علم حاصل کرو
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۴
الله
اس نے میرے سامنے چھلکے رکھ کر میری ہتک کی ہے۔
علم حاصل کرو
تو وہ انسان جو صرف ظاہری شریعت پر عمل کرتا ہے اور معرفت الہی تقویٰ اللہ کا علم
نہیں سیکھتا اس کی ایسی ہی مثال ہے کہ ایک شخص اپنے افسر کے سامنے چھلکوں سے بھر کر
تھال لے جاتا ہے۔ یا ایک بے جان جسم اور مردار پیش کرتا ہے۔ خدا ایسے لوگوں کو کہے گا کہ
وہ دنیا ہی کے مردار خور تھے جن کو تم اس طرح خوش کر سکتے تھے میرے پاس اسے کیوں لائے
انہیں کے پاس لے جاؤ میں اس مردار کو نہیں لینا چاہتا تو خالی ان مسائل کے سیکھنے سے کچھ
فائدہ نہیں ہو سکتا روحانیت اور تقویٰ کا حاصل کرنا نہایت ضروری ہے کہ یہی اصل مغز اور
گری ہے۔ مگر یہ بھی یاد رکھو کہ تمہارا طریق ان لوگوں کی طرح بھی نہ ہو جو کہتے ہیں کہ ہم
نے مغز شریعت کو حاصل کر لیا ہے۔ چھلکے کی کیا ضرورت ہے ہم کہتے ہیں کوئی ایسی گری دکھاؤ
تو سہی جو بغیر چھلکے کے تیار ہوئی ہو۔ جب کوئی مغز بغیر چھلکے کے پک ہی نہیں سکتا اور خدا کہتا
ہے کہ انسانی زندگی کا پھل اس کی موت کے وقت پکتا ہے تو ان لوگوں کو کہاں سے پکا پکایا مغز
مل جاتا ہے کہ چھلکے کی انہیں ضرورت ہی نہیں رہتی۔ یہ محض طریقت کے دھوکا بازوں کا دھوکا
ہے۔ کیا وہ رسول کریم اس سے بھی بڑھ گئے ہیں کہ ان کو شریعت کے ظاہری احکام کی
پابندی کی ضرورت نہیں رہی۔ کیا رسول کریم ال نے نمازیں پڑھنی اور روزے رکھنے اس
لئے چھوڑ دیئے تھے کہ آپ کا پھل پک گیا تھا ہرگز نہیں۔ پس جب آپ کا پھل وفات سے
قبل نہیں پکا تھا تو اور کون ہے جس کا پک سکتا ہے۔ دراصل یہ پھل موت کے وقت ہی جاکر
پکتا ہے خواہ کڑوا پکے یا میٹھا۔ دیکھو جس طرح پھلوں کے پکنے کا ایک موسم ہوتا ہے اسی طرح
انسانی اعمال کے پھل کے پکنے کا بھی ایک موسم ہے اور وہ اس کی موت کی گھڑی ہے۔ جس
طرح جب کوئی پھل پک جاتا ہے تو اسے توڑ لیا جاتا ہے اسی طرح جب انسان کا پھل پک جاتا
ہے تو خدا تعالی اس کے توڑنے کیلئے فرشتے بھیج دیتا ہے جو اس پھل کو اس کے پاس لے
جاتے ہیں آگے جاکر اگر وہ کڑوا نکلے تو پھینک دیا جاتا ہے اور اگر میٹھا ہو تو قبول کر لیا جاتا ہے۔
تو یہ مت خیال کرو کہ محض روحانیت کوئی چیز ہے یا محض ظاہری مسائل کچھ حقیقت رکھتے
ہیں جب تک دونوں نہ ہوں کچھ حاصل نہیں ہو سکتا۔ پس اگر کچھ حاصل کرنا چاہتے ہو تو اس
کا ایک ہی ذریعہ ہے اور وہ یہ کہ ظاہری علم اور تقوی دونوں کو حاصل کرو۔ ان دونوں کے بغیر
کوئی انسان مومن نہیں بن سکتا۔ میں آپ لوگوں کو تاکید کرتا ہوں کہ ان دونوں کے حاصل
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۵
علم حاصل کرو
کرنے کی پر زور کوشش کریں خواہ دوسروں سے سن سن کر یا پوچھ پوچھ کر۔ خدا تعالیٰ کو اس
سے غرض نہیں کہ کس طرح کوئی علم دین حاصل کرتا ہے اگر لکھنے پڑھنے تک ہی ان علوم کا
حاصل ہونا محدود ہوتا تو خدا تعالی آنحضرت اللہ کو بھی لکھنا پڑھنا ضرور سکھلاتا مگر اس نے
رسول کریم اللہ کو لکھنے پڑھنے کی محنت سے بچا کر اور تمام عالموں سے بڑھ کر عالم بنا کر
بتادیا کہ میرے تک پہنچنے اور میرا قرب حاصل کرنے کا علم ایسا ہے کہ اگر تم دنیا کا کوئی بھی
علم نہ جانو تو بھی اسے سیکھ سکتے ہو۔ تو اس علم کے سیکھنے کیلئے ضروری نہیں کہ لکھنا پڑھنا بھی
سیکھا جائے۔ دوسروں سے سن کر اور پوچھ کر بھی یہ علم سیکھا جاسکتا ہے۔ پس آپ لوگ اس
کے سیکھنے کی پوری پوری کوشش کریں کہ اس کے بغیر نجات نہیں ہو سکتی۔
علم دین حاصل کرنے کی کوشش کرو اس وقت میں آپ لوگوں کی توجہ اس طرف پھیرنی چاہتا ہوں کہ ہماری جماعت ایک تبلیغی جماعت
ہے۔ ہم ساری دنیا کے لوگوں کو یہ کہتے ہیں۔
آؤ لوگو کہ یہیں نورِ خدا پاؤ گے
لو تمہیں طور تسلی کا بتایا ہم نے
مگر سوال یہ ہے کہ جب ہم جانتے ہیں کہ نورِ خدا لوگوں کو پہنچانا ہمارا فرض ہے تو خود اس
کے حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے۔ اگر واقعہ میں دین اسلام رسول کریم ا
اور حضرت مسیح موعود کی تعلیم نور ہے اور یقینا نور ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہر ایک احمدی
اس نور سے منور ہونے کی کوشش نہیں کرتا۔ اس میں سستی کرنا بتلاتا ہے کہ ایسے لوگوں کو
اس پر کامل یقین نہیں ہے۔ دیکھو اگر کھانا موجود ہو اور کسی کو پورا یقین ہو کہ جس راستہ پر
میں چلنے لگا ہوں اس میں ایک بڑا جنگل آنے والا ہے جس میں کھانے کی کوئی چیز نہ مل سکے
گی اور اگر میرے پاس کھانے کی کوئی چیز نہ ہوئی تو میں ہلاک ہو جاؤں گا تو وہ ضرور اپنے ساتھ
کھانا لے لے گا۔ پس جب جسم کیلئے ایسی احتیاط کی جاتی ہے تو جس کو یہ یقین ہو کہ اسلام کی
تعلیم ایک ایسا نور ہے کہ جس کے بغیر زندگی محال ہے تو وہ اس کے حاصل کرنے میں کب
سستی کرے گا اس لئے جو دوست اس وقت تک اس طرف سے غافل ہوں انہیں جلد فکر
کرنی چاہئے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ مجھ پر کب موت آئے گی اور کب مجھے اس دنیا کو چھوڑ کر
خدا کے سامنے حاضر ہونا پڑے گا اس لئے آج ہی سے ہر ایک کو عہد کر لینا چاہئے کہ اب میں ونا
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۶
علم حاصل کرو
اس بارے میں ہرگز کوتاہی نہیں کروں گا۔ اگر اس پر اس علم کے سیکھتے سیکھتے موت آگئی تو وہ
خدا کے حضور سرخرو ہو جائے گا۔ حدیث میں آتا ہے ایک گناہگار تھا وہ اپنے زمانہ کے مولویوں
کے پاس گیا اور جا کر کہا کہ کیا میں اب گناہوں سے توبہ کرکے نجات پاسکتا ہوں۔ انہوں نے کہا
نہیں۔ ان سے ناامید ہونے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ فلاں جگہ ایک بڑا بزرگ ہے وہ اس
قسم کے لوگوں کیلئے توبہ کا دروازہ کھلا بتاتا ہے۔ یہ معلوم کرکے وہ اس کی طرف چل پڑا لیکن
ابھی راستہ میں ہی تھا کہ اس کی جان نکل گئی، اس کے مرنے پر دوزخ اور بہشت کے فرشتوں
میں بحث ہوئی۔ دوزخ کے فرشتے کہتے تھے کہ یہ ہمارا حق ہے ہمیں دیا جائے تا ہم اسے دوزخ
میں ڈالیں کیونکہ گناہگاری کی حالت میں مرا ہے اور بہشت کے فرشتے کہتے تھے کہ ہمیں دیا
جائے تا ہم اسے بہشت میں داخل کریں کیونکہ یہ توبہ کی خاطر جا رہا تھا کہ مرگیا۔ آخر انہوں
ہے
نے یہ معاملہ خدا تعالی کے حضور پیش کیا خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ جہاں یہ مرا ہے وہاں
دونوں طرفوں کو ناپو۔ یعنی جہاں سے وہ آیا تھا اسے بھی اور جدھر جاتا تھا اسے بھی اور جس
طرف کا فاصلہ تھوڑا ہو اس کے مطابق اس سے سلوک کرو۔ پھر جس طرف وہ جا رہا تھا اس کو
خدا تعالیٰ نے تنگ کردیا اور اس طرح وہ طرف کم ہو گئی اور جدھر سے وہ آرہا تھا وہ بڑھ گئی۔
فیصلہ ہوا کہ بہشت میں بھیجا جائے۔ یہ ایک مثال ہے جسے خدا تعالیٰ نے رسول کریم
کو بطور کشف دکھلایا ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ جس حالت پر انسان مرتا ہے اس
اس پر
کے مطابق انسان سے معاملہ کیا جاتا ہے خواہ وہ حالت اپنے کمال کو نہ پہنچی ہو۔
تو آپ لوگوں میں سے کوئی یہ مت سمجھے کہ اب میں بوڑھا ہو گیا ہوں کیا کر سکتا ہوں۔ وہ
سب کچھ کر سکتا ہے اور اگر اور کچھ نہیں کر سکتا تو اپنا فرض ادا کرنے کی کوشش تو کر سکتا ہے
اور خدا تعالیٰ کے حضور کہہ سکتا ہے کہ جس دن تیرے ایک بندہ نے مجھے اس فرض کی طرف
متوجہ کیا تھا اسی دن سے میں نے اس کے پورا کرنے کی کوشش شروع کردی تھی آگے موت
میرے اختیار میں نہ تھی کہ نہ مرتا اور اس فرض کو انجام تک پہنچاتا یہ کہہ کر وہ خدا تعالیٰ کی
بخشش اور انعام کا مستحق ہو سکتا ہے۔ پس اس کیلئے آج ہی سے کوشش شروع کردو۔ یہ بہت
افسوس اور رنج کی بات ہوگی کہ اب بھی ہماری جماعت کا کوئی فرد اس میں سستی اور کوتاہی
کرے جس طرح بھی ہو سکے علم کے سیکھنے کی کوشش کرو۔ کیا کوئی مدرس صرف اس بات پر
