زندہ مذہب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۰
زنده مذهب
ہے۔ دیکھئے اگر ہمیں شملہ سے کا لکا جانے کی ضرورت ہو تو ہم سٹیشن پر جا کر یہ تلاش کریں گے
کہ کالکا جانے والی کون سی گاڑی ہے۔ نہ یہ کہ ہم وہاں یہ دریافت کرنے بیٹھ جائیں گے کہ
اس گاڑی کو کس نے بنایا ہے۔ اس کی لکڑی کہاں سے منگوائی گئی ہے اور کیا لکڑی ہے اور اس
پر کیا خرچ آیا ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ اس کی ہمیں ضرورت نہیں ہے۔ اور ہماری غرض اور
مقصد سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسی طرح کسی زندہ مذہب کی تلاش کرتے ہوئے اس قسم
کی باتوں میں پڑنا کہ دنیا کب بنی کیوں بنی ، کس چیز سے بنی وغیرہ وغیرہ غلطی اور نادانی ہے۔
کیونکہ ان باتوں کے پیچھے پڑنے کی ہمیں ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی ان کا دریافت کرنا ہمیں
کچھ فائدہ دے سکتا ہے۔ ہمارے اندر ایک تڑپ رکھی گئی ہے۔ ہمارے اندر ایک اضطرار پیدا
کیا گیا ہے۔ ہمیں ایک درد دیا گیا ہے۔ ہم تو اس امر کا علاج چاہتے ہیں۔ ہمارے اندر خدا سے
ملنے کے لئے جوش موجزن ہے۔ محبت بے چین کر رہی ہے۔ اور تڑپ بے آرام کئے دیتی
ہے۔ اس لئے ہمیں تو وہ مذہب چاہئے جو خدا سے ملائے۔ اس کا قرب حاصل کرائے۔ اور اس
کی خوشنودی کی نعمت عطا کرے۔ ہمیں اس سے کیا فائدہ اگر یہ معلوم ہو جائے کہ دنیا ایک
ارب سال سے بنی ہے یا اس سے کیا نقصان ہے کہ ۶ ہزار سال سے اس کی ابتداء ہوئی ہے۔
ای طرح اس سے ہمیں کیا فائدہ کہ دنیا ۲۰ لاکھ دفعہ بنی ہے۔ اور اس سے کیا نقصان کہ ایک ہی
دفعہ بنی ہے۔ پھر اس سے کیا فائدہ کہ تمام دنیا کے لئے شروع سے لے کر اخیر تک ایک ہی کتاب
نازل ہوئی ہے یا اس سے کیا نقصان کہ نئی نئی آتی رہی ہیں ۔ پھر اس سے ہمیں کیا فائدہ کہ خدا
نے اپنا پہلا کلام کہاں نازل کیا۔ اور اس سے کیا نقصان کہ اس کا ہمیں علم ہی نہیں ۔ ہماری تو
غرض ہی یہ ہے کہ خدا مل جائے۔ جس کے حاصل کرنے کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں۔ اگر یہ
غرض کسی مذہب کے ذریعہ پوری ہو جائے تو پھر کسی اور چیز کی ہمیں ضرورت ہی نہیں۔ وہی
زندہ مذہب ہے اور اس کو ہمیں اختیار کرنا چاہئے۔
میں نے بتایا ہے کہ مذاہب کی غرض یہ ہے کہ خدا سے
سلام ایک زندہ مذہب ہے ملائے ۔ اس کا قرب حاصل کرائے، اس سے اتحاد کر دے
اور بدیوں اور گناہوں سے بچائے۔ جو ایسا کر دیتا ہے اس کی ہمیں ضرورت ہے اور یہ صرف
اسلام ہے اس کے سوا اور کوئی نہیں۔ چنانچہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے وعدہ فرمایا ہے کہ
اس کے ذریعہ تمہاری بدیاں مٹائی جائیں گی۔ اور نیکیوں میں ترقی دی جائے گی خدا سے ملایا

انوار العلوم جلد - ۳
جائے
1۔1
زنده مذهب
گا اور اس کے فضلوں کا وارث بنا دیا جائے گا چنانچہ فرماتا ہے ۔ کیا أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ جَاءَتْكُمْ
مَوْعِظَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ وَ شِفَاءٌ لِمَا فِي الصُّدُورِ وَهُدًى وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِينَ - (یونس : (۵۸)
کہ اے مومنو! یہ تمہارے لئے ایسی تعلیم بھیجی گئی ہے جو تمہارے دلوں سے بدیوں کو مٹادے
گی اور اعلیٰ اخلاق پیدا کرے گی۔ اس کے بعد تمہیں خدا تک پہنچنے کا راستہ دکھلائے گی اور جو
اس رستہ پر چلیں گے ان کو خدا کے فضلوں کا وارث بنا دے گی۔
پس جس مذہب میں یہ باتیں حاصل ہوں وہی زندہ مذہب ہو سکتا ہے دوسرا نہیں۔ اور اسی
کو قبول کرنا چاہئے۔ اور وہ صرف اسلام ہے۔ اس کا یہ دعوی ہے کہ وحی کا دروازہ اب بھی کھلا
ہے جس کے ذریعہ خدا اپنے بندوں کے ساتھ اپنی محبت اور پیار کا اظہار کرتا ہے اور کرتا رہے
گا۔ اور ایسے انسانوں کو اپنے فضلوں کا وارث بناتا ہے اور بناتا رہے گا۔ یہی غرض مذہب کی
ہے اور چونکہ اسلام اسے نہایت خوبی اور عمدگی کے ساتھ پورا کرتا ہے اس لئے اس کو قبول کرنا
چاہئے۔
A
یہ آیت یہ آیت جو میں نے پڑھی ہے۔ یہ دعوی ہے کہ
کسی مذہب کے زندہ ہونے کا ثبوت اسلام اسلام کی تعلیم پر عمل کرنے سے ایسا ہو جاتا
ہے۔ اب ہم دیکھتے ہیں کہ کیا واقعہ میں ایسا ہوا بھی ہے کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے انسان
خدا کو پالیتا اور اس کا مقرب بن جاتا ہے یا نہیں؟ تو معلوم ہوتا ہے کہ واقعہ میں ایسا ہوتا رہا ہے
اور اب بھی ہوا ہے۔ چنانچہ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر صدی اور ہر زمانہ میں خدا تعالیٰ اپنے
پیارے بندوں سے کلام کرتا رہا ہے۔ مگر اسلام کے سوا دوسرے مذاہب والے کہتے ہیں کہ خدا
پہلے تو بندوں سے کلام کیا کرتا تھا مگر اب کسی سے نہیں کرتا۔ گویا خواہ وہ کتنی ہی کوشش کرے
اب خدا سے اس کا تعلق اور اتحاد نہیں ہو سکتا اور نہ خدا اس سے بولتا ہے۔ لیکن اگر کسی
مذہب کی صداقت کا یہی ثبوت ہو کہ کسی زمانہ میں خدا نے اس کے پیروؤں سے کلام کیا تھا اور
اب نہیں کرتا۔ تو اس طرح تو ہر ایک مذہب والا کہہ سکتا ہے کہ ہمارا مذہب زندہ ہے اور خدا کا
ہم سے ہی تعلق ہے۔ لیکن تعلق کے لئے کوئی ایسی علامت ہونی چاہئے جس سے دوسروں کو
بھی یقین ہو سکے ۔ مثلاً ایک شخص کسی کے دروازے پر جا کر دستک دے اور اندر سے کوئی
جواب نہ آئے۔ مگر وہ کہے کہ مالک مکان اندر بیٹھا مجھ سے بڑا خوش ہو رہا ہے تو اسے کہا جائے
گا کہ اس کے خوش ہونے کی کوئی علامت تو بتلاؤ۔ اندر سے آواز نہ آنا تو خوش ہونے کا نشان

انوار العلوم جلد - ۳
۶۰۲
زنده ذهب
نہیں ہے بلکہ ناراضگی کا ہے۔ اسی طرح اگر کوئی خدا تعالیٰ کو پکارتا ہے اور بڑے درد اور محبت
کے ساتھ پکارتا ہے لیکن وہ آگے سے کوئی جواب نہیں دیتا تو اسے یہ نہیں کہا جائے گا کہ خدا
اس سے بڑا خوش ہے بلکہ یہی کہا جائے گا کہ یا تو ناراض ہے اور یا کوئی ہے ہی نہیں۔ ورنہ کیا
وجہ ہے کہ موجود ہو اور خوش بھی ہو لیکن جواب نہ دے۔ امریکہ میں ایک انگریز ہوا ہے اس
نے ایک کتاب لکھی ہے جس میں وہ لکھتا ہے کہ اگر کوئی خدا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ دنیا
مصائب اور آلام، دکھ اور تکالیف سے تباہ اور برباد ہو رہی ہے مگر وہ اس کے بچانے کے لئے
آگے نہیں بڑھتا۔ ایک ماں باپ جب دیکھتے ہیں کہ بچہ کو کوئی تکلیف ہے تو وہ ہمہ تن اس کے
دور کرنے کی کوشش کرنی شروع کر دیتے ہیں۔ لیکن خدا کو تو ماں باپ سے بھی زیادہ اپنے
بندوں سے محبت اور الفت ہے وہ کیوں ان کے بچانے کی کوئی صورت نہیں کرتا۔ اور ان کو
ایسی ترکیب نہیں بتاتا جس سے وہ ہلاک نہ ہوں۔ اس سے معلوم ہوا کہ خدا کا انسانوں سے کوئی
تعلق اور واسطہ ہی نہیں ہے۔ پھر وہ کہتا ہے اچھا اگر یہ مان لیا جائے۔ کہ سارے کے سارے
انسان اس قابل نہیں کہ خدا ان سے تعلق رکھے تو پھر ساری دنیا میں کوئی تو ایسا انسان ہونا
چاہئے جس سے تعلق ہو۔ لیکن کوئی بھی نظر نہیں آتا۔ اس لئے معلوم ہوا کہ کوئی خدا ہی نہیں
ہے۔
یہ اس نے کیوں کہا؟ اس لئے کہ انسان کی فطرت گواہی دیتی ہے کہ خدا اس سے کلام
کرے اور اسے اپنا مقرب بنائے۔
بوت:
مگر اس فطرتی تقاضا کو سوائے اسلام کے اور کوئی مذہب پورا نہیں کرتا۔ قرآن ہی کہتا
ہے۔ کہ جب انسان میں اعلیٰ اخلاق پیدا ہو جائیں اور وہ بدیوں سے دور ہو جائے تو اسے خدا
تک لے جایا جاتا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَهُمْ سُبُلَنَا النبوت
(۷۰) کہ ہمارے راستہ میں جو کوئی کوشش اور سعی کرتا ہے اس کو ہم ان راستوں پر چلاتے ہیں
جن پر چل کر وہ ہم تک پہنچ جاتا ہے۔ تو اسلام اس بات کا مدعی ہے کہ اسی دنیا میں مومن کے
لئے ایسے سامان پیدا کر دیتا ہے کہ جن سے اسے اللہ کی محبت اور قرب حاصل ہو سکتا ہے۔ اور
اس کے حاصل کرنے کی انسان کو ضرورت ہے۔ اس لئے اسلام ہی اس قابل ہے کہ قبول کیا
جائے ۔
میں ایک ایسی قوم سے تعلق رکھتا ہوں جو ابتدائے اسلام کے وقت مسلمان نہیں ہوئی بلکہ

