خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4)
سلام
انوار العلوم - جلد ۴
خطاب
جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم - جلد ۴
۷۱
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
خطاب حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
(جو حضور نے سالانہ جلسہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء کو مسجد نور قادیان میں فرمایا)
أَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
وَذَكِّرْ فَإِنَّ الذِّكْرَى تَنْفَعُ الْمُؤْمِنِينَ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا
لِيَعْبُدُونِ مَا أُرِيدُ مِنْهُمْ مِنْ رِزْقٍ وَمَا أُرِيدُ أَنْ يُطْعِمُونِ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ
ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِيْنُ، فَإِنَّ لِلَّذِينَ ظَلَمُوا ذَنُوبَا مِثْلَ ذَنُوبِ أَصْحُبِهِمْ فَلَا يَسْتَعْجِلُونِ
فَوَيْلٌ لِلَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ يَوْمِهِمُ الَّذِي يُوْعَدُونَ (الدريت : ٥٢ )
معذرت
پیشتر اس کے کہ میں اس مضمون کے متعلق کچھ بیان کروں جس پر بولنے کا آج
میرا ارادہ ہے میں ان سب احباب سے جو بیرون جات سے تشریف لائے ہیں ایک
معذرت کرتا ہوں۔ مجھے آج صبح ایک نہایت افسوس ناک خبر معلوم ہوتی ہے کہ بعض احباب کو
آج رات جلسہ کے منتظمین نے بہت سخت اور ناجائز تکلیف دی ہے۔ اسلام نے علاوہ اس
اخوت اسلامی کے جو ہر ایک مسلمان پر فرض کی گئی ہے مسلمانوں کے لئے اکرام ضیف بھی ایک
فرض قرار دیا ہے۔ اور چونکہ اس فرض کو خدا تعالیٰ نے مقرر کیا ہے اس لئے کوئی انسان اسے
مٹا نہیں سکتا۔ اور جو اس کے خلاف کرتا ہے وہ اپنے مہمان کی ہتک نہیں کرتا بلکہ اپنی ہتک بھی
کرتا ہے کیونکہ خدا تعالی کے مقرر کردہ حقوق کو کوئی نہیں مٹا سکتا۔ لوگ کہتے ہیں فلاں نے
میری ہتک کی۔ فلاں نے میری ہتک کی۔ مگر اصل بات یہ ہے کہ ہتک حق پر قائم ہوتے ہوئے
انوار العلوم - جلد ۴
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ہو ہی نہیں سکتی۔ دیکھو خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِنِّي مُهِينٌ مَنْ أَرَادَاهَا نَتَكَ - ( تذکره صفحه ۷۲۵
ایڈیشن چہارم) کہ اے مسیح موعود جو تیری ہتک کا ارادہ کرتا ہے میں اس کی ہتک کروں گا۔ اس
میں خدا تعالیٰ نے یہ بتایا ہے کہ تیری عزت چونکہ میں نے قائم کی ہے تیری ہتک کوئی نہیں
کر سکتا ہاں لوگ تیری ہتک کرنے کا ارادہ کریں گے اور جو ایسا ارادہ کریں گے میں ان کو سزا
دوں گا اور ان کو ذلیل کروں گا۔
تو چونکہ اکرام ضیف بہت بڑا فرض ہے اور جو اس میں کو تاہی کرتا ہے وہ بہت اکرام ضعیف بوئے گناہ کا مرتکب ہوتا ہے۔ اس لئے ان لوگوں پر رحم کے طور پر جن کی
طرف سے رات کو کو تاہی ہوئی ہے میں ان کی طرف سے آپ لوگوں سے معافی مانگتا ہوں۔
کیونکہ یہ اتنا بڑا گناہ ہے کہ اس کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا غضب بھڑک اٹھتا ہے۔
در حقیقت یہاں آنے والے لوگوں کی مہمان نوازی میرا فرض ہے۔ قرآن کریم میں
رسول اللہ ا کو خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔ ہم تجھ پر لڑائی فرض کرتے ہیں ۔ آگے تم مؤمنوں کو
تحریص و ترغیب دلاؤ۔ اس طرح چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا قائم مقام
ہونے کی وجہ سے یہ میرا فرض ہے کہ مہمانوں کی مہمان نوازی کروں۔ اس لئے احباب سے
