خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 4
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۶
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء
و مواضع الصلوة باب استحباب صلوة النافلة في بيته و جوازها في المسجد)
تو بعض عبادتیں ایسی ہیں جو دونوں طرح یعنی ظاہری اور مخفی ادا کرنے کے لئے رکھی گئی
ہیں۔ اور بعض صرف مخفی ہیں۔
مخفی امور میں سب سے بڑی بات یہ ہے کہ انسان عبد بننے کے لئے عقائد کی اصلاح اپنے عقائد اپنے عقائد درست رکھے۔ جس طرح اسلام کے
بتائے ہوئے عقائد کو ماننے کا حق ہے اسی طرح مانے۔ ورنہ اس وقت تک کوئی انسان عبد نہیں
کہلا سکتا جب تک اس کے دل میں خدا تعالیٰ کے متعلق وہی خیالات نہ ہوں جو خدا تعالیٰ نے
رکھنے کا حکم دیا ہے۔
تو عبد بننے کے لئے پہلا فرض یہ ہے کہ انسان مخفی فرائض کو ادا کرے یعنی اپنے عقائد کو
درست کرے۔ پھر یہ فرض ہے کہ ایسی عبادات جن کو مخفی طور پر بجالانے کا حکم ہے ان کو بجا
لائے ۔ مثلاً مخفی صدقہ دے مخفی طور پر نمازیں پڑھے۔ پھر زبان کے لحاظ سے مخفی اعمال یہ ۔
کہ قرآن کریم پڑھے خدا تعالیٰ کی تسبیح کرے۔
یہ ہیں
پس عبد بننے کے لئے یہ ضروری ہے کہ اعتقادات درست ہوں۔ انسان سمجھے کہ ستار
غفار، رحیم، کریم ، ورود ، مهیمن، قادر خالق مالک رازق خدا ہے۔ اور خدا تعالی کی تمام
صفات کو اپنے دل پر نقش کرلے ۔ اور ان کے متعلق کوئی شبہ نہ کرے۔ یہ مخفی فرض ہے اور
میں جڑ ہے تمام فرائض کی۔ اور یہ نہایت ضروری اور اہم بات ہے بہت لوگ ایسے ہوتے ہیں
جو سمجھتے ہی نہیں کہ اسلام کیا چیز ہے۔ نمازیں پڑھتے روزے رکھتے، حج کرتے ہیں۔ مگر یہ نہیں
جانتے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق انہیں کیا جانا چاہئے۔ کیا آقا کے متعلق جو کچھ نہ جانے وہ نوکر کہلا
سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ پس عبد بننے کے لئے ضروری ہے کہ انسان اپنے آقا کو جانے کہ وہ کیا
ہے۔ کیونکہ اگر وہ اپنے آقا کی صفات کو نہیں جانتا۔ تو ممکن ہے کہ اسے غلطی لگ جائے اس
کے لئے یہی طریق ہے کہ اسلام نے جو باتیں خدا تعالیٰ کے متعلق بتائی ہیں ان کا اپنے دل پر
نقش کرے کرے۔ ۔ یہ یہ پہلا فرض ہے۔ اور دوسرا فرض یہ ہے کہ زبان سے مخفی طور پر خدا تعالیٰ کی
صفات بیان کرے۔ اور تیسرا یہ کہ مخفی طور پر اعمال کرے۔
پھر اس کے ساتھ دوسری شق کو بھی نہ چھوڑے یعنی ظاہری اعمال بھی ضروری ہیں ظاہری اعمال کو بھی ترک نہ کرے۔ اس نہ کرے۔ ان ظاہری اعمال
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۷
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۶۱۹۱۹
میں سے اہم ترین اعمال عبادات ہیں۔ اور ان میں سے بھی اہم نماز ہے۔ جب تک کوئی انسان
اس فرض کو پورے طور پر ادا نہیں کرتا۔ خدا تعالیٰ کا عبد نہیں ہو سکتا۔ اور اگر کوئی باوجود اس
فرض کے ادا نہ کرنے کے اپنے آپ کو عبدوں میں شمار کرتا ہے تو وہ ویسا ہی عبد ہے جیسا کہ وہ
بھیگی ہوئی بلی پر ہاتھ لگا کر جواب دینے والا نو کر تھا۔ پس یہ بہت بڑا فرض ہے۔ مگر افسوس ہے
کہ بہت لوگ اس کی طرف توجہ نہیں کرتے۔ حالانکہ عبد کا یہی کام نہیں کہ اپنے آقا کی
پوشیدہ طور پر خدمت کرے۔ اور پوشیدہ طور پر اس کے احکام کی تعمیل کرے۔ بلکہ یہ بھی ہے
کہ ظاہر طور پر اس کے احکام کو بجالائے۔ کیونکہ جو ظاہری طور پر اپنے آقا کی خدمت نہیں
کرتا اور اس کے احکام بجا نہیں لاتا اس میں عجب اور تکبر پایا جاتا ہے۔ وہ سمجھتا ہے اگر میں نے
ظاہری طور پر خدمت کی تو لوگ مجھے اس کا خدمت گار کہیں گے۔ میں نے دیکھا ہے ایک شخص
تھا ابو سعید اس کا نام تھا۔ اسے خواجہ کمال الدین صاحب سے بہت محبت تھی اور ان کی بڑی
خدمت کیا کرتا تھا۔ حتی کہ خواجہ صاحب کو پاخانہ کی چوکی پر لوٹا رکھ دیا کرتا تھا۔ ایک دفعہ جب
کہ حضرت صاحب گورداسپور تھے اور خواجہ صاحب بھی وہیں تھے۔ خواجہ صاحب نے یہ
سمجھ کر کہ ابو سعید میری بڑی خدمت کرتا ہے۔ مجلس میں اسے کہا چٹائی اٹھا لاؤ۔ اس نے کہا
میں تمہارا نوکر نہیں ہوں خود اٹھا لاؤ۔ یہ جواب سن کر خواجہ صاحب حیران رہ گئے۔ پیچھے اس
نے خواجہ صاحب کو کہا کہ میں آپ کی ہر ایک خدمت کرنے کو تیار ہوں مگر آپ یہ یاد رکھیں
کہ لوگوں کے سامنے مجھے کوئی کام نہ کہیں اس طرح میری ہتک ہوتی ہے۔
تو جو انسان ظاہری طور پر خدا تعالی کے احکام کی تعمیل نہیں کرتا اس میں انانیت پائی جاتی
ہے۔ اور جس میں انانیت پائی جائے وہ خدا تعالیٰ کا عبد نہیں بن سکتا۔
اسی لئے خدا تعالیٰ نے مسجدوں میں
مسجد میں نماز پڑھنے سے عجب دور ہوتا ہے عبادت کرنے کا علم کا حکم دیا ہے۔ اس کی یہ
غرض نہیں ہے کہ لوگ ریاء کے طور پر نمازیں پڑھیں۔ بلکہ یہ ہے کہ انسان بتائے کہ میں ایک
خدا کا غلام ہوں۔ اور اس طرح اپنے عجب اور تکبر کو توڑے۔ پس خدا تعالٰی نے اس طرح
عجب کی اس ٹانگ کو بھی توڑ دیا ہے۔
پس اگر تم خدا تعالیٰ کی عبادت کرتے ہو ۔ مگر اپنے گھروں میں نمازیں پڑھتے ہو۔ اور مسجد
میں اللہ اکبر کر کے لوگوں کو نہیں بتاتے کہ ہم خدا تعالیٰ کے بندے اور عبد ہیں تو معلوم ہوا کہ
انوار العلوم جلد ۴
بھی کچھ
۵۰۸
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
تم میں عجب پایا جاتا ہے۔ اور معلوم ہوا کہ تم خدا خدا تعالیٰ کے شریک بنتے ہو۔ اور اپنے آ۔ آپ کو
کچھ سمجھتے ہو۔ ۔ مگر یاد رکھو جب تک تم علی الاعلان یہ نہ کہو کہ ہم خدا کے غلام ہیں۔ اس
وقت تک تم خدا کے عبد نہیں بن سکتے۔ اور اس کا یہی طریق ہے کہ مسجدوں میں آکر اپنی غلامی
کا اقرار کرو۔ اور اپنے سر کو خدا تعالی کے حضور جھکاؤ ۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنی جماعت کو
بارہا اس طرف توجہ دلائی ہے۔ اور اب پھر دلاتا ہوں کہ تم لوگ جب تک اس طرف توجہ نہ
کرو گے اس وقت تک تم خدا کے عہد کہلانے کے مستحق نہیں ہو گے ۔ مسجدوں کو چھوڑ کر
گھروں میں تمہارا نماز پڑھنا تمہارے عجب کی علامت کو ظاہر کرتا ہے الا ماشاء اللہ ۔ ہاں بیماری
ہو یا کوئی اور وجہ تو اور بات ہے۔ ورنہ تمہارا اس طرح کرنا اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تم
اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کا شریک سمجھتے ہو۔ اور پھر اس بات پر دلالت کرتا ہے کہ تمہارے مجب
کی یہ ٹانگ ابھی ٹوٹی نہیں۔ لیکن جب مسجد میں آکر تم خدا تعالی کے آگے اپنا سر جھکاتے ہو۔
تب معلوم ہوتا ہے کہ تم نے عجب کی اس ٹانگ کو بھی توڑ دیا ہے۔
عاجز تھے اور
دیکھو مساجد میں خدا تعالیٰ نے کیا طریق قرار دیا ہے۔ ایک بادشاہ ہے
مساجد میں مساوات اور ایک غلام۔ لیکن غلام خدا کے اس گھر میں بادشاہ کے زانوں بہ
زانوں بیٹھ سکتا ہے۔ مکہ اور قسطنطنیہ میں ایسا ہوا ہے کہ کوئی بادشاہ نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا
ہے اور ایک ادنی آدمی اس کے پہلو بہ پہلو کھڑا ہو گیا۔ پولیس اور فوج وغیرہ سب:
کوئی اس کو ہٹا نہیں سکتا تھا۔ اس کا نتیجہ کیا ہوا؟ یہ کہ جن کے دلوں میں تکبر اور عجب تھا انہوں
نے مسجدوں میں آنا چھوڑ دیا۔ مسجد چونکہ خدا کا گھر ہے جس کے سب ادنی اور اعلیٰ غلام ہیں۔
اس لئے اس میں دنیوی حیثیت سے ادنی درجہ کے لوگوں نے بادشاہوں کو شکست دے دی۔
بعضوں نے مسجد کے ساتھ الگ کو ٹھریاں بنوائیں ۔ لیکن وہ مسجد نہیں کہلا سکتیں۔ کیونکہ مسجد
میں آنے سے روکنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ سوائے اس صورت کے کہ کوئی شخص مسجد کو ذکر
اللہ کے سوا کسی اور غرض یا فتنہ کے لئے استعمال کرنا چاہتا ہو۔
غرض نماز با جماعت بہت بڑا فرض ہے۔ اور اتنا بڑا فرض باجماعت نماز پڑھنے کی تاکید ہے کہ اس کو پورا کے بغیر کوئی انسان خدا تعالی کا عبد نہیں
بن سکتا۔ پس میں آپ لوگوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ یہ سب سے بڑا فرض ہے جس کو ادا کرنا
آپ لوگوں کا کام ہے۔ اپنا نقصان کر کے تکلیف اٹھا کر جہاں تک بھی ہو سکے مسجدوں میں آؤ
انوار العلوم جلد ۴
۵۰۹
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷- و تمبر ۱۹۱۹ء
اور باجماعت نماز ادا کیا کرو۔ کیونکہ اس کے بغیر تم خدا تعالیٰ کے عبد نہیں ہو سکتے۔
اس کے بعد اور بھی طریق ہیں۔ مثلاً حج کرنا ظاہری طور پر صدقات دینا، رمضان کے
روزے رکھنا۔ یہ ظاہری عبادات ہیں۔
رکھو اعمال ظاہری کا دوسرا رکن معاملات ہیں۔ معاملات
آپس کے معاملات درست را
کے متعلق بھی خدا تعالیٰ نے احکام دیتے ہیں۔ اور
جب تک معاملات کو درست نہ کیا جائے اس وقت تک بھی انسان خدا تعالیٰ کا عبد نہیں بن
سکتا۔ مثلاً باپ کا بیٹے سے معاملہ ہے۔ اس کو درست رکھے اور گو وہ باپ ہے۔ لیکن چونکہ
معاملات کو درست رکھنے کا خدا تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ باپ بھی اس امر
کا خیال رکھے۔ پھر بیٹے کا باپ سے تعلق ہے۔ پھر حکومت سے تعلق ہے۔ بھائی کا بھائی سے
تعلق ہے۔ خاوند کا ر کا بیوی سے تعلق ہے۔ دوست کا دوست سے تعلق ہے۔ بچہ کا ماں سے تعلق
ہے۔ انسان کا دوسرے انسانوں سے تعلق ہے ان کو درست رکھنا چاہئے۔ پہلے تو خدا سے
بندے کے تعلقات تھے۔ اور یہ بندے کے بندے سے تعلق ہیں۔ گویا اعمال ظاہری کی بھی دو
لاتیں ہیں جن کے ذریعہ انسان کھڑا ہو سکتا ہے۔ اور جو ان سے محروم ہو وہ خدا تعالیٰ کا عبد
ہونے کے مقام پر کھڑا نہیں رہ سکتا۔ ان میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہے مگر بہت لوگ کو تاہی
کرتے ہیں۔ وہ نمازیں پڑھتے ہیں، روزے رکھتے ہیں، زکوٰۃ دیتے ہیں، حج کرتے ہیں۔ مگر دس
روپیہ بھی اگر کوئی ان کے پاس امانت رکھے اور پھر مانگنے آئے تو ان کی جان نکلنے لگتی ہے۔ وہ
امانت میں خیانت کرتے ہیں۔ دوسروں کے حقوق ادا نہیں کرتے۔ آپس کے معاملات درست
نہیں رکھتے۔ حالانکہ کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک پورے طور سے
دوسروں کے حقوق ادا نہیں کرتا۔
اس موقع پر میں ضمنا ایک اور بات بھی کہنا چاہتا ہوں۔ ایک ں۔ ایک شخص نے مجھے ایک ضمنی بات کیا ہے کہ میں پہلے جب احمدی ہوا تھا تو مجھ پر خوابوں کا بڑا انکشاف ؟
ہوا۔
لیکن پھر بند ہو گئیں اس کی کیا وجہ ہے۔ کیا وہ نہیں جانتے کہ گھر میں سے عبد کو ہی مستقل طور پر
کھانا ملا کرتا ہے۔ پس یوں تو خدا تعالیٰ اپنے فضل کا نمونہ کبھی دوسروں کو بھی دکھا دیتا ہے تاکہ
ان کو ایمان کی لذت چکھائے۔ لیکن اگر وہ اعمال صالح میں کمی کریں۔ تو پھر اس سلسلہ کو جاری
نہیں رکھا جاتا۔ اس فضل کی مثال ایسی ہی ہے۔ جیسا کہ دکاندار اپنی چیز کا نمونہ دکھانے کے لئے
انوار العلوم جلد ۴
۵/۰
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
تھوڑی سی چیز بغیر قیمت کے دے دیا کرتا ہے۔ اس پر اگر کوئی سارے خوان کی طرف ہاتھ
بڑھائے تو اسے دکان سے باہر نکال دیا جاتا ہے۔ کیونکہ اس کے لئے قیمت خرچنا ضروری ہے۔
تو پہلے پہلے ایمان لانے کے وقت جو کچھ انسان کو دکھایا جاتا ہے وہ اس کی کسی قیمت
کوشش، محنت اور خوبی کی وجہ سے نہیں ہو تا بلکہ نمونہ کے طور پر ہوتا ہے اور پھر اس کے لئے
ضروری ہوتا ہے کہ محنت اور کوشش کرے۔ ابتلاء اٹھائے اور ثابت قدمی دکھلائے۔ تب اس
انعام کو پائے۔
پس ابتداء میں جو انعام ہوتا ہے۔ وہ نمونہ اور چاشنی کے طور پر ہوتا ہے۔ اس کے بعد اگر
انسان سعی، محنت اور کوشش کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کا عبد ہو جاتا ہے۔ تو اس کے لئے خاص
انعامات کا دروازہ کھولا جاتا ہے۔
پس یہ مت خیال کرو کہ خدا تعالیٰ کے عبد کامل یونہی بن سکتے ہو۔ اس کے کئی درجے
ہیں۔ ابتداء میں یوں سہارا دینے اور آگے بڑھنے کا حوصلہ دلانے کے لئے خدا تعالیٰ فضل کر دیتا
ہے۔ اور اس کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے۔ جیسا کہ تھکے ہوئے گھوڑے کو راستہ میں گھاس دکھا
دی جاتی ہے تاکہ وہ دوڑے۔ لیکن اصل وقت اس کے گھاس کھانے کا وہی ہوتا ہے جب کہ
منزل مقصود پر پہنچ جاتا ہے۔ تو ابتداء میں خدا تعالیٰ انسان کی ہمت بندھانے اور اسے اپنے
انعام کا نمونہ دکھانے کے لئے کچھ دکھا دیتا ہے۔ جو پورے طور پر اسی وقت حاصل ہوتا ہے
جب کہ انسان عبد بن جاتا ہے۔
آپس کے معاملات کیسے ہونے چاہئیں اب میں پھر اصل مضمون کی طرف آتا ہوں میں نے بتایا ہے کہ عبد بننے کے لئے دوسرا
فرض معاملات کو درست رکھنا ہے۔ اور آپ لوگوں کو میں نصیحت کرتا ہوں کہ اس فرض کی
ادائیگی کے لئے پوری پوری کوشش کرو۔ ایسا نہ ہو کہ تم سودالو اور قیمت کم دو۔ ایسا نہ ہو کہ
تم سودا بیچو اور کھوٹا بیچو۔ ایسا نہ ہو کہ تم کسی کے نوکر ہو اور بد دیانتی کرو۔ ایسا نہ ہو کہ کسی کے
ساتھ تمہاری شراکت ہو اور بلا اجازت مال کھا جاؤ۔ ایسا نہ ہو کہ تم قاضی اور حج بنائے جاؤ اور
رشوت لو۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی کام تمہارے سپرد کیا جائے اور تم اس کو اچھی طرح نہ کرو۔ ایسا نہ
ہو کہ تمہیں طاقت اور قدرت حاصل ہو اور تم لوگوں پر ظلم کرو۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی مسکین اور
غریب تمہارے پاس آئے اور تم اسے دھتکار دو۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی خدا کے لئے تم سے سوال
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۱
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
کرے اور تم اسے ملول کرو۔ ایسا نہ ہو کہ لوگوں کے سامنے تم گورنمنٹ کے وفادار کہلاؤ اور
دل میں کچھ اور خیالات ہوں۔ ایسا نہ ہو کہ تم اپنے آپ کو امین ظاہر کر کے کسی پر اعتبار جمالو
اور جب وہ تم سے معاملہ کرے تو اس سے خیانت کرو۔ بلکہ تم ایسے ہو کہ تمہارا اندر باہر ایک
جیسا ہو۔ اور ایسے بن جاؤ کہ خدا تعالیٰ کے ہر ایک حکم کے سامنے اپنی گردن جھکا دو اور خدا
تعالی کے لئے ہر ایک قربانی کرنے کے لئے تیار رہو۔ جب تک ایسے نہ بنو گے خدا تعالیٰ کے عبد
نہیں کہلا سکو گے۔ پس تم اپنے معاملات کی خاص طور پر نگہداشت کرو۔ کچھ معاملات کا تو میں
نے ذکر کر دیا ہے۔ لیکن چونکہ وقت کم ہے اس لئے سب معاملات کی میں تشریح نہیں کر سکتا مگر
تم سب کا ہی خیال رکھو۔
معاملات کی دو شقیں یہ بھی یاد رکھو کہ معاملات کی بھی دو شقیں ہیں۔ ایک وہ کہ ان کا حکم ہماری شریعت میں ہی موجود نہیں ہے بلکہ دوسرے مذاہب میں بھی
ان کے متعلق حکم پایا جاتا ہے۔ مثلاً ہمارے مذہب میں آتا ہے خیانت نہ کرو۔ عیسائی مذہب کی
بھی اس بارے میں یہی تعلیم ہے اور ہندو مذہب بھی یہی کہتا ہے۔ اسی طرح ہمارے مذہب میں
حکم ہے رحم کرو۔ عیسائیت اور ہندو مذہب بھی یہی کہتے ہیں۔ ان احکام کا پورا کرنا بھی ضروری
ہے۔ مگر ان سے زیادہ توجہ مؤمن کو اس دوسری قسم پر دینی چاہئے جس میں وہ احکام پائے
جاتے ہیں جو دوسرے مذاہب کے احکام سے مختلف ہیں۔ اور پھر ان سے بھی زیادہ ان پر توجہ
کرنی چاہئے جن کو دوسرے مذاہب والے بری نظر سے دیکھتے ہیں۔ کیونکہ اگر مسلمان بھی اپنے
عمل سے یہ ظاہر کریں گے کہ اسلام کے وہ احکام قابل عمل نہیں ہیں تو جتنے لوگ ان احکام کی
وجہ سے اسلام سے پھریں گے ان سب کا گناہ انہی کی گردن پر ہو گا۔ مثلاً انجیل میں جس شخص
نے یہ تعلیم درج کی کہ اگر کوئی تیرے ایک گال پر تھپڑ مارے تو دوسرا بھی اس کی طرف پھیر
دے۔ اس کو ناقابل عمل قرار دے کر جتنے لوگ عیسائیت کو خیر باد کہیں گے ان کا ذمہ دار وہی
شخص ہو گا جس نے یہ تعلیم دی۔ پس اسلام جن باتوں میں دوسرے مذاہب سے ممتاز ہے اور
جن پر دوسرے لوگ طعنہ کرتے ہیں ان کو اگر مسلمان بھی چھوڑ دیں۔ اور ان کی طرف توجہ نہ
کریں تو گویا وہ معترضوں کو خود موقع دیتے ہیں کہ وہ اسلام پر اعتراض کریں۔ اور اس طرح
لوگوں کو اسلام سے متنفر کریں اس لئے ان کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہئے۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۲
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
ان معاملات میں سے ایک خاص معاملہ تعدد ازدواج کا ہے۔ میں ہی تعدد ازدواج کا مسئلہ شاید وہ شخص ہوں جو قرآن کریم ، احادیث اور حضرت مسیح موعود
کی تحریروں سے استدلال کر کے احمد یہ سلسلہ میں سے اس کی تائید میں زور دیتا رہا ہوں۔ لیکن
اس وقت میں اس کا ایک دوسرا پہلو دکھانا چاہتا ہوں۔ میں اس پر اس لئے زور دیا کرتا ہوں کہ
رسول کریم ال پر مخالفین اعتراض کرتے ہیں کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے
ایک سے زیادہ نکاح کئے تھے۔ اب مسلمانوں کا فرض ہے کہ وہ دنیا کو دکھلا دیں کہ رسول کریم
کی یہ شہوت رانی نہیں تھی بلکہ بہت بڑی قربانی تھی۔ جب کوئی ایک سے زیادہ بیویاں
کرتا ہے تب اس کو پتہ لگتا ہے کہ یہ کتنی بڑی مشکل بات ہے۔ رسول کریم ال پر تو یہ
اعتراض کر دیا گیا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ شہوت رانی کے لئے زیادہ بیویاں کیں۔ مگر میں
تجربہ کے بعد جانتا ہوں کہ دو عورتوں کے ساتھ ہی مساوی معاملہ کرنے میں کس قدر نفس کی
قربانی کرنی پڑتی ہے۔ اور یہ رسول کریم الہی کی شان تھی کہ آپ نے نو ۹ کے ساتھ
مساوی معاملہ کیا۔ شہوت رانی تو یہ ہے کہ ایک کو چھوڑ کر دوسری عورت کو اپنے پاس رکھا
جائے نہ یہ کہ ایک شخص جو سب کو مساوی حقوق دیتا ہے ، مساوی سلوک کرتا ہے اسے شہوت
ران کہا جائے۔ کیونکہ یہ کھلی بات ہے کہ جب ایک انسان کی کئی بیویاں ہوں تو ان میں سے
کسی ایک کے ساتھ دوسری بیویوں کی نسبت زیادہ محبت ہو گی۔ اور بعض دفعہ ہو سکتا ہے کہ
کسی ایک عورت سے کسی سبب سے نفرت بھی ہو ۔ مگر باوجود اس کے جو شخص اپنی سب بیویوں
سے یکساں سلوک کرتا ہے ایسے شخص کو کس طرح شہوت ران کہا جاسکتا ہے؟ کیا نفس کی قربانی
کے معنی شہوت رانی ہوتے ہیں اگر نہیں تو ایک سے زیادہ بیویوں سے مساوی سلوک کرنا بہت
بڑی نفس کی قربانی ہے۔ اور جو شخص مذہبی قومی یا ملی فوائد کو مد نظر رکھ کر یہ بوجھ اٹھاتا ہے وہ
فدائے قوم سمجھا جائے گا نہ کہ شہوت ران۔ اور جو شخص اپنی ذاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر
ایک سے زیادہ نکاح کرتا ہے لیکن سب بیویوں سے برابر کا سلوک کرتا ہے وہ بھی شہوت ران
نہیں بلکہ اپنے نفس پر قابو رکھنے والا انسان کہلائے گا۔ غرض میں نے جو ایک سے زیادہ بیویاں
کرنے پر زور دیا ہے تو صرف اس غرض سے کہ اس سے اسلام کے اس حکم کو صاف کیا جائے
اور رسول کریم ﷺ پر سے اعتراض مٹایا جاوے ۔ وَاللَّهُ عَلَى مَا أَقُولُ شَهِيدٌ۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۳
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
مگر میں دیکھتا ہوں کہ مسلمان ہی اس
تعدد ازدواج کے متعلق مسلمانوں کا بُرا نمونہ مسئلہ میں برا نمونہ دکھا کر دوسروں
کے لئے ٹھوکر کا موجب بن رہے ہیں۔ عیسائیوں کی عورتیں آکر مسلمان عورتوں کو کہتی ہیں کہ
مسلمان دوسری شادی کر کے عورتوں پر بڑا ظلم کرتے ہیں۔ اور سو ۱۰۰ میں سے ننانوے مسلمان
عورتیں ایسی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہاں واقع میں ہم پر یہ بہت بڑا ظلم ہے اور یہ کہہ کر وہ کافر ہو
جاتی ہیں۔ کیونکہ شریعت اسلام پر ظلم کا الزام لگاتی ہیں۔ مگر میں پوچھتا ہوں اس کا ذمہ دار کون
ہے؟ وہی جن کی وجہ سے عورتوں کو اس اعتراض کا موقع ملا۔ اور وہی جنہوں نے اپنی نفس
پرستی کی وجہ کی وجہ سے دشمنوں کو محمد ال پر اعتراض کا موقع دیا۔ اور اسلام پر ہنسی اڑوائی۔ یہیں
وجہ ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے جو شخص دو بیویاں کر کے ان سے مساوی سلوک
نہیں کرتا۔ قیامت کے دن وہ ایسے حال میں اٹھے گا کہ اس کا آدھا دھڑ ہوگا اور آدھا نہیں۔
اتر مذی ابواب النكاح باب ما جاء في التسوية بين الضرائر، اور کون کہہ سکتا ہے کہ وہ آدھا دھڑ کون سا
ہو گا؟ وہ جس میں دل ہے یا وہ جس میں دل نہیں۔ پس یہ وہ حکم ہے۔ جس پر مخالفین کی طرف
سے بڑے شور سے اعتراض کئے جاتے ہیں۔ اور جس کے متعلق مسلمان اپنے عمل سے مخالفین
کو اعتراض کرنے کا موقع دے رہے ہیں۔
میرا دل
نفس پاک رکھنے والے اپنے عمل سے مخالفین کا اعتراض دور کریں چاہتا ہے
کہ ہماری جماعت کے جو لوگ نفس پاک رکھتے ہیں اور اسلام کو اپنی شہوت رانی پر قربان کرنے
والے نہیں وہ اس حکم پر عمل کر کے اسلام پر سے اس اعتراض کو دور کریں۔ اور عملاً اس کا
جھوٹا ہونا ثابت کر دیں۔ ابتداء بیشک ان کے اس فعل پر بھی اعتراض ہوں گے۔ لیکن آہستہ
آہستہ جب لوگ اپنی آنکھوں سے اس بات کو دیکھیں گے کہ یہ فعل شہوت رانی نہیں ہے بلکہ
اس امر پر کوئی شخص قادر بھی نہیں ہو سکتا جب تک کہ شہوت کو دبانے پر قادر نہ ہو تو خود بخود
ان کی آنکھیں کھل جاویں گی اور اپنی غلطی کا اقرار کرنے لگیں گے ۔
،
میں آپ لوگوں کو اپنا حال سناتا ہوں
بیویوں سے مساوی سلوک کرنے میں احتیاط کہ میں اس قدر احتیاط سے کام لیتا
ہوں۔ پچھلے دنوں جب میں بیمار ہوا اور میں نے دیکھا ادھر ادھر آجا نہیں سکتا تو میں نے کہا کہ
انوار العلوم جلد ۴
واله
خطاب جلسہ سالانہ ۱۰۲۷ کمبر ۱۹۱۹ء
میری چارپائی والدہ کے گھر پہنچادی جائے تاکہ میں ایک مشترک گھر میں رہوں۔ اور کسی بیوی کو
شکایت نہ ہو کہ دوسری کے ہاں رہتا ہوں۔
رسول کریم ال نے بیویوں کے حقوق کے متعلق خاص تاکید فرمائی ہے۔ اور اس
معاملہ میں اس قدر تشدد کیا ہے کہ جب آپ مرض الموت میں تھے اور نماز کے لئے بھی باہر
نہیں آسکتے تھے۔ تو اپنی سب بیویوں کو جمع کرکے کہا کہ اگر تمہاری اجازت ہو تو میں کسی
ایک گھر میں رہوں۔ یہ تھی آپ کی احتیاط ۔ اس کو نادان اور اندھی دنیا شہوت رانی کہتی ہے۔
چنانچہ سب نے اجازت دی ۔ (بخاری کتاب ! ب المغازي۔
فورت
ی باب مرض النبي ووفاته و قول الله الله تعالى
انک ميت وانهم ميتون) ن اور خدا نے انے چاہا کہ وہ آپس : روہ آپس میں سے اس کو چنیں جس کو خدا نے سب پر
فضیلت دی تھی اور وہ عائشہ تھیں۔ حضرت عائشہ کے گھر جانے کے تین چار روز بعد آپ
بہت ہو گئے۔ بیویوں کے متعلق یہ طرز عمل تھا اس انسان کا جس پر اعتراض کئے جاتے ہیں۔
اور مسلمانوں کی طرف سے کرائے جاتے ہیں۔ کیونکہ مسلمانوں میں سے آدھا حصہ عورتیں
ہیں جو کہتی ہیں کہ ایک سے زیادہ بیویوں میں عدل نہیں کیا جاسکتا۔ اور صرف عورتیں ہی نہیں
کہتیں مرد بھی کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ وہ دیکھتے ہیں کہ جو لوگ مسلمانوں میں سے
ایک سے زیادہ عورتیں کرتے ہیں وہ ان میں عدل نہیں کرتے۔ پس سوچے اور غور کرے وہ
مسلمان اور سوچے اور غور کرے وہ احمدی جو عیسائیوں کو کہتا ہے کہ تمہارے مذہب میں ایسی
تعلیم پائی جاتی ہے جس پر عمل نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن وہ خود اپنے عمل سے بتاتا ہے کہ اسلام میں
بھی ایسی تعلیم ہے جس پر عمل نہیں ہو سکتا۔
بعض
رسول کریم " پر ایک بیوی کے متعلق اعتراض اور اس کا جواب بعض مدان
کی بناء پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ رسول کریم نے بھی ایک بیوی کے گھر اس لئے جانا چھوڑ دیا تھا کہ
وہ بوڑھی ہوگئی تھیں۔ حالانکہ حدیثوں سے یہی ثابت ہے کہ اس عورت نے خود رسول کریم
کو کہا تھا کہ میں اپنی باری عائشہ کو دیتی ہوں۔ (بخاري كتاب النكاح باب المرءة تهب
يومها من زوجها نضرتها وكيف يقسم ذلک ) بے شک روایت کیا جاتا ہے کہ اس بیوی کے دل میں ڈر
پیدا ہو گیا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ رسول کریم اللہ مجھے بوجہ بڑھاپے کے طلاق دے دیں۔ اور
ممکن ہے یہ بات درست ہو ۔ عورتیں بعض دفعہ اپنی کمزوری کے باعث اس قسم کے وہموں
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۵
خطاب جلسه سالانه ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
میں مبتلاء ہو جاتی ہیں۔ مگر رسول کریم ان کے دل میں یہ میں یہ خیال کبھی پیدا نہیں ہو سکتا تھا اور
نہ
ہوا۔ آپ کی عمر کا ایک ایک لحظہ اور ایک ایک دقیقہ اس افتراء کی تردید کرتا ہے، اس بہتان
کو رد کرتا ہے اور اس خیال کو دھکے دیتا ہے۔ بد بخت ہے وہ انسان جو محمد رسول اللہ اللہ کا
متبع کہلا کر ایسا خیال دل میں لاتا ہے۔ اور اندھا ہے وہ آدمی جو محمد رسول اللہ ﷺ کی زندگی
کو دیکھتے ہوئے پھر اس پر یقین کرتا ہے۔ رسول کریم ﷺ کی شادی پچیس برس کی عمر میں
حضرت خدیجہ سے ہوئی تھی اور ا اور اس وقت حضرت خدیجہ کی عمر ۴۰ سال کی تھی۔ حضرت خدیجہ
چونسٹھ سال کی عمر میں فوت ہوئیں۔ اور اس وقت آنحضرت ا کی عمر انچاس سال کی
تھی۔ مگر دوست اور دشمن شاہد ہیں کہ آپ نے حضرت خدیجہ سے ایسا برتاؤ کیا جس کی نظیر دنیا
میں بہت کم ملتی ہے۔ حضرت سودہ سے آپ کی شادی حضرت خدیجہ کے بعد ہوئی۔ اور ان کی
وفات ۵۴ حجری میں ہوتی ہے۔ چونکہ ان کی عمر کا صحیح اندازہ مجھے معلوم نہیں۔ میں سن وفات
سے اندازہ لگاتا ہوں کہ اگر وہ نو سال کی عمر میں فوت ہوئی ہوں۔ تو چوالیس سال جو وہ رسول
کریم ﷺ کے بعد زندہ رہیں۔ نکال کر ان کی عمر آنحضرت اللہ کی وفات کے وقت
چھپن ۵۲ سال بنتی ہے ۔ اب کا اب کیا کوئی شخص خیال کر سکتا ہے کہ وہ شخص جس نے پچاس سالہ عمر
میں چونسٹھ سالہ بیوی سے نہایت وفادارانہ گزارہ کیا تھا وہ اپنی تریسٹھ سالہ عمر میں چھپن سالہ
وه
بیوی کو اس لئے طلاق دینے پر آمادہ ہو جاوے گا کہ وہ بوڑھی ہو گئی ہے ۔ إِنْ هَذَا إِلَّا إِنَّكُ
مُّبِينٌ -
پس اگر اس روایت میں کوئی حقیقت ہے تو حضرت سودہ کے خیال سے زیادہ وقعت اسے
حاصل نہیں۔ اور عورتوں میں اس قسم کے خیال پیدا ہو جانا قابل تعجب نہیں۔ رسول کریم
ال کا یہ ہرگز خیال نہیں تھا۔
پس وہ مسلمان جو ایک سے زیادہ بیویاں کرتے ہیں۔ ان کو اسلام کی تعلیم کے مطابق عمل
کر کے دکھانے کی کوشش کرنی چاہئے۔ اور شہوت رانی اور نفس پرستی کے پیچھے نہیں پڑنا چاہئے
تا مخالفین اسلام کو حرف گیری کا موقع نہ ملے۔
مسئله سود
اسلام کا وہ دوسرا حکم جس کے متعلق میں خاص طور پر توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ اور
جو ان احکام میں سے ہے جن میں اسلام دوسرے مذاہب سے بالکل مختلف احکام
دیتا ہے وہ سود کی ممانعت کا حکم ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اس کے متعلق تفصیل سے بیان کرتا مگر
انوار العلوم جلد ۴
۵۱۶
خطاب جلسه سالانه ۴۷ - دسمبر ۱۹۱۹ء
وقت زیادہ گزر گیا ہے اس لئے مختصر ہی بیان کرتا ہوں۔
سود کا مسئلہ وہ مسئلہ ہے جس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اسلام نے اس سے روک کر
مسلمانوں کو ترقی کرنے سے روک دیا ہے۔ کہتے ہیں سود کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی اور
بد قسمتی سے اکثر مسلمانوں کی بھی یہی رائے ہے۔
اور اسی وجہ سے بعض نے لوگوں سے ڈر کر سود کے معنی اور اور سود کے جواز کے حیلے کرنے شروع کر دیتے ہیں۔ اور کہتے ہیں اسلام میں اس طرح کا
سود لینے کی ممانعت آئی ہے کہ نئو دے کر دو سو لیا جائے ۔ معمولی سود لینے کی ممانعت نہیں ہے
کیونکہ یہ سود نہیں بلکہ منافع ہے ۔ ان لوگوں کی مثال اس شخص کی ہے جس سے کسی نے پوچھا
تھا کہ تمہارا کوئی لڑکا بھی ہے ؟ اس نے کہا کوئی نہیں۔ لیکن جب وہ چلا تو چار لڑکے اس کے لمبے
کرتے کے نیچے سے نکل پڑے۔ پوچھنے والے نے کہا تم تو کہتے تھے میرا کوئی بچہ نہیں۔ یہ چار
کس کے بچے ہیں ؟ اس نے کہا چار بچے بھی کوئی بچے ہوتے ہیں؟ یہ لوگ بھی کہتے ہیں کہ سات
فیصدی بھی کوئی سود ہے؟ بعض دوسروں نے یہ فتوی دے کر کہ غیر مسلموں سے سود لینا جائز
ہے ایک اور راہ نکالی ہے۔ پھر بعض نے یہ فتویٰ دے دیا ہے کہ غیر مذہب کی حکومتوں کے
ماتحت جو مسلمان ہیں ان سے بھی سود لینا جائز ہے۔ اب مسلمانوں کی بہت بڑی تعداد تو غیر
مذاہب ہی کی حکومتوں کے ماتحت ہے۔ ان کے لئے جو از نکل آیا۔ پھر اسی پر بس نہ کی گئی بلکہ یہ
کہدیا گیا کہ سود وہ ہوتا ہے جو بہت بڑی تعداد میں لیا جائے ۔ اب کسی کے لئے بھی روک باقی
نہ رہی۔ حالانکہ بائبل اور قرآن کریم کی تعلیم میں یہی فرق ہے کہ توریت میں کہا گیا ہے کہ تو
اپنے بھائی سے سود نہ لے۔ لیکن رسول کریم ﷺ نے فرمایا کہ تو کسی سے بھی سود نہ لے۔
کیونکہ آپ نے سود لینے کے متعلق کوئی شرط نہیں لگائی ۔ اور یہاں تک فرما دیا ہے کہ سود لینے
اور دینے والا اور اس پر گواہی ڈالنے والا سب جہنم میں ہوں گے ۔ (مسند احمد بن حنبل جلد ۳
صفحه ۸۱ (۳۸۱) اور قرآن کریم میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو سود لینے سے نہیں رکھتا وہ ہم سے لڑنے
کے لئے تیار ہو جائے ۔ مگر باوجود اس کے لوگوں نے کوئی خیال نہیں کیا اور دشمنان اسلام کو یہ
کہنے کا موقع دیا ہے کہ اسلام کی تعلیم بھی ہر زمانہ کے لئے قابل عمل نہیں ہے۔ کاش! یہ لوگ
ہوش کرتے اور اپنی بداعمالیوں سے اسلام کو تو بد نام نہ کرتے۔
در حقیقت سود سے روکنا اسلام کے اعلیٰ ترین احکام میں سے ہے۔ اسلام نہیں چاہتا کچھ
انوار العلوم جلد ۴
کام
ہمارے زمیندار
۵۱۷
خطاب جلسہ سالانہ ۲۷ دسمبر ۱۹۱۹ء
دار ایا
لوگوں کے پاس روپیہ جمع ہو جاوے اور باقی بھوکے مرتے رہیں۔ بلکہ چاہتا ہے کہ سب کو برابر کا
موقع ملے تمدن قائم ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ سود کے لین دین کو بند کیا جائے۔
زمیندار بھائی شاید خیال کرتے ہوں گے کہ تاجر لوگ سود لیتے ہوں گے زمیندار
نہیں کرتے وہ تو ہمیشہ سے سود دینے کے ہی عادی چلے آئے ہیں لیکن یہ درست نہیں۔
زمیندارہ بینکوں نے زمینداروں کو بھی سود خور بنا دیا ہے۔ اس کا نام بدل دیا گیا ہے اور لوگوں
کو دھوکا دیا جاتا ہے کہ یہ سود نہیں ہے۔ ورنہ ہے یہ بھی سود ہی۔ خواہ اس کا نام زمیندارہ
بینک رکھ لو یا سرکاری بینک یا بہی کھاتہ ۔ کچھ ہو یہ سب سود ہی ہے۔
سود لینے کے نقصانات مسلمانوں کو
سود لینے سے اب تک مسلمان جو کچھ نقصان اٹھا
چکے ہیں وہ پوشیدہ نہیں۔ ان کی زمینیں اور
جائدادیں چھن کر دوسروں کے پاس چلی گئیں اور وہ تلاش ہو گئے۔
یہ تو عوام کا حال ہے۔ مسلمانوں کی جس قدر سلطنتیں مٹیں ان کی ہلاکت کی وجہ بھی یہی
ہوئی۔ ترکوں نے جب دوسری سلطنت سے قرض لیا تو قرض دینے والوں نے کہا کہ فلاں علاقہ
کے انتظام میں ہمارا دخل ہونا چاہئے۔ اور وہ دخل ایسا ہوا کہ سب کچھ جاتا رہا۔ اودھ والوں کا
معاملہ اس کے الٹ ہے۔ انہوں نے کسی کو سود دیا نہیں بلکہ خود لینا چاہا۔ اور بہت سا روپیہ
بینکوں میں جمع کرا دیا۔ اسی روپیہ کی وجہ سے انہیں تباہ ہونا پڑا۔ تو سیاسی طور پر سود کا لینا دینا
مسلمانوں کے حق میں سخت نقصان دہ ثابت ہوا۔ کیونکہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے صریح حکم کے
خلاف کیا۔ مسلمانوں کو نقصان اس لئے پہنچا ہے کہ ان کا خاص فرض تھا کہ اس سے بچتے اور
جب نہ بچے تو دوسروں کی نسبت زیادہ سزا کے نیچے آئے۔
مگر یہ طبعی طور پر یورپ کے لئے بھی مضر ثابت ہو رہا ہے وجہ
سود کے نقصان یورپ کو یہ کہ یورپ کی تمدنی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ امراء اور غرباء کا
مقابلہ ہو رہا ہے۔ اسلام میں تو امیر اور غریب بھائی بھائی سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن وہاں امیر اور
آدم کی اولاد اور غریب اور آدم کی اولاد قرار دیئے جاتے ہیں۔ اس لئے ان کا آپس میں مقابلہ
ہو رہا ہے۔ ایک دوسرے کو نقصان پہنچانے کے لئے کمیٹیاں بنی ہوئی ہیں۔ جس کا بس چلتا ہے
دوسرے کو نقصان پہنچانے سے دریغ نہیں کرتا۔ اس کی بڑی وجہ یہی سود ہے کیونکہ سود کے
ذریعہ امراء روپیہ حاصل کرکے ہر قسم کی تجارت اور حرفت اپنے قبضہ میں کر لیتے ہیں اور کام