتا ہے۔ بلکہ جس طرح ہر چیز کی زندگی کا الگ مفہوم
ہوتا ہے اسی طرح مذہب کی زندگی بھی ایک خاص مفہوم رکھتی ہے۔
ہماری زبان میں یہ محاورہ ہے کہ کوئی چیز جس غرض کے لئے بنائی گئی ہو جب تک اسے پورا
کرے اس وقت تک وہ زندہ کسی جاتی ہے۔ اور جب نہ کرے اس وقت مردہ۔ اس لئے کوئی
مذہب جب تک اپنی غرض اور غایت کو پورا کرتا ہے اس وقت تک زندہ کہا جا سکتا ہے اور جب
نہ کرے مردہ ۔ لیکن کسی مذہب کے متعلق زندہ اور مردہ کا فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے
کہ دیکھیں مذہب کی غرض کیا ہے ؟ اسے کیوں اختیار کیا جاتا ہے؟ پس اگر جس غرض کے لئے
کسی مذہب کو اختیار کیا جاتا ہے وہ پوری ہو جائے تو مذہب زندہ ہے اور اگر نہ پوری ہو تو
مرده
زبان کے لحاظ سے تو اس کا فیصلہ نہایت آ۔ عربی زبان کے
آسان ہے کیونکہ اس میں مذہب کی غرض مذہب کے معنی طریق اور راستہ کے ہیں۔ اور جس طرح دنیاوی رستے
ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے کے لئے ہوتے ہیں اسی طرح وہ راستہ جو گمراہی اور
بے دینی سے نکال کر خدا تک پہنچا دے اس کو مذہب کہتے ہیں۔ تو مذہب کے معنی راستہ کے ہیں
اور اس کو اختیار کرنے کی غرض یہ ہے کہ انسان کو ظلمتوں، تاریکیوں بدکاریوں اور گناہوں
سے نکال کر خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرا دے۔ اس کی رضامندی حاصل ہو جائے۔ پس یہی
ایک ایسی بات ہے کہ جس کی وجہ سے کسی مذہب کو قبول کیا جا سکتا ہے۔ ورنہ کیا ضرورت ہے
کہ انسان اپنے اوپر کئی قسم کی پابندیاں ڈال لے۔ ایک مسلمان ہے اسے پانچ وقت نماز پڑھنی

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۲
زنده ذهب
پڑتی ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے وضو کیا جاتا ہے۔ وقت خرچ ہوتا ہے۔ رات کو نیند
ترک کر کے عبادت کی جاتی ہے۔ اسی طرح ہندو، عیسائی، یہودی وغیرہ لوگ عبادات کرتے اور
اپنے اوپر مذہبی قیود عائد کر لیتے ہیں۔ لیکن بلا کسی وجہ اور ضرورت کے کیا ضرورت ہے کہ
لوگ خاص پابندیوں کے مقید ہوں اور ہر ایک کام اور ہر ایک چیز جس کو ان کا جی چاہے حاصل
نہ کریں۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ ہر مذہب کا انسان سمجھتا ہے کہ اگر میں اپنے مذہبی اصولوں پر
چلوں گا تو خدا تعالی سے تعلق پیدا ہو جائے گا۔ اور اگر نہ چلوں گا تو خدا سے دور ہو جاؤں گا اور
اس کی عنایات سے محروم رہوں گا۔ بہت دفعہ انسان چاہتا ہے کہ ایک چیز نا جائز طور پر حاصل
کرلے۔ مگر چونکہ جانتا ہے کہ اول تو اس کا خمیازہ اس دنیا میں اٹھالوں گا۔ اور اگر بیچ رہا تو خدا
ضرور سزا دے گا اور اپنے سے دور کر دے گا۔ اس وجہ سے وہ باز رہتا ہے۔ اسی طرح اور کئی
باتیں ہیں جن کو انسان صرف اس لئے اختیار نہیں کرتا کہ خدا ناراض ہو جائے گا اور نتیجہ
خطرناک نکلے گا۔ تو مذہب کی غرض یہ ہے کہ خدا کی محبت پیدا ہو خدا کی رضا حاصل ہو اور
انسان کو تاریکی اور ظلمت سے نکالے اور روشنی کی طرف لے جائے ۔ پس زندہ مذہب وہی ہو
گا جس میں یہ باتیں پائی جائیں۔ اور جس میں یہ باتیں پائی جائیں گی وہی مذہب قابل قبول ہو
گا۔ کیوں؟ اس لئے کہ مذہب کو انہیں اغراض کے حاصل کرنے کے لئے قبول کیا جاتا ہے۔
رسم اور بناوٹ کے طور پر اختیار نہیں کیا جاتا۔ پس جس فائدہ کے لئے مذہب قبول کیا جاتا ہے
جس میں وہ حاصل ہو رہی زندہ مذہب ہے اور باقی سب مردہ۔ اور اسی غرض اور فائدہ کو مد نظر
رکھ کر وہ مذہب قبول کرنا چاہئے ۔ جب وہ حاصل ہو جائے تو اس کے علاوہ اور کسی مذہب کی
طرف دیکھنے کی بھی ضرورت نہیں۔
انسان کا قاعدہ ہے کہ جس غرض کے لئے کوئی چیز حاصل کرے وہ اگر اس
غرض کا پورا کرنا سے پوری ہو جائے تو پھر دوسری کی طرف توجہ نہیں کرتا۔ مثلاً ایک
پورا
سے
انسان کو سردی سے بچنے کے لئے کپڑے کی ضرورت ہے۔ وہ کپڑا خریدنے کے لئے جب بازار
جائے گا تو سب سے پہلے یہ دیکھے گا کہ کس کپڑے سے میری غرض پوری ہو سکتی ہے اور جو کپڑا
سردی سے بچانے بانے والا ہو گا اسے خرید لے گا۔ یہ نہیں کرے گا کہ ایک نہایت خوبصورت ر رت ریشمی
کپڑے کو جو کہ بہت ہی باریک ہو سردی سے بچانے کی غرض سے خرید لے۔ ہاں یہ ہو گا کہ اگر
اسے ایسا کپڑا جو خوبصورت بھی ہو اور سردی سے بھی بچائے مل جائے تو وہ اسے اس کپڑے پر

انوار العلوم جلد - ۳
۵۹۳
زنده نسب
جو صرف سردی سے بچائے اور خوبصورت نہ ہو ترجیح دے گا۔ تو مذہب کے قبول کرنے کے
لئے یہ ضروری ہے کہ دیکھا جائے کہ کونسا مذہب مذہب کی اصل غرض پوری کرتا ہے اور جو
پوری کرے اسے اختیار کیا جائے گا۔ ہاں اگر دو تین مذاہب اس غرض کو پورا کریں تو پھر
دیکھیں گے کہ اور باتیں کس مذہب میں دوسرے مذاہب سے اچھی اور عمدہ ہیں۔ لیکن اگر
ایک ہی ایسا مذہب ہو جو اصل غرض کو پوری کرے تو پھر سوائے اس کے چارہ نہیں ہو گا کہ اس
کو اختیار کیا جائے اور باقیوں کو ترک کر دیا جائے۔ کیونکہ عقلمند اور دانا انسان کا کام زندہ مذہب
اختیار کرنا ہے نہ کہ مردہ کو۔ اور ایک ایسا انسان جو کسی جگہ کا راستہ نہ جانتا ہو اور تھک کر چور
ہو گیا ہو اسے کسی ایسی سواری کی ضرورت ہوگی جو اسے منزل مقصود پر پہنچادے۔ یہ نہیں ہو گا
کہ وہ کوئی مردہ گھوڑا یا گدھا وہاں پہنچنے کے لئے لے لے۔ کیونکہ وہ کہے گا کہ مردہ سواری تو
میرے لئے اور زیادہ بوجھ اور تکلیف کا باعث ہوگی نہ کہ آرام دے گی۔ تو کوئی ایسا مذہب جو
مذہب کی اصل غرض کو پورا نہیں کرتا۔ اس کا اختیار کرنا نہ کرنے سے بدتر ہے۔ کیونکہ وہ تو
اور زیادہ گمراہی کا باعث ہو گا۔ اس لئے کسی مذہب کے قبول کرنے کے لئے ضروری ہے کہ
دیکھا جائے کہ وہ اصل غرض کو پورا کرتا ہے یا نہیں۔ ہمارا مقصد مذہب کے اختیار کرنے سے
خدا تعالیٰ تک پہنچنا اور بدیوں اور گناہوں سے نجات پانا ہے۔ اگر وہ حاصل ہو جاتا ہے تو ہم
جان دینے کے لئے بھی تیار ہیں اور اگر وہ حاصل نہیں ہوتا تو پھر اس کے اختیار کرنے کی
