ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
マママ
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اسی قسم کے مظالم اور حکومتوں میں بھی ہیں۔ روس میں جو کچھ یہود سے ہوتا رہا ہے وہ آرمینیا
کے قتل عام سے کم نہیں بلکہ بہت زیادہ ہے۔ اب بولشویک جو کچھ کر رہے ہیں۔ سب دنیا اس
پر انگشت بدندان ہے۔ ہزاروں نہیں لاکھوں آدمی انہوں نے قتل کر دیتے ہیں۔ اور ایسے
مظالم سے سے کام کام لیتے لیتے ۔ ہیں کہ عقل دنگ ہو جاتی ہے اور طبیعت صحیح تسلیم کرنے نے ۔ سے رکتی ہے۔ مگر
باوجود اس کے واقعات کا انکار نہیں کیا جا سکتا۔ مگر وہی حکومتیں جو ترکی سلطنت کے قیام کے
خلاف ہیں روس کے ملک میں دخل دینے سے نہ صرف یہ کہ خود علیحدہ ہیں بلکہ برطانیہ جو اس
ظلم کو برداشت نہیں کر سکتا اس کے راستہ میں بھی روک ڈالتی ہیں۔ اور عملی مدد تو الگ رہی
روس کا بائیکاٹ تک کرنے کے لئے تیار نہیں۔ امریکہ جو اس وقت لوائے حریت کا حامل ہے
اور سب سے زیادہ انصاف و عدل کا د ا دعویٰ کرتا ہے۔ اور اسی وجہ سے پریا پریذیڈنٹ ولسن کہتا ہے
کہ اگر اس جنگ کے بعد ترکی حکومت قائم رہے تو گویا اس جنگ کی غرض ہی فوت ہو گئی۔ خود
اس کے ملک میں ہم دیکھتے ہیں کہ مذہب کے وسیع اختلافات کی وجہ سے نہیں، کالے اور
گورے رنگ کے فرق سے ایسے ایسے مظالم ہو جاتے ہیں کہ حیرت آتی ہے۔ ابھی زیادہ عرصہ
نہیں گزرا کہ وکسبرگ میں لائڈ کلے نامی ایک انیس سالہ حبشی لڑکا جو کسی الزام کے ماتحت
حوالات میں تھا اور جو بعد کی تحقیق سے بالکل بے گناہ ثابت ہوا اسے عام آبادی نے قید خانہ توڑ
کر نکال لیا۔ اور پندرہ سو اور پندرہ سو شہری اسے عذاب دینے کے لئے جمع ہوئے ۔ ایک درخت پر اسے لڑکا
دیا گیا اور بالکل ننگا کر دیا گیا۔ بعض نے مشورہ دیا کہ اسے قتل کر دیا جاوے۔ مگر دوسروں نے کہا
نہیں اسے آہستہ آہستہ مرنے دو۔ اور پہلے مٹی کا تیل اس کے بدن کو ملا گیا۔ پھر لکڑیوں کا انبار
لگا کر پڑول او پر ڈال کر اسے جلایا گیا۔ اس کے چیخنے اور چلانے اور آہ و فریاد کرنے کو ایک
پُر لطف تماشہ سمجھ کر عورت و مرد نے ڈیڑھ گھنٹہ تک یہ نظارہ دیکھا۔ اور جب اس کی لاش
اتاری گئی تو وہ رسیاں جس سے وہ بندھا ہوا تھا ان کے ٹکڑے بطور یادگار کے لوگوں نے اپنے
پاس رکھے۔ اور اس درخت کو جس سے وہ لٹکایا گیا تھا ایک مقدس یادگار قرار دیا گیا۔ پھر ابھی
پچھلے ماہ میں ہی نسکیگو میں جیشیوں پر جو کچھ ظلم کئے گئے ہیں اخبارات میں شائع ہوتے ہی رہے
ہیں اس کی وجہ کیا تھی؟ صرف یہ کہ ایک حبشی لڑکا جھیل کے کنارہ پر غلطی سے اس حصہ پر چلا
گیا تھا جو سفید رنگ کی آبادی کے لئے مخصوص کیا گیا تھا۔ اس پر سفید آبادی نے اس پر پتھروں
کا مینہ برسایا اور اس واقعہ سے وہ خطرناک آگ بھڑک اٹھی جس نے پچھلے دنوں تمام دنیا کو
انوار العلوم جلد ۴
۴۴۵
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
حیرت میں ڈالے رکھا تھا۔ انہی واقعات پر پریذیڈنٹ ولسن کو ایک دفعہ کہنا پڑا تھا کہ جب کہ ہم
اپنی ڈیمو کریسی کو یہ ثابت کر کے کہ وہ کمزوروں کے لئے باعث حفاظت نہیں ہے ذلیل کر رہے
ہیں تو دوسروں کے سامنے ڈیمو کریسی کیونکر پیش کر سکتے ہیں۔
پس ایسے مظالم سے تو سوائے برطانیہ کے غالبا کوئی ملک بھی پاک نہیں ہے۔ خود برطانیہ کے
ان حصوں میں جن میں برطانیہ اندرونی نظم و نسق میں دخل نہیں رکھتا۔ ایسے واقعات ہو جاتے
ہیں جو قابل افسوس ہوتے ہیں۔ پھر کیا وجہ ہے کہ ترکوں کو ان واقعات کی وجہ سے امریکہ یا
دیگر حکومتیں قابل نفرت خیال کریں۔
اگر کہا جائے کہ لالچ سے ایسا کیا جاتا ہے درست نہیں کیونکہ امریکہ کو کوئی لالچ نہیں۔ کم
سے کم امریکہ کوئی حصہ اپنے لئے لینے کے لئے تیار نہیں۔
پس معلوم ہوتا ہے کہ اس نفرت کا باعث کچھ اور ہے۔ اور وہ سوائے اس کے اور کیا ہو
سکتا ہے کہ ترک مسلمان کہلاتے ہیں؟ میرا مطلب اس سے یہ نہیں کہ ترک چونکہ مسلمان ہیں
اور امریکہ یا فرانس اور دیگر طاقتیں عیسائی ہیں اس لئے ترکوں سے نفرت کرتی ہیں۔ کیونکہ
مسیحی تو انگریز بھی ہیں مگر وہ ترکوں سے اس قسم کی نفرت نہیں کرتے بلکہ مسلمانوں کے حقوق کی
نگہداشت کرتے ہیں۔ اور ان کے احساسات کا خیال رکھتے ہیں۔ اس طرح یہ کہنا کہ امریکہ اور
فرانس مسیحی ہیں یہ بھی درست نہیں۔ مغربی ممالک میں عموماً تعلیم یافتہ لوگ مسیحیت سے زیادہ
تعلق نہیں رکھتے اور یا تو لوگ دہریت کی طرف مائل ہیں یا بعض عقلی مذاہب کی اتباع کرتے
ہیں۔ پس بلحاظ مذہب کے وہ مسیحیت سے بھی علیحدہ ہیں۔ اور اسلام سے خاص تعصب کی ان
کے لئے کوئی وجہ نہیں۔ پس یہ نفرت اس لئے نہیں کہ وہ مسیحی ہیں اور ترک مسلمان۔ مذہب
کی حقیقت ان لوگوں کے دلوں میں اس قدر نہیں ہے کہ وہ اس کے لئے ایسا شدید تعصب
رکھیں۔
میرا مطلب اس بات کے کہنے سے کہ ترکوں سے اس لئے نفرت کی جاتی ہے کہ وہ مسلمان
کہلاتے ہیں یہ ہے کہ ان ممالک کے لوگوں کو اسلام سے اس قدر بعد ہے۔ اور آباء و اجداد
سے ان کے دل میں اسلام کی نسبت اس قدر بد ظنیاں بٹھائی گئی ہیں کہ وہ اسلام کو ایک عام
مذہب کے طور پر خیال نہیں کرتے بلکہ ایک ایسی تعلیم خیال کرتے ہیں جو انسان کو انسانیت سے
نکال کر جانور اور وہ بھی وحشی جانور بنا دیتی ہے۔ ان کے نزدیک اسلام ایسی وحشیانہ تعلیم دیتا
انوار العلوم جلد ۴
۴۴۶
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
ہے کہ اس کی موجودگی میں رحم اور انصاف دل میں پیدا ہی نہیں ہو سکتا۔ وہ لوگ طبعاً اپنے
مذہب یا اپنے خیال کے سوا ہر ایک مذہب اور عقیدہ کو غلط اور جھوٹا سمجھتے ہیں جیسا کہ ہر مذہب
کے لوگوں کا حال ہے مگر اسلام کے سوا دوسرے مذاہب سے وہ ڈرتے نہیں ان سے نفرت نہیں
کرتے۔ وہ ان کے ماننے والوں کو غلطی خوردہ سمجھتے ہیں مگر قابل نفرت نہیں سمجھتے مگر اسلام
سے وہ خوف کھاتے ہیں۔ اس کی ترقی کو تہذیب و شائستگی کے راستہ میں روک ہی نہیں خیال
کرتے بلکہ خود انسانیت کے لئے اسے ملک یقین کرتے ہیں۔ اس لئے وہ جہاں دوسرے
مذاہب کے پیروؤں پر رحم کرتے ہیں۔ اسلامی حکومتوں کو ناقابل علاج اور متعدی مریضوں کی
طرح سوسائٹی اور تہذیب کے لئے مملک خیال کرکے اس کے مٹ جانے یا مٹا دینے کو پسند
کرتے ہیں۔ کیونکہ کیا اس شخص یا قوم کا جو دوسروں کے لئے بھی ہلاکت کا موجب ہو خود مٹ
جانا مناسب نہیں؟ ضرور ہے۔ پس مغربی ممالک کے باشندے فرض منصبی کے طور پر بلکہ باقی
دنیا پر رحم کر کے پسند کرتے ہیں کہ یہ خطرناک مرض جو اسلامی حکومت کے نام سے مشہور ہے
دنیا سے اٹھ ہی جائے تو بہتر ہے۔
یہ میرا خیال ہی نہیں بلکہ میں پہلے ثابت کر چکا ہوں کہ اس کے سوا ترکوں سے خاص
سلوک کی کوئی وجہ نہیں ۔ اور مجھے اس امر کے متعلق خاص علم حاصل ہے کیونکہ میں ایک ایسی
جماعت کا امام ہوں جس کا کام ہی تبلیغ اسلام ہے اور جسے اپنے کام کے چلانے کے لئے ہر ایک
ملک کے مذہبی حالات معلوم رکھنے پڑتے ہیں۔ اور میں یہ دیکھتا ہوں کہ مغربی ممالک میں سے
جتنا کوئی مذہب زیادہ آزادی کی طرف قدم اٹھاتا ہے اسی قدر وہ اسلام کا دشمن بن جاتا ہے۔
کیونکہ آزادی اسے ہمدردی کی طرف مائل کرتی ہے اور اسلام کی بیخ کنی میں وہ دنیا کی ہمدردی
پاتا ہے۔ امریکہ اور یورپ میں مسیحیت کی جو حالت ہے وہ پادریوں کے رسالہ پڑھنے سے خوب
ظاہر ہو جاتی ہے ۔ پانچ فیصدی آدمی بھی نہیں جو ترقی یافتہ ممالک میں فی الواقع مسیحی کہلانے
کے مستحق ہوں ایک کثیر حصہ مسیحیت سے متنفر ہے مگر باوجود اس کے وہ دیگر ممالک میں تبلیغ
مسیحیت کے لئے کروڑوں روپیہ دیتے ہیں۔ صرف اس لئے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مسیحیت میں
داخل ہو جانے سے ان ممالک کے باشندوں کے جسم ظلم سے بچ جاویں گے اور وہ جہالت سے
نجات پا جاویں گے نہ اس لئے کہ ان کی روح کو کوئی خاص راحت حاصل ہو جاوے گی۔ مگر
اسلامی ممالک میں تبلیغ کے کام میں وہ اور بھی جوش سے حصہ لیتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک
انوار العلوم جلد ۴
۴۴۷
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اس ذریعہ سے ایک حصہ مخلوق بہیمیت کا جامہ اتار کر انسانیت کا جامہ پہن لے گا۔ پس یہ کہنا کہ
امریکہ یا کوئی اور ملک ترکوں کا دشمن ہے غلط ہے وہ اسلام کا دشمن
ہے۔ نہ بوجہ اس مذہب
سے تعصب کے جس پر وہ قائم ہے بلکہ بوجہ اس ناواقفیت کے۔ نہیں، بلکہ غلط واقفیت کے جو
اسے اسلام کے متعلق ہے۔ بے شک دوسرے ممالک میں بھی ظلم ہوتے ہیں۔ بے شک امریکہ
کا مہذب سفید رنگ کا آدمی بھی کبھی انسانیت کا جامہ اتار دیتا ہے۔ بے شک روس کے
باشندے ظلم و ستم کی انتہائی حد کو پہنچ جاتے ہیں۔ مگر پھر بھی وہ ایسے مذاہب کے پابند ہیں جو رحم
کی تعلیم دیتے ہیں جو اخلاق کو درست کرتے کرتے ہیں۔ مذہبی حیثیت سے خواہ وہ کتنے ہی گرے
ہوئے ہوں۔ مگر اخلاقی اور انسانیت کی تعلیم تو ان میں موجود ہے جو ان کے پیروؤں کی روح کی
حفاظت کرتی ہے اور ان کو ہمیشہ اوپر اٹھائے رکھتی ہے۔ پس ان کے جوش اور ان کے مجنونانہ
افعال صرف بہیمیت کا ایک منفرد شعلہ ہوتے ہیں۔ لیکن اسلام (نعوذ باللہ من ذالک) تو اپنے
پیروؤں کی طبیعت کو بدل دیتا ہے اور فطرت انسانیت سے فطرت بہیمیت پر قائم کر دیتا ہے۔
اس کے پیرو کوئی نیکی کر ہی کیونکر سکتے ہیں۔ اور اگر ان سے کوئی نیکی ہوتی بھی ہے تو وہ اسلام کی
تعلیم کا نتیجہ نہیں ہوا ہوتی۔ بلکہ مغربی تمدن سے ملاپ ملاپ کا نتیجہ ۔ اس لئے ترکوں کے مظالم اور مغربی
ممالک کے بعض مجنونانہ افعال کا مقابلہ ہی کیا ہے۔ ان دونوں کا مقابلہ ایسا ہی غلط ہے جیسا کہ
ایک طبیب اور ایک متطبیب کا مقابلہ اس بناء پر کہ دونوں کے ہاتھوں سے مریض مرتے بھی
ہیں اور شفاء بھی پاتے ہیں۔ کیونکہ اول الذکر کے ہاتھوں میں مریضوں کا شفاء پانا مطابق قاعدہ
ہے گو کبھی بطور استثناء موت بھی واقع ہو جاوے۔ اور مؤخر الذکر کے ہاتھوں ں سے مریضوں کے
مر جانے کا قاعدہ ہے گو کبھی استثنائی طور پر شفاء بھی ہو جاوے۔ اور اگر کوئی ایسی مثالیں مل
سکیں کہ مسلمانوں نے ظلم نہ کیا ہو تو کیا شیر جسے پنجرہ میں رکھا گیا ہو شکار کر سکتا ہے ؟ وہ ضرور
کسی بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہیں کیونکہ یہ ہو نہیں سکتا کہ ایک شخص کو اسلام کی تعلیم دی جاوے اور
پھر وہ آدم خور درندہ نہ بن جاوے۔ اور بنی نوع انسان کے لئے مضر وجود ثابت نہ ہو۔
یہ وہ خیالات ہیں جو اسلام کی نسبت مغربی ممالک میں پھیلے ہوئے ہیں اور یہ وہ خیالات ہیں
کہ جب تک ان ممالک میں پھیلے رہیں گے اس وقت تک مسلمان کہلانے والوں کو انصاف
حاصل نہ ہونے دیں گے۔
خدا تعالیٰ نے تو مسلمانوں کا فرض مقرر کیا ہے کہ وہ اسلام کو چاروں کونوں میں پھیلائیں
انوار العلوم جلد ۴
۴۴۸
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
اور اس کے نور سے اندھوں کو بینائی بخشیں۔ مگر مسلمانوں نے سستی اختیار کی۔ پس جب
مسلمانوں نے اسلام کی قدر نہ کی اور اسے ترک کر دیا تو خدا نے بھی ان کو ترک کر دیا۔ خدا
تعالیٰ ظالم نہیں اس نے مسلمانوں کو صرف اس لئے چنا تھا۔ کہ كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ
لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ ۔ (آل عمران : (1) جب تک مسلمانوں نے
اس حکم کو قبول اور اس پر عمل کیا اس نے ان کو ترقی پر ترقی دی۔ اور اس وقت ان کو عذاب
يُغَيِّرُ مَا
میں مبتلاء کیا جب انہوں نے اپنے نفسوں کو بدل دیا ۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ اِنَّ اللهَ لَا
بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد : ۱۲) اللہ تعالی کسی قوم پر جو نعمتیں کرتا ہے ان کو اس
وقت تک واپس نہیں لیتا جب تک کہ وہ قوم خود اپنے اندر تغیر پیدا کر کے نیکی کے راستہ کو
چھوڑ نہ دے۔ مگر کسی وقت اگر کوئی غلطی ہو گئی ہے تو اب مسلمان اپنی غلطی سے تائب ہو کر
خدا تعالیٰ کی طرف رجوع کریں۔ اور خود اسلام کو سمجھیں اور اس کی حقیقت سے آگاہ ہوں
اور دوسروں کو آگاہ کریں۔ تاکہ وہ نکبت و ادبار جو اس وقت مسلمانوں پر آرہا ہے وہ دور ہو
اور وہ پھر اپنے دولہا کے محبوب بنیں ۔ اگر مذہب کی خاطر انہوں نے تبلیغ نہیں کی۔ اگر خدا کے
حکم کے ماتحت انہوں نے اس بے نظیر تعلیم کو دنیا کے سامنے پیش نہیں کیا۔ تو اب اپنی حیات
کے قیام کے لئے ہی کچھ کوشش کریں۔ کیونکہ ان کی زندگی اور اسلام کی تبلیغ اب لازم و ملزوم
ہو گئے ہیں۔
اس مضمون پر مجھے خود کچھ زیادہ زور دینے کی ضرورت نہیں۔ میں ایک مشہور ہندوستانی
کی جو آریہ مذہب سے تعلق رکھتے ہیں ایک تازہ تحریر سے جو انہوں نے "لیڈر " الہ آباد میں
شائع کرائی ہے ذیل میں اقتباس درج کر کے اس امر کی صدا صداقت یا بطالت کا فیصلہ آپ لوگوں پر
ہی چھوڑ دیتا ہوں۔ یہ آریہ صاحب لالہ لاجپت رائے ہیں۔ وہ اپنی ایک طویل چٹھی میں جو
لیڈر " الہ آباد میں شائع ہوئی ہے لکھتے ہیں۔
" مجھے اپنے سفروں میں اس سے زیادہ کسی امر نے تکلیف نہیں دی جس قدر کہ اس گہری
ناواقفیت اور سخت تعصب نے جو اسلام اور اسلامی ممالک کے متعلق امریکہ میں پھیل رہا ہے۔
ممالک متحدہ میں آپ کو چین، جاپان اور ہندوستان کے ہمدرد تو ملیں گے لیکن میں نے ا۔ میں نے اپنے پانچ
سالہ سفروں میں ایک شخص بھی ایسا نہیں دیکھا جو اسلام اور اسلامی ممالک کے متعلق کوئی کلمہ
خیر مونہہ سے نکالتا ہو۔ ایک مسلمان دوست سمیت ۔ مجھے ایک مجلس میں جانے کا اتفاق ہوا جس
انوار العلوم جلد ۴
۴۳۹
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
میں ترکی حکومت کے مستقبل کے متعلق گفتگو تھی۔ ترکوں کی طرف سے ایک ترک ہی وکیل
تھا لیکن جو لوگ اس کو جواب دینے کے لئے کھڑے ہوتے تھے انہوں نے ایسی ناواقفیت اور
کھلی کھلی دشمنی اور تعصب کا ثبوت دیا کہ میرے لئے صبر کے ساتھ سننا مشکل ہو گیا۔ ترکی
وکیل نے بہت بری طرح وکالت کی اور اپنے خلاف تعصب کا طوفان کھڑا کر لیا۔ ترکوں کو ایک
ڈراؤنی شہرت حاصل ہے اور مسلمان اقوام کے معاملہ کو ایسی طرح پیش کرنے کے لئے کہ
لوگوں کے دل میں ان سے ہمدردی پیدا ہو بڑی لیاقت دانائی اور ہوشیاری کی ضرورت ہے۔
آخر میرے دوست نے میرے کہنے پر اس تعصب کے کم کرنے کی کوشش کی مگر اس کی آواز
اکیلی آواز تھی۔
مسلمانان ہند پر ان کے مذہب ان کے ہم مذہبوں اور خود اپنے نفسوں کی طرف سے یہ
ذمہ داری عائد ہے کہ وہ چند لائق آدمی تمام ذو نفوذ ممالک میں بطور اپنے وکلاء کے مقرر کریں
یہ ایک ایسی ضرورت ہے جو فوری توجہ چاہتی ہے یہ تمام ہندوستان کا بلا تفریق مذہب فرض ہے
کہ وہ اسلام کی عزت کو بدنامی کے صدمہ سے بچائیں۔ اور جب کبھی انہیں کسی مفید نتیجہ کی
امید ہو مسلمانوں کے لئے بھی اس انصاف اور حق کا مطالبہ کریں جس کا مطالبہ دوسری اقوام
کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیکن اس میں کوئی کلام نہیں کہ خود مسلمانوں پر ایک ایسی ذمہ داری ہے
کہ جسے انہیں بغیر تاخیر اور بغیر پہلو تہی کے بجالانا چاہئے۔ اگر وہ اس ذمہ داری کے بجالانے
سے غفلت کریں گے تو اس کا نقصان خود اٹھا ئیں گے۔"
یہ ایک ہندو کی آواز ہے بلکہ ایک آریہ کی آواز ہے جو مسلمانوں کو خواب غفلت سے
جگاتی ہے۔ اسلام کی حالت ایسی گر گئی ہے کہ اس سے مذہبی مخالفت رکھنے والے لوگ اب
اسے ہوشیار کرتے ہیں اور اس کی حالت ان کے رحم کو جذب کرتی ہے۔ بہت سا وقت ضائع ہو
چکا ہے اور تھوڑا باقی ہے۔ اگر اب بھی سستی کی گئی تو کسی بہتری کی امید رکھنی فضول ہے۔
جب تک اسلام بہیمیت اور دنیا کے لئے مہلک بیماری کے رنگ میں دیکھا گیا اس وقت تک
مغربی بلاد سے کسی انصاف کی امید رکھنا ایک فضول امر ہے۔ اور جب تک دو سرے بلاد خصوصاً
امریکہ کی رائے انگلستان کے ساتھ نہ ہو اس وقت تک برطانیہ کی آواز کے سنے جانے کا خیال
بھی کرنا ایک وہم ہے۔ برطانیہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتا برطانیہ کو کسی مددگار کی ضرورت ہے اور
چونکہ یہ کام مسلمانوں کا ہے یہ مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ برطانیہ کو ایسا مددگار تلاش کر کے
انوار العلوم جلد ۴
۴۵۰
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
دیں بلکہ خود برطانیہ کو بھی اسلام سے زیادہ واقف کریں میں کہہ چکا ہوں کہ اسلام کی تبلیغ ایک
مذہبی فرض تھا ایک سخت ذمہ داری تھی ایک نازک معاہدہ تھا جو خدا اور اس کے رسول کے
ساتھ مسلمانوں نے کیا تھا۔ مگر اس کو پورا کرنے کی طرف مسلمانوں نے توجہ نہیں کی۔ اگر پہلے
مذہب کے حکم کے ماتحت انہوں نے اس کام سے غفلت برتی ہے۔ تو اب اپنی جان بچانے کے
لئے عزت کی زندگی کے بسر کرنے کے لئے ان کو اس کام کی طرف توجہ کرنی چاہئے۔ اور سب
ذرائع عارضی ہیں مگر یہ ذریعہ کامیابی مستقل ہے۔ جب کوئی شخص بیماریوں کا گھر بن جاتا ہے۔ تو
طبیب سمجھ لیتا ہے کہ یہ سب کسی خاص سبب سے پیدا ہوتی ہیں اور وہ بجائے الگ الگ
بیماریوں کا علاج کرنے کے اس جڑ کا علاج کرتا ہے۔ اس وقت مسلمانوں کے دنیاوی مصائب کا
اصل سبب ان ممالک کا اسلام کے متعلق غلط واقفیت رکھنا ہے جن کو اس وقت غلبہ اور اقتدار
حاصل ہے۔ پس فردا فردا ان مصائب کا علاج فضول ہے۔ جڑ کا علاج کرو اور مرض خود دور ہو
جاوے گی۔ بے شک یہ بات درست ہے کہ ان ملکوں کو مسلمان کرنے کے لئے صدیاں
چاہئیں۔ لیکن اس تعصب کو دور کرنے کے لئے جو ان ممالک میں پیدا ہے صدیوں کی ضرورت
نہیں۔ ایک معقول تعداد اسلام سے واقف کار آدمیوں کی اگر امریکہ اور فرانس کی طرف فورا
نکل جاوے۔ تو چند ماہ میں بہت کچھ جہالت اور تعصب دور کر سکتی ہے۔ ہم نے انگلستان میں اس کا
تجربہ کر لیا ہے اور وہ تجربہ کامیاب ہوا ہے۔ دوسو کے قریب تو اس وقت وہاں کے باشندے
مسلمان ہو چکے ہیں۔ مگر ہزاروں لاکھوں آدمی اسلام سے واقف ہو کر اس سے تعصب چھوڑ
بیٹھے ہیں۔ پس جلدی کرو اور اس تجربہ سے فائدہ اٹھاؤ۔ میرا ارادہ جلد ہی امریکہ میں بھی ایک
مشن قائم کرنے کا تھا۔ مگر امریکہ سے اس غیر مذہب والے کی آواز نے مجھے اور بھی جلد اس
کام کے کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ مگر جس کام کو آپ لوگ چاہتے ہیں اس کے لئے اور
بھی زیادہ جلدی اور زیادہ آدمیوں کی ضرورت ہے۔ اگر کسی کامیابی کی امید کی جاسکتی ہے تو
اس طرح کہ چند آدمی اسلام کے واقف فرانس میں رکھے جاویں جو علاوہ اخباروں اور رسالوں
کے ذریعے اسلام کی خوبیوں سے لوگوں کو واقف کرنے کے مختلف بلاد کے لیڈروں سے بھی
ملیں اور ان کو بھی بتائیں کہ اسلام تہذیب و شائستگی کا قائم کرنے والا ایک ہی مذہب ہے نہ کہ
اس کا مٹانے والا۔ اس طرح کچھ لوگ امریکہ جاویں اور وہاں اخباروں اور رسالوں کے ذریعہ
اسلام سے وہاں کے لوگوں کو واقف کرنے کے علاوہ تمام ملک کے وسیع دورے کریں۔ اور
انوار العلوم جلد ۴
۴۵۱
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
ایک سرے سے دوسرے میرے تک وہاں کے باشندوں کو اسلام کی تعلیم سے آگاہ کریں۔ گو وہ
فورا اس کو قبول نہیں کر سکتے لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ جلد اسلام کی دشمنی سے دست
بردار ہو جاویں گے۔
اب یہ سوال رہ جاتا ہے کہ ایسے آدمی کہاں سے آئیں۔ سو اس کا جواب میرے سوا اور
کوئی نہیں دے سکتا۔ حق چھپایا نہیں جا سکتا۔ اس وقت دنیا کی تباہی کو دیکھ کر اور اسلام کی
موت کو مشاہدہ کر کے خدا تعالٰی نے رسول کریم ال کے وعدہ کے مطابق اپنا ایک مرسل
بھیجا ہے۔ جس نے باوجود ناواقفوں کی مخالفت اور دشمنی کے ایک ایسی جماعت پیدا کر دی ہے
جو اسلام کے لئے فدا ہے۔ اور اس کے انگریزی خوان اور عربی خوان افراد دونوں اسلام کے
اصول سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ اس پر عملی طور پر کار بند بھی ہیں۔ اور اسلام کی خدمت
میں اپنی جانیں دینے سے بھی نہیں ڈرتے۔ وہ تعداد میں ابھی بہت تھوڑے ہیں اور غریب
ہیں۔ مگر اب بھی مختلف بلاد میں ان کی طرف سے اسلام کی تبلیغ کے لئے آدمی مقرر ہیں۔ اور
ان کے سامنے مسیحی مشنری ایک لحظہ کے لئے بھی نہیں ٹھرتے۔ اور خود ان کے دشمن اس
بات کو قبول کرتے ہیں کہ مسیحی مشنریوں کے بھگانے کے لئے وہ ایک حربہ ہیں۔ اور کیوں نہ ہو
انہوں نے اسلام کو اس کی اصل شکل میں دیکھا اور سمجھا ہے۔ انگلستان میں اس وقت اس
جماعت کی طرف سے چار آدمی موجود ہیں اور میرا ارادہ ہے کہ بہت جلد وہاں پچاس تک آدمی
بھیج دیئے جاویں۔ جب راستہ کی رکاوٹیں دور ہوں یہ لوگ روانہ ہونے شروع ہو جاویں
گے۔ غرض اس جماعت میں ایسے لوگ موجود ہیں جو کام کر سکتے ہیں اور جو اسلام سے لوگوں کو
آگاہ کرنے کے لئے ہر ایک جگہ جانے کے لئے تیار ہیں۔ اور میں ایسے آدمیوں کی ایک معقول
تعداد اس کام کے لئے مہیا کر سکتا ہوں۔ اگر آر اگر آپ لوگ سنجیدگی سے اس کام پر سے اس کام پر آمادہ ہوں تو
لندن کے چار مشنریوں میں سے کم سے کم تین فورا میں امریکہ کے لئے فارغ کر سکتا ہوں۔ یہ
لوگ فورا امریکہ روانہ ہو جائیں اور اسلام سے وہاں کے لوگوں کو واقف کریں اور ساتھ اس
امر کی طرف بھی توجہ دلائیں کہ ترکوں سے جو سلوک ہو رہا ہے وہ درست نہیں۔ اور اس
طرح میں اور آدمی بھی دے سکتا ہوں۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ اسلام اپنی اصلی شان میں نظر نہیں آسکتا جب تک وہ اس طرح
لوگوں کے سامنے پیش نہ کیا جائے جس طرح اس زمانہ کے مصلح نے اسے پیش کیا ہے۔ اور اس
انوار العلوم جلد ۴
۴۵۲
ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض
وقت تک اس کی ہیبت لوگوں کے دلوں میں نہیں بیٹھ سکتی جب تک اس کے زندہ ہونے کا
نبوت زندہ نشانوں سے نہ دیا جائے۔ پس یہ لوگ اپنے عقائد کو نہیں چھپا سکتے مگر آپ لوگ
اسلام کی عزت اور مسلمانوں کی بقاء کے لئے اگر اس بات کو برداشت کرنے کے لئے تیار ہوں
تو مجھے اس کام کے اہل لوگ مہیا کر دینے میں کوئی عذر نہیں۔ ان لوگوں میں سے کچھ امریکہ میں
کام کریں اور کچھ فرانس میں۔ اور اس وقت تک یہ سلسلہ جاری رہے جب تک ترکوں سے
معاہدہ طے ہو۔
میرے نزدیک ان تمام مشکلات کا حل صرف یہی ہے اور اگر اس دروازہ سے داخل ہو کر
کامیابی حاصل نہ کرنی چاہی تو کامیابی کی امید رکھنی فضول ہے اور سب جلسے اور ریزولیوشن اور
ڈیپوٹیشن صرف کھلونے ہیں جن سے بچے تو خوش ہو سکتے ہیں مگر صاحب تجربہ اور صاحب عقل
کچھ امید نہیں رکھ سکتے ۔ اگر آپ لوگوں کی سمجھ میں یہ نصائح آئیں تو آپ لوگ میرے قائم
مقاموں سے اس کے متعلق گفتگو کر سکتے ہیں ورنہ خدا تعالیٰ کی طرف سے اور اس کے ارشاد
کے ماتحت ہماری طرف سے تو دیر سے حجت پوری ہو چکی ہے۔ اب لالہ لاجپت صاح صاحب کی قلم
کے ذریعہ غیر مذہب والوں کی طرف سے بھی آپ پر حجت قائم ہو گئی ہے ۔ وَاخِرُ دَعْومِنَا أَنِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ۔
خاکسار مرزا محمود احمد
از قادیان ۱۸ ستمبر ۱۹۱۹ء
الفضل ۲۷ ستمبر ۱۹۱۹ء)