حقیقة الروٴیا
انوارالعلوم (جلد 4)
انوار العلوم جلد ۴
۱۴۵
حقيقة الرؤيا
( تقریر جلسه سالانه ۱۹۱۷ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
حقيقة الرؤيا
انوار العلوم جلد ۴
۱۴۷
حقيقة الرؤيا
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حقيقة الرؤيا
(فرموده ۲۸ - دسمبر ۱۹۱۷ء بر موقع جلسہ سالانہ قادیان)
أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَالنَّجْمِ إِذَا هَوَى مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ وَمَا غَوَى وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ
هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَى - ذُو مِرَّةٍ فَاسْتَوَى وَهُوَ بِالْأُفُقِ الْأَعْلَى ثُمَّ
دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى فَأَوْحَى إِلَى عَبْدِهِ مَا أَوْحَى مَا كَذَبَ
الْفُؤَادُ مَا رَأَى أَفَتُمْرُونَهُ عَلَى مَا يَرَى وَلَقَدْ رَاهُ نَزْلَةً أُخْرَى عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَى إِذْ يَغْشَى السّدْرَةَ مَا يَغْشَى مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى لَقَدْ
رَأَى مِنْ أَيْتِ رَبِّهِ الْكُبْرَى (النجم: ١ تا ١٩)
گل میں نے جو تقریر کی تھی اس کے بعض حصے رہ گئے تھے جو میرے نزدیک بعض اہم اور
ضروری امور پر مشتمل تھے لیکن چونکہ وہ مستقل اور علیحدہ مضامین تھے اس لئے ان کے نہ بیان
کرنے کی وجہ سے تقریر کے پورا ہونے میں کوئی نقص اور حرج نہیں ہوا اور آج بھی میں ان کو
چھوڑ کر ہی مضمون کو بیان کرتا ہوں جس کے سنانے کا آج ارادہ تھا مگر پیشتر اس کے کہ اس
مضمون کو شروع کروں اختصار کے ساتھ بعض کل والی باتیں بیان کرتا ہوں۔ میں نے گزشتہ سالانہ
جلسہ پر اپنی جماعت کو اس طرف متوجہ کیا تھا کہ وقت بہت نازک ہے اس لئے اپنے فرائض
سمجھنے کی طرف بہت زیادہ توجہ ہونی چاہئے سو خدا تعالیٰ کا فضل اور احسان ہے کہ جماعت نے اس
نصیحت کو سنا ہی نہیں بلکہ بہت حد تک اس پر عمل کر کے بھی دکھا دیا ہے اور چونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمْ (ابراهیم : ۸) اگر تم شکر کرو تو میں اور زیادہ انعام کروں گا۔ اس
لئے پہلے تو میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں اور پھر آپ ! آپ لوگوں کو کو مکرر توجہ دلاتا ہوں کہ ہمارا کام
کوئی ایک سال کا کام نہیں کہ ایک سال کوشش کرکے کہیں کہ بس ختم کر لیا بلکہ ہمارا وہ کام ہے
جو زندگی بھر ختم ہونے والا نہیں ہے۔ اس لئے آپ لوگ خوب یاد رکھیں کہ خدمت دین کا کام
انوار العلوم جلد ۴
۱۴۸
حقيقة الرؤيا
کوئی ایک سال کیلئے نہ تھا بلکہ ہمیشہ ہمیش کیلئے ہے اور تمہیں کسی سال بھی اس کے کرنے
میں سست اور غافل نہیں ہونا چاہئے۔ میں نے تمہیں صرف اسی سال کیلئے نہیں سمجھایا تھا جو
گذر گیا ہے بلکہ آئندہ کیلئے بھی اور اس وقت تک کیلئے بھی جب تک کہ میں اور آپ زندہ
ہیں نصیحت کی تھی۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ آپ لوگ کوشش اور محنت کے ساتھ اس
ترقی کو جو اس سال کی ہے آئندہ کیلئے بھی جاری رکھیں گے اور علاوہ مالی خدمات کے تبلیغی
خدمات میں بھی کمی نہ آنے دیں گے۔ بیشک سلسلہ کو مالی خدمات کی بھی ضرورت ہے اور بہت
بڑی ضرورت ہے لیکن تبلیغی خدمات کی اس سے بھی بڑھ کر ضرورت ۔ رورت ہے اس لئے آپ لوگ
جہاں مالی خدمات کی طرف توجہ کریں وہاں تبلیغی خدمات سے بھی غافل نہ رہیں۔
خدمت دین کیلئے زندگی وقف کرنے کی تحریک خدمت دین کو ایک اعلیٰ پیمانہ پر جاری
کرنے کیلئے چند دن ہوئے میں نے تجویز
کیا تھا کہ ہماری جماعت کے کچھ دوست اپنی زندگیاں اس شرط پر وقف کریں کہ کلی طور پر وہ
اپنے آپ کو میرے سپرد کردیں تا میں انہیں تبلیغ کے کام میں جس رنگ اور جس طریق سے
مناسب سمجھوں لگادوں۔ انہیں جماعت کے فنڈوں سے کوئی تنخواہ یا کسی قسم کی مدد نہیں دی جائے
گی بلکہ انہیں خود ہی محنت اور مشقت کر کے اپنے اخراجات کو چلانا اور اپنی ضروریات کو پورا کرنا
ہو گا۔ اس تجویز کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ جس کام کا کرنا ہمارے سپرد کیا گیا ہے وہ اتنا بڑا
ہے کہ اس کا بوجھ روپے نہیں اٹھا سکتے، پھر ہماری جماعت کی تعداد دنیا کے مقابلہ میں بہت قلیل
ہے اور غریبوں کی جماعت ہے، اس کے پاس اتنا روپیہ ہی کہاں ہے کہ اس کے ذریعہ دنیا کو فتح
کر سکے۔ پس جب مالی طور پر یہ کام نہیں ہو سکتا تو اس طرح ہونا چاہئے کہ کچھ لوگ بعض ایسے
پیشے اور ہنر سیکھیں جن کے ذریعہ وہ اپنی ضروریات کا خود انتظام کر سکیں اور جہاں انہیں تبلیغ کیلئے
بھیجا جائے وہاں چلے جائیں۔ اس اعلان میں میں نے میں آدمی مانگے تھے لیکن اس وقت تک
تیں کی درخواستیں آچکی ہیں جن میں سے تین گریجوایٹ ہیں اور چھ سات مولوی ہیں اور چھ
سات ایسے ہیں جو اچھی تنخواہیں پاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگیاں وقف کرنے کی درخواستیں
دی ہیں اور لکھا ہے کہ خواہ ہمیں سوکھے ٹکڑے کھا کر ہی کیوں نہ گزارہ کرنا پڑے ہم دین کیلئے
اپنی زندگیاں وقف کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہم اپنا گزارہ خود کریں گے اور جہاں ہمیں بھیجا جائے گا
وہیں جائیں گے۔ میں سمجھتا ہوں ہماری جماعت کے لوگوں کا اس قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کرنا
ہی بغیر کسی اور دلیل کے ہمارے سلسلہ کی صداقت کا بہت بڑا ثبوت ہے۔ میں پورے وثوق کے
!
انوار العلوم جلد ۴
۱۳۹
حقيقة الرؤيا
ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ دوسرے مسلمان کہلانے والوں میں اگر یہ اعلان کیا جائے تو ان لیاقتوں اور
قابلیتوں والے انسان بڑی بڑی اپیلوں اور پر زور لیکچروں کے ساتھ بھی نہ مل سکیں گے۔ مگر یہاں
دیکھو صرف ایک خطبہ میں اعلان کیا جاتا ہے اور مطالبہ سے زیادہ آدمی تیار ہو جاتے ہیں جن میں
سے اکثر مختلف کام جانتے ہیں لیکن چونکہ ضروریات بہت زیادہ ہیں اور ہر ایک شخص اس کام کے
قابل بھی نہیں ہوتا، پھر یہ بھی ہے کہ بعض جن کاموں پر لگے ہوئے ہیں ان کا وہیں رہنا ضروری
ہے اس لئے ابھی ضرورت ہے کہ اور دوست بھی اس قربانی کیلئے اپنے آپ کو پیش کریں۔ پس
اس وقت میں اعلان کرتا ہوں کہ اور دوست بھی اس کام کی اہمیت کو سوچیں، غور کریں اور
استخارہ کریں اور پھر اگر اپنے آپ کو وقف کرنے کیلئے تیار ہوں تو مجھے اطلاع دیں تاکہ ہمیں آدمی
اتنی تعداد میں حاصل ہو سکیں جس سے مفید اور کام کے قابل اشخاص کو چن لیا جاسکے۔ اس کے
بعد میں اس مضمون کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جو اس وقت بیان کرنے کا ارادہ ہے۔
موجودہ زمانہ کیلئے نہایت ضروری اور مفید ہے نہایت اہم مضمون میرے نزدیک یہ مضمون اور میرے خیال میں اس مضمون کو سمجھے بغیر بہت کم لوگ ابتلاؤں اور
ٹھوکروں سے بچ سکتے ہیں اس لئے میں خاص طور پر آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں کہ اسے نہایت
غور سے سنیں اور سمجھنے کی نیت اور ارادہ سے سنیں۔ کئی لوگ اکثر باتیں محض لطف اور مزے
کیلئے سنتے ہیں مگر آپ لوگ سمجھنے اور یاد رکھنے کی خاطر سنیں۔ آپ لوگوں میں سے کئی ایک ایسے
ہیں جنہوں نے تحریری طور پر یا زبانی اس بات کی شہادت دی ہے کہ ذکر الہی کے متعلق آپ نے
جو قواعد اور طریق بتائے تھے ان پر عمل کر کے ہم نے بہت بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔ میں یقین رکھتا
ہوں کہ اگر وہ اس مضمون پر بھی عمل کرنے کی کوشش کریں گے (گو اس کا کوئی ظاہری عمل نہیں
بلکہ اس کو اپنے قلب میں بٹھانا اور یاد رکھنا ہے) تو اس زمانہ کے ابتلاؤں سے بہت حد تک محفوظ
رہیں گے۔ یہ مضمون الہامات کشوف، رویا اور خوابوں کی حقیقت کے متعلق ہے۔ حضرت
مسیح موعود نے اس پر بہت کچھ لکھا ہے مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ لکھے ہوئے پر بہت کم لوگ
توجہ کرتے ہیں۔ قرآن کریم میں بھی کچھ لکھا ہوا تھا مگر جب لوگوں نے اس کی طرف توجہ نہ کی تو
خدا تعالی کو اپنے ایک نبی کے ذریعہ دوبارہ سنانا پڑا۔ پھر حضرت مسیح موعود نے بھی کچھ لکھا۔
اور جو کچھ تمہیں سنایا جاتا ہے وہ اسی درخت کی خوشہ چینی ہوتی ہے جو حضرت مسیح موعود نے لگایا
ہے مگر اکثر لوگ چونکہ اپنے طور پر اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے یا خود اس سے
مستفید ہونے کی قابلیت نہیں رکھتے اس لئے ہمیں سنانا پڑتا ہے۔ اور میں امید کرتا ہوں کہ
ھا ہے
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۰
حقيقة الرؤيا
خدا تعالیٰ نے ہماری جماعت کو جس رنگ میں ہلایا ہے اس سے آپ لوگ ضرور یہ سبق حاصل
کریں گے کہ دین کی باتوں کو غور سے سننا اور اچھی طرح سمجھنا نہایت ضروری ہے۔ کیسا
حیرت کا مقام ہے کہ اس وقت دو گروہ کھڑے ہیں جن میں سے ایک تو کہتا ہے کہ ہم گواہی
دیتے ہیں کہ حضرت مرزا صاحب خدا کے نبی اور رسول ہیں اور دوسرا کہتا ہے کہ نبی نہیں
ہیں۔ اس وقت اس بات کو جانے دو کہ کون حق پر ہے اور کون باطل پر لیکن کیا اس سے یہ
ثابت نہیں ہو جاتا کہ ان دونوں میں سے کوئی ایک گروہ ضرور ایسا ہے جو حضرت مرزا صاحب
کی باتوں کو سنتا تھا مگر اس کا سننا نہ سننے کے برابر تھا وہ آپ کی تائید میں مضامین لکھتا اور
کر وہ ایسا تھا
آپ کے لکھے ہوئے مضامین کو پڑھتا تھا پڑھتا تھا مگر خود کچھ فائدہ نہ اٹھاتا تھا۔ ضرور ایک گروہ
جسے اب نقصان پہنچا ہے۔ اس گروہ کے پیدا ہونے کی وجہ یہی ہے کہ اس نے حضرت
مسیح موعود موعود کی باتوں کو غور و فکر سے۔ سے نہ سنا ماننے اور قبول کرنے کیلئے نہ سنا جس سے اسے
نقصان اٹھانا پڑا اور سیدھی اور صاف باتوں کے سمجھنے سے محروم رہ گیا۔ اس سے تمہیں یہ
سبق حاصل کرنا چاہئے کہ ہر بات کو غور اور توجہ سے سننا چاہئے کیونکہ کسی بات کو خواہ وہ
کیسی ہی آسان ہو اس کے بغیر انسان سمجھ نہیں سکتا اور جب سمجھ نہیں سکتا تو فائدہ بھی نہیں
اٹھا سکتا۔ اس وقت جو مضمون میں بیان کرنے لگا ہوں اس سے بھی اسی وقت فائدہ حاصل کیا
جاسکتا ہے جبکہ اسے غور سے سے سنا اور سمجھا جائے اس لئے جو جو دوست چاہیں اس کے نوٹ لکھتے
جائیں۔ سمجھنے اور یاد کرنے کی یہ بھی ایک ترکیب ہے ورنہ یوں تو تقریر لکھی جارہی ہے چھپ
کر ہر ایک تک پہنچ سکے گی۔
تمام مذاہب کی بنیاد مسئلہ
الهام کشف رویا اور خواب کا مسئلہ ایک ایسا اہم
مسئلہ
الہام پر ہے مسئلہ ہے کہ تمام مذاہب کی بنیاد اسی پر اسی پر قائم ہوئی
ہے۔ دیکھو اسلام اگر اپنی صداقت کی کوئی دلیل رکھتا ہے تو محض اس بات کے ثابت ہو جانے
کی وجہ سے کہ خدا کلام کرتا ہے اور قرآن کریم خدا کا کلام ہے۔ اسی طرح اگر یہودیت
عیسائیت اور دیگر مذاہب حقیقت رکھتے ہیں تو اسی امریر کہ خدا کلام کرتا ہے اور ان کی کتابیں اس
کا کلام ہیں۔ غرضیکہ جس قدر مذاہب دنیا میں پائے جاتے ہیں ان کی بنیاد اسی بات کے ثابت
کرنے پر ہے کہ الہام ایک حقیقت ہے۔ لیکن اگر آج کوئی جماعت ایسی نکل آئے جو ثابت
کردے کہ الہام کوئی چیز نہیں، کشف کوئی حقیقت نہیں رکھتا، رویا ایک غلط خیال ہے، خواب
محض وہم ہے تو تمام کے تمام مذاہب اور ساری کی ساری کتابیں جنہیں آسمانی کہا جاتا ہے باطل
ہو جاتی ہیں۔ کیونکہ ان کی بنیاد اسی پر ہے کہ الہام ہے رویا ہے خواب ہے کشف ہے۔ اگر اس
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۱
حقيقة الرؤيا
بنیاد کو گرا دیا جائے تو پھر کسی مذہب کا کچھ باقی نہیں رہتا۔ باقی حملے اور اعتراض اس قسم کے ہیں
جو ایک ایک یا دو دو یا تین تین مذاہب پر پڑتے ہیں اور دوسرے ان سے محفوظ رہتے ہیں۔
لیکن یہ ان مسائل میں سے ہے کہ اس کے گرنے سے سارے مذاہب باطل ہو جاتے ہیں۔
ایک دو اور بھی ایسے ہی مسائل ہیں جن کے باطل ہونے پر یہی نتیجہ نکلتا ہے جیسا کہ ہستی باری
کا مسئلہ ہے۔
پس اگر یہ ثابت ہو جائے کہ الہام رویا ، کشف اور خواب کوئی چیز نہیں تو اس کے بعد
تمام مذاہب کو بیخ و بن سے اکھیڑنے کے لئے کسی اور حملہ کی ضرورت نہیں رہ جاتی۔ اور یہ نتیجہ
سوائے ایک دو اور مسائل کے باقی باتوں سے نہیں نکلتا مثلاً اگر کوئی یہ ثابت کر دے کہ (نعوذ
بالله ) رسول کریم بچے نہ تھے ۔ تو اس سے یہ معلوم ہو گا کہ اسلام سچا نہیں ہے۔ نہ یہ کہ اور
بھی کوئی مذہب سچا نہیں ہے ۔ یا اگر توریت کو انسان کا کلام ثابت کر دیا جائے تو اس سے یہودی
مذہب باطل ہو جائے گا نہ کہ دوسرے مذاہب بھی۔ یا اگر ویدوں کو انسانی باتوں کا مجموعہ ثابت
کر دیا جائے تو اس سے ہندو مذہب چھوٹا ہو جائے گا نہ کہ باقی مذہب بھی۔ لیکن اگر کوئی الہام
اور وحی کو ہی غلط ثابت کر دے تو سارے کے سارے مذاہب باطل ہو جائیں گے اور صرف
دہریت ہی دہریت رہ جائے گی۔
پس اس مسئلہ کا سمجھنا اور یاد رکھنا نہایت ضروری ہے کیونکہ یہی ہر ایک مذہب کی بنیاد
ہے۔ اگر اس سے واقفیت نہ ہو تو پھر کسی بات کی واقفیت کچھ کام نہیں دے سکتی۔ مگر افسوس
کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس کے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
رؤیا کشف اور الہام کیا ہوتا ہے؟ پہلے میں دعوئی بتاتا
الهام کشف اور رویا کی تعریف ہوں ۔ جو لوگ اس بات کے مدعی ہیں کہ العام ، وحی
کار
رویا اور کشف ایک حقیقت ہے وہ ان کی یہ تعریف کرتے ہیں کہ کسی بیرونی ہستی کی طرف سے
ان حواس ظاہری کے علاوہ ان حواس کے ذریعہ جو انسان کے باطن میں پائے جاتے ہیں کسی چیز
کا دکھائی دینا یا کان میں ڈالا جانا خواہ ظاہری کانوں میں ڈالی جائے یا باطنی میں یا جو زبان پر جاری
ہو جائے اس کا نام وحی الہام رویا اور کشف ہے۔ دکھائی دینے والی چیزیں دو قسم کی ہوتی
ہیں۔ یا تو تمثیل کے رنگ میں یا اصل نقشہ اور ہو بہو شکل میں پیش کی جاتی ہے۔ یہ ہے تعریف ۔
آگے یہ بحث الگ ہے کہ یہ تعریف ٹھیک ہے یا نہیں۔ یا ایسا ہوتا بھی ہے یا نہیں۔ لیکن وحی اور
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۲
حقيقة الرؤيا
الہام کے ماننے والے اپنا عقیدہ اور خیال میں پیش کرتے ہیں۔
الہام ، کشف رویا کے مخالفین اس عقیدہ کے مخالف چار قسم کے لوگ ہیں۔ ایک تو وہ جو کہتے ہیں کہ یہ جو کہا جاتا ہے کہ حواس باطنی کے
ذریعہ جو چیز دکھائی یا سنائی دیتی ہے یا زبان پر جاری ہو جاتی ہے وہ کسی اور ہستی کی طرف سے
بطور القاء کے ہوتا ہے غلط ہے۔ نہ کوئی الہام ہے نہ وحی بلکہ محض خیالات ہیں جو ایک بیماری کا
نتیجہ ہوتے ہیں۔ جسم کے بعض حصوں میں نقص پیدا ہونے کی وجہ سے اس قسم کے خیالات
پیدا ہونے لگتے ہیں یا آوازیں سنائی دینی شروع ہو جاتی ہیں اور غلطی سے سمجھ لیا جاتا ہے کہ یہ
کوئی روحانی تصرف ہے۔
اب اگر ان لوگوں کی بات درست ثابت ہو جائے تو سارے مذاہب باطل ہو جاتے ہیں
اور کسی کا بھی کچھ باقی نہیں رہتا اور بجائے اس کے کہ لوگ نبیوں کی اتباع کریں ان کو بیمار اور
مریض سمجھنا پڑے گا اور نبوت کا دعویٰ کرنے والوں کی عزت کرنے کی بجائے انہیں طبیبیوں
اور ڈاکٹروں کے پاس علاج کرانے کے لئے جانا ہو گا تو ان لوگوں کی بات صحیح ثابت ہو جانے پر
تمام مذاہب باطل ہو جاتے ہیں۔
ہیں اور
دوسری قسم کے وہ لوگ ہیں جو اس بات کے تو قائل ہیں کہ الہام اور رویا ہوتے۔
ان کے ذریعہ سے کچی اور عمدہ باتیں معلوم ہو جاتی ہیں۔ نیز اس ذریعہ سے بڑے بڑے اعلیٰ
درجہ کے دلائل اور براہین سے آگاہی ہو جاتی ہے۔ لیکن ساتھ ہی وہ اس بات کے بھی قائل
ہیں کہ یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوتا بلکہ یہ ایک کسی عمل ہے اور ہر مذہب و
ملت کا انسان اسے سیکھ لیتا ہے۔ اس گروہ کو انگریزی میں سپر چولسٹ کہتے ہیں اور اسی کی ایک
شاخ تھیا سوفیکل سوسائٹی ہے۔ اس گروہ کا دعوی ہے کہ الہام اور وحی کسی بالا ہستی کی طرف
سے نہیں ہو تا بلکہ انسان کے اندر ہی کچھ باطنی قومی ایسے ہیں کہ ان کو طاقت دینے اور مشق
کرنے سے انسان ترقی کر کے الہام اور وحی حاصل کر سکتا ہے اور خواہ وہ کسی مذہب کا ہو ایسا
کرنے سے اسے الہام ہونے لگ جاتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ خلا میں ہماری ہر ایک حرکت اس
طرح محفوظ اور نقش ہو جاتی ہے جس طرح فونوگراف کے ریکارڈ پر الفاظ محفوظ ہو جاتے ہیں۔
اور جس طرح فونوگراف کی سوئی ان الفاظ کو سنا دیتی ہے اسی طرح انسانی دماغ میں ایسی طاقتیں
ہیں جو سوئی کا کام دیتی ہیں اور بظاہر پوشیدہ الفاظ کو سنا دیتی ہیں۔ اس میں خدا کا کوئی دخل نہیں
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۳
حقيقة الرؤيا
ہے۔ ہر مذہب وملت کے انسان کے دماغ میں یہ بات پائی جاتی ہے اور اگر وہ کوشش کرے تو
اس سے کام لے سکتا ہے۔
یہ بات بھی اگر بچی ہو جائے تو تمام مذاہب باطل ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ انبیاء کو تو اس لئے
قبول کیا جاتا ہے کہ وہ ہمارے خالق اور مالک کی طرف سے آتے اور اس کی باتیں ہمیں سناتے
ہیں۔ لیکن اگر وہ اپنے پاس سے ہی سناتے ہیں تو ان کی باتیں ماننے کی کیا ضرورت ہے۔ کیوں نہ
خود ہی قوت حاصل کر لی جائے جو انہوں نے اپنے آپ میں پیدا کر لی ہوئی ہے۔
تیسری قسم کے وہ لوگ ہیں کہ اگر ان کے خیال کو بھی درست مان لیا جائے تو بھی مذاہب
کی بیخ و بن اُکھڑ جاتی ہے۔ یہ لوگ بظاہر تو اس بات کے مدعی ہیں کہ وحی الہام رویا اور کشف
واقعہ میں درست ہیں اور خدا کی طرف سے ہوتے ہیں۔ مگر وہ اس دروازہ کو اتنا وسیع کرتے
ہیں کہ جس سے الہام اور وحی پانے والوں سے بھی ایمان اٹھ جاتا ہے۔ کیونکہ اگر ایک شخص
آکر کہے کہ میرے پاس بڑا مال ہے مگر نکلے اس کے پاس صرف ایک دھیلا تو یہی سمجھا جائے گا کہ
اس قسم کا دعویٰ کرنے والے سارے ایسے ہی ہوتے ہیں۔ تو ان کی بات ماننے سے بچے مدعیان
الہام اور وحی کی بھی کچھ قدر و منزلت نہیں رہتی۔
چوتھی قسم کے لوگ وہ ہیں جو مدعی ہیں کہ تمام انبیاء کو خدا کی طرف سے وحی اور الہام
ہوتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ہی وہ ایسی قیود لگا دیتے ہیں کہ جن کو درست مان لینے پر تمام نبیوں
کے الہام باطل ہو جاتے ہیں۔ اور جہاں تیسرا گروہ اس قدر وسعت اختیار کرتا ہے کہ جس کو
ماننے کی وجہ سے سب نبی بے قدر اور بے حقیقت ہو جاتے ہیں وہاں یہ چوتھا گروہ ایسی تنگی
اختیار کرتا ہے کہ جسے مان لینے کی وجہ سے کسی نبی کی بھی نبوت اور رسالت ثابت نہیں ہو
سکتی ۔ اس میں ایک تو غیر احمدی لوگ شامل ہیں اور دوسرے وہ جو غیر مبائعین کہلاتے ہیں۔
مخالفین الہام کے دعاوی سے اول میں اس گروہ کو لیتا ہوں جو یہ کہتا ہے کہ انسان کے
کے تو یہ چار گروہ ہیں جو چار قسم کے خیالات رکھتے ہیں۔ ان میں
دماغ کی بناوٹ ہی اس قسم کی ہے کہ بعض خاص قواعد کی پابندی سے بعض غیب کی باتیں اسے
معلوم ہو سکتی ہیں اور ان کے دلائل سناتا ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ در حقیقت انسان کا دماغ اس
طرز پر بنا ہوا ہے کہ انسان کے سونے کی حالت میں بھی وہ کام میں لگا رہتا ہے۔ دن کو انسان
چونکہ اور کاموں میں لگا رہتا ہے اس لئے جو کچھ اس کا دماغ سوچتا ہے اس کا نظارہ یا الفاظ
انوار العلوم جلد ۴
اولد
حقيقه الرؤيا
مترتب نہیں ہو سکتے۔ مگر رات کو جب فارغ ہو کر سوتا ہے تو اس کے دماغ میں جو خیالات پیدا
ہوتے ہیں وہ ایک نظارہ کے رنگ میں اسے دکھائی دیتے ہیں۔ اس کا نام الہام اور رویا ہے اور
چونکہ اس وقت وہ غفلت کی حالت میں ہوتا ہے اس لئے سارے کے سارے اسے یاد نہیں
رہتے۔ ورنہ جس وقت ہے کہ اس کی آنکھ لگتی ہے اس وقت سے ایسے نظارے اسے دکھائی
دینے لگ جاتے ہیں اور جب تک وہ نہیں جاگتا برابر دکھائی دیتے رہتے ہیں۔ اور اگر وہ یک
لخت جاگ اٹھے یا ہلکی نیند ہو تو اسے یاد بھی رہ جاتے ہیں۔ اس کا نام وحی اور الہام اور رویا رکھ
لیا گیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس قسم کی خواہیں چار ماہ کے بچہ سے لے کر بوڑھے ہونے تک برابر
روزانہ آتی رہتی ہیں۔ اور اس میں کسی نبی رسول اور ولی کا فرق نہیں ہے۔ ہر ایک انسان
خواہ کسی مذہب اور کسی عمر کا ہو اسے ضرور خوابیں آتی ہیں۔ ہاں کبھی اسے یاد رہ جاتی ہیں لیکن
اکثر یاد نہیں رہتیں۔ یہ تو ان لوگوں کا خیال ہے۔ اور جو علم قلب جاننے کے مدعی ہیں وہ کہتے
ہیں کہ وحی اور الہام صرف اس بات کا نام ہے کہ انسان کی قوت ارادی جب سلب ہو جاتی ہے
تو مختلف خیالات اور نظارے دکھائی دیتے ہیں۔ انہیں نظاروں کا نام وحی رکھ لیا گیا ہے۔ وہ کہتے
ہیں دیکھو انسان میں ایک ایسی قوت ہے کہ جس کے ماتحت اس کے تمام قومی کام کرتے ہیں۔
مثلاً انسان جب اپنے ہاتھ کو اٹھانا چاہے اس وقت اٹھتا ہے اور جب گرانا چاہے گرتا ہے۔ یہ
نہیں کہ وہ تو اٹھانا چاہے اور ہاتھ گر جائے ۔ یا وہ گرانا چاہے تو ہاتھ کھڑا ہو جائے۔ یہ اس قوت
کی وجہ سے ہوتا ہے جسے قوت ارادی کہتے ہیں۔ سونے کی حالت میں چونکہ یہ قوت تارک
العمل ہو جاتی ہے یا کمزور ہو جاتی ہے۔ اس لئے قوت واہمہ آزاد ہو کر خوب گشت کرتی ہے۔
اور اس کی بلند پروازی کو سوتا ہوا دماغ واقعات سمجھ لیتا ہے اور ایک خاص شکل اور آواز کی
صورت میں انسان کے سامنے پیش کر دیتا ہے جو بوجہ غافل ہونے کے اسے حقیقت خیال کر لیتا
ہے اور اس کا نام وحی یا الہام رکھ لیتا ہے ۔
پھر انہیں میں سے جو محققین کہلاتے ہیں ان کا خیال ہے کہ الہام قوت ارادی کے تارک
العمل ہونے کا نام نہیں بلکہ بات یہ ہے کہ انسانی جسم میں جو مختلف طاقتیں ہیں ان کے فارغ
ہونے کی وجہ سے جب ان میں جوش پیدا ہوتا ہے اور وہ جوش دماغ تک پہنچنے لگتا ہے تو دماغ
اس کی مختلف شکلیں بنا کر پیش کرنی شروع کر دیتا ہے۔ اس کا نام وحی اور الہام رکھ لیا جاتا ہے۔
ان لوگوں کی تحقیق ہے کہ جتنی صفائی کے ساتھ جوانی کے ایام میں خوابیں آتی ہیں اتنی
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۵
حقيقة الرؤيا
صفائی کے ساتھ ڈھلتی جوانی میں نہیں آتیں۔ اور جب انسان ۲۵ سال کا ہو جاتا ہے تو بہت کم
آتی ہیں۔ کیونکہ اس عمر میں حافظہ کمزور اور جذبات ماند پڑ جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے
یہ بھی معلوم کیا ہے کہ عورتوں کو مردوں کی نسبت زیادہ خواہیں یاد رہتی ہیں۔ پھر یہ بھی کہ جن
کو خواہیں زیادہ آتی ہیں وہ سوتے بھی زیادہ ہیں۔ پھر وہ خواہیں جو صاف طور پر یاد رہتی ہیں وہ
رات کے آخری حصہ میں آتی ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ چونکہ انسان دنیاوی خیالات میں مشغول
ہونے کی حالت میں سوتا ہے۔ اس لئے ابتدائی نیند میں اس کے خیالات دنیا سے بالکل منقطع
نہیں ہو جاتے۔ لیکن جوں جوں وقفہ پڑتا جاتا ہے اس کے تو ہمات آزاد ہوتے جاتے ہیں۔ اور
زیادہ بلند پروازی کرنے لگتے ہیں۔ اور ایسی حالت میں جو نظارہ دیکھتا ہے اس کے اثرات زیادہ
گہرے ہوتے ہیں۔ اور اس لئے بھی اس وقت کی خواب زیادہ یاد رہتی ہے کہ آخری وقت
میں انسان کے جاگنے کا وقت قریب ہوتا ہے۔ پس اٹھنے پر اس وقت کی خواہیں زیادہ یاد ہوتی
ہیں۔ یہ بھی تحقیق کی گئی ہے کہ دس فیصدی آدمی ایسے ہیں کہ جن کو کبھی کوئی خواب نہیں آتی
یا اس علم کے محققوں کے قول کے مطابق یوں کہنا چاہئے کہ ان کو خواب بالکل یاد نہیں رہتی۔
یہ باتیں پیش کر کے وہ کہتے ہیں کہ دیکھو ان سے ثابت ہو گیا کہ جن نظاروں کا تم وحی اور
رویا نام رکھتے ہو ان کا انسان کے جسم کے ساتھ تعلق ہے نہ کہ کوئی بیرونی ذریعہ ان کا موجب
ہے۔ لیکن یہ خیالات کوئی جدید نہیں ہیں بلکہ قدیم سے چلے آئے ہیں۔ ارسطو اور افلاطون کا
بھی یہی خیال تھا اور اس زمانہ میں بھی یہی کہا جاتا ہے۔
خواب کے ایک طبعی امر ہونے کی تائید میں اور کسی طاقت بالا کی طرف سے اس کے ظاہر
ہونے کی تردید میں یہ لوگ ان واقعات سے یہ نتائج نکالتے ہیں کہ :-
(۱) چونکہ جسمانی حالات کے تغیر کے ساتھ ساتھ خوابوں میں بھی تغیر ہوتا رہتا ہے اس سے
معلوم ہو گیا کہ یہ قانون شریعت کے ماتحت نہیں بلکہ قانون قدرت کے ماتحت ہے ورنہ کیا وجہ
ہے کہ حالات کے تغیر کے ساتھ ساتھ ان نظاروں میں بھی تغیر واقع ہوتا جاتا ہے مثلاً جوانی میں
زیادہ بڑھاپے میں کم عورتوں کو مردوں کی نسبت زیادہ خوابوں کا آنا وغیرہ وغیرہ۔ پس یہ امور
دلالت کرتے ہیں کہ خواہیں جسم کے تغیرات کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور جسم سے ہی تعلق
رکھتی ہیں۔
८
(۲) وہ کہتے ہیں کہ اگر خواب کا تعلق خدا سے ہوتا ہے اور وہ کسی شریعت پر کار بند کرنے کے
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۶
حقيقة الرؤيا
لئے اس طرح کلام کرتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ حیوانوں کو بھی خوابیں آتی ہیں۔ وہ تو شریعت
کے پابند نہیں ہیں۔ یہ تو میں نے بھی دیکھا ہے کہ کتا سوتے سوتے اس طرح بھونکتا ہے کہ کچھ
دیکھ رہا ہے۔ یا اس طرح منہ ہلاتا ہے کہ کچھ کھا رہا ہے۔ وہ لوگ کہتے ہیں کہ حیوانوں کو خواب
دیکھنے کا تجربہ اس طرح کر لو کہ ایک شکاری کتے کو شکار کے لئے لے جاؤ جب وہ خوب تھک کر
چور ہو جائے تو اسے ملا دو اور اس کے پاس بیٹھ جاؤ۔ اس وقت وہ ایسی ہی حرکتیں کرے گا
جیسی کہ شکار کے وقت کرتا تھا۔ اس کی یہی وجہ ہے کہ اسے وہ نظارے خواب میں دکھائی دے
رہے ہیں۔
(۳) تیسری دلیل وہ اپنی تائید میں یہ دیتے ہیں کہ پیدائشی اندھے یا وہ جو چار پانچ سال کی عمر
میں اندھے ہو جائیں انہیں کبھی خواب میں نور دکھائی نہیں دیتا۔ اگر خواب کا تعلق خدا سے
ہوتا تو چاہئے تھا کہ وہ بھی کبھی نور دیکھ لیتے مگر ایسا نہیں ہوتا۔ ہاں وہ جو پانچ اور سات سال کی
درمیانی عمر میں اندھے ہوتے ہیں ان کی خوابوں کی تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ اکثر کو خواب
میں نور نظر آجاتا ہے اور بعض کو نہیں آتا۔ اور جو سات سال کے بعد اندھے ہوتے ہیں ان
میں سے تمام کو نظر آجاتا ہے۔ سوائے ان کے جن پر لمبا عرصہ گزر چکا ہوتا ہے۔ اگر خدا تعالٰی
کی طرف سے خواب دکھائی جاتی ہے تو اندھے کو کیوں نظر نہیں آتا۔ اس کو نظر نہ آنا اس پر
دلالت کرتا ہے کہ خواب مادی اسباب کا نتیجہ ہے۔ چونکہ اندھے کے اندر دیکھنے کی طاقت
موجود نہیں ہے اس لئے اس کی قوت مستحیلہ نور کو پیدا نہیں کر سکتی لیکن اگر خدا تعالیٰ کی طرف
خواب ہوتی تو وہ نور پیدا کر سکتا تھا۔
(۴) خواب کی وہ کیفیات جو پہلے بیان کی گئی ہیں یعنی خاص خاص جوشوں کے ماتحت خاص
خوابوں کا آنا۔ روزانہ دیکھتے ہوئے نظاروں کا سامنے آنا وغیرہ۔ یہ بھی اس بات پر دلالت کرتی
ہیں کہ خواہیں در حقیقت مادی اسباب کا نتیجہ ہیں نہ کہ اپنے اندر کوئی خاص معنی رکھتی ہیں۔
(۵) پانچویں دلیل وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ہمیں ایسے ظاہری اسباب ملتے ہیں جن سے ثابت
ہو جاتا ہے کہ یہ بناوٹی اور مصنوعی بات ہے۔ اور مشاہدہ خواب کے خدا تعالی کی طرف سے نہ
ہونے پر ایک زبردست دلیل ہے۔ اور وہ کہتے ہیں کہ ہم خوابیں دکھا کر ثابت کر سکتے ہیں کہ یہ
انسانی طاقت کی بات ہے۔ ہم یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ اگر انسان کی فلاں حالت ہو گی تو فلاں قسم کی
خواہیں اسے آئیں گی۔ اس امر کا تجربہ کرکے دیکھ لو جس سے تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ
سے
انوار العلوم جلد ۴
۱۵۷
حقيقته الرؤيا
خوابوں کا آنا مادی اسباب کا نتیجہ ہے مثلاً :-
(1) جن لوگوں کے معدے اور دل میں کوئی خرابی ہو گی انہیں اڑنے یا اوپر سے نیچے گرنے کی
خواہیں آئیں گی۔ اب اگر کسی کو اس قسم کی خواب آئے تو معدہ کے نقص کی وجہ سے آئے
گی۔ لیکن ایک معبر اس سے یہ نتیجہ نکالے گا کہ اوپر سے نیچے گرنا کسی ابتلاء کے آنے کی
علامت ہے۔ حالانکہ ابتلاء کیا آتا ہے وہ تو معدہ کے نقص کی علامت ہے۔
(۲) اسی طرح وہ کہتے ہیں اگر کسی کو بد ہضمی کی شکایت ہو تو وہ سونے کی حالت میں دیکھتا ہے
کہ میرے سامنے آگ لگی ہوئی ہے اور میں پیچھے بھاگ نہیں سکتا۔ یہ سن کر معبر تو کہے گا کہ تم
پر کوئی مصیبت آنے والی ہے کسی ابتلاء میں بھنے والے ہو۔ لیکن ایک ڈاکٹر اسے بیماری سمجھے
گا۔
(۳) پھر وہ کہتے ہیں تجربہ کرکے دیکھ لو۔ ایک سوئے ہوئے آدمی کے پاؤں کو سلا دو۔ جب وہ
اٹھے تو اس سے پوچھو کہ کیا تم نے کوئی خواب دیکھی ہے۔ وہ کہے گا کہ میں نے دیکھا ہے پانی
میں تیر رہا ہوں۔ یہ بات اگر کسی معبر کے سامنے پیش کی جائے گی تو وہ کہے گا کہ تمہیں کوئی بڑی
کامیابی حاصل ہونے والی ہے۔ حالانکہ یہ اس کے پاؤں کے سونے کا نتیجہ تھا۔
(۴) اسی طرح اگر سونے کی حالت میں رضائی یا کسی اور چیز کا ایسا بوجھ سینہ پر پڑ جائے جس
سے سانس رک جائے تو خواب میں یہ نظر آئے گا کہ کوئی بڑا بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے جا رہا
ہوں۔
(۵) یا اگر سردی کے موسم میں اوپر سے کپڑا اتر جائے تو سونے والا دیکھے گا کہ میں بالکل ننگا ہو
گیا ہوں۔ ان باتوں کا تجربہ کر کے دیکھ لو بالکل درست اور صحیح نکلیں گی۔ چنانچہ یورپ میں
خوابوں کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن بنا تھا۔ اس نے مختلف حالتیں پیدا کر کے خوابیں دکھلائی
تھیں۔
(۶) پھر یہ تو تجربہ شدہ بات ہے کہ اگر سوتے ہوئے کان میں چیونٹی گھس جائے تو ایسا معلوم
ہوتا ہے کہ گویا تو ہیں چل رہی ہیں۔ طبل بیچ رہے ہیں۔ بڑا شور و شر ہو رہا ہے۔ مگر جب آنکھ
کھلتی ہے تو معلوم ہوتا ہے کہ کان میں چیونٹی گھسی ہوئی تھی۔
(۷) اگر پانی کا چھینٹا سوتے ہوئے انسان کے بدن پر گر جائے تو وہ دیکھتا ہے کہ بارش ہو رہی
ہے۔