خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
کے متعلق واقفیت ہو جائے گی۔
۲۰۶
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
غیر مبالغین کے متعلق اس کے بعد میں اپنے دوستوں کو ایک خاص امر کے متعلق کچھ سنانا چاہتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ ان دنوں ان لوگوں کی طرف سے
جنہوں نے مرکز سلسلہ سے علیحدہ ہو کر لاہور کو اپنا مرکز بنا لیا ہے ہمیں صلح کا پیغام دیا گیا ہے۔
اور بظاہر اس سے بڑھ کر اور کیا چیز خوشی کا موجب ہو سکتی ہے کہ آپس میں صلح ہو جائے۔ لیکن
اگر غور سے دیکھا جاوے تو یہ صلح کا پیغام اپنے اندر ہزاروں فسادوں کے بیچ رکھتا ہے۔ اور یہ
ایک ثابت شدہ حقیقت ہے کہ بہت دفعہ بعض ظاہر میں اچھی نظر آنے والی چیزیں باطن میں
مصر ہوتی ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ حضرت معاویہ کی صبح کی نماز رہ گئی۔ اس پر وہ اٹھکر
اتنا روئے اتنا روئے کہ شام تک روتے رہے۔ اور اسی حالت میں رات کو سوئے ت کو سو گئے۔ صبح ابھی
اذان بھی نہ ہوئی تھی کہ انہوں نے رویا میں دیکھا ایک آدمی کہہ رہا ہے اٹھ نماز پڑھ۔ انہوں
نے پوچھا تو کون ہے اس نے کہا میں ابلیس ہوں۔ انہوں نے کہا تو کیوں جگانے آیا ہے۔ اس
نے کہا۔ کل مجھ سے غلطی ہو گئی کہ تمہیں سلائے رکھا۔ جس پر ا۔ جس پر تم اتنا روئے کہ خدا نے کہا اسے
ستر نمازوں کا ثواب دو ۔ آج میں اس لئے جگانے آیا ہوں کہ تمہیں ایک ہی نماز کا ثواب ملے
ستر کا نہ ملے۔ تو کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو چیز اچھی نظر آتی ہے وہ در حقیقت اپنے اندر برائی کا
بیچ رکھتی ہے۔ چنانچہ ان لوگوں کی طرف سے جو شرائط پیش کی گئی ہیں وہ ایسی ہی ہیں کہ بظاہر
اچھی معلوم ہوتی ہیں مگر باطن میں زہر ہیں ۔ ظاہر میں تو یہ شرائط ایسی ہی اعلیٰ معلوم ہوتی ہیں
جیسی عیسائیوں کی یہ تعلیم ہے کہ اگر کوئی ایک گال پر طمانچہ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف
پھیر دو۔ مگر جب ان کی حقیقت کو دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سخت نقصان رساں ہیں۔
ایک شرط یہ ہے کہ ایک دوسرے کے متعلق سخت کلامی نہ ہو اس کے متعلق یہ دیکھنا چاہئے کہ
آپس کی سخت کلامی کب سے شروع ہوئی۔ کہتے ہیں الفضل میں فلاں سخت مضمون چھپا۔ ہم
پوچھتے ہیں کیوں چھپا اور اس کی کیا وجہ تھی۔ یہی معلوم ہو گا کہ پیغام نے فلاں مضمون لکھا تھا۔
پہلے کس کس۔ نے
اس کا جواب دیا گیا۔ اسی طرح اگر اس کو چلاتے جاؤ تو معلوم ہو جائیگا کہ سب سے
سخت لکھا۔ اور وہ پیغام ہی ہو گا۔ اس کے مقابلہ میں ہمارے اخباروں نے بہت کم لکھا ہے ۔ وجہ
یہ کہ میں نے انہیں روکے رکھا ہے۔ اور جس طرح اگر گھوڑے کو زور سے روکیں تو اس کے
مونہہ سے خون نکل آتا ہے۔ اسی طرح ہمارے بعض اخباروں کے ایڈیٹروں کا حال ہوا ۔ کہ وہ
انوار العلوم جلد ۴
۴۰۷
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
ان لوگوں کی سخت کلامی کو اور اپنی مجبوری کو دیکھ کر خون کے آنسو روتے رہے ہیں۔ اور جوش
میں ایسا ہی ہوا کرتا ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص حضرت مسیح موعود کے متعلق بعض لوگوں کی
بد کلامی سن کر ان سے لڑ پڑا۔ جب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو معلوم ہوا۔ تو آپ
نے اسے نصیحت کی کہ ایسے موقع پر صبر سے کام لینا چاہئے ۔ وہ شخص سخت جوش سے بھرا ہوا تھا
بے اختیار کہہ اٹھا کہ ہم سے ایسا نہیں ہو سکتا۔ آپ کے پیر ( محمد ) کو جب کوئی گالی دے
تو آپ اس کے ساتھ مباہلہ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔ لیکن ہمیں یہ ارشاد فرماتے ہیں
کہ اپنے پیر ( حضرت مسیح موعود ) کے متعلق گالیاں سن کر صبر کریں۔ اس کی یہ بات سن کر اور
اس کے غضب کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود اس وقت مسکرا کر خاموش ہو رہے ۔ تو جوش ایک
طبعی تقاضا ہے۔ جو ایک حد تک جائز ہوتا ہے ۔ لیکن میں نے اخباروں کو روکے رکھا۔ اس وجہ
سے غیر مبائعین کی درشت کلامی بڑھتی گئی۔ اور اب انہیں ڈر پیدا ہوا ہے کہ اگر ادھر سے بھی
جواب دیا گیا تو مشکل پڑ جائے گی۔ اس وجہ سے انہیں سختی کو ترک کرنے کا خیال پیدا ہوا ہے۔
مگر یہ ایسا ہی خیال ہے جیسا کہ کسی کو تھپڑ مار کر کہا جائے کہ اب صلح کر لو۔ اس طرح صلح نہیں
ہو سکتی۔ صلح اسی وقت ہو سکتی ہے جب کہ یا تو جو لینا ہو لے لیا جائے اور جو دینا ہو دید یا جائے۔
کیونکہ یہ مخالف کی مخالف سے صلح ہے۔ بھائی بھائی کی صلح نہیں اور یا پھر وہ زہر جو پھیلایا گیا ہو
اس کا ازالہ کر دیا جاوے۔ لیکن خیر ہم اس شرط کو مان لیتے ہیں کہ ایک دوسرے کے متعلق
سخت الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔
مگر اس کے ساتھ دوسری بات وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک دوسرے کے پیچھے نماز پڑھ لی
جایا کرے۔ لیکن اس شرط کے مان لینے کے یہ معنی ہیں کہ گویا ہم اپنے ہاتھ آپ کاٹ دیں۔
ہمارا اختلاف کسی جدی وراثت کے متعلق نہیں ہے کہ فلاں نے زیادہ مال لے لیا اور فلاں نے
کم بلکہ ہمارا اختلاف دین کے متعلق ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا
مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصُّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ
وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ آمَنَّا يَعْبُدُ و نَنِي لَا
يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ (النور : ۵۷) : : ۵۶) هم تو قرآن
کریم کے اس ارشاد کے ماتحت اختلاف کرتے ہیں کہ جو ایسے خلیفہ کو نہیں مانتا وہ فاسق ہے۔
اب ایک طرف تو ہم کہیں کہ جو خلیفہ کو نہیں مانتا وہ فاسق ہے۔ اور دوسری طرف اعلان کریں
انوار العلوم جلد ۴
ل٧٠
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
اور حکم دیں کہ ان لوگوں کے پیچھے نماز پڑھ لیا کرو یہ نہیں ہو سکتا۔ غیر مبائعین کی اس بات کو
تسلیم کر لینے کے تو یہ معنی ہوئے کہ ہماری خلافت اس آیت کے ماتحت نہیں۔ کیونکہ اگر اس
کے ماتحت ، و تو پھر اس کے منکروں کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینے کے کیا معنی۔ ایسی صلح ہم
کبھی نہیں کر سکتے۔ ہم نے مذہب کے معاملہ میں ساری دنیا کی پرواہ نہیں کی۔ تو ان چند لوگوں
کی کیا پرواہ ہو سکتی ہے۔ انہوں نے ہمارا آج تک کیا بگاڑا ہے کہ آئندہ بگاڑ لینگے۔ ہم نے
مجبوری کے وقت مثلاً ان کی مسجد میں کوئی شخص بیٹھا ہو۔ اور نماز کھڑی ہو جاوے تو ان کے
پیچھے نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔ مگر اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم ان کے پیچھے نماز پڑھنے کو حرام
نہیں کہتے۔ لیکن ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا حکم دینا بالکل مختلف ہے مجبوری سے کسی کام کا کرنا
اور معنی رکھتا ہے۔ اور بلا مجبوری اس کا کرنا اور معنی رکھتا ہے۔
تیسری بات وہ یہ پیش کرتے ہیں کہ ایک فریق کے آدمی دوسرے فریق کو چندہ دیں۔ کہتے
ہیں کسی عورت سے جو غریب تھی پوچھا گیا کہ فلاں شادی پر تو نے کیا نیو تا دیا ہے۔ اس نے کہا
ایک روپیہ دیا تھا۔ اور اس کی بھا وجہ جو امیر تھی اس نے میں روپے ۔ وہ کہنے لگی میں اور میری
بھاوجہ نے اکیس روپے دیئے ہیں۔ اب غیر مبالعین ایسا ہی کرنا چاہتے ہیں۔ خدا کے فضل سے
ہماری جماعت تو کئی لاکھ کی ہے۔ اور وہ چند سو سے زیادہ نہیں اس لینے دینے کا یہ مطلب ہوا کہ
وہ کئی ہزار روپیہ ہمارے آدمیوں سے لے جا جائیں۔ اور سو سو ڈیڑھ سو روپیہ ہم ان سے لے
لیں۔ کون عقل مند ہے جو ایسی شرط منظور کر سکتا ہے۔
چوتھی بات وہ یہ کہتے ہیں کہ ایک دوسرے کے جلسوں میں شامل ہوا کریں یہ بھی ایسی ہی
بات ہے۔ جس میں انہیں کا فائدہ ہے۔ مثلاً امرتسر میں ہمارا جلسہ ہو تو وہاں ان کے چار پانچ
آدمی ہیں وہ آجائیں گے۔ لیکن اگر ہم نے حکم دیا تو ان کے جلسہ پر نٹو سے بھی زیادہ ہمارے
آدمی چلے جائیں گے۔ اور اس طرح انہیں یہ کہنے کا موقع مل جائے گا کہ ہمارا جلسہ بڑا کامیاب
ہوا۔ پس گو ہم نے کسی کو اس سے منع نہیں کیا کہ وہ ان کے جلسوں پر جاوے۔ سوائے اس کے
کہ اس کا جانا اس کے لئے یا دوسروں کے لئے فتنہ کا موجب ہو۔ مگر ہم اس طرح کا حکم کس
طرح دے سکتے ہیں اس میں تو صریح انہی کا فائدہ ہے نہ ہمارا۔
پانچویں بات وہ یہ کہتے ہیں کہ اختلافی مسائل پر صرف میں اور مولوی محمد علی صاحب لکھیں
اور کوئی نہ لکھے ۔ اس میں انہیں یہ بات مد نظر ہے کہ مولوی محمد علی صاحب تو ہوئے ایک انجمن
انوار العلوم جلد ۴
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۶۱۹۱۹
کے پریزیڈنٹ جس کا سب انتظامی کام دوسرے لوگ لوگوں کے سپرد ہے۔ پھر ان کے کام ہی کون سے
ہیں۔ چند سو آدمیوں سے تعلقات ہیں۔ لیکن ہماری لاکھوں کی جماعت ہے۔ بعض دن تو میرے
کئی کئی گھنٹے خطوط پڑھنے اور ان کے جواب لکھانے ہی میں صرف ہو جاتے ہیں۔ پھر مجھے خود
نماز پڑھانی ہوتی ہے لیکن مولوی محمد علی صاحب تو گھر پر ہی نماز پڑھ لینے میں کچھ حرج نہیں
محسوس کرتے پھر یہاں کے بہت سے کام میرے مشورہ سے ہوتے ہیں اسی طرح جماعت کی ترقی
کے لئے غور کرنے اور اس کے لئے دعا کرنے پر بہت سا وقت صرف ہوتا ہے۔ اس لئے مجھے
وقت ہی نہیں مل سکتا کہ ان کی ہر ایک بات کا خود جواب لکھتا رہوں۔ اس لئے اس شرط کا یہ
مطلب ہوا کہ وہ لکھتے رہیں اور ہماری طرف سے کوئی جواب نہ شائع ہو۔ غرض یہ شرطیں
عجیب رنگ رکھتی ہیں۔ مگر جیسا کہ کسی نے کہا ہے
رنگی که خواهی جامه
بهر
من
انداز قدت
را
ہے
ے پوش
شناسم
ہم ان کی باتوں میں آنے والے نہیں ہیں۔ ہمارا اور ان کا اختلاف کوئی معمولی اختلاف
نہیں۔ بلکہ بہت بڑا اختلاف ہے ۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور معاویہ کے اختلاف سے
سینکڑوں گئے زیادہ ہے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کو جب معاویہ نے خط
لکھا کہ میں آپ کی زیارت کے لئے آنا چاہتا ہوں تو انہوں نے جواب دیا کہ زیارت اسی طرح
ہو سکتی ہے کہ یا میں تمہارے پاس آؤں یا تم میرے پاس آؤ اگر میں آیا تو لشکر سمیت آؤں گا۔
اور اگر تم آئے تو تلوار تمہارا مقابلہ کرے گی۔ کیونکہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اس اختلاف کو
مذہبی اختلاف سمجھتے تھے اور معاویہؓ کو اس کا بانی اور ان کے ساتھ ساتھ صلح کو جائز نہیں سمجھتے تھے۔
پس ہم کو تو ان سے زیادہ اختلاف ہے۔ اور معاویہ سے زیادہ انہوں نے امت اسلامیہ میں
شقاق پیدا کیا ہے۔ پس جب تک اس شقاق کو یہ لوگ دور نہ کریں ان سے صلح ہم کس طرح کر
سکتے ہیں۔ یہ ایک مسلمہ قاعدہ ہے کہ غیروں کے ساتھ صلح ہو سکتی ہے۔ لیکن ان اپنوں سے جو
معاند ہوں اور مفسد ہوں اس وقت تک صلح نہیں ہو سکتی جب تک وہ فساد نہ ترک کریں۔ یہ
لوگ چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ مل کر اپنے جوش نکالیں اور منصوبے پکائیں۔ لیکن چونکہ اس
قسم کے تجربے ہم سے پہلے لوگ کر کے نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اس لئے ہم تجربہ کرنا نہیں
چاہتے۔ بے شک ہمیں یہ منظور ہے کہ سخت کلامی نہ ہو کیونکہ سخت کلامی شرفاء کا کام نہیں اور
انوار العلوم جلد ۴
۱۰
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
اگر وہ اس سے باز آجائیں۔ تو گو ہم نے پہلے ہی روکا ہوا ہے اب اور بھی تاکید کر دیں گے۔
لیکن اس کے سوا ان کی شرائط میں اور کوئی بات نہیں جو قابل قبول ہو۔
میں آپ لوگوں کو یہ بھی بتا دینا چاہتا ہوں کہ اس دفعہ میں نے بعض مصالح کے لحاظ سے
گو شرح صدر نہ تھا انہیں اپنے جلسہ میں بولنے کا موقع دیا ہے۔ اگر چہ ہمارے جلسے تعلیمی
ہوتے ہیں۔ اور پھر یہ حضرت مسیح موعود کی مقدس سیج ہے۔ اس پر باغیوں کو بولنے کا موقع دینا
مناسب نہ تھا۔ مگر اس خیال سے کہ وہ کہتے رہتے ہیں کہ ہماری باتیں سننے کا موقع نہیں دیا جاتا۔
میں نے کہا آج وہ اس خواہش کو بھی پورا کرلیں۔ تاکہ انہیں معلوم ہو جائے کہ ان کے حملے
ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ اور پوری طرح ہماری جماعت سے ناامید ہو جاویں۔ چنانچہ انہوں نے
اس کو دیکھ لیا ہے
میں نے بہت دفعہ بڑا غور اور فکر کیا ہے۔ لیکن میری سمجھ میں یہ
عقائد اس نے بدلے نہیں آتا کہ ان کا جھگڑا ہی ہم سے کیوں ہے۔ میں نے ایک بات