میں ہی معذرت کرتا ہوں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر اس کے بعد میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اپنے فضل سے پھر ہمیں یہ موقع دیا کہ اس جگہ اکٹھے ہوئے ہیں۔ در حقیقت بھائیوں
F
بھائیوں کی ملاقات ایک بہت بڑی نعمت ہے حتیٰ کے نبیوں کو بھی اس کا احساس ہوتا ہے۔
حضرت مسیح موعود آمین میں لکھتے ہیں کہ احباب جانے لگے ہیں اور ان کے جانے کی تکلیف
محسوس ہوتی ہے اس طرح آنے سے خوشی بھی ہوتی ہے۔ پس جلسہ پر جو تقریریں وغیرہ ہوتی
ان کو الگ رہنے دو۔ خود احباب کا ایک دو سرے سے ملنا دو سرے سے ملنا بھی بہت بڑی خوش خوشی کی بات ہے۔
ہیں
اور اس کے لئے میں اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انتظام سلسلہ کے محلے اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرنے کے بعد میں احباب کو ان امور کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں جو سلسلہ کے انتظام اور نظم کے متعلق
ہیں۔ میں نے پچھلے سالانہ جلسہ پر آپ صاحبان کو اطلاع دی تھی کہ سلسلہ کے کاروبار کاروبار کو ایک
انتظام کے ماتحت لانے کے لئے چند محکمے قائم کئے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک محکمہ تو تالیف و
مه ياتِهَا النَّبِيُّ حَرِضِ الْمُؤْمِنِينَ عَلَى الْقِتَالِ ------ لَا يَفْقَهُونَ (الانفال : ٢٦ )
(५५:
انوار العلوم - جلد ۴
٤٣
خطاب جاے سالانہ ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
اشاعت کا ہے جس کا کام مخالفین کے اعتراضات کے جواب لکھنا اور ان کو موزوں طریق سے
شائع کرنا ہے۔ اور تبلیغ کرنا اور تبلیغ کے لئے سامان بہم پہنچانا ہے۔
دوسرا محکمہ تعلیم و تربیت کا ہے۔ جس کا کام جماعت کی تعلیم اور تربیت کی طرف توجہ کرنا
ہے۔ تیسرا محکمہ بیت المال کا ہے۔ اور چوتھا ۔ اور چوتھا محکمہ امور عامہ کا کا یعنی جماعت کے مختلف امور مثلاً
نکاح شادیاں کرانا ۔ گورنمنٹ سے معاملات اور تعلقات کا انتظام کرنا وغیرہ وغیرہ۔ اور پانچواں
محکمہ قضاء کا ہے اور چھٹا افتاء کا۔
ان محکموں نے اس سال کیا کام کیا ہے۔ اس کے متعلق کل کام کرنے والے اپنے اپنے
صیغہ کی رپورٹ آپ لوگوں کو سنائیں گے ۔ لیکن اس کے علاوہ بعض باتیں ایسی ہیں جنہیں
شائد وہ پیش نہ کر سکیں اس لئے میں سنا دیتا ہوں۔
در حقیقت اس انتظام کا پہلا سال ہونے کی وجہ سے نہ تو کام کرنے والے اور نہ کام کرانے
والے اپنے اپنے کاموں کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ پھر دفتروں کے ابتدائی کام مثلا رجسٹر بنانا
دفتروں کا انتظام کرنا وغیرہ باتوں کی وجہ سے جس طرح کام ہونا چاہئے تھا اس طرح نہیں ہو سکا۔
مگر باوجود اس کے کہ کام کرنے والے اکثر ایسے اشخاص ہیں جو اپنے اصلی فرائض کی ادائیگی کے
علاوہ آنریری طور پر اس سلسلہ میں بھی کام کرتے ہیں۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ انہوں نے بہت
دیانت داری اور ہوشیاری سے کام کیا ہے ۔ اور یہ ذکر میں اس لئے کرتا ہوں کہ ان کا تعلق
آپ لوگوں سے ہے اور آپ لوگ جب تک ان کی پوری ہمدردی اور امداد نہ کریں کریں وہ کام
نہیں کر سکتے۔ پس میں ان کارکنوں کی جو اب کام کر رہے ہیں یا آئندہ کریں گے سفارش کرتا
ہوں کہ آپ لوگ ان کے لئے دعائیں کریں۔ اور ہر طرح ان کو امداد دیں ۔ ان کو خدا تعالیٰ
نے دین کی خدمت کا مورا مت کا موقع دیا ہے۔ اگر وہ اچھی طرح اور دیانت داری سے اس خدمت کو
نبا ہیں گے تو وہی انعام پائیں گے جو خدا کے دین کی خدمت کرنے والے پہلے لوگوں نے پائے۔
اور اگر کوتاہی کریں گے تو اس کے نتیجہ میں جو کچھ ہو گا اس فقرہ کو میں ختم نہیں کر سکتا۔
کچھ اس سال کام ہوا ہے۔ امور عامہ کے متعلق امور عامہ کی کارگزاری ہی میں دیکھتا ہوں۔ گورنمنٹ کے تعلقات کے متعلق یہ سال
ایسا خطرناک گزرا ہے کہ بڑے بڑے عقلمند اور سمجھدار اس رو میں بہہ گئے جو گورنمنٹ کے
خلاف چلی ۔ اللہ تعالی کا یہ فضل تھا کہ یہ محکمہ بن گیا جس نے بہت بڑا کام کیا۔ خصوصاً پنجاب میں
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۴
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ہی جو کچھ ہوا اور اس کی وجہ سے جو بوجھ ہم پر پڑے اس کا ذکر میں اس لئے نہیں کروں گا کہ
ہمارے دشمنوں کو پتہ نہ لگ جائے کہ کن ذریعوں سے وہ ہمیں نقصان پہنچا سکتے تھے۔ اس قسم
کے خدشات کا ہمیں انتظام کرنا ہے مگر باوجود کام کی زیادتی اور اہم ذمہ داری اور بڑی بڑی
مشکلات کے اس صیغہ کے ذریعہ ایسی عمدگی اور خوبی کے ساتھ گورنمنٹ کے سامنے اپنی خدمات
اور حالات کو پیش کیا گیا کہ پنجاب کی گورنمنٹ کے آفیسر خوب اچھی طرح جان گئے ہیں کہ کس
قدر تکالیف اور مشکلات اٹھا کر ہماری جماعت نے ان حالات میں وفاداری دکھلائی ہے۔ سیاسی
طور پر اس سال جو کچھ ہوا وہ گو اچھا نہیں ہوا مگر ہمیں اس سے اس لئے خوشی ہے کہ حضرت
مسیح موعود کی پیشگوئی تھی کہ ایک وقت آئے گا جب کہ سارے کے سارے لوگ گورنمنٹ
کے خلاف ہوں گے اور صرف میری جماعت ہی وفاداری پر قائم رہے گی۔ گورنمنٹ یہ کبھی
نہیں سن سکتی تھی کہ حضرت مسیح موعود کی لیکھرام کے متعلق پیشنگوئی کس طرح پوری ہوئی۔
اسی طرح گورنمنٹ یہ بھی نہیں سن سکتی تھی کہ ڈوئی کے متعلق آپ نے جو پیشگوئی کی تھی وہ
کچی نکلی۔ مگر گورنمنٹ نے سنا اور بہت اچھی طرح اس پیشگوئی کو سنا کہ ہماری جماعت وفادار
رہے گی اور رہی کیونکہ یہ اس کے مطلب کی بات تھی۔
گورنمنٹ کے متعلق ہماری خدمات نادان خیال کرتے ہیں کہ ہم گورنمنٹ کی وفاداری اپنے مطلب کے لئے کرتے ہیں۔
لیکن میں افراد کی خدمات کو علیحدہ کرکے یہ کبھی پسند نہیں کرتا کہ ہم جماعت کے طور پر
گورنمنٹ کی خدمات اس خیال سے کریں کہ وہ ہمیں کچھ دے ۔ اور اگر گورنمنٹ جماعت کے
طور پر ہماری خدمات کے بدلے کچھ دے تو یہ ہماری قدردانی نہیں ہو گی بلکہ ہماری ہتک ہو گی
اور یہ گورنمنٹ کی غلطی ہو گی۔ گورنمنٹ اگر کرے تو یہی کر سکتی ہے کہ جماعت کے رأس اور
رئیس کو کوئی خطاب وغیرہ پیش کرے۔ لیکن اگر گورنمنٹ مجھے کوئی خطاب پیش کرے یا زمین
دینا چاہے یا کچھ اور معاوضہ پیش کرے تو میں اسے اپنی سخت ہتک سمجھوں گا اور خیال کروں گا
کہ گورنمنٹ نے ہماری نیتوں پر حملہ کیا ہے۔ کیونکہ ہم بطور جماعت کے جو کچھ کرتے ہیں وہ
کسی معاوضہ کے لئے نہیں کرتے۔ بلکہ محض اس لئے کرتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کی
پیشگوئی پوری ہو کہ صرف میری ہی جماعت وفادار رہے گی۔ تو یہ بہت بڑا کام تھا جو اس سال
صیغہ امور عامہ نے کیا ہے۔
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۵
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
اس کے علاوہ بیت المال کا کام ہے اور سب کام کرنے والوں سے زیادہ
صیغه بیت المال ناظر بیت المال کی میں تعریف کروں گا۔ آپ لوگوں کو یاد ہو گا گزشتہ سال
جلسہ پر میں نے کہا تھا کہ آپ لوگ کیوں ہوں اس بوجھ کو میرے پر سے دور نہیں کرتے کہ صیغے
کے افسر مجھے آکر کہتے ہیں کہ اتنے روپے کی ضرورت ہے اس کا کیا انتظام کیا جائے۔ اس وقت
میں خدا تعالیٰ سے یہ دعا مانگتے ہوئے کہ میری تعریف کا ناظر بیت المال پر عجب اور تکبر کا کوئی اثر
نہ پڑے میں تعریف کرتا ہوں کہ بیت المال کے صیغہ کے متعلق یا تو روزانہ مجھے فکر لگی رہتی
تھی کہ فلاں بل کہاں سے ادا ہو اور فلاں کہاں سے ۔ مگر اس تحریک کے بعد جو میں نے آپ
لوگوں کو کی اور ناظر بیت المال کی اس کے متعلق ذمہ داری اٹھانے کے بعد اس صیغہ نے ایسی
ترقی کی کہ میں کہہ سکتا ہوں معجزانہ ہے۔ ستراتی ہزار روپیہ کی آمدنی کے مقابلہ میں دو لاکھ کی
آمدنی ہو جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔ اور میں سمجھتا ہوں جو جماعت اپنے امام کے مونہہ سے
اتنی بات سن کر اتنا بڑا بوجھ اٹھا سکتی ہے وہ بہت بڑی ترقی کا بیج اپنے اندر رکھتی ہے اور بہت جلد
ترقی کر سکتی ہے بشرطیکہ اس سے کوئی کام لے۔ ناظر بیت المال کی محنت کے بدلہ میں میں یہ پسند
نہیں کروں گا کہ آج کل کے دستور کے مطابق تالیاں پیٹ دی جاویں یا راہ راہ کر دی جاوے
کیونکہ اسلام کی یہ تعلیم ہے کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جس سے فائدہ نہ ہو۔ پس میں کام
کرنے والے کو جزاک اللہ کہتا ہوں اور اس کے لئے دعا کرتا ہوں۔ اور احباب سے بھی
درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس کے اخلاص اور ایمان کی ترقی کے لئے دعا کریں۔
باقی محکموں نے بھی اس سال اچھے کام کئے ہیں مگر چونکہ یہ نئے نئے تھے اور بیت المال کا
صیغہ پرانا تھا۔ اس لئے دوسرے محکموں والے پورے طور پر کام نہیں کر سکے۔ مگر میں سمجھتا
ہوں آئندہ وہ بہت عمدہ اور اچھی طرح کام کریں گے۔
میں نے ابھی کہا تھا کہ ان کے کاموں میں جماعت کے ہر فرد کا دخل ہے اور خصوصیت سے
قادیان والوں کا۔ یہ چار پانچ شخص کچھ نہیں کر سکتے تھے ۔ اگر قادیان کے چھوٹے بڑے ان کی
امداد نہ کرتے اور ساری جماعت ان کے کاموں میں شامل نہ ہوتی۔
پس میں جہاں ان کے لئے دعا کی تحریک کرتا ہوں وہاں ان تمام لوگوں کے لئے بھی کرتا
ہوں جنہوں نے ان کا ہاتھ بٹایا اور ان کی امداد کی ہے۔ خدا تعالیٰ ان کی جانوں مالوں اور
خدمت گزاری میں برکت دے ۔
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۶
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
پھر خصوصیت سے کام کرنے والوں میں اخبارات کے ایڈیٹر
اخبارات سلسلہ کے ایڈیٹر ہیں جو خاص طور پر آپ لوگوں کی توجہ اور امداد کے مستحق
ہوں
ہیں۔ کئی ایک ان میں سے ایسے ہیں کہ گو ظاہری طور پر ان کا گزارہ ہوتا نظر آتا ہے مگر ان کی
آمدنی یا ان کے اخباروں کی جو اشاعت ہے اس سے ان کا شریفانہ طور پر گزارہ کرنا بھی مشکل
ہے۔ مگر باوجود اس کے انہوں نے اخبار جاری رکھے ہوئے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔ اس لئے
نہیں کہ انہیں بہت مال مل رہا ہے اور وہ بہت فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ بلکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے
یہ دین کا بوجھ اٹھایا ہوا ہے۔ ایسا نہ ہو کہ چھوڑ دیں۔ ورنہ ایک بھی ایسا اخبار نہیں کہ اس کا
ایڈیٹر اس کے کام سے خاص طور پر مالی فائدہ اٹھا رہا ہو۔ پس میں جہاں ان کی خدمات کا ذکر کرتا
ا وہاں ان کی مدد کی طرف بھی آپ لوگوں کو توجہ دلاتا ہوں۔ ہوں۔ اور بڑے زور سے کہتا ہوں
کہ موجودہ زمانہ میں اس اشاعت دین کے آلہ کی طرف توجہ نہ کرنا سخت کو تاہی ہے۔ حضرت
صاحب اخباروں کے متعلق کیا فرماتے اور ان کو کیا خطاب دیا ہوا تھا۔ فرماتے بدر اور الحکم
میرے دو بازو ہیں۔ اور چونکہ بازوؤں کے ذریعہ ہی کام ہو سکتا ہے۔ اس لئے اگر ان کی خبر
گیری نہ کی گئی تو کام کس طرح ہو سکے گا۔ پس میں آپ لوگوں سے اخباروں کی سفارش کرتا
ہوں کہ آپ انہیں خریدیں اور ان کے ایڈیٹروں کی مدد کریں۔ جو پڑھ سکتے ہیں وہ بھی ! اور جو
خود نہیں پڑھ سکتے وہ بھی اخبار خریدیں اور دوسروں سے پڑھوا کر سنیں۔ میں نے اس کے
متعلق پہلے بھی کہا تھا اور اب بھی کہتا ہوں مگر افسوس ہے کہ اس وقت تک بہت کم توجہ کی گئی
ہے۔ اب پھر میں سفارش کرتا ہوں "الفضل" کی بھی کہ وہ ہماری جماعت کا آرگن ہے اس کی
طرف توجہ کی جائے اور ریویو کی بھی۔ حضرت صاحب نے اس کے متعلق جو کچھ کہا ہے میں
اس سے زیادہ کیا کہہ سکتا ہوں۔ پھر نور فاروق، تشحید اور الحکم ہیں۔ یہ چاروں بہت عمدگی
ہے۔
سے کام کرتے رہے ہیں۔ الحکم کے متعلق اس لئے کہتا ہوں کہ وہ ٹمٹماتے ہوئے چراغ کی طرح
اس وقت تک اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس کا یہ استقلال بھی قابل تعریف ۔
میں جانتا ہوں اس کی مالی حالت جو کچھ ہے۔ اور یہاں تک جانتا ہوں کہ اس کے چلانے والوں
کی بعض اوقات فاقوں تک نوبت پہنچ جاتی رہی ہے۔ مگر انہوں نے اس حالت میں بھی ہمت
نہیں ہاری اور خواہ چھ چھ ماہ اخبار نہ نکلے اس کے بند ہونے کا اقرار کبھی نہیں کیا تا یہ نہ کہا
جارے کہ حضرت صاحب کے وقت کا اخبار بند ہو گیا۔ اگر اخبار چھ ماہ بھی نہ نکلے اور کوئی کہہ
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۷
خطاب جلسہ سالانہ ۷ ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء
دے کہ الحکم بند ہو گیا ہے تو شیخ صاحب اس سے لڑنے کے لئے تیا ر ہو جاتے ہیں۔ سردیوں میں
ان کے پاس کپڑے نہیں ہوتے کھانے کے لئے کچھ نہیں ہوتا مگر جب بھی ہاتھ میں کچھ آتا ہے
اخبار جاری کر دیتے ہیں۔ بدر والوں پر مجھے افسوس ہے کہ انہوں نے حضرت صاحب کے
خطاب کی قدر نہیں کی۔ مگر الحکم کے متعلق اگر کوئی کہے کہ اس طرح جاری رکھنے سے کیا
فائدہ۔ اسے بند ہی کر دو تو شیخ صاحب کہا کرتے ہیں حضرت صاحب نے اسے اپنا بازو کہا ہے میں
کس طرح بند کر دوں یہ بہت بڑا اخلاص ہے۔ اور جب تک انسان کو عرفان سے کچھ حصہ نہ ملا
ہو ایسا نہیں کر سکتا۔
پھر نور ہے اس کا خاص کام ہے حضرت صاحب نے اس تحریک کو اٹھایا کہ حضرت بابا نانک
مسلمان تھے۔ اس اخبار نے اس خوبی سے اس تحریک کو چلایا ہے کہ مخالف بھی اس کی تعریف
کرتے ہیں۔ اور وہ لوگ بھی جو ہماری مخالفت میں اتنے بڑھ گئے ہیں کہ اگر ہم کہیں خدا ہے تو
وہ کہیں گے کہ اس کے ساتھ کوئی نہ کوئی اور شق لگ جائے تب ہم مانیں گے وہ بھی اس کی
تعریف کرتے ہیں۔ اس اخبار کے بھی خریدار بہت تھوڑے ہیں جو افسوس کی بات ہے۔
والفضل جو جماعت کے گزٹ کی حیثیت رکھتا ہے اس کی تو بہت خریداری ہونی چاہئے۔ مگر ان
دوسرے پرچوں کی بھی کم سے کم ایک ایک ہزار خریداری تو ہو اس سے کم نہیں ہونی چاہئے
پہلے یہ حالت تھی کہ اگر اتنے آدمی سالانہ جلسہ پر آتے جتنے میرے سامنے فرش پر بیٹھے ہیں تو
اس قدر خوشی ہوتی کہ حد ہی ہو جاتی۔ دراصل اس وقت آدمیوں کی زیادتی خوشی کا باعث
نہیں ہوتی تھی بلکہ تازہ بہ تازہ نشان دیکھ کر ایمان بڑھتا تھا۔ اس وقت حضرت صاحب نے
رسالہ ریویو کی اشاعت کے لئے جو تحریک کی وہ دس ہزار کے لئے تھی۔ اس سے اندازہ کر لو کہ
اب کس قدر تعداد کے لئے تحریک ہونی چاہئے۔ ہمارے دوست ریویو ریویو کی اشاعت کے لئے
تحریک کیا کرتے ہیں کہ دس ہزار خریدار پیدا کر دو۔ میں کہتا ہوں اب تو خدا کے فضل سے
جماعت بہت بڑھ گئی ہے اب دس ہزار کے لئے نہیں بلکہ تمہیں چالیس ہزار کے لئے تحریک ہوئی
چاہئے۔
