عرفانِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۰
عرفان انی
دوسرے دوستوں کو بھی میری صحت کی نسبت بعض منذر رویا ہوئی ہیں۔ اس لئے اس وقت
جس قدر موقع ملا ہے اس کے مطابق ایک شق بیان کرتا ہوں اور باقی کو خدا کی منشاء پر چھوڑتا
ہوں۔ اگرچہ خدا کی طرف سے بعض بشارتیں بھی ملی ہیں۔ گو وہ ایسی نہیں کہ ان کی رُو سے
قطعی فیصلہ کیا جا سکے کہ مجھے باقی شقوں کے بیان کرنے کا موقع ملیگا یا نہیں مگر میرا قیاس ہے کہ
موقع ملیگا۔
ایک مبشر رویا
ان بشارتوں میں سے ایک یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ میں بیت الدعاء میں
بیٹھا تشہد کی حالت میں دعا کر رہا ہوں کہ الی! میرا انجام ایسا ہو جیسا کہ
حضرت ابراہیم کا ہوا۔ پھر جوش میں آکر کھڑا ہو گیا ہوں اور یہی دعا کر رہا ہوں کہ دروازہ کھلا
ہے اور میر محمد اسمعیل صاحب اس میں کھڑے روشنی کر رہے ہیں۔ اسمعیل کے معنی ہیں خدا
نے سن لی۔ اور ابراہیمی انجام سے مراد حضرت ابراہیم کا انجام ہے کہ ان کے فوت ہونے پر خدا
تعالیٰ نے حضرت اسحاق اور حضرت اسماعیل دو قائمقام کھڑے کر دیئے۔ یہ ایک طرح کی
بشارت ہے۔ جس سے آپ لوگوں کو خوش ہو جانا چاہئے۔
اب میں اپنے مضمون کی طرف لوٹتا ہوں۔ میں کہہ چکا ہوں کہ
توجہ سے سننے کی تاکید عرفان الہی کے حصول کے لئے بہت بڑی کوشش کی ضرورت ہے
اور اس کے بغیر یہ نعمت حاصل نہیں ہو سکتی اور نہ علم کامل کے بغیر حاصل ہو سکتی ہے۔ پس جو
کچھ میں سناؤں اسے غور سے سنو کیونکہ غور سے سنے بغیر کوئی بات یاد نہیں رہ سکتی۔ اور جو
بات یا د ہی نہ رہے اس پر عمل بھی نہیں ہو سکتا۔ پس میں بڑی محبت اور اخلاص سے کہتا ہوں کہ
اس وقت اگر کوئی ہوتا ہے تو جاگ اٹھے ۔ اگر کوئی غافل ہے تو ہوشیار ہو جائے۔ اگر کسی کی
توجہ دوسری طرف ہے تو اس طرف کرے۔ کیونکہ میں وہ کچھ سنانے لگا ہوں جس کے سننے میں
تمہارا ہی فائدہ ہے۔ میں تم سے اس کے بدلے میں کچھ مانگتا نہیں کوئی مطالبہ نہیں کرتا بلکہ محض
اس لئے بناتا ہوں کہ میں اپنا وہ فرض ادا کر دوں جو مجھ پر عائد ہوتا ہے۔ اور تم اس سے نفع
اٹھالو۔ اگر تم اس پر عمل کرو گے جو میں تمہیں بتاؤ نگا تو دیکھو گے کہ تمہیں کیا کچھ حاصل ہوتا
ہے اور اس سے تم کسی قدر لذت اٹھاتے ہو۔ مگر یاد رکھو جو کچھ میں بتاؤ نگا وہ کوئی جادو کی بات
نہیں ہوگی کہ سنتے ہی رات کو عمل کر لیا جائے اور صبح انسان عارف بن جائے۔ میں نے پہلے ہی
کہدیا ہے کہ عرفان الہی اس طرح حاصل نہیں ہوا کرتا بلکہ اپنے نفس کے مٹا دینے سے حاصل
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۱
عرفان الهی
ہوتا ہے۔ ہاں ان باتوں کو یاد رکھنے سے یہ فائدہ ہو گا کہ جس طرح لوگ شکایت کرتے ہیں کہ
با وجود محنت کرنے کے ان کو کچھ حاصل نہیں ہوتا وہ شکایت تم کو پیدا نہ ہوگی۔ اور تم خدا تعالٰی
کو انہی صفات کے مطابق دیکھ لوگے جو قرآن کریم میں بیان ہیں انشاء اللہ تعالیٰ۔
سب سے پہلی جو بات میں بیان کرنی چاہتا ہوں وہ دعا بغیر ذرائع کے قبول نہیں ہوتی کوشش کرنے کے متعلق خاص ہدایت ہے۔ یہ
بات خوب اچھی طرح یاد رکھنی چاہئے کہ ہر ایک چیز کے حصول کے کچھ ذرائع ہوتے ہیں۔
جب ان ذرائع کو عمل میں نہ لایا جائے وہ چیز حاصل نہیں ہو سکتی۔ لوگ کہتے ہیں کہ دعا سے خدا
حاصل ہو جاتا ہے۔ بے شک دعا بہت بڑی چیز ہے مگر اس کے ساتھ بھی کچھ اور ذرائع کی
ضرورت ہے۔ اور جب تک وہ نہ ہوں تو وہ بھی قبول نہیں ہو سکتی۔ مثلاً کوئی شادی کر کے
بیوی کے پاس تو نہ جائے اور دعائیں کرتا رہے کہ میرے ہاں اولاد ہو جائے۔ تو کیا اس کی دعا
قبول ہو جائیگی ہرگز نہیں۔
ایک بزرگ کے متعلق لکھا ہے۔ ان کے پاس کوئی شخص آیا اور آکر ایک بزرگ کا قصہ کیا آپ دعا کریں خدا مجھے بیٹا دے۔ یہ کہ کر وہ چل پڑا۔ اس سے
انہوں نے پوچھا کہاں جاتے ہو۔ اس نے کہا کہیں نوکری کرنے جاتا ہوں۔ انہوں نے کہا اگر تم
نوکری کرنے جا رہے ہو تو میری دعا کیا قبول ہو گی۔ تو جب تک ذرائع سے کام نہ لیا جائے صرف
دعا کرنے سے کچھ نہیں بن سکتا اور دعا بغیر کوشش کے کوئی ثمرہ نہیں دے سکتی۔
دعا ایسی صورت میں کام آتی ہے جب اس کے ساتھ بغیر عمل کے دعا کب مفید ہے عمل ہو۔ ہاں دو صورتیں ایسی ہوتی ہیں کہ بغیر عمل کے
دعا فائدہ دیتی ہے۔ ا ایک تو یہ کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے انسان کو حکم دے دیا جا۔ ا دے دیا جائے کہ فلاں کام
کے لئے دعا کر عمل نہ کر۔ یعنی ظاہری سامان کو اس کام کے لئے استعمال نہ کر۔ جیسا کہ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو فرمایا گیا تھا کہ طاعون سے بچنے کے لئے وہ دعا پر زور
دیں اور ٹیکا نہ لگوائیں اور نہ آپ کی جماعت ٹیکا لگوائے (کشتی نوح صفحه ۴ روحانی خزائن جلد
۱۹ صفحہ (۲) تو باوجود اس کے کہ یہ ٹیکا طاعون کا علاج تھا اور ہے خدا تعالیٰ نے آپ کو اس کے
لگوانے سے منع کر دیا اور دعا کا حکم دیا اور خدا تعالیٰ کے فضل سے احمدی جماعت ان ٹیکا
لگوانے والوں کی نسبت بہت کم اس مرض کا شکار ہوئی۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۲
عرفان الهی
دوسری صورت یہ ہوتی ہے کہ ایسا موقع ہو کہ انسان عمل کر ہی نہ سکے ۔ مثلاً ایک ایسا
شخص ہو جسے جنگل میں قید کر دیا گیا ہو اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہوں۔ اب چونکہ
یہ شخص عمل کر ہی نہیں سکتا اس کے لئے محض دعا کرنا ہی کافی ہے۔ لیکن جب اس قسم کی
روکیں نہ ہوں اس وقت دعا کے ساتھ عمل کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ تو صرف یہ دو موقعے
ایسے ہوتے ہیں جب کہ دعا بغیر عمل کے منظور ہو سکتی ہے ورنہ نہیں۔ پھر صرف دعا اور
کوشش کرنے سے بھی خدا نہیں مل سکتا۔ میں نے خود دیکھا ہے بعض لوگ بڑی کوشش کرتے
ہیں لیکن ان کو خدا نہیں مل سکتا۔ جس سے معلوم ہوا کہ یہ بھی کافی نہیں اب سوال ہوتا ہے کہ
جب کوئی ان دونوں باتوں سے کام لیتا ہے۔ یعنی دعا بھی کرتا ہے اور کوشش بھی تو پھر کیوں خدا
نہیں حاصل ہوتا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اس کی کوشش صحیح کوشش نہیں ہوتی وہ کوشش کرتا
ہے لیکن صحیح کوشش نہیں کرتا۔
اور کامیابی کیلئے شرط یہ ہے کہ کوشش کی جائے کامیابی کیلئے صحیح کوشش شرط ہے اور صحیح طریق سے کی جائے ۔ مثلاً ایک طالب علم
جو مدرسہ میں پڑھنے میں پڑھنے کیلئے جاتا ہے اس کے ہے اس کیلئے ضروری ہے کتابیں خریدے اور ا انہیں پڑھے ۔ لیکن
اگر وہ کتابیں تو نہ پڑھے اور سارا دن دعائیں کرتا رہے کہ مجھے علم حاصل ہو جائے تو کیا اسے
حاصل ہو جائیگا ؟ ہرگز نہیں۔ یا کیا اگر وہ سارا دن الٹا لٹکا رہے یا اپنے جسم کو سوئیاں مارتا رہے
اور سمجھے کہ میں بڑی مشقت کر رہا ہوں اسلئے پاس ہو جاؤ نگا تو وہ پاس ہو جائیگا ؟ ہرگز نہیں۔ یا
ایک شخص جو لوہاری کا کام سیکھنا چاہے وہ سارا دن نماز پڑھتا رہے اور ساری رات سُبْحَانَ
اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيمِ پڑھتا رہے۔ جسکی نسبت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
فرماتے ہیں۔ كَلِمَتَانِ حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ خَفِيفَتَانِ عَلَى النِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي
الْمِيزَانِ : سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ بخاری کتاب التوحيد باب قول
الله تعالى " ونضع الموازين القسط ليوم القيمة ، يعنى دو کلے ایسے ہیں کہ خدا تعالیٰ کو پیارے
ہیں۔ زبان پر ہلکے معلوم ہوتے ہیں لیکن میزان میں بو جھل ہیں۔ یا سارا دن کنواں کھودتا رہے۔ یا
کڑاکے کی دھوپ میں نگا ہو کر کوٹتا رہے تو لوہاری کا کام آجائیگا؟ ہرگز نہیں۔ اسلئے ہر ایک کام میں
کامیابی حاصل کرنے کیلئے دعا اور صحیح کوشش کی ضرورت ہے۔ اور جو ایسا نہیں کرتا وہ خواہ کتنی ہی
دعا کرے اور کتنی ہی محنت و مشقت برداشت کرے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ پس
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۳
عرفان الهی
چونکہ کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ صحیح ذرائع سے کام لیا جائے۔
اس لئے میں سب سے پہلے معرفت الہی حاصل کرنے کے معرفتِ الہی کے تین طریقے لئے یہ تین باتیں بتاتا ہوں۔ اول یہ کہ انسان دعا کرے ۔
دوم یہ کہ کوشش کرے ۔ سوم یہ کہ صحیح طریق سے کوشش کرے۔ اس کے بعد جو باتیں میں
بتاؤں ان کو یاد کر لو اور پھر کوشش کرو۔ اور اس رنگ میں کوشش کرو جو میں بیان کرونگا تو
انشاء اللہ ضرور تمہیں کامیابی ہوگی۔
صحیح کوشش کا طریق ہاں صحیح کوشش کے لئے ایک اور بات ضروری ہے اور وہ یہ کہ وہ سب پہلوؤں پر حاوی ہونی چاہئے جن کا کسی مقصد میں کامیاب
ہونے کے ساتھ تعلق ہے۔ مثلاً وہ طالب علم جو انٹرنس کا امتحان دینا چاہتا ہے اس کے لئے
ضروری ہے کہ جہاں تاریخ اور جغرافیہ پڑھے وہاں حساب بھی سیکھے اور اس کے ساتھ وہ باتیں
بھی یاد کرے جن کا انٹرنس کے امتحان کے ساتھ تعلق ہے۔ لیکن اگر کوئی کسی مضمون کو
چھوڑیگا اور اسے یاد نہیں کریگا تو گودو دوسرے مضامین میں کتنی ہی محنت اور کوشش صرف کرے
کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ پس کسی مقصد کے حاصل کرنے کے لئے کوشش کا سب پہلوؤں
پر حاوی ہونا ضروری ہے۔
لوگ کہتے ہیں کہ اسلام میں تنگ ظرفی پائی جاتی
اسلام پر اعتراض اور اس کا جواب ہے۔ کیونکہ اسلام کہتا ہے کہ میرے سوا اور کوئی
مذہب حق پر نہیں ہے۔ حالانکہ چاہئے یہ تھا کہ کہا جاتا کہ ہر مذہب پر چلنے والا انسان نجات پا سکتا
ہے تعجب ہے کہ یہ اعتراض کرنے والے قانون قدرت کی طرف نہیں دیکھتے کہ اس کے ہر
ایک کام میں کیا نتیجہ نکل رہا ہے۔ وہ کہتے ہیں جب ایک ہندو ایک عیسائی ایک آریہ کے دل میں
خدا کی محبت ہے اور وہ خدا کو پانے کی کوشش بھی کرتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے وہ خدا کو نہ پائے۔
میں کہتا ہوں اس کی وہی وجہ ہے جو لوہاری کا کام سیکھنے کے لئے دھوپ میں کوٹنے سے اس کام
کے نہ آنے کی ہے۔ جو علم حاصل کرنے کے لئے الٹا لٹکے رہنے سے علم کے نہ آنے کی ہے۔
سب لوگ جانتے ہیں کہ جب تک کسی کام کے لئے صحیح کوشش نہ کی جائے اس وقت تک وہ
حاصل نہیں ہو سکتا۔ پس جب دنیاوی امور میں یہ قانون چلتا ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ روحانی
امور میں بھی یہی قانون نہ چلے۔ پس کسی دینی امر میں بھی اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۴
عرفان الهی
جب تک کہ ان شرائط کی پابندی نہ کی جائے جو اس کے لئے مقرر ہوں۔
کسی کام میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے دو طریق ہوتے ہیں۔ کامیابی کے دو اصول اول یہ کہ کچھ عام اصول ہوتے ہیں ان کے ماتحت کچھ لوگ کام
سیکھتے ہیں۔ مثلاً علم حاصل کرنے کے لئے طالبعلم مدرسہ میں جاتے اور پڑھائی کا جو کورس مقرر
ہوتا ہے وہ پڑھتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں۔ دوسرے بعض خاص گر ہوتے ہیں ان کو یاد کر
لیا جائے تو وہ کام آجاتا ہے جس کے لئے وہ گھر مقرر ہوتے ہیں۔ مثلاً ”الجبرا کے فارمولے
ہوتے ہیں۔ ان کے یاد کر لینے سے الجبرا کا علم آجاتا ہے۔ یا بنیوں نے حساب کرنے کے
خاص گر بنائے ہوتے ہیں ان سے جھٹ پٹ حساب کر لیتے ہیں۔ تو ہر ایک کام کے لئے ایک
عام طریق ہوتا ہے اس پر عمل کرنے سے کامیابی ہو سکتی ہے۔ اور کچھ خاص گر ہوتے ہیں ان
کے ذریعہ انسان نسبتا آسانی کے ساتھ صحیح نتیجہ پر پہنچ جاتا ہے۔ ہر ایک امر کے متعلق یہ دونوں
باتیں ہوتی ہیں خواہ وہ امر روحانی ہو یا جسمانی ۔ لیکن یاد رکھنا چاہئے کہ گر اسی وقت مفید اور
نتیجہ خیز ہوتے ہیں جب کہ پہلے عام قواعد معلوم ہوں۔ یہ نہیں کہ کوئی صرف گر سیکھ لے کہ