ضرورت ہی نہیں ہے۔ پس کسی مذہب کے قبول کرنے کے لئے یہی نہیں دیکھنا چاہئے۔ کہ اس
کی تعلیم ہمارے کانوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے۔ بلکہ یہ دیکھنا چاہئے کہ فوائد کس میں حاصل ہو
سکتے ہیں۔ اور کس کی تعلیم ایسی ہے جس پر ہم عمل پیرا ہو سکتے ہیں۔
ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئیے کہ دانا انسان مذہب کی تحقیقات کے وقت کیا کرنا چاہئے چونکہ لغو اور بیہودہ باتوں میں اپنا وقت
ضائع نہیں کیا کرتے۔ اس لئے مذہب کی تحقیقات کرنے کے وقت عقلمند انسان کو ان باتوں میں
نہیں پڑنا چاہئے جن کا اس کی غرض اور مدعا سے کوئی تعلق نہ ہو۔ بلکہ اصل مقصد اور مدعا کو
پیش نظر رکھ کر ان باتوں کی طرف توجہ کرنی چاہئے جو اس سے تعلق رکھتی ہوں اور جن سے وہ
حاصل ہو سکتا ہو۔ تو عقلمند انسان کو اپنے مقصد اور مدعا کو دیکھنا چاہئے۔ مثلاً ایک پیاسا انسان
ہو۔ اور وہ کسی سے پوچھے کہ مجھے بتایا جائے کہ پانی کہاں سے ملے گا جس سے میں پیاس بجھاؤں

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۴
زنده نذهب
گا۔ تو اسے کہا جائے کہ امریکہ کے فلاں ملک میں ایک نہایت ٹھنڈے اور عمدہ پانی کا چشمہ ہے
اس سے پانی پینے سے فورا پیاس دور ہو جاتی ہے اور بڑا سرور حاصل ہوتا ہے۔ تو وہ ان سب
باتوں کو لغو اور بیہودہ سمجھے گا۔ اور کے گا کہ مجھے اس سے کیا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ میں تو
یہاں پیاسا مر رہا ہوں اور آپ مجھے امریکہ کے کسی ملک کے چشمہ کا پتہ بتا رہے ہیں۔ مجھے تو
یہاں کسی جگہ پانی کا پتہ بتانا چاہئے خواہ وہ کیسا ہی بدمزہ اور گرم کیوں نہ ہو تاکہ میں اپنی پیاس
بجھا سکوں۔ ورنہ مجھے ان خیالی باتوں سے کیا فائدہ ہو سکتا ہے۔ جن کو میں عمل میں نہیں لا سکتا۔
یہی مثال مذہب کی ہے۔ ایک متلاشی حق کو کسی مذہب کی ایسی تعلیم بتائی جائے جو خواہ بظاہر
کیسی ہی اعلیٰ اور اچھی کیوں نہ معلوم ہو لیکن وہ اسے اختیار نہ کر سکے۔ یا اس پر عمل کرنا اس
کی طاقت میں نہ ہو۔ تو اس کے لئے بے فائدہ اور لاحاصل ہو گی۔ اور وہ اس کی طرف کبھی
توجہ نہیں کرے گا۔ پس کسی مذہب کے اختیار کرنے کے لئے یہ دیکھنا بھی نہایت ضروری ہے کہ
آیا اس میں کوئی ایسی باتیں تو نہیں پائی جاتیں جو نا قابل عمل ہیں اور جن کو عمل میں لانا نا ممکن
ہے۔ اگر کسی مذہب میں ایسی باتیں پائی جائیں تو اسے بھی زندہ نہیں کہا جائے گا بلکہ مردہ ہی کہا
جائے گا۔ کیونکہ وہ ایسی باتیں بتاتا ہے جن پر عمل نہ ہو سکنے کی وجہ سے مذہب کی اصل غرض
پوری نہیں ہو سکتی۔
مسیحی مذہب کی تعلیم اب ہم دنیا کے بڑے بڑے مذاہب کو دیکھتے ہیں کہ ان کی کیا تعلیم ہے۔ اور اس پر عمل بھی ہو سکتا ہے یا نہیں۔ اگر ہو سکتا ہے تو فیها
ور نہ وہ اس قابل نہیں کہ کوئی دانا انسان انہیں قبول کرے ۔ اس بات کے لئے پہلے ہم مسیحی
مذہب کو لیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ وہ ایسی تعلیم پیش کرتا ہے کہ جس پر ہم عمل نہیں کر
سکتے۔ گو بظاہر وہ بات بہت خوبصورت معلوم دیتی ہے۔ مگر کس کام کی۔ جب کہ اس کے ذریعہ
ہماری غرض پوری نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ انجیل میں حضرت مسیح کی طرف منسوب کر کے لکھا ہوا
ہے کہ
" شریر کا مقابلہ نہ کرنا۔ بلکہ جو کوئی تیرے داہنے گال پر طمانچہ مارے۔ دوسرا بھی اس کی
طرف پھیر دے۔ اور اگر کوئی تجھ پر نالش کرکے تیرا کر نہ لینا چاہے تو چوغہ بھی اسے لے لینے
دے اور جو کوئی تجھے ایک کوس بیگار میں لے جائے اس کے ساتھ دو کوس چلا جا۔" سے
تعلیم بظاہر بڑی عمدہ اور خوبصورت معلوم ہوتی ہے۔ وتی ہے۔ اور جب ایک شخص سٹیج پر کھڑا ہو
ه متنی باب ۵ آیت ۳۹ تا ۴۱ - برنش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی پنجاب آگزبیری لاہور مطبوعہ شعراء
یہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۵
زنده ناب
کر اس کی تفصیل بیان کرتا ہو گا تو قطع نظر اس کے کہ اس پر عمل بھی ہو سکتا ہے یا نہیں
سامعین اس پر عش عش کرتے ہوں گے۔ اور بہت ہی اچھی تعلیم کہتے ہوں گے ۔ لیکن کیا کوئی
ہے جو اس پر عمل کر کے رکھا بھی سکے ۔ جس زمانہ میں یہ تعلیم دی گئی تھی۔ اس وقت بے شک
مفید ہو گی۔ مگر آج تو اس پر عمل کر کے کوئی قوم زندہ ہی نہیں رہ سکتی۔ کوئی انسان اپنے مال و
دولت، عزت و آبرو کو نہیں بچا سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ مسیحی لوگ بھی اس تعلیم پر عمل نہیں
کرتے۔ بلکہ اس تعلیم پر عمل کرتے ہیں جو انتقام لینے کو روا رکھتی ہے۔ چنانچہ میں نے مصر کے
ایک اخبار میں پڑھا تھا کہ ایک پادری بازار میں کھڑا لیکچر دیتا ہوا آنحضرت ا کی سخت ہتک
کر رہا تھا کہ ایک مسلمان نے اٹھ کر اس کے منہ پر تھپڑ دے مارا۔ پادری آگے سے مقابلہ
کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو اس نے کہا۔ آپ یہ کیا کرنے لگے ہیں۔ دوسری گال بھی آگے
کیجئے تا تمہاری تعلیم پر پورا عمل کروں۔ اور اس پر بھی تھپڑ ماروں۔ پادری صاحب نے کہا کہ
اس وقت میں تمہاری ہی تعلیم پر عمل کروں گا اپنی پر نہیں کراؤں گا۔
تو گو عیسائیت کی یہ تعلیم اچھی نظر آئے مگر سوال یہ ہے کہ اس کا ہمیں فائدہ کیا ہے تعلیم تو
وہی ہونی چاہئے جو کوئی فائدہ بھی پہنچا سکے۔ یہ تو ایسی ہی بات ہے کہ ایک گاڑی نہایت
خوبصورت اور عمدہ بنی ہوئی ہو مگر اتنی اونچی ہو کہ کوئی انسان اس پر چڑھ ہی نہ سکے ۔ جس طرح
وہ گاڑی کسی کام کی نہیں ہے اسی طرح یہ تعلیم بھی بے فائدہ ہے۔ کیا اس سے ہماری
روحانیت کو کوئی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ یا کیا اس سے ہمارا تعلق خدا تعالیٰ سے ہو سکتا ہے۔ یا کیا
اس سے ہم گناہوں اور بدیوں سے بچ سکتے ہیں۔ یا کیا اس سے ہم ظلمتوں اور تاریکیوں سے
نکل سکتے ہیں۔ اگر نہیں تو اس کا فائدہ کیا۔ اور فائدہ ہو کس طرح جب کہ دنیا اس پر عمل ہی
نہیں کر سکتی۔ چنانچہ اب موجودہ جنگ کے دوران میں ہی یورپ میں لوگوں نے مضمون لکھے
ہیں کہ ہمیں بتایا جائے کہ انجیل کی اس تعلیم پر کس طرح عمل کیا جا سکتا ہے۔ کیا جرمنی نے
جب بیلجئم مجسم پر پر حملہ کیا تھا تو اسے فرانس بھی دے دیا جاتا۔ اگر نہیں تو ثابت ہو گیا کہ اس تعلیم پر
عمل ہی نہیں کیا جا سکتا اور اگر کیا جائے تو ساری دنیا تباہ و برباد ہو جائے۔
ہیں جس طرح طرح انجیل کی یہ تعلیم بظاہر تو عمدہ نظر
اور مذہب کی ناقابل عمل تعلیم آتی ہے مگر اس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح
ایک اور
ہمارے مقابلہ میں ایک اور مذہب ہے۔ مگر ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں بھی ایسی تعلیم پائی جاتی ہے

انوار العلوم جلد - ۳
۵۹۶
زندہ نے جب
جس پر عمل نہیں ہو سکتا۔ مثلاً اس میں مردہ جلانے کا جو طریق بتایا گیا ہے اس پر عمل نہیں ہو
سکتا۔ وہ کہتا ہے کہ جس قدر مردہ کا وزن ہو اسی قدر مقدار میں گھی اس کے ساتھ جلانا چاہئے۔
یعنی اگر کوئی ڈھائی تین من کا کا مردہ مردہ ہو ہو تو تو اتنا اتنا ہی ہی گھی اس کے اوپر ڈال کر جلانا چاہئے۔ اس اس کے
علاوہ صندل اور دیگر کئی ایک قیمتی چیزوں کو ساتھ جلانے کا حکم ہے۔ مگر ہر ایک انسان اس پر
کہاں عمل کر سکتا ہے۔ غریبوں اور مفلسوں کے لئے تو اس پر عمل کرنا نا ممکن ہے۔ اور ہو نہیں
سکتا کہ وہ اپنے مردہ کو اس طریق سے جلا سکیں۔ حالانکہ بتایا جاتا ہے کہ یہ دید کا حکم ہے جس پر
عمل کرنا ہر ایک کے لئے ضروری ہے۔ مگر دنیا میں تو غریب بھی بستے ہیں اور امیر بھی بلکہ غریبوں
کی تعداد زیادہ ہے۔ لیکن غریب تو اس پر عمل نہیں کر سکتے۔ پھر کیا مذہب صرف امیروں کے
لئے ہے۔ اگر صرف امیروں کے لئے ہے تو بیچارے غریب کہاں جائیں۔ لیکن زندہ مذہب تو
ایسا ہونا چاہئے کہ جس پر سب امیر و غریب یکساں طور پر عمل کر سکیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اس
مذہب والوں کا کثیر حصہ اس پر عمل نہیں کر سکتا۔ اس لئے یہ بھی قابل قبول نہیں ہے۔ اس
طرح اس مذہب میں ہون کی جو عبادت قرار دی گئی ہیں۔ ایسے طریق بتائے گئے ہیں کہ ایک ایسا
شخص جو چار پانچ آنے بمشکل روزانہ کماتا ہے وہ ان پر ہرگز عمل نہیں کر سکتا۔ اور اگر کرے تو
پھر اس کے پاس کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں رہے گا۔ تو کسی مذہب کے وہی احکام قابل قبول
ہو سکتے ہیں جس پر عمل کیا جا سکے۔ ورنہ ! ورنہ یوں وہ خواہ خواہ کیسے ہی اچھے اور بھلے معلوم دیں کسی کام
کے نہیں ہیں۔ یہ تو ہم مان لیں گے کہ تیسیا سے یہ فائدے ہوتے ہیں۔ اور یہ بھی اقرار کر لیں
گے کہ ہون سے ہوا صاف ہوتی ہے بادل آتے ہیں۔ اور یہ بھی ہم یقین کر لیں گے کہ کشمیر میں
جو بارشیں ہوتی ہیں وہ اسی کانگڑی کی وجہ سے ہوتی ہیں جو وہاں جلائی جاتی ہے۔ مگر سوال یہ
ہے کہ اس پر اس مذہب کے کتنے لوگ ہیں جو عمل کرتے ہیں یا کر سکتے ہیں۔ اگر وہ عمل ہی
نہیں کر سکتے تو خواہ بظاہر وہ تعلیم کیسی ہی خوشنما نظر آئے اور اس کے کیسے ہی فوائد بتائے جائیں
ہمارے لئے اس کا کیا فائدہ؟ ہمیں تو اس مذہب کی ضرورت ہے جو ہمارے کام آئے اور ہم
اس کی تعلیم پر عمل کر کے فائدہ حاصل کر سکیں۔ اگر یہ نہیں تو ایسا مذہب اس شگوفہ کی طرح
ہے جو ایک اونچی جگہ لٹکا دیا جائے اور بچہ کو کہا جائے کہ اس کو پکڑو۔ وہ بیچارہ اس کو کہاں پکڑ
سکے گا۔ اور جب پکڑ نہیں سکے گا تو اس کے لئے وہ فضول ہے۔ پس ایک ایسا مذہب جس کے
احکام پر ہم عمل نہیں کر سکتے وہ خدا کی طرف سے نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ ممکن نہیں کہ خدا اپنے

انوار العلوم جلد - ۳
۵۹۷
زنده ناب
بندوں کو ایسی تعلیم دے جس پر وہ عمل نہ کر سکیں اور جو ان کی طاقت اور ہمت سے بڑھ کر ہو۔
دیکھئے ایک انجینئر مکان تعمیر کراتا ہے اور وہ جانتا ہے کہ اس کی دیواریں کتنی مضبوط اور کس
قدر بوجھ سہار سکتی ہیں اس لئے وہ کبھی ایسا نہیں کرے گا کہ اتنے وزنی گاڈر ان پر رکھ دے
جن کا بوجھ نہ سہار سکیں اور گر پڑیں۔ پس جب ایک انجینئر ایسا نہیں کرتا تو خدا تعالی جو انسان
کی طاقت اور ہمت کو خوب جانتا ہے وہ کہاں ایسا کر سکتا ہے کہ اس پر اس قدر بوجھ رکھ دے
جسے وہ اٹھا ہی نہ سکے اور دب کر رہ جائے۔ مگر یہ مذاہب بتاتے ہیں کہ ان میں ایسی تعلیم پائی
جاتی ہے جس پر دنیا کا کثیر حصہ عمل نہیں کر سکتا بلکہ اس کے لئے عمل کرنا نا ممکن ہے۔ پس یہ
ثبوت ہے اس بات کا کہ یہ مذاہب خدا کی طرف سے نہیں ہیں اور جب خدا کی طرف سے نہیں
ہیں تو زندہ مذہب بھی نہیں کہلا سکتے۔ بلکہ مردہ ہیں اور مردہ کو گلے ڈالنا کسی عقلمند انسان کا کام
نہیں ہو سکتا۔
یہ تو ایک طریق سے ثابت ہوا ایک اور طریق سے زندہ اور مردہ مذہب کی پہچان کہ جن مذاہب کو اسلام کے
مقابلہ میں زندہ مذہب ہونے کا دعوی ہے وہ زندہ نہیں بلکہ مردہ ہیں اب ان کے مردہ ثابت
کرنے کا ایک دوسرا طریق ہے۔ اور وہ یہ کہ ایک مذہب جو بجائے خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا
کرانے اور اس سے قریب کرنے کے اس سے دور کر دے وہ بھی زندہ مذہب نہیں ہو سکتا۔
اس کے متعلق بھی جب ہم دیکھتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ اسلام کے سوا باقی سب مذاہب بعض
ایسی تعلیمیں رکھتے ہیں کہ جن پر عمل کرنے کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ مثلاً عیسائیت میں بتلایا گیا ہے کہ
خدا کسی پر رحم نہیں کر سکتا اور نہ ہی کسی کے گناہ معاف کر سکتا ہے خواہ وہ کتنی ہی آہ و زاری
کرے اور آئندہ گناہوں سے بچنے کا پورا پورا یقین دلائے ۔ اس عقیدہ کی وجہ سے پھر یہ بات
بنانی پڑی کہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو لوگوں کے گناہوں کے عوض قربان کر دیا اور اس
