آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کُھلتی ہے

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۴
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
کو قبول کرے اور خود اس کا استاد نہ بنے کیونکہ ہر ایک شخص اپنے پیشہ کو خوب سمجھتا ہے۔ اس
طرح مذاہب کا حال ہے۔ عقل چاہتی ہے کہ جب تک کسی مذہب کی صداقت ثابت نہ ہو اس کو
قبول نہ کیا جائے ۔ لیکن یہ بات عقل کے خلاف ہے کہ سچا مذہب دیکھ کر اور معلوم کر کے پھر اس
کے حکموں پر جرح کرے اور اپنے منشاء کے مطابق اس کو بنانا چاہے۔ خدا تعالی ہی بتا سکتا ہے کہ
وہ کسی طرح راضی ہو سکتا ہے۔ ہم اپنے ایک مہمان کو بغیر اس کے بتائے ہوئے کہ وہ کس طرح
راضی ہو سکتا ہے، راضی نہیں کر سکتے۔ پھر خدا تعالیٰ کو بغیر اس کے بتائے کے اپنے من گھڑت
طریقوں پر قدم مار کر کسی طرح راضی کر سکتے ہیں۔ ہمارا فرض ہے کہ اس سے پوچھیں کہ خدایا
تیری رضامندی کسی مذہب میں ہے اور خدا کا کام ہے کہ وہ بتائے کہ کونسا مذہب اس کا پسندیدہ
اور اس کے منشاء کے مطابق ہے اور کسی مذہب پر عمل کرکے ہم اس کی رضامندی حاصل
کر سکتے ہیں۔ پس اسلام نے عقل کی بنیاد کو قائم کیا ہے ۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ڈاکٹر کے انتخاب
کے وقت عقل سے کام لیں لیکن جب ہم ایک ڈاکٹر کا انتخاب کرلیں تو یہ ہمارا فرض نہیں کہ ہم
اس کے بتائے ہوئے نسخہ پر جرح کریں۔ پہلی کتابوں کا یہ طریق تھا کہ وہ کہتی تھیں کہ ہم کہتے
ہیں کہ تم مان لو لیکن اسلام کی یہ تعلیم نہیں۔ دیر کی بات ہے کہ ایک پادری مجھے ایک مقام پر ملا
تیں سال سے ہندو مسلمانوں میں تبلیغ کر رہا تھا۔ میں نے چاہا کہ اس سے گفتگو کروں۔ اس
ملاقات کی۔ وہ چونکہ بازار میں ملا تھا اس لئے میں نے ا نے اس سے مکان پر ملنے کے لئے وقت
مانگا۔ جب میں دوسرے دن اس سے ملنے کے لئے گیا تو میں نے پوچھا کہ آپ کے مذہب کی بنیاد
کس مسئلہ پر ہے۔ اس نے کہا تَوْحِيدُ فِی التَّثْلِيثِ اور تَثْلِیثُ فِي التَّوْحِيدِ پر۔ میں نے اس
سے دریافت کیا کہ ذرا مجھے یہ سمجھائیے تو سہی۔ لمبی گفتگو کے بعد اس نے کہا کہ میں نے اس
مسئلہ کی اچھی طرح سنڈی نہیں کی اور میں اس کو اس لئے مانتا ہوں کہ بائبل میں لکھا ہے۔ میں
نے کہا کہ اول تو درست نہیں کہ بائبل میں اس کی تعلیم ہے۔ دوسرے اگر ہو بھی تو ہم کیسے اس
کو تسلیم کر سکتے ہیں کیونکہ بائبل کا ماننا تو اس مسئلہ کے ماننے پر موقوف ہے۔ پھر اس نے کہا کہ
کفارہ کے مسئلہ کی میں نے خوب تیاری کی ہے اس میں گفتگو کرلیں میں نے کہا بہت اچھا۔ جب
اس میں گفتگو شروع ہوئی تو آخر میں اس نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ میرے ماں باپ کا یہ
مذہب تھا اور میں عیسائی ہوں۔ اس لئے میں اس کو مانتا ہوں ورنہ میرے پاس اس کی کوئی دلیل
وہ
سے
نہیں۔

