ربوبیت باری تعالیٰ کائنات کی ہر چیز پر محیط ہے
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
۶۲
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
اسلامی احکام پر چلنے والا اور رسول کریم ال کا غلام ہوں اور اسلام کی تعلیم پر چل کر اس
مرتبہ پر پہنچا ہوں کہ خدا مجھ سے کلام کرتا ہے اور آئندہ کی خبریں بتاتا ہے۔
اگر اس کا یہ دعوئی درست ثابت ہو جائے اور ہونا چاہئے ورنہ یہ اور نہ یہ ثابت ہو جائے گا کہ خدا
رب العلمین نہیں ہے تو کسی عقلمند انسان کو اسلام کے سچا ہونے میں کوئی شک و شبہ نہیں رہنا
چاہئے۔
میں نے بتایا ہے کہ ہمارے آنحضرت اللہ نے خدا کی ربوبیت کا ثبوت اسلام میں فرمایا ہے کہ اسلام میں ! میں ایسے لوگ ہوتے رہیں گے
جو خدا سے کلام پاکر لوگوں کی اصلاح کریں گے اور اس کی وجہ یہ بتلائی ہے کہ خدا تعالیٰ جیسے
پہلے لوگوں کا رب تھا اسی طرح ہمارا بھی رب ہے اور وہ ہماری روحانی ربوبیت کے لئے ضروری
ہے کہ ایسا ہو۔ پھر میں نے بتایا ہے کہ اس زمانہ میں ایک انسان ہوا ہے جس کی خدا تعالیٰ نے
خاص طور پر تربیت کی اور وہ خدا سے کلام پاکر کھڑا ہوا اور اس نے کہا کہ مجھے اسلام کی تعلیم پر
عمل کرکے اور رسول کریم ال کی غلامی کی وجہ سے یہ رتبہ حاصل ہوا ہے کہ جس طرح
پہلے لوگوں کی روحانی ربوبیت کے لئے نبی بھیجے جاتے تھے اس طرح مجھے بھیجا گیا ہے ۔ جو لوگ یہ
سننے کے عادی ہیں کہ ہمارے رسول کے بعد اب کوئی رسول نہیں آسکتا اور نہ اب خدا کسی سے
کلام کرتا ہے وہ یہ سن کر حیران ہوں گے لیکن تاریخ بتلاتی ہے کہ یہ خیال اس وقت پیدا ہو تا رہا
ہے جب قو میں گرنے لگی ہیں۔ دیکھئے یہود کا ہمیشہ یہ خیال رہا کہ انبیاء کے آنے کا سلسلہ جاری
ہے اور خدا اپنے بندوں سے کلام کرتا ہے لیکن جب ان کی تباہی کا وقت آیا تو ان میں یہ خیال
پیدا ہو گیا کہ انبیاء کا آنا بند ہو گیا ہے اور اب خدا کسی سے کلام نہیں کرتا۔ اسی طرح عیسائیوں
میں بھی یہی خیال پیدا ہوا اور یہ قاعدہ کی بات ہے کہ جو چیز کسی کے پاس نہ ہو وہ اول تو اس کے
ہونے سے ہی انکار کرتا ہے نہیں تو اسے برا اور فضول بتاتا ہے۔ چنانچہ انگور کھٹے کی مثل مشہور
ہے۔ تو وہ مذہب جو کسی نبی کے آنے سے یا خدا کے کلام کے جاری رہنے سے انکار کرتے ہیں وہ
اس لئے نہیں کرتے کہ انہیں ضرورت محسوس نہیں ہو رہی بلکہ اس لئے کرتے ہیں کہ ان میں
یہ خوبی نہیں پائی جاتی اور اس کو تسلیم کر کے انہیں ماننا پڑتا ہے کہ ہمارا مذہب قابل قبول نہیں
ہے مگر اسلام اس کا انکار نہیں کرتا بلکہ اس کے ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ میں بھی
اس نے ثبوت پیش کیا ہے اور ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ مجھے خدا نے نبی بنا کر دنیا کی
انوار العلوم جلد ۴
۶۳
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
اصلاح کے لئے بھیجا ہے اور خدا تعالیٰ کا رب العالمین ہونا اس کے اس دعوئی کی کہ اب بھی دنیا
کی روحانی ربوبیت کے سامان ہونے چاہئیں تصدیق کرتا ہے ۔ گو یہ بات رہ جاتی ہے کہ دیکھا
جائے کہ یہ دعوی کرنے والا سچا ہے یا نہیں۔ اس کے لئے میں مختصر طور پر کچھ دلائل بتاتا ہوں۔
یاد رکھنا چاہئے کہ اس مدعی نے اس
حضرت مرزا صاحب کے دعوی کی صداقت زمانہ میں جبکہ مادیات کا بہت زور شور
ہے اور کوئی شخص ماننے کے لئے تیار نہیں کہ خدا بھی کلام کرتا ہے حتی کہ خدا نے جو پہلے کلام
کیا ہوا ہے اسے بھی رد کیا جاتا ہے دعوی کیا ہے کہ خدا مجھ سے کلام کرتا ہے۔ اس وقت
ہندوؤں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو باوجود اپنے پاس خدا کا کلام موجود ہونے کے کہتے ہیں کہ
خدا کلام نہیں کرتا۔ عیسائیوں میں ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو انجیل و تورات کی موجودگی کے
باوجود خدا تعالی کے کلام کرنے کے منکر ہیں۔ خود مسلمانوں میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو خدا
کے کلام کا انکار کرتے ہیں اس زمانہ میں اس قسم کا دعوی کوئی معمولی بات نہیں پھر ایک تعلیم
یافتہ اور سمجھدار جماعت سے اس دعوی کی تصدیق کرائی اور بھی مشکل کام ہے مگر اس مشکل
کام کو اس مدعی نے سر انجام دے کر دکھا دیا ہے اور جو شخص بھی اس کے حالات کو بے تعصبی کی
نگاہ سے دیکھے گا اسے اس کی صداقت کا قائل ہونا پڑے گا۔
آج سے چالیس سال پہلے اس شخص نے یہ اعلان کیا تھا کہ خدا تعالیٰ نے مجھے کہا ہے ۔
دنیا میں ایک نذیر آیا۔ پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا۔ (تذکرہ صفحہ ۱۰۴ ایڈیشن چہارم)
یہ الہام اس وقت آپ نے شائع کیا جبکہ آپ کی حالت نہایت کمزور تھی اور آپ کا نام
تک کوئی نہ جانتا تھا۔ قادیان ایک ایسی چھوٹی سی بستی تھی کہ جس کی کوئی شہرت نہ تھی۔ ایک
پرائمری مدرسہ اور ایک برانچ پوسٹ آفس تھا جس کے انچارج کو تین روپیہ ماہوار الاؤنس ملا
کرتا تھا مگر باوجود اس کے کہ ہر لحاظ سے دنیاوی طور پر حالت کمزور تھی آپ نے دعوی کیا کہ
میں اسلام کی صداقت میں یہ ثبوت پیش کرتا ہوں کہ خدا مجھ سے کلام کرتا ہے اور یہ کلام کیا
ہے کہ ۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔ لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے گا ۔ ( تذکرہ صفحہ ۱۰۴ ایڈیشن چهارم)
انوار العلوم جلد ۴
۶۴
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
اس میں پیشگوئی کی گئی تھی کہ میں نذیر ہوں یعنی جس طرح کہ پہلے نبی آتے رہے ہیں اس
طرح کا میں بھی نبی ہوں (نذیر جب مأمور کی نسبت بولا جاوے تو لغت میں اس کے معنی نبی کے
ہوتے ہیں) دنیا مجھے قبول نہیں کرے گی مگر اللہ جس نے مجھے بھیجا ہے وہ قبول کرے گا اور بڑے
زور آور حملوں سے دنیا کو منوا کر چھوڑے گا۔
یہ پیشگوئی آپ نے اس وقت شائع کی جبکہ آپ کا ایک بھی مرید نہ تھا۔ پھر جب آپ نے
دعوی کیا تو چاروں طرف سے دشمنوں نے آپ پر حملے کرنے شروع کر دیئے۔ عیسائیوں،
ہندوؤں اور خود آپ کے ہم مذہبوں نے آپ کی مخالفت کے لئے کمر باندھ لی۔ قتل کی سازشیں
کی گئیں۔ کافر قرار دیا گیا اور یہاں تک فتوے دیئے گئے کہ جو شخص اس سے کلام کرے گا اس کا
نکاح ٹوٹ جائے گا اور اس کی اولاد ولد الزنا ہوگی۔ پھر ایسے شخص سے جو مصافحہ کرے گا وہ بھی
کافر ہو جائے گا جو اس کی شکل دیکھے گا وہ بھی کافر ہو جائے گا۔ غرض کہ آپ کے خلاف کفر اور
سازشوں اور منصوبوں کا ایسا حربہ چلایا گیا جس کی نظیر نہیں ملتی۔ مگر باوجود اس کے ہم دیکھتے ہیں
کہ انجام کار کامیابی آپ ہی کو ہوئی۔ ایک بڑے سے بڑے انسان کے جب اس قدر مخالف پیدا
جائیں اور اس زور کے ساتھ حملہ آور ہوں تو تو وہ تباہ ہو جاتا نا ہے۔ ہے۔ چہ جائیکہ دنیاوی لحاظ ۔
ایک معمولی آدمی کے ساتھ ایسا سلوک ہو اس کا جو حال ہونا چاہئے وہ سمجھ لیا جائے ۔ مگر حضرت
ہو جا
اظ سے
مرزا صاحب نے ایسی ہی حالت میں اعلان کیا کہ میں نذیر ہو کر آیا ہوں اگر تم مجھے خوشی سے
قبول نہ کرو گے تو زبردستی قبول کرایا جائے گا۔ پھر آپ نے فرمایا : - فَحَانَ أَنْ تُعَانَ وَ تُعْرَفَ
بَيْنَ النَّاسِ ( تذکرہ صفحہ ۲۷۳ ایڈیشن چہارم) کہ وقت آگیا ہے کہ تیری مدد کی جائے اور تو دنیا میں
پہچانا جائے ۔ پھر فرمایا يَأْتِيْكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ ( تذکره صفحه ۲۰۱ ایڈیشن چهارم) يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ
فَجٍّ عَمِيقٍ - ( تذکرہ صفحہ ۲۹۷ ایڈیشن چہارم) چاروں طرف سے تحفے تیرے پاس آئیں گے اور
کثرت سے لوگ تیرے پاس آئیں گے ۔ یہ وہ وقت تھا جب کوئی انسان خیال بھی نہیں کر سکتا
تھا کہ ایسی حالت ہو جائے گی مگر حضرت مرزا صاحب نے جو نہ مال رکھتے تھے نہ شہرت نہ کوئی
خطاب یافتہ تھے نہ سلطنت اور سوائے اس کے کہ آپ ایک شریف خاندان سے تعلق رکھتے
ہیں ہر قسم کی دنیاوی عزت سے محروم تھے۔ ایسے وقت میں آپ نے اعلان کر دیا کہ میرا نام
تمام دنیا میں مشہور کیا جائے گا۔ اب دیکھو باوجود مخالفوں کی سخت مخالفت اور دشمنی کے نتیجہ کیا
نکلا میں کہ سب پہلوان جو آپ کے مقابلہ پر کھڑے ہوئے پچھاڑے گئے اور ابھی دس سال بھی
انوار العلوم جلد ۴
۶۵
ربوبیت باری تعالیٰ ہر چیز پر محیط ہے
نہ گزرے تھے کہ دنیا پر آپ کی شہرت ہو گئی اور آج کئی لاکھ کی جماعت آپ کے نام پر جان
دینے والی موجود ہے اور ہر ملک میں آپ کا نام پھیلا ہوا ہے اب امریکہ میں بھی ایک شخص نے
آپ کو قبول کیا ہے ۔ انگلستان، چین، ماریشس اور الجزائر وغیرہ ممالک میں تو ہماری جماعتیں
موجود ہیں۔ یہ سب سب کچھ ایسی صورت میں ہوا کہ ساری دنیا آپ کی مخالفت کے لئے زور لگاتی
رہی اور اس ایک پہلوان کے مقابلہ میں سارے پہلوان اٹھے ۔ مگر اس نے جیسا کہ پہلے سے ہی
کہہ دیا تھا کہ میں سب کو گرالوں گا چنانچہ اس نے گرا لیا اور کامیاب ہو گیا۔ اب بتائیں کہ وہ
کفر کے فتوے کہاں گئے اور فتوے لگانے والے کدھر گئے ۔ اس شہر کے لوگ بھی جانتے ہیں کہ
جب آپ نے دعوی کیا تو آپ پر کس طرح فتوے لگائے گئے مگر وہ دیکھ لیں کہ آپ کا نام دنیا
میں کس شان اور سرعت کے ساتھ پھیلا اور پھیل رہا ہے۔ ہم تو دیکھتے ہیں کہ وہی لوگ جنہیں
اپنی آزادی کا بڑا گھمنڈ تھا اور دوسروں کو غلام سمجھتے تھے وہ مجھے لکھتے ہیں کہ ہمیں اس بات پر فخر
ہے کہ ہم آپ کے غلام ہیں۔ حالانکہ میں ۔ غلام ہیں۔ حالانکہ میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ السلا ة السلام کے غلاموں میں
ایک غلام ہوں۔ انگلستاں ایسا آزاد ملک کہ جہاں کے لوگوں نے پوپ کی ماتحتی کو کو گوارا گوارا نہ کیا
اور ایسے آزاد کہ کسی کی پرواہ نہ کرنے والے۔ وہاں سے بعض لوگ لکھتے ہیں کہ ہم اس وقت
تک سوتے نہیں جب تک کہ احمد پر درود نہ بھیج لیں۔ کیا یہ حضرت مرزا صاحب کے بچے ہونے
کا زبردست ثبوت نہیں ہے۔ اگر آ۔ ہے۔ اگر آپ کوئی ایسی بات پیش کرتے جو دن تے جو دنیا کی منظور نظر ہوتی تو
لوگ کہہ سکتے تھے کہ اس کو قبول کرنے کے لئے پہلے سے ہی دنیا تیار تھی مگر آپ نے وہی باتیں
پیش کیں جن کا دنیا انکار کر رہی تھی۔ اس زمانہ میں یہ ماننے کے لئے کون تیار تھا کہ خدا اپنے
بندوں کو الہام کرتا ہے لوگ تو اپنی الہامی کتابوں کو بھی چھوڑ رہے تھے اور الہام کا بالکل انکار
کر رہے تھے مگر آپ نے قبل از وقت بتا دیا کہ لوگ مجھے قبول کریں گے اور دنیا پر میرا نام پھیل
جائے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یہ خدا کے بتائے کے بغیر نہیں کہا جاسکتا تھا۔
ہے
حضرت مرزا صاحب
اسلام کی صداقت کا ثبوت حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ نے آکر بتا دیا کہ خدا
رب العالمین ہے اور جس طرح پہلے اپنے بندوں سے کلام کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے۔
پھر آپ نے یہ بھی ثبوت دے دیا کہ اسلام ہی ایک سچا اور قابل قبول مذہب ہے۔ اگر حضرت
صاحب کوئی مستقل دعوی کرتے تو اس سے یہ نتیجہ نکل سکتا تھا کہ آپ خود کوئی تعلیم لائے ہیں
انوار العلوم جلد ۴
५५
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
جس پر چل کر یہ مرتبہ حاصل ہو سکتا ہے مگر آپ نے تو یہ کہا کہ مجھے جو کچھ حاصل ہوا وہ رسول
کریم ال کی اتباع اور آپ کی وجہ پ کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔ اس لئے ثابت ہو گیا کہ یہ اسلام پر
چلنے کا نتیجہ ہے۔
پھر آپ نے ابتدائی زمانہ میں یہ بھی اعلان شائع کیا تھا کہ خدا نے مجھے خبر دی ہے کہ دنیا تیرا
انکار کرے گی اور لوگ شرارت سے کام لیں گے ان پر طاعون کا عذاب آئے گا۔ چنانچہ اس
اعلان کے پندرہ سال بعد طاعون پھوٹی اور ایسی پھوٹی کہ ابھی تک بند ہونے میں نہیں آتی۔ کیا
کوئی انسان اس قدر قبل از وقت کوئی بات بتانے کی طاقت رکھتا ہے ؟ پھر کس طرح ہو سکتا ہے
کہ حضرت مرزا صاحب نے پندرہ سال پہلے اپنی طرف سے ایک بات کہہ دی ہو اور وہ پوری
بھی ہو جائے انسان کو تو یہ بھی علم نہیں ہوتا کہ ایک منٹ کے بعد کیا ہو گا کہاں اتنے عرصہ کی
خبر۔ پس یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ خدا کی طرف سے آپ کو یہ علم دیا گیا تھا اور اس سے پتہ لگتا
ہے کہ جیسے خدا تعالیٰ پہلے ربوبیت کرتا تھا اب بھی کرتا ہے۔ اور یہ بھی کہ اسلام ہی ایک ایسا
مذہب ہے جو خدا تعالیٰ کی ربوبیت کا ثبوت پیش کرتا ہے۔
کوئی کہے کہ یہ تو مان لیا جائے کہ اسلام ربوبیت سے فائدہ اٹھانا انسانوں کا کام ہے میں خدا کی ربوبیت کا ثبوت ملتا ہے لیکن
یہ سارے جہانوں کے لئے تو نہ ہوئی۔ اس کا جواب یہ ہے کہ سارے جہانوں کے لئے ربوبیت
کے ہونے سے یہ ضروری نہیں کہ سارے کے سارے انسان فائدہ بھی اٹھا ئیں۔ دیکھئے خدا تعالی
نے سورج پیدا کیا ہے اور سب کے لئے پیدا کیا ہے مگر جو آنکھیں بند کر کے بیٹھ رہے وہ اس کی
روشنی سے محروم رہے گا اس سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ سورج سب کے لئے نہیں ہے۔ اسی
طرح روحانیت کی بات ہے اسلام کے متعلق تمام لوگوں کے نہ ماننے کی وجہ سے یہ نہیں کہا
جاسکتا کہ سب کے لئے نہیں ہے۔ اسلام تو ہر ایک کے لئے ہے آگے جس کی مرضی ہو قبول
کرے اور جس کی نہ ہو نہ کرے۔ قبول کرنے والوں کو خدا کی معرفت اور قرب حاصل کراتا
اور اس کی صفت ربوبیت سے فائدہ حاصل کرنے کا موقع دیتا ہے۔ چنانچہ اس زمانہ میں ایک کو
اس نے نبوت کے درجہ پر کھڑا کیا مگر وہ رسول کریم ال کے غلاموں میں سے ایک غلام
ہے۔ کیونکہ اب کوئی نبی ایسا نہیں آسکتا جو اسلام کا ایک شعشہ بھی کم کرے کیونکہ اسلام کامل
ہو چکا ہے اور اس کے بعد اور کوئی شریعت نہیں آسکتی مگر باوجود اس کے رب العلمین کا دعوی
انوار و العلوم جلد ۴
५८
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
ثابت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہیں جو الہام پاکر اس بات کا ثبوت
دیں کہ خدا اب بھی اپنے بندوں کی ربوبیت کرتا ہے ورنہ اس زمانہ کے لوگوں کا حق تھا کہ وہ
کہتے کہ ہم سے پہلوں کی تو انبیاء بھیج کر ربوبیت کی گئی ہے پھر کیا وجہ ہے کہ ہماری نہیں کی
جاتی۔ اس اعتراض کو حضرت مرزا صاحب کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے دور کر دیا ہے اور میں نے بتایا
ہے کہ آپ کی صداقت کے ثبوت میں خدا تعالیٰ نے ایسے ایسے نشانات دکھلائے ہیں کہ ان پر
غور کرنے والا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ آپ کو غیب کی خبریں بتائی گئیں جو نہایت صفائی کے ساتھ
اپنے اپنے وقت پر پوری ہو ئیں اور یہ کسی انسان کی طاقت میں نہیں ہے بلکہ خدا کا ہی کام ہے۔
لیکن کس قدر رنج اور افسوس کا مقام ہے کہ حضرت مرزا صاحب کے مخالفین مسلمان آپ کا نام دنبال رکھتے ہیں ایسے لوگوں کو
میں کہوں گا کیا دجال کا کام اسلام کی خدمت کرنا ہے۔ مسیلمہ دجال تھا کیا وہ اسلام کی تائید کرتا
اور اسلام کے دشمنوں کے اعتراضوں کو رد کرتا تھا ؟ یہ لوگ اپنے دل میں انصاف سے کام لیکر
کہیں کہ آج تک جن لوگوں نے جھوٹے دعوے کئے ہیں۔ انہوں نے حضرت مرزا صاحب کے
مقابلہ میں اسلام کی کیا تائید کی ہے۔ آپ تو ایسے وقت میں کھڑے ہوئے اور اس وقت اسلام کی
تائید کا بیڑا اٹھایا جبکہ لوگ مذہب کو فضول چیز سمجھنے لگ گئے تھے۔ قرآن کریم کو لغو سمجھا جاتا تھا۔
چنانچہ امپیریل کو نسل میں ایک مسلمان ممبر نے ایک موقع پر کہا کہ یہ تیرہ سو سال کی پرانی کتاب
کیوں ہمارے سامنے پیش کی جاتی ہے۔ یہ کہنے والے وہ صاحب تھے جو مسلم لیگ کے پریزیڈنٹ
بن چکے تھے اور مسلمانوں کے قائم مقام کہلاتے ہیں ان کے اس کہنے پر انگریز ممبروں نے بھی
نفرت کا اظہار کیا مگر انہیں باوجود مسلمان کہلانے کے کوئی خیال نہ آیا تو اسلام کی یہ حالت ہو گئی
تھی۔ پھر بہت لوگ تھے جو کہتے تھے کہ قرآن خدا کا کلام نہیں بلکہ محمد ﷺ کے اپنے خیالات
ہیں تو ایسے وقت میں حضرت مرزا صاحب نے اسلام کی تائید کا بیڑا اٹھایا جبکہ خود مسلمان اس پر
حملہ آور ہو رہے تھے اور جو کچھ غیر کرتے تھے اس کا تو ذکر کرنا بھی نہایت درد انگیز ہے۔ ایسے
خطرناک وقت میں حضرت مرزا صاحب نے نہ صرف ایک ایسی جماعت پیدا کی جو اسلام کو صحیح
طور پر ماننے والی ہے بلکہ غیروں کی طاقت اور ہمت کو توڑ دیا۔ چنانچہ کچھ عرصہ ہوا عیسائیوں کی
ایک کانفرنس ہوئی تھی جس میں سوال اٹھایا گیا تھا کہ کچھ مدت سے شمالی ہند میں اعلیٰ خاندان کا
کوئی شخص عیسائی نہیں ہوتا۔ اس کا جواب واقف کاروں نے یہ دیا کہ اس طرف مرزا غلام احمد
انوار العلوم جلد ۴
۶۸
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
نے ہمارے خلاف تحریک شروع کی ہوئی ہے جو ہماری ترقی میں روک ہے۔ پس یہ دشمن کا اپنا
اقرار ہے کہ جہاں حضرت مرزا صاحب کی تعلیم پھیلی وہاں اس کی ترقی رک گئی۔ اور خوبی رہی
اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے جس کا دشمن کو بھی اقرار ہو۔ پھر وہ یورپ جو اسلام کو ایک بدترین اور
وحشیوں کا مذہب سمجھتا تھا اس میں ایسے ایسے لوگ کھڑے ہو رہے ہیں جو نہ صرف اسلام کو
پیار اور محبت کی نظر سے دیکھتے ہیں بلکہ اسے حرز جان بنا رہے ہیں اور اس سے ایک گھڑی علیحدہ
رہنا اپنی موت سمجھتے ہیں۔ چنانچہ کئی ایک نو مسلموں کے میرے پاس خط آئے ہیں جو لکھتے ہیں کہ
ہم نے ہی کر لیا ہے کہ جنگ کے بعد اپنا کام کاج چھوڑ کر اسلام کی تبلیغ میں مشغول ہو جائیں
گے۔ ایک نے لکھا کہ آپ ہماری قوم کے لوگوں کی عادت سے واقف نہیں ہیں۔ وہ دوسروں کی
بات مشکل سے ماننے کے لئے تیار ہوتے ہیں لیکن اگر ان کی اپنی ہی قوم کا آدمی انہیں کچھ
بتائے تو وہ توجہ اور غور سے سنتے اور مان لیتے ہیں۔ اس لئے میں چاہتا ہوں کہ میں خود انہیں
تبلیغ کروں اور اسلام کی طرف دعوت دوں اور اس کام میں اپنی زندگی صرف کردوں۔
حضرت مرزا صاحب کے کام کو دیکھو آپ لوگ جانتے ہیں کہ کسی کے دل پر قبضہ حاصل کرنا انسان کا کام نہیں ہے۔ مگر حضرت
مرزا صاحب نے قبل از وقت کہہ دیا تھا کہ میں ایسا کروں گا اور دنیا مجھے قبول کرے گی اور پھر
ثابت کر کے بھی دکھا دیا ۔ لیکن اب کس قدر افسوس اور رنج کی بات ہوگی کہ اب بھی مسلمان
آپ کو دجال اور اسلام کا دشمن کہیں۔ کیا دجال کے دل میں ایسی ہی اسلام کی محبت اور الفت
ہوتی ہے اور وہ اس کے لئے اسی طرح کوشش اور سعی کرتا ہے۔ اگر فرض کر لو کہ وہ انسان جو
اسلام کی صداقت رسول کریم ال کی صداقت ، قرآن کریم کی صداقت کا ثبوت پیش کرتا
ہے وہ دجال ہے تو واللہ وہ ایسے مسلمانوں سے ہزار درجہ بہتر ہے جو اسلام کے لئے باعث ننگ
اور عار ہو رہے ہیں۔ حضرت مرزا صاحب خود فرماتے ہیں۔ ۔
6
بعد
از خدا
بعشق محمد مخمرم
گر کفر این بود بخدا سخت کافرم
کہ میں اللہ کی محبت کے بعد رسول کریم ایل کی محبت سے مخمور ہو رہا ہوں۔ اگر اس کا
نام کفر ہے تو خدا کی قسم میں بڑا ہی سخت کافر ہوں۔
پس اگر خدا کی خدائی ثابت کر کے دکھانا اسلام کی صداقت دنیا کے سامنے پیش کرنا اسلام
انوار العلوم جلد ۴
५१
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
کو عالمگیر اور زندہ مذہب ثابت کرنا خدا کی کسی صفت کو باطل کہنے والوں کے مونہہ بند کرنا
دنیا کو نجات اور قرب الہی کا راستہ بتانا قرآن کریم کو پاک اور الہامی کتاب ثابت کرنا دجالیت
ہے تو خدا کرے کہ سب دجال ہی ہو جائیں۔ لیکن کوئی ذرا اسلام کی محبت کو دل میں جگہ دے
کر ، عقل سے کام لے کر، تعصب سے بری ہو کر اور عناد سے خالی ہو کر اتنا تو سوچے کہ حضرت
صاحب اور دجال میں تو مشرق و مغرب کا بعد ہے۔ اگر بے تعصبی سے کوئی شخص اس امر پر غور
کرے گا تو ضرور اسے یہ بعد نظر آئے گا۔ حضرت مسیح ناصری کی نسبت کہتے ہیں کہ ان پر یہ
الزام لگایا گیا کہ تم شیطان کے دوست ہو۔ اس کا انہوں نے نہایت لطیف جواب دیا اور وہی
جواب حضرت مرزا صاحب کی طرف سے میں دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کیا کوئی اپنے پاؤں پر
آپ کلہاڑی مارتا ہے۔ کیا بعل اپنے خلاف آپ باتیں کرتا ہے یعنی میں تو اس کے خلاف باتیں
کہتا ہوں پھر میرا اس سے کس طرح کا تعلق ہو سکتا ہے۔ اگر اس سے تعلق ہوتا تو میں اس کی
تائید کرتا نہ کہ اس کے خلاف کہتا۔ اسی طرح میں کہتا ہوں کہ اگر حضرت مرزا صاحب نعوذ باللہ
دجال بن کر اسلام کو مٹانے کے لئے آئے تھے تو چاہئے تھا کہ وہ اس کی تکذیب کرتے۔ قرآن
کریم کی تکذیب کرتے مگر وہ تو کہتے ہیں کہ اسلام ہی ایک زندہ مذہب ہے اور وہ اس بات پر
زور دیتے رہے کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت عیسیٰ تو زندہ آسمان پر موجود ہوں اور
آنحضرت ا مردہ زمین میں دفن ہوں۔ پھر آپ نے قرآن کریم کو خدا کا کلام ثابت کرنے
کے لئے ایسے ایسے زبردست دلائل دیئے کہ جن کا کوئی انکار نہ کر سکے۔ پھر کس طرح کہا جائے
کہ آپ رسول کریم کی ہتک کرنے اور اسلام کو مٹانے آئے تھے کیونکہ دجال کے متعلق تو
آنحضرت ا نے فرمایا ہے کہ اسلام کو مٹانے کے لئے کھڑا ہوگا (سنن ابی داؤد کتاب
الملاحم باب خروج الدجال، مگر حضرت مرزا صاحب نے تو ساری زندگی اسلام کے پھیلانے میں
ہی صرف کردی تھی اور ایک ایسی جماعت بنادی جو خدا کی راہ میں اپنے مال کو صرف کر رہی اور
اشاعت اسلام کا کام سرانجام دے رہی ہے۔ ذرا آپ لوگ غور تو فرمائیں کہ اس زمانہ میں وہ
کونسی قوم ہے جو بے دریغ اپنے مالوں کو اسلام کی اشاعت کے لئے صرف کر رہی ہے اور وہ
کونسی قوم ہے جو تعداد کے لحاظ سے تم سے بہت کم ہے مگر قربانی کے لحاظ سے بہت بڑھی ہوئی
ہے۔ وہ ایک غریبوں کی جماعت ہے اور پانچ چھ لاکھ سے زیادہ نہیں ہے مگر اس وقت تک وہ
لاکھوں روپے اسلام کی تائید میں خرچ کر چکی ہے لیکن تم کروڑوں ہو کر اس سے آدھا بھی خرچ
انوار العلوم جلد ۴
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
نہیں کر رہے۔ پس ان لوگوں کو جو حضرت مرزا صاحب پر طرح طرح کے الزام لگاتے ہیں خدا
تعالٰی کی خشیت اور خوف سے کام لینا چاہئے اور انہیں غور کرنا چاہئے کہ ان کے مونہہ سے کیا
نکل رہا ہے کیونکہ خدا کی طرف سے اسلام کی تائید کرنے کے لئے آنے والے انسان کا نام
دجال رکھنا اس کی ہتک کرنا نہیں بلکہ اسلام کی ہتک کرتا ہے کہ اسلام اپنے قیام کے لئے ایک
دجال کا محتاج تھا۔ اگر وہ نہ آیا ہوتا تو نہ معلوم اس کی کیا حالت ہوتی۔ حضرت مرزا صاحب نے
دنیا میں آکر وہ کام کر دکھلایا اور ایسے نشانات پیش کئے کہ جن کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ چنانچہ
آپ نے مختلف مذاہب کے لوگوں کو چیلنج دیا کہ میرا دعوی ہے کہ اسلام سچا مذہب ہے اور تم
کہتے ہو کہ نہیں ہمارے مذہب بچے ہیں۔ آؤ اس کا فیصلہ کر لو اور وہ اس طرح کہ کچھ مریض
لیتے ہیں اور ان کو قرعہ اندازی کے ذریعہ آپس میں تقسیم کر لیا جائے پھر ان کی صحت کے لئے
دعا کی جائے جس کے مریض زیادہ صحت یاب ہوں گے اس کا مذہب سچا ثابت ہو جائے گا۔ یہ
فیصلہ کا ایک آسان طریق تھا لیکن کوئی مقابلہ پر نہ آیا اور پانیر اخبار میں مضمون لکھا گیا کہ ہمارے
پادری جو اتنی اتنی بڑی تنخواہیں لیتے ہیں کیوں اس وقت مقابلہ کے لئے نہیں نکلتے لیکن پھر بھی
کوئی نہ آیا۔
میں نے اس وقت آپ لوگوں کے سامنے مختلف مذاہب کا غور و فکر سے کام لینا چاہئے مخصر ساذکر کیا ہے اور بتایا ہے کہ مذہب ہے اور بتایا ہے کہ مذہب کوئی معمولی چیز
نہیں ہے بلکہ اس راستہ کا نام ہے جو خدا تعالیٰ سے ملاتا ہے اور خدا تعالیٰ سے پیاری اور کیا چیز
ہو سکتی ہے۔ پس میں آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ پیشتر اس کے کہ آپ لوگوں پر موت کی
گھڑی آئے آپ غور کریں کہ زندہ مذہب کونسا ہے اور زندہ خدا کا ثبوت کسی مذہب میں ملتا
ہے اور کونسا مذہب ہے جو خدا کو رب العلمین ثابت کرتا ہے اگر آپ لوگ غور کریں گے تو
معلوم ہو جائے گا کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس میں یہ سب باتیں پائی جاتی ہیں اسی طرح
جو لوگ حضرت مرزا صاحب کے منکر ہیں ان کو معلوم ہو جائے گا کہ اس زمانہ میں صرف
حضرت مرزا صاحب ہی کی جماعت اس بات کی مدعی ہے کہ الہام کا دروازہ کھلا ہے اور خدا تعالیٰ
کا یہ انعام آج بھی اسی طرح حاصل ہو سکتا ہے جس طرح آج سے پہلے ہوتا تھا۔ چنانچہ حاصل
ہوا اور ہماری جماعت میں سینکڑوں ایسے لوگ ہیں جن سے خدا تعالیٰ نے کلام کیا اور ان کو خدا
کے کلام کی لذت اور الذت اور سرور حاصل ہوا ۔ ان کی دعا دعائیں قبول کرتا ہے اور مشکلات و مصائب میں
انوار العلوم جلد ۴
ان کار
ربوبیت باری تعالی ہر چیز پر محیط ہے
کا دستگیر بنتا ہے۔ پس جب یہ ثابت ہو گیا تو بتلائیے آپ لوگ کونسا طریق پسند کرتے ہیں۔
افسوس کہ بہت لوگ ہیں جو غور نہیں کرتے۔ اگر غور کریں تو جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے
چھوٹی چھوٹی باتوں سے بڑے بڑے نتائج اخذ کر لیں۔ آج کل لوگ تجارتوں ، ملاقاتوں، دعوتوں
اور بہت سی بیہودہ باتوں کے لئے تو وقت نکال لیتے ہیں لیکن جب انہیں مذہب کے متعلق غور و
فکر کرنے کے لئے کہا جائے تو کہتے ہیں کہ فرصت نہیں۔ گویا مذہب نعوذ باللہ بے ہودہ باتوں اور
گیوں سے بھی زیادہ فضول اور لغو چیز ہے۔ یہ ایک خطرناک مرض ہے اور جس کے اندر ہو
اسے بہت جلدی اس کا علاج کرنا چاہئے اور ضرور مذہب کے متعلق غور و خوض سے کام لینا
چاہئے۔ دیکھئے اگر یورپ کے لوگ مادی اشیاء میں غور نہ کرتے تو یہ رتبہ ان کو کبھی حاصل نہ
ہوتا۔ یہی حال روحانی ترقی کا ہے جب تک روحانی باتوں کے متعلق بھی غور نہ کیا جائے کچھ نہیں
حاصل ہوتا۔ اس وقت میں نے آپ لوگوں کے سامنے ثابت کیا ہے کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب
ہے جو زندہ خدا کو پیش کرتا ہے اور اس میں اس کی زندگی کا ثبوت مل رہا ہے نیز یہ بھی کہ خدا
جس طرح پہلے اپنے بندوں کی روحانی ربوبیت کرتا تھا اسی طرح اب بھی کرتا ہے اور جس طریق
پر ہم چل رہے ہیں اس پر چل کر انہیں فوائد اور انعامات کو حاصل کر سکتے ہیں جو آج سے
ہزاروں سال پیشتر حاصل ہوتے تھے۔ ان باتوں کے متعلق اگر کوئی زیادہ تحقیقات کرنا چاہے تو
ہمارے پاس آکر زبانی طور پر کر سکتا ہے یا خط و کتابت کے ذریعہ ہم اس کو بتا سکتے ہیں اور اس
وقت میں نے مختصر طور پر بتا بھی دیا ہے۔
میں امید کرتا ہوں کہ وہ تمام صداقت پسند روحیں جو خدا تعالٰی سے ملنے کی تڑپ رکھتی
ہیں میری باتوں کی طرف ضرور توجہ کریں گی اور آئندہ زندگی کے لئے جو ہمیشہ کی زندگی ہے
ضرور وقت نکالیں گی تاکہ معلوم کریں کہ وہ کون سی تعلیم ہے جس پر چل کر انسان خدا کو پا سکتا
- خدا تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کی کی توفیق دے۔ آمین۔
ہے۔ خدا
(الفضل ۱۵- دسمبر ۱۹۱۷ء)