خوش ہو سکتا ہے کہ اس کی جماعت میں لڑکے تو بہت سے داخل ہو جائیں مگر وہ اپنا سبق یاد نہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۷
علم حاصل کرو
کریں۔ ہرگز نہیں اور کیا وہ لڑکوں کے صرف یہ کہہ دینے اور سبق نہ یاد کرنے سے راضی
ہو سکتا ہے کہ ہمارا استاد بڑا قابل اور لائق ہے۔ قطعا نہیں۔ پس آپ لوگوں کا بھی صرف یہ
کہہ دینا کہ حضرت مرزا صاحب روحانیت کے بڑے اعلیٰ درجہ کے معلم تھے، رسول کریم
اسلام کے بے نظیر استاد تھے اس وقت تک کسی کام کا نہیں اور انہیں خوش نہیں
کر سکتا جب تک کہ جو سبق وہ تمہیں دیتے ہیں اسے اچھی طرح یاد نہ کرو۔ کیا تم انہیں
نَعُوذُ بِاللهِ) دنیا کے مدرسوں سے بھی کم درجہ کے سمجھتے ہو کہ صرف ان کی تعریف کر کے
خوش کرنا چاہتے ہو اور اپنا سبق یاد کرکے نہیں سناتے۔ جب دنیا کے مدرس جو نوکر ہو کر
لکھاتے پڑھاتے ہیں وہ طالب علموں کی صرف تعریف کر دینے اور سبق یاد نہ کرنے کی وجہ
سے خوش نہیں ہو سکتے تو پھر تمہیں کس طرح خیال ہے کہ محمد اللہ اور حضرت مسیح موعود
محض تمہاری زبانی تعریفوں سے خوش ہو جائیں گے۔ وہ تو اسی وقت خوش ہوں گے جبکہ تم ان
کے پڑھائے ہوئے سبقوں کو اچھی طرح یاد کرو گے اور جب تک انہیں یاد نہ کرو گے اس
وقت تک ان برکات کو حاصل نہ کر سکو گے جو ان کے ذریعہ ملتی ہیں۔
کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ ایک شخص کہے کہ تیرنا بہت اچھا ہنر ہے مگر تیرنا نہ جانتا ہو اور پھر
یہ شخص دریا کے کنارے کھڑا ہو کر کہے کہ اے دریا میں اس بات کا قائل ہوں کہ تیرنا بہت
اچھا ہے اور دریا میں کود پڑے کیا وہ ڈوبے گا نہیں۔ ضرور ڈوبے گا اسی طرح صرف زبانی اقرار
کرتے ہوئے کہ آنحضرت ا کی تعلیم بہت اعلیٰ ہے اور حضرت مرزا صاحب کے فرمودہ
احکام سب سچ ہیں در آنحالیکہ اس سمندر میں تیرنے سے محض نابلد ہو۔ اگر کوئی ایسا شخص اس
سمندر میں اپنے آپ کو ڈالتا ہے تو وہ اپنے آپ کو ہلاک کرتا ہے۔ اس سمندر کی تہہ سے
حکمت اور معرفت کے موتی اس وقت ہاتھ آئیں گے جب آپ لوگ تیرنا سیکھیں گے اور اس
کے تیراک بنیں گے۔ بعض اوقات پانی میں تیرنے والے بھی ڈوب جایا کرتے ہیں لیکن اس
سمندر کا تیراک ایسا ہوتا ہے جو کبھی نہیں ڈوبتا پس اس میں تیرنا سیکھو اور اس کے بعد یقین
رکھو کہ تمہیں گوہر مقصود حاصل ہو جائے گا۔
دیکھو جب ہم پیاسے ہیں اور خدا کی معرفت کی ضرورت ہے اور اس بات کا اقرار بھی
کرتے ہیں کہ اس کے بغیر گزارہ نہیں تو پھر کس قدر افسوس کی بات ہے کہ خدا کی معرفت
کا پانی موجود ہوتے ہوئے ہم اس کو نہ پئیں۔ اگر ایک شخص کو سخت پیاس ہو اور اس کے
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۸
علم حاصل کرو
پاس ٹھنڈے پانی کی بھری ہوئی جھجری بھی موجود ہو لیکن وہ خود تو اس سے نہ پئے اور
دوسروں کو کہے کہ تم پی لو تو وہ کہیں گے کہ جب تمہیں خود بھی پیاس ہے تو تم کیوں نہیں
پیتے، تمہارا نہ پینا بتاتا ہے کہ یا تو جھجری میں پانی ہی نہیں ہے یا اگر ہے تو اس میں زہر ملا ہوا
ہے جس سے ہم ہلاک ہو جائیں گے۔ یہی بات اس شخص کو کہی جائے گی جو دوسروں کو تو کہے
کہ اسلام کی تعلیم سیکھو، رسول کریم ﷺ کے ارشادات پر عمل کرو، حضرت مسیح موعود
کے احکام کو بجالاؤ کہ اس سے روحانی زندگی اور خدا تعالی کی معرفت حاصل ہوتی ہے لیکن وہ
خود ایسا نہ کرے اور جب اس سے پوچھا جائے کہ کیا تم خود ایسا کرتے ہو؟ تو وہ کہے کہ نہیں
میں تو ایسا نہیں کرتا۔ پس جو شخص خود ان باتوں کو نہیں سیکھتا اور دوسروں کو سیکھنے کیلئے کہتا
ہے وہ دراصل اسلام اور احمدیت کا دشمن ہے احمدیت کے خلاف لوگوں کے دلوں میں شکوک
اور شبہات پیدا کرتا ہے کیونکہ جب وہ خود نہیں سیکھتا تو دوسرے کہہ سکتے ہیں کہ اس میں
ضرور کوئی نقص اور کمزوری ہے تبھی تو وہ خود نہیں سیکھتا۔ اس لئے آپ لوگوں کیلئے نہایت
ضروری ہے کہ پہلے خود اس علم کو حاصل کریں اور پھر اوروں کو سیکھنے کی دعوت دیں۔
میرے دوستو! قرآن کریم کے اندر جس قدر خوبیاں ہیں میرے پاس
ایسے الفاظ نہیں ہیں کہ ان کو بیان کر سکوں اور اگر الفاظ ہوں بھی تو
بھی کوئی انسان ایسا نہیں ہے جو ان کو پورا پورا بیان کر سکے حتی کہ محمد ﷺ بھی ایسا نہیں
کر سکے کیونکہ قرآن کریم خدا تعالی کا کلام ہے اس اس لئے اس کی خوبیوں کا اندازہ کوئی بھی انسان
نہیں کر سکتا۔ پھر ایک انسان مخلوق ہے اور خدا خدا کی حکمتیں غیر محدود محدود اس بے پایاں سمندر کا حال
وہی جانتا ہے جو اس میں کودتا ہے اور جو کودتا ہے وہ بتا نہیں سکتا کہ اس نے کیا کچھ دیکھا اور
جو کچھ بتائے وہ گو دوسروں کے موہنے اور انہیں والا و شیدا کرنے کیلئے کافی ہوتا ہے مگر اس
سمندر کے مقابلہ میں قطرہ کی حیثیت بھی نہیں رکھتا۔ پس میں وہ الفاظ نہیں پاتا کہ جن کے
ذریعہ قرآن کریم کی خوبیاں آپ لوگوں کے سامنے کھول کر بیان کروں اور آپ کو مجبور کردوں
کہ قرآن کریم کے مطالب اور معانی سے آگاہ ہونے کے فکر میں لگ جائیں۔ پھر میں کس
طرح آپ کو سناؤں کہ قرآن کریم کا سیکھنا آپ لوگوں کیلئے بہت ہی ضروری ہے سوائے یہ
کہنے کے کہ آپ خود ہی غور کریں اور دیکھیں کہ یہ کتنا اہم اور ضروری معاملہ ہے۔ دنیا میں
لوگ کسی بات کی اہمیت جتلانے کیلئے کہا کرتے ہیں کہ یہ زندگی اور موت کا سوال ہے مگر
قرآن کریم کی خوبیاں
انوار العلوم جلد ۴
۱۲۹
علم حاصل کرو
میرے پیارو یہ صرف ایک شخص کی زندگی اور موت کا سوال نہیں بلکہ سب دنیا کی زندگی اور
موت کا سوال ہے اور صرف ایک زندگی اور ایک موت کا سوال نہیں بلکہ بے تعداد زندگیوں
اور بے تعداد موتوں کا سوال کیونکہ باقی سب سوال اس جسم کی موت پر ختم ہو جاتے ہیں مگر یہ
سوال اس کی موت تک ختم نہیں ہوتا۔ پھر کیا تم اس کو اتنی اہمیت بھی نہیں دے سکتے جتنی
زندگی اور موت کے سوال کے وقت دیا کرتے ہو۔ خوب غور سے سن لو اور خوب اچھی طرح
یاد رکھو کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم ایک حجت اور غلبہ ہے، ایک دو
دھاری تلوار ہے، اس کا ٹھیک استعمال جہاں دشمن کی ہلاکت اور تباہی کا باعث ہوتا ہے وہاں
اگر اس کو اپنا دشمن بناؤ گے تو یہ تمہیں کو کاٹے گی۔ پس تم قرآن کریم کو مانتے ہوئے اسے
اپنے خلاف استعمال کرنے کے مصداق نہ بنو بلکہ اس کے سیکھنے اور سمجھنے کی کوشش کرو۔
رسول کریم نے ثابت کر دیا ہے اور حضرت مسیح موعود نے اس بات کو تازہ کر دیا ہے
کہ جو کوئی قرآن کریم کا قائل ہو کر پھر اس کو ترک کرتا ہے یہ اس کے خلاف ایسی حجت بنتا
ہے کہ جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
خدا تعالی قرآن کریم کے متعلق ایک درد کا اظہار کرتا ہے اور چونکہ قاعدہ ہے کہ
پیارے اور محبوب کے منہ سے نکلی ہوئی بات زیادہ اثر کرتی ہے اس لئے خدا تعالیٰ رسول کریم
ال کی زبانی ہی فرماتا ہے کہ قیامت کے دن ہمارا رسول ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے
صداقت کو قبول نہ کیا ہوگا قرآن کی طرف اشارہ کرکے کے گا يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا
هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا (الفرقان:(۳)۔ اے میرے رب! میری قوم نے اس قرآن کو بالکل
ترک کردیا۔ یعنی اس قرآن کو میری قوم نے بالکل چھوڑ دیا اور اس کو نہ سیکھا نہ سمجھا۔ یہ
ایک نہایت مختصر سا فقرہ ہے مگر اس میں ایسا درد بھرا ہوا ہے کہ یہ میرے سامنے کبھی نہیں آیا
کہ میرا دل اس کو پڑھ کر کانپ نہیں گیا۔ دیکھو رسول کریم ا یہ نہیں فرماتے کہ اے
میرے رب! میری قوم نے قرآن کو بالکل ترک کر دیا حالانکہ میں کہنا کافی تھا بلکہ کہتے ہیں
يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا- اے میرے رب! میری قوم نے اس قرآن
کو چھوڑ دیا۔ یہاں ھذا کا لفظ بہت ہی درد اور افسوس کو ظاہر کر رہا ہے۔ فرماتے ہیں خدایا
تو نے میری قوم کو یہ ایسی اعلیٰ درجہ کی نعمت دی تھی اور ایسی بابرکت کتاب بخشی تھی کہ جس
کی کوئی مثال نہ تھی مگر میری قوم نے اس کو بھی چھوڑ دیا۔ تو قرآن کریم اپنے اندر اس قدر
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۰
علم حاصل کرو
خوبیاں اور برکات رکھتا ہے کہ اس کا چھوڑنا سمجھ میں ہی نہیں آتا کہ کوئی کس طرح گوارا
کر سکتا ہے۔ رسول کریم ال بھی حیرت سے فرماتے ہیں کہ الہی انہوں نے ایسے قرآن کو
چھوڑ دیا۔ دھیلے دمڑی کی چیز کو تو کوئی چھوڑتا نہیں لیکن ایسے قرآن کو جس کے مقابلہ میں
ساری دنیا کا مال و متاع بھی کچھ حقیقت نہیں رکھتا چھوڑ دیا گیا۔ دیکھو اپنے آپ کو اس کیلئے
تیار نہ کرو کہ رسول کریم اللہ جس قوم کے متعلق یہ درد اور حیرت سے پُر فقرہ فرمائیں گے
اس میں تم میں سے بھی کوئی شامل ہو۔ قرآن کریم کی خوبیاں اور برکات ایسی عظیم الشان اور
بے نظیر ہیں کہ کوئی عزت اس کے جاننے سے بڑھ کر نہیں ہے۔ پس اس کے جاننے اور سمجھنے
کیلئے جلدی دوڑو کہ یہ کوئی معمولی انعام نہیں اگر تمہیں اپنے پیاروں، عزیزوں، جائیدادوں
وغیرہ کو قربان کر کے بھی یہ حاصل ہو جائے تو سمجھ لو کہ تمہارا ایک پیسہ بلکہ ایک دمڑی بھی
خرچ نہیں ہوئی۔
قرآن کریم سیکھنے کا موقع آپ لوگوں کیلئے تو خدا تعالیٰ نے ایسا اعلیٰ موقع رکھا ہے جو بہتوں
کو نصیب نہیں ہوا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
بعثت سے پہلے قرآن کریم پڑھانے والے وہ لوگ تھے جو خود اس سے ناواقف اور غافل تھے
اس لئے ان سے پڑھنا ایک مصیبت اور دکھ تھا۔ مگر اس وقت خدا تعالیٰ نے اپنے فضل کے
ماتحت ایسے پڑھانے والے مقرر کر دیئے ہیں کہ جن سے پڑھ کر بجائے کسی قسم کے بوجھ کے
لذت اور سرور حاصل ہوتا ہے۔ پہلے اگر قرآن پڑھا جاتا تھا تو مردوں کی قبروں پر اگر ترجمہ
سناتے تھے تو سننے والے جمائیاں لینے اور بیزار ہونے لگ جاتے تھے کیونکہ وہ کوئی دل لبھانے
اور اثر ڈالنے والی بات نہ سناتے تھے مگر ہمارے علماء پر خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے وہ
دروازے کھولے ہیں اور ان کو وہ موتی دیتے ہیں کہ جن کا کوئی نعمت مقابلہ نہیں کرسکتی۔ پہلے
لوگ قرآن کریم کے موتیوں کو توڑ کر اور کوئلہ بنا کر پیش کرتے تھے مگر آج بچے موتی اور
ہیرے دیئے جاتے ہیں اس لئے سننے والوں کے دل بجائے گھبرانے کے جوش اور لذت سے پر
ہو جاتے ہیں۔ پس اگر تم سے پہلے لوگ قرآن کریم کے سیکھنے سے پہلو تہی کرتے تھے تو وہ
معذور تھے کیونکہ وہ کہہ سکتے تھے کہ ہمیں قرآن کریم کے ایسے معانی بتائے جاتے تھے جنہیں
سن کر ہمیں نفرت اور کبیدگی پیدا ہوئی تھی مگر تم لوگ یہ نہیں کہہ سکتے تمہیں سنانے والے
خدا کے فضل سے ایسے موجود ہیں جن سے سن کر تمہاری روح وجد میں آجاتی اور بارگاہ الہی
انوار العلوم جلد ۴
السما
میں سجدہ کیلئے جھک جاتی ہے پھر آپ کیا عذر کر سکتے ہیں۔
علم حاصل کرو
پس آپ لوگ قرآن کریم سیکھنے کی بہت جلد کوشش کریں اس سے بہتر موقع اور کوئی
ہاتھ نہیں آئے گا۔ اس وقت تمہارا قرآن کریم کو سیکھنا صرف علم حاصل کرنا نہیں بلکہ روح
کی لذت اور سرور کو بھی حاصل کرنا ہے اس لئے تمہارے لئے نہایت ضروری ہے کہ اسے
پڑھو اور اس کے مطالب سے آگاہ ہو۔ دیکھو ایک شخص تو ایسا ہو جسے نماز پڑھنے میں لذت نہ
آتی ہو مگر وہ فرض سمجھ کر پڑھے اور ایک ایسا شخص ہو جسے نماز میں لذت اور سرور بھی آتا
ہو ان میں سے پہلا اگر نماز پڑھنا چھوڑ دے گا تو گناہگار ہو گا لیکن اگر دوسرا چھوڑے گا تو بلعم
کی طرح کتا قرار دیا جائے گا۔ آپ لوگوں کو قرآن کریم پڑھتے اور سنتے وقت لذت آتی ہے اور
آپ لوگوں کو پڑھانے والے ایسی عمدگی سے پڑھاتے ہیں کہ جس سے عقل کو ترقی ہوتی ہے
اور خدا تعالی کا جلال ظاہر ہوتا ہے اور زندہ خدا کا نقشہ سامنے کھیچ جاتا ہے اس لئے آپ لوگ
کوئی عذر نہیں کر سکتے۔
