عرفانِ الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۴
عرفان الهی
لازمی طور پر اعمال صالحہ ہوں۔ اس لئے ساتھ انکا بھی حکم دے دیا۔ لیکن دوسری بار جس
ایمان کا ذکر ہے وہ پہلے سے زیادہ پختہ ہے۔ اور اس کی وجہ سے اعمال صالحہ خود بخود ہوتے چلے
جاتے ہیں۔ اس لئے اس کے ساتھ اعمال صالحہ کا ذکر نہیں کیا۔
اس کے بعد تیسری بار فرمایا۔ پھر تقویٰ کرو اور اس کے نتیجہ میں محسن ہو جاؤ جس میں
اشارہ کیا ہے کہ تکرار عمل سے انسان کے ایمان میں خاص ترقی حاصل ہوتی ہے اور وہ ہر دفعہ
قدم آگے بڑھاتا ہے۔
نے
اس آیت میں جو احسان کا لفظ ہے۔ اس کے معنی خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم ۔
بیان فرماتے ہیں۔ اور وہ یہ کہ احسان یہ ہے کہ ان تَعْبُدُ اللَّهَ كَأَنَّكَ تَرَاهُ فَإِنْ لَمْ تَكُنْ
تَرَاهُ فَإِنَّهُ يَرَاكَ ( صحیح بخاری کتاب الایمان باب سوال جبريل من الایمان و الاسلام و غیر هما) کہ تو خدا تعالی کی
اس طرح عبادت کرے کہ گویا اس کو دیکھ رہا ہے۔ اور اگر یہ حالت نہ پیدا ہو تو کم سے کم یہ
حالت ہو کہ تجھے یہ یقین ہو کہ خدا تجھے دیکھ رہا ہے اور اس کا نام عرفان الہی ہے۔ پس اس آیت
سے پتہ لگتا ہے کہ کسی عمل کا تکرار کیسا ضروری ہوتا ہے اور کس طرح ہر دفعہ اس سے پہلے کی
نسبت بڑا نتیجہ نکلتا ہے۔ کیونکہ فرماتا ہے کہ جب ایک انسان تقوی سے کام لیتا ہے تو اسے
ایمان نصیب ہوتا ہے اور عمل صالح کی توفیق ملتی ہے۔ اس کے بعد جب وہ پھر تقویٰ سے کام
لیتا ہے تو اس کے ایمان میں اور ترقی ہوتی ہے۔ اور وہ ایسا پختہ ہو جاتا ہے کہ اعمال صالحہ اس
کے ایمان کے جزو بن جاتے ہیں اور خود بخود ہی اس سے نیکیاں سرزد ہوتی ہیں ۔ جب پھر تقویٰ
سے کام لیتا ہے تو اور بھی ترقی ہو جاتی ہے اور محسن کا درجہ اسے نصیب ہو جاتا ہے۔ جس کی
تشریح اللہ تعالی نے تو یہ فرمائی کہ وہ خدا تعالیٰ کا محبوب ہو جاتا ہے اور محبوب سے کون پردہ کرتا
ہے۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صاف لفظوں میں کہہ دیا کہ وہ خدا کو دیکھ لیتا ہے
اور اس کا نام عرفان الہی ہے۔
یہ ہے کہ اعمال پر دوام اختیار کرو۔ چنانچہ اللہ تعالٰی فرماتا ہے۔ وَاعْبُدْ رَبَّكَ چوتھی بات حَتَّى يَأْتِيَكَ الْيَعينُ (البر ( که الله (الحجر : ۱۰۰) کہ اللہ کی عبادت اس وقت تک کرتے رہو
جب تک کہ موت آجائے اور تم اس دنیا سے جدا کئے جاؤ ۔ وہ لوگ جھوٹے اور کذاب ہیں جو
یہ کہتے ہیں کہ ہمیں خدا مل گیا ہے اس لئے کب تک کشتی میں بیٹھے اس کی تلاش کرتے رہیں۔
اور نماز، روزہ، حج، زکوۃ ایک کشتی ہے جو خدا تک پہنچانے کا ذریعہ ہے۔ پس جب خدا تک
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۵
عرفان الهی
انسان پہنچ جائے تو پھر بھی اسی کشتی میں بیٹھا رہنا نادانی ہے۔ یہ بعض جھوٹے اور فریبی صوفیوں
کی باتیں ہیں کہ اعمال کشتی ہیں جو خدا تک پہنچاتے ہیں۔ اب کیا کبھی خدا تک پہنچیں گے یا
نہیں۔ جب پہنچ جائیں تو پھر ان کی ضرورت نہیں رہتی۔ لیکن یہ بالکل غلط اور جھوٹ ہے وجہ یہ
کہ جس ہستی کے پاس ہمیں پہنچتا ہے وہ محدود نہیں اور ہم ایک ایسے دریا کے اندر چل رہے
ہیں جو کبھی ختم ہونے والا نہیں۔ پس ہماری مثال اس شخص کی سی ہے جو دریا میں جا رہا ہو اور
جس کی غرض یہ ہو کہ وہ اس دریا کے دہانے تک پہنچے۔ نہ اس شخص کی جو ایک کنارہ دریا سے
دوسرے کنارے تک جا رہا ہو۔ پس چونکہ خدا محدود نہیں اس لئے اس تک پہنچنے کے لئے
ہمارے اعمال بھی محدود نہیں ہونے چاہئیں۔ ہاں اگر وہ محدود ہوتا تو ہماری نمازیں ہمارے
روزے ہماری زکوة ہمارا حج بھی محدود ہوتا۔ لیکن جب کہ ہمارا خدا محدود نہیں تو ہمارے اعمال
کس طرح محدود ہو سکتے ہیں۔ ہمیں اپنے اعمال کے نتیجہ میں کل جس قدر اجر ملا تھا آج اس سے
زیادہ ملے گا۔ اور آنے والے کل میں اس سے زیادہ حتی کہ ہر روز اس میں ترقی ہوتی جائیگی۔
پس عبادات پر دوام ہونا چاہئے۔ یہ نہ ہو کہ کچھ عرصہ کی اور پھر چھوڑ دی۔ ایسا کرنے سے پہلے جو
کچھ حاصل کیا جائے اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جیسا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے۔ کہ ولا
تَكُونُوا كَالَّتِي نَقَضَتْ غَزْلَهَا مِنْ بَعْدِ قُوَّةٍ أَنْكَاثًا (النحل : ۹۳) یعنی اس عورت کی طرح نہ
ہنو۔ جس نے سوت کات کر جب وہ قابل استعمال ہو گیا اسے ٹکڑے ٹکڑے کر کے پھینک دیا۔
یہ ہے کہ بہت سی باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں انسان بغیر استاد کے سمجھ نہیں
۔
پانچویں بات سکتا اور ضروری ہوتا ہے کہ ان کے سمجھانے والا اسے کوئی استاد ملے ۔ خدا
تعالٰی بھی فرماتا ہے ۔ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّدِقِينَ - (التوبة: 119) کم
اے مؤمنو اللہ کا تقویٰ اختیار کرو اور صادقوں کے ساتھ ہو جاؤ ۔ یعنی ان کی مجلسوں میں بیٹھو
ما که پختہ ہو جاؤ۔ پس یہ بہت ضروری بات ہے کہ استاد کامل سے انسان فائدہ اٹھائے مجددوں
ولیوں اور کامل مؤمنوں کے سلسلے ہر زمانہ میں چلتے ہیں اور جب یہ مفقود ہوتے ہیں تو خدا کسی
نبی کو بھیج دیتا ہے اس لئے ان سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ کیونکہ جس طرح کوئی طالب علم خود بخود
کتابیں نہیں پڑھ سکتا بلکہ اسے استاد کی ضرورت ہوتی ہے۔ اسی طرح روحانی مدارج بھی خود
بخود حاصل نہیں ہو سکتے ان کے لئے بھی استاد کی ضرورت ہے۔ اس لئے قرآن کریم میں خدا
تعالی فرماتا ہے ۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ
انوار العلوم جلد ؟
۳۷۶
عرفان الهی
الذي
فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (النور : (۵) کہ ہمیشہ امت محمدیہ میں خلفاء بھیجتے
رہیں گے۔ آگے یہ نہیں بتایا کہ وہ کیسے ہونگے۔ بلکہ یہ کہدیا کہ پہلی امتوں میں جس طرح کے
ہوتے رہے ہیں اسی طرح کے اس امت میں بھی ہونگے ۔ پہلے سیاسی بھی ہوئے ہیں اور بغیر
سیاست کے بھی اسی طرح اس امت میں ہونگے۔ کیوں؟ اس لئے کہ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُم
ى ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّ لَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمَنَّا ( النور : ٥٧) (۵۶) تاکہ ان کے ذریعہ دین قائم
ہو۔ اور وہ لوگوں کی اصلاح کریں۔ اور ان کے استاد ہوں۔ تو خدا تعالیٰ بھی استاد کا ہونا
ضروری قرار دیتا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ اس کے بغیر کام نہیں چل سکتا۔ بہت سی باتیں جو
انسان بغیر استاد کے سالوں میں معلوم کر سکتا ہے استاد کے ذریعہ منٹوں میں معلوم ہو سکتی ہیں۔
تعلیم شروع کرتے وقت ہی اگر لڑکے ڈکشنریاں استعمال کرنے لگ جائیں۔ اور ان کے ذریعہ
تعلیم پانا چاہیں تو کئی سالوں میں بھی اتنا نہ پڑھ سکیں جتنا استاد کے ذریعہ چند دنوں میں پڑھ لیتے
ہیں۔ یہی دیکھ لو اس وقت میں جو تقریر کر رہا ہوں اور جو باتیں بیان کر رہا ہوں ان کے دریافت
کرنے کے لئے اگر آپ لوگ اپنے اپنے طور پر کوشش کرتے تو اس کے لئے کئی سالوں کی
ضرورت ہوتی۔ مگر اب چند گھنٹوں میں آپ لوگوں نے اس قدر سن لیا ہے جو سالوں میں معلوم
ہو سکتا ہے اور پھر بھی بڑی مشکل سے ۔ تو استاد کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ اور خدا نے تم سے
وعدہ کیا ہے کہ تمہیں ہم استاد دیتے رہیں گے۔ اور تمہیں تو اس استاد کی تلاش کی بھی
ضرورت نہیں۔ کیونکہ تم ایسے منظم سلسلہ میں ہو کہ تمہارے لئے خدا تعالیٰ خود چن کر استاد
کھڑا کر دیتا ہے۔ پس تمہارے لئے وہ وقتیں نہیں ہیں جو دوسروں کے لئے ہیں اس لئے تمہیں
ضرور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔
جس سے انسان بہت بڑا فائدہ حاصل کر سکتا ہے وہ محاسبہ ہے۔ اس سے اگر چھٹی بات انسان فائدہ اٹھائے تو بہت جلد اسے تزکیہ نفس حاصل ہو جاتا ہے۔ لیکن اس کی
تفصیل وہ نہیں ہے جو آپ لوگوں کے ذہن میں ہے۔ بلکہ وہ ہے جو میں بتاؤ نگا ۔ جس سے معلوم
ہو جائیگا کہ محاسبہ کیا چیز ہے۔ اس میں کیا دقتیں پیش آتی ہیں اور وہ کس طرح دور ہو سکتی ہیں
اور وہ کس طرح کرنا چاہئے۔ پہلے قرآن کریم سے یہ بتاتا ہوں۔ کہ محاسبہ ہونا چاہئے۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے ۔ يَوْمَ يَبْعَثُهُمُ اللهُ جَمِيعاً فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوا أَحْصُهُ اللَّهُ وَنَسُوهُ وَاللَّهُ عَلَى
كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ (المجادلة: (۷) یعنی اس دن کو یاد کرو جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو مبعوث کریگا۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۷
عرفان الهی
اور انکے اعمال کی انہیں خبر دیگا ۔ اللہ تعالی نے ان کو گن رکھا ہے۔ لیکن یہ لوگ جن کا فرض
تھا کہ ان کو یاد رکھتے یہ ان کو بھول گئے ہیں۔ اور اللہ تعالی تو ہر ایک بات پر نگران ہے۔ گویا یاد
رکھنے کی ضرورت تو انہیں تھی جنہیں حساب دینا تھا۔ مگر وہ بھولتے رہے اور اللہ گنتا رہا اور یہ
نہایت عجیب بات ہے اور خلافِ دانش ہے۔ پس اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ محاسبہ
ضروری ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے بندہ کے لئے ضروری تھا کہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرتا رہتا ۔
کیونکہ اسے قیامت کو حساب دیتا تھا۔ اسے چاہئے تھا کہ وہ اپنے اعمال اپنے سامنے رکھتا۔ لیکن
اس نے ایسا نہ کیا۔ تو محاسبہ کرنا قرآن کریم سے ثابت ہے۔ پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ایک
قول مشہور ہے۔ جسے عام طور پر غلطی سے حدیث سمجھا جاتا ہے کہ حَاسِبُوا أَنْفُسَكُمْ قَبْلَ أَنْ
تُحَاسَبُوا - ا - تر مذی ابواب صفه القيمة باب ما جاء في صفة أواني الحوض ) تم اپنا محاسبہ کرو
قبل اس کے کہ تمہارا محاسبہ کیا جائے۔
محاسبہ کی دو قسمیں آپ یاد رکھنا چاہئے کہ مجھ سے دو ہوتے ہیں اور ان دونوں میں
قسم کے ہوتے
میں فرق ہے جس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے بہت لوگ محاسبہ کو ہی نہیں سمجھ
سکے اور نہ دوسروں کو اس کی طرف توجہ دلا سکے۔ تم لوگ ان دونوں قسموں کو خوب یاد رکھو۔
محاسبہ کی ایک قسم جزء کے متعلق ہے اور دوسری گل کے متعلق۔ ان میں فرق نہ کرنے کی وجہ
سے عام لوگ محاسبہ کو نہیں سمجھ سکتے۔ قسم اول تو رہ ہے جو ہر عمل کیساتھ تعلق رکھتی ہے اور
قسم دوم تمام اعمال کے متعلق ہے۔ پہلی قسم اعمال کو درست کرتی ہے اور دوسری قسم انہیں
صیقل کرتی ہے۔ لوگوں نے ان دونوں کو ملا دیا ہے یا صرف دوسری کو بیان کیا ہے۔ لیکن اصل
محاسبہ جس سے زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے یہی ہے کہ دونوں طرح محاسبہ کیا جاوے۔
محاسبہ کی
اب میں ان دونوں قسموں کی تفصیل بیان کرتا ہوں۔ پہلی
کی تین ضمنی قسمیں تم جو اجزاء کے متعلق ہے۔ اس کی تین قسمیں ہیں۔ (1) کی
محاسبہ ابتدائیہ (۲) محاسبه وسطی (۳) محاسبه اخری۔
محاسبہ اولیٰ۔ ہر ایک انسان کو چاہئے کہ جب وہ کوئی کام کرنے لگے تو اس کے شروع
کرنے سے پہلے اپنے نفس کا محاسبہ کرے اور اس سے دو سوال کرے (1) اس کام کے کرنے کی
غرض کیا ہے (۲) کس کی خاطر وہ یہ کام کرنے لگا ہے ۔ سوال اول سے تو اس کو یہ فائدہ ہو گا کہ
اگر وہ کام برا ہے تو اس سوال کے جواب سے اس کی برائی کا اس کو علم ہو جا دیگا ۔ کیونکہ اغراض
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۸
عرفان الهی
کے ساتھ ہی چیزوں کی نیکی یا بدی وابستہ ہے۔ جب اس کا نفس اس کے سوال کا جواب دیگا اور
اس کام کی برائی اس پر ظاہر ہو گی تو خود بخود اس کے دل میں شرمندگی پیدا ہو گی اور نفس کا
جوش ٹھنڈا پڑ جا دیگا۔ کیونکہ شرمندگی اور ندامت سے نفس کا جوش ٹھنڈا پڑ جایا کرتا ہے۔ مثلاً
چوری ہے۔ اس کے ارتکاب کا جب خیال پیدا ہو تو اپنے آپ سے سوال کرے کہ میں کیوں
کرنے لگا ہوں؟ کہے گا مال حاصل کرنے کے لئے۔ اس پر سوال کر سکتا ہے۔ کیا مال حاصل
کرنے کے خدا نے اور ذریعے نہیں بنائے کہ میں دوسرے کا مال بلاوجہ لوٹتا ہوں اور اگر
میرے ساتھ ایسا ہی معاملہ کوئی کرے تو میں اسے کیسا نا پسند کرونگا۔ اس طرح اس کا نفس
لاجواب ہو جائیگا اور وہ چوری کرنے سے رک جائیگا۔ تو یہ پہلا محاسبہ ہے جو کسی کام کے کرنے
سے پہلے نفس سے کرنا چاہئے۔ ہاں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بعض اوقات جب کسی فعل کے متعلق
نفس سے سوال کیا جائیگا ۔ تو وہ جواب دیگا کہ یہ نیکی ہے ۔ لیکن اس پر اگر جرح کی جاریکی تو پکڑا
جائیگا اور شرمندہ ہو گا۔ تو بہت سے گناہ پہلے ہی سوال پر چھوٹ جائیں گے۔ اور بہت سے
دوسرے تیسرے پر۔ لیکن کبھی ایسا ہو گا کہ اس محاسبہ کے بعد معلوم ہو گا کہ جو کام یہ کرنے لگا
ہے وہ نیکی ہے اور اس کے اور دوسروں کے لئے موجب نفع ہے۔ اس وقت بھی یہ محاسبہ کو
ختم نہ کرے بلکہ محاسبہ اولیٰ کی دوسری شق سے کام لے اور وہ یہ ہے کہ (۲) اپنے نفس سے
سوال کرے کہ یہ کام میں کس کی خاطر کرتا ہوں۔ اس سوال کے جواب سے اسے معلوم ہو
گا کہ کئی باتیں جو بظاہر نیک معلوم ہوتی تھیں در حقیقت بدیاں تھیں۔ مثلاً نماز پڑھتے وقت یا
صدقہ دیتے وقت یا احسان کرتے وقت پہلے محاسبہ کے جواب میں اس کا نفس ثابت کریگا کہ یہ
سب کام مفید ہیں۔ لیکن اگر ریاء اور سمعت کے لئے اس نے یہ کام کرنے چاہے تھے۔ تو
دوسرے سوال کے جواب پر کہ میں یہ کام کس کی خاطر کرنے لگا ہوں وہ مجبہ نیکی کا جو نفس نے
ان کاموں کو پہنایا تھا اتر جاویگا اور اسے معلوم ہو جا دیگا کہ یہ نیکی بھی بدی تھی۔ اور فورا یہ
اپنے ارادہ کو بدل کر محض خدا کے لئے یا بنی نوع انسان کے فائدہ کے لئے اس کام کے کرنے کی
نیت کرلیگا۔ اور بدی کو نیکی سے بدل دیگا۔ اس ابتدائی محاسبہ کے بعد پھر کام کے شروع کرنے
پر دوسرا محاسبہ ہوتا ہے۔ اس محاسبہ کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔ اس محاسبہ کا یہ طریق ہے کہ ہر ایک
کام کے دوران یہ سوال اپنے نفس سے کرے کہ میں یہ کام کس طرح کرتا ہوں۔ یعنی اس کو
تکمیل پر پہنچانے کے لئے کن ذرائع کو استعمال کرتا ہوں۔ اس محاسبہ کی یہ ضرورت ہے کہ بہت
انوار العلوم جلد ۴
۳۷۹
عرفان الهی
دفعہ انسان ایک نیک کام کرتا ہے اور نیک ارادہ سے ہی کرتا ہے۔ مگر اس کے پورا کرنے کے
لئے ایسے ذرائع استعمال کرتا ہے جو درست نہیں ہوتے۔ یا اس نیک کام کو ان شرائط کے ساتھ
پورا نہیں کرتا جن سے ان کا پورا کرنا اس کے لئے ضروری تھا۔ پس جب یہ ہر ایک کام کے
درمیان میں اپنے اپنے نفس سے سوال کریگا کہ تو کس طرح یہ کام کر رہا ہے۔ تو اس سوال کے جواب
سے اگر کوئی غلطی اس کے طریق عمل میں ہو گی تو نکل جائیگی۔ اس کے بعد تیسرا اور آخری
محاسبہ ہے جو کسی کام کے ختم ہونے پر کیا جاتا ہے۔ اور وہ یہ ہے کہ اپنے نفس سے سوال کرے
کہ اس کام کا اثر اس کے دل پر کیا پڑا ہے۔ اس سوال کی یہ ضرورت ہے کہ بعض دفعہ انسان
نیکی کرتا ہے۔ اور نیک ذرائع سے کرتا ہے مگر اسے کر چکنے کے بعد اس کے دل میں عجب اور
تکبر پیدا ہو جاتا ہے اور وہ تباہ ہو جاتا ہے۔ پس نیکی کرنے کے بعد جب وہ اپنے نفس کو ٹولے گا
کہ اس پر اس کا کیا اثر ہوا ہے۔ تو اگر اس پر فخر اور بڑائی کا کوئی اثر ہوا ہو گا اس سے پیشتر کہ وہ
بڑھ کر درخت بن جارے یہ واقف ہو جاویگا۔ اور اپنے نفس کو ملامت کریگا اور اپنے اعمال کو
ضائع ہونے سے بچائیگا۔ اور اگر یہ دیکھے گا کہ اس کا اثر اس کے دل میں یہ پیدا ہوا ہے کہ اور
بھی بجز اور تذلّل پیدا ہو گیا ہے تو پہلے عمل کے نیک اثر کو دیکھ کر اور زیادہ نیکیوں کی طرف
رغبت کریگا۔ اور ان کی طرف اور بھی شوق سے قدم بڑھائے گا۔ غرض محاسبہ تین قسم کا ہے۔
پہلا محاسبہ یہ ہے کہ ارادہ آنے پر سوال کرے کہ میں یہ کام کس غرض سے اور کس کے لئے
کرتا ہوں۔ یہ محاسبہ ابتدائیہ ہو گا۔ دوسرا محاسبہ یہ ہے کہ جب کام شروع کر دے اس وقت
سوال کرے کہ میں اس کام کو کس طرح کرتا ہوں یہ محاسبہ وسطی ہو گا۔ تیسرا محاسبہ یہ ہے کہ
جب کر چکے تو نفس سے پوچھے کہ تجھ پر اس کا کیا اثر ہوا ہے۔ یہ محاسبہ اخریٰ ہو گا۔ اگر انسان
ان سوالات پر عمل شروع کر دے تو کچھ عرصہ کے بعد اسے ایسی عادت ہو جائیگی کہ خود بخود
نفس سے ہر عمل پر سوال پیدا ہوتے جائینگے۔ یہ محاسبہ اجزائے اعمال کے متعلق ہے۔
دوسری قسم محاسبہ کی کلی محاسبہ ہے ۔ یہ اکٹھا ایک دفعہ سب اعمال پر کرنا بہت مشکل ہے۔
کیونکہ انسان کو اپنے اعمال بھول جاتے ہیں اور چونکہ یہ محاسبہ اس قدر وسیع ہے کہ تمام اعمال
پر حاوی ہے۔ اس لئے کئی اعمال چھوٹ جائینگے ۔ خدا تعالٰی بھی بتاتا ہے کہ انسان کی نظر کسی قدر
کمزور ہے فرماتا ہے ۔ لَقَدْ كُنْتَ فِي غَفْلَةٍ مِّنْ هَذَا فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ
الْيَوْمَ حَدِيدٌ ( : ۲۳) یعنی دنیا میں تجھے یہ باتیں بھولی ہوئی تھیں۔ اب تجھے خوب یاد آگئی
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۰
عرفان الهی
ہیں۔ اس لئے کوئی ایسی ترکیب ہونی چاہئے کہ انسان تمام اعمال کا آسانی سے محاسبہ کر سکے اور
کوئی عمل اس سے چھوٹ نہ جائے۔ اس کے لئے اول ترکیب طبعی تو یہ ہے کہ اعمال کو تقسیم
کر دیں ۔ مثلا نیکیوں کی تقسیم اس طرح ہو سکتی ہے کہ اول وہ جو خدا کے متعلق ہیں۔ روم وہ
جو اپنے نفس کے متعلق ہیں۔ سوم وہ جو دوسری مخلوق کے متعلق ہیں اسی طرح بدیوں کے
متعلق تقسیم ہو سکتی ہیں۔ اس تقسیم کو مد نظر رکھ کر جب محاسبہ کیا جائیگا تو بہت سی باتیں یاد
آجائینگی۔
اعمال کی اور کئی طرح بھی تقسیم کی جا سکتی ہے۔ مثلاً اعمال اعمال حسنہ کی چار قسمیں منہ چار ختم کے ہوتے ہیں۔ اول وہ اعمال جن سے انسان کو
خود بھی فائدہ ہوتا ہے اور دوسروں کو بھی فائدہ پہنچتا ہے ۔ مگر بعض اوقات انسان ضد میں آکر
انہیں نہیں کرتا اس کے متعلق دیکھے کہ مجھ سے کوئی اس طرح کا کام تو نہیں رہ گیا۔ دوم وہ
اعمال ہوتے ہیں جن سے انسان کو خود تو نفع نہیں ہوتا مگر دو سروں کو ہوتا ہے ۔ سوم وہ اعمال
ہوتے ہیں جن کے نہ کرنے سے اپنے آپ کو تو نہ نفع ہوتا ہے اور نہ نقصان لیکن دوسرے کا
نقصان ہوتا ہے۔ چہارم وہ اعمال ہوتے ہیں کہ ان سے اپنا تو کوئی نقصان ہوتا ہے لیکن
دوسرے کو فائدہ ہوتا ہے ان اعمال کو اگر انسان الگ الگ کر کے دیکھے تو اسے محاسبہ میں بہت
آسانی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح نہی کے متعلق کیا جاسکتا ہے۔
اس تبویب سے ایک عظیم الشان فائدہ یہ بھی اعمال کا محاسبہ کرنے کا آسان طریق ہو گا کہ انسان کو اعمال کی جڑ اور شاخوں کا پتہ
لگ جائیگا۔ اور جب کسی عمل میں نقص پیدا ہو جائیگا تو آسانی کے ساتھ اس کی اصلاح کر سکے
گا۔ مگر اس طرح محاسبہ کرنے کی بھی ہر شخص میں طاقت نہیں ہوتی۔ اس لئے آسان ترکیب
بتاتا ہوں۔ اور وہ یہ کہ بجائے اس کے کہ انسان سال کے بعد اپنے اعمال کا محاسبہ کرے یا چھ ماہ
یا چار ماہ یا ایک ماہ بعد ۔ اس طرح کرے کہ قرآن کریم کے اوامر اور نواہی پر نشان لگا لے۔ اور
پھر عہد کرنے کہ روزانہ ایک دو تین یا جتنے رکوع پڑھ سکے پڑھا کرے۔ اور پڑھتے وقت اس
بات کی احتیاط رکھے کہ طوطے کی طرح نہ پڑھے۔ بلکہ او امر اور نواہی پر غور کرے اور روزانہ
پڑھتے وقت جس حکم کا ذکر آوے اس پر سوچے کہ کیا میں یہ کام کرتا ہوں۔ اور جس نبی کا ذکر
آوے۔ اس پر غور کرے کہ کیا میں اس سے باز رہتا ہوں۔ اس طرح بآسانی محاسبہ ہو جائیگا۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۱
عرفان الهی
دیکھو جب کوئی شخص مکان تعمیر کراتا ہے۔ تو انجینئر یا اور کسی واقف کار انسان سے حساب لگواتا
ہے تاکہ کوئی چیز رہ نہ جائے اور مکان مکمل نہ ہو سکے۔ اسی طرح روحانی عمارت تعمیر کرنے کے
لئے قرآن انجنیئر ہے۔ اس سے پوچھنا چاہئے کہ ہمیں ایمان کی تکمیل کے لئے کونسی چیزوں کی
ضرورت ہے اور اس کا یہی طریق ہے کہ قرآن پڑھتے وقت جو جو امریا نہی آئے اس پر غور
کرتے چلے جادیں کہ آیا اسی طرح ہمارا عمل ہے یا نہیں۔ یہ ایسا طریق ہے کہ جو بھی کوشش
کرے وہ کر سکتا ہے۔ ہاں اس میں ایک احتیاط کی بھی ضرورت ہے۔ اور وہ یہ کہ اس معاملہ
میں نفس کی بات نہیں ماننی چاہئے۔
مثلاً غیبت ہے ۔ اس کے متعلق اگر نفس کے کہ میں نے غیبت کبھی کی
غیبت کی حقیقت ہی نہیں۔ تو اس کو تسلیم نہیں کر لینا چاہئے۔ بلکہ اول تو اپنے اعمال کو
ٹولے ۔ اگر پھر بھی معلوم ہو کہ اس نے یہ جرم نہیں کیا تو پھر غیبت کی تشریح کرے کہ غیبت کیا
شے ہے۔ بہت دفعہ تشریح کرنے سے معلوم ہو گا کہ انہوں نے غیبت کو اچھی طرح سمجھا ہی نہ
تھا۔ اس لئے سمجھ رہے تھے کہ ہم نے غیبت کبھی کی ہی نہیں ۔ کئی ایسے لوگ ہوتے ہیں کہ کسی
کی برائی کر رہے ہوتے ہیں۔ جب انہیں سمجھایا جائے کہ کیوں غیبت کرتے ہو تو کہتے ہیں کیا ہم
جھوٹ کہتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ جانتے ہی نہیں کہ غیبت کیا ہوتی ہے وہ سمجھتے
ہیں اگر کسی کے متعلق کوئی خلاف واقعہ بات بیان کی جائے تو وہ غیبت ہوتی ہے۔ حالانکہ خلاف
واقعہ بات کو جھوٹ کہا جاتا ہے۔ اور غیبت سچی بات پس پشت بیان ابات پسِ پشت بیان کرنے کو کہتے ہیں۔ اب ایک
ایسا شخص جو غیبت کی یہ تعریف سمجھتا ہے کہ پیٹھ پیچھے غلاف واقعہ بات بیان کرنے کو کہتے ہیں وہ
جب یہ پڑھے گا کہ غیبت نہ کرو تو سمجھے گا کہ میں تو نہیں کرتا۔ لیکن اگر غیبت کی صحیح تعریف
اپنے دل میں لائیگا اور جھوٹ سے اس کا مقابلہ کریگا تو اسے معلوم ہو جائیگا کہ میں غیبت کا
مرتکب ہوتا ہوں۔ بعض لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہم یہ بات تو اس کے مونہہ پر بھی کہنے کے لئے
تیار ہیں۔ گویا وہ غیبت کی یہ تعریف کرتے ہیں کہ جو بات مونسہ پر نہ بیان ہو سکے وہ غیبت ہوتی
ہے حالانکہ جو شخص کسی بھائی کے عیب اس کے پیچھے بیان کرتا ہے۔ اور پھر اس کے سامنے بیان
کرنے کے لئے بھی تیار ہو جاتا ہے۔ وہ دو گناہوں کا مرتکب ہوتا ہے اول غیبت کا روم دل
آزاری کا۔ کسی کا وہ عیب جو خدا نے چھپایا ہو۔ اس کا ظاہر کرنا گناہ ہے۔ اور رسول کریم
الت نے فرمایا ہے : خدا اس کا عیب چھپاتا ہے جو دو سرے کا چھپاتا ہے ۔ (ترمذی ابواب
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۲
عرفان الهی
البر والصلة باب ما جاء في الستر على المسلمين ) لیکن اکثر لوگ غیبت کی تعریف نہ جاننے کی
وجہ سے اسکے مرتکب ہوتے ہیں۔
مختلف گناہوں کی تعریفیں کسی طرح معلوم ہوں اب یہ سوال ہو سکتا ہے کہ
تعریفیں کس طرح معلوم ہوں۔ اس کے متعلق اول تو وہی صورت ہے جو میں نے بتائی ہے کہ
استاد سے سیکھو۔ لیکن چونکہ استاد سے بھی تمام جزءی باتیں دریافت نہیں ہو سکتیں۔ اس لئے
ایک گر بتاتا ہوں۔ اور وہ یہ ہے کہ خدا نے انسان میں ایسا غیرت کا مادہ رکھا ہے کہ وہ ایک فعل
خود تو کر لیتا ہے لیکن اس فعل کو اگر کوئی اور اس کے سامنے کرتا ہے تو اسے غیرت آجاتی ہے
اور وہ اسے سخت ناپسند کرتا ہے حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ میں نے ایک
چور سے پوچھا۔ تمہیں چوری کرنا برا نہیں معلوم ہوتا۔ وہ کہنے لگا۔ برا کیونکر معلوم ہو۔ ہم
محنت و مشقت سے کماتے ہیں۔ اور بڑی بڑی تکلیفیں اٹھاتے ہیں۔ یونہی تھوڑا ہی کہیں سے اٹھا
لاتے ہیں۔ فرماتے تھے یہ سن کر میں نے اس سے کچھ اور باتیں شروع کر دیں۔ اور تھوڑی دیر
کے بعد پوچھا۔ تم مال آپس میں کس طرح تقسیم کیا کرتے ہو۔ اس نے کہا ایک سنار ساتھ شامل
ہوتا ہے۔ اسے سب زیورات دے دیتے ہیں۔ وہ گلا کر سونا بنا دیتا ہے یا چاندی جیسا زیور ہو۔
پھر مقرر شدہ حصوں کے مطابق ہم تقسیم کر لیتے ہیں۔ میں نے کہا اگر وہ اس میں سے کچھ رکھ
لے تو پھر ۔ وہ کہنے لگا اگر وہ ایسا کرے تو ہم اس بد معاش چور کا سر نہ اڑا دیں وہ اس کے باپ کا
مال ہے کہ اس میں سے رکھ لے۔ اس مثال سے معلوم ہوتا ہے کہ کس طرح انسان اپنے
اعمال کو اور نظر سے دیکھتا ہے۔ اور دوسرے کے اعمال کو اور نظر سے۔ پس گناہ کی تعریف
اپنے نفس کو مد نظر رکھ کر نہیں کرنی چاہئے۔ بلکہ دوسروں کے اعمال کو مد نظر رکھ کر کرنی چاہئے
اس صورت میں انسان چھوٹی چھوٹی خطاؤں کو بھی محسوس کریگا۔ پھر اس جرم کی تعریف خود
نہیں کرنی چاہئے۔ بلکہ دوسرے کو دیکھ کر تعریف سمجھنی چاہئے۔ دوسرے کو کرتے دیکھ کر
تعریف کو اپنے نفس پر چسپاں کریگا تو معلوم ہو گا کہ بہت سی باتیں وہ خود خوشی سے کر لیتا تھا۔
لیکن دوسروں کی دفعہ ان کو گناہ کبیرہ خیال کرتا تھا۔ یہ گناہ کی تعریف معلوم کرنے کا ایک سل
اور اعلیٰ گر ہے جس کے استعمال سے بہت کم غلطی کا احتمال باقی رہ جاتا ہے۔
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۳
عرفان الهی
جو تزکیہ نفس کے لئے ضروری ہے یہ ہے کہ انسان نے جو اوامر اور نواہی ساتویں بات معلوم کئے ہوں ان پر غور کرنے کی عادت ڈالے۔ پہلے میں نے بتایا تھا کہ
خیالات بد کو دل سے نکالنا چاہئے کیونکہ ان کے دل میں جمنے سے نقصان ہوتا ہے۔ لیکن اب کہتا
ہوں کہ اوامر اور نواہی کو دل میں جمانا چاہئے۔ کیونکہ ان کے جمانے سے فائدہ ہے۔ مثلاً نماز
کی برکات اور فوائد پر غور کیا جائے۔ روزے اور دیگر اعمال صالحہ کی حقیقت اور فوائد پر نظر کی
جائے ۔ اسی طرح جھوٹ فریب غداری فسق و فجور وغیرہ کی حقیقت اور ان کے نتائج پر غور کیا
جائے کیونکہ حقیقت کے انکشاف سے بھی انسان کے دل میں کسی چیز کی محبت یا اس سے نفرت
ہوتی ہے۔ اس کے متعلق قرآن کریم میں آتا ہے۔ آتا ہے ۔ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَ لَهُمْ
اعْيُنَ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانٌ لَا يَسْمَعُونَ بِهَا (الاعراف: ۱۸۰) فرمایا بعض لوگ ایسے
ہوتے ہیں جن کے دل تو ہوتے ہیں مگر ان دلوں سے کام نہیں لیتے۔ اور آنکھیں تو ہوتی ہیں مگر
ان آنکھوں سے کام نہیں لیتے اور کان تو ہوتے ہیں۔ مگر ان کانوں سے کام نہیں لیتے۔
مطلب یہ ہے کہ جب تک دل کے کانوں اور دل کی آنکھوں سے نہ کام لیا جائے اس
وقت تک کامیابی نہیں ہو سکتی۔
پیدا
یہ ہے کہ انسان میں مادہ قبولیت ہو ۔ یہ :
ہو۔ نہ
ہو کہ کوئی بات سنے اور پھر اس پر آٹھویں بات عمل کرنے کی کوشش نہ کرے۔ بلکہ جب کوئی بات بتائی جائے تو اس کی
طرف توجہ کرے اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کرے۔ اس نکتہ کی طرف بھی اس مذکورۃ
الصدر آیت میں اشارہ فرمایا ہے۔ جو لوگ سن کے ان سنا کر دیتے ہیں اور دیکھ کر ان دیکھا کر
دیتے ہیں ان کے لئے ترقی کرنا نا ممکن ہے۔
یہ ہے کہ اگر کسی غلطی پر تنبیہ ہو تو اسے برداشت کیا جائے۔ بہت لوگ اس لئے
نویں بات اپنی اصلاح نہیں کر سکتے کہ جب انہیں ان کی کوئی غلطی بتائی جائے تو اس پر
چڑتے ہیں اور اس کی اصلاح نہیں کرتے۔ لیکن ایسا نہیں چاہئے جب غلطی پر تنبیہ ہو تو اس کو
برداشت کرنا چاہئے ۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَإِذَا قِيلَ لَهُ اتَّقِ اللَّهَ أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالْإِثْمِ
فَحَسْبُهُ جَهَنَّمُ وَلَبِئْسَ الْمِهَادُ (البقرة: ۲۰۷) کہ کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کو اگر کہا جائے
کہ اللہ کا تقویٰ اختیار کرو۔ تو ان کو نصیحت کے سننے سے غیرت آجاتی ہے ار اپنی ہتک عزت
کے خیال سے دیوانہ ہو کر بجائے نصیحت سے فائدہ اٹھانے کے ناصح کا مقابلہ کرنے لگ جاتے
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۳
عرفان الهی
ہیں۔ ایسے لوگوں کا ٹھکانہ جہنم ہی ہے۔ کیونکہ وہ بجائے اس کے کہ غلطی بتانے والے کے
ممنون ہوں۔ الٹے اس سے لڑتے ہیں۔ اس سے کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے
کہ جس کسی میں غلطی یا نقص دیکھے بازار میں کھڑا ہو کر اسے تنبیہ کرنا شروع کر دے۔ سمجھانا
ہمیشہ علیحدگی میں چاہئے۔ اور سمجھانے والے کو اپنی حیثیت اور قابلیت بھی دیکھنی چاہئے کہ وہ
جس شخص کو سمجھانا چاہتا ہے اسے سمجھانے کی قابلیت بھی رکھتا ہے یا نہیں تاکہ اس کا نتیجہ الٹا نہ
نکلے۔ غرض جہاں یہ ضروری ہے کہ غلطی کرنے والوں کو برداشت کی طاقت پیدا کرنی چاہئے اور
سمجھانے والے کی بات کو ٹھنڈے دل سے سننا چاہئے وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ سمجھانے والا
بھی بہت احتیاط سے کام لے۔ یہ نہ ہو کہ جس کو چاہے لوگوں میں ذلیل کرنا شروع کر دے ۔
یہ ہے کہ نا امید نہ ہو اور اللہ پر توکل ہو ۔ بعض ایسے ہوتے ہیں ۔ جو محنت
دسویں بات کرتے کرتے ایسے موقع پر نا امید ہو کر ہٹ جاتے ہیں جب کہ انہیں محنت کا
ثمرہ ملنے والا ہوتا ہے۔
ایک بزرگ کا واقعہ لکھتے ہیں کہ وہ ہر روز رات کو اٹھ کر بعض امور
ایک بزرگ کا واقعہ کے متعلق دعا مانگا کرتے تھے ۔ اتفاقاً ایک دفعہ انکا ایک مرید ان سے
ملنے کے لئے آیا اور تین چار دن ان کے پاس ٹھہرا۔ جس وقت وہ رات کو نماز کے لئے اٹھے
اس کی بھی آنکھ کھل گئی۔ اور وہ بھی اپنے طور پر عبادت میں مشغول رہا۔ جب پیر صاحب دعا
سے فارغ ہوئے تو ان کو ایک آواز آئی کہ تو خواہ کتنی ہی گریہ وزاری کر تیری دعا قبول نہ
ہوگی۔ یہ آواز گوالهامی تھی مگر اس مرید کو بھی سنائی دی۔ مرید نے دل میں اس پر تعجب تو کیا مگر
پیر کے پاس ادب سے خاموش رہا۔ دوسرے دن پھر اسی طرح وہ بزرگ اٹھے اور دعا میں
مشغول ہوئے۔ اس دن بھی اس طرح آواز آئی اور مرید نے بھی سنی مگر پھر بھی خاموش رہا۔
تیسرے دن پھر وہ بزرگ اٹھے اور اسی طرح دعا و عبادت میں مشغول ہوئے۔ اور پھر وہی آواز
آئی جو مرید نے بھی سنی تب اس سے نہ رہا گیا اور اس نے پیر صاحب سے کہا کہ ایک دن ہوا دو
دن ہوئے ۔ تین دن سے آپ کو یہ آواز آرہی ہے۔ اور آپ بھی بس نہیں کرتے۔ اس پر وہ
بزرگ بولے کہ نادان تو اتنی جلدی گھبرا گیا مجھے تو یہ آواز میں سال سے آرہی ہے مگر میں
ستی نہیں کرتا۔ کیونکہ دعا عبادت ہے اور بندہ کا کام عبادت ہے۔ خدا تعالیٰ معبود ہے۔ اس کا
کام دعا کو قبول کرنا یا رد کرنا ہے۔ وہ اپنا کام کر رہا ہے میں اپنا کام کر رہا ہوں۔ تو بیچ میں کون ہے
انوار العلوم جلد ۴
۳۸۵
عرفان الهی
جو گھبرا رہا ہے۔ اس پر وہ مرید خاموش ہو گیا اگلے دن جو وہ دعا کے لئے اٹھے تو ان کو الہام ہوا
کہ اس میں سال کے اندر کی تیری سب دعائیں قبول کی گئیں کیونکہ تو امتحان میں کامیاب ہوا
اور آزمائش میں پورا اترا۔ اس پر انہوں نے مرید سے کہا کہ دیکھ اگر میں تیری نصیحت پر عمل
کرتا تو کس قدر کھائے : قدر گھاٹے میں رہتا مجھے خدا ا مجھے خدا تعالیٰ پر توکل تھا آخر اس کا قرب مجھے نصیب ہوا۔
اب دیکھو کہ اگر وہ بزرگ مرید کی بات مان لیتا تو ایسے
دعا میں استقلال ضروری ہے وقت میں جب کہ اس کی ساری دعائیں قبول ہونے میں
بہت ہی تھوڑا عرصہ رہ گیا تھا۔ اس کا دعا کو ترک کر دینا کیسا خطرناک ہوتا اور اس کی سب محنت
ضائع ہو جاتی۔ پس مؤمن کو کبھی مایوس نہیں ہونا چاہئے ہمت سے قدم آگے ہی بڑھاتا چلا
جارے اور اپنی ناکامی پر کام نہ چھوڑ بیٹھے ۔ ہاں بے شک غور کرے کہ میری ناکامی کے اسباب
کیا ہیں اور اگر کوئی سبب معلوم ہو تو اس کو دور کرنے کی کوشش کرے ۔ مگر خدا تعالیٰ کے فضل
سے ناامید کبھی نہ ہو ۔ بعض لوگ کہتے ہیں ہمارے اعمال کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا اس لئے ترک کر
دیتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اگر کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو نہ سہی تم اپنا کام کئے جاؤ بالآخر تم ضرور
کامیاب ہو جاؤ گے ۔ دیکھو خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ کس طرح مؤمن اللہ پر توکل کر کے کامیاب
ہوتے ہیں۔ فرماتا ہے ۔ الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوْا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ
فَزَادَهُمْ إِيْمَانًا وَقَالُوا حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ (آل عمران : ۱۷۴)
یعنی مسلمانوں کو لوگوں نے ڈرانا شروع کیا کہ وہ کامیابی کی پیشگوئیاں کہاں گئیں اب تو
سب دنیا تمہارے خلاف جمع ہو گئی ہے پس ان سے ڈر جاؤ ۔ تو ان کی اس گفتگو سے وہ ایمان میں
اور بھی ترقی کر گئے۔ کیونکہ یہ بھی تو خبر ان کو مل چکی تھی کہ دشمن بڑے زور سے ان پر حملہ
کریگا اور ان کو پامال کرنا چاہے گا مگر پھر بھی وہ کامیاب ہونگے۔ پس انہوں نے ان ڈرانے
والوں کو یہی جواب دیا کہ جو ہمارا مخالف ہوتا ہے اسے ہونے دو ہمیں تو اللہ ہی کافی ہے۔ اور وہ
نهایت عمده کار ساز ہے۔ جب اس پر توکل کیا تو پھر کسی اور شے کی کیا پرواہ ہے۔ اس آیت سے
نتیجہ نکلتا ہے کہ جس قدر مقابلہ سخت ہو اسی قدر مضبوطی سے مؤمن کو کھڑا ہونا چاہئے۔ دیکھو
کوئی جسمانی مریض اس طرح نہیں کرتا کہ ایک علاج سے اگر اسے فائدہ نہ ہو تو پھر علاج کرانا
ہی چھوڑ دیتا ہے۔ بلکہ برابر علاج میں لگا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ فوت ہو جارے یا اسے صحیح
علاج میسر آجادے ۔ اسی طرح روحانی امراض کے مریضوں کو بھی چاہئے۔ اور اگر بڑا مرض ہو