آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کُھلتی ہے

انوارالعلوم (جلد 4)

سلام
انوار العلوم جلد ۴
۴۵
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
(مسٹر ساگر چند بیرسٹر ایٹ لاء کو نصائح)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثانی

انوار العلوم جلد ۴
۴۵۵
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
(مسٹر ساگر چند بیرسٹرایٹ لاء کو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کی نصائح
فرموده ۶ - دسمبر ۱۹۱۹ء بیت المبارک قادیان)
معمول کی ابتدائی گفتگو کے بعد حضور نے فرمایا :-
اب جبکہ آپ ولایت سے واپس آگئے ہیں آپ کی روحانی اور ایمانی ترقی کا وقت روحانی اور ایمانی ترقی کاو ایمانی ترقی کا وقت ہے ۔ جو لوگ - جو لوگ وہاں جاتے
ہیں ان میں سے بہت سے اپنے پہلے مذہب کو بدل لیتے ہیں۔ کتنوں پر وہاں کی آزادی کا اثر پڑتا
ہے اور کتنوں ہی پر وہاں کی موجودہ عیسائیت اپنا اثر کرتی ہے اور بہت سے وہاں کے تمدن میں
جذب ہو جاتے ہیں لیکن جب وہ لوگ وہاں سے واپس آتے ہیں تو ان کے پرانے تعلقات پھر
ان کو اپنی طرف کھینچنا شروع کر دیتے ہیں۔
یہ ثابت شدہ حقیقت ہے کہ دو چیزیں ہیں جو انسان پر بہت مؤثر ثابت ہوتی ہیں۔
(1) تعلقات جن کو غالباً انگریزی میں ایسوسی ایشن کہتے ہیں اور دوسری چیز جذبات اور احساسات
جن کو انگریزی میں فیلنگز (FEELINGS) کہتے ہیں اثر انداز ہوتے ہیں۔
وہ بڑے بڑے کام جویں محنت اور مشقت سے نہ ہو سکیں مگر جب جذبات کو جذبات کا اثر ابھار دیا جائے تو فورا ہو جاتے ہیں۔ تمام علوم اور ہنر اور تحقیقا تیں جذبات
کے مقابلہ میں بسا اوقات دھری رہ جاتی ہیں۔ تاریخ اس امر کی شاہد ہے کہ حکومتوں نے جذبات
کے ماتحت پلٹے کھائے ہیں مثلا دلی کی حکومت کا آخری چراغ جب گل ہوا تو اس وقت ایک ایسا
وقت بھی آیا کہ انگریزوں کی پوزیشن سخت نازک ہو گئی تھی۔ بادشاہ کی بیگم جس کا نام زینت محل
تھا کہتے ہیں کہ اگر اس کے مکان کے سامنے توپ خانہ رکھا جاتا اور وہاں سے گولہ باری کی جاتی

انوار العلوم جلد ۴
۴۵۶
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
تو امید کی جاتی تھی کہ انگریزی فوج کو سخت نقصان پہنچتا مگر بادشاہ کی بیگم جو در پردہ انگریزوں کی
ہم خیال اور ان سے متفق تھی۔ کیونکہ اس کو امید تھی کہ جو تغیر ہو گا وہ اس کے بیٹے کے لئے
مفید ہو گا جب توپ خانہ وہاں رکھا گیا تو بیگم نے کہا مجھے غشی آنے لگی ہے گولہ باری نہ کرو۔
بادشاہ خود اس کے پاس گیا اور کہا کہ یہ وقت نہایت نازک ہے ہمارے افسر کہتے ہیں کہ یہ ایسا
عمده موقع گوله باری کے لئے ہے کہ ہمیں یقینا فتح ہو گی۔ بادشاہ کی بیگم چونکہ دل میں اور ارادہ
رکھتی تھی اس
س
نے بادشاہ سے کہا کہ اچھا گولہ باری ہو مگر پہلے آپ اپنے ہاتھ سے مجھے قتل
کر دیں۔ بادشاہ اس جذبہ محبت سے مغلوب ہو گیا اور نتیجہ یہ ہوا کہ وہ خاندان ہمیشہ کے لئے
مٹ گیا تو جذبات کا اثر علم پر تجربہ پر سب پر غالب آتا ہے اور اگر و لر دنیا میں دیکھا جائے تو کثیر
حصہ گناہوں کا محض جذبات کے ماتحت ہی ہوتا ہے مثلاً شہوت سے تعلق رکھنے والے گناہ یا
رشوت ستانی وغیرہ تمام جذبات کے ماتحت ہوتے ہیں۔ ایک شخص جانتا ہے کہ رشوت بری چیز
ہے لیکن وہ دیکھتا ہے کہ بیوی کی پرورش میرے ذمہ ہے اور میرے بچے اس سے پرورش پائیں
گے ۔ پس یہ جذ بہ غالب آتا ہے اور اس کے اس علم پر پردہ پڑ جاتا ہے جو اس کو رشوت کی برائی
کے متعلق ہوتا ہے۔ اس طرح فیلنگز (جذبات) علم اور تجربہ پر غالب آجاتے ہیں۔
تعلقات کا اثر
دوسری بات تعلقات اور علا۔
ہیں جن کا اثر انسان پر پڑتا ہے
اور
علاقے ہوتے ۔
ان علاقوں کا اثر در حقیقت عادت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ایک انسان جب
وطن سے دور ہوتا ہے تو آہستہ آہستہ وہ عادات جو اس کو پڑی ہوئی تھیں فراموش ہوتی جاتی
ہیں لیکن جب وہ واپس اپنے وطن کی طرف آتا ہے تو ان گلیوں کو دیکھ کر جن میں وہ پھرتا تھا اور
ان آدمیوں کو دیکھ کر جن میں وہ رہتا تھا طبیعت خود بخود ان عادات کی طرف لوٹتی ہے جن میں
وہ اس وقت بتلاء تھا جس وقت ان گلیوں اور ان آدمیوں کے ساتھ اس کا تعلق تھا چنانچہ خواہ
کتنا عرصہ ایک انسان اپنے وطن سے دور رہا در رہا ہو جس وقت اپنا و وقت اپنا وطنی آدمی اسے مدت کے بعد نظر
آوے تو بے اختیار اسے اپنی زبان یاد آجاوے گی۔ اگر وہ مہمان ہے تو ویسے کھانے تیار کرا کے
اسے کھلائے گا کیونکہ عادات اس تحریک سے پھر آگے آجاویں گی۔ تو ایک چیز کو دیکھ کر جس
سے انسان رابستہ رہا ہو پرانی آرزوئیں اور تمنائیں اور عادتیں اور جذبات عود کر آتے ہیں۔
پس آپ کے لئے اصل فیصلہ کا وقت یہی ہے جب آپ ہندوستان میں آگئے ہیں۔ مجھے تو اب
معلوم ہوا ہے کہ آپ کے والد صاح صاحب زندہ ہیں وہ بھی آپ کے لئے ایک کشش ہیں ان پرانے

انوار العلوم جلد ؟
۴۵۷
خیالات کی طرف جن کو آپ ترک کر چکے ہیں۔
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
اس ملک میں آکر بھی اگر تمام علاقوں اور جذبات کے مقابلہ حقیقی تحقیقات اب ہوگی میں آپ کی پہلی تحقیق ثابت اور قائم رہی تب آپ کی تحقیق
اور فیصلہ میرے
آپ کا پہلا نتیجہ اور
حقیقی تحقیق کہلا سکتی ہے اور آپ کا ایما آپ کا ایمان پختہ ایمان ہو گا۔ آپ کا
نزدیک یقینی نتیجہ نہیں کیونکہ جس وقت آپ نے وہ نتیجہ نکالا تھا اس وقت آپ کے مقابلہ میں
یہ جذبات اور علائق نہ تھے جو اب ہیں۔ اس لئے وہی نتیجہ دائمی نتیجہ ہو گا جس پر ان علائق اور
جذبات کے مقابلہ میں آپ پہنچیں گے۔
اگر آپ ان علائق اور ان جذبات کا مقابلہ کر سکے اور عادات قدیمہ پر
یک طرفہ فیصلہ غالب آگئے تب آپ کا نتیجہ اور فیصلہ درست مانا جائے گا لیکن جب تک
یہ چیزیں آپ کے آگے نہ تھیں اس وقت کا فیصلہ تو اس ضرب المثل کا مصداق تھا کہ ”تنہا پیش
قاضی روی راضی آئی " (یہاں پر حضرت خلیفۃ المسیح نے متبسم ہو کر فرمایا کہ ) یہاں تو معاملہ اس
کے بھی برعکس ہے کیونکہ آپ تنہا پیش قاضی " نہیں گئے۔ بلکہ (قاضی عبداللہ صاحب کی
طرف دیکھ کر جو پاس ہی بیٹھے تھے کہا کہ قاضی آپ کے پاس گیا تھا دوسرے فریق کی سنی ہی
نہیں۔ ہمارے مبلغوں کی باتیں سنیں اور آپ آپ نے نے سمجھا کہ یہ باتیں معقول ہیں۔ آپ نے ان کے کو
قبول کر لیا لیکن ان کے مقابلہ میں دوسرا کوئی سنانے والا نہ تھا۔ اس لئے یہ فیصلہ یک طرفہ ہے
پہلی باتیں جو آپ نے سنی ہوئی تھیں وہ اس عمر کی تھیں جس وقت کی سنی ہوئی باتیں چنداں یاد
نہیں رہتیں۔ پس اس وقت مقابلہ نہ تھا۔ ہمارے مبلغوں نے آپ کو جو کچھ سنا دیا آپ نے اس
کے مطابق فیصلہ کر لیا کہ یہ باتیں معقول ہیں ، درست ہیں۔ اب آپ یہاں آئے ہیں اور یہاں
فریق مخالف کے بھی لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ ہمارے پاس بھی اپنے مذہب کی صداقت کے
دلائل ہیں۔ اس لئے یہاں مقابلہ ہو گا۔ پھر اس وقت فیلنگز آپ کے سد راہ نہ تھے یہاں فیلنگز
بھی ہیں پس وہ فیصلہ آپ کا یک طرفہ تھا اور اس فیصلہ کے قبول کرنے میں کوئی روک نہ تھی مگر
اب کا فیصلہ زیادہ غور اور فکر کا نتیجہ ہو گا اور تمام روکوں کو یہ نظر رکھ کر ہو گا اگر اب گا اگر اب بھی اسی
پہلے فیصلہ پر قائم رہے تب معلوم ہو گا کہ آپ نے پہلا فیصلہ بھی خوب سوچ سمجھ کر کیا تھا ورنہ
ایک جلد بازی کا فیصلہ سمجھا جاوے گا۔

انوار العلوم جلد ۴
۴۵۸
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
در حقیقت جو
مشکلات کو مد نظر رکھ کر جو فیصلہ کیا جائے وہ حقیقی فیصلہ ہوتا ہے فیصلہ بغیر راہ
میں آنے والی مشکلات کو مد نظر رکھنے کے کیا جاوے وہ حقیقی فیصلہ نہیں ہے۔ قرآن کریم نے
اس بات کو نہایت لطیف طور پر بیان فرمایا ہے۔ فرماتا ہے :-
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : (۳) کہ کیا
لوگوں نے خیال کر لیا ہے کہ ان کے صرف اتنا کہہ دینے سے کہ ہم ایمان لے آئے ان کو چھوڑ
دیا جائے گا اور ان کا امتحان نہیں لیا جائے گا۔
فتنہ کے معنے ہوتے ہیں آگ میں ڈال کر کھوٹے کھرے کو پرکھنا۔ جیسا کہ سونا آگ میں
ڈالا جاتا ہے۔ پس اسی طرح ایک شخص اگر ایمان کا دعوی کرتا ہے تو اس کو ایک آگ میں ڈالا
جاتا ہے جو تعلقات اور جذبات کی آگ ہوتی ہے اگر اس آگ میں پڑ کر وہ سلامت نکلے، خدا
تعالیٰ فرماتا ہے تب ہم اس کو مؤمن کہیں گے ۔ یہ فتنہ ( آزمائش) میں پڑنے کا معاملہ آپ سے
ولایت میں نہیں ہو سکتا تھا کیونکہ وہاں پر وہ لوگ نہ تھے جن سے آپ کا مذہبی تعلق ہو تا، نہ وہ
چیزیں تھیں جن کو علائق کہتے ہیں اور نہ آپ کے جذبات ابھارنے کے سامان تھے کیونکہ وہاں
کے لوگوں کے نزدیک جیسا اسلام غیر مذہب تھا ویسا ہی ہندوؤں کے مختلف مذاہب غیر۔ اور اگر
وہ لوگ آپ سے نفرت کرتے بھی تو بھی آپ کہہ سکتے تھے کہ ان کی نفرت میرا کچھ بگاڑ نہیں
سکتی کیونکہ وہاں آپ کی اقامت عارضی تھی لیکن یہاں یہ بات نہیں کیونکہ یہاں پر وہ لوگ بھی
ہیں جن سے آپ کا مذہبی اتحاد رہا ہے اور پھر آپ کے والد صاحب ہیں، بھائی بہن ہیں،
دوسرے رشتہ دار ہیں، بیوی ہے۔ یہ وہ تمام باتیں ہیں جو عادات قدیمہ اور جذبات پر اثر ڈالنے
والی ہوتی ہیں۔ ان مختلف کششوں کے مقابلہ میں اگر آپ اس نتیجہ پر قائم رہیں جو آپ نے نکالا
ہے تو وہ درست ہو گا۔ ولایت میں تو یہ تو یہ بات تھی کہ وہاں آپ خواہ کتنا ہی لمبا عرصہ رہے لیکن
آپ کا یہ کبھی خیال نہیں ہوا ہو گا کہ وہ آپ کا وطن ہے اس لئے وہاں کے لوگوں کی مخالفت پر
آپ کہہ سکتے تھے کہ ہم اپنے وطن میں چلے جائیں گے یا کسی اور جگہ چلے جائیں گے مگر یہاں
کے لوگوں کی مخالفت پر آپ یہ کہہ کر دل کو تسلی نہیں دے سکتے کہ میں یہاں سے
کیونکہ آپ کو اسی ملک میں رہنا ہو گا۔ پس یہ مختلف فتنے ہیں، مختلف آزمائشیں ہیں اور مختلف
امتحان ہیں۔ اگر آپ ان میں پورے اتریں تو البتہ آپ کا آپ کا فیصلہ درست ہو گا۔ ہو گا۔ مسلمان سینکڑوں
چلا جاؤں گا

انوار العلوم جلد ۴
۴۵۹
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
برس سے چلے آتے ہیں لیکن اسی قاعدہ کے مطابق جب ان کا امتحان لیا گیا تو بہت سے رہ گئے ۔
رسول کریم کے وقت میں عورتوں تک کو ایمان کا اظہار کرنے کی وجہ سے مخالفین کی
طرف سے طرح طرح کی مصیبتیں پہنچائی گئیں لیکن انہوں نے ان تمام کششوں اور تمام علاقوں
اور جذبوں کو اسلام کے مقابلہ میں چھوڑ دیا کیونکہ انہوں نے دیکھ لیا تھا کہ اسلام حق ہے۔
بہت دفعہ ہوتا ہے کہ انسان خیال کرتا ہے امتحان انسان پر اس کی حقیقت کھولتا ہے کہ میں ایک بات مانتا ہوں لیکن جب
امتحان آکر پڑتا ہے تو رہ جاتا ہے کیونکہ پہلے ان تمام باتوں کا جو اس بات کے ماننے میں علائق اور
جذبات کی صورت میں مانع ہوتی ہیں اس کو علم نہیں ہوتا یا اگر ہوتا ہے تو وہ چیزیں اس کے
سامنے نہیں ہوتیں اور جب سامنے آجاتی ہیں تو پھر اس کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اس کا پہلا خیال
کمزور تھا اور ماننے کا دعوی درست نہ تھا۔ بہت لوگ ہوتے ہیں کہ وہ اپنے ملک میں رہتے ہیں
مگر ان کو معلوم نہیں ہوتا کہ انہیں اپنے ملک سے محبت ہے لیکن جب ایک شخص کو اس وطن
سے علیحدہ کیا جاتا ہے اور حکماً کیا جاتا ہے تو وہ ان جگہوں کو دیکھتا ہے ، ان عمارتوں کو دیکھتا ہے،
ان درختوں کو دیکھتا ہے اور دیکھ دیکھ کر رو دیتا ہے۔ اس وقت اس کو معلوم ہوتا ہے کہ اسے
اپنے وطن سے کیسی محبت تھی۔ یہ حالت معمولی لوگوں کی ہی نہیں ہوتی بلکہ بڑے بڑے علم
والوں کی ہوتی ہے۔ نپولین کے متعلق لکھا ہے کہ جب اس کو انگریزوں نے مأخوذ کر لیا اور اس کو
لے چلے تو بادل پھٹا اور اس کو فرانس نظر آیا تو اس نے ٹوپی اتار لی اور کہا ” الوداع اے
فرانس" نپولین کے اس قول کا یہ اثر پڑا کہ وہ انگریز افسر جو اس کے نگہبان تھے انہوں نے بھی
اپنی ٹوپیاں اتار اتارلیں۔ لیں۔
فرانس کی محبت کا اظہار جس طرح اس وقت نپولین سے ہوا جب وہ فرانس میں ہوتا ہوگا
اس کو کبھی محسوس بھی نہیں ہوا ہو گا کہ اس کو اس قدر فرانس سے محبت ہے۔
ہمارے ملک کا ایک مشہور بادشاہ گزرا ہے جب اس کو جلا وطن کیا گیا تو اس نے وطن کی
محبت کا اظہار اس شعر میں کیا کہ
-
یا تو ہم پھرتے تھے ان میں یا ہوا یہ انقلاب
پھرتے ہیں آنکھوں کے آگے کوچہ ہائے لکھنو
یوں تو وطن سے باہر عموماً لوگ سیر کے لئے جاتے ہیں لیکن جب محکماً ان کو بھیجا جائے اور

انوار العلوم جلد ۴
۴۶۰
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
پھر لوٹنے کی امید نہ ہو تب وطن کی محبت کا حال معلوم ہوتا ہوتا ہے بچوں تک کو دیکھو اپنے والدین
سے لڑتے ہیں کہ ان کو سیر کرائی جائے لیکن کسی کو یوں پکڑ کر دوسری جگہ لے جاؤ تو کس قدر
اس کو رنج پہنچتا ہے۔ تو حقیقی استقامت ، اصل ایمان بچی بہادری کا پتہ تب ہی لگتا ہے جب
مقابلہ ہو۔ عموماً لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ بڑے بہادر ہیں اور جب وہ اخبارات میں پڑھیں کہ
کوئی فوج بھاگ گئی تو وہ حیران ہوتے ہیں کہ اس قدر بزدل آدمی بھی ہوتے ہیں جو میدان
مقابلہ سے بھاگ جاتے ہیں۔ لیکن ان ہی لوگوں کو میدان جنگ میں لے جاؤ ان میں سے ستر
اسی فیصدی بزدل ثابت ہوں گے ۔ عموماً فوجیں اپنی ہی گولہ باری سے ڈر کر لڑتی ہیں ورنہ ایک
بڑی تعداد میدان جنگ سے بھاگ جاوے: میں نے ایک دفعہ ایک سپاہی سے دریافت کیا کہ
آج کل فوجوں میں بہادری کا کیا حال ہے اس نے کہا کہ ہم بہادری کو نہیں جانتے۔ ہمارے پیچھے
توپ خانہ ہوتا ہے اور آگے دشمن کی فوج اگر بلا حکم پیچھے ہٹیں تو اپنے ہی توپ خانہ کا نشانہ بنتے
ہیں۔ اس لئے یہ خیال کر کے کہ بلا حکم پیچھے ہٹے تب اپنوں کے ہاتھوں سے مارے جاویں گے
اس لئے بہتر ہے کہ دشمن سے ہی لڑیں تا مریں تو دشمن کے ہاتھ سے مریں اور اگر بچ جاویں تو
انعام پادیں۔
پھر بعض اقوام اسی لئے لڑنے والوں کو شراب پلا کر میدان میں بھیجتی ہیں اور سکھوں میں
بھی یہی رواج تھا بلکہ سوائے مسلمانوں کے سب قوموں میں یہی طریق رائج رہا ہے۔ شراب
پلانے سے یہی غرض ہوتی ہے کہ بزدلانہ خیالات دل میں نہ آنے پاویں۔ غرض حقیقی بہادر بہت
کم لوگ ہوتے ہیں لیکن خیال سب لوگ ہی کر لیتے ہیں کہ ہم بہادر ہیں اور جب تک تجربہ کا
موقع نہیں آتا یقین رکھتے ہیں کہ ہمارا فیصلہ درست ہے مگر جب وہ مواقع سامنے آتے ہیں تو
ان کو اپنے فیصلہ پر پچھتانا پڑتا ہے۔ بعض لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ بہادر ہیں مگر موقع پر ان پر
اپنی غلطی کھل جاتی ہے۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ انہیں کسی سے محبت ہے اور واقع میں وہ خیال
کرتے ہیں کہ ان کا سینہ مثلاً اولاد کی محبت سے معمور ہے مگر جب کوئی موقع پڑتا ہے تو ظاہر ہو
جاتا ہے کہ اصلی محبت نہ تھی صرف ایک نفس کا دھوکا تھا۔ یورپ کے بعض واقعات میں نے
پڑھے ہیں کہ بعض تھیٹروں میں تماشہ کے وقت آگ لگی تو کئی مائیں اپنے بچوں سے کئی بھائی
اپنے بھائیوں سے کئی خاوند اپنی بیویوں سے اور کئی بیویاں اپنے خاوندوں کو دھکے دیتے ہوئے
اپنی جانوں کے بچانے کے لئے دروازہ کی طرف بھاگے حالانکہ اس گھبراہٹ سے اور بھی زیادہ

انوار العلوم جلد ۴
نقصان ہوتا ہے۔
الم
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
تو جو انسان جذبات سے جذبات کا مقابلہ کر کے صداقت پر قائم رہنا بہادری ہے متاثر ہو کر صداقت یا
اپنے فیصلہ پر قائم نہ رہ سکے اس کا پہلا فیصلہ فیصلہ کہلانے کا مستحق نہیں۔ ایک شخص خیال کرتا
ہے کہ خدا کا حکم ہے کہ رشوت نہ لوں مگر دوسری طرف جذبہ محبت ہے کہ وہ دیکھتا ہے کہ اولاد
بھوکی ہے بیوی کے تن پر کپڑا نہیں۔ اس وقت باوجود جاننے کے کہ رشوت ستانی خدا کے حکم
کے خلاف ہے، وہ شخص اس جذبہ محبت کے زیر اثر رشوت لے لیتا ہے اگر چہ دل میں وہ سمجھتا
تھا کہ اس کو خدا سے محبت ہے اور وہ اظہار بھی کرتا تھا مگر جب موقع آیا تب کھل گیا کہ خدا کی
محبت کا دعوی بے دلیل تھا۔ اسی طرح بہت لوگ جھوٹ کو برا جانتے ہیں مگر جب وہ خیال کریں
کہ کسی دوست کی جان جھوٹ بول کر بیچ سکتی ہے تو وہ جھوٹ بولنے میں دریغ نہیں کرتے اور
اس طرح پتہ لگ جاتا ہے کہ خدا کی محبت اور جھوٹ سے نفرت قبل از امتحان کا ایک خیال تھا۔
غرض اب آپ کے امتحان کا وقت آیا ہے ایک طرف آپ کے جذبات ہیں
امتحان کا وقت اور علائق ہمیں رشتہ دار ہیں، طبعی محبت ابھرتی ہے اور وہ قرب ظاہری کے
ساتھ باطنی قرب بھی چاہتی ہے ایسی حالت میں بعض لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہم کیوں ایسی بات
کریں جس سے ہمارے ان متعلقین کو تکلیف پہنچے ۔ باپ کو رنج ہو ماں دکھ اٹھائے آپ شادی
شدہ ہیں اور بیوی کی محبت ایک فطری اور قدرتی محبت اور تقاضا ہے۔ سوائے ان لوگوں کے
جن کی فطرت مسخ ہو گئی سب انسانوں میں محبت ہوتی ہے اور یہ محبت اللہ تعالیٰ کی خاص حکمت
کے ماتحت ہوتی ہے کیونکہ انسان کو اللہ تعالی نے مدنی الطبع پیدا کیا ہے۔ ہر شخص کا دوسرے
شخص پر سہارا ہوتا ہے تو بالطبع انسان چاہتا ہے کہ کوئی دوست بنائے چونکہ انسان دوست بنانے
میں غلطی کر سکتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے اس قسم کے جذبات انسان میں رکھے کہ جن کے
ہونے سے ایک مرد عورت کو اپنے لئے دوست اور غمگسار بنا لیتا ہے اور ایک عورت ایک مرد کو
غمگسار بنا لیتی ہے پس بیوی کی محبت ایک فطری امر ہے جس کو بناوٹ سے تعلق نہیں۔ پس بیوی
کی محبت بھی اپنی طرف کھینچتی ہے۔ یہ تمام تعلقات اور جذبات کسوٹی کی طرح ہیں۔ ان پر پرکھے
جانے کے بعد دعوی ثابت ہو سکتا ہے۔ سونا وہی قابل تسلی ہے جو کسوٹی پر لگانے سے خالص
ثابت ہو ۔ جب انسان ان آزمائشوں میں پورا اترا اور ان باتوں نے اس پر کوئی اثر نہ کیا تو معلوم

انوار العلوم جلد ۴
۴۶۲
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
ہوتا ہے کہ وہ پاک ہو گیا اور اس وقت کہا جائے گا کہ اس میں ایمان پیدا ہو گیا ہے۔ آپ کے
لئے یہ امتحان اب شروع ہوا ہے پس آپ کو چاہئے کہ اب خاص طور پر ان تمام نتائج پر جرح
کریں جو آپ نے اب تک نکالے ہیں۔ اگر اب آپ کی جرح میں وہ تمام نتائج صحیح ثابت ہوں۔
تو پھر وہ قابل قدر ہوں گے۔
یہ ہمارے شاہ صاحب (سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب جو مسٹر
احتیاط ضروری ہے ساگر چند کے برابر ہی را دائیں طرف بیٹھے تھے جن سے شاید آپ
کا اب تعارف ہو گیا ہو گا۔ ان کو میں نے تعلیم عربی کی تکمیل کے لئے مصر میں بھیجا تھا یہ
تھوڑے عرصہ کے بعد مصر کو چھوڑ کر شام میں چلے گئے۔ مجھے اس قسم کے حالات نظر آئے کہ
ان کا شام میں جانا مصر تھا۔ میں نے ان کو ملامت کے خطوط لکھے اور ان کے ساتھ جو دوسرے
صاحب تعلیم کے لئے گئے تھے ( یہ دوسرے صاحب جناب شیخ عبدالرحمن صاحب مولوی فاضل
سابق لالہ شنکر داس لاہوری ہیں) ان کو لکھا کہ وہ فورا وہاں جائیں اور ان کو شام سے لے
آئیں لیکن اس عرصہ میں جنگ شروع ہو گئی اور وہ وہاں نہ جاسکے اور شاہ صاحب وہیں رہے
جب یہ یہاں سے گئے تھے تو ایسی عمر میں گئے تھے کہ صحیح نتائج پر اعلیٰ طریق سے نہ پہنچ سکتے تھے۔
انہوں نے وہاں علمی تحقیقاتیں کیں۔ خدا نے ان کو ذہن رسا دیا تھا۔ علوم میں بہت جلدی ترقی
کر گئے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو وہاں یہ رتبہ دیا کہ آہستہ آہستہ وہاں کے گورنمنٹ عربی سلطانیہ
کالج کے انٹرنل اسٹنٹ ڈائرکٹر (مدیر داخلیہ) ہو گئے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کن کن حالات
میں سے گزرے اور کن کن خیالات کا ان کو مقابلہ کرنا پڑا۔ یہ جو کچھ بھی تھے بہر حال نسلی طور پر
ان پر ہمارا حق تھا کیونکہ رسول کریم اللہ نے فرمایا ہے کہ انسان کی پیدائش اس دین پر ہوتی
ہے جو خدا نے اس کے لئے پسند کیا۔ مگر اَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِرَانِهِ (مسلم کتاب المقدر باب
1
كل مولود يولد على الفطرة) بعد میں ماں باپ اس کو یہودی یا نصرانی بناتے ہیں۔ اسی طرح
چونکہ ان کے والدین خدا کے فضل سے احمدی ہیں۔ اس لئے ہمارا ان پر احمدیت کا حق تھا لیکن
پر
جب یہ چھ سال کے بعد واپس آئے اور انہوں نے آتے ہی چاہا کہ میرے ہاتھ پر بیعت کریں تو
میں نے ان کو روک دیا اور کہہ دیا کہ آپ ابھی ٹھریں اور صبر کریں اور جو کچھ ہم کہتے ہیں اس
غور کریں اور جن خیالات پر آپ یہاں سے گئے تھے ان کو سوچیں اگر وہ باتیں اب بھی
درست معلوم ہوں تو بعد میں آپ بیعت کرلیں۔ چنانچہ ایک یا ڈیڑھ مہینہ تک

انوار العلوم جلد ۴
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
سوچتے رہے اور اس کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اب کی تحقیقات کے بعد بھی اس نتیجہ پر قائم
ہوں جس پر پہلے تھا اس لئے میں بیعت کرنا چاہتا ہوں۔ پھر میں نے ان سے بیعت لی۔
در حقیقت یہ انسان ظلم ہے کہ کسی عقیدہ پر انسان کو مجبور کرنا اس پر ظلم ہے اس کو کسی عقیل نے پر مجبور کیا
ے پر
جائے اور اس کو موقع نہ دیا جائے کہ وہ خوب غور کرے اور سوچے اور سوچ سمجھ کر کسی عقیدہ
کو ترک کرے یا کسی کو قبول کرے اور اس پر قائم رہے۔ اصل میں ایمان تب ہی پیدا ہوتا ہے
جب یہ حالت ہو جائے کہ تمام دنیا کی محبتیں اور تمام دنیا کے علاقے اور تمام دنیا کی کششیں
اس کے مقابلہ میں بیچ ہو جائیں ۔ ایمان میں پوشیدگی کی ضرورت نہیں۔ اگر کمزور ایمان ہو تو وہ تو
شیشے کے برتنوں کی طرح ہے کہ جس کے ہر وقت ٹوٹنے کا اندیشہ لگا رہتا ہے۔ کچا برتن ایک
مصیبت ہے اگر انسان اس مصیبت سے نجات چاہتا ہے تو اس کو آگ میں ڈال دے تاکہ وہ پختہ
ہو جائے۔
پس میں آپ کو نصیحت کرتا ہوں کہ آپ اپنی تحقیقات کو دہرائیں اور دیکھیں کہ جس بات
کو آپ نے علمی طور پر صحیح پایا تھا اب اس کے مخالف باتیں سن کر اور علاقوں کی موجودگی اور
جذبات کے ابھرنے پر بھی آپ ان کو صحیح پاتے ہیں اور ان پر قائم رہنے کے لئے تیار ہیں یا
نہیں ؟ اگر اس دوبارہ غور و خوض میں بھی آپ کو یہ نتائج صحیح اور یہ فیصلہ درست معلوم ہو اور
آپ اس پر قائم رہنے کی جرأت اپنے اندر پاتے ہوں تو پھر یہ ایک قابل قدر چیز ہوگی۔ جہاں
آپ نے پہلا فیصلہ کیا ہے اس ملک میں یہ جذبات اور تعلقات آر آپ کے آگے نہ تھے۔ اب آپ
جب ہندوستان میں آگئے ہیں تو وہ جذبات اور تعلقات بھی پیدا ہو گئے ہیں۔ اس لئے آپ اس
فیصلہ پر نظر ثانی کریں۔ اگر وہ تحقیقات صحیح ثابت ہوں اور آپ اس کے لئے ہر قسم کی قربانی
کرنے کے لئے تیار ہوں۔ تب آپ کی تحقیق آپ کے لئے بھی اور آج آپ کے دوستوں کے لئے
بھی موجب تسلی اور باعث خوشی ہوگی۔
ہمیں تو حقیقت میں وہ ایمان پسند ہے جو ایسا پختہ ہو جس کے بعد کوئی کیسا ایمان چاہئے تحقیق اس کے مقابلہ میں نہ ٹھہر سکے ۔ بعض اوقات رسول کریم
ا کوئی بات فرماتے اور پھر فرماتے کہ ولا فخر ترمزی ابواب المناقب باب ما ماء في فضل النبي
اس طرح میں بھی مجبورا مثال کے طور پر نہ کہ کسی فخر کے لئے کہتا ہوں کہ میں اللہ تعالٰی

انوار العلوم جلد ۴
لد والد
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
کے فضل سے یقین رکھتا ہوں کہ کوئی علم اور کوئی تازہ ترین تحقیق قطعا قطعا مجھ پر کوئی اثر نہیں
ڈال سکتی۔ خواہ کسی علمی طریق پر اسلام کی صداقت کی جانچ کی جائے میں اس کا ثبوت دینے کے
لئے تیار ہوں اور یہ ایمان کا ادنی درجہ ہے۔ ورنہ ایمان کا اعلیٰ درجہ اس سے بہت بلند ہے پس
ایمان کی یہ خصوصیت ہے کہ خدا خود سمجھائے۔ بیسیوں دفعہ نئے سے نئے علوم سامنے آتے
ہیں۔ میں نے دیکھا ہے بعض لوگ گھبرا جاتے ہیں لیکن مجھے اس وقت اس کے متعلق خدا تعالیٰ
علم دیتا ہے اور اس وسعت سے دیتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے اور ایسے ایسے علم دیتا ہے جن کے
متعلق پہلے میں نے کبھی کوئی بات نہ پڑھی ہوتی ہے نہ سنی۔ اور وہ علم جو آتا ہے وہ خدا کی
طرف سے کشف کے طور پر آتا ہے۔ یہاں پر لوگ آتے ہیں اور گفتگو کرتے ہیں اور ر بعد بعد : میں
کہہ دیتے ہیں کہ آپ نے تو یہ علم خوب پڑھا ہوا ہے حالانکہ میں نے وہ علم نہیں پڑھا ہوتا اور
یہ بات ایمان کو اور بھی پختہ کرتی ہے۔ خواہ کوئی سا علم ہو جس کو لوگ کتنا ہی اچنبا خیال کرتے
ہوں اس کے سامنے آنے پر فورا خود بخود اس کی حقیقت کھل جاتی ہے۔ اگر وہ بات غلط ہو تو
اس کی غلطی اور اگر درست ہو تو اس کی حقیقت ظاہر ہو جاتی ہے۔
علاقوں کا تعلق اتنا
جس قدر علاقہ مضبوط ہو اسی قدر اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے ہوتا ہے مثلاً آ
آپ
کے ساتھ نام کا تعلق ہے یہ لوگ صرف اتنا جانتے ہیں کہ آپ کو اسلام سے محبت ہے۔ اس
علاقہ کی وجہ سے کتنے ہی آپ کو آگے ملنے کے لئے گئے اور یہ جو اس قدر یہاں موجود ہیں سب
آپ کو دیکھنے کے لئے آئے ہیں۔ حالانکہ یہ صرف نام کا تعلق ہے اور پھر جتنا جتنا تعلق بڑھتا جاتا
ہے اس کے مطابق اس کا اثر بڑھتا جاتا ہے۔ رسول کریم اے سے بھی صحابہ کا ایک تعلق تھا۔
رسول کریم ال کو جنگ احد میں پتھر لگے اور آپ بے ہوش ہو گئے۔ اس وقت ایک صحابی
ابودجانہ حضور کے پاس تھے وہ آپ کی طرف منہ اور مخالفوں کی طرف پیٹھ کر کے کھڑے
ہو گئے۔ ان کی پیٹھ پر بارہ تیر لگے بعد میں ان سے پوچھا گیا کہ آپ کو تیر لگنے
نہیں ہوتی
تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ کیوں نہیں ۔ پھر کہا گیا کہ اس کا اظہار تو نہیں کیا۔ جواب دیا کہ میں
نے اس وقت اُف نہ کی کہ اُف کے ساتھ انسان کا بدن کانپتا ہے۔ میں جانتا تھا کہ اگر اُف بھی کی
تو جسم میں لرزہ پیدا ہو گا اور ممکن ہے اس لرزش میں میں کوئی حصہ حضور کے جسم کا تیر کی زد میں
آجائے اور تیر آلگے اس لئے میں نے اس وقت اُف تک نہیں کی۔ (سیرت ابن ہشام اردو جلد ۲ صفحہ
ت ورد

انوار العلوم جلد ۴
۶۵
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
۶۵ مطبع پر نٹنگ پریس لاہور مطبوعہ بار سوم (۱۹۷۵ء) بارہ تیر تھوڑے نہیں ہوتے ۔ آج کل تو کسی
شخص کو اگر دو تین تیر لگ جائیں تو وہ گر پڑے ۔ تو ے ۔ تو جتنا جتنا علاقہ مضبوط ہوتا ہے اتنا ہی اس کا
اثر بھی بڑھتا جاتا ہے۔
اسلام ہی در حقیقت ریشنلزم ہے لوگ تو بے اصلی ریشنلزم اسلام ہی ہے عقلی کا نام عقل رکھتے ہیں مگر اسلام عقل کو کو عقل کہتا
ں جو
ہے یہ اسلام ہی ہے جو کہتا ہے کہ جس بات کو مانو دلیل سے مانو۔ قرآن کریم میں اس کی مثال
ہے۔ اللہ تعالی رسول کریم اس کو مخاطب کر کے فرماتا ہے کہ منافق تیرے پاس آتے ہیں
اور کہتے ہیں کہ تو رسول ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ یہ تو سچ ہے کہ تو اللہ کا رسول ہے مگر اللہ کہتا
ہے کہ یہ منافق جھوٹے ہیں (المتفقون: ۲) اس کا مطلب یہ ہے کہ چونکہ وہ جو کچھ کہتے ہیں بے
دلیل اور اوپر سے دل سے کہتے ہیں اس لئے جھوٹے ہیں۔ پس قرآن کریم تو کہتا ہے کہ جو مانو
دلیل سے مانو ۔ لوگ کہتے ہیں کہ اسلام تلوار کے ذریعہ پھیلا ہے مگر میں کہتا ہوں کہ وہ اس آیت
پر غور کریں کہ رسول کریم ﷺ کے پاس لوگ آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں اور
آپ کی رسالت پر ایمان لاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ خدا تعالی ان کے متعلق کہتا ہے کہ یہ جھوٹے ہیں۔
مذہب تلوار سے پھیلایا جاوے اس کی تو یہ کوشش ہوتی ہے کہ لوگ نام ہی اختیار کرلیں۔ مگر
یہاں معاملہ برعکس ہے۔ لوگ خود آکر کہتے ہیں کہ ہم مسلمان ہیں لیکن ان کو کہہ دیا جاتا ہے کہ
تم مسلمان نہیں کیونکہ تم بے دلیل اور جھوٹے دل سے کہتے ہو۔ یہ ایک نہایت لطیف بات ہے
یہی سچا ریشنلزم ہے کہ کوئی عقیدہ جو دل سے نہ مانا جائے اور جس کی بنیاد دلائل پر نہ ہو
ماننے کے قابل نہیں۔ اسی بات کو خدا تعالیٰ نے ان لفظوں میں بیان کیا ہے کہ لِيَهْلِكَ مَنْ
هَلَكَ عَنْ بَيِّنَةٍ وَ يَحْى مَنْ حَيَّ عَنْ بَيِّنَةٍ (الانفال : (۴۳) اسلام کی بنیاد یہ ہے کہ جس نے مرنا
ہے وہ دلیل سے مرے اور جس نے زندہ ہوتا ہے وہ دلیل سے زندہ ہو اور عقل یہی چاہتی ہے
کہ جس علم کے متعلق دریافت کرنا ہو اس کے حقیقی ماہر کے پاس جاویں مثلاً مریض ہو تو طبیب
یا ڈاکٹر کے پاس جارے اور ڈاکٹروں میں سے بھی اس کو چنے جو واقع میں اس فن کو جانتا ہو ۔ مگر
یہ بے عقلی ہے کہ انسان ایک ڈاکٹر کا انتخاب کر کے پھر اس کو اس کے نسخہ کے متعلق مشورہ
دے۔ عقل کا پہلا کام انتخاب کرنا ہے اس کو چاہئے کہ ڈاکٹر کے انتخاب انتخاب کرنے میں محنت کرلے۔
مگر جب اس نے ڈاکٹر کا انتخاب کر لیا تو پھر اس کا دوسرا کام یہ ہے کہ اس کے بتائے ہوئے نسخہ
عه إِذَا جَاءَكَ الْمُنْفِقُونَ قَالُوا نَشْهَدُ إِنَّكَ لَرَسُولُ اللَّهِ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِنَّكَ لَرَسُولُهُ
وَاللَّهُ يَشْهَدُ إِنَّ الْمُنْفِقِينَ لَكَذِبُونَ ۔

آج 10 میں سے 10 باقی