علم حاصل کرو
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
١٠٠
علم حاصل کرو
آئی کہ ناک سے ناک ملا کر کودنے کی جو شرط لگائی گئی ہے اس کی کیا وجہ ہے؟ اور کوئی وجہ
ہو یا نہ ہو یہ ضرور ہے کہ ان میں خشیت اللہ نہیں رہی۔ رسول کریم اللہ کے وقت ایک
واقعہ ہوا تھا۔ آپ نے ایک لشکر کو ایک افسر کے ماتحت بھیجا تھا۔ ایک مقام پر اس نے لوگوں کو
آگ میں کودنے کا حکم دیا کچھ لوگ تو اس کیلئے تیار ہو گئے اور باقیوں نے کہا کہ یہ حکم
شریعت کے خلاف ہے اس لئے ہم اس کی تعمیل کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ جب لشکر واپس
آیا تو رسول کریم اللہ کے حضور یہ بات پیش کی گئی۔ آپ نے فرمایا اگر تم اس آگ میں کودتے
تو سیدھے جہنم میں جاتے۔ اب جو لوگ ایک اسی قسم کی بات پیش کرتے ہیں جو شریعت
کے خلاف ہے ان کی قلبی حالت کا حال معلوم ہو رہا ہے کہ ان میں خشیت اللہ نہیں رہی۔ وہ
دین سے نہیں اور قرآن کریم سے تمسخر کرتے ہیں اور آنحضرت ا کے لائے ہوئے دین
کو کھیل اور تماشہ بنا رہے ہیں۔
ان کے ساتھ ہی پیغامیوں کو دیکھ لو۔ وہ مباہلہ کے متعلق کہتے ہیں کہ یہ دین کے ساتھ
نہیں کی جارہی ہے اور اسلام کو ایک کھیل بنالیا گیا ہے۔ گویا قرآن کریم میں جو مباہلہ کی تعلیم
دی گئی ہے اور خدا تعالیٰ نے حق و باطل میں فیصلہ کا جو یہ ایک طریق مقرر کیا ہے وہ کھیل ہے۔
ہم ان سے پوچھتے ہیں۔ کیا خدا تعالی دلائل نہیں بیان کر سکتا تھا کہ اس نے مباہلہ کا طریق رکھا
ہے۔ یا رسول کریم ﷺ کو تم سے کم ودلائل آتے تھے کہ ان کو خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ اگر یہ
لوگ دلائل سے نہیں مانتے تو ان کو کہو کہ آؤ مباہلہ کرلو۔ باوجود قرآن کریم میں دلائل اور
بینات بیان کرنے کے مباہلہ کو بھی فیصلہ کا ایک طریق قرار دینے سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک
موقع ایسا بھی ہوتا ہے جب دلائل سے فیصلہ نہیں ہو سکتا۔ پس ہم نے بھی جب دلائل کے
ذریعہ فیصلہ ہوتا نہ دیکھا تو کہا آؤ مباہلہ کرلو۔ یہ کھیل اور تماشہ کی کونسی بات ہے لیکن حقیقت
یہ ہے کہ ان دونوں گروہوں میں خشیت اللہ نہیں رہی اور جب ان میں خشیت اللہ نہیں رہی
تو ثابت ہو گیا کہ وہ حق پر بھی نہیں ہیں۔
ہماری صداقت کا ایک اور امتیازی نشان دوسری امتیازی بات راست باز اور جھوٹے
گروہ میں دیکھنے والی یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی
سنت ہے کہ جو جماعت حق پر ہو اس کو دوسروں پر کامیابی عطا کرتا اور اسے دن بدن بڑھاتا
جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے۔ اَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۱
علم حاصل کرو
مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغَلِبُونَ (الانبیاء (۴۵) - کیا یہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کنارں
سے کم کرتے چلے آرہے ہیں کیا پھر بھی یہی غالب ہوں گے۔ اب یہ دیکھنا چاہئے کہ ہماری
جماعت جو خدا کے فضل سے دن بدن بڑھ رہی ہے، زمین کے کناروں سے آ آکر لوگ اس
میں شامل ہو رہے ہیں کیا وہ آخر مغلوب ہوگی اور اس کے گھٹنے والے مخالف غالب۔ پھر یہ
نہیں کہ ہم یوں ہی بڑھ رہے ہیں کوئی ہماری مخالفت کرنے والا اور ہمارے خلاف زور لگانے
والا نہیں ہے بلکہ ساری دنیا ہماری مخالف خالف ہے، ہے، عالم، جاہل، امیر، غریب، چھوٹے بڑے“ صوفی
سجادہ نشین غرضیکہ ہر حیثیت اور ہر رنگ کے لوگ ہماری مخالفت کر رہے ہیں اور ایک جماعت
ہم میں سے نکل کر بھی ہمارے خلاف کھڑی ہو گئی ہے۔ دنیا میں کسی قوم کو ہلاک کرنے کے دو
ہی طریق ہوتے ہیں ایک طاقت سے دوسرے گھر کے بھیدیوں کے ذریعہ ، اور یہ دونوں طریق
خدا تعالیٰ نے ہمارے خلاف استعمال کرائے ہیں تا ثابت ہو جائے کہ یہ خدا کا قائم کردہ سلسلہ
ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ دیکھو اگر ہماری مخالفت نہ ہوتی تو لوگ
کہتے کہ انہیں یونہی غلبہ حاصل ہو گیا ہے اگر مخالفت کی جاتی تو کبھی کامیاب نہ ہوتے لیکن
خدا نے نہ چاہا کہ ہمیں اس طرح چپکے سے کامیاب کر دے بلکہ اس نے ہر قسم کے لوگوں کو
مخالفت پر کھڑا کر دیا۔ مسلمان حکمرانوں نے تکلیفیں پہنچائیں، امراء نے دکھ دیئے، عوام نے
پتھر مارے وطن سے بے وطن کر دیا، عورتوں کو چھین لیا، جائیدادیں ضبط کرلیں، غرضیکہ ہر قسم
کی تکلیفیں پہنچائی گئیں اور ہر چیز کے چھینے کیلئے جو کوشش کوئی کر سکتا تھا کی گئی حتی کہ ہماری
مخالفت میں تلوار تک بھی اٹھائی گئی۔ مگر کیا ہمارا سلسلہ بڑھنے سے رک گیا۔ ہرگز نہیں بلکہ
آگے ہی آگے بڑھتا چلا گیا۔ پھر کہا گیا تھا کہ چونکہ ان کی دیوار مضبوط ہے اس لئے ہمارے
حملے کارگر نہیں ہوتے انہیں کے اندر سے جب کوئی ان کے مقابلہ کیلئے اُٹھے گا تب ان کو
شکست ہوگی۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود کی وفات کے بعد لکھ دیا گیا کہ اب وہ وقت آنے والا
ہے جبکہ ان کے اندر سے ایک گروہ اُٹھے گا اور اس جماعت کو تباہ کردے گا۔ چنانچہ کچھ لوگ
اندر سے ایسے کھڑے بھی ہوئے جنہوں نے سمجھا کہ ہم لنکا ڈھائیں گے لیکن لنکا کیا ایک
اینٹ بھی نہ اکھیڑ سکے۔ تو یہ دو معیار ایسے ہیں جو خدائی سلسلہ کی صداقت کے قرآن کریم سے
معلوم ہوتے ہیں۔ قرآن کریم کہتا ہے کہ جس میں خشیت اللہ نہیں وہ مومن نہیں اور
ہمارے دشمنوں میں نہیں پائی جاتی بلکہ ہم میں پائی جاتی ہے۔ پھر قرآن بتلاتا ہے کہ ایک چھوٹی
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۲
علم حاصل کرو
سی جماعت کا باوجود خطرناک مقابلہ کے بڑھنا اس کی صداقت کی علامت ہے۔ پس ان دونوں
معیاروں سے ہماری ہی صداقت ثابت ہو رہی ہے۔ پھر ہمارے دشمن کیوں نہیں دیکھتے کہ وہ
ہمارا مقابلہ نہیں کر رہے بلکہ خدا کا کر رہے ہیں اور ہمیں نقصان نہیں پہنچا رہے بلکہ اپنے لئے
آپ پھانسی گاڑ رہے ہیں، ہمارے لئے خیر ہی خیر ہے اور ان ہی خیر ہے اور انہیں کیلئے ہلاکت آئے گی۔
جلسہ پر آنے کی غرض اب میں اس کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ لوگ جو قادیان
میں جلسہ کے موقع پر آتے ہیں تو اس میں آپ کی غرض کیا ہے اور
اسے کس طرح حاصل کرنا چاہئے۔
اگرچہ جو کچھ میں کہنے والا ہوں وہ ایک قلیل جماعت کے متعلق ہے مگر جس کو کسی
سے محبت اور الفت ہو وہ کہاں پسند کرتا ہے کہ کوئی بھی محروم رہے۔ بات یہ ہے کہ کئی لوگ
لیکچر کے وقت ادھر اُدھر پھرتے رہتے ہیں اور لیکچر نہیں سنتے۔ اگرچہ جیسا کہ میں نے بتایا ہے
تعداد کے لحاظ سے اس قسم کے لوگ بہت تھوڑے ہیں مگر مجھے محبت اور تعلق کی وجہ سے
بہت نظر آتے ہیں کیونکہ مجھے اس بات پر افسوس آتا ہے کہ وہ کمائی جو انہوں نے محنت اور
مشقت سے کمائی ہوگی اسے یہاں آکر ضائع کر دیتے ہیں اور بجائے اس کے کہ اللہ تعالی کی
رضا کے ماتحت خرچ کر کے اس کے انعام کے مستحق ہوں گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے
میں خاص طور پر اس بات کی تاکید کرتا ہوں کہ جہاں تک ہو سکے تمام لیکچروں کے سننے اور ان
سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کیا کرو۔ اگرچہ وہ لوگ جو اس وقت میرے پیش نظر ہیں پچاس
ساٹھ سے زیادہ نہیں جو پانچ ہزار کے مجمع کے مقابلہ میں بہت تھوڑے ہیں۔ لیکن کیا کوئی ماں
جس کے اگر ایک لاکھ بچے ہوں یہ پسند کرے گی کہ اس کا ایک بیٹا بھی بھٹی میں گر کر ہلاک
ہو جائے، ہرگز نہیں۔ اسی طرح کیا اگر کسی کے ایک کروڑ بھائی بھی ہوں تو وہ یہ گوارا کرے گا
کہ ان میں سے ایک دو کو ذبح کر دیا جائے، ہرگز نہیں۔ تو محبت اور الفت ایک دو کو نہیں
دیکھتی بلکہ چاہتی ہے کہ سارے کے سارے کامیاب ہوں۔ کوئی ماں یہ پسند نہیں کر سکتی کہ
اس کا کوئی بیٹا اونی حالت میں رہے ، کوئی بھائی یہ پسند نہیں کر سکتا کہ اس کا کوئی بھائی خطرے
میں پڑے، کوئی دوست یہ گوارا نہیں کر سکتا کہ اس کا کوئی دوست نقصان اٹھائے بلکہ یہی چاہتا
ہے کہ اس کے ساتھ تعلق رکھنے والے سارے کے سارے کامیاب ہوں۔ اس لئے میں بھی
سے بہت زیادہ محبت اور تعلق رکھتا ہوں نصیحت کرتا ہوں کہ جہاں تک ہوسکے اپنے
کہ تم سے
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۳
علم حاصل کرو
اوقات کو دین کی باتیں سننے میں لگاؤ۔ اگر تمہیں جلسہ میں بیٹھے ہوئے لیکچرار کی آواز نہ بھی
سنائی دے تو پرواہ نہ کرو۔ انتظام کا قائم رکھنا بھی ایک نہایت ضروری اور لازمی امر ہے۔ اس
طرح تمہیں کم از کم یہی مشق ہو جائے گی کہ دین کیلئے اگر تمہیں بیکار بھی بیٹھنا پڑے تو بھی
بیٹھ سکو گے۔ یہ بھی ایک قربانی ہے کیونکہ اگر صرف مزے کیلئے لیکچر سنا جائے تو اس میں نفس
بھی شامل ہو جاتا ہے۔ پس اگر کسی کو آواز نہ آئے تو بھی وہ بیٹھا رہے اور اپنے دل میں
اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا رہے۔
کسی گذشتہ جلسہ کے موقع پر میں نے بتایا تھا کہ ایک دفعہ مسجد میں رسول کریم ا
نے کچھ لوگوں کو فرمایا کہ بیٹھ جاؤ، عبداللہ بن مسعود جو گلی میں جارہے تھے آنحضرت الی
کی آواز سن کر وہیں بیٹھ گئے۔ اطاعت اور فرمانبرداری یہ ہوتی ہے۔ ایک اور دفعہ کا ذکر ہے کہ
انحضرت الی کی مجلس میں تین شخص آئے ئے، مجلس میں جگہ نہ تھی، ان میں سے ایک تو
واپس چلا گیا ایک پیچھے ہی بیٹھ گیا اور ایک نے کوشش کرکے آگے جگہ حاصل کرلی۔
رسول کریم ﷺ نے فرمایا خدا تعالی نے مجھے بتایا ہے کہ اس مجلس میں تین شخص آئے تھے،
ان میں سے ایک نے جب دیکھا کہ اس تک میری آواز نہیں پہنچتی تو وہ چلا گیا، دوسرے نے
جانے سے شرم کی اور بیٹھ گیا تیسرے نے کوشش کی اور گھس کر آگے آبیٹھا۔ جو چلا گیا خدا
نے اس سے منہ پھیر لیا اور جو جانے سے شرما گیا خدا نے بھی اس کے گناہوں سے چشم پوشی
کی اور جو کوشش کرکے آگے آ بیٹھا خدا نے بھی اس کو اپنے قرب میں جگہ دی۔ پس اگر تم
میں سے بھی کسی کو آواز نہ آئے تو اس کیلئے یہ جائز نہیں کہ اُٹھ کر چلا جائے بلکہ وہ خود اپنے
نفس کو وعظ کرے کہ اے نفس! تیرا ہی کوئی گناہ ہوگا جس کی وجہ سے مجھے پیچھے جگہ ملی ہے
میں جو آگے نہیں بیٹھ سکا تو یہ میری ہی سستی ہے جس کی یہ سزا مجھے مل رہی ہے کہ آواز
نہیں آتی۔ جب وہ اپنے نفس کو یہ وعظ کرے گا تو دوسرے موقع پر وہ پیچھے نہیں رہے گا بلکہ
سٹیج کے پاس ہی بیٹھنے کی کوشش کرے گا۔
پس آپ لوگوں کو چاہئے کہ اپنے اوقات کو ضائع نہ ہونے دیں۔ آپ میں سے بہت
لوگ ہیں جنہیں سال میں ایک ہی دفعہ آنے کا موقع ملتا ہے اس لئے انہیں سوائے کسی اشد
ضرورت کے جلسہ سے نہیں اٹھنا چاہئے۔ یہ بات میں اس لئے بھی کہتا ہوں کہ کئی ایسے
دوست ہوتے ہیں جو پہلی بار ہی یہاں آتے ہیں اور بعض کے حافظے اس قسم کے ہوتے ہیں
انوار العلوم جلد ۴
۱۰
علم حاصل کرو
کہ وہ ایک دفعہ کی بتائی ہوئی بات بھول جاتے ہیں، بعض ایسے ہوتے ہیں جنہیں بار بار کے
بتانے پر اثر ہوتا ہے اور بعض ایسے ہوتے ہیں کہ اگر ان کی یاد تازہ کرادی جائے تو وہ اطاعت
میں اور زیادہ ترقی کرتے ہیں اس لئے میرا یہ کہنا إِنْشَاء الله سب کیلئے مفید ہوگا۔ پس اپنے
اوقات کو یہاں اچھی طرح صرف کرو اور فائدہ اٹھاؤ۔ مرید ہونے کے یہ معنی نہیں کہ ہاتھ پر
ہاتھ رکھ کر اقرار کر لیا اور بس بلکہ یہ ہیں کہ جس کا مرید بنا جائے اس کی ہدایات اور احکام کی
اطاعت کر کے دینی فائدہ حاصل کیا جائے۔ ایسا شخص جو مرید ہو کر کچھ فائدہ حاصل کرنا چاہتا ہے
اس کیلئے کچھ شرائط ہیں جو نہایت ضروری اور مفید ہیں لیکن اب موقع نہیں ہے کہ ان تمام
کو میں بیان کروں۔ ہاں میرا ارادہ ہے کہ اگر اللہ تعالی توفیق دے تو پھر کبھی بیان کروں۔ فی الحال
میں ایک دو باتیں بتانی چاہتا ہوں۔
حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ کسی نیک انسان کے پاس یا بابرکت مقام پر اخلاص
سے جانا مشکل نہیں، ہاں وہاں سے اخلاص کے ساتھ لوٹنا مشکل ہے۔ کیوں؟ اس لئے کہ ایسے
انسان نے اپنے ذہن میں عجیب عجیب نقشے بنائے ہوتے ہیں اور جب ان کو پورا ہوتا نہیں
دیکھتا تو اسے ٹھوکر لگ جاتی ہے۔ کئی لوگوں کو جب خدا تعالٰی ہدایت دیتا ہے اور وہ بیعت کرتے
ہیں تو سناتے ہیں کہ ہم نے تو آپ کے متعلق ایسا نقشہ کھینچا ہوا تھا کہ آپ ایک لمبا جبہ پہنے
ہوں گے، ہاتھ میں بڑے بڑے ملکوں کی تسبیح ہوگی، اِلَّا الله الا اللہ کے نعرے لگا رہے ہوں
گے۔ تھوڑا ہی عرصہ ہوا یہاں ایک شخص آیا مجھے کہنے لگا آپ نے کوٹ کیوں پہنا ہوا ہے۔ میں
نے کہا کیا حرج ہے۔ اس نے کہا سنت کے خلاف ہے مجبہ پہننا چاہئے۔ تو ہر رنگ کے انسان
اپنی اپنی طرز کے مطابق کوئی نقشہ کھینچتے ہیں۔ جو صوفیوں کے ملنے والے ہوتے ہیں وہ تو یہ
خیال کرتے ہیں کہ قادیان میں لوگوں نے بڑی بڑی تسبیحیں گلے میں ڈالی ہوں گی، حلقے
بنے ہوں گے اور قوالی ہو رہی ہوگی لیکن یہاں آکر دیکھتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے بلکہ وعظ اور
لیکچر ہو رہے ہیں، مسجدوں میں الا اللہ کے نعروں کی بجائے علمی مباحثات اور تبلیغ دین کی
باتیں بھی ہوتی ہیں، اسی طرح ایک مولوی صاحب آتے ہیں ان کا خیال ہوتا ہے کہ قادیان
میں تو تصوف کا نام و نشان تک نہ ہوگا۔ مگر یہاں وہ دیکھتے ہیں کہ نوافل پڑھے جاتے ہیں،
ذکر الہی کیا جاتا ہے، روحانیت اور قلب کی اصلاح کیلئے اذکار کئے جاتے ہیں، یہی حال اور
طبقات کے لوگوں کا ہے۔ وہ اپنے ذہن میں اپنے خیال کے مطابق ایک نقشہ تجویز کر لیتے ہیں
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۵
علم حاصل کرو
جو پورا نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح موعود نے فرمایا ہے کہ اخلاص کے ساتھ آنا
مشکل نہیں بلکہ جانا مشکل ہے اس لئے میں چاہتا ہوں کہ بعض ایسی باتیں بیان کروں جو ان
لوگوں کیلئے جو اس سلسلہ میں نئے داخل ہوئے ہیں یا جنہیں ابھی داخل ہونے کی توفیق نہیں
ملی فائدہ مند ہوں اور ان کو حق کے قبول کرنے میں مدد دیں۔
ہر بات کو احتیاط کی نظر سے دیکھنا چاہئے
پہلی بات تو یہ ہے کہ ہمیشہ ہر بات کو غور فکر
اور احتیاط کی نظر سے دیکھنا چاہیئے اور فیصلہ میں
جلدی نہیں کرنی چاہئے۔ یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ جس قدر لوگ یہاں جلسہ پر آتے ہیں وہ
سارے کے سارے پڑھے پڑھائے اور سیکھنے سکھائے نہیں آتے بلکہ ان میں سے کئی ایک
ایسے بھی ہوتے ہیں جو پرانے خیالات کو لے کر پہلی دفعہ ہی آتے ہیں اس لئے اگر ان کی
طرف سے کوئی ایسی بات ظاہر ہو جو روا نہ ہو تو انہیں معذور سمجھنا چاہئے اور ان کی وجہ سے
احمدیت پر کسی قسم کا حرف نہیں لانا چاہئے۔ مثلاً سندھ کے علاقہ کا کوئی شخص جہاں پیروں کے
آگے سجدہ کیا جاتا ہے یہاں آئے اور آکر گردن ڈال دے تو پہلے تو وہ اپنے رواج کے مطابق
ایسا ہی کرے گا بعد میں ہم اسے اٹھائیں گے اور بتائیں گے کہ یہ درست نہیں ہے۔ اب اگر
کوئی اسے دیکھ کر یہ سمجھ لے کہ یہاں بھی پیر پرستی ہوتی ہے تو یہ اس کی جلد بازی ہوگی
کیونکہ جس نے یہ حرکت کی ہے وہ تو یہاں اپنی اصلاح کیلئے آیا ہے۔ اگر وہ پہلے ہی سب کچھ
جانتا اور ایسی باتوں میں گرفتار نہ ہوتا تو اسے یہاں آنے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ ہاں اب جبکہ
یہاں آگیا ہے ہم اسے پڑھائیں گے اور اس کے مرض کو درست کریں گے۔ تو اس قسم کی
باتیں جو لوگ کرتے ہیں وہ نئے آنے والے ہوتے ہیں اس لئے ان کے کسی فعل کو ہماری
جماعت کی طرف منسوب نہیں کرنا چاہئے۔
وہ
دوسرے یہ کہ ہجوم میں اختلاف ہونا ضروری ہجوم میں طبائع کا اختلاف ضروری ہے بات ہے۔ حضرت خلیفہ اول اس کی مثال پگڑیوں
سے دیا کرتے تھے۔ تو جس طرح لوگوں کی ان ظاہری چیزوں میں اختلاف ہوتا ہے اسی طرح
طبائع میں بھی اختلاف ہوتا ہے اس کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔ لیکن بعض لوگ جب
اپنی طبیعت کے خلاف کوئی بات دیکھتے ہیں تو ناراض ہو جاتے ہیں۔ مثلاً کئی لوگ جوش کی وجہ
سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر دوسرے اس پر چڑتے ہیں۔ مجھے تعجب آتا ہے کہ ان کے چڑنے
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۶
علم م حاصل کر
کی کیا وجہ ہے۔ مختلف طبائع ہیں جس طرح انہیں آگے بڑھنے والوں پر اعتراض ہے اسی طرح
آگے بڑھنے والے بھی ان پر معترض ہیں کہ یہ لوگ کیوں ہماری طرح آگے نہیں بڑھتے
کیونکہ ان کے نزدیک یہ بھی اخلاص دکھانے کا ایک طریق ہے۔ بات یہ ہے کہ دونوں کے
نزدیک الگ الگ اخلاص کا معیار ہے۔ ایک تو کہتے ہیں کہ خواہ پس جائیں آگے ہی جاتا ہے۔
مفتی محمد صادق صاحب سناتے تھے کہ حضرت مسیح موعود کی زندگی کے آخری سال جو جلسہ ہوا
اس میں ایک شخص مجمع میں سے پیچھے کھڑا ہوا دوسرے سے کہہ رہا تھا کہ دیکھو نبیوں کا زمانہ
روز روز نہیں آتا تو ایک دفعہ آگے جاکر حضرت مسیح موعود" سے مصافحہ کر ہی آخواہ تیری ہڈی
ہڈی کیوں نہ ٹوٹ جائے چنانچہ وہ مجمع میں گھس گیا اور مصافحہ کر آیا۔ تو ایک اس طبیعت کے
لوگ ہوتے ہیں مگر دوسرے کہتے ہیں کہ مجمع میں لڑکتے جانا کہاں کا ادب ہے، اس طرح
خواہ مخواہ تکلیف دی جاتی ہے۔ یہ دونوں کے اخلاص کی باتیں ہیں اور دونوں پھل پائیں گے
اس لئے کسی کو ایک دوسرے پر چڑنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ پھر بعض سختی اور تشدد سے
میرے پاس سے دوسروں کو ہٹانا چاہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ خدمت کر رہے ہیں انہیں
چاہئے کہ رفق اور ملائمت کا سلوک کریں، ایک دوسرے کے ساتھ محبت اور ادب سے پیش
آئیں تم سب ایک دوسرے کے بھائی ہو اور غیر احمدی جو آئے ہیں وہ ہمارے مہمان ہیں۔ پس
تم انسانیت اور مراتب کے لحاظ سے ایک دوسرے کے ساتھ سلوک کرو نہ کہ سختی اور بے ا
اور بے
ادبی
سے پیش آؤ۔ مجھے حیرت ہوتی ہے جب ایک دوسرے سے بد تہذیبی اور سختی کر کے لوگ کہا
کرتے ہیں کہ ہم تو لنگوٹیے یار ہیں ہمارا کیا ہے۔ حالانکہ اگر وہ بچپن کے دوست ہیں تو انہیں
چاہئے کہ ایک دوسرے کا اور بھی زیادہ ادب اور لحاظ کریں کیونکہ اگر دوست دوست کے
ساتھ اچھا سلوک نہیں کرتا تو کیا دشمن کرے گا۔
آپ لوگ ایک دوسرے کا دوسرے کا ادب کریں قادیان والے باہر سے آنے ، والوں کا ادب کریں
کہ وہ ان کے مہمان ہیں اور بیرونی احباب قادیان والوں کا ادب کریں کہ ان کا اکثر حصہ ایسا
ہے جو اپنا سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر محض دین کی خاطر یہاں آگیا ہے۔ آپ لوگ میرے پاس
یہاں آئے ہیں اور یہ لوگ میرے ملازم نہیں ہیں مگر رات کے دو دو بجے تک آپ لوگوں کی
خاطر سردی میں کام کرتے رہتے ہیں۔ اگر ان لوگوں میں اخلاص اور محبت نہ ہوتی تو انہیں کیا
ضرورت تھی کہ اپنے گھروں میں آرام کرنے کی بجائے سردی میں آدھی آدھی رات تک
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۷
علم حاصل کرو
آپ لوگوں کی خاطر تواضع میں لگے رہتے۔ اس کا انہیں کوئی انعام نہیں دیا جاتا بلکہ محض محبت
اور اخلاص سے کام کرتے ہیں اس لئے تمہیں ان کی قدر کرنی چاہئے۔ اس کے بعد میں یہاں
کے لوگوں کو کہتا ہوں کہ یہ لوگ جو دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے اپنے کاروبار کو چھوڑ کر
یہاں آتے ہیں یہ کوئی کھانے پینے کی خاطر نہیں آتے ۔ کیا وہ اسی کرایہ کا جسے خرچ کرکے یہاں
آتے ہیں گھر میں اچھے سے اچھا کھانا نہیں کھا سکتے مگر وہ یہاں خدا کی رضا حاصل کرنے کیلئے
آتے ہیں۔ پس طرفین کو چاہئے کہ ایک دوسرے کا ادب اور لحاظ کریں۔ باہر سے آنے والے
احباب یہاں کے رہنے والوں کی دقتیں اور مجبوریاں مد نظر رکھیں ہم انہیں کسی انتظام کیلئے
مقرر کرتے ہیں اور وہ مجبور ہوتے ہیں کہ جیسا انہیں حکم دیا گیا ہے اسی طرح کریں لیکن لوگ
ان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں کہ کیوں ہمیں حسب منشاء ملنے کا موقع نہ دیا گیا۔ ہاں اگر کوئی
ان سے سختی سے کلام کرتا یا درشتی سے روکتا ہے تو یہ اس کی نادانی ہے۔ وہ تو ہر روز ملتا ہے
اس لئے اسے اس جذبہ کا احساس نہیں ہے جو کچھ دیر کے بعد ملنے والوں کے دل میں ہوتا
ہے۔ اسے خیال کرنا چاہئے کہ ایک بھائی جو دوسرے بھائی کو کچھ عرصہ کے بعد ملتا ہے وہ اسے
چمٹ جاتا ہے لیکن جو اس کے پاس رہتا ہے وہ ایسا نہیں کرتا۔ اس سے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ
اسے محبت کم ہوتی ہے بلکہ یہ ایک فطرتی بات ہے کہ دیر سے ملنے والے کے دل میں بہت
جوش ہوتا ہے تو اس بات کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔
یہ باتیں جو اس وقت میں نے بتائی ہیں اگر ان کو غور سے سنا اور ان کے مطابق عمل
کیا جائے تو فتنے بہت کم ہو جائیں اس لئے ان کو مد نظر رکھنا نہایت ضروری اور فائدہ بخش ہے
ورنہ بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ایک شخص اسی بات کی وجہ سے مرتد ہو گیا تھا کہ حضرت
مسیح موعود نماز پڑھنے کے بعد مسجد میں بیٹھا کرتے تھے اور لوگ کوشش کرتے تھے کہ جس
قدر جلدی ہوسکے ہم آپ کے پاس پہنچیں تاکہ قریب جگہ حاصل کر سکیں۔ ایک دن آپ نماز
ات
کے بعد بیٹھے اور اس شخص کے پاس سے کوئی شخص جلدی سے گذرا را اور اس کی گھنی
لگ گئی تو اسی پر اسے ابتلاء آگیا۔ گو یہ معمولی سی بات تھی لیکن ایسی باتوں کے متعلق بہت
خیال رکھنا چاہئے تم لوگ اگر ان باتوں کو مد نظر مد نظر رکھو گے تو بہت بڑا فائدہ حاص حاصل کرو گے۔ پس
اپنے جوشوں اور جذبات کو دباؤ اور نرم ہو جاؤ۔ جب انسان نرم ہو جاتا ہے تو پھر اس پر کوئی
حملہ نہیں کرتا۔ مجھے یاد ہے بچپن میں ہم نے ایک کشتی رکھی ہوئی تھی، ارد گرد کے گاؤں کے
انوار العلوم جلد ۴
١٠٨
علم حاصل کرو
لڑکے اسے پانی میں لے جاتے اور توڑ ڈالتے۔ ایک دن میں نے کچھ لڑکوں کو مقرر کر دیا کہ
جب کوئی شخص کشتی لینے آئے تو مجھے خبر کرنا۔ چنانچہ جب کچھ لڑکے کشتی کو سیر کیلئے لے گئے
تو انہوں نے مجھے اطلاع دی، میں ہاتھ میں سوئی لے کر گیا کہ اس سے ان کو ماروں گا۔ وہ مجھے
دیکھ کر کشتی کو چھوڑ کر بھاگے، ایک میرے سامنے سے گزرا اور میں نے تھپڑ مارنے کیلئے زور
سے ہاتھ اٹھایا تو اس نے اپنا منہ میرے سامنے کر دیا اور کہا کہ لو مرزا جی مارلو۔ اس کی یہ بات
سن کر میرے اعصاب ڈھیلے ہو گئے اور ہاتھ بے اختیار گر گیا اور چھوڑ کر چلا آیا۔ تو نرمی ہر
شخص کو مجھکا دیتی ہے۔ پس وہ جو ایک دوسرے کے بھائی اور دوست ہوں ان سے اگر نرمی اور
ملائمت کا سلوک کیا جائے تو وہ کیوں محبت اور الفت سے بھر کر آگے نہ مجھک جائیں گے۔
رسول کریم کے اخلاق آپ لوگ اس بات کو خوب یاد رکھیں کہ ہم لوگ جس نبی کے
پیرو ہیں وہ بڑے ہی اعلیٰ اخلاق والا انسان تھا۔ آپ ایسے اخلاق
والا نہ کوئی پہلے ہوا ہے اور نہ کوئی ہو سکتا ہے، پھر آپ کے بروز حضرت مسیح موعود کے بھی
بے نظیر اخلاق تھے۔ اب تم خود ہی غور کر لو کہ ایسے نبیوں کے پیرو اور مرید ہو کر تمہیں کیسے
اخلاق دکھانے چاہئیں۔ مجھے مسلمان کہلانے والوں پر تعجب ہی آیا کرتا ہے اللہ تعالیٰ ان پر رحم
کرے، رسول کریم ال کی کوئی خوبی آپ کی طرف منسوب نہیں ہونے دیتے۔ قرآن کریم
میں آنحضرت ا کی بیشمار خوبیاں بیان کی گئی ہیں مگر یہ سب حضرت عیسیٰ کی طرف
منسوب کرتے ہیں اور آنحضرت ا کے متعلق مفسرین بڑے شوق سے بیان کرتے ہیں کہ
فلاں فلاں آیت میں نَعُوذُ بِاللهِ) آپ پر عتاب نازل ہوا۔ خدا تعالی تو فرماتا ہے۔ قُلْ إِنْ
كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللهُ (آل عمران: ۳۲)۔ کہ لوگوں کو کہہ دو کہ اگر تم
اللہ کے محبوب بننا چاہتے ہو تو مجھے اپنا محبوب بناؤ مگر وہ کہتے ہیں کہ آپ پر خدا تعالیٰ عتاب ہی
عتاب کرتا رہا ہے۔ وہ جن آیتوں کو عتابی قرار دیتے ہیں ان میں سے ایک کو پڑھ کر تو مجھے اتنا
مزا آتا ہے کہ جی چاہتا ہے کہ اگر رسول اللہ سامنے ہوں تو آپ کو محبت سے چمٹ ہی جاؤں۔
خدا تعالیٰ آپ کے اخلاق کے متعلق ایک بات بیان فرماتا ہے اور وہ یہ کہ عبس
وَتَوَلَّى أَنْ جَاءَهُ الْأَعْمَى (عبس : ۳۲)۔ اس نے تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا کہ اس کے
پاس ایک اندھا آگیا۔ مفسرین کہتے ہیں یہ عتابی آیت ہے اور اس میں خدا نے آنحضرت
کو یہ سزا دی ہے کہ آپ کو صیغہ غائب سے مخاطب کیا ہے اور ناراضگی کی وجہ سے
انوار العلوم جلد ۴
۱۰۹
علم حاصل کرو
نام نہیں لیا کیونکہ جب آپ کے پاس اندھا آیا تو آپ نے تیوری چڑھائی اور اس کی طرف
سے منہ پھیر لیا۔ اس پر خدا تعالیٰ کو ایسا غصہ آیا کہ آپ کو مخاطب کرنا پسند نہ کیا۔ لیکن نادان
نہیں جانتے کہ یہ نہایت پیار اور محبت کا کلام ہے۔ کسی سے ناراضگی اور ناپسندیدگی کیوں کی
جاتی ہے اس لئے کہ اس پر اس کا اظہار ہو جائے اور وہ سمجھ لے کہ میری فلاں حرکت پر
ناراضگی ہوتی ہے اور یہ حرکت بعض دفعہ بداخلاقی سمجھی جاتی ہے۔ لیکن اگر کسی کی کوئی بات
ناپسند ہو اور اس ناپسندیدگی کا اظہار اس پر نہ کیا جائے تو یہ بد خلقی نہیں۔ بلکہ اعلیٰ درجہ کے
اخلاق میں سے ہے۔ مثلاً کوئی کسی کے بیٹے کو مار رہا ہو اور وہ پاس سے گذرے تو اپنے بیٹے کو
پٹتا دیکھ کر اسے ناراضگی تو طبعاً ہونی چاہئے اور ہوگی لیکن اگر وہ اس کو ظاہر نہ ہونے دے اور
مارنے والے سے اپنی ناراضگی کو بالکل چھپائے رکھے تو یہ اس کا خُلق ہوگا نہ کہ بد خلقی۔ دنیا
میں ناراضگی کا اظہار کئی طریق سے کیا جاتا ہے، کئی اس کا اظہار مارنے کے ذریعہ کرتے ہیں،
کئی گالیوں کے ذریعہ کرتے ہیں، کئی درشت اور کرخت آواز سے کرتے ہیں۔ اور کئی چہرہ کی
بناوٹ سے کرتے ہیں۔ اب یہ دیکھنا چاہئے کہ آنحضرت ا نے جو اظہار ناپسندیدگی کیا تو
کس طریق سے کیا۔ اسی طریق سے کہ تیوری چڑھائی اور منہ پھیر لیا لیکن یہ ایسا طریق تھا کہ
جس سے اندھے پر ہرگز ظاہر نہیں ہو سکتا تھا کہ اس کی کسی حرکت پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا
ہے کیونکہ نہ تو وہ منہ کی بناوٹ کو دیکھ سکتا تھا اور نہ ہی منہ پھیرنے کو معلوم کر سکتا تھا۔ پھر
اس کے ساتھ آنحضرت ا نے بد خلقی کیا کی؟ اس کے ساتھ بد خلقی تو تب ہوتی کہ اس کو
کوئی گالی دی جاتی یا سختی سے کچھ کہا جاتا لیکن رسول کریم ﷺ نے ایسا نہیں کیا بلکہ ایسا
طریق اختیار کیا جس کا اسے احساس تک نہ ہوا۔
پس یہ اعلیٰ درجہ کا خلق ہے نہ کہ بد خلقی۔ یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں
غائب کے صیغے استعمال کئے ہیں کیونکہ ان صیغوں میں یہ ظاہر کیا گیا ہے کہ گویا اللہ تعالی
اس وقت رسول کریم" سے مخاطب نہیں بلکہ دوسرے لوگوں سے مخاطب ہے اور دوسرے
لوگوں سے خطاب یہ ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی آپ کے اخلاق حسنہ کا ذکر کرتا ہے کیونکہ کیا
یہ ممکن ہے کہ خدا تعالی اپنے اس برگزیدہ رسول کی کوئی معمولی غلطی دیکھ کر اگر اس غلطی
کو مانا جائے) لوگوں کو اس غلطی پر آگاہ کرکے اس پر اسے شرمندہ کرے گا۔ میرے نزدیک تو
غائب کے صیغے ہی بتا رہے ہیں کہ عتاب نہیں خوبی کا اظہار ہے اور خدا تعالی باقی دنیا کو
انوار العلوم جلد ۴
ال۔
علم حاصل کرو
مخاطب کرکے کہتا ہے کہ دیکھو میرے رسول کے کیسے اخلاق ہیں کہ ایک اندھے کی ایک بات
کو اس نے ناپسند کیا تو اس کا اظہار اس پر نہ ہونے دیا۔ اگر عتاب ہوتا تو پھر رسول اللہ کو
مخاطب کیا جاتا۔ تا یہ نہ ثابت ہو کہ خدا تعالیٰ اپنے محبوب کی شکایت دوسروں کے پاس کرتا
ہے۔ یہ بات میں نے اس لئے بتائی ہے کہ ہم اس نبی کی امت ہیں جس کے ایسے اعلیٰ درجہ
کے اخلاق تھے کہ آپ نہ چاہتے تھے کہ میری بات سے کسی کی دل شکنی نہ ہو۔ پس تمہاری
بھی ہر ایک بات اور ہر ایک حرکت ایسی ہی ہونی چاہئے کہ جس سے کسی کی دل شکنی ہو۔
بعض لوگوں کو مجمع میں ذرا سا دھکا لگ جائے تو معمولی باتوں پر رنجیدہ نہیں ہونا چاہئے
ناراض ہو جاتے ہیں۔ وہ اگر میرے پاس کھڑے
ہوں تو انہیں پتہ لگے کہ میری کیا حالت ہوتی ہے۔ مصافحہ کرتے وقت ایک صاحب ادھر کھینچتے
ہیں تو دوسرے دوسری طرف اور تیسرے تیسری طرف۔ پھر جب ایک صاحب ہاتھ پکڑ لیتے
ہیں تو دوسرے ان کی بجائے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس طرح میں کبھی ایک طرف
اوندھا ہو جاتا ہوں اور کبھی دوسری طرف کبھی آگے اور کبھی پیچھے۔ پس اگر ایسے مجمع میں دھکے
کی وجہ سے ناران ناراضگی ہو سکتی ہے تو ؟ تو مجھے ناراض ہونا چاہئے تھا جس کی یہ حالت ہوتی ہے نہ کہ
انہیں جن کو کوئی ایک آدھ دھکا اتفاقاً لگ جاتا ہے۔ مگر مجھے تو اس سے خوشی ہی ہوتی ہے نہ
کہ ناراضگی کیونکہ میں خیال کرتا ہوں کہ میں اسی خاندان میں سے ہوں کہ جب وہ ہندوستان
میں آیا تو سارا ملک اس کا دشمن اور خون کا پیاسا تھا لیکن رسول کریم ﷺ کی اطاعت اور
فرمانبرداری سے یہ مقام حاصل ہو گیا ہے کہ اب لوگ پروانوں کی طرح ہم پر گرتے ہیں یہ
خیال کر کے مجھے تو ہر دھکے میں مزا ہی آجاتا آجاتا ۔ ہے۔
ایک دوسرے سے بڑھ کر اخلاق دکھاؤ ہیں آپ لوگوں کو یہ بات مد نظر ہونی چاہئے کہ
ایک دوسرے سے بڑھ کر اخلاق دکھائیں کیونکہ
اگر ہم اعلیٰ اخلاق نہ دکھلائیں گے تو اور کون ہوگا جو دکھلائے گا۔ ہم حقیقی اسلام کے دعویدار
ہیں اور رسول کریم ﷺ کے صحابہ کرام میں شامل ہیں۔ اگر ہمارے اخلاق کامل نہ ہوں
گے تو اور کس کے ہوں گے۔ پس ہر ایک موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ خلق اور پیار سے
پیش آؤ اور ایسی محبت دکھلاؤ کہ اگر ایک کو دکھ ہو تو سب کو اس کا درد محسوس ہو۔ مومن
ایک خدا کو ماننے والے ہیں اس لئے انہیں ایک ہی ہونا چاہئے اور ایسی محبت دکھانی چاہئے کہ
انوار العلوم جلد ۴
111
علم حاصل کرو
کسی کی کوئی ایسی کمزوری جس سے شریعت کا رکن نہ ٹوٹتا ہو بری نہ لگے۔ بھلا بتاؤ تو سہی اگر
تم میں سے کوئی کھانا کھا رہا ہو اور غلاظت سے بھرا ہوا اس کا بچہ پاس آبیٹھے تو اسے برا لگے گا۔
ہرگز نہیں۔ اس قسم کی باتیں بڑی تو غیر کی لگا کرتی ہیں اپنوں کی نہیں لگتیں لیکن جب تم ایک
دوسرے کے بھائی ہو تو پھر کیونکر ہو سکتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ایک دوسرے سے ناراض
ہو جاؤ۔ اگر کسی میں کوئی شرعی کمزوری ہو تو بھی نرمی سے سمجھاؤ اس کیلئے دعائیں مانگو، محبت
اور پیار سے نصیحت کرو کیونکہ محبت اور پیار کی بات جو اثر رکھتی ہے وہ سختی اور درشتی والی
بات نہیں رکھتی۔ اس بات کو خوب یاد رکھو کہ اب زمانہ آپس کی لڑائی جھگڑے کا نہیں بلکہ
بہت خطرناک ہے۔ میں یہ نہیں جانتا کہ مشیت ایزدی کیا کرنے والی ہے مگر یہ ضرور کہہ سکتا
ہوں کہ کچھ ایسے امور ظاہر کرنے والی ہے جو دنیا میں اس سے پہلے اس نے کبھی ظاہر نہیں
کئے اس لئے آپس میں محبت اور پیار بڑھاؤ ۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں جو شخص خدا کیلئے
ی سے محبت کرتا ہے قیامت کے دن خدا خدا تعالی کا سایہ اس پر ہوگا۔ پس جب قیامت ایسے
خطرناک اور روح فرسا وقت میں خدا کا سایہ ہو گا تو پھر اس دنیا میں کیوں نہ ہوگا اس لئے ایک
دوسرے کے ساتھ خدا کیلئے ہی محبت کرو تاکہ اسی دنیا میں تم پر خدا کا سایہ ہو۔ پھر یہ بھی تو
خیال کرو کہ اگر آپ لوگ بطور خود دنیا میں صادق دوستوں کی تلاش میں نکلتے تو کبھی نہ پاسکتے۔
اور نگزیب لکھتا ہے کہ مجھے ساری عمر میں ایک ہی صادق دوست ملا ہے لیکن تمہیں تو
خدا تعالی نے تلاش کر کے صادق دوست بھیج دیئے ہیں۔ پھر کیسے افسوس اور رنج کی بات ہوگی
اگر تم ان سے محبت اور الفت نہ پیدا کرو۔ پس تم آپس میں یگانگت اور محبت کا وہ نمونہ دکھلاؤ
کہ عداوت اور نا اتفاقی کے لفظ ہی تمہاری لغت سے مٹ جائیں۔
کسی
میں نے عورتوں میں بیان کیا تھا اور آپ لوگوں کے سامنے بھی کہتا ہوں کہ خدا کا
محبوب بننا تو ایک بہت بڑی بات ہے اور مسلمان بننا بھی کوئی چھوٹی بات نہیں ہے۔ پہلے تم
انسان تو بنو جب کوئی انسان بن جائے تو پھر مسلمان بن سکتا ہے اور پھر خدا تعالیٰ کا محبوب بھی
بن سکتا ہے۔ انسان بننے کے یہ معنی ہیں کہ وہ اخلاق سیکھ لو جو انسانیت کیلئے لازمی ہیں اس
کے بعد مسلمان بننے کی باری آئے گی۔ اسلام گدھوں، بھیڑیوں اور کتوں وغیرہ حیوانوں کیلئے
نہیں آیا بلکہ انسانوں کیلئے آیا ہے لیکن جن میں ان حیوانوں والے اخلاق اور عادات پائی جاتی
ہیں وہ اسلام کے مستحق کہاں ہو سکتے ہیں۔ پس پہلے انسان بنو تو پھر مسلمان بن سکو گے۔ انسان