انوار العلوم جلد ۴
가시
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
تو یہ طریق بہت غلط ہے کہ فلاں بات فلاں کتاب میں لکھی ہے اس لئے اس کو مان لو۔ پہلا
سوال تو یہ ہے کہ اس کتاب کی صداقت کا کیا ثبوت ہے۔ وہ کتاب پہلے بچی ثابت ہو جاوے تو پھر
اس کے تفصیلی حالات ماننے کے قابل ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ بات تو ہر ایک کہہ سکتا ہے کہ میری
کتاب بچی ہے۔ دلائل سے جب تک اس دعوی کا فیصلہ نہ ہو کس طرح کسی کتاب کو مانا جا سکتا
ہے لیکن جب ثابت ہو جائے کہ فلاں کتاب خدا کی کتاب ہے اور اس وقت بھی واجب العمل
ہے تو اس کے متعلق بھی یہ کہنا کہ ہم اس کے ہر ایک حکم کو اپنی عقل کے ماتحت لاکر پھر مانیں
گے نادانی ہے کیونکہ تفصیلات میں ہمیشہ ماہر فن کی بات پر اعتبار کیا جاتا ہے۔ یہ علیحدہ بات ہے کہ
وہ کتاب ساتھ ہی یہ بھی بتادے کہ کیوں فلان حکم کو مانو۔ حکم کو مانو۔ مگر ایک شخص جو ہر قسم کے دلائل کی
رو سے مانتا ہو کہ یہ خدا کا کلام ہے اس کے لئے حق نہیں کہ وہ اس کے احکام پر جرح کرے کہ
فلاں بات ماننی چاہئے اور فلاں نہیں بلکہ اس کے پیرو کا تو یہ فرض ہے کہ وہ اس کے ہر حکم کو
مانے یا پھر اس کی صداقت سے انکار کرے۔ جیسا کہ ایک شخص کا حق ہے کہ وہ بہترین ڈاکٹر کا
انتخاب کرے لیکن ڈاکٹر کا انتخاب کرلینے کے بعد اس کا یہ حق نہیں کہ وہ اس کے بتائے ہوئے
نسخہ پر جرح کرے کہ اس میں فلاں دوائی کیوں ہے اور فلاں کیوں نہیں۔ اگر کوئی شخص ڈاکٹر
کے بتائے ہوئے نسخہ پر جرح کرے گا تو ڈاکٹر اس کو کہے گا کہ تو اس علم سے جاہل ہے جو میں بتاتا
ہوں اس پر عمل کر۔ اسی طرح مثلاً آپ نے قانون پڑھا ہے۔ اگر کوئی شخص آپ کے پاس
مقدمات لائے اور کہے کہ آپ اس طرح اس مقدمہ کو چلائیں جس طرح میں کہوں تو آپ اس
کو یہی جواب دیں گے کہ قانون میں نے پڑھا ہے اس لئے مقدمہ کی باریکیوں اور قانونی نکتوں
کو میں ہی سمجھ سکتا ہوں۔ تم اس میں دخل دینے والے کون؟ پس ہر ایک شخص کا حق ہے کہ وہ
ڈاکٹر اور بیرسٹریا وکیل کا انتخاب کرتے وقت خوب عقل سے کام لے اور اچھی طرح جرح
کرے۔ محض بڑے سائن بورڈ اور دلالوں کے چکموں میں نہ آجائے لیکن جب کامل تحقیق و
تدقیق سے معلوم کرلے کہ کونسا ڈاکٹر یا بیرسٹریا وکیل قابل ہے تو پھر اس کے نسخوں اور اس کی
تجاویز میں دخل نہ دے اور یہی عقلمندی کا رستہ ہے اس طرح ہر ایک شخص پر یہ فرض ہے کہ وہ
اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اچھے سے اچھا پروفیسر اور مدرسہ اور کالج تلاش کرے لیکن
تلاش کر چکنے کے بعد یہ حق نہیں کہ پروفیسر کو مشورہ دے کہ جس طرح آپ پڑھاتے ہیں یہ
طریق ٹھیک نہیں جس طرح میں بتاتا ہوں اس طرح پڑھائیں اور اگر آپ میرے بتائے ہوئے

انوار العلوم جلد ۴
آزمائش کے بعد ایمان کی حقیقت کھلتی ہے
طریق پر پڑھائیں گے تو میں پڑھانے دوں گا ورنہ نہیں۔ حالانکہ یہ سخت ترین غلطی ہوگی کیونکہ
جو جس فن کا آدمی ہوتا ہے وہی اس کے متعلق خوب سمجھ سکتا ہے دوسرا نہیں۔ پس ریشنلزم
والوں اور اہل مذاہب دونوں نے غلطی کی اور دونوں افراط و تفریط میں جاپڑے ۔ ریشنلزم
والوں کا یہ کہنا کہ جو ہماری عقل میں آئے گا مانیں گے غلطی ہے ! ہے اور اہل مذاہب کا مذاہب کا محض یہ کہنا
کہ چونکہ ہمارا مذہب تعلیم دیتا ہے اس لئے اسے مانا چاہئے غلطی ہے ۔ اسلام نے وسطی طریق
اختیار کیا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ پہلے تم خوب غور کرو اور دیکھو کہ سچا مذہب کونسا ہے اور کس میں
سچائی کے دلائل اور نشانات اور برکات ہیں جب تم اپنی عقل کے زور سے یہ معلوم کرلو کہ
فلاں مذہب اس وقت خدا کی طرف سے ہے۔ پھر اس کے احکام کے آگے چون و چرا نہ کردان
کو بجا لاؤ۔ جس طرح ایک ڈاکٹر کے نسخہ پر بغیر چون و چرا کے عمل کرنا عین عقلمندی ہے اسی
طرح جب یہ کھل جائے کہ یہ خدا کا کلام ہے اس پر بھی بے چون و چرا عمل کرنا چاہئے یہ ایک
درمیانی رستہ ہے۔ اس کے مطابق تمام باتیں واضح ہو جاتی ہیں اور کھل جاتا ہے کہ کونسا مذہب
حق ہے۔ (الفضل 11- دسمبر ۱۹۱۹ء)

آج 10 میں سے 10 باقی