خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2

انوار العلوم ، جلد ۴
۸۲
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ریلیجز کے ذریعہ ہی سمجھا ہے جس کے ایڈیٹر مولوی محمد علی صاحب تھے۔
بیرونی جماعتوں کے آدمیوں کا قادیان آنا غرض ان جماعتوں میں بہت اخلاص اور جوش پایا جاتا ہے جو محض خدا کے فضل اور جاتا ہے محض
رحم سے ہے اور اس سال ان جماعتوں نے اور بھی ترقی کی طرف قدم بڑھایا ہے کہ اپنے
آدمیوں کو یہاں پڑھنے کے لئے بھیجا ہے۔ سیلون سے پانچ آدمی اس سال آئے ہیں اور ایک
پہلے کا آیا ہوا ہے۔ ماریشس سے دو شخص پہلے سے آئے ہوئے ہیں اور دو اب جلسہ میں شامل
ہونے کے لئے آئے ہیں۔
غرض ہماری دوسرے ممالک کی جماعتیں خاص طور پر ترقی کر رہی ہیں اور دن بدن بڑھ
رہی ہیں ۔ مگر ساتھ ہی ان کے راستہ میں مشکلات اور تکالیف بھی پیدا ہو رہی ہیں۔ اس لئے وہ
خاص دعاؤں کی مستحق ہیں فی الحال یہ جماعتیں بہت چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن انہوں نے بڑا بوجھ
اٹھا رکھا ہے اور ایسا اعلیٰ اخلاص دکھلا رہی ہیں جسے قابل رشک نمونہ کہا جا سکتا ہے۔
اس کے بعد میں آپ لوگوں کو دو خوشخبریاں سناتا ہوں۔ ایک تو یہ ہے
افریقہ میں احمدیت کہ اللہ تعالٰی نے ہمارے ذریعہ ایک بہت بڑا کام کرانا چاہا ہے اور وہ
یہ کام ہے کہ افریقہ کے ملک میں ۲۰ لاکھ کے قریب لوگوں کو عیسائی بنا لیا گیا ہے اور پادریوں نے
کروڑوں روپے خرچ کر کے رئیسوں کے لڑکوں کو ورغلا کر وہاں سے نکالا ہے۔ وہاں کئی ایک
چھوٹی چھوٹی ریاستیں ہیں ان کے شہزادوں کو عیسائی بنا لیا گیا جن کو طرح طرح کی لالچیں اور
حر میں دی گئی ہیں۔
مگر خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں حضرت صاحب کو اور کاموں کے علاوہ اس فتنہ کو دور
کرنے کے لئے بھی بھیجا ہے۔ اور خدا تعالیٰ نے آپ کا نام آدم رکھا ہے تاکہ جس طرح پہلے
آدم کو شیطان نے جنت سے نکالا تھا آپ اس شیطان کو دنیا سے نکالیں۔ پھر خدا تعالیٰ نے آپ
کا نام عیسی رکھا ہے تاکہ پہلے عیسی کو تو یہودیوں نے سولی پر لٹکا دیا تھا۔ مگر آپ اس زمانہ کے
یہودی صفت لوگوں کو سولی پر لٹکائیں۔ پس خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ افریقہ جو مسلمانوں
سے عیسائیوں کے ذریعہ انکل چکا ہے اب آپ کے ذریعہ مسلمانوں کو دلائے۔ اور خدا تعالٰی کی
غیرت کا وقت آگیا ہے۔ اب سے پہلے خدا خاموش بیٹھا رہا اور اسی طرح بیٹھا رہا ہے جس طرح
صیاد جال کے نیچے دانہ ڈال کر بیٹھا رہتا ہے۔ اور جانوروں کو وہ دانہ جس پر اس کی قیمت لگی
۴
2

וניי
انوار العلوم - جلد ۴
マ٨٣
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ہوتی ہے چننے دیتا ہے۔ مگر اب جب دنیا نے اپنی غلطی سے سمجھ لیا ہے کہ اسلام مٹنے والا ہے
خدا تعالی چاہتا ہے کہ حضرت مسیح موعود کے ذریعہ اسے اکناف عالم میں پھیلا دے ۔ ہمارا مشن
جو ولایت گیا ہوا ہے وہ انگریزوں کو مسلمان کر رہا ہے۔ مگر ان کے مسلمان ہونے سے ہمیں کوئی
خاص خوشی نہیں ہے کیونکہ دین کے متعلق ان لوگوں کی طبیعتیں بہت مسخ ہو چکی ہیں۔ اور ان
کے دلوں پر جو زنگ لگ چکا ہے وہ بہت دیر کے بعد اترے گا۔ وہ لوگ آخر مسلمان ہوں گے
اور حقیقی مسلمان ہوں گے کیونکہ ان کے متعلق رسول کریم اللہ کی پیشگوئی ہے۔ اور اسی
لئے ہم ان کو مسلمان بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مگر ان کی اصلاح میں دیر لگے گی۔ لیکن یہ
کام جو افریقہ کے ان رئیس زادوں کو اسلام میں لانے کا ہمارے مبلغوں نے کیا ہے وہ بہت
قابل قدر ہے۔ اب تک دو رئیس زادے مسلمان ہو چکے ہیں۔ اور ان کی منشاء ہے کہ واپس
اپنے ملک میں جا کر اسلام کی تبلیغ کریں۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ہوا چلی ہے اور وہ یہ ہے کہ
افریقہ میں ایک سوسائٹی قائم کی ہوئی ہے۔ اور اس نے ہمارے مبلغوں کو لکھا ہے کہ ان میں
سے کوئی یہاں آئے۔ اور اسلام کی تبلیغ کرے۔ رے۔ یہ بہت امید افزا بات ہے۔
دوسری ایک اور خوش خبری ہے اور جو بات معمولی ہے مگر چھوٹی باتوں سے اہم نتائج مؤمن معمولی باتوں سے بھی بڑے بڑے نتائج نکال لیا کرتے
ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے زمانہ میں جب مسلمانوں نے ایران پر چڑھائی کی۔ اور ایران
کی حکومت نے سمجھا کہ یہ بدو لوگ ہیں ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے ان کے ملک میں
قحط پڑا ہے اور یہ بھوکے مرتے یہاں آگئے ہیں۔ یہ خیال کر کے بادشاہ ایران نے اپنے حاکموں
کو پیغام بھیجا کہ ان لوگوں میں اعلان کر دو کہ ہر ایک سپاہی کو دو دو اشرفیاں انعام دیا جائے گا
اور سرداروں کو زیادہ انعام ملے گا۔ تم لوگوں کو چاہئے کہ انعام لے کر واپس چلے جاؤ۔ یوں
کیوں لڑتے اور اپنی جانیں ضائع کرتے ہو اگر لڑو گے تو مارے جاؤ گے تمہارے لئے یہی بہتر ہے
کہ انعام لے کر واپس چلے جاؤ۔ اس کے جواب میں مسلمانوں نے کہلا بھیجا کہ ہم روپوں کے
لئے یہاں نہیں آئے ۔ تم نے ہم پر حملہ کیا تھا اور اب ہم یہ بتانے آئے ہیں کہ خدا ہمارے
ساتھ ہے۔ جب بادشاہ نے یہ جواب سنا تو کہنے لگا عجیب آدمی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ان میں
سے چند ایک منتخب ہو کر میرے پاس آئیں میں ان سے کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں۔ اس نے ایک
مٹی کا بورا بھروا کر اپنے پاس رکھ چھوڑا۔ اور مسلمانوں کے قائم مقاموں کو بلوا بھیجا۔ جب وہ

انوار العلوم - جلد ۴
۴۸۴
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
اس کے پاس گئے تو اس نے کہا تم میرا ملک لینے کے لئے آئے ہو گے۔ لیکن یاد رکھو اس مٹی کی
تھیلی کے سوا تمہیں کچھ نہیں دوں گا۔ ایک صحابی نے اس مٹی کی بوری کو اٹھا لیا اور بڑے زور
سے اللہ اکبر کا نعرہ مار کر کہا۔ بادشاہ نے ایران کی زمین اپنے ہاتھ سے ہمیں دے دی۔ مسلمان
نعرے مارتے چلے گئے۔ اور چونکہ وہ عربی بولتے تھے اس وقت بادشاہ کچھ نہ سمجھا۔ پیچھے جب
ترجمان نے سمجھایا تو کہنے لگا یہ بد شگونی ہوئی ہے۔ ان کو پکڑو مگر اتنے میں وہ اپنے لشکر میں جا
چکے تھے۔ البداية والنهاية جلد ۷ صفحه ۴۲ - ۴۳ مطبوعہ بیروت)
تو بادشاہ ایران نے مسلمانوں کو جو مٹی دی تھی وہ مٹی نہ تھی بلکہ ایران کی سرزمین تھی۔
پس چھوٹی باتوں کے بھی اہم نتائج نکل آیا کرتے ہیں۔
اس بات کو مد نظر رکھ کر میں یہ خوشخبری ولایت میں ایک نو مسلمہ کے بچے کا ختنہ سناتا ہوں کہ ولائت سے خبر آئی ہے۔
ولائت کی ایک نو مسلمہ نے اپنے لڑکے کا ختنہ کرایا ہے۔ شاید کہا جائے کہ ختنہ تو کئی ہندو بھی
کراتے ہیں۔ یہاں بھی ہندوؤں کا ایک گھر ہے جو ختنہ کراتا ہے۔ پھر ابو جہل کا بھی ختنہ ہوا
تھا۔ اور بھی عرب کے لوگ ختنہ کراتے ہیں پھر یہ خوش خبری کیا ہوئی ؟
ختنہ کی اہمیت اس کے سمجھانے کے لئے میں آپ لوگوں کو آج سے ۴ ہزار سال پیچھے اس
زمانہ میں لے جانا چاہتا ہوں جس میں وہ نبی معبوث ہوا جس کا نام ابراہیم
تھا۔ وہ ایسا نبی ہوا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم نے اس کی اولاد میں نبوت رکھ دی۔ وہ نبی
ہوا۔ اس کا بیٹا نبی ہوا۔ اس کا بیٹا نبی ہوا۔ اس کا بیٹا نبی ہوا۔ اور اسی نبی کی اولاد سے نبوت کا
ایک سلسلہ چلا جو حضرت عیسیٰ پر آکر ختم ہوا۔ اور دوسرے بیٹے کی اولاد سے دوسرا سلسلہ چلا۔
جس کے آخر میں وہ نبی آیا کہ اس کے سلسلہ کو مٹانے کی کسی میں طاقت نہیں ہے اور یہ سلسلہ
قیامت تک چلے گا۔ اور قیامت کے دن اسی نبی کے پاس تمام بنی آدم جائیں گے کہ ہماری
شفاعت کیجئے۔ قیامت کے دن انبیاء کے متبعین کا اپنے اپنے نبی سے مایوس ہو کر رسول کریم
کے پاس شفاعت کے لئے جانے کی یہی وجہ ہے کہ اس طرح سب لوگوں کو آپ کی
امت بنا دیا جائے۔
پس وہ نبی جو تمام نبیوں کا سردار اور خاتم النبین ہے ۔ وہ حضرت ابراہیم کی اولاد سے پیدا
ہوا ہے۔ جنہیں خدا نے ان کی دینی خدمات کی وجہ سے خاص طور پر برکت دی ہے۔ اور آپ

انوار العلوم - جلد ۴
۴۸۵
خطاب جلسہ سالانہ ۷ ۲ دسمبر ۶۱۹۱۹
سے عہد کیا ہے کہ تیری امت کو برکت دوں گا۔
چنانچہ پیدائش باب ۱۷ میں آتا ہے۔
حضرت ابراہیم اور خدا کے درمیان عہد حضرت ابراہیم کو خدا نے کہا۔
" میں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ان کے پشت در پشت
کے لئے اپنا عہد جو ہمیشہ کا عہد ہو۔ کرتا ہوں۔" (پیدائش باب ۱۷ آیت سے برٹہ برٹش اینڈ فارن
بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء) وہ عہد کیا ہے یہ ۔
کہ میں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خدا ہوں گا۔"
مطلب یہ کہ تیرے اور تیری نسل کے لئے اپنی شان ظاہر کروں گا۔ پھر فرماتا ہے۔
پھر خدا نے ابراہام سے کہا۔ کہ تو اور تیرے بعد تیری نسل پشت در پشت میرے عہد کو
نگاہ رکھیں ۔ “ (پیدائش باب ۱۷ آیت : 9 برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ
۱۹۲۲ء)
یعنی تم پر اس عہد کی پابندی کرنا ضروری ہے۔ اور وہ عہد یہ ہے کہ :۔
اور میرا عہد جو میرے اور تمہارے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان ہے۔
جسے تم یاد رکھو۔ سو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ اور تم اپنے بدن
کی کھلاڑی کا ختنہ کرو۔ اور یہ اس عہد کا نشان ہو گا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔“
پیدائش باب ۷ آیت ۱۱۰ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء)
اس عہد کے ماتحت رسول کریم ال نے اپنی ساری امت میں ختنہ جاری کیا۔ اس کے
خلاف کرنے والوں کے متعلق آتا ہے۔
میرا عہد تمہارے جسموں میں عہد ابدی ہو گا۔ اور وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا۔
وہی شخص اپنے لوگوں میں سے کٹ جائے کہ اس نے میرا عہد توڑا۔ " ( پیدائش باب ۱۷ آیت
۱۴۱۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء)
اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم سے یہ عہد کیا تھا۔ کہ "میں تیرا اور
تیرے بعد تیری نسل کا خدا ہوں گا۔ " اور اس کے مقابلہ میں حضرت ابراہیم اور ان کی اولاد
९९
سے یہ عہد لیا تھا۔ کہ "تم میں سے ہر ایک فرزند نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ اور جو ایسا نہ کرے
اس کے متعلق فرمایا تھا۔ کہ " وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا۔ وہی شخص اپنے لوگوں میں

انوار العلوم - جلد ؟
سے کٹ جائے۔"
۴۸۶
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
اس عہد پر حضرت اسماعیل اور حضرت اسحاق کی نسل میں اس عہد کی خلاف ورزی عمل ہوتا تا رہا۔ مگر اس کے خلاف رومیوں باب ۳ آیت ۳۰
برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء میں لکھا ہے۔ کہ
ایک ہی خدا ہے۔ جو مختونوں کو بھی ایمان سے اور نامختونوں کو بھی ایمان ہی کے وسیلہ
سے راست باز ٹھہرائے گا۔ “
९९
اس سے تو اتنا ہی معلوم ہوتا ہے کہ مختون اور نا مختون مساوی ہیں۔ اور اگر ختنہ نہ کرایا
جائے تو کوئی حرج نہیں۔ لیکن پھر کہا گیا ہے کہ ۔
پس کیا یہ مبارک بادی مختونوں ہی کے لئے ہے یا نا مختونوں کے لئے بھی؟ کیونکہ ہمارا
دعوئی یہ ہے کہ ابراہیم کے لئے اس کا ایمان راست بازی گنا گیا۔ پس کس حالت میں گنا گیا؟
مختونی میں یا نا مختونی میں؟ مختونی میں نہیں بلکہ نا مختونی میں ۔ " (رومیوں باب ۴۔ آیت ۱۰۹ برٹش اینڈ
فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء)