انگریزی اس طرح پڑھی جاتی ہے تو اسے انگریزی آجائے کیونکہ گر دراصل کام کو چھوٹا اور
جلدی کرنے کے لئے ہوتے ہیں نہ کہ اس میں کامیاب ہونے کے لئے۔
اس وقت میں جو مضمون بیان کرنے لگا ہوں اس کے میں عام قاعدے بیان کروں گا۔ گر گرنہ نہ
بیان کرونگا کیونکہ وہ مستقل مضمون ہے۔ اور گر نہ بیان کرنے سے کوئی حرج بھی نہیں ہے
کیونکہ یہ ٹھیک ہے کہ گروں کے ذریعہ گھنٹوں کا کام منٹوں میں اور سالوں کا کام مہینوں میں ہو
سکتا ہے۔ مگر ان سے اس وقت فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے جبکہ اصل قواعد آتے ہوں۔ اس
لئے ضروری ہے کہ پہلے ی ہے کہ پہلے عام قاعد قاعدے سیکھے جائیں اور جب ان پر عمل شروع ہو جائے تو پھر کام
کو مختصر کرنے اور نتیجہ تک جلدی پہنچنے کے لئے گروں کو سیکھا جائے۔ پس چونکہ وہ ایک الگ
اور مستقل مضمون ہے اس لئے آج میں اسے نہیں چھیڑونگا۔ اگر اللہ تعالی نے توفیق دی تو پھر
کبھی بیان کروں گا اور آج عام قاعدے بیان کرونگا۔
یہاں یہ بیان کر دینا بھی ضروری عرفان اللی کا تعلق قلب سے ہے زبان سے نہیں ہے کہ معرفت الہی کوئی ایسی چیز
نہیں ہے کہ جس کی اصل حقیقت کو لفظوں میں بیان کیا جا سکے ۔ اگر ایسا ہو سکتا تو ہر ایک شخص
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۵
عرفان الهی
کے ذہن نشین کرائی جا سکتی اور ہر ایک شخص اس کو سمجھ سکتا مگر ایسا نہیں ہوتا۔ رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھکر اور کس کو انسانوں سے محبت اور ہمدردی ہو سکتی ہے۔ خدا تعالیٰ
آپ کے متعلق فرماتا ہے لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ اَلا يَكُونُوا مُؤْمِنِينَ - (الشعراء (۴) کہ کیا تو
اپنے آپ کو اس لئے ہلاک کر لے گا کہ سب لوگ مومن کیوں نہیں ہو جاتے۔ تو محمد صلی اللہ
علیہ وسلم جو لوگوں کے اس قدر خیر خواہ تھے کہ اللہ تعالٰی نے ان کے حق میں فرمایا ہے کہ کیا تو
ان کے لئے اپنے آپ کو ہلاک کر لے گا لے گا۔ وہ اگر معرفتِ الہی کو لفظوں میں بیان کر سکتے تو ضرور
کر دیتے۔ لیکن آپ نے بھی بیان نہیں کیا۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفان الهی چیز ہی ایسی
جو لفظوں میں بیان نہیں ہو سکتی اس کا تعلق قلب سے ہے۔ جیسا کہ میں نے بتایا عرفان الهی
خدا کے پالینے کو کہتے ہیں۔ اور اس کی حقیقت لفظوں میں نہیں بتائی جا سکتی۔ اگر ایسا ہو سکتا تو
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود سب کو عارف بنا جاتے۔ پس میں بھی
حقیقت بیان نہیں کرونگا اور نہ کر سکتا ہوں ہاں اس کے حصول کے ذرائع جو بتائے گئے ہیں وہ
بیان کرونگا۔
ہے جو
لکھتے ہیں کہ مرید کے احوال سے پیر آگاہ نہیں ہوتا اور پیر کی حالت سے مرید کو کوئی خبر
نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ ان کے دل میں جو کیفیتیں ہوتی ہیں وہ ایک دوسرے کو
معلوم نہیں ہوتیں۔ اور ایک کی قلبی کیفیت کو دو سرا معلوم نہیں کر سکتا۔ دراصل یہ ایک علمی
استعداد ہوتی ہے جس کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حتی کہ جس کو یہ حاصل ہوتی ہے وہ
خود بھی اسے بیان نہیں کر سکتا۔ ہاں اس کے حاصل کرنے کے طریق ہیں وہ بیان کئے جاسکتے ہیں
اور وہی میں بیان کرونگا۔ آگے یہ کہ ان پر عمل کرنے سے کیا کیفیت پیدا ہوتی ہے؟ اس کو نہ
کوئی آج تک بیان کر سکا ہے اور نہ میں بیان کر سکتا ہوں۔ جس طرح یہ تو کسی کو بتایا جا سکتا ہے
کہ میٹھا اس طرح بنتا ہے ، اس طرح کا ہوتا ہے ، لیکن اس کا مزا نہیں بتا سکتے ۔ جب تک کہ رکھلا
نہ دیں۔ اسی طرح یہ تو بتا سکتے ہیں کہ عرفان الہی اس طرح ہوتا ہے لیکن یہ نہیں بتا سکتے کہ اس
کی کیفیت کیا ہوتی ہے ہاں جب کوئی اسے حاصل کر لے تو اسے اس کی کیفیت خود بخود معلوم ہو
جاتی ہے۔
اب میں بیان کرتا ہوں کہ عرفانِ الہی حاصل کرنے
ہستی اللی کا پتہ لگانے کے ذریعے کے صحیح ذرائع اور طریق کیا ہیں۔ یہ تو میں بتا چکا
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۶
عرفان الهی
ہوں کہ عرفانِ الہی کے معنی ہیں اس ہستی کا پتہ لگانا جس کی صفات کو قرآن کریم میں پڑھا ہے۔
اب یہ دیکھنا ہے کہ پتہ لگانے کے کیا ذرائع ہیں۔ اس کے لئے یاد رکھنا چاہئے کہ اگر پتہ لگانے
کے یہ معنی ہیں کہ انسان خدا کو دوسری چیزوں کی طرح اپنے سامنے پالے اور اسے ! اپنے مادی
اعضاء سے چھولے۔ تو اس کے لئے ضروری ہے کہ انسان میں بھی وہ باتیں پائی جائیں جو خدا
تعالیٰ میں ہیں۔ کیونکہ دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے مادی اعضاء جن چیزوں کو چھوتے ہیں وہ
مادی ہی ہوتی ہیں۔ اور جتنا جتنا مادہ اشیاء میں کم ہوتا جاتا ہے وہ اتنی ہی کم محسوس ہوتی ہیں۔
وجہ یہ کہ جب تک دو چیزوں میں مشارکت نہ ہو اس وقت تک ان کا آپس میں تعلق نہیں پیدا
ہو سکتا۔ مثلاً بھینس اور علوم میں کسی قسم کی مشارکت نہیں۔ اب اس کے سامنے فلسفہ بیان کیا
جائے تو کبھی نہیں سمجھ سکے گی۔ اسی طرح طوطے میں گو زبان کی مشارکت ہے لیکن عقل کی
مشارکت نہیں رکھتا۔ اس لئے آواز کی نقل تو اتار لیتا ہے لیکن کوئی بات سمجھ نہیں سکتا۔
اس سے معلوم ہوا کہ عرفان الہی کے لئے مشارکت اور خدا سے مشارکت پیدا کرو مناسبت کا ہونا ضروری ہے۔ اور خدا کا عرفان اسی وقت
حاصل ہو سکتا ہے جب کہ خدا سے مشارکت پیدا ہو جائے۔ اور خدا کی صفات انسان کے اندر
آجائیں۔ یہ تو میں نہیں کہتا۔ کہ جب تک ہماری ہستی خدا کی طرح نہ ہو جائے اس وقت تک
عرفان الہی حاصل نہیں ہوسکتا۔ ہاں یہ کہتا ہوں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ
تَخَلَّقُوا بِأَخْلَاقِ اللهِ کہ خدا کے اخلاق اپنے اندر پیدا کرو۔
رسول کریم الله نے یہ اسی لئے فرمایا ہے کہ تم میں صفات الہیہ اپنے اندر پیدا کرو اور خدا میں مشارکت پیدا
ا ہو جائے۔ اور جب
مشارکت پیدا ہو جائیگی تو تم خدا کو دیکھ لوگے۔ یہ نہیں فرمایا کہ تم خدا جیسی ذات بنالو۔ بلکہ یہی
فرمایا ہے کہ اپنے اخلاق خدا کے اخلاق کی طرح بناؤ۔ وجہ یہ کہ خدا تعالیٰ کی ذات کو کوئی سمجھ
ہی نہیں سکتا۔ اور جب سمجھ نہیں سکتا تو اس کی مماثلت بھی نہیں اختیار کر سکتا۔ پس اللہ تعالٰی
کی ذات کو دوسری چیزوں کی طرح انسان نہیں دیکھ سکتا۔ ہاں اس کی صفات جنہیں وہ معلوم کر
سکتا ہے اپنے اندر پیدا کر سکتا ہے۔ اس طریق سے خدا کو دیکھ بھی سکتا ہے۔ اس لئے رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کے اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اور
اللہ تعالی کے اخلاق سے مراد اس کی صفات ہیں۔
1
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۷
عرفان الهی
صفات کا لفظ زبان پر آتے ہی ایک دوست کی خواب یاد آگئی ۔ اس نے بتایا تھا کہ میں نے
دیکھا ہے کہ آپ سالانہ جلسہ میں اسماء الہی پر تقریر کر رہے ہیں۔ اس لئے اسماء الہی پر تقریر
کریں۔ جس وقت یہ خواب بتلائی گئی اس وقت جلسہ کے لئے اور مضمون مقرر ہو چکا تھا۔ مگر
اب صفات کا لفظ زبان پر آتے ہی ان کی خواب یاد آگئی۔
تو خدا تعالیٰ کی صفات اپنے اندر پیدا کرنا معرفت الہی حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔
کیونکہ جب تک انسان ایک قسم کا رب نہ ہو ایک قسم کا رحمن نہ ہو ایک قسم کا رحیم نہ ہو
مهمین نہ ہو ، ستار نہ ہو ، غفار نہ ہو اس وقت تک اللہ تعالیٰ کا مظہر انسان نہیں ہو سکتا۔ اور
جتنا جتنا صفات الہیہ کا پُر تو اس پر پڑتا ۔ ں پر پڑتا جائیگا اسی قدر وہ صفات الہیہ کا مشاہا الیہ کا مشاہدہ کرتا جائیگا۔ لیکن کامل
انسان وہی ہو گا اور وہی عارف ہو گا جو اللہ تعالیٰ کی ان تمام ۔ صفات کو جو بندہ کے ساتھ تعلق
رکھتی ہیں اپنے اندر پیدا کرے ۔ اس کے بعد خدا کا ملنا اس کے لئے آسان ہو جائیگا کیونکہ اس
میں اور خدا میں ایک تعلق پیدا ہو جائیگا۔
اب سوال ہوتا ہے کہ صفات الہی اپنے اندر کیونکر پیدا کی جائیں۔ کسی نے کہا ہے
