عرفانِ الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5

انوار العلوم جلد ؟
۳۸۶
عرفان الهی
تو اس کے ازالہ کے لئے پہلے سے بھی زیادہ کوشش کرنی چاہئے۔ کوشش میں اگر کامیاب ہو
گئے تو سب کچھ حاصل ہو گیا اور اگر کوشش کرتے کرتے مر گئے تو بھی خدا اس کوشش کے بدلہ
میں کچھ نہ کچھ چشم پوشی سے کام لیگا۔ لیکن اگر کوشش ہی چھوڑ بیٹھے اور اس حالت میں مر گئے
تو پھر سوائے سزا کے اور کسی امر کی امید ہو سکتی ہے۔ پس انسان کو چاہئے کہ کوشش میں لگا ہی
رہے۔ اور ہرگز نا امید ہو کر اسے چھوڑ نہ دے۔ سکولوں اور کالجوں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ
بعض طالب علم صرف اپنے استقلال کی وجہ سے کامیاب ہو جاتے ہیں۔ میں نے ایک ہندو کے
متعلق سنا کہ وہ سات سال متواتر امتحان میں فیل ہوتا رہا اور آخری دفعہ جب اس نے امتحان دیا
تو اس کا بیٹا بھی اس امتحان میں شامل تھا مگر اس بات سے شرمایا نہیں اور امتحان میں شامل ہوا
اور آخر کامیاب ہو گیا تو گھبرانا نہیں چاہئے اور نہ ہی اپنے نفس کو گرانا اور بیچ سمجھنا چاہئے۔ یہ
میں عجب کی تعلیم نہیں دے رہا بلکہ استقلال کی دے رہا ہوں تم یہ مت کہو فلاں کام ہم کر نہیں
سکتے یا ہم سے ہو نہیں سکتا۔ بلکہ کہنا چاہئے کہ خدا تعالیٰ نے ہمیں بھی سب طاقتیں دی ہیں۔
خدا تعالیٰ مؤمن کی یہ شان بیان فرماتا ہے۔ کہ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا
اللَّهُ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَ مِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ (الاحزاب : ۲۴) مؤمنوں میں سے بعض
ایسے ہیں کہ جنہوں نے اپنے فرائض کو ادا کر دیا ہے اور بعض تیار ہیں کہ موقع ملے تو ادا
کریں۔ حدیث میں آتا ہے کہ ایک صحابی نے ایک موقع پر کہا تھا کہ کاش میں بھی بدر کی ؟
میں ہوتا تو خوب اچھی طرح لڑتا اس قسم کی باتیں جب دل سے نکلتی ہیں اور بچی خواہش کا نتیجہ
ہوتی ہیں تو عجب نہیں کہلاتیں ۔ بلکہ ان کی مثال اس دھوئیں کی سی ہوتی ہے جو دبی ہوئی آگ
عم
جنگ
سے نکلتا ہے۔ اس صحابی کا معاملہ بھی ایسا ہی تھا۔ چنانچہ وہ جنگ احد میں شامل ہوئے۔ اور
جب یہ مشہور ہوا کہ رسول کریم اللہ شہید ہو گئے ہیں۔ اور حضرت عمرؓ کو یہ خبر پہنچی اور وہ
گھبرا کر بیٹھ گئے۔ تو وہی صحابی آیا اور آکر پوچھا کیا بات ہے۔ حضرت عمرؓ کے پاس ایک اور صحابی"
بھی اسی طرح سر نہوڑائے بیٹھے تھے۔ انہوں نے جواب دیا کہ رسول کریم شہید ہو گئے ہیں۔
اس نے کہا اگر رسول کریم شہید ہو گئے ہیں تو یہی موقع لڑنے کا ہے اب ہمیں دنیا میں رہ کر کیا
کرنا ہے۔ یہ کہکر وہ دشمن پر حملہ آور ہوا اور لڑتے لڑتے مارا گیا۔ جب اس کی لاش ملی
تو معلوم ہوا کہ اسے نشر زخم لگے تھے۔ (سیرت ابن ہشام عربی جلد ۲ صفحہ ۸۵ )
عبد انس بن نضر (بخاری کتاب المغازی باب غزوه احد )
رنو

انوار العلوم جلد ۴
۳۸۷
عرفان الهی
غرض یہ ایک خاص نکتہ ہے کہ اپنے نفس پر
عجب اور نا امیدی نہ ہونے میں فرق کبھی بد گمانی نہیں کرنی چاہئے اور جیسا کہ
دوسرے پر بد گمانی کرنا برا ہے ایسا ہی اپنے نفس کے متعلق بد گمانی کرنا بھی اچھا نہیں بلکہ گناہ
ہے۔ تو اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے دل میں یہ سمجھنا چاہئے کہ ہم شیطان کو اپنے اوپر غالب نہیں
ہونے دیں گے۔ ناامید نہ ہونے اور اپنے نفس پر بد گمانی نہ کرنے اور عجب اور تکبر میں یہ فرق
ہے کہ اول الذکر ہمیشہ آئندہ واقعات کے متعلق ہوتا ہے۔ اور آخر الذکر عموما پہلے کاموں پر
ہوتا ہے۔ خود پسند اور متکبر انسان بہت جلد کام کے وقت گھبرا جاتا ہے۔ لیکن جب کام ہو
جاوے تو فخر کرتا ہے۔ خدا پر توکل کرنے والا اور اپنے نفس پر بد ظنی نہ کرنے والا انسان جب
تک کوئی کام ہوتا نہیں اپنی امید کو باندھے رکھتا ہے اور جب وہ ہو جاتا ہے تو پھر اس کا ذکر بھی
نہیں کرتا۔
یہ ہے کہ بعض لوگ بعض گناہوں کو بہت بڑا قرار دے لیتے ہیں۔ اور
گیارھویں بات بعض کو چھوٹا قرار دے لیتے ہیں۔ اور ان سے بچنے کی زیادہ احتیاط نہیں
کرتے۔ حالانکہ قرآن کریم سے معلوم ہوتا ہے کہ کوئی گناہ بڑا چھوٹا نہیں ہوتا۔ قرآن کی رو
سے چھوٹا وہی گناہ ہے جس کا خیال آئے مگر انسان کرے نہیں اور جو کرے وہ بڑا ہے۔ ان کے
متعلق لوگوں نے صغیرہ کبیرہ کی اصطلاحیں خود بخود گھڑ لی ہیں۔ قرآن کریم میں ان معنوں میں
ان کا ذکر کہیں نہیں ہے۔ اس لئے کسی گناہ کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے۔ کیونکہ چھوٹا سمجھ کر
انسان اس کی پرواہ نہیں کرتا۔ کہتے ہیں۔ ایک شخص جو اپنے آپ کو بڑا بہادر سمجھتا تھا۔ گودنے
والے کے پاس گیا اور جا کر کہا۔ میرے بازو پر شیر کی تصویر گور دو ۔ جب وہ گودنے لگا اور اسے
درد ہوا۔ تو اس نے پوچھا کیا بنا رہے ہو ؟ اس نے کہا شیر کا دایاں کان بنا رہا ہوں۔ وہ کہنے لگا کہ
اگر کان نہ بنایا جائے تو شیر رہتا ہے یا نہیں۔ گودنے والے نے کہا رہتا ہے۔ اس نے کہا اچھا
اسے جانے دو آگے گورو۔ پھر جب وہ گودنے لگا تو اس نے پوچھا اب کیا بنانے لگے ہو اس نے
کہا بایاں کان ۔ کہنے لگا۔ کیا یہ نہ ہو تو شیر شیر نہیں رہتا۔ اس نے کہا رہتا تو ہے۔ کہنے لگا چلو
اسے بھی جانے دو آگے گورو۔ غرض اسی طرح ہر دفعہ وہ کہتا گیا۔ حتی کہ گودنے والے نے
کہدیا کہ اب تو شیر کا کچھ بھی نہیں رہ گیا پس آپ جائیے۔ یہی حال بعض لوگوں کے اعمال کا
ہوتا ہے۔ وہ ہر ایک بات کو معمولی کہہ کر چھوڑ دیتے ہیں۔ جس سے پیچھے کچھ نہیں رہ جاتا۔

انوار العلوم جلد ۴
۳۸۸
عرفان الهی
لیکن ایسا نہیں کرنا چاہئے۔ اول تو میں نے بتایا ہے کہ کوئی بات چھوٹی نہیں ہوتی۔ دوسرے یہ
بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ایک فعل دوسرے کا محرک ہوتا ہے۔ جس طرح ایک بدی دوسری بدی
کا موجب بنتی ہے اسی طرح ایک نیکی دوسری نیکی کی محرک ہوتی ہے۔ اس لئے کسی نیکی یا بدی
کو چھوٹا نہیں سمجھنا چاہئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ آپ نے ایک دفعہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اسلام لانے والوں کو مخاطب کر کے فرمایا کہ آج تم لوگ
بعض بدیاں کرتے ہو اور انہیں چھوٹا سمجھتے ہو۔ لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت
ان کا کرنا موت سمجھا جاتا تھا۔ اسی طرح حدیث سے ثابت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کہیں جا رہے تھے کہ قبرستان کے پاس سے گزرے اور فرمایا۔ ان دو قبروں والوں کو چھوٹی
باتوں سے عذاب ہو رہا ہے۔ مگر دراصل وہ بڑی تھیں۔ چھوٹی تو اس لئے کہ ان سے بآسانی بچ
سکتے تھے۔ اور بڑی اس لئے کہ جہنم میں لے جانے کا موجب ہو گئیں۔ ان میں سے ایک تو
پیشاب کی چھینٹوں سے احتیاط نہیں کرتا تھا اور دوسرا چغل خور تھا۔ (ترمذی ابواب الطهارة
باب التشديد في البول، تو کوئی بات چھوٹی نہیں ہوتی۔ بلکہ چھوٹی بڑی نسبت کے لحاظ سے ہو
سکتی ہے۔ ایک ایسی بات جو انسان کر سکتا ہے اور کرتا ہے۔ وہ خواہ کتنی مشکل اور بڑی ہو ۔ وہ
اس کے لئے چھوٹی ہے۔ لیکن جو نہیں کر سکتا یا نہیں کرتا وہ خواہ کتنی ہی معمولی ہو اس کے لئے
بڑی ہے مثلاً ایک ایسا شخص ہے جو نماز پڑھتا ہے، روزے رکھتا ہے، زکوۃ دیتا ہے، حج کرتا ہے
لیکن گالی دینے سے نہیں بچتا۔ ہم کہیں گے وہ کیوں اس سے نہیں بچتا۔ یہی کہا جائے گا کہ نہیں
بچ سکتا۔ اور جب اس سے نہیں بچ سکتا تو یہی کام اس کے لئے بڑا ہے۔ پس جس برائی میں کوئی
گرفتار ہے اور اسے چھوڑتا نہیں وہی اس کے لئے بڑی ہے۔ اور جس نیکی کو انسان اختیار
نہیں کرتا وہی اس کے لئے بڑی ہے۔ حضرت مسیح موعود نے لکھا ہے کہ جو بات انسان طبعا کر
سکتا ہے اس پر اسے ثواب نہیں ملتا۔ ثواب ایسے ہی فعل پر ملتا ہے کہ نفس اس کے خلاف کہتا
ہو اور خلاف کرنے کی قدرت بھی ہو ۔ لیکن انسان اس سے بچے ۔ مثلاً ایک ایسا شخص جس میں
شہوت کا مادہ ہی نہیں وہ اگر کہے کہ میں زنا نہیں کرتا۔ تو یہ اس کے لئے نیکی نہیں ہے۔ ہاں اگر
وہ چغل خوری چھوڑ دے تو یہ نیکی ہو گی۔ اسی طرح جو برائی کسی میں پائی جاتی ہو اس کا چھوڑنا
نیکی ہے۔ کیونکہ اس کے لئے وہی کبیرہ گناہ ہے۔

انوار العلوم جلد ۴
۳۸۹
عرفان الهی
یہ میں نے مجملاً بیان کر دیا ہے کہ عرفان الہی کس طرح پیدا ہو سکتا عرفانِ الہی کے درجے ہے۔ آپ لوگ اگر ان باتوں پر عمل کریں گے تو انشاء اللہ بہت
6
،
6
بڑا فائدہ اٹھائیں گے۔ اب میں مختصر طور پر عرفانِ الہی کی دو تین علامتیں بتاتا ہوں کیونکہ زیادہ
بیان کرنے کے لئے وقت نہیں۔ عرفانِ الہی کی علامتیں دو قسم کی ہیں۔ ایک بیرونی دو سری
اندرونی ۔ بیرونی تو یہ کہ حدیث میں آیا ہے نوافل کے ذریعہ انسان اتنا مقرب بن جاتا ہے کہ
خدا اس کے ہاتھ اس کے پاؤں اس کی زبان ہو جاتا ہے۔ (بخاری کتاب الرقاق باب
التواضع اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرفان الہی اس کو حاصل نہیں ہوتا جو صرف فرائض ادا
کرتا ہے بلکہ نوافل بھی ادا کرنے ضروری ہیں۔ اس کے بعد اسے ایسا عرفان حاصل ہوتا ہے کہ
خدا اس کے ہاتھ پاؤں ناک کان زبان بن جاتا ہے۔ اس سے یہ مراد ہے کہ جو کام وہ کرتا
ہے وہ خدا کے کام ہو جاتے ہیں۔ یعنی جس طرح خدا کے کام ہو کر رہتے ہیں اور کوئی انہیں
روک نہیں سکتا اس طرح اس کے کاموں کو کوئی روک نہیں سکتا۔ اور وہ ضرور ہو کر رہتے
ہیں۔ وہ جب کسی کو پکڑتا ہے تو پھر جانے نہیں دیتا اور جب کسی کی بات سنتا ہے تو اسے منظور کروا
دیتا ہے۔ جس پر اپنی توجہ ڈالتا ہے اس کی اصلاح ہو جاتی ہے۔ اور جو کچھ کہتا ہے وہ حق کہتا
ہے کیونکہ وَ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحَى يُوحَى (النجم ٢ - ٥) کا مصدا النجم ۴ - (۵) کا مصدق ہوتا ہے۔
اس کی گرفت نہایت سخت ہوتی ہے جس کو پکڑتا ہے وہ نکل نہیں سکتا۔ تو عرفان حاصل ہونے
کے معنی یہ ہیں کہ خدا کی صفات انسان پر حاوی ہو جاتی ہیں۔ اور خدا کے افعال بھی اس کے
ذریعہ جاری ہو جاتے ہیں۔ خدا اسے ایسے رنگ میں چلاتا اور اس سے ایسے کام کراتا ہے۔ کہ
لوگ خدائی کا جلوہ دیکھ لیتے ہیں۔ اور وہ جلوہ ایسا ہوتا ہے کہ بعض نادان تو اسے خدا ہی کہنے
لگ جاتے ہیں۔
اس حالت تک پہنچنے کے لئے کچھ اندرونی تغیرات انسان میں ہوتے ہیں۔ اور وہ یہ ہیں۔
اول یہ کہ اسے نیکی اور بدی کا علم ہو جاتا ہے۔ بعض دفعہ ایک بات بظاہر بری نہیں معلوم
ہوتی۔ لیکن جب وہ اسے کرنے لگتا ہے تو اسے پتہ لگ جاتا ہے کہ بری ہے۔ اس لئے چھوڑ دیتا
ہے اور بعض اوقات وہ ایک کام کو برا سمجھ کر چھوڑنے لگتا ہے۔ لیکن اسے علم دے دیا جاتا ہے
کہ یہ اچھی ہے۔ تو عرفان کا پہلا درجہ یہ ہوتا ہے کہ جس طرح خدا تعالیٰ کو نیکی اور بدی کا علم
ہے اسی طرح بندہ کو علم دے دیا جاتا ہے۔ لیکن دوسروں کو یہ بات حاصل نہیں ہوتی۔ دیکھو

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۰
عرفان الهی
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی وہی نمازیں پڑھتے وہی روزے رکھتے تھے جو اور بھی رکھتے
تھے۔ مگر آپ کو جو درجہ حاصل تھا کیا کسی اور کو بھی حاصل تھا؟ ہرگز نہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے
کہ عام لوگوں کو جو نیکیاں نظر آتی ہیں ان کے پیچھے اور نیکیاں ہیں جو رسول کریم" کو نظر آتی
تھیں اور آپ ان پر عمل کرتے تھے۔ اور وہ بدیاں جو عام لوگ دیکھتے ہیں ان کے پیچھے اور
بدیاں ہیں جنہیں رسول کریم " دیکھتے تھے اور ان سے بچتے تھے۔ اسی وجہ سے آپ کو وہ درجہ
حاصل تھا جو اور کسی کو نہ تھا۔ تو ظاہری نیکیوں اور بدیوں کے پیچھے بھی نیکیاں اور بدیاں ہیں
لیکن وہ ایسی ہیں کہ انہیں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ ان کو وہی سمجھ سکتا ہے جس کو ان کے سمجھنے کا
خاص طور پر خدا تعالیٰ کی طرف سے ملکہ دیا جاتا ہے۔ اور جب یہ ایک دفعہ حاصل ہو جاتا ہے
اور اس کے مطابق عمل کیا جاتا ہے تو اور بڑھ جاتا ہے اور دن بدن بڑھتا رہتا ہے۔ یہ چھوٹا
درجہ ہے عرفان کا۔ اس سے دوسرا درجہ یہ ہے کہ مخفی بدیوں کو ظاہر کر دیا جاتا ہے ایک بدی تو
اس قسم کی ہوتی ہے کہ اس پر پردہ پڑا ہوتا ہے اس لئے جب تک پردہ نہ اٹھایا جائے نظر نہیں
آتی لیکن ایک بدی ایسی ہوتی ہے کہ گو سامنے ہوتی ہے مگر معلوم نہیں ہوتی۔ مثلا اگر کوئی سور
کا گوشت بکرے کا کر کے پکارے تو کیا معلوم ہو سکتا ہے۔ یا یہ کہ گوشت تو بکرے کا ہی ہو لیکن
اس کا کھانا جائز نہ ہو۔ اس قسم کی باتوں سے آگاہ کر دیا جائے اور ایسے لوگوں کے سامنے جنہیں
عرفان حاصل ہوتا ہے جب کوئی ایسی چیز آتی ہے تو ان کے دل میں اس سے خاص حرکت یا
نفرت ڈالی جاتی ہے جس سے وہ سمجھ جاتے ہیں۔ کہتے ہیں ایک بزرگ بہت سے لوگوں کے
ساتھ کھانا کھانے بیٹھے ۔ لیکن بغیر کچھ کھائے اٹھ کر چلے گئے۔ یہ دیکھ کر دوسرے لوگوں نے بھی
کھانا چھوڑ دیا اور ان سے جاکر چلے آنے کی وجہ پوچھی۔ تو انہوں نے کہا کہ میرے نفس میں وہ
کھانا کھانے کا خاص جوش تھا جس سے میں نے سمجھا اس میں ضرور کوئی نقص ہوگا اور میں اٹھ
کر چلا آیا۔ اس طریق سے ان لوگوں کو محفوظ رکھا جاتا ہے جنکا نفس گو ان کے قابو میں ہوتا ہے
لیکن وہ مسلمان نہیں ہوتا۔ وہ نفس کی رغبت سے سمجھ لیتے ہیں کہ بدی ہے۔ لیکن جو اس سے
اعلیٰ درجہ پر ہوتے ہیں۔ ان کا نفس نیک ہو جاتا ہے اور اس کے سامنے خواہ کیسے رنگ میں کوئی
برائی پیش ہو ۔ وہ فورا کہہ دیتا ہے۔
بر رنگے کہ خواہی جامہ سے پوش
من انداز قدت را می شناسم
اور یہی آخری درجہ عرفان کا ہوتا ہے کہ انسان نیکی کو نیکی اور بدی کو بدی دیکھ لیتا ہے خواہ

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۱
عرفان الهی
وہ کتنی ہی نہاں اور پوشیدہ کیوں نہ ہو۔ اور جو ایسے لوگ ہوتے ہیں۔ ان سے یہ سوال کرنیکی
ضرورت نہیں ہوتی کہ تم کون ہو بلکہ بلکہ دنیا انہیں خود بخود دیکھ لیتی ہے ۔ خدا تعالٰی آپ لوگوں کو
ان باتوں پر عمل کرنے کی توفیق بخشے اور اپنے عرفان کی نعمت سے مالا مال کرے۔ آمین۔

آج 10 میں سے 10 باقی