زندہ مذہب

انوارالعلوم (جلد 3), حصہ 3

انوار العلوم جلد - ۳
۶۱۲
زندہ مذہب
گھر
فرق بھی ہے کہ جہاں ایک مسلمان اور غیر مسلمان میں مقابلہ ہو وہاں وہ مسلمان ہی کی سنے گا
اور اس کے مقابلہ میں اگر ساری دنیا بھی کھڑی ہو جائے تو کبھی ان کی دعا قبول نہ کرے گا۔ یہی
وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے ساری دنیا کو چیلنج دیا مگر آج تک اسے قبول کرنے کی کسی کو
جرات نہ ہوئی۔ آپ نے کہا تھا کہ میں اسلام کی صداقت ثابت کرنے کے لئے کھڑا ہوا ہوں۔
اس لئے دوسرے مذاہب والے جن کو اپنا اپنا مذہب سچا ہونے کا دعوی ہے آئیں اور مجھ سے
مقابلہ کریں۔ اور وہ اس طرح کہ کچھ ایسے مریض لئے جائیں جن کی بیماری نہایت خطرناک ہو
اور ان کو قرعہ کے ذریعہ تقسیم کر لیا جائے اس کے بعد ان کی صحت کے لئے دعا کی جائے اور پھر
دیکھا جائے کہ کس کی دعا خدا قبول کرتا ہے اور کس کی رو۔ یعنی کس کی دعا سے زیادہ مریض
اچھے ہوتے ہیں اور کس کی سے نہیں۔ اگر میری دعا سے زیادہ مریض اچھے ہو گئے تو معلوم ہو
جائے گا کہ اسلام ہی زندہ مذہب ہے کیونکہ میں اس پر چلتا ہوں اور اگر اس کے مقابلہ پر کسی
اور مذہب کے پیرو کی دعا سے زیادہ اچھے ہو گئے تو وہی زندہ مذہب ثابت ہو جائے گا۔
لیکن آج تک اس مقابلہ کے لئے کوئی نہیں آیا حتی کہ عیسائیوں کو حضرت مرزا صاحب
نے بار بار اور کئی طریق سے اس طرف بلایا اور کہا کہ تمہاری کتاب میں تو لکھا ہے کہ اگر تم میں
رائی کے برابر بھی ایمان ہو گا اور تم درخت کو کہو گے کہ چل تو رہ چل پڑے گا۔ پھر تم کیوں
میرے مقابلہ پر نہیں آتے مگر وہ نہ آئے۔
جس وقت حضرت مرزا صاحب نے عیسائیوں کو بار بار مقابلہ پر بلایا ۔ اس وقت پانیر میں
ایک مضمون نکلا تھا کہ ہمارے پادری صاحبان جو اتنی بڑی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں وہ آج کیوں
مقابلہ کے لئے نہیں نکلتے تاکہ عیسائیت کی صداقت ثابت ہو ۔ مگر پھر بھی کوئی نہ نکلا ۔
چیلنج اب آپ لوگ یہ نہ سمجھیں کہ حضرت مرزا صاحب تو وفات پا چکے ہیں۔ اب کس طرح
یج مقابلہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ آپ کا سلسلہ مٹ نہیں گیا اب بھی آپ کی جماعت موجود
ہے اور ہم لوگ اس مقابلہ کے لئے تیار ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ آج بھی اسلام کی صداقت ظاہر
کرنے اور اپنے پیارے بندوں کی اپنے نشانات سے تائید کرنے کے لئے اسی طرح موجود ہے
جس طرح آنحضرت اللہ کے وقت قهری اور میری نشانوں سے تائید کرنے کے لئے موجود تھا
اور جس طرح آنحضرت ﷺ کے بعد آپ کے صحابہ کے وقت تائید کرتا رہا۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود اور آپ کے بعد ہمارے وقت میں بھی تائید کرے گا۔ اس لئے میں حضرت

