خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۳
خطاب
جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۵
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خطاب حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
(جو کے ۱۔ مارچ ۱۹۱۹ء کو جلسہ سالانہ پر فرمایا )
اشْهَدُ اَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ نَعْبُدُ
وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ اين۔
جماعت کے نئے انتظام کے متعلق
اللہ تعالیٰ کے فضل اور کرم کے ماتحت ہماری جماعت روز بروز ترقی پر ہے اور ہم دیکھتے ہیں
کہ ہر سال جو آتا ہے اپنے اندر نئی سے نئی برکات مخفی رکھتا ہے۔ اور ہر دن جو ہم پر چڑھتا ہے
نئے سے نئے فضلوں کا ہمارے لئے اظہار کرتا ہے۔ پس جماعت کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو
دیکھ کر اور ان فرائض کو مد نظر رکھ کر جو اللہ تعالٰی کے قائم کردہ سلسلہ کے پیشوا کی حیثیت سے
مجھ پر عائد ہوتے ہیں میں نے اپنی جماعت کی ترقی اور بہبودی کے لئے ضروری اور مناسب سمجھا
کہ جماعت کے کاروبار کوا کاروبار کو ایک ایسے انتظام کے ماتحت لایا جاوے کہ ہر ایک کام جو پیش آئے وہ
بغیر کسی رکاوٹ کے جلد سے جلد ہو سکے۔ اس کے لئے میں نے ایک سکیم تیار کی تھی جو چھوا کر

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۶
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
باہر دوستوں کے پاس بھیج دی گئی۔ اور قادیان میں بھی اس کے متعلق مشورہ لیا گیا تھا۔ چنانچہ
ایسے احباب سے مشورہ کرنے کے بعد جو احمدیہ انجمنوں کے سیکرٹری اور پریذیڈنٹ ہیں یا جو
اپنے تجربہ اور علم کی بناء پر مشورہ دینے کی اہلیت رکھتے ہیں اس سکیم پر عمل کرنا شروع کر دیا گیا
ہے۔ اور سلسلہ کے تمام کاموں کو چند حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اس وقت تک تمام کام
کسی خاص انتظام اور اتحاد کے ماتحت نہ تھے۔ اور سوائے ان چند کاموں کے جو قادیان میں
مقامی طور پر ہوتے اور جن کا تعلق صدر انجمن احمدیہ سے ہے اور بہت سے ایسے کام تھے جن
کے کرنے کی خاص ذمہ داری کسی پر نہ تھی ۔ مثلاً حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی
وفات کے بعد اس وقت تک گیارہ سال کے عرصہ میں مخالفوں کی طرف سے بیسیوں ٹریکٹ اور
رسالے ہمارے خلاف شائع ہوئے۔ اور یا تو وہ وقت تھا کہ ہمیشہ ہمارا قرضہ مخالفین کے سر پر
رہتا تھا یا کاموں کے بڑھ جانے اور اندرونی انتظام کی طرف زیادہ توجہ ہونے کی وجہ سے
حضرت خلیفہ اول مخالفین کے اعتراضوں کی طرف توجہ نہ کر سکے۔ پھر ان کے بعد میں بھی
اندرونی فتنہ کو دور کرنے کی وجہ وجہ سے اس طرف خاص توجہ نہ کر سکا۔ باقی جو لوگ تھے انہوں
نے اگر مخالفین کی کسی کتاب یا رسالہ یا مضمون کا جواب دے دیا تو یہ ان کی سعادت اور اخلاص
تھا۔ ورنہ جماعت کی طرف سے جوابات شائع کرنے کا کوئی انتظام نہ تھا۔ اس لئے اعتراضات کا
ذخیرہ جمع ہوتا گیا۔ اور آج یہ وقت آگیا کہ مخالفین کا قرضہ ہمارے سر ہو گیا۔ اس میں شک
نہیں کہ مخالفین کے اعتراضات کا کثیر حصہ نہایت فضول اور لغو ہے۔ لیکن اس میں بھی شک
نہیں کہ ہم ان اعتراضات کو فضول کہہ کر ان کے جواب سے سبکدوش نہیں ہو سکتے کیونکہ
ہمارے لئے ان باتوں کا جواب دینا ضروری ہے جو خواہ فضول ہی ہوں لیکن ان سے لوگوں کو
دھو کا لگ سکے اور غلط فہمی میں مبتلاء ہو جائیں۔ قرآن کریم کو دیکھو اگر اس وقت کے حالات کو
ید نظر نہ رکھا جاوے جبکہ وہ نازل ہوا تو تعجب ہوتا ہے کہ کیسی چھوٹی چھوٹی باتوں کا اس میں
جواب دیا گیا ہے۔ تو دراصل ایسا اعتراض جس کا کچھ نہ کچھ اثر لوگوں پر ہو وہ بڑا اور قابل
جواب اعتراض ہے۔ اور جس کا کچھ اثر نہ ہو وہ چھوٹا اور ناقابل التفات ہے۔ پس ہم یہ نہیں
کہہ سکتے کہ فلاں اعتراض فضول یا معمولی ہے۔ اگر اس نے کچھ لوگوں کو حق کے قبول کرنے
سے روکا ہوا ہے تو وہی بڑا ہے۔ حق سے روکنے والے اعتراض کو خواہ کتنا ہی چھوٹا اور معمولی
کیوں نہ نظر آئے کبھی چھوٹا اور معمولی نہیں کہنا چاہئے۔ اور اس کا دور کرنا نہایت ضروری

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۷
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
ہے۔ اس کے برخلاف وہ اعتراض جو بظاہر بڑا نظر آئے ۔ مگر اس کا لوگوں پر کچھ اثر نہ ہو اور وہ
حق کے رستہ میں روک نہ ہو اس کی طرف توجہ کرنا لغو ہے۔ مثلاً اگر ایک شخص قرآن کریم کی
پانچ سو آیتیں غلط طور پر پیش کر کے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف کوئی
مضمون لکھے اور اس کا کچھ اثر نہ ہو تو اس کا جواب دینے کی ضرورت نہیں۔ لیکن اگر ایک
شخص صرف یہ کہے کہ مرزا صاحب نے مسلمان ہو کر حج نہیں کیا۔ اب گو وہ اس کے لئے نہ
قرآن کی کوئی سند پیش کرتا ہے نہ حدیث کی۔ مگر ایسے لوگ نظر آتے ہیں جن پر اس اعتراض کا
اثر ہے تو یہ بڑا اعتراض ہے۔ اس کا ازالہ کرنا ضروری ہے۔ تو اعتراضات کو محض بیہودہ اور
فضول کہہ دینے سے ہم اپنی ذمہ داری سے بری نہیں ہو سکتے۔ کیونکہ ہم سے قیامت کے دن یہ
دریافت نہیں کیا جائے گا کہ فلاں آیت سے غلط استدلال کر کے جو اعتراض کیا گیا تھا اس کا
جواب تم نے کیوں نہیں دیا۔ بلکہ یہ پوچھا جائے گا کہ تم کو جب معلوم تھا کہ فلاں بات لوگوں
کے حق قبول کرنے میں روک تھی تو کیوں تم نے اس کا ازالہ نہ کیا۔ پس ہمارا فرض ہے کہ جس
بات سے لوگ دھوکا کھائیں خواہ وہ کتنی ہی معمولی کیوں نہ ہو اس کا ازالہ کریں۔ کیونکہ ہم
اسے فضول کہہ کر اپنے فرض سے بری نہیں ہو سکتے۔ دیکھو ابو جہل ایک فضول اور لغو انسان
تھا۔ مگر خدا تعالٰی نے اسے چھوڑا نہیں بلکہ پکڑا۔ اسی طرح فرعون کو خدا نے پکڑا۔ تو اللہ تعالیٰ
بھی ایسی باتوں کی طرف توجہ کرتا ہے جو حق کے رستہ میں روک ہوتی ہیں۔ دیکھو حضرت مسیح
موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے مقابلہ میں آنے والے جو مولوی مارے گئے وہ اس وقت کے
سب سے بڑے علماء نہ تھے۔ ان سے بڑے بڑے موجود تھے ۔ مگر وہ اس لئے مارے گئے کہ حق
کے راستہ میں روک بنے اور انہوں نے لوگوں کو گمراہ کرنا چاہا ۔ مثلاً دوالمیال کا فقیر مرزا جس
کے شاید چند ہی آدمی معتقد ہوں گے اسے تو مار دیا۔ مگر ایسے کئی آدمیوں کو چھوڑ دیا جو اس سے
زیادہ عزت اور شہرت رکھتے تھے اور مخالف بھی تھے ۔ کیونکہ وہ خاص طور پر روک بنا تھا اور
دوسرے ایسے نہ تھے پس ان کو باوجود اس کے کہ زیادہ لوگ انکے ماننے والے تھے ہلاک
نہیں کیا۔ تو کسی اعتراض کا فضول یا لغو ہونے کا فیصلہ سلسلہ کی ترقی کے راستہ میں اس کی
رکاوٹ کے لحاظ سے ہو سکتا ہے نہ کسی اور لحاظ سے ۔ اگر وہ لوگوں کے حق قبول کرنے میں
روک ہو تو خواہ حقیقت میں وہ کتنا ہی معمولی ہو تو بھی اسے فضول نہیں کہا جا سکتا۔ دیکھو قرآن
کریم میں بعض ایسے دلائل بیان کئے گئے ہیں جو جذبات ابھارنے والے ہیں۔ اور عقلی دلائل

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۸
خطاب جلسہ سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
کے مقابلہ میں ان کا مفہوم اقرب رکھا گیا ہے۔ اور وہ آسانی سے سمجھے جا سکتے ہیں۔ ان کے
بیان کرنے کی وجہ یہ ہے کہ جذبات کو ابھارنے والے دلائل اور باتیں زیادہ اثر کرتی ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں میں بھی جذبات کو ابھارنے والے دلائل زیادہ
ہیں۔ تو ہمارا فرض ہے کہ وہ نادرست اور غلط باتیں جو لوگوں کے جذبات پر زیادہ اور برا اثر
کرتی ہیں ان کو معمولی نہ سمجھیں اور ان کا پورا جواب دیں۔
اسی طرح جماعت کے کئی اور کام ہیں جن کو ایک انتظام کے ماتحت لانا
صیغه بیت المال ضروری ہے۔ فی الحال میں نے اس کے لئے چار صیغے مقرر کئے ہیں۔
جن میں سے ایک بیت المال کا صیغہ ہے۔ جس کا یہ فرض ہو گا کہ ان کاموں کے علاوہ جن کا
تعلق صدر انجمن سے ہے باقی تمام کاموں کے لئے جس قدر روپیہ کی ضرورت پیش آئے اسے
مہیا کرے۔ اس سے پہلے ہمارے روپیہ کا حساب و کتاب رکھنے والے افسروں کا یہ کام ہوتا تھا
کہ جو کچھ کوئی دے جائے یا بھیج دے وہ لے لیں۔ لیکن جن لوگوں نے کوئی خاص کام کرنا ہو
ان کے خزانے دوسروں کی رائے پر نہیں چھوڑے جا سکتے۔ ان کے کارکنوں کا فرض ہے کہ
ضرورت کے مطابق روپیہ بہم پہنچائیں ۔ البتہ ایسی حکمت اور ترکیب سے وصول کریں کہ افراد
تباہ و برباد نہ ہوں۔ کیونکہ جماعتیں افراد سے ہی بنتی ہیں۔ اور وہ حکومتیں جو افراد کو برباد کر دیتی
ہیں کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ تو ہماری جماعت کے انتظام اور ضروریات کے پورا کرنے ۔
کے
لئے یہی ضروری نہیں کہ جو کچھ و کچھ کوئی دے دے اس کو سنبھال لیں۔ بلکہ جو ضرورت ہو اس کے
لئے انتظام کریں اس لئے اس کے لئے خاص محکمہ قائم کیا گیا ہے۔ جس کا فرض ہو گا کہ جس
طرح ہو سکے ضروریات کو پورا کرنے کے لئے روپیہ مہیا کرے۔ اور علاوہ ماہوار چندوں کے جو
صورتیں بھی روپیہ فراہم کرنے کی ہوں ان کو کام میں لائے۔
دو سرا صیغہ تالیف و اشاعت کا بنایا گیا ہے۔ یعنی ایک آفیسر ایسا صیغہ تالیف و اشاعت مقرر کیا گیا ہے جس کی ذمہ داری ہوگی کہ جس قدر سلسلہ کے
خلاف مضامین اردو، انگریزی، عربی، فارسی ، پشتو وغیرہ زبانوں میں شائع ہوں انکو جمع کرے۔
اور ان میں سے جن کے متعلق ذرا بھی سمجھا جائے کہ کسی قسم کی رکاوٹ کا باعث ہیں ان کا فورا
جواب شائع کرائے۔ یہ جواب خواہ رسالوں اور اخباروں کے ذریعہ ہو۔ یا ٹریکٹوں اور کتابوں
کے ذریعہ ۔ لیکن ہونا ضرور چاہئے۔ پس ہمارے خلاف خواہ ان میں سے کوئی لکھے جو غیر مبائع

انوار العلوم جلد ۴
۳۹۹
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
ہیں خواہ ان میں سے لکھے۔ جو غیر احمدی ہوں خواہ ان میں سے لکھے جو اسلام سے باہر ہیں
اس کا ضرور جواب شائع ہو۔ پھر رسول کریم اور اسلام پر دیگر مذاہب کی طرف سے جو
اعتراض کئے جائیں ان کا جواب دینا بھی ہمارا فرض ہے۔ اور اس کے ساتھ ہی ہمارا یہ بھی کام
ہے کہ وہ تجاویز سوچیں جن کے ذریعہ کسی مذہب کے لوگوں میں کامیابی کے ساتھ تبلیغ ہو سکتی
ہے۔ اس صیغہ کے افسر کے ذمہ یہ فرض ہو گا کہ وہ نہ صرف مخالفین کے اعتراضوں کے جواب
لکھوائے اور شائع کرائے بلکہ یہ بھی دیکھے کہ عیسائیوں، ہندوؤں ، غیر احمدیوں اور غیر مبالغین
میں تبلیغ کے لئے کونسے دلائل اور طریق زیادہ کارآمد اور مؤثر ہو سکتے ہیں۔ اور وہ دلائل
با قاعدہ طور پر مبلغین اور واعظوں کو سکھائے جائیں۔ عیسائیوں نے اس طریق سے فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے جب دیکھا کہ مسلمان حضرت عیسی کو زندہ آسمان پر مانتے ہیں تو انہوں نے عیسائیت
کی برتری جتانے کے لئے یہ کہنا شروع کر دیا کہ تمہارا رسول فوت ہو چکا اور حضرت عیسی زندہ
آسمان پر بیٹھے ہیں۔ پھر ان کی فضیلت ماننے میں تمہیں کیوں انکار ہے۔ اس سے بہت سے
مسلمانوں کو ٹھوکر لگ گئی اور وہ عیسائیت میں داخل ہو گئے ۔ پس جب باوجود حق پر نہ ہونے کے
اصولی طور پر کام کرنے سے عیسائی فائدہ اٹھا اٹھا سکتے ہیں تو ہم حق پر ہو کر کیوں نہ ایسے اصول کے
ماتحت کام کر کے جو مفید اثرات پیدا کر دیتے ہیں فائدہ اٹھائیں۔ اس کے لئے ضرروی ہے کہ
ہر مذہب میں تبلیغ کرنے کے لئے ان دلائل کو مرتب کیا جاوے جن کا کسی مذہب کے لوگوں پر
ا
زیادہ اثر ہو سکتا ہے۔ اور ان کے ذریعہ آسانی سے وہ ہماری باتوں کو سمجھ سکتے ہوں۔ کیونکہ ہو
سکتا ہے کہ ایک دلیل نہایت زبردست ہو مگر اس کا بعض لوگوں پر زیادہ اثر نہ ہو۔ اور ایک
دوسری دلیل کم واضح ہو مگر ان لوگوں پر اس کا بہت اثر ہو۔ اور چونکہ اصل غرض حق سمجھانے
کی ہے۔ اس لئے اس طریق کو اختیار کرنا چاہئے۔ جس سے لوگوں کی سمجھ میں حق آجاوے۔
پھر اس کے علاوہ ایک اور بات کی طرف بھی توجہ کرنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ
میں دیکھتا ہوں ایک زمانہ تک تو ان مسائل کی بڑے زور و شور کے ساتھ تحقیق ہوتی رہی ہے۔
جو ہمارے سلسلہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ مثلاً حضرت مسیح موعود نے جب دعوی کیا تو وفات مسیح کا
سوال پیدا ہوا۔ جس کے متعلق بہت سے دلائل تو حضرت مسیح موعود نے خود دیئے ۔ اور کچھ
اور احمدیوں نے مہیا کئے۔ مگر اس کے بعد کہ اٹھارہ میں سال ہو گئے ہیں کوئی دلائل نہیں
نکالے گئے۔ حالانکہ جب اس مسئلہ کے ذریعہ ہمارے سلسلہ کو بہت بڑا فائدہ پہنچا اور پہنچ رہا ہے

انوار العلوم جلد ۴
۰۰
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
تو ہمارے علماء کا فرض تھا کہ اس کی تائید میں نئے نئے دلائل مہیا کرتے تاکہ جس طرح اچانک
حملہ سے دشمن کے لشکر کے پاؤں اکھڑ جاتے ہیں۔ اسی طرح اچانک نئے نئے دلائل کے حملہ
سے ہمارے مخالفین بھی حیران و ششدر رہتے۔ دیکھو جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اچانک کئی ایک آیات وفات مسیح کے ثبوت میں پیش کیں تو مخالفین میں ایک کھلبلی
پڑ گئی اور وہ گھبرا گئے اور کوئی جواب نہ دے سکے جس سے سمجھدار لوگوں پر بہت اچھا اثر ہوا۔
اور بہت سوں نے حق کو قبول کر لیا۔ لیکن اب دلائل کا وہ اثر نہیں رہا۔ وجہ یہ کہ مخالف
مولویوں نے بھی ان کے جواب خواہ جھوٹے ہی سہی مگر تیار کر لئے ہیں۔ اور وہ سمجھتے ہیں کہ
ہمارے پاس بھی کچھ نہ کچھ جواب ہے۔ اور چونکہ عام طور پر دنیا میں یہ بات پائی جاتی ہے کہ
اپنے لوگوں کی ایک حد تک پاسداری ضرور کرتے ہیں۔ اس لئے غیر احمدی مولوی جب ہمارے
مقابلہ میں کچھ نہ کچھ جواب دیتے ہیں تو عوام ان کی ہاں میں ہاں ملا دیتے ہیں۔ لیکن اگر نئے
سے نئے دلائل ہماری طرف سے پیش کئے جائیں تو نہ مخالفین ان کے جواب دے سکیں اور نہ
دوسرے لوگ ان کی پاسداری کر سکیں۔ مگر کچھ عرصہ سے یہ نقص پیدا ہو گیا ہے کہ ہماری
طرف سے اس امر کی کوشش نہیں کی گئی کہ تحقیق کر کے اپنے دعاوی کے نئے دلائل اور
ثبوت مہیا کئے جاویں۔ اور اس وجہ سے اس تیزی کے ساتھ ہمیں کامیابی نہیں ہو رہی جیسی کہ
ہونی چاہئے۔ کیونکہ ہمارے دلائل کا ذخیرہ پرانا ہے اس لئے گھبراتے ہیں۔ اب یہ اس صیغے کا
فرض ہو گا کہ نئے نئے دلائل اور ثبوت نکالتا رہے اور اس تیزی اور چستی سے نکالتا رہے کہ
رشمن ابھی پہلے پیش کردہ دلائل کے جواب سے سے عہدہ عہدہ برآنہ ہوا ہو کہ اور نئے پیش کر دیئے
ہے جس سے ہم بڑے بڑے ۔ سے بڑے د دشمنوں کو ناکام کر سکتے ہیں۔ اس
کے متعلق یہ مت سمجھو کہ ہمیں نئے دلائل نہیں مل سکیں گے۔ دیکھو ایک دوائی جو ہزاروں
سال سے استعمال ہوتی چلی آئی ہے۔ دن بدن اس کے نئے نئے فوائد نکلتے رہتے ہیں اسی طرح
