اسلام میں اختلافات کا آغاز

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 7

انوار العلوم جلد ۴
۳۱۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
درست تھا۔ حضرت عثمان بنو امیہ کے بتائی کے ولی تھے اور ان لوگوں کی بڑھتی ہوئی عداوت کو
دیکھ کر آپ کا خوف آپ کا خوف درست تھا کہ بتائی اور ہے یتانی اور بیواؤں کے کے اموال ضائع نہ : نہ ہو جائیں۔ جھوٹے
وہ
تھے جنہوں نے محمد رسول اللہ ﷺ کی محبت کا دعویٰ کرتے ہوئے ان کے دین کی تباہی کا بیڑا
اٹھایا تھا نہ ام المؤمنین ام حبیبہ ۔ ام حبیبہ - طبری جلد ۷ صفحه ۳۰۲۹ مطبوعہ بیروت)
حضرت عائشہ ائشہ کی حج کے لئے تیاری حضرت ام حبیبہ کے ساتھ جو کچھ سلوک کیا گیا تھا۔ جب اس کی خبر مدینہ بنہ میں پھیلی تو صحابہ اور
اہل مدینہ حیران رہ گئے اور سمجھ لیا کہ اب ان لوگوں سے کسی قسم کی خیر کی امید رکھنی فضول
ہے۔ حضرت عائشہ نے اسی وقت حج کا ارادہ کر لیا اور سفر کی تیاری شروع کر دی۔ جب لوگوں
کو معلوم ہوا کہ آپ مدینہ سے جانے والی ہیں تو بعض نے آپ سے درخواست کی کہ اگر آپ
یہیں ٹھریں تو شاید فتنہ کے روکنے میں کوئی مدد ملے اور باغیوں پر کچھ اثر ہو۔ مگر انہوں نے
انکار کر دیا اور فرمایا کہ کیا تم چاہتے ہو کہ مجھ سے بھی وہی سلوک ہو جو ام حبیبہ سے ہوا ہے خدا
کی قسم! میں اپنی عزت کو خطرہ میں نہیں ڈال سکتی ( کیونکہ وہ رسول کریم ﷺ کی عزت تھی)
اگر کسی قسم کا معاملہ مجھ سے کیا گیا۔ تو میری حفاظت کا کیا سامان ہو گا خدا ہی جانتا ہے کہ یہ لوگ
اپنی شرارتوں میں کہاں تک ترقی کریں گے اور ان کا کیا انجام ہو گا۔ حضرت عائشہ صدیقہ نے
چلتے چلتے ایک ایسی تدبیر کی جو اگر کارگر ہو جاتی تو شاید فساد میں کچھ کمی ہو جاتی۔ اور وہ یہ کہ
اپنے بھائی محمد بن ابی بکر کو کہلا بھیجا کہ تم بھی میرے ساتھ حج کو چلو مگر اس نے انکار کر دیا۔ اس پر
حضرت عائشہ نے فرمایا۔ کیا کروں بے بس ہوں۔ اگر میری طاقت ہوتی تو ان لوگوں کو اپنے
ارادوں میں کبھی کامیاب نہ ہونے دیتی۔
حج حضرت عثمان کا والیان صوبہ جات کو مراسلہ گئیں اور بعض صحابہ بھی جن سے حضرت عائشہ تو کو تشریف لے
ممکن ہو سکا اور مدینہ سے نکل سکے مدینہ سے تشریف لے گئے اور باقی لوگ سوائے چندا چند اکابر
صحابہ کے اپنے گھروں میں بیٹھ رہے اور آخر حضرت عثمان کو بھی یہ محسوس ہو گیا کہ یہ لوگ
نرمی سے مان نہیں سکتے اور آپ نے ایک خط تمام والیان صوبہ جات کے نام روانہ کیا جس کا
خلاصہ یہ تھا۔
حضرت ابو بکر اور حضرت عمرؓ کے بعد بلا کسی خواہش یا درخواست کے مجھے ان لوگوں میں

انوار العلوم جلد ۴
۳۱۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
شامل کیا گیا تھا جنہیں خلافت کے متعلق مشورہ کرنے کا کام سپرد کیا گیا تھا۔ پھر بلا میری خواہش یا
سوال کے مجھے خلافت کے لئے چنا گیا اور میں برابر وہ کام کرتا رہا جو مجھ سے پہلے خلفاء کرتے
رہے اور میں نے اپنے پاس سے کوئی بدعت نہیں نکالی۔ لیکن چند لوگوں کے دلوں میں بدی کا
بیج بویا گیا اور شرارت جاگزیں ہوئی اور انہوں نے میرے خلاف منصوبے کرنے شروع کر
دیئے۔ اور لوگوں کے سامنے کچھ ظاہر کیا اور دل میں کچھ اور رکھا اور مجھ پر وہ الزام لگانے
شروع کئے جو مجھ سے پہلے خلفاء پر بھی لگتے تھے۔ لیکن میں معلوم ہو۔ ہوتے ہوئے خاموش خامو رہا۔
اور یہ لوگ میرے رحم سے ناجائز فائدہ اٹھا کر شرارت میں اور بھی بڑھ گئے۔ اور آخر کفار کی
طرح مدینہ پر حملہ کر دیا۔ پس آپ لوگ اگر کچھ کر سکیں تو مدد کا انتظام کا انتظام کریں۔ اسی طرح ایک
خط جس کا خلاصہ مطلب ذیل میں درج ہے حج پر آنے والوں کے نام لکھ کر کچھ دن بعد روانہ
کیا۔
میں آپ لوگوں کو خدا تعالیٰ کی طرف توجہ دلاتا حضرت عثمان کا حاجیوں کے نام خط ہوں اور اس کے انعامات یاد دلاتا ہوں۔ اس
وقت کچھ لوگ فتنہ پردازی کر رہے ہیں اور اسلام میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش میں مشغول ہیں۔
مگر ان لوگوں نے یہ بھی نہیں سوچا کہ خلیفہ خدا بناتا ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ (النور (۵۶) اور اتفاق کی قدر نہیں
کی۔ حالانکہ خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِيعاً ۔ (آل عمران: ۱۰۴) اور
مجھ پر الزام لگانے والوں کی باتوں کو قبول کیا اور قرآن کریم کے اس حکم کی پرواہ نہ کی کہ یا تها
الَّذِينَ آمَنُوا إِنْ جَاءَ كُمْ فَاسِقٌ بِنَبَةٍ فَتَبَيَّنُوا (الحجرات: ۷) اور میری بیعت کا ادب نہیں کیا
حالانکہ اللہ تعالٰی رسول کریم ﷺ کی نسبت فرماتا ہے کہ إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا
يُبَايِعُوْنَ اللَّهَ (الفتح: 1) اور میں رسول کریم ﷺ کا نائب ہوں۔ کوئی امت بغیر سردار کے
ترقی نہیں کر سکتی اور اگر کوئی امام نہ ہو تو جماعت کا تمام کام خراب و برباد ہو جائے گا۔ یہ لوگ
امت اسلامیہ کو تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔ اور اس کے سوا ان کی کوئی غرض نہیں۔ کیونکہ میں
نے ان کی بات کو قبول کر لیا تھا اور والیوں کے بدلنے کا وعدہ کر لیا تھا۔ مگر انہوں نے اس پر بھی
شرارت نہ چھوڑی۔ اب یہ تین باتوں میں سے ایک کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اول یہ کہ جن لوگوں
کو میرے عہد میں سزا ملی ہے ان سب کا قصاص مجھ سے لیا جاوے۔ اگر یہ مجھے منظور نہ ہو تو پھر

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۰
اسلام میں اختلافات کا آغاز
خلافت کو چھوڑ دوں اور یہ لوگ میری جگہ کسی اور کو مقرر کر دیں۔ یہ بھی نہ مانوں تو پھر یہ
لوگ دھمکی دیتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے تمام ہم خیال لوگوں کو پیغام بھیجیں گے کہ وہ میری
اطاعت سے باہر ہو جائیں۔ پہلی بات کا تو یہ جواب ہے کہ مجھ سے پہلے خلفاء بھی کبھی فیصلوں
میں غلطی کرتے تھے مگر ان کو کبھی سزا نہ دی گئی اور اس قدر سزائیں مجھ پر جاری کرنے کا
مطلب سوائے مجھے مارنے کے اور کیا ہو سکتا ہے۔
خلافت سے معزول ہونے کا جواب میری طرف سے یہ ہے کہ اگر یہ لوگ موچنوں سے
میری بوٹیاں کر دیں تو یہ مجھے منظور ہے۔ مگر خلافت سے میں جدا نہیں ہو سکتا۔
نہ مانے۔
باقی رہی تیسری بات کہ پھر یہ لوگ اپنے آدمی چاروں طرف بھیجیں گے کہ کوئی میری بات
نے۔ سو میں خدا کی طرف سے ذمہ دار نہیں ہوں اگر یہ لوگ ایک امر خلاف شریعت کرنا
چاہتے ہیں تو کریں۔ پہلے بھی جب انہوں نے میری بیعت کی تھی تو میں نے ان پر جبر نہیں کیا تھا۔
جو شخص عہد توڑنا چاہتا ہے میں اس کے اس فعل پر راضی نہیں نہ خدا تعالیٰ راضی ہے۔ ہاں وہ
اپنی طرف سے جو چاہے کرے۔
چونکہ حج کے دن قریب آرہے تھے اور چاروں طرف سے لوگ مکہ مکرمہ میں جمع ہو رہے
تھے۔ حضرت عثمان نے اس خیال سے کہ کہیں وہاں بھی کوئی فساد نہ کھڑا کریں اور اس خیال
سے بھی کہ حج کے لئے جمع ہونے والے مسلمانوں میں اہل مدینہ کی مدد کی تحریک کریں حضرت
عبد اللہ بن عباس کو حج کا امیر بنا کر روانہ کیا۔ حضرت عبداللہ بن عباس نے بھی عرض کی کہ ان
لوگوں سے جہاد کرنا مجھے زیادہ پسند ہے مگر حضرت عثمان نے ان کو مجبور کیا کہ وہ حج کے لئے
جاویں۔ اور حج کے ایام میں امیر حج کا کام کریں تاکہ مفسد وہاں اپنی شرارت نہ پھیلا سکیں اور
وہاں جمع ہونے والے لوگوں میں بھی مدینہ کے لوگوں کی مدد کی تحریک کی جاوے۔ اور مذکورہ بالا
خط آپ ہی کے ہاتھ روانہ کیا۔ جب ان خطوں کا ان مفسدوں کو علم ہوا تو انہوں نے اور بھی
سختی کرنا شروع کر دی۔ اور اس بات کا موقع تلاش کرنے لگے کہ کسی طرح لڑائی کا کوئی بہانہ مل
جاوے تو حضرت عثمان کو شہید کر دیں مگر ان کی تمام کوششیں فضول جاتی تھیں اور حضرت
عثمان ان کو کوئی موقع شرارت کا ملنے نہ دیتے تھے۔
مفسدوں کا حضرت عثمان کے گھر میں پتھر پھینکنا جب رات ہوتی اور لوگی کو
جب رات پڑتی اور سو

انوار العلوم جلد ۴
اپ سم
اسلام میں اختلافات کا آغاز
جاتے۔ حضرت عثمان کے گھر میں پتھر پھینکتے۔ اور اس طرح اہل خانہ کو اشتعال دلاتے تاکہ
جوش میں آکر وہ بھی پتھر پھینکیں تو لوگوں کو کہہ سکیں کہ انہوں نے ہم پر پہلے حملہ کیا ہے اس
لئے ہم جواب دینے پر مجبور ہیں۔ مگر حضرت عثمان نے اپنے تمام اہل خانہ کو جواب دینے سے
روک دیا۔ ایک دن موقع پاکر دیوار کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کہ اے لوگو! میں تو
تمہارے نزدیک تمہارا گناہ گار ہوں مگر دوسرے لوگوں نے کیا قصور کیا ہے۔ تم پتھر پھینکتے ہو تو
دوسروں کو بھی چوٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے صاف انکار کر دیا کہ ہم نے پتھر نہیں
پھینکے۔ حضرت عثمان نے فرمایا کہ اگر تم نہیں پھینکتے تو اور کون پھینکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ
خدا تعالیٰ پھینکتا ہو گا (نعوذ باللہ من ذالک) حضرت عثمان نے فرمایا کہ تم لوگ جھوٹ بولتے ہو۔
اگر خدا تعالٰی ہم پر پتھر پھینکتا تو اس کا کوئی پتھر خطا نہ جاتا۔ لیکن تمہارے پھینکے ہوئے پتھر تو ادھر
ادھر بھی جاپڑتے ہیں۔ یہ فرما کر آپ ان کے سامنے سے ہٹ گئے۔
گو صحابہ کو اب حضرت عثمان کے پاس جمع فتنہ فرو کرنے میں صحابہ کی مساعی جمیلہ ہونے کا موقع نہ دیا جاتا تھا۔ نہ دیا جاتا تھا مگر پھر بھی وہ اپنے
فرض سے غافل نہ تھے۔ مصلحت وقت کے ماتحت انہوں نے دو حصوں میں اپنا کام تقسیم کیا ہوا
تھا۔ جو سن رسیدہ اور جن کا اخلاقی اثر عوام پر زیادہ تھا وہ تو اپنے اوقات کو لوگوں کے سمجھانے
پر صرف کرتے اور جو لوگ ایسا کوئی اثر نہ رکھتے تھے یا نوجوان تھے وہ حضرت عثمان کی حفاظت
کی کوشش میں لگے رہتے۔
اول الذکر جماعت میں سے حضرت علی اور حضرت سعد بن وقاص فاتح فارس فتنہ کے کم
کرنے میں سب سے زیادہ کوشاں تھے۔ خصوصاً حضرت علی تو اس فتنہ کے ایام میں اپنے تمام
کام چھوڑ کر اس کام میں لگ گئے تھے چنانچہ ان واقعات کی رؤیت کے گواہوں میں سے ایک
شخص عبدالرحمن نامی بیان کرتا ہے کہ ان ایام فتنہ میں میں نے دیکھا ہے ا ہے کہ حضرت علی نے
اپنے تمام کام چھوڑ دیئے تھے اور حضرت عثمان کے دشمنوں کا غضب ٹھنڈا کرنے اور آپ کی
تکالیف دور کرنے کی فکر میں ہی ۔ ہی رات دن لگے رہتے تھے۔ ایک دفعہ آپ تک پانی پہنچنے میں کچھ
دیر ہوئی تو حضرت طلحہ پر جن کے سپرد یہ کام تھا آپ سخت ناراض ہوئے اور اس وقت تک
آرام نہ کیا جب تک پانی حضرت عثمان کے گھر میں پہنچ نہ گیا۔
سرا گروہ ایک ایک دو دو کر کے جس جس وقت موقع ملتا تھا تلاش کر کے حضرت عثمان

انوار العلوم جلد ۴
٣٢٢
اسلام میں اختلافات کا آغاز
یا آپ کے ہمسایہ گھروں میں جمع ہونا شروع ہوا۔ اور اس نے اس امر کا پختہ ارادہ کر لیا کہ ہم
اپنی جانیں دے دیں گے مگر حضرت عثمان کی جان پر آنچ نہ آنے دیں گے۔ اس گروہ میں
حضرت علی، حضرت طلحہ " اور حضرت زبیر کی اولاد کے سوائے خود صحابہ میں سے بھی ایک
جماعت شامل تھی۔ یہ لوگ رات اور دن حضرت عثمان کے مکان کی حفاظت کرتے تھے اور
آپ تک کسی دشمن کو پہنچنے نہ دیتے تھے۔ اور گو یہ قلیل تعداد اس قدر کثیر لشکر کا مقابلہ تو نہ کر
سکتی تھی مگر چونکہ باغی چاہتے تھے کوئی بہانہ رکھ کر حضرت عثمان کو قتل کریں وہ بھی اس قدر
وقت
زور نہ دیتے تھے۔ اس وقت کے حالات سے حضرت عثمان کی اسلامی خیر خواہی پر جو روشنی پڑتی
ہے اس سے عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ تین ہزار کے قریب لشکر آپ کے دروازہ کے سامنے ۔ پڑا
ہے اور اور کوئی تدبیر اس سے بچنے کی نہیں۔ مگر جو لوگ آپ کو بچانے کی کوشش کرنا چاہتے ہیں
ان کو بھی آپ روکتے ہیں کہ جاؤ اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالو ان لوگوں کو صرف مجھ سے
عداوت ہے تم سے کوئی تعریض نہیں۔ آپ کی آنکھ اس وقت کو دیکھ رہی تھی جب کہ اسلام
ان مفسدوں کے ہاتھوں سے ایک بہت بڑے خطرہ میں ہو گا۔ اور صرف ظاہری اتحاد ہی نہیں
بلکہ روحانی انتظام بھی پراگندہ ہونے کے قریب ہو جاوے گا۔ اور آر آپ جانتے ۔ نتے تھے کہ اس وقہ
اسلام کی حفاظت اور اس کے قیام کے لئے ایک ایک صحابی کی ضرورت ہو گی پس آپ نہیں
چاہتے تھے کہ آپ کی جان بچانے کی بے فائدہ کوشش میں صحابہ کی جانیں جاویں اور سب کو
یں نصیحت کرتے تھے کہ ان لوگوں سے تعرض نہ کرو اور چاہتے تھے کہ جہاں تک ہو سکے آئندہ
فتنوں کو دور کرنے کے لئے وہ جماعت محفوظ رہے جس نے رسول اللہ اللہ کی صحبت پائی
ہے۔ مگر باوجود آپ کے سمجھانے کے جن صحابہ کو آپ کے گھر تک پہنچنے کا موقع مل جاتا رہ اپنے
فرض کی ادائیگی میں کو تاہی نہ کرتے اور آئندہ کے خطرات پر موجودہ خطرہ کو مقدم رکھتے اور
اگر ان کی جائیں اس عرصہ میں محفوظ تھیں تو صرف اس لئے کہ ان لوگوں کو جلدی کی کوئی
ضرورت نہ معلوم ہوتی تھی اور بہانہ کی تلاش تھی۔ لیکن وہ وقت بھی آخر آگیا جب کہ زیادہ
انتظار کرنا نا ممکن ہو گیا۔ کیونکہ حضرت عثمان کا وہ دل کے ہلا دینے والا پیغام جو آپ نے حج پر جمع
ہونے والے مسلمانوں کو بھیجا تھا حجاج کے مجمع میں سنا دیا گیا تھا اور وادی مکہ ایک سرے سے
دوسرے سرے تک اس کی آواز سے گونج رہی تھی اور حج پر جمع ہونے والے مسلمانوں نے
فیصلہ کر لیا تھا کہ وہ حج کے بعد جہاد کے ثواب سے بھی محروم نہ رہیں گے اور مصری مفسدوں اور

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۳
اسلام میں اختلافات کا آغاز
ان کے ساتھیوں کا قلع قمع کر کے چھوڑیں گے۔ مفسدوں کے جاسوسوں نے انہیں اس ارادہ کی
اطلاع دے دی تھی اور اب ان کے کیمپ میں سخت گھبراہٹ کے آثار تھے۔ حتی کہ ان میں چہ
میگوئیاں ہونے لگی تھیں کہ اب اس شخص کے قتل کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ اور اگر اسے ہم
نے قتل نہ کیا تو مسلمانوں کے ہاتھوں سے ہمارے قتل میں کوئی شبہ نہیں۔
اس گھبراہٹ کو اس خبر نے اور بھی دوبالا کر دیا کہ شام اور کوفہ اور بصرہ میں بھی حضرت عثمان
کے خطوط پہنچ گئے ہیں اور وہاں کے لوگ جو پہلے سے ہی حضرت عثمان کے احکام کے منتظر تھے
ان خطوط کے پہنچنے پر اور بھی جوش سے بھر گئے ہیں اور صحابہ نے اپنی ذمہ داری کو محسوس
کر کے مسجدوں اور مجلسوں میں تمام مسلمانوں کو ان کے فرائض کی طرف توجہ دلا کر ان
مفسدوں کے خلاف جہاد کا فتوی دے دیا ہے۔ اور وہ کہتے ہیں جس نے آج جہاد نہ کیا اس نے
گویا کچھ بھی نہ کیا۔ کوفہ میں عقبہ بن عمرو عبد اللہ بن ابی اوفی اور حنظلہ بن ربیع التميمي
اور دیگر صحابہ کرام نے لوگوں کو اہل مدینہ کی مدد کے لئے ابھارا ہے تو بصرہ میں عمران بن
حصین ، انس بن مالک ، ہشام بن عامر اور دیگر صحابہ نے۔ شام میں اگر عبادہ بن صامت ابو امامہ
اور دیگر صحابہ نے حضرت عثمان کی آواز پر لبیک کہنے پر لوگوں کو اکسایا ہے تو مصر میں خارجہ و
دیگر لوگوں نے۔ اور سب ملکوں سے فوجیں اکٹھی ہو کر مدینہ کی طرف بڑھی چلی آتی ہیں۔
طبری جلد ۶ صفحه ۲۹۷۰ مطبوعہ بیروت)
لام
غرض ان خبروں سے باغیوں کی گھبراہٹ اور حضرت عثمان کے گھر پر مفسدوں کا حملہ بھی بڑھ گئی آخر حضرت عثمان کے گھر پر
حملہ کر کے بزور اندر داخل ہونا چاہا صحابہ نے مقابلہ کیا اور آپس میں سخت جنگ ہوئی گو صحابہ
کم تھے مگر ان کی ایمانی غیرت ان کی کمی کی تعداد کو پورا کر رہی تھی۔ جس جگہ لڑائی ہوئی یعنی
حضرت عثمان کے گھر کے سامنے وہاں جگہ بھی تنگ تھی۔ اس لئے بھی مفسد اپنی کثرت سے
صحابہ کو لڑنے سے
زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے۔ حضرت عثمان کو جب اس لڑائی کا علم ہوا تو آپ نے صحابہ کوا
منع کیا۔ مگر وہ اس وقت حضرت عثمان کو اکیلا چھوڑ دینا ایمانداری کے خلاف اور اطاعت کے
حکم کے متضاد خیال کرتے تھے اور باوجود حضرت عثمان کو اللہ کی قسم دینے کے انہوں نے کوٹنے
سے انکار کر دیا۔

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۴
اسلام میں اختلافات کا آغاز
نے
اور
عضرت عثمان" کا صحابہؓ کو وصیت کرنا باہر تشریف لے آئے اور صحابہ کو اپنے مکان
کے اندر لے گئے اور دروازے بند کرا دیئے اور آپ نے سب صحابہ اور ان کے مددگاروں کو
وصیت کی کہ خدا تعالیٰ نے آپ لوگوں کو دنیا اس لئے نہیں دی کہ تم اس کی طرف جھک جاؤ۔
بلکہ اس لئے دی ہے کہ تم اس کے ذریعہ سے آخرت کے سامان جمع کرو۔ یہ دنیا تو فنا ہو جاوے
گی اور آخرت ہی باقی رہے گی۔ پس چاہئے کہ فانی چیز تم کو غافل نہ کرے۔ باقی رہنے والی چیز کو
فانی ہو جانے والی چیز پر مقدم کرو اور خدا تعالیٰ کی ملاقات کو یاد رکھو اور جماعت کو پراگندہ نہ
ہونے دو۔ اور اس نعمت الہی کو مت بھولو کہ تم ہلاکت کے گڑھے میں گرنے والے تھے اور
خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے تم کو نجات دے کر بھائی بھائی بنا دیا اس یا اس کے بعد آپ نے سب کو
رخصت کیا۔ اور کہا کہ خدا تعالیٰ تمہارا حافظ و ناصر ہو۔ تم سب اب گھر سے باہر جاؤ اور ان
صحابہ کو بھی بلواؤ جن کو مجھ تک آنے نہیں دیا؟ دیا تھا۔ خصوصاً حضرت علی، حضرت طلحہ، حضرت
زبیر کو۔
یہ
لوگ باہر آگئے اور دوسرے صحابہ کو بھی بلوایا گیا۔ اس وقت کچھ ایسی ایسی کیفیت پیدا ہو
رہی تھی اور ایسی افسردگی چھا رہی تھی کہ باغی بھی اس سے متأثر ہوئے بغیر نہ رہے۔ اور کیوں
نہ ہو تا سب دیکھ رہے تھے کہ محمد رسول اللہ ا کی جلائی ہوئی ایک شمع اب اس دنیا کی عمر
کو پوری کر کے اس دنیا کے لوگوں کی نظر سے اوجھل ہونے والی ہے۔ غرض باغیوں نے زیادہ
اور
تعریض نہ کیا اور سب صحابہ جمع ہوئے ۔ جب لوگ جمع ہو گئے تو آپ گھر کی دیوار پر چڑھے
فرمایا میرے قریب ہو جاؤ ۔ جب سب قریب ہو گئے تو فرمایا کہ اے لوگو ! بیٹھ جاؤ۔ اس پر صحابہ
بھی اور مجلس کی ہیبت سے متاثر ہو کر باغی بھی بیٹھ گئے۔ جب سب بیٹھ گئے تو آپ نے فرمایا کہ
اہل مدینہ ! میں تم کو خدا تعالی کے سپرد کرتا ہوں اور اس سے دعا کرتا ہوں کہ وہ میرے بعد
تمہارے لئے خلافت کا کوئی بہتر انتظام فرمادے ۔ آج کے بعد اس وقت تک کہ خدا تعالیٰ میرے
متعلق کوئی فیصلہ فرمادے میں باہر نہیں نکلوں گا اور میں کسی کو کوئی ایسا اختیار نہیں دے جاؤں گا
کہ جس کے ذریعہ سے دین یا دنیا میں وہ تم پر حکومت کرے۔ اور اس امر کو خدا تعالیٰ پر چھوڑ
دوں گا کہ وہ جسے چاہے اپنے کام کے لئے پسند کرے۔ اس کے بعد صحابہ و دیگر اہل مدینہ کو ختم
دی کہ وہ آپ کی حفاظت کر کے اپنی جانوں کو خطرہ عظیم میں نہ ڈالیں اور اپنے گھروں کو چلے

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۵
اسلام میں اختلافات کا آغاز
جائیں۔
آپ کے اس حکم نے صحابہ میں ایک بہت بڑا اختلاف پیدا کر دیا۔ ایسا اختلاف کہ جس کی
نظیر پہلے نہیں ملتی۔ صحابہ حکم ماننے کے سوا اور کچھ جانتے ہی نہ تھے۔ مگر آج اس حکم کے ماننے
میں ان میں سے بعض کو اطاعت نہیں غداری کی بو نظر آتی تھی۔ بعض صحابہ نے تو اطاعت کے
پہلو کو مقدم سمجھ کر بادل ناخواستہ آئندہ کے لئے دشمنوں کا مقابلہ کرنے کا ارادہ چھوڑ دیا اور
غالبا انہوں نے سمجھا کہ ہمارا کام صرف اطاعت ہے یہ ہمارا کام نہیں ہے کہ ہم دیکھیں کہ اس
حکم پر عمل کرنے کے کیا نتائج ہوں گے مگر بعض صحابہ نے اس حکم کو ماننے سے انکار کر دیا۔
کیونکہ انہوں نے دیکھا کہ بے شک خلیفہ کی اطاعت فرض ہے مگر جب خلیفہ یہ حکم دے کہ تم
مجھے چھوڑ کر چلے جاؤ تو اس کے یہ معنے ہیں کہ خلافت سے وابستگی چھوڑ دو۔ پس یہ اطاعت
در حقیقت بغاوت پیدا کرتی ہے۔ اور وہ یہ بھی دیکھتے تھے کہ حضرت عثمان کا ان کو گھروں کو
واپس کرنا ان کی جانوں کی حفاظت کے لئے تھا تو پھر کیا وہ ایسے محبت کرنے والے وجود کو خطرہ
میں چھوڑ کر اپنے گھروں میں جاسکتے تھے اس مؤخر الذکر گروہ میں سب اکابر صحابہ شامل تھے۔
چنانچہ باوجود اس حکم کے حضرت علی، حضرت طلحہ ، حضرت زبیر کے لڑکوں نے اپنے اپنے
والد کے حکم کے ماتحت حضرت عثمان کی ڈیوڑھی پر ہی ڈیرہ جمائے رکھا اور اپنی تلواروں کو
میانوں میں نہ داخل کیا۔
باغیوں کی اور جوش کی حد باقی حاجیوں کی واپسی پر باغیوں کی گھبراہٹ باغیوں کی گھبراہٹ اور جوش کی کوئی میر نہ رہی جب کہ حج سے فارغ ہو کر آنے
والے لوگوں میں سے اگے دُکے مدینہ میں داخل ہونے لگے۔ اور ان کو معلوم ہو گیا کہ اب
ہماری قسمت کے فیصلہ کا وقت بہت نزدیک ہے۔ چنانچہ مغیرہ بن الاخنس سب سے پہلے شخص
تھے جو حج کے بعد ثواب جہاد کے لئے مدینہ میں داخ داخل ہوئے اور ان کے ساتھ ہی یہ خبر باغیوں کو
ملی کہ اہل بصرہ کا لشکر جو مسلمانوں کی امداد کے لئے آرہا ہے صرار مقام پر جو مدینہ سے صرف
ایک دن کے راستہ پر ہے آپہنچا ہے۔ ان خبروں سے متأثر ہو کر انہوں نے فیصلہ کیا کہ جس
طرح ہو اپنے مدعا کو جلد پورا کیا جائے اور چونکہ وہ صحابہ اور ان کے ساتھ ساتھی جنہوں نے باوجود
حضرت عثمان کے منع کرنے کے حضرت عثمان کی حفاظت نہ چھوڑی تھی اور صاف کہہ دیا تھا کہ
اگر ہم آپ کو باوجود ہاتھوں میں طاقت مقابلہ ہونے کے چھوڑ دیں تو خدا تعالیٰ کو کیا منہ

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۶
اسلام میں اختلافات کا آغاز
دکھا ئیں گے۔ بوجہ اپنی قلت تعداد اب مکان کے اندر کی طرف سے حفاظت کرتے تھے۔ اور
دروازہ تک پہنچنا باغیوں کے لئے مشکل نہ تھا۔ انہوں نے دروازہ کے سامنے لکڑیوں کے انبار
جمع کر کے آگ لگادی تاکہ دروازہ جل جارے اور اندر پہنچنے کا راستہ مل جاوے۔ صحابہ نے
اس بات کو دیکھا تو اندر بیٹھنا مناسب نہ سمجھا۔ تلواریں پکڑ کر باہر نکلنا چاہا مگر حضرت عثمان نے
اس بات سے روکا اور فرمایا کہ گھر کو آگ لگانے کے بعد اور کون سی بات رہ گئی ہے۔ اب جو
ہونا تھا ہو چکا۔ تم لوگ اپنی جانوں کو خطرہ میں نہ ڈالو اور اپنے گھروں کو چلے جاؤ۔ ان لوگوں کو
صرف میری ذات سے عداوت ہے۔ مگر جلد یہ لوگ اپنے کئے پر پشیمان ہوں گے۔ میں ہر ایک
شخص کو جس پر میری اطاعت فرض ہے اس کے فرض سے سبکدوش کرتا ہوں اور اپنا حق
معاف کرتا ہوں۔ (طبری جلد ۲ صفحہ ۲۰۰۲ مطبوعہ بیروت) مگر صحابہ نے اور دیگر لوگوں نے اس بات کو
تسلیم نہ کیا اور تلواریں پکڑ کر باہر نکلے۔ ان کے باہر نکلتے وقت حضرت ابو ہریرہ بھی آگئے اور
بار جود اس کے کہ وہ فوجی آدمی نہ تھے وہ بھی ان کے ساتھ مل گئے۔ اور فرمایا کہ آج کے دن کی
لڑائی سے بہتر اور کون سی لڑائی ہو سکتی ہے اور پھر باغیوں کی طرف دیکھ کر فرمایا يُقَومِ مَالِی
ادْعُوكُمْ إِلَى النُّجُوةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ (المؤمن: ۴۲) یعنی اے میری قوم! کیا بات ہے
کہ میں تم کو نجات کی طرف بلاتا ہوں اور تم لوگ مجھ کو آگ کی طرف بلاتے ہو۔
یہ لڑائی ایک خاص لڑائی تھی۔ اور مٹھی بھر صحابہ جو اس صحابہ" کی مفسدوں سے لڑائی وقت جمع ہو سکے انہوں نے انے اس لشکرِ عظیم کا مقابلہ جان
توڑ کر کیا۔ حضرت امام حسن جو نہایت صلح جو بلکہ صلح کے شہزادے تھے انہوں نے بھی اس دن
رجز پڑھ پڑھ کر دشمن پر حملہ کیا۔ ان کا اور محمد بن طلحہ کا اس دن کا رجز خاص طور پر قابل ذکر
ہے کیونکہ ان سے ان کے دلی خیالات کا خوب اندازہ ہو جاتا ہے۔
حضرت امام حسن یہ شعر پڑھ کر باغیوں پر حملہ کرتے تھے۔
لا دِيْنُهُمْ دِيْنِي وَلَا أَنَا مِنْهُمْ حَتَّى أَسِيرَ إِلَى طَعَارٍ شَمَامِ
طبری جلد ۶ صفحه ۳۰۱۴ مطبوعہ بیروت)
یعنی ان لوگوں کا دین میرا دین نہیں اور نہ ان لوگوں سے میرا کوئی تعلق ہے اور میں ان
سے اس وقت تک لڑوں گا کہ شمام پہاڑ کی چوٹی تک پہنچ جاؤں۔ تمام عرب کا ایک پہاڑ ہے جس
کو بلندی پر پہنچنے اور مقصد کے حصول سے مشابہت دیتے ہیں۔ اور حضرت امام حسن کا یہ

انوار العلوم جلد ۴
الله
۳۲۷
اسلام میں اختلافات کا آغاز
مطلب ہے کہ جب تک میں اپنے مدعا کو نہ پہنچ جاؤں اس وقت تک میں برابر ان سے لڑتا
رہوں گا اور ان سے صلح نہ کروں گا۔ کیونکہ ہم میں کوئی معمولی اختلاف نہیں کہ بغیر ان پر فتح
پانے کے ہم ان سے تعلق قائم کر لیں یہ تو وہ خیالات ہیں جو اس شہزادہ صلح کے دل میں موجزن
تھے۔ اب ہم طلحہ کے لڑکے محمد کار جز لیتے ہیں وہ کہتے ہیں:
أَنَا ابْنُ مَنْ حَامَى عَلَيْهِ بِأَحَدٍ
وَرَدَّ أَحْزَابًا عَلَى رَغْمِ مَعَدٍ
یعنی میں اس کا بیٹا ہوں جس نے رسول کریم ال کی حفاظت احد کے دن کی تھی اور
جس نے باوجود اس کے کہ عربوں نے سارا زور لگایا تھا ان کو شکست دے دی تھی۔ یعنی آج
بھی احد کی طرح کا ایک واقعہ ہے اور جس طرح میرے والد نے اپنے ہاتھ کو تیروں سے چھلنی
رم
کروالیا تھا۔ مگر رسول کریم اس کو آنچ نہ آنے دی تھی میں بھی ایسا ہی کروں گا۔
عبد اللہ بن زبیر بھی اس لڑائی میں شریک ہوئے اور بری طرح زخمی ہوئے۔ حضرت عبدا
مروان بھی سخت زخمی ہوا۔ اور موت تک پہنچ کر لوٹا۔ مغیرہ بن الاخنس مارے گئے۔ جس شخص
نے ان کو مارا تھا اس نے دیکھ کر کہ آپ زخمی ہی نہیں ہوئے بلکہ مارے گئے ہیں زور سے کہا کہ
إِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رُ جِعُوْنَ سردارِ لشکر نے اسے ڈانٹا کہ اس خوشی کے موقع پر افسوس کا اظہار
کرتے ہو۔ اس نے کہا کہ آج رات میں نے رویا میں دیکھا تھا کہ ایک شخص کہتا ہے مغیرہ کے
قاتل کو دوزخ کی خبر دو۔ پس یہ معلوم کرکے کہ میں ہی اس کا قاتل ہوں مجھے اس کا صدمہ ہوتا
لازمی تھا۔
مذکورہ بالا لوگوں کے سوا اور لوگ بھی زخمی ہوئے اور مارے گئے اور حضرت عثمان کی
حفاظت کرنے والی جماعت اور بھی کم ہو گئی۔ لیکن اگر باغیوں نے باوجود آسمانی انذار کے اپنی
ضد نہ چھوڑی اور خدا تعالی کی محبوب جماعت کا مقابلہ جاری رکھا تو دوسری طرف مخلصین نے
بھی اپنے ایمان کا اعلیٰ نمونہ دکھانے میں کمی نہ کی۔ باوجود اس کے کہ اکثر محافظ مارے گئے یا
زخمی ہو گئے پھر بھی ایک قلیل گروه برابر دروازہ کی حفاظت کرتا رہا۔
چونکہ باغیوں کو بظاہر غلبہ حاصل ہو چکا تھا۔ انہوں نے آخری حیلہ کے طور پر پھر ایک
شخص کو حضرت عثمان کی طرف بھیجا کہ وہ خلافت سے دستبردار ہو جائیں۔ کیونکہ وہ سمجھتے تھے
کہ اگر خود دست بردار ہو جاویں گے تو مسلمانوں کو انہیں سزا دینے کا کوئی حق اور موقع نہ
رہے گا۔ حضرت عثمان کے پاس جب پیغامبر پہنچا تو آپ نے ہر پہنچا تو آپ نے فرمایا کہ میں نے تو تو جاہلیت میں بھی

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۸
اسلام میں اختلافات کا آغاز
بدیوں سے پر ہیز کیا ہے اور اسلام میں بھی اس کے احکام کو نہیں توڑا۔ میں کیوں اور کس جرم
میں اس عہدہ کو چھوڑ دوں جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے۔ میں تو اس قمیض کو کبھی نہیں اتاروں
گا جو خدا تعالیٰ نے مجھے پہنائی ہے۔ وہ شخص یہ جواب سن کر واپس آگیا اور اپنے ساتھیوں سے
ان الفاظ میں آکر مخاطب ہوا۔ خدا کی قسم! ہم سخت مصیبت میں پھنس گئے ہیں خدا کی قسم!
مسلمانوں کی گرفت سے عثمان کو قتل کرنے کے سوائے ہم بچ نہیں سکتے (کیونکہ اس صورت میں
حکومت تہ و بالا ہو جائے گی اور انتظام بگڑ جاوے گا اور کوئی پوچھنے والا نہ ہو گا) اور اس کا قتل
کرنا کسی طرح جائز نہیں۔
اس شخص کے یہ فقرات نہ صرف ان لوگوں کی گھبراہٹ پر دلالت کرتے ہیں بلکہ اس امر پر
بھی دلالت کرتے ہیں کہ اس وقت تک بھی حضرت عثمان نے کوئی ایسی بات پیدا نہ ہونے دی
تھی جسے یہ لوگ بطور بہانہ استعمال کر سکیں اور ان کے دل محسوس کرتے تھے کہ حضرت عثمان
کا قتل کسی صورت میں جائز نہیں۔
جب یہ لوگ حضرت عثمان کے قتل کا عبد اللہ بن سلام کا مفسدوں کو نصیحت کرنا منصوبہ کر رہے تھے۔ حضرت عبداللہ
بن سلام جو بحالت کفر بھی اپنی قوم میں نہایت معزز تھے اور جن کو یہود اپنا سردار مانتے تھے اور
عالم بے بدل جانتے تھے تشریف لائے اور دروازہ پر کھڑے ہو کر ان لوگوں کو نصیحت کرنی
شروع کی اور حضرت عثمان کے قتل سے ان کو منع فرمایا ۔ کہ اے قوم! خدا کی تلوار کو اپنے اوپر
نہ کھینچو۔ خدا کی قسم اگر تم نے تلوار کھینچی تو پھر اسے میان میں کرنے کا موقع نہ ملے گا ہمیشہ
مسلمانوں میں لڑائی جھگڑا ہی جاری رہے گا۔ عقل کرو آج تم پر حکومت صرف کوڑے کے
ساتھ کی جاتی ہے۔ (عموماً حدود شرعیہ میں کوڑے کی سزا دی جاتی ہے) اور اگر تم نے اس
شخص کو قتل کر دیا تو حکومت کا کام بغیر تلوار کے نہ چلے گا یعنی چھوٹے چھوٹے جرموں پر لوگوں
کو قتل کیا جاوے گا) یاد رکھو کہ اس وقت مدینہ کے محافظ ملائکہ ہیں۔ اگر تم اس کو قتل کر دو گے
تو ملائکہ مدینہ کو چھوڑ جائیں گے۔ اس نصیحت سے ان لوگوں نے یہ فائدہ اٹھایا کہ عبداللہ بن
سلام صحابی رسول کریم ال کو دھتکار دیا۔ اور ان کے پہلے دین کا طعنہ دے کر کہا کہ اے
یہو دن کے بیٹے ! تجھے ان کاموں سے کیا تعلق۔ افسوس کہ ان لوگوں کو یہ تو یاد رہا کہ عبداللہ بن
سلام یہو دن کے بیٹے تھے لیکن یہ بھول گیا کہ آپ رسول کریم ان کے ہاتھ پر ایمان لائے

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۹
اسلام میں اختلافات کا آغاز
اور رسول کریم نے آپ کے ایمان لانے پر نہایت خوشی کا اظہار کیا اور رسول کریم ا
کے ساتھ ہر ایک مصیبت اور دکھ میں آپ شریک ہوئے۔ اور اسی طرح یہ بھی بھول گیا کہ ان
کا لیڈر اور ان کو ورغلانے والا حضرت علیؓ کو رسول کریم ﷺ کا وصی قرار دے کر حضرت
عثمان کے مقابلہ پر کھڑا کرنے والا عبداللہ بن سبا بھی یہو دن کا بیٹا تھا بلکہ خود یہودی تھا اور صرف
ظاہر میں اسلام کا اظہار کر رہا تھا۔
مفسدوں کا حضرت عثمان کو قتل کرنا حضرت عبداللہ بن سلام" تو ان لوگوں مایوس ہو کر چلے گئے اور ادھر ان لوگوں نے یہ
دیکھ کر کہ دروازہ کی طرف سے جاکر حضرت عثمان کو قتل کرنا مشکل ہے کیونکہ اس طرف
ڑے بہت جو لوگ بھی روکنے والے موجود ہیں وہ مرنے مارنے پر تلے ہوئے ہیں یہ فیصلہ کیا
کہ کسی ہمسایہ کے گھر کی دیوار پھاند کر حضرت عثمان کو قتل کر دیا جائے چنانچہ اس ارادے سے
چند لوگ ایک ہمسایہ کی دیوار پھاند کر آپ کے کمرہ میں گھس گئے۔ جب اندر گھسے تو
حضرت عثمان قرآن کریم پڑھ رہے تھے۔ اور جب سے کہ محاصرہ ہوا تھا رات دن آپ کا کی
شغل تھا کہ نماز پڑھتے یا قرآن کریم کی تلاوت کرتے اور اس کے سوا اور کسی کام کی طرف توجہ
نہ کرتے اور ان دنوں میں صرف آپ نے ایک کام کیا اور وہ یہ کہ ان لوگ لوگوں کے گھروں :
داخل ہونے سے پہلے آپ نے دو آدمیوں کو خزانہ کی حفاظت کے لئے مقرر کیا۔ کیونکہ جیسا کہ
ثابت ہے اس دن رات کو رو رات کو رویا میں رسول کریم ا آپ کو نظر آئے اور نظر آئے اور فرمایا کہ عثمان
آج شام کو روزہ ہمارے ساتھ کھولنا۔ اس رویا سے آپ کو یقین ہو گیا تھا کہ آج میں شہید ہو
جاؤں گا پس آپ نے اپنی ذمہ داری کا خیال کر کے دو آدمیوں کو حکم دیا کہ وہ خزانہ کے دروازہ
روں میں
پر کھڑے ہو کر پہرہ دیں تاکہ شور و شر میں کوئی شخص خزانہ لوٹنے کی کوشش نہ کرے۔
غرض جب یہ لوگ اندر پہنچے تو حضرت عثمان کو قرآن
واقعات شہادت حضرت عثمان کریم پڑھتے پایا ان حملہ آوروں میں محمد بن ابی بکر بھی
تھے۔ اور بوجہ اپنے اقتدار کے جو ان لوگوں پر ان کو حاصل تھا اپنا فرض سمجھتے تھے کہ ہر ایک
کام میں آگے ہوں۔ چنانچہ انہوں نے بڑھ کر حضرت عثمان کی ڈاڑھی پکڑ لی اور زور سے جھٹکا
دیا۔ حضرت عثمان نے ان کے اس فعل پر صرف اس قدر فرمایا کہ اے میرے بھائی کے بیٹے !
اگر تیرا باپ (حضرت ابو بکر ) اس وقت ہوتا تو کبھی ایسا نہ کرتا۔ تجھے کیا ہوا تو خدا کے لئے مجھ پر
(

·

آج 10 میں سے 10 باقی