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۱۳
زندہ مذہب
مسیح موعود کے بعد تمام دنیا کو چیلنج دیتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ایسا ہے جسے اسلام کے مقابلہ میں
اپنے مذہب کے سچا ہونے کا یقین ہے تو آئے اور آکر ہم سے مقابلہ کرے۔ مجھے تجربہ کے ذریعہ
ثابت ہو گیا ہے کہ اسلام ہی زندہ مذہب ہے اور کوئی مذہب اس کے مقابلہ پر نہیں ٹھہر سکتا۔
کیونکہ خدا تعالیٰ ہماری دعائیں سنتا اور قبول کرتا ہے۔ اور ایسے حالات میں قبول کرتا ہے جب
که ظاهری سامان بالکل مخالف ہوتے ہیں۔ اور یہی اسلام کے زندہ مذہب ہونے کی بہت بڑی
علامت ہے۔ اگر کسی کو شک و شبہ ہے تو آئے اور آزمائے۔ ہاتھ کنگن کو آرسی کیا۔ اگر کوئی
ایسے لوگ ہیں۔ جنہیں یقین ہے کہ ہمارا مذہب زندہ ہے تو آئیں ان کے ساتھ جو خدا کا تعلق
اور محبت ہے اس کا ثبوت دیں۔ اگر خدا کو ان سے محبت ہوگی تو وہ مقابلہ میں ضرور ان کی مدد
اور تائید کرے گا۔ ایک کمزور اور ناتواں انسان اپنے پیاروں کے روں کو دکھ اور تکلیف : تکلیف میں دیکھ کر جس
قدر اس کی طاقت اور ہمت ہوتی ہے مدد کرتا ہے تو کیا انہوں نے اپنے خدا کو ایک کمزور انسان
سے بھی کمزور سمجھ رکھا ہے۔ جو ان کی مدد نہیں کرے گا۔ اگر نہیں تو میں ان کو چیلنج دیتا ہوں
کہ مقابلہ پر آئیں تاکہ ثابت ہو کہ خدا کس کی مدد کرتا ہے اور کس کی دعا سنتا ہے۔ آپ
لوگوں کو چاہئے کہ اپنی طرف سے لوگوں کو اس مقابلہ کے لئے کھڑا کریں۔ لیکن اس کے لئے یہ
نہیں ہے کہ ہر ایک کھڑا ہو کر کہہ دے کہ میں مقابلہ کرتا ہوں بلکہ ان کو مقابلہ پر آنا چاہئے جو
کسی مذہب یا فرقہ کے قائم مقام ہوں۔ اس وقت دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ خدا کس کی دعا
قبول کرتا ہے۔ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ ہماری ہی دعا قبول ہوگی۔ افسوس ہے کہ مختلف
مذاہب کے بڑے لوگ اس مقابلہ پر آنے سے ڈرتے ہیں اگر وہ مقابلہ کے لئے نکلیں تو ان کو
ایسی شکست نصیب ہوگی کہ پھر مقابلہ کرنے کی انہیں جرات ہی نہ رہے گی۔
ہمارا دعوی ہے کہ اسلام سچا ہے اور دوسرے لوگ کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب سچے ہیں۔
اس کے فیصلے کا آسان طریق یہ ہے کہ مشاہدہ کر لیا جائے کہ کون سا مذہب سچا ہے۔ اور جب
مشاہدہ ہو سکتا ہے تو پھر کیوں نہ اس سے فائدہ اٹھایا جائے۔ لیکن اس میدان میں صرف اسلام
ہی کھڑا رہے گا۔ اور ہم اس کا ثبوت دینے کے لئے آج بھی تیار ہیں اور دعوی کرتے ہیں کہ
خدا تعالی اسلام ہی کی تائید کرے گا۔
اب میں اپنے مضمون کو ختم کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ وہ لوگ جن کے دل میں حق کی
تڑپ ہے اور جو ضد و ہٹ پر قائم نہیں ہیں خدا تعالیٰ ان کو ہدایت کی توفیق دے۔ یہ دنیا چند

انوار العلوم جلد ۳۰
۶۱۴
زندانداب
روزہ ہے آخر خدا کے حضور حاضر ہوتا ہے اس لئے اس بات کی کوشش کرنی چاہئے کہ خدا تعالیٰ
کی وہ نعمت حاصل ہو جو نہ صرف اس دنیا میں کام آئے بلکہ آخرت میں بھی فائدہ دے اور وہ کی وہ نعمت حاصل ہو جو نہ صرف اسر
اسلام ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی