تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
الله
تعارف کتب
شرارت اور فتنہ پردازی پر یہی کہتے رہے کہ میں مسلمانوں کے خون سے اپنا ہاتھ رنگنا نہیں
چاہتا۔ کبار صحابہ اور حضرت معاویہ نے اس سلسلہ میں قیام امن کے لئے بعض تجاویز پیش کیں
مگر حضرت عثمان" رحم دلی کے طریق پر ہی قائم رہے۔ بلکہ معترضین کے منہ بند کرنے کے لئے ان
کے مطالبات بھی جائز حد تک مان لیتے رہے۔ اختلاف روایات اور تاریخی حالات کو صحیح طور پر
سمجھنے کے لئے ایک نہایت ضروری اور لازمی امر بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :
اس زمانہ کی تاریخ کے متعلق بہت احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ اس زمانہ کے بعد
کوئی ایسا زمانہ نہیں آیا جو ایک یا دوسرے دوسرے فریق سے ہمدردی را رکھنے والوں سے خالی
ہو اور یہ بات تاریخ کے لئے نہایت مضر ہوتی ہے کیونکہ جب سخت عداوت یا
نارا جب محبت کا دخل ہو روایت کبھی بعینہ نہیں پہنچ سکتی ۔۔۔۔ تاریخ کی تصحیح کا یہ زریں
اصل ہے کہ واقعات عالم ایک زنجیر کی طرح ہیں کسی منفرد واقعہ کی صحت معلوم کرنے
کے لئے اسے زنجیر میں پرو کر دیکھنا چاہئے کہ وہ کڑی ٹھیک اپنی جگہ پر پروئی بھی جاتی
১১
ہے کہ نہیں “۔
حضور کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے :
ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عثمان اور دیگر صحابہ" ہر ایک فتنہ سے یا عیب سے پاک تھے
بلکہ ان کا رویہ نہایت اعلیٰ اخلاق کا مظہر تھا اور ان کا قدم نیکی کے اعلیٰ مقام پر قائم تھا"۔
اور یہ کہ :
"صحابہ کو حضرت عثمان کی خلافت پر کوئی اعتراض نہ تھا وہ آخر دم تک وفاداری سے
کام لیتے رہے۔۔۔ حضرت علیؓ اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر پر خفیہ ریشہ دوانیوں کا
ン
الزام بھی بالکل غلط ہے ۔۔۔ انصار پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ حضرت عثمان سے
ناراض تھے وہ غلط ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ انصار کے سب سردار اس فتنہ کے دور
کرنے میں کوشاں رہے ہیں ۔ "
९९
۱۲ عرفان الهی
۱۶۔ مارچ ۱۹۱۹ء کے جلسہ سالانہ پر حضور نے عرفانِ الہی جیسے اہم موضوع پر تقریر فرمائی۔
انوار العلوم جلد ۴
الم
تعارف کتب
تقریر کی ابتداء میں اپنی صحت کے متعلق بیان کرتے ہوئے اپنی محبت اور خیر خواہی کے
ضمن میں فرمایا :
اس وقت جبکہ بظاہر یہی معلوم ہوتا تھا کہ میری آخری گھڑیاں ہیں میرے دل میں
اگر کوئی خلش تھی تو وہ یہی تھی کہ ابھی تک ہماری جماعت اس مقام پر نہیں پہنچی جس
پر پہنچانے کی حضرت مسیح موعود کو خواہش تھی۔ اس کے لئے میں نے اس گھڑی میں
جو آخری سمجھی جاتی تھی دعا کی کہ الہی اس مصیبت کو ٹال دے اور ہماری جماعت کو
وہ نور اور معرفت عطا کر جس سے ہمیشہ سے تیرے پاک بندے مخصوص رہے ہیں۔
میرے موٹی نے میری اس وقت کی دعا قبول کرلی اور مجھے ہی موقع دے دیا کہ آپ
لوگوں کو آپ کے فرائض کی طرف متوجہ کروں اور پھر اس بات کا موقع دیا کہ آپ
لوگوں کو اس طرف توجہ دلاؤں کہ آپ کو کس مقصد مدعا اور غرض کے لئے پیدا کیا
گیا ہے اور کس طرف خدا کار خدا کا رسول تمہیں لے جانا چاہ تھا۔"
اس تقریر کے تعارف میں حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں۔
" اس جلسہ پر حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی علمی تقریر عرفان الہی کے موضوع پر تھی
بیماری کے نتیجہ میں آپ بہت کمزور ہو چکے تھے اور تقریر بھی اس حال میں کرنے کے
لئے آئے کہ سر میں شدید درد تھا اور بات کرنی مشکل تھی لیکن اللہ تعالیٰ نے آپ کو
ایسا حساس دل عطا فرمایا تھا کہ دور دور سے آنے والے مہمانوں کو مایوس کرنا گوارا نہ
کیا اور اسی حالت میں تقریر کرنے چلے آئے ۔ مضمون نہایت مشکل تھا اور سامعین
میں ناخواندہ دیہاتیوں سے لے کر نہایت اعلیٰ درجہ کے تعلیم یافتہ احباب تک شامل
تھے پھر احمدی ہی نہیں کثرت سے غیر از جماعت دوست بھی اس نوجوان خلیفہ کی علمی
قابلیت کا شہرہ سن کر اور مرکز احمدیت کی غیر معمولی روحانی فضا کے تذکروں سے متاثر
ہو کر تشریف لائے ہوئے تھے۔ آپ نے نہایت سادہ اور سلیس زبان میں عرفان الهی
کے مضمون کو بیان کرنا شروع کیا پہلے مضمون کا تعارف کرایا ۔ عرفان الہی کے معانی
سمجھائے۔ علم و عرفان کی اصطلاحوں میں فرق کر کے دکھایا۔ یہ بتایا کہ خدا تعالٰی علیم تو
ہے عارف نہیں بلکہ خدا کے متعلق عرفان کا لفظ اطلاق پاہی نہیں سکتا۔ عرفان کے لئے
ضروری ہے کہ ایسی چیز کی جستجو کی جائے جس کا پہلے علم نہ ہو اور انسان حقیقت کی
انوار العلوم جلد ۴
۱۵
تعارف کتب
تلاش میں ظاہر سے باطن کی طرف حرکت کرے ۔۔۔۔۔ غرضیکہ مختلف رنگوں میں اس
مضمون کو پھیر پھیر کر بیان فرمایا اور حاضرین پر یہ حقیقت بڑے خوبصورت انداز میں
واضح فرمائی کہ کسی قطب یا غوث یا ولی کی ایک نظر سے ایک ہی لمحہ میں کبھی عرفان
اللی نصیب نہیں ہو سکتا۔ پھر آپ نے یہ امر ذہن نشین کرایا کہ عرفان الهی مسلسل
محنت، جستجو اور کوشش کے ذریعہ ہی حاصل ہو سکتا ہے۔ جس کے ساتھ دعا بھی انتہائی
ضروری ہے ۔ “ (سوانح فضل عمر جلد دوم صفحه ۲۳۵-۲۳۶)
۱۳ خطاب جلسہ سالانہ ۱۷- مارچ ۱۹۱۹ء
۱۷- مارچ ۱۹۱۹ء کے جلسہ سالانہ کی تقریر میں حضور نے بعض متفرق مگر ضروری اور اہم
امور پر روشنی ڈالی۔ مخالفین کے اعتراضات کے متعلق اصولی رہنمائی کرتے ہوئے حضور نے
فرمایا :
کسی اعتراض کے فضول یا لغو ہونے کا فیصلہ سلسلہ کی ترقی کے راستہ میں اس کی
رکاوٹ کے لحاظ سے ہو سکتا ہے۔۔۔۔ اگر وہ لوگوں کے حق قبول کرنے میں روک ہو
تو خواہ حقیقت میں وہ کتنا ہی معمولی ہو تو بھی اسے فضول نہیں کہا جا سکتا ---- ہمارا
فرض ہے کہ وہ نادرست اور غلط باتیں جو لوگوں کے جذبات پر زیادہ اور برا اثر کرتی
ہیں ان کو معمولی نہ سمجھیں اور ان کا پورا جواب دیں"۔
جماعتی انتظام کو بہتر رنگ میں چلانے کے لئے حضور نے صیغہ بیت المال ، صیغہ تألیف و