کس
ان میں سے کئی آدمیوں سے پوچھی ہے۔ جس کا مجھے کسی نے جواب نہیں دیا۔ اور وہ یہ ہے کہ
تم بتاؤ مولوی محمد علی صاحب کے مضامین میں حضرت مسیح موعود کو نبی لکھا جاتا رہا ہے یا نہیں وہ
کہتے ہیں ہاں لکھا جاتا رہا ہے مگر اس سے مراد مجدد محدث اور غیر نبی تھی۔ ہم کہتے ہیں اچھا یہی
سمی اس کے متعلق بعض دوست اس طرف گئے ہیں کہ ان کی یہ مراد نہیں ہو سکتی۔ اور یہ بات
ان کے مضامین سے ثابت ہے کہ یقینا ان کی مراد ایسا ہی نبی اور رسول تھی جیسا ہم مانتے ہیں
تاہم ہم کہتے ہیں اچھا رہی مراد کی جو تم لوگ کہتے ہو ۔ مگر یہ تو بتلاؤ کہ اب کیوں اسی مراد کو
مد نظر رکھ کر وہ حضرت مسیح موعود کو نبی نہیں لکھتے۔ یہ بڑی آسان راہ فیصلہ کی ہے۔ اگر اس
وقت حضرت مسیح موعود کو نبی لکھنے میں کوئی حرج نہ تھا تو اب بھی لکھتے رہو اور اس سے مراد
مجد د لو ۔ پھر جھگڑا ہی کیا ہے اور اختلاف ہی کیسا۔ لیکن چونکہ اب اس لفظ کا لکھنا تم لوگوں نے
چھوڑ دیا ہے۔ اس لئے معلوم ہوا اسے جن معنوں میں تم پہلے استعمال کرتے تھے انہی کو چھوڑ
دیا ہے۔ یہ ایک موٹی بات ہے۔ تمہارا اب حضرت مسیح موعود کو نبی نہ لکھنا بتاتا ہے کہ پہلے
اس لفظ سے جو تمہاری مراد ہوتی تھی اس کو تم نے بدل دیا ہے۔ لیکن ہم جیسے پہلے لکھتے تھے
اب بھی اسی طرح لکھتے ہیں۔ دیکھو تے دیکھو تشعید الاذہان رسالہ جب جاری ہوا تو میں ۔ میں نے اس کے ایڈیٹر
کی حیثیت سے انٹروڈکشن لکھا۔ جس میں پہلے انبیاء اور ان کے مخالفین کا ذکر کرتے ہوئے لکھا
انوار العلوم جلد ۴
اام
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۶۱۹۱۹
کہ اب دیکھنا چاہئے کہ اس زمانہ میں کسی نبی کی ضرورت ہے یا نہیں اور پھر زمانہ کی موجودہ
خطرناک حالت ثابت کر کے بتایا کہ اس وقت پہلے کی نسبت بھی زیادہ ضرورت ہے۔ اور
حضرت مرزا صاحب اس زمانہ میں خدا کی طرف سے مخلوق کی ہدایت کے لئے مبعوث ہوئے
ہیں۔ یہ مضمون ۱۹۰۶ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں شائع ہوا۔ اور
حضرت مولوی صاحب خلیفہ اول نے اسے پڑھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ اور خواجہ صاحب اور
محمد علی صاحب کو کہا کہ اس مضمون کو ضرور پڑھو۔ پھر مولوی محمد علی صاحب نے رسالہ تشهید
الاذہان کا ریویو کرتے ہوئے اس مضمون کے متعلق لکھا
اس رسالہ کے ایڈیٹر مرزا بشیر الدین محمود احمد حضرت اقدس کے صاحبزادہ ہیں اور پہلے
نمبر میں چوڑہ صفحوں کا انٹروڈکشن ان کی قلم سے لکھا ہوا ہے۔ جماعت تو اس مضمون کو پڑھے
گی۔ مگر میں اس مضمون کو مخالفین سلسلہ کے سامنے بطور ایک بین دلیل کے پیش کرتا ہوں۔ جو
اس سلسلہ کی صداقت پر گواہ ہے۔ خلاصہ مضمون یہ ہے کہ جب دنیا میں فساد پیدا ہو جاتا ہے ۔
اور لوگ اللہ تعالیٰ کی راہ کو چھوڑ کر معاصی میں بکثرت مبتلاء ہو جاتے ہیں۔ اور مردار دنیا پر
گروں کی طرح گر جاتے ہیں۔ اور آخرت سے بالکل غافل ہو جاتے ہیں تو ایسے وقت میں ہمیشہ
سے خدا تعالیٰ کی یہ سنت رہی ہے کہ وہ انہی لوگوں میں سے ایک نبی کو مأمور کرتا ہے کہ وہ دنیا
میں کچی تعلیم پھیلائے۔ اور لوگوں کو خدا کی حقیقی راہ دکھائے۔ پر جو لوگ معاصی میں بالکل
اندھے ہوئے ہوتے ہیں وہ دنیا کے نشہ میں مخمور ہونے کی وجہ سے یا تو نبی کی باتوں پر نہی
کرتے ہیں اور یا اسے دکھ دیتے ہیں۔ اور اس کے ساتھیوں کو ایذا ئیں پہنچاتے ہیں۔ اور اس
سلسلہ کو ہلاک کرنا چاہتے ہیں۔ مگر چونکہ وہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس لئے انسانی
کوششوں سے ہلاک نہیں ہوتا۔ بلکہ وہ نبی اس حالت میں اپنے مخالفین کو پیش از وقت اطلاع
دے دیتا ہے کہ آخر کار وہی مغلوب ہوں گے ۔ اور بعض کو ہلاک کر کے خدا دوسروں کو راہ
راست پر لے آوے گا۔ سو ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کی سنت ہے۔ جو ہمیشہ سے چلی آتی
ہے۔ ایسا ہی اس وقت میں ہوا"
اس کے بعد مضمون میں سے کچھ عبارت نقل کر کے لکھا کہ ”میں نے اس مضمون کو اس
سلسلہ کی صداقت پر گواہ خصوصاً اس وجہ سے نہیں ٹھہرایا کہ ان دلائل کو کوئی مخالف توڑ نہیں
سکتا۔ یہ دلائل پہلے بھی کئی دفعہ پیش ہو چکے ہیں۔ مگر اس دلیل میں سے جو دلیل میں سلسلہ کی
انوار العلوم جلد ۴
لد الم
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
صداقت پر گواہ کے طور پر اس وقت گل مخالفین کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔ وہ اس مضمون
کا آخری حصہ ہے جس کو میں نے صاحبزادہ کے اپنے الفاظ میں نقل کیا ہے۔ اس وقت صاحبزادہ
کی عمر اٹھارہ انیس سال کی ہے۔ اور تمام دنیا جانتی ہے کہ اس عمر میں بچوں کا شوق اور امنگیں
کیا ہوتی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ اگر وہ کالجوں میں پڑھتے ہیں تو اعلیٰ تعلیم کا شوق اور آزادی کا
خیال ان کے دلوں میں ہو گا۔ مگر دین کی یہ ہمدردی اور اسلام کی حمایت کا یہ جوش جو اوپر کے
بے تکلف الفاظ سے ظاہر ہو رہا ہے ایک خارق عادت بات ہے۔ صرف اسی موقع پر نہیں بلکہ
میں نے دیکھا ہے کہ ہر موقع پر یہ دلی جوش ان کا ظاہر ہو جاتا ہے۔ چنانچہ ابھی میر محمد اسحاق کے
نکاح کی تقریب پر چند اشعار انہوں نے لکھے تو ان میں یہی دعا ہے کہ اے خدا تو ان دونوں اور
ان کی اولاد کو خادم دین بنا۔ برخوردار عبدالحی کی آمین کی تقریب پر اشعار لکھے۔ تو ان میں یہی
دعا بار بار کی ہے کہ اسے قرآن کا سچا خادم بنا۔ ایک اٹھارہ برس کے نوجوان کے دل میں اس
جوش اور ان امنگوں کا بھر جانا معمولی امر نہیں۔ کیونکہ یہ زمانہ سب سے بڑھ کر کھیل کود کا زمانہ
ہے۔ اب وہ سیاہ دل لوگ جو حضرت مرزا صاحب کو مفتری کہتے ہیں۔ اس بات کا جواب دیں
کہ اگر یہ افتراء ہے تو یہ سچا جوش اس بچہ کے دل میں کہاں سے آیا۔ جھوٹ تو ایک گند ہے
پس اس کا اثر تو چاہئے تھا کہ گندہ ہوتا۔ نہ یہ کہ ایسا پاک اور نورانی جس کی کوئی نظیر ہی نہیں
ملتی ۔ ریویو مارچ ۱۹۰۶ء جلد ۵ نمبر ۳ صفحه ۱۱۷ ۱۱۸)
یہ ریویو مولوی محمد علی صاحب نے اپنی قلم سے لکھا۔ عجیب بات ہے کہ جس طرح حضرت
مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے مقابلہ میں مولوی محمد حسین صاحب نے ریویو لکھ کر اپنے ہاتھ
کاٹ لئے تھے۔ اسی طرح میرے مقابلہ میں مولوی محمد علی صاب نے میرے اس مضمون پر ریویو
لکھ کر جس میں مسیح موعود کو نبی لکھا گیا تھا اپنے ہاتھ کاٹ لئے ہیں۔ پھر جب حضرت مسیح موعود
کی وفات کے بعد میں نے ”صادقوں کی روشنی کو کون دور کر سکتا ہے " کے نام سے ایک کتاب
لکھی۔ تو حضرت خلیفہ اول رضی اللہ عنہ نے مولوی محمد علی صاحب کو کہا کہ مولوی صاحب مسیح
موعود کی وفات پر مخالفین نے جو اعتراض کئے ہیں ان کے جواب میں تم نے بھی لکھا ہے اور میں
نے بھی۔ مگر میاں ہم دونوں سے بڑھ گیا ہے۔ پھر یہی کتاب حضرت مولوی صاحب نے بذریعہ
رجسٹری مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی کو بھیجی ۔ وہ کیوں؟ محمد حسین صاحب نے کہا کہ
مرزا صاحب کی اولاد اچھی نہیں ہے۔ اس لئے یہ کتاب بھیج کر حضرت مولوی صاحب نے ان کو
انوار العلوم جلد ۴
۱۳
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
لکھوایا کہ حضرت مرزا صاحب کی اولاد میں سے ایک نے تو یہ کتاب لکھی ہے۔ جو میں تمہاری
طرف بھیجتا ہوں۔ تمہاری اولاد میں سے کسی نے کوئی کتاب لکھی ہو تو مجھے بھیج دو۔
اس کتاب میں حضرت مسیح موعود کو نبی لکھا گیا ہے۔ تو ہم پہلے بھی حضرت مسیح موعود کو
نبی لکھتے تھے اور اب بھی لکھتے ہیں۔ مگر وہ لوگ پہلے نبی لکھتے تھے اور اب نہیں لکھتے ۔ جس سے
ظاہر ہے کہ ہم نے کوئی تبدیلی نہیں کی۔ لیکن ان لوگوں نے اپنے طریق عمل میں تبدیلی کرلی
ہے
اس کے سوا ہم کہتے ہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے خدا تعالیٰ کی تائید کس کے ساتھ ہے جو سلسلے ہوتے ہیں۔ ان کے لئے کچھ ایسے امور
موعود
بھی ہوتے ہیں جن سے وہ قائم رہتے اور دن بدن ترقی کرتے ہیں ۔ اب اگر غیر مبالعین حضرت
مرزا صاحب کے بچے قائم مقام ہیں تو اللہ تعالی کی وہ تائید جو حضرت مسیح موعود کو میسر تھی ان
کے ساتھ ہونی چاہئے۔ اور اگر ہم ہیں تو ہمارے ساتھ ہونی چاہئے۔ ان کی طرف سے اپنی
کامیابی بتانے کے لئے اگر کچھ کہا جاتا ہے تو وہ یہ کہ فلاں غیر احمدی نے ہمیں اتنا روپیہ دیا۔ ہم
کہتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کو کون غیر احمدی روپے دیا کرتا تھا۔ کیا خدا تعالیٰ نے آپ کی
کبھی تائید کی یا نہیں۔ اگر کی تو کیا اس طرح کہ نواب حیدر آباد نے یا بیگم بھوپال نے آپ کا
ماہانہ مقرر کر دیا۔ یا کسی سرحدی نواب نے آپ کو کوئی رقم دے دی ۔ اگر حضرت مسیح موعد
کے ساتھ ایسا ہوا تو آپ کہہ سکتے ہیں کہ جس طرح حضرت مسیح موعود کے ساتھ خدا تعالیٰ کی
تائید تھی اس طرح ہمارے ساتھ ہے۔ لیکن اگر اس طرح حضرت مسیح موعود کی تائید نہیں
ہوئی تو اب تمہیں بھی اسے اپنی تائید میں پیش کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ اب کوئی نیا امام نہیں
آیا کوئی نئی جماعت قائم نہیں ہوئی۔ اس لئے اسی طرح جماعت کی تائید ہونی چاہئے جس طرح
حضرت مسیح موعود کے زمانہ میں ہوئی اور وہ یہی تھی کہ آپ ایک تھے مگر خدا تعالیٰ نے آپ
کے ساتھ ہزاروں لاکھوں انسان کر دیئے۔ اب دیکھئے کہ خود حضرت مسیح موعود اسے خدا تعالیٰ
کی تائید کہتے ہیں یا نہیں۔ اور پھر قرآن کریم میں یہ لکھا ہے یا نہیں کہ جن کی مخالفت ہو اور
عالمگیر مخالفت ہو ان کا ترقی کرنا اور اپنے دشمنوں پر غالب آنا ان کے حق پر ہونے کی دلیل ہے۔
اور کیا اس دلیل کو حضرت مسیح موعود نے اپنی صداقت میں پیش کیا ہے یا نہیں۔ اگر کیا ہے اور
ضرور کیا ہے تو اس سے اب بھی ہماری صداقت معلوم ہو سکتی ہے۔ ہمارے متعلق یہ نہیں کہا
انوار العلوم جلد ۴
۱۴
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
جاسکتا کہ جس طرح بابیوں کی ترقی ہوئی اسی طرح ہماری ہو رہی ہے۔ کیونکہ ان کی کوئی مخالفت
نہیں کرتا۔ مگر ہماری مخالفت ہر طرف پھیلی ہوئی ہے۔ مگر باوجود اس کے ہماری جماعت دن
بدن بڑھ رہی ہے۔ اور اور ان کی نسبت جو ہمارے مقابلہ میں اپنے آپ کو حق پر اور حضرت مسیح
موعود کی اصلی تعلیم پر سمجھتے ہیں ہماری ترقی بہت زیادہ ہو رہی ہے۔ اور ایسی صورت میں ہو
رہی ہے کہ وہ تو غیروں کو مسلمان کہتے ہیں اور ہم کافر قرار دیتے ہیں وہ ہمیں جاہل اجڈ بے
دین خدائی سلسلہ کو تباہ کرنے والے خدا اور رسول کے دشمن بلکہ اپنی جانوں کے دشمن، عقل
سے کورے اسلام میں سب سے بڑا تفرقہ ڈالنے والے قرار دیتے ہیں۔ مگر باوجود اس کے کہ
ساری دنیا ہماری مخالف ہے اور باوجود اس کے کہ وہ جو اپنے آپ کو ستون سمجھتے تھے نکل گئے
ہیں اور ان کے خیال میں باقی چھڑیاں رہ گئی ہیں۔ یہی چھڑیاں سارا بوجھ اٹھائے ہوئے ہیں یا
نہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کی تائید ہے یا کہ کسی نواب یا راجہ سے چند سو روپیہ مل جانا خدائی تائید
ہے۔
پھر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ حضرت مسیح ۔ خدا سے فیصلہ کرائیں کرتا تھا کہ آپ پر نئے نئے علوم اور معارف کھلتے تھے۔ اور آپ پھر ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالٰی حضرت مسیح موعود کی اس طرح تائید
کے بعد حضرت خلیفہ اول کو بھی خدا تعالیٰ کی یہ تائید حاصل تھی۔ اب میں فخر کے طور پر نہیں
بلکہ اس عہدہ اور منصب کے احترام کے لئے جس پر خدا تعالیٰ نے مجھے کھڑا کیا ہے کہتا ہوں کہ
خدا تعالی کی یہ تائید میرے ساتھ ہے۔ اس وجہ سے میں نے مولوی محمد علی صاحب کو چیلنج دیا تھا
کہ آئیں بالمقابل بیٹھ کر قرآن کریم کی کسی آیت یا رکوع کی تفسیر لکھیں۔ اور دیکھیں کہ وہ
کون ہے جس کے لئے خدا تعالیٰ معارف اور حقائق کے دریا بہاتا ہے۔ اور کون ہے جس کو خدا
تعالٰی علوم کا سمندر عطا کرتا ہے۔ میں تو ان کے نزدیک جاہل ہوں ، کم علم ہوں، بچہ ہوں۔
خوشامدیوں میں گھرا ہوا ہوں نا تجربہ کار ہوں۔ پھر مجھ سے ان کا مقابلہ کرنا کون سا مشکل کام
ہے۔ وہ کیوں مرد میدان بن کر خدا تعالیٰ کی کتاب کے ذریعہ فیصلہ نہیں کر لیتے۔ اور کیوں
گیدڑوں اور لومڑیوں کی طرح چھپ چھپ کر حملے کرتے ہیں۔ پھر کیوں خدا پر فیصلہ نہیں
چھوڑتے اور خدا سے یہ دعا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے کہ جو جھوٹا ہے اسے تباہ کر۔ انسانی
فیصلوں اور آراء کو جانے دو اور خدا کے سامنے آؤ تاکہ اس سے دعا کی جائے کہ جو جھوٹا ہے وہ
ہلاک ہو جائے۔ اور جو سچا ہے وہ بچ جائے ۔ کیا خدا تعالیٰ کا فیصلہ جھوٹا ہو سکتا ہے۔ اگر نہیں تو
انوار العلوم جلد ۴
۴۱۵
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
پھر کیوں خدا سے فیصلہ نہیں کرا لیا جاتا۔ اور کیوں اس طرح تفرقہ نہیں مٹا دیا جاتا۔
یہ طریق ہیں جن سے تفرقہ مٹ سکتا ہے۔ اول خدا تعالی تفرقہ کے مٹانے کے طریق کی تائید دیکھو کس کے ساتھ ہے۔ کیا یہ سچ نہیں کہ ان کی
۴
طرف سے اس جگہ کہا گیا تھا کہ ہم تو جاتے ہیں۔ لیکن چند ہی دنوں تک اس مدرسہ میں
عیسائیوں کے بچے پھرتے نظر آئیں گے ۔ اب جب کہ پانچ سال گزر گئے ہیں۔ بتاؤ اس مقام پر
مسلمانوں کا قبضہ ہے یا عیسائیوں کا۔ اور بتاؤ اس مسجد کے صحن میں حضرت خلیفہ اول کے زمانہ
میں کتنے لوگ بیٹھتے تھے اور آج کتنے بیٹھے ہیں۔ کیا یہ تائید الہی ہے یا نہیں۔ ہم ان کے جاہل ، کم
عقل وغیرہ کہنے سے چڑتے نہیں۔ بلکہ یہ کہتے ہیں کہ یہی تو معجزہ ہے اور یہی ہماری صداقت کی
دلیل ہے۔ حضرت مسیح موعود کو مخالف کہتے کہ جاہل ہیں ، کچھ جانتے نہیں۔ آپ فرماتے ہیں
تو معجزہ ہے کہ میں اس حالت میں ایسی عربی لکھتا ہوں کہ کوئی دنیا کا بڑے سے بڑا عالم اس کا
مقابلہ نہیں کر سکتا۔ تو ان لوگوں کے مجھے بچہ کہنے پر تم چڑو نہیں۔ بلکہ کہو کہ یہی تو معجزہ ہے۔
اگر وہ میرے متعلق یہ کہتے کہ بڑا تجربہ کار ہے۔ فریبی ہے ، مکار ہے تو ہو سکتا تھا کہ کہ دیتے
کہ اسی وجہ سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔ لیکن اب تو وہ یہ کہہ کر کہ نا تجربہ کار ، کم
عقل اور بچہ ہے۔ اپنے ہاتھ آپ کاٹ چکے ہیں۔ جو ہمیں کامیابی ہو رہی ہے وہ کسی ہماری
کوشش اور ہمت کا نتیجہ نہیں۔ بلکہ خدا تعالیٰ کی مدد اور نصرت سے ہو رہی ہے۔ اور وہ بتا رہا
ہے کہ جن کو تم کچھ نہیں سمجھتے۔ ان سے خدا اس طرح سے کام لیا کرتا ہے۔ تو ان لوگوں نے
مجھے بچہ اور جاہل قرار دے کر اپنی ناکامی اور نامرادی پر خود دستخط کر دیئے۔ کیونکہ یہ کہہ کر
انہوں نے تسلیم کر لیا کہ اس کے ذریعہ جو ترقی ہو رہی ہے۔ وہ اس کی کوشش سے نہیں بلکہ
خدا کی طرف سے ہے۔ پس جب ہماری ترقی خدا کی طرف سے ہے تو کون ہے جو اسے روک
سکے۔
بدا
دیکھو پہلے جو مسیح آیا تھا۔ اسے دشمنوں نے انتقام لینے کا زمانہ صلیب پر چڑھایا۔ مگراب مسیح اس لئے آیا کہ اپنے مخالفین کو موت کے
گھاٹ اتارے۔ اسی طرح پہلے جو آدم آیا وہ جنت سے نکلا تھا۔ مگر اب جو آدم آیا دہ اس لئے
آیا کہ لوگوں کو جنت میں داخل کرے۔ اسی طرح پہلے یوسف کو قید میں ڈالا گیا تھا۔ مگر دو سرا
یوسف قید سے نکالنے کے لئے آیا ہے پہلے خلفاء میں سے بعض جیسے عثمان رضی اللہ عنہ اور
انوار العلوم جلد ۴
۱۶م
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو دکھ دیا گیا۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ مسیح موعود کے زمانہ میں
اللہ تعالٰی اس کا بھی ازالہ کرے گا۔ اور ان کے خلفاء کے دشمن ناکام رہیں گے۔ کیونکہ یہ
وقت بدلہ لینے کا ہے۔ اور خدا چاہتا ہے کہ اس کے پہلے بندے جن کو نقصان پہنچایا گیا ان کے
بدلے لئے جائیں۔ میں ماموریت یا مجددیت کا مدعی نہیں ہوں۔ اور نہ خاص الهام پا کر کھڑا
ہوں۔ میں تو اس خلافت کا مدعی ہوں جس کا ذکر اس آیت میں ہے۔ کہ وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ
آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ
قَبْلِهِم (النور : ۵۶) پس میں اپنے الہام پر کھڑے ہونے کا دعویدار نہیں۔ بلکہ محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کے الہام پر کھڑا ہونے کا مدعی ہوں۔ حضرت مسیح موعود نے مجھے یوسف قرار دیا ہے۔ میں
کہتا ہوں مجھے یہ نام دینے کی کیا ضرورت تھی۔ یہی کہ پہلے یوسف کی جو ہتک کی گئی ہے اس کا
میرے ذریعہ ازالہ کرایا جارے ۔ پس وہ تو ایسا یوسف تھا جسے بھائیوں نے گھر سے نکالا تھا۔ مگر یہ
ایسا یوسف ہے جو اپنے دشمن بھائیوں کو گھر سے نکال دے گا۔ اس یوسف کو تو بھائیوں نے
کنعان سے نکالا تھا۔ مگر اس یوسف نے اپنے دشمن بھائیوں کو قادیان سے نکال دیا۔ ہم نے
اس یوسف کا بدلہ لے لیا ہے اور اس یوسف کی ہتک کا ازالہ کر دیا ہے۔ پس میرا مقابلہ آسان
نہیں نہ اس لئے کہ میں کسی بات کا دعویدار ہوں۔ میں تو جانتا ہوں کہ میں جاہل ہوں۔ کوئی
ڈگری حاصل نہیں کی اور نہ کوئی سند لی نہ انگریزی مدارس کا ڈگری یافتہ ہوں اور نہ عربی
مدارس کا سند یافتہ ہوں۔ قرآن اور بخاری اور چند کتب خلیفہ اول نے پڑھائی تھیں ۔ اور
دروس النحویہ کے حصے مولوی سید سرور شاہ صاحب سے پڑھے تھے۔ اس کے سوا اور کسی جگہ
عربی نہیں پڑھی۔ مگر کسی علم کے جاننے والے سے بھی جب کوئی دینی گفتگو ہوئی ہے تو خدا نے
مجھے کامیاب کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ میں کچھ نہیں جانتا۔ مگر جس مقام پر خدا تعالیٰ نے مجھے
کھڑا کیا ہے خدا تعالیٰ کو اس کی عزت منظور ہے۔ اور چونکہ میں اس کو منواتا ہوں اس لئے وہ
میری تائید کرتا ہے۔ اب اگر مجھے اس منصب اور مقام کی عزت کا خیال نہ ہوتا تو اپنی ہتک اس
طرح برداشت کر لیتا جس طرح اس منصب پر کھڑا ہونے سے پہلے کر لیا کرتا تھا۔ اس وقت میری
ذات پر اعتراض کئے جاتے۔ میرے خلاف کوششیں کی جاتیں۔ لیکن میں نے کبھی ان کے ازالہ
کی کوشش نہ کی۔ کلام محمود میں کئی شعر واقعات کے متعلق ہیں۔ چنانچہ جب ایک دفعہ حضرت
خلیفہ اول کو بڑے منصوبے بنا کر ان لوگوں نے مجھ سے ناراض کرانا چاہا تو اس سے مجھے بہت
انوار العلوم جلد ۴
۱۷
صدمہ ہوا۔ اور رات کو کچھ شعر کے۔ جن میں سے دو تین یہ ہیں۔
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
میرے دل پر رنج و غم کا بار ہے
ہاں خبر لیجئے کہ حالت زار ہے۔
میرے دشمن کیوں ہوئے جاتے ہیں لوگ
مجھ
سے پہنچا ان کو کیا آزار ہے
میری غمخواری سے ہیں سب بے خبر
جو ہے میرے در پئے آزار ہے
فکر دیں میں گھل گیا ہے میرا جسم
دل مرا اک کوه آتش بار ہے
کیا ڈراتے ہیں مجھے خنجر سے وہ
جن کے سر پر کھینچ رہی تلوار ہے
تو اس وقت مجھ سے جو کچھ کہا جاتا تھا اس کو میں مخفی رکھتا تھا۔ نہ کبھی میں نے اس سے
اپنے کسی بھائی کو اور نہ کسی اور کو آگاہ کیا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو سکتا اب بات میری ذات
تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کا اثر اس منصب تک پہنچتا ہے جس پر خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے اس
لئے میں خاموش نہیں رہ سکتا اور علی الاعلان اپنے مقابلہ پر بلاتا ہوں۔ میرے متعلق کہا جاتا ہے
کہ میں نے خلافت دھوکا اور فریب سے لے لی۔ حالانکہ خدا تعالیٰ شاہد ہے مجھے اس منصب
کے پانے کا خیال بھی نہ تھا۔ حضرت خلیفہ اول کی بیماری کے ایام میں جب میں نے دیکھا کہ آپ
کی حالت نازک ہے اور میری نسبت بعض لوگوں کا خیال ہے کہ خلافت حاصل کرنے کی
کوشش کرتا ہے۔ تو میں نے انہیں کہا کہ تم جس کو خلیفہ منتخب کرو میں اس کی بیعت کرلوں گا
اور جو میرے ساتھ ہیں وہ بھی اس کی بیعت کر لیں گے۔ لیکن کسی قسم کا اختلاف نہیں ہونا
چاہئے۔ پھر جب حضرت مولوی صاحب کے فوت ہو جانے پر نواب صاحب کی کوٹھی میں مشورہ
کے لئے جمع ہوئے۔ تو اس وقت بھی میں نے یہی کہا۔ لیکن اس وقت بھی انہوں نے نہ مانا۔ پھر
میں تو ان دنوں یہاں سے کہیں باہر چلا جانا چاہتا تھا۔ اور میں نے پختہ ارادہ کر لیا تھا کہ میں چلا
جاؤں لیکن دوسرے دن حضرت مولوی صاحب کی وفات ہو گئی اس لئے نہ جاسکا۔ وہ لوگ جو یہ
کہتے ہیں کہ میں نے خلافت کے لئے کوئی منصوبہ کیا غلط کہتے ہیں۔ میں تو ہر چند اس بوجھ کو ہٹانا
چاہتا تھا مگر خدا تعالیٰ کی مصلحت تھی کہ چونکہ خدا تعالیٰ شرک کو مٹانا چاہتا تھا۔ اس لئے اس نے
سب سے کمزور انسان کو اس کام کے لئے چنا۔ پس اس نے مجھے اس منصب پر اس لئے کھڑا
نہیں کیا کہ میں سب سے نیک بڑا عارف اور خدا کا زیادہ مقرب تھا۔ بلکہ اس لئے چنا کہ دنیا
مجھے حقیر جاہل، عقل سے کورا فسادی، فریبی سمجھتی تھی۔ خدا نے چاہا کہ وہ لوگ جو مجھے ایسا
سمجھتے ہیں ان کو کو بتائے کہ یہ سلسلہ ان لوگوں پر نہیں کھڑا ہوا۔ جو اپنے آپ کو بڑے ہوے