خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 5
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۸
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
کرنے والوں کو اپنے قابو میں رکھتے ہیں۔
پس سود ہی ہے جس نے چند ہاتھوں میں دولت کو دے دیا ہے اور یہ ابتری پھیل رہی ہے۔
لیکن اسلام نے یہ ہرگز جائز نہیں رکھا کہ چند لوگوں کے پاس دولت جمع ہو جائے اور باقی سب
لوگ بھوکے مرتے رہیں۔ اس لئے اسلام نے مالدار پر اپنے مال کا چالیس واں حصہ ہر سال دیتا
ضروری قرار دیا ہے۔ تو یورپ کی موجودہ خطرناک حالت سے سود کا بڑا تعلق ہے۔
گذشتہ جنگ کی خبر قرآن میں اور اس کا تعلق سود سے دوسرے کیا کیا جو سور ہی کا خطرناک
نتیجہ تھی وہ حال ہی کی جنگ تھی۔ اور اس جنگ کی خبر قرآن کریم میں عجب رنگ میں دی گئی
تھی چنانچہ آتا ہے۔
الَّذِينَ يَأْكُلُونَ الرَّبُوا لَا يَقُومُونَ إِلَّا كَمَا يَقُوْمُ الَّذِي يَتَخَبَّطُهُ الشَّيْطَنُ مِنَ
الْمَسِ ذَلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا إِنَّمَا الْبَيْعُ مِثْلُ الرَّبُوا وَأَحَلَّ اللَّهُ الْبَيْعَ وَحَرَّمَ الرَّبُوا
فَمَنْ جَاءَهُ مَوْعِظَةً مِنْ رَبِّهِ فَانْتَهَى فَلَهُ مَا سَلَفَ وَ أَمْرُهُ إِلَى اللَّهِ وَمَنْ عَادَ فَأُولَئِكَ
اَصْحَبُ النَّارِ هُمْ فِيْهَا خُلِدُونَ ، يَمْحَقُ اللَّهُ الرِّبُوا وَيُرْبِي الصَّدَقْتِ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ
كُلَّ كَفَّارٍ أَثِيمٍ (البقرة : ۲۷۶ تا ۲۷۷)
اللہ تعالٰی فرماتا ہے ہم نے سود کے حرام ہونے کا حکم دیا ہے۔ نادان کہتے ہیں سود اور خرید
و فروخت میں کیا فرق ہے؟ وہ نہیں جانتے کہ ان میں اگر کوئی فرق نہ ہو اور دونوں ایک جیسے
ہوں تو خدا ان میں سے ایک کو حرام اور ایک کو حلال کیوں قرار دیتا؟ اللہ کے حرام قرار دینے
سے ہی ظاہر ہے کہ ان میں بہت بڑا فرق ہے۔ پس یاد رکھو کہ جو لوگ اب سود سے باز آگئے وہ
آگئے ورنہ ورنہ : جو باز نہ آئے وہ وہ یاد یادر رکھیں کہ وہ آگ یعنی لڑائی میں ڈالے جائیں گے۔ اور اس
میں ہمیشہ رہیں گے یعنی اس کے اثرات ان میں ہمیشہ رہیں گے ۔ پھر خدا سود کو مٹائے گا اور
صدقات کو بڑھائے گا۔
یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ کوئی حکومت ایک لمبے عرصہ تک لڑائی جاری نہیں رکھ سکتی۔
ایسی لمبی لڑائیاں جو قوموں کی قوموں کو پیس دیتی ہیں ، لاکھوں عورتوں کو بیوائیں اور کروڑوں
بچوں کو یتیم کر دیتی ہیں، وہ لڑائیاں جو لاکھوں بیٹوں کو تباہ اور لاکھوں باپوں کو ہلاکت کے گھاٹ
اتار دیا کرتی ہیں، وہ تب وہ تب ہی جاری رہ سکتی ہیں جب کہ سود کے ذریعہ مالی حالت کو قائم حالت کو قائم رکھا
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۹
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
جائے۔ اس جنگ میں سات کروڑ روپیہ روزانہ صرف گورنمنٹ انگریزی کا صرف ہوتا تھا اور
جرمنی کا بھی اس قدر بلکہ اس سے بھی زیادہ خرچ ہوتا ہو گا۔ اگر سود کا دروازہ کھلا نہ ہوتا تو
جرمنی اس خرچ کو ایک سال تک بھی برداشت نہ کر سکتا اور نہ جنگ کو اتنے عرصے تک چلا
سکتا۔ اور اس کا سارا اندوختہ تھوڑی ہی مدت میں ختم ہو جاتا۔ پھر اس نے کیا کیا؟ یہی کہ سود
کے ذریعہ اتنی مدت تک خرچ چلاتا رہا۔ پھر لڑائی کی بنیاد بھی سود ہی کی وجہ سے پڑی۔ یہ ٹھیک
ہے کہ اتحادی حکومتوں نے اندفاعی طور پر جنگ کی۔ لیکن جرمنی کو کس چیز نے لڑائی چھیڑنے کی
جرأت دلائی ؟ اس سود نے ۔ وہ سمجھتا تھا کہ اگر جنگ شروع ہو گئی تو سود کے ذریعہ میں جس قدر
روپیہ چاہوں گا حاصل کرلوں گا اور جنگ جاری رکھ سکوں گا۔ اگر سود کا دروازہ نہ کھلا ہو تا تو
اس قدر عظیم الشان جنگ جاری رکھنے کا اسے خیال ہی نہ آتا۔ پھر اگر براہ راست جرمنوں پر
ٹیکس پڑتے ۔ تو وہ ایک سال بھی لڑائی جاری نہ رکھ سکتے ۔ اور فور املک میں شور پڑ جاتا کہ ہم
اس قدر بوجھ برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن سود کے ذریعہ روپیہ لے کر لوگوں کو اس بوجھ سے
غافل رکھا جاتا ہے جو جنگ کے لمبا کرنے کی وجہ سے ان پر پڑتا تا ہے ہے اورا اور اس طرح ان کو نارا ناراض
نہیں ہونے دیا جاتا۔
پس سود ہی لڑائیوں اور بدامنیوں کے پھیلانے اسلام نے سُود کی کیوں ممانعت کی؟ والا ہے۔ اور جو لوگ کہتے ہیں کہ اس کے بغیر نے
ترقی نہیں ہو سکتی وہ جھوٹ کہتے ہیں۔ صحابہ کے زمانہ میں جب کہ دو دو کروڑ روپیہ ایک ایک
شخص کے پاس ہوتا تھا کیا اس وقت سود ہی کے ذریعہ تھا۔ سود کو تو وہ حرام سمجھتے تھے۔ پس یہ
غلط ہے کہ سود کے بغیر مال میں ترقی نہیں ہو سکتی ۔
پھر سود لینے سے انسان کاہل اور ست ہو جاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اتنی آمدنی تو ضرور ہی ہو
جائے گی۔ پھر کوئی کام کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن اسلام اس کو سخت ناپسند کرتا ہے اور یہ
چاہتا ہے کہ ہر ایک انسان محنت کرے اور اپنے آپ کو ملک اور قوم کے لئے مفید بنائے۔
پس اسلام نے سود سے منع کیا اور زکوۃ اور وراثت کے طریق کو جاری کیا۔ اس ذریعہ
سے دولت کسی خاص خاندان میں جمع نہیں رہ سکتی۔ بلکہ جو محنت کرے وہی مالدار ہو سکتا ہے۔
اور غریبوں کے راستے میں تو کوئی روک نہیں رہتی۔
غرض شود کے روکنے کا مسئلہ نہایت ہی حکیمانہ مسئلہ تھا مگر افسوس کہ خود مسلمانوں نے لالچ
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۰
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- دسمبر ۱۹۱۹ء
۔
اور حرص میں پڑ کر نہ صرف اس کی خوبی کو چھپایا ۔ بلکہ دشمنان اسلام کو یہ کہنے کا موقع دیا کہ
اسلام کی تعلیم ہر زمانہ کے لئے قابل عمل نہیں اور دنیا کی ترقی میں روک ہے۔
احمدیوں کو سودی لین دین سے پر ہیز کرنا چاہئیے دوسرے لوگوں سے تو جو غلطی ہوئی سو ہوئی میں احمد یہ جماعت کو
نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اس اعتراض کے دور کرنے کے لئے بھی کمر بستہ : ربستہ ہو جاوے اور اسلام کا
بے عیب ہونا ثابت کرے۔ اور اس طرح کامل عباد میں اپنے آپ کو شامل کر دے۔ خدا تعالٰی
فرماتا ہے کہ میں سود کو مٹاؤں گا اور صدقات کو بڑھاؤں گا اور یہ اسلام ہی کی ترقی کے ساتھ
وابستہ ہے۔ گویا یہ پیشگوئی ہے کہ اس جنگ عظیم کے بعد جو سود خور قوموں میں ہوگی اللہ تعالٰی
ایسے لوگوں کو ترقی دے گا جو دے گا جو سود سے پر ہیز کرتے ہوں گے اور صدقات قات پر زور دیتے ہوں
گے۔ یعنی بجائے غریب سے کچھ لینے کے جیسا کہ سود خور کرتا ہے سود خور کرتا ہے وہ غریبوں کی مدد کرے گا پس
تمام احمدیوں کو چاہئے کہ سود کے لینے اور دینے سے پر ہیز کریں۔ کیونکہ یہ خدا تعالیٰ سے لڑائی
ہے۔ اور میں نہیں جانتا کون خدا سے لڑ سکتا ہے۔ اور پھر یہ ایسا حکم ہے جس کی وجہ سے اسلام
پر دشمن حملہ کرتا ہے۔ اور اس میں کمزوری دکھانی اسلام پر حملہ کروانا واتا ہے ۔ نعوذُ بِاللهِ من
ذالك -
عبد بننے کے لئے جن دو باتوں کی ضرورت تھی ان میں سے ایک کو میں بیان کر چکا ہوں۔
یعنی ان فرائض کو پورا کرنا جو انسان کے ذمہ لگائے گئے ہوں۔ اب میں دوسرے حصہ کو لیتا
ہوں۔
عبد بننے کے لئے دوسری ضروری باتیں جیسا کہ میں جا چکا ہوں عبد بننے کے لئے دوسری ضروری بات یہ ہے کہ وہ اپنے
فرائض ادا کرنے کے ساتھ یہ بھی دیکھتا رہے کہ دوسرے عبد بھی اپنا کام دیانتداری سے ادا
کر رہے ہیں یا نہیں؟ کیونکہ سچی ہمدردی اور خیر خواہی یہی ہوتی ہے کہ انسان نہ خود نقصان
کرے اور نہ نقصان ہونے دے۔ کبھی کوئی نو کر وفادار نہیں کہلا سکتا جب تک کہ وہ اپنے آقا
کے مال کے ضائع ہونے کا ہر حالت میں خیال نہیں رکھتا خواہ وہ اس کے سپرد ہو خواہ غیر کے۔
اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خدا نے
ا
تعالیٰ فرماتا ہے - كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ
تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ (آل عمران : 11) کہ اے مسلمانو ! تم اچھے لوگ ہو
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۱
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
خیر امت ہو کیوں؟ اس لئے کہ تم لوگوں کے فائدہ کے لئے نکالے گئے ہو۔ یعنی تمہارا یہی کام
نہیں کہ اپنے آپ کو نیک اور خدا کے عبد بناؤ بلکہ یہ بھی ہے کہ اوروں کو بھی ایسا ہی بنانے کی کو کیہ
کوشش کرو۔ عام طور پر اس آیت کے یہ معنی کئے جاتے ہیں کہ مسلمانوں کو خدا تعالیٰ نے اس
لئے خیر امت کہا ہے کہ وہ دوسروں میں تبلیغ دین کرتے ہیں۔ مگر بات یہ نہیں بلکہ خیر امت
للناس کی وجہ سے کہا گیا ہے یعنی تم سے پہلے تو لوگوں کے لئے محدود حلقے تبلیغ کے ہوتے تھے مگر
تم کو ساری دنیا کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ ورنہ تبلیغ تو پہلے نبیوں کے متبع بھی کرتے تھے۔ ان کو خیر
امت کیوں نہ کہا گیا۔ اسی لئے کہ ان کا کام زیادہ وسیع اور ان کی ذمہ داری اتنی بڑی نہ تھی۔
تو یہ دوسرا فرض ہے جو اسلام نے خدا تعالیٰ کا عبد بننے کے لئے قرار دیا ہے۔ بے شک
ہماری جماعت اس فرض کی ادائیگی کے لئے کوشش کرتی ہے۔ لیکن جس قدر کوشش کی جاتی
ہے اس سے ہزاروں اور لاکھوں درجے زیادہ کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
آگے اس فرض کو ادا کرنے کے بھی دو طریق ہیں۔ ایک تو یہ ہے امر بالمعروف کی تلقین کہ اپنے یعنی مسیح موعود کے ماننے والے لوگوں کو امر بالمعروف
اور نہی عن المنکر کی جائے۔ ایک احمدی دوسرے احمدی کو سمجھائے نصیحت اور وعظ کرے۔ یہ
بھی بڑا بھاری فرض ہے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ انْصُرُ أَخَاكَ ظَالِمًا
أوْ مَظْلُومًا - ( بخاری کتاب المظالم باب اعن اخاک ظالما او مظلوما، کہ ہر ایک مسلمان کو چاہئے کہ
اپنے بھائی کی مدد کرے خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم ۔ یہ سن کر صحابہ حیران ہو گئے۔ اور انہیں
حیران ہونا بھی چاہئے تھا۔ کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جیسا عادل اور منصف
انسان کہ جس نے دنیا میں عدل و انصاف کو قائم کیا۔ اس کے مونہہ سے ان الفاظ کا نکلنا کہ اپنے
ظالم بھائی کی بھی مدد کرو کچھ کم قابل تعجب نہ تھا۔ پس ایک صحابی نے دریافت کیا یا رسول اللہ"
مظلوم بھائی کی تو مدد ہوئی۔ لیکن ظالم کی کیا مدد کی جائے ۔ آپ نے فرمایا ظالم کی مدد یہ ہے۔ کہ
اس کا ہاتھ ظلم کرنے سے روک دیا جائے ۔ مثلاً اگر ایک شخص ڈاکہ مارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
اور دوسرا اسے روک دے تو یہ اس کی مدد ہو گی۔
پس اس فرض کو ادا کرنا بھی نہایت ضروری ہے ۔ اگر آپس میں حق بیان کیا جائے۔ اور
ایک دوسرے کو وعظ نصیحت کی جائے تو جماعت کبھی تنزل کی طرف نہیں جاسکتی حضرت ابن
عباس سورہ اعراف کی آیت وَإِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِنْهُمْ لِمَ تَعِظُوْنَ قَوْمًا ءِ اللَّهُ مُهْلِكُهُمْ أَوْ
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۲
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا، قَالُوا مَعْذِرَةً إِلى رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ ، فَلَمَّا نَسُوا مَا
ذُكِّرُوا بِهِ انْجَيْنَا الَّذِينَ يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوءِ وَأَخَذْنَا الَّذِينَ ظَلَمُوا بِعَذَا بِبَيْسِ بِمَا
كَانُوا يَفْسُقُونَ (الاعراف: ۱۷۵-۱۷۲) جب پڑھتے تو رو پڑتے۔ کیونکہ فرماتے کہ اس آیت سے
معلوم ہوتا ہے کہ عذاب الہی سے صرف وہی گروہ بچتا ہے۔ جو دو سروں کو امر بالمعروف اور نہی
عن المنکر کرتا ہے۔ اور آج کل مسلمانوں میں ایسے لوگ ہیں جو اس کام سے جی چراتے ہیں یہ
تو عبد اللہ بن عباس کا اس زمانہ کے لوگوں کے متعلق خیال ہے جن میں سے کثیر حصہ حق گوئی
میں مشہور تھا۔ اگر آج کل کا حال دیکھا جاوے تو حق پوشی کی کوئی انتہاء ہی نہیں۔ لوگ تبلیغ
سے اس طرح ڈرتے ہیں جس طرح موت سے خوف کیا جاتا ہے بلکہ اس سے بھی زیادہ۔ دیکھو
اللہ تعالی نے تبلیغ کو کتنا بڑا فرض قرار دیا ہے فرماتا ہے۔
وَإِذْ قَالَتْ أُمَّةٌ مِّنْهُمْ لِمَ تَعِظُونَ قَوْمًا بِاللَّهُ مُهْلِكُهُمْ أَوْ مُعَذِّبُهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا
قَالُوا مَعْذِرَةً إِلى رَبِّكُمْ وَلَعَلَّهُمْ يَتَّقُوْنَ ، فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ أَنْجَيْنَا الَّذِينَ
يَنْهَوْنَ عَنِ السُّوْءِ وَأَخَذْنَا الَّذِينَ ظَلَمُوا بِعَذَابٍ بَنَيْسٍ بِمَا كَانُوا يُفْسُقُونَ (الاعراف:
(۱۶۶۱۶۵
ایک قوم تھی اس میں کچھ لوگ ایسے تھے جو اپنی قوم کو وعظ کرتے تھے۔ ان کو ایک اور
فریق نے کہا کہ تم کیوں اس قوم کو وعظ کرتے ہو یہ تو ہلاک ہونے اور سخت عذاب پانے والی
ہے۔ انہوں نے جواب دیا کہ ہم اس وجہ سے ان کو نصیحت کرتے ہیں کہ (۱) خدا تعالیٰ کے
سامنے معذرت کر سکیں کہ ہم نے اپنی طرف سے بات پہنچادی تھی۔ (۲) اس لئے کہ سمجھانے
سے ہمیشہ فائدہ ہوتا ہے شاید لوگ ہدایت پاویں اور تقویٰ اختیار کر لیں۔ لیکن جب ان لوگوں
نے سمجھانا ترک کر دیا ان باتوں کا جن کی بابت ان کو سمجھایا جاتا تھا۔ تو ہم نے ان لوگوں کو جو
برے کاموں سے روکتے تھے۔ بچالیا۔ اور ظالموں کو ان کے بد اعمال کی وجہ سے ہلاک کر دیا۔
اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ جو لوگ روکنے والے تھے صرف وہ عذاب سے بچائے گئے
اور باقی سب ظالم قرار دے کر ہلاک کئے گئے۔
امر بالمعروف کی تلقین حکمت سے کرنی چاہئے پیس لوگوں کو برائیوں سے بچنے کا وعظ کرنا بہت ضروری اور اہم امر
ہے۔ اس کی ادائیگی کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہئے۔ اور اس کو کبھی نظر انداز نہیں ہونے دیتا
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۳
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
چاہئے۔ لیکن اس کے ساتھ ہی حکمت سے بھی کام لینا چاہئے۔ اور سمجھانے کی ایسی طرز اور ایسا
طریق ہونا چاہئے کہ جس کو سمجھایا جائے اسے نہ تو غصہ آوے اور نہ سمجھنا اس کے لئے مشکل
ہو۔ اگر عام وعظ ہو تو بھی ایسے رنگ میں بیان کیا جائے کہ جس کو سمجھانا ہو اس کی طرف کوئی
اشارہ نہ ہو۔ میں تو اتنی احتیاط کیا کرتا ہوں کہ اگر کسی خاص واقعہ سے مجھے کسی نصیحت کرنے کی
تحریک ہو تو بالعموم کئی ماہ کے بعد جاکر اس کا ذکر وعظ میں کرتا ہوں اور وہ بھی عام رنگ میں تاکہ
لوگوں کا ذہن اس واقعہ کی طرف نہ منتقل ہو۔
دوسری شق اس فرض کی عام تبلیغ ہے اور اس کی بھی آگے دو شقیں ہیں۔ ایک وہ
عام تبلیغ جو ہر ایک فرد پر منفردانہ طور پر واجب ہے۔ یعنی ہر ایک مسلمان کا فرض رکھا گیا
ہے کہ وہ اپنی لیاقت کے بموجب اسلام کی صداقت کو دنیا میں پھیلائے۔ انسان کے دل میں اس
جذبہ کا پیدا ہو جانا بہت بڑی ترقی کا موجب ہوتا ہے۔ حضرت مسیح موعود جب فوت ہوئے تو یہ
سمجھا گیا کہ آپ اچانک فوت ہو گئے ہیں۔ لیکن مجھے پہلے سے اس کے متعلق کچھ ایسی باتیں
معلوم ہو گئی تھیں جن سے معلوم ہوتا تھا کہ کوئی بڑا انقلاب آنے والا ہے۔ مثلاً میں نے رویا
میں دیکھا کہ میں مقبرہ بہشتی سے ایک کشتی پر آرہا ہوں۔ رستہ میں پانی اس زور شور کا تھا کہ
سخت بھنور پڑنے لگا اور کشتی خطرہ میں پڑگئی۔ جس سے سب لوگ جو کشتی میں بیٹھے تھے ڈر نے
لگے ۔ جب ان کی حالت مایوسی تک پہنچ گئی تو پانی میں سے ایک ہاتھ نکلا جس میں ایک تحریر تھی
اس میں لکھا تھا کہ یہاں ایک پیر صاحب کی قبر ہے ان سے درخواست کرو تو کشتی نکل جائے گی۔
میں نے کہا یہ تو شرک ہے۔ خواہ ہماری جان چلی جائے ہم اس طرح نہیں کریں گے۔ اتنے میں
خطرہ اور بھی بڑھ گیا اور ساتھ والوں میں سے بعض نے کہا کیا حرج ہے ایسا ہی کر دیا جائے۔ اور
انہوں نے پیر صاحب کو چٹھی لکھ کر بغیر میرے علم کے پانی میں ڈال دی۔ جب مجھے معلوم ہوا تو
میں نے اس چٹھی کو کود کر نکال لیا اور جونہی میں نے ایسا کیا وہ کشتی چلنے لگ گئی اور خطرہ جاتا
رہا۔
جب حضرت صاحب فوت ہوئے اس وقت خدا تعالیٰ نے میرا دل نہایت مضبوط کر دیا۔
اور فوراً میرا ذہن اس طرف منتقل ہوا کہ اب ہم پر بہت بڑی ذمہ داری آپڑی ہے۔ اور میں
نے اس وقت عہد کیا کہ الہی میں تیرے مسیح موعود کی لاش پر کھڑا ہو کر اقرار کرتا ہوں کہ خواہ
اس کا کام کرنے کے لئے دنیا میں ایک بھی انسان نہ رہے تو بھی میں کرتا رہوں گا۔ اس وقت مجھ
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۴
خطاب جلسه سالانه ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء
میں ایک ایسی قوت آگئی کہ میں اس کو بیان نہیں کر سکتا۔
پس جب کوئی انسان اپنی ذمہ داری کو سمجھ لے تو اس کا دل بہت مضبوط ہو جاتا ہے۔ ہر
ایک احمدی کو چاہئے کہ تبلیغ احمدیت کو اپنا فرض سمجھے اور اس کے لئے جس قدر بھی ہو سکے
کوشش کرے۔ اور اگر کوشش کرے گا تو اللہ تعالٰی ضرور اس کی مدد کرے گا۔ بعض لوگ کہتے
ہیں کہ کوئی ہماری بات نہیں سنتا کوئی ہماری طرف توجہ نہیں کرتا پھر ہم تبلیغ کس طرح کریں۔
لیکن میں کہتا ہوں کوئی وجہ نہیں کہ پشاور جیسے علاقہ سے تو ایک شخص کوشش کر کے سعید
روحوں کو نکال لے مگر امن کی جگہ میں رہنے والے کچھ نہ کر سکیں۔ انگلستان، نائیجیریا، مصر
ماریشس، سیلون وغیرہ جیسے دور دراز علائم علاقوں سے سے تو حق کو قبول کرنے والوں کی جماعت پیدا ہوتی
رہے مگر ہندوستان والوں میں سے ایسے لوگ نہ نکل سکیں۔ اصل بات یہ ہے کہ ایسا شخص جو
تبلیغ میں سستی کرتا ہے اپنی ذمہ داری کو نہیں سمجھتا۔ یہ ٹھیک ہے کہ ہم ظاہری طور پر کمزور
ہیں۔ اور یہ بھی صحیح ہے کہ کیا بلحاظ افراد کے اور کیا بلحاظ جماعت کے ہمارے اندر کشش کی کوئی
ظاہری چیز نہیں۔ لیکن اگر ہم کوشش کریں تو ضرور ہے کہ ہم کامیاب ہو جائیں۔ کیونکہ خدا
تعالٰی کے ہمارے ساتھ وعدے ہیں۔ پس تم لوگ اس کے لئے کھڑے ہو جاؤ۔ مجموعی طور پر
بھی اور انفرادی طور پر بھی۔ انفرادی طور پر تو اس طرح کہ ہر احمدی اپنے آپ کو مبلغ سمجھے۔
اور مجموعی طور پر اس طرح کہ اشاعت اسلام اور تبلیغ اسلام کے لئے جو کام ہو رہا ہے اس میں
اپنے مال کو خرچ کرے۔ بے شک تم لوگ اسے بڑا سمجھو گے اور یہ واقع ہے کہ ساری دنیا کو
تبلیغ کرنے کا کام ہمارے لئے ایسا ہی ہے جیسا کہ آسمان کو سر پر اٹھانے کا۔
لوگوں نے ایک قصہ بنایا ہوا ہے کہتے ہیں۔ ایک پرندہ ہے جس کا نام پڑا ہے۔ وہ رات کو
لاتیں اوپر کر کے ہوتا ہے تاکہ اگر آسمان نیچے گر پڑے تو غافل اور بے خبر دنیا تباہ نہ ہو جائے بلکہ
وہ آسمان کو اپنی لاتوں پر اٹھائے رکھے ۔ یہ تو ایک قصہ ہے لیکن بلاشبہ ہماری یہی مثال ہے۔ ہاں
ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ اس پر نہ تو آسمان گرتا ہے اور نہ وہ اسے سہارتا ہے۔ مگر دنیا پر
آسمان گرتا ہے اور ہمار ا سلسلہ اس کو سمارتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ نے آسمان کو اٹھانے کا گر بتا دیا
ہے ۔ وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَاَنْتَ فِيهِمْ وَمَا كَانَ اللَّهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ )
(الانفال : (۳۴) یعنی خدا تعالیٰ کے عذاب کو روکنے والی دو ہی چیزیں ہیں۔ ایک تو یہ کہ خدا کا رسول
ان میں موجود ہو ۔ دوسری یہ کہ ان میں ایک جماعت ایسی موجود ہو جو استغفار کرتی رہتی ہو۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۵
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷۔ دسمبر ۱۹۱۹ء
پس گورہ جانور آسمان کو نہیں اٹھا سکتا مگر ہماری جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے آسمان کو
اٹھا رہی ہے اور اٹھا سکتی ہے۔
میں نے
نے گزشتہ سالانہ جلسہ پر کہانی کہا تھا کہ مختلف مشن قائم کئے جائیں گے۔ اس تبلیغی مشن کے بعد کئی ایک لوگ ہمارے مشنوں کے ذریعہ داخل سلسلہ ہوتے ہیں اور
مشن پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں۔ ایران میں مبلغ نہیں بھیجے جاسکے جس کی وجہ یہ ہے کہ
وہاں کے لئے جو آدمی تیار کئے گئے تھے انہیں ایک اور جگہ بھیج دیا گیا ہے۔ امریکہ کے لئے
انتظام کیا جا رہا ہے اور مفتی صاحب کو تار دیا گیا ہے کہ جس قدر جلد ہو سکے امریکہ روانہ ہو
جائیں امریکہ کے متعلق حال ہی میں مجھے ایک عجیب رویا ہوئی۔ لکھنو کی خلافت کمیٹی کی اطلاع
ابھی مجھے نہیں ملی تھی کہ میں نے دیکھا کسی جماعت کا میرے پاس ایک خط آیا ہے جس میں وہ
مجھ سے کام کرنے کا مشورہ طلب کرتے ہیں۔ میں نے انہیں کہا کہ امریکہ کی طرف نکل جاؤ اور
تبلیغ اسلام کرو۔ اس کے ساتھ ہی میں انہیں یہ بھی کہتا ہوں کہ میں تمہیں ثواب کا موقع دینا
چاہتا ہوں ورنہ میں خود گڈریا بن کے امریکہ چلا جاؤں تو سارے امریکہ کو مسلمان بنالوں۔ گویا
میں نے ان کو جواب میں یہ خط لکھا ہے۔ پھر میں نے دیکھا کہ ان کی طرف سے خط آیا ہے۔ وہ
لکھتے ہیں کہ یہاں انجمن کا اجلاس ہوا اس میں تم متمثل ہو کر ظاہر ہوئے اور کہا کہ اگر میں گڈریا
بن کے امریکہ میں نکل جاؤں تو سارے امریکہ کو مسلمان بنالوں۔
آج ہی چودھری فتح محمد صاحب کا خط آیا ہے جس میں وہ لکھتے ہیں کہ امریکہ کا ایک شخص جو
بڑا شاعر اور مصور ہے مجھ سے ملا اور گفتگو کے بعد مسلمان ہو گیا۔ امریکہ میں تبلیغ کرنے کے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ ذرائع پیدا ہو رہے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ ہمیں اس ملک میں
اچھی کامیابی ہوگی۔ اس کے علاوہ اور مشنوں کے لئے بھی تجاویز ہو رہی ہیں۔ خدا تعالیٰ کی
طرف سے آوازیں آرہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ اٹھو اور اٹھ کر دنیا میں پھیل جاؤ۔ اس میں
شک نہیں کہ بڑی بڑی مشکلات ہمارے راستہ میں ہیں۔ اور شیطان پورے زور سے حملہ آور
ہو رہا ہے۔ مگر ضروری ہے کہ تم لوگ بھی اس کا اچھی طرح مقابلہ کرو اور پورے طور پر اس
کے خلاف کھڑے ہو جاؤ ۔
یہ وہ باتیں ہیں جو آج میں آپ لوگوں کو کہنی چاہتا تھا۔ اگر یہ پوری ہو گئیں یعنی جو تم پر
فرائض ہیں ان کو تم نے ادا کر دیا۔ اور دوسروں سے ان کے فرائض ادا کرانے کی کوشش کی تو
انوار العلوم جلد ۴
۵۲۶
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
سمجھ لو کہ تم خدا تعالیٰ کے عبد بن جاؤ گے ۔ اور جب عبد بن جاؤ گے ۔ تو فَادْخُلِي فِي عِبْدِي
وَادْخُلِي جَنَّتِي والی آیت تمہارے لئے پوری ہو جائے گی۔ اور تم جنت میں داخل ہو جاؤ
گے۔ خدا تعالیٰ آپ کو اس امر کی توفیق دے۔
اس کے ساتھ ہی میں احباب کو نصیحت کرتا ہوں کہ ان دنوں خدا کی یاد میں کثرت سے
مشغول رہیں۔ اور دعاؤں میں خوب لگے رہیں۔ اور اگر اپنے سلسلہ کے مبلغوں کی کامیابی کے
لئے دعائیں کریں تو بہت مفید نتیجہ نکل سکتا ہے۔ پس تم لوگ جہاں اپنے نفس کے لئے دعا ئیں
کرتے ہو وہاں مبلغین کے لئے کیوں نہیں کرتے؟ ان کے لئے بھی ضرور کرو۔ اور یاد رکھو کہ
جب ان کے لئے کرو گے تو وہ تمہارے اپنے ہی لئے ہوں گی کیونکہ خدا تعالیٰ کے گا کہ جب یہ
میرے ان بندوں کے لئے دعائیں کرتے ہیں جو میری راہ میں نکلے ہوئے ہیں تو میں ان کے کام
پورے کر دیتا ہوں۔
خدا تعالی آپ کے ساتھ ہو۔ آمین