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۳
زنده ذهب
بعد میں آکر ہوئی ہے۔ اس لئے ہم نے اسلام اس لئے قبول نہیں کیا کہ ہمارا آبائی مذہب ہے۔
بلکہ ہماری غرض تو یہ ہے کہ جس میں خدا مل جائے اسے قبول کیا جائے ۔ ہم تو اس کے لئے تیار
ہیں کہ اگر ثابت کر دیا جائے کہ کوئی اور ایسا مذہب ہے جس میں خدا ملتا ہے تو اس کو اختیار کر
لیں۔ لیکن اسلام کے سوا اور کوئی ایسا دین نہیں ہے جس میں یہ بات حاصل ہو سکے۔ یہ صرف
اسلام ہی کا دعوی ہے کہ وہ خدا تعالیٰ سے ملا دیتا ہے۔ اور اس کا زندہ ثبوت بھی پیش کرتا ہے
اس لئے یہی زندہ مذہب ہے۔
گذشتہ واقعات کو جانے دو کہ ہر ایک مذہب والا اپنے مذہب کی صداقت ظاہر کرنے کے
لئے اس قسم کے واقعات سنانے کے لئے تیار ہے۔ اگر ہم کہیں کہ رسول کریم اس کے
دشمن تباہ و برباد ہو گئے اور آپ کامیاب و با مراد بن گئے تو دوسرے کہہ دیں گے کہ یہ کونسی
بڑی بات ہے۔ ہمارے بزرگوں نے تھوڑی سی دیر میں ایک ہاتھ سے اپنے سارے دشمنوں کو
تباہ کر دیا تھا۔ یا اگر ہم کہیں کہ ایسے موقعہ پر جہاں ظاہری سامان بالکل مخالف تھے خدا نے
آنحضرت ا کی وجہ سے بہت بڑی کامیابی عطا کی تو اس سے بڑھ کر سنا دیں گے۔ اس لئے
اس قسم کی باتوں سے صاف طور پر فیصلہ نہیں ہو سکتا کہ کون سا مذ ہب زندہ ہے۔ اس لئے ہم یہ
بتائیں گے کہ آج بھی اسلام میں وہ طاقت اور ہمت ہے جو پہلے تھی اور جب یہ ثابت ہو گیا تو یہ
بھی ثابت ہو جائے گا کہ یہی زندہ مذہب ہے۔
پس میں اس وقت اسلام کے زندہ ہونے کا اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا ثبوت ثبوت پیش کروں گا۔ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ
نے اسلام کی صداقت اور زندگی ظاہر کرنے کے لئے ایک انسان کو بھیجا جس کے ہم مرید اور
ماننے والے ہیں۔ اور عقیدہ رکھتے ہیں کہ انہوں نے آنحضرت ا کے بتائے ہوئے احکام
پر عمل کر کے وہ درجہ حاصل کر لیا جو خدا تعالیٰ اپنے پیارے اور محبوب بندوں کو دیا کرتا ہے۔
اور انہوں نے خدا تعالیٰ سے ایسا تعلق پیدا کر لیا کہ خدا نے ان سے کلام کیا۔ اور ایسے صاف
اور بین طور پر کلام کیا کہ کوئی عقلمند اور سمجھدار انسان اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ دیکھئے کوئی
بڑے سے بڑا فلسفی اور بڑے سے بڑا قیافہ شناس یہ نہیں بتا سکتا کہ کل کیا ہو گا۔ لیکن ہمارے
مرشد اور مقتدا حضرت مرزا صاحب ایسے گزرے ہیں کہ جنہوں نے کئی سال پہلے بتا دیا کہ ایسا
ہو گا چنانچہ ویسا ہی ہوا۔

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۴
زنده مذهب
آپ پر ایسا گزرا کہ آپ کے گاؤں
حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا پہلا نشان اکثر لوگ جانتے ہیں کہ ایک زمانہ کا
کے لوگ بھی آپ کو نہ جانتے تھے اور آپ کے نام تک سے واقف نہ تھے کیونکہ آپ ایک حجرہ
میں اکیلے رہتے تھے۔ پھر آپ چار سال سیالکوٹ میں رہے ہیں وہاں بھی چند ہی لوگ آپ کو
جاننے والے تھے کیونکہ آپ وہاں اکیلے ہی رہتے تھے اور بہت کم لوگوں سے تعلق رکھتے تھے۔
کبھی کسی سنجیدہ اور متین آریہ یا عیسائی سے مذہبی گفتگو کرنے کے لئے چلے جاتے تھے۔ اور
کوئی پندرہ یا ہیں کے قریب آدمی تھے جو سیالکوٹ میں آپ کو جانتے تھے ۔ آج کل لاء کالج
لاہور کے جو پرنسپل ہیں ان کے والد لالہ بھیم سین صاحب آپ کے ساتھ اکثر ملتے جلتے رہتے
تھے۔ ان کی شہادت ہے کہ آپ بالکل علیحدہ اور تنہائی میں رہتے تھے اور محویت کا یہ عالم تھا کہ
جس سڑک پر متواتر چھ چھ ماہ گزرتے اس کو بھول جاتے کیونکہ آپ نیچی نظر کر کے چلا کرتے
تھے۔ ایسی گمنامی کی حالت میں آپ نے اعلان کیا تھا اور خدا سے الہام پا کر کیا تھا کہ يَأْتِينَ مِنْ
كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ( تذکرہ صفحہ ۷۵۲) وہ وقت آگیا ہے جب کہ دنیا میں تیری شہرت کی جائے اور
تیرے نام کو روشن کیا جائے۔ اس وقت دور دور سے تمہارے پاس چیزیں آئیں گی اور اس
کثرت سے آئیں گی کہ رستے گھس جائیں گے ان میں گڑھے پڑ جائیں گے۔ پھر کہا گیا تھا۔
يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ (تذکرہ صفحہ ۲۰۱) دور دور سے تیرے پاس لوگ آئیں گے اور ان
کے آنے کی کثرت سے راستوں میں گڑے پڑ جائیں گے۔
2
یہ کتنا بڑا دعوئی ہے۔ کوئی انسان نہیں کہہ سکتا کہ کل تک میں زندہ بھی رہوں گا یا نہیں چہ
جائیکہ وہ کہے کہ مجھے ایک بہت بڑی جماعت دی جائے گی اور اس قدر کامیابی ہو گی کہ میرا
نام ساری دنیا میں پھیل جائے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو میں اسلام کو جھوٹا نذہب مان لوں گا۔ ہو
سکتا ہے کہ ایک شریر انسان یونسی بڑ مار دے کہ میں دس من بوجھ اٹھالوں گا لیکن یہ کبھی نہیں
کے گا کہ اگر میں نہ اٹھا سکوں تو میرا گھر بار ضبط کر لیا جائے ۔ تو ایک ایسے دعوے کے متعلق کوئی
انسان شرط نہیں لگا سکتا جس کے صحیح اور درست ہونے میں اسے پورا پورا یقین نہ ہو۔ مگر
حضرت مرزا صاحب نے صرف یہی اعلان نہیں کیا کہ ایسا ہو گا۔ بلکہ یہ بھی کہا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو
مجھے جھوٹا اور کذاب سمجھا جائے اور کچھ وقعت نہ دی جاوے ۔
اب یہ ایک ایسا دعوی ہے کہ جس کے پورا نہ ہونے پر ایک انسان اپنی عزت اور وقار

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۵
زنده مذهب
کھونے کے لئے تیار ہے۔ لیکن اتنی جرأت سوائے اس کے اور کوئی نہیں کر سکتا جسے اپنے
دعوے پر پورا پورا یقین ہو۔ چنانچہ دعوئی پورا ہوا اور آپ کو ایسی شہرت حاصل ہوئی کہ دنیا
کے دور دراز حصول ۔ وں سے آپ کے ملنے کے لئے لوگ آئے حتی کہ آپ کی وفات سے ایک سال
پہلے امریکہ سے تین آدمی آئے۔ ان میں سے ایک نے سوال کیا کہ آپ مسیح ہونے کا دعوئی
کرتے ہیں مسیح تو معجزے دکھایا کرتا تھا آپ کیا معجزہ دکھاتے ہیں۔ آپ نے فرمایا میرے معجزے
کو دیکھنے کے لئے کہیں دور جانے کی ضرورت نہیں تم خود ہی میرا معجزہ ہو۔ اس پر اس نے کہا یہ
کس طرح ۔ آپ نے فرمایا دیکھئے اس وقت جب کہ قادیان سے چل کر بھی لوگ میرے پاس نہ
آتے تھے اس وقت میں نے اعلان کیا تھا کہ میرا نام دنیا میں مشہور کیا جاوے گا اور دور دور سے
لوگ مجھے ملنے کے لئے آئیں گے ۔ اب بتائیے آپ نے میرا نام امریکہ میں سنایا نہیں اور
میرے ملنے کے لئے آئے یا نہیں۔ یہ سن کر وہ خاموش ہو گیا۔
تو اللہ تعالی نے اس زمانہ میں اسلام کی زندگی کے ثبوت میں حضرت مرزا صاحب کو پیش کیا
ہے۔ اور اس کی دلیل یہ دی ہے کہ حضرت مرزا صاحب سے ان قوانین اور احکام پر چلنے کی
وجہ سے جو اسلام نے بتائے ہیں خدا نے وعدہ کیا تھا کہ میں تجھے اتنی عزت دوں گا کہ تیرا نام
ساری دنیا میں پھیل جائے گا۔ اور اور لوگ لوگ دور دورد دور سے تیرے پاس آئیں گے۔ چنانچہ اس
اس وعدہ
ممالک سے لوگ
کے بعد میں ہی سال میں ۔ میں خدا تعالیٰ نے آپ کو ایسی شہرت دی کہ دور در از محمد
آپ کا پتہ صرف یہ لکھتے کہ انڈیا مرزا غلام احمد " تو آپ کو خط پہنچ جاتے۔ پھر دنیا کے چاروں
کونوں سے لوگ آپ کے ملنے کے لئے آئے۔ اور وہی لوگ جو انسانوں کو قتل کر دینا بہت
معمولی بات سمجھتے تھے آپ کے پاس آئے۔ اور آپ کی بیعت میں داخل ہو کر با خدا انسان بن
گئے۔ ہمارے ایک رہائی دوست سناتے تھے کہ میں ایک دفعہ سرحد کی طرف گیا تو ایک پٹھان
کھیتی کرتا ہوا ملا۔ میں نے اسے السلام علیکم کہا۔ اس کا اس نے جواب تو کوئی نہ دیا مگر کام چھوڑ
کر ایک طرف کو بھاگ کھڑا ہوا۔ دوسرے نے مجھے بتایا کہ یہاں سے جلدی چلے جاؤ وہ تمہارے
مارنے کے لئے بندوق لینے گیا ہے۔ تو یہ ان لوگوں کی حالت تھی۔ اکثر تو دین سے ایسے ناواقف
تھے کہ کلمہ تک نہیں پڑھ سکتے تھے۔ مشہور ہے کہ ایک دفعہ ایک ہندو کو کسی پٹھان نے پکڑ لیا
اور کہا مسلمان ہو جاور نہ جان سے مار ڈالوں گا۔ پہلے تو اس نے انکار کیا۔ لیکن جب دیکھا کہ
جان کی خیر نہیں تو کہا میں مسلمان ہوتا ہوں مجھے کلمہ پڑھاؤ۔ اس نے کہا تم خود ہی پڑھو ہندو نے

انوار العلوم جلد - ۳
4۔4
زنده نه جب
کہا مجھے تو نہیں آتا۔ اس پر پٹھان نے یہ کہہ کر کہ تمہاری قسمت ہی خراب ہے کلمہ مجھے بھی
نہیں آتا چھوڑ دیا اور وہ چلا گیا۔ تو اس علاقہ کے لوگ اس قسم کے ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ نے انہیں
کو جو قتل و غارت ، لڑائی و جھگڑے شرارت وفتنہ میں لگے رہتے تھے لاک رہتے تھے لاکر حضرت مرزا صاحب
کے آگے ڈال دیا۔ اور صرف ڈال ہی نہیں دیا ۔ بلکہ ان کی بہت بڑی اصلاح بھی ہو گئی۔ کیونکہ
حضرت مرزا صاحب کوئی اس قسم کے پیر نہ تھے جیسے آج کل کے مسلمانوں کے ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہماری بیعت کر کے ہمارا نذرانہ ادا کر دو پھر جو تمہارا جی چاہے کرتے پھرو سب کچھ تمہیں
معاف ہے۔ چنانچہ حضرت مولوی نور الدین صاحب جو حضرت مرزا صاحب کے پہلے خلیفہ تھے۔
ان کے ہاں ان کی بہن آئی تو انہوں نے کہا کہ تم اپنے پیر سے جاکر پوچھنا کہ تمہاری بیعت کرنے
سے کیا فائدہ ہے۔ جب اس نے واپس جاکر پیر صاحب سے یہ سوال کیا تو پہلے تو انہوں نے کہا کہ
معلوم ہوتا ہے نور الدین نے تمہیں یہ سوال سکھایا ہے اس لئے اس کا جواب دینے کی ضرورت
نہیں ہے۔ مگر بتا دیتا ہوں ہماری بیعت کرنے کا یہ فائدہ ہے کہ بیعت کے بعد جو تمہاری مرضی ہو
وہ کرو۔ قیامت کے دن ہم جب کہہ دیں گے کہ یہ ہمارے مرید ہیں۔ تو پھر کوئی نہیں پوچھے گا
اور تم سیدھی جنت میں چلی جاؤ گی۔
تو اس قسم کی بیعتیں ہیں جو مسلمانوں کے پیر کراتے ہیں۔ مگر حضرت مرزا صاحب کی بیعت
اس میں شرط تھی کہ ہر قسم کی بدکاری، شرارت، حسد کینہ ، بغض، چوری وغیرہ
ایسی نہ تھی۔ اس
افعال بد
گا۔ قتل و
بد سے بچنا ہو گا۔ قرآن کریم کے کسی چھوٹے سے چھوٹے حکم کو نہیں توڑنا ہو گا۔
غارت لوٹ مار وغیرہ برائیوں کو چھوڑنا ہو گا۔ خدا کی عبادت سچے دل اور کامل فرمانبرداری
سے کرنی ہوگی۔ خدا کی مخلوق کے ساتھ محبت اور الفت سے پیش آنا ہو گا۔ غریبوں، مسکینوں
اور محتاجوں کی مدد کرنی ہوگی۔ اپنی زبان یا ہاتھ سے خدا کی کسی مخلوق کو تکلیف نہیں پہنچانی
ہوگی۔ ہر برے فعل سے بچنے اور اچھے عمل کرنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔ یہ وہ شرائط ہیں جو
حضرت مرزا صاحب اپنے ہاتھ پر بیعت کرنے والے سے پوری کراتے تھے۔ لیکن باوجود ان
کے موجودہ زمانہ کے لحاظ سے اس قدر مشکل اور کٹھن ہونے کے جب ان لوگوں نے جنہیں
وحشی اور جاہل سمجھا جاتا تھا آپ کی بیعت کی تو انسان بن گئے۔ خود قرآن کریم پڑھا اور
دوسروں کو سکھایا۔ کیا یہ حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا معمولی نشان ہے۔ پھر ہر علاقہ اور ہر
ملک سے لوگ کھینچ کھینچ کر آپ کے پاس لائے گئے اور اس کثرت کے ساتھ لائے گئے کہ جن

انوار العلوم جلد ۳۰
५-८
زنده نذهب
راستوں پر سے آئے وہ گھس گئے۔ آپ میں سے جو لوگ قادیان گئے ہیں انہوں نے دیکھا ہو گا
کہ بٹالہ سے قادیان تک کی سڑک پر لوگوں کی کثرت آمد و رفت کی وجہ سے کتنے کتنے بڑے
گڑھے پڑ جاتے ہیں حالانکہ ہر سال ہزاروں روپوؤں کی مٹی گورنمنٹ ڈلواتی ہے۔ تو یہ
حضرت مرزا صاحب کی پیش گوئی پوری ہو رہی ہے جو آپ نے اس وقت کی تھی جب کہ آپ
کو کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ پس اس پیش گوئی نے پورا ہو کر ثابت کر دیا کہ اسلام ایک زندہ مذہب
ہے۔
پھر حضرت مرزا صاحب کی
حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا دو سرانشان صداقت کا ایک اور نشان دیکھئے یا
-
طاعون جس نے ہندوستان کے علاقوں کے علاقے تباہ و برباد کر دیتے ہیں۔ اس کے ہندوستان
میں آنے سے پندرہ سال پہلے حضرت مرزا صاحب نے خبر دی تھی۔ پھر تین سال پہلے بہت
کھول کر بتا دیا تھا کہ اپنی اصلاح کر لو ورنہ اس سے تباہ ہو جاؤ گے۔
پھر جب بمبئی میں پہلے پہل پھوٹی تو آپ نے بتایا کہ اب بھی موقع ہے کہ اصلاح کر لو ورنہ
تمام ملک میں پھیل جائے گی۔ پھر جب جالندھر میں نمودار ہوئی تب آپ نے اس سے محفوظ
رہنے کی ترکیب بتائی لیکن لوگوں نے توجہ نہ کی۔ جس کا نتیجہ جو کچھ ہوا وہ ظاہر ہی ہے اس کے
بعد ایسے ایسے خطرناک حملے ہوئے اور ہو رہے ہیں کہ علاقوں کے علاقے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔
اور میں سال کے قریب اس کو آئے ہوئے ہو گئے ہیں۔ مگر ابھی تک جانے کا نام نہیں لیتی۔ یہ
بھی ایک بہت بڑا ثبوت ہے حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا۔ اور جب آپ کی صداقت
ثابت ہو گئی تو ساتھ ہی یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اسلام زندہ مذہب ہے کیونکہ اس پر چل کر آپ
نے یہ مرتبہ حاصل کیا۔
پھر ۱۹۰۵ء میں جو خطرناک زلزلہ آیا
حضرت مرزا تیسرانشان اصاحب کی صداقت کا تیسرا نشان ہے اور جس سے بہت زیادہ جان و مال
کا نقصان ہوا ہے۔ بڑی بڑی عمارتیں گری ہیں اور میں ہزار انسان صرف ہندوستان میں ہی
ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے آنے کی خبر بھی حضرت مرزا صاحب نے پیشتر سے دی ہوئی تھی۔
اس کے متعلق انسائیکلو پیڈیا آف برٹینیکا میں لکھا ہے کہ آج تک اس سے زیادہ سخت زلزلہ کبھی
نہیں آیا۔ اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے کہا تھا کہ میں نے دنیا کو اسلام کے زندہ مذہب

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۸
زنده مذهب
ونے کا ثبوت دے دیا ہے۔ اگر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا تو اس کی سزا میں ایسے زلزلے آئیں
گے کہ جن کی نظیر پہلے کسی زمانہ میں نہیں ملے گی۔ دیکھئے کتنا بڑا دعویٰ ہے یہ تو ہو سکتا ہے کہ
کوئی کہہ دے کہ زلزلے آئیں گے کیونکہ آتے ہی رہتے ہیں۔ لیکن مرزا صاحب نے یہ نہیں
کہا بلکہ ساتھ یہ شرط بھی لگادی ہے کہ ایسے خطرناک اور اس کثرت سے آئیں گے کہ دنیا میں
ان کی مثال نہیں پائی جائے گی۔ چنانچہ انسائیکلو پیڈیا آف برٹینیکا کے ۱۹۱۲ء کے ایڈیشن میں تمام
ان زلزلوں کی فہرست دی گئی ہے جو ۱۹۱۲ء تک آئے۔ جس سے یہ عجیب بات معلوم ہوتی ہے
کہ ۱۶۰۰ء سے لے کر ۱۹۰۰ء تک جتنے زلزلے ساری دنیا میں آئے ہیں ان میں ہلاک ہونے
والوں کی تعداد حضرت مرزا صاحب کی اس پیشگوئی سے لے کر ۱۹۱۲ء تک کے زلزلوں سے
مرنے والوں کی نسبت بہت تھوڑی بنتی ہے۔ اور اس بارہ سال کے عرصہ میں پہلے تین سو سال
کی مدت کی نسبت زلزلوں کی تعداد بھی زیادہ ہے۔ اور ان میں ہلاک ہونے والے زیادہ ہیں۔
اب جو شخص ذرا بھی غور و فکر سے کام لے۔ اسے معلوم ہو سکتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب کی
یہ پیش گوئی کوئی ڈھکوسلا نہ تھی۔ اور نہ کسی انسان کی طاقت ہے کہ ایسی بات بتا سکے۔ یہ محض
خدا تعالی کا فعل ہے جو حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ ظاہر ہوا۔ اور اسلام کے زندہ مذہب
ہونے کا ثبوت قرار پایا۔ کیونکہ اس سے پتہ لگتا ہے کہ اسلام پتہ لگتا ہے کہ اسلام میں ایسے لوگ ہوتے رہ لوگ ہوتے رہتے ہیں جو
خدا تعالیٰ سے تعلق رکھتے اور خدا ان سے کلام کرتا ہے۔ پس یہی مذہب اس قابل ہے کہ انسان
قبول کرے ۔
دیکھئے کوئی انسان یہ پسند نہیں کرتا کہ اپنے باغ میں کوئی ایسا پودا رہنے
قابل قبول مذہب دے جس کا کوئی فائدہ نہ ہو یا جو کڑوے پھل لادے۔ اسی طرح کسی
عقلمند انسان کو وہ مذہب قبول نہیں کرنا چاہئے جس سے فائدہ نہ ہو یا جس کا نتیجہ تلخ نکلتا ہو۔
بلکہ اس کو اختیار کرے جس کا کوئی فائدہ ہو۔ اور ایسا مذہب اس وقت سوائے اسلام کے اور
کوئی نہیں ہے۔ یہ ٹھیک ہے کہ ان مذاہب میں بھی پہلے ایسے لوگ ہوئے ہیں جو خدا کے نبی
اور پیارے تھے۔ مثلاً رام کرشن وغیرہ اور عیسائت میں بھی ہوئے ہیں۔ مگر اب سوائے اسلام
کے اور کسی میں یہ بات باقی نہیں ہے کہ خدا سے تعلق کرا سکے۔ دیگر مذاہب کی بنیاد قصہ
کہانیوں پر ہے۔ لیکن اسلام اپنی صداقت کے ثبوت میں گذشتہ روایات کو ہی پیش نہیں کرتا
بلکہ مشاہدات پیش کرتا ہے۔ اس لئے بھی قابل قبول ہے۔ دیکھئے کوئی فقیر اس گھر پر کچھ مانگنے

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۰۹
زنده ذهب
کے لئے نہیں جائے گا جہاں کسی زمانہ میں کروڑوں کروڑ روپے ملتے ہوں مگر اب کچھ نہ حاصل
ہوتا ہو۔ لیکن اس کے بجائے اس گھر پر چلا جائے گا جہاں اسے آج ایک پیسہ ملنے کی امید ہو۔
پس وہ مذہب جو کسی زمانہ زمانہ میں دیتے تھے خواہ وہ کتنا زیادہ ہی دیتے تھے۔ لیکن اب نہیں دیتے
ان کا تو نام ہی نہیں لینا چاہئے۔ کیونکہ ہمیں تو ایک ایسے مذہب کی ضرورت ہے جو آج دے
اور ہمارے موجودہ درد کی دوا کرے ۔ ایک شاعر کہتا ہے۔
ابن مریم ہوا کرے کوئی
میرے دل کی دوا کرے کوئی
پس ہمیں تو اس وقت ضرورت ہے۔ ورنہ یہ تو ہم تسلیم کرتے ہیں کہ دوسرے مذاہب
بھی کسی وقت زندہ تھے۔ ان میں بھی خدا کے پیارے اور محبوب لوگ ہوئے۔ ان پر چلنے
والے بھی خدا سے کلام کرتے تھے۔ اور ان میں بھی نبی اور رسول بھیجے گئے۔ کیونکہ قرآن
کریم کہتا ہے کہ اِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) کہ کوئی امت ایسی نہیں گزری جس
میں ہم نے نذیر نہ بھیجا ہو۔ اس لئے عیسوی موسوی زرتشی وغیرہ سب مذاہب زندہ تھے۔ مگر
اپنے اپنے وقت میں جب ان کا وقت گزر گیا تو وہ مردہ ہو گئے۔ اور ہمیں آج کسی مردہ مذہب
کی ضرورت نہیں بلکہ زندہ کی ہے۔ اور وہ اسلام ہی ہے۔
کئی
حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا چوتھا نشان ایک پیش گوئیاں ہیں جو نہایت
کا
چوتھانشان
پیر حضرت مرزا صاحب کی اور یہی
صفائی کے ساتھ پوری ہوئیں۔ جب بنگالہ کی تقسیم ہوئی اور اس پر بڑا شور پڑا۔ میموریل بھیجے
گئے ، سٹرائیکس ہو ئیں ، فساد ہوئے۔ مگر گورنمنٹ نے ایک نہ مانی اور صاف جواب دے دیا
کہ اس حکم کو بدلا نہیں جا سکتا۔ ایسے وقت میں جب کہ بنگالیوں کو یہ جواب مل چکا تھا اور وہ
مایوس ہو چکے تھے۔ تو حضرت مرزا صاحب نے اپنی یہ پیش گوئی شائع کی کہ ” پہلے بنگالہ کی نسبت
جو کچھ حکم جاری کیا گیا تھا اب ان کی دلجوئی ہوگی " (تذکرہ صفحہ ۵۹) جب یہ پیش گوئی شائع ہوئی تو
اور تو اور بنگالی اخباروں نے بھی اس پر نہیں اڑائی ۔ اور لکھا کہ ہمیں تو صاف جواب مل گیا ہے
مگر یہ کہتے ہیں کہ دلجوئی ہوگی۔ اس کے علاوہ پنجاب کے اخباروں نے ہنسی اڑائی اور لکھا کہ
مرزا صاحب پہلے تو صرف نبوت کا دعوی کرتے تھے اب سیاست دان بھی بننے لگے ہیں۔ مگر
لوگوں کی یہ نہیں اور مخالفت ثبوت تھا اس بات کا کہ کسی انسان کے وہم و قیاس میں بھی نہیں

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۱۰
زنده مذهب
آسکتا تھا کہ ایسا ہو گا۔ اور انسان کے نزدیک اس حکم کو بدلنا بالکل نا ممکن تھا۔ لیکن ہمارے مکرم
معظم بادشاہ سلامت ولایت سے چل کر یہاں ہندوستان میں آئے اور ان کے ہاتھوں یہ پیش
گوئی پوری ہوئی اور اپنے الفاظ میں پوری ہوئی۔ یعنی نہ تو بنگالیوں کی خواہش کو ان کی مرضی
کے مطابق پورا کیا گیا اور نہ ہی انہیں مایوس رکھا گیا۔ بلکہ دلجوئی کر دی گئی اور وہ اس طرح کہ
مشرقی بنگال کو تو ساتھ ملا دیا گیا مگر صوبہ بہار کو جدا کر دیا گیا۔ تو یہ ثبوت تھا اس بات کا کہ اسلام
زندہ مذہب ہے اور اس پر چلنے والوں کو خدا قبل از وقت خبر دیتا ہے۔ اور ان سے کلام کرتا ہے
اور اپنی زندگی کے ثبوت اب بھی پیش کرتا ہے۔
زندہ مذہب کا ایک اور ثبوت
کسی مذہب کے زندہ ہونے کا ایک اور بھی ثبوت ہے
اور وہ یہ کہ اس پر چلنے والوں کو خدا کی نصرت اور تائید
حاصل ہو۔ دیکھئے جس کو کسی سے محبت ہو یا جس چیز سے پیار ہو وہ اس کی مدد کرتا ہے۔ حتی کہ
اس کی خاطر جان تک دے دیتا ہے۔ بچہ کو اگر کوئی مارے تو ماں باپ کو بہت سخت تکلیف پہنچتی
ہے۔ یہی حال اور تعلقات کا ہے اور جس قدر انسان کو کسی سے زیادہ تعلق ہوتا ہے اس قدر
زیادہ وہ اس کی مدد اور تائید کی کوشش کرتا ہے۔ تو محبت پیار اور تعلق کی کچھ علامتیں
ہوتی ہیں۔ جن سے دوسروں کو اس کا پتہ لگتا ہے۔ قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے۔ انا
لَتَنْصُرُ رُ سُلَنَا وَالَّذِينَ آمَنُوا فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا (المؤمن : ۵۲) کہ جن کو ہم سے تعلق اور
محبت ہوتی ہے ان کی ہم اسی دنیا میں مدد اور تائید کرتے ہیں۔ اس کے متعلق دوسرے مذاہب
صرف قصے اور کہانیاں پیش کرتے اور کہتے ہیں کہ فلاں کے ساتھ خدا کی محبت تھی اور اس کی
اس نے اس طرح مدد کی تھی۔ اس کے دشمنوں کو ہلاک و تباہ کیا اور اسے کامیابی عطا کی تھی۔
مگر ہم کہتے ہیں اس زمانہ میں تمہارے پاس خدا کی محبت کا کیا ثبوت ہے ؟ اس کا جواب کوئی
مذہب پیش نہیں کر سکتا اور صرف قصے پیش کرتا ہے مگر ہم قصوں کو کیا کریں۔ اس وقت جو
مذہب ایک بھی ایسا آدمی نہیں پیدا کر سکتا جس کی خدا مدد کرتا ہو، جس سے اپنی محبت کا ثبوت
دیتا ہو تو اس مذہب کا کیا فائدہ اور اس کے زندہ ہونے کا کیا ثبوت ۔ مگر اسلام ہر زمانہ میں ایسے
انسان پیدا کرتا رہا ہے اور اس زمانہ میں حضرت مرزا غلام مرزاغلام احمد صاحب مسیح موعود کو پیدا عود کو پیدا کیا ہے
اور خدا تعالیٰ نے ان کی تائید اور نصرت کر کے بتا دیا ہے کہ خدا کا ان سے تعلق تھا۔ کوئی کہے کہ
وہ تو فوت ہو گئے ہیں اب اس کا کیا ثبوت ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم

انوار العلوم جلد ۳۰
411
زنده ذهب
اپنے رسولوں اور نبیوں ہی کی مدد نہیں کرتے بلکہ جو ان کے ماننے والے ہوتے ہیں ان کی بھی
مدد کرتے ہیں۔ اس لئے اب ان کی جماعت موجود ہے جن سے خدا تعالیٰ اپنی محبت اور پیار کا
ثبوت دے رہا ہے۔ اور اپنی مدد اور نصرت سے ہی ہر میدان میں کامیاب کرتا اور اس کے
مخالفوں کو ذلیل و خوار کرتا ہے۔
حضرت مرزا صاحب کے لئے خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے نشانات دکھلائے کہ جن کو دیکھ کر
اسلام کے زندہ مذہب ہونے کا بہت بڑا ثبوت ملتا ہے۔ جب آپ نے دعوی کیا تو ساری دنیا نے
مل کر آپ کی مخالفت میں زور لگایا ۔ مگر آپ کے مخالفین ہر کوشش اور سعی میں ناکام اور نامراد
رہے۔ اور آپ کے ساتھ نصرت اور تائید رہی۔ یہ ثبوت تھا اس بات کا کہ خدا - ت کا کہ خدا کے پیارے
اور محبوب بندوں کو خدا سے نصرت آتی ہے۔
دوستی اور محبت اس کو کہتے ہیں کہ دونوں میں ایسا تعلق ہو کہ ایک دوسرے کی بات
مانیں۔ پس زندہ مذہب کا یہ بھی ایک ثبوت ہے کہ اس مذہب میں ایسے لوگ موجود ہوں جن
کی باتیں خدا تعالی مانے اور ایسے حالات میں مانے جب کہ ظاہری اسباب بالکل مخالف ہوں۔
اور یہ اس طرح کہ ان کی دعائیں قبول ہوتی ہوں اور یہ بات اسلام کے پیروان کو نصیب ہے۔
میرا یہ مطلب نہیں کہ خدا تعالی دوسرے مذاہب کے پیروان کی دعا ئیں نہیں سنتا۔ خدا تعالیٰ
تنگ دل نہیں کہ وہ سوائے ایک قوم کے باقی سب کی دعاؤں کو رد کر دے۔ اسلام خدا تعالیٰ کے
متعلق بہت وسعت کی تعلیم دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِذَا سَالَكَ
عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ (البقره: ۱۸۷) کہ جب میرے بندے
میرے متعلق سوال کریں تو ان کو کہہ دو کہ میں قریب ہی ہوں۔ اور پکارنے والے کی دعاؤں
کو سنتا ہوں پکارنے والے " کے الفاظ بتا رہے ہیں کہ خدا تعالیٰ صرف مسلمانوں ہی کی دعائیں
نہیں سنتا بلکہ خواہ کوئی ہندو ہو یا عیسائی، سکھ ہو یا آریہ کوئی ہو جب وہ خدا کے حضور گڑ گڑائے
اور اپنی حالت زار پیش کر کے مدد چاہے تو خدا اس کی سنتا اور قبول کرتا ہے۔ پس یہاں دعا کے
قبول ہونے کے متعلق بیان کرنے سے میرا یہ مطلب نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ مسلمانوں کے سوا
اور کسی انسان کی دعا سنتا ہی نہیں بلکہ یہ مراد ہے کہ خدا تعالیٰ ایک بچے مسلمان کی دعا ئیں
دوسرے لوگوں کی نسبت بہت زیادہ سنتا ہے۔ جس طرح کہ ایک سخی انسان کو اپنی سخاوت سے
سب کو نفع پہنچاتا ہے مگر اس کے دوست اس سے بہت زیادہ فائدہ اٹھاتے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی