اصلاح اعمال کی تلقین

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۶
اصلاح اعمال کی تلقین
پاؤں اپنی زبان اور اپنے خیال سے زہر پھیلاتا ہے اور بہت سوں کو ہلاک کر دیتا ہے۔ وہ اسلام
میں روک ڈالتا ہے اور جو لوگ اشاعت اسلام کی کوشش کرتے ہیں ان کے مقابلہ میں روک
بنتا ہے کیونکہ جہاں اشاعت اسلام کرنے والے لوگوں کے دلوں میں اسلام کے پھیلانے کی رو
پیدا ہوتی ہے وہاں اس کے دل میں ایسے خیالات پیدا ہوتے ہیں جن سے فتنہ و فساد و شرارت
اور بدامنی پیدا ہوتی ہے۔ ا ہوتی ہے۔ پس ہر شخص کو چاہئے کہ اپنے خیالات اور افعال کو نہایت احتیاط کے
دائرہ میں رکھے اور کوئی بات بات اور کوئی فعل ایسا نہ کرے جس سے چھوٹے سے سے چھوٹا فتنہ پیدا
ہونے کا احتمال بھی ہو اور ہر ایک برے خیال کا مقابلہ کرتے ہوئے نیک خیالات اور اچھے
ارادے اپنے دل میں پیدا کرے۔ ایسا شخص اگر اپنے گھر میں بیٹھا ہو تو بھی دور دور اسلام کی
تبلیغ کا موجب بن رہا ہو گا کیونکہ اس کے دل سے جو جو ا اچھی رو نکلے گی وہ دور دور پھیلے گی اور
لوگوں کو متاثر کرے گی۔
نیت اور عمل میں فرق
لیکن یہ ۔
یہی وجہ ہے کہ حضرت عمر اللہ نے رضي
نے کہا ہے ۔ نِيَّةُ الْمُؤْمِنِ
خَيْرٌ مِنْ عَمَلِهِ - ( مجمع بحار الانوار جلد ۳ صفحہ ۴۰۷) کہ مؤمن کی نیت
اس کے عمل سے اچھی ہے۔ بعض لوگوں نے اسے رسول کریم ﷺ کی حدیث قرار دیا ہے
ا یہ حدیث نہیں ہے۔ ہے حضرت عمر اللہ کا قول ہے۔ ظاہری نظر سے دیکھنے والا انسان تو کے عنه رضى
گا کہ یہ کس طرح ہو سکتا ہے کہ نیت عمل سے اچھی ہو اور صرف اچھی نیت کرنا عمل کرنے
سے اچھا ہو۔ لیکن بات دراصل یہ ہے کہ جو انسان قلب میں اصلاح ک اصلاح کرلے وہ اعمال صالحہ تو
کرے گا ہی لیکن چونکہ اس کے قلب کا اثر دور دور تک پہنچے گا جس سے لوگوں میں ایسی کشش
پیدا ہو گی کہ اسلام کی طرف کھنچے چلے آئیں گے۔ اس لئے نیت کا درجہ عمل سے اعلیٰ بتایا گیا ہے
کیونکہ عمل صرف دیکھنے والوں پر اثر ڈال سکتا ہے جو بہت محدود ہوتے ہیں مگر قلب کا اثر دور
دور تک پہنچتا ہے تو چونکہ نیتوں، ارادوں اور باتوں کا اثر بہت وسیع ہوتا ہے اس لئے ان کے
متعلق مؤمن کو بہت محتاط رہنا چاہئے مگر عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ کسی کے دل میں جو خیال آتا
ہے خواہ وہ کیسا ہی فتنہ انگیز ہو اُسے پھیلانا شروع کر دیا جاتا ہے اور دوسروں کو بھی اس میں
شریک کر لیا جاتا ہے۔ یہ مؤمن کی شان نہیں ہے۔
مؤمن کی شان مؤمن وہی ہے جو اپنے ہر مؤمن وہی ہے جو اپنے ہر قسم کے خیالات اور ارادوں پر پوری طرح قبضہ
اور اختیار رکھتا ہے۔ اپنے دل میں نیک اور اچھے خیال کو آنے دیتا ہے اور

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۷
اصلاح اعمال کی تلقین
بد کو روک دیتا ہے اور یہ کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ جب انسان خدا تعالیٰ کی طرف جھک جائے
تو دل خود بخود قابو میں آجاتا ہے اور نیک تحریکیں پیدا ہونی شروع ہو جاتی ہیں۔
ہماری جماعت کے لوگوں کے لئے سب
قلب کی اصلاح سب سے اصلاح سب سے ضروری ہے سے پہلے یہ بات نہایت ضروری ہے کہ
وہ
اپنے خیالات اور ارادوں کی اصلاح کریں بہت لوگ اس کی پرواہ نہیں کرتے حالانکہ سب سے
ضروری میں بات ہے کہ انسان کو اپنے قلب پر قبضہ حاصل ہو اور جس کو دل پر قبضہ اور اختیار
حاصل ہو گیا اسے سب کچھ حاصل ہو گیا۔ رسول کریم ال نے حضرت ابوبکر ان کے
متعلق فرمایا کہ ابو بکر نماز روزہ زکوۃ اور حج کی وجہ سے فضیلت نہیں رکھتا بلکہ اس چیز کی وجہ
سے فضیلت رکھتا ہے جو اس کے قلب میں ہے - النزهة المجالس مصنفہ شیخ عبدالرحمان العفوری جلد ۲
صفحه ۱۵۳ مطبوعہ مصر تو در حقیقت قلب میں پیدا ہونے والی چیز ہی ایسی ہے جو ظاہری اعمال پر بہت
بڑی فضیلت رکھتی ہے بہت لوگ نمازیں پڑھتے، ھے روزے ر۔ رکھتے، زکوۃ دیتے، حج کرتے ہیں
لیکن انہیں کچھ نہیں حاصل ہوتا۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ ان کی نیت درست اور ارادہ ٹھیک
نہیں ہوتا۔ رسول کریم اللہ فرماتے ہیں ایک انسان ہوتا ہے جو ساری عمر جنتیوں والے کام
کرتا رہتا ہے لیکن اس کے دل میں کوئی ایسی بات ہوتی ہے کہ مرتے وقت اسے ایسا دھکا لگتا
ہے کہ دوزخ میں جاکر گرتا ہے۔ اسی طرح ایک انسان ساری عمر ایسے کام کرتا رہتا ہے جو بظاہر
دوزخیوں والے ہوتے ہیں اور وہ دوزخ کے قریب پہنچ جاتا ہے لیکن اس کے قلب میں ایسی
بات ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ اسے دوزخ میں گرنے سے کھینچ لیتا اور جنت میں داخل کر دیتا ہے۔
(ترمذی ابواب القدر باب ما جاء ان الاعمال بالخواتيم، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف ظاہری
اعمال کامیابی کے لئے کافی نہیں ہوتے۔ ظاہری اعمال خواہ انسان کتنے ہی کرے اگر اس کے
قلب میں نور ایمان اور اخلاص نہ ہو تو چھوٹی چھوٹی باتوں سے اسے ٹھوکر لگ جاتی ہے اور کہیں
سے کہیں جا پڑتا ہے اور چونکہ اس کے اعمال بہت ہی محدود اور سطحی ہوتے ہیں۔ ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کا
بہت کم نتیجہ نکلتا ہے۔ اس کے مقابلہ میں روحانی لہریں بہت گہری اور پائیدار ہوتی ہیں اور وہ
قلب سے نکلتی ہیں اس لئے قلب کی اصلاح سب سے ضروری اور اہم ہے ایسا انسان جو ظاہری
طور پر اسلام کے احکام پر عمل کرتا ہے۔ مگر اس کے قلب میں کوئی ایسی لہر پیدا ہوتی ہے جو
اسلام کی اشاعت میں روک ہے تو وہ اسلام کی مخالفت کرنے والا ہے۔ اس لئے رسول کریم

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۸
اصلاح اعمال کی تلقین
نے فرمایا ہے۔ انسان کو ہوشیار رہنا چاہئے ۔ اس کے جسم میں ایک ایسا ٹکڑا ہے کہ وہ
خراب ہو جائے تو اس کا سارا جسم خراب ہو جاتا ہے اور وہ اچھا ہو تو سارا جسم اچھا ہوتا ہے اور
وہ دل ہے۔ (ابن ماجه کتاب الفتن باب الوقوف عند الشبهات) پس جب کسی کے دل میں بد خیال
آتے ہیں تو اس کا سارا جسم برا ہو جاتا ہے اور جب نیک خیال آتے ہیں تو اس کا سارا جسم اچھا
ہوتا ہے۔ اس لئے قلب کا صیقل کرنا اور اس میں پاکیزگی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے اور میں
نے بتایا ہے جس کا قلب صاف ہو وہ گھر بیٹھے بیٹھے دور دور تبلیغ کر رہا ہوتا ہے وہ جاپان میں تبلیغ
کرتا ہے۔ وہ چین میں تبلیغ کرتا ہے وہ یورپ میں تبلیغ کرتا ہے وہ امریکہ میں تبلیغ کرتا ہے گویا
وہ ساری دنیا میں تبلیغ کر رہا ہوتا ہے۔
دیکھو حضرت مسیح موعود ساری دنیا میں حضرت مسیح موعود کے ذریعہ چلی ہوئی رو تبلیغ کرنے نہیں گئے۔ لیکن آپ نے جو
رو چلائی وہ ہر جگہ پھیل رہی ہے اور تمام اقوام میں مذہب کا چرچا ہو رہا ہے۔ چاہے لوگ اس
وقت حضرت مسیح موعود کو سچا نہ سمجھیں اور آپ کو قبول نہ کریں لیکن جس طرح ایک بے
ہوش کی آنکھ کھلتی ہے تو اس کا ہاتھ سب سے پہلے اسی چیز پر پڑتا ہے جو اس کے قریب ہوتی
ہے۔ اسی طرح ان لوگوں کی غفلت سے جو آنکھ کھل رہی ہے تو گو ان کی توجہ انہیں باتوں کی
طرف ہو رہی ہے جو ان کے زیادہ قریب ہیں لیکن جب زیادہ آنکھ کھل جائے گی تو اصل بات کی
طرف بھی توجہ کرنے لگیں گے لیکن اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود نے جو
رو چلائی وہ ساری دنیا میں پھیل رہی ہے۔
پس اس میں شک نہیں کہ قلب کی رو ساری دنیا میں پھیلتی ہے۔ اور اس میں بھی شک
نہیں کہ پاس والوں پر زیادہ اثر ڈالتی ہے۔ لیکن نبی چونکہ مرکز ہوتا ہے اس لئے ایک مقام پر
کھڑا ہو کر رو کو پھیلاتا ہے اور اس طرح اس کی روکا جو اثر ہوتا ہے وہ اس کے جگہ جگہ پھر نے
سے نہیں ہو سکتا۔ حضرت مسیح موعود ابتداء میں کچھ عرصہ کئی جگہ گئے ہیں مگر بعد میں ایک مقام
پر قائم ہو گئے ۔ اسی طرح نبی کریم اللہ ابتدائی زمانہ میں تبلیغ کے لئے مختلف مقامات پر جاتے
رہے مگر بعد میں جنگوں کے لئے تو آپ تو آپ کو جانا پڑا مگر تبلیغ کے ۔ کے لئے نہیں گئے ۔ اسی طرح حضرت
مسیح علیہ السلام بھی کشمیر تک تو آئے مگر پھر ٹھہر گئے۔ تو انبیاء ابتدائی زمانہ میں پھرتے ہیں مگر بعد
میں ایک مرکز پر قائم ہو جاتے ہیں اور اسی جگہ بیٹھے ہوئے دور دور اپنا اثر پہنچاتے رہتے ہیں

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۹
اصلاح اعمال کی تلقین
چنانچہ دیکھ لو حضرت مسیح موعود نے ایک جگہ بیٹھ کر کس طرح ہر جگہ اپنا اثر پہنچا دیا ہے۔ گو آج
وہ اثر ہر جگہ نظر نہیں آتا لیکن زمانہ بتائے گا اور بتا رہا ہے کہ کوئی جگہ نہیں جہاں آپ کا اثر
نہیں پہنچ چکا۔ تو قلب کی اصلاح سب سے ضروری ہے جو اس کی اصلاح نہیں کرتارہ غفلت میں
پڑا سو رہا ہے وہ اسلام کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے کیونکہ اس کا قلب ایسی بدبو پھیلا رہا ہے
جس کا اثر دوسروں پر برا پڑتا ہے اور وہ اسلام سے دور ہو جاتے ہیں۔
پس میں آپ لوگوں کو ہدایت قلوب کی اصلاح سے اشاعت اسلام میں آسانی کرتا ہوں کہ اپنے قلوب کی
اصلاح کرو تاکہ تمہارے ذریعہ اشاعت اسلام میں آسانیاں پیدا ہوں۔ اگر ہماری جماعت کے
لوگ قلب کی پوری پوری اصلاح نہ کریں گے تو نہ صرف خود ایمان کے اعلیٰ درجہ کو حاصل نہ
کر سکیں گے بلکہ دوسروں کے ایمان لانے میں بھی روک بنیں گے آج کل کئی لوگوں نے
اصلاح چندہ دینا سمجھ رکھی ہے اور وہ اپنی ہمت کے مطابق چندہ دیتے ہیں وصیتیں کرتے ہیں اور
بھی کئی قسم کی قربانیاں کرتے ہیں مگر بعض اوقات چھوٹی سی بات سے ٹھوکر کھا جاتے ہیں جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ گو ان کے ظاہری اعمال اچھے تھے لیکن ان کے دل میں ایمان مضبوطی کے
ساتھ گڑا ہوا نہیں تھا اور انہیں قلب کی پوری صفائی حاصل نہ تھی۔ ان کی حالت ایسی ہی تھی
جیسے پاخانہ پر کھانڈ پڑی ہو اور ذرا سی ٹھوکر سے بدبو نکل آئے۔ اس قسم کی کئی مثالیں مل سکتی
ہیں کہ چھوٹی چھوٹی باتیں ٹھوکر کا موجب ہوتی ہیں اور پھر ایسے لوگوں نے اس بات کی کوئی پرواہ
نہیں کی کہ ان کے ذریعہ کتنا فتنہ پیدا ہو گا۔ ایک آدمی کے متعلق جب معلوم ہوا کہ وہ ڈگمگا رہا
ہے تو میں نے اس کے پاس آدمی بھیجے جنہیں اس نے کہا کہ مجھے روپیہ کی ضرورت تھی جو میاں
صاحب نے نہیں دیا اور لاہوری احباب نے دے دیا ہے اب میں کیا کروں اور کس طرح ان
سے ہٹوں۔ اس بات کو اگر مان بھی لیا جائے کہ ہماری غلطی ہے اور ہم نے اس وقت اس کی
امداد نہیں کی۔ (حالانکہ اسے یہ دھوکا اپنے ہی گھر سے لگا ہے) تو بھی میں کہتا ہوں اس سے یہ
کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مرزا صاحب نبی نہ تھے۔ پھر مجھے تو جو اس کا جی چاہتا کہہ
سکتا تھا لیکن اس کی وجہ سے اسے یہ کس طرح پتہ لگا کہ غیر احمدی مسلمان ہیں۔ میرے روپیہ
دینے یا نہ دینے میرے خاطر کرنے یا نہ کرنے سے مسئلہ نبوت مسیح موعود پر کیا اثر پڑ سکتا ہے لیکن
اس بات سے ٹھوکر کھا کر وہ کہیں کا کہیں جا پڑا ۔ پس اس بات سے اس کے عقائد کا بگڑ جانا بتا رہا

انوار العلوم جلد ۴
۲۴۰
اصلاح اعمال کی تلقین
ہے کہ اس پر ایک پردہ پڑا ہوا تھا جو ذرا سی ٹھوکر سے پھٹ گیا اور اندر سے اس کے گندے اور
ناپاک نفس کی بدبو آنے لگ گئی۔ تو اس طرح ٹھوکریں لگنے کی وجہ دراصل یہی ہوتی ہے کہ
ایسے لوگوں کے قلب صاف نہیں ہوتے۔
صفائی قلب کا نتیجہ سے کوئی چیز انہیں متزلزل نہ کرسکے۔ دیکھو اگر ایک شخص کو کامل اگر قلب صاف ہو تو انہی اپنے عقائد پر ایسا یقین اور بات ہو کہ
ایمان ہو کہ رسول کریم ا خدا کے بچے رسول ہیں اور اس کے قلب میں یہ بات پورے
وثوق کے ساتھ داخل ہو تو اسے اگر ساری دنیا مل کر بھی اس عقیدہ سے ہٹانا چاہے تو وہ نہیں
ہٹے گا وہ جان تو دے دے گا مگر ایمان نہیں دے گا۔ وہ اپنے بیوی بچوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرانا
منظور کرلے گا لیکن یہ نہیں کہے گا کہ آپ خدا کے رسول نہ تھے۔ اسی طرح جس شخص کے
قلب میں یہ بات داخل ہو کہ حضرت مسیح موعود خدا کے نبی ہیں اسے خواہ کتنی ہی مشکلات پیش
آئیں ، کتنی ہی تکالیف ہی تکالیف کا سامنا ہو وہ آر آپ کے نبی ہونے سے کبھی انکار نہیں کرے گا۔ لیکن جس
کے دل میں یہ بات داخل نہ ہوگی وہ خواہ زبانی اس کا کتنا ہی اقرار کرتا رہے، معمولی سی ٹھوکر
سے انکار کر دے گا۔ پس سب سے ضروری بات یہی ہے کہ قلب کو صاف کیا جائے اور اسے ہر
قسم کی آلائشوں اور پلیدیوں سے پاک رکھا جائے۔ آپ لوگوں کو اس طرف خاص توجہ کرنا
چاہئے اور یاد رکھنا چاہئے کہ صرف ظاہری اعمال سے کام نہیں چلتا۔ اس وقت تک نمازیں
نمازیں نہیں کہلا سکتیں۔ روزہ روزہ نہیں کہا جاسکتا۔ حج حج نہیں ہو سکتا۔ زکوۃ زکوۃ نہیں کی
جاسکتی جب تک قلب صاف نہ ہو اور قلب میں پاکیزگی پیدا نہ ہو جائے اور جب قلب صاف ہو
جائے تو پھر سب باتیں خود بخود صاف ہو جاتی ہیں۔
قلب کی صفائی کے کیا ذرائع ہیں۔ یہ ہیں۔ یہ ایک لمبا مضمون ۔ مضمون ہے اور قلب کی صفائی کے طریق اس وقت مجھے کچھ تکلیف سے زیادہ بول نہیں سکتا اس لئے
میں صرف اتنا بتاتا ہوں کہ قلب کی صفائی کے طریق حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
کتابوں میں موجود ہیں۔ میں اس وقت آپ لوگوں کو جگا رہا ہوں اور ایک اہم بات کا بات کی طرف
متوجہ کر رہا ہوں۔ آگے اس کا حاصل کرنا اور اس سے فائدہ اٹھانا آپ لوگوں کا کام ہے پس میں
پھر کہتا ہوں کہ اپنے اپنے قلب کی صفائی کرو۔

انوار العلوم جلد ۴
ام
اصلاح اعمال کی تلقین
اگر آج ہماری ساری جماعت اپنے قلوب کو قلب صاف ہو جانے کے بعد کیا ہو گا صاف کرے اور ایسا بنالے کہ کوئی ٹھو کر کوئی
تکلیف کوئی مشکل اور کوئی مصیبت اسے صراط مستقیم مستقیم سے ہٹا نہ سکے اور دشمن تو الگ تو الگ رہے
اگر اپنوں سے بھی کوئی رنج اور تکلیف پہنچے تو بھی عقائد سے متزلزل نہ ہو کیونکہ اس نے کسی
کے لئے حضرت مسیح موعود کو قبول نہیں کیا بلکہ اپنی عاقبت سنوارنے کے لئے مانا ہے۔ پس اگر
ہماری جماعت کے تمام افراد کو یہ بات حاصل ہو جائے تو موجودہ صورت سے کئی گنا بڑھ کر
ہماری ترقی کی رفتار تیز ہو جائے گی اور جس طرح سیلاب کے سامنے بڑی بڑی عمارتیں اور
دیواریں گرتی اور مٹتی جاتی ہیں اسی طرح اس روحانیت کے دریا کے سامنے کفر کی عمارتیں دھڑا
دھڑ گرتی چلی جائیں گی۔ پھر قلب کی صفائی کے ساتھ ظاہری صفائی کی بھی ضرورت ہے اس لئے
اس سے بھی غافل نہ رہنا چاہئے اور اپنے فرائض کی اہمیت اور موقع کی نزاکت کو خوب اچھی
طرح محسوس کرنا چاہئے۔
موجودہ نازک حالت
اس وقت حالت یہ ہے کہ پہلی بوسیدہ عمارتوں کو مٹایا جا رہا ہے ان
کی جگہ نئی بنیادیں رکھی جارہی ہیں اور ایسا وقت بہت نازک اور
تکلیف دہ ہوتا ہے جبکہ پرانی عمارت گرا کر نئی بنائی جارہی ہوتی ہے کیونکہ خواہ مکان پرانا اور
بوسیدہ ہو تو بھی اس میں گزارہ کرنے والے کر ہی لیتے ہیں بارش میں اگر ایک جگہ سے ٹپکے تو
دوسری جگہ ہو بیٹھتے ہیں۔ گرمی میں دھوپ سے اور سردی میں ہو اسے بچتے ہیں لیکن جب مکان
بالکل گر جائے تو پھر کچھ بھی سہارا نہیں رہتا۔ پس آج اسلام کی وہ عمارت جو نا اہا جو نا اہلوں کی وجہ سے
بوسیدہ ہو گئی تھی گرادی گئی ہے اور اب نئی عمارت بنائی جائے گی۔ بوسیدہ عمارت کے گرنے
سے ہمیں خوشی ہے کہ نئی بنے گی لیکن جس طرح نیا مکان بنانے کے لئے بہت زیادہ فکر اور
کوشش کرنی پڑتی ہے، اس سے زیادہ کوشش کی ہمیں ضرورت ہے۔ اس وقت زیادہ سے زیادہ
دو تین مسلمان کہلانے والوں کی حکومتیں رہ گئی تھیں اور وہی اسلام کی عمارت سمجھی جاتی تھیں
لیکن چونکہ وہ ہو۔ وہ بوسیدہ ہو گئیں اس لئے خدا انہیں گرا رہا ہے اور اس طرح مسلمانوں کو بیدار اور
ہو شیار کیا گیا ہے۔ اب نئی عمارت بنے گی مگر تلوار کے ذریعہ نہیں، روحانی ذرائع سے اور اس
کے لئے تیاری کرنا ہمارے لئے نہایت ضروری ہے۔ اگرچہ یہ دن اسلام کے لئے بہت نازک
اور خطرناک دن ہیں مگر جو خدا تعالی پر یقین اور بھروسہ رکھتے ہیں ان کے لئے خوشی کا بھی موقع

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۲
اصلاح اعمال کی تلقین
ہے کہ اب نئی عمارت بنے گی پس اس عمارت کی تیاری کے لئے محنت اور کوشش کی ضرورت
ہے۔
باقی جس قدر لوگ ہیں
اسلام کی ترقی کے ساتھ مسلمانوں کی ترقی وابستہ ہے انہیں اس کی پرواہ ہیں
نہیں وہ دن رات دنیا حاصل کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور جنہیں کچھ مذہب کا خیال ہے وہ بھی
یہی کہتے ہیں کہ اپنے ایجاد کردہ ذرائع سے کامیاب ہو جائیں گے حالانکہ کوئی مذہب اس وقت
تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک کہ خدا کے ساتھ صلح نہ ہو اور خدا خود اس کا معاون و مددگار نہ
ہو جائے تو اسلام کی ترقی کے ساتھ مسلمانوں کی ترقی وابستہ ہے جب تک اسلام ترقی نہیں
کرے گا مسلمان بھی ترقی نہیں کر سکتے اور کوئی ذریعہ ان کی کامیابی کا نہیں ہے۔ لیکن عام لوگ
اس سے غافل پڑے ہوئے ہیں صرف ایک ہی جماعت ہے جس کی توجہ اس طرف ہے اور وہ
احمدی جماعت ہی ہے۔ اب دیکھئے کیسا نازک وقت ہے اسلام کی عمارت تیار ہونے کے لئے
ایک طرف تو کروڑوں مزدوروں کی ضرورت ہے لیکن دوسری طرف مزدوروں نے سٹرائک
کر رکھی ہے اور مسلمان کہلانے والوں نے کہہ دیا ہے کہ ہم اس میں حصہ نہیں لیں گے۔ اس
لئے صرف چند لاکھ ایسے آدمی ہیں جو بظاہر اتنی بڑی عمارت کے ایک گوشہ کے لئے بھی کافی
نہیں ہیں۔ ایسی حالت میں جس قدر محنت اور کوشش کی ہمیں ضرورت ہے وہ صاف ظاہر ہے۔
لیکن کیسی عجیب بات ہے کہ ایسے وقت میں اور اتنے کم
یہ آرام کرنے کا وقت نہیں مزدور ہونے کی صورت میں ان میں سے بھی کئی پاؤں
پھیلا کر بیٹھے ہوئے ہیں کہ ستالیں اور آرام کرلیں۔ ایسے لوگوں کو میں کہتا ہوں کہ یہ غفلت
اور سستی کا وقت نہیں اور نہ ہی آرام کرنے کا موقع ہے بلکہ کام کا وقت ہے اور آپ لوگوں
نے اس کام کے کرنے کے لئے کئی بار وعدے کئے ہیں میں ان وعدوں کے پورا کرنے کی طرف
توجہ دلاتا ہوں۔ پس جن میں غفلت اور سستی پائی جاتی ہے وہ اسے ترک کریں۔ کامیابی اور
کامرانی تمہارے دروازے پر کھڑی ہے اور یہ کامیابی یا تو رسول کریم انتقال کے وقت حاصل
ہوئی ہے یا اب ہوگی۔ رسول کریم ﷺ سے پوچھا گیا کہ یا رسول اللہ ا ا ہم اچھے ہیں یا
مسیح کے صحابہ ؟ آپ نے فرمایا میں نہیں جانتا۔ صحابہ کو جو انعام ملے ان کے متعلق مجھے کچھ
کہنے کی ضرورت نہیں ہر مسلمان خوب اچھی طرح جانتا ہے۔ پس انعام جو انہیں ملے وہی آپ

انوار العلوم جلد ۴
۲۳
اصلاح اعمال کی تلقین
لوگوں کو مل سکتے ہیں اور تمہارے لئے رحمتوں کے دروازے کھل گئے ہیں اور فضل کے
فوارے چل رہے ہیں مگر جہاں خدا کے رحم کی پھوار برس رہی ہے وہاں آگ کی بارش بھی
ہو رہی ہے۔ اب جس کے نیچے کوئی اپنے آپ کو لے جائے گا وہی اس پر پڑے گا۔ ہماری
جماعت کے لوگوں کو چاہئے کہ آگ چھوڑ کر پانی کی طرف آئیں اور اپنے آپ کو اس کے نیچے
رکھ دیں۔ اپنے اندر تغیر پیدا کریں تاکہ لوگوں کے دلوں کو فتح کر سکیں اور یہ کام بہت ہی مشکل
کام ہے جب تک اپنے اندر خاص تبدیلی نہ پیدا کی جائے گی اس وقت تک نہیں ہو سکے گا۔
لاہور کی جماعت کو خاص طور پر متوجہ ہونا چاہئے کیونکہ
جماعت لاہور سے خطاب قادیان کے بعد اگر ہماری جماعت کا کوئی مرکز ہو سکتا ہے تو وہ
لاہو رہی ہے جہاں ہر طرف سے لوگ آتے جاتے رہتے ہیں۔ اس لئے قادیان کے بعد اگر تبلیغ
میں کوئی جگہ محمد و معاون ہو سکتی ہے تو وہ یہی جگہ ہے کیونکہ ہر طرف کے لوگ یہاں جمع ہوتے
ہیں اور پھر یہاں سے تمام ملک میں پھیل جاتے ہیں اس لئے یہاں کی جماعت کی ذمہ داریاں
بہت بڑھی ہوتی ہیں۔ مگر میں دیکھتا ہوں ان کی کوتاہیاں بھی بہت بڑھی ہوئی ہیں اس کی وجہ یہ
نہیں کہ لوگوں میں اخلاص نہیں۔ بہت بڑا حصہ مخلص ہے لیکن وہ مجموعی طور پر اور مل کر کام
نہیں کرتے ہر ایک الگ الگ کام کر رہا ہے ۔ پس میں نصیحت کرتا ہوں کہ سب سے پہلے تو اپنے
قلوب اور اعمال کی اصلاح کرو اور پھر اپنی ذمہ داریوں کو دیکھو اگر تم ان ذمہ داریوں کو پورے
طور پر ادا کرو تو یقینا سمجھ لو کہ تمہارے لئے انعامات کے حصول کے دروازے کھل گئے ہیں اللہ
تعالٰی آپ لوگوں کو توفیق دے کہ اسلام اور سلسلہ کی ترقی کے لئے آپ بہت کچھ کام کر سکیں۔
الفضل | مارچ ۱۹۱۹ء) |

آج 10 میں سے 10 باقی