درد سر کے واسطے صندل کو کہتے ہیں مفید اس کا گھنا اور لگانا درد سر یہ بھی تو ہے
تو کہا جا سکتا ہے کہ یہ نکتہ تو معلوم ہو
اپنے ندر صفات الہی کے پیدا کرنے کا طریق کیا کہ عرفان الہی حاصل کرنے کے
لئے خدا کی صفات حاصل کر لینی چاہیں۔ لیکن یہ بھی تو معلوم ہونا چاہئے کہ خدا کی صفات حاصل
کس طرح ہو سکتی ہیں۔ بہت لوگ ہوتے ہیں جو کوشش کرتے ہیں کہ کسی پر رحم کریں سختی نہ
کریں۔ لیکن ان کے دل کی سختی انہیں ایسا کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ اسی طرح کئی لوگوں کی
خواہش ہوتی ہے کہ دوسروں کے عیب پر پردہ ڈالیں مگر وقت پر بات منہ سے نکل ہی جاتی ہے۔
اسی طرح کئی لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ معاف کرنے کی صفت پیدا کریں مگر نہیں پیدا کر
سکتے۔ تو جب باوجود کوشش اور سعی کے لوگ یہ صفات نہیں حاصل کر سکتے تو پھر سوال ہوتا ہے
کہ کیونکر انسان کے اعمال ایسے ہو جائیں کہ خدا کی صفات اس سے ظاہر ہونے لگیں۔
سب سے بات ہے انسان پہلا طریقہ صفات اللی کا علم اس کے لئے سب سے پہلی ضروری بات یہ ہے کہ انسان کو خدا تعالیٰ کی صفات کا علم خدا تعالیٰ کی صفات کا علم ہو۔ یہ نہ سمجھو کہ یہ معمولی بات
ہے اس کا کسی کو علم نہیں کیونکہ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ان کے ذہن میں خدا تعالٰی کی
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۸
عرفان الهی
صفات مستحضر نہیں ہوتیں۔ اور اگر مستحضر ہوں تو وہ ان کے معنی نہیں جانتے۔ مثلاً مسلمانوں
میں عام طور پر رواج ہے کہ خدا تعالیٰ کے نام یاد کر لیتے ہیں لیکن ان کے معنی نہیں جانتے۔ اور
جب تک معنی نہ یاد ہوں۔ اس وقت تک محض لفظ کچھ اثر نہیں رکھتے اور نہ اعمال میں ان سے
کوئی تغیر واقع ہو سکتا ہے۔ پس اول تو بہتوں کو خدا کے نام (یعنی صفات) یاد ہی نہیں ہوتے اور
جن کو یاد ہوتے ہیں وہ معنی نہیں جانتے۔ پھر اسی پر بس نہیں جن کو معنی یاد ہوتے ہیں ان کے
ذہن میں ان سے کوئی کیفیت نہیں پیدا ہوتی اور جب تک کیفیت نہ پیدا ہو اس وقت تک بھی
الفاظ کچھ فائدہ نہیں دیتے ۔ مثلا شاہ کے معنی ہیں بکری۔ اب اگر کسی کو یہ بتا دیا جائے کہ شاہ
بکری کو کہتے ہیں لیکن اسے معلوم نہ ہو کہ بکری کیا ہوتی ہے تو کچھ نہیں سمجھ سکے گا۔ پس ایسے
معنی جن سے انسان کے ذہن میں اس چیز کی صحیح صحیح کیفیت نہ پیدا ہو ان کا آنا نہ آنا برابر ہوتا
ہے۔ اس لئے صرف معنی ہی آنے کافی نہیں۔ بلکہ ان کی کیفیت کا ذہن میں آنا بھی ضروری
ہے۔ لیکن اکثر لوگ کیفیت سے بالکل ناواقف ہوتے ہیں۔ مثلا رب کے معنی کسی سے پوچھے
جائیں تو یہ کہ دیگا کہ پروردگار " مگر پروردگار کی کیفیت اس کے قلب میں نہیں آئیگی اور
اس کے دل میں اس کے معنی نقش نہیں ہونگے ۔ تو خدا تعالیٰ کی صفات کے جاننے کا یہ مطلب
نہیں کہ صرف نام یاد ہوں یا معنی آتے ہوں بلکہ یہ ہے کہ خدا کی صفات معلوم ہوں ان کے
معانی معلوم ہوں اور جس وقت وہ لفظ زبان پر جاری ہو یا کانوں میں پڑے معاً اس کے مطابق
کیفیت قلب میں پیدا ہو ۔ مثلا رحمٰن کے معنی ہیں بغیر محنت کے انعام کرنیوالا ۔ جس وقت یہ لفظ
کسی کی زبان پر جاری ہو اس وقت صرف یہ نہ ہو کہ اس کے دل میں یہ بنا بنایا فقرہ آجادے کہ
بغیر محنت کے انعام کرنے والا بلکہ اس کا اصل مفہوم یعنی اللہ تعالیٰ کے وہ احسانات جو بغیر محنت
کے ہوتے ہیں بجلی کی طرح سامنے بلکہ دل کی آنکھوں کے سامنے سے گذر جاویں۔ اور
تصویری عالم میں یہ صفت اس کے سامنے آجاوے۔ اور جسے یہ بات حاصل نہ ہو وہ خود سوچ کر
ان تفصیلات کو اپنے دل میں لادے تاکہ اس کی پوری کیفیت دل میں پیدا ہو جائے۔ کئی لوگ
ایسے ہوتے ہیں کہ جب ان سے خدا کی کسی صفت کے معنی پوچھے جائیں تو بتا دیتے ہیں لیکن
جب ان معنوں کا مطلب دریافت کیا جائے تو خاموش ہو جاتے ہیں۔ اور ان کا وہی حال ہوتا
ہے جو اس شخص کا ہوا جس نے
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میر ہوئے
اس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
انوار العلوم جلد ۴
۳۵۹
عرفان امی
کے یہ معنی کئے تھے کہ ہم لوگ تم لوگ اور میر صاحب سب کو اس کے بالوں کی زنجیر کے
ساتھ باندھ کر جیل خانہ بھیج دیا۔
غرض صرف لفظوں کے معنی جاننے کافی
حقیقی صفات الہیہ حاصل کرنے کا طریق نہیں ہوتے جب تک ان الفاظ کے ساتھ وہ
کیفیت پیدا نہ ہو جو ان الفاظ سے وابستہ ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ انسان خدا کی ہر ایک
صفت کے معنی جانے اور پھر اس کی تفصیل کرے تاکہ اس صفت کی کیفیت اس کے دل میں بیٹھ
جائے مثلاً رب کے معنی کرے کہ پیدا کرنے والا۔ اور پیدا کر کے ترقی دینے والا آگے اس کی
تفصیل کرے کہ ترقی دینے کے کیا معنی ہیں اور کس طرح ترقی دیتا ہے اور کس کس رنگ میں
دیتا ہے۔ جب تک اس صفت کی پوری پوری کیفیت دل میں نہ پیدا ہو جائے اس وقت تک
تفصیل کرتا ہی رہے۔ پس جو شخص خدا کی صفات اپنے اندر پیدا کرنا چاہتا ہے اس کے لئے
ضروری ہے کہ یہ دیکھے کہ ان صفات سے مراد کیا ہے۔ اس کے بعد اسے ان کا حقیقی علم حاصل
ہو سکے گا۔ اور یہ خوب یاد رکھو کہ جب خدا کی صفات کا حقیقی علم ہو جائے تو پھر خود بخود نیکی اور
بدی کا علم ہو جاتا ہے۔ کیونکہ ان صفات کو اختیار کرنے اور ان کے مطابق کام کرنے کا ہی نام
نیکی ہے۔ اور ان کو ترک کرنے اور ان کے خلاف کرنے کا نام بدی ہے۔ قرآن میں اصولی طور
پر یہی بتایا گیا ہے کہ اپنے اعمال کو خدا کی صفات کے ماتحت کرو۔ اور ان باتوں سے جو خدا کی
صفات کے خلاف ہیں بچو ۔ باقی جس قدر نیکی اور بدی کی تفصیل ہے وہ سب اس کی تشریح اور
توضیح ہے۔ بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں جنہیں معلوم نہیں ہو تاکہ نیکی کیا ہے اور بدی کیا اس لئے
اکثر اوقات وہ غلطی سے بدی کو نیکی سمجھ لیتے ہیں۔ اور نیکی کو بدی۔ اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ
انہیں معلوم نہیں ہو تا کہ خدا کی صفات کس بات کی متقاضی ہیں۔
پر
مگر ایسے لوگ بھی دنیا میں پائے جاتے ہیں کہ جن کو نیکی و بدی کا امتیاز کرنے کا طریق نیکی بدی کا علم ہوتا ہے اور وہ ایک حد تک با وجود
حمد
او امر اور نواہی کی تفصیل معلوم ہونے کے ان کے مطابق عمل نہیں کر سکتے ان کا کیا علاج ہے ؟
یہ لوگ کیا طریق اختیار کریں کہ انہیں ان کی خواہش کے مطابق خدا تعالی کے بتائے ہوئے
اعمال پر عمل کرنے کی اور اس کی منع کی ہوئی باتوں سے اجتناب کرنے کی توفیق ملے تاکہ انکے
نفس کا تزکیہ ہو اور انہیں عرفانِ الہی حاصل ہو سکے؟ ایسے لوگ جو عرفان الہی حاصل کرنے کی
انوار العلوم جلد ۴
٣٦٠
عرفان الهی
کوشش ہی نہیں کرتے وہ تو ایسے ہوتے ہیں جنہیں خدا کی صفات کا علم ہی نہیں ہوتا ان کے
لئے ضروری ہے کہ ان کو خدا کا علم دیا جائے۔ مگر چونکہ اس وقت ہمارے مضمون کے مخاطب
وہی لوگ ہیں جو خدا کو مانتے ہیں اسلام کے پیرو ہیں اور چاہتے ہیں کہ خدا کا قرب اور معرفت
حاصل ہو۔ اس لئے سردست ہم انہیں کے معاملہ پر غور کریں گے اور دیکھیں گے کہ ان کے
رستہ میں کیا روکیں ہیں اور وہ کس طرح دور ہو سکتی ہیں۔
جیسا کہ میں بتا چکا ہوں ۔ عرفان الہی کے حصول کا واحد صفات الہیہ پیدا کرنے کا طریق ذریعہ اخلاق المیہ اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔ اور صفات
الیہ اس وقت تک انسان کے اندر پیدا نہیں ہو سکتیں جب تک پہلے انسان کا قلب بدیوں سے
صاف نہ ہو۔ پس سب سے اول روک عرفان الہی کے حاصل ہونے میں ارتکاب گناہ ہے۔
اور ارتکاب گناہ تین طرح ہوتا ہے۔ اول اس طرح کہ ارتکاب گناہ کی تین قسمیں بعض لوگوں کو بعض بدیاں معلوم ہی نہیں ہوتیں۔ اور
لاعلمی سے وہ انکے مرتکب ہو جاتے ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ موٹی موٹی اور معروف
بدیاں تو ہر ایک کو معلوم ہوتی ہیں۔ اور ہر ایک جانتا ہے کہ چوری ڈاکہ زنا جھوٹ وغیرہ
برائیاں ہیں اور ان سے بچنا چاہئے لیکن جس طرح کوئی مکان اس وقت تک محفوظ نہیں ہو سکتا
جب تک ہر پہلو سے مکمل نہ ہو۔ اگر کوئی چاروں دیواریں بنا دے اور اوپر چھت نہ ڈالے تو
مکان بارش اور دھوپ سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ بلکہ محفوظ اور مکمل ہونے کے لئے ضروری
ہے کہ چھت بھی ہو۔ روشندان اور کھڑکیاں وغیرہ بھی ہوں۔ اسی طرح کوئی انسان پورے طور
پر پاک نفس نہیں ہو سکتا جب تک بدیوں کے تمام پہلوؤں پر اس کی نظر نہ ہو ۔ اور بدیوں میں
سے بعض ایسی پوشیدہ ہوتی ہیں کہ ان کا علم ایک دقیق اور باریک مطالعہ کے سوا اور محنت شاقہ
کے بغیر نہیں ہو سکتا۔ ہر ایک کام کے لئے ایک تو وہ امور ہوتے ہیں جن سے اس کی حفاظت
ہوتی ہیں اور دوسرے وہ جن سے اسکی زینت مد نظر ہوتی ہے۔ اگر زینت والے امور رہ
جائیں تو کوئی زیادہ حرج نہیں ہوتا لیکن اگر حفاظت والے رہ جائیں تو وہ چیز نا مکمل سمجھی جاتی
ہے۔ مثلاً اگر کوئی مکان بنائے۔ اور اس کے دروازے و روشندان کھڑکیاں وغیرہ نہ لگائے تو
وہ مکمل نہیں ہو گا۔ لیکن اگر فرش نہ کرے پلستر نہ کرائے تو زینت نہیں ہو گی۔ حفاظت میں
نقص نہیں واقع ہو گا۔ پس ایک ایسا شخص جس کو بعض بدیاں معلوم ہی نہ ہوں اس بات کی
انوار العلوم جلد ۴
۳۶۱
عرفان الهی
کوشش کرے کہ میں کامیاب ہو جاؤں تو ضرور وہ سارا دن اور ساری رات لگا رہے تو بھی
کامیاب نہیں ہو سکے گا۔ کیونکہ اس طرح بعض امور جن کی طرف توجہ کرنا ضروری ہو گا اس
کی طرف توجہ نہیں کرے گا۔ اور جن سے بچنا ضروری ہو گا ان سے بچ نہیں سکے گا۔ ایسی
صورت میں کامل بنے کی کوشش کرنا غلطی نہیں تو اور کیا ہے۔ جب تک سارے پہلو مد نظر نہ
ہوں اس وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔ پس اگر کوئی شخص بعض بدیوں سے غافل ہو گا تو وہ
کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔ اس لئے سب سے پہلے ضروری امر یہ ہے کہ انسان بدیوں سے
واقف ہو۔
دوسری وجه ارتکاب گناہ کی یہ ہوتی ہے کہ انسان کو گناہوں کا تو علم ہوتا ہے مگر وقت پر
اسے ایسا جوش آجاتا ہے کہ اسے کچھ یاد نہیں رہتا۔ اور وہ برائی کا مرتکہ اور وہ برائی کا مرتکب ہو جاتا ہے مثلاً ایک
شخص جانتا ہے کہ جھوٹ نہیں بولنا چاہئے لیکن وقت پر بول دیتا ہے اور بعد میں پھر اس پر پچھتاتا
بھی ہے۔ اسی طرح ایک شخص سمجھتا ہے کہ گالیاں دینا برا ہے مگر دے دیتا ہے اور بعد میں اپنی
اس حرکت پر روتا ہے۔ تو پہلی روک تو یہ تھی کہ بدیاں معلوم ہی نہ تھیں اور دوسری روک یہ
ہے کہ بدیوں کا علم تو ہوتا ہے لیکن وقت پر ایسا جوش آتا ہے کہ انسان ایک لمحہ کے لئے اپنا
سب علم بھول جاتا ہے اور ارتکاب کرنے کے بعد کفِ افسوس ملتا ہے۔ ان کے علاوہ ایک
تیسری صورت ارتکاب گناہ کی یہ ہے کہ بعض اوقات انسان کو معلوم ہوتا ہے کہ فلاں حرکت
بدی ہے۔ اور اس کا ارتکاب کرتے وقت اسے یاد بھی ہوتا ہے کہ یہ بدی ہے مگر پھر بھی کر بیٹھتا
ہے۔ مثلاً ایک شخص کو علم ہوتا ہے کہ جھوٹ بولنا برائی ہے اور جب بولنے لگتا ہے اس وقت
بھی جانتا ہے کہ اگر میں نے بولا تو خدا ناراض ہو گا مگر پھر بھی بول لیتا ہے۔ اسی طرح غیبت کے
متعلق سمجھتا ہے کہ برائی ہے اور جانتا ہے کہ خدا کو نا پسند ہو گی۔ لیکن پھر بھی وقت پر رک نہیں
سکتا اور اسے نفس برائی کے ارتکاب پر مجبور کر دیتا ہے غرض یہ تین روکیں بدیوں سے بچنے
میں انسان کو پیش آتی ہیں اور ان تینوں روکوں کا دور کرنا اس کے لئے از بس ضروری ہے تاکہ
وہ دوسرے قدم اٹھا سکے جن کے ذریعہ سے عرفانِ الہی کا میسر آنا اس کے لئے ممکن ہو سکتا ہے۔
میں تفصیلاً ان روکوں کے دور کرنے کا علاج بیان کرنے سے پہلے اصولی طور پر ایک علاج بیان
کرتا ہوں اور یہ پہلی قسم کے لوگوں کو چھوڑ کر جنہیں علم ہی نہیں ہو تا کہ فلاں بدی ہے
"