اصلاح اعمال کی تلقین

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
اصلاح اعمال کی تلقین
(فرموده ۱۶ فروری ۱۹۱۹ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
اصلاح اعمال کی تلقین

انوار العلوم جلد ۴
۲۲۵
اصلاح اعمال کی تلقین
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اصلاح اعمال کی تلقین
فرموده ۱۶- فروری ۱۹۱۹ء بر مکان میاں چراغ دین صاحب لاہور)
حضور نے سورہ فاتحہ پڑھ کر فرمایا
انسان کی زندگی اور اس کی موت اس کے لئے بہت بڑے سبق اپنے اندر رکھتی ہے مگر
ان کے لئے جو تدبر اور فکر کرتے ہیں۔
انسان کو جب ہم دیکھتے ہیں تو اس کی زندگی اور انسان اور حیوان کی زندگی میں فرق دوسرے حیوانوں کی زندگی میں بیان میں فرق
بڑا
پاتے ہیں۔ دوسرے جس قدر حیوانات ہیں ان کی زندگی ایک دوسرے کے ساتھ ایسی وابستہ
نہیں ہے جیسی انسان کی۔ حیوان زیادہ سے زیادہ ایک نر اور ایک مادہ کا محتاج ہوتا ہے اس سے
زیادہ ان کے لئے کسی ربط اور تعلق کی ضرورت نہیں ہے اور جو ادنی درجہ کے حیوان ہیں ان
کی تو یہ حالت ہوتی ہے کہ ایک ہی وجود میں نر اور مادہ کی طاقت ہوتی ہے ہاں جو ان سے بڑے
ہوتے ہیں ان میں نر کو مادہ کی اور مادہ کو نر کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس سے زیادہ تیسرے کے وہ
محتاج نہیں ہوتے۔ مگر انسان کو خدا تعالیٰ نے ایسا پیدا کیا ہے کہ اس کے متعلق ایک دو تین کا
سوال نہیں بلکہ اس کی ضروریات ایسی وسیع ہیں کہ تمام بنی نوع انسان کی حرکات کا اثر ایک
دوسرے پر پڑتا ہے اور باریک در بار یک تغیر جو اگرچه نهایت خفیف ہوتا ہے مگر اثرات کے لحاظ
سے اس قدر وسیع ہوتا ہے کہ تمام دنیا میں پھیل جاتا ہے اور گو بہت سے اثر ایسے ہوتے ہیں جو
نمایاں طور پر نظر نہیں آتے مگر حقیقتاً انسان کے اعمال خیال گفتگو اور حرکات پر بہت اثر
ڈالتے ہیں اور بعض اثر ایسے بھی ہوتے ہیں جو نمایاں طور پر نظر آتے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۴
۲۲۶
اصلاح اعمال کی تلقین
ان باتوں کے سمجھنے کے لئے پہلے لوگوں میں اتنی قابلیت کوئی حرکت ضائع نہیں ہوتی نہ تھی جتنی اب ہے کیونکہ اب نیچر کے قواعد کی رو سے
سے
معلوم کر لیا گیا ہے کہ باریک سے بار یک اثر بھی ضائع نہیں جاتا بلکہ دوسری چیزوں کو مؤثر کرتا
ہے۔ چنانچہ بے تار برقی کا پیغام اسی بات سے فائدہ اٹھا کر بنایا گیا ہے کہ کوئی حرکت جو پیدا ہوتی
ہے وہ ضائع نہیں جاتی بلکہ اس کی لہریں چلتی ہیں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچتی ہیں۔
جس طرح مادی دنیا میں حرکات کی لہریں چلتی ہیں اسی طرح روحانی دنیا روحانی دنیا کی لہریں میں بھی چلتی ہیں۔ جو کبھی تو اتنی نمایاں ہوتی ہیں کہ ہر ایک انسان
انہیں دیکھ لیتا ہے اور کبھی ایسی کہ اس آلہ بے تار کی طرح ان کا علم ان ہی کو ہو سکتا ہے جن
کے پاس ان کے معلوم کرنے کا آلہ ہوتا ہے۔
بڑی بڑی لہریں انبیاء کے وجود سے پیدا ہوتی ہیں ان سے جو انبیاء کے وجود سے لہریں نہیں پیدا ہوتی ہیں وہ اپنی اپنی طاقت کے بموجب ایک ایک
صوبہ ایک ایک ملک یا ساری دنیا میں پھیلتی ہیں۔ چنانچہ ایسی لہریں کئی دفعہ دنیا میں پھیلیں اور
بہتوں نے محسوس کی ہیں۔ بہت پرانے زمانے کی تاریخیں موجود نہیں لیکن حضرت نوح علیہ
السلام کا حال قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے۔ گو وہ دکھوں میں مبتلاء کئے گئے انہیں طرح طرح کی
تکلیفیں دی گئیں مگر ان میں ایسی طاقت تھی کہ جس سے پیدا ہونے والی لہر کو بہتوں نے دیکھا اور
محسوس کیا۔ اسی طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام کے وقت لہر اٹھی اور اس زور سے اٹھی کہ جس
نے ایک وسیع خطہ زمین کا احاطہ کر لیا۔
پھر سب سے بڑی لہر جس کا اندازہ لگایا گیا وہ موسیٰ علیہ حضرت موسیٰ کے زمانہ کی لہر اسلام کے زمانہ میں پیدا ہوئی۔ دیکھئے کس قدر ادنی درجہ
سے قوم کو انہوں نے نکالا اور کیسے ظالم اور زبردست دشمنوں کے پنجہ سے چھڑایا۔ بظاہر حضرت
موسیٰ علیہ السلام کے پاس نہ فوج تھی اور نہ کسی اور قسم کی قوت مگر ان کے اس دل میں جس
میں خدا تعالیٰ کے لئے عجز اور انکسار بھرا ہوا تھا جو لہر پیدا ہوئی اس نے ان کی قوم میں زندگی پیدا
کردی اور وہ قوم جو حد درجہ کی ذلیل ہو چکی تھی حتی کہ کسی قبطی کی نظر اس قوم کے آدمی پر پڑ
جاتی تو اسے واجب القتل قرار دے دیا جاتا۔ بادشاہ جب باہر نکلتا تو منہ پر نقاب ڈال کر نکلتا تاکہ
کسی پر نظر نہ پڑے اس سے زیادہ کسی قوم کی ذلت اور کیا ہو سکتی ہے؟ آج ہندو کہتے ہیں کہ

انوار العلوم جلد ۴
۲۲۷
اصلاح اعمال کی تلقین
جس چیز کو مسلمان کا ہاتھ لگ جائے وہ ناپاک ہو جاتی ہے اور مسلمان اس پر چڑتے اور غصے
ہوتے ہیں اور کسی حد تک ان کا غصہ جائز بھی ہوتا ہے مگر بنی اسرائیل اس قدر ذلیل سمجھے
جاتے تھے کہ بادشاہ ان کو دیکھنا بھی برا سمجھتا تھا اور منہ پر نقاب ڈال کر باہر نکلتا تھا۔ بنی اسرائیل
اپنی ذلت چھپانے کے لئے کہتے تھے کہ فرعون کو ڑھی ہوتے ہیں۔ اس لئے منہ پر نقاب ڈال کر
باہر نکلتے ہیں مگر تاریخ بتلاتی ہے کہ وہ اس لئے نقاب ڈالتے تھے کہ ناپاک بنی اسرائیل پر نظر نہ
پڑے تو جو لوگ ایسے ناپاک سمجھے جاتے تھے اور جن سے ادنیٰ سے ادنی مثلا اینٹیں پھوانے کا
کام لیا جاتا تھا اور وہ بغیر کسی شور و شر اور ناراضگی کے ایسے کام کرتے تھے ان میں کبھی ذلت
سے بچنے کا کچھ جوش آیا بھی تو نور ادب گیا اور پھر اسی طرح طبعی دنایت سے کام کرتے رہے۔
ایسی گری ہوئی اور ذلیل قوم میں حضرت موسیٰ علیہ السلام آئے اور ان کے ذریعہ ایسی لہر چلائی
جو پھیلتے پھیلتے دور نکل گئی۔ اس کے بعد گو اس کا اثر نظر نہیں آتا مگر جیسا کہ میں ثابت کروں گا
کوئی لہرایسی نہیں جو اثر نہ جو اثر نہ کرے۔ اس کے بعد چھوٹی چھوٹی لہریں پیدا ہوتی رہیں مگر تیرہ سو سال
بعد ایک بڑی لہر پیدا ہوئی جو دنیا کے اکثر حصہ پر پھیل گئی۔
اور پھر سب سے آخر اور سب سے بڑی لہر رسول کریم ﷺ کے زمانہ کی لہر رسول کریم ﷺ کے ذریعہ پیدا ہوئی اس
وقت جبکہ دنیا میں لوگ غافل ہو کر تاریکی میں بھٹک رہے تھے اور سب پر مردنی چھا گئی تھی
رسول کریم کے ذریعہ خدا تعالی نے روحانیت کے دریا میں پُر جوش لہر پیدا کی۔ جو کسی
خاص زمانہ اور خاص مقام سے تعلق نہیں رکھتی بلکہ تمام دنیا کے لئے ہے گو یہ لہر ملک عرب
میں پیدا ہوئی جو بظاہر رتبہ اور درجہ میں کوئی امتیاز نہ رکھتا تھا۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے پھیلتے
پھیلتے تمام دنیا میں پھیل گئی یہ تو اس کا ظاہری اثر ہے جو دنیا کو نظر آرہا ہے اور ہر شخص خواہ وہ
کافر ہو یا مؤمن محسوس کرتا ہے۔ یورپ کے مؤرخ بھی اس کا اعتراف کرتے ہیں اور اسلام
کے مؤرخ بھی۔ یہودی بھی اس کو مانتے ہیں اور عیسائی بھی۔
یہ بات دنیا تسلیم کرے یا نہ انبیاء کے ذریعہ پیدا ہونے والی لہروں کا اعتراف کرے کہ حضرت موسی خدا کے
نبی تھے لیکن اس میں شک نہیں کہ کوئی قوم اس سے انکار نہیں کر سکتی کہ حضرت موسیٰ کے
ذریعہ ایک ایسی لہر ضرور پیدا ہوئی جو تمام بنی اسرائیل میں پھیل گئی پھر دنیا حضرت مسیح کے نبی

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۸
اصلاح اعمال کی تلقین
اللہ ہونے کا انکار کرے تو کرے مگر اس بات کا انکار نہیں کر سکتی کہ ان کے زمانہ میں بھی ایک لہر
اٹھی تھی۔ اسی طرح یہ اور بات ہے کہ رسول کریم ﷺ کو تمام لوگ خدا تعالی کا نبی نہ مانیں
مگر اس میں شک نہیں کہ یہ بات ماننے کے لئے ساری دنیا مجبور ہے کہ آپ کے ذریعہ دنیا میں
ایک ایسا تغیر ضرور پیدا ہوا جو اس سے پہلے کبھی نہیں پیدا ہوا تھا۔ یہ نمایاں اور ہر ایک کو محسوس
ہونے والا اثر ہے۔
پھر پوشیدہ اور جس کو عام عام لوگ محسوس نہیں کرتے۔ مگر واقعات روحانی لر کا در پردہ اثر جاتے ہیں کہ چھوٹے سے چھوٹا عمل دنیا میں پھیلتا ہے اور ایک ہی
جگہ نہیں ٹھہر جاتا اور جو مشین چلائی جاتی ہے وہ ٹھرتی نہیں بلکہ آگے ہی آگے جاتی ہے اور
جس طرح ہماری تمام حرکات اس جو میں پھیل جاتی ہیں اور ان کے اثرات دور تک پہنچتے ہیں۔
اسی طرح روحانی دنیا میں جو لہرا اٹھتی ہے وہ بھی پھیلتی ہے اور دور دور در دور دور تک پہنچتی ہے چنانچہ
رسول کریم اس کی مثال جو نمایاں طور پر تاریخ میں محفوظ ہے اس کو لیتے ہیں۔
شرک کی رو رسول کریم اللہ ایک ایسے زمانہ میں مبعوث ہوئے۔ ہوئے جس میں تمام اقوام
عالم عموماً شرک میں مبتلاء تھیں عموماً کا لفظ میں نے اس لئے استعمال کیا ہے کہ
اس زمانہ میں بعض ایسے افراد بھی تھے جو فرداً فرداً وحدانیت کے قائل تھے لیکن ان کا کوئی اثر
نہ تھا۔ عام طور پر ہر جگہ شرک ہی شرک تھا اور اس زمانہ میں ایک سے زیادہ خدا ماننا ایک فیشن
کے طور پر ہو گیا تھا۔ جس کا ثبوت اس طرح ملتا ہے کہ جو قو میں توحید مانتی تھیں ان میں بھی کسی
نہ کسی رنگ میں ایک سے زیادہ خدا تسلیم کئے جاتے تھے۔ بنی اسرائیل جن کی ساری کتابیں کہہ
رہی تھیں کہ ایک کے سوا کسی کو خدا نہ مانو وہ بھی کہتے تھے کہ عزیر خدا کا بیٹا ہے۔ اسی طرح
زرتشتی جن کے مذہب کی بنیاد ابتداء میں خالص توحید پر تھی وہ بھی ایسی حالت میں تھے کہ بالکل
شرک میں مبتلاء تھے ۔ ادھر ہندوستان میں بت پرستی کی یہ حالت تھی کہ گو وہ کہتے تھے ایک خدا کی
پرستش کرنی چاہئے لیکن قسم قسم کے بتوں کو پوجتے اور ان کی پرستش کرتے تھے اور مسیحی تو
حضرت عیسی کو خدا کا بیٹا بیٹا بہ بنا ہی چکے تھے۔ اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ اس زمانہ میں تمام اقوام
باوجود شرک کی منکر ہونے کے توحید پر قائم نہ رہی تھیں۔ گویا وہ ڈرتی تھیں کہ اگر توحید پر قائم
رہیں تو مٹ جائیں گی جیسا کہ آج کل پردہ کے متعلق عام لوگوں کا خیال ہے اور اس کے
اسی بناء پر ایک روچلی ہوئی ہے جس سے متأثر ہو کر مسلمان بھی کہتے ہیں کہ اب یا تو پردہ
خلاف

انوار العلوم جلد ۴
۲۲۹
اصلاح اعمال کی تلقین
کو بالکل اڑا دیا جائے یا اس قدر خفیف اور ہلکا کر دیا جائے کہ اہل یورپ کو معلوم نہ ہو سکے کہ
ہم پر وہ کے پابند ہیں۔ اسی طرح تعدد ازواج کے متعلق مسلمانوں کی کوشش ہے کہ یورپ سے
اس کو چھپایا جائے اس کے لئے طرح طرح کے بیچ ڈالے جاتے ہیں لیکن اصل بات یہی ہے کہ
آج کل جو رو چلی ہوئی ہے اس سے ڈر پیدا ہو رہا ہے کہ اگر ہم اس کے سامنے کھڑے رہے اور
اس کے ساتھ نہ بنے لگے تو ہمارا مذہب قائم نہیں رہ سکے گا۔ اسی طرح اور مسائل ہیں مثلاً نماز
اس کے متعلق کہا جاتا ہے ظاہر نماز کی کیا ضرورت ہے یہ پہلے لوگوں کے لئے تھی اب تو صرف
اتنا ہی کافی ہے کہ میز کرسی پر بیٹھ کر خدا کی حمد گالیں اور جب خدا کا نام آئے تو ذرا سر جھکا دیں
اور بس۔ یہ کیوں کہا جاتا ہے؟ اس لئے کہ آج کل جو رو چلی ہوئی ہے اس کی وجہ سے لوگ
سمجھتے ہیں کہ اگر ہم اپنے اصلی عقائد پر قائم رہے تو مٹ جائیں گے۔ یہی حالت توحید کی اس
زمانہ میں ہو چکی تھی جس میں رسول کریم ﷺ مبعوث ہوئے۔ تمام کے تمام مذاہب میں
ایک رو چل گئی تھی کہ ہم اس وقت تک قائم نہیں رہ سکتے جب تک کہ کسی نہ کسی رنگ میں
شرک کو اختیار نہ کرلیں۔ کس خبیث الفطرت انسان کے دل میں پہلے پہل یہ رو پیدا ہوئی۔ تاریخ
سے اس کا پتہ نہیں ملتا لیکن اس میں شک نہیں کہ یہ گندی رو پیدا ضرور ہوئی اور ابلیس کی تائید
سے پھیلتی گئی۔
اس رو کا مقابلہ کرنے اور اس کی بجائے توحید شرک کی رو سے توحید کی رو کا مقابلہ پھیلانے کے لئے جو انسان اس زمانہ میں کھڑا
ہوا وہ رسول کریم ال تھے ۔ گو اس وقت عرب میں ایسے لوگ تھے جو فردا فردا ایک خدا کو
مانتے تھے مگر لوگوں کے سامنے اسے بیان کرنے سے ڈرتے تھے ۔ ہاں وہ اپنے دل کی بھڑاس
شعروں میں نکالتے تھے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں شرک کے خلاف رو موجود
تھی مگر ایسی ہی جیسی کہ دریا کے مقابلہ میں درخت کی پتی۔ اس لئے وہ شرک کے دریا کو کیا
روک سکتی تھی۔ پس ان میں اتنی طاقت نہ تھی کہ شرک کے دریا کو روک سکتے لیکن خدا تعالیٰ
نے رسول کریم اس کے وجود میں ایسی رو پیدا کی جس نے شرک کا مقابلہ کرکے اسے مٹا
دیا ۔ چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ یا تو یہ لہر چلی ہوئی تھی کہ ہر ایک مذہب والے اپنے اپنے مذہب میں
شرک داخل کر رہے تھے اور چاہتے تھے کہ ہم اس سے خالی نہ رہیں یا یہ کہ پینتیس کروڑ بتوں
کے ماننے والے بھی کہنے لگے کہ ہم بھی توحید کے قائل ہیں۔ پھر وہ قوم جس میں حضرت موسیٰ

انوار العلوم جلد ۴
الي
۲۳۰
اصلاح اعمال کی تلقین
علیہ السلام مبعوث ہوئے اور جو توحید کے لئے اپنی جان تک قربان کرنے کے لئے تیار تھے اور
جنہوں نے توحید کی خاطر اپنی قوم کو ٹکڑے ٹکڑے کر انا منظور کر لیا مگر اسی قوم کو جب ہم دیکھتے
ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد اس میں بھی شرک موجود تھا۔
مگر جب رسول کریم ﷺ کے ذریعہ رسول کریم ﷺ کی توحید کی رو کا اثر توحید قائم ہوئی تو آج وہ مشرک لوئی تھی
جو
اپنی بت پرستی پر بڑا زور دے رہے تھے کہتے ہیں کہ ہمارے مذہب میں شرک بعد میں داخل ہوا
ہے پہلے نہیں تھا۔ ہم کہتے ہیں کہ مانا کہ پہلے شرک نہیں تھا لیکن یہ تو بتاؤ کہ شرک کے خلاف تم
میں خیال کب سے پیدا ہوا۔ رسول کریم ﷺ کی بعثت کے بعد ہی پیدا ہوا۔ تو دنیا کو گو ظاہری
طور پر نظر نہیں آتا کہ رسول کریم اس کے ذریعہ شرک کے خلاف جو لہر پیدا ہوئی اس کا
کس قدر اثر ہوا لیکن جب بتایا جائے تو ہر ایک سمجھدار یہ بات تسلیم کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے
کہ شرک کے خلاف رسول کریم اس کے دل سے جو ہر نکلی وہی پھیل رہی ہے۔ یہ میں نے
ایک ایسی مثال دی ہے جو بظاہر نظر نہیں آتی مگر تمام لوگ مانتے ہیں کہ محمد ﷺ کا وجود ایک
رو لایا جو تمام دنیا میں پھیلی اور اب ہر قوم اقرار کرتی ہے کہ ہمارے مذہب میں شرک نہیں۔
یا تو وہ وقت تھا کہ کہا جاتا تھا مسیح کا خدا ہونا عیسائیت کی صداقت کی دلیل ہے اور دیگر مذاہب پر
اسے میں فوقیت حاصل ہے چنانچہ گزشتہ زمانہ میں عیسائیوں اور مسلمانوں میں جو مناظرے
ہوتے رہے ہیں ان سے یہ بات ثابت ہوتی ہے مگر آج عیسائی صاحبان کہتے ہیں ہمارا مذہب اس
لئے سچا ہے کہ صرف اسی میں توحید پائی جاتی ہے۔ گویا یہ مذہب یا تو اس لئے سچا تھا کہ اس میں
خالص شرک پایا جاتا تھا یا اب اس لئے سچا ہے کہ اس میں خالص توحید پائی جاتی ہے۔ یہ کیوں؟
اس لئے کہ رسول کریم ﷺ کے ذریعہ جو ہر شرک کے خلاف پیدا ہوئی وہ سب کے اندر
سرائت کر گئی اور اندر ہی اندر شرک کا قلع قمع کر رہی ہے۔ یہ لر گو مخفی ہے اور ہر ایک کو نظر
نہیں آتی مگر غور اور تدبر سے دیکھنے والے خوب دیکھ سکتے ہیں۔
اس سے معلوم ہوتا انسان کے دل میں پیدا ہونے والی کوئی رو ضائع نہیں جاتی ہے کہ انسان کی کوئی
حرکت ضائع نہیں جاتی۔ دیکھو ادھر شرک کی لہر ایسے زور سے پھیل رہی تھی کہ ہر شخص اس کی
طرف جھک گیا تھا لیکن جب اس کے خلاف روحانی پر پھیلی تو اس کی طرف بھی دنیا جھک گئی۔ ان

انوار العلوم جلد ۴
اصلاح اعمال کی تلقین
دونوں میں فرق کیا ہے؟ یہ کہ شرک کی جو لہر پیدا ہوئی اس کے متعلق کوئی پتہ نہیں کہ کہاں سے
پیدا ہوئی لیکن اس کے خلاف جو لہر پیدا ہوئی وہ اس قدر نمایاں اور واضح ہے کہ ہر ایک جانتا ہے
که رسول کریم اس کے ذریعہ پیدا ہوئی۔
ایک کے دل سے نکلی ہوئی رو دو سرے کے دل پر کس طرح اثر کرتی ہے
اس امر کا ان لوگوں کے لئے سمجھنا ذرا مشکل ہے جو روحانیت سے ناواقف ہیں کہ ایک کے دل
سے نکلی ہوئی ہر کس طرح دوسرے پر اثر کرتی ہے لیکن اس کی مثالیں عام طور پر پائی جاتی ہیں۔
حضرت خلیفہ اول فرماتے تھے کہ ایک سکھ تھا جو لاہور کے کسی کالج میں پڑھتا تھا اور اس کا
حضرت مسیح موعود سے بہت تعلق تھا ایک دفعہ اس نے کہلا بھیجا کہ حضرت مرزا صاحب سے
عرض کی جائے کہ جب میں کالج میں جاکر بیٹھتا ہوں تو میرے دل میں دہریت کے خیالات پیدا
ہونے شروع ہو جاتے ہیں ان سے بچنے کے لئے کوئی تدبیر بتائی جائے۔ حضرت صاحب نے کہلا
بھیجا کہ کالج میں جس جگہ بیٹھتے ہو اسے بدل ڈالو چنانچہ اس نے جب جگہ بدلی تو اس قسم کے
خیالات پیدا ہونے بند ہو گئے ۔ بات کیا تھی یہ کہ اس کے ارد گرد ایسے لڑکے بیٹھتے تھے جن میں
دہریت پائی جاتی تھی اور ان کے خیالات کی رو نکل کر اس تک پہنچتی اور اسے متاثر کرتی تھی
اور چونکہ اس کے اندر معرفت اور نور نہ تھا اس لئے اس کا دل دہریت کے اثر سے دب جاتا
تھا۔ لیکن جب اس نے جگہ بدل لی تو محفوظ ہو گیا۔ اسی طرح بہت دفعہ دیکھا گیا ہے کہ ایک انسان
کے دل میں خیال آتا ہے کہ یہ بات ہو جائے۔ مگر قبل اس کے کہ وہ اظہار کرے دوسرا اس
خیال کو بیان کر دیتا ہے۔ کیوں اس لئے کہ ایک کا دوسرے پر اثر ہو جاتا ہے۔ ایک دفعہ میں
عشاء کی نماز پڑھ رہا تھا اور یہ اسوقت کا ذکر ہے جب حضرت خلیفہ اول گھوڑے سے گرنے کی
وجہ سے بیمار تھے اور ابھی اچھی طرح صحت یاب نہ ہوئے تھے ۔ نماز پڑھاتے ہوئے جب میں
سجدہ میں گیا تو خیال آیا کہ کل جمعہ میں اس آیت پر تقریر کروں کہ يُرَبِّ إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا
هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا - ( الفرقان : ٣١ )
اس وقت نہ اس کے متعلق کوئی خیال تھا نہ کوئی اس قسم کا واقعہ ہوا تھا کہ میں نے اس
آیت کو کسی وقت پڑھا ہو یا سنا ہو لیکن ایسے جوش کے ساتھ یہ خیال پیدا ہوا کہ میں نے سمجھا
خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ تحریک ہے اور یہ اس زور سے پیدا ہوئی کہ میں بمشکل اسے دبا کر نماز

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۲
اصلاح اعمال کی تلقین
ختم کر سکا۔ پھر جب میں سونے لگا تو اس وقت بھی یہی خیال تھا اور جب اٹھا تو بھی یہی اور اس کے
بعد بھی یہی رہا۔
حتی کہ میں وضو کر کے نماز کے لئے روانہ ہوا اور سیڑھیوں سے نیچے اترا تو حضرت خلیفہ
اول اترتے ہی ملے۔ فرمانے لگے آج آپ کو میں نے بڑا تلا بڑا تلاش کرایا آپ کہاں تھے۔ میں نے کہا
میں تو گھر میں ہی رہا ہوں معلوم نہیں تلاش کرنے والے سے غلطی ہوئی یا کیا۔ میں تو گھر سے نکلا
ہی نہیں۔ فرمانے لگے میں نہیں جانتا کیا وجہ ہے صبح سے میرے دل میں ایک تحریک بہت زور
کے ساتھ ہو رہی ہے کہ آپ آج اس امر پر تقریر کریں کہ لوگ قرآن پڑھیں یہ باتیں کرتے
کرتے جب ہم ہندوؤں کے اس مکان کے قریب پہنچے جو بڑی مسجد کے قریب ہے تو آپ نے
فرمایا کہ تقریر کرنے کے لئے کوئی آیت منتخب کر لو اور پھر خود ہی فرمایا اچھا یہی آیت سی نرب
إِنَّ قَوْمِي اتَّخَذُوا هَذَا الْقُرْآنَ مَهْجُورًا اس پر میں نے سنایا کہ رات سے میرے دل میں
میں آیت آرہی تھی اور اس پر تقریر کرنے کی بڑے زور سے تحریک ہو رہی تھی۔ کہنے لگے شاید
تمہاری ہی تحریک کا مجھ پر اثر ہوا ہے۔ تو اس قسم کی لہریں ہوتی ہیں جو ہر قلب کے اندر پیدا
ہوتی ہیں اور جس قدر زبردست اور زور دار ہوتی ہیں اسی قدر زیادہ پھیلتی ہیں اور ان میں فرق
یہی ہوتا ہے کہ بعض اتنی کمزور ہوتی ہیں جنہیں ہر قلب محسوس نہیں کرتا جس طرح ہوا میں
لہریں تو موجود ہوتی ہیں لیکن ہر آنکھ محسوس نہیں کر سکتی بلکہ خاص آلہ ہی محسوس کرتا ہے اور
باریک سے باریک ذرات ہوتے ہیں مگر کوئی آنکھ انہیں دیکھ نہیں سکتی بلکہ خوردبین ہی دکھاتی
ہے۔ اسی طرح قلب میں پیدا ہونے والی لہروں کا حال ہوتا ہے اور بعض ایسی نمایاں اور زوردار
ہوتی ہیں کہ تمام لوگ محسوس کر سکتے ہیں تو ہر ایک فعل جو انسان سے سرزد ہوتا ہے اور ہر ایک
خیال جو انسان کو پیدا ہوتا ہے ہے وہ موجود رہتا ہے اور نہ صرف موجود رہتا۔ رہتا ہے بلکہ تمام انسانی
دماغوں میں جاتا ہے۔ ہاں اگر وہ کمزور ہوتا ہے تو محسوس نہیں ہوتا اور اگر زور دار ہوتا ہے تو
سب کو محسوس ہوتا ہے۔
سے ہمارے لئے ایک نتیجہ نکلا
انسان اپنے آپ کو غیر ذمہ دارنہ مجھے اور وہ یہ کہ ہم جس طرح اپنے پانی
کو غیر ذمہ دار سمجھتے ہیں در حقیقت اس طرح غیر ذمہ دار نہیں ہیں۔ بہت سی باتوں کے متعلق
انسان سمجھتے ہیں کہ ہم ان کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ اس لئے وہ لا پرواہی سے اسے منہ سے نکال

انوار العلوم جلد ۴
٢٣٣
اصلاح اعمال کی تلقین
دیتے ہیں۔ مگر یہ شواہد اور مثالیں جو میں نے پیش کی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی
کوئی حرکت اور کوئی فعل بے نتیجہ نہیں ہوتا اور نہ وہ اس تک محدود رہتا ہے بلکہ اس کا اثر
دور دور تک پھیلتا ہے۔ ہاں جب وہ طاقتور ہوتا ہے تو بہت سے لوگوں کو محسوس ہوتا ہے اور
جب کمزور ہوتا ہے تو کم لوگوں کو محسوس ہوتا ہے لیکن ہوتا ضرور ہے اور کچھ نہ کچھ اثر ضرور
کرتا ہے۔
چنانچه اس لئے خدا تعالٰی نے قرآن مخفی لہروں کے اثر کرنے کا ثبوت قرآن سے کریم میں فرمایا ہے کہ قُلْ أَعُوذُ
بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي
يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (الناس : ۲ تا )
اس میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ انسان کے دل میں پیدا ہونے والی مخفی لہریں بھی دوسروں
پر اثر کرتی ہیں کیونکہ فرماتا ہے کہو ہم پناہ مانگتے ہیں خناس کے وسوسوں سے۔ گویا ایسے لوگ
ہوتے ہیں جو خود تو پیچھے رہتے ہیں لیکن ان کے وسوسے یعنی گندے خیالات دوسروں کے دلوں
میں جا پڑتے ہیں۔ اس میں یہ بھی بتایا کہ فضا میں آپ تو نظر نہیں آتے مگر ان ن کا وسوسہ دل میں
آجاتا ہے کس طرح؟ اسی طرح کہ ان کے دل میں پیدا ہونے والی لہر چلتی ہے اور اس طرح ان
کے گندے خیالات دوسروں تک پہنچ جاتے ہیں۔ اس بات کی تصدیق اس سے بھی ہوئی ہے کہ
عموماً دیکھا گیا ہے جب کوئی نیا خیال پھیلنے لگتا ہے تو مختلف شہروں میں اس خیال کے لوگ کھڑے
ہو جاتے ہیں۔ اس طرح تحقیقاتوں کے متعلق بھی دیکھا گیا ہے مثلاً ڈارون تھیوری ہے اس کے
تین شخص مدعی ہیں۔ ایک انگریز دوسرا جرمن اور تیسرا فرانسیسی۔ لیکن محققین کہتے ہیں کہ
ایک ہی زمانہ میں ان تینوں کو یہ خیال پیدا ہوا تھا چنانچہ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ یہ تینوں ایک
دوسرے کے ہم عصر تھے تو خیالات ایک سے دوسرے کے دل میں پیدا ہوتے ہیں۔
اس لئے صحبت صالح کا حکم ہے اس میں یہی حکمت صالحین کی صحبت میں بیٹھنے کا حکم ہے خدا کے برگزیدہ بندوں کی بات تو تحریر کے ذریعہ
یا دوسروں کی زبانی بھی معلوم ہو سکتی ہے۔ پھر كُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ (التوبة : ۱۱۹) میں صادقوں
کی صحبت میں رہنے کا کیوں اشارہ کیا گیا ہے۔ پھر رسول کریم کے پاس رہ کر تعلیم حاصل کرنے
یا مسیح موعود کا اپنی صحبت میں رہنے کی تاکید کرنے کا کیا مطلب ہے۔ در حقیقت بات یہ ہے کہ

انوار العلوم جلد ۴
هم ٣٣
اصلاح اعمال کی تلقین
المناقب۔
صرف الفاظ اس قدر اثر نہیں رکھتے جس قدر وہ رو رکھتی ہے جو قلب سے نکلتی ہے اور چونکہ
ہر قلب ایسا نہیں ہوتا جو اسے دور سے محسوس کر سکے اس لئے قریب ہونے کی وجہ سے چونکہ
رو کی شدت بڑھ جاتی ہے اور جلدی اثر ہو جاتا ہے اس لئے قرب کا حکم دیا گیا ہے یہی وجہ ہے
کہ حضرت مسیح موعود کو بتایا گیا کہ جو تیرے زمانہ کے لوگ ہوں گے وہ اچھے ہوں گے اور جو ان
سے بعد کے ہوں گے وہ ان سے کم درجہ کے ہوں گے اور جو ان سے بعد کے ہوں گے وہ ان
سے کم درجہ کے ہوں گے۔ اسی طرح رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے ۔ یا ہے ۔ بخاری کتاب المناقة
باب فضائل اصحاب النبي ) اب سوال ہوتا ہے کہ ان سب کی اصلاح تو قرآن کریم اور
احادیث کے ذریعہ ہوئی اور اسی طرح سے وہ پاک و صاف ہوئے پھر وجہ کیا ہے کہ رسول کریم
اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ کے لوگ اعلیٰ درجہ رکھتے ہیں اور
ان کے بعد کے ان سے کم اور ان کے بعد کے ان سے بھی کم۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ پہلوں پر
جس قدر رسول کریم اللہ اور حضرت مسیح موعود کے وجود پاک سے نکلی ہوئی بر کا اثر ہوا وہ
بعد زمانی کی وجہ سے بعد والوں پر کم ہوتا گیا دیکھو پانی میں جب پتھر پھینکا جائے تو قریب قریب کی
لہریں بہت نمایاں اور واضح ہوتی ہیں اور جوں جوں لہریں پھیلتی جاتی ہیں مدھم ہوتی جاتی ہیں یہی
حالت روحانی لہروں کی ہوتی ہے ان پر جوں جوں زمانہ گزرتا جاتا ہے اور وہ پھیلتی جاتی ہیں تو گو
مٹتی نہیں مگر ایسی کمزور اور مدھم ہوتی ہیں کہ ہر ایک دل انہیں محسوس نہیں کرتا اور جو محسوس
کرتا ہے وہ بھی پورے طور پر محسوس نہیں کر سکتا۔ اس لئے جن لوگوں کو روحانیت کی لہر پیدا
کرنے والے وجود کا قرب مکانی یا قرب زمانی حاصل ہوتا ہے وہ اس لہر سے زیادہ فائدہ اٹھاتے
ہیں اور بعد میں آنے والوں سے بہت بڑھے ہوئے ہوتے ہیں۔
قرب مکانی اور زمانی کے اثر کا عام اور ظاہری ثبوت اس سے مل سکتا ہے کہ
قرب کا اثر آپ لوگوں نے کئی دفعہ تجربہ کیا ہوگا اگر کس کو کوئی کام کرنے کے لئے خط لکھا
جائے تو وہ انکار کر دیتا ہے اگر خود اس کے پاس جا کر کہا جائے تو کام کر دیتا ہے ۔ ہر ایک کہنے والا
نہیں جانتا کہ اس کی کیا وجہ ہے اور کہا جاتا ہے کہ منہ دیکھے کا لحاظ کیا گیا ہے لیکن دراصل وہ کرو
کا اثر ہوتا ہے جو قرب کی وجہ سے زیادہ پڑتا ہے اور اس طرح جس کو کچھ کہا جائے وہ مان لیتا
؟
ہے۔ اسی طرح وہی تقریر جو ایک جگہ مقرر کے منہ سے سنی جائے جب چھپی ہوئی پڑھی جائے تو
اس کا وہ اثر نہیں ہوتا جو سننے کے وقت ہوتا ہے۔ اس وقت بڑا مزا اور لطف آتا ہے لیکن چھپی

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۵
اصلاح اعمال کی تلقین
ہوئی پڑھنے سے ایسا مزا نہیں آتا۔ جس پر کہہ دیا جاتا ہے کہ لکھنے والے نے اچھی طرح نہیں
لکھی لیکن بات یہ ہوتی ہے کہ لکھنے والا تو صرف الفاظ ہی لکھتا ہے۔ وہ لہریں جو تقریر کرنے
والے سے نکل رہی ہوتی ہیں ان کو محفوظ نہیں کر سکتا۔ اس لئے صرف الفاظ کا اتنا اثر نہیں ہوتا
جتنا لہروں کے ساتھ ملنے سے ہوتا ہے جو قرب کی وجہ سے سننے والے تک پورے طور پر پہنچ
رہی ہوتی ہیں۔ اس لئے تقریر سننے سے زیادہ اثر ہوتا ہے اور پڑھنے کے وقت ایک تو بعد ہوتا
ہے اور دوسرے صرف لفظ ہوتے ہیں اس لئے وہ لطف نہیں آتا نہ اتنا اثر ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ مجد مبعوث کئے مجددین کے مبعوث ہونے کی وجہ بھی وجہ ہے کہ ہمیشہ اسلام میں حد دین مبعو اس کے جاتے رہے ہیں کیونکہ قرآن کریم کے صرف الفاظ
سے وہ اثر نہیں ہو سکتا جو خدا کے صاف کئے ہوئے کسی انسان کے منہ سے نکلنے پر ہو سکتا ہے۔
تو جو ہر کسی وجود سے نکلتی ہے وہ ضرور اثر کرتی ہے اور کبھی ضائع نہیں جاتی۔ یہ الگ بات ہے
کہ جو ہر زیادہ زور دار ہوتی ہے وہ زیادہ اثر کرتی ہے اور جو کمزور ہوتی ہے وہ کم اثر کرتی ہے۔ وہ
اسی طرح قریب کی چیزوں پر زیادہ اثر ہوتا ہے اور بعید پر کم۔ لیکن اثر ہوتا ضرور ہے جس سے
صاف طور پر یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کوئی شخص اپنے آپ کو غیر ذمہ دار سمجھ کر یہ خیال نہ کرے کہ
میں جو کچھ کہتا ہوں اس کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔
تو
زمر
شخص جو سخت غلطی کرنے والا انسان ایک ایسا فن و فتنہ وفساد کی کوئ بات منہ سے کال کر یہ
ہوں۔ میری بات کا کوئی اثر نہیں ہے۔ وہ سخت غلطی کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ اس کی بات کا
ظاہرا اثر نہ ہو مگر اس سے جو ہر چلتی ہے وہ ضرور ایسے لوگوں کو خراب کرتی ہے جو کمزور ہوتے
ہیں۔ ایسے لوگ خواہ اس کے پاس ہوں یا دور ان پر ضرور کچھ نہ کچھ اثر ہو گا اور جن میں زیادہ
طاقت ہوگی وہ تو اس لہر کا مقابلہ کریں گے لیکن اگر کم ہوگی تو متاثر ہو جائیں گے پس کسی کو یہ
خیال نہیں کرنا چاہئے کہ وہ غیر ذمہ دار ہے اور اس کی بات کا کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔ اثر ضرور
ہوتا ہے۔
اس لئے مؤمن کو چاہئے کہ اپنا ہر ایک کام ہر ایک فعل اور
مؤمن کو احتیاط کرنی چاہئے ہر ایک بات کرتے وقت نہایت احتیاط کرے اور کوئی ایسی
بات نہ کرے جس سے کسی قسم کا فتنہ پیدا ہوتا ہو کیونکہ جو ایسا نہیں کرتا وہ اپنے ہاتھ اپنے

آج 10 میں سے 10 باقی