اسلام میں اختلافات کا آغاز
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 8
انوار العلوم جلد ۴
۳۳۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ناراض ہے۔ کیا اس کے سوا تجھے مجھ پر کوئی غصہ ہے کہ تجھ سے میں نے خدا کے حقوق ادا
کروائے ہیں۔ اس پر محمد بن ابی بکر شرمندہ ہو کر واپس لوٹ گئے۔ لیکن دوسرے شخص رہیں
رہے اور چونکہ اس رات بصرہ کے لشکر کی مدینہ میں داخل ہو جانے کی یقینی خبر آچکی تھی اور یہ
موقع ان لوگوں کے لئے آخری موقع تھا ان لوگوں نے فیصلہ کر لیا کہ بغیر اپنا کام کئے واپس نہ
لوٹیں گے اور ان میں سے ایک شخص آگے بڑھا اور ایک لوہے کی بیخ حضرت عثمان کے سر پر
ماری اور پھر حضرت عثمان کے سامنے جو قرآن دھرا ہوا تھا اس کو لات مار کر پھینک دیا۔
قرآن کریم لڑھک کر حضرت عثمان کے پاس آگیا اور آپ کے سرپر سے خون کے قطرات گر
کر اس پر آپڑے قرآن کریم کی بے ادبی تو کسی نے کیا کرنی ہے مگر ان لوگوں کے تقوی اور
دیانت کا پردہ اس واقع سے اچھی طرح فاش ہو گیا۔
جس آیت پر آپ کا خون گرا وہ ایک زبر دست پیشگوئی تھی جو اپنے وقت میں جا کر اس
شان سے پوری ہوئی کہ سخت دل سے سخت دل آدمی نے اس کے خونی حروف کی جھلک کو دیکھ
کر خوف سے اپنی آنکھیں بند کر لیں۔ وہ آیت یہ تھی فَسَيَكْفِيكَهُمُ اللَّهُ وَهُوَ السَّمِيعُ
الْعَلِيمُ (البقرة (۱۳۸) اللہ تعالیٰ ضرور ان سے تیرا بدلہ لے گا اور وہ بہت سننے والا اور جاننے والا
ہے۔
چاہا۔ پہلا وار
اس کے بعد ایک اور شخص سودان نامی آگے بڑھا اور اس نے تلوار سے آپ پر حملہ کرنا
پہلا وار کیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو رو روکا اور آر آپ کا ہاتھ کٹ گیا۔ اس پر آپ نے
فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی قسم یہ وہ ہاتھ ہے جس نے سب سے پہلے قرآن کریم لکھا تھا۔ اس کے بعد
پھر اس نے دوسرا وار کر کے آپ کو قتل کرنا چاہا تو آپ کی بیوی نائلہ وہاں آگئیں اور اپنے آپ
کو بیچ میں کھڑا کر دیا مگر اس شقی نے ایک عورت پر وار کرنے سے بھی دریغ نہ کیا اور وار کر دیا
جس سے آپ کی بیوی کی انگلیاں کٹ گئیں اور وہ علیحدہ ہو گئیں۔ پھر اس نے ایک دار
حضرت عثمان پر کیا اور آپ کو سخت زخمی کر دیا اس کے بعد اس شقی نے یہ خیال کرکے کہ ابھی
جان نہیں نکلی شاید بچ جاویں اس وقت جب کہ زخموں کے موں سے آپ بے ہوش ہو چکے
تھے اور شدت درد سے تڑپ رہے تھے آپ کا گلا پکڑ کر گھونٹنا شروع کیا اور اس وقت تک
آپ کا گلا نہیں چھوڑا جب تک آپ کی روح جسم خاکی سے پرواز کر کے رسول کریم ﷺ کی
دعوت کو لبیک کہتی ہوئی عالم بالا کو پرواز نہیں کر گئی ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۳۱
اسلام میں اختلافات کا آغاز
پہلے حضرت عثمان کی بیوی اس نظارہ کی ہیبت سے متأثر ہو کر بول نہ سکیں۔ لیکن آخر
انہوں نے آواز دی اور وہ لوگ جو دروازہ پر بیٹھے ہوئے تھے اندر کی طرف دوڑے۔ مگر اب
مدد فضول تھی جو کچھ ہونا تھا وہ ہو چکا تھا۔ حضرت عثمان کے ایک آزاد کردہ غلام نے سودان
کے ہاتھ میں وہ خون آلودہ تلوار دیکھ کر جس نے حضرت عثمان کو شہید کیا تھا نہ رہا گیا اور اس
نے آگے بڑھ کر اس شخص کا تلوار سے سرکاٹ دیا۔ اس پر اس کے ساتھیوں میں سے ایک
شخص نے اس کو قتل کر دیا۔ اب اسلامی حکومت کا تخت خلیفہ سے خالی ہو گیا۔ اہل مدینہ نے
مزید کوشش فضول سمجھی اور ہر ایک اپنے اپنے گھر جا کر بیٹھ گیا۔ ان لوگوں نے حضرت عثمان کو
مار کر گھر پر دست تعدی دراز کرنا شروع کیا۔ حضرت عثمان کی بیوی نے چاہا کہ اس جگہ
ہٹ جاویں تو اس کے لوٹتے وقت ان میں سے ایک کم بخت نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ دیکھو
اس کے سرین کیسے موٹے ہیں۔
ست
بے شک ایک حیادار آدمی کے لئے خواہ وہ کسی مذہب کا پیرو کیوں نہ ہو اس بات کو باور
کرنا بھی مشکل ہے کہ ایسے وقت میں جب کہ رسول کریم ال کے نہایت سابق (قدیم)
صحابی آپ کے داماد ! تمام اسلامی ممالک کے بادشاہ اور پھر خلیفہ وقت کو یہ لوگ ابھی ابھی مار کر
فارغ ہوئے تھے ایسے گندے خیالات کا ان لوگوں نے اظہار کیا ہو۔ لیکن ان لوگوں کی بے
حیائی ایسی بڑھی ہوئی تھی کہ کسی قسم کی بد اعمالی بھی ان سے بعید نہ تھی یہ لوگ کسی نیک مدعا کو
لے کر کھڑے نہیں ہوئے تھے ۔ نہ ان کی جماعت نیک آدمیوں کی جماعت تھی۔ ان میں سے
بعض عبداللہ بن سبا یہودی کے فریب خوردہ اور اس کی عجیب و غریب مخالف اسلام تعلیموں
کے دلدادہ تھے۔ کچھ حد سے بڑھی ہوئی سوشلزم بلکہ بولشوزم کے فریفتہ تھے۔ کچھ سزا یافتہ مجرم
تھے جو اپنا دیرینہ بغض نکالنا چاہتے تھے کچھ لٹیرے اور ڈاکو تھے جو اس فتنہ پر اپنی ترقیات کی راہ
دیکھتے تھے۔ پس ان کی بے حیائی قابل تعجب نہیں۔ بلکہ یہ لوگ اگر ایسی حرکات نہ کرتے تب
تعجب کا مقام تھا۔
جب یہ لوگ لوٹ مار کر رہے تھے ایک اور آزاد کردہ غلام سے حضرت عثمان کے گھر
والوں کی چیخ و پکار سن کر نہ رہا گیا اور اس نے حملہ کر کے اس شخص کو قتل کر دیا جس نے پہلے
غلام کو مارا تھا۔ اس پر ان لوگوں نے اسے بھی قتل کر دیا اور عورتوں کے جسم پر سے بھی زیور
اتار لئے اور نہی ٹھٹھا کرتے ہوئے گھر سے نکل گئے۔
انوار العلوم جلد ۴
٣٣٢
اسلام میں اختلافات کا آغاز
باغیوں کا بیت المال کو لوٹنا اس کے بعد ان لوگوں نے اپنے ساتھیوں میں عام منادی کرا دی کہ بیت المال کی طرف چلو اور اس میں جو کچھ ہو لوٹ
لو۔ چونکہ بیت المال میں سوائے روپیہ کی دو تھیلیوں کے اور کچھ نہ تھا محافظوں نے یہ دیکھ کر کہ
خلیفہ وقت شہید ہو چکا ہے اور ان لوگوں کا مقابلہ کرنا فضول ہے آپس میں یہ فیصلہ کیا کہ یہ جو
کچھ کرتے ہیں ان کو کرنے دو۔ اور بیت المال کی کنجیاں پھینک کر چلے گئے۔ چنانچہ انہوں نے
بیت المال کو جا کر کھولا اور اس میں جو کچھ تھا لوٹ لیا۔ اور اس طرح ہمیشہ کے لئے اس امر کی
صداقت پر مہر لگادی کہ یہ لوگ ڈاکو اور لٹیرے تھے۔ اور ان کو اسلام اور مسلمانوں سے کوئی
تعلق نہ تھا۔ اور کیا یہ تعجب کی بات نہیں کہ وہ لوگ جو حضرت عثمان" پر یہ اعتراض دھرتے تھے
کہ آپ غیر مستحقین کو روپیہ دے دیتے ہیں حضرت عثمان کی شہادت کے بعد بعد سب سے پہلا کام
یہ کرتے ہیں کہ پہلے آپ کا گھر لوٹتے ہیں اور پھر بیت المال ۔ مگر خدا تعالیٰ نے ان کی آرزوؤں
کو اس معاملہ میں بھی پورا نہ ہونے دیا۔ کیونکہ بیت المال میں اس وقت سوائے چند روپوں کے
جو ان کی حرص کو پورا نہیں کر سکتے تھے اور کچھ نہ تھا۔
حضرت عثمان کی شہادت کی خبر جب حضرت عثمان کی شہادت پر صحابہ کا جوش صحابہ کو پہنچی تو ان کو سخت صدمہ
ہوا۔ حضرت زبیر نے جب یہ خبر سنی تو فرمایا إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُونَ ۔ اے خدا عثمان پر رحم
کر اور اس کا بدلہ لے اور جب ان سے کہا گیا کہ اب وہ لوگ شرمندہ ہیں اور اپنے کئے پر
پشیمان ہو رہے ہیں تو آپ نے فرمایا کہ یہ منصوبہ بازی تھی اور پھر یہ آیت تلاوت فرمائی و حیل
بَيْنَهُمْ وَ بَيْنَ مَا يَشْتَهُونَ (سبا: ۵۵) خدا تعالیٰ نے ان کی آرزوؤں کے پورا ہونے میں روکیں )
ڈال دی تھیں۔ یعنی جو کچھ یہ لوگ چاہتے تھے چونکہ اب پورا ہوتا نظر نہیں آتا۔ کل عالم
اسلامی کو اپنے خلاف جوش میں دیکھ رہے ہیں اس لئے اظہار ندامت کرتے ہیں۔ جب حضرت
طلحہ کو خبر ملی تو آپ نے بھی یہی فرمایا کہ خدا تعالٰی عثمان پر رحم فرمادے۔ اور اس کا اور اسلام کا
بدلہ ان لوگوں سے لے۔ جب ان سے کہا گیا کہ اب تو وہ لوگ نادم ہیں تو آپ نے فرمایا کہ ان
پر ہلاکت ہو اور یہ آیت کریمہ پڑھی فَلَا يَسْتَطِيعُونَ تَوْصِيَةٌ وَلَا إِلَى أَهْلِهِمْ يَرْجِعُونَ (ليس:
۵۱)۔ ان کو وصیت کرنے کی بھی توفیق نہ ملے گی۔ اور وہ اپنے اہل و عیال کی طرف واپس نہ
لوٹ سکیں گے۔
انوار العلوم جلد ۴
الله السريه
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اسی طرح جب حضرت علی کو اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ عثمان پر رحم فرمادے
اور ان کے بعد ہمارے لئے کوئی بہتر جانشین مقرر فرمادے اور جب ان سے بھی کہا گیا کہ اب تو
وہ لوگ شرمندہ ہیں تو آپ نے یہ آیت کریمہ پڑھی كَمَثَلِ الشَّيْطَنِ إِذْ قَالَ لِلْإِنْسَانِ : انِ اكْفُرُ
فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ إِنِّي بَرِى وَ مِنْكَ إِنِّي أَخَافُ اللَّهَ رَبَّ الْعَلَمِينَ (الحشر: ١٧) - - ۔ یعنی ان کی
مثال اس شیطان کی ہے جو لوگوں کو کہتا ہے کہ کفر کرو جب وہ کفر اختیار کر لیتے ہیں تو پھر کہتا ہے
کہ میں تجھ سے بیزار ہوں میں تو خدا سے ڈرتا ہوں۔ جب ان لشکروں کو جو حضرت عثمان کی
مدد کے لئے آرہے تھے معلوم ہوا کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔ تو وہ مدینہ سے چند میل کے فاصلہ
پر سے ہی لوٹ گئے اور مدینہ کے اندر داخل ہونا انہوں نے پسند نہ کیا کیونکہ ان کے جانے سے
حضرت عثمان کی تو کوئی مدد نہ ہو سکتی تھی اور خطرہ تھا کہ فساد زیادہ نہ بڑھ جاوے اور مسلمان
عام طور پر بلا امام کے لڑنا بھی پسند نہ کرتے تھے۔
اب مدینہ انہیں لوگوں کے قبضہ میں رہ گیا اور ان ایام میں ان لوگوں نے جو حرکات کیں
وہ نہایت حیرت انگیز ہیں۔ حضرت عثمان کو شہید تو کر چکے تھے ان کی نعش کے دفن کرنے پر بھی
ان کو اعتراض ہوا۔ اور تین دن تک آپ کو دفن نہ کیا جا سکا آخر صحابہ کی ایک جماعت نے
ہمت کر کے رات کے وقت آپ کو دفن کیا۔ ان لوگوں کے راستہ میں بھی انہوں نے روکیں
ڈالیں لیکن بعض لوگوں نے سختی سے ان کا مقابلہ کرنے کی دھمکی دی تو دب گئے ۔ حضرت عثمان
کے دونوں غلاموں کی لاشوں کو باہر جنگل میں نکال کر ڈال دیا اور کتوں کو کھلا دیا ۔ (طبری جلد 4 صفحہ
۳۰۴۹ مطبوعہ بیروت) نَعُوذُ بِاللهِ مِنْ ذَالِكَ ۔
یہ وہ صحیح واقعات ہیں جو حضرت عثمان کے آخری
واقعات ت متذکرہ کا خلاصہ اور نتائج یہ وہ
ایام خلافت میں ہوئے ان کے معلوم کرنے کے
بعد کوئی شخص یہ گمان بھی نہیں کر سکتا کہ حضرت عثمان یا صحابہ کا ان فسادات میں کچھ بھی دخل
تھا۔ حضرت عثمان نے جس محبت اور جس اخلاص اور جس بردباری سے اپنی خلافت کے آخری
چھ سال میں کام لیا ہے وہ انہی کا حصہ ہے۔ خدائے پاک کے بندوں کے سوا اور کسی جماعت
میں ایسی مثال نہیں مل سکتی ۔ وہ بے لوث مسند خلافت پر بیٹھے اور بے لوث ہی اپنے محبوب
حقیقی سے جاملے ۔ ایسے خطرناک اوقات میں جب کہ بڑے بڑے صابروں کا خون بھی جوش میں
آجاتا ہے آپ نے ایسا رویہ اختیار کیا کہ آپ کے خون کے پیاسے آپ کے قتل کے لئے کوئی
انوار العلوم جلد ۴
٣٣
اسلام میں اختلافات کا آغاز
کمزور سے کمزور بہانہ بھی تلاش نہ کر سکے اور آخر اپنے ظالم ہونے اور حضرت عثمان کے بری
ہونے کا اقرار کرتے ہوئے انہیں آپ پر تلوار اٹھانی پڑی۔
اسی طرح ان واقعات سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ صحابہ کو حضرت عثمان کی خلافت پر
کوئی اعتراض نہ تھا۔ وہ آخر دم تک وفاداری سے کام لیتے رہے اور جب کہ کسی قسم کی مدد
کرنی بھی ان کے لئے ناممکن تھی تب بھی اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر آپ کی حفاظت کرتے
رہے۔ یہ بھی ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ ان فسادات میں حضرت عثمان کے لیےانتخاب
دالیان کا بھی کچھ دخل نہ تھا اور نہ والیوں کے مظالم اس کا باعث تھے کیونکہ ان کا کوئی ظلم
ثابت نہیں ہو تا حضرت علی اور حضرت طلحہ اور حضرت زبیر پر خفیہ ریشہ دوانیوں کا بھی الزام
بالکل غلط ہے۔ ان تینوں اصحاب نے اس وفاداری اور اس ہمدردی سے اس فتنہ کے دور
کرنے میں سعی کی ہے کہ سگے بھائی بھی اس سے زیادہ تو کیا اس کے برابر بھی نہیں کر سکتے۔
انصار پر جو الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ حضرت عثمان سے ناراض تھے وہ غلط ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں
کہ انصار کے سب سردار اس فتنہ کے دور کرنے میں کوشاں رہے ہیں۔
فساد کا اصل باعث میں تھا کہ دشمنان اسلام نے ظاہری تدابیر سے اسلام کو تباہ نہ ہوتے دیکھ
کر خفیہ ریشہ دوانیوں کی طرف توجہ کی اور بعض اکابر صحابہ کی آڑ لے کر خفیہ خفیہ مسلمانوں
میں تفرقہ پیدا کرنا چاہا۔ جن ذرائع سے انہوں نے کام لیا وہ اب لوگوں پر روشن ہو چکے ہیں۔
سزا یافتہ مجرموں کو اپنے ساتھ ملایا اور لٹیروں کو تحریص دلائی۔ جھوٹی مساوات کے خیالات پیدا
کر کے انتظام حکومت کو کھوکھلا کیا۔ مذہب کے پردہ میں لوگوں کے ایمان کو کمزور کیا اور
ہزاروں جیلوں اور تدبیروں سے ایک جماعت تیار کی۔ پھر جھوٹ سے، جعل سازی سے اور
فریب سے کام لے کر ایسے حالات پیدا کر دیئے جن کا مقابلہ کرنا حضرت عثمان اور دیگر صحابہ
کے لئے مشکل ہو گیا۔ ہم نہیں جانتے کہ انجام کیا ہوتا۔ مگر ہم واقعات سے یہ جانتے ہیں کہ اگر
اس وقت حضرت عمر کی خلافت بھی ہوتی تب بھی یہ فتنہ ضرور کھڑا ہو جاتا اور وہی الزام جو
حضرت عثمان پر لگائے گئے حضرت عمرؓ پر بھی لگائے جاتے کیونکہ حضرت عثمان نے کوئی ایسا کاہم
نہیں کیا جو حضرت عمرؓ اور حضرت ابو بکرؓ نے نہیں کیا تھا۔
حضرت علی کی خلافت کے واقعات چونکہ بوجہ قلت وقت چند منٹ میں بیان کئے گئے تھے
اور بہت مختصر تھے اس لئے نظر ثانی کے وقت میں نے اس حصہ کو کاٹ دیا۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۳۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اس مضمون پر برائے اشاعت نظر ثانی کرتے وقت میں نے حاشیہ پر بعض ضروری تاریخی حوالجات دے دیتے ہیں اور مطالعہ کنندہ
کتاب کو زیادہ مشقت سے بچانے کے لئے صرف تاریخ طبری کے حوالوں پر اکتفاء کی ہے۔ الا ما شاء اللہ ۔ منہ
در حقیقت عشرہ مبشرہ ایک محاورہ ہو گیا ہے ورنہ رسول کریم ﷺ نے اس سے بہت زیادہ صحابہ کی نسبت جنت کی بشارت دی
ہے۔ عشرہ مبشرہ سے دراصل وہ دس مہاجر مراد ہیں جو رسول کریم ال کی مجلس شوری کے رکن تھے اور جن پر آپ کو خاص
اعتماد تھا۔
اسلامی تاریخ کے بعد کے واقعات سے یہ بات خوب اچھی طرح ثابت ہو جاتی ہے کہ صحابہ کا دخل کیسا مفید و با برکت تھا کیونکہ کچھ
عرصہ کے لئے صحابہ کے دخل کو ہٹا کر خدا تعالٰی نے بتا دیا کہ ان کے علیحدہ ہونے سے کیسے برے نتائج پیدا ہو سکتے ہیں۔ اسلام کی
تضحیک خود مسلمان کہلانے والوں کے ہاتھوں اس عرصہ میں اس طرح ہوئی کہ دل ان حالات کو پڑھ کر خوف کھاتے ہیں اور
جسموں میں لرزہ آتا ہے۔ (مرزا محمود احمد)
۔ اس سے آ۔
آپ کی دو غرضیں تھیں۔ ایک تویہ کہ مدینہ میں معلمین کی ایک جما مین کی ایک جماعت موجود رہتی تھی اور دوسرے آپ کا خیال تھا کہ صحابہ
کو چونکہ ان کے سابق بالایمان ہونے اور رسول کریم ال کے زمانہ کی خدمات کی وجہ سے بیت المال سے خاص حصے ملتے ہیں اگر
یہ لوگ جنگوں میں شامل ہوئے تو ان کو اور حصے ملیں گے اور دوسرے لوگوں کو ناگوار ہو گا کہ سب مال انہی کو مل جاتا ہے۔
ه یعنی بحیثیت سابق ہونے کے بھی حصہ لیں اور اب بھی جہاد کر کے حصہ لیں تو دوسرے لوگ محروم رہ جائیں گے۔
لا تَأْكُلُوا أَبَدًا خَيْرَانَكُمْ سَرَفًا
إِنَّ ابْنَ عَفَّانَ الَّذِي جَرَّبْتُمْ
مَا زَالَ يَعْمَلُ بِالْكِتٰبِ مُهَيْمِنَّا
أهْلُ الدَّعَادَةِ فِي مُلْكِ ابْنِ عَفَّانَ
فَطِمُ اللَّصُوصِ بِحُكْمِ الْفُرْقَانِ
في كُلِّ عُنْقٍ مِنْهُمْ وَ بَنَانِ
۔ جیسا کہ آگے ثابت کیا جارے گا۔ یہ اس کا جھوٹ تھا کہ مدینہ کے لوگ اس فتنہ سے محفوظ تھے۔ بوقت نظر ثانی۔
یہ پیشگوئی فتح مکہ کی ہے جسے بگاڑ کر اس شخص نے رجعت کا عقیدہ بنالیا۔ چونکہ مکہ کی طرف لوگ بہ نیت حج اور حصول ثواب بار بار
جاتے ہیں اس لئے اس کا نام بھی معاد ہے یعنی وہ جگہ جس کی طرف لوگ بار بار لوٹتے ہیں۔
جہاں جلاوطن کر کے یہ لوگ بھیجے گئے تھے وہاں کے لوگوں کو خراب کرنے کا ان کو موقع نہ تھا کیونکہ وہاں خاص نگرانی اور نظر بندی کی
حالت میں ان کو رکھا جاتا تھا۔
۔ حضرت معاویہ کے کلام اور ان لوگوں کے جواب سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ حضرت عثمان یا ان کے مقرر کردہ حکام سے ان لوگوں کو
مخالفت نہ تھی بلکہ قریش سے ہی یادوسرے لفظوں میں ایمان میں سابق لوگوں سے ہی ان کو حسد تھا۔ اگر حضرت عثمان کی جگہ کوئی اور
صحابی خلیفہ ہوتا۔ اور ان کے مقرر کردہ والیوں کی جگہ کوئی اور والی ہوتے تو ان سے بھی یہ لوگ اسی طرح حسد کرتے کیونکہ ان کا مدعا
صرف حصول جاہ تھا۔
طبری کی روایت کے مطابق شام میں حضرت عثمان کی مدد کے لئے لوگوں میں جوش دلانے والے صحابہ میں حضرت ابو درداء انصاری
بھی شامل تھے۔ مگر دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حضرت عثمان کی شہادت سے پہلے فوت ہو چکے تھے جیسا کہ استیعاب اور
اصابہ سے ثابت ہے اور یہی بات درست ہے مگر جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے یہ بھی اپنے ایام زندگی میں اس فتنہ کے مٹانے میں کوشاں
رہے ہیں۔