علم حاصل کرو
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۴
پہنچاہی دیں گے۔
الحرة
علم حاصل کرو
آپ لوگ شاید یہ کہیں کہ ہم سالانہ جلسہ پر جو آیا کرتے ہیں ہمارا یہی آنا کافی ہے مگر یہ
ٹھیک نہیں ہے اس موقع پر اجمالی باتیں بتائیں جاتی ہیں اور کام کرنے کی تاکید کی جاتی ہے نہ
کہ کچھ پڑھانے اور سکھانے کی فرصت ہوتی ہے اس کیلئے جلسہ کے ایام کے علاوہ ہی موقع
ہوتا ہے اس لئے جلسہ کے علاوہ اور وقتوں میں بھی آنا چاہئے۔ جو دوست اور دنوں میں آتے
ہیں انہوں نے چونکہ دیکھ لیا ہے کہ تازہ اور ڈبوں کے دودھ میں کیا فرق ہے اس لئے وہ کوئی
مجھتی اور کوئی موقع ایسا نہیں جانے دیتے کہ یہاں نہیں آجاتے۔ خرچ کی تنگی برداشت کرتے
ہیں، گھر کے آرام و آسائش کو ترک کرتے ہیں، بیوی بچوں سے جدا رہتے ہیں مگر آتے ضرور
ہیں اور انہیں فائدہ بھی بہت پہنچتا ہے۔ ان کا بار بار آنا ہی بتاتا ہے کہ انہیں فائدہ حاصل ہوتا
ہے ورنہ وہ کیوں آئیں تو یہاں آنا نہایت ضروری ہے۔ حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق
بڑا زور دیا ہے اور فرمایا ہے کہ جو بار بار یہاں نہیں آتے مجھے ان کے ایمان کا خطرہ ہے۔ پس
جو قادیان سے تعلق نہیں رکھے گا وہ کاٹا جائے گا۔ تم ڈرو کہ تم میں سے کوئی نہ کاٹا جائے گا۔
پھر یہ تازہ دودھ کب تک رہے گا آخر ماؤں کا دودھ بھی سوکھ جایا کرتا ہے۔ کیا مکہ اور مدینہ کی
چھاتیوں سے یہ دودھ سوکھ گیا کہ نہیں؟ اسی طرح ایک وہ وقت بھی آئے گا خدا ہماری
اولادوں اور ان کی اولادوں کی اولادوں سے بھی پرے اسے پھینک دے جبکہ یہ دودھ سوکھ
جائے گا لیکن یہ وقت آئے گا ضرور اس لئے تمہیں چاہئے کہ اس دودھ کو پیو اور اس سے
فائدہ اٹھاؤ۔ سال میں صرف ایک دفعہ تمہارا آنا کوئی زیادہ مفید نہیں ہو سکتا مگر افسوس ہے کہ
اکثر لوگ اس طرف خیال نہیں کرتے۔ پھر پوری اور فائدہ بخش تعلیم استاد اسی وقت دے سکتا
ہے جب کہ طالب علم سے اچھی طرح واقفیت بھی رکھتا ہو اور اس کی عادات کو خوب جانتا ہو
مگر صرف جلسہ کے موقع پر آنے والے دوستوں سے ہمیں ایسی واقفیت نہیں ہو سکتی۔ بیسیوں
لوگ ہوں گے جو مجھے چاروں جلسوں پر ملے ہوں گے اور انہوں نے اپنے نام بھی بتلائے ہوں
گے لیکن پھر بھی میں انہیں نہیں پہچان سکتا کیونکہ اس قدر ہجوم میں کوئی پتہ نہیں رہتا اور
تعلیم بغیر پوری واقفیت کے دی نہیں جاسکتی اور واقفیت اسی طرح ہو سکتی ہے کہ دوست بار بار
آئیں اور جلسہ کے ایام کے علاوہ اوقات میں آئیں۔ ایسی صورت میں معلوم ہو سکے گا کہ فلاں
کو کس طریق سے پڑھانے کی ضرورت ہے اور فلاں کو کس علم کی حاجت۔ پھر اسی کے مطابق
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۷
علم حاصل کرو
اس کی تعلیم کا انتظام کیا جائے گا۔ جو دوست یہاں آتے رہتے ہیں ان کو کسی نہ کسی رنگ میں
تعلیم دی جاتی ہے اور انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔ کوئی یہ نہ کہے کہ ہمارے پاس حضرت
مسیح موعود کی کتابیں جو موجود ہیں انہیں اپنے طور پر پڑھ کر ہی ہم دین کی باتوں سے آگاہ
ہو جائیں گے کیونکہ یہ کتابیں قرآن کریم سے بڑھ کر نہیں ہیں مگر کیا قرآن کے موجود ہوتے
ہوئے لوگ دین سے بے خبر نہ ہو گئے۔ ضرور ہو گئے۔ جس کی وجہ یہی ہے کہ ان کے پاس
شفایابی کا نسخہ تو موجود تھا لیکن اس کے استعمال کرانے والا کوئی نہ تھا۔ پس تمہارے لئے
ضروری ہے کہ بار بار یہاں آکر تعلیم حاصل کرو اور جو ضرورت ہو اس کے مطابق نسخہ تجویز
کراؤ تاکہ فائدہ ہو۔
ہاں یہ خوب یاد رکھو کہ دنیا میں کوئی انسان ایسا نہیں جو تمام علوم میں ماہر ہو۔ یا
قرآن کریم کے تمام معانی اور معارف پر آگاہ ہو البتہ دین کا علم حاصل کرنے سے ایک ایسا ملکہ
پیدا ہو جاتا ہے کہ اس کے بعد کوئی اعتراض نہیں ہوتا جس کا جواب نہ آجائے اور کوئی روحانی
مشکل نہیں ہوتی جو حل نہ ہو جائے۔ جب یہ ملکہ پیدا ہو جائے تو پھر انسان کیلئے دینی علم کافی
ہو جاتا ہے اور یہ اسی طرح پیدا ہو سکتا ہے کہ کسی استاد کے ذریعہ علم حاصل کیا جائے اسی ملکہ
کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ اَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ
فِي النَّاسِ كَمَنْ مَّثَلُهُ فِي الظُّلُمَتِ لَيْسَ بِخَارِجٍ مِّنْهَا كَذَلِكَ زُيِّنَ لِلْكَفِرِينَ
مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ (الانعام: ۱۲۲) بھلا بتاؤ تو سہی کہ ایک ایسا شخص جو مردہ ہو اور پھر ہم نے
اسے زندہ کر دیا ہو اور اس کیلئے ایک شمع پیدا کی ہو کہ جس کے ذریعہ سے وہ لوگوں میں چلتا
پھرتا ہو اُس شخص کی طرح ہو سکتا ہے کہ جو اندھیرے سے باہر نہیں نکلتا۔ کافروں کو ان کے
اعمال ایسے ہی خوبصورت کر کے دکھائیں گے۔ (یعنی شیطان نے ان کو ان کے اعمال ایسے
خوبصورت کر کے دکھائے ہیں کہ وہ اُن کو چھوڑنا پسند ہی نہیں کرتے)۔
اس ارشاد باری سے پتہ لگتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے مومن کیلئے صرف زندہ ہونا ہی کافی
نہیں قرار دیا گیا بلکہ فرماتا ہے کہ اس کے پاس ایسا نور بھی ہونا چاہئے کہ خواہ وہ کیسے ہی
خطرناک دشمنوں میں چلا جائے ذرا نہ گھبرائے۔ پس جب تک یہ ملکہ نہ پیدا ہو اس وقت تک
انسان کامل انسان نہیں بن سکتا اور اس میں جس قدر وسعت علماء کی صحبت میں رہنے سے
ہو سکتی ہے وہ کسی اور طریق سے نہیں ہو سکتی۔ چنانچہ دیکھ لو وہ لوگ جو اکثر قادیان آتے رہتے
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۸
علم حاصل کرو
ہیں ان پر اگر کوئی بڑے سے بڑا غیر احمدی مولوی بھی اعتراض کرے تو ذرا نہیں گھبراتے بلکہ
دندان شکن جواب دے کر اس کامنہ بند کر دیتے ہیں لیکن جو نہیں آتے ان میں یہ بات نہیں
ہوتی۔ ان کی یہ کمی اُسی وقت دور ہو ہو گی جبکہ وہ دین سیکھنے کیلئے خاص طور پر یہاں آکر رہیں
گے۔ اس کیلئے یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ دینی علوم کے سیکھنے اور ان میں ملکہ پیدا کرنے کیلئے
ی ضروری نہیں ہوتا کہ لفظ پڑھائے جائیں بلکہ یہ بات ایک اور طرح بھی حاصل ہوتی ہے
اور وہ اس طرح کہ ایک ایسی جگہ جس میں خدا تعالیٰ نے برکت رکھی ہو اس سے اور ایسے
انسان سے جسے خدا تعالیٰ نے جماعت کے انتظام کیلئے کھڑا کیا ہو اس سے تعلق ہو اور اس کی
صحبت میں بیٹھا جائے تو خواہ وہ سارے دن میں ایک لفظ بھی نہ بتائے تو بھی اٹھتے وقت پہلے کی
نسبت زیادہ علم اور معرفت ہوگی۔ یہ ایک بہت بڑا اور اہم مضمون ہے کہ اس طریق سے کس
طرح معرفت الہی اور دین میں ترقی ہو جاتی ہے اس وقت فرصت نہیں کہ اس کو بیان کروں
ہاں اگر کوئی تجربہ کیلئے تیار ہو تو وہ اس طرح کر سکتا ہے کہ اپنے دل میں کچھ سوال رکھ کر
میرے پاس بیٹھ جائے اور مجھے وہ سوال بتائے نہیں صرف پاس بیٹھا رہے پھر دیکھے کہ باتوں ہی
باتوں میں اس حمد کے سوال حل ہوتے ہیں یا نہیں۔ اس کیلئے قرآن کریم نے جو شرائط مقرر
کی ہیں وہ میں پھر کبھی بتادوں گا ان کے مطابق جو عمل کرے گا وہ دیکھ لے گا کہ ہم خواہ کسی
اور ہی مضمون پر ذکر کریں تو بھی اس کے شکوک مٹنے اور شبہات دور ہونے شروع ہو جائیں
گے۔ یہ خدا تعالی کی طرف سے مقررہ سنت ہے اور میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے۔ حضرت
مسیح موعود اور حضرت خلیفہ المسیح ا الاول کی صحبت میں بیٹھ کر دیکھا ہے کہ خود بخود سوال حل
ہوتے چلے جاتے ہیں۔ وجہ یہ ہے
کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔
ہے کہ ایسے وجودوں میں وہ برکات اور انوار الہی ہوتے ہیں جن
پس میں آپ لوگوں کو پھر توجہ دلاتا ہوں کہ علم دین حاصل کرنے کیلئے قادیان آئیں اور
ظاہری علوم اور باطنی علوم میں یہ ایک بہت بڑا فرق ہے کہ اول الذکر میں اسباب ظاہری کا زیادہ دخل ہوتا ہے اور
باطنی علوم میں علوم باطنی کا۔ مسمریزم وغیرہ علوم کے ماہرین بھی دل سے دل کو بات پہنچادینے کا دعوی کرتے ہیں گو ان کا
دعوی ثابت نہیں مگر اسے تسلیم بھی کر لیا جائے تو ضروری ہے کہ اول اس کا سوال معلوم ہو اور پھر جواب دینے والا
خاص طور پر علیحدہ بیٹھ کر خاموشی سے اس پر توجہ ڈالے اور ایک وقت میں ایک ہی شخص سے معالمہ ہو سکے گا برخلاف
اس کے روحانی اثرات چونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوتے ہیں ان میں ان اسباب کی ضرورت نہیں ہوتی اور پھر یہ یقینی
ہوتے ہیں۔ مگر دنیاوی علوم محض ظنی اور شکی جن میں کثیر حصہ جھوٹ اور فریب کا شامل ہوتا ہے۔ خاکسار مرزا محمود احمد
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۹
علم حاصل کرو
اور بار بار آئیں اور آکر میرے پاس بیٹھیں اور مجھ سے اپنے آپ کو واقف کرائیں جو مشکل
سوالات پیش آئیں انہیں پوچھیں ہاں قرآن کریم نے جو ادب سکھایا ہے اس کو مد نظر رکھیں
کہ خدا تعالیٰ بیہودہ اور لغو سوالات کو جن کا دین سے کوئی تعلق نہ ہو جائز نہیں رکھتا اور ایسے
سوالات کرنے والے انسان کو ہدایت نصیب نہیں ہوتی اس لئے تم وہی سوال کرو جس کا حل
کرنا تمہارے لئے مشکل ہو۔ یا جو تمہارے دل میں کھٹکتا ہو نہ کہ سوال کرنے کی خاطر سوال
کرو کیونکہ ایسا کرنا نور معرفت مٹا دیتا ہے اور دین سے دور پھینک دیتا ہے۔
دوسرا طریق علم دین سیکھنے کا کا یہ ہے کہ بعض دوسرے مختلف مقامات میں
دوسرا طریق دور قرآن کریم کا درس دیتے ہیں ان کے درس کو باقاعدہ طور پر سنو اور ان سے
قرآن کریم سیکھو۔ میں نے شکایت سنی ہے کہ بعض جگہ کے لوگ درس میں شامل ہونے میں
ستی کرتے ہیں ایسا نہیں چاہئے۔ خدا تعالیٰ نے ان درس دینے والوں کو جتنا علم دیا ہے اتنے
سے بھی فائدہ اٹھانا چاہئے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں مزا نہیں آتا اس لئے درس میں شامل
نہیں ہوتے۔ میں کہتا ہوں وہ مزے کیلئے قرآن سنتے ہیں یا ایمان کیلئے اگر محض مزے کیلئے
سیکھتے ہیں تو ان کا سیکھنا نہ سیکھنے سے برا ہے لیکن اگر ایمان کیلئے سکھتے ہیں تو خواہ ابتداء میں
انہیں مزا نہ بھی آئے تو بھی سستی نہ کرنی چاہئے آہستہ آہستہ انہیں ایسا مزا آنے لگ جائے
گا کہ جو انہیں پہلے کبھی آیا ہی نہ ہوگا۔ پس ان مقامات پر جہاں درس ہوتا ہے مثلاً لاہور
امرتسر، پشاور، فیروز پور ، گوجرانوالہ، شملہ حیدر آباد دکن وہاں کے دوستوں کو چاہئے کہ کوشش
کر کے شامل ہوں۔ اگر انہیں ایک نکتہ مل گیا تو بھی کوئی نقصان نہیں ہو گا بلکہ فائدہ ہی ہوگا
اور جن مقامات پر درس نہیں ہوتے وہاں کے دوستوں کو اس کا انتظام کرنا چاہئے۔
تیسرا طریق وہ ہے جس کا ابھی تک بعض مشکلات کی وجہ سے انتظام نہیں ہو سکا تیسرا طریق لیکن اب خدا کے فضل سے کسی حد تک انتظام ہوگیا ہے وہ اسباق القرآن کا
طریق ہے۔ بہت سے سبق تیار ہو چکے ہیں اور انشاء اللہ جنوری سے شائع ہونے شروع
ہو جائیں گے جو دوست ان کے ذریعہ علم حاصل کرنا چاہیں وہ اپنا نام دفتر ترقی اسلام میں
لکھا دیں ان کو سبق چھپنے پر بھیج دیئے جایا کریں گے۔
چوتھا طریق
چوتھا طریق علم حاصل کرنے کا ایسا طریق ہے جو بہت ہی مفید ہے اور وہ یہ کہ
جتنا علم خود آتا ہے وہ اپنے بیوی بچوں کو سکھایا جائے۔ کچھ لوگ تجربہ کر کے دیکھ
انوار العلوم جلد ۴
۱۴۰
علم حاصل کرو
لیں اس طرح کرنے سے ان کے اپنے علم میں بھی بہت ترقی ہوتی جائے گی۔ اس کی ایک وجہ
تو یہ ہے کہ پڑھانے سے علم بڑھتا ہے اور دوسرے یہ کہ جس طرح شیشہ کا عکس جب کسی
دوسری چیز پر ڈالا جائے تو شعاعیں لوٹ کر اس پر بھی پڑتی ہیں، اسی طرح جب دوسروں کو
