عرفانِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
۳۳۷
عرفان الهی
تقریر جلسه سالانه ۱۶ مارچ ۱۹۱۹ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
عرفان الهی

انوار العلوم جلد ۴
۳۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
عرفان الهی
عرفان الهی
تقریر جلسه سالانه ۱۶ مارچ ۱۹۱۹ء)
اشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مَلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ أَمِين -
میری عادت پچھلے سالوں میں جلسے کے موقع پر یہ رہی ہے کہ پہلے دن وہ نصائح بیان کیا کرتا
ہوں جو عام طور پر جماعت کی اصلاح کے لئے ضروری ہوں اور دوسرے دن کسی ایسے علمی
مسئلہ پر لیکچر ہوتا ہے جو جماعت کی عملی اصلاح کا ممدو معاون ہو سکتا ہے۔ مگر اس سال بعض
واقعات کی وجہ سے میں نے ارادہ کیا ہے بشرطیکہ یہ ارادہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے ساتھ مل
جائے کہ بجائے اس کے کہ دوسرے دن اس مضمون کو بیان کروں جو علمی طور پر کسی مسئلہ کی
تحقیق کے متعلق ہو وہ پہلے ہی دن بیان کروں اور جیسا کہ پہلے جلسوں میں پہلے دن کی تقریر چند
متفرق مسائل کے متعلق ہوتی تھی اب کے وہ تقریر دوسرے دن ہو۔ اس ارادہ کے ماتحت آج
میں آپ لوگوں کو ایک نہایت ضروری امر کے متعلق کچھ سناتا ہوں۔ لیکن پیشتر اس کے کہ
اصل مضمون کو شروع کروں اتنا کہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ پچھلے دنوں کی طویل اور سخت
علالت کی وجہ سے اور پھر بوجہ اس کے کہ چند ہی دن ہوئے مجھے لاہور جانا پڑا تھا اور وہاں متواتر
کئی دن بہت دیر تک مذہبی گفتگو کرنی پڑی اور دو لیکچر بھی دیئے ۔ جس سے صحت پر بہت اثر پڑا

انوار العلوم جلد ؟
۳۴۰۰
عرفان الهی
اور ابھی تک طبیعت بہت کمزور ہے۔ اس لئے میں اس وقت اپنے آپ کو اس قابل نہیں پاتا کہ
جس طرح پہلے جلسوں میں چار پانچ چھ گھنٹے مسلسل مضمون بیان کیا کرتا تھا اسی طرح آج دو تین
گھنٹے بھی بیان کر سکوں۔ ں۔ دوسرے میں سمجھتا ہوں کہ شاید میری آواز بھی سب تک نہ نہ پہنچ
سکے۔ میں کوشش کرونگا کہ جہاں تک خدا تعالیٰ مجھے توفیق دے بلند آواز سے بولوں تاکہ سب
کو پہنچ جائے۔ لیکن اگر کسی تک نہ پہنچ سکے تو وہ اسے خدا تعالی کی حکمت کے ماتحت سمجھے۔
خدا تعالیٰ جس کو چاہتا ہے کوئی بات سنواتا ہے اور جس کو چاہتا ہے محروم رکھتا ہے۔ اور اس کی
مرضی اور منشاء کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا اور ہر ایک انسان کو چاہئے کہ اپنی مرضی کو اس کی
مرضی کے ماتحت کر دے۔ پس میں کوشش کرونگا کہ اس مضمون سے آپ لوگوں کو آگاہ کروں
جو آج کے لئے منتخب کیا گیا ہے آگے جو خدا کی مرضی۔
میں نے پچھلے جلسوں پر "ذکر الہی" " اور "حقیقۃ الرویا" کے متعلق آپ لوگوں کو ان
تحقیقات سے واقف کیا تھا جو مجھے ان کے متعلق ہے۔ لیکن آج ایک ایسے اہم مضمون کے
متعلق بولنا چاہتا ہوں کہ جس کا جاننا ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے۔ اور اس قدر ضروری
ہے کہ اس کے جانے بغیر کوئی نجات کا امیدوار ہی نہیں ہو سکتا۔ میرے پہلے لیکچر فروعی اور
اجزاء کے متعلق تھے۔ لیکن آج کا لیکچر کلی اور اصلی معاملہ کے متعلق ہے۔ اور میں افسوس کرتا
ہوں کہ اس مضمون کو بیان کرنے کے لئے ایسی حالت اور ایسے وقت میں کھڑا ہوا ہوں کہ مجھے
طاقت نہیں ہے کہ تفصیل کے ساتھ سنا سکوں۔ اس وقت بھی لوگوں کے ملنے کی کوفت اور گردو
غبار کی وجہ سے میرے سر میں ایسا شدید درد ہے کہ باوجود اس کے کہ دوا کھا کے آیا ہوں ذرا
سر ہلاتا ہوں تو ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا پھٹنے لگا ہے۔ لیکن اگر اللہ نے چاہا تو میں اس پیغام کو جو
میرے نزدیک ہر ایک مسلمان کے لئے پہلا اور آخری پیغام ہے پہنچانے کی کوشش کرونگا۔
پچھلے دنوں جیسا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہے میں سخت بیمار رہا ہوں۔ اس بیماری میں مجھے چھ چھ
گھنٹے ضعف دل کے دورے ہوتے رتے رہے ہیں۔ اس حالت میں میرے قلب پر ایک خاص اثر
ہوا جس کے ماتحت میں ایک ایسی بات بیان کرنا ، کرنا چاہتا ہوں جو میرے لئے بھی اور آپ کے لئے
بھی نہایت ضروری ہے۔ اس وقت میں نے خیال کیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے ہم پر بڑے بڑے احسان کئے ہیں۔ اور ایک تاریک گڑھے سے نکال کر
نور کے مینار پر بٹھا دیا ہے۔ مگر باوجود اس کے وہ تعلیم جو آپ لوگوں کو دینا چاہتے تھے اور جو
:

انوار العلوم جلد ۴
۳۴۱
عرفان الهی
قرآن میں درج ہے اس کے اخذ کرنے میں ابھی بڑی کوشش اور سعی کی ضرورت ہے۔ اس
وقت جب کہ بظاہر یہی معلوم ہوتا تھا کہ میری آخری گھڑیاں ہیں میرے دل میں اگر کوئی خلش
تھی تو وہ یہی تھی کہ ابھی تک ہماری جماعت اس مقام پر نہیں پہنچی جس پر پہنچانے کی
حضرت مسیح موعود کو خواہش تھی۔ اس کے لئے میں نے اس گھڑی میں جو آخری سمجھی جاتی
تھی دعا کی کہ الہی! اس مصیبت کو ٹال دے اور ہماری جماعت کو وہ نور اور معرفت عطا کر جس
سے ہمیشہ تیرے پاک بندے مخصوص رہے ہیں۔ میرے مولا نے میری اس وقت کی دعا قبول کر
لی اور مجھے ہی موقع دے دیا کہ آپ لوگوں کو آپ کے فرائض کی طرف متوجہ کروں۔ اور پھر
اس بات کا موقع دیا کہ آپ لوگوں کو اس طرف توجہ دلاؤں کہ آپ کو کس مقصد مدعا اور
غرض کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور کس طرف خدا کا رسول تمہیں لے جانا چاہتا تھا۔
اس مضمون کے متعلق جو آج میں بیان کرنے والا ہوں گذشتہ سال میں نے کچھ تقریریں
شروع کی تھیں۔ جس کا مدعا اور مقصد یہ تھا کہ بتایا جائے کہ معرفت الہی اور عرفان الہی کس
طرح حاصل ہو سکتا ہے مگر وہ تقریریں درمیان میں ہی رہ گئیں ۔ ابھی صرف چار خطبے بیان کئے
تھے کہ طبیعت خراب ہو گئی اور مجھے بہت سا عرصہ قادیان سے باہر رہنا پڑا۔ باہر سے آکر پھر
بیماری کا دورہ ہوا اور یہ مضمون تعویق میں پڑ گیا۔ اول تو وہ مضمون ہی نا مکمل رہا اور اگر مکمل
بھی ہو جاتا تو یہ کوئی ضروری نہیں کہ دوبارہ بیان نہ کیا جائے ۔ کیونکہ دوبارہ بیان کرنے کی اس
وقت ضرورت نہیں رہتی جب اس پر عمل شروع ہو جائے ۔ اور جب تک نہ ہو اس وقت تک
ضرورت باقی رہتی ہے۔ پس جب تک لوگ عمل کرنے نہ لگ جائیں ضروری ہے کہ اسے
بیان کیا جائے۔
میں نے بتایا ہے کہ میں اس وقت زیاد دیر نہیں بول سکتا۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ اگر مختصر
الفاظ میں ہی یہ پیغام پہنچا دونگا تو خدا تعالیٰ کے حضور اپنے فرض سے بری ہو جاؤنگا اور کہہ
سکوں گا کہ میں نے انہیں پیغام پہنچا دیا تھا ۔ آگے اگر انہوں نے عمل نہیں کیا تو یہ ان کا قصور
ہے میرا نہیں۔ پس میں آج اپنے فرض سے سبکدوش ہو جاؤ نگا اگر اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ۔
عرفان اللی ایک ایسا اہم اور ضروری مسئلہ ہے کہ کوئی شخص اس کی ضرورت سے مستغنی
نہیں ہو سکتا۔ بلکہ ہر ایک کو اس کی ضرورت ہے بہت لوگ ایسے ہیں جو شکایت کرتے ہیں کہ
ہمیں وہ لطف اور سرور حاصل نہیں ہوتا جو ایمان کا نتیجہ ہوتا ہے۔ وہ کہتے ہیں ہم نمازیں پڑھتے

انوار العلوم جلد ۴
روزی ر۔
۳۲
عرفان الهی
رکھتے، حج کرتے، زکوۃ دیتے صدقہ و خیرات کرتے، دعائیں مانگتے ہیں مگر باوجود اس
کے اس درجہ کو نہیں پہنچتے کہ لذت اور سرور حاصل ہو سکے۔ ایسے لوگ التجاء کرتے ہیں کہ
ہمیں کوئی ایسے گر بتا دیئے جائیں جن کے ذریعہ عرفانِ الہی حاصل ہو سکے۔ اس میں شک نہیں
کہ یہ ایک ایسا ضروری امر ہے کہ انسان کی پیدائش ہی اس لئے ہوتی ہے۔ اور دوسری مخلوق
اور انسان میں فرق ہی یہ ہے کہ انسان کو عرفانِ الہی حاصل کرنے کی طاقت حاصل ہے اور
دوسری مخلوق کو نہیں۔ اور اگر یہ انسان کو حاص کو حاصل نہ ہو تو پھر وہ بہائم سے بد تر ہوتا ہے۔ کیونکہ
ان کو طاقت نہیں دی جاتی اس لئے وہ اس کے حاصل نہ کرنے میں معذور ہیں۔ لیکن اس کو
طاقت دی جاتی ہے جس سے یہ فائدہ نہیں اٹھاتا۔ تو عرفان الہی ہر ایک انسان کے لئے ضروری
ہے اور اس کے بغیر کوئی انسان کامل نہیں ہو سکتا۔ ہماری جماعت میں اس بات کی تڑپ پائی
جاتی ہے کہ اللہ تعالٰی کی محبت دلوں میں پیدا ہو جائے۔ اور جسم کے ذرے ذرے میں خدا تعالیٰ
کی جلوہ گری ہو ۔ مگر باوجود اس بچی تڑپ کے انہیں یہ بات حاصل نہیں ہوتی اور وہ شکایت ہی
کرتے رہتے ہیں۔ بہت لوگ ایسے ہیں جو راتوں کو اٹھ اٹھ کر روتے اور دنوں میں بہت سا
وقت اس میں صرف کرتے ہیں کہ خدا مل جائے۔ مگر پھر بھی ان کا مدعا حاصل نہیں ہوتا اور
باوجود کوشش اور سعی کے انہیں ان کا محبوب نہیں ملتا۔ ان پر عرفانِ الہی کے دروازے کھولے
نہیں جاتے۔ ان کے اور محبوب کے درمیان دیوار حائل ہی رہتی ہے۔
اب سوال ہوتا ہے کہ وہ کونسے ذرائع اور طریق ہیں جن سے روک دور ہو سکتی اور مدعا
حاصل ہو سکتا ہے۔ ان کوششوں اور محنتوں کے بعد بہت سے لوگ جن کو خدا نہیں ملتا بالکل
مایوس ہو جاتے اور یہ سمجھ لیتے ہیں کہ خدا ہے ہی نہیں ۔ اور یا تو وہ خدا کے ملنے کے لئے
تڑپتے اور کوشش کرتے تھے یا اس کے بالکل ہی منکر ہو جاتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں ہمیں بتلایا گیا تھا
کہ اسلام کی تعلیم پر عمل کر کے تم خدا کو پا سکتے ہو ۔ ہم نے اپنی طرف سے اس پر عمل کرنے
میں کوئی کمی نہیں کی۔ اور جس قدر ہماری طاقت میں تھا ہم نے کوشش کی۔ مگر ہمیں خدا نہیں
ملا جس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا کوئی ہے ہی نہیں۔ کیونکہ اگر ہوتا تو ضرور ملتا ۔ *
☆
ہی اس وقت ایک دوست نے رقعہ دیا ہے۔ جو لکھتے ہیں کہ معرفت الہی اور عرفان الہی کی تشریح کر دی جائے۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ کوئی
مضمون اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک یہ نہ بتلادیا جائے کہ وہ ہے کیا چیز۔ پس جب میں عرفان الہی کے متعلق بیان کرنے کے لئے
کھڑا ہوں تو جب تک اس کی تعریف ہی نہ تاؤ نگا کیا بیان کر سکوں گا اور آپ لوگوں کو کیا سمجھا سکو نگا۔ آپ تسلی رکھیں کہ معرفت الہی کی
تشریح خود بخود آگے آجائیگی۔

انوار العلوم جلد ۴
هم له ام
عرفان الهی
غرض بہت لوگ خواہش رکھتے ہیں کہ کسی طرح خدا تعالی کی معرفت انہیں حاصل ہو
جائے۔ راتوں کو جاگتے روتے اور تڑپتے ہیں۔ دن میں ان کی حالت اس ماں کی طرح ہوتی
ہے۔ جس کا اکلوتا بچہ بچھڑا ہوتا ہے۔ وہ گویا انگاروں پر لوٹ رہے ہوتے ہیں۔ مگر باوجود اس
کے خدا تعالیٰ کی معرفت اور عرفان انہیں حاصل نہیں ہوتا۔ اب سوال ہوتا ہے کہ یا تو اس قدر
سعی اور کوشش کے ہوتے ہوئے خدا کے نہ ملنے کے معنی یہ ہیں کہ خدا ہے ہی نہیں۔ اور اگر
ہے تو یہ ماننا پڑے گا کہ پھر اس کے پانے کا کوئی طریق ہی نہیں۔ لیکن یہ دونوں خیال باطل اور
دونوں باتیں غلط ہیں۔ دراصل ہر ایک چیز کے پانے اور اس کے ملنے کی خاص ترکیبیں ہوتی
ہیں۔ اور جب تک ان کو استعمال نہ کیا جائے وہ حاصل نہیں ہو سکتی پیشتر اس کے کہ میں تفصیل
کے ساتھ ان ترکیبوں کو بیان کروں جن کے ذریعہ خدا حاصل ہو سکتا ہے یہ بتا دینا ضروری
سمجھتا ہوں کہ عرفانِ الہی اور معرفت الہی کے معنی کیا ہیں۔ یوں تو بہت لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں
معرفت الہی حاصل نہیں ہوتی لیکن وہ جانتے نہیں کہ معرفتِ الہی ہوتی کیا ہے ؟ انہوں نے باپ
دادا سے ان الفاظ کو سنا ہوا ہے مگر ان کا اصل مطلب اور معنی نہیں سمجھتے۔ اس لئے میں بتانا
چاہتا ہوں کہ اس کے کیا معنی ہیں۔
عرفان اور معرفت عربی کے لفظ ہیں جو قریباً قریباً علم کے مترادف ہیں۔ مگر علم اور ان میں
ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ علم میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ وہ بغیر کوشش اور تدبیر کے بھی حاصل
ہو جاتا ہے مگر عرفان غور اور فکر سے حاصل ہو سکتا ہے۔ اور گو علم کا لفظ عرفان کے معنوں میں
استعمال ہوتا ہے مگر عرفان کے معنوں میں یہ شرط پائی جاتی ہے کہ غور اور فکر کے بعد حاصل
ہو۔ گویا ان میں عموم اور خصوص کی نسبت ہے۔ علم عام ہے اور عرفان خاص۔ اسی لئے عربی
کے محاورہ کے ماتحت یہ تو کہتے ہیں کہ عَرَفَ رَبَّۂ بندہ نے اپنے رب کو پہچان لیا۔ مگر یہ نہیں
کہتے کہ عَرَفَ عَبْدَة - اللہ نے بندہ کو پہچان لیا۔ بلکہ خدا تعالیٰ کی نسبت علم کا لفظ استعمال کرتے
ہیں کیونکہ خدا کو کسی فکر اور غور کی ضرورت نہیں۔ پس خدا تعالی کے علم کے متعلق عرفان کا
لفظ نہیں بولا جا سکتا بلکہ یہ بندہ کے علم کے متعلق ہی بولا جاتا ہے۔ عرفان کے معنی یہ ہوئے کہ
فکر، غور اور تدبر کے بعد انسان کو خدا تعالیٰ کی ہستی کا علم حاصل ہو اور وہ اپنے رب کو پہچان
لے۔ پہچاننے کے معنی یہ ہوتے ہیں کہ وہ باتیں جو کسی میں خاص طور پر پائی جاتی ہیں اور
دوسروں سے ممتاز کرتی ہیں ان کے ذریعہ سے اس کی شناخت کرے۔ مثلاً اگر کہا جائے کہ زید

انوار العلوم جلد ۴
لام الدلم
عرفان الهی
سے
نے بکر کو پہچان لیا تو اس کا یہی مطلب ہو گا کہ وہ باتیں جو خاص بکر میں پائی جاتی تھیں اور
دوسروں میں نہیں ، ان کے ذریعہ سے اس نے بکر کو مشخص کر لیا کہ فلاں شخص بکر ہے۔ اس
طرح عرفانِ الہی کے یہ معنی ہوتے ہیں کہ بندہ نے خدا تعالیٰ کی جو صفات آسمانی کتاب میں
پڑھیں اور معلوم کی ہیں کہ خدا ایسا رحیم و کریم ہے ایسا ستار و غفار ہے، اسکو ایک ایسی ہستی
مل جاوے کہ جس میں وہ صفات پائی جاتی ہوں اور وہ ان صفات کا مشاہدہ کرلے ۔ ورنہ عرفان
کے یہ معنی نہیں کہ انسان کو یہ معلوم ہو جائے کہ خدا رحیم ، کریم اور رحمن ہے کیونکہ یہ تو ہر
مسلمان جانتا ہی ہے۔ اور اگر یہی عرفان ہوتا تو اور زیادہ عرفان حاصل کرنے کی ضرورت ہی نہ
رہتی اور خدا تعالی کی مختلف صفات جو قرآن اور حدیث میں بیان کی گئی ہیں ان کو معلوم کر کے
ہر ایک انسان عارف کہلا سکتا ہے مگر ایسا نہیں ہوتا۔ سب لوگ مانتے ہیں کہ خدا رب ہے۔ وہ
مانتے ہیں کہ خدا رحیم ہے۔ وہ اقرار کرتے ہیں کہ خدا کریم ہے ، حفیظ ہے ، مهیمن ہے مگر ان
کو عارف باللہ نہیں کہا جاتا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ محض خدا تعالیٰ کی صفات کو جان لینے
کوئی انسان عارف نہیں ہو سکتا۔ دراصل عارف باللہ وہ ہوتا ہے جو خدا ہوتا ہے جو خدا کو پہچان لیتا ہے۔
اور اس پہچاننے کی تشریح یہ ہے کہ اس میں جو باتیں ایسی ہیں جو اور کسی ہستی میں نہیں پائی
جاتیں ان کا مشاہدہ کر لیتا ہے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ کسی نے سنا ہو کہ زید کی شکل ایسی ہے،
اس کی عادات ایسی ہیں ، اس کی صفات ایسی ہیں ، اس کا قد اتنا وہ کپڑے اس طرح کے پہنا کرتا
ہے ، اب وہ کسی جگہ ان خصوصیات کا آدمی دیکھے اور ان خصوصیات کا خیال کر کے سمجھ لے کہ
یہ زید ہے تو کہیں گے کہ اس نے زید کو پہچان لیا۔ اسی طرح عرفان الہی کے یہ معنی ہیں کہ
خدا تعالیٰ کی صفات کا کا علم حاصل ہونے کے بعد انسان کو یہ بھی معلوم ہو جائے کہ یہ صفات جو
ایک ہستی میں بتائی جاتی ہیں وہ فلاں ہے۔ ایسا انسان صرف یہی نہیں جانتا کہ ایک ہستی مٹھی ہے
بلکہ وہ ایک ایسی ہستی کو پالیتا ہے اور مشاہدہ کر لیتا ہے کہ واقعی یہی مجھی ہے۔ تو عرفان کے یہ معنی
ہیں کہ جو باتیں سنی ہوئی ہیں ان کو کسی ہستی میں پالیا جائے اور معلوم ہو جائے کہ یہی وہ ہے
جس کی فلاں فلاں صفات ہیں۔ مگر افسوس کہ بہت لوگوں کو پتہ ہی نہیں ہو تاکہ عرفان کیا ہے۔
اور وہ یونہی سنے ہوئے الفاظ کو سامنے رکھ کر روتے اور چلاتے ہیں کہ ہمیں عرفان حاصل ہو
جائے۔ ان سے اگر پوچھا جائے تو 99 فیصدی نہیں بلکہ ہزار میں سے ۹۹۹ کچھ بھی نہیں بتا سکیں
گے ۔ ان کی مثال ایسی ہوتی ہے جیسا کہ رات کے اندھیرے میں کوئی شخص ہاتھ پاؤں مارے

انوار العلوم جلد ۴
۳۳۵
عرفان الهی
اور کچھ تلاش کرے لیکن اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ میں کیا تلاش کرتا ہوں۔ اب اگر اسے وہ
چیز مل بھی جائے جس کا اس نے صرف نام سنا ہوا ہے۔ اور نہیں جانتا کہ اس میں کیا باتیں پائی
جاتی ہیں، اس کی کیا صفات ہیں اور وہ کس طرح کی ہے تو اسے پہچان ہی نہیں سکے گا۔ اور اس
کو پھینک کر پھر اپنی تلاش کو جاری رکھے گا۔ مثلاً ایک شخص کہے کہ مجھے زید سے ملنا ہے مگر
اسے یہ معلوم نہ ہو کہ زید کہاں رہتا ہے، اس کی کیسی شکل ہے ، کیسی عادات ہیں اب اگر اسے
زید کہیں مل بھی جائے تو اس کے پاس سے گزر جائیگا اور اسے پہچان ہی نہیں سکے گا۔ اسی طرح
وہ انسان جو عرفان الہی کے متعلق جانتے ہی نہیں کہ کیا ہوتا ہے اول تو وہ اس بات کے مستحق ہی
نہیں کہ انہیں عرفان الہی حاصل ہو اور خدا ملے۔ لیکن اگر کسی طرح وہ خدا تعالیٰ کی صفات کا
مشاہدہ بھی کر لیں تو انہیں کیا معلوم ہو سکے گا اور وہ اس کی ذات کو دیکھتے ہوئے بے پہچانے
آگے گزر جاویں گے۔ ایسے لوگوں کی جو بلا معرفت اور عرفان الہی کی حقیقت کو سمجھے اس کی
جستجو میں لگ جاتے ہیں بعینہ اس شخص کی مثال ہے جس کی نسبت کہتے ہیں کہ اس نے کسی
راستہ پر گزرنے والے سے کچھ شعر نے جن میں کسی معشوق کی بہت تعریف کی گئی تھی اور اس
کی نسبت بتایا گیا تھا کہ وہ اس قدر خوبصورت ہے کہ ساری دنیا اس پر عاشق ہو گئی ہے۔ اس
نے خیال کیا کہ جب ساری دنیا اس پر عاشق ہو رہی ہے تو پھر میں بھی کیوں اس کا عاشق نہ
بنوں۔ وہ بھی عاشق کہلانے اور اس کی تعریف اور فرقت میں شعر پڑھنے لگ گیا۔ وہ ایک مدرسہ
میں مدرس تھا۔ ایک دن اس کا کوئی دوست مدرسہ میں اسے ملنے کے لئے گیا۔ وہاں سے معلوم
ہوا کہ وہ تو کچھ عرصہ سے یہاں آتا ہی نہیں۔ پھر وہ اس کے گھر گیا اور جا کر لونڈی سے کہا کہ
اپنے مالک کو کہو ایک آدمی تم سے ملنا چاہتا ہے۔ لونڈی نے کہا کہ آج کل تو وہ کسی سے ملتا
نہیں کیونکہ اسے سخت صدمہ پہنچا ہوا ہے اس نے کہا کہ تو جا کر میرا ذکر اس سے کر دے اگر اس
نے پھر بھی ملنے سے انکار کر دیا تو میں واپس چلا جاؤنگا۔ اس نے جا کر پیغام سنا دیا جس پر اس
مدرس نے اس شخص کو اندر بلا لیا جب اندر گیا تو دیکھا کہ وہ بہت دبلا پتلا اور کمزور ہو گیا ہے۔
پوچھا کیا حال ہے۔ اس نے کہا مجھ پر بڑا صدمہ پڑا ہے۔ دوست نے کہا کیا کوئی رشتہ دار فوت ہو
گیا ہے۔ اس نے کہا رشتہ دار دنیا میں فوت ہوا ہی کرتے ہیں۔ دوست نے کہا پھر کیا ہوا ہے
اس نے کہا میری معشوقہ مرگئی ہے۔ دوست نے پوچھا وہ کون تھی اور کہاں رہتی تھی، اس کا کیا
نام تھا؟ اس نے کہا مجھے اس کا نام معلوم نہیں اور نہ یہ جانتا ہوں کہ کہاں رہتی تھی اور نہ ہی یہ

انوار العلوم جلد ۴
عرفان الهی
پتہ ہے کہ اس کا حلیہ کیا تھا۔ دوست نے کہا جب آپ اس کی شکل تک کے واقف نہیں ہیں تو
پھر اس پر عاشق کیونکر ہو گئے۔ اس نے کہا اصل بات یہ ہے کہ میں ایک دن مسجد میں بیٹھا ہوا تھا
کہ کوئی شخص یہ شعر پڑھتا جا رہا تھا کہ فلاں عورت پر ساری دنیا عاشق ہو گئی ہے۔ یہ سن کر میں
بھی اس پر عاشق ہو گیا۔ اس کے بعد ایک دن میں نے کسی کو یہ شعر پڑھتے ہوئے سنا کہ ام عمر
گدھے پر سوار ہو کر کسی جگہ گئی تھی مگر نہ وہ کوئی اور نہ اس کا گدھا لوٹا۔ اس پر میں نے خیال
کیا کہ ہو نہ ہو یہ میری معشوقہ ہے اور وہ کوئی جو نہیں تو ضرور مرہی گئی ہو گی۔ ورنہ اس قدر
دیر تک وہاں ٹھرنے کی کیا وجہ تھی۔ اب تم خود ہی سمجھ سکتے ہو کہ اس صدمہ جانکاہ کے بعد
میں جس قدر رنج و غم کا اظہ غم کا اظہار کروں تھوڑا ہے۔ اس پر وہ دوست اس پر وہ دوست ظاہر میں اس کے صدمہ پر
اور دل میں اس کی عقل پر اظہار افسوس کرتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا۔ تو ایسے لوگ بھی دنیا میں ہوتے
ہیں جو کہتے ہیں ہائے ہمیں خدا نہیں ملتا۔ مگر وہ یہ نہیں جانتے کہ خدا ہے کیا۔ عرفان الہی کے
معنے ہیں۔ ” خدا کی پہچان"۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ خدا کی صفات کا علم ہو جائے۔
کیونکہ یہ تو قرآن اور حدیث میں بیان ہو چکی ہیں۔ اگر عرفان الہی کے معنی خدا کی صفات کا پتہ
لگانا ہو تو یہ تو پہلے سے ہی معلوم ہوتی ہیں۔ باقی رہی خدا تعالیٰ کی ذات۔ اس کی گنہ نہ آج تک
کوئی پاسکا ہے اور نہ پا سکتا ہے۔ اس لئے معلوم ہوا کہ عرفان کے کچھ اور معنی ہیں۔ اور وہ ہیں
کہ انسان نے خدا کی جو صفات سنی اور معلوم کی ہوں وہ جس ہستی میں پائی جاتی ہیں وہ اسے
معلوم ہو جائے۔ یہ ہے عرفان الہی کے حصول کا طریق اور اس کے آگے مختلف نام ہیں۔
اب اس عرفان کے لئے دیکھنا چاہئے کہ یہ کس طرح
عرفان الهی گے الی کے حصول کا طریق حاصل ہو سکتا ہے اور اس کے حصول کے کیا ذرائع
ہیں۔ اس کے لئے سب سے پہلی بات جو میں بیان کرنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ کچھ وہ لوگ ہیں جو
کوشش کرتے ہیں مگر انہیں عرفان حاصل نہیں ہوتا۔ ان کا ذکر چھوڑ کر ان کے متعلق کچھ کہنا
چاہتا ہوں جو کوشش تو کچھ نہیں کرتے مگر کہتے ہیں کہ ہمیں خدا مل جائے۔ ایسے لوگوں کے
اعمال کو اگر دیکھا جائے تو صاف معلوم ہو جاتا ہے کہ وہ خدا کو پانے کے لئے کچھ بھی کوشش
نہیں کرتے اور ان کا حال ایسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ مجلس میں اگر کسی کا ذکر آجائے تو اس کا خیال
آجاتا ہے ۔ وہ جب کبھی خدا کے حاصل کرنے اور اس کے پانے کا ذکر سنتے ہیں تو وہ بھی خواہش
کرتے ہیں کہ ہمیں خدا مل جائے۔ لیکن ایسے لوگوں کو کسی صورت میں بھی خدا نہیں مل سکتا۔

انوار العلوم جلد ۴
۳۲۷
عرفان الهی
عرفان الہی تو ایک بڑی بیش قیمت اور گراں بہا چیز ہے۔ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ کوئی چھوٹی سے
چھوٹی چیز بھی بغیر محنت اور کوشش کے نہیں مل سکتی۔ چھوٹے بچے جھاڑیوں سے بیر کھاتے
ہیں۔ پیر ایک بہت معمولی سی اور مفت ہاتھ آنے والی چیز ہے۔ جنگل میں بڑی کثرت سے پیدا
ہوتے ہیں لیکن ان کو حاصل کرنے میں بھی ہاتھ زخمی ہو جاتے ہیں اور کپڑے پھٹ جاتے ہیں۔
پس اگر بیروں جیسی معمولی چیز بھی بغیر محنت اور مشقت کے حاصل نہیں ہو سکتی تو پھر خدا کس
طرح بغیر محنت اور کوشش کے حاصل ہو سکتا ہے۔ دونوں جہانوں میں اگر کوئی چیز ہے تو وہ خدا
ہے۔ اور جب بے حقیقت اور معمولی چیزوں کے حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی پڑتی ہے تو
پھر کس طرح ممکن ہے کہ خدا جو سب چیزوں کو پیدا کرنے والا ہے وہ صرف ایک آدھ دفعہ آہ
کھینچنے اور افسوس کا اظہار کرنے سے مل جائے۔ ایسے لوگوں کو نہ کبھی خدا ملا ہے نہ مل سکتا ہے
اور نہ ملیگا۔ کیونکہ خدا کو پانے کے لئے ضروری ہے کہ مجاہدات کئے جائیں ورنہ اگر کوئی اس
امید پر بیعت کرتا ہے کہ ادھر ہاتھ پر ہاتھ رکھا اور ادھر خدا کی درگاہ میں پہنچ جائیگا تو یہ اس کی
غلطی ہے اور وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ بعض نادان سمجھتے ہیں کہ دنیا میں ایسے بزرگ
ہوئے ہیں کہ ادھر انہوں نے کسی کی طرف نظر کی اور ادھر اس کے سارے زنگ دور ہو گئے
اور وہ قطب بن گیا۔ لیکن یہ بالکل غلط ہے خدا کی معرفت اس قدر آسانی سے نہ کبھی ملی ہے
اور نہ آئندہ مل سکتی ہے۔ اور اس وقت تک کوئی ایک مثال بھی ایسی نہیں پائی جاتی کہ معرفت
بغیر کسی قربانی بغیر کسی کوشش اور بغیر کسی محنت کے کسی کو حاصل ہوئی ہو۔ سب سے اعلیٰ
درجہ کے انسان تو انبیاء ہیں۔ اولیاء تو ان سے بہت کم درجہ کے ہوتے ہیں۔ ان کے متعلق یہ
کہنا کہ سید عبد القادر جیلانی نے ایک چور کی طرف دیکھا تو قطب بن گیا۔ یا حضرت معین الدین
چشتی" کو آپ کے استاد نے ایک نظر میں اس درجہ تک پہنچا دیا اور انہیں سب کچھ حاصل ہو گیا۔
بالکل غلط ہے۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا وہ رسول جس کے طفیل اور جس کی غلامی
سے ان کو سب کچھ ملا اس کو خدا کس طرح ملا۔ اس کے لئے قرآن و حدیث سے پتہ لگ سکتا
ہے قرآن میں خدا تعالیٰ رسول کریم ﷺ کو فرماتا ہے ۔ وَوَجَدَكَ ضَالاً فَهَدَى
1
دی
(الضحی : ۸) کہ ہم نے تجھ کو اپنی محبت میں جب ایسا چور پایا کہ تمہیں اپنے سر پیر کی بھی خبر نہ رہی
اور تو جب محبت الہی میں ایسا گم ہو گیا کہ تجھے اپنا پتہ ہی نہ رہا اس وقت ہم نے تجھے ہدایت دی۔ ہو
ضال کے اصل معنی محبت میں چور اور گم ہونے کے ہیں۔ اور قرآن اس بات کی شہادت دیتا

انوار العلوم جلد ۴
۳۴۸
عرفان الهی
جورو
ہے کہ رسول کریم ال کبھی گمراہی اور ضلالت میں نہیں پڑے مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمْ
وَمَا غَوى (النجم :(۳) بلکہ آپ کے ہر ایک فعل کو اسوہ حسنہ قرار دیتا ہے ۔ لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي
رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةً حَسَنَةٌ الاحزاب : (۲۲) اب ضال کے معنی ایسے ہی کئے جائینگے جو دو سری
آیات کے مطابق ہوں اور وہ یہی ہیں کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تو میری محبت میں اس قدر گم ہو گیا
تھا کہ مجھے پتہ ہی نہ تھا کہ میں کہاں جا رہا ہوں اور ۔ اہوں اور تجھے میری تلاش میں اپنے سر پیر کی بھی ہوش
نہ رہی۔ تیرے تمام خیالات اور تمام جذبات میری محبت میں گم ہو گئے۔ رسول کریم کے ایسا گم
ہونے کو ہم ماننے کے لئے تیار ہیں اور تیار کیا ہم تو کہتے ہیں ایسا ضرور ہوا ہے۔ ایسی شدید محبت
پیدا ہونے پر خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ فھدی اس کے بعد ہم نے ہدایت کی۔ اب دیکھ لو یہ تو محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کا حال تھا۔ باقی انبیاء کو آپ پر قیاس کر لو کیونکہ آپ تمام انبیاء کے سردار
اور ان کے احوال کے جامع تھے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آپ کو تو پ کو تو خدا کی معرفت کے فت کے لئے محنت
برداشت کرنی پڑی ہو مگر اوروں کو یونہی حاصل ہو گئی ہو۔ اگر کسی شخص کو محنت کے بغیر یہ
نعمت حاصل ہو سکتی تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ضرور محنت کے بغیر حاصل ہوتی۔ لیکن
جب رسول کریم کے متعلق آیا ہے کہ انہیں اپنے آپ کو مٹانے کے بعد خدا ملا تو یہ خیال بالکل
غلط ہو جاتا ہے کہ کسی شخص کو اس امت کے اولیاء میں ایسی طاقت مل گئی کہ وہ ایک نظر میں
لوگوں کو اقطاب بنا دیتے تھے۔ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو بغیر محنت کے یہ درجہ نہیں ملا تو
اور کسی کو کسی طرح مل سکتا ہے۔ پس جو لوگ اس نعمت کو حاصل کرنا چاہتے ہیں انہیں شدید
محنت کرنی پڑیگی۔ اس کے بغیر کچھ حاصل ہونا بالکل ناممکن ہے تعجب ہے کہ انگریزی کی اعلیٰ
تعلیم حاصل کرنے کے لئے لڑکے کم از کم ۱۶ سال محنت اور مشقت کرتے ہیں مگر خدا کا عرفان
ایک دن میں حاصل کر لینا چاہتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ عرفان الهی خدا کے فضل اور اس کی
توفیق سے حاصل ہو سکتا ہے۔ ورنہ اگر دنیا کی چیزوں کے حاصل کرنے کے لئے جس قدر محنت
اور وقت خرچ ہوتا ہے ان کی نسبت سے اس کے لئے بھی محنت اور وقت رکھا جاتا تو کروڑوں
کروڑ سال اس کے لئے لگتے۔ لوگ کہتے ہیں کہ ایک نظر میں حاصل ہو جانا چاہئے۔ مگر ہم کہتے
ہیں اس سے زیادہ اس کا حاصل کرنا کیا آسان ہو سکتا ہے کہ انبیاء اور اولیاء کے ذریعہ چند
سالوں یا چند ماہ میں حاصل ہو جاتا ہے اور جتنی جتنی کسی میں قابلیت ہوتی اور جس قدر کوئی
زیادہ محنت کرتا ہے اتنا ہی جلدی حاصل کر لیتا ہے۔ پس اس بات کو خوب یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ

انوار العلوم جلد ۴
عرفان الهی
سے
کا عرفان یونہی حاصل نہیں ہو جاتا۔ کئی لوگوں کو دیکھا گیا ہے وہ یوں تو چاہتے ہیں کہ خدامل
جائے۔ مگر ساتھ ہی یہ بھی چاہتے ہیں کہ جھٹ پٹ مل جائے ۔ ہماری جماعت کے لوگوں پر خدا
کا فضل ہے اور وہ الگ قسم کے ہیں۔ ورنہ دوسرے لوگ تو اس قسم کی تقریر بھی نہیں سن سکتے
اور کہتے ہیں کہ ادھر ایک فقرہ منہ سے نکلے اور ادھر وہ عارف باللہ ہو جائیں۔ حالانکہ تقریروں
نہیں بلکہ بڑی بڑی محنت کرنے ، اپنے نفس کو ٹکڑے ٹکڑے کر دینے اور اپنے آپ کو خدا
کی محبت میں بھلا دینے کے بعد یہ نعمت حاصل ہو سکتی ہے۔ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ
اور سنت کے ماتحت اپنے آپ کو خدا کے پانے کے لئے گم کر دینے پر حاصل ہو سکتی ہے۔ پس تم
میں سے وہ لوگ جو عرفانِ الہی حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں اور میں نہیں خیال کرتا کہ کوئی
ایک شخص بھی ایسا ہو جو یہ خواہش نہ رکھتا ہو کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو جو
قبول کرتا ہے وہ اس لئے کہ اسے عرفانِ الہی حاصل ہو۔ ان کو چاہئے کہ اس امر کو خوب
اچھی طرح ذہن نشین کر لیں۔ اور پھر جو کچھ میں آج ان کو بتانا چاہتا ہوں اس کو غور سے سنیں
اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
میں یہ نہیں کہتا کہ وہ ذرائع جو عرفانِ الہی کے حصول کے لئے میں بتاؤ نگا اس سے پہلے تم
نے کبھی نہیں سنے بلکہ ان میں سے بہت سے تم نے پہلے سنے ہونگے ۔ میری غرض آج کے لیکچر
سے یہ ہے کہ میں ان امور کو جو عرفان الہی کے حصول کے لئے ضروری ہیں ایسی صورت میں
آپ لوگوں کے سامنے اس علم سمید سمیت جو خدا تعالیٰ نے مجھے دیا ہے رکھدوں کہ اسے آپ لوگ
آسانی سے استعمال کر سکیں اور یاد رکھ سکیں۔ خدا تعالیٰ نے مجھے اس مضمون کے متعلق خاص
علم دیا ہے اور یہ یہ کوئی میری ذاتی خوبی یا میرا اکتسابی علم نہیں ہے اور نہ ہی میر نہ ہی میری کوشش اور
محنت کو اس میں کچھ دخل ہے۔ یہ محض خدا کا فضل اور رحم ہے جو اس نے مجھ پر کیا ہے اور
مجھے ایسا علم دیا ہے کہ میں سمجھتا ہوں جو اس سے فائدہ اٹھائینگے وہ بہت جلد اپنے اندر تبدیلی پیدا
کر سکیں گے۔ ایک مدت سے میری خواہش تھی کہ اس علم سے اپنی جماعت کو واقف کروں۔
مگر چونکہ یہ علم بہت اہم اور اس کی بہت سی شاخیں ہیں جن کے بیان کرنے کے لئے بہت سے
وقت کی ضرورت ہے۔ مگر اس وقت نہ تو اتنی فرصت اور نہ صحت ایسی ہے کہ کوئی لمبی تقریر کر
سکوں اس لئے اس وقت صرف ایک شق لی ہے اور منشاء ہے کہ اگر خدا تعالی چاہے تو دوسری
شقوں کو بھی بیان کروں۔ مگر میں نہیں جانتا مجھے اس کا موقع ملیگا یا نہیں۔ کیونکہ مجھے اور

آج 10 میں سے 10 باقی