باوجود اس کے کہ قرآن کو تیرہ سو سال سے بھی زیادہ ہو گئے ہیں۔ لیکن اس میں سے نئے نئے
معارف نکلتے ہی چلے آتے ہیں اور ختم ہونے میں نہیں آتے۔ وجہ یہ ہے کہ جس طرح دنیاوی
چیزوں کے بعض خزانے آئے دن ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ اسی طرح روحانی اور دینی امور بھی
نئے سے نئے ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔ پس اگر خاص انتظام اور پوری کوشش اور محنت کے ساتھ
تحقیقات کی جائیں۔ تو ضرور ہے کہ نئے دلائل ہم کو مل جائیں۔ غرض یہ ایک نہایت ضروری
و
جائیں۔ یہی ایک ایسا ذریعہ ہے ؟

انوار العلوم جلد ۴
۲۰۱
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ ء
اور اہم کام ہے جس کے لئے الگ صیغہ بنایا گیا ہے۔
صیغه تعلیم و تربیت تیرا صیغہ علیم و تربیت ہے جس کا فرض اپنی جماعت کے لوگوں کو دینی اور دنیوی تعلیم دیتا ہے تعلیم ایک ایسی ضروری چیز ہے کہ جس
کے بغیر کوئی جماعت محفوظ اور زندہ نہیں رہ سکتی۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا اتنا
خیال تھا کہ آپ نے کچھ لوگوں کو اس شرط پر رہا کر دیا تھا کہ مسلمانوں کے بچوں کو ں کو تعلیم دیں۔
چونکہ ابتداء میں صحابہ میں سے زیادہ تعداد پڑھے لکھے لوگوں کی نہ تھی۔ اور جو لوگ تعلیم یافتہ
تھے وہ اور ضروری کاموں میں لگے ہوئے تھے۔ اس لئے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی
ایک ایسے لوگوں کو جو لڑائی میں گرفتار ہو کر آئے تھے۔ اس شرط پر رہا کر دیا کہ مسلمانوں کے
بچوں کو تعلیم دیا کریں۔ تو تعلیم ایک نہایت ضروری چیز ہے لیکن اس وقت تک ہماری جماعت
کے لئے اس کا خاطر خواہ انتظام نہ تھا۔ اسی طرح تربیت بھی بہت ضروری شے ہے۔ کیونکہ اس
کے بغیر بھی بڑے بڑے کاموں میں نقص پیدا ہو جاتا ہے۔ اور وہ فوائد حاصل نہیں ہو سکتے جو
ہونے چاہئیں۔ نمازی کو لے لو۔ بعض کلمات کا دہرانا ہی ضروری نہیں بلکہ بعض اور ہدایات کا
بھی بجالانا ضروری ہے۔ مثلاً صف بندی کا حکم ہے۔ یہ حکم ایسا اہم ہے کہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ صف سیدھی کرو ورنہ تمہارے دل ٹیڑھے ہو جائیں گے۔ اور تم
میں پھوٹ پڑ جائے گی۔ (بخاری کتاب الأذان باب تسوية الصفوف عند الاقامة وبعدها ) لیکن
مسلمان باوجود خواہش کے عام طور پر صف سیدھی نہیں رکھ سکتے ۔ مگر فوجی جنہیں معمولی سی
تنخواہ ملتی ہے وہ ایسی سیدھی قطار باندھتے ہیں کہ بال بھر بھی فرق نہیں ہوتا۔ اس لئے کہ ان کو
اس امر کی مشق کرائی گئی ہے جو انہیں حاصل نہیں۔ اسی طرح جو لوگ بڑے ہو کر نماز پڑھنا
شروع کر دیتے ہیں وہ تشہد میں ٹھیک بیٹھ نہیں سکتے۔ وجہ یہ کہ شروع سے ان کی تربیت نہیں
ہوتی۔ تو تربیت نہایت ضروری چیز ہے۔ ہم میں وہ لوگ جو نئے داخل ہوتے ہیں ان کی تربیت
تو ذرا مشکل کام ہے۔ کیونکہ وہ اپنی ابتدائی عمر کا بہت ساحصہ جس میں تربیت کی جاسکتی ہے باہر
گزار کر آتے ہیں۔ لیکن آئندہ اولاد کا خیال رکھنا ایک حد تک آسان امر ہے اور ضروری
ہے۔ اس لئے یہ صیغہ بنایا گیا ہے۔ اس کے ذمہ یہ کام ہو گا کہ جماعت کے لڑکوں کی فہرستیں
تیار کرائے اور معلوم کرے کہ مثلاً زید کے تین لڑکے ہیں ان کی تعلیم کا کوئی انتظام ہے یا نہیں
اور وہ دینی تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں یا نہیں۔ اگر معلوم ہو کہ نہیں تو اسے لکھا اور سمجھایا

انوار العلوم جلد ۴
۲۰۲
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
جارے کہ اپنے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرے ۔ ایسے لوگ خواہ کہیں رہتے ہوں ان کے بچوں کی
تعلیم و تربیت کی نگرانی یہ صیغہ کرے گا اور ممکن سہولتیں مہیا کرنا اس کا فرض ہو گا۔ اس طرح
تمام جماعت کے بچوں پر اس صیغہ کی نظر ہو گی۔ پھر جو شخص فوت ہو جائیگا۔ اس کی اولاد کے
متعلق یہ دیکھا جائے گا کہ اس کی تعلیم و تربیت کا کیا انتظام ہے۔ اس کے رشتہ داروں نے کچھ
کیا ہے یا نہیں۔ اگر کیا ہے تو وہ تسلی بخش ہے یا نہیں اور کس قدر امداد دینے کی ضرورت ہے۔
ان تینوں صیغوں کے علاوہ ایک صیغہ متفرق امور کے لئے بنایا گیا ہے۔
صیغه امور عامه
اس کے سپرد کئی باتیں ہونگی اول تو یہ کہ گورنمنٹ کے ساتھ ہماری
جماعت کے جو تعلقات ہیں ان کو محفوظ رکھا جائے اور کسی قسم کا نقصان نہ پہنچنے دیا جائے۔
یہاں پنجاب میں تو اگر ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے۔ اور گورنمنٹ کو ہم سے بدظن
کرنے کے لئے کوئی چال چلی جاتی ہے تو اس کا ہمیں حکام سے پتہ لگ جاتا ہے۔ لیکن یوپی،
بہار بنگالہ وغیرہ میں احمدیوں کے خلاف اگر کوئی کوشش کی جاوے تو بوجہ مرکز کے بعد کے نہ
ان کا ہمیں علم ہو سکتا ہے اور نہ ہم اس کا ازلہ کر سکتے ہیں۔ اور وہاں کی جماعتیں اس قدر
طاقت نہیں رکھتیں کہ خود یہ کام کر سکیں۔ پس ضروری ہے کہ مرکز اس بات کی احتیاط رکھے۔
یا مثلاً کہیں ہماری جماعت کے لوگوں کو افسروں سے بوجہ انکی ناواقفیت کے یا دوسرے لوگوں
سے تکلیفیں پہنچتی ہیں تو ان کا پتہ لگایا جاوے اور ان کے دور کرنے کی کوشش کی جائے۔ اسی
طرح اور کئی طریق سے جو ہماری مخالفت کی جاتی ہے اس کا بھی خیال رکھا جائے۔ اور ان کے
نقصانات سے بچنے کا انتظام کیا جائے۔ اس طرح اس محکمہ کا فرض مقرر کیا گیا ہے کہ احمدی
جماعت کی دنیاوی ترقیات کے متعلق خیال رکھے ۔ مثلاً جو لوگ بے کار ہیں انہیں کام پر لگانے
کی کوشش کی جائے کیونکہ اگر ایک حصہ بے کار ہو تو اس کا ساری جماعت پر اثر پڑتا ہے۔ اور
ان کے کام پر لگنے سے جماعت کو فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ مثلاً پچاس آدمی ایسے ہوں جو ملازمت
کرنے کی قابلیت رکھتے ہوں۔ لیکن ناواقف ہونے کی وجہ سے کسی جگہ ملازم نہ ہو سکیں تو ان
کا بار جماعت کے افراد پر ہی پڑے گا۔ اور اگر وہ ملازم ہو جائیں تو نہ صرف دوسروں پر بوجھ
نہیں رہیں گے بلکہ خود بھی جماعت کے کاموں میں چندہ دے سکیں گے۔ پس اس صیغہ کا یہ بھی
کام ہو گا کہ ایسے لوگوں کی فہرستیں تیار کرے جو ملازمت تو کر سکتے ہیں۔ لیکن ناواقفیت کی وجہ
سے ملازم نہیں ہو سکتے اور ان کے متعلق ایسے لوگوں کو لکھا جائے۔ جو ملازمتیں تلاش کر سکتے

انوار العلوم جلد ۴
۳۰۳م
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
ہیں کہ وہ انہیں نوکر کرائیں۔ اسی طرح تعلیم کے مختلف شعبوں کے متعلق خیال رکھنا اس صیغہ
کا کام ہو گا۔ لوگوں میں عام طور پر بھیڑ چال ہوتی ہے ۔ مثلاً اگر وہ دیکھتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے
ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کر کے فائدہ اٹھایا ہے تو وہ اس کے حصول میں لگ جاتے ہیں۔ لیکن کوئی
قوم اور خصوصاً وہ قوم جو ابھی ابتدائی حالت میں ہو۔ اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک
کہ سب قسم کے تعلیم یافتہ لوگ اس میں نہ پائے جاتے ہوں۔ میرے خیال میں آجکل
مسلمانوں کو اس بات سے بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے کہ ان میں سے بہت ہی کم لوگوں نے
انجینئری کی تعلیم کی طرف توجہ کی ہے۔ اور عام طور پر یہ صیغہ ہندوؤں کے قبضہ میں ہے۔ اگر
مسلمان اس طرف خاص توجہ کرتے تو اپنی قوم کے لوگوں کو جائز طور پر بہت فائدہ پہنچا سکتے
تھے۔ کیونکہ اس محکمہ کے آفیسروں کے اختیار میں کئی قسم کے ٹھیکے وغیرہ دینے کا کام ہوتا ہے جو
آج کل عام طور پر ہندوؤں ہی کو ملتے ہیں ۔ اور اگر کسی مسلمان کو مل بھی جائے تو اس کام میں
نقص نکال کر اس کے اپنے سرمایہ کو بھی تباہ کر دیا جاتا ہے۔ اس سٹیج پر ایک صاحب بیٹھے ہیں ان
کے ایک بزرگ کو ٹھیکہ کے معاملہ میں ہی انجینئر نے اس قدر نقصان پہنچایا کہ ان کی اپنی جائیداد
جو کروڑوں کی تھی تباہ و برباد ہو گئی پس ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ نئے تعلیم پانے والوں
کی خبر لیتے رہیں اور ان کے لئے انکے مذاق اور قابلیت کے مطابق تعلیم کا انتظام کریں اور
انہیں ترغیب دیں کہ وہ ان مختلف شعبہ ہائے تعلیم میں تقسیم ہو جاویں جو آئندہ ان کی ذات
کے لئے بھی اور جماعت کے لئے بھی مفید ثابت ہوں۔ اسی طرح شادی بیاہ کے معاملات ہیں
بہت سے لڑکے اور لڑکیوں کے لئے آسانی کے ساتھ انتظام نہیں کیا جاسکتا۔ وجہ یہ کہ ایک
دوسرے کو پتہ نہیں ہوتا کہ کہاں رشتہ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی اس صیغہ کا کام ہو گا کہ بن بیا ہے
لڑکے اور لڑکیوں کی فہرستیں تیار کرے۔ اور ان کے رشتے ناطے میں آسانیاں پیدا کرے۔
غرض اس طرح کے اور بہت سے کام جو نکلتے رہیں۔ وہ سب اس صیغہ کے متعلق ہوں گے۔
پھر ہماری جماعت کے لوگوں میں اگر کسی جگہ کوئی جھگڑا پیدا ہو جائے تو وہ عدالت
محکمہ قضاء
میں جاتے ہیں جس سے احمدیت کی ذلت ہوتی ہے۔ ابتداء میں جب ابھی
جھگڑے کی بنیاد ہی پڑتی ہے اس وقت تو ہمارے پاس اس لئے نہیں آتے کہ چھوٹی سی بات کے
متعلق انہیں کیا تکلیف دیں۔ لیکن جب بات بڑھ جاتی ہے تو پھر اس خیال سے ہمارے سامنے
پیش کرنے سے مجھجھکتے ہیں کہ وہ کہیں گے پہلے کیوں ہمیں نہ بتایا اور کیوں جھگڑے کو اتنا بڑھایا۔

انوار العلوم جلد ۴
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ ء
اسی طرح بات بڑھتی بڑھتی اس قدر بڑھ جاتی ہے کہ پھر اگر ہم بھی کہیں کہ اس جھگڑے کو چھوڑ
دو تو نہیں مانتے اور احمدیت کو چھوڑ دیتے ہیں اس نقص کے پیدا ہونے کی وجہ یہ ہے کہ ہر جگہ
محکمہ قضاء مقرر نہیں ہے۔ اگر کچھ لوگوں کو مسائل سکھلا کر مختلف مقامات پر انہیں مقرر کر دیا
جاتا تو ایسا نہ ہوتا۔ اب قاضی القضاۃ کا محکمہ تو یہاں مقرر کیا گیا ہے۔ آئندہ موٹے موٹے اور
ضروری مسائل کچھ لوگوں کو سکھا کر مختلف جماعتوں میں انہیں مقرر کر دیا جائے گا تاکہ وہ مقامی
جھگڑوں اور فسادوں کا تصفیہ کر دیا کریں اور بات زیادہ بڑھ کر خرابی کا موجب نہ ہو۔ ہاں ان
کے فیصلہ کی اپیل یہاں کے محکمہ قضاء میں ہو سکے گی۔
پھر ایک صیغہ فتویٰ کا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے بعد زمانہ محکمہ فتاوی خلفاء میں قاعدہ تھا کہ شرعی امور میں فتوی دینے کی ہر شخص کو اجازت نہ تھی ۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ تو اتنی احتیاط کرتے تھے کہ ایک صحابی نے (غالبا عبد اللہ بن مسعود نے)
جو دینی علوم میں بڑے ماہر اور ایک جلیل القدر انسان تھے ایک دفعہ کوئی مسئلہ لوگوں کو بتایا اور
اس کی اطلاع آپ کو پہنچی تو آپ نے فورا ان سے جواب طلب کیا کہ کیا تم امیر ہو یا امیر نے تم
کو مقرر کیا ہے کہ فتوی دیتے ہو۔ دراصل اگر ہر ایک شخص کو فتوی دینے کا حق ہو تو بہت
مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اور عوام کے لئے بہت سے فتاوی ابتلاء کا موجب بن سکتے ہیں۔
کیونکہ بعض اوقات ایک ہی امر کے متعلق دو مختلف فتوے ہوتے ہیں اور دونوں صحیح ہوتے
ہیں۔ مگر عوام کے لئے یہ سمجھنا مشکل ہو جاتا ہے کہ دونوں کسی طرح درست ہیں۔ اس لئے وہ
اس پر جھگڑا شروع کر دیتے ہیں۔ مثلاً نماز ہی میں کئی باتیں مختلف طور پر ثابت ہیں۔ اب کئی
لوگ اس پر لڑتے ہیں کہ فلاں یوں کرتا اور فلاں اس کے خلاف کرتا ہے۔ حتی کہ وہ کسی کو
اپنے خیال کے ذرا سا خلاف کرتے ہوئے بھی دیکھیں تو اس کے پیچھے نماز توڑ دیتے ہیں حالانکہ
اگر وہ سمجھیں تو انہیں معلوم ہو جائے کہ دونوں باتوں میں کچھ حرج نہ تھا۔ غرض عوام جو
واقف نہ ہوں ان کے سامنے اگر دو جائز باتیں بھی پیش کی جائیں تو وہ لڑنا جھگڑنا شروع کر دیتے
ہیں اس لئے فتوے دینے کے لئے ایک خاص محکمہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر قسم کے فتوے دینا اس کا
کام ہو گا اور کسی اور کو اجازت نہ ہو گی کہ کوئی فتوی دے۔
غرض فی الحال میں نے یہ انتظام کیا ہے۔ اور اس انتظام کی نگرانی کے لئے قابل توجہ امر ایک ناظر اعلی مقرر کیا ہے۔ اور ہر ایک صیغہ کا ایک ایک الگ ناظر رکھا

نوار العلوم جلد ؟
۴۰۵
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
ہے۔ اور پھر ایسا انتظام کیا ہے کہ ہفتہ میں ایک بار ہر ایک صیغہ کے ناظر اپنے اپنے صیغہ کے کام
کی رپورٹ میرے سامنے پیش کریں اور آئندہ کے لئے ہدایات لیں۔ اس وقت تک ایسا ہی ہو
رہا ہے اور میں نے دیکھا ہے باوجود اس کے کہ ابھی ابتدائی کام اور دفتری انتظام سے ان
صیغوں کو فراغت نہیں ہوئی۔ ہر ایک کام میں ایک نئی روح کام کرتی نظر آتی ہے۔ ان باتوں
کے اسوقت میرے بیان کرنے کی ایک غرض تو یہ ہے کہ آپ لوگوں کو واقفیت ہو جائے۔
دوسرے یہ کہ وہ لوگ جو ان کاموں کے لئے مقرر کئے گئے ہیں۔ ان کو آپ سے کام پڑیگا۔ مثلاً
لڑکوں کی فہرست بنانے کے لئے آپ کو لکھیں گے اور دوسری باتوں میں آپ سے مدد لیں
گے۔ اس لئے میں ہدایت کرتا ہوں کہ جس احمدی سے یہ معلومات حاصل کرنا چاہیں خواہ وہ کسی
جماعت کا سیکرٹری ہو یا پریذیڈنٹ یا ممبر ہو کوئی ہو اسے اگر کوئی خاص مجبوری ہو تو معذرت کر
دے ورنہ جہاں تک جلد ہو سکے جواب دیں۔ اور ان کی طرف جو اعلانات بذریعہ اخبار یا بذریعہ
خاص چھٹی پہنچیں۔ ان کو میری طرف سے ہی سمجھیں۔ کیونکہ وہ یا تو میرے حکم سے یا میرے
مشورہ سے بھیجے جاتے ہیں۔ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے جس نے میرے
مقرر کئے ہوئے جا حاکم کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور : نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی نافرمانی کی اس
نے میری نافرمانی کی۔ (بخاری کتاب الجهاد والسير باب يقاتل من وراء الامام ويتقى به پس
چونکہ یہ لوگ خلیفہ کے مقرر کئے ہوئے ہوں گے اس ۔ اگے اس لئے اگر آپ ان کے کسی اعلان کی تعمیل
کرنے میں اس لئے سستی کریں گے کہ وہ زید یا بکر کے نام سے لکھا گیا ہے تو یہ اس کی نافرمانی
نہیں ہو گی بلکہ میری نافرمانی ہو گی اور اگر اسے حتی المقدور مدد دیں گے تو یہ اس کی مدد نہیں ہو
گی بلکہ میری مدد ہو گی۔
اسی سلسلہ میں میں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری سمجھتا ہوں کہ احمد یہ گزٹ کا اجراء بعض مقامات پر کسی اعلان یا خط کی اس لئے تعمیل نہیں ہوتی کہ
وہاں کے لوگوں کو علم نہیں ہو تا کہ وہ خط میری طرف سے مقرر کردہ آدمی نے لکھا ہے اور
بعض اوقات تو یہ خیال کر لیا جاتا ہے کہ کسی پیغامی کی طرف سے ہی نہ ہو۔ اس لئے یہ انتظام کیا
گیا ہے کہ ایک ماہوار رسالہ گزٹ کے طور پر شائع کیا جائے۔ جس میں وہ امور بیان کئے جائیں
جنگی واقفیت ضروری ہے۔ اور جو افسر مقرر ہوں ان کی اطلاع شائع کی جائے۔ اس طرح ایک
تو دوستوں کو کام کرنے والوں کے نام کا علم ہو جائے گا۔ دوسرے جو کام ہو رہے ہوں گے ان

آج 10 میں سے 10 باقی