گویا اس طرح یہ نتیجہ نکالا گیا ہے کہ نا مختونی کی حالت مختونی کی حالت سے اچھی ہے۔
کیونکہ ابراہیم کے لئے اس کا ایمان اور راست بازی نامختونی کی حالت میں ہی گئی گئی۔
و معلوم ہوا کہ حضرت ابراہیم سے خدا تعالٰی نے یہ عہد لیا تھا کہ تم میں سے ہر ایک فرزند
نرینہ کا ختنہ کیا جائے۔ مگر حضرت مسیح کے ماننے کا دعوی کرنے والوں میں سے ایک شخص جس
نے دوسری قوموں میں عیسائیت کی اشاعت کی وہ کہتا ہے کہ نا مختونی بہتر ہے۔ اور اس کے لئے
جو دلیل دیتا ہے اس کے سمجھنے کے لئے خاص ہی قسم کے دماغ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ یہ ایسی
ہی بات ہے۔ جیسے کوئی ٹھو کر کھا کر چار پائی پر بیٹھ جائے تو کہے کہ ٹھو کر چار پائی سے اچھی ہے۔ یا
ادھر اُدھر بھولا پھرنے کے بعد اسے کوئی دوست مل جارے تو کہے کہ چونکہ دوست کا ملنا ایک
نعمت ہے اور یہ بھولنے پر ملی ہے اس لئے بھولنا اچھا ہے۔ تو یہ دلیل جو کچھ ہے وہ تو ہے ہی۔ مگر
اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم کی نسل میں خدا تعالیٰ کی طرف سے جو انعام کی
علامت مقرر کی گئی تھی اس کو اس نے مٹا دیا اور عیسائیوں میں اس کا نام و نشان نہ رہنے دیا۔
مگر جس طرح
حضرت مسیح موعود کے حواری رسم ختنہ کو جاری کریں گے حضرت مسیح موعورت

انوار العلوم - جلد ۴
۴۸۷
خطاب جلسہ سالانہ کے ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء
نے کہا ہے کہ یہودیوں نے پہلے مسیح کو تو صلیب پر لٹکا دیا تھا۔ مگر مجھے اس لئے بھیجا گیا ہے کہ میں
صلیب کو توڑ دوں۔ اس طرح میں کہتا ہوں پہلے مسیح کے حواریوں نے تو اس رسم کو مٹا دیا جو
خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم کی نسل کے لئے قرار دی تھی۔ مگر اس مسیح کے حواری اس کو پھر
جاری کریں گے۔ اور اس رسم کا اجراء یورپ میں اسلام کے لئے خاص برکت کا موجب ہو
گا۔ اور اب جب کہ اس احمدی خاتون نے جس کا ابھی میں نے ذکر کیا ہے محض خدا کے لئے
اپنے لڑکے کا ختنہ کرایا ہے نہ کہ کسی بیماری وغیرہ کی وجہ سے۔ تو میں آج کہہ سکتا ہوں کہ اس
عہد کے موافق جو خدا تعالیٰ نے حضرت ابراہیم اور ان کی نسل سے کیا تھا اور اس وعدہ کے
مطابق جو خدا تعالیٰ نے توریت اور قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود سے کیا خدا ہمارا اور
ہماری نسلوں کا خدا ہو گا۔ اور ہمارے لئے اپنی شان خدائی ظاہر کرے گا۔ پس بلحاظ واقعہ کے یہ
چھوٹی سی بات ہے۔ لیکن بلحاظ نتائج کے اتنی ہی بڑی ہے ۔ جتنی مٹی کی بوری کو دیکھ کر صحابی
نے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ کسری نے ایران کی زمین ہمارے حوالہ کر دی۔
جماعت احمدیہ کے اندرونی مخالفین اس کے بعد میں اپنے دوستوں کی توجہ جماعت کے اختلافی کی طرف پھیرتا ہوں ۔
یہ نہایت افسوس کی بات ہے اور آپ لوگوں میں سے ہر ایک کو افسوس ہو گا کہ ہم میں
سے کچھ لوگ نکل کر دو سری طرف چلے گئے ہیں۔ اور ہر سال ان کی طرف سے ہم پر نئے سے
نئے حملے ہوتے ہیں۔ بڑی بڑی گالیاں ہمیں دی جاتی ہیں۔ ہماری نیتوں ہماری دیانتوں اور
ہمارے عقیدوں پر حملے کئے جاتے ہیں۔ اور ہر رنگ میں ہمیں نقصان پہنچانے کے لئے کوششیں
کی جاتی ہیں۔ ہمارے دشمنوں کو ہمارے خلاف بھڑکایا جاتا ہے۔ ہمارے عقائد برے سے برے
طریق سے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہماری طرف سے ان کو جواب دیا جاتا ہے مگر ہمارے لوگ
متانت اور سنجیدگی کو مد نظر رکھتے ہیں۔ اور اگر کوئی سختی کرتا ہے تو میں اسے سمجھا دیتا ہوں۔ مگر
ان کی طرف سے ہمارے ساتھ بہت سختی کی جاتی ہے۔ لیکن اب خدا تعالیٰ کی طرف سے کچھ
ایسے نشان ظاہر ہو رہے ہیں۔ جن سے خدا دکھا رہا ہے کہ نیت کس کی خراب ہے۔ میرے
متعلق کہا جاتا ہے کہ میں سازش کر کے خلیفہ بن گیا ہوں۔ مگر کئی لاکھ کی جماعت میں سے سے کوئی
ہے جو یہ کہہ سکے کہ میں نے کبھی خلافت کی خواہش کی اور اس کے لئے کوئی کوشش کی؟ اگر
کوئی ہے تو خدا کے لئے بتائے۔ مگر اس کے مقابلہ میں ایسے لوگ نہیں بلکہ ایسی جماعتیں مل

انوار العلوم ، جلد ۴
۲۸۸
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
سکتی ہیں جن کی طرف سے مجھے کہا گیا کہ ہم ان لوگوں سے نہیں مل سکتے۔ اگر کوئی ایسا وقت
آئے جب کہ ہمیں ان میں سے کسی کو خلیفہ ماننا پڑے تو ہم کسی اور کو مان لیں گے مگر ان کو
نہیں مانیں گے ۔ مگر میں نے ان کو یہی کہا کہ خواہ کچھ ہو میں جماعت میں اختلاف پسند نہیں
کرتا۔ میں ان میں سے جو خلیفہ ہو گا اس کی بیعت کرلوں گا۔ مگر خدا کچھ اور چاہتا تھا اور جو کچھ
وہ چاہتا تھا رہی ہوا۔
تو ان لوگوں کا ہماری نیتوں پر حملہ کرنا دراصل خدا تعالیٰ پر حملہ کرنا ہے کیونکہ یہ دل کی
حالت کو نہیں جانتے ۔ رسول کریم فرماتے ہیں ۔ هَلْ شَقَقْتَ قَلْبَهُ * کیا تم جس انسان کی نیت پر
حملہ کرتے ہو اس کا دل پھاڑ کر تم نے دیکھ لیا ہے ؟
ماری نیتوں پر غیر مبالغین کے حملے ان لوگوں نے ہماری نیتوں پر بے جاملے کئے۔ مگر اب خدا تعالیٰ نے ان کی نیتوں کو کھول کر رکھ دیا
ہے۔
ان کی طرف سے اعلان ہوا تھا کہ مسیح موعود کے بعد کسی کو ہم اس لئے خلیفہ نہیں مان سکتے
کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ پھر انہوں نے کہا کہ واجب الاطاعت خلافت کوئی شرعی مسئلہ
نہیں ہے۔ خلیفہ یا تو بادشاہ ہو سکتا ہے یا مامور اور جو ایسا نہ ہو وہ اسلامی طور پر خلیفہ نہیں کہلا
سکتا۔ پھر مولوی محمد علی صاحب نے اپنے ایک ٹریکٹ میں لکھا کہ ہم مولوی صاحب کے الفاظ کا
احترام کرنے ۔ نے کے لئے کہتے ہیں انجمن کا پریزیڈنٹ بنا لیا جائے اور وہ امیر ہو ۔ بس ا۔ ہو۔ بس اسے امارت کا
حق ہو اور کچھ نہ ہو۔ ہم ان کی نیتوں پر حملہ نہیں کرتے کہ ان کی مرضی خود یہ حق حاصل
کرنے کی تھی۔ لیکن جب وہ خود اپنی مرضی کا اظہار کر دیں تو ہمارا اس میں کیا دخل ہے۔
پچھلے ہی دنوں میرا ایک حدیث کا درس غلط طور پر رسالہ مسئلہ خلافت اور غیر مبالعین تشہید میں چھپ گیا۔ جس میں اس بات کا ذکر تھا کہ اگر
ایک خلیفہ کی موجودگی میں کوئی دوسرا شخص خلافت کا دعوی کرے تو وہ واجب القتل ہوتا ہے۔
اس پر ان لوگوں نے جھٹ شور مچا دیا کہ مولوی محمد علی صاحب کے قتل کا فتوی دے دیا گیا۔
اب یہ امر دو حالتوں سے خالی نہیں۔ اول اگر مولوی محمد علی صاحب خلیفہ ہیں تو پہلے انہوں نے
جھوٹ کہا کہ خلیفہ کا خلیفہ نہیں ہو سکتا۔ اور اگر وہ خلافت کے مدعی نہیں تو اب جو شور مچایا جاتا
ہیر مسلم کتاب الایمان باب تحریم قتل الكافر بعد ان قال لا اله الا اللہ میں اس طرح ہے " أَفَلَا شَفَقَتْ عَنْ قَلبه -

انوار العلوم - جلد ۴
۲۸۹
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ہے یہ بالکل جھوٹا شور ہے۔ مگر اس پر ان لوگوں نے بڑا شور مچایا حالانکہ بات بالکل صاف تھی۔
لیکن باوجود اس کے کہ وہ کہہ سکتے تھے کہ میں نے مولوی محمد علی صاحب کو خلیفہ قرار دے کر
ان کے قتل کا فتوی دے دیا ہے۔ چنانچہ ان کی طرف سے یہ کہا بھی گیا۔ مگر یہ بھی بالکل غلط
ہے۔ کیونکہ میں اپنے مضامین میں لکھ چکا ہوں کہ وہ خلافت کے مدعی نہیں ہیں۔ مگر ہم اسے
بھی چھوڑتے ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ان کو اس سے بھی زیادہ شرمندہ کرایا ہے اور ان کی نیتوں کو
ظاہر کر دیا ہے۔ اور وہ اس طرح کہ تھوڑا ہی عرصہ ہوا پنجاب کے مسلمانوں کی طرف سے
موجودہ لاٹ صاحب پنجاب کو ایک ایڈریس پیش کیا گیا تھا۔ اس میں لکھا تھا کہ ہم سب مسلمانوں
کی طرف سے درخواست کرتے ہیں کہ سلطان تر کی جو ہمارا خلیفہ ہے اس کے حقوق کی حفاظت
کی جائے۔ ان درخواست کرنے والوں میں غیر مبالغین کی انجمن کے سیکرٹری صاحب بھی شامل
تھے۔
پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ دو کنگ مشن کی طرف سے ایک جلسہ کی دعوت مولوی
صدر الدین کی طرف سے دی گئی اور دعوتی رقعہ میں لکھا گیا کہ یورپ ہمارے خلیفہ سلطان ترکی
۴
کے حقوق چھینے کی تیاریاں کر رہا ہے ان کی حفاظت کے لئے یہ جلسہ کیا جائے گا۔
بہر حال یہ لوگ خلافت کے قائل تو ہو گئے۔ مگر کون سی خلافت کے؟ اس کے کہ حضرت
مسیح موعود کے پیروؤں میں سے تو کسی کو حاصل نہیں ہو سکتی ہاں آپ کے منکروں میں سے
خلیفہ ہو سکتا ہے۔ بہت اچھا ایسا ہی سہی مگر اس پر بھی بس نہیں کی۔ خدا تعالٰی نے انہیں اور
طرح بھی پکڑا ہے۔ ابھی تازہ خبر آئی ہے کہ لندن میں مسلمانوں کا ایک بڑا جلسہ ہوا جس میں یہ
تجویز پیش کی گئی کہ کہ خلافت مسلمانوں کا مذہبی مسئلہ ہے گورنمنٹ کو اس میں دخل نہیں دینا
چاہئیے۔
اس جلسہ کے پریزیڈنٹ ایک انگریز ڈاکٹر لیون تھے ۔ وہ کسی وجہ سے جلسہ میں نہ آسکے اور
مولوی صدر الدین صاحب اس جلسہ کے پریزیڈنٹ ہوئے۔ چودھری فتح محمد صاحب کو بھی اس
میں مدعو کیا گیا تھا۔ سوال و جواب کے وقت چودھری صاحب نے ڈاکٹر عبد المجید صاحب سے
جنہوں نے تقریر کی تھی۔ پوچھا۔
کیا مسئلہ خلافت ایک مذہبی سوال ہے ؟ ڈاکٹر عبد المجید صاحب نے جواب دیا ۔ ہاں۔ مذہبی
سوال ہے۔ اور خلافت اسلام کا ایک اہم اور ضروری جزو ہے۔ چودھری صاحب نے اس پر

انوار العلوم - جلد ۴
۹۰
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
بس نہیں کیا اور پوچھا کیا خلیفہ کی اطاعت لازم اور ضروری ہے؟ ڈاکٹر عبدالمجید نے مولوی
صدر الدین صاحب سے جواب کی اجازت لے کر کہا ہاں ضروری ہے۔ اس سوال و جواب سے
دونو باتیں حل ہو گئیں کہ مسلمانوں میں خلیفہ ہو اور ہو بھی واجب الاطاعت۔ کہتے ہیں کوئی
شخص ساری رات زلیخا کا قصہ پڑھتا رہا جب صبح ہوئی تو اس نے پوچھا۔ زلیخا عورت تھی یا مرد؟
ہم کہتے ہیں یہی بات ان لوگوں نے کی ہے۔ اس وقت تک ہم سے اتنا جھگڑا کرتے رہے اور
سمجھا ہی نہیں کہ ہم کیا کہتے رہے ہیں۔ ہم بھی تو یہی کہتے تھے کہ خلافت اسلام کا ایک اہم اور
ضروری جزء ہے اور خلیفہ کی اطاعت لازم ہے۔ مگر ہمارے کہنے سے تو ان لوگوں نے نہیں
سمجھا۔ اور اب انہیں مجبور کر کے خدا انہی کے مونہوں سے یہ بات کہلوا رہا ہے۔
دوسری ایک اور بات ہے اور وہ یہ ہماری مخالفت میں خواجہ صاحب کی سرگرمی کہ پچھلے کچھ دنوں سے خواجہ کمال
الدین صاحب نے آکر غیر مبائعین کے مشن میں خاص حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ اور مولوی محمد
علی صاحب کے بازو بنے ہوئے ہیں۔ اور ا اور انہوں نے اپنا وہی پرانا وعظ شروع کیا ہوا ہے۔ جو
اظهار حق نامی خفیہ ٹریکٹ میں کسی نے نے حضرت خلیفہ اول کو بہت سی گالیاں دے کر درج کیا تھا
اور وہ یہ کہ خلیفہ کی بیعت کرنا انسان پرستی ہے۔ اس وقت تو خواجہ صاحب کے ساتھیوں نے
اعلان کر دیا تھا کہ یہ ہمارا مذہب نہیں ہے۔ مگر اب خواجہ صاحب وہی بات کہہ رہے تھے۔ پھر
وہ کہتے ہیں کہ جتنے نبی دنیا میں آئے وہ انسان پرستی کو مٹانے کے لئے آئے۔ پھر کہتے ہیں یہ جو
دنیا میں انسان پرستی پائی جاتی ہے اس میں سب سے زیادہ حصہ انبیاء اور اولیاء کی اولاد کا ہوتا
ہے۔ اس لئے میں جماعت احمدیہ کو متنبہ کرتا ہوں کہ اس میں داخل ہونے والے لوگ کیوں
احمق ہو گئے ہیں کہ انہوں نے انسان پرستی شروع کر دی ہے۔ ایک خلیفہ کی بیعت کرنا جماعت
احمدیہ کی حماقت ہے یا خواجہ صاحب کی ؟ یہ لمبا سوال ہے۔ مگر میں جانتا ہوں کہ ہماری جماعت
میں سینکڑوں آدمی ایسے ہیں جو باوجود اس کے کہ ایک لفظ بھی نہیں پڑھے ہوئے تاہم خواجہ
صاحب کا ناطقہ بند کر سکتے ہیں۔ پھر جو شخص خدا تعالیٰ کے کلام کا اتنا بھی حق نہیں سمجھتا کہ اسے
