حقیقت الامر
انوارالعلوم (جلد 4)
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۱
حقیقت الامر
(مولوی محمد علی صاحب کی چھٹی کا جواب)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
حقیقت الامر
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۳
حقیقت الامر
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
مکرم و معظم مولوی صاحب
السلام علیکم! آپ کی طرف سے ایک مطبوعہ چٹھی جس پر تاریخ اشاعت درج نہیں مجھے
ملی جسے پڑھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی کہ کسی نہ کسی وجہ وجہ سے آ۔ آپ کو بھی طیش ترک کر کے
ہمدردی اور شرافت سے کسی فیصلہ پر پہنچنے کا خیال پیدا ہو گیا ہے۔ گو دو و دوسرے واقعات اس اس بات
کے منافی ہیں کہ آپ کو میری بیماری میں مجھ سے سے ہمدردی پیدا ہوئی کیو ا ہوئی کیونکہ آپ اور آپ کے ہم
خیالوں کی طرف سے مجھ سے جو معاملہ ہوتا چلا آیا ہے وہ سخت بغض و کینہ کا نتیجہ تھا۔ چنانچہ
آپ کے اخبار ”پیغام صلح" میں عزیز عبدالحی مرحوم کی وفات پر اشارہ اور کنایہ اس بات کا
اعلان ہوتا رہا ہے کہ اس کی وفات طبعی ذرائع سے نہیں ہوئی بلکہ اس میں کچھ اسرار ہیں۔ جو
فعل کہ ایک کمینہ سے کمینہ دشمن بھی نہیں کر سکتا اور اس وقت تک کہ انسان دشمنی میں حد
سے بڑھ کر انسانیت کو بھی ترک نہ کر دے اس سے اس قسم کی امید نہیں کی جا سکتی اور آپ کی
پہلی تحریرات میں بھی بارہا معمولی آداب کو نظر انداز کیا جاتا رہا ہے پس اندریں حالات یہ آپ
کی تحریر تعجب و حیرت میں ڈالتی ہے۔ مگر چونکہ مؤمن کا کام حسن ظن کرنا ہے آپ کی اس
تبدیلی کو میں فیصلہ کی کچی خواہش اور ہمدردی کا نتیجہ سمجھ کر بہت خوش ہوں۔ اور یقین رکھتا
ہوں کہ اگر واقع میں یہ آپ کا فعل سچی ہمدردی اور اخلاص کا نتیجہ ہے اور کوئی اور غرض
پوشیدہ نہیں اور اس شیریں بیانی سے جس میں بار بار سخت کلامی تک نوبت پہنچ جاتی ہے لوگوں
اثر ڈالنا مقصود نہیں تو اللہ تعالٰی آپ کو اس ہمدردی اور توجہ کے بدلہ میں بدلہ میں حق اور صداقت
کی طرف ہدایت کرے گا اور اس کشاکش سے جس میں آپ اس وقت مبتلاء ہیں نجات دے کر
اطمینان قلب عطا فرمادے گا۔ کیونکہ وہ کبھی کسی کے عمل کو ضائع نہیں کرتا لیکن اگر اس تحریر
کی غرض مجھ سے ہمدردی نہیں اور یہ کھلی چٹھی آپ کی ا آپ کی اسلامی اخوت کا نتیجہ نہیں یہ ایک موقع
پراثر
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۴
حقیقت الامر
نکالا ہے جماعت کو صحیح راستہ سے ہٹانے کا تو میں ڈرتا ہوں کہ اس کے نتیجہ میں آپ حق سے
اور بھی دور نہ جاپڑیں اور صداقت کو آپ کی آنکھوں سے اور بھی مخفی نہ کر دیا جاوے ۔ اللہ
تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی اپنے غضب سے بچاوے اور حق پر قائم رہنے اور قائم ہونے کی
توفیق عطا فرمادے۔
مولوی صاحب! آپ تحریر فرماتے ہیں کہ جس شخص کی جسمانی فرزندی مجھے حاصل ہے
اس کی روحانی فرزندی کا آپ کو بھی دعویٰ ہے۔ مگر شاید اس ہمدردی کے اظہار اظہار کے وقت آپ
کو یہ خیال نہیں رہا کہ اس کی روحانی فرزندی کا مجھے بھی دعوی ہے صرف آپ کو نہیں۔ اور
یہی نہیں بلکہ میری روحانی فرزندیت کے متعلق تو اس رب قدیر کی شہادت ہے جو
اصدق الصادقین ہے۔ چنانچہ حضرت مسیح موعود حقیقۃ الوحی میں تحریر فرماتے ہیں۔ ” خدا نے
مجھے بشارت دے کر فرمایا کہ اس کے عوض میں جلد ایک اور لڑکا پیدا ہو گا جس کا نام محمود ہو گا
اور اس کا نام ایک دیوار پر لکھا ہوا مجھے دکھایا گیا ۔۔۔ اور ابھی سترون پہلے لڑکے کی موت پر نہیں
گزرے تھے کہ یہ لڑکا پیدا ہو گیا اور اس کا نام محمود احمد رکھا گیا۔" (حقیقۃ الوحی۔ روحانی خزائن جلد
۲۲ صفحہ ۲۲۷) پس جس کو خدا نے محمود قرار دیا ہے اور اس کا نام مسجد کی دیوار پر لکھ کر دکھایا۔
جس سے مراد جماعت کی امامت تھی تو اس کی روحانی فرزندیت کا انکار کیونکر ہو سکتا ہے۔ مگر
بہر حال میرا دعوی سچا ہو یا جھوٹا۔ نفس دعوی میں تو میں اور آپ دونوں برابر ہیں۔ پس اس
ہمدردی کے وقت حضرت صاحب کی روحانی فرزندیت کا جو مجھے دعوئی ہے اس کا بھی انکار کرنا
قابل تعجب ضرور ہے۔
مولوی صاحب! آپ کا یہ خیال بالکل درست ہے ہے کہ بیماری کے وقت انسان کا دل نرم ہو
جاتا ہے اور خصوصاً ایسے نازک وقت میں کہ جب یہ سمجھ لے کہ اس کی موت قریب آگئی
ہے اور وہ تھوڑی ہی دیر میں خدا تعالیٰ سے ملاقی ہونے والا ہے اور یہی وقت ہے کہ انسان کو
حقیقتاً اپنے ایمان کا حال معلوم ہوتا ہے۔ کیونکہ ذرہ بھی دھوکا یا فریب ہو تو انسان کا دل ایسے
وقت میں خود بخود دہل جاتا ہے اور اس کی اپنی حالت اس کے لئے باعث عبرت ہو جاتی ہے۔
اور ایسے وقت مجھ پر بھی اس بیماری میں ضرور آئے ہیں کہ جب مجھے یقین کامل ہو گیا کہ میں چند
منٹ سے زیادہ اس دنیا میں نہیں رہ سکتا۔ بلکہ ایک وقت تو اس طرح نبضیں چھٹ گئیں اور
تمام بدن سے زندگی کی روح نکل گئی کہ سوائے چند انچ دل کے قریب کی جگہ کے باقی سب بدن
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۵
حقیقت الامر
ایک غیر چیز معلوم ہوتا تھا اور دل کے ارد گرد بھی آنا فانا اس طرح زندہ حصہ کم ہوتا جاتا تھا کہ
بالکل نزع کی کیفیت پیدا تھی۔ حتی کہ مکرمی و معظمی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے کہ جن
کو اللہ نے اس موقع پر خاص طور پر ہمدردی کرنے کا موقع دیا جب مجھ سے دریافت کیا کہ کیا
ہوا ہے۔ تو اس وقت میں نے ان کو یہی جواب دیا کہ جو کچھ ہونا تھا وہ ہو چکا۔ لیکن بجائے اس
کے کہ یہ اوقات مجھے اپنے عقیدے سے متزلزل کر دیتے یا موت کا سامنا میرے قدم کو لڑکھڑا
دیتا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان عقائد پر میں نے اس وقت کامل تسلی پائی اور ان کی اشاعت
اور ان پر ثابت قدم رہنے کو میں اپنے لئے باعث مغفرت جانتا تھا۔ اور میرا دل اس وقت
مطمئن تھا کہ میں نے جو کچھ کیا حق اور انصاف کو مد نظرر کو مد نظر رکھ کر کیا ہے۔ اور اس کی بدولت امید
ہے کہ اللہ تعالیٰ میری بستیوں اور غفلتوں سے عفو فرمائے گا اور اپنے فضل کے نیچے جگہ دے
گا۔ مولوی صاحب! آپ اپنے تلخ تجربہ سے یہ بات معلوم کر چکے ہیں کہ ایسے نازک وقت میں
بعض وقعه از انسان اپنے مقام پر قائم نہیں رہتا۔ جیسا کہ آپ خود ایک دفعہ سخت بیمار ہوئے اور
باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ کا وعدہ تھا کہ حضرت مسیح موعود کے دار کے ساکن طاعون سے
محفوظ رہیں ۔ گے اور باوجود اس کے کہ آپ دار مسیح کے ساکن تھے اس وقت آ۔ آپ گھبرا گئے اور
یقین کیا کہ مجھے طاعون ہے۔ لیکن حضرت صاحب کو تسلی دلانی پڑی کہ اس گھر کے ساکن کو
طاعون نہیں ہو سکتی (حقیقۃ الوحی- روحانی خزائن جلد ۲۲ صفحہ (۲۷۵) میں بھی اس نازک حالت میں سے
گزر کر اس امر کا مشاہدہ کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے جن عقائد کو میں حق سمجھ کر ان
پر قائم ہوں اور دوسروں کو بھی ان پر قائم رہنے کی تاکید کر رہا ہوں میرا دل ہر طرح ان پر
مطمئن ہے۔ اور اس وقت جب کہ موت میرے سامنے کھڑی تھی میرا دل مجھے اس امر کی
ملامت نہیں کرتا تھا کہ میں نے کیوں خود غرضی اور نفسانیت سے ان ناحق باتوں کو تسلیم کیا اور
دوسروں کو بھی تسلیم کرنے کی تاکید کی۔ ہاں یہ ضرور خیال تھا کہ شاید ان عقائد کے رد میں اور
لوگوں کو سمجھانے میں میں نے پوری کوشش نہیں کی کہ جو میرے مخالف غلط طور پر حضرت مسیح
موعود کی طرف منسوب کرتے ہیں۔ اور بارہا اس تکلیف کے وقت میں نے اس فقرہ کا ورد کیا جو
خدا تعالیٰ نے مجھے مصائب سے بچنے کے لئے بذریعہ رویا بتایا تھا کہ اللَّهُمَّ اهْتَدَيْتُ بِهَدْيِكَ
وَا مَنْتُ بِنَبِيِّكَ یعنی اے خدا میں تیری ہدایت کو تسلیم کرتا ہوں اور تیرے نبی مسیح موعود پر
ایمان لاتا ہوں اور اسی طرح میں نے بعض خاص احباب کو جمع کرکے ان کو اس بات کی طرف
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۶
حقیقت الامر
متوجہ کیا کہ بعض لوگوں کی طرف سے جو فتنہ جماعت میں پیدا کیا جاتا ہے مجھے ڈر ہے کہ میں فوت ہو
جاؤں تو یہ فتنہ جماعت کے لئے مضر ہو ۔ اس لئے دعا کرو کہ اللہ تعالی کوئی ایسی تدبیر سمجھائے کہ
زندگی یا موت ہر حالت میں اللہ تعالی کے فضل سے اس فتنہ کے شر سے نجات حاصل ہو
جاوے۔ پس اگر بیماری نے عقائد کے متعلق کوئی تبدیلی پیدا کی ہے تو یہی کہ میں ان عقائد پر
آگے سے بھی زیادہ یقین کے ساتھ قائم ہوں۔ اور واقعات نے اس پر شہادت دے دی کہ میں
اپنی نفسانیت کی وجہ سے قائم نہیں ہوں بلکہ میرا دل اس بات پر مطمئن ہے کہ وہی حق بھی
ہے۔ پس میں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ بھی سچے دل سے ان
تمام مخالفت کے سامانوں کو بھلا کر جو آپ کے دل کو مجھ سے نفرت دلانے کا باعث ہوئے ہوں
اس امر پر غور کریں کہ خدا تعالیٰ نے جس شخص کو نبی کہا ہے۔ نبی کریم اللہ جسے نبی کے نام
سے یاد فرماتے ہیں۔ پہلے بزرگ جسے نبی کہتے چلے آئے ہیں وہ خود فرماتا ہے کہ میں خدا کے حکم
کے مطابق نبی ہوں اور اس پر قائم ہوں جب تک کہ زندہ رہوں۔ اور جو کہتا ہے کہ میں صرف
اس قسم کا نبی کہلانے سے منکر ہوں کہ گویا میں نئی شریعت لایا ہوں یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
الگ ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں۔ اور جسے آپ بھی کچھ مدت پہلے نبی لکھتے چلے آئے ہیں آج اس
کو غیر نبی کہہ کر کیوں خدا تعالیٰ نبی کریم ال ، بزرگان امت اور مسیح موعود کی ہتک اور
تکذیب کی جاتی ہے اور خود اپنے اقوال کو رد کیا جاتا ہے۔ کیا یہ درست نہیں کہ حضرت مسیح
موعود کی ہتک کرنے والے آپ کے ارد گرد جمع ہو رہے ہیں۔ محمد صادق سندھی جو حضرت مسیح
موعود کی نسبت لکھتا ہے کہ ان کے اندر بھی نفسانیت اور عجب تھا۔ جب تک کہ اس نے
صاف طور پر احمدیت سے ہی انکار نہیں کر دیا آپ کا مخلص کہلاتا رہا۔ حضرت صاحب کے ظلی
نبی ہونے کے متعلق گفتگو کرتے وقت یہ فقرہ کہنے والے کہ ظل پر تو جوتیاں مارنی بھی جائز ہوتی
ہیں آپ کے مقرب ہیں حضرت صاحب پر گندے سے گندے اور بخش سے نخش الزامات لگانے
والا اور پھر اپنی غلطی کا اقرار نہ کرنے والا اپنی کتاب عسل مصفی میں حضرت صاحب کی نسبت
لکھنے والا کہ مولوی نور الدین صاحب آپ سے تقویٰ میں زیادہ تھے آپ کا خاص دست و بازو
ہے۔ آپ کے ہم خیالوں میں وہ لوگ شامل ہیں جو یہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی
ساٹھ فی صد پیشگوئیاں غلط نکلیں یا یہ کہ آپ کا الہام دخل شیطانی سے پاک نہیں۔ آپ کی
انجمن کی طرف سے شائع ہونے والے رسالہ المہدی میں حضرت صاحب کی نسبت نہایت
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۷
حقیقت الامر
حقارت سے یہ لکھا جاتا ہے کہ چند الہامات ہو جانے کے باعث آپ کیا نبی بن گئے۔ غرض ہر
طرح خدا تعالیٰ کے اس برگزیدہ کی ہتک کرنے والے اور اس کے مسیح ناصری کو بن باپ قرار
دینے کے عقیدہ کو شرک قرار دینے والے آپ کے ساتھ وہ تعلق رکھتے ہیں کہ کہا جا سکتا ہے
کہ وہ آپ سے ہیں اور آپ ان سے ہیں بلکہ بہت سی باتوں میں آپ ان کے مؤید اور ناصر
ہیں۔ پس ان واقعات پر غور کریں اور جیسا کہ خود آپ نے تحریر فرمایا ہے اس بات کو مد نظر
رکھیں کہ موت صرف بیمار ہی کے قریب نہیں بلکہ تندرست چلتا پھرتا آدمی بھی اس کی لپیٹ
میں آجاتا ہے۔ پس خدا تعالٰی سے ملنے سے پہلے اپنا حساب درست کریں تاکہ اس وقت حسرت و
اندوہ سے ہاتھ نہ ملنے پڑیں۔
مولوی صاحب! آپ شکایت فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے مریدوں کو منع کیا ہوا ہے کہ وہ
آپ لوگوں کی کتابیں پڑھا کریں اور آپ چاہتے ہیں کہ میں اعلان کروں بلکہ حکم دوں کہ وہ
ضرور آپ لوگوں کی کتابیں پڑھا کریں ۔ مگر میرے نزدیک یہ شکایت بے جا ہے۔ میں نے بارہا
اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے کہ وہ ہر عقیدہ کو سوچ سمجھ کر قبول کریں بلکہ بارہا یہ کہا ہے کہ اگر
وہ کسی بات کو زید و بکر کے کہنے سے مانتے ہیں تو گو وہ حق پر بھی ہوں : پر بھی ہوں تب بھی ان سے سوال ہو گا
کہ بلا سوچے انہوں نے ان باتوں پر کیونکر یقین کر لیا اور میرے خطبات اس پر شاہد ہیں۔ ہاں
ہر شخص اس بات کا اہل نہیں ہو تاکہ مخالف کی کتب کا مطالعہ کرے کیونکہ جب تک کوئی شخص
اپنی کتب سے واقف نہیں اگر مخالف کی کتب کا مطالعہ کرے گا تو خطرہ ہے کہ ابتلاء میں پڑے۔
ایک شخص اگر قرآن کریم تو نہ پڑھے اور انجیل اور دید اور زند اوستا اور ستیارتھ پرکاش کا
مطالعہ رکھے اور کہے کہ میں تحقیق کر رہا ہوں تو کیا ایسا شخص حق پر ہو گا اور اس کا یہ عمل قابل
تحسین سمجھا جاوے گا۔ ہاں جو شخص اپنے مذہب سے اچھی طرح واقف ہو وہ دوسرے لوگوں
کی باتوں کو بھی سن سکتا ہے۔ سوائے ان لوگوں کے جو ہمارے لٹریچر سے پوری طرح واقف
نہیں اور جو مسائل مختلفہ میں کما حقہ میری کتب اور رسائل واشتہارات اور دیگر واقف کاران
جماعت کی کتب و رسائل کا مطالعہ نہیں کر چکے ہیں باقی کسی کو میں آپ کے لٹریچر کے پڑھنے سے
نہیں روکتا اور نہ میں نے کبھی روکا ہے۔ ہاں مطالعہ دوسری کتب کا ہمیشہ دو ہی شخص کیا کرتے
ہیں یا تو وہ جنہوں نے مخالف کے اعتراضات کا جواب دینا ہو یا وہ جن کی غرض صرف زیادتی علم
ہو۔ پہلے گروہ کو تو کوئی روک ہی نہیں۔ دوسرے لوگوں میں سے وہ جو پہلے اپنی کتب و رسائل
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۸
حقیقت الامر
اچھی طرح پڑھ چکے ہوں اور ان پر خوب عمدہ طور پر عبور رکھتے ہوں اور ان کا دل ایسے دلائل
سے جو پھر کسی مزید تحقیقات کی ضرورت باقی نہ رکھتا ہو تسلی یافتہ ہوں دوسرے ہر ایک مذہب کی
کتاب کو پڑھ سکتے میں ان کو کوئی روک نہیں ۔ کیونکہ جسے باوجود اپنے مذہب کے مطالعہ کے ایسا
شرح صدر عطا نہیں ہوا کہ جس کے بعد کسی اور مزید دلیل کی ضرورت نہ رہے اور عیانا وہ
اپنے مذہب کی سچائی کو نہیں دیکھتا۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ پوری تحقیق کرے تاکہ قیامت
کے دن اس سے باز پرس نہ ہو۔ اور یہ جو میں نے ایسے لوگوں کا استثناء کیا ہے جو عیانا اپنے
عقائد کی سچائی دیکھ چکے ہوں اور کسی مزید دلیل کے محتاج نہ ہوں تو اس کی وجہ صرف یہ ہے کہ
ان کا ان کتب کا مطالعہ کرنا لغو اور بے ہودہ فعل ہو گا۔ کیونکہ انہوں نے جواب تو دینا نہیں اور
ان کو مزید تحقیق کی ضرورت نہیں۔ پھر وہ کیوں اپنے وقت کو ضائع کریں اور ممکن ہے کہ ان کو
دیکھ کر بعض اور لوگ جو ا اور لوگ جو اپنے مذہب سے آگاہ نہیں ان کی تتبع کرکے تباہ ہوں۔ اور اگر آپ
فرمادیں کہ جب دوسرے مذاہب کا ان لوگوں نے مطالعہ نہیں کیا تو ان کو کیونکر معلوم ہو گا کہ
وہ جس عقیدہ پر قائم ہیں وہی بجا ہے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ کسی مذہب کی صداقت معلوم
کرنے کے لئے صرف یہی طریق نہیں کہ دوسرے خیالات سے اس کا مقابلہ کیا جائے بلکہ سچے
عقیدے اپنے اندر بھی ایسی خوبیاں رکھتے۔ رکھتے ہیں کہ وہ اپنی صداقت پر آپ ات پر آپ گواہ ہوتے ہیں۔ اور
ان کی صداقت کا انسان معائنہ کر سکتا ہے۔ مثلاً اسلام اپنے اندر ایسی خوبیاں رکھتا ہے کہ بغیر اس
کے کہ دوسرے مذاہب کا مطالعہ کیا جارے اس کا ایک کامل پیرو اس کی صداقت پر تسلی پا سکتا
ہے اور اس کے دلائل دے سکتا ہے۔ ورنہ نعوذ باللہ یہ ماننا پڑے گا کہ صحابہ کا ایمان کامل نہ تھا
کیونکہ انہوں نے دیگر مذاہب کی تحقیق نہیں کی تھی بلکہ کوئی شخص بھی اس اصل کے مطابق
ایسا نہ ملے گا جسے یقین کرنے کا حق حاصل ہو کہ وہ سچے مذہب پر ہے اور مزید تحقیق کی اسے
ضرورت نہیں۔ کیونکہ کوئی ایسا انسان نہیں ملے گا کہ جس نے دنیا کے سب مذاہب کا کما حقہ
مطالعہ کیا ہو۔ بلکہ خود آپ بھی کہ جن کو اس وقت اس قدر خدمت دینی کا دعوی ہے اس بات کا
دعوی نہیں کر سکتے ۔ تو کیا ہم یہ کہیں کہ آپ کا حق نہیں کہ اپنے مذہب کی سچائی پر مطمئن ہوں
کیونکہ ممکن ہے کہ کوئی ایسا مذہب بھی نکل آدے جس کے دلائل سے سے آپ آگاہ نہ ہوں اور
وہ سچا ہو ۔ کیا بچے مذہب کے اندر کوئی ایسی صداقت موجود نہیں ہوتی کہ جو اپنی ذات کے اندر
اپنی دلیل رکھتی ہو۔ اگر ایسا ہے اور ضرور ہے تو پھر ایمان کے کمال کے لئے بھی ضروری نہیں
انوار العلوم جلد ۴
۲۰۹
حقیقت الامر
کہ ہر ایک مخالف کی کتاب پہلے پڑھ لی جائے اگر آپ کو یہ شبہ پیدا ہو کہ اس طرح تو ہر ایک
شخص یہ کہہ دے گا کہ مجھے ایسا کامل ایمان حاصل ہو چکا ہے کہ مجھے مزید غور کی ضرورت نہیں تو
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خود ایک دعوی ہو گا جو دلیل کا محتاج ہو گا اور اگر کوئی اپنے ایمان کو
عینی ایمان ثابت کر دے گا تو پھر بے شک اس کا حق ہو گا کہ اس کا دعوی تسلیم کر لیا جارے۔
علاوہ ازیں یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ یہ ان ہے کہ یہ استثناء صرف میرا ہی قائم کردہ نہیں
بلکہ ہمیشہ سے ایسا ہوتا چلا آیا ہے۔ حدیث صحیح سے ثابت ہے کہ آنحضرت اللہ نے حضرت
عمر کو بائبل پڑھتے ہوئے دیکھا اور اس پر آپ کو ڈانٹا۔ چنانچہ جابر سے روایت ہے ۔ اِنَّ عُمَرَ
ابْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَتَى رَسُولَ اللهِ بِنُسْخَةٍ مِّنَ التَّوْرَاةِ فَقَالَ يَا
رَسُولَ اللهِ هَذِهِ نُسْخَةٌ مِّنَ التَّوْرَاةِ فَسَكَتَ فَجَعَلَ يَقْرَأُ وَوَجْهُ رَسُولِ اللَّهِ *
يَتَغَيَّرُ فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ ثَكَلَتْكَ الثَّوَاكِلُ مَا تَرَى مَا بِوَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ * فَنَظَرَ عُمَرُ
إِلَى وَجْهِ رَسُولِ اللَّهِ الفَقَالَ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ غَضَبِ اللَّهِ وَ مِنْ غَضَبِ رَسُولِهِ
استن
الدار می جلد اول صفحه ۱۱۴ باب نمبر ۳۹ باب يتقى من تفسير حديث النبي وقول غيره عند قوله ) ایعنی
حضرت عمر رسول الله الا کے پاس آئے اور آپ کے پاس ایک نسخہ تو رات کا تھا۔ آپ
نے عرض کیا یا رسول اللہ یہ تو رات ہے۔ رسول الله اله خاموش رہے اور حضرت عمرؓ نے
اس کو پڑھنا شروع کیا اور رسول اللہ اللی کا چہرہ متغیر ہو رہا تھا۔ اس پر حضرت ابو بکر نے کہا
رونے والیاں تم پر روئیں ۔ عمرا دیکھتے نہیں کہ رسول اللہ کے چہرے سے کیا ظاہر ہوتا ہے۔
اس پر حضرت عمرؓ نے منہ اٹھا کر دیکھا اور کہا کہ میں خدا اور اس کے رسول کے غضب سے پناہ
مانگتا ہوں۔ اب کیا کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ آنحضرت الل کو خطرہ تھا کہ حضرت عمر اس
حق کو دیکھ کر نعوذ باللہ اسلام سے بیزار ہو جاویں گے ۔ کیا اس کی صرف یہ وجہ نہ تھی کہ حضرت
عمر مذہبی مباحثات کرنے والے آدمی نہ تھے اور اس مرتبہ پر پہنچ چکے تھے کہ اب مزید تحقیق کی
ان کو ضرورت نہ تھی پس ان کا یہ فعل بے ضرورت تھا اور خطرہ تھا کہ ان کو دیکھ کر بعض اپنے
مذہب کی پوری واقفیت نہ رکھنے والے بھی اس شغل میں پڑ جاویں اور ان باتوں کی تصدیق کر
دیں جو باطل ہیں اور ان کی تکذیب کر دیں جو حق ہیں۔ اور کوئی تعجب نہیں کہ اسی وجہ سے
روکا ہو کہ آپ عام مجلس میں بیٹھ کر پڑھتے تھے اور اس سے خطرہ ہوا کہ ان کو دوسرے لوگ
دیکھ کر ان کی اتباع نہ کریں۔ الگ پڑھتے تو شاید آپ کو نہ روکا جاتا۔ پس کیا آپ آنحضرت
انوار العلوم جلد ۴
۳۱۰
حقیقت الامر
کے اس فعل کو بھی نعوذ باللہ بزدلانہ فعل قرار دیں گے۔ عیاذ باللہ ۔ مولوی صاحب!
تو بہ کریں کہ آپ ہمیشہ میری مخالفت میں خدا تعالی کے برگزیدوں کی ہتک کرتے ہیں۔ پھر حضرت
مسیح موعود کا ایک حکم بھی اس کی تائید کرتا ہے۔ چنانچہ مباحثه مابین مولوی عبداللہ چکڑالوی و
مولوی محمد حسین پر ریویو لکھتے ہوئے آپ تحریر فرماتے ہیں " ہر ایک جو ہماری جماعت میں ہے
اسے یہی چاہئے کہ وہ عبداللہ چکڑالوی کے عقیدوں سے جو حدیثوں کی نسبت وہ رکھتا ہے بدل
متنفر اور بیزار ہو اور ایسے لوگوں کی صحبت سے حتی الوسع نفرت رکھیں ۔ “ ( ریویو بر مباحثہ بالوی و
९९
سے
چکڑالوی ، صفحہ ۷ ۸ روحانی خزائن جلد ۱۹ صفحه (۲۱۲-۲۱۳) اس جگہ آ۔ جگہ آپ نے چکڑالویوں سے ملنے جلنے
حتی الوسع بچنے کی اپنی جماعت کو نصیحت کی ہے اور ملنا اور کتابیں پڑھنا ایک ہی جیسا ہے۔ ہے۔ تو کیا
آپ کہیں گے کہ حضرت مسیح موعود موعود ڈرتے ڈرتے تھے کہ چکڑالویوں کے زبردست دلائل سے کہیں
ہماری جماعت مرتد نہ ہو جائے اور آپ ان کو پہلوان نہیں بنانا چاہتے تھے ۔
ایک اور واقعہ بھی ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی شہادت اس امر کی تصدیق میں ہے۔ حضرت
مولوی نور الدین صاحب خلیفہ اول کو ایک دفعہ الہام ہوا تھا کہ فلاں برہمو کی کتاب نہ پڑھنا۔
اب کیا خدا تعالٰی بھی ڈرتا تھا یا مولوی صاحب کا ایمان کمزور تھا۔ نعوذ باللہ یہ دونوں باتیں نہ
تھیں بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ کتب ایسے پیرایہ میں لکھی ہوئی تھیں کہ ان سے سادہ لوحوں کو
دھو کا لگنے کا اندیشہ تھا اس لئے اللہ تعالی نے مولوی صاحب کو بذریعہ الہام روک دیا تا آپ کو
دیکھ کر دوسرے لوگ بھی جو اہمیت نہیں رکھتے نہ ؟ نہ پڑھنے لگیں۔ اس واقعہ واقعہ ہے تو یہ معلوم ہوتا
ہے کہ بعض دفعہ ان لوگوں کو بھی جو مخالفین کے مخالفین کو جواب دیتے ہیں مصلحنا روک دیا جاتا ہے۔
مولوی صاحب! یہ تینوں واقعات اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ آپ کا اعتراض مجھ پر
نہیں بلکہ خدا تعالیٰ پر ہے ، محمد رسول اللہ ا پر ہے اور حضرت مسیح موعود پر ہے۔ اور میں
ایک اور بات بھی پوچھتا ہوں کہ مہربانی فرما کر آپ مجھے اپنا بھی وہ اعلان دکھا ئیں جس میں آپ
نے حکماً اپنے ہم خیالوں کو لکھا ہو کہ وہ میری سب کتب اور رسالہ جات اور اشتہارات کو
مطالعہ کر کے حق کا فیصلہ کریں۔ اگر آپ نے بھی ایسا نہیں کیا تو مجھ پر کیا گلہ ہے۔ اگر فرمادیں کہ
میں نے کب روکا ہے تو میں کہتا ہوں کہ میں نے بھی تو کبھی نہیں روکا۔ ہاں میرے نزدیک
مخالف کی کتب پڑھنے کے متعلق مذکورہ بالا شرائط کا خیال رکھنا ضروری ہے اور مجھے یقین ہے کہ
میرے اکثر مرید ان کے پابند ہیں الا ماشاء اللہ ۔ چنانچہ آسانی سے اس کا علم اس طرح ہو سکتا ہے
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۱
حقیقت الامر
کہ آپ مہربانی فرما کر اپنے ہم خیالوں میں سے ان لوگوں کی ایک فہرست شائع کر دیں کہ جنہوں
نے ہماری کتب کا مطالعہ کیا ہو۔ اور ہر ایک کے نام کے ساتھ لکھ دیں کہ اس نے فلاں فلاں
کتاب یا رسالہ تمہارا پڑھا ہے اور میں اپنے مریدوں میں سے ایسے لوگوں کی ایک فہرست شائع
کرادوں گا اگا جنہوں نے آپ کی کتب کا مطالعہ کیا ہے۔ ہا ہے۔ اور ان کے نام کے آگے ان کتب و رسالہ
جات کی فہرست جو انہوں نے آپ کی طرف سے شائع ہونے والے لٹریچر میں سے پڑھے ہوں
درج کر دوں گا۔ اس سے خود دنیا کو معلوم ہو جائے گا کہ کون لوگ بے تعصبی سے دوسرے کی
کتب کا مطالعہ کرتے ہیں۔
آپ تحریر فرماتے ہیں کہ اگر بارہ سال تک حضرت مسیح موعود اپنے دعوی کو خود نہ سمجھ
سکے تو پھر اور کوئی آپ کے دعوی کو کس طرح سمجھ سکے گا۔ اس کا جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح
موعود پر کبھی بھی کوئی وقت نہیں آیا کہ آپ دعوی کو نہ سمجھ سکے ہوں۔ آپ شروع سے آخر
تک اس مقام کو سمجھتے رہے ہیں جس پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو کھڑا کیا ہے۔ ہاں صرف اس دعوئی
کے نام میں آپ احتیاط کرتے رہے ہیں۔ یعنی آیا اس کا نام نبوت رکھا جاوے یا محد ثیت۔ اور
جب تک اللہ تعالی کی متواتر وحی نے اس بات کی صراحت نہ کی آپ اس کا نام محد ثیت یا
جزوی نبوت وغیرہ رکھتے رہے ہیں۔ لیکن بعد صراحت کے آپ اس امر پر قائم نہ رہے اور آپ
نے اس مقام کا نام نبوت رکھ دیا۔ اور یہی بات ہے جو حضرت مسیح موعود خود حقیقۃ الوحی میں
تحریر فرماتے ہیں۔ اور اس بات میں آپ منفرد نہیں۔ پہلے انبیاء کے ساتھ بھی یہ معاملہ پیش آیا
ہے۔ چنانچہ خود آنحضرت ا جو سید ولد آدم تھے ایک عرصہ دراز تک حضرت موسیٰ اور
حضرت یونس پر اپنے آپ کو فضیلت دینے سے روکتے رہے۔ حالانکہ بعد میں آپ نے فرمایا کہ
لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ مَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتَّبَاعِى ى اليواقيت والجواهر جلد ۲ صفحه ۲۴
۱۳) اور فرمایا اَنَا سَيِّدُ وُلْدِ آدَمَ ادم (ترندی ترندی ابواب المناقب باب ما جاء في فضل النبي صلي
الله علیه وسلم) پس اگر آپ ذرا بھی تدبر سے کام لیں تو ان دو نبیوں پر اپنے آپ کو فضیلت نہ
دینے کا بھی وہی باعث تھا جو حضرت مسیح موعود کے لئے اپنے مقام کا نام نبوت نہ رکھنے کا باعث
ہوا اور وہ لوگوں کے رائج الوقت خیالات کا حتی الوسع احترام کرنا اور دین کے معاملہ میں جلد
بازی سے کام نہ لینا تھا۔ اور یہی وہ صفت ہے جو متقی اور غیر متقی میں تمیز کر دیتی ہے۔ یہ عجیب
بات ہے کہ جس طرح حضرت مسیح موعود کی نسبت نبی اور رسول کے الفاظ استعمال کئے گئے تھے
مطبوعه مصر ١٣٢١ هـ )
انوار العلوم جلد ؟
۲۱۲
حقیقت الامر
مگر آپ نے ان کی تاویل کی۔ یہی صورت آنحضرت ا کے ساتھ پیش آئی آپ کو خدا
تعالٰی نے ابتداء وحی میں ہی فرما دیا تھا کہ اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولاً شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْ سَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولاً (المزمل :(۱۶) یعنی یہ رسول وہی رسول ہے جس کی نسبت لکھا گیا تھا
کہ وہ مثیل موسی" ہو گا اور جس نبی نے مثیل موسی ہو کر آنا تھا اس کی نسبت توریت و انجیل
دونوں کے متحدہ بیان اور بنی اسرائیل کی شہادت سے ثابت ہے کہ اس نے سب غبیوں سے
افضل ہونا تھا۔ کیونکہ اس کی تعلیم کی نسبت لکھا تھا کہ وہ ہمیشہ رہے گی اور سب صداقتوں پر
حادی ہوگی۔ مگر باوجود اس کے کہ صاف طور پر آپ کو نبی کہا گیا آپ نے ایک مدت دراز تک
اس دعوی کی تاویل کی اور فرماتے رہے کہ موسیٰ پر مجھے ترجیح نہ دو اور یونس پر مجھے ترجیح نہ دو
(بخاری کتاب الانبياء باب قول الله عز وجل وان يونس لمن المرسلين الى قوله و هو مليم، اور يہ آپ
نے صرف اس واسطے کیا کہ اس وقت میں عام طور پر یہ خیال پھیلا ہوا تھا کہ تمام نبیوں سے یہ
دونوں نبی افضل ہیں چنانچہ موسیٰ کی نسبت ان کے اس عقیدہ کی وجہ یہ تھی کہ حضرت موسی
ان کے شارع نبی تھے اور گل نبی جو بنی اسرائیل میں آئے ان کے خلفاء کی حیثیت رکھتے تھے۔
حضرت یونس کی نسبت ان کے اس خیال کی وجہ بھی ظاہر ہے۔ کیونکہ صرف حضرت یونس ہی
ایک ایسے نبی گزرے ہیں کہ جن کو ان کی ساری کی ساری قوم نے مان لیا اور یہ خیال معلوم
ہوتا ہے کہ پرانا پھیلا ہوا تھا کیونکہ حضرت مسیح ناصری اپنے مخالفوں سے کہتے ہیں کہ دیکھو یہاں
ایک موجود ہے جو یونس سے بڑھ کر ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل میں یونس کی
خاص عزت ہے۔ پس آنحضرت ا نے لوگوں کے اس خیال کے ماتحت باوجود آپ کو
مثیل موسی" کا خطاب ملنے کے کے !۔ اپنے آپ کو موسیٰ علیہ السلام اور یونس علیہ السلام پر فضیلت
دینے سے منع کیا۔ مگر بعد میں وفات سے پانچ چھ سال پہلے کے قریب آکر الٹ کیا۔ اور صاف
لفظوں میں سب دنیا کی طرف اپنے مبعوث ہونے اور سب نبیوں سے افضل ہونے کا ذکر فرمایا۔
بلکہ حضرت موسیٰ کا تو خاص طور پر نام لے کر فرمایا کہ لَوْ كَانَ مُوسَى وَ عِيسَى حَيَّيْنِ مَا
وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباعی پس اس امر میں حضرت مسیح موعود کو آنحضرت ا سے کامل
مشابہت ہے اور اسی طرح اور کئی امور ہیں کہ جن میں نبی کریم ا نے احتیاط سے کام سے کام لیا
ہے۔
آپ کا یہ فرمانا کہ میرے اس عقیدہ کے نتیجہ میں مولوی عمرالدین صاحب شملوی اور بعض
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۳
حقیقت الامر
اور مبائعین کو بحث میں لکھنا پڑا کہ آنحضرت ﷺ کو بھی تین یا چھ سال تک یہ شک رہا کہ
آپ کی وحی شیطانی ہے یا رحمانی۔ میرے نزدیک ایک ایسا حملہ ہے جس کا ثبوت آپ آر کے پاس
نہیں اگر کوئی شخص میری جماعت میں سے ایسا خیال کرتا ہے تو میرے نزدیک وہ سخت غلطی کرتا
ہے اور اس نے حقیقت نبوت کو سمجھا ہی نہیں۔ اور جہاں تک مجھے علم ہے یہ الزام مبالعین پر
محض سنی سنائی باتوں پر آپ نے لگا دیا ہے۔ حالانکہ نبی کریم ﷺ فرماتے ہیں کہ کفی
بِالْمَرْءِ كَذِبًا أَنْ يُحَدِّثَ بِكُلِّ مَا سَمِعَ (مسلم خطبة الكتاب باب النهي عن الحديث بكل ما سمع)
یعنی وہ آدمی بڑا جھوٹا ہے جو ہر ایک سنی بات کو آگے بیان کر دیتا ہے۔ ممکن ہے کہ کسی اور
شخص کا خیال پچھلے علماء سے کسی نے بیان کیا ہو یا اور کوئی ایسی ہی بات ہو ورنہ میں مؤمنانہ
حسن ظنی سے کام لیتے ہوئے اس الزام سے بالکل انکار کرتا ہوں۔ اور مولوی عمرالدین صاحب
کی نسبت تو مجھے یاد پڑتا ہے (گو یہ واقعہ پورے طور پر مجھے یاد نہیں۔ غالبا وہ اس کی نسبت زیادہ
بیان کر سکیں گے کہ شملہ میں پچھلے سال مجھ سے میاں عبدالحق غیر مبالغ نے ذکر کیا تھا کہ
مولوی صاحب نے رسول اللہ ا کی نسبت ایسا کیا ہے تو انہوں نے اس وقت اس سے
انکار کیا اور کہا کہ شیطانی وحی کا ہونا میں نے ہرگز آنحضرت ا کی نسبت بیان نہیں کیا۔ مگر
مولوی صاحب ایک بات کا تو آپ بھی انکار نہیں کر سکتے کہ ایک متواتر حدیث جو صحاح میں پائی
جاتی ہے بلکہ بخاری کی حدیث ہمیں بتلاتی ہے کہ تین سال یا چھ سال تک اپنی وحی کے معنی
کرنے میں آنحضرت ا کو تردد رہا ہے۔ میں اس شخص کو جھوٹا سمجھتا ہوں جو کہے کہ
آنحضرت کو اپنی وحی کی نسبت یہ شبہ تھا کہ شیطانی یا رحمانی ہے۔ مگر اس بات میں کیا
شک ہے کہ باوجود صریح وحی کے آپ گھبرا کر اپنی بیوی کے پاس گئے اور بعد میں ان کے مشورہ
اس وحی کے مطلب کے متعلق مشورہ کرنے کے لئے آ۔ آپ ورقہ بن نوفل کے پاس گئے۔
اگر آپ کو اس کے مطلب کے متعلق تردد نہ تھا تو آپ ورقہ کے پاس کیوں گئے تھے اور
گھبرائے ہوئے کیوں تھے۔ صاف ظاہر ہے کہ آپ حیران تھے کہ میں اس وحی کو اس کے
ظاہری الفاظ پر محمول کروں یا کچھ اور مطلب سمجھوں۔ مگر ظاہر ہے کہ باوجود اس کے کہ در
نے اس وحی کو ظاہری معنوں پر محمول کیا پر آپ نے اس کی نسبت احتیاط کا پہلو ہی اختیار کیا اور
جب صریح اور متواتر وحی نے آپ کو مجبور نہ کیا آپ احتیاط سے ہی کام لیتے ۔ کام لیتے رہے اور آپ
اس واقعہ کا جو زبردست اور صحیح احادیث سے ثابت ہے کس طرح انکار کر سکتے ہیں۔ کیا کسی
ت
ورقہ