طرح انہیں نجات دی۔ مگر یہ عقیدہ رکھ کر کوئی انسان گناہ سے نہیں بچ سکتا کیونکہ جب وہ یہ
دیکھے گا کہ خدا میں اتنی بھی طاقت نہیں ہے کہ میرے گناہ بخش دے اور وہ مجھ پر باوجود میری
کچی تو بہ اور عاجزی کے اتنا بھی رحم نہیں کر سکتا کہ میری گذشتہ برائیوں کو ڈھانپ دے بلکہ سزا
ہی دے گا تو پھر میرے لئے سوائے اس کے اور کیا چارہ ہے کہ جو جی چاہے کرتا رہوں۔ اور
جہاں پہلے گناہوں کی سزا پاؤں وہاں ان کی بھی پالوں۔ پھر جب اسے یہ بتایا جائے گا کہ انسانوں کو

انوار العلوم جلد - ۳
۵۹۸
زنده مذهب
نجات دینے کے لئے خدا نے ایک بے گناہ اور معصوم انسان کو قتل کر دیا۔ تو غور کرو کہ اس
سے اس کے دل پر کیا اثر ہو گا اور خدا کی طرف سے اس کے دل میں کس قدر نفرت پیدا ہو
جائے گی۔
بین ایک انگریز گزرا ہے جس نے فری تھنکہ مذہب نکالا ہے۔ وہ لکھتا ہے کہ میں ایک دفعہ
اپنے باپ کے ساتھ گر جا گیا۔ اور پادری صاحب سے سنا کہ خدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو ہماری
خاطر قربان کر دیا۔ میں بھی چونکہ اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا مجھے پادری صاحب کی یہ بات سن
کر سخت نفرت اور خوف پیدا ہوا اور میں نے خیال کیا کہ اگر ایسا ہی سلوک مجھ سے میرا باپ
کرے پھر کیا ہو۔ یہ خیال میرے دل میں ایسا بیٹھا کہ میں گر جاسے بجائے گھر جانے کے بھاگ
کھڑا ہوا۔ اور امریکہ چلا آیا۔ واقعہ میں ایسے خدا کو کوئی انسان ماننے کے لئے تیار نہیں ہو
سکتا۔ جو اس قدر مجبور اور اتنا ظالمانہ فعل کرے۔ کیونکہ جب ہم انسان ہو کر دوسروں پر رحم
کرتے ان کی غلطیوں کو معاف کرتے ان کو انعام دیتے اور اپنے قصور واروں کے قصور بخشتے
ہیں تو پھر کیا وجہ ہے کہ خدا اپنے گنہگار بندوں کو نہ بخشے اور اس کے لئے اسے اپنے اکلوتے بیٹے
کو قربان کرنا پڑے۔
اس بھیانک نظارہ کو اپنے سامنے رکھئے کہ ایک انسان ہے وہ اقرار کرتا ہے کہ مجھ سے فلاں
گناہ ہو گیا۔ اس کے بعد اسے پشیمانی ہوئی مگر وہ جانتا ہے کہ خواہ میں کتنا ہی روؤں چیخوں اور
خدا کے حضور ماتھا رگڑوں خدا اس گناہ کو معاف نہیں کرے گا اور میں اس کی سزا سے کسی
صورت میں بھی نہیں بچ سکتا۔ اس سے اس کے دل میں خدا سے کتنی نفرت پیدا ہو گی۔
مگر اسلام کہتا ہے ۔ فَمَنْ تَابَ مِنْ بَعْدِ ظُلْمِهِ وَ أَصْلَحَ فَإِنَّ اللهَ يَتُو يَتُوبُ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ
غَفُورٌ رَحِيمٌ (المائده : ۴۰) کہ جو گناہ کرنے کے بعد توبہ کے تو بہ کرتا ہے اور صرف تو بہ ہی نہیں کرتا بلکہ
اصلاح کے لئے بھی کوشش کرتا ہے اس کے گناہ بخشے جاسکتے ہیں کیونکہ اللہ بخشنے والا رحیم ہے۔
یہ ہے وہ تعلیم جو انسان کو اپنی اصلاح کا موقع دیتی اور اسے نیکیاں کرنے کی طرف متوجہ کرتی
ہے۔
پھر اسلام کے مقابلہ میں ایک اور مذہب ہے جو اپنے زندہ ہونے کا دعویدار ہے۔ مگر وہ بھی
کہتا ہے کہ پر میشور کسی انسان کو ہمیشہ کی نجات نہیں دیتا بلکہ ایک مدت کے بعد بلاوجہ جونوں
کے چکر میں ڈال دیتا ہے۔ اور اس کی دلیل یہ دی جاتی ہے کہ چونکہ انسان کے اعمال محدود

انوار العلوم جلد ۳۰
۵۹۹
زنده مذهب
ہوتے ہیں اور محدود اعمال کا بدلہ بھی محدود ہونا چاہئے نہ کہ غیر محدود۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ انسان
کو محدود اعمال کرنے پر مجبور کس نے کیا ہے۔ اس نے جس نے اسے مار دیا اور زندہ نہ رہنے
دیا اور وہ پر میشور ہے۔ اگر وہ انسان کو زندہ رہنے دیتا تو وہ اور عمل کرتا۔ پس جب خدا کے
فعل سے انسان کے اعمال محدود رہتے ہیں تو پھر یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ چونکہ تم نے اعمال محدود
کئے ہیں اس لئے نجات بھی محدود وقت کے لئے دی جاتی ہے۔ کیا یہ ظلم نہیں ہے۔ ضرور ظلم
ہے۔ کیونکہ انسان کو خود ہی تو مارا جاتا اور عمل کرنے سے روک دیا جاتا ہے۔ مگر پھر اس کی سزا
اس پر ڈالی جاتی ہے۔ اور بیچارے کو بلاوجہ جونوں کے چکر میں ڈالنے کے لئے مجبور کیا جاتا
ہے۔ جب ایک عقلمند انسان اس پر غور کرے گا کہ انسان کو بلاوجہ اور بغیر اس کے قصور کے
مکتی خانہ سے نکال کر تکالیف اور مصائب میں ڈال دیا جاتا ہے تو وہ کہے گا کہ عجیب خدا ہے جو
خود ہی ہمیں نیک اعمال کے کرنے سے مار کر روک دیتا ہے اور پھر خود ہی کہتا ہے کہ چونکہ تم
نے محدود اعمال کئے ہیں اس لئے محدود نجات دی جاتی ہے اور اس کے بعد پھر تمہیں جونوں
کے چکر میں گردش کرنی ہے۔ کیا اس عقیدہ سے اس کے دل میں نفرت نہیں پیدا ہوگی۔ ضرور
ہوگی ۔ پھر اسی طرح جب وہ یہ خیال کرے گا کہ مجھ پر پر میشور نے بلا کسی وجہ اور سبب کے قبضہ
کر لیا ہے اور اپنے قواعد مجھ پر جاری کر دیئے ہیں تو وہ کہے گا کہ اس کا کیا حق تھا کہ ایسا کرتا۔
کیونکہ روح اور مادہ خود بخود موجود تھے اور ان کے ملنے سے میں بن گیا ہوں۔ ایسی حالت میں
پر میشور کا مجھ پر حکومت جتانا صریح ظلم نہیں تو اور کیا ہے۔ ظالم اس کو کہتے ہیں جو کمزوروں کو
دبالے۔ اسی طرح پر میشور نے کیا ہے۔ روح اور مادہ کمزور تھے ان پر اس نے قبضہ کر کے ہمیں
تکلیف میں ڈال دیا ہے۔ اگر روح اور مادہ کو اپنی اصلی حالت میں رہنے دیا جاتا۔ تو نہ ہم بنتے
اور نہ ان تکالیف اور مشکلات میں پڑتے۔ اور نہ جونوں کے چکر میں گردش کرتے۔
یہ اور اسی قسم کی اور باتیں ایسی ہیں کہ جو خدا تعالیٰ سے نفرت پیدا کرانے کا موجب بنتی
ہیں۔ اس لئے جس مذہب میں یہ پائی جائیں وہ زندہ مذہب نہیں ہو سکتا۔
اب ہم دیکھتے ہیں کہ وہ کون سا مذہب ہے جو خدا کا قرب حاصل کرانے والا مذہب خدا سے ملاتا اس کی محبت اور قرب حاصل
کراتا، اس کے فضلوں کا وارث بناتا اور برائیوں ، گناہوں سے بچاتا ہے۔ اس کے لئے ہمیں
ان بیہودہ اور لغو باتوں میں نہیں پڑنا چاہئے جن کا ہمارے مقصد اور مدعا سے کوئی تعلق نہیں

آج 10 میں سے 10 باقی