خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 3
انوار العلوم جلد ۴
۴۱۸
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
ستون سمجھتے ہیں بلکہ میرے ذریعہ کھڑا ہے۔ اور میں اسے اس پر کھڑا کر سکتا ہوں جس کو تم تا گا
سمجھتے ہو ۔ پس چونکہ خدا تعالیٰ نے مجھے توحید کے دکھلانے اور شرک کے مٹانے کے لئے کھڑا کیا
ہے۔ اس لئے یہاں میرے علم میری قابلیت کا سوال نہیں بلکہ خدا کے فضل کا سوال ہے کہ وہ
کس کے ساتھ ہے۔ حضرت مسیح موعود کو خدا تعالیٰ کی طرف سے جو علم دیا گیا اس کا جب
مخالفین مقابلہ نہ کر سکے تو انہوں نے کہدیا کہ مرزا صاحب نے عرب چھپا کر رکھا ہوا ہے اس
سے عربی لکھواتے ہیں۔ پھر کہتے کہ مولوی نور الدین صاحب عربی لکھ کر دیتے ہیں حالانکہ
ہو
حضرت مولوی صاحب نے حضرت مسیح موعود کو عربی کیا لکھ کر دینی تھی۔ جب آپ فوت
گئے تو اس کے بعد مولوی صاحب نے اردو میں بھی کوئی کتاب نہ لکھی۔ پھر کچھ ایسے لوگ تھے
جو کہتے تھے کہ یہ سلسلہ مرزا صاحب پر چل رہا ہے۔ کیونکہ یہ بڑے ساحر اور ہوشیار ہیں۔ لیکن
جب آپ کو خدا نے وفات دی اس سال سالانہ جلسہ پر سات پر سات سو آدمی آئے تھے اور بڑی خوشی
کا اظہار کیا گیا تھا۔ مگر آپ کی وفات کے بعد ترقی کی طرف جماعت کا فذ کا قدم بڑھتا ہی گیا۔ اور چھ
سال کے بعد جو جلسہ ہوا۔ اس میں ۲۳ سو کے قریب آدمی آئے۔ پھر اس وقت یہ کہا گیا کہ
اصل بات مولوی نور الدین صاحب ہی کی تھی۔ یہ مشہور طبیب ہے اور بڑا عالم اس لئے لوگ
اس کے پاس آتے ہیں اس کی وفات کے بعد یہ سلسلہ مٹ جاوے گا۔ یہ تو مولوی وغیرہ کہتے ۔
اور جو نئے تعلیم یافتہ تھے وہ یہ خیال کرتے کہ کچھ انگریزی خواں ہیں ان پر یہ سلسلہ چل رہا
ہے۔ جب لوگوں میں اس قسم کے خیالات پیدا ہونے شروع ہوئے تو خدا نے نہ چاہا کہ اس کے
سلسلہ کے قیام میں کسی انسان کا کام شامل ہو اس لئے ادھر تو اس نے حضرت مولوی نور الدین
جیسا جلیل القدر انسان وفات دیگر جدا کرایا اور ادھر وہ لوگ جو اس سلسلہ کے رکن سمجھے جاتے
تھے ان کو توڑ کر الگ کر دیا۔ اور اس کے بعد جو جلسہ ہوا اس پر خدا نے دکھا دیا کہ اس کی ترقی
میں کسی انسان کا ہاتھ نہیں۔ چنانچہ اس سال تین ہزار کے قریب لوگ آئے اور کئی سونے
بیعت کی۔ تو ان سب کو الگ کر کے خدا تعالیٰ نے مجھ جیسے کمزور کے ذریعہ اپنے سلسلہ کو ترقی
دے کر بتایا کہ اس میں کسی انسان کا دخل نہیں ہے بلکہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدا ہی کے فضل
سے ہو رہا ہے۔ ہاں ہر ایک کے ایمان کے مطابق اس سے سلوک کیا۔ حضرت مولوی نور الدین
صاحب خلیفہ اول سے ان کے ایمان کے مطابق سلوک کیا اور ان کے مدارج کو بلند کیا۔ اور ان
لوگوں سے ان کے ایمان کے مطابق سلوک کیا اور جماعت سے علیحدہ کر دیا۔ ہم خدا کے ہاتھ
انوار العلوم جلد ۴
1
۱۹م
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
میں ہتھیار کی طرح ہیں۔ اور تلوار خواہ اچھی ہو یا بری۔ جب اچھے چلانے والے کے ہاتھ میں
آجائے تو اچھا ہی کام کرتی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے صرف مجھے دیکھا انہوں نے غلطی کی۔
انہیں چاہئے تھا کہ یہ دیکھتے کہ میں کس کے ہاتھ میں ہوں۔ غرض ان لوگوں سے فیصلہ مشکل
نہیں۔ وہ آئیں اور انہیں معیاروں سے فیصلہ کر لیں جن سے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوة
والسلام نے اپنے مخالفین سے فیصلہ کرنا چاہا۔ یہی ہماری اور ان کی صلح ہے اور اسی طرح امن
قائم ہو سکتا ہے۔
اب میں چند اور باتیں مختصر طور پر آپ لوگوں کی توجہ کے لئے بیان کرتا ہوں۔ اول یہ ہے
کہ ہمارے لئے خدا تعالیٰ نے تبلیغ کے بعض نئے راستے کھولے ہیں۔ پانچ سال جو جنگ رہی
ہے اس کی وجہ سے تبلیغ کے راستے بند تھے۔ لیکن اس کے خاتمہ کے ساتھ ہی دنیا میں عظیم
الشان تغیر واقع ہو گیا ہے۔ اور لوگوں کی توجہ دنیا سے ہٹ کر خدا کی طرف ہو رہی ہے۔ اس
وقت لوگوں کے دل گرم ہیں۔ اور یہ تو آپ کو معلوم ہی ہے کہ گرم لوہے پر چوٹ اچھا نشان
پیدا کرتی ہے۔ آج سے کچھ سال بعد مائیں اپنے مرنے والے بچوں کو بھول جائینگی۔ بیویاں
اپنے علیحدہ ہو جانے والے خاوندوں کو فراموش کر دیں گی ۔ بیٹے اپنے مرنے والے باپوں اور
باپ اپنے مرنے والے بیٹوں کو یاد سے اتار دیں گے۔ لیکن اس وقت سب کا غم تازہ ہے اور
سب کے دل پگھلے ہوئے ہیں۔ اس وقت عورتوں، بچوں اور ماؤں باپوں کے آنسو نہیں تھمتے۔
اور ہزاروں نہیں لاکھوں نہیں کروڑوں گھر تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔ جس سے دنیا کے دل ہل گئے
ہیں اور وہ خدا کی باتیں سننے کے لئے پہلے کی نسبت بہت زیادہ تیار اور آمادہ ہے۔ اب وہ لوگ
جنہوں نے اپنی آنکھوں سے خون کی ندیاں بہتی دیکھی ہیں ان کے دل بہت نرم ہو چکے ہیں۔
مولوی شاء اللہ صاحب اپنے گھر بیٹھے ہوئے کہدیں کہ جنگ کے متعلق مرزا صاحب کی پیشگوئی
پوری نہیں ہوئی تو کہدیں لیکن فرانس کی جنگ سے واپس آیا ہوا یہ نہیں کہہ سکتا۔ کیونکہ وہ
سب نظارہ اپنی آنکھوں سے دیکھ آیا ہے۔ چنانچہ کئی شخص جو جنگ سے واپس آئے انہوں نے
کہا کہ خدا کی قسم! جنگ میں ہم نے وہی نقشہ دیکھا جو حضرت مرزا صاحب نے الفاظ میں کھینچا
ہے۔ جنگ کے ایام میں فرانس سے ایک دوست نے لکھا تھا کہ اس وقت ہم جس مقام پر ہیں
اس کی ایک طرف تو خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں اور دوسری طرف چنار کے درخت ہیں جن کا
رنگ بھی خون کی طرح ہی ہے۔ اس خط کے ساتھ انہوں نے چنار کا ایک پتا بھی بھیجا تھا جس کا
انوار العلوم جلد ۴
۲۰
خطاب جلسه سالانه ۱۷ مارچ ۶۱۹۱۹
رنگ نہایت گہرا سرخ تھا اور جمے ہوئے خون کی طرح معلوم ہوتا تھا۔ تو مولوی ثناء اللہ صاحب
امرتسر میں بیٹھے ہوئے کہتے ہیں کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو کہتے رہیں۔ ہمارا کام ان کو منوانا
اور ہدایت دینا نہیں۔ وہ تو کھڑے ہی اس غرض سے کئے گئے ہیں کہ احمدی جماعت کو بیدار
کریں۔ لوگ کہتے ہیں وہ شوخی میں بہت بڑھ گئے ہیں ان کو عذاب کیوں نہیں آتا۔ میں کہتا
ہوں کہ اگر ان کو عذاب آجائے تو کئی لوگ آرام کی نیند سو کر اپنے کام سے غافل ہو جائیں۔
چونکہ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ تم پر غفلت طاری ہو اس لئے اس نے ہوشیار کرنے کے لئے ان
کو کھڑا کیا ہوا ہے۔ اور اگر وہ اور ان کے ساتھی بیٹھ گئے تو پھر ان کی جگہ اور لوگ کھڑے کر
دیئے جاویں گے۔ میرے خیال میں اگر ہمارے مخالفین میں اس قسم کے لوگ نہ ہوتے تو گزشتہ
چھ سال میں کئی ایک لوگ ان کے ساتھ مل جاتے ۔ کیونکہ وہ لوگ جو اب ہم سے بالکل الگ ہو
گئے ہیں وہ ہر وقت اس کوشش میں لگے رہتے تھے کہ غیر احمدیوں کی آپس میں اچھی تصویر میں بنا
کر جماعت کے لوگوں کو ان کی طرف کھینچ کر لے جائیں۔ لیکن جب وہ مولوی شاء اللہ جیسے
لوگوں کو دیکھتے تو ان کی طرف مونہہ کرنا بھی پسند نہ کرتے۔ پس کسی کے دل میں یہ خیال کیوں
آتا ہے کہ مولوی شاء اللہ مرے نہیں۔ خدا تعالیٰ اس وقت تک ان کو مہلت دے گا جب تک
ان کا کوئی اور قائمقام کھڑا نہ : نہ ہو جائے۔ اور جب تک ان کے ساتھیوں کے کے دلوں پر انہیں کے
ادعاء کے مطابق لمبی عمر پانے کا مفہوم خوب اچھی طرح نقش نہ ہو جائے۔ اگر کوئی چاہے کہ
مولوی ثناء اللہ ہلاک ہو جاویں تاکہ آرام مل جائے تو یہ درست نہیں۔ اگر خدا تعالیٰ ان کو
ہلاک کرنا چاہتا تو ان کے ہاتھوں سے وہ تحریریں نہ لکھواتا جو ۱۹۰۷ و ۱۹۰۸ء کے اہلحدیث
(رسالہ) میں وہ لکھ چکے ہیں۔ خدا ہمیں ست بیٹھنے نہیں دینا چاہتا۔ کیونکہ اس وقت ہمارا آرام
کرنا ہمارے لئے ایسا ہی نقصان دہ ہے جیسا کہ ایک خطرناک جنگل میں کسی کا آرام حاصل کرنے
کے لئے سو رہنا۔ اسے تو جاگنے کی ضرورت ہے نہ نہ کہ سونے کی۔ غرض یہ ہمار۔
یہ
ہمارے لئے آرام
کرنے کا وقت نہیں ہے۔ ہم نے ساری دنیا کو ہدایت کی طرف لانا ہے۔ گو اس میں شک نہیں
کہ انسان سیرت لوگوں کو ہی ہم سمجھا سکتے ہیں نہ بہائم سیرت لوگوں کو ۔ حضرت مسیح موعود ایک
قصہ سنایا کرتے تھے کہ چند بنے بیٹھے ہوئے آپس میں کہہ رہے تھے کہ اگر کوئی ایک پاؤ تل
کھالے تو اسے پانچ روپیہ انعام دیں گے۔ پاس سے کوئی جاٹ گذرا وہ سن کر کہنے لگا سلے ( پنجابی
میں مل کے پودے کو کہتے ہیں) سمیت یا یونی۔ انہوں نے جواب دیا کہ سردار صاحب ہم
را
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۱
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
آدمیوں کی بات کر رہے ہیں آپ کی نہیں۔
غرض ہم نے سمجھاتا ہے مگر آدمیوں کو جو اپنے اندر خوف خدا رکھتے ہیں نہ ان لوگوں کو جو
خشیت اللہ سے خالی ہو کر دائرہ اصلاح سے آگے نکل جاتے ہیں۔ اور جن کو سمجھانا ہے ان کے
دل اس وقت اس قدر ہلے ہوئے ہیں کہ وہ آگے سے بیہودہ باتیں نہ بنائیں گے۔ وہ پکھل چکے
ہیں۔ اور جس طرح پچھلے ہوئے سونے چاندی کو جس سانچے میں ڈھالیں ڈھل جاتا ہے۔ اس
طرح یہ بھی ڈھل جائیں گے۔ فرانس، آسٹریا، روس، میسو پٹامیا افریقہ ، شام وغیرہ کے
میدانوں سے لائے ہوئے لوگ تمام کے تمام یا ان کا اکثر حصہ اور ان سے تعلق رکھنے والے
بے شمار لوگوں کو ہمیں سمجھانا ہے۔ اور وہ ضرور سمجھیں گے۔ اور حضرت مسیح موعود کی
پیشگوئیاں جب ان کے سامنے رکھی جائیں گی تو وہ سن کر کانپ اٹھیں گے۔ پس اب ہمارے
لئے تبلیغ کے دروازے کھل گئے ہیں۔ بعض لوگ چیچا کرتے تھے کہ ہم پر بہت بوجھ پڑا ہوا
ہے۔ مگر دراصل بوجھ پڑنے کا زمانہ اب آیا ہے۔ اس میں شک نہیں کہ اس وقت تک ہماری
جماعت کے لوگوں کو بڑی بڑی قربانیاں کرنی پڑی ہیں مگر جس دروازہ کے کھلنے کے لئے یہ
قربانیاں کی جاتی رہی ہیں وہ اب کھلا ہے۔ اور مکان میں داخل ہونے کا اب وقت آیا ہے۔ پس
وہ لوگ جو پہلے کسی ایک ضرب پر گھبرا جاتے تھے سن لیں کہ اب ضرب پر ضرب پڑے گی۔ پہلے
سال میں کبھی ایک آدھ بار غیر معمولی چندہ دینا پڑتا تھا۔ لیکن اب اس سال میں متعدد بار غیر
معمولی چندہ دینا ہو گا۔ کیونکہ خدا کے دین کے پھیلنے کے اب دن آئے ہیں۔
موجودہ حالات اور ایک اور رویا کے ماتحت مجھے تبلیغ کی طرف خاص خیال پیدا ہوا ہے ۔ وہ
رویا یہ ہے میں نے دیکھا کہ حضرت مسیح موعود کہیں سے تیزی کے ساتھ گھر میں آئے ہیں۔
اور میں نے آپ کو کہا ہے کہ آپ اتنی دیر کے بعد آئے ہیں اب کچھ عرصہ یہاں ٹھریں۔ آپ
نے فرمایا نہیں میں نہیں ٹھہر سکتا۔ میں پانچ سال امریکہ رہا ہوں اور اب حکم ہوا ہے کہ بخارا
جاؤں۔ اس سے میں نے سمجھا ہے کہ امریکہ حق کے قبول کرنے کے لئے تیار ہو گیا ہے اور
بخارا تیار ہو رہا ہے اس لئے ایک ایک مشن وہاں ضرور قائم ہونا چاہئے۔ اسی طرح اور ممالک
میں مشن قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں سید عبد اللطیف صاحب مرحوم کا خون کا پکار
پکار کر کہہ رہا ہے کہ اے احمد یو! میرا خون اس سرزمین میں احمدیت کے لئے بہایا گیا۔ اب تم
بتاؤ تم نے میرے لئے کیا غیرت دکھلائی اور اس ملک میں کیا کام کیا؟ اس کا جواب اس وقت
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۲
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
ہمارے پاس کیا ہے کچھ بھی نہیں۔ لیکن کیا ہمیں اس کا کچھ جواب نہیں دینا چاہئے؟ اور اس
خون کا بدلہ نہیں لینا چاہئے؟ ضرور لینا چاہئے لیکن اس طریق سے جو حضرت مسیح موعود نے بتایا
ہے اور جو یہ ہے کہ کابل کی سرزمین سے اگر ایک احمدیت کا پودا کاٹا گیا ہے۔ تو اب خدا تعالی
اس کی بجائے ہزاروں وہاں لگائے گا اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سید عبداللطیف صاحب شہید
کے قتل کا بدلہ یہ نہیں رکھا گیا کہ ہم ان کے قاتلوں کو قتل کریں اور ان کے خون بہائیں کیونکہ
قتل کرنا ہمارا کام نہیں۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے پر امن ذرائع سے کام کرنے کے لئے کھڑا کیا ہے نہ
کہ اپنے دشمنوں کو قتل کرنے کے لئے۔ پس ہمارا انتقام یہ ہے کہ ان کے اور ان کی نسل کے
دلوں میں احمدیت کا بیج بوئیں اور انہیں احمدی بنائیں۔ اور جس چیز کو دہ مٹانا چاہتے ہیں اسکو ہم
قائم کر دیں۔ لیکن اس وقت تک سید عبداللطیف کا خون بغیر بدلے کے پڑا ہے۔ ان کو خدا
تعالٰی نے توفیق دی کہ خدا کی راہ میں اپنی جان دیں اور انہوں نے دی۔ ان کے علاوہ اب بھی
ہماری جماعت میں سے اسی طرح جان دینے کو تیار ہیں۔ اور ہزاروں اس بات پر آمادہ ہیں کہ
ان کے تمام اموال ، عزیز اور رشتے دار خدا کی راہ میں قربان ہو جائیں۔ مگر میں کہتا ہوں اس
وقت تک خدا کے لئے جان دینے کا فخر حاصل کس کو ہو سکا۔ سید عبداللطیف صاحب اور ان
کے شاگرد کو ۔ پس ان کو یہ فضلیت حاصل ہو گئی۔ مگر اب ہمارا یہ کام ہے کہ ان کے خون کا
بدلہ لیں اور ان کے قاتل جس چیز کو مٹانا چاہتے ہیں اسے قائم کر دیں اور چونکہ خدا کی برگزیدہ
جماعتوں میں شامل ہونے والے اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں کہ اپنے دشمنوں پر احسان کرتے
ہیں۔ اسلئے ہمارا بھی یہ کام نہیں ہے کہ سید عبد اللطیف صاحب کے قتل کرنے والوں کو دنیا سے
مٹادیں اور قتل کر دیں بلکہ یہ ہے کہ انہیں ہمیشہ کے لئے قائم کر دیں اور ابدی زندگی کے مالک
بنا دیں۔ اور اس کا طریق یہی ہے کہ انہیں احمدی بنالیں۔ لکھا ہے کہ ایک آفیسر نے اپنے ایک
ماتحت کو جس کا کوئی قصور نہ تھا یونہی گالیاں دیں ۔ اور کہا کہ تو بالکل نکما اور فضول انسان ہے۔
اتفاقا ایک جنگ شروع ہو گئی جس میں اسی افسر کو حکم ہوا کہ فلاں قلعہ کو جا کر فتح کرو۔ اس نے
اس کے لئے بہت کوشش کی مگر ہر دفعہ اسے شکست ہی ہوئی۔ آخر اس نے اعلان کیا کہ کچھ
ایسے لوگ تیار ہوں جو یہ سمجھ کر حملہ کریں کہ ہم مرنے کے لئے جا رہے ہیں واپس آنے کے
لئے نہیں جا رہے۔ یہ اعلان اس نے ایک بار کیا تو کسی نے جواب نہ دیا۔ دوسری بار کیا تو بھی
کسی نے جواب نہ دیا جواب نہ دیا جب تیسری بار اعلان کیا تو اسی شخص نے اپنے آپ کو پیش کیا جسے اس نے
انوار العلوم جلد ۴
۳۲۳
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
گالیاں دی تھیں۔ اس کو دیکھ کر اوروں نے اپنے آر آپ کو بھی : پ کو بھی پیش کرنا شروع کر دیا ۔ ان سب کا
اس کو افسر بنا کر حملہ کرنے کے لئے بھیجا گیا۔ جب آگے سے دشمن نے گولیاں چلانی شروع
کیں تو کچھ ان میں سے بھاگنے لگے مگر وہ آگے ہی آگے بڑھتا گیا۔ اور اس کو دیکھ کر دوسرے
بھی آگے بڑھتے گئے۔ حتی کہ انہوں نے جا کر قلعہ پر قبضہ کر لیا اس فتح کی خوشی میں جب بڑے
افسر نے آکر اس ۔ آکر اس سے ہاتھ ملانا چاہا تو وہ پرے ہٹ کر کہنے لگا آپ وہی آپ وہی ہیں جنہوں نے مجھے گالیاں
دی تھیں۔ اس نے کہا پھر تم نے میرے کہنے پر کیوں کام کیا۔ اس نے کہا میں نے اس لئے کیا کہ
آپ سے بدلہ لوں۔ اور شریف کا بدلہ لینا ہی ہوتا ہے کہ اپنے دشمن کو احسان سے شرمندہ
کرے۔ اور اسے اپنی دشمنی پر افسوس کرنے کے لئے مجبور کرے۔ تو ہمیں سید عبداللطیف
صاحب کے خون کا بدلہ کابل کے لوگوں سے لینا ہے مگر اس طرح جس طرح شریف لیا کرتے
ہیں۔ انہوں نے تو احمدیت کے نام کو مٹایا تھا ہم اس کو قائم کر دیں۔ پس کابل ہمیں پکار پکار کر
بلا رہا ہے۔ اس لئے ضرورت ہے کہ ہم اپنا کوئی مشن بھیجیں۔ پھر ایران بلا رہا ہے۔ دیکھو کوئی
شریف انسان برداشت نہیں کرتا کہ کوئی اس پر احسان کرے اور وہ اس کا بدلہ نہ دے۔ ایران
نے تم پر احسان کیا ہے اور بہت بڑا احسان کیا ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم فرماتے ہیں
لَوْ كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقاً بِالثَّرَيَّا لَنَا لَهُ رَجُلٌ مِنْ فَارَس * اس وقت جب کہ ایمان ثریا پر
چلا جائے گا ایک ایران کا انسان تم کو ایمان واپس لا کر دے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا۔ اور ایک
فارسی النسل نے تمہیں ایمان واپس لا کر دیا ۔ اب کیا تمہارا فرض نہیں ہے کہ تم اس کے رشتہ
داروں اور اہل وطن کو اس نعمت سے بہرہ ور کرو۔ ضرور ہے لیکن کیا تم نے ان کے احسان کا
بدلہ دیا ؟ نہیں ہرگز نہیں۔ اس لئے فارس بھی پکار رہا ہے کہ میری طرف منسوب ہونے والے
ایک انسان نے تم پر احسان کیا اور تمہیں ایمان جیسی نعمت دی۔ اس کے بدلے میں تم نے
میرے ساتھ کیا سلوک کیا۔ پس تم بھی اس کے اہل ملک پر احسان کرو اور اس نعمت میں شامل
کرو۔ پھر اس سے بھی بڑھ کر عرب پکار پکار کر کہہ کر رہا ہے کہ تم نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے
احسانوں کا جس نے تمہارے آباء و اجداد کو زندہ کیا اور پھر جب تم مر گئے تو تو اس ا کے غلاموں
میں سے ایک غلام نے تم کو زندہ کیا۔ کیا بدلہ دیا ہے ؟ اس کے اہل وطن ہونے کی وجہ سے
بخاری کتاب التفسير باب و اخسرين منهم عما يلحق اللهم من الفاظ اس طرح ہیں " لو كان الايمان عند الثريا لناله رجال اور جل من
هؤلاء نيز المعجم الكبير جلد ۱۸ صفحه ۳۵۳ الحافظ ابي القاسم سلیمان بن احمد طبرانی میں ہے لو کان الایمان معلقا
بالثري الناله رجال من فارس "
انوار العلوم جلد ۴
۳۲۴
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
ہمارے تم پر حقوق تھے۔ ان حقوق کو تم نے کس طرح ادا کیا ہے۔ پس کابل سید عبد اللطیف
صاحب شہید کے خون کا بدلا مانگ رہا ہے۔ ایران اپنے فارسی النسل انسان کے احسان کا معاوضہ
طلب کر رہا ہے۔ اور عرب کا دعوئی سب سے وزنی ہے۔ جو کہتا ہے کہ دین کی بنیاد میرے اندر
پیدا ہونے والے انسان نے ڈالی ہے پھر کیا وجہ ہے جب اس کی قوم اور اس کے وطن کے لوگ
دین کے پیاسے ہیں تو تم نے ان کی خبر تک نہیں لی۔ پھر وہ امریکہ جس میں حضرت مسیح موعود
پانچ سال رہے وہ بلا رہا ہے۔ اور بخارا جس میں اب چاہے ہیں وہ بلا رہا ہے۔ فی الحال یہ مشن
ہیں جنہیں فورا قائم کرنے کی ضرورت ہے اور ان کے قیام کے لئے ابھی سے کوشش شروع ہو
جانی ضروری ہے۔ امریکہ و بخارا، ایران ، کابل اور عرب یہ پانچ مشن بنتے ہیں۔ اور جو ان سے
پہلے مشن قائم ہیں وہ الگ ہیں۔ اور ان کے لئے بھی مبلغ بھیجنے کی ضرورت ہے۔ مثلاً ایک مشن
جو نائیجریا میں ہے۔ وہاں کے احمدی بار بار لکھتے ہیں کہ ہم تو بغیر تمہاری کوشش کے احمدی بن
گئے ہیں تم نے ہمارے لئے کوئی کوشش نہ کی تھی۔ لیکن اب کوئی مبلغ بھیجو جو ہمیں تعلیم دے
تا کہ ہم دوسروں کو احمدی بنا سکیں ۔ ان لوگوں نے کبھی کسی احمدی کا نام بھی نہیں سنا تھا۔ اتفاقاً
کہیں سے قادیان کا نام سن لیا اور یہاں خط لکھ دیا۔ اس کا جواب جب یہاں سے گیا تو احمد ی ہو
گئے اب وہاں مبلغ بھیجنے کی ضرورت ہے۔ غرض یہ نئے ملک ہیں جو ہمیں تبلیغ کے لئے بلا رہے
ہیں۔ ان میں تبلیغ کرنے کے لئے ہمیں کوشش کرنی پڑے گی۔ بعض لوگ کہتے تھے کہ انگلستان
میں مشن قائم کرنے کی وجہ سے جماعت پر بہت بوجھ پڑ گیا ہے۔ میں کہتا ہوں ٹھیک ہے وہ بوجھ
ہے لیکن یہ بھی یاد رہنا چاہئے کہ خدا سے عشق کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ کسی نے کہا ہے
ابتدائے عشق
ہے
روتا
ہے
کیا
آگے آگے دیکھئے ہوتا
ہے
کیا
ہے۔
تم لوگوں نے خدا سے محبت لگائی ہے۔ پس ابھی یہ کیا بوجھ ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے
کیا۔ دیکھو خدا تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ - (العنکبوت : ۳) کیا یہ ہو سکتا ہے کہ مسلمان صرف یہ کہکر چھوٹ جا جائیں کہ ہم ایمان
لے آئے اور انکا امتحان نہ لیا جائے۔ ہر گز نہیں۔ پس تم کو بھی اسی طرح بھٹیوں میں ڈالا جائیگا۔
اسی طرح تمہارے مالوں ، جانوں اور رشتہ داروں کو قربان کرنا پڑے گا۔ جس طرح تم سے پہلے
عرب کے بہادروں نے قربان کیا۔ اس وقت صرف سید عبد اللطیف صاحب کی شہادت کافی
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۵
خطاب جلسہ سالانہ نے امارچ ۱۹۱۹ء
نہیں بلکہ بہت سی شہادتوں کی ضرورت ہے۔ اور اب تمہیں وہاں جانا پڑے گا جہاں ممکن ہے
جانیں بھی دینی پڑیں۔ کیونکہ ہر جگہ تمہیں انگریزی حکومت نہیں ملے گی۔ بلکہ ایسے بھی ملک
ہوں گے : آگے جہاں تمہیں بیدردی سے قتل کر دینا روا رکھا جائے گا۔ مجھے کئی ایسے علاقوں کا علم ہے
جہاں عیسائیوں کی مشنری عورتیں قتل کی گئیں۔ لیکن وہاں اوروں نے جانا چھوڑ نہیں دیا بلکہ
پہلے سے بھی زیادہ گئی ہیں۔ پس جب عیسائیوں کی عورتیں مذہب کے لئے قتل ہونے کی کوئی
پرواہ نہیں کرتیں تو کیا ہمارے مرد اس کے لئے تیار نہ ہوں گے ؟ میں جانتا ہوں کہ ہزاروں تیار
ہوں گے ۔ مگر میں انہیں متنبہ کرتا ہوں کہ ابھی سے تیار ہو جائیں کیونکہ خدا تعالیٰ چاہتا ہے کہ
احمدیت کو تمام دنیا میں پھیلا دے۔ میں نہیں جانتا کہ وہ زمانہ کب آئے گا جب ساری دنیا میں
احمدیت پھیل جائے گی۔ لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ ایسا زمانہ آئے گا ضرور جو زندہ رہیں گے وہ
دیکھیں گے اور جو مرجائیں گے وہ آسمان آ۔ پر اس کا نظارہ ملاحظہ کر سکیں گے۔ کیونکہ نکہ اب اب : ہمارے
لئے کامیابیوں کے دروازے کھلنے والے ہیں اور وہ ضرور کھلیں گے۔ لیکن اپنے مالوں اپنی
جانوں اپنی عزتوں اپنی آبروؤں کے چڑھاوے چڑھا کر اپنے ملکوں میں اپنے وطنوں اپنے
عزیزوں اپنے رشتہ داروں کے چڑھاوے دے کر ۔ اور جس وقت یہ دروازے کھل جائیں
گے۔ اس وقت دنیا میں تمہاری وہ عزت اور وہ شان ہو گی کہ آج جو لوگ بڑے بڑے سمجھے
جاتے ہیں یہ یا ان کے پیچھے کھڑے ہونے والے تمہارے پاؤں کی خاک کو سرمہ بنانا اپنا فخر
سمجھیں گے۔ آج تم ذلیل سمجھے جاتے ہو تمہیں کوئی عزت حاصل نہیں لیکن وہ وقت آنے والا
ہے جب تمہارے ساتھ تعلق رکھنا لوگ اپنی عزت سمجھیں گے ۔ دیکھو حضرت ابو بکر رضی اللہ
عنہ کی اسلام سے پہلے کی کیا حالت تھی۔ جب آپ خلیفہ ہوئے آپ کے والد زندہ تھے۔ کسی
نے ان کو جا کر خبر دی کہ مبارک ہو ابو بکر خلیفہ ہو گیا۔ انہوں نے پوچھا۔ کونسا ابو بکر ؟ اس نے
کہا آپ کا بیٹا۔ اس پر بھی انہیں یقین نہ آیا اور کا انہ آیا اور کہا کوئی اور ہو گا۔ لیکن جب ان کو کو یقین دلایا
گیا۔ تو انہوں نے کہا اللہ اکبر - محمد اللیل اللہ کی بھی کیا شان ہے کہ ابو قحافہ کے بیٹے کو عربوں
نے اپنا سردار مان لیا ( البداية والنهاية جلد ۷ صفحه ۵۰ مطبوعہ بیروت ) غرض وہ ابو بکر جو
دنیا میں کوئی بڑی شان نہ رکا رکھتا تھا محمد ال کے طفیل اس قدر عزت پا گیا کہ اب بھی لاکھوں
انسان اس کی طرف اپنے آپ کو فخر کے ساتھ منسوب کرتے ہیں۔ پس تم آج ذلیل اور حقیر
سمجھے جاتے ہو مگر ان قربانیوں کے بعد تمہیں وہ عزت اور توقیر حاصل ہو گی جو چاند اور سورج کو
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۶
خطاب جلسہ سالانہ ۷ ۱ مارچ ۱۹۱۹ء
بھی حاصل نہیں۔ کیونکہ تم ہمیشہ کے لئے دنیا کو روشن کرنے کا باعث بنو گے اور حقیقت اور
صداقت تمہارے ذریعہ قائم ہوگی۔ آج تم دنیا کے سامنے جو بات پیش کرتے ہو۔ اس کی تم
سے سند طلب کی جاتی ہے۔ لیکن ایک زمانہ آئیگا جب کہ قرآن اور حدیث اور تحریرات
حضرت مسیح موعود کے بعد تمہارے قول پیش کئے اور مانے جائیں گے۔ پس خوب اچھی طرح
یاد رکھو کہ اسوقت جو کوششیں اور قربانیاں تم کرو گے ۔ وہ بے فائدہ نہیں جائیں گی بلکہ بڑے
بڑے عظیم الشان نتائج پیدا کریں گی۔ ہاں کرنی ضرور پڑیں گی اور جو کرنے کے لئے تیار نہیں ہو
گا وہ پیچھے ہٹا دیا جاوے گا۔ اور جو ٹھہر جائے گا وہ گرے گا اور گر گر کر پیس جائیگا۔ اس لئے اب
سلامت وہی رہ سکے گا جو خدا کی طرف بڑھ بڑھ کر قدم مارے گا اور آگے ہی آگے چلے گا۔ اور
جو کھڑا ہونا چاہے گا وہ کھڑا نہیں ہو سکے گا بلکہ مونہہ کے بل گر پڑے گا۔ پس آپ لوگوں کو
بالکل تیار ہو جانا چاہئے۔ کیونکہ دراصل وسیع کام کا زمانہ اب آیا ہے۔ اور اب کے اب آیا ہے۔ اور اب کام اتنا وسیع ہو
گا کہ دنیا حیران رہ جائے گی۔
۔
اس کے علاوہ میں اس بات کی طرف بھی توجہ دعوت الی اللہ ہر احمدی کا فرض ہے دلانا چاہتا ہوں کہ آپ لوگوں کا ذاتی طور پر بھی
فرض ہے کہ تبلیغ کریں۔ میرے نزدیک اگر کوئی شخص نیک نیتی کے ساتھ تبلیغ کے لئے کھڑا ہو
جائے۔ تو اسے ضرور توفیق مل جاتی ہے اور کامیابی حاصل ہو جاتی ہے۔ کچھ عرصہ کی بات ہے
میں نے ایک نکاح پڑھا جس کا مہر دس ہزار مقرر ہوا۔ نکاح پڑھوانے والے نے سمجھا کہ مہر
رواج کے طور پر ہے۔ کس نے لینا اور کس نے دیتا ہے۔ لیکن میں نے اسے کہا کہ اس کا ادا
کرنا ضروری ہے۔ تمہیں ضرور ادا کرنا چاہئے۔ اس پر اس نے کہا کہ میں نے ادا کرنے کی نیت
کر لی ہے۔ میں نے کہا کہ اگر تم نے نیت کرلی ہے تو خدا ادا کرنے کی ضرور توفیق دے گا۔
چنانچہ اس کے بعد پچیس تیس ہزار کی جائیداد اسے گورنمنٹ کی طرف سے مل گئی۔ تو جس بات
کی نیت خدا کے لئے کر لی جائے اس کے کرنے کی خدا تعالی توفیق عطا کر دیتا ہے۔ پس اگر ہر
ایک احمدی نیت کرلے کہ اگلے سال تک کم از کم از کم ایک احمدی احمدی بنانا ہے۔ اور اس اس پر پختہ پختہ طور سے
قائم رہے تو ضرور اسے کامیابی ہو گی۔ کیونکہ نیتوں کے پھل خدا تعالی ضرور دیتا ہے۔ پس تم
میں سے کوئی یہ مت سمجھے کہ وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ تم اپنے آپ کو کمزور مت سمجھو۔ بے شک
تم کمزور ہو مگر یہ بھی تو خیال کرو کہ تم وہ ہو جنہوں نے حق قبول کیا ہے۔ اور تمہارے بالمقابل
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۷
خطاب جلسہ سالانہ ۱۷ مارچ ۱۹۱۹ء
وہ ہیں جو حق سے بالکل بے علم اور انجان ہیں۔ پس اگر تم کم علم ہو تو کوئی حرج نہیں کیونکہ جن
کو تمہیں پڑھاتا ہے وہ تمہارے مقابلہ میں عشر عشیر بھی نہیں جانتے۔ اور پھر تمہیں ایک ایک
جلسہ پر اتنا علم دیدیا جاتا ہے کہ ہمارے مخال مخالفین مولوی پندرہ میں سال کیا ساری عمر میں بھی نہیں
دے سکتے۔ اور انہوں نے دینا بھی کیا ہے۔ ان کے پاس کچھ ہے ہی نہیں۔ جو کچھ ہم بیان کرتے
ہیں وہ اس کا عشر عشیر بھی بیان نہیں کر سکتے۔ وجہ یہ کہ ہم وہ بیان کرتے ہیں جو خدا تعالٰی ہمیں
سکھاتا ہے۔ لیکن وہ دوسروں کے اترے ہوئے پیراہن پہن کے کھڑے ہوئے ہیں۔ پس کسی کی
طاقت نہیں ہے کہ ہمارے علوم کا مقابلہ کر سکے لیکن اس میں ہماری کوئی خوبی نہیں ہم تو خدا
تعالٰی کے خاکسار بندے ہیں ہمیں جو کچھ دیا گیا ہے وہ اس نے اپنے فضل سے دیا ہے۔ پس جب
ہم پر اس قدر خدا کا فضل ہے اور اس فضل سے ہر ایک احمدی کو حصہ دیا جاتا ہے تو پھر ہر ایک کا
فرض ہے کہ تبلیغ کے فرض کو ادا کرے۔ کیا ہم نے حق کو قبول نہیں کیا۔ کیا صداقت ہمارے
پاس نہیں ہے۔ کیا مخالفین کے جھوٹے ہونے کے ہمارے پاس دلائل نہیں ہیں۔ اگر یہ سب
کچھ ہے تو پھر ہمارا چھوٹے سے چھوٹا آدمی انکے مولوی پر بھاری ہے کیونکہ اس کے ساتھ خدا
ہے۔ اور کون ہے جو خدا کا بوجھ اٹھا سکے۔ پس تم کوئی نکھی نکھرا اور بے کارشے کار ۔ نہیں ہو۔ تم کوئی
کوڑا کرکٹ نہیں ہو۔ خدا نے تو ہمیں یہ بتایا ہے کہ دنیا کی ہر ایک چھوٹی سے چھوٹی چیز کام کی
ہے اور تم تو وہ ہو جو سلسلہ کی بنیاد ہو۔ اور خدا نے تمہارے ذریعہ اپنا جلال ظاہر کرتا ہے۔ اگر
تم کسی کام کے نہیں ہو تم میں زندگی کی روح نہیں ہے تو کیا خدا مردوں کے ذریعہ اپنا جلال ظاہر
کرنا چاہتا ہے۔ نہیں تم میں بہت کچھ ہے اور تم بہت کچھ کر سکتے ہو ۔ اس لئے اگر تم ایمان کی
طاقت لے کر کھڑے ہو جاؤ تو پھر کوئی مولوی بھی تمہارا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ میں نے تو تجربہ کیا
ہے کہ وقت پر خدا تعالیٰ ایسے علوم عطا کر دیتا ہے جو پہلے نہیں آتے۔ اور ایسے دریا بہا دیتا ہے
کہ اس علم کے بڑے بڑے عالم بھی حیران رہ جاتے ہیں۔ پس اگر ہر سال ہر ایک احمدی یہ نیت
کرلے کہ که کم کم از از کم ایک شخص کو ہدایت کی طرف لانے کی کوشش کروں گا۔ تو خدا
سے لوگوں کو اس میں کامیاب ہونے کی توفیق دے گا اور جن کی نیت زیادہ خالص ہوگی انہیں
اور بھی زیادہ کامیاب کرے گا۔ پس چاہئے کہ ہر ایک احمدی پہلے دعا اور استخارہ کرے کہ یا اللہ !
فلاں فلاں شخص کو میں سمجھانے کی نیت کرتا ہوں تو مجھے اس کے سمجھانے اور اسے حق کے
قبول کرنے کی توفیق دے۔ اس کے بعد تبلیغ شروع کر دے۔
خدا تعالی بہت
انوار العلوم جلد ۴
۲۲۸
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ء
لیکچروں کے ذریعہ تبلیغ دوسری بات یہ ہے کہ ہر جگہ انجمنیں قائم کرو اور پیچروں کی مشق کرو اور دوسرے لوگوں کو اپنے لیکچروں : وں میں شامل کرو۔
یہ ہے کہ
احمد
لوگوں کو قادیان میں لانے کی کوشش ہو کہ سالانہ جلسہ پر یا دوسرے وقتوں میں غیر
احمدیوں کو یہاں لائے۔ کیا تم نہیں دیکھتے ہو کہ جو یہاں آجاتا ہے وہ خالی واپس نہیں جاتا۔
کیوں؟ جو شیر کی غار میں آجائے وہ پھر واپس نہیں جاسکتا۔ سوائے اس کے جسے خدا مردار قرار
دے کر پرے پھینک دے۔ کیونکہ شیر مردار نہیں کھایا کرتا۔ ایسا انسان کو تمہیں زندہ نظر آئے
لیکن خدا کے نزدیک مردہ ہوتا ہے۔ اس لئے وہ پھینک دیتا ہے عام لوگوں میں یہ بات مشہور
ہے کہ مرزا صاحب کو جارو آتا تھا۔ اور بعض لوگ تو کہتے تھے کہ ایک ایسا حلوا پکا کر کھلا دیتے
تھے کہ جسکے کھانے کے بعد انسان ان کی ہر ایک بات مان لیتا تھا۔ چنانچہ ایک مولوی کی نسبت
معلوم ہوا کہ وہ مختلف مقامات پر جا کر یہی وعظ کرتا تھا۔ اور اس نے اپنے ساتھ ایک آدمی رکھا
ہوا تھا۔ جو کھڑا ہو کر کہہ دیتا تھا کہ جو کچھ مولوی صاحب نے کہا ہے بالکل سچ ہے۔ اور یہ بھی
قصہ سناتا تھا کہ ہم چند آدمی مل کر قادیان گئے تھے جہاں ہمیں حلوا دیا گیا۔ اوروں نے تو کھا لیا
لیکن میں نے نہ کھایا۔ اس کے بعد رفتن منگوائی گئی۔ جس میں ہم کو بٹھا کر لے گئے ۔ باہر جا کر
مرزا صاحب نے مجھے مخاطب کر کے کہا۔ تم مجھے رسول مانو میں نے کہا میں نہیں مانتا۔ اس پر
انہوں نے مولوی حکیم نور الدین صاحب کی طرف دیکھ کر کہا کیا اسے حلوا نہیں دیا تھا۔ وہ
بیچارے ڈر گئے۔ اور کہنے لگے میں نے تو اسے اپنے ہاتھ سے حلوا دیا تھا۔ معلوم ہوتا ہے اس
نے کھایا نہیں اس کے بعد انہوں نے مجھے فٹن میں سے اتار دیا اور کہا یہاں سے اس وقت چلے
جاؤ ورنہ مار ڈالے جاؤ گے ۔ تو مخالفین ایک جھوٹے حلوے کا کھانا مشہور کرتے ہیں۔ مگر میں کہتا
ہوں ہاں واقع میں حضرت مرزا صاحب حلوا کھلایا کرتے تھے۔ اور ایسا حلوا کھلاتے تھے کہ پھر
کسی اور حلوے کا مزہ آتا ہی نہیں تھا۔ پھر کہتے ہیں آپ ساحر تھے ہم کہتے ہیں ہاں ساحر تھے اور
ایسا سحر کرتے تھے کہ باطل بالکل بھاگ جاتا تھا۔ ساحروں کے متعلق کہا جاتا ہے کہ انسانوں کو
بندر بنا دیتے ہیں۔ لیکن حضرت مرزا صاحب ایسے ساحر تھے کہ ان لوگوں کو جو یہودی صفت ہو
کر بندروں سے مشابہ ہو چکے تھے انسان بنا دیتے تھے ۔ پس ان لوگوں کو یہاں لانے کی کوشش
کرو۔ تاکہ انہیں ہدایت نصیب ہو۔ یہ صورت تبلیغ کے لئے بہت مفید ہے۔
انوار العلوم جلد ۴
۴۲۹
خطاب جلسہ سالانہ کے امارچ ۱۹۱۹ ء
اب چونکہ وقت زیادہ ہو گیا ہے اس
لئے
غیر احمدیوں سے رشتہ کرنے کے متعلق مختصر طور پر کچھ کہ کر ختم کرتا ہوں۔ مجھے
معلوم ہوا ہے کہ اب تک احمدی غیر احمدیوں کو رشتے دیتے ہیں دنیا میں کوئی انسان یہ پسند نہیں
کرتا کہ اپنی اولاد کو آگ میں دھکیل دے پھر تم لوگ اپنی لڑکیوں کو کیوں آگ میں ڈالتے ہو ۔
کیونکہ غیر احمدیوں میں رشتہ کرنا لڑکی کو غیر احمدی بنانا ہے پس اپنی اولاد کو اپنے ہاتھوں جہنم میں
نہ ڈالو اور اپنے آپ اسے تباہ نہ کرو۔ غیر احمدیوں کو رشتہ نہ دو بلکہ آپس میں کرو اس وقت
بہت سی لڑکیاں لڑکے ہماری جماعت میں بن بیا ہے موجود ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ غیر احمدی
غریب احمدیوں کو رشتہ نہیں دیتے ہاں جو آسودہ حال اور با حیثیت ہو اسے دے دیتے ہیں اور
افسوس ہے کہ احمدی بھی لیتے ہیں۔ حالانکہ انہیں چاہئے کہ جب غریب احمدیوں کو غیر احمدی
نہیں دیتے تو وہ بھی ان کی لڑکیاں نہ لیں ۔ کیونکہ اگر احمدی امیر غیر احمدیوں کے ہاں رشتے کر
لینگے۔ تو پھر احمدی امیروں کی لڑکیاں کہاں جائینگی۔ تو جہاں یہ ضروری ہے کہ غیر احمدیوں کو
لڑکیاں نہ دیجائیں وہاں یہ بھی ضروری ہے کہ جب تک کوئی خاص دینی فائدہ نہ ہو ان کی
لڑکیاں لی بھی نہ جائیں۔
پھر ایک نہایت ضروری بات نماز با جماعت ہے اس کے متعلق نماز با جماعت کے متعلق
میں نے ایک گذشتہ جلسہ پر بھی کہا تھا کہ نماز جماعت کے بغیر ہو
نہیں سکتی سب سے مشکل وقت نماز کا صبح اور عشاء کا ہے۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
نے ان کے متعلق فرمایا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں عشاء کی نماز میں اپنی جگہ اور کسی کو کھڑا
کر کے کچھ لوگوں کے سروں پر لکڑیوں کے گٹھے رکھ کر لیجاؤں۔ اور جو نماز کے لئے نہ آئے
ہوں ان کے گھروں میں آگ لگا کر انہیں بھسم کر دوں ، دول بخارى كتاب الخصومات باب اخراج
اهل المعاصي والخصوم من البيوت ویکھو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایسا رحیم انسان جس
نے مکہ فتح کر کے اپنے جانی دشمنوں کو کہدیا تھا لا تَشْرِیبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ - (زاد المعاد بلدا
صفحه ۴۲۴ مؤلفه ابن قیم مطبوعہ مطبع مینتہ مصر ) وہ عشاء کی نماز با جماعت نہ پڑھنے والوں کے متعلق کیا
کہتا ہے پس تم لوگ نماز باجماعت پڑھنے کی خاص کوشش کرو۔
ایک اور بات یہ ہے کہ مدرسہ احمدیہ دین کی اشاعت کے لئے قائم کیا گیا ہے اس کے لئے
جو آسودہ حال لوگ ہیں انہیں چاہئے کہ اپنا ایک ایک بچہ ضرور دیں۔ اس وقت تک ایسے