اشاعت، صیغه تعلیم و تربیت، صیغه امور عامه، محکمہ قضاء محکمہ فتاوی، نظارت علیاء وغیرہ کا ذکر
کرنے کے بعد فرمایا۔
"
بار جور اس کے کہ ابھی ابتدائی کام اور دفتری انتظام سے ان صیغوں کو فراغت نہیں
ہوئی ہر ایک کام میں ایک نئی روح کام کرتی نظر آتی ہے۔ ان باتوں کے اس وقت
میرے بیان کرنے کی ایک غرض تو یہ ہے کہ آپ لوگوں کو واقفیت ہو جائے دوسرے
یہ کہ وہ لوگ جو ان کاموں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں ان کو آپ سے کام پڑے
گا۔۔۔۔ چونکہ یہ لوگ خلیفہ کے مقرر کئے ہوئے ہوں گے اس لئے اگر آپ ان کے
انوار العلوم جلد ۴
14
تعارف کتب
کسی اعلان کی تعمیل کرنے میں اس لئے سستی کریں گے کہ وہ زید یا بکر کے نام سے
لکھا گیا ہے تو یہ اس کی نافرمانی نہیں ہوگی بلکہ میری نافرمانی ہوگی اور اگر اسکی
حتى المقدور مدد کریں گے تو یہ اس کی مدد نہیں ہو گی بلکہ میری مدد ہو گی"۔
جماعتی اختلاف اور اس سلسلہ میں بعض اعتراضات کا جواب دینے کے بعد حضور نے خدائی
تائید و نصرت پر یقین کرتے ہوئے فرمایا :
اس (خدا تعالیٰ) نے مجھے اس منصب پر اس لئے کھڑا نہیں کیا کہ میں سب سے نیک
بڑا عارف اور خدا کا زیادہ مقرب تھا بلکہ اس لئے چنا کہ دنیا مجھے حقیر جاہل ، عقل سے
کورا فسادی، فریبی سمجھتی تھی۔ خدا نے چاہا کہ وہ لوگ جو مجھے ایسا سمجھتے ہیں ان کو
بتائے کہ یہ سلسلہ ان لوگ لوگوں پر نہیں کھڑا ہوا جو اپنے آپ کو بڑا آپ کو بڑے بڑے ستون سمجھتے
ہیں بلکہ میرے ذریعہ کھڑا ہے"۔
اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا :
خدا تعالیٰ نے مجھ جیسے کمزور کے ذریعہ اپنے سلسلہ کو ترقی دے کر بتایا کہ اس میں
کسی انسان کا دخل نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدا ہی کے فضل سے ہو رہا
ہے"۔
دعوت الی اللہ اور اشاعت کے کام کی ذمہ داری کی طرف توجہ دلاتے ہوئے حضور نے فرمایا :
اس وقت جو کوششیں اور قربانیاں تم کرو گے وہ بے فائدہ نہیں جائیں گی بلکہ بڑے
بڑے عظیم الشان نتائج پیدا کریں گی ہاں کرنی ضرور پڑیں گی اور جو کرنے کے لئے تیار
نہیں ہو گا وہ پیچھے ہٹا دیا جائے گا اور جو ٹھہر جائے گا وہ گرے گا اور اگر اگر کرپس جائے
گا اس لئے اب سلامت وہی رہ سکے گا جو خدا کی طرف بڑھ بڑھ کر قدم مارے گا اور
آگے ہی آگے چلے گا ---- پس آپ لوگوں کو بالکل تیار ہو جانا چاہئے ۔ کیونکہ دراصل
وسیع کام کا زمانہ اب آیا ہے اور اب کام اتنا وسیع ہو گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی"۔
۱۴- ترکی کا مستقبل
اتحاد ملت کے ہر موقع سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کے لئے حضور نے ایسے وقت میں
انوار العلوم جلدم
14
تعارف کتب
جبکہ ترکی حکومت خطرے میں تھی نہایت مدبرانہ رہنمائی کرتے ہوئے ۱۸۔ ستمبر ۱۹۱۹ء کو یہ کتاب
تحریر فرمائی ۔ مختلف الخیال مسلمانوں کے اتحاد و اجتماع کے لئے آپ نے یہ رہنما اصول بیان فرمایا
کہ :
میرے نزدیک اس جلسہ کی بنیاد صرف یہ ہونی چاہئے کہ ایک مسلمان کہلانے والی
سلطنت کو ۔۔۔۔ ہٹا دینا یا ریاستوں کی حیثیت دینا ایک ایسا فعل ہے جسے ہر ایک فرقہ جو
مسلمان کہلاتا ہے نا پسند کرتا ہے اور اس کا خیال بھی اس پر گراں گزرتا ہے “۔
ترک سلطنت اور مرکز اسلام حجاز کے متعلق نہایت متوازن رہنمائی کرتے ہوئے حضور
فرماتے ہیں :
ہے۔۔۔۔
عرب کی غیرت قومی جوش مار رہی ہے اور اس کی حریت کی رگ پھڑک رہی
ہے۔ تیرہ سو سال کے بعد اب وہ پھر اپنی چار دیواری کا آپ حاکم بنا ہے اور
اپنے حسن انتظام اور عدل و انصاف سے اس نے اپنے حق کو ثابت کر دیا ہے اس کے
متعلق کوئی نئی تجویز نہ کامیاب ہو سکتی ہے نہ کوئی معقول انسان اس کو قبول کر سکتا
ہے"۔
ترکی کی بہتری کے لئے آپ نے ایک یہ مشورہ بھی دیا کہ :
"
صرف جلسوں اور لیکچروں سے کام نہیں چل سکتا نہ روپیہ جمع کر کے اشتہاروں
اور ٹریکٹوں کے شائع کرنے سے ۔۔۔۔ بلکہ ایک باقاعدہ جدوجہد سے جو دنیا کے تمام
ممالک میں اس امر کے انجام دینے کے لئے کی جاوے۔ یہ زمانہ علمی زمانہ ہے اور
لوگ ہر ایک بات کے لئے دلیل طلب کرتے ہیں ۔۔۔۔ پس اس مشکل کام کو پورا
کرنے کے لئے باقاعدہ انتظام ہونا چاہئیے ۔۔۔۔ بے فائدہ کام دانا کا کام نہیں"
ترکوں یا اسلام کے خلاف بغض و تعصب کی وجہ بیان کرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں :
" آباء و اجداد سے ان کے دل میں اسلام کی نسبت اس قدر بد ظنیاں بٹھائی گئی ہیں کہ وہ
اسلام کو ایک عام مذہب کے طور پر خیال نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی تعلیم خیال کرتے ہیں جو
انسان کو انسانیت سے نکال کر جانور اور وہ بھی وحشی جانور بنا دیتی ہے۔۔۔۔ اسلام کے سوا
دوسرے مذاہب سے وہ ڈرتے نہیں ۔۔۔۔ مگر قابل نفرت سمجھتے ہیں۔ مگر اسلام سے وہ خوف
کھاتے ہیں اس کی ترقی کو تہذیب و شائستگی کے رستہ میں روک ہی نہیں خیال کرتے بلکہ خود
انوار العلوم جلد ۴
۱۸
تعارف کتب
انسانیت کے لئے اسے مملک یقین کرتے ہیں"۔
اس صورت حال کی تبدیلی کے لئے حضور نے یہ رہنمائی فرمائی کہ :
مسلمان اپنی غلطی سے تائب ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں اور خود اسلام کو
سمجھیں اور اس کی حقیقت سے آگاہ ہوں اور دوسروں کو آگاہ کریں تاکہ وہ نکبت و
ادبار جو اس وقت مسلمانوں پر آرہا ہے وہ دور ہو ---- اگر مذہب کی خاطر انہوں نے
تبلیغ نہیں کی اگر خدا کے حکم کے ماتحت انہوں نے اس بے نظیر تعلیم کو دنیا کے سامنے
پیش نہیں کیا تو اب اپنی حیات کے قیام کے لئے ہی کچھ کوشش کریں۔ کیونکہ ان کی
زندگی اور اسلام کی تبلیغ اب لازم و ملزوم ہو گئے ہیں "۔
-۱۵ آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
مسٹر ساگر چند بیرسٹر ایٹ لاء نے ولایت سے واپسی پر ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء کو حضرت خلیفۃ المسیح
الثانی سے بیت المبارک قادیان میں شرف ملاقات حاصل کیا۔ اس موقع پر حضور نے انہیں جو
نصائح فرمائیں وہ اردسمبر ۱۹۱۹ء کے الفضل میں شائع ہوئیں۔
حضور نے فرمایا کہ آپ نے ہمارے مبلغین کی باتوں کو معقول سمجھ کر قبول کر لیا جبکہ ان کے
مقابل میں کوئی دوسرا سنانے والا نہ تھا۔ اب یہاں (ہندوستان میں فریق مخالف بھی ہے جو کہتا
ہے کہ ان کے پاس اپنے مذہب کی صداقت کے دلائل ہیں۔ اس لئے اصل مقابلہ یہاں ہو گا۔
میری آپ کو نصیحت ہے کہ آپ اپنی تحقیقات کو دہرائیں کہ جس بات کو آپ نے صحیح پایا تھا
اس کے مخالف باتیں سن کر اور جذبات و تعلقات ابھرنے پر بھی آپ ان کو صحیح پاتے ہیں یا
نہیں اس لئے اب یہ آپ کے لئے آزمائش کا وقت ہے۔ حضور نے فرمایا کہ کسی عقیدہ کو جبراً
قبول یا ترک کرنے پر کسی انسان کو مجبور کرنا بہت بڑا ظلم ہے کیونکہ عقیدہ جو دل سے نہ مانا
جائے اور جس کی بنیا د دلائل پر نہ ہو ماننے کے قابل نہیں۔
حضور نے فرمایا ۔ اسلام یہ کہتا ہے کہ پہلے تم خوب غور کرو اور دیکھو کہ سچا مذہب کونسا ہے
اور کس میں سچائی کے دلائل نشانات اور برکات ہیں۔ جب تم عقل کے زور سے یہ معلوم کر لو
کہ فلاں مذہب اس وقت خدا کی طرف سے ہے تو پھر اس کے آگے چون و چرا نہ کرو۔ بلکہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۹
تعارف کتب
کو کی
اس کو بجالاؤ ۔ جس طرح
ایک قابل ڈاکٹر کے نسخہ پر عمل کرنا عقلمندی ہے اسی طرح جب کھل س کو بجالاؤ-
جائے کہ یہ خدا کا کلام ہے تو اس پر بھی بے چون و چرا عمل کرنا چاہئے۔ یہ ایک درمیانی راستہ
ہے اس لئے اس کے مطابق تمام باتیں واضح ہو جاتی ہیں اور کھل جاتا ہے کہ کونسا مذہب حق پر
ہے۔
-۱۶ خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- دسمبر ۱۹۱۹ء
۱۹۱۹ء کے سالانہ جلسہ میں حضور نے جو خطاب فرمائے ان میں ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء کو حضور کا
خطاب انتظامی اور بعض دوسرے اہم امور کے متعلق تھا۔
فرمایا :
جماعت کے مختلف صیغوں کی حسن کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے نظارت مال کے متعلق
میں تعریف کرتا ہوں کہ بیت المال --- کے متعلق یا تو روزانہ مجھے فکر لگی رہتی تھی
کہ فلاں بل کہاں سے ادا ہو اور فلاں کہاں سے مگر اس تحریک کے بعد جو میں نے
آپ لوگوں کو کی اور ناظر بیت المال کی اس کے متعلق ذمہ داری اٹھانے کے بعد اس
صیغہ نے ایسی ترقی کی کہ میں کہہ سکتا ہوں معجزانہ ہے۔ ستر اسی ہزار روپے کی آمدنی
کے مقابلہ میں دو لاکھ کی آمدنی ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے اور میں سمجھتا ہوں جو
جماعت اپنے امام کے منہ سے اتنی بات سن کر اتنا بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ بہت بڑی ترقی
کا بیج اپنے اندر رکھتی ہے"۔ ہے “۔
قادیان کی جماعت کی تعریف اور قادیان سے نکلنے والے اخبارات کے کام پر اظہار
وشنودی کرنے کے بعد جماعت کو نہایت ضروری اور کار آمد نصائح فرمائیں۔ اس سلسلہ میں
آپ نے جنت کی حقیقت اور اس کے حصول کے ذرائع ، نماز با جماعت پڑھنے کی تاکید ، آپس
کے معاملات درست رکھنے کی تلقین تعدد ازدواج ، سود کی حرمت سود لینے کے نقصانات سود
اور انسانی تباہی سود کی حرمت کی وجوہ اور امر بالمعروف کی تلقین جیسے بنیادی اہمیت کے عناوین
پر روشنی ڈالی۔
انوار العلوم جلد ۴
تعارف کتب
۱۷ تقدیر الهی
۱۹۱۹ء کے جلسہ سالانہ کے موقع پر حضور نے دسمبر کو تقدیر الہی کے نہایت مشکل اور
دقیق مسئلہ پر عارفانہ خطاب خطاب فرمایا۔ اپنے اس مضمون کے متعلق آپ نے فرمایا کہ :
اب تک میں جو مضمون بیان کرتا رہا ہوں وہ اعمال کے متعلق تھے مگر اب کے جو مضمون
بیان کرتا ہے وہ ایمان کے متعلق ہے اور چونکہ ایمان ہی جڑ ہے اس لئے وہ مضمون نہایت اہم
ہے۔ میں نے خدا تعالیٰ سے عاجزانہ طور پر کہا کہ اے خدا اگر اس مضمون کا سنانا مناسب نہیں تو
میرے دل میں ڈال دے کہ میں اسے نہ سناؤں لیکن مجھے یہی تحریک ہوئی کہ سناؤں گو وہ
مضمون مشکل ہے اور اس کے سمجھنے کے لئے بہت محنت اور کوشش کی ضرورت ہے لیکن اگر
آپ لوگ اسے سمجھ لیں گے تو بہت بڑا فائدہ اٹھائیں گے ۔
حضرت خلیفة المسیح الرابع ايدها ع الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اس خطاب کے متعلق فرماتے ہیں :
حضرت خلیفہ
خلیفہ المسیح الثانی کا اس موضوع پر ایک ایسے جلسہ عام سے خطاب فرمانا
جہاں تعلیم یافتہ اور غیر تعلیم یافتہ ذہین اور بلید ہر قسم کے لوگ جمع تھے یقینا کوئی
معمولی کام نہ تھا آپ نے جس عمدگی سے اس مضمون کو ادا کیا بلا شبہ وہ آپ ہی کا حق
تھا۔ یہ تقریر کیا تھی علم کلام کا ایک شاہکار تھا ۔۔۔۔۔ مسئلہ قضاء و قدر کی اہمیت اور
آنحضرت ﷺ کے ارشادات بیان کرنے کے بعد آپ نے بعد آپ نے اس موضوع پر اظہار
خیال فرمایا کہ مسئلہ تقدیر پر ایمان اور وجود باری تعالی پر ایمان لانا لازم و ملزوم ہیں۔
اس کے بعد آپ نے قضاء و قدر کے متنازعہ فیہ نظریات پر بحث فرما کر آنحضور" کے
بعض ارشادات میں تطبیق فرمائی اور اس کے بعد مسئلہ تقدیر کے نہ سمجھنے کے نتیجہ
میں انسان کو جو بڑی بڑی ٹھوکریں لگی ہیں ان کا ذکر فرمایا ---- پھر وحدت الوجود کے
عقیدے کی غلطیاں ظاہر کرتے ہوئے چھ قرآنی آیات سے نہایت لطیف اور ٹھوس
دلائل پیش کر کے اس عقیدہ کا رد فرمایا۔ بعد ازاں اس کی دوسری انتہاء کو بھی غلط
ثابت فرمایا اور اس خیال کی بدلائل تردید کی کہ خدا گویا کچھ نہیں کر سکتا اور جو کچھ
بھی ہے وہ تدبیر ہی ہے۔ علم الہی اور تقدیر الہی کو خلط ملط کرنے کے نتیجہ میں انسانی فکر
نے جو ٹھوکریں کھائی ہیں اس کا نہایت عمدہ تجزیہ کر کے اس مسئلہ کو خوب نکھارا"
انوار العلوم جلد ۴
۲۱
تعارف کتب
تقریر سے بعض نہایت ضروری اقتباس پیش کرنے کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ اللہ
تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں :
یہ تقریر تقدیر الہی کے مسئلہ پر ہر پہلو سے بحث کرتی ہے اور مختلف قدیم و جدید
اعتراضات کے جوابات بھی اس میں دیئے۔ دیئے گئے ہیں۔ تقدیر کے ذکر میں آپ نے ساتھ
روحانی مقامات کا ذکر بھی فرمایا ہے جو تقدیر الہی کے مسئلہ کو صحیح معنوں میں سمجھ کر اس
کے تقاضے پورے کرنے کے نتیجہ میں انسان کو مل سکتے ہیں۔ گویا کہ روحانی ترقیات
کے سات آسمان ہیں جن کی رفعتوں پر پر سب سے اوپر ہمیں آنحضرت محمد مصطفیٰ
ا جلوہ گر نظر آتے ہیں"۔
۱ واقعات خلافت علوی
حضور کا معرکتہ الآراء لیکچر " اسلام میں اختلافات کا آغاز " فروری ۱۹۱۹ء میں ہوا جس میں
حضور نے صحابہ کرام پر ہونے والے متعدد اعتراضات کو حل کرتے ہوئے حضرت عثمان کی
افسوسناک شہادت کی وجوہ وغیرہ بیان فرمائیں۔ اس خطاب میں حضرت علی کے زمانہ خلافت کے
واقعات بھی بیان کرنا چاہتے تھے مگر وقت کی تنگی کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ حضور نے ۱۷
فروری ۱۹۲۰ء کو واقعات خلافت علوی پر اسلامیہ کالج لاہور کی مارٹن ہسٹا ریکل سوسائٹی کے زیر
اہتمام اس انتہائی اہم اور ضروری موضوع پر لیکچر دیا۔ اس لیکچر کا خلاصہ یکم مارچ ۱۹۲۰ء کے الفضل
میں شائع ہوا۔
حضور نے اپنے گذشتہ سال والے خطاب کا ذکر کرتے ہوئے اور تاریخ اسلام کی ابتداء
میں ہی بعض افسوسناک واقعات کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرمایا :
اسلام کے دشمنوں کا خیال تھا کہ مسلمان جلدی مٹ جائیں گے لیکن جب انہوں
نے مسلمانوں کی ظاہری فتوحات کو دیکھا اور ان کی قوت و شوکت کا ظاہری طور پر
مقابلہ کرنے کے اپنے آپ کو ناقابل پایا تو انہوں نے مسلمانوں کے اندر داخل ہو کر
دعا اور فریب سے انہیں مٹانے کی کوشش شروع کر دی ایسے ہی لوگوں نے اسلام
میں فتنہ کی بنیاد رکھی"۔
انوار العلوم جلد ؟
۲۲
تعارف کتب
جنگ جمل کے متعلق حضور کی تحقیق کا خلاصہ یہ ہے کہ :
دونوں طرفوں کو اس بات کا ایک دوسرے پر افسوس تھا کہ جب صلح کی تجویز کی گئی
تھی تو پھر دھوکا سے حملہ کیوں کیا گیا حالانکہ یہ دراصل مفسدوں کی شرارت تھی۔ ایسی
صورت میں بھی حضرت علی نے احتیاط سے کام لیا اور اعلان کر دیا کہ ہمارا کوئی آدمی
مت لڑے خواہ وہ ہمارے ساتھ لڑتے رہیں مگر مفسدوں نے نہ مانا"
حضرت علی نے کشت و خون اور لڑائی ختم کرنے کی اور بھی کوششیں کیں مگر مفسدوں نے
اپنی جان بچانے کے لئے لڑائی جاری رکھی یہاں تک کہ حضرت عائشہ کا اونٹ گرنے کے ساتھ
جنگ ختم ہوئی اور حضرت علی اور ان کے ساتھیوں نے حضرت عائشہ کو عزت و اکرام کے
ساتھ الوداع کیا اور حضرت عائشہ نے بھی فرمایا کہ ہم میں کوئی عداوت نہیں رہی۔
حضور نے جنگ جمل کی حقیقت بیان کرنے کے بعد حضرت علیؓ اور حضرت معاویہ کی لڑائی
کے حالات بیان فرمائے اور ثابت کیا کہ تمام اختلاف اور انشقاق کے بانی مفسدہ پرداز لوگ
تھے جن کی وجہ سے ایسے حالات پیدا ہو گئے تھے کہ واقعات کا صحیح طور پر سمجھنا مشکل ہو گیا تھا۔
آخر انہی لوگوں نے حضرت علی کے قتل کی سازش کی اور انہیں قتل کرا دیا۔ ان کے بعد حضرت
حسن کو خلیفہ منتخب کیا گیا لیکن انہوں نے معاویہ کے حق میں دست بردار ہو کر صلح کر لی۔