تو میں احباب کو نور کی مدد کے لئے تحریک کرتا ہوں اور ان کی کتاب کی خریداری کے لئے
بھی جس کا نام " باوا نانک کا مذہب " ہے۔ یہ کتاب نہایت مفید اور تحقیق کے ساتھ لکھی گئی
ہے۔ سکھوں میں اس کی اشاعت بہت مفید ہو سکتی ہے۔ پس دوستوں کو چاہئے کہ اس کی
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۸
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
اشاعت کی طرف بھی توجہ کریں۔
پھر فاروق ہے لیکن جہاں میں نے شیخ یعقوب علی صاحب کی تعریف کی ہے وہاں میر صاحب
کی باوجود اس کے کہ وہ میر صاحب ہیں ایک رنگ میں مزمت ہی کروں گا۔ ابتداء میں فاروق
نے غیر مبائعین کے متعلق بہت کام کیا ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ جہاں الحکم نے گر کر یہ کہا کہ
میں نہیں گرا۔ وہاں فاروق اب جس طرح نکلتا ہے اس کو دیکھ کر معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے
پیچھے کام کرنے والے میر صاحب ہیں بھی یا نہیں۔ اس کی ایک وجہ ہے اور وہ یہ کہ جب انسان
دیکھتا ہے کہ اس کے کام کی قدر نہیں کی جاتی تو اس کا دل کام کرنے میں نہیں لگتا۔ مگر میر
صاحب جس کی طرف منسوب ہوتے ہیں اور پھر جس کے مریدوں میں شامل ہیں ان کو دیکھنا
چاہئے کیا وہ لوگوں کے قدر نہ کرنے کی وجہ سے چپ ہو گئے۔ حضرت مرزا صاحب کی ابتداء
میں کون بات سنتا تھا مگر آپ خاموش کب ہوئے؟ میر صاحب کو اسی طرح اخبار جاری رکھنا
چاہئے تھا جس طرح ابتداء میں چلایا تھا۔ اگر وہ ایسا کرتے تو وہ ضرور کامیاب ہوتے۔ اور جس
غرض کے لئے اخبار جاری ہوا تھا وہ ضرور پوری ہوتی۔ اس اخبار کی پہلی خدمات اور آئندہ کے
لئے امید رکھتے ہوئے اس کی امداد کی طرف توجہ دلاتا ہوں۔
پھر رسالہ تشحیذ ہے اس کو میں نے سب سے پیچھے اس لئے نہیں رکھا کہ وہ خدمات کے لحاظ
سے پیچھے رہا ہے بلکہ اس لئے رکھا ہے کہ اس کو میں نے جاری کیا تھا۔ میں نے اس کا ذکر پیچھے
اس لئے کیا ہے کہ تا میرا نفس یہ نہ سمجھے کہ خود جاری کرنے کی وجہ سے اس کا ذکر پہلے کر رہا
ہوں۔ اس رسالہ نے پچھلے دنوں اچھا علمی کام کیا ہے اور خصوصاً شیعوں کے متعلق خادم حسین
صاحب کے مضامین بہت اچھے شائع ہوئے ہیں۔ میرے نزدیک ان کی علمی قابلیت سے بھی
زیادہ ان میں تحریر کی قابلیت ہے۔ اور خاص طرز کی ہے اور لوگ تو مخالفین پر دروازہ سے حملہ
کرتے ہیں لیکن وہ ان کے گھر میں داخل ہو کر اور ان کے پاس چارپائی پر بیٹھ کر ان سے پوچھتے
ہیں بتائیے آپ کب مکان خالی کریں گے اور ہمارے قبضہ میں دیں گے۔ یہ بہت عمدہ اور مفید
طریق ہے۔ وہ بڑی عمدگی اور متانت سے شیعوں کی تعریف کر کے پُر زور مضامین لکھتے ہیں جس
کا نتیجہ بہت اچھا نکلتا ہے۔ اس رنگ میں لکھنے سے شیعہ گالیاں نہیں دے سکتے اور نہ کچھ کہہ
سکتے ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کو یہ طرز سیکھنی چاہئے۔ ان کے مضامین کے علاوہ اور لوگوں کے
مضامین بھی نکلتے رہتے ہیں۔ اختلاف کے وقت مسئلہ نبوت مسیح موعود کے متعلق اس میں اچھے
انوار العلوم - جلد ۴
۴۷۹
خطاب جلسہ سالانہ ۷ ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء
مضامین شائع ہوتے رہے ہیں۔ مگر رسالہ کے خریدار کم ہیں اس کے لئے بھی میں امداد کی
تحریک کرتا ہوں۔
میرا ارادہ ہے کہ آئندہ اخبارات اور رسالوں کے کام محدود کر کے الگ الگ تقسیم کر
دوں۔ اب تو یہ ہوتا ہے کہ جو مضمون جس کو ملتا ہے وہی شائع کر دیتا ہے۔ شعید سکھوں کے
متعلق ملتا ہے تو اس کو شائع کر دیتا ہے۔ آریوں کے متعلق ملتا ہے تو اس کو چھاپ دیتا ہے۔ یہی
فاروق کا حال ہے۔ لیکن اب میرا منشاء ہے کہ ان کے کام تقسیم کر دیئے جائیں۔ نور کا کام تو
پہلے ہی تقسیم ہے کہ خاص طور پر سکھوں کے متعلق لکھتا ہے اس کے سپرد یہی کام رہے۔
فاروق کو بعض خاص مضامین سپرد کر دیئے جائیں۔ اسی طرح تشویذ کو غیر احمدیوں اور خصوصاً
شیعوں کے متعلق کام سپرد کیا جائے۔ اس کی ایک وجہ بھی ہے اور وہ یہ کہ ایک عرصہ ہوا میں
نے خواب میں دیکھا کہ بمبئی سے ایک تاجر کا خط آیا ہے جو کہ فرانسیسی میں ہے۔ مجھے فرانسیسی
نہیں آتی مگر خواب میں میں نے وہ خوب اچھی طرح پڑھا ہے۔ اس میں وہ تاجر لکھتا ہے کہ
تشهید خوب کام کر سکتا ہے مگر زمانہ کے حالات کے مطابق شیعوں کا رد نہیں کرتا۔ یہ خواب مجھے
اس وقت آئی جب کہ میں خود تشحید کا ایڈیٹر تھا۔ اس وقت مجھے تو خدا تعالیٰ کی مصلحت اور
حکمت کے ماتحت شیعوں کے متعلق لکھنے کی توفیق نہیں ملی۔ مگر پھر تشحید نے شیعوں میں خوب
کام کیا ہے۔ اس کو اسی کام میں لگایا جائے ۔ اسی طرح محمد علی مونگیری کا فتنہ ہے اس کے
جواب میں جو کچھ لکھا جائے وہ بھی تشہید میں شائع ہو۔ میرا ارادہ ہے کہ شروع سال سے
ایڈیٹروں و زوں کو ہدایات دے دوں۔ مگر اس و س وقت میں آپ لوگوں کو ہدایت دیتا ہوں کہ آپ لوگ
ان کے اخباروں کی اشاعت کی طرف توجہ کریں۔ اور نہ صرف خود ہی خریدیں اور اپنی جماعت
کو خریداری کی تحریک کریں بلکہ دوسرے لوگوں میں بھی تحریک کریں۔ جب وہ لوگ ہندوؤں
کے اخبار خرید لیتے ہیں تو ہمارے کیوں نہ خریدیں گے ۔ الفضل کا جب میں ایڈیٹر تھا اس وقت
اس کے دو سو کے قریب غیر احمدی خریدار تھے۔ اس وقت سندھ سے میرے پاس ایک غیر
احمدی کا خط آیا جس نے لکھا میری شادی ہوئے دس دن ہوئے ہیں۔ اور مجھے اپنی بیوی سے
بہت محبت ہے لیکن اگر میری بیوی مر جاتی تو مجھے اتنی تکلیف نہ ہوتی جتنی اخبار کے وقت پر نہ
پہنچنے سے ہوئی ہے۔ تو دوستوں کو دوسرے لوگوں میں اخبار خریدنے کی تحریک کرنی چاہئے۔
ان کو اس طرح بہت فائدہ پہنچ جائے گا۔
انوار العلوم - جلد ۴
لم
م
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۲۱۹۱۹
اس کے بعد میں جماعتوں کی خدمات کا اعتراف کرتا بیرونی احمدی جماعتوں کی خدمات ہوں مگر اس کے یہ معنے نہیں کہ صرف لفظی
اعتراف کرتا ہوں بلکہ یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں ان کے کام سے ناواقف نہیں ہوں بلکہ آگاہ
ہوں اور ان کے لئے دعا کرتا ہوں۔ کیونکہ جو کام وہ کر رہے ہیں وہ میرا کام کر رہے ہیں۔ میں
ان کو بتاتا ہوں کہ ان کی خدمتیں میرے دل پر نقش ہیں اور ان کے لئے دعا کرتا ہوں۔ کیونکہ
یہی میرے پاس اعلیٰ سے اعلیٰ بدلہ ہے جو میں انہیں دے سکتا ہوں۔ اور خصوصاً ہندوستان سے
باہر کی جماعتوں کے لئے دعا کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت سی مشکلات اور مصائب میں سے گزر رہی
ہیں۔
سیلون میں بہت قحط پڑا ہوا ہے اور یہاں تک حالت ہو گئی ہے کہ
جماعت احمد یہ سیلون میں نے اخبار میں پڑھا ایک شخص کا بچہ بھوکا مر رہا تھا۔ وہ صبح سے
لے کر شام تک سرکاری دکان پر کھانا خریدنے کے لئے کھڑا رہا۔ لیکن بھیڑ اس قدر تھی کہ اسے
نہ مل سکا۔ اور وہ خالی ہاتھ واپس چلا آیا ۔ مگر وہاں کی جماعت ایسے نازک وقت میں بھی جس
جوش اور اخلاص سے کام کر رہی ہے وہ بہت ہی قابل تعریف ہے۔ دیکھو یہاں لاکھوں کی
جماعت میں چار پانچ اخباروں اور رسالوں کا چلنا مشکل ہو رہا ہے۔ مگر سیلون کی مٹھی بھر جماعت
نے ایک انگریزی اخبار جاری کیا ہوا ہے اور اپنا پریس بھی چلایا ہوا ہے۔ اس کے متعلق مجھے
معلوم ہوا ہے کہ وہاں کی جماعت کے لوگ سارا دن تو اپنے کام کاج میں مشغول رہتے ہیں۔
لیکن رات کو اکٹھے ہو کر پریس کا کام کرتے ہیں۔ کوئی ایڈیٹری کا کام کرتا ہے ، کوئی کمپوزیٹری
کرتا ہے ، کوئی پریس چلاتا ہے ۔ اس طرح کام کر کے وہ اخبار چلا رہے ہیں۔ اور ایسے قحط کے
زمانہ میں چلا رہے ہیں کہ لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں۔ اس پر لیس اور اخبار کے بعض کارکنوں
کو بھی بعض دفعہ فاقے کرنے پڑتے ہیں مگر وہ کام نہیں چھوڑتے۔
یہ ان کا دین کے ساتھ اخلاص اور محبت ہے۔ حالانکہ وہ ایسی جگہ کے رہنے والے ہیں
جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے معجزات صادر نہیں ہوئے ۔ ایمان کو تازہ کرنے
والی حضرت مسیح موعود کی باتیں انہوں نے نہیں سنیں۔ آپ کی تحریریں انہوں نے نہیں
پڑھیں ، کیونکہ وہاں کی زبان اردو نہیں۔ کبھی یہاں نہیں آئے مگر خدمت دین میں وہ ایسا نمونہ
دکھلا رہے ہیں کہ ہمارے لئے قابل رشک ہے۔ اور یہ اللہ تعالی کا فضل ہے کہ ایسی مضبوط
انوار العلوم جلد ۴
MAI
جماعتیں اس نے غیر ممالک میں ہمیں دی ہیں۔
خطاب جلسه سالانه ۷ ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء
ان کی مضبوطی کا پتہ اس سے لگ سکتا ہے
احمدیان سیلون اور مولوی محمد علی صاحب کہ مولوی محمد علی صاحب نے ایک کتاب
ec
لکھی ہے جس کا نام اختلاف سلسلہ کی تاریخ ہے۔ اس میں بڑے زور سے اپیل کرتے
ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ اے وہ لوگو جنہوں نے مسیح موعود کو دیکھا ہے آج فیصلہ کر دو تاکہ
اختلاف مٹ جائے۔ مگر یہ لکھا انگریزی میں ہے حالانکہ اکثر وہ لوگ جنہوں نے مسیح موعود کو
دیکھا ہے انگریزی نہیں جانتے۔ میں پوچھتا ہوں کہ گھٹیالیاں اور دا تا زید کا جہاں پرانی جماعتیں
ہیں وہاں کے کتنے لوگ اس کتاب کو پڑھ سکتے ہیں۔ پھر سیالکوٹ شہر میں کتنے لوگ ہیں جو اس کو
پڑھ سکتے ہیں۔ پھر گجرات اور کھاریاں کی جماعت میں کتنے ہیں۔ شاہ پور کے چکوں میں کتنے ہیں
جو اسے پڑھ سکتے ہیں؟ پھر یہاں قاضی سید امیر حسین صاحب، مولوی سید سرور شاہ صاحب
حافظ روشن علی صاحب پرانے آدمی ہیں۔ یہ اور ان کے علاوہ اور کتنے ہیں جو اسے پڑھ سکتے
ہیں۔ لیکن کیسی عجیب بات ہے کہ اپیل تو ان لوگوں سے کی گئی ہے۔ لیکن کتاب لکھی انگریزی
میں ہے۔ جس کے صاف معنے یہ ہیں کہ ان کے کھانے کے دانت اور ہیں اور دکھانے کے
اور۔ اس کتاب کے لکھنے سے ان کی غرض یہ ہے ہے کہ دیگر ممالک کے جو لوگ یہاں نہیں آتے
اور اردو پڑھ نہیں سکتے وہ اس کتاب کو پڑھ کر ہم سے علیحدہ ہو جائیں اور ان سے مل جائیں۔
اس سے ظاہر ہے کہ یہ کتاب کسی فیصلہ کے لئے نہیں لکھی گئی بلکہ اس کے لکھنے کی غرض
سیلون ، ماریشس، سیرالیون نائجیر یا وغیرہ کے احمدیوں کو گمراہ کرنا ہے۔ لیکن جب یہ کتاب سیلون
میں پہنچی اور یہاں سے اس کے متعلق دریافت کیا گیا تو وہاں سے جواب آیا کہ اس کتاب کے
ذریعہ غیر احمدی ہماری اور زور سے مخالفت کرنے لگ گئے ہیں۔ مگر ہم پر اس کا کوئی اثر نہیں
ہے۔ کتاب لکھنے اور بھیجنے والوں سے کہہ دیا جائے کہ ہم نے حق کو پا لیا ہے تمہاری ایسی
کوششوں سے اب ہم اسے چھوڑ نہیں سکتے ۔
پھر نائجیریا والوں کو لکھا گیا کہ اگر کوئی اس قسم کی کتاب پہنچی ہو اور اس کی وجہ سے آ۔ آپ
لوگوں کے دلوں میں کچھ شکوک پیدا ہوئے ہوں تو ان کے متعلق ہم سے دریافت کیجئے۔ اس
کے جواب میں وہاں سے خط آیا تو یہ آیا کہ محمد علی کی فتنہ ڈالنے والی تحریر ہم پر کوئی اثر نہیں
ڈال سکتی۔ ہم نے حضرت مرزا صاحب کی نبوت کو خوب سمجھا ہوا ہے۔ اور اس ریویو آف