حقیقة الروٴیا

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۴
۱۵۸
حقيقة الرؤيا
(۸) اگر غلط طور پر لیٹنے سے دل کی دھڑکن پیدا ہو تو اس سے بھاگنے کی خواب نظر آتی ہے۔
(۹) سوتے ہوئے انسان پر کوئی چیز آگرے تو قتل یا گھر یا دیوار وغیرہ کے گرنے کی خواب نظر
آتی ہے۔
(۱۰) اگر سوتے ہوئے سردی لگ جائے تو آدمی کو خواب میں یہ نظر آتا ہے کہ جنگل میں پڑا
ہوا ہوں یا وسیع سمندر میں یہ رہا ہوں۔
(11) اعصاب کمزور ہوں تو قریب کے واقعات اکثر نظر آئیں گے۔
(۱۲) اگر اعصابی مرکزوں میں سے کسی مرکز کی طاقت بالکل خرچ ہو جائے تو ایسے شخص کو بار
بار ایک ہی قسم کی خواب آتی ہے۔
یہ تمام باتیں ایسی بدیہی ہیں کہ ان کا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ تجربہ ان واقعات کا شاہد ہے
اور مشاہدہ ان امور کو ثابت کرتا ہے۔ روزمرہ ایسے واقعات پیش آتے ہیں اور ڈاکٹروں نے
خاص طور پر ان کا تجربہ کر کے ان کو پایہ ثبوت تک پہنچایا ہے۔ اور ڈاکٹروں کی بھی کوئی
خصوصیت نہیں یہ ایسے امور ہیں کہ ان کے تجربہ کے لئے کسی خاص علم یا خاص آلہ کی
ضرورت نہیں ہر شخص اپنے طور پر تجربہ کر سکتا ہے خصوصاً وہ خواہیں تو بہت ہی ظاہر ہیں جو
خاص بیماریوں کا نتیجہ ہوتی ہیں کیونکہ ان کا انکار کوئی کر ہی نہیں سکتا۔ پس یورپین فلاسفر کہتے
ہیں کہ جب تجربہ خوابوں کو مادی اسباب کا نتیجہ ثابت کرتا ہے اور مشاہدہ اس پر دلیل ہے تو پھر
ان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے اشارات قرار دینا اور حکمتوں پر مبنی قرار دینا جہالت نہیں تو اور کیا
ہے۔
معترضین کے شکوک کا ازالہ چونکہ ہرایک انسان کی نظر اریک میں نہیں ہوتی اس لئے شاید ان اعتراضات کو سن کر بعض لوگ خیال کریں کہ
واقعی یہ بات کہ خدا کی طرف سے کوئی رویا یا خواب ہوتی ہے ایک مشکوک امر ہے۔ لیکن
اصل بات کیا ہے کسی نے کہا ہے
خشت اول
تاثریا
:
کج
اول چون نمد معمار کی
ہے
رود
دیوار
کج
جب کسی عمارت کی بنیاد ہی معمار ٹیڑھی رکھے تو دیوار آخر تک ٹیڑھی ہی ٹیڑھی چلی
جائے گی۔ ان لوگوں نے جن باتوں کو دیکھ کر یہ نتیجہ نکالا ہے کہ خواب طبعی امر ہے وہ باتیں بے

انوار العلوم جلد ۴
۱۵۹
حقيقه الرؤيا
شک درست ہیں۔ لیکن جو نتیجہ نکالا ہے وہ درست نہیں۔ کیونکہ یہ امور یہ تو ثابت کرتے ہیں
که خواب بعض بیماریوں کے نتیجہ میں بھی آجاتا ہے مگر یہ ثابت نہیں کرتے کہ خواب خدا تعالی
کی طرف سے بطور ایک اشارہ اور ہدایت کے نہیں آتا بلکہ ہمیشہ بناوٹی ہی ہوتا ہے۔ اور ہم
ہرگز اس بات کا انکار نہیں کرتے کہ خواب کبھی بیماری کا نتیجہ بھی ہوتا ہے۔ ہمارا تو یہ دعوئی
ہے کہ خواب یا الہام خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی ہوتا ہے اور ان باتوں سے ہمارے اس دعوئی
کا رد ہرگز نہیں ہو تا بلکہ ہمارے دعوی کی تائید ہوتی ہے۔ کیونکہ اس قسم کے رویا کا ذکر قرآن
مجید میں موجود ہے۔ اہل یورپ کہتے ہیں کہ ہم نے بڑی تحقیق اور کوشش سے ثابت کر لیا ہے
کہ مصنوعی خوابیں ہو سکتی ہیں۔ ہم کہتے ہیں سبحان اللہ اس بات کے لئے ہمیں کوشش نہ کرنی
پڑی۔ آپ لوگوں نے ہی کوشش کر کے قرآن کریم کی ایک صداقت کا اظہار کر دیا ۔ اب اگر
کوئی ہم سے سوال کرے کہ قرآن میں جو لکھا ہے کہ اضغاث و احلام بھی کچھ ہے۔ کیوں نہ کہا
جائے کہ دماغ کوئی خواب نہیں پیدا کر سکتا۔ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ دماغ اس قسم کی باتیں
پیدا کر لیتا ہے تو ہم اس کو کہیں گے کہ دیکھو ڈاکٹروں نے ثابت کر دیا ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ پھر
تمہیں قرآن کریم کی اس بات کے ماننے میں کون سا عذر ہو سکتا ہے۔ تو محققین کے یہ ثابت کر
دینے کی وجہ سے کہ دماغ پر متفرق طبعی اثر پڑ کر انسان کو خواب آجاتی ہے اسلام پر کسی قسم کی
زد نہیں پڑتی بلکہ اسلام کی ایک بات کی تصدیق ہوتی ہے۔ کیونکہ اسلام خود اس قسم کی خوابوں
کا ہونا تسلیم کرتا ہے۔ باقی رہا یہ کہ یہ ساری کی ساری خواہیں اسی قسم کی ہوتی ہیں یہ اہل یورپ
کی تحقیقات سے ثابت نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے جو کچھ ثابت کیا ہے وہ صرف یہی ہے کہ بعض
ظاہری اور مصنوعی حالات اور تغیرات پیدا کرنے سے خواہیں آجاتی ہیں۔ یہ نہیں کہ ان
ظاہری حالات اور تغیرات کے علاوہ کسی اور وجہ سے خوابیں آہی نہیں سکتیں اور ان کے آنے
کا کوئی ذریعہ ہے ہی نہیں۔ پس انہوں نے بخیال خود اسلام کو اکھیڑنے کے لئے جو عمارت کھڑی
کی تھی وہ نہ صرف یہ کہ بوسیدہ اور کمزور ہونے کی وجہ سے اسلام کو کچھ نقصان نہیں پہنچا سکی
بلکہ اسلام کی صداقت کا موجب بن گئی ہے اور اس کے ذریعہ اسلام کی ایک بات کی تائید ہو گئی
ہے۔ انہوں نے بڑی محنت اور اور کوشش سے ایک توپ خانہ تیار نیا کیا تھا کہ اس سے اسلام اسلا پر گوله
باری کریں گے۔ مگر جب وہ تیار کر چکے ہیں تو وہ ان کے قبضہ سے نکل کر ہمارے تصرف میں
آگیا ہے۔ کیونکہ جو کچھ انہوں نے تیار کیا تھا اس کو خود قرآن کریم پیش کرتا ہے اور کہتا ہے کہ

انوار العلوم جلد ۴
۱۶۰
حقيقة الرؤيا
ایسی خواہیں حدیث النفس ہوتی ہیں۔ اس سے اسلام کی تردید کہاں ہوئی۔ ہاں جو مذہب اس
بات کو بیان نہیں کرتا وہ برباد اور تباہ ہو جاتا ہے۔ مگر اسلام کی تو اور بھی صداقت ظاہر ہوتی
ہے۔
اس ایک ہی جواب سے وہ سارے اعتراضات مٹ جاتے ہیں جو اندھوں کی خواہیں خواب کے متعلق او پر ذکر ہو چکے ہیں۔ البتہ ایک بات خاص طور پر
قابل غور ہے اور وہ اندھوں والی ہے۔ یہ زیادہ تشریح اور توضیح چاہتی ہے۔ کیونکہ وہ پوچھتے
ہیں کہ اگر خوابوں میں خدا کا دخل ہوتا ہے تو کیوں اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہوتی جس تک
انسان کے ظاہری قوی کی رسائی نہیں ہوتی ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہوتی ہے مگر اس قسم کی
نہیں جس قسم کی تم چاہتے ہو۔ اور یہ کسی امر کے غلط ہونے کی دلیل نہیں کہ جس طرح ہم کہتے
ہیں اس طرح کیوں نہیں ہوتا۔ کیونکہ جس طرح ہونا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ہوتا ہے۔ باقی
رہا یہ کہ جس طرح ہوتا ہے وہ صحیح ہے یا نہیں۔ یہ بات دیکھنے کے قابل ہے۔ اگر وہ صحیح اور
درست ثابت ہو جائے تو پھر ماننا پڑے گا کہ جس طرح ہوتا ہے اسی طرح ہونا چاہئے۔ اب میں
یہ بتاتا ہوں کہ اندھوں کو جو خواب میں نور دکھائی نہیں دیتا ان کے لئے ایسا ہی ہونا ضروری
تھا۔ اصل بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے جو خواہیں بندوں کو آتی ہیں وہ کوئی محض تماشہ
اور دل لگی کے طور پر نہیں ہوتیں بلکہ اس کی ہدایت اور راہنمائی کے لئے آتی ہیں۔
اس کے متعلق ضروری ہوتا ہے کہ ایسے ذریعہ اور ایسے طریق سے آئیں جس سے انسان
آسانی کے ساتھ اسے سمجھ سکے اور ان سے فائدہ اٹھا سکے اب اگر کسی اندھے کو اس طرح
خواب آئے کہ اس کو بینائی دی جائے اور اس سے کوئی نظارہ دیکھے تو جو اس کی حالت ہو گی وہ
ڈاکٹروں سے پوچھ لو۔ انہیں خوب تجربہ ہے کہ جب کسی آنکھوں کے مریض کی میں پچیس دن
کے بعد پٹی کھولتے ہیں تو اس کی کیا حالت ہوتی ہے۔ وہ چلتے ہوئے لڑکھڑاتا اور ہر چیز کو حیرانی
اور تعجب کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ حالانکہ ایک تھوڑے عرصہ کے بعد اس کی آنکھیں کھولی جاتی
ہیں۔ اس پر قیاس کرلو کہ جب ایک اندھے کو ایک لمبی مدت کے بعد نور دکھائی دے گا اور وہ
بھی تھوڑی دیر کے لئے اور پھر اس سے چھین لیا جائے گا تو اس کی کیا حالت ہو گی۔ اور وہ اس
سے کیا فائدہ حاصل کر سکے گا؟ کچھ بھی نہیں۔ وہ تو اس حالت کو دیکھ کر گھبرا جائے گا اور خواب
کے مضمون کو اخذ ہی نہ کر سکے گا۔ مثلاً سرخ خون کا دکھائی دینا جنگ کی علامت ہے۔ اب اگر

انوار العلوم جلد ؟
141
حقيقة الرؤيا
کسی اندھے کو خواب میں سرخ خون دکھا دیا جائے تو بیدار ہو کر وہ کیا سمجھے گا کہ مجھے کیا دکھایا گیا
ہے کچھ بھی نہیں۔ لیکن اگر اسے جنگ کی آواز سنائی جائے تو وہ فورا بتا دے گا کہ لڑائی اور
جنگ کی طرف مجھے اشارہ کیا گیا ہے۔ پس یہی وجہ ہے جس کے لئے ضروری تھا کہ اندھے کو
خواب میں واقعات کو متمثل کرکے دکھایا نہ جائے بلکہ اس کو آنے والے واقعات کا علم کان،
ناک یا زبان یا جس کے ذریعہ سے دیا جائے۔
مخالفین کی تحقیقات کے مفید نتائج خواب کے متعلق تحقیقات کرنے والے لوگوں کے تجارب سے ہمیں اپنے مطلب کی ایک بات
حاصل ہو جاتی ہے۔ اور ایک عظیم الشان دلیل انبیاء کی صداقت میں ہمیں ملتی ہے جو یہ ہے کہ
یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہماری تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ خواہیں اور الہام عورتوں کو بہت
زیادہ ہوتے ہیں اور مردوں کو کم۔ اور اس سے اسلام کے دعوی کی صداقت ثابت ہے اور یہ
اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا کی طرف سے بھی خواہیں آتی ہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے
جن لوگوں کو کثرت سے خواب اور الہام ہوتا ہے وہ ہمیشہ مرد ہی ہیں عورتوں سے کبھی کوئی نبی
نہیں ہوئی۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حدیث النفس اور دماغی بناوٹ کے ذریعہ خوابوں کے
آنے کے علاوہ اور بھی ذرائع خواب * والہام کے ہیں۔ کیونکہ حدیث النفس کی نسبت ثابت
ہے کہ اس کا زیادہ اثر عورتوں پر پڑتا ہے۔ لیکن نبوت کے متعلق ہم دیکھتے ہیں کہ اس میں
عورتیں حصہ دار ہی نہیں۔ اس دروازہ سے مرد ہی داخل ہوتے ہیں۔ جس سے معلوم ہوا کہ
نبیوں کی خوابوں کا منبع اور ہے اور حدیث النفس کا منبع اور ۔
ہے
(۲) اسی طرح علم کیفیات القلب کے ماہر کہتے ہیں کہ جن خوابوں کی ہم نے تحقیقات کی
وہ جوش جوانی میں کثرت سے آتی ہیں اور بڑھاپے میں بہت بہت کم ۔ حتی که ۶۵ سال کہ ۶۵ سال سے زیادہ
عمر میں بالکل بند ہو جاتی ہیں یا بہت ہی کم آتی ہیں۔ اور یہ بھی اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا کی
طرف سے بھی خواہیں آتی ہیں۔ کیونکہ انبیاء کو جوانی کی عمر گزار کر بڑھاپے میں ہی الہام اور
خوابوں کی کثرت ہوتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ ان خوابوں کا سلسلہ ہی اور ہے۔ اور وہ جن
کی تحقیقات انہوں نے کی ہے بے شک وہ سلسلہ ایسا ہے جو عورتوں میں زیادہ پایا جاتا ہے اور
مردوں میں کم۔ پھر وہ جوانی کے ایام میں زیادہ اور کثرت سے جاری ہوتا ہے اور بڑھاپے میں
اکثر جگہ میں خواب کا لفظ طوالت سے بچنے کے لئے استعمال کرتا ہوں۔ ورنہ اس سے مراد رو یا الہام اور کشوف سب اقسام وحی ہیں۔

انوار العلوم جلد ۴
۱۶۲
حقيقة الرؤيا
کم یا بالکل بند ہو جاتا ہے۔ لیکن یہ تو وہ سلسلہ ہے جو مردوں سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ عورتوں
ہے۔ اور جوانی کے بعد کثرت سے شروع ہوتا ہے نہ کہ بند ہو جاتا ہے۔ اس لئے ان دونوں
میں بڑا فرق ہے اور دونوں ایک دوسرے سے الگ تھلک ہیں۔
اب میں کچھ اور اعتراض بیان کرتا ہوں جو ان لوگوں کو نہیں سوجھے لیکن حقیقت سے
ناواقف طبیعتوں میں پیدا ہو کر ٹھوکر کا باعث ہو سکتے ہیں۔ ان کو پیش کرکے میں جواب دوں گا
تاکہ کسی کو ان سے ٹھوکر نہ لگے ۔
پہلا اعتراض تو یہ ہے کہ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو
منحوس اور اچھی خواہیں جب خواب آئے گی منحوس اور ڈراؤنی ہی آئے گی۔ اور بعض
ایسے ہوتے ہیں کہ ان کو جب خواب آئے گی اچھی اور خوش کن ہی آئے گی۔ اب سوال پیدا
ہوتا ہے کہ اگر خوا ہیں خدا کی طرف سے ہوتی ہیں تو پھر ایسا ہونے کی کیا وجہ ہے۔ کیوں ہمیشہ
ایک قسم کے لوگوں کو اچھی خواہیں ہی آتی ہیں اور دوسری قسم کے لوگوں کو بری۔ کیوں ایسا
نہیں ہوتا کہ دونوں قسم کے لوگوں کو ملی جلی آئیں؟
اس کا ایک جواب تو یہ ہے کہ جن لوگوں کو واقع میں حدیث النفس کے ماتحت منحوس
جواب خوابیں آتی ہیں ان سے ان کا کوئی نقصان نہیں ہوتا اور ان کی خواہیں لغو ہی جاتی
ہیں۔ اسی طرح جن کو واقع میں حدیث النفس کے ماتحت اچھی خواہیں آتی ہیں ان کو ان سے
کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اور ان کی خواہیں بھی لغو جاتی ہیں۔ اس لئے دونوں مساوی ہیں
اور یہ دونوں قسم کے خواب دیکھنے والے باوجود مختلف قسم کی خواہیں دیکھنے کے در حقیقت ایک
ہی درجہ کے آدمی ہیں۔ کیونکہ نہ ایک کو اس کی خوابوں سے کوئی نقصان ہے اور نہ دوسرے کو
اس کی خوابوں سے کچھ فائدہ ۔ پس ان دونوں کی دنوں کی نسبت تو ہمارا یہی جواب ہے کہ ان کی حالت بتا
رہی ہے کہ ان کو حدیث النفس ہے اور جب ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ یہ حدیث النفس کا ہی
نتیجہ ہے تو پھر کوئی بحث ہی نہ رہی۔
اس کے متعلق اگر کہا جائے کہ ایسی خواہیں جن کا نام تم حدیث النفس رکھتے ہو یہ بعض
لوگوں کو منحوس ہی آتی ہیں اور پوری بھی ہو جاتی ہیں۔ اسی طرح بعض لوگوں کو اچھی آتی ہیں
اور پوری بھی ہو جاتی ہیں جس سے معلوم ہوا کہ پہلی قسم کے لوگوں کو تو ان سے نقصان پہنچتا
ہے اور دوسری قسم کے لوگوں کو فائدہ ۔ اس طرح دونوں مساوی کس طرح ہوئے؟

انوار العلوم جلد ۴
حقيقته الرؤيا
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ غلط ہے کہ وہ خواب جس کو ہم حدیث النفس کہتے ہیں کبھی پوری
بھی ہو جاتی ہے۔ وہ کبھی پوری نہیں ہوتی اور نہ ہو سکتی ہے۔ کیونکہ جب یہ مسلمہ امر ہے کہ
انسان کا دماغ آئندہ ہونے والی بات کے متعلق کچھ نہیں بتا سکتا۔ تو پھر یہ کس طرح ہو سکتا ہے
کہ ایسی خواب جو دماغ سے ہی پیدا ہوئی ہو وہ پوری بھی ہو جائے۔ سوائے اس کے کہ کبھی
بعض آئندہ آنے والے واقعات گزرے ہوئے واقعات کا نتیجہ اور ثمرہ ہوں یا کبھی اتفاقی طور پر
کوئی بات درست نکل آئے۔
دراصل خواب کے پورا ہونے سے یہ غلط نتیجہ نکالا گیا ہے کہ حدیث النفس بھی پوری ہو
جاتی ہے۔ بات یہ ہے کہ جو خواب پوری ہو جائے۔ وہ حدیث النفس کی وجہ سے پوری نہیں
ہوتی بلکہ اس لئے پوری ہوتی ہے کہ خدا کی طرف سے ہوتی ہے۔
اس پر پھر وہی سوال پڑتا ہے کہ بعض لوگوں کو کیوں منحوس ہی خواہیں آتی ہیں اور بعض کو
اچھی۔ کیا خدا ظالم ہے کہ ایک کو بری ہی خواب دکھاتا ہے اور دوسرے کو اچھی ہی۔ اس کا
جواب یہ ہے ۔ قرآن کریم میں خدا تعالی فرماتا ہے ملا تُمِةٌ فَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ ،
وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا ) (بنی اسرئیل (۲۱) یعنی ہم ہر ایک کی اپنی عطاء کے ساتھ مدد
کرتے ہیں اور اس کی فریاد کو پہنچتے ہیں۔ ان کی بھی اور ان کی بھی اور تیرے رب کی عطاء کسی
سے روکی نہیں گئی۔ تو اسی سنت الہی کے ماتحت وہ لوگ جن کو ڈراؤنی اور بھیانک باتوں میں مزا
آتا ہے ان کو کبھی کبھی ان کی طبیعت کے مطابق بھیانک اور ڈراؤنی خواہیں دکھائی جاتی ہیں اور
بعض کو چونکہ اچھی اور خوشی پہنچانے والی باتوں سے محبت اور تعلق ہوتا ہے اس لئے ان کو
اچھی خواہیں آتی ہیں۔ پس منحوس لوگوں کو ہی منحوس خوابیں آتی رہتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ
ایسے لوگ کسی روحانی بلند مرتبہ اور اعلیٰ درجہ پر نہیں پہنچ سکتے اور کبھی کوئی نبی نہیں ہوا جس کو
منحوس ہی منحوس خوابیں آتی رہی ہوں۔ پس ان لوگوں کی خواہیں بھی ہوتی تو خدا ہی کی طرف
سے ہیں مگر ان کے حالات کے مطابق ہوتی ہیں کیونکہ ان کو منحوس باتوں سے ہی تعلق ہوتا
ہے۔ اسی طرح جن کو اچھی باتوں سے تعلق ہوتا ہے ان کو اپنے حالات کے مطابق اچھی آتی
ہیں تو یہ سب کچھ گلا تُمِةٌ هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلاءِ کے ماتحت ہوتا ہے۔
یہ تو ان لوگوں کا ذکر ہے جو ادنی درجہ کے ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے
کہ ایک انسان مؤمن اور متقی ہوتا ہے۔ لیکن اسے منحوس خواب دکھائی جاتی ہے اور

انوار العلوم جلد ؟
۱۶۴
حقيقة الرؤيا
دوسرے کو اچھی اس کی کیا وجہ ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ حکیم ہے اس کی کوئی
بات حکمت کے خلاف نہیں ہوتی۔ اس کا ایسا کرنا بھی ایک بہت بڑی حکمت کے ماتحت ہوتا ہے
اور وہ حکمت یہ ہے کہ قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے اکثر مقامات پر بتایا ہے کہ بعض طبائع تو اس
قسم کی ہوتی ہیں جو انعام پاکر جھکتی ہیں اور بعض اس قسم کی ہوتی ہیں جو سزا سے جھکتی ہیں۔ پس
اس فطرتی تقاضا کے ماتحت وہ لوگ جن کی طبیعتیں ڈر اور خوف سے درست رہتی ہیں ان کو
ڈراؤنی خواہیں دکھائی جاتی ہیں۔ کیونکہ اگر انہیں خوشی والی دکھائی جائیں تو ان کی طبیعتیں بگڑ
جاتی ہیں اور ان کے لئے نقصان کا موجب بنتی ہیں۔ لیکن یہ انہیں لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے جو
ابھی سلوک کے راستہ پر چل رہے ہوتے ہیں اور کسی منزل پر نہیں پہنچے ہوتے۔ ان پر جو
تکلیف اور مصیبت آنے والی ہوتی ہے۔ وہ اگر نہ بھی بتائی جائے تو بھی آجائے گی لیکن جب
انہیں قبل از وقت بتلا دیا جاتا ہے تو وہ اپنی اصلاح کر لیتے اور بچاؤ کے طریق سوچ لیتے ہیں۔
اس سے نہ صرف ان کے ایمان کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا بلکہ اور زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ لیکن ایک
مؤمن ایسے ہوتے ہیں کہ انعام کے ملنے پر ترقی کرتے اور آگے بڑھتے ہیں۔ ان کی ترقی اور
اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ انہیں خوشخبری والی خوابیں دکھاتا رہتا ہے۔ تو یہ دونوں قسم کی خواہیں
دو مختلف طبائع کے لوگوں کی اصلاح کے لئے ہوتی ہیں۔ اگر ان کی طبیعتوں کے مطابق ان کی
خوابوں میں فرق نہ رکھا جائے تو وہ اس قدر ترقی نہیں کر سکتے جس قدر اس صورت میں کرتے
ہیں۔
دوسرا اعتراض یہ ہے کہ اگر واقعہ میں خدا کی طرف سے خواب ہوتی خواب کا بھول جانا ہے تو وہ بھول کیوں جاتی ہے۔ جب خدا انسان کے فائدہ اور نفع کے
لئے اسے کچھ دکھاتا ہے تو پھر ضروری ہے کہ وہ اسے یاد بھی رہے تاکہ اس سے فائدہ اٹھا سکے
لیکن کئی خواہیں بھول جاتی ہیں۔ جس سے یا تو یہ کہنا پڑے گا کہ یہ نفس کے خیالات ہوتے ہیں یا
یہ ماننا پڑے گا کہ خدا بھی ایسے لغو کام کرتا ہے جن کا کوئی نتیجہ اور فائدہ مترتب نہیں ہوتا؟
اس کا ایک جواب تو یہی ہے کہ ہم مانتے ہیں بعض خواہیں حدیث النفس بھی ہوتی ہیں اگر
وہ بھول جائیں تو کیا حرج ہے۔ لیکن اس کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ اسلام کے بانی حضرت
محمد ال اور حضرت مرزا صاحب کو بھی بعض رویا بھول گئی تھیں۔ کیا ان کو بھی حدیث
النفس کہو گے ۔ ان کی تمام کی تمام رویا تمہارے نزدیک خدا کی طرف سے ہوتی تھیں پھر ان کو

انوار العلوم جلد ۴
له
כרו
حقيقه الرؤيا
کیوں بھولتی رہیں۔ حدیثوں سے صاف طور پر پتہ لگتا ہے کہ رسول کریم کو ایک رویا دکھائی
گئی مگر آپ کو یاد نہ رہی۔ اسی طرح حضرت مرزا صاحب نے بارہا کہا کہ مجھے خواب بھول گئی۔
اب جب کہ یہ ثابت ہو گیا کہ ایسے انسانوں کو بھی اپنی خواہیں بھول جایا کرتی ہیں جن کے نبی
ہونے کی وجہ سے ان کی خوابوں کو تم حدیث النفس نہیں قرار دیتے تو تمہیں یہ ماننا پڑے گا کہ
ان نبیوں کو حدیث النفس کے الہام بھی ہوا کرتے تھے۔ لیکن اس عقیدہ سے تو مذہب اسلام کا
کچھ بھی باقی نہیں رہتا۔ کیونکہ اس طرح یہ مشکل آپڑے گی کہ قرآن کریم کی نسبت بھی شک پڑ
جائے گا کہ اس کا بھی کچھ حصہ شاید حدیث النفس ہو ۔ اور پھر چونکہ یہ امتیاز مشکل ہو جائے گا کہ
کون سا حصہ حدیث النفس ہے اس لئے سارے قرآن پر سے اعتماد اٹھ جائے گا۔ اسی طرح
حضرت مسیح موعود کے الہاموں میں بھی شبہ پیدا ہو جائے گا۔ کیونکہ یہ بات ثابت شدہ ہے کہ
حضرت مرزا صاحب کو بھی بعض اپنی رویا یاد نہ رہیں۔ رسول کریم اللہ کو اپنی خواب یاد نہ
رہنے کی مثال تو صحیح بخاری میں موجود ہے کہ ایک دفعہ رمضان کے مہینہ میں آپ باہر تشریف
لائے اور دیکھا کہ دو آدمی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ آپ نے انہیں فرمایا کیوں لڑتے ہو۔ مجھے
لیلۃ القدر کے وقت کے متعلق بتایا گیا تھا مگر تم کو لڑتے دیکھ کر بھول گیا ہے ۔ بخاری کتاب الصوم
باب رفع معرفة ليلة القدر لتلاحي الناس) پس اس حدیث کے ہوتے ہوئے۔ خوابوں کے یاد نہ
رہنے کے متعلق کیا جواب ہو سکتا ہے؟ اور حضرت مسیح موعود کے متعلق بھی کئی واقعات ثابت
ہیں۔ مثلاً لیکھرام کے متعلق جو خواب تھی اس میں ایک اور شخص کی نسبت بھی کچھ ظاہر کیا گیا
تھا جس کا نام بھول گیا۔
اس کا جواب یہ ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ بعض خواہیں یاد نہیں رہتیں لیکن یہ نہیں کہ ہمیشہ
بھول ہی جایا کرتی ہیں۔ بلکہ جو حدیث النفس کے ماتحت خواہیں آتی ہیں وہ بھول جایا کرتی ہیں۔
باقی رہا یہ کہ نبیوں کو کیوں بھولتی ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ تعالی کے تمام کاموں میں بڑی رہا یہ کمی
بڑی عجیب حکمتیں ہوتی ہیں اور وہ عجیب عجیب طریقوں سے اپنے بندوں کے فائدہ اور ترقی کے
سامان مہیا کرتا ہے۔ نبیوں کو رؤیا کا بھول جانا بھی خدا کی حکمت کے ماتحت انسانوں ہی کے فائدہ
اور نفع کے لئے ہوتا ہے۔ مثلاً لیلۃ القدر کے وقت کے متعلق جو خواب آئی اسی کو دیکھو۔ اگر
وہ یاد رہتی اور اس کے ذریعہ سے لیلتہ القدر کا عین وقت معلوم ہو جاتا تو اس سے روحانی ترقی
کرنے میں اتنا فائدہ حاصل نہ ہو تا جتنا اب بھول جانے کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔ اس کے بھلا

انوار العلوم جلد ۴
144
حقيقة الرؤيا
دینے سے منشاء الہی یہ تھا کہ مسلمان اس ذریعہ سے ایک بہت بڑا اور ضروری سبق سیکھیں۔
اور جو سبق اس میں سکھایا گیا ہے وہ یہ ہے کہ دیکھو لڑائی جھگڑے کا نتیجہ کیسا خطرناک نکلتا ہے۔
صرف دو ہی شخص آپس میں لڑ رہے تھے کہ ان کی وجہ سے ایک بہت بڑے انعام کا پتہ بتلایا ہوا
بھلا دیا گیا۔ اب اس طرح کرو کہ اس وقت کے پانے کے لئے رمضان کی آخری دس راتوں
میں کوشش کرو اس میں یہ بتلایا گیا ہے کہ دیکھو صرف دو آدمیوں کی لڑائی جھگڑے سے جو
نقصان پہنچا ہے اس کی تلافی کے لئے دس گنا زیادہ کوشش اور سعی کی ضرورت ہوتی ہے اور
اگر زیادہ لڑیں گے تو اس کے نقصان کی تلافی کے لئے کس قدر کوشش کرنی پڑے گی۔ اگر یہ دو
شخص نہ لڑتے تو پھر اس قدر محنت اور مشقت کے برداشت کرنے کی ضرورت نہ ہوتی۔ یہ ایک
بہت بڑا سبق تھا جس کو اگر مسلمان یاد رکھتے تو دنیا میں کبھی ذلیل و خوار نہ ہوتے۔ لیکن افسوس
کہ انہوں اس کا خیال نہ رکھا۔ پھر اگر اس سال کی لیلتہ القدر کا وقت آنحضرت کو یاد
رہتا اور آپ دوسروں کو بتا دیتے تو وہ اسی سال کام آسکتا تھا۔ کیونکہ ہر سال الگ دن میں یہ
وقت آتا ہے۔ اب بھلا دینے کی صورت میں جو سبق سکھایا گیا وہ بہت اہم اور فائدہ بخش ہے
اور ایسا سبق ہے کہ جتنا بھی اس پر غور کیا جائے اتنا ہی زیادہ مفید معلوم ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ
بھلا دینے کی اور بھی کئی ایک وجوہات ہیں جن میں سے ایک یہ بھی ہے کہ اللہ تعالی کسی بات
کے متعلق ہو شیار کرنا چاہتا ہے۔ مگر اس پر سے بالکل پردہ نہیں اٹھانا چاہتا۔ اس کے لئے الہام
اور خواب دکھا کر بھلا دیتا ہے۔ اس طرح انسان کے قلب پر ایک اثر اور نقش قائم رہتا ہے۔
اس اثر کے قائم رہنے کا ثبوت یہ ہے کہ کئی دفعہ دفعہ ایسا ہوتا ہے۔ انسان کسی بات کے متعلق سوچتا
ہے مگر اسے یاد نہیں آتی۔ لیکن کسی اور وقت وہ خود بخود بغیر اس کے سوچے کے اسے یاد آجاتی
ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی کہ اس کا دماغ اپنے طور پر اس کی تلاش اور جستجو میں مصروف
تھا مگر اس کو یہ معلوم نہ تھا کہ میرا دماغ کام کر رہا ہے ۔ پس اسی طرح ایک دفعہ ایک خواب
بظاہر بھول جاتی ہے اور انسان کے دماغ پر اس کا کوئی اثر معلوم نہیں ہو تا مگر فی الواقعہ دماغ پر
اس کا اثر باقی ہوتا ہے اور دماغ اپنے طور پر اس سے فائدہ اٹھا رہا ہوتا ہے۔ گو اس انسان کو
معین طور پر معلوم نہیں ہوتا کہ اس کا کیا اثر میرے قلب پر ہے۔ پس بعض دفعہ مصلحت الہی
یہی چاہتی ہے کہ ایک رویا کے الفاظ محفوظ نہ رہیں لیکن ان کا اثر محفوظ رہے اور اس کے لئے
ایک شخص کو رویا دکھا کر یا الہام کر کے نظارہ یا الفاظ بھلا دیئے جاتے ہیں۔ جس سے فائدہ بھی

انوار العلوم جلد ۴
142
حقيقة الرؤيا
ہوتا ہے اور آئندہ کے واقعات پر پردہ بھی پڑا رہتا ہے۔ یہ ایک ایسا اصل ہے کہ جس کا اعمال
قلب کے واقف ہرگز انکار نہیں کر سکتے۔
رو یادیکھنا کسی بات نہیں اب میں اس گروہ کو لتا ہوں جو یہ تو مانتا ہے کہ خواب اور رویا کچی ہوتی ہیں اور حدیث النفس ہی نہیں ہوتیں مگر
ساتھ ہی کہتا ہے کہ یہ کسی علم ہے ہر ایک انسان جو کوشش کرے وہ اسے حاصل کر سکتا
ہے۔ اس کا جواب یہ ہے کہ ہم مانتے ہیں کہ جس طرح بعض خواہیں حدیث النفس ہوتی ہیں
اسی طرح خوابوں کی ایک قسم ایسی بھی ہے جو کسب سے تعلق رکھتی ہے اور اس کو بھی قرآن
کریم نے بیان کیا ہے مگر باوجود اس بات کے تسلیم کرنے کے یہ کہاں سے ثابت ہو گیا کہ خدا کی
طرف سے خوابیں ہوتی ہی نہیں۔ کیا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ زید بول سکتا ہے تو یہ بھی ثابت
ہو جائے گا کہ عمر نہیں بول سکتا، ہرگز نہیں۔ اسی طرح اس بات کے ثابت ہونے کی وجہ سے
کہ کسی خواہیں بھی ہوتی ہیں یہ ثابت نہیں ہو جاتا کہ خدا کی طرف سے ہوتی ہی نہیں۔
وہ لوگ جو خوابوں کو صرف کسی عمل قرار دیتے ہیں۔ خواہیں دیکھنے کے لئے مختلف طریق
اختیار کرتے ہیں۔ مثلاً پانی کا گلاس بھر کر اپنے سامنے رکھ لیتے ہیں اور اس میں دیکھنا شروع کر
دیتے ہیں یا کبھی شیشہ پر نظر جما کر بیٹھ جاتے ہیں یا کبھی سیاہی کو سامنے رکھ کر دیکھنے لگ جاتے
ہیں۔ اس طرح انہیں کچھ نظارے نظر آجاتے ہیں پھر بعض یوں بھی کرتے ہیں کہ یکسو اور
خاموش ہو کر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس طرح ان پر نیند غالب ہو جاتی ہے اور اسی حالت میں وہ اپنے
کسی عزیز اور دوست کو دیکھ لیتے اور اس سے باتیں کر سکتے ہیں۔ مگر ان باتوں سے یہ ہرگز
ثابت نہیں ہوتا کہ تمام کی تمام خواہیں اسی قسم کی ہوتی ہیں اور کسی طریق پر پیدا کی جا سکتی
ہیں۔ ہاں ایک قسم کسی خوابوں کی بھی ہے اور قرآن کہتا ہے کہ ایسا ہوتا ہے۔ مگر اس سے اس
بات کا انکار نہیں کیا جا سکتا کہ خدا کے فضل کے ماتحت خواہیں ہوتی ہی نہیں۔ قرآن کریم کہتا
ہے کہ کسی خوابیں ہوتی ہیں اور وہ شیطانی ہوتی ہیں۔ کوئی انسان جب یہ خواہش کرتا ہے کہ
میں بھی نبیوں کی طرح خواہیں دیکھوں تو شیطان اس کی اس خواہش کو دیکھ کر اس سے تعلق پیدا
کر لیتا ہے اور اسے شیطانی خواہیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ میں نے اس جماعت کے متعلق بڑا
مطالعہ کیا ہے جس سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ ہماری جماعت کے راستہ میں ہندوستان اور یورپ
میں اگر کوئی روک پیدا ہو گی تو اسی قسم کے لوگ ہوں گے اور ان کا مقابلہ بہت مشکل کام ہو

انوار العلوم جلد ۴
vhi
حقيقته الرؤيا
گا۔ کیونکہ وہ بھی اس بات کے مدعی ہوں گے جس کے ہم ہیں۔ لیکن جو کچھ وہ پیش کریں گے وہ
وہ نہیں ہو گا جو ہم پیش کرتے ہیں بلکہ اس کے بالکل خلاف ہو گا۔ اس لئے یہی خطرناک دشمن
ہوں گے۔ ابھی تک ہماری جماعت نے اس خطرہ کو محسوس نہیں کیا۔ مگر میرے دل میں خدا نے
آج سے دو سال پہلے یہ بات ڈالی تھی کہ ہماری ترقی کے راستہ میں میں جماعت روک بنے گی۔
اس لئے میں نے ان کی باتوں کا خوب مطالعہ کیا ہے اور خدا کے فضل سے ان کے شر سے محفوظ
رہنے کا توڑ بھی نکالا ہے۔ جس کے متعلق ارادہ ہے کہ رسالہ ریویو آف ریلیجز میں مضمون
لکھوں اور اس کا انگریزی ترجمہ یورپ میں بھی تقسیم کیا جائے۔
یہ گروہ مدعی ہے کہ ہمیں بھی خدائی الہام ہوتا ہے حالانکہ مذہب اسلام سے ان لوگوں کا
کوئی تعلق اور واسطہ نہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ صرف مذہب اسلام پر ہی چلنے سے خدائی الہام ہو
سکتا ہے۔ اب اگر ان کی ب اگر ان کی بات درست ثابت ہو جائے تو پھر اسلام کا کچھ باقی نہیں رہتا۔ میں نے
ان کی کتابوں کا خوب مطالعہ کیا ہے۔ اس وقت ان کے متعلق تفصیلی بحث تو نہیں ہو سکتی مگر
مختصر طور پر کچھ بیان کرتا ہوں۔
طرف
ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس قسم کی خوابیں آتی ہیں اور یہ بھی کہ اس قسم کی مشق رکھنے
والے لوگ جب چاہیں کچھ نہ کچھ دیکھ لیتے ہیں۔ مگر ساتھ ہی اس کے ماننے میں بھی کوئی شک
نہیں کہ یہ شیطانی خواہیں ہوتی ہیں۔ اس کا ثبوت یہ ہے کہ ہر ایک مذہب کا آدمی جب اپنے
مذہب کے متعلق سوچتا ہے تو اسے میں بتایا جاتا ہے کہ تمہارا مذہب سچا ہے۔ ایک ہندو کو ہندو
مذہب سچا دکھائی دیتا ہے۔ ایک عیسائی کو عیسائیت کچی نظر آتی ہے۔ ایک یہودی کو یہودیت کچی
دکھائی جاتی ہے۔ اور ایک مسلمان کو اسلام سچا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن اگر یہ نظارے خدا کی
سے ہوں تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا۔ پس یہ شیطان ہی کا کام ہے کہ ایسے لوگوں کے ساتھ
نہیں اور مخول اور تماشہ کرتا ہے۔ میں نے ایسے لوگوں کے بہت سے تجربات کو جمع کیا ہے جن
سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ایک بات پر کبھی دو کا بھی اتفاق نہیں ہوتا ہر ایک اپنی اپنی سناتا ہے۔
مگر خدا تعالی کی طرف سے جو الہام ہوتے ہیں ان کے پانے والوں میں یہ بات نہیں ہوتی۔
چنانچہ دیکھ لو جتنے انبیاء آئے ہیں وہ ایک ہی تعلیم لے کر آئے ہیں۔ کسی ایک بات میں بھی ان
کا اختلاف نہیں ہے۔ لیکن ان کسی طریق پر خواہیں دیکھنے والوں میں سے دو کا بھی کسی ایک
بات پر اتفاق نہیں ہے بلکہ سخت اختلاف ہے۔ پس ان کا اختلاف ثابت کر رہا ہے کہ ان کو جو

انوار العلوم جلد ۴
۱۶۹
حقيقة الرؤيا
کچھ دکھایا جاتا ہے وہ شیطانی کام ہے۔
(۲) پھر ان کے شیطانی ہونے کا ایک یہ بھی ثبوت ہے کہ جو خواہیں آئندہ کے متعلق ہوتی
ہیں ان میں سے اکثر غلط اور جھوٹی نکلتی ہیں۔ ہاں کوئی بچی بھی نکل آتی ہے۔ چوہدری فتح محمد
صاحب نے بتایا کہ اس علم کے ماہروں نے پیش گوئیوں کی ایک بڑی کتاب شائع کی تھی جن میں
ایک پیش گوئی یہ بھی تھی کہ ۱۹۱۵ء میں جنگ کا خاتمہ ہو جائے گا اور قیصر جر من معزول ہو جائے
گا۔ لیکن ان کی تمام کی تمام پیش گوئیاں جھوٹی نکلیں ۔ تو یہ ثبوت ہے اس بات کا کہ وہ شیطانی
خواہیں تھیں۔ ان کو میں حدیث النفس کیوں نہیں کہتا۔ اس لئے کہ ان میں بعض باتیں ایسی
پائی جاتی ہیں کہ جن کی وجہ سے انہیں شیطانی کہنا ضروری ہے ان کی تفصیل کا اس وقت موقع
نہیں ہے۔
پھر یہ بھی ثابت شدہ بات ہے کہ ایسے لوگوں کو اکثر خواہیں ڈراؤنی ہی آتی ہیں۔ اور
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ ڈراؤنی خواب شیطان کی طرف سے ہوتی ہے۔ (بخاری
كتاب التعمير باب الحلم من الشيفن، ان لوگوں میں سے ولیم ٹیکنن بڑا ماہر ہے۔ اس نے اس علم
پر بڑی بڑی کتابیں لکھی ہیں۔ وہ کہتا ہے میں نے تجربہ سے یہ بات معلوم کی ہے کہ ہمیں اکثر
خواہیں ڈراؤنی ہی آتی ہیں ، معلوم نہیں اس کی کیا وجہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ شیطان کے
پاس ڈرانے کے سوا اور رکھا ہی کیا ہے۔ انعام دینا تو اس کے اختیار میں نہیں۔ اس لئے جن
سے اس کا تعلق ہوتا ہے انہیں ڈراتا رہتا ہے تاکہ وہ خوف کے مارے اس کے قابو میں رہیں۔
میری اس بات سے یہ نہ سمجھنا چاہئے کہ انذاری خوا ہیں خدا کی طرف سے نہیں ہوتیں۔
ورنہ یہ ماننا پڑے گا کہ انبیاء کو جو انذاری الہامات ہوتے ہیں وہ نعوذ باللہ شیطان سے تعلق کی
وجہ سے ہوتے ہیں۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ انبیاء کو اکثر الهامات خوشخبری کے ہوتے
ہیں اور بہت کم انذاری ۔ لیکن ان لوگوں کو کثرت سے ڈرانے والی خواہیں آتی ہیں اور بہت کم
خوشخبری والی۔ اور ان میں سے اکثر غلط ہوتی ہیں اور کوئی ایک آدھ کبھی پوری ہو جاتی ہے۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ان کی تمام شیطانی خواب کے پورا ہونے کی وجہ کی تمام خواہیں شیطانی ہوتی ہیں۔ تو ان میں
سے کبھی کوئی پوری کیوں ہو جاتی ہے۔ کیا شیطان کو بھی کچھ علم غیب ہے کہ ایسا ہوتا ہے؟ اس
کا جواب یہ ہے کہ قیاسی بات تو کبھی انسان کی بھی پوری ہو جاتی ہے۔ پھر شیطان کا کوئی نہ کوئی

·

آج 10 میں سے 10 باقی