علم حاصل کرو
انوارالعلوم (جلد 4)
علم حاصل کرو
تقریر جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۷ء)
از
سید نا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
کمہ
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد ۴
۸۹
علم حاصل کرو
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
علم حاصل کرو
(فرموده ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۷ء بر موقع جلسه سالانه منعقده قادیان)
( قبل از نماز ظهر)
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَ أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ
وَ رَسُولُهُ أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَحَاقَ بِالَّذِينَ سَخِرُوا مِنْهُمْ مَّا كَانُوا بِهِ
يَسْتَهْزِءُ وُنَ (الانعام:11)
فَلْيُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ الَّذِينَ يَشْرُوْنَ الْحَيُوةَ الدُّنْيَا بِالْآخِرَةِ وَمَنْ يُقَاتِلُ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ فَيُقْتَلْ أَوْ يَغْلِبُ فَسَوْفَ نُؤْتِيهِ أَجْرًا عَظِيمًا وَمَالَكُمْ لَا تُقَاتِلُونَ فِي
سَبِيلِ اللَّهِ وَالْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ الرِّجَالِ وَالنِّسَاءِ وَالْوِلْدَانِ الَّذِينَ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَا
أَخْرِجْنَا مِنْ هَذِهِ الْقَرْيَةِ الظَّالِمِ أَهْلُهَا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ لَّدُنْكَ وَلِيًّا وَاجْعَلْ لَّنَا مِنْ
لَّدُنْكَ نَصِيرًا - الَّذِينَ آمَنُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَالَّذِينَ كَفَرُوا يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ
الطَّاغُوتِ فَقَاتِلُوا أَوْلِيَاءَ الشَّيْطَنِ إِنَّ كَيْدَ الشَّيْطَنِ كَانَ ضَعِيفًا أَلَمْ تَرَ إِلَى الَّذِينَ
قِيلَ لَهُمْ كُفُوًا أَيْدِيَكُمْ وَأَقِيمُوا الصَّلوةَ وَأتُوا الزَّكُوةَ فَلَمَّا كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقِتَالُ إِذَا
فَرِيقٌ مِّنْهُمْ يَخْشَوْنَ النَّاسَ كَخَشْيَةِ اللَّهِ أَوْ أَشَدَّ خَشْيَةً وَ قَالُوا رَبَّنَا لِمَا كَتَبْتَ
عَلَيْنَا الْقِتَالَ لَوْ لَا أَخَّرْتَنَا إِلَى أَجَلٍ قَرِيبٍ قُلْ مَتَاعُ الدُّنْيَا قَلِيلٌ وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ لِّمَنِ
اتَّقَى وَلَا تُظْلَمُوْنَ فَتِيلًا أَيْنَ مَا تَكُونُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنتُمْ فِي بُرُوج
مُّشَيَّدَةٍ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ حَسْنَةٌ يَقُولُوا هَذِهِ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ وَ إِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةٌ يَقُولُوا هَذِهِ
مِنْ عِنْدِكَ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ فَمَالِ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا مَا
انوار العلوم جلد ۴
۹۰
علم حاصل کرو
أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ وَأَرْسَلْتُكَ لِلنَّاسِ
رَسُوْلاً وَ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا مَنْ يُطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ وَمَنْ تَوَلَّى فَمَا
أَرْسَلْتُكَ عَلَيْهِمْ حَفِيْظًا (النساء: ۷۵ تا ۸۱)
مجلس وعظ میں صبر سے بیٹھنا چاہئے میرا طریق ان گذشتہ جلسوں میں جو میرے عہد میں
ہوئے ہیں یہ رہا ہے کہ میں مردوں میں دو دن تقریر
کرکے آخری دن مستورات میں تقریر کرتا رہا ہوں۔ چونکہ عورتوں کے ساتھ بہت سے
چھوٹے چھوٹے بچے ہوتے ہیں جو بہت شور کرتے ہیں اس لئے ان میں تقریر کرتے وقت
بہت زور سے بولنا پڑتا ہے اور ان میں وعظ کرنے کے بعد حلق اچھی طرح بولنے کے قابل
نہیں رہتا۔ اس دفعہ عورتوں کی طرف سے شکایت کی گئی کہ کیا مردوں کا ہم سے زیادہ حق ہے
کہ اُن کیلئے تو دو تقریریں کی جاتی ہیں اور ہمارے لئے ایک اور وہ بھی آخری دن۔ احمدیت
نے عورتوں کو جائز آزادی تو سکھاہی دی ہے اس لئے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہم میں بھی
دو تقریریں ہونی چاہئیں۔ ان کے اس مطالبہ کو قبول کر کے پہلے دن جو اُن میں تقریر کی گئی ہے
تو اس سے حلق کے خراب ہونے کا خیال درست نکلا۔ کل ان کے جلسہ میں اس قدر زور اور
اونچی آواز سے بولنا پڑا کہ گلا بیٹھ گیا ہے اس لئے شاید سب دوستوں کو میری آواز نہ پہنچتی
ہو۔ اگر ایسا ہو تو آپ صاحبان یہ بات یاد رکھیں جیسا کہ میں نے گذشتہ جلسہ کے موقع پر بھی
بتلایا تھا کہ کئی مجلسیں ایسی بھی ہوتی ہیں کہ ان میں یونہی بیٹھنا بھی بہت بڑے فائدے کا
موجب ہو جاتا ہے اور اگر ان میں بیٹھے ہوئے ایک لفظ بھی کان میں نہ پڑے تو بھی انسان ایسا
اثر لے کر اُٹھتا ہے کہ مالا مال ہو جاتا ہے اس لئے اگر کسی دوست تک ابھی میری آواز نہ
پہنچتی ہو تو بھی وہ یہ خیال نہ کریں کہ ان کا بیٹھنا بے فائدہ ہوگا بلکہ خدا تعالی انہیں ضرور نفع
بخشے گا، پھر مجھے امید ہے کہ انشاء اللہ میری آواز ان تک پہنچ جائے گی۔ ہمارے خاندان میں
یہ بات پائی جاتی ہے کہ بولتے وقت ابتداء میں آواز نیچی ہوتی ہے لیکن بعد میں بہت اونچی
ہو جاتی ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بھی جب تقریر شروع فرماتے تو ابتداء میں
بڑی دھیمی آواز ہوتی مگر بعد میں بہت اونچی ہو جاتی اور مسجد مبارک میں تقریر کرتے ہوئے
آپ کی آواز بہشتی مقبرہ کو جانے والی سڑک پر بخوبی سنائی دیتی۔ پس اس وقت اگر آپ صاحبان
میں سے کسی کو میری آواز نہ پہنچے تو وہ صبر سے کام لیں جلدی ہی انشاء اللہ ان تک آواز
انوار العلوم جلد ۴
۹۱
علم حاصل کرد
پہنچنی شروع ہو جائے گی۔ وہ بے صبری کرکے اُٹھ نہ کھڑے ہوں کیونکہ بے صبری کا نتیجہ کبھی
اچھا نہیں ہوتا۔ بتاؤ جب عرب کے ریگستان سے محمد ال کی آواز ابتداء میں اُٹھی تو کیا اس
وقت ہندوستان پہنچ گئی تھی؟ نہیں۔ لیکن جب اس میں گونج پیدا ہوئی تو دنیا کے ایک سرے
سے لے کر دوسرے سرے تک پہنچ گئی اور خواب غفلت میں سونے والوں کو جگا کر کھڑا کر دیا۔
دنیا میں بہت سی قومیں ایسی تھیں جو ہزاروں سال سے غفلت کی نیند میں پڑی سوتی تھیں اور
ہزاروں نبی ان کو جگا نہ سکے تھے لیکن محمد اللہ نے ان کو ایسا جگایا کہ پھر سو نہ سکیں۔ حتی
کہ آپ کی دشمن اور خون کی پیاسی قو میں بھی نہ سو سکیں۔ گو انہوں نے آ۔ آپ کو قبول نہ کیا
اور اس نور اور روشنی سے محروم رہیں جو آپ لائے تھے لیکن آپ کی بعثت کے بعد چین
سے سونا ان کو بھی نصیب نہ ہوا۔ انہیں ایک ایسی آگ لگ گئی جسے وہ کسی طرح بھی بجھا نہ
سکیں اور جنہوں نے صبر اور تحمل سے کام لے کر آپ کی آواز کو سنا اور اس کو قبول کیا وہ تو
ایسے جاگے کہ دنیا کے جگانے کا موجب ہو گئے۔ پس آپ لوگ صبر سے بیٹھے رہیں اور امید
رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آواز اونچی ہو جائے گی اور آپ کو بخوبی سنائی دینے لگ
جائے گی۔
عام باتیں
آب کی دفعہ عورتوں کی طرف سے ایک اور اعتراض ہوا ہے اور خوشی کی بات
ہے کہ انہیں بھی ایسی باتیں سوجھی ہیں کیونکہ یہ زندگی کی علامت ہے۔ انہوں
نے کہا کہ آپ مردوں میں تو وعظ کرتے ہیں لیکن ہمیں جو کچھ سنایا جاتا ہے وہ عام باتیں ہوتی
ہیں۔ اگرچہ میں نے انہیں باتوں باتوں میں ہی بہت کچھ سنا دیا اور یہ بھی بتا دیا کہ ابھی تم اسی کی
مستحق ہو لیکن میرا طریق یہ ہے اور جہاں تک میں نے غور کیا ہے قرآن کریم اور احادیث
سے ہی معلوم ہوا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے بھی میں نے یہی سیکھا
ہے کہ وہ کلام جو ایسے طریق اور طرز سے شروع ہو جس میں ابتدائی حالات کو مد نظر رکھا
جائے وہی بابرکت اور مفید ہوتا ہے۔ چنانچہ میں نے گذشتہ تمام جلسوں میں یہی طریق رکھا ہے
کہ پہلی تقریر تو ایسی باتوں کے متعلق ہوتی ہے جو عام طور پر لوگوں کے حالات اور معاملات
سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ کوئی خاص مضمون نہیں ہوتا اور دوسری تقریر کسی اہم مسئلہ پر ہوتی
ہے۔ یہ شکایت تو عورتوں نے کی ہے کہ ہمیں باتیں ہی سنائی جاتی ہیں ہمارے لئے کوئی مضمون
نہیں بیان کیا جاتا لیکن میرا ایک لیکچر مردوں میں بھی عام باتوں پر ہی ہوتا ہے اور یہ ضروری
انوار العلوم جلد ۴
۹۲
علم حاصل کرد
بھی ہے کیونکہ بہت باتیں چھوٹی چھوٹی معلوم ہوتی ہیں، لیکن ان کے نتائج بہت بڑے بڑے
اور خطرناک نکلتے ہیں۔ سو پہلے تو میں بقول مستورات کچھ باتیں ہی کروں گا۔
میری صحت
اول میں ایک ایسی بات کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ جس کی نسبت میں جانتا
ہوں کہ دوستوں کو اس کے سننے سے فرحت اور خوشی ہوگی اور وہ یہ کہ
اللہ تعالیٰ کی حکمت کے ماتحت قریباً دو سال سے میری صحت بہت کمزور چلی آرہی تھی اور میں
نے گذشتہ سال سنایا تھا کہ مجھے بھی منذر رویا دکھائی گئی تھیں اور دوسرے دوستوں کو بھی جن
میں میرے متعلق یہ بتایا گیا تھا کہ یا تو وفات ہوگی یا کوئی سخت بیماری۔ ایسی صورت میں میں
نے دیکھا کہ میری صحت دن بدن کمزور ہو رہی ہے اور اسی بات کی طرف متوجہ کرتی ہے کہ
خاتمہ قریب ہے۔ جب احمد یہ کانفرنس کیلئے احباب آئے تو میں نے اسی خیال سے کہ اللہ تعالی
بہتر جانتا ہے میری کتنی زندگی ہے اور مجھے اپنی زندگی پر کوئی بھروسہ نہیں، اعلان کیا تھا کہ اس
رمضان میں دس یا پندرہ پاروں کا درس دوں گا تاکہ جس طرح ہو سکے ایک دفعہ قرآن
سنادوں۔ چنانچہ اس اعلان کے مطابق رمضان المبارک میں درس دیا اور دس پارے سنائے
اس سے ضعف اور
ضعف اور
کمزوری اور بھی بڑھ گئی۔ پھر اس کے بعد فوراً قرآن کریم کے ترجمہ کا۔
کا
کچھ
کام کرنا پڑا جس سے ایسا بوجھ پڑا اور ایسی کمزوری ہوئی کہ جو اس سے پہلے کبھی مجھے نہیں
ہوئی تھی۔ حتی کہ اگر خط بھی پڑھتا تو سر میں درد شروع ہو جاتا۔ ڈاک پڑھنی مشکل ہوگئی۔ مجھے
اخبار پڑھنے کی عادت ہے اور جب تک پڑھ نہ لوں چین نہیں آتا لیکن کمزوری کی وجہ سے
مسلسل ایک کالم بھی نہ پڑھ سکتا اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے پڑھتا۔ پھر اس قدر تکلیف بڑھ گئی
کہ عام طور پر تبلیغ اور تعلیم کا سلسلہ بند ہوتا نظر آیا جس سے بعض دوست گھبرا گئے اور ان
کے خطوط میرے پاس آئے جن سے میرے دل میں ایک درد پیدا ہوا اور میں نے دعا کی کہ
الہی اس جماعت کے کام کرنے کا یہی تو وقت ہے لیکن میری صحت مجھے جواب دے رہی ہے
اب یا تو مجھے صحت بخش کہ میں کام کر سکوں اور یا اگر میرے خاتمہ کا وقت قریب آگیا ہے تو
ردے۔ جب
مجھے اس بار سے سبکدوش کر کے اپنے پاس بلالے اور اس مقام پر کسی اور کو کھڑا کر دے۔
حالت یہ ہو گئی اور صحت بہت بگڑ گئی تو مجبوراً مجھے شملہ جانا پڑا کیونکہ میں نے دیکھا کہ سوائے
اس کے اور کوئی صورت بھائی صحت کی نہیں ہے کہ میں کچھ دن آرام کروں۔ کام تو کہیں بھی
نہیں چھوٹتے مگر ساتھ ہی یہ بھی خیال تھا کہ تبدیلی آب و ہوا کی وجہ سے فائدہ حاصل ہوگا۔
XXXX
انوار العلوم جلد ۴
۹۳
علم حاصل کرو
دوستوں نے بھی یہی مشورہ دیا کہ آب و ہوا تبدیل کرنا چاہئے چنانچہ شملہ جاکر خدا کے
فضل و کرم سے صحت کو بہت فائدہ ہوا۔ مگر جب وہاں سے واپس آکر میں نے کام کرنا چاہا تو گو
پہلے کی نسبت کسی قدر افاقہ رہا لیکن متواتر محنت اور زور کے ساتھ کام نہ کر سکتا تھا۔ میری
عادت ہے کہ جب کسی کام کو شروع کروں تو دل یہی چاہتا ہے کہ ختم کرکے ہی اُٹھوں خواہ
رات کے دو تین ہی بچ جائیں لیکن ابھی تک یہ بات حاصل نہ ہوئی تھی بلکہ میں نے دیکھا کہ
طبیعت پھر انحطاط کی طرف جارہی ہے۔ اسی اثنا میں ایک تقریب پر دہلی جانا پڑا وہاں سے واپس
آکر میں نے دیکھا کہ طبیعت میں یک لخت فرق پیدا ہو گیا ہے اور صحت کی طرف عود کر رہی
ہے۔
اس حالت میں ایک دوست نے سنایا کہ خواجہ حسن نظامی کا ایک مضمون شائع ہوا ہے
جس میں اس نے لکھا ہے کہ میں اپنی باطنی قوت کے زور سے ایک گھنٹہ کے اندر ہلاک
کر سکتا ہوں اس کیلئے ۱۰ ربیع الاول کو اجمیر آجاؤ۔ یہ سن کر خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالا
کہ میری صحت کے اس قدر جلدی ترقی کرنے کا یہی باعث ہوا ہے۔ چنانچہ اس دن سے میری
طبیعت ایسی سنبھلی کہ روزانہ درس قرآن کریم جو میری بیماری کی وجہ سے بہت عرصہ سے بند
تھا جاری ہو گیا۔ حلق کی تکلیف بھی جاتی رہی اور روزانہ دو دو بجے رات تک کام کرنے لگ
گیا اور یہ خدا تعالی کی قدرت نمائی تھی۔ دشمن نے تو اعلان کیا تھا کہ میں اپنی باطنی قوت سے
ایک گھنٹہ میں ہلاک کردوں گا اور اس طرح اپنے تصرفات باطنی دکھاؤں گا مگر خدا تعالی نے نہ
چاہا کہ اسے جھوٹی خوشی بھی ہو - بیمار تو میں پہلے ہی تھا مگر وہ کہہ سکتا تھا کہ میرے اس اعلان
کی وجہ سے بیمار ہوا ہے لیکن خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے میری صحت میں ایسا تغیر کر دیا کہ
بالکل درست ہو گئی۔ میں نہیں جانتا کہ یہ تغیر کب تک کیلئے ہے لیکن میرے مولا نے
دشمن شد کو شرمندہ ضرور کر دیا ہے۔
ہمارے مخالفین کی مخالفت اب میں ایک اور بات بیان کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ اس
سال ہمارے دشمنوں کی طرف سے ہمارے خلاف خاص طور پر
زور لگایا گیا ہے اور ہندوستان کے ہر گوشہ اور ہر طبقہ میں ہماری مخالفت میں جوش پیدا ہو گیا
ہے۔ اس قسم کی مخالفت حضرت مسیح موعود کے ابتدائے دعوی میں ہوئی تھی مگر وہ بھی ملک
جس وقت یہ تقریر کی گئی تھی اُس وقت معلوم نہ تھا کہ میری رؤیا ہمارے خیال سے زیادہ واضح طور میں پوری ہونے
انوار العلوم جلد ۴
۹۴
علم حاصل کرد
مجھے ایک خاص حصہ یعنی پنجاب تک ہی محدود تھی بقیہ علاقے اس سے خالی تھے۔ اس کے بعد
ہمارا سلسلہ دوسرے علاقوں میں بھی پھیلتا گیا مگر کوئی خاص مخالفت نہیں ہوئی لیکن اس سال
ہمارے خلاف مخالفت کی ایک ایسی آندھی چلی اور ایسا طوفان آیا ہے کہ ہندوستان کا تمام جو
غبار آلود ہو گیا ہے اور تمام مطلع پر ہمارے خلاف جھگڑے اور عناد کی آگ بھڑک اُٹھی ہے اور
جس طرح موسم برسات سے پہلے آندھی آتی اور گرد اُڑتی ہے اسی طرح اب ہمارے خلاف
اڑ رہی ہے۔ اس سے ہماری جماعت کے بعض لوگ حیران ہیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے۔ ان کا
خیال ہے کہ دشمن کا ایک بار مقابلہ میں ہار کر بیٹھ جانا اور پھر اٹھنا کوئی اچھی علامت نہیں ہے
مگر میں اللہ تعالی کے فضل اور اس کے دیئے ہوئے علم کے ماتحت یقین رکھتا ہوں کہ ان کا یہ
خیال غلط ہے۔ اب دوسری بار دشمنوں کا ہمارے خلاف اٹھنا ہمارے لئے مضر نہیں بلکہ کچھ اور
ہی معنی رکھتا ہے۔ ہمیشہ دیکھا گیا ہے کہ بیمار پر دو وقت نہایت کٹھن آتے ہیں ایک وہ جب
تپ چڑھنا شروع ہوتا ہے اور دوسرا وہ جب اُترنے لگتا ہے۔ دوسرے وقت کا نام طبیبوں
نے بحران رکھا ہوا ہے۔ یعنی اس وقت طبیعت اور بیماری کی آخری جنگ ہوتی ہے۔ اگر بیماری
غالب آجائے تو ہلاکت ہوتی ہے اور اگر طبیعت غالب آجائے تو صحت ہو جاتی ہے۔ پس اب
ہمارے مخالفین کا بحران کی حالت میں ہونا ہمارے لئے سراسر مفید اور فائدہ مند ہی ہے۔
بشرطیکہ ہم اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔ ہمارے خلاف اس زور شور سے دشمن کا مخالفت کیلئے
کھڑا ہونا اس بات کی علامت ہے کہ اس نے سمجھ لیا ہے کہ اب یہ آخری موقع ہے۔ یا میں
غالب ہو گیا یا یہ اس لئے وہ آ ن وہ آخری زور لگانے کیلئے کھڑا ہوا ہے۔
پس ہمارے مخالفین کا یہ زور شور اس بات کی علامت نہیں ہے کہ خدانخواستہ ہمارا قدم
(بقیہ حاشیہ) والی ہے۔ چنانچہ جب خواجہ حسن نظامی صاحب میدان مقابلہ سے بھاگ گئے اور ان کا فتنہ مٹ گیا اور ان
کی طرف سے کسی جھوٹی خوشی منانے کا خطرہ جاتا رہا تو پھر یک لخت میں بیمار ہوا اور ایسا سخت کہ عمر بھر میں ایسا سخت
بیمار نہ ہوا تھا بلکہ ایک دن تو بالکل جان کندن کی حالت ہو گئی اور بہت تھوڑے سے حصہ جسم میں جان باقی رہ گئی حتی
کہ مجھے یقین ہو گیا کہ اب وقت آخر ہے اور ایک دو منٹ تک بھی میں زندہ نہیں رہ سکتا۔ اور جب ڈاکٹر صاحب خبر
پانے پر آئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا حال ہے تو اس وقت میں نے ان کو یہی کہا کہ جو ہونا تھا ہو چکا کہ پھر حالت میں
تغیر پیدا ہوا اور طبیعت بحال ہونے لگی لیکن بیماری بہت دنوں تک لمبی چلی گئی اور صحت کو ایک ایسا دھکا لگا کہ جس
طرح پہاڑ کو زلزلہ سے لگتا ہے۔ اور آخر مجبوراً بیماری کی ہی حالت میں ڈاکٹروں کے فتوی کے ماتحت اول ساحل سمندر
پر اور بعد میں پہاڑ پر جانا پڑا جہاں کہ میں آجکل مقیم ہوں اور جہاں اللہ تعالی کے فضل سے اب میری صحت کو بہت
فائدہ ہے۔ مرزا محمود احمد ۲- جولائی ۱۹۱۸ء
انوار العلوم جلد ۴
۹۵
علم حاصل کرو
اکھڑ گیا ہے اور نہ ہی اس امر کی علامت ہے کہ ہمارے اندر کمزوری پیدا ہو گئی ہے۔ اس سے
میری یہ مراد نہیں ہے کہ ہماری جماعت کے لوگوں میں کسی قسم کی بھی کمزوری نہیں۔ بلکہ یہ
ہے کہ ہمارے اندر کوئی ایسی کمزوری نہیں ہے جس کے سبب ہم دشمن کے مقابلہ میں مٹ
جائیں یا فنا ہو جائیں۔ ہاں یہ بات ہے کہ دشمن نے سمجھ لیا ہے کہ اگر یہ جماعت اور زیادہ بڑھ
گئی تو اس کا مقابلہ نہیں ہو سکے گا۔ ابتداء میں تو ہمارا اس لئے مقابلہ اور مخالفت کی گئی تھی کہ
اس سلسلہ کا قدم ہی نہ جسے اور پہلے ہی اکھیڑ دیا جائے مگر جب دشمن اس وقت کچھ نہ کرسکے
تو وہ اپنے دلوں کو اس طرح تسلی دے کر بیٹھ گئے کہ کیا ہوا اگر اس سلسلہ کے قدم جم گئے
ہیں جس طرح اور بیسیوں فرقے ہیں اسی طرح کا ایک یہ بھی ہے اوروں نے ہمارا کیا بگاڑ لیا
ہے کہ یہ کچھ بگاڑ لے گا۔ چلو جانے دو۔ مگر اب انہوں نے دیکھا ہے کہ یہ تو ایک ایسا فرقہ
ہے کہ اگر اس کا مقابلہ نہ کیا گیا تو یہ ہمیں کھا جائے گا اور ہمارا کچھ بھی باقی نہ رہنے دے گا
اب اس کو آگے نہ بڑھنے دو۔ یہ ہے وہ بات جس کی وجہ سے ہمارے مخالفین نے اب ہمارے
خلاف زور لگانا شروع کیا ہے اور یہی وجہ ان کے جوش دکھانے کی ہے۔ پھر کہتے ہیں دیوانہ کو
دیکھ کر دیوانہ شور مچانے لگ جاتا ہے۔ ان دنوں چونکہ ان لوگوں نے بھی جو غیر مبائع کہلاتے
ہیں ہمارے خلاف شور مچارکھا ہے اور ان کی طرف سے تمام ہندوستان میں ہمارے خلاف
آگ بھڑکائی جارہی ہے اور یہ لوگ یہاں تک بڑھ گئے ہیں کہ جہاں بھی ہمارے مبلغ گئے ہیں
وہاں انہوں نے بھی اپنے آدمی بھیجے ہیں۔ بمبئی ، مدراس، حیدر آباد دکن غرضیکہ جہاں جہاں ہم
نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام پہنچانے کی کوشش کی ہے وہاں ہی انہوں نے
آپ کا نام مٹانے کیلئے زور لگایا ہے اور انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے اہے کہ ہم گھر کے بھیدی ہیں
اس لئے لنکا ڈھائیں گے ہمارا مقابلہ کون کر سکتا ہے۔ پس ان کے شوروشر کو دیکھ کر بھی
مولویوں اور ملانوں میں پھر نئے سرے سے جوش پیدا ہو گیا ہے اور انہوں نے ایک بار اور
حملہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہاں تک جرات دکھلائی ہے کہ قادیان آکر جلسہ کیا ہے۔
بعض دوستوں کو یہ بات ناپسند ہوئی لیکن میں نے کہا کہ اس میں ہمارا کیا حرج ہے۔ شیر شکار
کے پاس جائے یا شکار شیر کے پاس آجائے ایک ہی بات ہے۔
ہم تو لڑائی اور فساد کو سخت ناپسند کرتے ہیں اور ایسی باتوں سے الگ رہتے ہیں جن کا
نتیجہ نقض امن ہو ورنہ تبلیغ اسلام کے سوا ہمارا کام ہی کیا ہے۔ ہم تو دور دراز ملکوں میں
انوار العلوم جلد ۴
۹۶
علم حاصل کرو
روپے خرچ کرکے اور تکالیف برداشت کرکے جاتے ہیں اگر اپنے گھر پر ہی اس فرض کے ادا
کرنے کا موقع مل جائے تو اور کیا چاہئے۔ یہ تو ہمارے لئے بہت آسان کام ہے اس لئے
غیر احمدیوں کا یہاں جلسہ کرنا ہمارے لئے مفید اور خوشی کی بات ہے کیونکہ جن لوگوں کو ہم
نہیں جگا سکتے ان کو وہ گھر کے ہونے کی وجہ سے جگا گئے ہیں۔ چنانچہ ان کے جلسہ کے بعد یہاں
اور ارد گرد کے غیر احمدیوں میں مذہبی باتوں کا خوب چرچا ہو گیا ہے اور یہ ان لوگوں کی بیداری
کی ایک علامت ہے۔ پھر ان کے جلسہ سے ہمیں یہ فائدہ ہو گیا کہ ہمارے مبلغوں کو کرایہ بھر
کر اور کہیں نہ جانا پڑا بلکہ وہ لوگ خود بخود کرایہ دے کر یہاں آگئے۔ ان ایام میں میں نے
رات کو جلسے کرا دیئے تھے جن میں وہ لوگ آکر سنتے رہے۔ یہ تو مولویوں کے کارنامے ہیں مگر
تو تعلیم یافتہ گروہ بھی خاموش نہیں رہا۔ ولایت سے قدوائی اور دوسرے کئی لوگ ہمارے خلاف
مضامین لکھنے لگ گئے ہیں، بعض اخبارات بھی ہمارے متعلق لکھنے کیلئے وقف ہو گئے ہیں،
شاء اللہ کا اخبار تو پرانی بیماری تھی ہی ایک نیا اخبار ستاره صبح بھی نکلا ہے جس کے ایڈیٹر نے
سمجھ رکھا ہے کہ کسی گورنمنٹ کا مقابلہ کرنے سے ہی شہرت حاصل ہو سکتی ہے کیونکہ اس
طرح ایک شور پڑ جاتا ہے اس لئے اس نے پہلے تو دنیاوی گورنمنٹ کا مقابلہ کیا مگر جلد ہی
اس کی گرفت اسے نظر آگئی۔ جب ضمانت اور مطبع وغیرہ ضبط ہو گیا اور اسے نظر بند کر دیا گیا تو
اسے قدر عافیت معلوم ہوئی اور وہ اس گورنمنٹ کے پیچھے پڑنا چھوڑ کر خدائی گورنمنٹ کے
پیچھے پڑ گیا اور دنیاوی گورنمنٹ کے مقابلہ میں ناکامی اور زک اٹھا کر خدائی گورنمنٹ کے
مقابلہ کیلئے کھڑا ہو گیا لیکن کیا وہ نادان نہیں جانتا کہ دنیاوی گورنمنٹ کی نسبت خدائی
گورنمنٹ کی گرفت بہت سخت ہوتی ہے۔ مشہور ہے کہ خدا کی لاٹھی نظر نہیں آتی مگر یہ غلط
ہے۔ ایسی نظر آتی ہے کہ صرف وہی نہیں دیکھتا جس کے اوپر پڑتی ہے بلکہ اس کے دوسرے
ساتھی بھی اس کا مزا چکھتے ہیں۔ پس وہ تسلی رکھے حضرت مسیح موعود" فرماتے ہیں ۔ ۔
F
یہ گماں مت کر کہ یہ سب بد گمانی ہے معاف
قرض ہے واپس ملے گا تجھ کو یہ سارا ادھار
خدا کسی کا کچھ نہیں رکھتا۔ اسے سب کچھ واپس مل جائے گا۔
پھر صوفیاء کا گروہ ہے۔ اس نے دیکھا کہ کچھ لوگ ہمارے سلسلہ کی مخالفت کرنے کی
وجہ سے ہم سے آگے بڑھ گئے ہیں ہم زمام دین ہاتھوں میں رکھنے والے کیوں ان سے پیچھے رہ
انوار العلوم جلد ۴
۹۷
علم حاصل کرد
جائیں۔ ہم تو رسول کریم" کے روحانی علوم کے وارث ہیں یہ سوچ کر ان میں سے ایک
چلتے پرزے نے باطنی جہاد کے ذریعہ ہمیں ہلاک کرنے کا اعلان کر دیا۔
بلکہ
ان تمام لوگوں کی طرف سے ہمارے خلاف ایک رو آئی ہے اور اس کے چلانے والوں
نے سمجھا ہے کہ اس طرح یہ سلسلہ مٹ جائے گا لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس درخت کے
لگانے والا وہ خدا ہے جس کے قبضہ میں ہر ایک چیز ہے۔ ہر قسم کی آگ پر اس کا قبضہ ہے، ہر
ایک قسم کے پانی پر اس کا تصرف ہے اور ہر ایک قسم کی ہوا اس کے اختیار میں ہے۔ اس لئے
نہ تو کوئی آگ اسے جلا سکتی ہے نہ کوئی پانی اسے بہا سکتا ہے اور نہ کوئی ہوا اُسے گرا سکتی ہے
یہ اور ان کے علاوہ باقی تمام عناصر اس کے لگائے ہوئے درخت کے خادم ہیں۔ پس
مخالفین کی طرف سے جس قدر بھی مخالفت ہوگی وہ اس درخت کیلئے کھاد کا ہی کام دے گی اور
وہ دن بدن زیادہ سے زیادہ پھل اور پھول لاتا رہے گا۔ یہ صاف بات ہے کہ کسی کی طاقت اور
قدرت کا اسی وقت پتہ لگتا ہے جبکہ اس کے خلاف زور لگانے والے کھڑے ہوں۔ پس اس
وقت خدا تعالیٰ ہمارے دشمنوں کو اپنی طاقت اور قدرت کا ثبوت دینا چاہتا ہے اور بتانا چاہتا ہے
کہ اس قسم کی ناکامی ہمارے لئے نہیں بلکہ ہمارے دشمنوں کیلئے مقدر ہو چکی ہے۔ چنانچہ اسی
موقع پر دیکھ لو ہماری جماعت کیسی غریب جماعت ہے، دنیاوی لحاظ سے سوائے چند لوگوں کے
باقی سب کے سب معمولی حیثیت کے لوگ ہیں لیکن باوجود اس کے ان قحط سالی کے دنوں
میں کہ غلہ سات آٹھ سیر بکتا ہے، کپڑا اتنا مہنگا ہو گیا ہے کہ پہلے کی نسبت کئی گناہ زیادہ قیمت
پر ملتا ہے اور دیگر اشیاء نہایت گراں ہو گئی ہیں مگر کیا کوئی کہہ سکتا ہے کہ خدا کی راہ میں اپنا
مال اپنا وقت صرف کرنے میں اس جماعت کا قدم پیچھے ہٹ رہا ہے۔ ہرگز نہیں۔ اس سال
پچھلے سالوں سے بھی زیادہ لوگوں نے جوش دکھایا ہے اور بہت زیادہ تعداد میں یہاں آئے ہیں
یہ خدائی تصرف ہے کسی انسان کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ اسی سے معلوم ہو سکتا ہے کہ
دشمن نے جتنا زور لگایا ہے اتنی ہی اسے ناکامی ہوئی ہے اور ہر طرح کی ذلت کا اسے منہ دیکھنا
پڑا ہے۔ مگر پھر بھی ہمارے لئے ضروری ہے کہ دشمن کے مقابلہ میں اور زیادہ زور اور کوشش
صرف کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ غنی ہے۔ دیکھو رسول کریم ﷺ کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا وعدہ تھا
کہ تمہاری فتح ہوگی لیکن بدر کے دن آپ کس قدر گڑ گڑا گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے تھے اور صحابہ
کو جوش دلاتے تھے کہ اس طرح لڑائی کرو۔ پس ہمیں بھی چاہئے کہ دشمن کے مقابلہ میں پورا
انوار العلوم جلد ۴
۹۸
علم حاصل کرو
زور لگائیں اور ہر وقت چوکس رہنا اپنا فرض سمجھیں۔
اس سال مخالفین کی طرف سے جس قدر حملے ہوئے ہیں ان میں سے ایک حملہ وہ باطنی
جہاد کا اعلان ہے جو خواجہ حسن نظامی صاحب کی طرف سے ہوا ہے اور جس کا جواب میری
طرف سے شائع ہو چکا ہے۔ اس میں میں نے لکھا ہے کہ اگر تم کو مباہلہ منظور ہو تو ہمیں ایک
ایک ہزار آدمی کو ساتھ لے کر مباہلہ کرنا چاہئے تاکہ ایک اچھی تعداد کے ہلاک ہونے سے
کوئی نتیجہ مترتب ہو۔ اس کے متعلق میں آپ صاحبان کو اطلاع دیتا ہوں کہ جو دوست ان
ہزار آدمیوں میں شامل ہونا چاہیں وہ اپنا نام عبدالرحمن صاحب قادیانی کو جو یہاں کھانے پینے کی
دکان کرتے ہیں لکھا دیں۔
ہو۔
ہماری جماعت کے حق اور صداقت پر ہونے کا یہ بھی ایک بہت بڑا ثبوت ہے کہ باوجود
اس کے کہ اس وقت سے پہلے میری طرف سے اس قسم کا کوئی اعلان شائع نہیں ہوا مگر کئی
دوستوں کے خط آچکے ہیں کہ اگر حسن نظامی سے مباہلہ ہو تو ہمیں بیوی بچوں سمیت اس میں
شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ دیکھو ایک طرف ہمارے دشمنوں کی تو یہ حالت ہے کہ
جب ہم اُنہیں مباہلہ کا چیلنج دیتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ تم تو ہمیں مارنے کے درپے ہو جاتے
مگر ایک طرف ہماری جماعت کے لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ اگر ہمیں مباہلہ میں شامل کیا گیا
تو ہم پر بہت بڑا احسان کیا جائے گا اور ۔ ا اور یہ ہم پر بہت ہی مہربانی ہوگی۔ پھر وہ صرف اپنے آپ کو
ہی پیش نہیں کرتے بلکہ بیوی بچوں سمیت شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔ مباہلہ میں
شامل ہونا کوئی آسان کام نہیں۔ ایک انسان یہ کہنے کیلئے شامل ہوتا ہے کہ فلاں بات جو میں
کہتا ہوں وہ اگر جھوٹی ہے تو خدا کی لعنت مجھ پر میری بیوی پر اور میری اولاد پر پڑے۔ کیسے
خطرناک اور دل دہلا دینے والے الفاظ ہیں۔ بہت لوگ ہوتے ہیں جو اپنے لئے تو ذلت
برداشت کر لیتے ہیں لیکن اپنی اولاد کیلئے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے۔ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ
ایسے لوگوں کو اگر کوئی اپنی جان کی قسم دے تو کھا لیتے ہیں لیکن اگر اولاد کی قسم کھانے کیلئے کہا
جائے تو انکار کر دیتے ہیں مگر ہماری جماعت کے لوگوں کو دیکھو وہ یہی نہیں کہتے کہ ہمیں مباہلہ
میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے بلکہ اپنے بیوی بچوں سمیت شامل ہونے کیلئے بیتاب
ہو رہے ہیں۔ اور ایک صاحب تو اتنے شوقین ہیں کہ انہوں نے میرے پاس کرایہ بھی بھیج دیا
ہے کہ شاید اس وقت پاس نہ ہو اور آنے میں مشکل پیدا ہو۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور رحم ہے
انوار العلوم جلد ۴
۹۹
علم حاصل کرو
کہ اس نے ہماری جماعت کے لوگوں کے قلوب کو ایسا مطمئن کر دیا اور ایسا یقین دلایا ہے کہ
دین کیلئے خواہ انہیں کیسی ہی خطرناک قربانی کیوں نہ کرنی پڑے اس کیلئے بھی تیار ہیں اور
پورے یقین اور ایمان کے ساتھ جانتے ہیں کہ چونکہ ہم ہی حق پر ہیں اس لئے خدا کی نصرت
ہمارے ہی ساتھ ہوگی۔
ہمارے خلاف جو اس قدر شور برپا کیا جا رہا خشیت اللہ کا ہونا صداقت کی علامت ہے
ہے اس کے متعلق دو باتیں دیکھنی چاہئیں ان
سے سارا فیصلہ ہو جاتا ہے خواہ ہمارے خلاف شور مچانے والے پیغامی ہوں یا دوسرے لوگ
دونوں سے ان کے ذریعہ نہایت آسانی کے ساتھ فیصلہ ہو سکتا ہے۔ پہلی بات تو خشیت اللہ ہے۔
جس جماعت کے لوگوں میں خشیت اللہ پائی جائے وہ راست باز اور حق پر ہوتی ہے اور جس
میں یہ نہیں اس میں کچھ بھی نہیں۔ اب اگر غور کیا جائے تو ثابت ہو جاتا ہے کہ ہمارے
مخالفین میں اس کا نام و نشان بھی نہیں پایا جاتا اور ان کے دلوں سے یہ بات بالکل اٹھ گئی
ہے۔ اس مباہلہ کے معاملہ میں دیکھ لو۔ میرا خیال تھا کہ صوفی کہلانے والوں میں کچھ تو شرم وحیا
باقی ہوگی مگر معلوم ہو گیا ہے کہ ان کا گھر بھی خالی ہے۔ ہماری جماعت کے ایک شخص نے
خواجہ حسن نظامی کے متعلق اشتہار شائع کیا تھا کہ مجھ سے مباہلہ کرلو۔ اس کے جواب میں اس
نے کسی پریس کے کل کش کی طرف سے اشتہار نکلوایا کہ میرے ساتھ ناک سے ناک ملا کر
جامع مسجد دہلی کے مینار سے کو دو۔ جو زندہ بچ گیا وہ سچا ہو گا۔ یہ کیسی جہالت اور نادانی کی بات
ہے۔ اللہ تعالیٰ اس بات کو سخت ناپسند کرتا ہے کہ کوئی انسان اس طرح اپنے آپ کو ہلاکت
میں ڈالے۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ مباہلہ کے اس طریق کو چھوڑ کر جو خدا تعالیٰ نے
قرآن کریم میں بتایا ہے ایسی بیہودہ حرکت کرنے کی وجہ کیا ہے؟ اگر مباہلہ کا یہ بھی کوئی طریق
تھا تو کیوں خدا تعالی نے قرآن کریم میں نہ بتا دیا اور اگر نَعُوذُ بِاللہ خدا تعالیٰ کو یہ طریق نہ سوجھا
تھا تو پھر بھی وہ عالم الغیب ہے آئندہ باتوں کو جانتا ہے اس کل کش کے دل میں آنے والے
خیالات سے معلوم کرکے ہی بتا دیتا۔ اصل بات یہ ہے کہ چونکہ ان لوگوں سے خشیت اللہ اٹھ
چکی ہے اس لئے نئی نئی اور بیہودہ باتیں پیش کرکے اللہ تعالی کی ہک کر رہے ہیں۔ اللہ تعالی
نے تو بتایا ہے کہ اگر سچائی میں شک ہو تو مباہلہ کرو مگر یہ کہتے ہیں کہ نہیں ایسا نہیں کرنا
چاہئے بلکہ ناک سے ناک ملا کر اونچے مینار سے کودنا چاہئے۔ میری سمجھ میں تو یہ بات بھی نہیں