تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
تعارف کتب
یہ انوار العلوم " کی چوتھی تھی جلد ہے۔ جو سیدنا ر سید نا حضرت مصلح موعود خلیفة المسیح الثانی کی درج
ذیل ۱۷- کتب پر مشتمل ہے۔ یہ کتب اگست ۱۹۱۷ء تا فروری ۱۹۲۰ء کے دور کی ہیں۔
-1- اطاعت اور احسان شناسی
حضرت امام جماعت احمد یہ ثانی نے ۴۔ اگست ۱۹۱۷ء کو جنگ عظیم اول کی تیسری سالگرہ
کے موقع پر ایک جلسہ منعقدہ قادیان میں تقریر فرمائی جس میں حضور نے اس امر پر روشنی ڈالی
کہ اسلامی تعلیم کی صداقت دیگر مذاہب کے مقابلہ میں ہر پہلو سے کامل اور مکمل ہے۔ کوئی
معاملہ ایسا نہیں جس کے متعلق اسلامی شریعت نے راہنمائی نہ کی ہو۔ مثلاً سیاست ہی کو لے لو۔
دیگر مذاہب نے سیاست کے متعلق اپنے پیروکاروں کو جو تعلیم دی ہے اس پر عمل کرنے کے
نتیجہ میں امن و صلح کی بجائے فساد پیدا ہوتا ہے اور اس کا ثبوت مختلف مذاہب کے ماننے
والوں کی آپس کی جنگیں ہیں لیکن اسلام نے حکومت اور رعایا کے درمیان تعلقات کو نہایت
عمدہ بنانے کا بہترین طریق بتایا ہے کہ حاکم خواہ کسی قوم یا کسی مذہب کا ہو اس سے بد دیانتی
بد عہدی اور بغاوت نہیں کرنی چاہئے اور اس کے معاہدات کو توڑنا نہیں چاہئے۔
حضور نے قرآنی آیت أَطِيعُوا اللهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کی تفسیر
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ یہاں خدا تعالیٰ نے اولوالامر کی اطاعت کرنے کی دو شرطیں بتائی ہیں
ایک یہ کہ اللہ کی اطاعت کھلے بندوں کر سکو دوسرے یہ کہ اس کے رسول کے احکام کے ماننے
اور ان پر عمل کرنے میں کوئی روک نہ پاؤ - حضور نے فرمایا کہ اس تعلیم پر عمل کرنے سے سب
4

انوار العلوم جلد
۲
تعارف کتب
فتنے اور فساد مٹ جاتے ہیں گویا اسلامی تعلیم کے مطابق حاکم وقت کی اطاعت کرنا جو مذہبی
آزادی اور امن قائم کرتا ہے اس پر احسان نہیں بلکہ احسان شناسی ہے
-۲- جماعت قادیان کو نصائح
۱۳۹ اگست ۱۹۱۷ء کو بعد نماز مغرب تبدیلی آب و ہوا کے لئے شملہ روانگی سے قبل حضرت
مصلح موعود نے احباب جماعت قادیان کو نصائح فرمائیں جو ۸ ستمبر ۱۹۱۷ء کے الفضل میں شائع
ہوئیں۔ حضور نے فرمایا کہ اسلام میں کچھ قواعد مسلمانوں کی ترقی اور فوائد کے لئے ہیں مسلمان
جب تک ان پر چلے انہوں نے بہت فائدہ اٹھایا لیکن افسوس بعد ازاں مسلمانوں نے ان
قوانین مقدسہ کو بھلا دیا۔ پھر مسیح موعود کی آمد سے اللہ تعالیٰ نے شریعت کو قائم کیا پس ضروری
ہوا کہ خدا کے تمام محکموں کی اطاعت کی جائے ۔ ان احکامات کو سمجھنے کے لئے عربی زبان کا سیکھنا
بھی لازمی ہے ۔ اگر ماں باپ عربی سیکھ لیں تو آگے ان کے بچے بھی سیکھ جائیں گے۔ یاد رکھیں
اللہ کا کوئی حکم بھی نہ تو بوجھل ہے نہ چھوٹا۔ وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْآنَ لِلذِّكْرِ قرآن کو عمل کے
لئے آسان کر دیا ہے۔
سنت نبوی کے مطابق میں شملہ جانے سے پہلے دو امیر مقرر کرتا ہوں اول قاضی سید امیر
حسین صاحب دوئم مقامی امور کے لئے مولوی شیر علی صاحب۔
خلافت اور امارت میں فرق واضح کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ خلیفہ کے ساتھ مذہبی
