ربوبیت باری تعالیٰ کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
ربوبیت باری تعالیٰ کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے
(فرموده ۹- اکتوبر ۱۹۱۷ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۴
۵۱
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ربوبیت باری تعالیٰ کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے
(حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی کی وہ تقریر جو حضور نے ۹۔ اکتوبر ۱۹۱۷ء بمقام پٹیالہ فرمائی)
سورہ فاتحہ کی تلاوت کرنے کے بعد حضور خدا کی عنائتیں اس کی ہستی کا ثبوت ہیں نے فرمایا۔ اللہ تعالی جو تمام بنی نوع انسان
کا خالق مالک اور رازق ہے۔ اس کی صفات پر جب ہم غور کرتے ہیں، اس کی عنائتوں اور
انعاموں کو جب ہم دیکھتے ہیں، اس کے فضلوں اور رحمتوں کو جب ہم ملاحظہ کرتے ہیں تو ہمیں
اس بات کا اقرار کرنا پڑتا ہے کہ اس کی عنائتوں، فضلوں اور رحمتوں کا کوئی شمار نہیں ہو سکتا۔
زیادہ
جس قدر اس کی صفات پر غور کیا جائے اسی قدر اس کے جلال اور اس کی شان کا زیادہ سے
علم ہوتا ہے اور معرفت پیدا ہوتی ہے۔ مختلف بد اعتقادیاں جو دنیا میں پھیل رہی ہیں یہ اللہ تعالیٰ
کی صفات پر کامل غور نہ کرنے کا ہی نتیجہ ہیں۔ دہریت بھی اس کا نتیجہ ہے۔ اس وقت لوگ نئے
نئے علوم کے غلط استعمال یا غلط فہمی کی وجہ سے اس طرف چلے گئے ہیں کہ دنیا خود بخود ہے اور
اس کا کوئی خالق نہیں ہے۔ لیکن اگر یہ لوگ صفات الہیہ پر غور کرتے اور ان زبر دست قدرتوں
کا مشاہدہ کرتے جن کا ظہور ہمیشہ ہو تا رہتا ہے تو انہیں ماننا پڑتا کہ ضرور ایک زبردست عالم دانا
رحیم و کریم ہستی موجود ہے۔
دنیا میں بہت سی اشیاء ایسی ہیں جو نظر نہیں آتیں بلکہ آثار اور علامات سے ان خدا کی ذات کا پتہ لگتا ہے۔ مثلاً خوشبو ہے جو کبھی کسی کو نظر نہیں آتی اور کوئی نہیں کہ
سکتا کہ میں نے گلاب کی خوشبو کو دیکھا ہے یا میں نے اسے سنا ہے یا اسے چکھا ہے لیکن اس سے
کسی کو انکار نہیں کہ خوشبو ہوتی ضرور ہے۔ پھر دیکھئے انگور کی شیرینی کو کسی نے نہیں دیکھا۔ نہ سنا

انوار العلوم جلد ۴
۵۲
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
نہ سونگھا ہے۔ کسی خوش الحان گویے کی آواز کو کسی نے نہیں دیکھا۔ نہ چکھا نہ سونگھا نہ ہاتھ
سے ٹولا ہے۔ لیکن باوجود اس کے کسی کو انکار نہیں ہے کہ آواز میں خوش الحانی ، پھولوں میں
خوشبو ، انگور میں شیرینی ہوتی ہے۔ پس یہ ان لوگوں کی غلطی ہے جو نئے علوم کو اچھی طرح اپنے
دماغ میں قائم نہیں رکھ سکے اور کہتے ہیں کہ ہم اس چیز کو مانتے ہیں جس کو ہم دیکھتے ہیں۔ خدا کو
چونکہ ہماری آنکھوں نے نہیں دیکھا اس لئے ہم اسے مان بھی نہیں سکتے۔ حالانکہ انہوں نے
کبھی اپنی آواز کو نہیں دیکھا۔ کبھی عطر کی خوشبو کو نہیں دیکھا لیکن ان کو مانتے ہیں۔ بات یہ ہے
کہ بعض ایسی چیزیں ہیں جن کو انسان دیکھ نہیں سکتا بلکہ ان کے آثار سے پتہ لگاتا ہے اور
انہیں سے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کونسی چیز اچھی ہے اور کونسی بری گلاب کے پھول کئی قسم کے
ہوتے ہیں جن کی خوشبو کو کسی نے نہیں دیکھا۔ مگر ان کے سونگھنے سے فیصلہ کیا جاتا ہے کہ کونسا
پھول اعلیٰ قسم کا ہے اور کونسا ادنیٰ قسم کا۔ یہ تو میں نے ان اشیاء کے متعلق بتایا ہے جن کو حواس
خمسہ میں سے کوئی ایک حواس محسوس کر سکتا ہے لیکن کئی ایسی چیزیں بھی ہیں کہ جن کا ان
حواس سے بھی علم نہیں ہو سکتا مثلاً حافظہ ہے۔ کبھی کسی نے اسے نہیں دیکھا نہ چکھا نہ سنا نہ
سولا اور نہ سونگھا ہے لیکن معمولی سے معمولی عقل کا انسان بھی جانتا ہے کہ حافظہ کی ایک
طاقت ضرور ہے۔ چنانچہ بہت لوگ حکیم یا ڈاکٹروں کو جاکر کہتے ہیں کہ ہمارا حافظہ کمزور ہو گیا
ہے۔ ہمیں بات یاد نہیں رہتی وغیرہ وغیرہ۔ اس سے پتہ لگتا ہے کہ وہ مانتے ہیں کہ حافظہ ضرور
کوئی شے ہے۔ یہ کیوں مانتے ہیں؟ اس لئے کہ انہوں نے حافظہ کے آثار اور علامات دیکھی
ہیں۔
پس وہ لوگ جنہوں نے خدا کے انکار کی بناء ان حواس خمسہ سے معلوم نہ ہونے پر رکھی
ہے ان کی غلطی ہے۔ خدا تعالی کی ہستی ان حواس سے بہت بالا ہے اس لئے ان کے ذریعہ اس
کو نہیں معلوم کیا جاسکتا۔ ہاں اس کے معلوم کرنے کے اور ذریعے ہیں اور وہ اس کی صفات کا
ظہور ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ سارے عالم میں خدا تعالیٰ کی صفات کا ظہور اس زور شور سے ہو رہا
ہے کہ کوئی دانا اور عقلمند اس سے انکار نہیں کر سکتا اور اس بات کا علم بھی کہ خدا تعالیٰ کی کیا کیا
صفات ہیں آثار سے ہی ہو جاتا ہے۔ جب ہم اس کی قدرتوں پر نظر ڈالتے ہیں تو معلوم ہو جاتا
ہے کہ ایک ایسی ہستی ہے جو رحیم و کریم ہے ، رازق ہے ، خالق ہے مالک ہے مارنے اور
جلانے کی طاقت رکھتا ہے، کسی پر ظلم نہیں کرتا کسی کی محنت کو ضائع نہیں کرتا وغیرہ ۔ غرض

انوار العلوم جلد ۴
۵۳
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
دہریت بھی صفات الہیہ پر غور نہ کرنے کا نتیجہ ہے اور اس کا علاج صفات الہیہ پر غور ہے دیگر
بد اعتقادیاں اور باطل پرستیاں بھی صفات الہیہ پر غور نہ کرنے کا نتیجہ ہیں چنانچہ سورہ فاتحہ جو ام
القرآن ہے اور اس میں تمام ان مضامین کو اختصاراً بیان کر دیا گیا ہے جو قرآن کریم میں مذکور
ہیں بنی نوع انسان کو اسی طرف متوجہ کیا گیا ہے کہ مذہب کے متعلق حق معلوم کرنے کے لئے
اور اعمال کی درستی کے لئے صفات الہیہ پر غور ضروری ہے اور اس سورۃ کے ابتداء میں ان
چار صفات کو بیان کیا گیا ہے جو خلاصہ ہیں تمام صفات کا اور جن پر غور کرنے سے انسان تمام قسم
کی بد اعتقادیوں ! وں اور بد عملیوں سے بچ سکتا ہے۔ چنانچہ سب سے سے پہلے فرمایا ہے۔
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ (الفاتحہ : (۲) سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں۔ خدا کی ربوبیت کسی اللہ کے لئے؟ اس کے لئے جو سارے: جہانوں کا رب ہے۔ یہ ایک ایسا
چھوٹا سا فقرہ ہے کہ بظاہر معمولی معلوم ہوتا ہے لیکن جتنا اس پر غور کیا جائے اتنا ہی خدا تعالی کی
رحمت اور انعام کا پتہ لگتا جاتا ہے۔ خدا تعالیٰ کہتا ہے سب تعریف اللہ کے لئے ہے۔ کیوں؟ اس
لئے کہ وہ سارے جہانوں کا رب ۔ ارب ہے یعنی انسانوں کا ہی رب نہیں بلکہ حیوانوں کا بھی رب ہے۔
اور حیوانوں کا ہی نہیں نباتات اور جمادات کا بھی رب ہے اور ہر چیز جو دنیا میں پائی جاتی ہے اس
کی وہ ربوبیت کر رہا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ شفقت کرنے والا ہے۔
مسلمانوں میں سے بہت لوگ خدا کی ربوبیت کا یقین گناہوں سے دور کر دیتا ہے ایسے ہیں جو یہ تو تو کہتے ہیں کہ
خدا رب العلمین ہے۔ مگر غور نہیں کرتے کہ کس طرح ہے۔ اسی طرح اہل ہنوں میں سے ایسے
لوگ ہیں جو خدا تعالیٰ کو رب العلمین مانتے ہیں مگر غور نہیں کرتے کہ کس طرح ہے۔ ایسے ہی
عیسائیوں میں بھی لوگ ہیں۔ اگر یہ سب لوگ غور کریں تو ان کے دل خدا کی محبت اور پیار سے
ایسے بھر جائیں کہ وہ کبھی گناہ اور برائی کا نام تک نہ لیں کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جس سے محبت
اور پیار ہوتا ہے اس کی بات انسان رو نہیں کر سکتا۔ پھر جب کوئی پیارا اور محبوب ایسی بات کے
جو مفید اور فائدہ مند بھی ہو تو اس کو کس طرح رد کیا جاسکتا ہے۔
فرض کرلو بیٹا باپ سے کوئی ایسی چیز مانگتا ہے جس کے دینے میں اس کا کوئی نقصان نہیں
ہے بلکہ فائدہ ہے۔ ایسی صورت میں تو اگر دشمن بھی کچھ مانگے تو دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
چہ جائیکہ بیٹا مانگے اور باپ نہ دے۔ پس جس سے محبت اور الفت ہوتی ہے اس کی بات قبول

انوار العلوم جلد ۴
لد
ولد
ربوبیت باری تعالٰی ہر چیز پر محیط ہے
کر لی جاتی ہے۔ اس لئے اگر خدا تعالٰی کی ایسی شان بندوں پر ظاہر ہو جیسی کہ ہے تو وہ کبھی کوئی
گناہ نہ کریں اور ان میں خدا کے کسی حکم کے توڑنے کی ہرگز جرات نہ ہو بلکہ خدا تعالی کے
احسانوں اور انعاموں کو دیکھ کر ان کے دل جوش محبت سے بھر جائیں۔ اس کی میں ایک مثال
سناتا ہوں۔
ہمارے بزرگوں میں سے ایک بزرگ گزرے ہیں۔ ان کے پاس ایک شخص کچھ
ایک مثال
لڈو لایا۔ انہوں نے اپنے اپنے شاگرد کو ان یا ان میں سے دو اٹھا کر دیئے اور اس نے
کھالئے۔ تھوڑی دیر بعد انہوں نے پوچھا لڈو کھالئے اس نے کہا جی ہاں کھالئے ہیں۔ پھر انہوں
نے پوچھا کیا ایک ہی دفعہ کھالئے ہیں۔ اس نے کہا ہاں۔ پھر انہوں نے پوچھا دونوں کے دونوں
کھالتے ہیں۔ اس نے کہا ہاں۔ اسی طرح آپ بار بار پوچھتے رہے جس سے شاگرد کو خیال پیدا ہوا
کہ میں ان سے پوچھوں کہ وں کہ کس طرح لڈو کھانے چاہئیں تھے ۔ اس نے پوچھا تو آپ ۔ ما تو آپ نے فرمایا
کسی دن بتائیں گے۔ ایک دن پھر جو اُن کے پاس لڈو آئے تو انہوں نے لڈو اٹھا کر رومال پر رکھا
اور اس سے ایک ریزہ توڑ کر لگے خدا تعالیٰ کے انعاموں کو گننے کہ اس میں جو میٹھا پڑا ہے وہ
کسی طرح پیدا ہوا ہے کتنے آدمیوں نے اس کی تیاری کے لئے کوشش کی ہے۔ گرمی کے موسم
میں جب تپش کی وجہ سے باہر نکلنا محال ہوتا ہے۔ زمیندار کام کرتے رہے ہیں اور سردی کے
موسم میں جب رضائی سے نکلنا کوئی پسند نہیں کرتا وہ ٹھنڈے پانی کو کیاریوں میں ڈالتے رہے
ہیں کیا انہوں نے یہ سب کچھ میرے لئے یہ لڈو تیار ہونے کے لئے کیا۔ میں نے تو کوئی عمل ایسا
نہیں کیا تھا کہ خدا نے اتنے آدمیوں کو میرے لئے یہ لڈو تیار کرنے پر لگا دیا اسی طرح انہوں نے
لڈو کے ہر ایک جزو کو لے کر بیان کرنا شروع کیا اور خدا تعالیٰ کا شکر ادا کرتے رہے ۔ ظہر کی نماز
پڑھ کر لڈو کھانے بیٹھے تھے اور ابھی ایک ہی ذرہ منہ میں ڈالا تھا کہ عصر کی اذان ہوگئی اور اٹھ کر
وضو کرنے چلے گئے۔ تو جو لوگ خدا تعالیٰ کے انعامات پر غور کرنے والے ہوتے ہیں وہ چھوٹی
چھوٹی باتوں سے بھی بہت بڑے بڑے سبق حاصل کر لیتے ہیں۔
اس قسم کی ایک مثال ہم نے سکول کی ریڈر میں پڑھی تھی کہ ایک شخص تھا
ایک اور مثال اس نے اپنے بھتیجوں سے کہا کہ ہم کل تمہیں کھانے کے بعد ایک لڈو
کھلائیں گے جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا۔ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے اور دل میں خوش ہوئے
کہ وہ لڈو جو کئی لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا بہت ہی بڑا اور اعلیٰ قسم کا ہو گا۔ دوسرے دن جب وہ

انوار العلوم جلد ۳
۵۵
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
کھانا کھانے بیٹھے تو ہر ایک نے کھانے میں سے ایک ایک دو دو لقمہ کھا کر چھوڑ دیا تا ایسا نہ ہو کہ
مختلف کھانوں سے پیٹ بھر جائے اور اس لڈو کا مزا پورے طور پر نہ لے نہ لے سکیں۔ جب کھانے سے
فارغ ہو چکے تو بھتیجوں نے کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ کل تمہیں ایک لڈو کھلائیں گے جسے
ایک لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا اب وہ لڈو دیجئے۔ اس نے کہا مجھے اپنا وعدہ یاد ہے اور یہ کہہ کر
اسی طرح کا ایک لڈو جس طرح کے بازار میں بکتے ہیں نکال کر ان کے سامنے رکھ دیا۔ اسے دیکھ
کر لڑکوں کو سخت مایوسی ہوئی اور کہا کہ آپ نے تو وعدہ کیا تھا کہ ایسا لڈو کھلائیں گے جو ایک
لاکھ آدمیوں نے بنایا ہو گا لیکن اب آپ نے ایک معمولی سالڈو سامنے رکھ دیا ہے یہ کیا بات
ہے۔ چچا نے کہا۔ قلم لے کر حساب کرنا شروع کرو میں بتاتا ہوں کہ اس لڈو کو کتنے آدمیوں نے
بنایا ہے۔ دیکھو ایک حلوائی نے اسے بنایا ہے پھر اس کے بنانے میں جو چیزیں استعمال ہوتی ہیں
ان میں سے ہر ایک چیز کو کئی کئی آدمیوں نے بنایا ہے۔ مثلاً شکر ہی کو لے لو اور دیکھو کہ اس کی
تیاری پر کتنے ہزار آدمیوں کی محنت خرچ ہوتی ہے کوئی شکر کو ملنے والے ہیں کوئی رس نکالنے
والے کوئی نیشکر ہونے والے ۔ پھر ہل جو تنے پانی دینے حفاظت کرنے والے ۔ اس طرح ہل
میں جو لوہا اور لکڑی خرچ ہوئی ان کے تیار کرنے والوں کو گئے اسی طرح اگر تم تمام چیزوں کے
بنانے والوں کا شمار کرو تو کیا لاکھ سے بھی بھی : زیادہ آدمی بنتے ہیں یا نہیں؟ بھتیجوں نے یہ بات سن کے کر
کہا جو آپ کہتے تھے وہ ٹھیک اور د اور درست ہے۔
تو بعض باتیں بظاہر چھوٹی معلوم ہوتی ہیں۔ لیکن اگر غور و فکر سے کام لیا
غور کرنے کا نتیجہ جائے تو پتے پتے سے خدا تعالیٰ کی عظمت اور بڑائی اور شان و شوکت،
جلال اور جبروت، قدرت اور حکمت ظاہر ہوتی ہے۔ جن کو خدا نے غور کرنے والا دل و دماغ دیا
ہے وہ غور کر کے معمولی سے معمولی چیزوں سے بڑے بڑے عظیم الشان فوائد حاصل کر لیتے
ہیں۔ چنانچہ ایک زمانہ ایسا تھا کہ جب لوگ کئی ایک چیزوں کو کہہ دیتے تھے کہ یہ ردی ہیں۔ کسی
کام کی نہیں۔ کسی مصرف میں نہیں آسکتیں۔ مگر آج ہم دیکھتے ہیں کہ ایک ایسی قوم جو غور و فکر
سے کام لینے والی ہے۔ وہ ردی سے ردی اور ادنیٰ سے ادنی چیزوں کو بھی استعمال میں لاکر فائدہ
اٹھارہی ہے۔ پاخانے سے بڑھ کر اور کیا چیز ردی اور فضول ہو سکتی ہے لیکن اس سے بھی
ہزاروں روپے حاصل کئے جاتے ہیں۔ ہڈیوں کو فروخت کر کے لاکھوں روپے کما لئے جاتے ہیں۔
اسی طرح درختوں کے پتے جنہیں بالکل فضول سمجھا جاتا ہے اور بھڑ بھونچے اکٹھا کر کے لے

انوار العلوم جلد "
۵۶
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
جاتے ہیں۔ ان سے بڑے بڑے کام لئے جاتے ہیں۔ پھر گلیوں کے کوڑا کرکٹ کو فروخت کیا جاتا
ہے یہ کیوں؟ اس لئے کہ انہوں نے غور و فکر کے ذریعہ معلوم کر لیا ہے کہ ان اشیاء میں بھی
فائدے ہیں تو جو لوگ غور کرنے والے ہوتے ہیں وہ ادنیٰ سے ادنی بات سے بھی اعلیٰ سے اعلیٰ
نتیجہ نکال لیتے ہیں۔
لعلمین ہے میں اللہ تعالی فرماتا ہےاللہ کی حمد کرو کیوں ؟ خدا کیونکر رب العلمین ہے تمام جہانوں کا رب حمد کرو۔ کیوں؟ اس لئے کہ وہ
کا رب ہے۔ میں نے ابھی بتایا ہے کہ بہت
لوگ
نہیں جانتے کہ خدا سب کا رب کس طرح ہے۔ میں بتاتا ہوں کہ وہ اس طرح ہے کہ ہر ایک
ادنیٰ سے ادنی چیز کا خیال رکھتا اور اس کی پرورش کر کے اسے بڑھاتا ہے۔ یہی نہیں کہ وہ انسان
کا خیال رکھتا ہے بلکہ انسان کے علاوہ جو بھی چیز ہے اس کا اسے خیال رہتا ہے نہ کہ اسے
انسانوں پر چھوڑ دیتا ہے کیونکہ اگر دیگر چیزوں کی ربوبیت انسان کے سپرد کی جاتی تو وہ کبھی اسے
سر انجام نہ دے سکتا کیونکہ وہ اپنے ہی نفع اور فائدہ کا خیال رکھتا ہے۔ دیکھئے انسان غلہ ہوتا ہے
لیکن اگر کھیت میں تمام غلہ ہی غلہ پیدا ہوتا تو بہت کم لوگ ایسے ہوتے جو دوسرے جانوروں کو
کھانے کے لئے غلہ دیتے لیکن خدا تعالیٰ چونکہ ان کا بھی رب ہے اس لئے اس نے جہاں
انسانوں کے لئے ان کی محنت اور کوشش کے مطابق غلہ پیدا کیا ہے۔ وہاں اس نے چار پاؤں کے
لئے اس مقدار سے جس سے انہوں نے محنت کی اور مشقت اٹھائی ہے تو ڑی بھی پیدا کر دی اور
وہ صرف چار پاؤں کے کھانے کے لئے مخصوص کر دی ہے لیکن اگر توڑی ایسی ہوتی کہ انسان
اسے کھا سکتا تو پھر امید نہ تھی کہ چار پاؤں کو دیتا۔ بلکہ خود ہی کھالیتا مگر خدا چونکہ رب العلمین
ہے۔ وہ جانتا ہے کہ جس طرح انسان میری مخلوق ہے۔ اسی طرح بیل وغیرہ بھی میری ہی مخلوق
ہے۔ اس لئے گیہوں کے ساتھ اس نے توڑی بھی پیدا کر دی۔
اسی طرح اور چیزوں کو دیکھو ۔ قسم قسم کے پھل اور میوے ہیں ان کا ایک حصہ اگر انسانوں
کے کھانے کے لئے بنایا گیا ہے تو دوسرا حصہ باریک اور کمزور کیڑوں اور چیونٹیوں کے لئے رکھ
دیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسانوں کی ربوبیت کا انتظام کیا ہوا
ہے وہاں حیوانوں اور ادنیٰ سے ادنی کیڑوں مکوڑوں کا بھی کیا ہوا ہے ۔
جب ہم غور کے بعد اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں تو ساتھ ہی اس طرف بھی توجہ ہوتی ہے کہ جب
خدا تعالی ایسا رحیم و کریم ہے اور اس کا اپنی مخلوق سے پیار و محبت ماں باپ سے بھی بہت زیادہ

انوار العلوم جلد ۴
۵۷
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
بڑھا ہوا ہے تو جب اس نے اپنی ہر ایک مخلوق کے جسم کے لئے ایسا انتظام کیا ہے تو روح کے
لئے کیا کچھ نہ کیا ہو گا جو جسم کی نسبت زیادہ قیمتی چیز ہے۔
یہ ایک موٹی بات ہے کہ جو باپ ایک دن کے لئے اپنے
روح کی ربوبیت کے سامان لڑکے کو سفر پر بھیجنے کی خاطر جس قدر تیاری کرنے کی محنت
اٹھاتا ہے وہ اگر دس دن کے لئے سفر پر بھیجے گا تو اس سے بہت زیادہ سامان کرے گا۔ اس بات کو
مد نظر رکھ کر سوچنا چاہئے کہ وہ خدا جس نے ہمارے ان جسموں کے لئے ایسا انتظام کیا ہوا ۔ ہے جو
کچھ عرصہ کے بعد فنا ہو جاتے ہیں کہ ان کی کوئی ضرورت ایسی نہیں جو مہیا نہیں کی گئی۔ سننے کے
لئے ہوا روشنی کے لئے سورج، جسم ڈھانپنے کے لئے کپڑے، بیماریوں کے لئے دوائیاں
غرضیکہ ہر ایک ضرورت کے سامان پیدا کئے ہوئے ہیں۔ تو پھر کیونکر خیال کیا جاسکتا ہے کہ اس
نے روحانی ضرورتوں اور حاجتوں کے لئے کچھ نہیں پیدا کیا ہو گا۔ کبھی کوئی عقل یہ تجویز نہیں
کر سکتی کہ جس خدا نے جسم کی حفاظت کے لئے اس قدر سامان پیدا کئے ہیں اس نے روح کے
لئے کچھ نہیں کیا۔ خدا تعالی کا رب العلمین ہونا اس بات کے ماننے پر ہمیں مجبور کرتا ہے کہ اس
نے ہماری روحوں کی زندگی کے لئے بھی کوئی سامان کیا ہو ورنہ وہ رب العلمین نہیں ہو سکتا۔
چنانچہ مشاہدہ اس بات کی تصدیق کرتا ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جب سے دنیا چلی آتی ہے اس وقت
سے ایسے لوگ ہوتے چلے آئے ہیں جنہوں نے خدا سے کلام پاکر دنیا کو خدا تعالی تک پہنچنے کی
راہ بتائی۔
قرآن کریم میں آتا ہے۔ وَإِنْ مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ
قرآن کریم کی صداقت (فاطر: ۲۵) کہ کوئی قوم ایسی نہیں گزری جس میں ہم نے نبی
نہیں بھیجا۔ یہ ایک ایسی تعلیم ہے جو کسی قسم کا تعصب پیدا کرنے کی بجائے نہایت وسعت پیدا
کرتی ہے۔ کیونکہ اگر ایک عیسائی کو کہا جائے کہ ایران اور ہندوستان یا اور کسی ملک میں بھی
نبی ہوئے ہیں تو اس کے لئے مشکل کا سامنا ہو گا کیونکہ وہ اعتقاد رکھتا ہے کہ نبوت بنی اسرائیل
تک ہی محدود ہے اس کے علاوہ اور کسی قوم سے کوئی نبی نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح جب ہندوؤں
کو کہا جائے کہ تمہارے ملک کے علاوہ اور ممالک میں بھی نبی آئے ہیں تو وہ حیران ہو جاتے ہیں
کیونکہ اس سے ان کے مذہب کی تردید ہوتی ہے لیکن ایک مسلمان کی خوشی کی اس وقت کوئی
انتہاء نہیں رہتی جب اسے بتایا جاتا ہے کہ فلاں ملک میں بھی نبی آیا ہے اور فلاں میں بھی۔ یہ سن

انوار العلوم جلد ۴
۵۸
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
کر وہ کہتا ہے سبحان اللہ کیسی اعلیٰ کتاب ہمیں دی گئی جس نے پہلے ہی بتا دیا ہوا ہے کہ کوئی قوم
ایسی نہیں ہے جس میں نبی نہ آیا ہو اور ایسا ہی ہونا بھی چاہئے تھا کیونکہ خدا رب العلمین ہے۔
کسی ایک قوم کا رب نہیں ہے۔ وہ ہر ایک انسان کو خواہ وہ کافر ہو یا مؤمن، افریقہ میں ہو یا
امریکہ میں ایشیا میں ہو یا پور ں ہو یا یورپ میں خوراک پہنچاتا ہے۔ آنکھیں اور دیگر اء اعضاء دیتا ہے۔ اس
کا سورج سب کو برابر روشنی پہنچاتا ہے۔ اس کا مینہہ سب جگہ برستا ہے۔ اس کا پانی سب کی پیاس
بجھاتا ہے پھر کیونکر ممکن ہے جو خدا جسمانی طور پر سب کی ربوبیت کرتا ہے وہ روحانی طور پر ایسا
بخیل ہو کہ کسی ایک قوم اور ملک میں تو رسول اور نبی اور او تار بھیجے مگر دوسرے میں نہ بھیجے۔
اگر یہ مان لیا جائے تو سوال پیدا ہوتا ہے کہ باقی انسانوں کو خدا نے پیدا ہی کیوں کیا تھا۔ کیوں نہ
انہیں گھوڑے گدھے بنا دیا کیونکہ جب انسان پیدا کیا تھا تو یہ بھی ضروری تھا کہ اس کی روحانی
ضروریات کے سامان بھی پیدا کرتا اور جس طرح اس نے آنکھیں دے کر ان سے فائدہ اٹھانے
کے لئے سورج پیدا کیا تھا اسی طرح جب اس نے دماغ دیا تھا تو اس کے لئے مذہب بھی بتاتا۔
قرآن کریم کی تعلیم بتاتی ہے اور واقعات اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ تمام ہر قوم میں نبی دنیا میں نبی آئے ہیں (الوعد : ۸ اور اس وقت تک کہ ایک ایسا مذہب نہ
آیا جو تمام جہان کو تعلیم دے سکتا تھا۔ مختلف ممالک اور اقوام میں نبی آتے رہے کیوں؟ اس
لئے کہ ہر قوم کے نبی صرف اپنی ہی قوم کے لئے آتے تھے۔ چنانچہ بنی اسرائیل کے انبیاء
صرف اپنی ہی قوم کے لئے آئے اور ان کے سپرد اپنی ہی قوم کی تربیت کی گئی۔ جیسا کہ بائیبل
سے پتہ لگتا ہے کہ جب حضرت مسیح کے پاس ایک غیر قوم کی عورت نے آکر کہا کہ "اے
९९
خداوند ابن داؤد مجھ پر رحم کر " تو انہوں نے کہا کہ میں اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی ہوئی ”
بھیڑوں کے سوا اور کسی کے پاس نہیں بھیجا گیا"۔ گیا"۔ پھر اس نے کہا ” اے خداوند میری مدد کر " تو
انہوں نے جواب دیا کہ ”لڑکوں کی روٹی لے کر کتوں کو ڈال دینی اچھی نہیں"۔ (متی باب ۱۵ آیت
۲۲ تا ۲۶ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء) یہاں انہوں نے اقرار کیا ہے کہ میں
بنی اسرائیل کے سوا اور کسی کو ہدایت دینے کے لئے نہیں بھیجا گیا۔ اسی طرح دیگر اقوام میں بھی
ایسی ایسی باتیں ملتی ہیں جن سے پتہ لگتا ہے کہ ان میں جو نبی بھیجے گئے وہ صرف ان ہی کے لئے
تھے۔
عد كُلِّ قَوْم هَادٍ

انوار العلوم جلد ؟
۵۹
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط -
تمام دنیا کے لئے نبی آجائے جس نے کہا کہ میں تمام دنیا کے لئے بھیجا گیا ہوں اور یہ
دنیا لئے
دعوئی اگر کسی نبی نے کیا ہے تو وہ ہمارے آنحضرت ا ہی ہیں۔ چنانچہ رسول کریم ا
نے فرمایا ہے کہ مجھے دوسرے نبیوں کی نسبت پانچ باتوں میں فضیلت دی گئی ہے اور ان میں سے
ایک یہ ہے کہ وہ اپنی اپنی قوم کے لئے بھیجے جاتے تھے ۔ مگر میں تمام جہانوں کے لئے ہوں۔
(بخاری کتاب الصلوة باب قول النبي جعلت لى الارض مسجداً و طهورا ، یہ دعوی آنحضرت
سے پہلے کسی نبی نے نہیں کیا کہ میں ساری دنیا کے لئے ہوں اور کسی قوم کا یہ کہنا کہ
ہمارا نبی تمام دنیا کے لئے آیا تھا درست نہیں ہو سکتا کیونکہ اس طرح تو مدعی ست گواہ چست
والی مثل صادق آئے گی۔ اب بے شک عیسائی صاحبان کہتے ہیں کہ حضرت مسیح تمام دنیا کے لئے
بھیجے گئے تھے لیکن ان کے اپنے الفاظ بتا رہے ہیں کہ وہ صرف بنی اسرائیل کے گھرانے کی کھوئی
ہوئی بھیڑوں کے لئے بھیجے گئے تھے اور ان کے اس قول سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی بعثت
سارے جہان کے لئے نہ تھی۔ پس یہ بعد کی بنائی ہوئی بات ہرگز سند نہیں ہو سکتی کہ وہ سارے
جہان کی طرف بھیجے گئے تھے۔ اسی طرح کسی نبی کا ایسا دعوی کسی اور مذہبی کتاب میں نہیں پایا
جاتا۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ قرآن کے سوا اور کوئی کتاب خدا کی طرف سے نہیں آئی۔ بلکہ یہ کہتے
ہیں کہ اس وقت جتنے مذہب سچے اور خدا کی طرف سے ہونے کے مدعی ہیں ان کی ابتداء خدا کی
طرف سے ہوئی ہے اور ان میں جو کتابیں بھیجی گئیں وہ بھی ابتداء میں بچی تھیں لیکن موجودہ
صورت میں وہ اس قابل نہیں ہیں کہ ان پر عمل کیا جائے اور نہ ان کا دعوی ہے کہ وہ تمام
جہانوں کے لئے ہمیشہ کے واسطے ہیں۔ یہ دعویٰ صرف قرآن کریم کا ہی ہے اور یہ ایسا دعوی ہے
جو رب العالمین خدا کی شان کے شایان ہے اور جو لوگ اس کے خلاف تعلیم پیش کرتے ہیں وہ
خدا تعالیٰ کے رب العالمین ہونے کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔ اگر وہ اس صفت کو مد نظر رکھتے تو
کبھی حق سے دور نہ ہوتے۔ خدا تعالیٰ کا رب العالمین ہونا ایک اور بات کی طرف بھی ہمیں
متوجہ کرتا ہے اور وہ یہ کہ جس طرح خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر پہلے فضل اور انعام کیا کرتا تھا اب
بھی کرے ۔ جو سامان ان کی ربوبیت کے پہلے پیدا کرتا تھا اب بھی پیدا کرے۔
اس لئے ضروری تھا کہ وہ اپنی اپنی قوم کو ہی تعلیم دیتے حتی کہ وہ نبی
رب العلمین یعنی سب جہانوں کا رب ہے۔ ان جہانوں میں ہم لوگ بھی جو اس
خدا تعالیٰ رب اسمین
زمانہ میں پیدا ہوئے ہیں شامل ہیں۔ پس ضروری ہے کہ جس طرح پہلے زمانوں میں انسان کی
ہے

انوار العلوم جلد ۴
۶۰
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
روحانی ترقی کے لئے خدا تعالی سامان کیا کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرے۔
قرآن کے بعد کوئی شریعت نہیں آسکتی لیکن اب چونکہ اس نے ایک کامل اور مکمل کتاب بھیج دی ہے اس لئے یہ ضروری نہ
تھا کہ اس کے بعد کوئی اور کتاب بھی نازل کرے۔ دیکھئے ایک ڈاکٹر کسی مریض کو نسخہ دے اور
پھر اس میں کوئی نقص دیکھے یا مریض کے مناسب حال نہ ہو تو اس کو بدل دے گا اور اس کی
بجائے اور تجویز کرے گا لیکن اگر وہ نسخہ کامل ہو اور اس سے بیمار کو صحت بھی حاصل ہو تو پھر
اس کو تبدیل نہیں کرے گا بلکہ بڑے زور سے تاکید کرے گا کہ اسے اچھی طرح استعمال کیا
جائے۔ قرآن کریم سے پہلے جو کتابیں آئیں وہ چونکہ سارے جہان کے لئے نہ تھیں اور نہ ہی
ہمیشہ کے لئے تھیں بلکہ وقتی اور قومی طور پر آئی تھیں اس لئے ان کے بعد اور کتابیں بھی وقتاً
فوقتا نازل ہوتی رہیں لیکن جب ایک کامل کتاب سارے جہانوں کے لئے اور ہمیشہ کے لئے
نازل ہو گئی تو پھر کسی اور کتاب کے نازل کرنے کی ضرورت نہ رہی۔ پس جہاں رب العلمین کی
صفت سے یہ ثابت ہو گیا کہ ہر زمانہ میں ایسے انسان آتے رہے ہیں جو لوگوں کی روحانی اصلاح
کرتے تھے وہاں یہ بھی ثابت ہو گیا کہ اب بھی دنیا کی اصلاح کے لئے اس قسم کے آدمی آتے
رہنے چاہئیں اور جو لوگ روحانی ترقی کے لئے کوشش کریں ان کی ترقی کے لئے دروازے کھلے
رہنے چاہئیں گو الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ (المائدة : (۴) کہ آج کے دن میں نے تمہارے لئے
تمہارا دین کامل کر دیا کی خبر کے ماتحت آئندہ کے لئے کسی شریعت جدیدہ کا دروازہ بند مانا جارے
گا۔
مگر ضروری ہے کہ ایسے انسان ہوتے رہیں جو خدا خدا کا اپنے بندوں سے کلام کرنا تعالی کی روحانی ربوبیت کے سامان پیدا کرنے کا جوت
ہوں ورنہ جس طرح یہ بات قابل قبول نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہندوستان کے لوگوں کی
پرورش کے تو سامان پیدا کئے تھے مگر ایران کے رہنے والوں کو یونہی چھوڑ دیا تھا۔ اسی طرح یہ
بھی قابل قبول نہیں کہ آج سے ہزار دو ہزار سال پہلے تو خدا تعالی انسانوں کی روحانیت کے
سامان پیدا کر تا تھا مگر آج نہیں کرتا۔ پس خدا تعالی کا رب العالمین ہونا بتاتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی
زمانہ میں بھی اپنے بندوں سے کلام کرنا بند نہیں کرتا لیکن اگر یہ مانا جائے کہ کبھی کلام الہی کا
سلسلہ بند بھی ہو جاتا ہے تو یہ بھی ماننا پڑے گا کہ ہم سے پہلے لوگوں کا جو خدا تھا وہ ہمارا خدا نہیں

انوار العلوم جلد ۴
ربوبیت باری تعالیٰ ہر چیز پر محیط ہے
ہے مگر نہیں ہمارا بھی وہی خدا ہے اس لئے ضروری ہے کہ جو انعامات اس نے پہلے لوگوں پر کئے
وہی ہم پر کرے اور جس طرح ان کو اپنے قرب کا شرف بخشا اسی طرح ہمیں بھی بخشے۔ پس
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ سے دوسری بات یہ معلوم ہوئی کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے وہی
مذہب ہو سکتا ہے جو یہ تعلیم دے کہ خدا تعالیٰ ہر زمانہ میں اپنے بندوں کی روحانی تربیت کرتا
ہے اور اس طرح کرتا ہے جیسے پہلے کرتا تھا۔ ہاں اب کسی نئی شریعت کی ضرورت نہیں ہے
کیونکہ وہ کامل ہو چکی ہے البتہ یہ ضرورت ہے کہ اس پر عمل کرانے والے لوگ آتے رہیں
اور جو زائد باتیں اس میں مل گئی ہوں ان کو دور کر کے اصل شریعت کو لوگوں کے سامنے رکھ
دیں۔ یہی ایک ایسی بات ہے کہ جو تمام مذاہب کا فیصلہ کر دیتی ہے۔ دیگر مذاہب خدا تعالیٰ کو رب
الظلمین کہتے ہیں لیکن ساتھ ہی اپنے سوا باقی سب کو بالکل جھوٹا کہتے ہیں اور پھر یہ بھی کہتے ہیں
کہ خدا تعالیٰ کی روحانی ربوبیت مکان کے علاوہ زمانہ کے لحاظ سے بھی ایسی محدود ہے کہ اب وہ
بھی اس سے محروم ہیں مگر اسلام کی یہ تعلیم نہیں۔ اسلام خدا تعالیٰ کو حقیقی معنوں میں رب
العالمین مانتا ہے اور اس بات کا مدعی ہے کہ خدا تعالیٰ کی ربوبیت ہمیشہ سے تمام اقوام کے لئے
رہی ہے اور کسی زمانہ سے مخصوص نہیں۔ ہاں وہ ساتھ ہی یہ بھی کہتا ہے کہ اس وقت سوائے
اس کے دیگر مذاہب خدا تک نہیں پہنچا سکتے کیونکہ وہ اب اپنی اصلی حالت سے بگڑ گئے ہیں اور
زمانہ حال کی ضروریات کے بھی مطابق نہیں اور اس بات کا تو خود ان کو بھی اقرار ہے کہ اس
وقت ان پر چل کر فی الواقع کوئی شخص خدا تعالیٰ سے ملاقی نہیں ہو سکتا۔ پس خدا تعالیٰ کی صفت
رب العالمین جس کے مخالفین اسلام بھی قائل ہیں اسلام کے دعوئی کی تائید کرتی ہے۔
پر کو وہ قابل غور بات اس بات پر تمام مذاہب کے لوگوں کو غور کرنا چاہئے کہ جب وہ مانتے ہیں کہ
خدا ہم سب کا رب ہے اور اسی طرح کا رب ہے جس طرح ہم سے پہلوں کا
تھا۔ پس اگر واقع میں وہ ہمارا بھی رب ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم سے کئی سو سال پہلے تو کلام
کرتا تھا مگر اب نہیں کرتا۔ اس کا جواب ان کے مذہب کوئی نہیں دے سکیں گے لیکن اسلام کہتا
ہے کہ اب بھی خدا کلام کرتا ہے اور اس کے ثبوت میں آنحضرت اللہ نے فرمایا ہے کہ
اسلام میں خدا ہر زمانہ میں ایسے لوگ بھیجے گا جو خدا سے کلام پاکر لوگوں کی اصلاح کریں گے اور
اللہ سے علم پائیں ائیں گے ۔ (ابوداؤ د كتاب الملاحم باب ما يذكر في قرن قرن المائة چنانچه چنانچہ ایسے لوگ اسلام
میں ہوتے رہے ہیں اور اس زمانہ میں بھی ایک انسان ہوا ہے جو اس بات کا مدعی تھا کہ میں

آج 10 میں سے 10 باقی