ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۳
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
(ترکی کی حالت زار پر تبصرہ اور مشورہ)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني

انوار العلوم جلد ۴
٣٣
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ
هو الناصر
مجھے کل سترہ ۱۷ تاریخ کو ایک مطبوعہ اعلان ملا ہے جس پر دستخط کرنے والوں میں سے
بعض ہندوستان کے سر بر آوردہ اصحاب بھی ہیں۔ اس اشتہار میں اس بات کا اظہار کیا گیا ہے کہ
ترکی حکومت کا مستقبل بحالت موجودہ سخت خطرہ میں ہے۔ اس لئے سب مسلمانوں کو مل کر
اس پر صدائے احتجاج بلند کرنی چاہئے تاکہ اصحاب حل و عقد کو معلوم ہو جائے کہ اس مسئلہ میں
مسلمانوں کو کیسی گہری دلچسپی اور لگاؤ ہے۔ یہ اشتہار مجھے بھی بھیجا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی
ایک مطبوعہ چٹھی سید ظہور احمد صاحب وکیل سیکرٹری مسلم کانفرنس کی طرف سے بھی مجھے ملی
ہے جس میں اس جلسہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے۔ اور اس پر مکرم جناب مولوی محمد
سلامت اللہ صاحب فرنگی محل نے بھی اپنی جانب سے شمولیت جلسہ کی تاکید کی ہے۔ چونکہ
میں بوجہ بیماری کے اور بوجہ اس کے کہ مجھے وہاں جانے میں کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا وہاں
بذات خود نہیں جا سکتا اس لئے میں بذریعہ اس تحریر کے جو اپنے قائمقاموں کے ہاتھ بھیجتا
ہوں اپنے خیالات کا اظہار کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اس مخلصانہ مشورہ پر کافی طور پر غور
کیا جاوے گا۔
ترکوں کے مستقبل کا سوال ایک ایسا سوال ہے کہ جس سے طبعاً ہر ایک مسلمان کہلانے
والے کو دلچسپی ہونی چاہئے اور ہے۔ اور جب تک ان سے ہمدردی کرنی اور ان کی موافقت
کرنی شریعت کے کسی اور حکم کے خلاف نہ آپڑے ضروری اور لازمی ہے۔ جب تک ترک
گورنمنٹ برطانیہ سے بر سر پیکار رہے مسلمانان ہند کی ایک کثیر تعداد ہتھیار بند ہو کر ان کے

انوار العلوم جلد ۴
۳۴
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
خلاف لڑتی رہی۔ اور شاید ہزاروں ترک مسلمانوں کے ہاتھوں سے مارے گئے ہوں گے۔ مگر یہ
ان کا فعل اس بات پر دلالت نہیں کرتا کہ ان کو ترکوں سے کسی قسم کا تعلق اور لگاؤ نہیں۔ بلکہ
صرف اس مسلمہ اصل کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ چھوٹی چیز بڑی چیز کے لئے قربان کی جاتی
ہے۔ چونکہ گورنمنٹ کی فرمانبرداری ان پر مذہباً فرض تھی اور وہ اس کے ممنون احسان تھے
انہوں نے اس وقت تک کہ گورنمنٹ برطانیہ کی ترکوں سے جنگ رہی اپنے اس مذہبی فرض
کے ماتحت گورنمنٹ برطانیہ کی خاطر اور امن کے قیام کے لئے ایک مسلمان کہلانے والی قوم
سے جنگ کی اور ان پر گولیاں چلا ئیں مگر جوں ہی جنگ ختم ہو گئی اور سلطنت برطانیہ کے
تعلقات ترکوں سے درست ہو گئے مسلمانوں کی طبعی ہمدردی پھر جوش میں آئی۔ اور اب ان
سے ہمدردی کرنا شرع و عرفاً کسی طرح ممنوع نہ تھا۔
پس اس میں کوئی شک نہیں کہ تمام عالم اسلام ترکوں کے مستقبل کی طرف افسوس اور
شک کی نگاہوں سے دیکھ رہا ہے۔ اور یہ بھی درست ہے کہ ان کی حکومت کا مٹا دینا یا ان کے
اختیارات کو محدود کر دینا ان کے دلوں کو سخت صدمہ پہنچائے گا۔ مگر اس کی یہ وجہ بیان کرنا کہ
سلطان ترکی خلیفہ المسلمین ہیں درست نہیں۔ کیونکہ بہت سے لوگ ان کو خلیفہ المسلمین نہیں
مانتے مگر پھر بھی ان سے ہمدردی رکھتے ہیں۔
علاوہ ازیں میرے نزدیک ایسے نازک وقت میں جبکہ اسلام کی ظاہری شان و شوکت سخت
خطرہ میں ہے۔ اس مسئلہ کو ایسے طور پر پیش کرنا کہ صرف ایک ہی خیال اور ایک ہی مذاق کے
لوگ اس میں شامل ہو سکیں سیاسی اصول کے بھی بر خلاف ہے۔ ہندوستان کے مسلمانوں کا ایک
معتد بہ حصہ شیعہ مذہب کے لوگوں کا ہے۔ اور سوائے بعض نہایت متعصب لوگوں کے تعلیم
یافتہ اور سمجھدار طبقہ ترکوں سے ہمدردی رکھتا ہے مگر وہ کسی طرح بھی سلطان ترکی کو خلیفہ
المسلمین ماننے کے لئے تیار نہیں۔ اسی طرح اہلحدیث میں سے گو بعض لوگ خلافت عثمانیہ کے
ماننے والے ہوں مگر اپنے اصول کے مطابق وہ لوگ بھی صحیح معنوں میں خلیفہ المسلمین سلطان کو
نہیں مانتے۔ ہماری احمد یہ جماعت تو کسی صورت میں بھی اس اصل کو قبول نہیں کر سکتی۔
کیونکہ اس کے نزدیک رسول اللہ ا کی قبل از وقت دی ہوئی اطلاعوں کے ماتحت آپ
کی صداقت کے قائم کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت مرزا غلام احمد صاحب کو اس زمانہ کے
لئے مسیح موعود اور مہدی مسعود بنا کر مسلمانوں کی ترقی اور قیام کے لئے مبعوث فرمایا تھا۔ اور

انوار العلوم جلد ۴
لدامي
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اس وقت وہی شخص خلافت کی مسند پر متمکن ہو سکتا ہے جو آپ کا متبع ہو۔ اور ا اور قریباً تمام کی تمام
جماعت احمد یہ اس وقت اس عاجز کے ہاتھ پر بیعت خلافت کر کے اس بات کا عملی ثبوت دے
چکی ہے کہ وہ کسی اور خلافت کے تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں۔ ان تینوں فرقوں کے علاوہ
اور فرقے بھی ہیں جو اسلام کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتے ہیں لیکن خلافت عثمانیہ کے
قائل نہیں۔ بلکہ خود اہل السنت والجماعت کہلانے والے لوگوں میں سے بھی ایک فریق ایسا
ہے جو خلافت عثمانیہ کو نہیں مانتا ور نہ کیوں کر ہو سکتا تھا کہ ایک شخص کو رسول کریم ال کا
صحیح جانشین تسلیم کر کے وہ اس کے خلاف تلوار اٹھاتے۔ پس اندریں حالات ایسے جلسہ کی بنیاد
جس میں ترکوں کے مستقبل کے متعلق تمام عالم اسلامی کی رائے کا اظہار مد نظر ہو ایسے اصول پر
رکھنی جنہیں سب فرقے تسلیم نہیں کر سکتے درست نہیں کیونکہ اس سے سوائے ضعف و
اختلال کے کوئی نتیجہ نہیں نکل سکتا۔
میرے نزدیک اس جلسہ کی بنیاد صرف یہ ہونی چاہئے کہ ایک مسلمان کہلانے والی سلطنت
کو جس کے سلطان کو مسلمانوں کا ایک حصہ خلیفہ بھی تسلیم کرتا ہے ہٹا دینا یا ریاستوں کی حیثیت
دینا ایک ایسا فعل ہے جسے ہر ایک فرقہ جو مسلمان کہلاتا ہے ناپسند کرتا ہے اور اس کا خیال بھی
اس پر گراں گزرتا ہے۔ اس صورت میں تمام فرقہ ہائے اسلام اس تحریک میں شامل ہو سکتے
ہیں باوجود اس کے کہ وہ خلافت عثمانیہ کے قائل نہ ہوں۔ بلکہ باوجود اس کے کہ وہ ایک
دوسرے کو کافر کہتے اور سمجھتے ہوں۔ اس اصل پر متحد ہو کر یک زبان ہو کر اپنے خیالات کا
اظہار کر سکتے ہیں۔ کیونکہ گو ایک فریق دوسرے کو کافر سمجھتا ہو مگر کیا اس میں کوئی شک ہے کہ
دنیا کی نظروں میں اسلام کے نام میں سب فرقے شریک ہیں۔ اور اسلام کی ظاہری شان و
شوکت کی ترقی یا اس کو صدمہ پہنچنا سب پر یکساں اثر ڈالتا ہے۔ جماعت احمدیہ کے نزدیک
ہمارے سلطان ملک معظم جارج خامس فرمانروائے حکومت برطانیہ ہیں۔ اور خلیفہ وقت
حضرت مسیح موعود کا صحیح جانشین یہ عاجز ہے۔ مگر باوجود اس کے جماعت احمد یہ اس وقت جب
که سلطنت برطانیہ کے مفاد اور اس کی عزت کے خلاف کوئی امر نہ ہو ترکوں کی سلطنت سے ہر
طرح ہمدردی رکھتی ہے۔ کیونکہ باوجود اختلاف عقیدہ رکھنے کے ان کی ترقی سے اسلام کے نام
کی عظمت ہے جس میں ہم دونوں شریک ہیں اس مخلصانہ مشورہ کے بعد میں تمام احباب کرام
سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگ اس طرح اتفاق کے ساتھ ایک مقام پر کھڑے ہو کر کام

انوار العلوم جلد ۴
۴۳۶
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
کرنے کے لئے تیار ہوں تو امید ہے کہ نہ صرف اس غرض کے لئے مفید ہو جس کے لئے یہ
جلسہ کیا گیا ہے۔ بلکہ آئندہ کے رہ کے لئے بھی بہت سے بابرکت نتائج پیدا کرے۔ پیدا کرے۔ تو یہ بات بھی آپ
لوگوں کو خوب اچھی طرح سمجھ لینی چاہئے کہ بڑے کام بڑی محنت اور بڑی قربانی چاہتے ہیں۔
حکومتوں کا فیصلہ جلسوں کے ساتھ نہیں ہوتا۔ نہ جلسے کسی کے خیالات کے صحیح ترجمان ہوتے
ہیں۔ بہت دفعہ لوگ جوش میں آکر چھوٹی چھوٹی باتوں کے لئے جلسے کر لیتے ہیں اور خوب
زوردار تقریریں کرتے ہیں مگر وہ تقریریں اور وہ اجتماع ان کے حقیقی خیالات کے ترجمان نہیں
ہوتے۔ کیونکہ ابھی زیادہ دن نہیں گزرتے کہ وہ اس امر کو بالکل فراموش کر کے خاموش بیٹھ
جاتے ہیں اور ان کی قوت عمل ان کے زور بیان کی تائید نہیں کرتی۔ وہ قوم کبھی کامیاب نہیں
ہو سکتی جو خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ اس اٹل قانون کو یاد نہیں رکھتی کہ ہر ایک کام کی تکمیل کے
لئے ایک وقت مقرر ہے اور ہر ایک کامیابی کے لئے ایک دروازہ ہے۔ جب تک اس وقت
تک جو اس کے لئے مقرر ہے صحیح ذرائع سے کوشش نہ کی جاوے کامیابی محال نہیں نا ممکن
ہے۔
پچھلی جنگ کو ہی ہم دیکھتے ہیں کہ باوجود بعض جلد بازوں کے اندازہ لگانے کے کہ چند ماہ
میں جنگ ختم ہو جائے گی۔ قریباً پانچ سال اس پر خرچ ہوئے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ کیونکہ
اس کے شعلے کسی نہ کسی جگہ اب تک بھی بھڑک اٹھتے ہیں۔ جن قوموں نے اس میں حصہ لیا
انہوں نے کس طرح کام کیا؟ یہ نہیں کہ ملک میں جلسہ کرکے اپنی حکومت کی تائید کر دی اور
اپنے کام سے فارغ ہو گئے۔ بلکہ عورت مرد ، بچے اور بوٹ اور بوڑھے ہر ایک نے نے الا ماشاء اللہ اپنا پورا
زور لگایا اور جو جنگ پر جاسکتے تھے وہ جنگ کے لئے نکل پڑے اور جو کسی نہ کسی وجہ سے لڑائی
کرنے سے
سے
معذور تھے انہوں نے دوسرے ایسے کام اختیار کر لئے جن ۔ نے جن سے جنگ پر جانے والوں
کو مدد ملے۔ اور ان کے کام میں آسانی پیدا ہو اور ان کی تکالیف میں کمی واقع ہو۔ اور ساڑھے
چار سال تک تمام افراد ملک نے رات کو رات نہیں سمجھا اور دن کو دن نہیں خیال کیا۔ اور
صرف وقت کی قربانی ہی نہیں کی بلکہ عقلمندوں نے اپنی عقل خرچ کی۔ مالداروں نے اپنے مال
گھروں سے نکال کر باہر پھینک دیئے اور جائداد والوں نے اپنی جائدادوں کو پیش کر دیا۔ غرض
ایک ہی نمایت و مدعا ان کے سامنے رہ گیا۔ باقی ہر ایک چیز ان کی نظروں میں بیچ ہو گئی تب جا کر
ایک فریق کو فتح نصیب ہوئی۔ مگر فتح کے بعد بھی وہ آرام سے نہیں بیٹھے صلح کی تکمیل کے لئے

۴۳۷
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
انوار العلوم جلد
۴
بھی جنگ میں حصہ لینے والی حکومتوں کے سینکٹروں آدمی دن اور رات محنت سے کام کر رہے
ہیں۔ اور اس بات کو خوب محسوس کرتے ہیں کہ بہت سے نادان میدان جنگ میں فتح پا کر صلح
کے کمرہ میں شکست کھا جایا کرتے ہیں۔ ہر ایک قوم اپنے فوائد پر نظر جمائے بیٹھی ہے اور ایک
لحظہ کے لئے ان کو آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیتی۔ اور اس قدر قربانیوں کے بعد وہ اس
امر کو برداشت بھی کب کر سکتی ہے کہ وہ فوائد جو اس کا حق ہیں یا جن کا حاصل کرنا وہ اپنا حق
سمجھتی ہے یوں ہی اس کے ہاتھوں سے نکل جاویں۔
پس اس کام کام : میں ہاتھ ڈالنے سے پہلے آپ لوگوں کو سمجھ لینا چاہئے کہ یہ یہ کام معمولی کام
نہیں ہے۔ ترکوں نے میدان جنگ میں شکست کھائی ہے اور اب وہ مغلوب و مفتوح قوم کی
حیثیت میں ہیں۔ ان پر فتح پانے والے ان کے مقبوضہ ممالک کو اپنا جائز حق سمجھتے ہیں اور ان کو
آپس میں تقسیم کر لینا یا ان یا ان کی حکومت میں اپنے منشاء کے ماتحت تبدیلی کر دینا ان کے نزدیک
عدل و انصاف کے بالکل مطابق ہے۔ پس وہ کسی قوم یا کسی فرقہ کے کہنے سے اپنے حقوق کو
نہیں چھوڑ سکتے۔ ان کو اس بات پر آمادہ کرنا کہ وہ ترکوں کی سابقہ مملکت کو بلا کسی تبدیلی کے
چھوڑ دیں یا تبدیلی کریں تو بہت کم شیر کے مونہہ سے اس کا شکار چھڑانے سے بہت زیادہ
مشکل ہے۔ ہم اس ملک میں دیکھتے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے حق کے لئے قومیں آپس میں لڑتی
ہیں اور اس کو چھوڑنے پر تیار نہیں ہوتیں۔ تو ایک سلطنت کے معاملہ میں اور پھر ایسی سلطنت
کے معاملہ میں جس کا قیام ان کے نزدیک ان کی تہذیب کی حیات و موت کا سوال ہے کانفرنس
صلح میں بیٹھنے والی اقوام سے یہ امید کیوں کر کی جا سکتی ہے کہ وہ ہمارے جلسوں یا ہماری
تقریروں سے متأثر ہو کر اپنے مزعومہ حقوق سے فورا دستبردار ہو جاویں۔ اس کے لئے کوشش
کی ضرورت ہے اور محنت کی حاجت ہے ۔ پھر کوشش و محنت بھی ں وہ جو جوانوں کو بوڑھا کر دے
اصول اتحاد پر مبنی ہو اور سوچ سمجھ کر صحیح ذرائع سے کی جاوے اور اس میں مال و وقت کی قربانی
سے دریغ نہ کیا جاوے۔ جب کہ وہ لوگ جو پہلے سے آپس میں معاہدات کر چکے ہیں جو
اتحادیوں کی حیثیت رکھتے ہیں جو ایک مذہب وملت کے ساتھ تعلق رکھتے ہیں ایک قسم کی
تہذیب کے اثر کے نیچے ہیں ان معاملات کے تصفیہ کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ایک مقام پر
جمع ہیں۔ اور ہزاروں نہیں لاکھوں اپنے اپنے گھروں میں اس کام کو ٹھیک طور پر سرانجام دینے
میں مشغول ہیں۔ کمیشن مقرر کرتے ہیں سب کمیٹیاں بٹھاتے ہیں ہر قسم کے علوم و فنون کے

انوار العلوم جلد ۴
۲۳۸
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
ماہروں سے مشورہ لیتے ہیں آسانی سے فیصلہ نہیں کر سکتے اور ایک ایک سوال کے حل کرنے پر
مینوں لگا دیتے ہیں۔ تو سیاسی نقطہ خیال سے بے تعلق ایک دوسرے مذہب کی پیرو ایک
دوسری تہذیب کی دلدادہ دنیاوی طور پر کمزور اور ناتواں جماعت کی کمزور آواز کو مفید اور با اثر
بنانے کے لئے کس قدر سعی اور کوشش کی ضرورت ہے ؟ اگر اس جلسہ کے منعقد کرنے والے
اور اس میں شمولیت کرنے والے اس محنت کی برداشت کی طاقت رکھتے ہیں اور اس بوجھ کے
اٹھانے کے لئے بخوشی دل تیار ہیں۔ تو پھر یہ سوال باقی رہ جاتا ہے کہ اس کام کے سرانجام دینے
کا ذریعہ کیا ہے ؟
اس تیسرے امر کے متعلق جو کچھ میری رائے ہے اور جس کی پابند تمام جماعت احمد یہ ہے
وہ تمام احباب کرام کے غور کے لئے ذیل میں درج کر دیتا ہوں۔
میرے نزدیک اس کام کے لئے سعی کرنے سے پہلے مسلمانوں کو اس امر کو خوب اچھی
طرح سمجھ لینا چاہئے کہ ترکوں کے مستقبل کے متعلق فیصلہ جن طاقتوں نے کرنا ہے۔ ان میں
سے صرف حکومت برطانیہ ہی ایک ایسی طاقت ہے جسے ترکوں کے مفاد سے دلچسپی ہے۔ اور جو
ان کی ایک حد تک مدد کرنا چاہتی ہے۔ اور جس کے وزراء نہایت محنت سے ان خیالات سے جو
ترکوں کے مستقبل کے متعلق مسلمانوں کے دلوں میں موجزن ہیں صلح کی کانفرنس کو مطلع
کر رہے ہیں۔ حکومت حجاز کی تائید اور نصرت بھی صلح کی کانفرنس میں حکومت برطانیہ ہی کر
رہی ہے۔ اور اس کا اعتراف حکومت حجاز کا نیم سرکاری اخبار ” قبلہ " کئی بار کر چکا ہے۔ پس
اپنے تمام اعمال میں مسلمانوں کو برطانیہ کے اس احسان کو مد نظر رکھنا چاہئے تا ایسا نہ ہو کہ وہ
اپنے جوش میں اس دوست کو بھی اپنے ہاتھوں سے کھو دیں۔ اور احسان فراموشی کے جرم کے
مرتب ہوں۔ حکومت برطانیہ مسلمان نہیں کہ مذہباً وہ ترکوں کی ہمدرد ہو۔ نہ سیاسی طور پر
ترکوں کی تباہی اس کے مفاد پر کوئی اثر ڈال سکتی ہے کیونکہ اس نے ترکوں سے جنگ کر کے دیکھ
لیا ہے کہ بین اسلامزم کا خطرہ ایک خیالی خطرہ ہے ۔ وہ وہ اگر ترکوں سے ہمدردی رکھتی ہے تو
محض اپنی مسلمان رعایا کے جذبات اور احساسات کے خیال سے ۔ پس جس قدر بھی وہ ہمدردی
کرتی ہے مسلمانوں کو اس کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ ے۔ اور ایک دوست کے طور پر اس طور پر اس کی قدر کرنی
چاہئے۔ اور یاد رکھنا چاہئے کہ اگر ایک طرف حکومت برطانیہ پر یہ فرض ہے کہ وہ ہمارے
احساسات کا خیال رکھے تو دوسری تو دوسری طرف حکومت برطانیہ پر ان دو سری ! سری اقوام کے احساسات کا
-

انوار العلوم جلد ۴
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
خیال رکھنا بھی فرض ہے جو جنگ میں اس کے ساتھ شامل ہوئیں۔ اور جن کے سپاہی برطانیہ
کے سپاہیوں کے دوش بدوش اسی طرح لڑے جس طرح مسلمان سپاہی بلکہ مسلمانوں سے بھی
زیادہ تعداد میں۔ اور اس جنگ کو فاتحانہ رنگ میں ختم کرنے کے لئے انہوں نے اپنے اموال
اس سے بہت زیادہ خرچ کئے جس قدر کہ مسلمانوں نے۔ پس مسلمانوں کے احساسات کا خیال
رکھنے کے ساتھ حکومت برطانیہ اگر ضروری سمجھتی ہے کہ ان اقوام کے خیالات کا خیال بھی
رکھے تو ہمیں اس کی مجبوری کو سمجھنا چاہئے۔ اور اس کی مشکلات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
علاوہ ازیں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ اس جنگ کے ابتدائی ایام میں امریکہ کے شامل
ہونے سے پہلے اتحادیوں میں بعض معاہدات ہوئے تھے ۔ جن کے پورا کرنے پر بعض طاقتیں
برطانیہ پر زور دیتی ہیں اور اس مشکل کی وجہ سے بھی برطانیہ اس طرح سے مسلمانوں کے
خیالات کی ترجمانی نہیں کر سکتا جس طرح کہ مسلمان اس سے امید رکھتے ہیں۔ پس اس کام کے
شروع کرتے وقت اس امر کا فیصلہ کر لینا چاہئے کہ نہ تو کوئی ایسا ایجی ٹیشن پھیلایا جارے اور نہ
دوسروں کو پھیلانے کی اجازت دی جارے جن میں لوگوں کے ذہن میں یہ بات آوے کہ
برطانیہ مسلمانوں کے ساتھ مناسب برتاؤ نہیں کرتا اور ان کے حقوق کی کافی حفاظت سے غافل
ہے کیونکہ غفلت اور لاپرواہی بالکل اور چیز ہیں اور مشکلات اور چیز۔ مسلمانوں کی تمام
کوششیں برطانیہ کا ہاتھ مضبوط کرنے میں خرچ ہونی چاہئیں نہ کہ اس کو گھر میں مشکل ڈال
دینے میں۔ اس بات کو خاص طور پر یاد رکھنے کی اس لئے ضرورت ہے کہ بعض خود غرض لوگ
ایسے موقعوں سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے عادی ہوتے ہیں۔ اور التجاء کو دھمکی اور مخلصانہ
اصرار کو معاندانہ دباؤ سے بدل دیتے ہیں۔ میرے نزدیک برطانیہ جب کہ پہلے ہی مسلمانوں کے
احساسات کی ترجمانی کر رہا ہے تو اس کی اس کوشش کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مسلمانوں کو صرف
اس سے یہ درخواست کرنی چاہئے کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ زور دے ۔ بے شک بعض معاہدات
اس کے راستہ میں روک ہیں۔ مگر ہر انصاف پسند برطانوی مدتیر پر یہ بات واضح کر دینی چاہئے کہ
ایسے معاہدات جن میں کوئی اخلاقی نقص ہو معاہدات کہلانے کے مستحق نہیں ہیں۔ انسان سے
غلطی ہوتی ہے مگر اس غلطی پر مصر ہونا انسان کا کام نہیں۔ اگر کوئی شخص کسی کو ایک چیز دینے کا
معاہدہ کرتا ہے اور بعد میں اسے معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس کا مال نہیں ہے تو وہ اس معاہدہ کا پابند
رہنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ نہ اخلاق اسے اس معاہدہ کی پابندی کرنے کی کوشش کرنی

انوار العلوم جلد ۴
۴۴۰
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
چاہئے۔ بے شک برطانیہ نے بعض اقوام سے ترکوں کے بعض علاقوں کے متعلق ایسے
معاہدات کئے ہیں کہ وہ ان حکومتوں کے زیر حفاظت رکھے جاویں گے مگر جب کہ ان علاقہ جات
کے باشندے خود اس امر کو پسند نہ کرتے ہوں اور جب کہ اس امر کا فیصلہ کر دیا گیا ہو کہ
کسی ملک کے انتظام میں اس کے باشندوں کی آراء کا بھی ایسے حالات میں کہ کسی قسم کے ظلم کا
خطرہ نہ ہو خیال رکھا جاوے گا کوئی وجہ نہیں کہ ان کو دوسری حکومتوں کے سپرد کر دیا جاوے ۔
جن کے نیچے رہنا ان کو نہ صرف ناپسند ہی ہے ، بلکہ خطرہ ہے کہ ان کے مذہبی احساسات کو بھی
اس طرح صدمہ پہنچے۔ یورپ بے شک تعلیم ظاہری میں بڑھا ہوا ہے مگر سب یورپ انگریزوں
کی طرح مذہبی آزادی کے اصول پر قائم نہیں ایسی مثالیں موجود ہیں کہ بعض یوروپین اقوام
نے جبرا مذہب میں دخل دیا ہے اور زبردستی عقائد میں تبدیلی کروانی چاہی ہے۔ طرابلس اور
حرب بلقان کے واقعات جو خود انگریز نامہ نگاروں نے لکھے ہیں دلالت کرتے ہیں کہ برطانیہ عظمیٰ
کو تمام اہل یورپ کو اپنے جیسا مہذب خیال نہیں کرنا چاہئے۔ غرض دلائل اور براہین سے
برطانیہ عظمیٰ کے اصحاب حل و عقد کو سمجھانا چاہئے کہ اس بارہ میں مسلمانوں کے خیالات حق پر
مبنی ہیں اور انگلستان کی عام رائے کو اصل حالات سے واقف کرنا چاہئے۔ اور برطانیہ کی قدیم
انصاف پسندی کو دیکھتے ہوئے یقین رکھنا چاہئے کہ برطانیہ اپنی طاقت کے مطابق مسلمانوں کے
احساسات کا خیال رکھنے میں کو تاہی نہیں کرے گا۔ اور ایسے امور سے بکلی پر ہیز کیا جاوے
جن سے عوام میں کوئی غلط فہمی پیدا ہو یا نا مناسب جوش پیدا ہو۔ کیونکہ اس صورت میں حکام کی
توجہ زیادہ تر اندرونی انتظام کی طرف مبذول ہو جاوے گی۔ اور اگر ایسے حالات میں وہ
مسلمانوں کے احساسات کی تصویر پورے طور پر ان لوگوں کے سامنے نہ کھینچ سکیں جو اس وقت
ترکی حکومت کے مستقبل پر غور کرنے کے لئے بیٹھے ہیں تو اس کا الزام خود مسلمانوں پر ہو گا نہ
کسی اور پر۔ میرے نزدیک مناسب ہے کہ جہاں اس امر پر زور دیا جاوے کہ برطانیہ مسلمانوں
کے خیالات کی پہلے سے زیادہ تائید کرے وہاں عامتہ الناس کو اس امر سے بھی واقف کیا جاوے
کہ برطانیہ اب تک بہت کچھ کوشش کر چکا ہے اور کوشش کر رہا ہے جیسا کہ حکومت حجاز کی
گواہی سے صاف طور پر عیاں ہے۔
دوسرا امر اس کوشش کو کامیاب بنانے کے لئے یہ ضروری ہے کہ مسلمان حکومت حجاز کا
سوال بیچ میں سے بالکل اٹھا دیں۔ عربوں نے غیر اقوام کی حکومتوں کے ماتحت اپنی زبان اور
فرض

انوار العلوم جلد ۴
۴۴۱
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اپنے تمدن کے متعلق جو کچھ نقصان اٹھایا ہے وہ مخفی امر نہیں ہے۔ اور ہر ایک شخص جو ان
ممالک کے حالات سے آگاہ ہے اس امر سے واقف ہے۔ اور پھر عربوں نے جو کچھ قربانی اس
آزادی کے حصول کے لئے کی ہے وہ بھی چھپی ہوئی بات نہیں۔ عرب کی غیرت قومی جوش مار
رہی ہے اور اس کی حریت کی رگ پھڑک رہی ہے۔ انہیں اب کسی صورت میں ان کی مرضی
کے خلاف ترکوں کے ساتھ وابستہ نہیں کیا جا سکتا۔ تیرہ سو سال کے بعد اب وہ پھر اپنی
چار دیواری کا آپ حاکم بنا ہے۔ اور اپنے حسن انتظام اور عدل و انصاف سے اس نے اپنے حق
کو ثابت کر دیا ہے۔ اس کے متعلق کوئی نئی تجویز نہ کامیاب ہو سکتی ہے نہ کوئی معقول انسان
اس کو قبول کر سکتا ہے نہ عرب اسے ماننے کے لئے تیار ہے۔ حجاز کا آزاد رہنا ہی اب اسلام کے
لئے مفید ہے ۔ وہ وہ نسبت ترکی سلطنت کا جزو ہونے کے علیحدہ حکومت کے رنگ میں زیادہ مفید
ہے۔ مقامات مقدسہ کا ایک چھوٹی اور نظر طمع سے بچی ہوئی سلطنت میں رہنا بہت بہتر ہے۔ پس
اس سوال کو ہمیشہ کے لئے فیصل شدہ خیال کرنا چاہئے۔
تیسری ضروری بات یہ ہے ہے کہ مناسب مشورہ کے بعد اس غرض کے لئے ایک کونسل مقرر
کی جاوے جس کا کام ترکی حکومت کی ہمدردی کو عملی جامہ پہنانا ہو ۔ صرف جلسوں اور لیکچروں
سے کام نہیں چل سکتا نہ روپیہ جمع کر کے اشتہاروں اور ٹریکٹوں کے شائع کرنے سے نہ
انگلستان کی کمیٹی کو روپیہ بھیجنے سے بلکہ ایک باقاعدہ جد وجہد سے جو دنیا کے تمام ممالک میں اس
امر کے انجام دینے کے لئے کی جاوے۔ یہ زمانہ علمی زمانہ ہے اور لوگ ہر ایک بات کے لئے
دلیل طلب کرتے ہیں۔ پس ضروری ہے کہ اپنے مدعا کی تائید کے لئے دلائل جمع کئے جائیں۔
اور جن لوگوں کے اختیار میں ان امور کا فیصلہ ہے ان کو دلائل کے زور سے منوایا جائے تلوار
کے ساتھ ساڑھے چار سال میں پچھلی جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ لیکن تلوار ایک دم میں دشمن کا
فیصلہ کر دیتی ہے۔ دلیل ایک دم میں کسی کے دل کو نہیں پھیرتی اس کے لئے زیادہ محنت کی
ضرورت ہے۔ گو یہ فرق ضرور ہے کہ ایک تلوار چند محدود آدمیوں کے مقابلہ میں چلائی جاسکتی
ہے۔ لیکن دلیل ایک وقت میں کئی ہزار بلکہ لاکھ آدمی کے سامنے پیش کی جاسکتی ہے۔ پس اس
مشکل کام کو پورا کرنے کے لئے باقاعدہ انتظام ہونا چاہئے۔ اور اسی طرح سنجیدگی سے کام کرنا
چاہئے جس طرح کہ دوسری اقوام کر رہی ہیں۔ بے فائدہ کام دانا کا کام نہیں اور اس کے کرنے
سے اس کا نہ کرنا اچھا ہے۔ یہ یاد رکھنا چاہئے کہ برطانیہ اگر پورے طور پر مسلمانوں کے خیالات

انوار العلوم جلد ۴
۳۳۲
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
سے متفق بھی ہو جاوے تب بھی صلح کی کانفرنس میں صرف برطانیہ ہی کے نمائندہ نہیں بیٹھتے اس
میں اور بہت سی طاقتوں کے نمائندہ بھی شامل ہیں۔ امریکہ اپنے حق اولیت پر مصر ہے۔ فرانس
اپنی قربانیوں کو پیش کر رہا ہے۔ اٹلی اپنی مظلومیت کا مظہر ہے۔ جاپان اور چین خواہ اس سوال
سے بے تعلق ہوں مگر چین کو امریکہ کی ہمدردی حاصل کرنی ضروری ہے۔ اور امریکہ یونان
کے قدیم دعوؤں کی تائید میں اپنا سارا زور لگا رہا ہے۔ اور ان حکومتوں میں یہ بحث نہیں کہ
ترکوں کو کس قدر ملک دیا جاوے۔ بلکہ اس سوال پر بحث ہے کہ ترک اطالین وصایہ کے نیچے
رہیں یا یونانی کے۔ حتی کہ ترکوں میں سے ایک جماعت نے اس ڈر سے کہ ہمیں کہیں اٹلی یا
یونان کے ماتحت نہ کر دیں خود یہ تحریک شروع کر دی ہے کہ اگر کسی کے زیر حفاظت ہمیں رکھنا
ہی ہے تو انگریزوں کے ماتحت رکھو کہ ہمارا دین دین اور مذہب تو برباد نہ ہو۔ برباد نہ ہو۔ پس اتنی اقوام کے
مقابلہ میں ایک انگریزی آواز کیا اثر پیدا کر سکتی ہے۔ فرانس شام پر قبضہ نہیں کر سکتا جب تک
اناطولیہ اٹلی کو نہ دلوائے۔ اور امریکہ اپنے معیار انصاف کو ثابت نہیں کر سکتا جب تک کہ
ترکوں کو کسی نہ کسی یوروپین حکومت کے وصالیہ میں نہ رکھے ۔ اگر بلغاریہ کو سمندر تک راستہ
دینا ضروری ہے۔ تو یونان کو اس کی حق تلفی کے بدلہ میں کوئی نہ کوئی اور علاقہ ملنا واجبات میں
سے ہے۔ پس ایک انار و صد بیمار کا معاملہ ۔ ہے۔ برطانیہ کرے تو کیا کرے۔ ہم اسے کیا مشورہ
سکتے ہیں ہیں کہ وہ اس امر پر زور دے کہ ترکوں سے بھی انسانوں کا سا سلوک کیا جاوے۔
یہ وہ پہلے سے کر رہا ہے۔ ترکوں کے علاقہ میں فساد ہونے پر اگر فرانسیسی اخبارات اپنا راستہ
صاف کرنے کے لئے سب الزام عربوں پر لگاتے ہیں تو برطانیہ کے اخبارات ہی ہیں جو عربوں کا
ساتھ دیتے ہیں۔ برطانیہ کو یہ مشورہ دیا جا سکتا ہے نہ اس مشورہ پر عمل ممکن ہے کہ وہ اس
مسئلہ کے متعلق تمام ڈول کو جنگ کی دھمکی دے۔ اس کے نقطہ خیال سے یہ بات حد درجہ کی
بے شرمی میں داخل ہو گی۔ اگر وہ ان اقوام سے جو ابھی ایک سال نہیں گزرا کہ اس کے دوش
بدوش اس کے اور تہذیب و تمدن کے دشمنوں سے جنگ کر رہی تھیں ایک ایسی حکومت کے
بدلہ جو اس کی دشمن تھی جنگ شروع کر دے۔ اور پھر کون سی عقل اس کو تسلیم کر سکتی ہے کہ حکومت
برطانیہ باوجود اپنی اس قدر طاقت و عظمت کے اس قدر طاقتوں کے مجموعہ سے جنگ کر سکتی ہے
یہ زمانہ حقائق کا ہے تخیلات سے اس وقت کام نہیں چل سکتا۔
پس اگر اس امر میں کامیاب ہونے کی کوئی امید ہو سکتی ہے تو صرف اس طرح کہ ان دیگر
دے

انوار العلوم جلد ۴
۴۴۳
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اقوام کی رائے بھی بدلی جاوے جو اس وقت صلح کی کانفرنس میں حصہ لے رہی ہیں۔ خصوصاً
امریکہ اور فرانس کی۔ اگر ان دونوں ملکوں کی رائے بدلی جائے تو پھر کوئی مشکل نہیں رہتی۔
مگر ایسی کوئی کوشش کرنے سے پہلے یہ سوال حل کرنا چاہئے کہ ان اقوام کو ترکی سے اس
قدر نفرت کیوں ہے؟ کیونکہ جو خیالات ان کے ان فیصلوں کے محرک ہیں۔ انہی کے دور کرنے
سے کامیابی ہو سکتی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں کہ جرمن قوم جو جنگ کی اصل بانی ہے اور جس نے
جنگ کے دوران میں انسانیت اور آدمیت کے تمام اصول کو پامال کر دیا تھا وہ صرف ایک چھوٹا
سا ٹکڑا جو وہ بھی فرانس سے لیا ہوا تھا چھوڑ کر اور کسی قدر علاقہ پولینڈ کا آزاد کر کے پھر اس
طرح اپنے ملک پر قابض ہے۔ آسٹریا جو اس جنگ کا بانی تھا اپنے ملک میں اسی طرح حکومت کر
رہا ہے اور صرف ان غیر علاقوں کو جو اس سے خود جدا ہونا چاہتے تھے جدا ہونے کی اجازت دی
گئی ہے۔ بلغاریہ باوجود انتہائی درجہ کے مظالم اور غداری اور معاہدہ شکنی کے اپنے ملک پر
قابض ہی نہیں بلکہ اسے سمندر کی طرف راستہ دینے کی تجاویز ہو رہی ہیں۔ رومانیہ نے تین
دفعہ ادھر سے ادھر پہلو بدلا مگر اور زیادہ علاقہ کا حق دار قرار دیا گیا ہے۔ لیکن ترک جس نے خود
یوروپین طاقتوں کے اقوال کے مطابق مجبور ہو کر جرمن دباؤ کے نیچے جنگ کی تھی۔ اور جس
نے جنگ کے دوران میں نہایت شرافت نہایت دلیری اور بہادری سے کام کیا تھا اور بحیثیت
قوم کسی قسم کا ظلم نہیں کیا اس کو ناقابل حکومت قرار دیا جا کر نہ صرف یہ کہ اسے اس کے
دوسرے مقبوضات سے محروم رکھا جاتا ہے بلکہ جس ملک میں وہ بستا ہے اور دوسری آبادی اس
قدر کم ہے کہ نہ ہونے کے برابر ہے اس میں بھی اس کی حکومت کو مٹانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
اور کم سے کم اسے کسی دوسرے کے اقتدار کے نیچے رکھنا تو ایک ایسی ضرورت سمجھی جاتی ہے
کہ اس کے بغیر چارہ ہی نہیں۔
کہا جاتا ہے کہ آرمینیا کے قتل عام اس کی اصل وجہ ہیں۔ اور مسلمان اس اعتراض کا
جواب دینے کی طرف سرعت سے متوجہ ہوتا ہے۔ مگر قطع نظر اس کے کہ یہ الزام خود ثبوت
طلب ہے۔ کیونکہ ہسپانیہ میں بعض مسیحیوں کا خود ان کی مساجد میں جاکر ان کے دین کی ہتک
کرنا اور بعض دفعہ کسی جوشیلے کے ہاتھ سے مارا جانا اور پھر اس کی قوم کا اسے مسلمانوں کا ظلم
قرار دے کر یورپ میں شور مچانا اور اسی قسم کے اور واقعات موجود ہیں جو ایسے الزامات کو غور
و تحقیق کے بعد قبول کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ لیکن ان کو صحیح تسلیم کر کے بھی دیکھا جاتا ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی