عورتوں کا دین سے واقف ہو نا ضروری ہے
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
لم
۳۲
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
کپڑے پاک رہ سکتے ہیں۔ لیکن اگر احتیاط نہیں کی جاسکتی تو کیا یہ بھی نہیں ہو سکتا کہ ایک جوڑا
ایسا بنالیا جائے جو صرف نماز پڑھنے کے وقت پہن لیا جائے اور اگر کوئی عورت ایسی ہی غریب
ہے کہ دوسرا جوڑا نہیں بنا سکتی تو اسے بھی نماز معاف نہیں وہ پلید کپڑوں میں ہی پڑھ لے ۔ اول
تو انسانیت چاہتی ہے کہ انسان پاک و صاف رہے اس لئے اگر کپڑا نا پاک ہو جائے تو اسے صاف
کر لینا چاہئے لیکن اگر فرض کر لیا جائے کہ کوئی ایسی صورت ہے جس میں صاف نہیں کیا جا سکتا
تو بھی نماز نہیں چھوٹ سکتی ۔ مگر بہت کم عورتیں ہیں جو پڑھتی ہیں، اور جو پڑھتی ہیں وہ بھی عجیب
طرح پڑھتی ہیں۔ کھڑے ہوتے ہی رکوع میں چلی جاتی ہیں اور کھڑے ہوئے بغیر ہی بیٹھ جاتی
ہیں۔ ابھی بیٹھنے بھی نہیں پاتیں کہ سجدہ میں چلی جاتی ہیں اور اس جلدی سے ایسا کرتی ہیں کہ سمجھ
میں نہیں آتا کیا پڑھتی ہوں گی۔ ایسی عورتوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ وہ نہی کے طور پر کھڑی نہیں
ہوتیں بلکہ نماز پڑھنے کے لئے کھڑی ہوتی ہیں اور نماز یہ ہے کہ اللہ کے حضور عاجزی اور
فروتنی دکھائی جائے اور خدا سے اپنی حاجتوں کے پورا ہونے کی درخواست کی جائے۔ کیا جس
سے کچھ مانگنا ہو اس کے سامنے اسی طرح کیا جاتا ہے نہیں بلکہ اس کا تو بڑا ادب اور لحاظ کیا جاتا
ہے۔ اس کی منت خوشامد کی جاتی ہے۔ پھر کیا وجہ ہے کہ وہ خدا کے حضور کھڑی تو کچھ مانگنے کے
لئے ہوتی ہیں لیکن ان کی حرکات میں ادب نہیں ہوتا۔ ان کے دل میں خوف نہیں پیدا ہو تا رہ
عاجزی اور فروتنی نہیں دکھاتیں بلکہ یہ ظاہر کرتی ہیں کہ گویا اللہ تعالیٰ ان کا محتاج ہے۔ حالانکہ
اللہ کسی کا محتاج نہیں۔ ہم سب اس کے محتاج ہیں۔ اس لئے ہمیں خاص طور پر ادب کرنا چاہئے ۔
اس کے خوف کو دل میں جگہ دینی چاہئے اور نہایت عاجزی اور خاکساری سے اس کے آگے
عرض کرنی چاہئے۔ کئی ایک مرد ایسے ہیں جو ایسا نہیں کرتے لیکن عورتیں تو کثرت سے ایسی ہیں
جو نماز کو ایک مصیبت سمجھتی اور جتنی جلدی ہو سکے گلے سے اتارنا چاہتی ہیں۔ حالانکہ نماز ا نہیں
کے فائدے کے لئے ہے نہ کہ خدا تعالیٰ کو کوئی فائدہ ہے۔ پس نماز نہایت عمدگی کے ساتھ ادا
کرنی چاہئے۔
زکوة دینا
اس کے علاوہ دوسرا حکم زکوٰۃ کا ہے کہ اگر کسی کے پاس ۵۲ تولے چاندی یا ۴۰
روپے سال بھر تک جمع رہیں تو ان پر ایک روپیہ زکوۃ دے جو مسکینوں، یتیموں
اور غریبوں کے لئے دینا ضروری ہے اور جہاں نماز کے ذریعہ خدا کا حق ادا کرنے کا حکم دیا گیا
ہے۔ وہاں زکوۃ کے حکم سے بندوں کا حق ادا کرنے کی تاکید کی ہے۔ خدا تعالیٰ خود بھی براہ
انوار العلوم جلد ۴
لهام
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
راست اپنے بندوں کو سب کچھ دے سکتا تھا۔ لیکن اس نے آپ دینے کی بجائے بندوں کے
ذریعہ دینا چاہا ہے تاکہ دینے والے بھی ثواب اور اجر کے مستحق ہوں۔
تیسرا حکم روزہ کا ہے ۔ ہمارے ملک میں بعض مرد اور عورتیں نماز نہیں پڑھتے ۔ روزہ رکھنا گھر روزے رکھتے ہیں۔ یہ بھی ضروری حکم ہے اور اس میں بڑے بڑے فوائد
ہیں۔
چوتھا حکم حج کا ہے اگر سفر کرنے کے لئے مال ہو ، راستہ میں کوئی خطرہ نہ ہو بال بچوں
م ہے۔
حج کرنا کی عمرانی اور حفاظت کا سامان ہو سکتا ہو تو زندگی میں ایک دفعہ حج کرنے کا حکم ۔
یہ بڑے بڑے حکم ہیں جو ہر مومن مرد اور عورت کے لئے ضروری ہیں۔ ان
خدمات دین کے علاوہ اور بہت سی دینی خدمتیں ہیں جو کی جاسکتی ہیں اور میں نے بتایا ہے کہ
آنحضرت اللہ کے وقت اور آپ کے بعد مسلمان عورتوں نے بڑی بڑی خدمتیں کی ہیں۔
حتی کہ اسلام کے لئے جانیں دے دی ہیں اور جس طرح اس وقت اسلام پر مشکلات اور
مصائب کے دن تھے اسی طرح اب بھی ہیں۔ اس لئے اس وقت بھی اس قسم کی خدمتیں کرنے
والی عورتوں کی ضرورت ہے۔
یہ تو آپ کو معلوم ہو گا کہ جس طرح رسول کریم کے وقت دنیا کی اصلاح کے لئے
آپ کو کھڑا کیا گیا تھا۔ اسی طرح اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود کو کھڑا کیا گیا ہے۔ اس وقت
اسلام کی یہ حالت ہو چکی تھی کہ خود مسلمان کہلانے والے اس پر حملے کرانے کے موجب
ہو رہے تھے۔
چنانچہ وہ اپنی نادانی سے یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ حضرت حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں عینی آسمان پر بیٹھے ہیں اور کسی وقت زمین پر آئیں کا
گے۔ اس عقیدہ سے اسلام پر کئی ایک اعتراض پڑتے ہیں۔ ایک تو یہ کہ قرآن کریم جھوٹا ہوتا
ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں۔ دوسرے اس وجہ سے بہت سے مسلمان
عیسائی ہو گئے ہیں۔ کیونکہ جب پادریوں نے ان کے سامنے یہ بات پیش کی کہ دیکھو حضرت عیسی
زندہ آسمان پر ہیں اور تم بھی اس کو مانتے ہو لیکن تمہارا رسول وفات پاچکا ہے اور زمین میں
دفن ہے ۔ اب تم خود ہی بتاؤ کہ کسی کا درجہ اعلیٰ ہوا اور یہ تو تم مانتے ہی ہو کہ تمہارے رسول کا
رسولوں سے بڑا ہے اور جب اس سے بھی حضرت عیسی کا درجہ اعلیٰ ہوا تو معلوم ہوا
درجہ سب رس
انوار العلوم جلد ۴
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
وہ خدا ہے ۔ اس کا وہ کوئی جواب نہ دے سکتے اور اسلام کو چھوڑ کر عیسائی ہو جاتے ۔ حالانکہ یہ
بالکل غلط ہے کہ حضرت عیسیٰ زندہ آسمان پر موجود ہیں۔ وہ تو کبھی کے وفات پاچکے ہیں۔
مسلمانوں کو اس سے غلطی لگی ہے کہ آنحضرت حضرت عیسی کے آنے سے مراد اس کی کمی و کی کی تھی۔ عیسی آئیں گے۔ اس سے
انہوں نے ان ہی پہلے عیسی کا آنا سمجھ لیا ہے۔ حالانکہ اس عیسی سے آنحضرت اللہ کی مراد
انہیں کی صفات رکھنے والے انسان کے آنے کی تھی۔ چونکہ آپ نے یہ بھی فرمایا تھا کہ آخری
جائیں گے۔
زمانہ میں مسلمان یہود ہو
بخاری کتاب الاعتصام بالكتاب والسنة باب قول النبي
لتتبعن سنن من قبلكم اس لئے جس طرح پہلے یہودیوں کی اصلاح کے لئے حضرت عیسی
آئے تھے اسی طرح ان کی اصلاح کے لئے جس انسان نے آتا تھا اس کو بھی عیسی کہا گیا۔ ورنہ
پہلے عیسی کہاں آسکتے تھے وہ تو وفات پاچکے ہیں۔ چنانچہ قرآن کریم کہتا ہے ۔ وَمَا مُحَمَّد
إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (آل عمران : (۱۳۵) کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ ان سے
پہلے جتنے رسول تھے وہ وفات پاچکے ہیں۔ اب یا تو یہ کہنا پڑے گا کہ حضرت عیسٰی رسول نہ تھے
بلکہ خدا تھے اس لئے انہوں نے وفات نہیں پائی لیکن یہ کفر ہے کہ ان کو خدا قرار دیا جائے اور
اگر رسول تھے اور واقع میں رسول تھے تو وفات بھی پاچکے ہیں۔ کیونکہ قرآن کریم صاف طور پر
بتلا رہا ہے کہ آنحضرت ا سے پہلے سارے رسول فوت ہو چکے ہیں تو قرآن کریم حضرت
عیسیٰ کو فوت شدہ قرار دے رہا ہے اور جو فوت ہو جائے وہ دوبارہ دنیا میں واپس نہیں آسکتا
کیونکہ یہ خدا تعالیٰ کی سنت کے خلاف ہے۔ پھر اللہ تعالی کو کیا ضرورت ہے کہ ایک مرے
ہوئے انسان کو دوبارہ زندہ کر کے دنیا میں لائے۔ خدا تعالیٰ تو قادر مطلق ہے۔ اس کو یہ ضرورت
نہیں ہے کہ دنیا کی اصلاح کے لئے کسی نئے انسان کو پیدا کرنے کی بجائے ایک مدتوں کے مردہ
انسان کو بھیج دے۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ دنیا میں کوئی مالدار اور دولت مند انسان اس طرح نہیں
کرتا کہ ایک وقت جو کھانا بچ جائے اسے دوسرے وقت کھانے کے لئے رکھ چھوڑے۔ ہاں
غریب لوگ ایسا کیا کرتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ کی نسبت یہ کہنا کہ اس نے ضرورت کے لئے وہی
حضرت عیسی رکھے ہوئے ہیں جو کئی سو سال ہوئے پیدا کئے گئے تھے۔ اسے کنگال اور مفلس خدا
بنانا ہے اور اس کے قادر مطلق ۔ ہونے سے انکار کرنا ہے۔ حالانکہ خدا ایک نہیں کئی عیسی پیدا
کر سکتا ہے اور جب ضرورت ہو بھیج سکتا ہے۔ پہلے نبی جب فوت ہوتے رہے تو ان کے بعد اور
انوار العلوم جلد ۴
لده
عورتوں کا دین سے واقف ہو نا ضروری ہے
نبی بھیجتا رہا یہ نہیں ہوا کہ انہیں کو دوبارہ زندہ کر کے بھیجتا رہا ہے۔ پھر کیا وجہ ہو سکتی ہے کہ
حضرت عیسی کو دوبارہ بھیجے۔ مسلمانوں میں یہ ایک بہت بے ہودہ عقیدہ پھیلا ہوا ہے حالانکہ
حضرت عیسیٰ کے آنے سے مراد یہ تھی کہ ان کی صفات کا ایک انسان آئے گا اور وہ حضرت
مرزا صاحب آئے ہیں۔ جو حضرت عیسیٰ کی طرح یہودیوں کی اصلاح پر مامور کئے گئے ہیں کیونکہ
آنحضرت اللہ نے فرما دیا ہوا ہے کہ مسلمان یہودی ہو جائیں گے۔
آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ حضرت نوح سے لے کر آپ تک
اس زمانہ کافتنہ کے سب نبیوں نے اس فتنہ کی خبر دی ہے۔ جو حضرت مسیح موعود کے وقت
آئے گا۔ اب دیکھ لو کہ اتنے بڑے فتنہ کے دور کرنے کے لئے کس قدر کوشش کی ضرورت
ہے۔ آج کل ہماری جماعت کے مردوں سے جس قدر ہو سکتا ہے کوشش کر رہے ہیں۔
لیکن ضرورت ہے کہ عورتیں بھی ان کی مدد کریں اور اس کام
عورتیں دعائیں میں کریں میں ان کا ساتھ دیں۔ درد دل سے دعائیں مانگا کریں کہ اسلام کی
ترقی ہو۔ خدا تعالیٰ حق کے قبول کرنے کے لئے لوگوں کے دل کھولے۔ دنیا سے بدیاں اور
برائیاں دور ہوں۔ اللہ تعالیٰ کا نام دنیا میں پھیلے اور اللہ تعالی کی طرف سے جو نور آیا ہے لوگ
اس سے فائدہ اٹھا دیں۔
اس کے علاوہ جہاں تک ان سے ہو سکے مالی خدمت بھی کریں۔ آنحضرت الی
چندہ دیں جب مردوں سے چندہ لیا کرتے تھے تو عورتوں سے بھی وصول کرتے تھے اور یہ
چندہ وہ اپنے لئے نہ لیتے تھے اور نہ اللہ کے پیارے اپنی ذات کے لئے مانگا کرتے ہیں ان کا
انتظام خدا تعالیٰ خود کرتا ہے۔ تو نہ آنحضرت ﷺ نے اپنے لئے کبھی مانگا نہ آپ سے پہلے
انبیاء نے اپنے لئے مانگا نہ اس زمانہ میں جس کو خدا نے مسیح موعود کر کے بھیجا اس نے اپنے
لئے کچھ طلب کیا اور نہ وہ جو آپ کے بعد کھڑے ہوئے انہوں نے ایسا کیا بلکہ سب دین کے
لئے ہی مانگتے رہے اور میں بھی اس غرض کے لئے کہتا ہوں کہ جن عورتوں کو خدا تعالی توفیق
دے وہ اس کے راستہ میں اپنے مالوں سے دیں۔ پچھلے دنوں میں نے مستورات کو چندہ دینے کی
تحریک کی تو مجھے بتایا گیا کہ مرد عورتوں کو روپیہ نہیں دیتے بلکہ جس چیز کی ضرورت ہو وہ لا دیتے
ہیں اس لئے وہ چندہ کہاں سے دیں لیکن یہ بات شریعت کے خلاف ہے۔ آنحضرت الی
اور صحابہ کرام کا یہ طریق تھا کہ عورتوں کو اپنے مال میں سے حصہ دیا کرتے تھے۔ اب بھی اسی
عه بخاری کتاب الفتن باب ذكر الدجال
انوار العلوم جلد ۴
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
طرح کرنا چاہئے اور خواہ کتنی ہی تھوڑی آمدنی ہو۔ اس سے عورتوں کو ان کا حصہ دینا چاہئے۔
پھر اس میں سے عورتیں خدا کی راہ میں دیا کریں اور اس بات کا ہرگز خیال نہ ہو کہ اس قلیل
رقم سے کیا بنے گا۔ خواہ ایک دمڑی دینے کی توفیق ہو تو وہی دے دی جائے۔ اللہ تعالٰی اخلاص کو
دیکھتا ہے نہ مال کو ۔ اگر کسی کے پاس صرف ایک روٹی ہو اور وہ اس کا ایک چوتھائی حصہ خدا کی راہ
میں دے دے تو خدا کے حضور وہ ثواب کا ویسا ہی مستحق ہے جیسا کہ سو روپیہ ر رکھنے والا پچیں
روپے دے کر۔ اس لئے تھوڑے مال کا خیال نہ کرنا چاہئے ۔ ہاں نیت اور اخلاص کا خیال رکھنا
چاہئے کہ خدا انہیں کو دیکھتا ہے اور انہیں کے مطابق اجر دیتا ہے۔
پھر عورتوں کو چاہئے کہ تبلیغ کریں۔ مرد تو عورتوں میں تبلیغ نہیں عورتوں میں تبلیغ کریں کر سکتے اس لئے یہ کام عورتوں کا ہی ہے۔ انہیں چاہئے کہ غیر
احمدی، ہندو، عیسائی وغیرہ عورتوں کو اسلام کی تعلیم بتائیں اور ایسی دلیلیں یاد رکھیں جو انہیں
تبلیغ کرتے وقت کام آئیں۔ خواہ عورت ان پڑھ ہو تو بھی موٹی باتیں اپنے خاوند ، باپ، بھائی
سے سیکھ لے۔ میں نے دیکھا ہے کہ بعض ان پڑھ احمدی دین سے ایسی واقفیت پیدا کر لیتے ہیں کہ
غیر احمدی پڑھے ہوئے ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ ایک احمدی زمیندار جو بالکل ان پڑھ ہے اور
یوں بھی سیدھا سادہ معلوم ہوتا ہے۔ اس نے سنایا کہ میرے رشتہ دار مجھے ایک شیعہ مولوی کے
پاس لے گئے کہ وہ مجھے سمجھائے ۔ اس نے مجھ سے پوچھا بتاؤ آنحضرت اللہ مسلمانوں کے کیا
لگتے ہیں۔ میں نے کہا باپ۔ پھر اس نے پوچھا آنحضرت ا کی بیٹی مسلمانوں کی کیا لگتی ہے
میں نے کہا بہن۔ وہ کہنے گا اچھا مرزا صاحب نے جو سیدانی سے نکاح کیا ہے وہ کس طرح جائز
سکتا ہے۔ میں نے کہا حضرت علی نے تو رسول کریم کی خاص بیٹی سے نکاح کیا تھا۔ اسے آپ کیا
سمجھتے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب نے تو نہ معلوم کتنی پشتوں کے بعد جاکر نکاح کیا ہے ۔ مولوی نے
کہا حضرت علی تو ایک بزرگ انسان اور خدا کے پیارے تھے۔ میں نے کہا حضرت مرزا صاحب
کو ہم ان سے بھی بڑھ کر مانتے ہیں۔ اس پر وہ لاجواب ہو گیا اور کہنے لگا جا تیری عقل ماری گئی
ہے۔ اس قسم کی اور کئی ایک مثالیں ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اگر انسان سچائی کو مضبوطی
کے ساتھ پکڑ لے تو پھر کوئی اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ سچائی ایک تلوار ہے جس کے ہاتھ میں
ہوگی وہ دشمن کا سر اڑا دے گا۔ اور اگر بچہ بھی مارے گا تو زخمی ضرور کر دے گا۔ اسی طرح گو
پڑھا ہوا انسان دشمن کے مقابلہ میں بڑا کام کر سکتا ہے۔ مگر ان پڑھ بھی اگر دین سے واقفیت
ہو
انوار العلوم جلد ۴
۴۷
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
حاصل کرلے تو غالب ہی رہے گا۔ اس لئے ان پڑھ عورتوں کو بھی موٹی موٹی دلیلیں سیکھ لینی
چاہئیں اور جہاں عورتیں مل جائیں ان کو تبلیغ کرنی چاہئے۔
آج کل ریلوں میں عورتوں کو خوب تبلیغ کا موقع مل سکتا ہے۔ تبلیغ کرنے کے مواقع یہاں آتے ہوئے راستہ میں دوستوں نے مجھے بتایا کہ ایک عیسائی
عورت مسلمان عورتوں سے گفتگو کر رہی ہے جو اسے کوئی جواب نہیں دے سکتیں۔ میں نے
اپنے گھر سے اس کمرہ میں بھیج دیا۔ اور مختصر طور پر بتا دیا کہ اول تو وہ تمہیں مسلمان دیکھ کر
خود بخود اعتراض کرے گی۔ اس کا اس طرح جواب دینا اور اگر وہ اعتراض نہ کرے تو تم خود یہ
اعتراض کرنا۔ لیکن اتفاق کی بات ہے عیسائیوں کا سب سے بڑا اعتراض اور اس کا جواب مجھے
بتانا بھول گیا۔ جب وہ گئیں تو اس نے وہی اعتراض کر دیا۔ اس کا جواب میں نے کسی وقت
عورتوں کے درس میں بیان کیا ہوا تھا۔ جو انہوں نے دے دیا اس نے کہا تمہارے قرآن میں لکھا
ہے کہ عورتوں میں روح نہیں ہے اس لئے ان کو اپنے اعمال کا کوئی بدلہ نہیں ملے گا۔ انہوں
نے کہا قرآن میں تو صاف لکھا ہے کہ کسی مؤمن مرد و عورت کے عمل کو ضائع نہیں کیا جائے گا
بلکہ اس کا بدلہ دیا جائے گا تم نے یہ کہاں سے نکالا کہ عورت میں روح ہی نہیں۔ عیسائی عورت
نے کہا قرآن میں یہ بات موجود ہے ۔ تم کو علم نہیں۔ انہوں نے کہا میں تمہارے سامنے قرآن کی
آیت پیش کر رہی ہوں اور تم کہتی ہو تمہیں علم نہیں۔ اگر کوئی ایسی آیت قرآن کریم میں ہے تو
نکال دیجئے۔ اس نے کہا اگر تم لکھنو آؤ تو میں تمہاری تسلی کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا اگر تم
قادیان آؤ تو میں تمہیں سمجھانے کی کوشش کروں گی پھر اس نے کہا تم نوجوان ہو اور میں
بوڑھی ہو گئی ہوں۔ اس لئے تمہاری باتوں کا جواب نہیں دے سکتی۔ انہوں نے کہا اس لحاظ سے
تو آپ کو ضرور جواب دینا چاہئے تھا کیونکہ آپ نے بہت سی عمر مذہبی باتوں میں گزاری ہے۔ مگر
وہ خاموش ہو گئی اور کوئی جواب نہ دے سکی۔
تو ریل میں عورتوں کو تبلیغ کا اچھا موقع مل سکتا ہے اور کسی جگہ تو شاید ہی اتنی عورتیں جمع
ہو سکیں جتنی گاڑی میں ہوتی ہیں اور مختلف جگہوں کی ہوتی ہیں۔ اگر ان میں سے کسی کو ہدایت
ہو جاوے تو وہ اس کے اثر کو دور دور پھیلا سکتی ہے۔ پھر گھروں میں یا اور عورتوں کے مجمع میں
موقع مل سکتا ہے۔ اس کے لئے موٹے موٹے مسائل یاد کر لینے چاہئیں۔
انوار العلوم جلد ۴
۴۸
عورتوں کا دین سے واقف ہونا ضروری ہے
اس کے علاوہ تقویٰ اللہ حاصل کرنا ایک نہایت ضروری چیز ہے کیونکہ تقوی حاصل کرنا اسلام صرف باتیں سنانے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ کہتا ہے کہ انسان کو
خدا کا خوف اور محبت اپنے دل میں پیدا کرنی چاہئے ۔ اس لئے یہ نہایت ضروری ہے اور جب
تک یہ نہ ہو کوئی عمل عمل نہیں کہلا سکتا۔ نماز نماز نہیں کہلا سکتی۔ روزہ روزہ نہیں کہلا سکتا۔
زکوہ زکوۃ نہیں کہلا سکتی ۔ حج حج نہیں کہلا سکتا کیوں؟ اس لئے کہ نماز اس غرض کے لئے نہیں
رکھی گئی کہ انسان کی ورزش ہو۔ روزہ اس لئے نہیں کہ انسان کو بھوکا پیاسا رکھا جائے۔ زکوۃ
اس لئے نہیں کہ مالی نقصان ہو اور حج اس لئے نہیں کہ سفر کی صعوبت برداشت کرنی پڑے بلکہ
ان کی غرض اللہ کا تقویٰ اور نیکی پیدا کرنا ہے۔ حسد و کینہ لڑائی اور فساد بدی اور برائی وغیرہ
وغیرہ بری باتوں سے بچا کر انسان کو متقی بنانا ہے کیونکہ میں سب نیکیوں کی جڑ ہے۔ چنانچہ حضرت
مسیح موعود نے بھی لکھا ہے
مار
اگر
سه
ی
اک نیکی کی جڑ
اتقا ہے
کچھ رہا ہے
یہ
جڑ رہی سب
تو یہ بہت ضروری چیز ہے اس کے لئے سوچنا چاہئے کہ ہمارے کسی کام کا یہ نتیجہ نہ ہو کہ
خدا تعالٰی ناراض ہو جائے یا کسی انسان کو تکلیف پہنچے ۔ آج کل عورتوں میں یہ بات زیادہ پائی
جاتی ہے کہ وہ دوسری کو تکلیف پہنچا کر خود کچھ حاصل کر لینا اچھا سمجھتی ہیں۔ مگر تقوئی ایسا کرنے
سے روکتا ہے۔ پھر عورتیں ایک دوسرے کو طعنے دیتی ہیں ہنسی کرتی رہتی ہیں اور عیب نکالتی ہیں
اور آخر کار لڑائی شروع کر دیتی ہیں یہ سب باتیں تقوی کے خلاف ہیں۔ اس قسم کے عیب تو
عورتوں میں بہت سے ہیں۔ اگر ان کو بیان کرنے لگوں تو بہت دیر لگے گی اور آج میرے حلق
میں درد بھی ہے۔ اس ۔ ہے۔ اس لئے میں نے یہ اصل بتا دیا ہے کہ ہر ایک ایسا کام جس ۔ اسے خدا ناراض ہو
یا ۔ خدا کی کسی مخلوق کے لئے رکھ اور تکلیف کا باعث : کا باعث ہو اس سے بچنا چاہئے ۔ اگر یہ بات پیدا ہو
جائے تو تقوی اللہ حاصل ہو جاتا ہے۔
یہ چند ایک باتیں ہیں جو میں نے نصیحت کے طور پر بیان کر دی ہیں اگر ان کو یاد رکھوگی
خاتمه
اور ان کے مطابق عمل کرو گی تو فائدہ اٹھاؤ گی۔
(الفضل ۲۷- اکتوبر ۱۹۱۷ء)