کوئی شخص یہ خیال نہ کرے کہ مجھے دوسروں کے علیم قرآن کس طرح حاصل کرنا چاہئے پاس جا کر رکھنے کی کیا ضرورت ہے اپنے طور پر
اپنے گھر ہی سیکھ لوں گا۔ جس طرح آنحضرت ا اور حضرت مسیح موعود نے سیکھا میں بھی
سیکھ لوں گا اور جس طرح حضرت مسیح موعود نے کہا
وگر استاد را نامے نہ دانم
که در محمد
که خواندم در دبستان محمد
اسی طرح میں بھی کہتا ہوں کہ میں دبستان محمد " میں محمد " میں پڑھنے والا ہوں مجھے کسی استاد کی کیا
ضرورت ہے۔ یہ صحیح ہے کہ وہ دبستان محمد " کا ہی پڑھنے والا ہے کیونکہ اس کا استاد وہیں کا پڑھا
ہوا ہے مگر یہ شیطانی وسوسہ اور دھوکا ہوگا کہ کوئی کہے میں اپنے آپ ہی پڑھ لوں گا۔ دیکھو
جب تک کوئی عمارت تیار نہیں ہو چکی ہوتی اس وقت تک اس کے اوپر پاڑ کے ذریعہ چڑھتے
ہیں لیکن جب تیار ہو جاتی ہے اور سیڑھیاں بن جاتی ہیں تو پھر پاڑ کے ذریعہ نہیں چڑھتے بلکہ
سیڑھیوں کے ذریعے چڑھتے ہیں۔ رسول کریم اللہ کے وقت کوئی ایسی شریعت نہ تھی جس
پر چل کر انسان خدا تعالی تک پہنچ سکتا اس لئے اس وقت اسی بات کی ضرورت تھی کہ ایک
ایسا نبی بھیجا جائے جو کسی شریعت کا پیرو نہ ہو بلکہ اس کے ذریعہ شریعت کی عمارت تیار کی
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۲
علم حاصل کرو
جائے لیکن اب جبکہ آپ کے ذریعہ شریعت مکمل ہو چکی ہے تو کسی کا یہ کہنا کہ میں اپنے طور
پر ہی دین کے احکام سے واقف ہو جاؤں گا اور خدا کو پالوں گا درست نہیں ہو سکتا۔ پاڑ کے
ذریعہ معمار ہی چڑھا کرتا ہے تاکہ عمارت کو مکمل کرے اور شریعتِ اسلام کی عمارت کو مکمل
کرنے والا معمار حضرت محمد ال ہی تھا اس لئے وہی اس ذریعہ سے چڑھا۔ آپ کے ذریعہ
چونکہ وہ عمارت تکمیل کو پہنچ گئی اس لئے پاڑ اتار لی گئی اب اگر کوئی اس عمارت میں اپنے
ہاتھ سے کیلے ٹھونک کر اوپر چڑھتا جائے گا تو وہ ناکام اور نامراد ہی رہے گا اور مستوجب سزا
ہو گا۔ اس کیلئے ضروری ہے کہ قرآن کریم سیکھے اور اس ذریعہ سے اوپر چڑھے۔ اسی طرح یہ
کہنا بھی غلط ہے کہ جس طرح بغیر کسی سے پڑھے حضرت مرزا صاحب نے قرآن کریم کے
معارف حاصل کر لئے تھے اسی طرح میں بھی خود بخود سیکھ لوں گا کیونکہ حضرت مرزا صاحب
کے وقت قرآن کریم کے وہ معارف اور معانی جو رسول کریم ال کے ذریعہ حاصل ہوئے
تھے مٹ چکے تھے اور ان پر ظلمت اور جہالت کی سینکڑوں من مٹی پڑ چکی تھی۔ رسول کریم
ال کے وقت اسلام کی مثال تو ایک عمارت کی تھی اور حضرت مرزا صاحب کے وقت
مولا اب جبکہ
وہ
ایک گنبد کی کہ جس کا دروازہ مٹی سے بند ہو چکا تھا تھا اور آپ نے آکر کھولا۔
دروازہ کھل گیا ہے تو کسی کا یہ کہنا کہ میں اس دروازہ کے ذریعہ اس کے اندر داخل نہیں
ہوں گا بلکہ گا بلکہ ایک طرف سے دیوار توڑ کر خود دروازہ بناؤں گا حد درجہ کی نادانی اور جہالت ہے۔
اب اسی راستہ سے سے کوئی داخل ہو سکتا ہے جو حضرت مرزا صاحب نے کھولا ہے پس آپ میں
سے کوئی یہ مت خیال کرے کہ میں اپنے طور پر ہی بغیر کسی سے علم سیکھے اور حضرت
مسیح موعود " کی کتابوں کے پڑھے بغیر قرآن کریم کے معارف سے آگاہ ہو جاؤں گا۔ تم خود ہی
سوچو یہ کیسی بیوقوفی کی ۔ ں بیوقوفی کی بات ہے کہ ایک دروازہ جو کھلا ہوا ہے اس سے تو کوئی داخل نہ ہو مگر
خود دیوار توڑ کر دروازہ بنانے کی مشقت کا بار اٹھائے یا ایک مکان کے اندر کسی کا محبوب اور
پیارا بیٹھا ہو جسے دیکھنے کی اسے سخت تڑپ ہو اور ایک شخص آکر دروازہ کھول دے اور اسے
کہے کہ اندر آجاؤ مگر وہ اس دروازہ سے تو اندر نہ آئے اور کہے کہ میں خود نیا دروازہ نکال کر
اندر آؤں گا کیا یہ بات اس کی محبت اور تڑپ کا ثبوت ہوگی۔ ہرگز نہیں بلکہ محض نادانی
اور جہالت ہوگی کیونکہ بلاوجہ وہ اپنے اوپر مشقت کا بوجھ رکھتا ہے اور اس طرح اس کا اندر
داخل ہونا بھی ممکن نہیں ہے۔ لیکن اگر بفرض محال مان بھی لیا جائے کہ وہ اس طرح داخل
انوار العلوم جلد ۴
١٣٣
علم حاصل کرو
۱۴
ہو جائے گا تو بھی یہ اس کی نادانی ہوگی اور اس کی محبت اور الفت پر ایک سخت دھبہ ہوگا کہ
باوجود راستہ کے کھلا ہونے کے اتنی دیر بعد وہ اندر داخل ہوا ہے۔ پس آپ لوگوں میں سے
کوئی یہ خیال نہ کرے کہ وہ اس دروازہ کو چھوڑ کر جو حضرت مسیح موعود نے قرآن کریم کے
معارف کا کھولا ہے خود کوئی دروازہ کھول لے گا اور اس طرح داخل ہو جائے گا بلکہ اب
داخل ہونے کا یقینی اور آسان ذریعہ یہی ہے کہ حضرت مسیح موعود" ہی کے کھولے ہوئے
دروازہ کے راستہ سے داخل ہوا جائے۔
جماعت اح
احمدیہ میں جوش آپ لوگوں کے اندر خدا خدا تعالی نے جوش رکھا ہے اور جوش دینا
بھی خدا تعالی کی ایک نعمت ہے۔ عام لوگ تو کہتے ہیں کہ جوش
ایک دل کا فعل ہے مگر میں کہتا ہوں یہ بھی خدا ہی کا فضل ہے پس یہ جوش جو خدا نے
تمہیں دیا ہے اس سے فائدہ اٹھاؤ۔ میں دیکھتا ہوں کہ چھوٹی چھوٹی باتوں کے ذریعہ اس جوش کا
جو ہماری جماعت میں خدا تعالی نے رکھا ہے کس طرح اظہار ہوتا ہے۔ رات کو میں نے ایک
شخص کے چند الفاظ سنے جو مجھے بہت ہی پیارے معلوم ہوئے اور اسی وقت میں نے لکھ لئے
وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا۔
”لے بھائی اسماعیل بھاویں پالے ہی مر جائیے پر رہنا ایتھے ہی ہے۔ آئے
ہاں کا ہرے واسطے۔“
اس کا ساتھی اُسے کہہ رہا تھا کہ آباہر چل کر رہیں جہاں ہمارے ٹھرنے کا انتظام کیا گیا ہے مگر
وہ کہہ رہا تھا کہ میں تو خواہ سردی سے مرہی جاؤں تو بھی اسی مسجد (مسجد مبارک) میں رہوں گا۔
یہی فقرہ میرے جیسے انسان کیلئے یہ معلوم کرنے کیلئے کافی ہے کہ خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت
کے لوگوں میں کس قدر جوش اور اخلاص رکھا ہے۔ میں ان الفاظ کا دیر تک لطف لیتا رہا اور
خدا تعالیٰ کا شکر کرتا رہا۔
جوش سے کام لو
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ہماری جماعت میں نناوے فیصدی لوگ
ایسے ہیں جن میں ایسا ہی جوش پایا جاتا ہے اور خدا تعالیٰ کی یہ ایک بہت
بڑی نعمت ہے پس اس کو ضائع نہ کرنا چاہئے بلکہ اس سے کام لینا چاہئے۔ خدا تعالی کو یہ پسند
نہیں آتا کہ اس کی طرف سے جو انعام ہو اس سے کام نہ لیا جاوے۔ آپ لوگوں میں اس نے
اپنے فضل سے جوش تو پیدا کر دیا ہے اب سوال یہ ہے کہ تمہیں اسے کس طرح استعمال کرنا
انوار العلوم جلد ۴
المولد
علم حاصل کرو
چاہئے۔ دیکھو یورپین لوگوں نے کس طرح خدا تعالی کی پیدا کی ہوئی چیزوں کو استعمال کرکے ان
سے بڑے بڑے عظیم الشان فوائد حاصل کئے ہیں۔ یہ ریل گاڑی کیا ہے لوہے اور لکڑی کی بنی
ہوئی ہے جس کو آگ اور پانی کے ذریعہ چلایا جاتا ہے۔ یہ وہی آگ ہے جو شہروں کو جلا کر
خاک سیاہ کر دیتی ہے مگر اس کو ایک قاعدہ کے ماتحت استعمال کرکے ہزاروں اور لاکھوں میل
تک انسانوں اور مال و اسباب کو پہنچایا جاتا ہے۔ پھر دیکھو یہی موم اور لکڑی ہے جس میں ایک
قاعدہ کے ماتحت ترکیب دے کر آواز کو محفوظ کیا جاتا اور دوسروں تک پہنچایا جاتا ہے، اسی
طرح میں لوہا تیزاب اور پیتل ہے کہ جس کے ذریعہ دور دراز جگہ تک خبر پہنچائی جاتی ہے، پھر
میں ہوا ہے جس کو ایسے طریق سے استعمال کیا جاتا ہے کہ بغیر تار کے لاکھوں میل تک خبریں
پہنچائی جاتی ہیں۔ تو خدا تعالی کی پیدا کی ہوئی چیزوں کو باقاعدہ استعمال کرنے سے بڑے بڑے
عظیم الشان نتائج پیدا ہوتے ہیں۔ خدا تعالی نے آپ لوگوں کو جوش دیا ہے اس لئے آپ کا
فرض ہے کہ اس سے روحانی ریل، فونوگراف اور تار برقی بنائیں اور دنیا میں چلائیں اور صحیح
طور پر چلائیں۔ دیکھو جب دریاؤں سے قاعدہ کے ماتحت نہریں نکالی جاتی ہیں تو وہ ملکوں کو
شاداب بنادیتی ہیں مگر جب کوئی دریا بے قاعدہ طور پر ٹوٹتا ہے تو ہزاروں گاؤں اور بستیوں کو
تباہ و برباد کر دیتا ہے۔ پس تمہیں خدا تعالٰی نے جو انعام دیا ہے اسے اگر قاعدہ کے ماتحت استعمال
کرو گے تو فائدہ اٹھاؤ گے اور اگر بے قاعدہ استعمال کرو گے تو نقصان پاؤ گے۔
کسی بزرگ کے متعلق لکھا ہے کہ اس نے ایک لڑکے کو دیکھ کر اس کے چہرہ کی بناوٹ
اور امنگ سے اندازہ لگایا کہ یہ یا تو خطرناک اور پاچی انسان ہو گا یا بڑا ولی اللہ اور متقی ہو گا۔
یعنی اگر اس نے اپنے جوش اور امنگ کو صحیح طور پر استعمال کیا تو نیکی اور تقوی میں بڑھ جائے
گا اور اگر غلط طریق سے استعمال کیا تو نہایت خطرناک انسان ہو جائے گا کیونکہ جوش اور امنگ
کے یہی دو نتیجے نکلا کرتے ہیں۔ جس طرح بے قاعدہ بھڑکی ہوئی آگ ارد گرد کی چیزوں کو جلا کر
راکھ کر دیتی ہے مگر باقاعدہ جلائی ہوئی آگ بڑے بڑے فوائد پہنچاتی ہے اسی طرح انسانی جوش
اگر با قاعدہ استعمال کیا جائے تو ایسے ایسے تغیرات پیدا کر دیتا ہے کہ جن کی نظیر دنیا میں موجود
نہیں ہوتی لیکن اگر بے قاعدہ برتا جائے تو ایسے ایسے خطرناک مفاسد اور فتنے پیدا کرتا ہے کہ
وہ بھی اپنی نظیر نہیں رکھتے۔ آپ لوگوں میں جوش تو موجود ہے اب یہ آپ کا اختیار ہے کہ
چاہے اسے دین کے سیکھنے، اسلام کے پھیلانے اور حق کی اشاعت کرنے میں لگادیں، چاہے
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۵
علم حاصل کرو
غلط طریق پر بھڑکنے دیں کہ دنیا کو تباہ کردے۔ دیکھو صحابہ کرام کے وقت لڑائی کی ضرورت تھی
اس لئے وہ جوش کے ساتھ اپنی جانیں لے کر میدان مقابلہ میں نکلے اور جب تک مخالفین
کے مقابلہ میں اس جوش کو استعمال کرتے رہے اس سے بڑی بڑی عظیم الشان کامیابیاں ظہور
میں آئیں لیکن جب ان کے سامنے مخالفین نہ رہے تو اس آگ نے اپنے لوگوں کو ہی جلانا
شروع کر دیا۔ یہ ان کا وہی جوش تھا جو کفار کو تباہ اور برباد کرتا رہا مگر جب بے قاعدہ نکلنا شروع
ہوا تو اپنوں ہی کو نقصان پہنچانے کا موجب ہو گیا۔ اس زمانہ میں وہ جوش جو ایک راستباز نبی کی
جماعت کو ملا کرتا ہے وہ تمہیں ملا ہے تم اگر اس کو قاعدہ کے ماتحت کام میں لاؤ گے تو اس
قدر انعام پاؤ گے کہ تمہارے گھر بھر جائیں گے لیکن اگر ٹھیک طور پر استعمال نہ کرو گے تو
ایسے خطرناک اور تباہ کن نقصانات اٹھاؤ گے کہ جن کا خیال کرکے ہی دل کانپ اٹھتا ہے اور
رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پس جہاں تک ہو سکے تم علم دین کے سیکھنے کی کوشش کرو اور
اپنے جوشوں کو اس کام میں لگاؤ۔ ورنہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا ہے اور تمہیں بتادیا ہے کہ
اگر اپنے جوشوں سے صحیح طور پر کام نہ لوگے تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔
اب میں بتاتا ہوں کہ کس طرح تم اپنے جوشوں کو علم دین سیکھنے میں صرف کرو۔
ہو جسے
علم دین سکھنے کا پہلا طریق پہلا طریق تو یہ ہے کہ تمہارا ایک ایسے مرکز سے تعلق اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کی اُم بنایا ہے اور خواہ کوئی
مانے یا نہ مانے اقرار کرے یا نہ کرے۔ لیکن درست بات یہی ہے کہ بچہ کی صحیح تربیت اسی
وقت ہوتی ہے جبکہ اس کی اپنی ماں کے دودھ سے پرورش ہو۔ بکری، گائے، بھینس کے دودھ
سے بچہ پل تو جاتا ہے مگر پوری طاقت اور قوت حاصل نہیں ہو سکتی اصل قوت ماں ہی کے
دودھ سے حاصل ہو سکتی ہے۔ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے قادیان کو تمام دنیا کی بستیوں کی ام
قرار دیا ہے اس لئے اب وہی بستی پورے طور پر روحانی زندگی پائے گی جو اس کی چھاتیوں
سے دودھ پئے گی اس لئے علم دین سیکھنے کا اصل اور کامل طریق یہی ہے کہ یہاں آکر سیکھا
جائے۔ اگر کوئی کہے کہ دودھ تو دور دراز جگہوں میں بھی ڈبوں میں بند ہو کر جاتا ہے اس سے
کیوں نہ فائدہ اٹھالیں مگر کجا تازہ دودھ اور کجا باسی۔ بیشک یہ دودھ بھی ڈبوں (اخباروں) میں بھر
کر باہر بھیجا جاتا ہے مگر اس میں وہی فرق ہے جو تازہ اور باسی دودھ میں ہوتا ہے۔ پس اگر تم
لوگ واقعی اور حقیقی نفع حاصل کرنا چاہتے ہو تو یہاں آکر کرو ورنہ ڈبوں کے ذریعہ تو ہم