حقیقت الامر
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
اله
حقیقت الامر
وحی کے معنی کرنے میں تردد کا نام آ۔ کا نام آپ شیطانی اور رحمانی وحی قرار دینے میں تردد رکھتے ہیں۔
اگر ایسا ہے تو آپ کو نعوذ باللہ یہ بھی کہنا پڑے گا کہ حضرت مسیح موعود کو بھی نعوذ باللہ اسبات
معنے کرنے
میں تردد تھا کہ آپ کو شیطانی وحی ہوتی تھی ، تھی یا رحمانی کیونکہ آپ بارہا الہامات کے معنے
میں تردد اور احتیاط سے کام لیتے تھے۔ اسی طرح آنحضرت ﷺ کی نسبت بھی ثابت ہے کہ
آپ نے ہجرت کے متعلق بشارت کے معنے کرنے میں تردد سے کام لیا کہ فلاں مقام ہے یا
فلاں۔ پس خدارا آپ میری عداوت میں ایسے اصول نہ قرار دیں کہ جن سے آنحضرت
اور حضرت مسیح موعود پر بھی الزام لگتا ہو اور ان کی ہتک ہوتی ہو ۔ تعجب ہے کہ آپ
نے الزام تو مجھے اور میرے مریدوں کو دیا تھا مگر خود ایک ایسے اصل کے بانی ہو گئے کہ جس سے
آنحضرت ا اور حضرت مسیح موعود دونوں پر الزام آتا ہے۔
مولوی صاحب ! پھر آپ یہ بھی تو خیال فرمادیں کہ آپ تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت مرزا
صاحب کا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا تھا۔ اور سنئے حضرت مسیح موعود اپنے اس دعوئی کے متعلق
فرماتے ہیں "پس میری کمال سادگی اور ذہول پر یہ دلیل ہے کہ وحی الہی مندرجہ براہین احمد یہ تو
مجھے مسیح موعود بناتی تھی۔ مگر میں نے اس رسمی عقیدہ کو براہین میں لکھ دیا۔ میں خود تعجب کرتا
ہوں کہ میں نے باوجود کھلی کھلی وحی کے جو براہین احمدیہ میں مجھے مسیح موعود بناتی تھی کیونکر اسی
کتاب میں یہ رسمی عقیدہ لکھ دیا۔
۱۲
پھر میں قریباً بارہ برس تک جو ایک زمانہ دراز ہے بالکل اس سے بے خبر اور غافل رہا کہ
خدا نے مجھے بڑی شد و مد سے ومد براہ ، براہین میں مسیح موعود قرار دیا ہے اور میں حضرت عیسی کی آمد ثانی
کے رسمی عقیدہ پر جمار پر جما رہا۔ جب بارہ برس گزر گئے تب وہ وقت آگیا کہ میرے پر اصل حقیقت
کھول دی جائے تب تواتر سے اس بارہ میں الہامات شروع ہوئے کہ تو ہی مسیح موعود ہے۔
پس جب اس بارہ میں انتہاء تک خدا کی وحی پہنچی اور مجھے حکم ہوا کہ فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ
یعنی جو تجھے حکم حکم ہوتا ہے وہ کھول کر لوگوں کو کو ۔ سنا دے اور بہت سے نشان مجھے دیئے گئے اور
میرے دل میں روز روشن کی طرح یقین بٹھا دیا گیا تب میں نے یہ پیغام لوگوں کو سنا دیا ۔ “
९९
اعجاز احمدی صفحه ۹-۱۰ روحانی خزائن جلد نمبر ۱۹ صفحه ۱۱۳ - ۱۱۴)
موعود
اس عبارت سے صاف ظاہر ہے کہ آپ باوجود اس کے کہ خدا تعالیٰ آپ کو مسیح ۔
قرار دے چکا تھا ان الہامات کی جن میں آپ کو مسیح موعود کہا گیا تھا بارہ برس تک تاویل کرتے
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۵
حقیقت الامر
رہے۔ اب بتائیے کہ کیا آپ ہی کے الفاظ کو بدل کر کوئی شخص کہہ سکتا ہے کہ جب کہ باوجود
اس کے کہ خدا تعالیٰ نے آپ کو مسیح موعود کہا آپ بارہ برس تک اپنے دعوی کو نہ سمجھ سکے
بلکہ بجائے مسیح موعود کے مسیح موعود سے مشابہت رکھنے کے مدعی رہے تو اور کوئی ان کے
دعوئی کو نہ سمجھنے کی وجہ سے کس طرح قابل مؤاخذہ ہو سکتا ہے۔
۴
مولوی صاحب ! حضرت صاحب نے کبھی اپنے الہامات کو نفسانی یا شیطانی نہیں سمجھا۔ آپ
کو اگر خیال تھا تو صرف ان کے معنے کرنے کے متعلق ۔ اور یہ خیال بھی صرف اس وقت تک
رہا جب تک کہ تواتر اور صراحت پیدا نہ ہوئی۔ اس کے بعد کوئی خیال نہ رہا۔ لیکن کیا آپ
کے مخالفوں کا یہی حال ہے۔ ان کو تو الہامات کے شیطانی یا نفسانی ہونے کا یقین ہے۔ اگر آپ
کہیں کہ اگر کوئی شخص الہامات کو رحمانی تو مانے مگر اور تاویل کرے تو اس کا جواب یہ ہے کہ
بعد صراحت اور تواتر کے وہ ایسا نہیں کر سکتا۔ جیسا کہ حضرت مسیح موعود لکھ چکے ہیں اب تو اتر
اور صراحت پیدا ہو چکی ہے۔
مولوی صاحب! آپ نے دوسرا قابل توجہ امر یہ لکھا ہے کہ میں نے جو حقیقتہ النبوۃ میں یہ
لکھا ہے کہ نبوت ایمان کا ہی ایک اعلیٰ مرتبہ ہے اور تقوی میں ترقی کرتے کرتے انسان اس
مرتبہ کو کو پہنچ جاتا ہے جسے نبی کہتے ہیں ۔ " اور اس طرح یہ لکھا ہے۔ کہ "صدیق کی فطرت نبیوں
کی سی فطرت ہوتی ہے۔ اور اس کے کام نبیوں کے سے ہوتے ہیں۔ لیکن کسی قدر کمی اور
نقص کی وجہ
९९
کی وجہ سے وہ درجہ نبوت سے روکا جاتا ہے ۔ " اس میں اسلام اور رسول اللہ اس کی
ہتک ہے۔ کیونکہ اس سے نتیجہ یہ نکلتا ہے یہ نکلتا ہے کہ تیرہ سو سال میں آپ کا ایک شاگرد آپ کا ایک شاگرد بھی کامل ایمان
کے مرتبہ کو حاصل نہ کر سکا کامل متقی نہ بن انہ بن سکا۔ مولوی صاحب! اگر آپ ابتداء میں ہمدردی کا
اس قدر دعوئی نہ کرتے تو میں آپ کے اس فعل کو کو تلبیس اور تدلیس سمجھتا۔ سمجھتا۔ مگر اس دعوی
اخلاص کے بعد میرا خیال ہے کہ اگر یہ کسی بد نیتی کا نتیجہ نہیں تو حد سے زیادہ ہمدردی کا کرشمہ
ضرور ہے کیونکہ آپ نے میری صریح عبارت سے اور وہ بھی اس عبارت کو نقل کرکے ایسے
نتائج نکالے ہیں کہ جن کو ہر عقلمند انسان غلط اور خلاف منشاء راقم کے گا۔ میری عبارت کا تو
صاف مطلب ہے جس کے سمجھنے کے لئے کسی خاص لیاقت کی ضرورت نہیں کہ تقوی ترقی
کرتے کرتے جب ایک خاص حد تک پہنچ جاتا ہے تو اس وقت انسان کو نبوت کا مقام حاصل
ہوتا ہے۔ اس میں دوسرے لوگوں کے ناقص الایمان ہونے یا کامل نہ ہونے کا نتیجہ کا نتیجہ کہاں سے
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۶
حقیقت الامر
نکل آیا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کی مادری زبان اردو نہیں مگر آپ تعلیم یافتہ ؟ یافتہ ہیں۔ اور
میرے نزدیک اس سادہ عبارت کے سمجھنے کی لیاقت رکھتے ہیں۔ پس آپ کا اس عبارت کے
مضمون کو بدلنا سخت حیرت میں ڈالتا ہے کہ آپ کے اس فعل کو کیا سمجھوں۔ ایک طرف اظہار
ہمدردی اس امر سے روکتا ہے کہ يُحَرِّفُونَ الْكَلِمَ عَنْ مَوَاضِعِهِ (المائدة : (۱۴) کی جماعت میں
آپ کو داخل کر دوں۔ دو دوں۔ دوسری طرف عبارت کی وضاحت اور سادگی کو دیکھتے ہوئے آپ کا
اس مطلب کو بگاڑنا کسی اور نتیجہ کے نکالنے سے روکتا ہے۔ کیا آپ اس امر کے قائل ہیں کہ
نہیں کہ تقویٰ کے ہزاروں مدارج ہیں۔ جیسا کہ آیت إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَكُمُ
: سے ۱۴) ثابت ہے۔ یعنی خدا تعالی کے نزدیک تم میں - اسے زیادہ بزرگ وہ ہے جو زیادہ
الحجرات
اسی لحاظ لحاظ سے ناک
تھے اور
ا
متقی ہے یا آپ اپنے تقویٰ اور نبیوں کے تقوی کو ایک جیسا سمجھتے ہیں۔ کیا آپ اپنے آپ کو
ویسا ہی متقی خیال کرتے ہیں جیسا کہ حضرت عیسیٰ حضرت موسی اور آنحضرت ا متقی تھے
یا ان کی نسبت آپ اپنے تقوی میں کچھ کمی اور نقص یقین کرتے ہیں۔ اگر کمی کا اقرار کرتے ہیں
تو کیا آپ اپنے آپ کو غیر متقی یا کم سے اسے کم نا کامل متقی سمجھتے ہیں۔ یا حضرت ابو بکر یا حضرت عمرؓ کو
نا کامل متقی سمجھتے ہیں۔ کیا آیت تِلْكَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَهُمْ عَلَى بَعْضٍ (البقرة
: ۲۵۲) اور إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَتْقَكُمْ کو ملا کر یہ نتیجہ نہیں نکلتا کہ خود انبیاء میں بھی تقوی
کے مدارج میں فرق ہوتا ہے۔ کمال کے بھی ہزاروں درجے ہیں۔ حضرت عیسی بھی کامل متقی
اور حضرت موسیٰ موسی بھی ۔ مگر کیا آنحضرت الی تقوی میں ان کے برابر ہی تھے ؟ اگر زیادہ
تھے تو کیا حضرت موسیٰ و عیسیٰ علیہما السلام تقویٰ میں ناقص تھے ؟ مولوی صاحب! میں نے تو یہ
لکھا ہے کہ نبوت کے مقام کے حاصل کرنے کے لئے جس تقوی اور عرفان کی شرط ہے وہ ان
لوگوں میں نہ تھا۔ یہ تو نہیں لکھا کہ متقی اور متقیوں کے سردار بننے کے بننے کے لئے جس تقوی کی شرط
ہے وہ ان میں نہ تھا۔ تقوی کے مختلف مدارج میں سے کسی درجہ پر نہ پہنچنے کی وجہ سے یہ تو نتیجہ
نہیں نکلتا کہ وہ تقوی میں کمزور تھے۔ اس سے تو صرف یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ اس خاص درجہ کو وہ
نہیں پہنچے ۔ اور کیا آپ کا یہ مذہب نہیں کہ جس درجہ ایمان پر رسول کریم تھے اس پر دیگر لوگ
نہ تھے۔ کیا خود رسول کریم ال نہیں فرماتے قَدْ عَلِمْتُمْ أَنِّي أَتْقَاكُمْ لِلَّهِ وَأَصْدَقَكُمْ وَ
ا بركم (بخاری کتاب الاعتصام باب نهى النبي عن التحريم الا ما يعرف باحته یعنی تم جانتے ہو
کہ
میں تم سب میں سے زیادہ متقی، زیادہ عہدوں کو پورا کرنے والا اور زیادہ نیک ہوں۔ اور کیا
انوار العلوم جلد ۳
۲۱۷
حقیقت الامر
آپ تمام مؤمنوں اور متقیوں کو ایمان اور تقوی میں ایک ہی درجہ کا مؤمن اور متقی خیال
کرتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھر اس اعتراض کے کیا معنے ہوئے؟
مولوی صاحب اگر آپ غور فرمائیں گے تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ اعتراض آپ پر پڑتا
ہے نہ کہ مجھ پر۔ کیونکہ آپ کے عقیدہ کے ماتحت تو رسول کریم اس کے شما گردوں میں
سے ایک بھی اس درجہ کو نہیں پہنچا کہ خدا تعالیٰ کا فضل نبوت کے انعام کے ذریعہ سے اس پر
نازل ہوتا اور میرے نزدیک ایک شاگرد اس درجہ تک پہنچا ہے۔ تو کیا ایک ، کا ایک خاص مقام
تک پہنچنا رسول کریم ﷺ کے علو مرتبت پر دلالت کرتا ہے یا ایک کا بھی اس مرتبہ تک نہ
پہنچنا۔ اسی طرح اگر آپ غور فرمادیں گے تو جو طریق دلیل آپ نے اختیار کیا ہے اس سے تو
ایک دشمن اسلام نعوذ باللہ شاید یہ بھی کہہ دے گا کہ مولانا ! اسلام عجیب رحمت ہے کہ اسلام
پہلے تو محمد رسول اللہ جیسا انسان پیدا ہو اور اسلام کے بعد کوئی بھی ویسا انسان نہ ہو۔ کیونکہ
اسلام تو آنحضرت لائے ہیں اور جس وجہ سے آپ کو اس عہدہ کے لئے چنا گیا وہ اسلام کے
آنے سے پہلے کے اعمال و اخلاص ہیں۔ مگر کیا یہ طریق استدلال درست ہو ہو گا؟ نبوت بے شک
ایک موہت ہے مگر اس موہیت کے جذب کرنے کے لئے فطرت کا صحیح استعمال اور انسانی
اعمال و اخلاص بھی شرط ہیں۔ آپ اس نکتہ پر غور کریں تو آپ کی سب مشکلات خود بخود حل
ہو جائیں گی۔
سے
اس تشریح کے بعد آپ کو معلوم ہو گا (اگر پہلے واقعہ میں آپ کو میری عبارت سے دھوکا
لگ گیا تھا کہ میری عبارت سے کفارہ کی تائید نہیں بلکہ اس کا رد ہوتا ہے۔ کیونکہ کفارہ اس
عقیدہ کا نتیجہ ہے کہ انسان کامل تقوی کو حاصل نہیں کر سکتا اور میرا یہ عقیدہ ہے کہ نہ صرف
انسان کامل تقوی کو حاصل کر سکتا ہے بلکہ ترقی کر کے اس درجہ کو پہنچ جاتا ہے کہ اس کی اتباع
کے طفیل دوسروں کو بھی اس درجہ کا تقویٰ حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ نبیوں میں شامل ہو جاتے
ہیں۔
مولوی صاحب! آپ نے یہ بھی زور دیا ہے کہ میں اپنی غلطی کا اقرار کروں۔ مگر الحمد للہ کہ
گو میں معصوم عن الخطاء نہیں ہوں اس معاملہ میں میں نے غلطی نہیں کھائی۔ مگر آپ کا اس بات
پر زور دینا کہ چونکہ میں معصوم عن الخطاء نہیں اس لئے اپنی غلطی کا اقرار کروں ایک عجیب
مسئلہ ہے۔ آپ نے اس وقت تک تک کس قدر غلطیوں کا اقرار کیا ہے۔ آپ کے نزدیک ہر وہ
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۸
حقیقت الامر
شخص معصوم عن الخطاء ہونے کا مدعی ہے جو اپنے بعض عقائد کی غلطی کا اعتراف نہ کرے۔ مگر
تعجب ہے کہ مجھے تو آپ بغیر غلطی کرنے کے غلطی کا اعتراف کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اور خود
ریویو کے مضامین میں اپنے موجودہ عقائد کے خلاف لکھنے کے باوجود اس وقت تک یہ جرأت
نہیں کر سکے کہ ان مضامین کی غلطی کا اعلان کریں بلکہ اس مصیبت کو آنوں بہانوں سے ٹلانا
چاہتے ہیں اور اس وقت یہ دلیل آپ کو بھول جاتی ہے کہ میں معصوم عن الخطاء نہیں۔
تیسرا امر جس کی طرف مجھے آپ توجہ دلاتے ہیں کفر و اسلام کا مسئلہ ہے۔ آپ فرماتے ہیں
کہ امن کی راہ یہ ہے کہ ہم غیر احمدیوں کو مسلمان سمجھ لیں۔ میں کہتا ہوں کہ امن کی راہ یہ
ہے کہ ہم قرآن کریم کے فیصلہ کو تسلیم کرلیں۔ قرآن کریم کسی ایک نبی کے منکر کو بھی کافر کہتا
ہے اور مرزا صاحب کو وہی خدا نبی کہتا ہے۔ جیسا کہ فرمایا يَأَيُّهَا النَّبِيُّ أَطْعِمُوا الْجَائِعَ
وَالْمُعْتَر (تذکرہ صفحہ ۷۴۶ ایڈیشن چہارم) اور دنیا میں ایک نبی آیا مگر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا۔
لیکن خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی کو ظاہر کر دے گا"
( تذکرہ صفحہ ۱۰۴- ایڈیشن چہارم) اور آنحضرت ا بھی نبی کہتے ہیں۔ جیسا کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود کی
بعثت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں فَيْرٌ غَبُ نَبِيُّ اللَّهِ عِيسَى وَأَصْحَابُهُ إِلَى اللَّهِ ( مسلم كتاب الفتن
واشراط الساعة باب ذكر الدجال وصفته و ما معه، یعنی اس وقت اللہ کا نبی عیسی اور اس کے ساتھی
خدا سے دعا کریں گے۔ اور ایک دفعہ نہیں بلکہ کئی دفعہ آنے والے مسیح کو آپ نے نبی فرمایا
ہے۔ پس امن کی راہ یہی ہے کہ اگر بفرض محال بقول آپ کے حضرت مسیح موعود کی تحریروں
فیصلہ نہیں ہوتا تو تا تو پھر جیسا کہ آپ کو بھی : پ کو بھی عذر نہ ہو گا قرآن کریم کے فیصلہ پر اطمینان رکھیں
کہ وہ ہلاکت سے بچائے گا۔
سے
باقی رہا یہ امر کہ جنازہ کے متعلق حضرت مسیح موعود کا جو خط ملا تھا اس کے متعلق میں نے
غور کیوں نہیں کیا۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ خط حبی فی اللہ انی المکرم سید حامد شاہ صاحب
سیالکوٹی لائے تھے اور آپ نے بیان کیا تھا کہ یہ خط سید میر حسن صاحب سیالکوٹی کے پاس تھا اور
میں نے سنا تھا کہ سید امیر علی شاہ صاحب نے اس کی نقل لاہور بھیجنے کے لئے لی ہے۔ اس پر مجھے
خیال آیا کہ میں بھی اس کی نقل لے جاؤں شاید ضرورت پڑے۔ چونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ
میری شنید میں ہے میں یہ آیا کہ پیغام میں چھاپنے کے لئے یہ نقل کی گئی ہے۔ اس لئے میں نے زیادہ
احتیاط اس کی حفاظت کی نہیں کی اور جلسہ کے دن تھے۔ ایک ایک دن میں سینکڑوں رقعے مجھے
انوار العلوم جلد ۴
۲۱۹
حقیقت الامر
ملتے تھے جن میں وہ خط ضائع ہو گیا اور میں نے یہ سمجھا کہ جب پیغام میں یہ خط شائع ہو گا اس
وقت ہم بھی دیکھ لیں گے لیکن وہ وہاں شائع نہ ہوا۔ اور جہاں تک مجھے یاد ہے گو حق الیقین
نہیں کہ وہ خط ایسے زمانہ کا تھا کہ جس کا زیادہ اثر اصل بحث پر نہ پڑتا تھا۔ پس اب اس واقعہ
کے اظہار کے بعد مجھے اس کے متعلق مزید کچھ لکھنے کی ضرورت نہیں حضرت مسیح موعود کی
ڈائری نوشته مولوی عبد الکریم صاحب اور حضرت مسیح موعود کے اپنے عمل کے بعد مجھے کسی
اور دلیل کی ضرورت نہیں۔ اگر آپ کو ضرورت ہے تو آپ اس خط کو شائع کریں۔ اس وقت
ہم اس خط کی تاریخ اور اس کے مضمون پر کافی غور کر لیں گے۔
باقی رہا یہ قول کہ مرزا فضل احمد صاحب کا جنازہ حجت نہیں کیونکہ بیٹوں اور غیروں کے
ساتھ معاملہ میں فرق ہوتا ہے۔ ان سے آپ ناراض تھے اس لئے جنازہ نہ پڑھا۔ تو یہ ایک
بیہودہ بات ہے۔ ناراضگی زندگی میں ہوتی ہے نہ کہ بعد وفات- زندگی میں آدمی اپنے بیٹے کو مار
بھی لیتا ہے تاکہ اصلاح ہو۔ کیا بعد مرنے کے بھی اس کی اصلاح کی امید ہوتی ہے کہ اس کو
سرزنش کی جائے۔ اور پھر جنازہ تو ایک شرعی فرض ہے جو سب سے پہلے ولی پر مقرر ہے۔ آپ
اس فرض کو کس طرح نظر انداز کر سکتے تھے۔ مرزا نظام الدین وغیرہ کے قبضہ میں لاش کے
آنے سے جنازہ کے فرض سے آ۔ آپ سبکدوش نہیں ہو جاتے۔ جنازہ کے لئے آپ کو کہا گیا مگر
آپ نے جنازہ نہ پڑھا۔ دوسری جگہ فوت ہونا بھی جنازہ کے حق سے سبکدوش نہیں کر دیتا۔
آپ شریعت اپنے پاس سے نہ بنائیں آپ تو مرزا صاحب کے غیر تشریعی نبی ہونے کے منکر ہیں
پھر خود کیوں تشریعی نبی بنتے ہیں۔
حلفیہ شہادت اس وقت تک ایک بھی میرے سامنے پیش نہیں ہوئی۔ اس شخص کو آپ
پیش کریں جو حلفیہ شہادت دے کہ حضرت مسیح موعود کو یہ کہا گیا تھا کہ فلاں شخص غیر احمدی تھا
آپ اس کا جنازہ پڑھ دیں۔ یہ کہنا کہ پہلے آپ کو اس کے احمدی ہونے کے لئے دعا کے لئے کہا
گیا تھا دلیل نہیں۔ کبھی انسان کو بات بھول جاتی ہے۔ خود میرے ساتھ ایسا ہوا ہے۔ سیالکوٹ کا
ایک طالب علم مجھے اکثر اپنی والدہ کے احمدی ہونے کے متعلق لکھا کرتا تھا۔ اس کی والدہ کے
فوت ہونے پر اس نے مجھے والدہ کے لئے دعائے مغفرت کے لئے لکھ دیا حالانکہ خود اس نے
جنازہ نہ پڑھا اس نے یہ خیال کیا کہ شاید دعائے مغفرت اور جنازہ میں فرق ہو گا مگر مجھے اس
وقت اس ۔ کے غیر احمدی ہونے کا خیال نہ تھا اور میں نے جنازہ پڑھ جنازہ پڑھ دیا۔ پس آپ کم سے کم ایسے
انوار العلوم جلد ۴
۲۲۰
حقیقت الامر
دو شخصوں کی جو مؤکد به عذاب قسم کھا ئیں ، شہادت بہم پہنچائیں ، جو اس بات کی شہادت دیں
کہ جنازہ کی تحریک کے وقت بھی حضرت سے عرض کر دیا گیا تھا کہ وہ غیر احمدی تھا۔ ہاں مرزا
خدا بخش کی شہادت نہ ہو کیونکہ اس کی نسبت قرآن کریم کا حکم ہے وَلَا تَقْبَلُوا لَهُمْ شَهَادَةً
أَبَدًا - (النور: ۵)
باقی رہا میری سالی کی شادی کا مسئلہ اس کی نسبت بھی مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ باوجود
واقعات کے اظہار کے آپ خلاف بیانی سے کام لیتے ہیں۔ مولوی صاحب ! میں بار بار بیان کر چکا
ہوں کہ میں ہرگز شادی میں شامل نہ تھا نہ مجھے علم ہوا کہ شادی ہونے والی ہے۔ میں کہیں سفر پر
گیا ہوا تھا۔ وہاں سے وا واپسی پر میں۔ اپر میں نے اچانک سنا کہ شادی ہو گئی ہے۔ پس آپ اپنی جان پر رحم
کر کے خدا کے خوف سے کام لیں اور اس افتراء کی آئندہ اشاعت سے باز رہیں۔ حضرت مسیح
موعود نے اس نکاح کے اصل حالات سے واقف ہوتے ہوئے ہر گز اجازت نہیں دی بلکہ جب
آپ کو یہ معلوم ہوا کہ لڑکا غیر احمدی ہے تو ڈاکٹر صاحب کے گھر کے لوگوں کو کہا کہ کیا ڈاکٹر
صاحب کو معلوم نہیں کہ غیر احمدی سے رشتہ ہم نے منع کیا ہوا ہے۔ پھر انہوں نے لڑکی غیر
احمدی لڑکے سے کیوں منسوب کی (حضرت صاحب کی حیات میں یہ نکاح نہیں ہوا، مگر پھر فرمایا
کہ ابھی اس امر کا ذکر نہ کریں بلکہ ہم حقیقۃ الوحی دیں گے وہ ڈاکٹر صاحب کو دیتا کہ لڑکے کو
پڑھنے کے لئے دیں اگر اس کو پڑھ کر وہ احمدی ہو گیا تو پھر ہم اجازت دیں گے۔ اس کے بعد
والدہ صاحبہ کی بیماری کی وجہ سے حضرت صاحب لاہور چلے گئے اور وہیں فوت ہو گئے اور یہ
معاملہ یوں ہی رہ گیا۔ چونکہ والدہ سوتیلی تھیں اس لئے اس خیال سے کہ لوگ اس کو عداوت
نہ خیال کریں یا اس ادب سے کہ حضرت صاحب نے کہا تھا کہ ابھی ذکر نہ کریں وہ خاموش
رہیں اور نکاح ہو گیا۔ اور آپ کو یہ بھی معلوم ہونا چاہئے کہ لڑکی بالغ اور غیر احمدی تھی اور
لڑکی کی حقیقی والدہ بھی اس وقت غیر احمدی تھیں۔ پس اس صورت میں نکاح میں کوئی خلاف
شریعت بھی بات نہیں۔ اب بھی بعض دفعہ غیر احمدی لڑکی کے نکاح کی میں نے احمدیوں سے
اجازت دی ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ اصل واقعہ معلوم ہونے کے بعد آپ اس افتراء کی بار
بار کی اشاعت سے پر ہیز کریں گے۔ کیونکہ آخر ایک دن اللہ تعالیٰ کو منہ دکھانا ہے۔ خصوصاً جو
باتیں کہ واقعات سے متعلق ہیں اور ان واقعات کا پہلے اظہار ہو چکا ہے ان کو تو بار بار غلط پیرا یہ
میں ظاہر نہ کریں اور لوگوں کو دھوکا نہ دیں۔
انوار العلوم جلد ۴
۲۲۱
حقیقت الامر
وعده
سے موجود ہے۔
چوتھا مسئلہ آپ نے نبوت اور اسمۂ احمد کا پیش کیا ہے اور اس کے لئے اپنی کتب کا حوالہ دیا
ہے اور ان کے جواب نہ ہونے کی شکایت کی ہے۔ آپ کی کتاب کا جواب خدا تعالیٰ کے فضل
سے میری کتاب حقیقۃ النبوۃ میں پہلے سے موجود ہے اور بعض غیر احمدیوں نے بھی اس کا اقرار
کیا ہے کہ آپ کی کتاب کا جواب اس میں پہلے
ہے۔ باقی رہا یہ کہ اس پر جلد اول
کیوں لکھا ہے۔ سو جلد اول سے تو صرف غیر احمدیوں کے نقطہ خیال کو مد نظر رکھ کر مزید تشریح کا
کیا گیا تھا ورنہ اس کتاب میں آپ یہ لکھا ہوا بھی دیکھیں گے کہ اب اس کے بعد آپ کے
مقابلہ میں کچھ اور لکھنے کی رکھنے کی مجھے ضرورت نہ ہوگا ہوگی۔ مگر اللہ تعالٰی نے چاہا تو آپ کے خیالات کی
تردید مختلف طریق سے ہوتی رہے گی۔ آپ اس کی فکر نہ کریں۔ زیادہ فکر اپنے ایمان کی
درستی اور خدا تعالیٰ سے صلح کرنے کی کریں کہ اس کے بغیر نجات نہیں۔ مسیح موعود کے درجہ کو
آپ گھٹاتے ہیں یا ہیں یا نہیں یہ آپ کی تحریرات سے صاف ظاہر ہے اس پر ہے اس پر مجھے اس خط میں لکھنے کی
ضرورت نہیں۔ عبدالحکیم کے خطوط اور آپ کی تحریرات کو بالمقابل رکھ کر دیکھا جائے تو بالکل
ایک قلم کی لکھی ہوئی معلوم ہوتی ہیں مگر اس بحث میں اس جگہ پڑنے کی ضرورت نہیں۔ اس
وقت تو میں آپ کو یہی نصیحت کر کے اس خط کو ختم کرتا ہوں کہ ریویو کی ایڈیٹری اور انجمن کی
سیکرٹری شپ کی وجہ سے آپ کو جماعت میں ایک رسوخ حاصل تھا اور اس وجہ سے بعض لوگ
اس رسوخ کے اثر سے آپ کے ساتھ حق کے قبول کرنے میں رکے ہوئے ہیں۔ آپ انہیں
لوگوں کی جانوں پر رحم کر کے جن کی آپ سے حسن ظنی ان کی ہلاکت کا موجب ہوئی ہے اب
اس طریق کو ترک کریں اور حق کو قبول کریں۔ عزت خدا کے آگے تذلل اور انکسار میں ہے
ور نہ یاد
نہ عجب اور استکبار میں۔ اپنی جان پر رحم کریں اور دوسروں سروں کو ہلاکت سے بچائیں
رکھئے کہ قیامت کے دن ان سب لوگوں کا عذاب آپ کی گردن پر ہو گا ان میں سے ہر ایک فرد
بھی ذمہ دار ہے مگر آپ سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں اور خدا کا غضب برداشت کرنے کی انسان
میں طاقت نہیں خواہ وہ کتنا ہی بہادر ہو۔ پس اس آگ سے نہ کھیلیں کہ یہ آخر بھسم کر کے
چھوڑتی ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے اور آپ کی اور آپ کے ساتھیوں کی آنکھیں
کھولے۔ چونکہ میں آپ کی ہی ایک کتاب کا جواب لکھ رہا ہوں۔ اس لئے زیادہ لکھنے سے
معذور ہوں۔ امید ہے کہ آپ اس کا انتظار کریں گے اور اس میں جو کچھ لکھا جاوے گا وہ آپ
کی کتاب کا جواب بھی ہو گا اور کچھ زائد بھی ہو گا۔ اس پر غور کریں گے تو شاید اللہ تعالیٰ آپ
انوار العلوم جلد ؟
۲۲۲
حقیقت الامر
کے دل کی گرہ کو کھول دے اور حق کو قبول کرنے کی توفیق عطا فرمادے اور ظلمت سے نور کی
طرف لاوے کہ اس کے قبضہ میں سب کے دل ہیں اور وہ بڑا رحم کرنے والا ہے۔ وَاخِرُ
دعُوْبِنَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعُلَمِينَ -
خاکسار
میرزا محمود احمد
خليفة المسيح الثاني
۲۱۔ ستمبر ۱۹۱۸ء