حقیقة الروٴیا

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5

انوار العلوم جلد ۴
۱۹۴
حقيقة الرويا
صاحب تیری بیعت کریں۔ تو حضرت صاحب نے کہا کہ بیعت تو کچھ حاصل کرنے کے لئے کی
جاتی ہے۔ میں اگر تمہاری بیعت کرلوں تو کیا دو گے۔ اور اگر کچھ نہیں دے سکتے تو اتنا ہی کہہ دو
کہ سورہ والناس کی تفسیر تم بھی لکھو اور میں بھی لکھتا ہوں۔ اگر میں تم سے ہزار درجہ زیادہ
معارف نہ بیان کروں تو تمہاری بیعت کرلوں گا۔ لیکن اس نے ایسا نہ کیا۔ تو ضروری ہے کہ
مأمورین کے لئے قرآن کریم کے حقائق اور معارف کے دروازے کھولے جائیں۔ لیکن آج
کل کے ایسے مدعی ہوتے ہیں کہ عربی کا ایک فقرہ بھی صحیح نہیں بول سکتے اور قرآن کریم کا صحیح
ترجمہ بھی نہیں کر سکتے ۔
آٹھویں علامت یہ ہے کہ ایسے انسان کی زندگی کو خدا تعالی بالکل پاک و صاف کر دے۔
کیونکہ اس کا کام دوسروں کو پاک کرنا ہوتا ہے میرے نزدیک مأمور کے معنی نبی کے ہی ہیں اور
بزرگوں نے بھی مأمور کے یہی معنے لئے ہیں۔ چنانچہ محی الدین ابن عربی نے فتوحات مکیہ میں
اور شاہ ولی اللہ صاحب نے حجۃ اللہ البالغہ میں یہی معنی لئے ہیں۔ تو مامور کو خدا ہر قسم کی
آلائشوں سے بالکل پاک رکھتا ہے۔ تاکہ دوسروں کے لئے نمونہ بن سکے اور لوگ اس سے
سبق حاصل کر سکیں۔
71
نویں علامت یہ ہے کہ اس کے الہامات میں خدا کے فضل اور احسان ۔ کے وعدے ہوتے
ہیں۔ کیونکہ وہ عظیم الشان کام کے لئے آتا ہے اور ساری دنیا اس کی مخالفت کے لئے کھڑی ہو
جاتی ہے۔ پس خدا تعالیٰ بھی اس کو قبل از وقت کامیابی اور فتح کی خبریں دیتا ہے۔ اور اپنے فضل
کی امیدیں دلاتا ہے۔ اور پھر اسی طرح ہو کر رہتا ہے۔
دسویں علامت یہ ہے کہ کوئی مأمور نہیں آتا کہ خدا لوگوں کی توجہ اس کی طرف نہ پھیر
دے۔ خواہ لوگ اس کی مخالفت کے لئے کھڑے ہوں یا تائید کے لئے۔ لیکن اس کی وجہ سے
ایک ہل چل سی مچ جاتی ہے اور سب کی توجہ اس کی طرف ہو جاتی ہے۔ لیکن جھوٹے مدعی اس
بات کے لئے بہت کوشش کرتے ہیں کہ لوگ ان کی طرف متوجہ ہوں مگر کوئی پوچھتا بھی نہیں۔
اور آخر وہ ان ذرائع سے لوگوں کو اکساتے ہیں کہ دیکھو ہم نے فلاں بات لکھی تھی مگر کوئی بولا
ہی نہیں پس ہم جیت گئے ۔ بچے کے دشمن بھی خاموش ہو جاتے ہیں مگر مقابلہ کے بعد ۔ اور
جھوٹے کو کوئی پوچھتا ہی نہیں۔
یہ سب علامات میں قرآن کریم سے ثابت کر سکتا ہوں۔
-

انوار العلوم جلد ۴
۱۹۵
حقيقته الرؤيا
اب ایک اور بات باقی رہ گئی ہے اور وہ یہ کہ کہا جا
انبیاء کے الہامات میں متشابہات سکتا ہے کہ نبیوں اور ناموروں کے الہامات میں
متشابہات ہوتے ہیں جن کی وجہ سے ان کے الہاموں کو سچا ماننے میں شک پڑ جاتا ہے۔ کیونکہ
جب خود د مامورں ماموری کو بھی بعض اوقات وقات ان ان سے سے غلطی لگ جاتی ہے تو اور کوئی کس طرح صحیح طور پر
سمجھ سکتا ہے۔ لیکن یہ بات انبیاء کے الہامات کے غلط اور جھوٹے ہونے کی دلیل نہیں ہے۔
بلکہ ان کی سچائی کی ایک اور علامت ہے لیکن اکثر لوگ اس کو سمجھتے نہیں۔ میرے نزدیک اس
سے بڑھ کر انبیاء کی صداقت کو ظاہر کرنے والی اور کوئی بات نہیں ہوتی۔ کیونکہ اگر نبی کے
الہامات میں متشابہات نہ ہوں تو وہ عظمت اور شان جو نبی کی ہوتی ہے وہ ظاہر نہیں ہو سکتی۔
اسی لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم ہمیشہ متشابہات بھیجا کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ یہ کوئی
معمولی بات نہیں ہے بلکہ انبیاء کی شان کو بڑھانے والی ہے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ
الہام دو قسم کے ہوتے ہیں۔ مأمورین کی ایک وحی ایسی ہوتی ہے جو صرف خبر کا رنگ رکھتی ہے
کہ ایسا ہو گا۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا کہ لیکھرام مارا جائے گا اور وہ مارا گیا۔ یا جیسے
یہ کہ بنگالیوں کی دلجوئی ہوگی اور ایسا ہی ہو گیا۔ ایسی وحی میں چونکہ غیب پایا جاتا ہے اس لئے
ثابت ہوتا ہے کہ خدا کی طرف سے ہے۔ لیکن سپر چلزم والوں کا سوال رہ جاتا ہے کہ کیوں نہ
مانیں کہ دماغ ہی ایسی باتیں بنا لیتا ہے۔ اس کے رد کے لئے خدا تعالیٰ ایسی وحی بھیجتا ہے جو دو
پہلو رکھتی ہے۔ کہ اگر فلاں شخص ہمارے متعلق یوں معاملہ کرے گا تو اس سے یہ سلوک ہو گا۔
اور دوسری طرح سلوک کرے گا تو وہ سلوک ہو گا۔ پس اس قسم کی حضرت مسیح موعود کی جو
پیشگوئیاں ہیں ان سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ آپ بچے نہیں ہیں بلکہ یہ ثابت ہوتا ہے کہ آپ
کوئی نجومی نہیں بلکہ خدا کے نبی تھے اور نبیوں میں سے بھی اولو العزم۔ کیونکہ جن کے متعلق
ایسی پیشگوئیاں تھیں ان کے حالات بدلنے کے ساتھ ان کے مطابق ہی سلوک ہوا جو اس بات کا
ثبوت ہے کہ حضرت مرزا صاحب کوئی مشین نہیں تھے کہ جس طرح چل پڑے اسی طرح چلتے
رہے۔ بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے نبی تھے جو قادر بالا رادہ ہے۔ جس طرح اس نے چاہا اسی
طرح ان کو چلایا ۔ اگر خدا تعالیٰ حالات کو بدلنے کے ساتھ سلوک بھی نہ بدل دے تو پھر اس کے
قادر بالا رادہ ہونے کا کوئی ثبوت نہیں رہتا۔ اور یہی ماننا پڑتا ہے کہ ایک دفعہ جو بات کہہ دے
پھر خواہ وہ مناسب موقع اور برمحل نہ بھی ہو تو بھی اس کے روکنے پر قادر نہیں ہے۔ لیکن اس

انوار العلوم جلد ۴
194
حقيقه الرؤيا
طرح کرنے سے ثابت ہو جاتا ہے کہ اقتدار خدا کے ہاتھ میں ہے۔
پس اس قسم کی پیشگوئیاں حضرت مسیح موعود ہی کی نہیں بلکہ پہلے بھی ہوتی رہی ہیں۔
چنانچہ قرآن کریم میں حضرت نوح اور ان کے بیٹے کا جو واقعہ لکھا ہے وہ اسی قسم کا ہے۔ ان کو
کہا گیا تھا کہ کشتی میں اپنے اہل اور مؤمنوں کو بٹھا لو ان کو نجات دی جائے گی۔ مگر ان کو نہیں
جن کے متعلق پہلے کہا جا چکا تھا۔ حضرت نوح نے سمجھا کہ میرا بیٹا بھی اہل میں سے ہے اور اس
کے بچائے جانے کا ئے جانے کا بھی وعدہ ہے۔ مگر خدا نے بتایا خدا نے بتایا کہ تمہارا یہ خیال درست نہیں وہ نہیں بچایا
جائے گا۔ اس کی تفصیل "الفضل" میں میرے درس کے نوٹوں میں چھپ چکی ہے۔ تو حضرت
نوح اور ان کے بیٹے کا واقعہ قرآن میں موجود ہے۔ پھر ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک پیشگوئی بغیر کسی
شرط کے سمجھی جاتی ہے مگر وقت پر ٹل جاتی ہے۔ جیسے حضرت یونس کا واقعہ ہے۔ جس کا ذکر
قرآن کریم میں مختصر اور بائبل میں مفصل ہے۔ انہیں کہا گیا تھا کہ نینوا والوں کو جا کر کہو کہ
چالیس دن کے بعد تم پر عذاب آئے گا۔ یہ بغیر کسی شرط کے پیشگوئی تھی۔ جسے سن کر وہاں کے
بادشاہ نے ٹاٹ کے کپڑے پہن لئے۔ سارے لوگ آہ و زاری میں مشغول ہو گئے۔ جانوروں
اور بچوں کو بھوکا پیاسا رکھا اور چالیس دن تک اسی حالت میں رہے۔ چالیس دن کے بعد حضرت
یونس اس یقین میں بیٹھے تھے کہ وہ قوم سب کی سب ہلاک ہو چکی ہوگی۔ لیکن ان کو معلوم ہوا
که وه ای طرح صحیح و سلامت ہے۔ یہ معلوم کر کے وہ بہت غمگین ہوئے کہ اب یہ لوگ مجھے
کیوں کر سچا مانیں گے اور باہر جنگل میں چلے گئے۔ اور جس جگہ جا کر ٹھرے وہاں بائبل کے
بیان کے مطابق خدا نے ایک بیل پیدا کر دی جس نے اس پر سایہ کیا۔ لیکن رات کو کسی جانور
نے اسے کاٹ کر گرا دیا۔ جس سے ان کو صدمہ ہوا۔ اس وقت خدا نے انہیں بتلایا کہ دیکھ تجھے
اس بیل کے کٹنے سے سے صدمہ ہوا اور تو نے نہ چاہا کہ میں اسے کاٹوں۔ تو تو کیوں اس پر ناراض
ہوتا ہے کہ میں نے اپنی ہزار ہا مخلوق کو ہلاک نہ کیا۔ اس سے ان کی سمجھ میں بات آگئی اور وہ
شہر میں واپس آئے اور لوگ ان پر ایمان لائے۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ ان لوگوں کو
عذاب کی خبر دی گئی تھی اور اس کے آثار بھی ظاہر ہو چکے تھے جیسا کہ قرآن شریف سے بھی
ایس کا پتہ لگتا ہے۔ اور یہ عذاب بلا شرط بھی تھا لیکن پھر بھی ٹل گیا۔ اس سے معلوم ہوا کہ بغیر
شرط کی پیشگوئیاں بھی ٹل جاتی ہیں۔ پھر دیکھو حضرت موسی کو کہا گیا تھا کہ جاؤ اس ملک میں
داخل ہو جاؤ۔ وہ تمہارے لئے ہے۔ مگر خدا تعالیٰ بتاتا ہے کہ چالیس سال تک ان کی قوم کے

انوار العلوم جلد ۴
۱۹۷
حقيقة الرؤيا
لوگ مارے مارے پھرتے رہے اور جن کو کہا گیا وہ ہلاک ہو گئے۔ اور بعد والوں کو اس ملک
میں جانا نصیب ہوا کیونکہ پہلے اس فضل اور انعام کے حاصل کرنے کے مستحق نہ رہے تھے۔
اس لئے ان کو نہ ملا اور ان کے حالات کے بدلنے سے وعدہ ٹل گیا۔
موجود ہیں۔ چو
پس وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود کی اس قسم کی پیشگوئیوں پر اعتراض کرتے ہیں ان کے
لئے ان دو نبیوں کی مثالیں
چونکہ حضرت مسیح موعود پر آپ کے دشمنوں نے یہ
اعتراض کرنا تھا۔ اس لئے رسول کریم ﷺ نے ان دونوں انبیاء کی عظمت اور بڑائی بتانے
کے لئے فرمایا کہ یونس اور موسیٰ پر مجھے فضیلت مت رو بخارى كتاب الانبياء - باب قول الله
عز وجل " وان يونس لمن المرسلين " الى قوله و هو ملیم یعنی ان کی بہت بڑی قدر اور عزت کرو۔
لیکن اب وہ لوگ جو حضرت مسیح موعود کی اس قسم کی پیشگوئیوں پر اعتراض کرتے ہیں جیسی کہ
ان انبیاء نے کی تھیں، وہ دراصل حضرت مسیح موعود پر اعتراض نہیں کرتے بلکہ انہیں انبیاء پر
کرتے ہیں۔ اور آنحضرت ا نے ان کی جو شان بتائی تھی اس کی کوئی پرواہ نہیں کرتے
حالانکہ ایسی پیشگوئیاں خدا کا اقتدار اور شان ظاہر کرنے کے لئے ہوتی ہیں۔
اب ایک سوال ہو سکتا ہے اور وہ یہ ہے کہ انبیاء کو اجتہادی غلطی کیوں لگتی ہے۔ کیوں
خدا انہیں صحیح صحیح بات نہیں سمجھا دیتا۔ اور اجتہادی غلطی میں ڈال کر لوگوں کو ابتلاء میں ڈالتا
ہے۔ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ لوگ تو اس کو نبی کی کمزوری سمجھتے ہیں لیکن میرے
نزدیک یہ بھی اس کے صدق دعوٹی کی ایک بڑی بھاری دلیل ہوتی ہے اور وہ اس طرح کہ اگر
نبی کو اجتہادی غلطی نہ لگے تو سپر چلزم والے کہہ سکتے ہیں کہ وہ اپنے قیاس سے یہ باتیں معلوم
کر کے بیان کر دیتا ہے۔ لیکن اب جب کہ خدا تعالٰی نبی کے منہ سے اس کی پیشگوئی کے کسی اور
طرح پر پورا ہونے کا اعلان کروا دیتا ہے۔ اور پورا اور طریق پر کرتا ہے تو یہ نہیں کہا جاسکتا کہ
اس نبی نے اپنے قیاس سے یہ بات بیان کی تھی۔ کیونکہ اگر وہ اپنے قیاس سے بیان کرتا تو
چاہئے تھا کہ جس طرح اس کا خیال تھا اسی طرح پوری ہوتی۔ لیکن نبی کا اور خیال ہونا اور
پیشگوئی کا اور طریق پر پورا ہونا بتاتا ہے کہ الہام اس نے اپنے قیاس سے نہ بنایا تھا۔ بلکہ اس
کے بتانے والی کوئی اور زبردست ہستی ہے۔
پھر شرطی پیشنگوئیوں سے ایک نجومی اور نبی میں بین فرق معلوم ہو جاتا ہے۔ مثلاً ایک
نجومی خبر دے کہ زلزلہ آئے گا اور ہو سکتا ہے کہ آجائے۔ لیکن جب آئے تو بعید نہیں کہ نجومی

انوار العلوم جلد ۴
۱۹۸
حقيقة الرؤيا
بھی اس سے ہلاک ہو جائے۔ یا اس کے بیوی بچے اور عزیز و خویش ہلاک ہو جائیں۔ لیکن نبی
جو اس قسم کی خبر دیتا ہے اس میں یہ بھی شرط ہوتی ہے کہ اس سے میں اور میرے ماننے والوں کو
کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ اب اس پیشگوئی کے دوران میں مؤمنوں میں سے اگر کوئی مرتد ہو
جائے تو اس کے لئے جو امان کا وعدہ تھا وہ مبدل بعذاب ہو جاتا ہے۔ اور اگر کافروں میں سے
کوئی مان لے تو اس کے لئے جو عذاب کا وعدہ عذاب کا وعدہ تھا وہ مبدل بامن ہو جاتا ہے۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ صرف ایک خبر ہی نہیں بلکہ اس خبر کا دینے والا خدا تعالیٰ کا پیارا بھی ہے کہ جو کوئی
اس سے جیسا تعلق رکھے اس سے ویسا ہی معاملہ ہوتا ہے۔
اب کوئی کہے کہ اگر شرطی پیشگوئیاں حالات کے بدلنے کی وجہ سے بدل جاتی ہیں تو یہی
بات قیاسی پیشگوئیوں کے غلط ہونے پر بھی کی جا سکتی ہے کہ ان کے بھی حالات بدل گئے تھے
اس لئے پوری نہیں ہوئیں۔ اس صورت میں الہام کو قیاسی پیشگوئیوں پر کیونکر فضیلت دی جا
سکتی ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک باطل خیال ہے۔ کیونکہ قیاس کے ذریعہ جو بات
بیان کی جاتی ہے وہ ایسی ہوتی ہے کہ جس بات کے متعلق خبر دی جاتی ہے وہ کسی ظاہری سبب کا
نتیجہ ہوتی ہے۔ یعنی وہ نتیجہ قانون قدرت کے مطابق ہوتا ہے مثلا کہہ دیا جاتا ہے کہ فلاں بیمار
مر جائے گا۔ اب موت بیماریوں کا ہی نتیجہ ہوتی ہے تندرستی کا نتیجہ تو نہیں ہوتی۔ گو بعض لوگ
سخت بیماریوں سے بچ بھی جاتے ہیں۔ لیکن نبی جو خبر دیتے ہیں وہ شرعی نتیجہ ہوتا ہے نہ کہ طبعی
مثلا یہ کہ اگر فلاں شخص ہماری بات کو نہ مانے گا ہلاک ہو جائے گا ورنہ بچ جائے گا۔ لیکن قانون
قدرت کے ماتحت اس بات کے ماننے یا نہ ماننے کا نتیجہ ہلاکت نہیں ہو تا جیسا کہ حضرت صاحب
کی پیشگوئی نکاح کے متعلق ہے کہ اگر فلاں شخص اپنی لڑکی کا نکاح مجھ سے نہ کرے گا تو ہلاک ہو
جائے گا۔ اور اگر اس لڑکی کی والدہ اپنی گمراہی سے توبہ نہ کرے گی تو اس پر بھی عذاب آئے
گا۔ اور اسی طرح دوسرے رشتہ داروں کے متعلق۔
اب ہر شخص معلوم کر سکتا ہے کہ قانون قدرت کے ماتحت ہرگز یہ شرط نہیں ہے کہ کوئی
شخص اپنی لڑکی کا کسی خاص شخص سے نکاح کرے تب ہی زندہ رہے گا ورنہ نہیں۔ پس نبی کی
پیشگوئیاں شرعی قانون کی بناء پر ہوتی ہیں۔ اور جب وہ پوری ہوتی ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان
کی بناء کسی قیاس پر نہیں ۔ کیونکہ قیاس نہیں بتا سکتا کہ زید اگر بکر سے اپنی لڑکی کا نکاح کرے گا
تو ہلاک ہو جائے گا۔ اور اگر کوئی ایسی خبر دیتا ہے اور وہ پوری ہو جاتی ہے اور اور بھی کثرت

انوار العلوم جلد ؟
۱۹۹
حقيقة الرؤيا
سے اس کی پیشگوئیاں پوری ہوتی ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہو گا کہ وہ خدا تعالی سے الہام پاتا
ہے۔ کیونکہ اگر ایسا نہیں تو پھر جیسا کہ اس کے الہامات میں قبل از وقت بتا دیا جاتا ہے۔ اس
کے دشمنوں سے وہ معاملہ کیوں کیا جاتا ہے جو کسی طبعی غلطی کا نتیجہ نہیں ہوتا بلکہ اسی صورت
میں وہ اس ثمرہ کا مستحق ہوتے ہیں جب کہ یہ شخص خدا تعالی کا پیارا ہو ۔
غرض یہ علامات اور شرائط ہیں جو مأمور من اللہ کے الہامات کو پرکھنے کے لئے ہیں۔
خاتمہ اور اگر کوئی عقل و فکر سے کام لے۔ کام لے۔ ضد اور دشمنی کو ترک کر دے تو ان کے ذریعہ
حضرت مسیح موعود کی صداقت روز روشن کی طرح ظاہر ہو جاتی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ ہیں
ان کی طرف توجہ نہیں کرتے اور حضرت مسیح موعود کی پیشگوئیوں پر اعتراض کرنے لگ
جاتے ہیں۔ یہ باتیں میں نے مختصر طور پر آپ لوگوں کو بتادی ہیں۔ کیونکہ تفصیل کا یہ موقع
نہیں تاکہ ان لوگوں کے اعتراضات کے جواب دے سکو۔ اور ان باتوں کے نہ جاننے کی وجہ
ٹھوکریں لگ سکتی ہیں ان سے بچ سکو۔ خدا تعالیٰ آپ کو ان کے سمجھنے اور ان پر عمل
سے جو
کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی