اسلام میں اختلافات کا آغاز
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ؟
۲۵۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
تیسرا سبب میرے نزدیک یہ ہے کہ اسلام کی نورانی شعاعوں کے اثر سے بہت سے لوگوں
نے اپنی زندگیوں میں ایک تغیر عظیم پیدا کر دیا تھا مگر اس اثر ہے وہ کمی کسی طرح پوری نہیں ہو
سکتی تھی جو ہمیشہ دینی و دنیاوی تعلیم کے حصول کے لئے کسی معلم کا انسان کو محتاج بناتی ہے۔
رسول کریم ال کے وقت میں جب فوج در فوج آدمی داخل اسلام ہوئے تب بھی یہی خطرہ
دامن گیر تھا۔ مگر آپ سے خدا تعالی کا خاص وعدہ تھا کہ اس ترقی کے زمانہ میں اسلام لانے
والے لوگوں کو بداثر سے بچایا جائے گا۔ چنانچہ آپ کی ، آپ کی وفات کے بعد گو ایک سخت لہرارتداد کی
پیدا ہوئی مگر فور ا دب گئی اور لوگوں کو حقیقت اسلام معلوم ہو گئی مگر آپ کے بعد ایران و شام
اور مصر کی فتوحات کے بعد اسلام اور دیگر مذاہب کے میل و ملاپ سے جو فتوحات روحانی اسلام
کو حاصل ہوئیں وہی اس کے انتظام سیاسی کے اختلال کا باعث ہو گئیں ۔ کروڑوں کروڑ آدمی
اسلام کے اندر داخل ہوئے اور اس کی شاندار تعلیم کو دیکھ کر ایسے فدائی ہوئے کہ اس کے
لئے جانیں دینے کے لئے تیار ہو گئے۔ مگر اس قدر تعداد نو مسلموں کی بڑھ گئی کہ ان کی تعلیم کا
کوئی ایسا انتظام نہ ہو سکا جو طمانیت بخش ہوتا۔ جیسا کہ قاعدہ ہے اور انسانی دماغ کے باریک
مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی جوش کے ماتحت ان لوگوں کی تربیت اور تعلیم کی ضرورت
محسوس نہ ہوئی۔ جو کچھ یہ مسلمانوں کو کرتے دیکھتے تھے کرتے تھے اور ہر ایک حکم کو بخوشی بجا
لاتے تھے ۔ مگر جوں جوں ابتدائی جوش کم ہوتا گیا۔ جن لوگوں کو تربیت روحانی حاصل کرنے کا
موقع نہ ملا تھا ان کو احکام اسلام کی بجا آوری بار معلوم ہونے لگی۔ اور نئے جوش کے ٹھنڈا
ہوتے ہی پرانی عادات نے پھر زور کرنا شروع کیا۔ غلطیاں ہر ایک انسان
جاتی ہیں اور
سیکھتے سکھتے انسان سیکھتا ہے۔ اگر ان لوگوں کو کچھ حاصل کرنے کا خیال ہوتا تو کچھ عرصہ تک
ٹھوکریں کھاتے ہوئے آخر سیکھ جاتے ۔ مگر یا تو رسول کریم ﷺ کے وقت یہ حال تھا کہ ایک
شخص سے جب ایک جرم ہو گیا تو باوجو د رسول کریم کے اشارہ فرمانے کے کہ جب خدا
تعالٰی ستاری کرے تو کوئی خود کیوں اپنی فضیحت کرے اس نے اپنے قصور کا خود اقرار کیا اور
سنگسار ہونے سے نہ ڈرا۔ یا اب حدود شریعت کو قائم رکھنے کے لئے اگر چھوٹی سے چھوٹی سزا
بھی دی جاتی تو ان لوگوں کو ناپسند ہوتی۔ پس بوجہ اسلام کے دل میں نہ داخل ہونے کے
شریعت کو توڑنے سے کچھ لوگ باز نہ رہتے۔ اور جب حدود شریعت کو قائم کیا جاتا تو ناراض
ہوتے اور خلیفہ اور اس کے مال پر اعتراض کرتے اور ان کے خلاف اپنے دل میں کینہ رکھتے
سے ہو
انوار العلوم جلد ۴
۲۵۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اور اس انتظام کو سرے سے ہی اکھاڑ پھینک دینے کے منصوبے کرتے۔
چوتھا سبب میرے نزدیک اس فتنہ کا یہ تھا کہ اسلام کی ترقی ایسے غیر معمولی طور پر ہوئی
ہے کہ اس کے دشمن اس کا اندازہ شروع میں کر ہی نہ سکے۔ مکہ والے بھی اپنی طاقت کے
گھمنڈ میں اور رسول کریم کے ضعف کے خیال میں ہی بیٹھے تھے کہ مکہ فتح ہو گیا اور
اسلام جزیرہ عرب میں پھیل گیا۔ اسلام کی اس بڑھنے والی طاقت کو قیصر روم اور کسری ایران
ایسی حقارت آمیز اور تماش میں نگاہوں سے دیکھ رہے تھے جیسے کہ ایک جابر پہلوان ایک
گھٹنوں کے بل رینگنے والے بچہ کی کھڑے ہونے کے لئے پہلی کوشش کو دیکھتا ہے۔
سلطنت ایران اور دولت یونان ضربت محمدی کے ایک ہی صدمہ سے پاش پاش ہو گئیں۔
جب تک مسلمان ان جابر حکومتوں کا مقابلہ کر رہے تھے جنہوں نے سینکڑوں ہزاروں سال سے
بنی نوع انسان کو غلام بنا رکھا تھا اور اس کی قلیل التعداد بے سامان فوج دشمن کی کثیر التعداد
با سامان فوج کے ساتھ برسر پیکار تھی۔ اس وقت تک تو دشمنان اسلام یہ خیال کرتے رہے کہ
مسلمانوں کی کامیابیاں عارضی ہیں اور عنقریب یہ لہر نیا رخ پھیرے گی۔ اور یہ آندھی کی طرح
اٹھنے والی قوم بگولے کی طرح اڑ جائے گی۔ مگر ان کی حیرت کی کچھ حد نہ رہی جب چند سال کے
عرصہ میں مطلع صاف ہو گیا اور دنیا کے چاروں کونوں پر اسلامی پرچم لہرانے لگا یہ ایسی کامیابی
تھی جس نے دشمن کی عقل مار دی اور وہ حیرت و استعجاب کے سمندر میں ڈوب گیا۔ اور صحابہ
اور ان کے صحبت یافتہ لوگ دشمنوں کی نظر میں انسانوں سے بالا ہستی نظر آنے لگے ۔ اور وہ
تمام امیدیں اپنے دل سے نکال بیٹھے۔ مگر جب کچھ عرصہ فتوحات پر گزر گیا اور وہ حیرت و
استعجاب جو ان کے دلوں میں پیدا ہو گیا تھا کم ہوا اور صحابہ کے ساتھ میل جول سے وہ پہلا
خوف و خطر جاتا رہا تو پھر اسلام کا مقابلہ کرنے اور مذاہب باطلہ کو قائم کرنے کا خیال پیدا ہوا۔
اسلام کی پاک تعلیم کا مقابلہ دلائل سے تو وہ نہ کر سکتے تھے۔ حکومتیں مٹ چکی تھیں اور وہ ایک
ہی حربہ جو حق کے مقابلہ میں چلایا جاتا تھا یعنی جبر اور تعدی ٹوٹ چکا تھا۔ اب ایک ہی صورت
باقی تھی یعنی دوست بن کر دشمن کا کام کیا جائے اور اتفاق پیدا کر کے اختلاف کی صورت کی
جائے ۔ پس بعض شقی القلب لوگوں نے جو اسلام کے نور کو دیکھ کر اندھے ہو رہے تھے اسلام کو
ظاہر میں قبول کیا اور مسلمان ہو کر اسلام کو تباہ کرنے کی نیت کی۔ چونکہ اسلام کی ترقی خلافت
سے وابستہ تھی اور گلہ بان کی موجودگی میں بھیڑیا حملہ نہ کر سکا اس لئے یہ تجویز کی گئی کہ خلافت
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کو مٹایا جارے اور اس سلکِ اتحاد کو توڑ دیا جاوے جس میں تمام عالم کے مسلمان پروئے ہوئے
ہیں تاکہ اتحاد کی برکتوں سے مسلمان محروم ہو جائیں۔ اور نگران کی عدم موجودگی سے فائدہ
اٹھا کر مذاہب باطلہ پھر اپنی ترقی کے لئے کوئی راستہ نکال سکیں اور دجل و فریب کے ظاہر ہونے
کا کوئی خطرہ نہ رہے۔
یہ وہ چار بواعث ہیں جو میرے نزدیک اس فتنہ عظیم کے برپا کرنے کا موجب ہوئے۔ جس
نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے وقت میں ملت اسلام کی بنیادوں کو ہلا دیا اور بعض وقت اس
پر ایسے آئے کہ دشمن اس بات پر اپنے دل میں خوش ہونے لگا کہ یہ قصر عالی شان اب اپنی
چھتوں اور دیواروں سمیت زمین کے ساتھ آگے گا اور ہمیشہ کے لئے اس دین کا خاتمہ ہو جائے
گا جس نے اپنے لئے یہ شاندار مستقبل مقرر کیا ہے کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَى وَ
دِيْنِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه (است: ۱۰) یعنی وہ خدا ہی ہے کہ جس نے اپنا رسول بچے
دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کو باوجود اس کے منکروں کی ناپسندیدگی کے تمام ادیان باطلہ پر
غالب کرے۔
فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اٹھا؟
میں نے ان تاریخی واقعات سے جو
حضرت عثمان کے آخری ایام خلافت
میں ہوئے نتیجہ نکال کر اصل بواعث فتنہ بیان کر دیئے ہیں۔ وہ درست ہیں یا غلط اس کا اندازہ
آپ لوگوں کو ان واقعات کے معلوم کرنے پر جن سے میں نے یہ نتیجہ نکالا ہے خود ہو جائے گا۔
مگر پیشتر اس کے کہ میں وہ واقعات بیان کروں اس سوال کے متعلق بھی کچھ کہہ دینا چاہتا ہوں
کہ یہ فتنہ حضرت عثمان کے وقت میں کیوں اٹھا؟ بات یہ ہے کہ حضرت عمرؓ کے زمانہ میں لوگ
کثرت سے اسلام میں داخل ہوئے۔ ان نو مسلموں میں اکثر حصہ وہی تھا جو عربی زبان سے
ناواقف تھا اور اس وجہ سے دین اسلام کا سیکھنا اس کے لئے ویسا آسان نہ تھا جیسا کہ عربوں کے
لئے اور جو لوگ عربی جانتے بھی تھے وہ ایرانیوں اور شامیوں سے میل ملاپ کی وجہ سے
صدیوں سے ان گندے خیالات کا شکار رہے تھے جو اس وقت کے تمدن کالازمی نتیجہ تھے ۔ علاوہ
ازیں ایرانیوں اور مسیحیوں سے جنگوں کی وجہ سے اکثر صحابہ اور ان کے شاگردوں کی تمام
طاقتیں دشمن کے حملوں کے رد کرنے میں صرف ہو رہی تھیں۔ اس ایک طرف توجہ کا بیرونی
دشمنوں کی طرف مشغول ہونا دوسری طرف اکثر نو مسلموں کا عربی زبان سے ناواقف ہونا یا عجمی
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
خیالات سے متأثر ہونا دو عظیم الشان سبب تھے اس امر کے کہ اس وقت کے اکثر نو مسلم دین
سے کما حقہ واقف نہ ہو سکے۔ حضرت عمرؓ کے وقت میں چونکہ جنگوں کا سلسلہ بہت بڑے پیمانے
پر جاری تھا اور ہر وقت دشمن کا خطرہ لگا رہتا تھا لوگوں کو دوسری باتوں کے سوچنے کا موقع ہی نہ
ملتا تھا۔ اور پھر دشمن کے بالمقابل پڑے ہوئے ہونے کا باعث طبعاً مذہبی جوش بار بار رونما ہوتا
تھا۔ جو مذہبی تعلیم کی کمزوری پر پردہ ڈالے رکھتا تھا۔ حضرت عثمان کے ابتدائی عہد میں بھی یہی
حال رہا۔ کچھ جنگیں بھی ہوتی رہیں اور کچھ کچھ پچھلا اثر لوگوں کے دلوں میں باقی رہا۔ جب کسی قدر
امن ہوا اور پچھلے جوش کا اثر بھی کم ہوا تب اس مذہبی کمزوری نے اپنا رنگ دکھایا اور دشمنان
اسلام نے بھی اس موقع کو غنیمت سمجھا اور شرارت پر آمادہ ہو گئے ۔ غرض یہ فتنہ حضرت عثمان
کے کسی عمل کا نتیجہ : کا نتیجہ نہ تھا۔ بلکہ یہ حالات کسی خلیفہ کے وقت میں بھی پیدا ہو جاتے فتنہ نمودار
ہو جاتا۔ اور حضرت عثمان کا صرف اس قدر قصور ہے کہ وہ ایسے زمانہ میں مسند خلافت پر
متمکن ہوئے جب ان فسادات کے پیدا کرنے میں ان کا اس سے زیادہ دخل نہ تھا جتنا کہ حضرت
ابوبکر اور حضرت عمرہ کا اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ فساد ان دونوں بزرگوں کی کسی کمزوری کا
نتیجہ تھا۔ میں حیران ہوں کہ کس طرح بعض لوگ ان فسادات کو حضرت عثمان کی کسی کمزوری
کا نتیجہ قرار دیتے ہیں حالانکہ حضرت عمرؓ جن کو حضرت عثمان کی خلافت کا خیال بھی نہیں ہو سکتا
تھا انہوں نے اپنے زمانہ خلافت میں اس فساد کے بیج کو معلوم کر لیا تھا۔ اور قریش کو اس سے
بڑے زور دار الفاظ میں متنبہ کیا تھا۔ چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت عمر صحابہ کبار کو باہر نہیں جانے
دیا کرتے تھے اور جب کوئی آپ سے اجازت لیتا تو آپ فرماتے کہ کیا رسول کریم ال کے
ساتھ مل کر جو آپ لوگوں نے جہاد کیا ہے وہ کہ وہ کافی نہیں ہے۔ کہ آخر ایک دفعہ صحابہ نے
شکایت کی تو آپ نے فرمایا کہ میں نے اسلام کو اس طرح چرایا ہے جس طرح اونٹ چرایا جاتا
ہے پہلے اونٹ پیدا ہوتا ہے پھر بٹھا بنتا ہے۔ پھر دو دانت کا ہوتا ہے۔ پھر چار دانت کا ہوتا ہے۔
پھر چھ دانت کا ہوتا ہے۔ پھر اس کی کچلیاں نکل آتی ہیں۔ اب بتاؤ کہ جس کی کچلیاں نکل
آئیں اس کے لئے سوائے ضعف کے اور کسی امر کا انتظار کیا جا سکتا ہے۔ سنو! اسلام اب اپنے
کمال کی حد کو پہنچ گیا ہے۔ قریش چاہتے ہیں کہ سب مال میں لے جاویں اور دوسرے لوگ
محروم رہ جاویں۔ سنو! جب تک عمر بن الخطاب زندہ ہے وہ قریش کا گلا پکڑے رکھے گا تاکہ وہ
فتنہ کی آگ میں نہ گر جاویں۔ اظہری جلد ۷ صفحه ۳۰۲۶٬۳۰۲۵ مطبوعہ ، وعہ بیروت)
ه
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۲
اسلام میں اختلافات کا آغاز
حضرت عمرؓ کے اس کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے زمانہ میں ہی لوگوں میں صحابہ کے
خلاف یہ خیالات موجزن دیکھتے تھے کہ ان کو حصہ زیادہ ملتا ہے۔ اس لئے وہ سوائے چند ایسے
صحابہ کے جن کے بغیر لشکروں کا کام نہیں چل سکتا تھا باقی صحابہ کو جہاد کے لئے نکلنے ہی نہیں
دیتے تھے تاکہ دوہرے حصے ملنے سے لوگوں کو ابتلاء نہ آدے اور وہ یہ محسوس کرتے تھے کہ
اسلام ترقی کے اعلیٰ نقطہ پر پہنچ گیا ہے اور اب اس کے بعد زوال کا ہی خطرہ ہو سکتا ہے نہ ترقی
کی امید ۔
اس قدر بیان کر چکنے کے بعد اب میں واقعات کا وہ سلسلہ بیان کرتا ہوں جس سے حضرت
عثمان کے وقت میں جو کچھ اختلافات ہوئے ان کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔
میں نے بیان کیا تھا کہ حضرت عثمان کی شروع خلافت میں چھ سال تک ہمیں کوئی فساد نظر
نہیں آتا۔ بلکہ معلوم ہوتا ہے کہ لوگ عام طور پر آپ سے خوش تھے ۔ (طبری جلد نمبرہ صفحہ ۲۸۴۰
مطبوعہ بیروت) بلکہ تاریخ سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصہ میں وہ حضرت عمرؓ سے بھی زیادہ لوگوں
کو محبوب تھے ۔ صرف محبوب ہی نہ تھے بلکہ لوگوں کے دلوں میں آپ کا رعب بھی تھا۔ جیسا کہ
اس وقت کا شاعر اس امر کی شعروں میں شہادت دیتا ہے اوہ اور کہتا ہے کہ اے فاسقوا عثمان کی
حکومت میں لوگوں کا مال لوٹ کر نہ کھاؤ کیونکہ ابن عفان وہ ہے جس کا تجربہ تم لوگ کر چکے
ہو۔ وہ لٹیروں کو قرآن کے احکام کے ماتحت قتل کرتا ہے اور ہمیشہ سے اس قرآن کریم کے
احکام کی حفاظت کرنے والا اور لوگوں کے اعضاء و جوارح پر اس کے احکام جاری کرنے والا
ہے ۔ (طبری جلد ۵ صفحہ ۲۸۴۱ مطبوعہ بیروت) لیکن چھ سال کے بعد ساتویں سال ہمیں ایک تحریک نظر
آتی ہے اور وہ تحریک حضرت عثمان کے خلاف نہیں بلکہ یا تو صحابہ کے خلاف ہے یا بعض
み
گورنروں کے خلاف۔ چنانچہ طبری بیان کرتا ہے کہ لوگوں کے حقوق کا حضرت عثمان پورا خیال
رکھتے تھے ۔ مگر وہ لوگ جن کو اسلام میں سبقت اور قدامت حاصل نہ تھی وہ سابقین اور قدیم
مسلمانوں کے برابر نہ تو مجالس میں عزت پاتے اور نہ حکومت میں ان کو ان کے برابر حصہ ملتا
اور نہ مال میں ان کے برابر ان کا حق ہوتا تھا۔ اس پر کچھ مدت کے بعد بعض لوگ اس تفضیل پر
گرفت کرنے لگے اور اسے ظلم قرار دینے لگے ۔ مگر یہ لوگ عامۃ المسلمین سے ڈرتے بھی تھے
اور اس خوف سے کہ لوگ ان کی مخالفت کریں گے اپنے خیالات کو ظاہر نہ کرتے تھے۔ بلکہ
انہوں نے یہ طریق اختیار کیا ہوا تھا۔ کہ خفیہ خفیہ صحابہ کے خلاف لوگوں میں جوش پھیلاتے
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
تھے اور جب کوئی ناواقف مسلمان یا کوئی بدوی غلام آزاد شدہ مل جاتا تو اس کے سامنے اپنی
شکایات کا دفتر کھول بیٹھتے تھے اور اپنی ناواقفیت کی وجہ سے یا خود اپنے لئے حصول جاہ کی غرض
سے کچھ لوگ ان کے ساتھ مل جاتے۔ ہوتے ہوتے یہ گروہ تعداد میں زیادہ ہونے لگا اور اس
کی ایک بڑی تعداد ہو گئی۔ (مفہوما طبری جلد نمبر ۵ صفحه ۲۸۵۰٬۲۸۴۹ مطبوعہ بیروت)
جب کوئی فتنہ پیدا ہونا ہوتا ہے تو اس کے اسباب بھی غیر معمولی طور پر جمع ہونے لگتے
ہیں۔ ادھر تو بعض حاسد طبائع میں صحابہ کے خلاف جوش پیدا ہونا شروع ہوا۔ ادھر وہ اسلامی
جوش جو ابتداء ہر ایک مذہب تبدیل کرنے والے کے دل میں ہوتا ہے ان نو مسلموں کے دلوں
سے کم ہونے لگا۔ جن کو نہ رسول کریم ﷺ کی صحبت ملی تھی اور نہ آپ کے صحبت یافتہ
لوگوں کے پاس زیادہ بیٹھنے کا موقع ملا تھا بلکہ اسلام کے قبول کرتے ہی انہوں نے خیال کر لیا تھا
کہ وہ سب کچھ سیکھ گئے ہیں۔ ہیں۔ جوش اسلام کے کم ہوتے ہی وہ تصرف جوا تصرف جو ان کے دلوں پر اسلام
کو تھا کم ہو گیا۔ اور وہ پھر ان معاصی میں خوشی محسوس کرنے لگے جس میں وہ اسلام لانے سے
پہلے مبتلاء تھے۔ ان کے جرائم پر ان کو سزا ملی تو بجائے اصلاح کے سزا دینے والوں کی تخریب
کرنے کے درپے ہوئے۔ اور آخر اتحاد اسلامی میں ایک بہت بڑا رخنہ پیدا کرنے کا موجب
ثابت ہوئے۔ ان لوگوں کا مرکز تو کوفہ میں تھا۔ مگر سب سے زیادہ تعجب کی بات یہ ہے کہ خود
مدینہ منورہ میں ایک ایسا واقعہ ہوا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت بعض لوگ اسلام سے
ایسے ہی نا واقف تھے جیسے کہ آج کل بعض نهایت تاریک گوشوں میں رہنے والے جاہل لوگ۔
حمران ابن ابان ایک شخص تھا جس نے ایک عورت سے اس کی عدت کے دوران میں ہی نکاح
کر لیا۔ : جب حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو اس کا علم ہوا تو آپ اس پر ناراض ناراض ۔ ہوئے اور اس
عورت کو اس سے جدا کر دیا اور اس کے علاوہ اس کو مدینہ سے جلا وطن کر کے بصرہ بھیج دیا۔
(طبری جلد نمبر ۶ صفحہ نمبر ۲۹۲۳ مطبوعہ بیروت) اس واقعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح بعض لوگ
صرف اسلام کو قبول کر کے اپنے آپ کو عالم اسلام خیال کرنے لگے تھے اور زیادہ تحقیق کی
ضرورت نہ سمجھتے تھے۔ یا یہ کہ مختلف اباحتی خیالات کے ماتحت شریعت پر عمل کرنا ایک فعل
عبث خیال کرتے تھے۔ یہ ایک منفرد واقعہ ہے اور غالبا اس شخص کے سوا مدینہ میں جو مرکز
اسلام تھا کوئی ایسا ناواقف آدمی نہ تھا۔ مگر دوسرے شہروں میں بعض لوگ معاصی میں ترقی کر
رہے تھے۔ چنانچہ کوفہ کے حالات سے معلوم ہوتا ہے کہ وہاں نوجوانوں کی ایک جماعت ڈاکہ
انوار العلوم جلد ۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
رحم
زنی کے لئے بن گئی تھی۔ لکھا ہے کہ ان لوگوں نے ایک دفعہ علی بن حیسمان الخزاعی
نامی ایک شخص کے گھر پر ڈاکہ مارنے کی تجویز کی۔ اور رات کے وقت اس کے گھر میں نقب
لگائی۔ اس کو اس کو علم ہو گیا اور وہ تلوار لے کر نکل۔ نکل پڑا۔ مگر جب : ا۔ مگر جب بہت سی جماعت دیکھی تو اس نے
شور مچایا۔ اس پر ان لوگوں نے اس کو کہا کہ چپ کر ہم ایک ضرب مار کر تیرا سارا ڈر نکال دیں
گے اور اس کو قتل کر دیا۔ اتنے میں ہمسائے ہوشیار ہو گئے اور ارد گرد جمع ہو گئے اور ان
ڈاکوؤں کو پکڑ لیا۔ حضرت ابو شریح رضی اللہ عنہ نے جو صحابی تھے اور اس شخص کے ہمسایہ
تھے اور انہوں نے سب ۔ اپنے سب حال اپنی ولا اپنی دیوار پر سے دیکھا تھا۔ انہوں نے شہادت دی کہ واقعہ میں
انہی لوگوں نے علی کو قتل کیا ہے اور اسی طرح ان کے بیٹے نے شہادت دی اور معاملہ حضرت
عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف لکھ کر بھیج دیا۔ انہوں نے ان سب کو قتل کرنے کا فتوی دیا اور
ولید بن عتبہ نے جو ان دنوں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف سے کوفہ کے گورنر تھے ان
سب ڈاکوؤں کو دروازہ شہر کے باہر میدان میں قتل کروا دیا ۔ (طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۴۱٬۲۸۴۰ مطبوع
بیروت ) بطان بظاہر یہ ایک معمولی واقعہ معلوم ہوتا ہے لیکن اس زمانے کے حالات کو دیکھنے سے معلوم
ہوتا ہے کہ معمولی واقعہ نہ تھا۔ اسلام کی ترقی کے ساتھ ساتھ جرائم کا سلسلہ بالکل مٹ گیا تھا۔
اور لوگ ایسے امن میں تھے کہ کھلے دروازوں سوتے ہوئے بھی خوف نہ کھاتے تھے۔ حتی کہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مال کی ڈیوڑھیاں بنانے سے بھی منع کر دیا تھا۔ گو اس سے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی غرض تو یہ تھی کہ لوگ آسانی سے اپنی شکایات گورنروں کے پاس
پہنچا سکیں۔ لیکن یہ حکم اس وقت تک ہی دیا جا سکتا تھا جب تک امن انتہاء تک نہ پہنچا ہوا
صاحب
ہوتا۔ پھر اس وا واقعہ میں خصوصیت یہ بھی تھی کہ کہ اس ڈاکہ میں بعض ذی مقدرت اور صاح
ثروت لوگوں کی اولاد بھی شامل تھی جو اپنے اپنے حلقے میں بارسوخ تھے۔ پس یہ واردات
معمولی واردات نہ تھی بلکہ کسی عظیم الشان انقلاب کی طرف اشارہ کرتی تھی۔ جو اس کے سوا
کیا ہو سکتا تھا کہ دین اسلام سے ناواقف لوگوں کے دلوں پر جو تصرف اسلام تھا اب اس کی
گرفت کم ہو رہی تھی۔ اور اب وہ پھر اپنی عادات کی طرف لوٹ رہے تھے۔ اور غریب ہی
نہیں بلکہ امراء بھی اپنی پرانی عظمت کو قتل و غارت سے واپس لینے پر آمادہ ہو رہے تھے۔
حضرت ابو شریح صحابی نے اس امر کو خوب سمجھا اور اس وقت اپنی سب جائداد و غیرہ بیچ کر
اپنے اہل و عیال سمیت مدینہ کو واپس تشریف لے گئے اور کوفہ کی رہائش ترک کر دی۔ ان کا
انوار العلوم جلد ؟
۲۶۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اس واقعہ پر کوفہ کو ترک کر دینا اس امر کی کافی شہادت ہے کہ یہ منفرد مثال آئندہ کے خطرناک
واقعات کی طرف اشارہ تھی۔ انہی دنوں ایک اور فتنہ نے سر نکالنا شروع کیا۔
عبد اللہ بن سبا ایک یہودی تھا جو اپنی ماں کی وجہ سے ابن السوداء کہلاتا تھا۔ یمن کا رہنے
والا اور نہایت بد باطن انسان تھا۔ اسلام کی بڑھتی ہوئی ترقی کو دیکھ کر اس غرض سے مسلمان ہوا
کہ کسی طرح مسلمانوں میں فتنہ ڈلوائے۔ میرے نزدیک اس زمانہ کے فتنے اس مفسد انسان کے
ارد گرد گھومتے ہیں اور یہ ان کی روح رواں ہے۔ شرارت کی طرف مائل ہو جاتا اس کی جبلت
میں داخل معلوم ہوتا ہے۔ خفیہ منصوبہ کرنا اس کی عادت تھی اور اپنے مطلب کے آدمیوں کو
تاڑ لینے میں اس کو خاص مہارت تھی۔ ہر شخص سے اس کے مذاق کے مطابق بات کرتا تھا اور
نیکی کے پردے میں بدی کی تحریک کرتا تھا۔ اور اسی وجہ سے اچھے اچھے سنجیدہ آدمی اس کے
دھوکے میں آجاتے تھے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے پہلے نصف میں مسلمان ہوا
اور تمام بلاد اسلامیہ کا دورہ اس غرض سے کیا کہ ہر ایک جگہ کے حالات سے خود واقفیت پیدا
کرے۔ مدینہ منورہ میں تو اس کی دال نہ گل سکتی تھی۔ مکہ مکرمہ اس وقت سیاسیات سے بالکل
علیحدہ تھا۔ سیاسی مرکز اس وقت دارالخلافہ کے سوا بصرہ کوفہ ، دمشق اور فسطاط تھے۔ پہلے ان
مقامات کا اس نے دورہ کیا اور یہ رویہ اختیار کیا کہ ایسے لوگوں کی تلاش کرکے جو سزا یافتہ تھے
اور اس وجہ سے حکومت سے ناخوش تھے ان سے ملتا اور انہی کے ہاں ٹھہرتا۔ چنانچہ سب سے
پہلے بصرہ گیا اور حکیم بن جبلہ ایک نظر بند ڈاکو کے پاس ٹھہرا اور اپنے ہم مذاق لوگوں کو جمع کرنا
شروع کیا اور ان کی ایک مجلس بنائی۔ چونکہ کام کی ابتداء تھی اور یہ آدمی ہو شیار تھا صاف
صاف بات نہ کرتا بلکہ اشارہ کنایہ سے ان کو فتنہ کی طرف بلاتا تھا۔ اور جیسا کہ اس نے ہمیشہ اپنا
وطیرہ رکھا ہے وعظ و پند کا سلسلہ بھی ساتھ جاری رکھتا تھا۔ جس سے ان لوگوں کے دلوں میں
اس کی عظمت پیدا ہو گئی اور وہ اس کی باتیں قبول کرنے لگے ۔ عبداللہ بن عامر کو جو بصرہ کے
والی تھے جب اس کا علم ہوا تو انہوں نے اس سے اس کا حال پوچھا اور اس کے آنے کی وجہ
دریافت کی۔ اس نے جواب میں کہلا بھیجا کہ میں اہل کتاب میں سے ایک شخص ہوں جسے اسلام
کا انس ہو گیا ہے اور آپ کی حفاظت میں رہنا چاہتا ہوں۔ عبداللہ بن عامر کو چونکہ اصل حالات
پر آگاہی حاصل ہو چکی تھی۔ انہوں نے اس کے عذر کو قبول نہ کیا اور کہا کہ مجھے تمہارے
متعلق جو حالات معلوم ہیں وہ ان کے خلاف ہیں اس لئے تم میرے علاقہ سے نکل جاؤ ۔ وہ بصرہ
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۶۔
اسلام میں اختلافات کا آغاز
سے نکل کر کوفہ کی طرف چلا گیا (طبری جلد ۱ صفحہ ۲۹۲۲ مطبوعہ بیروت) مگر فساد بغاوت اور اسلام سے
بیگانگی کا بیج ڈال گیا جو بعد میں بڑھ کر ایک بہت بڑا درخت ہو گیا۔
میرے نزدیک یہ سب سے پہلی سیاسی غلطی ہوئی ہے اگر والی بصرہ بجائے اس کو جلا وطن
کرنے کے قید کر دیتا اور اس پر الزام قائم کرتا تو شاید یہ ا تو شاید یہ فتنہ وہیں دبا رہتا۔ ابن سوداء تو اپنے
گھر سے نکلا ہی اس ارادے سے تھا کہ تمام عالم اسلام میں پھر کر فتنہ فساد کی آگ بھڑکائے۔ اس
کا بصرہ سے نکلنا تو اس کے مدعا کے عین مطابق تھا۔ کوفہ میں پہنچ کر اس شخص نے پھر وہی بصرہ
والی کار روائی شروع کی۔ اور بالآخر وہاں سے بھی نکالا گیا لیکن یہاں بھی اپنی شرارت کا بیج ہوتا
گیا جو جو بو بعد میں بہت بڑا درخت بن گیا۔ اور اس دفعہ اس کے نکالنے پر اس پہلی سیاسی غلطی کا
ارتکاب کیا گیا۔ کوفہ سے نکل کر یہ شخص شام کو گیا مگر وہاں اس کو اپنے قدم جمانے کا کوئی موقع
نہ ملا۔ حضرت معاویہ نے وہاں اس عمدگی سے حکومت کا کام چلایا ہوا تھا کہ نہ تو اسے ایسے لوگ
ملے جن میں یہ ٹھر سکے اور نہ ایسے لوگ میسر آئے جن کو اپنا قائم مقام بنایا جاوے پس شام سے
اس کو با حسرت و یاس آگے سفر کرنا پڑا اور اس نے مصر کا رخ کیا مگر شام چھوڑنے سے پہلے اس
نے ایک اور فتنہ کھڑا کر دیا۔
ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ رسول کریم اللہ کے ابتدائی صحابہ میں سے ایک نہایت
نیک اور متقی صحابی تھے ۔ جب سے ایمان لائے رسول کریم ﷺ کی محبت میں آگے ہی قدم
بڑھاتے گئے اور ایک لمبا عرصہ صحبت میں رہے۔ جیسا کہ ہر ایک شخص کا مذاق جدا گانہ ہوتا ہے
رسول کریم ﷺ کی ان نصائح کو سن کر کہ دنیا سے مؤمن کو علیحدہ رہنا چاہئے یہ اپنے مذاق
کے مطابق مال جمع کرنے کو ناجائز سمجھتے تھے اور دولت سے نفرت کرتے تھے اور دوسرے لوگوں
کو بھی سمجھاتے تھے کہ مال نہیں جمع کرنا چاہئے۔ جو کچھ کسی کے پاس ہو اسے غرباء میں بانٹ
دینا چاہئے۔ مگر یہ عادت ان کی ہمیشہ سے تھی۔ اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالٰی عنہ کے زمانے
سے بھی جب کہ مسلمانوں میں دولت آئی وہ ایسا ہی کرتے تھے ابن سوداء جب شام سے گزر رہا
تھا اس نے ان کی طبیعت میں دولت کے خلاف خاص جوش دیکھ کر یہ معلوم کر کے کہ یہ چاہتے
ہیں کہ غرباء و امراء اپنے مال تقسیم کر دیں۔ شام میں سے گزرتے ہوئے جہاں کہ اس وقت
حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ مقیم تھے ان سے ملاقات کی اور ان سے کہا کہ دیکھئے کیا غضب
ہو رہا ہے۔ معاویہ بیت المال کے اموال کو اللہ کا مال کہتا تھا حالانکہ بیت المال
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کے اموال کی کیا شرط ہے ہر ایک چیز اللہ تعالی کی ہے۔ پھر وہ خاص طور پر اس مال کو مال اللہ
کیوں کہتا ہے۔ صرف اس لئے کہ مسلمانوں کا حق جو اس مال میں ہے اس کو ضائع کر دے اور
ان کا نام بیچ میں سے اڑا کر آپ وہ مال کھا جاوے۔ حضرت ابوذر تو آگے ہی اس تلقین میں
لگے رہتے تھے کہ امراء کو چاہئے کہ سب مال غرباء میں تقسیم کر دیں کیونکہ مؤمن کے لئے
آرام کی جگہ اگلا جہاں ہی ہے اور اس شخص کی شرارت اور نیت سے آپ کو بالکل واقفیت نہ
تھی۔ بس آپ اس کے دھوکا میں آگئے اور خیال کیا کہ واقع میں بیت المال کے اموال کو مال
اللہ کہنا درست نہیں۔ اس میں اموال کے غصب ہو جانے کا خطرہ ہے۔ ابن سوداء نے اس
طرح حضرت معاویہ سے اس امر کا بدلہ لیا کہ کیوں انہوں نے اس کے ٹکنے کے لئے شام میں
کوئی ٹھکانا نہیں بننے دیا۔ حضرت ابوذر معاویہ کے پاس پہنچے اور ان کو سمجھایا کہ آپ مسلمانوں
کے مال کو مال اللہ کہتے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ اے ابوذرا اللہ تعالیٰ آپ پر رحم آپ پر رحم کرے کیا
ہم سب اللہ کے بندے نہیں؟ یہ مال اللہ کا مال نہیں؟ اور سب مخلوق اللہ تعالیٰ کی مخلوق نہیں؟
اور حکم خدا کے ۔ ہاتھ میں نہیں ؟ یعنی جب کہ بندے بھی خدا کے ہیں اور حکم بھی اس کا جاری
ہے تو پھر ان اموال کو اموال اللہ کہنے سے لوگوں کے حق کیونکر ضائع ہو جائیں گے۔ جو خدا
تعالیٰ نے حقوق مقرر کئے ہیں وہ اس کے فرمان کے مطابق اس کی مخلوق کو ملیں گے۔ یہ جواب
ایسا لطیف تھا کہ حضرت ابوذر اس کا جواب تو بالکل نہ دے سکے مگر چونکہ اس معاملہ میں ان کو
خاص جوش تھا اور ابن سوداء ایک شک آپ کے دل میں ڈال گیا تھا۔ اس لئے آپ نے احتیاطاً
حضرت معاویہ کو یہی مشورہ دیا کہ آپ اس لفظ کو ترک کر دیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ میں
یہ تو ہرگز نہیں کہنے کا کہ یہ اموال اللہ نہیں ہاں آئندہ اس کو اموال المسلمین کہا کروں گا۔ ابن
سوداء نے جب یہ حربہ کسی قدر کارگر دیکھا تو اور صحابہ کے پاس پہنچا اور ان کو اکسانا چاہا۔ مگر وہ
حضرت ابوذر کی طرح گوشہ گزیں نہ تھے۔ اس شخص کی شرارتوں سے واقف تھے۔ ابو درداء
نے اس کی بات سنتے ہی کہا تو کون ہے جو ایسی فتنہ انگیز بات کہتا ہے۔ خدا کی قسم تو یہودی ہے۔
ان سے مایوس ہو کر وہ انصار کے سردار رسول کریم اللہ کے خاص مقرب عبادہ بن
صامت کے پاس پہنچا اور ان سے کچھ فتنہ انگیز باتیں کہیں۔ انہوں نے اس کو پکڑ لیا اور حضرت
معاویہ کے پاس لے گئے اور کہا کہ یہ شخص ہے جس نے ابو ذر غفاری کو آپ کے پاس بھیجا تھا۔
شام میں اپنا کام نہ بنتا دیکھ کر ابن السوداء تو مصر کی طرف چلا گیا اور ادھر حضرت ابو ذر کے دل
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
میں اس کی باتوں سے ایک نیا جوش پیدا ہو گیا اور آپ نے آگے سے بھی زیادہ زور کے ساتھ
مسلمانوں کو نصیحت کر دی کہ سب اپنے اپنے اموال لوگوں میں تقسیم کر دیں۔ حضرت ابوزر کا
یہ کہنا درست نہ تھا کہ کسی کو مال جمع نہ کرنا چاہئے۔ کیونکہ صحابہ مال جمع نہیں کیا کرتے تھے بلکہ
ہمیشہ اپنے اموال خدا کی راہ میں تقسیم کرتے تھے۔ ہاں بے شک مالدار تھے اور اس کو مال جمع
کرنا نہیں کہتے ۔ مال جمع کرنا اس کا نام ہے کہ اس مال سے غرباء کی پرورش نہ کرے اور صدقہ و
خیرات نہ کرے۔ خود رسول کریم اس کے وقت میں بھی آپ کے صحابہ میں سے بعض
مالدار تھے۔ اگر مالدار نہ ہوتے تو غزوہ تبوک کے وقت دس ہزار سپاہیوں کا سامان سفر حضرت
عثمان کس طرح ادا کرتے۔ مگر رسول کریم ال ان لوگوں کو کچھ نہ کہتے تھے۔ بلکہ ان میں
سے بعض آدمی آپ کے مقرب بھی تھے۔ غرض مالدار ہونا کوئی جرم نہ تھا بلکہ قرآن کی
پیشگوئیوں کے عین مطابق تھا اور حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ کو اس مسئلہ میں غلطی لگی ہوئی
تھی۔ مگر جو کچھ بھی تھا، حضرت ابو ذر اپنے خیال پر پختہ تھے۔ مگر ساتھ ہی یہ بات بھی تھی کہ وہ
اپنے خیال کے مطابق نصیحت تو کر دیتے مگر قانون کو کبھی اپنے ہاتھ میں نہ لیتے اور آنحضرت
کے احکام آپ کے زیر نظر رہتے۔ لیکن جن لوگوں میں بیٹھ کر وہ یہ باتیں کرتے تھے وہ
ان کے تقویٰ اور طہارت سے نا آشنا تھے اور ان کی باتوں کا اور مطلب سمجھتے تھے۔ چنانچہ ان
باتوں کا آخر یہ نتیجہ نکلا کہ بعض غرباء نے امراء پر دست تعدی دراز کرنا شروع کیا اور ان سے
جبرا اپنے حقوق وصول کرنے چاہیے۔ انہوں نے حضرت معاویہ سے شکایت کی۔ جنہوں نے
آگے حضرت عثمان کے پاس معاملہ پیش کیا۔ آپ نے حکم بھیجا کہ ابوذر کو اکرام و احترام کے
ساتھ مدینہ کی طرف روانہ کر دیا جاوے۔ اس حکم کے ماتحت حضرت ابوذر مدینہ تشرف لائے۔
حضرت عثمان نے آپ سے دریافت کیا کہ کیا سبب ہے کہ اہل شام آپ کے خلاف شکایت
کرتے ہیں۔ آپ نے جواب دیا کہ دیا کہ میرا ان سے یہ اختلاف ہے کہ ایک تو مال ! ز مال اللہ نہ کہا جائے
دوسرے یہ کہ امراء مال نہ جمع کریں۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ ابوذر جو ذمہ داری خدا تعالیٰ
نے مجھ پر ڈالی ہے اس کا ادا کرنا میرا ہی کام ہے اور یہ میرا فرض ہے کہ جو حقوق رعیت پر ہیں
ان سے وصول کروں۔ اور یہ کہ ان کو خدمت دین اور میانہ روی کی تعلیم دوں۔ مگر یہ میرا
کام نہیں کہ ان کو ترک دنیا پر مجبور کروں۔ حضرت ابوذر نے عرض کیا کہ پھر آپ مجھے ! آپ مجھے اجازت
دیں کہ میں کہیں چلا جاؤں کیونکہ مدینہ اب میرے مناسب حال نہیں۔ حضرت عثمان نے کہا کہ
انوار العلوم جلد ۴
۲۶۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کیا آپ اس گھر کو چھوڑ کر اس گھر سے بد تر گھر کو اختیار کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے
رسول کریم ﷺ نے فرمایا تھا کہ جب مدینہ کی آبادی سلع تک پھیل جاوے تو تم مدینہ میں نہ
رہنا۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس پر فرمایا کہ آپ آپ رسول خدا کا حکم بجالا دیں۔
اور کچھ اونٹ اور دو غلام دے کر مدینہ سے رخصت کیا اور تاکید کی کہ مدینہ سے کلی طور پر قطع
تعلق نہ کریں بلکہ وہاں آتے جاتے رہیں۔ جس ہدایت پر ابو ذرہ ہمیشہ عمل کرتے رہے۔ (طبری جلد نمبرہ
صفحه ۲۸۷۰ مطبوعہ بیروت) یہ چوتھا فتنہ تھا جو پیدا ہوا اور گو اس میں حضرت ابوذر کو ہتھیار بنایا بنایا گیا تھا
مگر در حقیقت نہ حضرت ابوزر کے خیالات وہ تھے جو مفسدوں نے اختیار کئے اور نہ ان کو ان
لوگوں کی شرارتوں کا علم تھا۔ حضرت ابوذر تو باوجود اختلاف کے کبھی قانون کو اپنے ہاتھ میں
لینے پر آمادہ نہ ہوئے اور حکومت کی اطاعت اس طور پر کرتے رہے کہ باوجود اس کے کہ ان
کے خاص حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کو فتنہ اور تکلیف سے بچانے کے لئے رسول کریم
نے ان کو ایک خاص وقت پر مدینہ سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے بغیر حضرت
عثمان کی اجازت کے اس حکم پر عمل کرنا بھی مناسب نہیں سمجھا اور پھر جب وہ مدینہ سے نکل کر
ربذہ میں جا کر مقیم ہوئے اور وہاں کے محصل نے ان کو نماز کا امام بننے کے لئے کہا تو انہوں نے
اس سے اس بناء پر انکار کیا کہ تم یہاں کے حاکم ہو اس لئے تم ہی کو امام بنا سزاوار ہے۔ جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ اطاعت حکام سے ان کو کوئی انحراف نہ تھا اور نہ انار کی کو وہ جائز سمجھتے
تھے۔
دینے سے وہ
حضرت ابوذر کی سادگی کا اس امر سے خوب پتہ چلتا ہے کہ جب ابن السوداء کے دھوکا
معاویہ" سے جھگڑتے تھے کہ بیت المال کے اموال کو مال اللہ نہیں کہنا چاہئے اور
حضرت عثمان کے پاس بھی شکایت لائے تھے وہ اپنی بول چال میں اس لفظ کو برابر استعمال کرتے
تھے چنانچہ اس فساد کے بعد جب کہ وہ ریزہ میں تھے ایک دفعہ ایک قافلہ وہاں اترا۔ اس قافلہ
کے لوگوں نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کے ساتھیوں کو ہم نے دیکھا ہے وہ بڑے بڑے
مالدار ہیں مگر آپ اس غربت کی حالت میں ہیں۔ انہوں نے ان کو یہ جواب دیا کہ إِنَّهُمْ لَيْسَ
لَهُمْ فِي مَالِ اللهِ حَقٌّ إِلَّا وَلِى مِثْلُهُ۔ (طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۷۲ مطبوعہ بیروت) یعنی ان کا مال اللہ
یعنی بیت المال کے اموال) میں کوئی ایسا حق نہیں جو مجھے حاصل نہ ہو۔ اسی طرح انہوں نے
وہاں کے حبشی حاکم کو بھی رَقِيقٌ مِّنْ مَّالِ اللهِ (طبری جلد ۵ صفحه ۲۸۷۲ مطبوعہ بیروت) (مال اللہ کا