تعلقات بیعت بھی ہوتے ہیں اس لئے لوگ خلیفہ کی پیروی کرتے ہیں اور امیروں کی نہیں۔
میں آپ کو تاکید کرتا ہوں اور رسول کریم" کی پیروی میں کہتا ہوں جس نے میرے مقرر کردہ
امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی
کی۔
سروں
دوسرے یہ کہ آپس میں محبت اور اور پیار سے رہو لڑائی جھگڑا نہ کروا۔ را نہ کرو اپنے آپ کو دو سرد
کے لئے نمونہ بناؤ - اللہ تعالی نے آپ لوگوں کو اصلاح کا ذمہ دار ٹھرایا آپ جس مقام پر رہتے
ہیں اسے مقدس فرمایا۔ اسے اسلام کی آئندہ ترقیات کا (جو مقدر ہیں) مرکز بنایا اس لئے آپ کی
ہر حرکت، ہر فعل، ہر قول نمونہ ہونا چاہئے آپ کی ذمہ داریاں بڑی ہیں تمام قسم کے عیوب

انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
اور لغور بیہودہ باتوں سے بچو۔ آپس میں تمہارے تعلقات اخوت و محبت کے اعلیٰ مقام پر ہوں۔
ایک دوسرے کی غمگساری کرو جزوی اختلافات سے مؤاخات و مؤاسات میں فرق نہ آئے اگر
کبھی بتقاضائے بشریت جھگڑا ہو جائے تو فورا صلح کر لو اور دل میں کینہ نہ بٹھا چھوڑو۔ پس میں
تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ ایک دوسرے سے ہمدردی کرد کسی بھائی کی عداوت دل میں نہ بٹھاؤ
بلکہ تم میں ایسی محبت اور ا اور اخوت ہو جو باہر ۔ و جو باہر کے لوگوں کے لئے نمونہ ہو ۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو
خیریت سے رکھے اور اپنے اوقات دین کی خدمت میں صرف کرنے اور باہم محبت ، اخوت اور
امن و چین سے رہنے کی توفیق دے۔ آمین
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
۶ اکتوبر ۱۹۱۷ء کو حضرت مصلح موعود نے شملہ کے مقام پر عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے
فرمایا کہ عورتوں کے متعلق سب سے پہلی اور سب سے بڑی نصیحت جو انہیں کرنے کی ضرورت
ہے یہ ہے کہ وہ شریعت کی اسی طرح پابند ہیں جس طرح مرد حضرات۔ لیکن بد قسمتی سے ایسا
نہیں ہے ۹۵ ٪ عورتیں اپنے خاوندوں کی پیروی کرتی ہیں۔ اگر خاوند شیعہ ہے تو عورت بھی
شیعہ ہے علی هذا القیاس۔ حالانکہ عورتوں کو مذہب کی ضرورت ہے اور اس پر عمل کی بھی
ضرورت ہے قرآن کریم پر عمل کرنے سے جہاں مردوں کے لئے جنت کے وعدے ہیں اس
طرح عورتوں کے لئے اور اس کے بر خلاف کرنے والوں کے لئے جہنم ۔ مذہب کے احکام کا توڑنا
جیسے مردوں کو نقصان دیتا ہے ویسے ہی عورتوں کو بھی دیتا ہے پھر کیا وجہ ہے کہ عورتیں مردوں
کی طرح دین نہ سیکھیں۔ قرآن کریم نے خاص طور پر دو متقی عورتوں (فرعون کی بیوی اور
حضرت مریم والدہ عیسی ) کا ذکر کیا ہے اور حاملین قرآن کو ان جیسا بننے کا ارشاد فرمایا ہے۔ پس
ضروری بات یہ ہے کہ عورتیں مذہب سے واقف ہوں مذہب ہب سے ان کا کا تعلق
مذہب سے انہیں محبت ہو، مذہب سے انہیں پیار ہو ۔ جب ان میں یہ بات پیدا ہو جائے گی تو وہ
خود بخود اس پر عمل کریں گی اور دوسری عورتوں کے لئے نمونہ بن کر دکھائیں گی۔ چند ایک
سب سے
مسائل جن کا یاد رکھنا ضروری ہے وہ یہ ہیں۔
ہو،
خدا ملائکہ ، قرآن رسل اور بعث بعد الموت پر ایمان لانا نماز پڑھنا زکوۃ دینا روزہ

انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
رکھنا، حج کرنا خدمت دین کرنا وفات عیسی پر ایمان لانا دعا ئیں کرنا چندہ دینا، تبلیغ کرنا اور
تقوی حاصل کرنا۔
حضور نے فرمایا کہ یہ چند باتیں ہیں جو میں نے نصیحت کے طور پر بیان کر دی ہیں اگر ان کو
یاد رکھو گی اور ان پر عمل کرو گی تو فائدہ اٹھاؤ گی۔
ربوبیت باری تعالیٰ کا ئنات کی ہر چیز پر محیط ہے
حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۹- اکتوبر ۱۹۱۷ء کو بمقام پٹیالہ یہ تقریر فرمائی۔ حضور نے اللہ
تعالٰی کی ہستی، اسلام اور قرآن کریم کی صداقت اور حضرت مسیح موعود کی سچائی کو صفت
ربوبیت کے حوالہ سے ثابت کیا۔
حضور نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی صفات اس کی ہستی کا ثبوت ہیں صفات اللہ پر غور کرنے اور
ان زبر دست قدرتوں کا مشاہدہ کرنے سے جن کا ظہور ہمیشہ ہو تا رہتا ہے ماننا پڑتا ہے کہ ضرور
ایک زبردست عالم دانا اور رحیم و کریم ہستی موجود ہے۔ حضور نے فرمایا سورۃ الفاتحہ جو ام
القرآن ہے میں ان چار صفات کو بیان کیا گیا جو تمام صفات کا خلاصہ ہیں اور جن پر غور کرنے سے
انسان ہر قسم کی بد اعتقادیوں اور بد عملیوں سے بچ سکتا ہے۔ مثلاً پہلی صفت رب العالمین ہے۔ اللہ
تعالیٰ کی صفت ربوبیت کا تعلق تمام مخلوقات سے ہے۔ ہر چیز اس کی ربوبیت سے فیض یاب
ہو رہی ہے تو خدا تعالی کا رب العلمین ہونا یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ جس خدا نے
جسم کی ربوبیت اور ترقی کے لئے اعلیٰ درجے کے سامان کئے ہیں اس نے روح کی زندگی کے لئے
ضرور سامان کئے ہوں گے جو جسم کی نسبت زیادہ قیمتی ہے۔
چنانچہ فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ ہر قوم میں اللہ تعالی کے نبی آئے ہیں جو
انسانوں کی تربیت اور روحانی ربوبیت و ترقی کا سامان کرتے رہے۔ آخر پر اللہ تعالیٰ نے حضرت
محمد مصطفیٰ ﷺ کو مبعوث فرمایا جنہیں دنیا کی تمام اقوام اور زمانوں کی اصلاح کے لئے بھیجا۔
چونکہ آپ کے ذریعہ شریعت کی تکمیل کر دی گئی اس لئے حضور ﷺ نے فرمایا کہ اب
میرے بعد خدا سے ہمکلامی کا شرف حاصل کر کے ایسے خدا کے بندے آتے رہیں گے جو لوگوں
کو اس شریعت کے مطالب سے آگاہ کر کے انہیں خدا سے ملاتے رہیں گے۔ چنانچہ اس زمانہ

انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
میں بھی اللہ تعالیٰ نے صفت ربوبیت کے تحت حضرت مرزا صاحب کو بھیجا جنہوں نے خدا سے
ہمکلام ہونے اور اصلاح خلق کرنے کا دعوی فرمایا اور خدا کی فعلی تائید آپ کی پیشگوئیوں کے
پورا ہونے میں ظاہر ہوئی اور زندہ نشانات نے آپ کے دعوی کی صداقت کو ثابت کر دیا۔
آخر میں حضور نے فرمایا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جو زندہ خدا کو پیش کرتا ہے اور
اس میں زندگی کا ثبوت مل رہا ہے۔ نیز یہ بھی کہ خدا جس طرح پہلے اپنے بندوں کی روحانی
ربوبیت کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے اور اس کے بتائے ہوئے طریق پر چل کر ہم آج بھی
انہیں انعامات اور فوائد کو حاصل کر سکتے ہیں جو آپ سے ہزاروں سال پیشتر حاصل ہوئے
تھے۔
-۵- قادیان کے غیر از جماعت احباب کے نام ایک اہم پیغام
قادیان کے غیر از جماعت افراد نے باہر سے چند مولویوں کو بلا کر جماعت کی مخالفت میں حد
اعتدال سے تجاوز کرتے ہوئے ایک جلسہ میں سخت بد زبانی و بد اخلاقی کا مظاہر کیا تو انہیں
سمجھانے کے لئے حضور نے ناصحانہ رنگ میں ایک پیغام شائع فرمایا جس میں انہیں حضرت مسیح
موعود علیہ السلام پر ایمان لانے والے احمدیوں کی بہتر عملی حالت اور نیک نتائج کو پیش کر کے
عقل سلیم سے کام لیتے ہوئے نصیحت حاصل کرنے اور عبرت پکڑنے کی تلقین فرمائی حضرت مسیح
عود علیہ السلام اور آپ کے خاندان کے جو احسانات اہلِ قاد احسانات اہلِ قادیان پر ہیں ان کا تذکرہ کرنے کے
بعد آپ نے فرمایا۔
مذہب اور چیز ہے اور شرافت اور چیز ہے۔ یہ بات بری نہ تھی کہ اگر آپ لوگ
اپنے مذہب کی تائید کرتے۔ لیکن اس کام میں اس شخص کا نام جس کے خاندان کے
ہزاروں قسم کے احسان اور حقوق آپ لوگوں پر تھے اس گستاخی سے لینا ہرگز آپ
لوگوں کے لئے جائز نہ تھا اور اس حرکت سے آپ لوگوں نے اپنی انسانیت کو بھی بٹہ
لگا دیا ۔
اس پر اثر پیغام کے آخر میں آپ نے فرمایا۔
میں آخر میں پھر آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے کھلے کھلے نشانات پر ایمان

انوار العلوم جلد ۴
។
تعرف ب
لاؤ اور اس کے راستبازوں کی تکذیب سے باز آجاؤ ورنہ انجام اچھا نہ ہو گا۔ میں اپنی طرف سے
حق ادا کر چکا ہوں"۔
-۶- جماعت کو سیاست میں دخل نہ دینے کی نصیحت
۲ دسمبر ۱۹۱۷ء کو قیام امن اور اطاعت حکومت کے سلسلہ میں جماعتی موقف کی وضاحت کرتے
ہوئے اس پمفلٹ میں حضور نے فرمایا:
”ہمارے امام و پیشوا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی
جماعت کو نہایت سختی سے ہر قسم کے ایجی ٹیشنوں اور سیاسی تحریکات میں
حصہ لینے سے منع فرمایا ہے کیونکہ آپ کا مسلک شروع سے یہی رہا ہے
کہ جہاں تک ہو سکے حکومت کے ہاتھ کو مضبوط کیا جاوے"۔
اس سلسلہ میں حضور نے فرمایا:
ہم سے زیادہ کوئی شخص اس بات کا خواہش مند نہیں ہو سکتا کہ تمام
ملک میں صلح اور امن ہو اور ہم اور دیگر ابنائے وطن بھائی بھائی کی طرح
رہیں۔۔۔ ہم اس کے مخالف نہیں کہ گورنمنٹ ہندوستان کو خود اختیاری
دے بلکہ صرف اس بات کے مخالف ہیں کہ ایسے وقت میں دے جب
اس کا نتیجہ ملک و قوم کیلئے ہلاکت کا موجب ہو ؟۔
९९
سیاسی معاملات کے متعلق ایک راہنما اصول بیان کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:
”ہماری جماعت کی سیاست بھی مذہب کے ماتحت ہے اس لئے ہم کو
جس امر پر خدا تعالیٰ نے کھڑا کیا ہے اس سے ہل نہیں سکتے"۔
ے۔ علم حاصل کرو
حضرت مصلح موعود نے یہ اہم تقریر ۲۷ دسمبر ۱۹۱۷ء کو جلسہ سالانہ کے موقع پر قادیان میں
فرمائی۔ یہ تقریر دو حصوں میں ہوئی۔ مضمون کا ایک حصہ حضور نے نماز ظہر سے قبل بیان فرمایا اور
دوسرا ظہر کی نماز کے بعد دوسرے اجلاس میں۔ تقریر کا آغاز کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ ان
دنوں پھر ہماری مخالفت بڑھ رہی ہے۔ ہر طبقہ اور ہر گروہ اس ہر گروہ اس کوشش میں ہے کہ کہ جماعت احمدیہ کو
صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے۔ لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ خدا تعالیٰ کے وعدوں کے مطابق اور
اس کی تائید سے سخت مخالفت کے باوجود جماعت ترقی کرے گی اور یہی بات اس کی صداقت کی

انوار العلوم جلد ۴
دلیل ہے۔
تعارف کتب
چند متفرق امور کا ذکر کرنے کے بعد حضور نے تحصیل علم کی اہمیت پر احباب جماعت کو
ایک بصیرت افروز خطاب سے نوازا۔ حصول علم کی تلقین کرتے ہوئے آپ نے فرمایا:
سو میں آج پھر کہتا ہوں اور پھر بھی جتنی دفعہ موقع ملے گا یہی کہوں گا
کہ علم سیکھو۔ یہ بہت اعلیٰ درجہ کی چیز ہے اور ایسی بابرکت اور مفید ہے
کہ اس سے کبھی بھی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔ علم خواہ کسی چیز کا ہو تیرا
نیز فرمایا:
نہیں ہو سکتا؟۔
آنحضرت التلال فرماتے ہیں کہ تمام مسلمانوں کا فرض ہے کہ دین کا
علم سیکھیں خواہ وہ بڑے ہوں یا چھوٹے جوان ہوں یا بوڑھے، مرد ہوں یا
عورتیں، لڑکے ہوں یا لڑکیاں۔ کیونکہ جب تک انہیں یہ حاصل نہ ہوگا
خدا کے احکام پر عمل نہ کر سکیں گے اور جب عمل نہ کر سکیں گے تو
نجات نہ ہو سکے گی۔ پھر جب رسول کریم نے اس کو فرض قرار دے دیا
ہے تو اس کو حاصل کرنے والا اسی طرح کا گنہگار ہے جس طرح نماز نہ
پڑھنے والا روزہ نہ رکھنے والا زکوۃ نہ دینے والا خدا تعالیٰ قیامت جنت
روزخ، تقدیر کا انکار کرنے والا۔ پس ہر مومن کیلئے اس کا سیکھنا ضروری
ہے۔ اور رسول کریم الہی اس کو فرض قرار نہیں دیتے بلکہ
خدا تعالیٰ بھی فرماتا ہے إِنَّمَا يَخْشَى اللَّهَ مِنْ عِبَادِهِ الْعُلَمُوا (فاطر:۲۹)- کہ
خدا سے اس کے عالم بندے ہی ڈرتے ہیں۔ ان عالموں سے مراد علم
انگریزی یا تاریخ یا جغرافیہ یا حساب کے عالم مراد نہیں بلکہ دینی علماء مراد
ہیں کہ انہیں میں خدا تعالی کی خشیت ہوتی ہے۔ اور چونکہ خشیت اللہ کا
ہونا ہر ایک مومن کیلئے ضروری ہے اس لئے ثابت ہو گیا کہ دین کا علم
حاصل کرنا بھی ہر ایک کیلئے ضروری اور فرض ہے"۔
تقریر کے آخر میں حضور نے احباب جماعت کی راہنمائی کیلئے حصول علم کے سات طریق
بیان فرمائے ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر انسان آسانی سے علم حاصل کر سکتا ہے۔
- حقيقة الرويا
جلسہ سالانہ ۱۹۱۷ء میں حضور نے ۲۸ - دسمبر کو مندرجہ بالا موضوع پر سیر حاصل خطاب فرمایا

انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
جو بعد میں کتابی شکل میں حقیقة الرویا کے نام سے شائع ہوا۔ اس کی اہمیت بیان کرتے ہوئے
حضور نے فرمایا کہ اس سلسلہ کی اہمیت اس سے ظاہر ہے کہ تمام مذاہب اور ان کی کتب کی
بناء الهام کشف اور رویا پر ہی ہے اگر یہ چیزیں صحیح نہیں تو تمام مذاہب ہی جھوٹے ہیں۔
الهام کشف اور رویا کے عام معنی یہ ہیں کہ کسی بیرونی ہستی کی طرف سے ان حواس ظاہری
کے علاوہ باطنی حواس سے کسی چیز کا دیکھنا یا سننا یا زبان پر جاری ہونا۔ الہام و رویا کے چار مختلف
قسموں کے مخالفین اور ان کے دعاوی کا ذکر کرنے کے بعد عقلی و نقلی دلائل سے ان کے شکوک و
شبہات کا نہایت احسن رنگ میں ازالہ فرمایا۔
حضور نے اس گرانقدر علمی مضمون میں بہت سے ضمنی عنوانات جیسے رویا دیکھنا کسی بات
نہیں، شیطانی اور رحمانی خواب میں فرق رویا کی قسمیں جھوٹی وحی کی پہچان رحمانی خوابوں کی
اقسام اور ان کی پہچان ، الهام کی صداقت معلوم کرنے کے طریق ماموروں کے الہام کی علامات
انبیاء کے الہامات میں متشابہات، انبیاء کو اجتہادی غلطی کیوں لگتی ہے وغیرہ پر قرآن و حدیث کی
روشنی میں بحث فرمائی۔
الہام اور رویا کی خواہش نہ کرنے کے متعلق ایک نکتہ معرفت بیان کرتے ہوئے حضور
فرماتے ہیں:
"حضرت مسیح موعود نے بعض جگہ لکھا ہے کہ رویا اور الہام پانے کی
خواہش نہ کرو۔۔۔ خطرہ ہے کہ ایسا شخص خوابوں اور الہاموں پر فخر کر کے
عجب کے مرض میں گرفتار ہو جاوے اور اس طرح بجائے ترقی کے الہام
اسے اَسْفَلُ السَّافِلِينَ میں گرانے کا موجب ہو جائیں۔ پس چونکہ الہامات
و رویا کے ساتھ ایک خطرہ بھی لگا ہوا ہے اس لیے ان کی خواہش کرنے
سے روکا ہے تا ایسا نہ ہو کہ انسان اپنے ہاتھوں خود ہلاکت کے گڑھے میں
گر جائے۔
مأمور کے الہامات کو پرکھنے کے متعلق اسلامی تعلیم بیان کرنے کے بعد حضور نے فرمایا:
اگر کوئی عقل و فکر سے کام سے کام لے، ضدّ اور دشمنی کو کو ترک کردے تو
ان کے ذریعہ حضرت مسیح موعود کی صداقت روزِ روشن کی طرح ظاہر
ہو جاتی ہے لیکن بہت لوگ ہیں جو ان کی طرف توجہ نہیں کرتے۔۔۔ یہ
باتیں میں نے مختصر طور پر آپ لوگوں کو بتادی ہیں۔۔۔ تاکہ ان لوگوں
کے اعتراضات کے جواب دے سکو اور ان باتوں کے نہ جاننے کی وجہ
سے جو ٹھوکریں لگ سکتی ہیں ان سے بچ سکو"۔

انوار العلوم جلد ۴
۹
تعارف کتب
حقیقت الامر
حضور کی یہ تصنیف مولوی محمد علی صاحب کی ایک مطبوعہ چٹھی کے جواب میں ہے تاہم
اس میں بیان کردہ امور کی اہمیت و ضرورت مستقل نوعیت کی ہے مثلاً آپ نے اپنے عقائد
پختگی کے متعلق فرمایا :
سے ان
ایسے وقت مجھ پر بھی اس بیماری میں ضرور آئے ہیں کہ جب مجھے یقین کامل ہو گیا کہ
میں چند منٹ سے زیادہ اس دنیا میں نہیں رہ سکتا ۔۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے فضل ۔
عقائد پر میں نے اس وقت کامل تسلی پائی --- اور میرا دل اس وقت مطمئن تھا کہ میں
نے جو کچھ کیا حق اور انصاف کو مد نظر رکھ کر کیا ہے اور اس کی بدولت امید ہے کہ
اللہ تعالٰی میری سستیوں اور غفلتوں سے عفو فرمائے گا اور اپنے فضل کے نیچے جگہ
دے گا۔
کی
مخالفین کا لٹریچر پڑھنے کے متعلق حضور نے یہ وضاحت فرمائی کہ میں نے کبھی کسی کو ایسا
لٹریچر پڑھنے سے منع نہیں کیا تاہم ایسا لٹریچر پڑھنا اس کے لئے مناسب ہو سکتا ہے جو اپنے مذہب
سے کما حقہ واقف ہو اور تقابلی موازنہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو ۔
اس بات کے جواب میں کہ اگر کسی مخالف کے عقائد و لٹریچر کا مطالعہ نہ کیا ہو تو کس طرح
پتہ چل سکتا ہے کہ ہمارے عقائد درست ہیں۔ حضور فرماتے ہیں:
بچے عقائدہ اپنے اندر بھی ایسی خوبیاں رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صداقت پر آپ گواہ
ہوتے ہیں اور ان کی صداقت کا انسان معائنہ کر سکتا ہے۔ مثلاً اسلام اپنے اندر ایسی
خوبیاں رکھتا ہے کہ بغیر اس کے کہ دوسرے مذاہب کا مطالعہ کیا جاوے اس کا ایک
کامل پیرو اس کی صداقت پر تسلی پاسکتا ہے اور اس کے دلائل دے سکتا ہے"۔
اس اعتراض کے جواب میں کہ حضرت مسیح موعود بارہ سال تک اپنے دعوی کو سمجھ ہی نہ
سکے حضور نے فرمایا :
۱۲
حضرت مسیح موعود پر کبھی بھی کوئی وقت نہیں آیا کہ آپ دعوی کو سمجھ نہ سکے ہوں
آپ شروع سے آخر تک اس مقام کو سمجھتے رہے ہیں جس پر اللہ تعالی نے آپ کو
کھڑا کیا ہے ہاں صرف اس دعوئی کے نام میں آپ احتیاط کرتے رہے ہیں یعنی آیا

انوار العلوم جلد ۴
۱۰
تعارف کتب
اس کا نام نبوت رکھا جائے یا محد ثیت ۔۔۔۔ لیکن بعد صراحت کے ۔۔۔۔۔ آپ نے اس ۔ کے ۔
مقام کا نام نبوت رکھ دیا ۔۔۔۔ اور اس بات میں آپ منفرد نہیں "۔
اس کے علاوہ بعض اور ایسے اعتراضات کا بھی مختصر جواب دیا جن پر حضور کی دوسری تصانیف
میں مفصل بحث موجود ہے۔
-۱۰- اصلاح اعمال کی تلقین
۱۶ فروری ۱۹۱۹ء کو حضرت مصلح موعود نے حضرت میاں چراغدین صاحب لاہور کے مکان
پر یہ تقریر فرمائی جس میں آپ نے تزکیۂ نفس اور روحانی اصلاح کی طرف توجہ دلاتے ہوئے
فرمایا۔
جس طرح مادی دنیا میں حرکات کی لہریں چلتی ہیں اسی طرح روحانی دنیا میں بھی چلتی
ہیں جو کبھی تو اتنی نمایاں ہوتی ہیں کہ ہر ایک انسان انہیں دیکھ لیتا ہے اور کبھی ایسی کہ
اس آلہ بے تار کی طرح ان کا علم ان ہی کو ہو سکتا ہے جن کے پاس ان کے معلوم
کرنے کا آلہ ہوتا ہے"
بڑی بڑی لہریں انبیاء کی آمد سے پیدا ہوتی ہیں حضرت نوح ، حضرت ابراہیم ، حضرت موئی
، حضرت عیسی اور پھر حضرت محمد ال کے زمانہ میں جو لہریں پیدا ہو ئیں انہوں نے دنیا کو
اپنی طرف متوجہ کیا خاص طور پر دنیا کو شرک سے نجات دلانے کے لئے نبی اکرم ا کے
وقت میں اٹھنے والی لہروں نے متأثر کیا۔
ولوں میں پیدا ہونے والی کوئی رو ضائع نہیں جاتی اس کا اثر دور دور تک جاتا ہے اور
دوسروں کے دلوں پر اثر کرتی چلی جاتی ہے۔ مخفی لہروں کے اثر کرنے کا ثبوت قرآن کریم میں
سورۃ الناس میں ہے۔ اس حکمت کے تحت كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبۃ : 19) میں صادقوں کی
صحبت میں رہنے کا ارشاد ہے ۔ اس لئے کہ قرب کا اثر ہوتا ہے خواہ زمانی ہو یا جسمانی اور اسی
لئے اللہ تعالٰی نے اسلام میں مجددین کو بھیجا تاکہ قرآن کریم کا اثر لوگوں کے دلوں پر براہ
راست ہو۔ مؤمنین کو تو بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ مؤمن اپنا ہر کام ہر فعل اور ہر ایک بات
کرتے وقت نہایت احتیاط کرے اور ہمیشہ اچھی سوچ اور اچھی نیت رکھے جیسے حضرت عمرؓ نے
6

انوار العلوم جلد ۴
11
تعارف کتب
فرمايا - نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ کہ مؤمن کی نیت اس کے عمل سے اچھی ہے کیونکہ عمل
صرف دیکھنے والوں پر اثر ڈال سکتا ہے جو ہے جو بہت محدود ہے ہے مگر قلب کا اثر دور دور تک پہنچتا ہے۔
آپ نے فرمایا :
" مؤمن رہی ہے جو اپنے ہر قسم کے خیالات اور ارادوں پر پوری طرح قبضہ اور
اختیار رکھتا ہے۔ اپنے دل میں نیک اور اچھے خیال کو آنے دیتا ہے اور بد کو روک دیتا
ہے اور یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف جھک جائے تو دل
خود بخود قابو میں آجاتا ہے ۔"
پس ہماری جماعت کے لوگوں کے لئے یہ بات نہایت ضروری ہے کہ وہ اپنے خیالات اور
ارادوں کی اصلاح کریں اپنے قلوب کی اصلاح کریں۔ اگر ہمارے قلوب صاف ہوں گے اور
اصلاح شدہ ہوں گے تو ہمارا عقائد پر ایسا یقین اور ثبات ہو گا کہ ہم کہیں بھی متزلزل نہیں ہوں
گے۔
اس خطاب کو آپ نے اس نصیحت پر ختم فرمایا کہ
”سب سے پہلے تو اپنے قلوب اور اعمال کی اصلاح کرو اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو
دیکھو۔ اگر تم ان ذمہ داریوں کو پورے طور پر ادا کرو تو یقینا سمجھ لو کہ تمہارے لئے
انعامات کے حصول کے دروازے کھل گئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو توفیق دے
کہ اسلام اور سلسلہ کی ترقی کے لئے آپ بہت کچھ کر سکیں۔“
11- اسلام میں اختلافات کا آغاز
تاریخی اہمیت کی یہ تقریر ۲۶ - فروری ۱۹۱۹ء کو اسلامیہ کالج لاہور کی مارٹن ہسٹاریکل
سوسائٹی کے ایک غیر معمولی اجلاس میں سید عبدالقادر صاحب پروفیسر تاریخ کی صدارت میں
ہوئی۔ اس مضمون کی اہمیت بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :
اسلام میں تفرقہ کی بنیاد رسول کریم ال کی وفات کے پندرہ سال بعد پڑی ہے
اور اس وقت کے بعد مسلمانوں میں شقاق کا شگاف وسیع ہی ہوتا چلا گیا اور اسی زمانہ
کی تاریخ نہایت تاریک پردوں میں چھپی ہوئی ہے اور اسلام کے دشمنوں کے نزدیک

انوار العلوم جلد ۴
۱۲
تعارف کتب
اسلام پر ایک بد نما دھبہ ہے اور اس کے دوستوں کے لئے بھی ایک سر چکرا دینے والا
سوال ہے اور بہت کم ہیں جنہوں نے اس زمانہ کی تاریخ کی دلدل سے صحیح و سلامت
پار نکلنا چاہا ہو اور وہ اپنے مدعا میں کامیاب ہو سکے ہوں اس لئے میں نے یہی پسند کیا
کہ آج آر آج آپ لوگوں کے سامنے اس کے متعلق کچھ بیان کروں"۔
حضور کی اس نہایت گرانقدر قیمتی تحقیق کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ :
"
یہ خیال کہ اسلام میں فتنوں کے موجب بعض بڑے بڑے صحابہ ہی تھے بالکل غلط
ہے"۔
حضور نے اپنے اس مقالہ میں حضرت عثمان کے ابتدائی حالات، حضرت عثمان کا مرتبہ
رسول کریم کی نظر میں فتنہ کہاں سے پیدا ہوا خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا، صحابہ کی
نسبت بد گمانی بلاوجہ ہے پر بحث کرتے ہوئے فتنہ کی وجوہ اور حضرت عثمان کے زمانہ میں اس
کے شروع ہونے والے اسباب و عوامل بیان فرمائے ۔ فتنہ کے بانی مبانی عبداللہ بن سبا کے
حالات اور اس ضمن میں کوفہ بصرہ شام اور وہاں کے مسلمانوں کے عمومی مزاج پر بھی روشنی
ڈالی۔
حضرت عثمان" پر یہ بھی اعتراض کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے ایسے امراء مقرر
کر دیئے تھے جو اس فتنہ کا باعث بن رہے تھے۔ حضور اس کے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے
فرماتے ہیں :
غرض جو لوگ تحقیق کے لئے بھیجے گئے تھے وہ نہایت عظیم الشان اور بے تعلق لوگ
تھے اور ان کی تحقیق پر کسی شخص کو اعتراض کی گنجائش حاصل نہیں پس ان تینوں
صحابہ کا مع ان دیگر آدمیوں کے جو دوسرے بلاد میں بھیجے گئے تھے متفقہ فیصلہ دینا دینا کہ
ملک میں بالکل امن و امان ہے، ظلم و تعدی کا نام و نشان نہیں، حکام عدل و انصاف
سے کام لے رہے ہیں ۔۔۔۔ ایک ایسا فیصلہ ہے جس کے بعد کسی شک کی گنجائش نہیں
رہتی اور صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ سب فساد چند شریر النفس آدمیوں کی شرارت و
عبداللہ بن سبا کی انگیخت کا نتیجہ تھا۔ ورنہ حضرت عثمان اور ان کے نواب ہر قسم
کے اعتراضات سے پاک تھے “۔
حضرت عثمان اپنی طبیعت کے مطابق نرمی اور رحم دلی کی طرف مائل رہے۔ مفسدوں کی

آج 10 میں سے 10 باقی