اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
۲۴۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
(فرموده ۲۶ فروری ۱۹۱۹ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوار العلوم جلد ۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّ عَلَى رَسُ رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
اسلامی تاریخ سے واقفیت کی ضرورت
د تقریر حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی جو آپ نے ا جو آپ نے ۲۶ فروری ۱۹۱۹ء کو مارٹن ہسٹاریکل سوسائٹی
اسلامیہ کالج لاہور کے ایک اجلاس میں فرمائی)
کچھ عرصہ ہوا میں نے یہ بات نہایت خوشی کے ساتھ سنی تھی کہ اسلامیہ کالج لاہور میں
ایک ایسی سوسائٹی قائم ہوئی ہے جس میں تاریخی امور سے واقف کار اپنی اپنی تحقیقات بیان کیا
کریں گے۔ مجھے اس سے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اقوام کی ترقی میں تاریخ سے آگاہ ہونا ایک
بہت بڑا محرک ہوتا ہے اور کوئی ایسی قوم جو اپنی گذشتہ تاریخی روایات سے واقف نہ ہو کبھی
ترقی کی طرف قدم نہیں مار سکتی۔ اپنے آباء واجداد کے حالات کی واقفیت بہت سے اعلیٰ مقاصد
کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔ پس جب اس سوسائٹی کے قائم ہونے کا مجھے علم ہوا تو اس خیال
سے کہ اس میں جہاں اور تاریخی مضامین پر لیکچر ہوں گے وہاں اسلامی تاریخ پر ایسے لیکچر ہوا
کریں گے جن سے کالجوں کے طالب علم اندازہ کر سکیں گے کہ ان کے آباء واجداد کے ذمہ
کیسے کیسے مشکل کام پڑتے رہے ہیں اور وہ کسی خوش اسلوبی اور کیسے استقلال کے ساتھ ان کو
کرتے رہے ہیں۔ اور ان کو معلوم ہو گا کہ ہم کیسے آباء کی اولاد ہیں اور ان کی ذریت اور
قائمقام ہونے کی حیثیت سے ہم پر کیا فرائض عائد ہیں۔ اور ان کو اپنے آباء کے شاندار اعمال
اور ان ان کی اعلیٰ شان کو دیکھ کر انہی جیسا بننے کا خیال پیدا ہو گا۔ پس مجھے اس سوسائٹی کے قائم
ہونے پر بہت خوشی ہوئی اور اب جب کہ مجھ سے اس سوسائٹی میں اسلامی تاریخ کے کسی
حصہ پر لیکچر دینے کے لئے کہا گیا تو میں نے نہایت خوشی سے اپنی روانگی ملتوی کر کے اس موقع پر
آپ لوگوں کے سامنے بعض تاریخی مضامین پر اپنی تحقیقات کا بیان کرنا منظور کر لیا۔

انوار العلوم جلد ۴
۲۲۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
مجھ سے کہا گیا تھا کہ میں بعض اسلامی تاریخی مسائل پر کچھ بیان کروں مضمون کی اہمیت
اور گو اسلامی تاریخ میں سب سے اہم وہ زمانہ ہے جس میں رسول کریم
نے خدا تعالی کے حکم کے ماتحت دنیا میں اسلام کا اعلان کیا اور تئیس سالہ محنت شاقہ
سے لاکھوں آدمیوں کے دلوں میں اس کا نقش ثبت کیا اور ہزاروں آدمیوں کی ایک ایسی
جماعت پیدا کر دی جس کا فکر ، قول اور فعل اسلام ہی ہو گیا۔ مگر چونکہ اسلام میں تفرقہ کی بنیاد
رسول کریم ال کی وفات کے پندرہ سال بعد پڑی ہے۔ اور اس وقت کے بعد مسلمانوں
میں شقاق کا شگاف وسیع ہی ہوتا چلا گیا ہے اور اسی زمانہ کی تاریخ نہایت تاریک پردوں میں
چھپی ہوئی ہے اور اسلام کے دشمنوں کے نزدیک اسلام پر ایک بد نما دھبہ ہے اور اس کے
دوستوں کے لئے بھی ایک سرچکرا دینے والا سوال ہے اور بہت کم ہیں جنہوں نے اس زمانہ کی
تاریخ کی دلدل سے صحیح و سلامت پار نکلنا چاہا ہو اور وہ اپنے مدعا میں کامیاب ہو سکے ہوں۔ اس
لئے میں نے یہی پسند کیا کہ آج آپ لوگوں کے سامنے اس کے متعلق کچھ بیان کروں۔
آپ لوگ جانتے ہوں گے کہ جو کام اللہ تعالیٰ نے میرے سپرد کیا اسلام کا شاندار ماضی ہوا ہے (یعنی جماعت احمدیہ کی تربیت اور اس کی ضروریات کا
انصرام اور اس کی ترقی کی فکر) وہ اپنی نوعیت میں بہت سی شقوں پر حاوی ہے۔ پس اس کے
انصرام کے لئے ان خاص تاریخی مضامین کا جو زمانہ خلافت سے متعلق ہیں علم رکھنا میرے لئے
ایک نہایت ضروری امر ہے اور اس لئے باوجود کم فرصتی کے مجھے اس زمانہ کی تاریخ کو زیر
مطالعہ رکھنا پڑتا ہے۔ اور گو ہمارا اصل کام مذہب کی تحقیق و تدقیق ہے مگر اس مطالعہ کے باعث
ابتدائے اسلام کی تاریخ کے بعض ایسے پوشیدہ امر مجھ پر خدا تعالیٰ کے فضل سے ظاہر ہوئے ہیں
جن سے اس زمانہ کے اکثر لوگ ناواقف ہیں۔ اور اس ناواقفیت کے باعث بعض مسلمان تو
اپنے مذہب سے بیزار ہو رہے ہیں اور ان کو اپنا ماضی ایسا بھیانک نظر آرہا ہے کہ اس کی
موجودگی میں وہ کسی شاندار مستقبل کی امید نہیں رکھ سکتے۔ مگر ان کی یہ مایوسی غلط اور ان کے
ایسے خیالات نادرست ہیں اور صرف اس امر کا نتیجہ ہیں کہ ان کو صحیح اسلامی تاریخ کا علم نہیں
ورنہ اسلام کا ماضی ایسا شاندار اور بے عیب ہے اور رسول کریم ﷺ کے صحبت یافتہ سب
کے سب ایسے اعلیٰ درجہ کے با اخلاق لوگ ہیں کہ ان کی نظیر دنیا کی کسی قوم میں نہیں ملتی خواہ وہ
کسی نبی کے صحبت یافتہ کیوں نہ ہوں۔ اور صرف رسول کریم ﷺ کے صحبت یافتہ لوگ ہی

انوار العلوم جلد ۴
۲۴۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ہیں جن کی نسبت کہا۔ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے استاد اور آقا کے نقش قدم پر چل کر ایسی
روحانیت پیدا کر لی تھی کہ سیاسیات کی خطرناک الجھن میں پڑ کر بھی انہوں نے تقوی اور دیانت
کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔ اور سلطنت کے بار کے نیچے بھی ان کی کمر ایسی ہی ایستادہ رہی جیسی
کہ اس وقت جب " قوت لایموت" کے وہ محتاج تھے اور ان کا فرش مسجد نبوی کی بے فرش
زمین تھی اور ان کا تکیہ ان کا اپنا ہاتھ ان کا شغل رسول کریم ال کا کلام مبارک سنتا تھا
اور ان کی تفریح خدائے واحد کی عبادت تھی۔
اسلام کے اولین فدائی حضرت عثمان و حضرت علی رضی الله عنهما غالبا آپ
لوگ سمجھ
گئے ہوں گے کہ میرا ارادہ اس وقت حضرت عثمان اور حضرت علی کی خلافت کے متعلق کچھ
بیان کرنے کا ہے۔ یہ دونوں بزرگ اسلام کے اولین فدائیوں میں سے ہیں۔ اور ان کے
ساتھی بھی اسلام کے بہترین ثمرات میں سے ہیں۔ ان کی دیانت اور ان کے تقوی پر الزام کا آنا
در حقیقت اسلام اسلام کی طرف عار عار کا منسوب ہوتا ہے۔ اور جو مسلمان بھی ۔ ن بھی سچے دل سے اس حقیقت
پر غور کرے گا اس کو اس نتیجہ پر پہنچنا پڑے گا کہ ان لوگوں کا وجود در حقیقت تمام قسم کی دھڑا
بندیوں سے ارفع اور بالا ہے۔ اور یہ بات بے دلیل نہیں بلکہ تاریخ کے اوراق اس شخص کے
لئے جو آنکھ کھول کر ان پر نظر ڈالتا ہے اس امر پر شاہد ہیں۔
جہاں تک میری تحقیق ہے ان بزرگوں اور ان کے غیر مسلم مؤرخین کی غلط بیانیاں دوستوں کے متعلق جو کچھ بیان کیا جاتا ہے وہ اسلام
کے دشمنوں کی کارروائی ہے اور گو صحابہ کے بعد بعض مسلمان کہلانے والوں نے بھی اپنی
نفسانیت کے ماتحت ان بزرگوں میں سے ایک یا دو سرے پر اتمام لگائے ہیں لیکن باوجود اس کے
صداقت ہمیشہ بلند و بالا رہی ہے اور حقیقت کبھی پردہ خفاء کے نیچے نہیں چھپی۔ ہاں اس زمانہ
میں جب کہ مسلمان اپنی تاریخ سے ناواقف ہو گئے اور خود اپنے مذہب پر ان کو آگاہی نہیں رہی
اسلام کے دشمنوں نے یا تو بعض دشمنوں کی روایات کو تاریخ اسلام سے چن کر یا صحیح واقعات
نتائج اخذ کر کے ایسی تاریخیں بنا دیں کہ جن سے صحابہ اور ان کے ذریعہ۔
اسلام پر
حرف آدے۔ چونکہ اس وقت مسلمانوں کی عینک جس سے وہ ہر ایک چیز کو دیکھتے ہیں ہیں غیر
مسلم مؤرخ ہو رہے ہیں اس لئے جو کچھ انہوں نے بتایا انہوں نے قبول کر لیا۔ جن لوگوں کو
سے غلط نتایج از
ذریعہ سے اس

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
خود عربی تاریخیں پڑھنے کا موقع ملا بھی انہوں نے بھی یورپ کی ہائر کریٹیسیزم
(HIGHER CRITICISM) (اعلی طریق تنقید سے ڈر کر ان بے سروپا اور جعلی روایات کو
جن پر یورپین مصنفوں نے اپنی تحقیق کی بناء رکھی تھی صحیح اور مقدم سمجھا اور دوسری روایات
کو غلط قرار دیا ۔ اور اس طرح یہ زمانہ ان لوگوں سے تقریباً خالی ہو گیا جنہوں نے واقعات کو ان
کی اصل شکل میں دیکھنے کی کوشش کی۔
اس بات کو خوب یاد رکھو کہ یہ اسلام میں فتنوں کے اصلی موجب صحابہ نہ تھے خیال کہ اسلام میں فتوں سے
موجب بعض بڑے بڑے صحابہ ہی تھے بالکل غلط ہے۔ ان لوگوں کے حالات پر مجموعی نظر
ڈالتے ہوئے یہ خیال بھی نہیں کیا جاسکتا کہ اپنے ذاتی اغراض یا مفاد کی خاطر انہوں نے اسلام کو
تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی۔ جن لوگوں نے صحابہ کی جماعت میں مسلمانوں میں اختلاف و
شقاق نمودار ہونے کی وجوہ تلاش کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے سخت غلطی کھائی ہے۔ فتنہ
کی وجوہ اور جگہ پیدا ہوئی ہیں اور وہیں ان کی تلاش کرنے پر کسی صحیح نتیجہ پر پہنچنے کی امید کی جا
سکتی ہے۔ جو غلط روایات کہ اس زمانہ کے متعلق مشہور کی گئی ہیں اگر ان کو صحیح تسلیم کر لیا
جارے تو ایک صحابی بھی نہیں بچتا جو اس فتنہ میں حصہ لینے سے محفوظ رہا ہو اور ایک بھی ایسا
نظر نہیں آتا جو تقوی اور دیانت پر مضبوطی سے قائم رہا ہو اور یہ اسلام کی صداقت پر ایک ایسا
حملہ ہے کہ پیچ و بنیاد اس سے اکھڑ جاتی ہے۔ حضرت مسیح فرماتے ہیں کہ درخت اپنے پھل سے
پہچانا جاتا ہے۔ اور ان روایات کے بموجب اسلام کے درخت کے پھل ایسے کڑوے ثابت
ہوتے ہیں کہ کچھ خرچ کرنا تو الگ رہا مفت بھی اس کے لینے کے لئے کوئی تیار نہ ہو گا۔ مگر کیا
کوئی شخص جس نے رسول کریم ال کی قوت قدسیہ کا ذرا بھی مطالعہ کیا ہو اس امر کے تسلیم
کرنے کے لئے تیار ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ یہ خیال کرنا بھی بعید از عقل ہے کہ جن لوگوں
انحضرت ا کی صحبت پائی آپ کے جلیل القدر اور جاں نثار صحابہ تھے اور آر آپ سے
نہایت قریبی رشتے اور تعلق رکھتے تھے وہ بھی اور ان کے علاوہ تمام دیگر صحابہ بھی بلا استثناء چند
ہی سال میں ایسے بگڑ گئے کہ صرف ذاتی اغراض کے لئے نہ کہ کسی مذہبی اختلاف کی بناء پر ایسے
اختلافات میں پڑ گئے کہ اس کے صدمہ سے اسلام کی جڑ ہل گئی۔ مگر افسوس ہے کہ گو مسلمان
لفظا تو نہیں کہتے کہ صحابہ نے اسلام کو تباہ و برباد کرنے کے لئے فتنے کھڑے کئے۔
نے آ

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
لیکن انہوں نے ایسے لوگوں کی روایتوں کو سچا سمجھ کر جنہوں نے اسلام اچھی طرح قبول نہیں کیا
تھا اور صرف زبانی اقرار اسلام کیا تھا اور پھر ایسے لوگوں کی تحقیقات پر اعتبار کر کے جو اسلام کے
سخت دشمن اور اس کے مثانے کے درپے ہیں ایسی باتوں کو تسلیم کر رکھا ہے جن کے تعلیم
کرنے سے لازمی نتیجہ نکلتا ہے کہ صحابہ کی جماعت نعوذ باللہ تقوی اور دیانت سے بالکل خالی
تھی ۔ یہ
میں اپنے بیان میں اس امر کا لحاظ رکھوں گا کہ تاریخیں وغیرہ نہ آئیں تاکہ سمجھنے میں وقت
نہ ہو اور مضمون پیچ دار نہ ہو جائے۔ کیونکہ میرے اس لیکچر کی اصل غرض ابتدائے اسلام کے
بعض اہم واقعات سے کالجوں کے طلباء کو واقف کرنا ہے۔ اور اسی وجہ سے ہی عربی عبارات
کے بیان کرنے سے بھی حتی الوسع اجتناب کروں گا اور واقعات کو حکایت کے طور پر بیان کروں
گا۔
یہ بات تمام تعلیم یافته
اختلافات کا ظہور خلیفہ ثالث کے زمانہ میں کیوں ہوا؟ مسلمانوں پر روشن ہوگی
سے
کہ مسلمانوں میں اختلاف کے آثار نمایاں طور پر خلیفہ ثالث کے عہد میں ظاہر ہوئے تھے ۔ ان
ل اور حضرت عمرؓ کے عہد میں اختلاف نے کبھی سنجیدہ صورت اختیار نہیں پہلے حضرت ابو بکر اور
کی۔ اور مسلمانوں کا کلمہ ایسا متحد تھا کہ دوست و دشمن سب اس کے افتراق کو ایک غیر ممکن امر
خیال کرتے تھے اور اسی وجہ سے عموماً لوگ اس اختلاف کو خلیفہ ثالث کی کمزوری کا نتیجہ قرار
دیتے ہیں۔ حالانکہ جیسا میں آگے چل کر بتاؤں گا واقعہ یوں نہیں۔
حضرت عمرؓ کے بعد تمام صحابہ رضی حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ابتدائی حالات اللہ عنہم کی نظر مسند خلافت پر بیٹھنے
کے لئے حضرت عثمان" پر پڑی۔ اور آپ اکابر صحابہ کے مشورہ سے اس کام کے لئے منتخب کئے
گئے ۔ آپ رسول کریم اس کے داماد تھے اور یکے بعد دیگرے آنحضرت ا کی دو
بیٹیاں آپ سے بیاہی گئیں۔ اور جب دوسری لڑکی آنحضرت ﷺ کی فوت ہوئی تو آپ نے
فرمایا کہ اگر میری کوئی اور بیٹی ہوتی تو میں اسے بھی حضرت عثمان سے بیاہ دیتا۔ اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ آنحضرت ﷺ کی نظر میں آپ کو خاص قدر و منزلت حاصل تھی۔ آپ اہل مکہ
کی نظر میں نہایت ممتاز حیثیت رکھتے اور اس وقت ملک عرب کے حالات کے مطابق مالدار

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۲
اسلام میں اختلافات کا آغاز
آدمی تھے ۔ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اسلام اختیار کرنے کے بعد جن خاص خاص لوگوں کو
تبلیغ اسلام کے لئے منتخب کیا ان میں ایک حضرت عثمان" بھی تھے ۔ اور آپ پر حضرت ابو بکر کا
گمان غلط نہیں گیا بلکہ تھوڑے دنوں کی تبلیغ سے ہی آپ نے اسلام قبول کر لیا۔ اور اس طرح
السَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں یعنی اسلام میں داخل ہونے والے اس پیشرو گردہ میں شامل ہوئے
جن کی قرآن کریم نہایت قابل رشک الفاظ میں تعریف فرماتا ہے۔ عرب میں انہیں جس قدر
عزت اور توقیر حاصل تھی اس کا کا کسی قدر پستہ اس واقعہ سے لگ سکتا ہے کہ جب رسول کریم
ا ایک رویا کی بناء پر مکہ تشریف لائے اور اہل مکہ نے بغض و کینہ سے نہ سے اندھے ہو کر آپ
کو عمرہ کرنے کی اجازت نہ دی تو آنحضرت ا نے تجویز فرمایا کہ کسی خاص معتبر شخص کو
اہل مکہ کے پاس اس امر پر گفتگو کرنے کے لئے بھیجا جارے اور حضرت عمرؓ کو اس کے لئے
انتخاب کیا۔ حضرت عمرؓ نے جواب دیا کہ یا رسول اللہ میں تو جانے کو تیار ہوں مگر مکہ میں اگر
کوئی شخص ان سے گفتگو کر سکتا ہے تو وہ حضرت عثمان ہے کیونکہ وہ ان لوگوں کی نظر میں خاص
عزت رکھتا ہے۔ پس اگر کوئی دوسرا شخص گیا تو اس پر کامیابی کی اتنی امید نہیں ہو سکتی جتنی کہ
حضرت عثمان رضی اللہ عنہ پر ہے۔ اور آپ کی اس بات کو حضرت رسول کریم ﷺ نے بھی
درست تصور کیا اور انہیں کو اس کام کے لئے بھیجا۔ اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ کفار میں بھی خاص عزت کی نظر سے دیکھے جاتے تھے۔
آر
اپ
حضرت عثمان" کا مرتبہ رسول کریم اس کی نظر میں کا بہت احترام فرماتے تھے
ایک دفعہ آر آپ لیٹے ہوئے تھے کہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور آپ اسی طرح
لیے رہے۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ تشریف لائے تب بھی آپ اسی طرح لیٹے رہے۔ پھر
حضرت عثمان تشریف لائے تو آپ نے جھٹ اپنے کپڑے سمیٹ کر درست کر لئے اور فرمایا کہ
حضرت عثمان کی طبیعت میں حیا بہت ہے اس لئے میں اس کے احساسات کا خیال کر کے ایسا کرتا
ہوں۔ (مسلم) كتاب فضائل الصحابة رضى الله عنهم باب من فضائل عثمان بن عفان، آپ ان شاز
آدمیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے اسلام کے قبول کرنے سے پہلے بھی کبھی شراب کو منہ
نہیں لگایا اور زنا کے نزدیک نہیں گئے۔ اور یہ ایسی خوبیاں ہیں جو عرب کے ملک میں جہاں
شراب کا پینا نخر اور زنا ایک روزمرہ کا شغل سمجھا جاتا تھا اسلام سے پہلے چند گنتی کے آدمیوں

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
سے زیادہ لوگوں میں نہیں پائی جاتی تھیں۔ غرض آپ کوئی معمولی آدمی نہ تھے۔ نہایت اعلیٰ
تھے۔ اسلام
کے لحاظ سے
درجہ کے اخلاق آپ میں پائے جاتے تھے۔ دنیاوی وجاہت کے
آپ نهایت ممتاز
اسلام میں سبقت رکھتے تھے۔ آنحضرت ا آپ پر نہایت خوش تھے۔ اور حضرت
عمرؓ نے آپ کو ان چھ آدمیوں میں سے ایک قرار دیا ہے جو حضرت رسول کریم اس کی
وفات کے وقت تک آر آپ کی اعلیٰ درجہ کی خوشنودی کو حاصل کئے رہے۔ اور پھر آپ عشرہ
مبشرہ میں سے ایک فرد ہیں یعنی ان دس آدمیوں میں سے ایک ہیں جن کی نسبت رسول کریم
نے جنت کی بشارت دی تھی۔ کے اتر مذی ابواب المناقب مناقب عبد الرحمن بن عوف)
آپ کے مسند خلافت پر متمکن ہونے سے چھ سال تک حکومت ومت میں کسی قسم کا کوئی فتنہ
نہیں اٹھا بلکہ لوگ آپ سے بالعموم بہت خوش تھے ۔ اس کے بعد یکدم ایک ایسا فتنہ پیدا ہوا جو
بڑھتے بڑھتے اس قدر ترقی کر گیا کہ کسی کے روکے نہ رک سکا۔ اور انجام کار اسلام کے لئے
سخت مصر ثابت ہوا۔ تیرہ سو برس گزر چکے ہیں مگر اب تک اس کا اثر امت اسلامیہ میں سے
زائل نہیں ہوا۔
اب سوال یہ ہے کہ یہ فتنہ کہاں سے پیدا ہوا؟ اس کا باعث
فتنہ کہاں سے پیدا ہوا؟ بعض لوگوں نے حضرت عثمان کو قرار دیا ہے اور بعض نے
حضرت علی کو ۔ بعض کہتے ہیں کہ حضرت عثمان نے بعض بدعتیں شروع کر دی تھیں جن سے
مسلمانوں میں جوش پیدا ہو گیا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ حضرت علی نے خلافت کے لئے خفیہ
کوشش شروع کر دی تھی اور حضرت عثمان کے خلاف مخالفت پیدا کر کے انہیں قتل کرا دیا تاکہ
خود خلیفہ بن جائیں۔ لیکن یہ دونوں باتیں غلط ہیں نہ حضرت عثمان نے کوئی بدعت جاری کی
اور نہ حضرت علی نے خود خلیفہ بننے کے لئے انہیں قتل کرایا یا ان کے قتل کے منصوبہ میں
شریک ہوئے بلکہ اس فتنہ کی اوبر ہی وجوہات تھیں۔ حضرت عثمان اور حضرت علی کا دامن اس
قسم کے الزامات سے بالکل پاک ہے وہ نہایت مقدس انسان تھے ۔ حضرت عثمان" تو وہ انسان تھے
جن کے متعلق حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ انہوں نے اسلام کی اتنی خدمات کی ہیں
کہ وہ اب جو چاہیں کریں خدا ان کو نہیں پوچھے گا ۔ اتر مذی ابواب المناقب باب مناقب عثمان بن
عفان، اس کا یہ مطلب نہ تھا کہ خواہ وہ اسلام سے ہی برگشتہ ہو جائیں تو بھی مؤاخذہ نہیں ہو گا۔
بلکہ یہ تھا کہ ان میں اتنی خوبیاں پیدا ہو گئی تھیں اور وہ نیکی میں اس قدر ترقی کر گئے تھے کہ یہ

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ممکن ہی نہ رہا تھا کہ ان کا کوئی نعل اللہ تعالی کے احکام کے خلاف ہو۔ پس حضرت عثمان ایسے
انسان نہ تھے کہ وہ کوئی خلاف شریعت بات جاری کرتے اور نہ حضرت علی ایسے انسان تھے کہ
خلافت کے لئے خفیہ منصوبے کرتے جہاں تک میں نے غور کیا اور مطالعہ کیا ہے اس فتنہ ہائکہ کی
چار وجوہ ہیں۔
اول: عموماً انسانوں کی طبیعت حصول جاہ و مال کی طرف مائل رہتی ہے فتنے کی چار وجوہ سوائے ان لوگوں کے جن کے دلوں کو خدائے تعالی نے خاص طور پر
پر
صاف کیا ہو ۔ صحابہ کی عزت ان کے مرتبہ اور ان کی ترقی اور حکومت کو دیکھ کر نو مسلموں میں
بعض لوگ جو کامل الایمان نہ تھے حسد کرنے لگے ۔ اور جیسا کہ قدیم سے سنت چلی آئی ہے
اس بات کی امید کرنے لگے کہ یہ لوگ حکومت کے کاموں سے دست بردار ہو کر سب کام
ہمارے ہاتھوں میں دے دیں اور کچھ اور لوگوں کو بھی اپنا جو ہر دکھانے کا موقع دیں۔ ان
لوگوں کو یہ بھی برا معلوم ہوتا تھا کہ علاوہ اس کے کہ حکومت صحابہ کے قبضہ میں تھی اموال میں
بھی ان کو خاص طور پر حصہ ملتا تھا۔ پس یہ لوگ اندر ہی اندر جلتے رہتے تھے اور کسی ایسے تغیر
کے منتظر تھے جس سے یہ انتظام درہم برہم ہو کر حکومت ان لوگوں کے ہاتھوں میں آجائے۔
اور یہ بھی اپنے جو ہر لیاقت دکھا دیں اور دنیادی وجاہت اور اموال حاصل کریں۔ دنیاوی
حکومتوں میں ایسے خیالات ایک حد تک قابل معافی ہو سکتے ہیں بلکہ بعض اوقات معقول بھی کہلا
سکتے ہیں۔ کیونکہ اول دنیاوی حکومتوں کی بنیاد کلی طور پر ظاہری اسباب پر ہوتی ہے اور ظاہری
اسباب ترقی میں سے ایک بہت بڑا سبب نئے خیالات اور نئی روح کا قالب حکومت میں داخل
کرنا بھی ہے۔ جو اسی صورت میں ممکن ہے کہ پہلے کام کرنے والے خود بخود کام سے علیحدگی
اختیار کر کے دوسرں کے لئے جگہ چھوڑ دیں۔
دوم: حکومت دنیاوی کو چونکہ نیابت عامہ کے طور پر اختیارات ملتے ہیں اس لئے عوام کی
رائے کا احترام اس کے لئے ضروری ہے اور لازم ہے کہ وہ لوگ اس کے کاموں کے انصرام
میں خاص دخل رکھتے ہوں جو عوام کے خیالات کے ترجمان ہوں۔ مگر دینی سلسلہ میں معاملہ اس
کے بالکل برعکس ہے وہاں ایک مقررہ قانون کی پابندی سب اصول سے مقدم اصل ہوتا ہے
اور اپنے خیالات کا دخل سوائے ایسی فروعات کے جن سے شریعت نے خود خاموشی اختیار کی ہو
قطعاً ممنوع ہے۔ دوم دینی سلسلوں کو اختیارات خدا تعالیٰ کی طرف سے ملتے ہیں اور اس کی

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۵۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
زمام انتظام جن لوگوں کے ہاتھوں میں ہوتی ہے ان کا فرض ہوتا ہے کہ امور دینیہ میں وہ
لوگوں کو راستہ سے ادھر ادھر نہ ہونے دیں۔ اور بجائے اس کے کہ وہ لوگوں کے خیالات کی
ترجمانی کریں ان پر واجب ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کے خیالات کو اس سانچہ میں ڈھالیں جو کہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے اس زمانہ کی ضروریات کے مطابق تیار ہوا ہے۔
غرض اسلام کی حقیقت کو نہ سمجھنے کی وجہ سے
یہ
خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا اعتراضات ان لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتے
تھے۔ وہ نہ سوچتے تھے کہ خلافت اسلامیہ کوئی دنیاوی حکومت نہ تھی نہ صحابہ عام امرائے
دولت ۔ بلکہ خلافت اسلامیہ ایک مذہبی انتظام تھا اور قرآن کریم کے خاص احکام مندرجہ سورۂ
نور کے مطابق قائم کیا گیا تھا۔ اور صحابہ وہ ارکان دین تھے کہ جن کی اتباع روحانی مدارج کے
حصول کے لئے خدا تعالیٰ نے فرض کی تھی۔ صحابہ نے اپنے کاروبار کو ترک کرکے ہر قسم کی
مسکنت اور غربت کو اختیار کرکے اپنی جانوں کو خطرہ میں ڈال کر اپنے عزیز و اقرباء کی صحبت و
محبت کو چھوڑ کر اپنے وطنوں کو خیر باد کہہ کر اپنے خیالات و جذبات کو قربان کرکے آنحضرت
ال کی صحبت و محبت کو اختیار کیا تھا اور بعض نے قریباً ایک چوتھائی صدی آپ کی شاگردی
اختیار کر کے اسلام کو سبقاً سبقاً پڑھا تھا۔ اور اس پر عمل کر کے اس کا عملی پہلو مضبوط کیا تھا۔ وہ
جانتے تھے کہ اسلام سے کیا مطلب ہے ۔ اس کی کیا غرض ہے۔ اس کی کیا حقیقت ہے۔ اس کی
تعلیم پر کس طرح عمل کرنا چاہئے۔ اور اس پر عمل کر کے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ پس وہ
کسی دنیاوی حکومت کے بادشاہ اور اس کے ارکان نہ تھے۔ وہ سب سے آخری دین اور
خاتم النبین کی لائی ہوئی شریعت کے معلم تھے ۔ اور ان پر فرض کیا گیا تھا کہ اپنے عمل سے،
اپنے قول سے اپنی حرکات سے اپنی سکنات سے اسلام کی ترجمانی کریں اور اس کی تعلیم لوگوں
کے دلوں میں نقش کریں اور ان کے جوارح پر اس کو جاری کریں۔ وہ استبداد کے حامی نہ تھے
بلکہ شریعت غراء کے حامی تھے۔ وہ دنیا سے متنفر تھے۔ اور اگر ان کا بس ہوتا تو دنیا کو ترک کرکے
گوشہ ہائے تنہائی میں جا بیٹھتے اور ذکر خدا سے اپنے دلوں کو راحت پہنچاتے۔ مگر وہ اس
ذمہ داری سے مجبور تھے جس کا بوجھ خدا اور اس کے رسول ﷺ نے ان کے کندھوں پر
رکھا تھا۔ کے پس وہ جو کچھ کرتے تھے اپنی خواہش سے نہیں کرتے تھے بلکہ خدا تعالیٰ کے حکم کے
ماتحت اور اس کے رسول کی ہدایات کے مطابق کرتے تھے۔ اور ان پر حسد کرنا یا بد گمانی کرنا

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ایک خطرناک غلطی تھی۔ باقی رہا یہ اعتراض کہ صحابہ کو خاص طور پر اموال کیوں دیئے جاتے
تھے یہ بھی ایک وسوسہ تھا۔ کیونکہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا ان کے حقوق کے مطابق ملتا تھا۔ وہ
دوسرے لوگوں کے حقوق دبا کر نہیں لیتے تھے۔ بلکہ ہر ایک شخص خواہ وہ کل کا مسلمان ہو اپنا
حق اسی طرح پاتا تھا جس طرح ایک سابق بالایمان۔ ہاں صحابہ کا کام اور ان کی محنت اور قربانی
دوسرے لوگوں سے بڑھی ہوئی تھی اور ان کی پرانی خدمات اس پر مستزاد تھیں۔ پس وہ ظلماً
نہیں بلکہ انصافاً دوسرے لوگوں کی نسبت زیادہ حق دار تھے۔ اس لئے دوسرے لوگوں کی نسبت
زیادہ بدلہ پاتے تھے۔ انہوں نے اپنے حصے خود نہ مقرر کئے تھے بلکہ خدا اور اس کے رسول نے
ان کے حصے مقرر کئے تھے۔ اگر ان لوگوں کے ساتھ خاص معاملہ نہ کیا جاتا تو وہ پیشگوئیاں کیونکر
پوری ہوتیں۔ جو قرآن کریم اور احادیث رسول کریم میں ان لوگوں کی ترقی اور ان
کے اقبال اور ان کی رفاہت اور ان کے غناء کی نسبت کی گئی تھیں۔ اگر حضرت عمرؓ کسری کی
حکومت کے زوال اور اس کے خزانوں کی فتح پر کسری کے کڑے سراقہ بن مالک کو نہ دیتے اور
نہ پہناتے تو رسول کریم اس کی وہ بات کیونکر پوری ہوتی کہ میں سراقہ کے ہاتھ میں کسری
کے کڑے دیکھتا ہوں۔ مگر میں یہ بھی کہوں گا کہ صحابہ کو جو کچھ ملتا تھا دوسروں کا حق مار کر نہ ملتا
تھا بلکہ ہر ایک شخص جو ذرا بھی حکومت کا کام کرتا تھا اس کو اس کا حق دیا جاتا تھا۔ اور خلفاء
رم
اس بارے میں نہایت محتاط تھے۔ صحابہ کو صرف ان کا حق دیا جاتا تھا اور وہ ان کے کام اور ان
کی سابقہ خدمات کے لحاظ سے بے شک دوسروں سے زیادہ ہوتا تھا۔ اور پھر ان میں سے ایک
حصہ موجودہ جنگوں میں بھی حصہ لیتا تھا اور اس خدمت کے صلہ میں بھی وہ ویسے ہی بدلہ کا
مستحق ہوتا جیسے کہ اور لوگ۔ مگر یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ
صحابہ ان اموال کو جمع کرنے یا ان کو اپنے نفسوں پر خرچ کرنے کے عادی نہ تھے بلکہ وہ اپنا حصہ
صرف خدا اور رسول کے کلام کو سچا کرنے کے لئے لیتے تھے ورنہ ان میں سے ہر ایک اپنی
سخاوت اور اپنی عطا میں اپنی نظیر آپ تھا اور ان کے اموال صرف غرباء کی کفالت اور ان کی خبر
گیری میں صرف ہوتے تھے۔
غرض صحابہ کی نسبت جو بعض لوگوں کو حسد اور صحابہ کی نسبت بد گمانی بلاوجہ ہے بد گمانی پیدا ہو گئی تھی بلاوجہ اور بلا سب تھی۔ مگر
بلا وجہ ہو یا بارجہ اس کا بیج بویا گیا تھا اور دین کی حقیقت سے ناواقف لوگوں میں سے ایک طبقہ

انوار العلوم جلد ۴
۲۵۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ان کو غاصب کی حیثیت میں دیکھنے لگا تھا اور اس بات کا منتظر تھا کہ کب کوئی موقع ملے اور ان
لوگوں کو ایک طرف کر کے ہم حکومت و اموال حکومت پر تصرف کریں۔ دوسری وجہ اس فساد
کی یہ تھی کہ اسلام نے حریت فکر اور آزادی عمل اور مساوات افراد کے ایسے سامان پیدا کر
دیئے تھے جو اس سے پہلے بڑے سے بڑے فلسفیانہ خیالات کے لوگوں کو بھی میسر نہ تھے۔ اور
جیسا کہ قاعدہ ہے کہ کچھ لوگ جو اپنے اندر مخفی طور پر بیماریوں کا مادہ رکھتے ہیں وہ اعلیٰ سے اعلیٰ
غذا سے بھی بجائے فائدہ کے نقصان اٹھاتے ہیں۔ اس حریت فکر اور آزادی عمل کے اصول
سے کچھ لوگوں نے بجائے فائدہ کے نقصان اٹھایا اور اس کی حدود کو قائم نہ رکھ سکے۔ اس
مرض کی ابتداء تو رسول کریم ال کے زمانہ میں ہی ہوئی جب کہ ایک ناپاک روح نام کے
مسلم نے رسول کریم اس کے منہ پر آپ کی نسبت یہ الفاظ کہے کہ یا رسول اللہ تقویٰ اللہ
سے کام لیں کیونکہ آپ نے تقسیم مال میں انصاف سے کام نہیں لیا۔ جس پر رسول کریم
نے فرمایا کہ إِنَّهُ يَخْرُجُ نَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِنْضِئِي هُذَا قَوْم يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ رَطْبَا لَا يُجَاوِزُ
حَنَا جِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهُمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ بخاری کتاب المغازی باب
بعث علی ابن ابی طالب و خالد ابن الوليد الى اليمن قبل حجة الوداع ، یعنی اس شخص کی نسل سے
ایک قوم نکلے گی جو قرآن کریم بہت پڑھیں گے لیکن وہ ان کے گلے سے نہیں اترے گا۔ اور وہ
دین سے ایسے نکل جائیں گے جس طرح تیر اپنے نشانہ سے نکل جاتا ہے۔
دوسری دفعہ ان خیالات کی دبی ہوئی آگ نے ایک شعلہ حضرت عمرؓ کے وقت میں مارا
جب کہ ایک شخص نے بر سر مجلس کھڑے ہو کر حضرت عمرؓ جیسے بے نفس انسان اور امت محمدیہ
کے اموال کے محافظ خلیفہ پر اعتراض کیا کہ یہ کرتا آپ نے کہاں سے بنوایا ہے۔ مگر ان دونوں
وقتوں میں اس فتنہ نے کوئی خوفناک صورت اختیار نہیں کی کیونکہ اس وقت تک اس کے
نشو و نما پانے کے لئے کوئی تیار شدہ زمین نہ تھی۔ اور نہ موسم ہی موافق تھا۔ ہاں حضرت عثمان
رضی اللہ عنہ کے وقت میں یہ دونوں باتیں میسر آگئیں اور یہ پودا جسے میں اختلال کا پودا کہوں گا
ایک نہایت مضبوط تنے پر کھڑا ہو گیا اور حضرت علی کے وقت میں تو اس نے ایسی نشو و نما پائی کہ
قریب تھا کہ تمام اقطار عالم میں اس کی شاخیں اپنا سایہ ڈالنے لگیں۔ مگر حضرت علیؓ نے وقت پر
اس کی مضرت کو پہچانا اور ایک کاری ہاتھ کے ساتھ اسے کاٹ کر گرا دیا اور اگر وہ بالکل اسے
مثانہ سکے تو کم از کم اس کے دائرہ اثر کو انہوں نے بہت محدود کر دیا ۔

آج 10 میں سے 10 باقی