پڑھانا شروع کیا جائے گا تو ان کا عکس لوٹ کر ان کے علم پر پڑتا ہے اور اس کا علم اور زیادہ
روشن ہو جاتا ہے، پھر بیوی بچوں کو پڑھانے میں جو ثواب حاصل ہو گا وہ علیحدہ ہو گا۔ پس جس کو
جتنا کچھ آتا ہے وہ باہر دوسروں کو بھی سکھائے اور گھر میں بیوی بچوں کو بھی پڑھائے۔ ہاں ایک
بات ضرور یاد رکھنی چاہئے کہ بعض اوقات شیطان جھوٹے اور غلط معنی سکھا دیتا ہے اس کی
بہت احتیاط کرنی چاہئے۔ اگر کسی کے دل میں کوئی اس قسم کی بات پیدا ہو جس کی تصدیق
رسول کریم کی احادیث اور حضرت مسیح موعود کی کتب سے اسے نہ ملتی ہو تو وہ اس کو لکھ
لے اور یہاں آکر میرے سامنے پیش کرے، یہاں سے اگر اس کے صحیح اور درست ہونے کی
تصدیق ہو جائے تو پھر دوسروں کے سامنے بیان کرے۔
پانچواں طریق پانچواں طریق یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود کی موعود " کی کتب پڑھی جائیں۔ آپ کو
خدا تعالی نے قرآن کریم کی خاص معرفت اور علم دیا تھا آپ فرماتے ہیں کہ ہر
نبی نے کوئی نہ کوئی حربہ چلایا ہے مجھے قرآن کریم کا حربہ ملا ہے پس چونکہ آپ کی کتب
قرآن کریم کی بے نظیر تفسیر ہیں اس لئے ان کا پڑھنا نہایت ضروری ہے۔
مجھے بھی خدا تعالی نے خاص طور پر قرآن کریم کا علم بخشا ہے مگر جب میں حضرت
مسیح موعود کی کتابیں پڑھتا ہوں تو ان سے نئے نئے معارف اور نکات ہی حاصل ہوتے ہیں
اور اگر ایک ہی عبارت کو دس دفعہ پڑھوں تو دس ہی نئے معارف حاصل ہوتے ہیں،
براہین احمدیہ کو میں کئی مہینوں میں ختم کر سکا تھا۔ میں بڑا پڑھنے والا ہوں کئی کئی سو صفحے لگاتار
پڑھ جاتا ہوں مگر براہین کو پڑھتے ہوئے اس وجہ سے اتنی دیر لگی کہ کچھ سطریں پڑھتا تو اس
قدر مطالب اور نکتے ذہن میں آنے شروع ہو جاتے کہ آگے نہ پڑھ سکتا اور وہیں کتاب رکھ
کر لطف اٹھانے لگ جاتا۔ چونکہ براہین احمدیہ قرآن کریم ہی کی تفسیر ہے اس لئے اس کے
پڑھنے سے بھی نئے نئے مطالب سوجھتے ہیں یہی حال حضرت مسیح موعود کی دوسری کتابوں کا
ہے اس لئے ان کو ضرور پڑھنا چاہئے۔ دیکھو اس زمانہ میں شیطان اپنے پورے زور اور ساری
قوت سے اسلام پر حملہ آور ہو رہا ہے اور حضرت مسیح موعود نے اس کا سر کچلنے کیلئے ایک
انوار العلوم جلد ۴
اما
علم حاصل کرو
جماعت تیار کی ہے اس لئے جو شخص اس میں اپنا نام داخل کرائے گا اس پر شیطان ضرور حملہ
آور ہو گا کیونکہ ہر ایک اپنے دشمن پر حملہ کرتا ہے چونکہ ہر ایک احمدی شیطان کا دشمن ہے
اور چاہتا ہے کہ جہاں اسے پاؤں پیس ڈالوں اس لئے شیطان بھی اس کوشش میں لگا رہتا ہے
کہ میرا داؤ چلے تو میں اسے پیس ڈالوں۔ اس لئے ہماری شیطان کے ساتھ جنگ ہے اور ہم
اس کے مقابلہ کیلئے میدانِ جنگ میں نکلے ہیں لیکن اگر ہم نہتے اور بغیر اسلحہ کے ہوں گے تو
سمجھ لو کہ ہمارے لئے کس قدر خطرہ کا مقام ہے۔ پس ہمارے لئے بہت ہی ضروری ہے کہ
ہمارے ہاتھ میں نہایت تیز اور آب دار تلوار ہو اور وہ تلوار حضرت مسیح موعود کی کتابیں
ہیں۔ دراصل تو قرآن کریم ہی تلوار ہے مگر چونکہ وہ بھی قرآن کریم ہی کی تفسیر ہیں اس لئے
وہ بھی تلوار کا ہی کام دیتی ہیں۔
تو قرآن کریم پڑھو اور اس کے سمجھنے کیلئے حضرت مسیح موعود کی کتابوں کو خوب یاد کرو
یہ تمہارے ہاتھ میں ایسا زبردست اور قوی ہتھیار ہوگا کہ جس کو دیکھتے ہی شیطان بھاگ جائے
گا۔ کسی دشمن کو اسی وقت حملہ آور ہونے کی جرات ہوتی ہے جبکہ وہ دوسرے کو نہتا اور
کمزور دیکھتا ہے لیکن جب اسے معلوم ہو کہ میرا مدمقابل نہ صرف قوی اور بہادر ہے بلکہ
اس کے ہاتھ میں نہایت تیز اور مضبوط تلوار بھی ہے تو پھر وہ حملہ کرنے کی کبھی جرات نہیں
کر سکتا۔ آپ لوگ خدا تعالیٰ کے فضل سے بہادر تو ہیں اور دین کیلئے جان تک دینے کیلئے تیار
ہیں لیکن صرف بہادری سے ہی کام نہیں چلتا جب تک کہ آپ لوگوں کے ہاتھوں میں
زبردست ہتھیار نہ ہوں۔ پس ان ہتھیاروں کو حاصل کرنے کی کوشش کرو جب ان کو حاصل
کرلو گے تو پھر کوئی دشمن تمہارے سامنے نہیں ٹھر سکے گا۔ شیطان ایک نہایت ہی بزدل اور
ڈرپوک ہستی ہے اور اس کے ہتھیار بالکل کند اور زنگ خوردہ ہیں وہ ہرگز تمہارے سامنے
آنے کی جرات نہیں کرے گا بلکہ دور سے دیکھ کر ہی بھاگ جائے گا۔ پس ان ہتھیاروں سے
مسلح ہونے کی کوشش کرو تا کامیابی حاصل کر سکو۔
چھٹا طریق ایسا ہے جس کی طرف متوجہ کرنے کا مجھے ایک
مدت ہے
خیال ہے
چھٹا طریق لیکن ایک مجبوری کی وجہ سے اسے بیان نہیں کر سکتا تھا۔ وہ مجبوری یہ ہے کہ
یہاں کے اخباروں میں سے ایک کے ساتھ میں بھی تعلق رکھتا ہوں چونکہ مجھ میں بڑی غیرت
ہے اس لئے یہ بات جانتے ہوئے بھی کہ اخبارات کے ذریعہ بہت بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے
انوار العلوم جلد ۴
۱۲
علم حاصل کرو
میں نے اخبارات اور رسالے خریدنے کی طرف توجہ نہیں دلائی کیونکہ ایک اخبار سے مجھے
بھی تعلق ہے اس کیلئے میں نے سوچا کہ اس اخبار کو کسی اور کے سپرد کردوں اور موجودہ
تعلق کو ہٹا کر تحریک کروں مگر اس وجہ سے کہ ابھی تک وہ اخبار گزشتہ گھاٹے میں ہے کسی
کے سپرد نہیں کر سکا۔ اب ایک اور طریق خیال میں آیا ہے اور وہ یہ کہ اس اخبار کو وقف
کردوں اس کے سرمایہ میں ایک اور صاحب کا بھی روپیہ ہے لیکن ان کی طرف سے بھی مجھے
یقین ہے کہ وہ بھی اپنا روپیہ چھوڑ دیں گے۔ پس میں آج سے اس اخبار کو بلحاظ اس کے مالی
نفع کے وقف ہی کرتا ہوں۔ ہاں اگر خدا نخواستہ نقصان ہوا تو اس کے پورا کرنے کی میں
انشاء اللہ کوشش کروں گا۔ ہم اس کی کمی کے پورا کرنے کی تو کوشش کریں گے لیکن جو نفع
ہو گا اسے نہ میں لوں گا اور نہ وہ بلکہ اشاعت اسلام میں خرچ کیا جائے گا۔
اس اعلان کے بعد چونکہ مالی منافع کے لحاظ سے کسی اخبار کے ساتھ میرا تعلق نہیں رہا
اس لئے اب میں تحریک کرتا ہوں کہ ہمارے دوست اخبارات کو خریدیں اور ان سے فائدہ
اٹھائیں۔ اس زمانہ میں اخبارات قوموں کی زندگی کی علامت ہیں کیونکہ ان کے بغیر ان میں
زندگی کی روح نہیں پھونکی جاسکتی۔ گزشتہ زمانہ میں مخالفین کی طرف سے جو اعتراض ہوتے
تھے وہ ایک محدود دائرہ کے اندر گھرے ہوئے تھے اس لئے ان کے جوابات کتابوں میں دے
دیئے جاتے تھے اور ان کتابوں کا ہی پاس رکھنا کافی ہوتا تھا مگر اس زمانہ میں روزانہ نئے نئے
اعتراضات اخباروں میں شائع ہوتے رہتے ہیں جن کے جواب دینے کیلئے اخباروں ہی کی
ضرورت ہے اور اسی لئے ہمارے سلسلہ کے اخبار جاری کئے گئے ہیں لیکن اکثر لوگ ان کی
خریداری کی طرف توجہ نہیں کرتے جس سے وہ دین کا ہی نقصان کر رہے ہیں۔ ہمارے
دوستوں کو چاہئے کہ جہاں تک ہو سکے تکلیف اٹھا کر بھی ان کو خریدیں۔ اگر ان اخباروں کی
اشاعت دو دو ہزار ہو جائے تو وہ نہ صرف اپنا بوجھ اٹھا سکتے ہیں بلکہ موجودہ حالت سے بھی بہتر
بنائے جاسکتے ہیں۔ بعض لوگ شکایت کرتے ہیں کہ ان کے نام یونسی وی پی بھیج دیئے جاتے
ہیں جنہیں وصول کرنا پڑتا ہے لیکن یہ ان کی شکایت بے جا ہے۔ میں نے جبکہ اعلان کرایا ہوا
ہے کہ اگر کوئی بغیر تمہارے لکھے کسی کتاب یا کسی اخبار یا کسی اور چیز کا وی پی کرتا ہے سوائے
ہ اس تقریر کے بعد گورداسپور جاکر میں نے باقاعدہ طور پر "الفضل" کو انجمن ترقی اسلام کی ملکیت میں دیئے
جانے کی درخواست دے دی اور اب وہ انجمن ترقی اسلام کی ملکیت میں ہے۔ (خاکسار مرزا محمود احمد )
انوار العلوم جلد ۴
۱۴۳
علم حاصل کرو
خریداران اخبار سے اخبار کی قیمت وصولی کے تو وہ ہرگز نہ وصول کیا جائے اور اس کی اطلاع
مجھے دی جائے۔ تو اب کسی کا اس اعلان کے ہوتے ہوئے شکایات کرنا بالکل نادرست ہے اس
لئے یہ عذر نہیں کیا جاسکتا۔ پس جہاں تک ہو سکے اخباروں کی اشاعت بڑھاؤ، انہیں خریدو اور
ان کے ذریعہ علوم حاصل کرو۔ اس وقت الفضل فاروق نور، ریویو آف ریلیجنز تشحيذ
جاری ہیں ان کے خریدار بنو۔
ساتواں طریق
ساتواں طریق گو وقتی ہے لیکن اس کو بھی یہاں بیان کئے دیتا ہوں کہ اس
سال ماه رمضان میں دس پاروں کا درس ہوا تھا مگر اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے
بہت کم لوگ آئے تھے آئندہ سال بھی اگر اللہ تعالی نے زندگی دی تو کوشش کروں گا کہ
پھر رمضان میں درس دوں اس موقع پر دوست یہاں آنے کی کوشش کریں اور قرآن کریم
سیکھیں۔ یہ سات طریق ہیں ان کو لکھ لو اور ان کے مطابق عمل کرنے کی کوشش کرو۔
خدا تعالیٰ تمہیں توفیق دے۔ باتیں تو اور بھی کئی ایک بتانے والی ہیں لیکن وقت نہیں ہے اس
لئے پھر سہی۔
حمد مشیت ایزدی کے ماتحت بوجہ بیماری اس سال درس نہیں ہو سکا۔ خاکسار مرزا محمود احمد