دنیا میں شائع کیا جاوے اور آج بھی اس کی اشاعت کو روکتا ہے وہ کیا حق رکھتا ہے کہ جماعت
احمدیہ کو بے وقوف اور احمق کے ؟

انوار العلوم - جلد ۴
۲۹۱
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
میں یہ مانتا ہوں کہ ہماری جماعت کے
غیر مبالعین کو کو جماعت احمدیہ سے کیا نسبت؟ سارے لوگ ایم اے اور بی اے
رم
نہیں۔ لیکن رسول کریم " اور " کریم اور حضرت ابوبکر اور دوسرے صحابی بھی ایم۔ اے اور بی۔ اے نہ
تھے۔ گو اگر اسی بات میں وہ ہماری جماعت سے اپنے ساتھیوں کا مقابلہ کرے تو اسے معلوم ہو
جائے کہ خدا کے فضل سے ہم میں ان سے بہت زیادہ ایم ۔ اے اور بی۔اے ہیں۔ پھر اگر
سیانے اور عقلمند کے معنی ان کے نزدیک مال دار کے ہیں تو ان کے ساتھیوں سے بہت زیادہ
مالدار ہم اپنی جماعت میں رکھا سکتے ہیں۔ بڑے سے بڑا چندہ ایک دفعہ ان میں سے ایک آدمی
نے ہزار روپیہ دیا تھا اور اسی پر بڑی خوشی کا اظہار کیا گیا تھا۔ مگر ہمیں ایک ہی آدمی نے سرہ
ہزار روپیه چنده یک مشت دیا۔
پھر عقل اور علم کا معیار علم عربی جانتا ہے۔ مگر میں جانتا ہوں
خواجہ صاحب اور عربی دانی خواجہ صاحب یہ معیار کبھی قائم نہیں کریں گے۔ کیونکہ علم
عربی سے جہالت خواجہ صاحب سے زیادہ اور کسی میں کم ہی پائی جائے گی۔ انہوں نے ایک
پشاوری مولوی سے مدد لے کر اور حضرت صاحب کی ایک کتاب چرا کر ایک کتاب لکھ دی ہے
اور سمجھ لیا ہے کہ میں بڑا عربی دان ہوں۔ مگر اس کا فیصلہ نہایت آسانی کے ساتھ اس طرح ہو
سکتا ہے کہ مولوی محمد علی صاحب بنائے جائیں حج ۔ اور قرآن کریم کا کوئی ایک رکوع خواجہ
صاحب کے سامنے پیش کر دیا جارے اور وہ اس کا لفظی ترجمہ کر دیں۔ اور فیصلہ مولوی محمد علی
صاحب قسم کھا کر دیں اور لکھ دیں کہ خواجہ صاحب کا کیا ہوا ترجمہ صحیح ہے۔ یہ کوئی بڑی بات
نہیں ہے صرف لفظی ترجمہ ہے۔ مگر میں جانتا ہوں خواجہ صاحب اس سوال کو کبھی اٹھنے نہیں
دیں گے کیونکہ عربی دانی ان کے نزدیک جہالت ہے اور وہ علماء کو قل اعوذے کہا کرتے ہیں۔
خیر خواجہ بات تو مگر غیر مبالکین ہر طرح مقابلہ کرلیں یہ خان صاحب ہماری تو نہیں مارنے کے کرانے ساتھیوں میں سے مولوی پیش کر دیں۔
مقابلہ میں ہم دو گنے لگتے بلکہ کئی گنا زیادہ دکھا دیں گے ۔ پھر اگر علم کا معیار قانون دان ہوتا ہے
تو یہی سہی ۔ اگر ڈاکٹر ہونا ہے تو یہی سہی ۔ غرض کوئی معیار وہ مقرر کر دیں۔ اس پر مقابلہ کر کے
ان کو دکھا دیا جائے گا کہ ہمارے مقابلہ میں ان کو کیا نسبت ہے ؟ مگر باوجود اس کے وہ ہماری
جماعت کو کہتے آئے ہیں اور اب بھی کہتے ہیں کہ یہ جاہلوں کی جماعت ہے اور ان میں اہل

انوار العلوم - جلد ۴
۴۹۲
خطاب جلسہ سالانہ ۷ ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء
الرائے نہیں ہیں۔ حالانکہ وہ نہیں جانتے کہ حضرت صاحب نے اپنی کتاب نور الحق میں لکھا
ہے کہ خدا تعالیٰ نے اہل الرائے لوگوں کو میری جماعت میں داخل کر دیا ہے۔ حیرت ہے کہ
حضرت صاحب کے نزدیک تو جو آپ کی طرف آتا ہے وہ اہل الرائے ہے مگر خواجہ صاحب کہتے
ہیں کہ یہ جاہلوں اور اجڈوں کی جماعت ہے۔
پھر وہ ہماری جماعت کو انسان خواجہ صاحب کی طرف سے انسان پرستی کا الزام پرست کہتے ہیں میں مانتا ہوں کہ
انسان پرستی بہت بری بات ہے اور یہ شرک ہے۔ مگر میں پوچھتا ہوں کیا خدا تعالیٰ نے صرف
انسان پرستی سے ہی منع کیا ہے اور زر پرستی کثرت پرستی سوسائٹی پرستی سے منع نہیں کیا؟
حیرت ہے کہ وہی خواجہ صاحب جو ہم پر انسان پرستی کا الزام لگاتے ہیں خود زر پرستی کے پیچھے
دوسرے لوگوں سے چندہ حاصل کرنے کی غرض سے اور غیر لوگوں سے علیحدہ ہونے کے خوف
سے جماعت احمدیہ کو چھوڑتے ہیں۔ کیا یہ باتیں بری نہیں ہیں؟ یہ تو بے شک بری بات ہے کہ
کسی شخص کو اس لئے مانا جائے کہ وہ کسی بڑے انسان کی اولاد ہے۔ مگر کیا بڑے بزرگ اور خدا
رسیدہ انسان کی اولاد ہونا کوئی لعنت ہے ؟ اگر ان لوگوں کے نزدیک حضرت صاحب کی اولاد میں
سے کسی کو خلیفہ ماننا جہالت ہے تو گویا کسی برگزیدہ خدا کی اولاد ہونا ان کے نزدیک لعنت ہے۔
مگر سوال یہ ہے کہ بڑے بڑے بد کار جو لوگ گزرے ہیں وہ کن کی اولاد میں سے تھے ؟ فرعون
نمرود اور شداد کسی نبی کے بیٹے پوتے یا پڑ پوتے تھے۔ اور ابو جہل، عقبہ ، شیبہ کون سے نبی کے
پوتے پڑپوتے تھے ؟ کوئی ایک بھی انبیاء اور بزرگوں کا ایسا دشمن جو دنیا کے ہلاک کرنے والا
اور اہل دنیا کے لئے مملک اور مغوی ہو تو دکھایا نہیں جاسکتا۔ جو کسی نبی کی قریب اولاد میں سے
ہوا ہو۔ خود گمراہ اور بے دین ہونا اور بات ہے۔ حضرت نوح کے لڑکے کا خدا تعالٰی نے ذکر کیا
ہے۔ اس کے متعلق اول تو یہی جھگڑا ہے کہ وہ ان کا بیٹا تھا یا نہیں۔ مگر پھر بھی وہ دوسروں کے
لئے مملک اور مغوی نہیں تھا خود گمراہ تھا۔ تو ہم کہتے ہیں کسی کو اس لئے مانتا کہ وہ بڑے آدمی
کی اولاد ہے کم عقلی ہے۔ مگر جس کو خدا تعالی بزرگی دے دے اس کو اس لئے نہ مانتا کہ وہ کسی
بڑے انسان کی اولاد ہے یہ بھی کم عقلی ہے۔ بہر حال دونوں طرح بات برابر ہے اب ان کی جو
مرضی ہو کہیں مگر ان کا فلسفہ درست نہیں ہے اور اس کا نتیجہ وہ دیکھ رہے ہیں اور آئندہ
دیکھیں گے۔ ان کے گھروں میں اولاد موجود ہے مگر خدا تعالیٰ نے ان کی اولادوں کو اس وقت

انوار العلوم - جلد ۴
۹۳
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
تک دین کے حاصل کرنے کی توفیق نہیں دی۔ اور اس کی وجہ صاف ہے کہ چونکہ انہوں نے
ہم سے اس لئے دشمنی کی ہے کہ ہم اس بڑے انسان کی اولاد ہیں جس کو خدا تعالیٰ نے بڑا بنایا۔
اس کے بدلہ میں خدا تعالیٰ نے ان کے گھروں میں یہ بات پیدا کر دی۔
اب میں اس مضمون کی طرف آتا
سالانہ جلسہ پر مضمون بیان کرنے کی ترتیب ہوں جو آج میرا اصل مضمون ہے۔
لیکن اس کے بیان کرنے سے پہلے میں یہ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اس وقت تک جو میرے عہد میں
جلسے ہوئے ہیں ان پر میری عادت رہی ہے کہ میں ایک دن کوئی علمی مضمون بیان کیا کرتا ہوں
اور ایک دن جماعت کی مختلف ضروریات کے متعلق بولتا رہا ہوں۔ پہلے دن عام نصائح بیان کی
جاتی رہی ہیں اور دوسرے دن علمی مضمون۔ سوائے پچھلے سالانہ جلسہ کے۔ اس سال بھی میرا
ارادہ ہے کہ آج عام ضروریات کے متعلق بیان کروں۔ اور کل وہ علمی مضمون جس کے متعلق
اس دفعہ کچھ بیان کرنے کا ارادہ ہے۔ انشاء اللہ ۔
اس دفعہ بیان کرنے کے لئے میں نے ایک ایسا مضمون علمی مضمون کے متعلق اطلاع منتخب کیا ہے کہ جس کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ اس
کے بیان کرنے کی نہایت اشد ضرورت ہے۔ اب تک میں جو مضمون بیان کرتا رہا ہوں وہ اعمال
کے متعلق تھے۔ مگر اب کے جو مضمون بیان کرنا ہے وہ ایمان کے متعلق ہے۔ اور چونکہ ایمان
ہی جڑ ہے اس لئے وہ مضمون نہایت اہم ہے۔ میں نے اس مضمون کے انتخاب کرنے کے
متعلق اس وقت اس لئے بنایا ہے کہ کئی لوگ دوسرے دن بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں وہ ایسا
نہ کریں۔ اس مضمون کے بیان کرنے کے لئے میرے دل میں بہت خوف اور ڈر پیدا ہوا۔ اور
اس کے لئے میں نے اتنی دعا کی کہ آج تک اور کسی مضمون کے بیان کرنے کے لئے نہیں کی۔
میں نے خدا تعالٰی سے عاجزانہ طور پر کہا کہ اے خدا اگر اس مضمون کا سنانا مناسب نہیں تو
میرے دل میں ڈال دے کہ میں اسے نہ سناؤں۔ لیکن مجھے یہی تحریک ہوتی ہے کہ سناؤں۔
اس لئے کل انشاء اللہ سنایا جائے گا۔ گو وہ مضمون مشکل ہے اور اس کے سمجھنے کے لئے بہت
محنت اور اور کوشش کی ضرورت ہے۔ لیکن اگر آپ لوگ اسے پ لوگ اسے سمجھ لیں گے تو بہت بڑا فائدہ
اٹھائیں گے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی