عورتوں کا دین سے واقف ہو نا ضروری ہے

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
۲۹
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
(فرموده ۶ - اکتوبر ۱۹۱۷ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۴
۳۱
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
(فرموده ۶- اکتوبر ۱۹۱۷ء بمقام شملہ )
عورتوں کے متعلق سب سے پہلی اور سب سے بڑی نصیحت عورتوں کو ضروری نصیحت عورت جو انہیں کرنے کی ضرورت ہے وہ انہیں اس زمانہ میں اس
بات کی طرف متوجہ کرنا ہے کہ دین کے معاملہ میں وہ اسی طرح شریعت کے قانون کی پابند ہیں
اور اسی طرح شریعت کے قانون پر عمل کریں کہ جس طرح مرد کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑی مشکل
ہے جو اس زمانہ میں ہمیں پیش آئی ہے کہ عورتوں کے ذہن میں یہ بات بیٹھ گئی ہے کہ وہ دینی
معاملات میں حصہ لینے کے قابل نہیں ہیں۔ بہت سی عورتیں ہیں جو یہ سمجھتی ہیں کہ دین کے
معاملات میں حصہ لینا ان کے خاوندوں کا کام ہے۔
اسی وجہ سے اس زمانہ میں عورتوں کا مذہب کوئی مستقل مذہب نہیں رہا۔ منٹو میں سے
پچانوے عورتیں بلکہ اس سے بھی زیادہ ایسی ملیں گی جنہوں نے کسی مذہب کو اس کے بچے
ہونے کی وجہ سے قبول نہیں کیا بلکہ خاوندوں کی وجہ سے قبول کیا ہے۔ مرد اگر آج شیعہ ہے تو
عورت بھی شیعہ ہے۔ مرد اگر سنی ہے تو عورت بھی سنی ہے۔ کل کو اگر مرد شیعہ سے سنی ہو گیا تو
عورت بھی سنی ہو جاتی ہے اور جس طرح اس کے خاوند کے مذہب میں تبدیلی ہوتی ہے اس
طرح اس کا اپنا مذہب بھی بدلتا رہتا ہے۔ لیکن اس جہالت اور خام خیالی کی وجہ سے عورتوں میں
مذہب نہیں رہا۔ دیکھو وہ اگر شیر کی تصویر سویر : ہو تو انسان اس سے ڈرتا نہیں کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
اسے کچھ نقصان نہیں پہنچتا سکتی۔ اسی طرح سے آگ تب ہی کھانا پکائے گی جب حقیقی آگ ہو
وہ
اگر اس کی تصویر ہو تو کچھ نہیں کر سکتی۔ تو چونکہ عورتوں کا مذہب نقلی ہوتا ہے اور جس طرح
نقلی آگ کچھ نقصان نہیں دے سکتی اسی طرح ان کا نقلی مذہب بھی فائدہ نہیں دے سکتا۔

انوار العلوم جلد ۴
٣٣
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
مذہب کو حقیقی طور پر مانا چاہئے ہیں جس طرح حقیقی آگ کھانا کھاتی ہے۔ اس طرح
مانتا کہ ہمارا خاوند یوں کہتا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ہمارے ملک میں اسے رکابی یا بینگنی
مذہب کہتے ہیں۔ کسی راجہ نے اپنے دربار میں بینگن کی بہت تعریف کی۔ اس کا ایک خوشامدی
درباری بھی تعریف کرنے لگا کہ اس کا بدن ایسا معلوم ہوتا ہے جیسا کسی صوفی نے چوغا پہنا ہو۔ اس
کی سبز ڈنڈی ایسی معلوم ہوتی ہے جیسے سبز پگڑی سر پر باندھی ہو۔ سبز پتوں میں ایسا دکھائی دیتا
ہے جیسے کوئی عابد عبادت کرتا ہو۔ لیکن کچھ دن کے بعد جب راجہ کو اس کی وجہ سے تکلیف
ہوئی تو اس نے دربار میں ذکر کیا کہ بینگن بڑی خراب چیز ہے۔ یہ سن کر وہی درباری کہنے لگا کہ
حضور بینگن بھی کوئی سبزی ہے۔ اسے تو سبزیوں میں شمار کرنا حماقت ہے۔ بڑی خراب اور نقصان
رساں چیز ہے۔ کسی نے اس سے پوچھا کہ ابھی چند دن ہوئے تم اس کی تعریف کرتے تھے اور
اب مذمت کر رہے ہو یہ کیا بات ہے۔ اس نے جواب دیا کہ میں راجہ کا نوکر ہوں بینگن کا نوکر
نہیں۔ جب انہوں نے تعریف کی تو میں نے بھی کر دی اب جب انہوں نے مذمت کی تو میں نے
بھی مذمت کرنی شروع کر دی۔ تو عورتوں کا مذہب بینگنی مذہب ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت
سی عورتیں ایسی پائی جاتی ہیں کہ جو اپنے خاوندوں کے مذہب کو اسی طرح مانتی ہیں۔ الا ماشاء
الله
مذہب کا فائدہ تو اخلاص اور حقیقت کے جاننے سے ہوتا عورتوں کو مذہب کی ضرورت ہے۔ یہی قرآن کریم کی تعلیم ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں
کہ عورتوں کو صرف مردوں کی خوشی اور آرام کے لئے پیدا کیا گیا ہے لیکن اسلام ایسا نہیں کہتا
بلکہ سمجھاتا ہے کہ عورتوں پر بھی شریعت ایسی ہی عائد ہوتی ہے جیسے مردوں پر ہے اور جس
طرح مردوں کے لئے احکام شریعت کی بجا آوری ضروری ہے اسی طرح عورتوں کے لئے بھی
ضروری ہے۔ یہ نہیں کہ جس طرح بھیڑ بکری انسان کے آرام کے لئے ہیں اور ان کی کوئی
مستقل غرض پیدائش کی نہیں اسی طرح عورتیں ہیں۔ پس قرآن کریم جیسے مردوں کے لئے ہے
ویسے ہی عورتوں کے لئے بھی ہے اور نیک عورت جو اس کے حکموں کو مانتی ہے اس کے لئے
جنت کا وعدہ ہے اور جو اس کے خلاف کرتی ہے وہ دوزخ کی سزا پائے گی۔ اس لئے سب سے
پہلی ضرورت یہ ہے کہ عورتوں کے ذہن میں یہ بات ڈالی جائے کہ عورتوں کو بھی مذہب کی

انوار العلوم جلد ۴
سوسو
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
ویسی ہی ضرورت ہے جیسی مردوں کو - تارہ سمجھیں کہ اسلام کیا ہے کیونکہ جب کسی کو کسی چیز کی
ضرورت ہوتی ہے تو وہ اس کے حاصل کرنے کے طریق سیکھتا ہے اور جب اس کی حقیقت سمجھتا
ہے تو اس کے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ پس جیسے مردوں کا حق ہے کہ وہ دین کو حاصل
کریں ویسے ہی عورتوں کا بھی حق ہے کیونکہ مذہب کے احکام کا توڑنا جیسے مردوں کو نقصان دیتا
ہے ویسے ہی عورتوں کو بھی دیتا ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ عورتیں مردوں کی طرح دین نہ سیکھیں۔
دیکھو اگر کسی کو یہ معلوم ہو کہ مذہب کا کیا فائدہ ہے تو وہ خدا کو مانے گا اور اس کے احکام
کی پابندی کرے گا لیکن اگر اس کو پتہ ہی نہ ہو تو پھر اسے کیا ضرورت ہے کہ خدا کو مانے۔ اس
سے تو بہتر ہے کہ نہ مانے۔ پھر جب تک اسے یہ معلوم نہ ہو کہ رسولوں کے ماننے نہ ماننے میں
کیا فائدہ یا نقصان ہے تو وہ کیوں مانے گا۔ پس ان باتوں کے فائدہ اور حقیقت سے آگاہ ہونا
ضروری ہے اور جس طرح مرد دین کی تعلیم حاصل کرتے ہیں اسی طرح عورتوں کو کرنی
چاہئے۔
دو
متقی عورتوں کا ذکر قرآن میں قرآن کریم میں وہ پارسا عورتوں کا ذکر آتا ہے بدن میں سے ایک فرعون کی بیوی ہے۔ فرعون کو تو توفیق نہ ملی
لیکن اس کی عورت نے تقوی اختیار کیا اور اس نے مذہب کی ضرورت کو سمجھا اور موسیٰ پر
ایمان لائی۔ اللہ تعالی نے اس کا ذکر قرآن کریم میں بطور مثال کے کیا ہے اور اس سے بڑھ کر
اور فضیلت کیا ہو سکتی ہے کہ اس کتاب میں جو ہمیشہ کے لئے ہے اس کا ذکر آیا جس کی وجہ یہی
ہے کہ چونکہ اس نے سمجھ لیا تھا کہ جو فرائض مذہب کے متعلق مردوں کے ہیں وہی عورتوں
کے بھی ہیں۔ دوسری مثال مریم کی ہے۔ وہ حضرت عیسٹی کی والدہ تھیں اس زمانہ میں گمراہی انتہاء
کو پہنچی ہوئی تھی انہوں نے ایسی پر ہیز گاری دکھائی کہ ان کے بیٹے نے نبوت حاصل کرلی۔ دنیا پر
حضرت مسیح کا بڑا احسان ہے لیکن حضرت مریم کا بھی بڑا احسان ہے کیونکہ ان کی تربیت سے
ایک ایسا انسان بنا جس نے دنیا پر بڑا احسان کیا۔ قرآن کریم فرماتا ہے کہ وہ بڑی متقی اور پر ہیز گار
عورت تھیں۔ ان کے بچے نے ان سے تقویٰ سیکھا۔ سو دیکھو قرآن کریم میں جہاں حضرت مسیح کا
ذکر ہے ساتھ ہی حضرت مریم کا ذکر بھی موجود ہے ۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے آنحضرت ﷺ کے زمانہ اسلام میں عورتوں کی خدمات میں جب ظلمت کمال کو پہنچی ہوئی تھی عورتوں نے دین

انوار العلوم جلد ۴
۳۳
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
کی بڑی خدمت کی کیونکہ انہوں نے سمجھ لیا تھا کہ جس طرح مرد خدمت دین کرتے ہیں ہم بھی
کر سکتی ہیں۔
شاید یہ بات بعض کو معلوم نہ ہو کہ سب سے پہلے جو آنحضرت اللہ پر ایمان لائی وہ
ایک عورت تھی۔ رسول کریم غار حرا میں عبادت کیا کرتے تھے۔ وہاں آپ پر جبرئیل نازل ہوا
اور آپ کو خدا ا کا کا کلام سنایا آپ کے لئے چونکہ چونکہ یہ بات بالکل نئی تھی اس لئے لئے آ۔ آپ سمجھ نہ
سکے اور خیال کیا کہ شاید نفس کا دھوکا ہو گا۔ ایسا نہ ہو کہ یہ غلطی ہو ۔ آپ خائف ہوئے اور
حضرت خدیجہ سے کہا کہ مجھے بیماری ہو گئی ہے۔ آپ نے اس حالت کا نام بیماری رکھا لیکن
خدیجہ سمجھ دار تھیں۔ گو اس زمانہ میں وحی نہ ہوتی تھی لیکن آپ سمجھ گئیں کہ یہ وحی الہی ہے۔
آج تو تمام لوگ سمجھتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے کلام آیا کرتا ہے پھر بھی دعویدار کو جھوٹا کہہ
دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ پاگل ہو گیا۔ لیکن باوجود اس کے کہ حضرت خدیجہ اس قوم سے تھیں
جس کو خدا پر ایمان نہ تھا۔ کوئی الہامی کتاب اس کے پاس نہ تھی۔ الہام کی وہ قائل نہ تھی پھر بھی
آپ نے ہی کہا کہ آپ کو الہام الہی ہوا ہے اور یہ ہرگز بیماری نہیں ہے۔ کلاً وَا كَلَّا وَاللَّهِ لَا
يُخْزِيكَ اللهُ أَبَدًا حضرت خدیجہ نے کہا آپ کو بیماری نہیں بلکہ یقینی طور پر کلام الہی ہے۔
آپ لوگوں سے نیک سلوک کرتے ہیں۔ صلہ رحمی کرتے ہیں۔ مشکلات میں ان کی مدد کرتے
ہیں۔ پس خدا آپ کو ہرگز پ کو ہرگز ذلیل نہ کرے گا۔ (بخاری، کتاب بدء الوحي باب كيف كان بدء الوحي الى
رسول الله ، یہ ایک عورت تھی جو اس طرح ایمان لائی کہ مردوں میں بھی اس کی مثال نہیں
پائی جاتی۔ پھر اعمال کو دیکھتے ہیں تو حضرت خدیجہ کوئی معمولی ایمان نہ لائیں۔ ایسا ایمان لائیں
کہ جب دشمنوں نے آنحضرت ا پر حملے کرنے شروع کئے تو انہوں نے اپنا سارا مال آپ
کے سپرد کر دیا کہ دین کے راستہ میں خرچ کر دیں۔ شاید کوئی سمجھے کہ یہ تو آنحضرت الی
کی بیوی تھیں اس لئے انہوں نے جو کچھ کیا اپنے خاوند کی عزت کے لئے کیا مگر نہیں آپ ہی
اسلام میں ایک عورت نہیں گزریں بلکہ اور بھی کئی ایک ایسی تھیں جنہوں نے اخلاص اور
محبت کا ایسا نمونہ دکھلایا کہ جس کی نظیر نہیں ملتی۔
ایک عورت کا اخلاص چنانچہ جن امد کا واقعہ ہے کہ کفار تین ہزار کا لک لیکر آئے اور
سے
رت
لڑائی کے وقت مسلمانوں کے ایک گروہ سے ایسی غلطی ہوئی کہ جس کی وجہ سے اسلامی لشکر کے

انوار العلوم جلد ۴
۳۵
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
پاؤں اکھڑ گئے اور رسول کریم اس تنہا رہ گئے ۔ کفار نے آپ کو اتنے پتھر مارے کہ آپ
زخمی ہو کر گر پڑے اور لاشوں کے نیچے دب گئے۔ اس سے شبہ پیدا ہوا کہ آپ شہید ہو گئے
ہیں۔ جب یہ خبر مدینہ پہنچی جو احد سے چار میل کے فاصلہ پر ہے تو سب مرد و عورت گھبرا کر باہر
نکل آئے اور اصل حقیقت دریافت کرنے کے لئے راستہ پر کھڑے ہو گئے ۔ ادھر لاشوں کے
نیچے سے جب آنحضرت ا کو باہر نکالا گیا تو معلوم ہوا کہ آپ زندہ ہیں۔ یہ سن کر سب
مسلمان جمع ہو گئے اور کافر بھاگ گئے۔ مسلمان جب مدینہ کو واپس لوٹے اور لوگوں نے انہیں
دیکھا تو ایک عورت آگے بڑھی۔ جو رسول کریم ان کی کوئی رشتہ دار نہ تھی وہ مدینہ کی
رہنے والی تھی اور مکہ کے لوگ مدینہ والوں سے علیحدہ تھے ۔ وہ محض دین کی وجہ سے رسول
کریم سے اخلاص رکھتی تھی۔ اس نے ایک صحابی سے جو آگے آگے آرہا تھا پوچھا
رسول اللہ کا کیا حال ہے چونکہ آپ زندہ تھے اور پیچھے تشریف لا رہے تھے اس لئے
اس نے اس سوال کو معمولی سمجھ کر جواب نہ دیا اور کہا تیرا باپ مارا گیا ہے۔ اس پر عورت نے
کہا۔ میں نے اپنے باپ کے متعلق نہیں پوچھا بلکہ یہ دریافت کیا ہے کہ رسول اللہ ا کا کیا
حال ہے مگر اس نے اس کا جواب نہ دیا اور کہا تیرا خاوند بھی مارا گیا ہے۔ یہ سن کر اس نے کہا
میں رسول اللہ اس کے متعلق پوچھتی ہوں ان کا کیا حال ہے۔ اس کا بھی اس نے جواب نہ
دیا اور کہا تیرا بھائی بھی مارا گیا ہے۔ اس پر اس نے کہا تم ۔ نے کہا تم میرے سوال کا کیوں جواب نہیں دیتے۔
میں تو پوچھتی ہوں رسول اللہ اللہ کا کیا حال ہے اس نے کہا اچھے ہیں اور تشریف لا رہے
ہیں یہ سن کر اس نے کہا الحمد للہ اگر رسول اللہ ا زندہ ہیں تو پھر اور کسی کی مجھے پرواہ
نہیں ہے۔ (سیرت ابن ہشام اردو حصہ دوئم صفحہ ۸۴ مطبوعہ لاہور ۱۹۷۵ء)
اس سے اس عورت کی رسول اللہ اس سے محبت اور الفت کا اندازہ لگاؤ۔ جو محض
دین کی وجہ سے تھی اور خیال کرو کہ کیسا اخلاص تھا مگر اس زمانہ میں دیکھو اگر کسی کا چھوٹا سا بچہ
مر جائے تو اس کا کیا حال ہوتا ہے مگر اس کا باپ مارا جاتا ہے ۔ خاوند شہید ہوتا ہے۔ بھائی قتل کیا
جاتا ہے۔ بیٹا کوئی ہے نہیں اور یہی قریبی سے قریبی رشتہ دار ہوتے ہیں جن کو اگر کوئی تکلیف
اور دکھ پہنچے تو عورتوں کا کیا مردوں کے دل بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتے ہیں۔ مگر اس عورت
کے اندر ایسا قوی اور مضبوط دل تھا کہ اسے باپ اور بھائی اور خاوند کے مرنے کی خبر سنائی جاتی
ہے مگر وہ آنحضرت ا کی خیریت کی خبر سن کر الحمد للہ کہتی ہے اور کسی صدمہ کی پرواہ نہیں

انوار العلوم جلد ۴
کرتی۔
۳۶
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
اس قسم کے اور کئی واقعات ہیں یہ تو میں نے آنحضرت کے وقت کا واقعہ سنایا
ہے۔ ایک آپ کی وفات کے بعد کا سناتا ہوں۔
ہندہ ایک عورت تھی جو آنحضرت کی ابتداء میں اس قدر دشمن
ایک اور مثال تھی کہ جب آپ کے چچا حضرت حمزہ شہید ہوئے تو اس نے ان کا کلیجہ
نکال کر دانتوں سے چبایا تاکہ آنحضرت ﷺ کو تکلیف پہنچے لیکن جب آپ پر ایمان لائی تو
دین کی بڑی خدمت کرتی رہی اور کئی جنگوں میں شامل ہوئی۔ چنانچہ حضرت عمرؓ کے وقت جب
مسلمانوں کا عیسائیوں کے ایک کثیر التعداد لشکر سے مقابلہ ہوا جس میں ایک مسلمان کے مقابلہ
میں چودہ چودہ عیسائی تھے تو مسلمانوں کے قدم اکھڑ گئے۔ اس وقت ہندہ نے اپنی ساتھی عورتوں کو کہا
یہ مرد ہو کر دشمن کے مقابلہ سے ہٹ رہے ہیں۔ آؤ ہم عورتیں ہو کر انہیں سبق دیں۔ یہ کہہ کر
انہوں نے خیموں کی چوٹیں نکال لیں اور صف باندھ کر کھڑی ہو گئیں اور مسلمانوں کے گھوڑوں
کو سوئے مار مار کر واپس لوٹا دیا ۔ اس وقت ہندہ نے اپنے خاوند کو کہا۔ کیا تمہیں شرم نہیں آتی
کہ کفر کے زمانہ میں تو اسلام کا بڑے زور شور سے مقابلہ کرتا رہا ہے اور اب پیٹھ دکھاتا ہے۔
ر فتوح الشام عربی جلد ا صفحه ۱۳۷) تو عورتوں نے ایسے ایسے بہادری کے کام
کئے ہیں۔
پھر رسول کریم ﷺ کی عادت تھی اور احادیث عورتوں کا اہم امور میں مشورہ دینا سے ثابت ہے کہ آپ بڑے بڑے اہم امور میں
اپنی بیویوں سے مشورہ لیتے تھے ۔ چنانچہ جب آپ حج کو گئے ہیں اور کفار نے مکہ جانے سے
روک دیا ہے تو آپ نے مسلمانوں کو فرمایا کہ احرام کھول دیں لیکن انہوں نے نہ کھولے۔ تو
آپ بیوی کے پاس گئے اور جاکر سب بات بتائی۔ ان انہوں نے کہا آپ خاموش ہو کر جائیں
اور قربانی کر کے اپنا احرام کھول دیں یہ دیکھ کر سب ایسا ہی کریں گے۔ آپ نے ایسا ہی کیا اور
سب مسلمانوں نے احرام کھول دیے ۔ (بخاری کتاب الشروط ۔ باب في الجهاد و المصالحة مع
اهل الحرب و كتابة الشروط تو ہمیشہ عور تیں بڑی بڑی خدمتیں کرتی اور امور مہمہ میں مشورے
دیتی رہی ہیں۔ پس آج کل کی عورتوں کا یہ غلط خیال ہے کہ ہم کچھ نہیں کر سکتیں حالانکہ وہ
بہت کچھ کر سکتی ہیں اور جس طرح مردوں کے لئے دوسروں کو دین سکھانا ضروری ہے اس طرح

انوار العلوم جلد ۴
عورتوں کے لئے ضروری ہے۔
۳۷
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
رسول کریم ﷺ کی بیویاں مسائل میں غلطی کرنے والے
عورتیں کیا کرتی رہی ہیں مردوں کو ڈانٹ دیتی تھیں اور حضرت عائشہ قرآن کریم کا
درس دیا کرتی تھیں۔ جسے مرد بھی آکر سنا کرتے تھے۔ پھر بعض عورتیں ایسی بھی گزری ہیں جو
درمیان میں پردہ لٹکا کر مردوں کو پڑھاتی رہیں۔ مگر آج یہ مصیبت ہے کہ عورتیں خود ان پڑھ
ہیں اور ان کا خیال ہے کہ ہم کیا کر سکتی ہیں۔ کچھ بھی نہیں حالانکہ یہ خیال بالکل غلط ہے۔ پہلے جو
عورتیں پڑھی ہوئی نہ بھی تھیں ان میں بھی یہ خیال نہ پایا جاتا تھا۔
اب بھی دیکھا گیا ہے کہ جن عورتوں کو دین
موجودہ زمانہ کی ایک عورت کی مثال سے محبت اور پیار ہے ان میں بڑا اخلاص پایا
جاتا ہے۔ چنانچہ مجھے یاد ہے کہ حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ایک عورت آئی اور آپ کے
سامنے آکر بہت روئی کہ میرا بیٹا عیسائی ہو گیا ہے آپ دعا کریں کہ وہ ایک دفعہ کلمہ پڑھ لے۔ پھر
خواہ مر ہی جائے ۔ لڑکا عیسائیوں کا سکھایا پڑھایا تھا۔ باوجود بخار چڑھے ہونے کے بھاگ گیا اس کی
ماں بھی اس کے پیچھے بھاگی اور پھر پکڑ کر لے آئی۔ حضرت مسیح موعود نے اسے سمجھایا اور کچھ
دن کے بعد اسے سمجھ آگئی اور مسلمان ہو گیا۔ مسلمان ہونے کے دوسرے تیسرے دن اس کی
جان نکل گئی اور اس پر ماں نے کچھ غم نہ کیا۔
تو اب بھی ایسی عورتیں ہیں گو شاذ ہیں۔ جو ایمان کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ نہیں
کرتیں۔ مگر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ اگر خاوند عیسائی ہو جاوے تو بیوی بھی عیسائی ہو جاتی ہے
اور جو مذہب اس کے خاوند کا ہو وہی اس کا ہوتا ہے۔ مگر ایسی بھی عورتیں ہیں جو جان دینا تو پسند
کرتی ہیں مگر اسلام چھوڑنا گوارا نہیں کرتیں لیکن ایسی کون عورتیں ہوتی ہیں وہی جو مذہب کو
سمجھ کر قبول کرتی ہیں اور اس سے پوری پوری واقفیت پیدا کرتی ہیں۔
پس سب سے ضروری بات یہ ہے کہ عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے عورتیں مذہب سے واقف ہوں۔
مذہب سے ان کا تعلق ہو۔ مذہب سے انہیں محبت ہو ۔ مذہب سے انہیں پیار ہو ۔ جب ان میں یہ
بات پیدا ہو جائے گی تو وہ خود بخود اس پر عمل کریں گی اور دوسری عورتوں کے لئے نمونہ بن کر
دکھا ئیں گی اور ان میں اشاعت اسلام کا ذریعہ بنیں گی ۔ ہاں انہیں یہ بھی سمجھ لینا چاہئے کہ جس

انوار العلوم جلد ۴
۳۸
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
طرح مرد مردوں کو دین سکھا سکتے ہیں اسی طرح عورتیں عورتوں کو سکھا سکتی ہیں اور دین کی
خدمت کر سکتی ہیں۔ اس کے ثبوت میں کہ عورتیں دین کی خدمت کر سکتی ہیں میں نے مثالیں
پیش کی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ عورتیں بھی دین کی خدمت کرتی رہی ہیں۔ پس جب یہ ثابت
ہو گیا کہ کچھ عورتوں نے ایسا کیا ہے تو معلوم ہوا کہ اور بھی کر سکتی ہیں پہلے زمانہ کی عورتوں کے
متعلق یہ کہنا کہ وہ بڑی پارسا اور پر ہیز گار تھیں۔ ہم ان جیسے کام کہاں کر سکتی ہیں۔ کم حوصلگی
اور کم ہمتی ہے۔ بہت عورتیں ہیں جو کہتی ہیں کہ کیا ہم عائشہ بن سکتی ہیں کہ کچھ کوشش کریں۔
انہیں خیال کرنا چاہئے کہ عائشہ کس طرح عائشہ بنیں۔ انہوں نے کوشش کی ہمت دکھائی تو
عائشہ بن گئیں ۔ اب بھی ان جیسا بننے کے لئے ہمت اور کوشش کی ضرورت ہے۔ بغیر کچھ کئے
ہمت ہار دینا ایسا ہی ہے جیسا کہ ایک بچہ کو نصیحت کی جائے کہ تعلیم حاصل کر لو تو تم بھی فلاں کی
طرح ایم ۔ اے ہو جاؤ گے ۔ لیکن وہ کہے کہ میں کہاں فلاں کی طرح ایم ۔ اے ہو سکتا ہوں۔ اس
لئے تعلیم ہی حاصل نہیں کرتا۔ اس نے کوشش کی تھی اس لئے ایم۔ اے ہو گیا تھا۔ پھر کیا وجہ
ہے کہ یہ بھی کوشش کرے تو ایم ۔ اے نہ ہو جائے۔
صحابہ نے کس طرح درجے حاصل کئے دیکھو صحابی کس طرح رسول کریم اے
کے صحابہ بنے اور کس طرح انہوں نے
بڑے بڑے درجے حاصل کئے۔ اس طرح کہ کوشش کی ورنہ یہ وہی لوگ تھے جو رسول کریم
کے جانی دشمن تھے اور آپ کو گالیاں دیتے تھے ۔ حضرت عمر العین جو آنحضرت
کے بعد دوسرے خلیفہ ہوئے ہیں ابتداء میں آنحضرت اللہ کے ایسے سخت دشمن
تھے کہ آپ کو قتل کرنے کے لئے گھر سے نکلے تھے راستہ میں ایک شخص ملا جس نے پوچھا
کہاں جا رہے ہو۔ انہوں نے کہا محمد ( ) کو قتل کرنے جاتا ہوں۔ اس نے کہا پہلے اپنی بہن
اور بہنوئی کو تو قتل کر لو جو مسلمان ہو گئے ہیں۔ پھر محمد ( ا ) کو مارنا ۔ یہ سن کر وہ غصہ سے
بھر گئے اور اپنی بہن کے گھر کی طرف روانہ ہوگئے۔ آگے جاکر دیکھا تو دروازہ بند تھا اور ایک
شخص قرآن کریم سنا رہا تھا اور ان کی بہن اور بہنوئی سن رہے تھے۔ اس وقت تک پردہ کا حکم
نازل نہ ہوا تھا۔ حضرت عمرؓ نے دروازہ کھٹکھٹایا اور کہا کھولو ۔ ان کی آواز سن کر اندر والوں کو
ڈر پیدا ہوا کہ مار دیں گے۔ اس لئے انہوں نے دروازہ نہ کھولا۔ حضرت عمرؓ نے کہا اگر دروازہ
نہ کھولو گے تو میں توڑ دوں گا۔ اس پر انہوں نے قرآن کریم سنانے والے مسلمان کو چھپا دیا اور

انوار العلوم جلد ۴
۳۹
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
بہنوئی بھی چھپ گیا صرف بہن نے سامنے آکر دروازہ کھولا حضرت عمرؓ نے پوچھا۔ بتاؤ کیا کر رہے
تھے اور کون شخص تھا جو کچھ پڑھ رہا تھا۔ انہوں نے ڈر کے مارے ٹالنا چاہا۔ حضرت عمرؓ نے کہا جو
پڑھ رہے تھے مجھے سناؤ ۔ ان ان کی بہن نے کہا آپ اس کی بے پ اس کی بے ادبی کریں گے۔ اس لئے خواہ ہمیں
جان سے مار دیں ہم نہیں سنائیں گے۔ انہوں نے کہا نہیں میں وعدہ کرتا ہوں کہ بے ادبی نہیں
کروں گا۔ اس پر انہوں نے قرآن کریم سنایا۔ جسے سن کر حضرت عمر رو پڑے اور دوڑے
دوڑے رسول کریم ﷺ کے پاس گئے تلوار ہاتھ میں ہی تھی۔ رسول کریم ﷺ نے
انہیں دیکھ کر کہا عمر یہ بات کب تک رہے گی۔ یہ سن کر وہ رو پڑے اور کہا میں نکلا تو آپ کے
مارنے کے لئے تھا لیکن خود شکار ہو گیا ہوں۔ تو پہلے یہ حالت تھی جس سے انہوں نے ترقی کی۔
پھر یہی صحابہ تھے جو پہلے شراب پیا کرتے تھے ۔ آپس میں لڑا کرتے تھے اور کئی قسم کی کمزوریاں
ان میں پائی جاتی تھیں لیکن جب انہوں نے آنحضرت ﷺ کو قبول کیا اور دین کے لئے ہمت
اور کوشش سے کام لیا تو نہ صرف خود ہی اعلیٰ درجے پر پہنچ گئے بلکہ دوسروں کو بھی اعلیٰ مقام پر
پہنچانے کا باعث ہو گئے ۔ وہ پیدا ہی صحابی نہیں ہوئے تھے بلکہ اس طرح کے تھے جس طرح کے
اور تھے مگر انہوں نے عمل کیا اور ہمت دکھائی تو صحابی ہو گئے ۔ آج بھی اگر ہم ایسا ہی کریں تو
صحابی بن سکتے ہیں۔ یہ شیطان کا جال اور پھندا ہے کہ جب وہ دیکھتا ہے کہ کوئی انسان دین کی راہ
میں کوشش کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو اس کے آگے روک ڈال دیتا ہے کہ تم کیا کر سکتے ہو اور
اس کی مثال مکڑی کے جالے کی طرح ہوتی ہے کہ جب لکھی زور کر کے اسے توڑ دیتی ہے تو وہ
اور تن دیتی ہے۔ شیطان بھی اسی طرح بندوں کے ارد گرد پھرتا رہتا ہے اور جب دیکھتا ہے کہ
میرے بند ٹوٹنے لگے ہیں تو اور باندھ دیتا ہے۔ ان بندوں میں سے ایک یہ بھی بند ہے کہ جب
کوئی عورت یا مرد نیک کام کرنا چاہتے ہیں تو وہ خیال پیدا کر دیتا ہے کہ کیا ہم فلاں بن جائیں
گے۔ ایسا تو نہیں ہو سکتا اس لئے کرنا ہی نہیں چاہئے ۔ حالانکہ فلاں بھی کوشش کر کے ایسا بن گیا
تھا پھر جب یہ کوشش کرے گا تو کیوں نہ ویسا ہی بن جائے گا۔
تو یہ خیال نہیں کرنا چاہئے کہ حضرت صرف نبی کی بیوی ہونا فضیلت کی وجہ نہیں عائشہ وغیرہ تو نبی کی بیویاں تھیں۔ اس
لئے انہوں نے دین کی خدمت کی۔ ہم کیا کر سکتی ہیں۔ اگر انہوں نے نبی کی بیویاں ہونے کی وجہ
سے دین کی خدمت کی تو کیا حضرت نوح کی بیوی نبی کی بیوی نہ تھی یا حضرت لوط کی بیوی نبی
عه تاريخ الخميس مصنفہ شیخ حسین بن محمد بن الحسن الدیار بکری جلد ا صفحه ۲۹۵ مطبوعہ بیروت

انوار العلوم جلد ۴
۲۰
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
کی بیوی نہ تھی لیکن انہوں نے کیا کیا؟ نبی کے ماننے سے ہی انکار کر دیا اور تباہ و برباد ہو گئیں۔
اگر صرف نبی کی بیوی ہونا کوئی چیز ہوتا تو وہ کیوں نیک نہ ہوتیں خدا سے تعلق نہ پیدا کرتیں
اور دین کی خدمت کر کے نہ دکھاتیں۔ لیکن بات یہ ہے کہ انہوں نے خدا کے احکام پر عمل نہ
کیا اس لئے تباہ اور ہلاک ہو گئیں اور ہمارے رسول کریم ﷺ کی بیویوں نے عمل کیا اس
لئے انہیں اعلیٰ درجہ حاصل ہو گیا۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَالَّذِينَ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِ يَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت : ۷۰) کہ جو ہم تک پہنچنے کے لئے کوشش کرتا ہے۔ اس کے لئے ہم دروازے
کھول دیتے ہیں۔ پس وہ مرد و عورت جنہوں نے آنحضرت ﷺ کے وقت کوشش کی۔ دین
کے لئے گھر سے بے گھر ہوئے ۔ مال و جان کو خدا کی راہ میں لگا دیا۔ اپنے خیالات اور عزیزوں،
رشتہ داروں، وطن غرضیکہ ہر ایک پیاری سے پیاری چیز کو قربان کر دیا۔ ان کو دین میں بھی
بڑے بڑے رتبے حاصل ہو گئے اور دنیا میں بھی بڑے بڑے انعام مل گئے۔ آج بھی اگر مرد و
عورتیں اسی طرح کریں۔ خود دین سیکھیں اور عمل کر کے دکھائیں۔ دوسروں کو سمجھانے اور
عمل کرانے کی کوشش کریں۔ دین کے مقابلہ میں کسی چیز کی پرواہ نہ کریں تو ویسی ہی بن سکتی
ہیں۔
اب میں بعض موٹے موٹے مسائل بیان کرتا ہوں جن کا یاد رکھنا بہت ضروری ہے۔
خدا کو ایک سمجھنا اسلام کا سب سے بڑا عقیدہ یہ ہے کہ خدا ہے اور ایک ہے اس عقیدہ کو
پھیلانے کے لئے آنحضرت کو بڑی بڑی تکالیف اٹھانی پڑیں۔ مکہ
والوں کا ذریعہ معاش چونکہ بہت ہی تھے اور انہیں پر ان کی گزران تھی اس لئے بتوں کو چھوڑنا
ان کے لئے بہت مشکل تھا۔ جب آنحضرت ا نے بتوں کے خلاف سمجھانا چاہا تو انہوں نے
ایک مجلس کی اور ایک آدمی مقرر کیا جو آنحضرت ا کو جا کر کہے کہ آپ اس بات سے باز
آجا ئیں۔ چنانچہ وہ شخص آپ کے پاس آیا اور آکر کہا کہ اگر آپ کو مال کی خواہش ہے تو ہم
بہت سا مال لاکر آپ کے سامنے ڈھیر کر دیتے ہیں۔ اگر حکومت کی خواہش ہے تو ہم سب آپ کو
حاکم ماننے کے لئے تیار ہیں۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ میری بات مانی جائے تو آئندہ ہم آپ
کے مشورہ کے بغیر کوئی بات نہیں کریں گے اور اگر آپ کو کوئی بیماری ہو گئی ہے تو ہم اس کا
علاج کرنے کے لئے تیار ہیں لیکن آپ بتوں کے خلاف کہنا چھوڑ دیں۔ آنحضرت ا نے
فرمایا کہ اگر تم لوگ سورج کو میرے دائیں اور چاند کو بائیں لاکر رکھ دو تو بھی میں یہ کہنا نہیں
P

انوار العلوم جلد ۴
۴۱
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
چھوڑوں گا کہ خدا ایک ہے اور کوئی اس کا شریک نہیں۔ تو یہ ایک ایسا اہم عقیدہ ہے کہ جس
کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اور گناہ تو معاف کردوں گا مگر شرک
نہیں معاف کروں گا۔ (النساء : (۴۹) آج کل یہ بہت پھیلا ہوا ہے اور مسلمانوں میں گوبتوں کی
پرستش نہیں پائی جاتی مگر ان کی بجائے قبروں کو پوجا جاتا ہے۔ پھر عورتوں کا اپنے خاوند عزیز
رشتہ داروں کے متعلق یہ کہنا کہ جو ان کا مذہب ہے وہی ہمارا مذہب ہے شرک ہے۔ اسی طرح
یہ بھی کہ اگر یہ بات پوری ہو گئی تو فلاں پیر کی نیاز دی جائے گی شرک ہے۔ اور بھی کئی قسم کے
شرک ہیں جن میں آج کل عورتیں خاص طور پر مبتلاء ہیں ۔ حالانکہ یہ ایک خطرناک بات ہے۔
پس عورتوں کے لئے ایک سب سے ضروری عقیدہ یہ ہے کہ وہ خدا کو ایک سمجھیں اور نہ کسی
کو اس کی صفات میں نہ افعال میں نہ اسماء میں شریک قرار دیں۔
دوسرا عقیدہ یہ ہے کہ فرشتوں پر یقین رکھیں کہ وہ خدا کی ایک مخلوق
فرشتوں پر ایمان لانا ہے جو انسانوں کے دلوں میں نیک تحریکیں کرتی ہے اور ان پر ایمان
لانے کے یہ معنی ہیں کہ جب کوئی دل میں نیک تحریک ہو تو فورا اس پر عمل کیا جائے تا کہ اور
تحریک کے لئے جگہ خالی ہو ۔
تیسرا عقیدہ یہ ہے کہ قرآن کو خدا کی کتاب سمجھنا اور سب رسولوں پر ایمان لانا قرآن کریم پر ایمان
ہو کہ اللہ تعالی کی کتاب ہے اور اس کے سوا اور بھی کتابیں نازل ہوئی تھیں۔ چوتھے یہ کہ
سارے رسولوں پر ایمان ہو کہ وہ بچے ہیں۔
پانچویں یہ کہ مرنے کے بعد اٹھایا جائے گا اور حساب و کتاب ہو گا۔ ان بعث بعد الموت
عقائد کو نہ ماننے سے کوئی مرد و عورت مسلمان نہیں کہلا سکتا اس لئے
ان پر ایمان رکھنا بہت ضروری ہے یہ تو ہوئے عقائد اب میں اعمال کا ذکر کرتا ہوں جو اسلام نے
ضروری قرار دیتے ہیں۔
اول نماز ہے۔ جس کا ادا کرنا نہایت ضروری ہے۔ مگر اس میں نہایت سستی کی جاتی
نماز پڑھتا ہے اور خاص کر عورتیں بہت است نظر آتی ہیں جو کئی قسم کے عذر پیش کیا کرتی
ہیں۔ مثلا یہ کہ میں بچہ والی جو ہوئی کپڑے کس طرح پاک رکھوں کہ نماز پڑھوں۔ لیکن کیا کپڑے
پاک رکھنا کوئی ایسی مشکل بات ہے جو ہو ہی نہیں سکتی۔ ایسی تو نہیں ہے۔ اگر احتیاط کی جائے تو
عه سیرت ابن ہشام عربی جلد ا صفحه ۲۸۴، ۲۸۵ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی