حقیقة الروٴیا
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۴
له
۱۸۲
حقيقه الرؤيا
کو دیکھ کر کچھ دے دیتا ہے مگر وہ اس سے بگڑ جاتے ہیں۔
کی قی تم دلدار چوتھی قسم دلداری کی خواب ہے۔ یہ ہمیشہ مؤمن اور نیک آدمی کو دل داری کی خواب آتی ہے۔ مگر اس لئے نہیں کہ وہ کسی خاص مقام پر پہنچ جاتے ہیں
بلکہ اس لئے کہ جب وہ
جب وہ
محبت اور ان اخلاص کی وجہ سے خواہش کرتے ہیں کہ خدا ہم سے کلام
کرے تو خدا ان کی دلداری کے لئے ان سے کلام کرتا ہے تاکہ وہ اور زیادہ محبت اور اخلاص
میں بڑھیں۔ ایسے لوگوں کی مثال اس سائل کی سی ہوتی ہے جو ایک دعوت میں چلا جائے اور
اسے کچھ دے دیا جائے۔ گو کبھی ایسے سائل کو مہمان سے زیادہ بھی دے دیا جاتا ہے لیکن اس کا
حق نہیں ہوتا کہ جن لوگوں کی دعوت کی گئی ہو ان میں سے ہونے کا دع کا دعویٰ کرے۔ پس ایسے
لوگوں کا بھی یہ حق نہیں ہوتا کہ اپنے آپ کو ماموروں اور خط موروں اور خاص لوگوں میں سمجھیں۔
پانچویں قسم تحضیضی خواب کی ہے۔ یہ اس وقت ہوتی ہے
تحضیضی خواب جب کہ مؤمن ایک خاص مقام پر پہنچ جاتا ہے تو خدا اسے اور
آگے لے جانے کے لئے کچھ رویا دکھاتا یا الہام کرتا ہے اور اعلیٰ مقامات کی سیر کراتا ہے۔ اس
لئے نہیں کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کا رہنے والا ہے بلکہ اس لئے کہ وہ ان اعلیٰ مقامات کی سیر کر کے
ان کے فضائل سے آگاہ ہو اور ان کو حاصل کرنے کی کوشش کرے۔ چونکہ انسانی اندازے
بہت محدود ہوتے ہیں۔ اس لئے بعض انسان ایک مقام پر پہنچ کر سمجھ لیتے ہیں کہ یہی انتہاء
ہے۔ چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ آخری انسان جب جنت میں جانے لگے گا تو خدا تعالی اسے
دوزخ سے نکال کر دوزخ کی طرف اس کا منہ کر کے کھڑا کر دے گا۔ اس پر وہ خواہش کرے گا
کہ میرا منہ اس طرف سے ہٹا دیا جائے۔ جب وہ ہٹا دیا جائے گا تو وہ اس کو اپنے لئے کافی سمجھے
عرض
گا۔ لیکن اس سے کچھ فاصلہ فاصلہ پر خدا تعالی ایک درخت پیدا کر دے گا۔ اسے دیکھ کر وہ
کرے گا کہ مجھے اس درخت کے نیچے کھڑا ہونے کی اجازت دی جائے۔ جب اجازت دی جائے
گی تو وہ سمجھے گا کہ یہ مجھے بہت بڑی نعمت حاصل ہو گئی ہے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتی ہے۔
لیکن اس س سے سے ۔ پرے ایک اور درخت نکلے گا جس کا سایہ پہلے کی نسبت آرام آر دہ اور اچھا ہو گا۔
اس وقت وہ کہے گا کہ مجھے وہاں جانے کی اجازت دی جائے۔ اسے کہا جائے گا اچھا وہاں چلے
جاؤ لیکن پھر نہ کچھ مانگنا۔ وہ اسی کو بڑی بات سمجھ لے گا اور آئندہ سوال نہ کرنے کا وعدہ کرنے
گا۔ لیکن جب وہاں جائے گا تو ایک اور درخت نظر آئے گا جس کا سایہ اس سے بھی اچھا ہو گا۔
انوار العلوم جلد ۴
حقيقة الرؤيا
پھر وہاں جانے کی خواہش کرے گا۔ حتی کہ اسی طرح ہوتے ہوتے اسے جنت کے قریب کر دیا
جائے گا اور جنت کا نظارہ اسے نظر آنے لگے گا۔ اس وقت وہ کہے گا مجھے جنت کے دروازہ پر
کھڑا کر دیا جائے پھر میں کوئی سوال نہ کروں گا۔ لیکن جب وہاں کھڑا کر دیا جائے گا تو پھر اندر
داخل ہونے کی خواہش کرے گا۔ اس وقت اس سے اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ مانگ جو کچھ مانگتا
ہے۔ اس پر وہ سوال کرے گا۔ اور اللہ تعالیٰ اس سے اور مانگنے کے لئے کہے گا۔ یہاں تک کہ
وہ اپنے علم کے مطابق سب کچھ مانگ لے گا۔ اس پر خدا تعالیٰ کے گا کہ یہ سب کچھ تجھے دیا اور
اس کے علاوہ یہ یہ کچھ بھی۔ امسلم ہ یہ یہ چھ گی ۔ (مسلم کتاب الایمان باب اثبات الشفاعة واخراج الموحدين من النار باب
أخر اهل النار خر و جا باب ادنى اهل الجنة منزلة فيها، تو یہ خدا تعالیٰ کے فضل اور رحم کرنے کا طریق
ہے۔ ورنہ اگر اسے دوزخ سے نکالتے وقت ہی کہا جاتا کہ جو تجھے مانگنا ہے مانگ لے۔ تو وہ
بیچارہ دوزخ سے نکل کر باہر کھڑا ہونا ہی مانگتا۔ کیوں کہ اور نعمتوں کا اسے پتہ ہی نہ تھا۔ لیکن یہ
ساری نعمتیں دکھلا کر اس سے کہا جائے گا کہ اب مانگ جو کچھ مانگنا ہے۔
تو یہ بندہ پر خدا
دا تعالی کا فضل ہوتا ہے کہ جب وہ ایک مقام پر پہنچ جاتا ہے تو اس سے آگے
بڑھنے کا جوش اور ولولہ پیدا کرنے کے لئے اسے آگے کے نظارے دکھلائے جاتے ہیں۔
چھٹی قسم تبشیری خواب کی ہے۔ اس کے متعلق میں بتا چکا ہوں کہ یہ اس
تبشیری خواب غرض کے لئے آتی ہے کہ انسان کو اگلے مقام پر جانے کے لئے تیار
کرے۔ ساتویں قسم مکالمہ خاص ہے۔ جو مأموروں اور غیر ماموروں دونوں کے ساتھ ہوتا
ہے۔ لیکن ان دونوں کے مکالمہ میں کثرت اور قلت شدت اور ضعف کا فرق ہوتا ہے ورنہ
چیز ایک ہی ہوتی ہے جیسے آم تو ہر قسم کے آم کا نام ہے۔ لیکن ایک سیر سیر کے ہوتے ہیں اور
دوسرے چھوٹے چھوٹے۔ پھر ایک زیادہ میٹھے ہوتے ہیں اور دوسرے کم۔ ماموروں اور غیر
مأموروں کے مکالمہ میں کثرت اور قلت کا فرق ہوتا ہے۔ ورنہ دونوں پر غیب مصفی کا دروازہ
کھولا جاتا ہے۔
الہام کی خواہش کرنے سے سے کیوں منع کیا منع کیا گیا اس دینا موقع ضروری پر میں سمجھتا ایک ہوں اور اور بات وہ بیان یہ کر کہ
حضرت مسیح موعود نے بعض جگہ لکھا ہے کہ رویا اور الہام پانے کی خواہش نہ کرو۔ قیامت کے
دن تم سے یہ نہیں پوچھا جائے گا کہ تمہیں کتنے الہام ہوئے۔ مگر دوسری جگہ لکھتے ہیں کہ چونکہ
انوار العلوم جلد ۴
۱۸۴
حقيقة الرؤيا
مجھے کثرت سے غیب کی خبریں دی گئی ہیں اس لئے میرا درجہ اس امت کے لوگوں سے بڑا ہے
اور یہ درجہ مجھ سے پہلے اس امت میں سے کسی کو نہیں دیا گیا۔ بظاہر ان دونوں باتوں میں
اختلاف معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ جب آپ کا درجہ اس لئے بڑا ہے کہ آپ کو کثرت سے غیب
کی خبریں بتائی گئی ہیں تو پھر دوسروں کو کیوں اس کی خواہش کرنے سے منع فرماتے ہیں۔ اصل
بات یہ ہے کہ ایسے انسان جو خدا کے مامور ہوتے ہیں ان کے پیچھے ایک دیوار کھینچ دی جاتی ہے
اور وہ ذرہ بھر بھی پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ اگر وہ اپنی تعریف کرتے ہیں یا اپنی فضیلت دو سروں پر
جتلاتے ہیں تو اس سے ان میں کبھی عجب اور تکبر نہیں پیدا ہو تا جو انسان کی ہلاکت کا موجب
ہوتا ہے۔ کیونکہ اگر وہ اپنی تعریف کرتے ہیں تو اس لئے نہیں کہ اپنی ذات کو بڑا بناتے ہیں بلکہ
اس لئے کہ لوگوں کو خدا کی طرف متوجہ کریں۔ اسی طرح اگر اپنی کوئی فضیلت ظاہر کرتے ہیں
تو اس لئے نہیں کہ اپنے تکبر کا اظہار کریں بلکہ اس لئے کہ خدا کی قدرت اور طاقت کی طرف
توجہ دلائیں۔ اس لئے ان کا ایسا کرنا انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچاتا۔ لیکن دوسرے لوگ اس
طرح کرنے سے ہلاک اور برباد ہو جاتے ہیں۔ پس جب تک کسی کو مکالمہ کا خاص درجہ حاصل
نہ ہو اور وہ خاص درجہ محدثیت و صدیقیت یا مأموریت و نبوت کا درجہ ہے اس وقت تک
خطرہ ہے کہ ایسا شخص خوابوں اور الہاموں پر فخر کر کے عجب کی مرض میں گرفتار ہو جاوے اور
اس طرح بجائے ترقی کے الہام اسے اسفل السافلین میں گرانے کا موجب ہو جائیں۔ پس چونکہ
الہامات اور رویا کے ساتھ ایک خطرہ بھی لگا ہوا ہے اس لئے ان کی خواہش کرنے سے روکا ہے
تا ایسا نہ ہو کہ انسان اپنے ہاتھوں خود ہلاکت کے گڑھے میں گر جائے۔ ہو سکتا ہے کہ ایسا شخص
نیک اور متقی ہو مگر اس پر شیطان ضرور حملہ کرے گا اور نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔
اس لئے جب تک وہ مقام نہ حاصل ہو جس پر پہنچنے کے بعد انسان شیطان کے حملہ سے بالکل
محفوظ ہو جاتا ہے اس وقت تک خوابوں اور الہامات کی خواہش کرنی گویا ہلاکت میں پڑتا ہے۔
اور جب وہ حالت آتی ہے تو پھر اس کی خواہش کی ضرورت ہی نہیں رہتی۔ الہامات کا دروازہ
خود بخود اس پر کھل جاتا ہے۔ قرآن کریم میں ایسے شخص کی مثال موجود ہے جس کو الہام ہوتے
تھے۔ مگر اس کے دل میں عجب پیدا ہو گیا اور وہ ہلاک ہو گیا۔ جیسا کہ فرماتا ہے وَاتْلُ عَلَيْهِمْ
نَبَأَ الَّذِي أَتَيْنُهُ أَيْتِنَا فَانْسَلَخَ مِنْهَا فَأَتْبَعَهُ الشَّيْطَنُ فَكَانَ مِنَ الغُرِيْنَ وَلَوْ شِئْنَا
لَرَفَعْنَهُ بِهَا وَلَكِنَّةً أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَيهُ (الاعراف : ۱۷۶-۱۷۷) یعنی ان کو اس
انوار العلوم جلد ۴
۱۸۵
حقيقة الرؤيا
شخص کی خبر پڑھ کر سناؤ جس پر خدا تعالیٰ نے اپنا کلام نازل کیا مگر وہ کلام الہی سے علیحدہ ہو گیا۔
کیونکہ شیطان اس کے پیچھے پڑ گیا۔ اور وہ ہلاک شدوں میں سے ہو گیا۔ اور اگر ہم چاہتے تو ان
الہامات کے ذریعہ سے اس کے درجہ کو بلند کر دیتے۔ لیکن وہ خود زمین کی طرف جھک گیا اور
اپنی خواہشات کے پیچھے پڑ گیا۔ اس آیت سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کو الہام ہوتا
تھا اور یہ بھی پتہ لگتا ہے کہ وہ مقبول بھی تھا۔ کیوں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ لَوْ شِئْنَا لَرَ فَعْنَهُ
بِهَا وَلَكِنَّهُ أَخْلَدَ إِلَى الْأَرْضِ وَاتَّبَعَ هَوَاهُ ، یعنی جس طرح وہ کام کر رہا تھا اسی طرح کرتا
رہتا تو ہم اسے ضرور رفعت دیتے لیکن وہ زمین کی طرف جھک گیا اور اپنی ہوا و ہوس کے پیچھے
پڑ گیا اس لئے تباہ ہو گیا۔ تو چونکہ رویا کی کثرت سے بعض دفعہ انسان میں عجب پیدا ہو جاتا ہے
اور وہ ہلاک ہو جاتا ہے اس لئے رویا کی خواہش سے حضرت صاحب نے روک دیا ہے۔ ورنہ
حضرت صاحب کا یہ مطلب نہیں کہ رویا خدا تعالی کے فضلوں میں سے کوئی فضل نہیں۔
اس خواہش سے روکنے کا ایک اور بھی سبب ہے اور وہ یہ کہ رویا اور الہام اصل نہیں
ہیں بلکہ اصل چیز خدا تعالیٰ کا قرب ہے۔ رویا اور الہام اس قرب کے اظہار کا ایک ذریعہ ہیں۔
پس بندہ کو چاہئے کہ خدا تعالیٰ کے قرب کی خواہش کرے نہ کہ رویا اور الہام کی جو کہ قرب کے
اظہار کا ایک ذریعہ ہیں۔ ایسا شخص جو رویا اور الہام کی خواہش کرتا ہے وہ گویا خدا تعالی کے
قرب کو ایک کم حیثیت نئے قرار دیتا ہے۔ اور نیتوں کے فرق سے اعمال میں فرق پڑ جاتا ہے۔
پس ایسا شخص خدا تعالیٰ کی ناراضگی کو اپنے اوپر نازل کرتا ہے۔ اس کی موٹی مثال یہ ہے کہ ہر
شخص جو اپنے دوست کے ہاں جاتا ہے وہ اس کی کچھ نہ کچھ حسب توفیق خاطر کرتا ہے اور اپنی
حیثیت کے مطابق اس کے لئے عمدہ کھانے پکاتا ہے۔ اب ایک شخص ایک دوسرے شخص کے
ہاں اس کی محبت کے لئے جائے اور ساتھ اس کے پیش کردہ کھانے بھی کھائے اور ایک شخص
کھانے کی نیت سے جائے تو دونوں شخصوں نے گو کام تو ایک ہی کیا ہے مگر نیتوں کے فرق کی
وجہ سے دونوں کے کام میں فرق ہو گیا ہے۔ ایک شخص اعلیٰ اخلاق والا قرار دیا جائے گا اور
دوسرا کمینہ ۔ اور کوئی نہیں کہہ سکتا کہ اس نے بھی کھانا کھایا ہے اُس نے بھی پھر وہ کمینہ کیوں
ہے۔ اسی طرح بے شک الہامات ایک اعلیٰ درجہ کی چیز ہیں اور ان کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ
اپنے بندے سے اپنے تعلق کا اظہار کرتا ہے۔ مگر ان کی خواہش کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی
شخص کا کسی دوست کے پاس اس نیت سے نہ جانا کہ میں اس سے ملوں بلکہ اس لئے کہ وہ مجھے
انوار العلوم جلد ۳
له
١٨٦
حقيقة الرؤيا
اچھے کھانے کھلائے۔ پس اس خواہش میں چونکہ قرب الہی کی ہتک ہے اس لئے اس کو ناپسند کیا
گیا ہے۔ گو اس میں کوئی شک نہیں کہ الہامات قرب الہی کے اظہار کا ایک ذریعہ ہیں۔ جس
طرح کہ مہمان کے لئے عمدہ کھانا تیار کرنا محبت اور اخلاص کی علامت ہے۔
اب دو باتیں اور بیان کرتا ہوں۔ ایک تو یہ کہ صادق رؤیا کے پہچاننے کے کیا ذرائع ہیں۔
دوسری یہ کہ مکالمہ خاص کی شناخت کرنے کے کیا طریق ہیں۔
(1) الهام ، کشف رویا اور خواب خواہ الہام کی صداقت معلوم کرنے کے طریق کسی رنگ میں ہوں ان کی صداقت کی
ایک پہچان یہ ہے کہ ان میں کبھی خلاف شریعت کوئی بات نہیں بتلائی جاتی۔ اگر کسی کو کوئی ایسا
الهام خواب یا رویا ہو تو اسے سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے سچے ہونے کی ایک علامت ہاتھ آگئی
ہے۔ گو اس کی صداقت کی اور بھی دلیلیں ہیں اور ہو سکتا ہے کہ ایسی خواب حدیث النفس ہی
ہو تاہم یہ بھی ایک دلیل ہے۔
دوسری علامت یہ ہے کہ اس کے اندر ایسی بات بتلائی جاتی ہے جس سے قدرت
خداوندی ظاہر ہوتی ہے۔ یعنی آثار اور علامات کے ظاہر ہونے سے پہلے بتائی جاتی ہے۔ اس
کے متعلق میں رسول کریم ﷺ اور حضرت مسیح موعود کی مثالیں بیان کر چکا ہوں اب ایک
اپنا واقعہ سناتا ہوں۔
اسی سال ایک معاملہ کے متعلق جو گورنمنٹ کے ساتھ تھا ایسا واقعہ ہوا کہ کمشنر صاحب کی
چٹھی میرے نام آئی کہ فلاں امر کے متعلق میں آپ سے کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ لیکن مجھے آج کل
اتنا کام ہے کہ میں گورداسپور نہیں آسکتا اور قادیان سے قریب تر جو میرا مقام ہے وہ امر تسر
ہے یہاں اگر آپ آسکیں تو لکھوں۔ اس چٹھی میں معذرت بھی کی گئی کہ اگر مجھے فرصت ہوتی
تو میں گورداسپور ہی آتا لیکن مجبور ہوں۔ اس چٹھی کے آنے سے تین دن بعد مجھے رویا ہوئی
کہ میں کمشنر صاحب کو ملنے کے لئے گورداسپور جا رہا ہوں اور یکوں وغیرہ کا انتظام ڈاکٹر رشید
الدین صاحب کر رہے ہیں۔ لیکن جس دن میں نے رویا دیکھی اس دن ڈاکٹر صاحب قادیان میں
موجود نہیں تھے بلکہ علی گڑھ گئے ہوئے تھے۔ اور اسی رات کی صبح کو کمشنر صاحب کی چھٹی آگئی کی
جو بلا کسی ہماری تحریک کے تھی کہ مجھے کچھ کام گورداسپور بھی نکل آیا ہے اگر آپ کو امر تر
آنے میں تکلیف ہو تو میں فلاں تاریخ کو گورداسپور آرہا ہوں آپ وہاں آجائیں۔ اس چٹھی
انوار العلوم جلد ۴
۱۸۷
حقيقة الرؤيا
سے ایک حصہ تو پورا ہو گیا مگر دوسرا حصہ باقی تھا اور وہ ڈاکٹر صاحب کی موجودگی تھی۔ ڈاکٹر
صاحب ایک مہینہ کے ارادہ سے علی گڑھ اپنی چھوٹی لڑکی کی ٹانگ کا آپریشن کرانے کے لئے گئے
تھے اور ابھی ان کے آنے کی کوئی امید نہ تھی۔ مگر دوسرے دن ہمیں گورداسپور جانا تھا کہ
اتنے میں ڈاکٹر صاحب آگئے۔ اور بیان کیا کہ جس ڈاکٹر نے آپریشن کرنا تھا اسنے ابھی ٹانگ
کاٹنے سے انکار کر دیا ہے۔ اور کہتا ہے کہ ایسا کرنا سرجری کی شکست ہے میں پہلے یونہی علاج
کروں گا۔ اس لئے میں نے سردست ٹھرنا مناسب نہ سمجھا اور واپس آگیا ہوں (گو چند ماہ بعد
اس ڈاکٹر کو مجبورا ٹانگ کاٹنی پڑی جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پہلی تحریک محض اللہ تعالٰی کی
طرف سے تھی ) غرض اس طرح دوسرا حصہ بھی پورا ہو گیا۔ اب دیکھو یہ ایک مرکب خواب
تھی اور اس وقت آئی تھی جب حالات بالکل خلاف تھے ۔ کیوں کہ کمشنر صاحب کی چٹھی آچکی
تھی کہ میں اس ضلع میں اس وقت نہیں آسکتا۔ اور کوئی انسانی دماغ اس بات کو تجویز نہیں کر
سکتا تھا کہ فورا وہاں ان کو کام پیدا ہو گا اور پھر وہ اس کی اطلاع دے کر امر تسر آنے سے روک
دیں گے اور ادھر ڈاکٹر صاحب بھی غیر متوقع طور پر واپس آجائیں گے۔ اس خواب کے جس
قدر جزء ہیں وہ نہ صرف یہ کہ ایسے وقت میں بتائے گئے ہیں کہ جب کہ ان کی تائید میں کوئی
سامان موجود نہ تھا۔ بلکہ ایسے وقت میں بتائے گئے جب کہ ان کے خلاف سامان موجود تھے۔
تو اخبار غیبیہ کے لئے شرط نہیں ہے کہ ماموروں کو ہی بتائی جائیں۔ اوروں کو بھی بتائی
جاتی ہیں۔ اور ان کے منجانب اللہ ہونے اور قیاسی نہ ہونے کی ایک بڑی علامت یہ ہوتی ہے کہ
وہ مرکب ہوتی ہیں اور ہر ایک جزو ان کا پورا ہو جاتا ہے۔
تیسری علامت رویا کی یہ ہے کہ ایسی خبریں آثار اور علامات کے ظاہر ہونے سے بھی پہلے
بتائی جاتی ہیں۔ پس جب ایسا ہو تو اس کو قیاس اور حدیث النفس نہیں کہا جا سکتا۔
چوتھی علامت یہ ہے کہ خواب کے ذریعہ نئے نئے علوم سکھلائے جاتے ہیں۔ شیطان میں
نئے علوم سکھلانے کی طاقت نہیں اور نہ ہی نفس کو یہ طاقت ہے کہ جو باتیں اسے معلوم ہی
نہیں وہ بتا دے۔ تو جس خواب کے ذریعہ سے نئے علوم معلوم ہوں سمجھ لو کہ یہ اللہ تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ نئے علوم کی تازہ مثال حضرت مسیح موعود کا واقعہ ہے۔ آپ کو اللہ تعالی نے
بتایا کہ آپ عربی میں عید کا خطبہ پڑھیں۔ آپ کو خدا تعالیٰ کی طرف سے علم دیا جائے گا۔ آپ
نے اس سے پہلے کبھی عربی میں تقریر نہ کی تھی۔ لیکن جب تقریر کرنے کے لئے آئے اور تقریر
انوار العلوم جلد ۴
VVI
حقيقة الرؤيا
شروع کی تو مجھے خوب یاد ہے گو میں چھوٹی عمر میں ہونے کی وجہ سے عربی نہ سمجھ سکتا تھا مگر آپ
کی ایسی خوبصورت اور نورانی حالت بنی ہوئی تھی کہ میں اول سے آخر تک برابر تقریر سنتا رہا۔
حالانکہ ایک لفظ بھی نہ سمجھ سکتا تھا۔ تو ایسی خواب جس میں زائد علم دیا جائے وہ ضرور رحمانی
ہوتی ہے۔ اور میں نے خود اس کا کئی بار تجربہ کیا ہے کہ رویا میں اللہ تعالی کی طرف سے نیا علم
دیا جاتا ہے۔ چنانچہ جب خواجہ صاحب نے ہندوستان میں ایسی طرز پر تبلیغ شروع کی جس میں
حضرت مسیح موعود کا نام نہ لیتے تو مجھے بہت برا معلوم ہوا۔ یہ لوگ تو کہتے ہیں کہ ہماری یونہی
مخالفت شروع کر دی گئی ہے نہ کچھ سوچا نہ سمجھا ہے۔ لیکن وہ نہیں جانتے کہ اس وقت پہلے میں
نے استخارہ کیا کہ الہی ! اگر یہی طریق تبلیغ اچھا ہے تو مجھے بھی اس پر انشراح کر دے۔ بار بار دعا
کرنے پر رویا میں میری زبان پر ایک اردو شعر جاری ہوا۔ شعر تو یاد نہیں رہا مگر اس کا مطلب
یاد ہے جو یہ ہے کہ جن کے پاس قاق نہیں ہوتا وہ نان ہی کو قاق سمجھ لیتے ہیں۔ اس لفظ قاق
کے متعلق میں نے کئی لوگوں سے دریافت کیا کہ اس کے کیا معنی ہیں لیکن وہ کچھ نہ بتا سکے ۔ پھر
کئی لغت کی کتابوں کو دیکھا وہاں سے بھی نہ ملا۔ آخر بڑی تلاش کے بعد ایک لغت کی کتاب
سے معلوم ہوا کہ قاق کیک کو کہتے ہیں اور یہ عربی لفظ ہے تو اس قسم کے نئے الفاظ کا بتایا جانا
ثبوت ہوتا ہے اس بات کا کہ یہ خواب خدا کی طرف سے ہے۔ کوئی کہے کیا شیطان نئے نئے لفظ
نہیں جانتا۔ بے شک جانتا ہے۔ مگر شیطان کا معاملہ ہر ایک انسان سے اس کی سمجھ کے مطابق
ہوتا ہے اور خدا تعالیٰ نے اسے اقتدار نہیں دیا۔ اگر اسے بھی اقتدار حاصل ہو جاتا تو پھر مؤمن
کے لئے امن کی جاکون سی رہتی اور ایمان کی سلامتی کا ذریعہ کیا رہ جاتا۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت
مسیح موعود نے غیر زبانوں کے الہاموں کے متعلق لکھا ہے کہ چونکہ یہ غیر زبان میں ہیں جو میں
نہیں جانتا اس لئے ان کے بچے ہونے کا یہی ثبوت ہے۔
پچھلے ہی دنوں کی بات ہے کہ دو پہر کو میں ایک کتاب پڑھ رہا تھا کہ غنودگی آئی اور یہ الفاظ
میری زبان پر جاری ہو گئے لَوْلَا النَّبْضُ لَقُضِيَ الْحَبْضُ اور معلوم ہوا کہ یہ پیغامیوں کے
متعلق ہیں۔ مجھے حیض کے معنی معلوم نہ تھے۔ بعض لغت کی کتب میں بھی یہ لفظ نہ ملا۔ آخر
بڑی کتب لغت میں یہ لفظ ملا۔ اور طرفہ یہ کہ ان میں ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ لفظ نبض
کے ساتھ مل کر بہت استعمال ہوتا ہے۔ چنانچہ عربی کا محاور ہے کہ مَا بِهِ حَيْضُ وَلَا نَبْضَ اور
حیض کے معنی حرکت کے ہیں۔ خصوصاً دل کی حرکت کے تیز ہو کر پھر ٹھہر جانے کے۔ پس اس
انوار العلوم جلد ۴
۱۸۹
حقيقته الرؤيا
جملہ کے یہ معنی ہوئے کہ اگر نبض نہ چلتی ہوتی۔ تو یہ جو ان کے دل کی حرکت تیز ہوتی ہے اور
پھر ٹھہر جاتی ہے۔ اور پھر تیز ہوتی ہے۔ پھر ٹھر جاتی ہے۔ اس کا خاتمہ کر دیا جاتا ہے۔ یعنی یہ
ہلاک ہو جاتے۔ جس کا مطلب مجھے یہ سمجھایا گیا کہ یہ جو ان میں بار بار جوش پیدا ہوتا ہے اور پھر
دب جاتا ہے۔ پھر پیدا ہوتا ہے اور پھر دب جاتا ہے۔ یہ نتیجہ ہے ان کی ظاہری کوششوں کا اور
اصل کا اثر فرع پر نہیں پڑ رہا ۔ بلکہ فرع کی زندگی سے اصل پر بھی ایک اثر پڑ جاتا ہے۔ اگر یہ
حرکات اور یہ کوششیں ان کی نہ ہوتیں تو یہ جو زندگی کے آثار ان میں پیدا ہو جاتے ہیں یہ مٹا
دیئے جاتے ۔ گویا گلا تُمِد هَؤُلَاءِ وَ هَؤُلاءِ کے ماتحت ان کو یہ بات حاصل ہو رہی ہے۔ غرض
خواب میں نئے علوم بھی بتائے جاتے ہیں۔ اور یہ خواب کی صداقت کا ایک ثبوت ہوتا ہے۔
پانچویں علامت یہ ہے کہ بعض دفعہ ایک مؤمن کو ایک رویا آتی ہے اور اس مضمون کی
دوسروں کو بھی آجاتی ہے اور یہ شیطان کے قبضہ میں نہیں ہے کہ ایک ہی بات کے متعلق کئی
ایک کو رویا کرا دے ۔ حضرت مسیح موعود نے بھی اس علامت کے متعلق لکھا ہے چنانچہ
آئینہ کمالات اسلام میں آپ کا جو خط نواب صاحب کے نام ہے اس میں آپ نے لکھا ہے کہ
کچھ آدمی مل کر استخارہ کریں اور جو کچھ بتایا جائے اس کو آپس میں ملائیں۔ جو بات ایک
دوسرے سے مل جائے گی وہ کچی ہو گی۔ پھر رسول کریم ال بھی فرماتے ہیں بَرَاهَا
الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ (تر مذی مده ابواب الرؤيا باب ذهبت النبوة وبقيت المبشرات، کبھی ایسا ایسا ؟ ہوتا ہے کہ
مؤمن کو ایک رویا دکھائی جاتی ہے یا اوروں کو اس کے لئے دکھائی جاتی ہے۔ لیکن شیطان کو
ایسا کرنے کا تصرف حاصل نہیں ہوتا۔ یہ معیار ہم میں اور ہمارے مخالفین میں بہت کھلا فیصلہ کر
دیتا ہے۔ ہم جب کئی ایک لوگوں کی خواہیں ایک ہی مطلب کی اپنے متعلق پیش کرتے ہیں تو وہ
کہہ دیتے ہیں کہ یہ حدیث النفس ہیں۔ مگر دیکھو رسول کریم ال فرماتے ہیں تری له
اوروں کو بھی دکھائی جاتی ہیں۔ اور حضرت مسیح موعود کہتے ہیں کہ دو شخصوں کی خوابوں کو
آپس میں ملا کر دیکھ لو۔ اگر مل جائیں تو وہ بچی ہوں گی۔ لیکن ہمارے متعلق دو کو نہیں بلکہ
سینکڑوں کو آئیں۔ پھر ان لوگوں کو آئی ہیں جو ہمارا نام بھی نہ جانتے تھے حتی کہ ہندوؤں کو بھی
آئی ہیں۔ چنانچہ ایک ہندو نے خواب میں دیکھا۔ کہ "میں اور حضرت صاحب گھوڑوں پر سوار
جا رہے ہیں اور میرا گھوڑا آپ سے آگے ہے"۔ اور مجدد صاحب سرہندی کے تجربہ سے
ظاہر ہے کہ مأمور سے اس کے مرید کے گھوڑے کے آگے ہونے کی تعبیر اس مرید کا اس کا
انوار العلوم جلد ۴
۱۹۰
حقيقة الرؤيا
جانشین بننا ہوتا ہے۔ انہوں نے بھی دیکھا تھا کہ میں آنحضرت ا کے آگے جا رہا ہوں۔
اس پر جب اعتراض ہوا کہ کیا تمہارا اورجہ آنحضرت اللہ سے بڑا ہے۔ تو انہوں نے کہا کیا تم
نہیں جانتے کہ جو خدمت پر مامور کیا جاتا ہے وہ آقا کے آگے ہی چلا کرتا ہے۔ تو یہ خواب ایک
ہندو نے دیکھی۔ اس کو اس بات کی کیا خواہش ہو سکتی تھی کہ میں خلیفہ بنوں یا نہ بنوں۔ پھر اگر
حدیث النفس ہی ہوتی تو وہ مجھے گھوڑے پر سوار نہ دیکھتا بلکہ یہ کہتا کہ تم کو میں نے خلیفہ بنا ہوا
دیکھا ہے۔ لیکن خدا تعالٰی نے اسے مثالی رنگ میں دکھا کر بتلا دیا کہ یہ حدیث النفس نہیں ہے۔
پھر ایک غیر احمدی نے لکھا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک دریا ہے اور اس پر ایک
آدمی کھڑا ہے اور کچھ لوگ گزر رہے ہیں۔ جو شخص گزرتا ہے اسے وہ کھڑا ہونے والا شخص کہتا
ہے کہ اس سے (مجھ سے) چٹھی لاؤ تب گزرنے دوں گا۔ جو لوگ تو چٹھی لا کر دکھا دیتے ہیں وہ
صحیح سلامت پار اتر جاتے ہیں اور جولانے سے انکار کرتے ہیں وہ ہلاک ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح ایک شخص نے جو یہاں سے قریب ہی ایک گاؤں شکار کا رہنے والا ہے اور مجھے
جانتا نہ تھا دیکھا کہ میں خلیفہ مقرر ہو گیا ہوں صبح اٹھ کر اس نے احمدیوں سے پوچھا کہ قادیان
میں کوئی محمود ہے، اس کو بڑا درجہ ملنے والا ہے۔ اس سے یہ سن کر جب وہاں کے احمدی یہاں
آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ حضرت مولوی صاحب فوت ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ میں خلیفہ ہوا
ہوں۔
اسی طرح ہزارہ کی طرف کا ایک شخص جس کا نام محمد صادق ہے آیا اس نے دیکھا کہ میں
نفل پڑھنے کے لئے مسجد میں گیا ہوں اور وہاں اپنے بھائی سے مصافحہ کیا ہے جس کا نام محمود تھا۔
اور مصافحہ کرتے وقت بجائے ہاتھ پر ہاتھ پڑنے کے بازو پر ہاتھ پڑا ہے اور دیکھا کہ اس وقت
اس کے بھائی کے بائیں طرف سر کے بال ایک روپیہ بھر اڑے ہوئے ہیں۔ یہ رویا اس نے
کسی کو سنائی اور اس نے اسے کہا کہ تم کسی بزرگ کی بیعت کرو گے۔ وہ اسی تلاش میں تھا کہ
کسی احمدی نے حضرت مولوی صاحب کا پتہ اسے بتایا اور وہ یہاں آیا۔ بٹالہ میں اسے کسی نے
آپ کی وفات کی خبر دی مگر وہ قادیان آگیا۔ یہاں لوگ خلافت کے لئے بیعت ہو رہے تھے ۔ وہ
کہتا ہے کہ میں نے خیال کیا کہ مولوی صاحب تو فوت ہو چکے ہیں انہی کی بیعت کرلوں مگر جب
بیعت کے لئے ہاتھ رکھا۔ تو بجائے ہاتھ پر ہاتھ پڑنے کے بازو پر ہاتھ پڑا۔ کہتا ہے کہ اس وقت
مجھے خیال آیا کہ کہیں یہ وہی خواب تو پوری نہیں ہوئی۔ اس وقت سر اٹھا کر دیکھا تو میرے سر
انوار العلوم جلد ۴
191
حقيقه الرؤيا
پر وہی نشان دیکھا۔ کیونکہ ان دنوں کسی بیماری کی وجہ سے میرے سر کے بائیں طرف کے بال
ایک روپیہ برابر اڑ گئے تھے۔ بیعت کے بعد اسے معلوم ہوا کہ میرا نام بھی محمود ہے۔ جس پر
اسے اپنی خواب کی صداقت کا علم ہو گیا۔ اور اس نے لوگوں کے سامنے اپنی رؤیا کو بیان کیا۔
پھر غیر مبائعین میں سے بہت لوگوں کو خواہیں آئیں اور وہ اسی ذریعہ سے بیعت میں داخل
ہوئے۔ ایک شخص نے مجھے لکھا کہ میرے دل میں آپ سے بڑی نفرت تھی۔ اور میرا ایک
دوست تھا اس کی بھی یہی حالت تھی۔ لیکن میں نے دیکھا کہ ہم دونوں ایک پکی سڑک پر جارہے
ہیں اور کچھ دور جا کر ایک پگڈنڈی آگئی ہے۔ پکی سڑک کو میں نے دیکھا کہ ایک انجینئر بنا رہا ہے
اور وہ انجینئر آپ ہیں۔ لیکن چونکہ مجھے آپ سے بغض تھا اس لئے پکی سڑک پر چلنا چھوڑ دیا
اور پگڈنڈی پر چل پڑا۔ اور گو اس وقت مجھے پیاس لگی ہوئی تھی اور آپ کے پاس پانی تھا۔
لیکن میں نے پینا نا پسند کیا اور آگے چلا گیا۔ آگے سے حضرت مسیح موعود نے اشارہ فرمایا کہ ادھر
نہ آؤ اور ساتھ ہی ایک شیر حملہ آور ہوا۔ یہ دیکھ کر میں تو واپس بھاگ آیا مگر میرے دوسرے
ساتھی کو شیر نے پھاڑ ڈالا۔ اب میں تو بیعت کرتا ہوں لیکن میرا دوست نہیں مانتا۔ کچھ عرصہ
کے بعد اس کو طاعون ہو گئی اور وہ مر گیا۔
تو میری تائید میں بہت سے لوگوں کو خواہیں آئی ہیں۔ مگر کہہ دیا گیا کہ یہ حدیث النفس
ہیں۔ کیوں ایسا کہا گیا؟ اس لئے کہ وحی اور رویا کا ان لوگوں کی نگاہ میں کوئی پاس اور ادب نہیں
ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے کہ جب میری رؤیا ان کے خلاف پڑی تو کہہ دیا کہ تم مأمور نہیں ہو اور
جب حضرت مسیح موعود کی وحی خلاف پڑی تو کہہ دیا کہ ضعیف سے ضعیف حدیث کے بھی
ماتحت ان کو رکھیں گے۔
چھٹی علامت یہ ہے کہ ایسی خوابوں سے انسان نیکی اور طہارت میں ترقی کرتا ہے۔ مثلاً
خواب آنے کے بعد جب انسان کی آنکھ کھل جائے تو اس میں کوئی سستی اور کاہلی نہ ہو بلکہ
ایک قسم کی چستی پائی جائے اور اٹھ کر تہجد پڑھے۔ یہ بھی اس خواب کے خدا کی طرف سے
ہونے کی علامت ہے۔
ساتویں علامت یہ ہے کہ ایسی خواہیں اکثر مثالی زبان میں آتی ہیں۔ یعنی بات ظاہرہ طور پر
نظر نہیں آتی بلکہ کسی رنگ میں اس کی طرف اشارہ کر دیا جاتا ہے۔ مثلاً اگر کسی کے مرنے کے
متعلق اطلاع دی جائے۔ تو یہ نہیں کہ اسے مردہ دکھایا جائے بلکہ کوئی ایسا اشارہ کر دیا جائے گا
انوار العلوم جلد ۴
۱۹۲
حقيقه الرؤيا
یہ
جس سے اس کا مرنا مراد ہو۔ اس کے متعلق سوال ہو سکتا ہے کہ جب خبر دی جاتی ہے تو صاف
طور پر کیوں نہیں دی جاتی یہ رنگ اختیار کرنے کی کیا وجہ ہوتی ہے۔ بات یہ ہے کہ اس طرح
بتلانا ہوتا ہے کہ یہ خبر خدا کی طرف سے ہے نہ کہ حدیث النفس یا قیاس - کیونکہ مثالی رنگ
میں دکھایا کچھ جاتا ہے اور اس کا مطلب کچھ اور ہوتا ہے جس کا علم تعبیر سے ہوتا ہے۔ اور بعض
دفعہ دیکھنے والے کو خود اس خواب کی تعبیر معلوم نہیں ہوتی اور دوسرے سے پوچھنی پڑتی
ہے۔ جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ یہ اس کے نفس کی ملاوٹ نہ تھی بلکہ کسی اور ہی ہستی کی
طرف سے ایک اطلاع تھی۔
اب میں ماموروں کے الہام کی شناخت ماموروں کے الہام کی صداقت کی علامات کی علامات بتاتا ہوں۔
پہلی علامت تو یہ ہے کہ ماموروں کے الہام میں اقتداری غیب ہوتا ہے۔ غیب تو غیر
ماموروں کے الہاموں میں بھی ہوتا ہے لیکن ماموروں کے الہامات میں اس کا اقتداری رنگ
ہوتا ہے۔ مثلا یہ کہ اگر فلاں شخص ہمیں مان لے گا۔ یا فلاں کام سے باز آجائے گا تو بچ جائے گا
ور نہ ہلاک ہو جائے گا۔ لیکن غیر مأمور کے الہام میں یہ بات نہیں ہوتی یا بہت ادنی درجہ پر
شاز و نادر ہوتی ہے۔
دوسری علامت یہ ہے کہ ان کے الہامات میں کثرت سے غیب ہوتا ہے۔ اوروں کو کثرت
سے الہام تو ہو سکتے ہیں لیکن کثرت غیب نہیں ہوتا۔
تیسری علامت یہ ہے کہ مأموروں کے الہامات وسیع الاثر ہوتے ہیں۔ سارے جہان یا
قوموں کے بڑھنے یا مٹنے سے تعلق رکھتے ہیں لیکن غیر مأمور کے الہام میں یہ بات نہیں ہوتی۔
بات یہ ہے کہ غیر مأمور تو اپنے نفس کا ہی ذمہ دار ہے اس لئے اسے اپنے متعلق ہی بتایا جاتا ہے
اور مامور ساری دنیا کے لئے ہوتا ہے اس لئے اس کے الہامات بھی وسیع الاثر ہوتے ہیں۔
چوتھی علامت یہ ہے کہ مأمور کے الہامات کے ساتھ خدا کی طاقت اور قدرت ہوتی ہے
یعنے اس کے ذریعہ خدا اپنا جلال ظاہر کرتا ہے اور اس کے الہامات روحانیت پیدا کرنے والے
اور دنیا کے دلوں کو الٹ دینے والے ہوتے ہیں۔
پانچویں علامت یہ ہے کہ سچا ملم جو خدا کی طرف سے آتا ہے اسے رعب دیا جاتا ہے اور
دشمن اس کے سامنے آنے کی جرأت نہیں کر سکتا۔ اور اگر آئے تو مرعوب ہو جاتا ہے۔ اس
انوار العلوم جلد ۴
۱۹۳
حقيقة الرؤيا
لئے اس کے دشمن دور دور سے ہی چیختے چلاتے رہتے ہیں پاس آنے کی جرأت نہیں کرتے۔
میں دیکھ لو حضرت مسیح موعود جب تک زندہ رہے مخالفین کو مباہلہ کا چیلنج دیتے رہے مگر کسی کو
سامنے آنے کی جرأت نہ ہوئی۔ لیکن اب کہتے ہیں آؤ کرلو۔ انہیں یہ معلوم نہیں کہ خدا تعالی
نتیجہ وہی نکالے گا جو اس وقت نکلتا۔ لیکن اس سے ایک مامور اور غیر مأمور میں فرق تو معلوم ہو
جاتا ہے۔
چھٹی علامت یہ ہے کہ مأمور سے بزدلی کو بالکل دور کر دیا جاتا ہے۔ کوئی کہے کہ رعب کا
دیا جانا اور بزدلی کا دور کرنا ایک ہی بات ہے لیکن یہ درست نہیں ہے۔ کیونکہ رعب وہ ہوتا
ہے جو دوسرے کے دل میں پیدا ہوتا ہے۔ اس سے یہ نہیں پتہ لگتا کہ جس کا رعب پیدا ہوا ہے
وہ بزدل نہیں ہے۔ اور جس کے دل پر اس کا رعب چھا گیا ہے اس سے وہ نہیں ڈرتا۔ ہو سکتا
ہے کہ دوسرے کے دل میں اس کا رعب ہو مگر وہ بھی اس سے ڈرتا ہو۔ چند ہی دن کی بات ہے
ہمارے ہاں ایک پاگل سی عورت رہتی ہے۔ ایک دن سقہ دیر کر کے پانی لایا تو وہ اینٹ لے کر
اسے مارنے لگی۔ لیکن سقے کے بھاگنے پر وہ خود بھی چیخ مار کر بھاگ گئی۔ سقے نے سمجھا کہ یہ مجھے
اینٹ نہ مار دے اور اس نے سمجھا کہ سقہ مجھے مارنے لگا ہے اس طرح دونوں ڈر گئے۔ پس
بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک ہی وقت میں دو شخص ایک دوسرے سے ڈر رہے ہوتے
ہیں۔ لیکن مأمورین کی یہ حالت نہیں ہوتی ان سے بزدلی کو بالکل دور کر دیا جاتا ہے۔
حضرت مسیح موعود کی نسبت ایک دوست نے سنایا کہ گورداسپور میں مقدمات کے دوران
میں ایک شخص حضرت مسیح موعود کے پاس گھبرایا ہوا آیا اور کہا حضور مجسٹریٹ کو دشمنوں نے
کہا ہے خواہ کچھ بھی ہو ایک دفعہ قید کر دو اور اس نے بھی ایسا کرنے کا اقرار کر لیا ہے۔ آپ
لیٹے ہوئے تھے۔ آپ کا اس بات کو سن کر چہرہ سرخ ہو گیا اور اٹھ بیٹھے اور پھر نہایت جوش سے
کہا کیا کوئی خدا کے شیر پر ہاتھ ڈال سکتا ہے اس کی کیا طاقت ہے کہ ایسا کر سکے۔ اگر کوئی اور
ہوتا تو تحقیقات کرا تا کہ بات ٹھیک ہے یا نہیں۔ اس سے خوف کھاتا اور گھبرا تا لیکن آپ نے
ذرہ بھی پرواہ نہ کی۔ وجہ یہ کہ مأمور کا دل نہایت جری ہوتا ہے۔
ساتویں علامت یہ ہے کہ جو مامور ہوتے ہیں ان کو علوم دیئے جاتے ہیں اور روحانی امور کا
دروازہ کھول دیا جاتا ہے۔ لیکن آج کل کئی لوگ ہوتے ہیں جو قرآن کا ترجمہ بھی نہیں جانتے
اور مامور ہونے کا دعویٰ کر بیٹھتے ہیں۔ جب الہی بخش نے کہا کہ مجھے الہام ہوا ہے کہ مرزا