تقدیر الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4)

انوار العلوم جلد ۴
۲۷
تقدیر الهی
(خطاب جلسہ سالانہ ۱۹۱۹ء)
از
سیدنا حضرت میرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
تقدیر الهی

انوار العلوم جلد ۴
۵۲۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
مسئلہ قضاء وقدر
ذیل میں مسئلہ تقدیر کے متعلق میری وہ تقریر درج ہے جو میں نے دسمبر ۱۹۱۹ء کے سالانہ
جلسہ پر کی تھی بوجہ قلت وقت کے میں نے اس تقریر کو بہت مختصر کر دیا تھا۔ اور میرا انشاء تھا کہ
صحت کے وقت اس کے اندر بعض ضروری مسائل بڑھا دوں گا۔ لیکن نظر ثانی کے وقت معلوم
ہوا کہ تقریر کے لکھنے میں اس قدر غلطیاں ہو گئی ہیں کہ اس کا درست کرنا نہایت مشکل ہے۔
بعض جگہ مضمون ایسا خبط ہو گیا تھا کہ اس کے درست کرنے میں نیا مضمون لکھنے سے بہت زیادہ
وقت صرف ہوتا تھا۔ ایک اور بھی مشکل پیش آگئی کہ مضمون میں خبط ہو جانے کی وجہ سے
بعض ضروری مسائل کا بیچ میں شامل کر دینا بھی مشکل ہو گیا۔ اس لئے میں نے اپنا پہلا ارادہ
ترک کر کے اسی تقریر کو ہی درست کر دیا ہے اور کوشش کی ہے کہ جہاں تک ممکن ہو وہ آسانی
سے سمجھ میں آسکے اور ایک دو جگہ پر کسی قدر زیادتی بھی کر دی ہے۔ چونکہ اس مضمون کے
بعض پہلو جو زیادہ وضاحت چاہتے تھے اور جن کو تقریر کے وقت بیان نہیں کیا جاسکا اس تقریر
پر نظر ثانی کرتے وقت بھی درج نہیں ہو سکے ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ اگر توفیق دے تو میرا ارادہ
ہے کہ اس مسئلہ پر ایک مستقل رسالہ تحریر کر دیا جاوے ۔ فی الحال لوگوں کے انتظار کو دیکھ کر
اس قدر شائع کیا جاتا ہے۔
خاکسار
مرزا محمود احمد

انوار العلوم جلد "
۵۳۱
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
تقدیر الهی
تقدیر الهی
خطاب جلسه سالانه ۲ دسمبر ۱۹۱۹ء)
أَشْهَدُ أَنْ لا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ إِيَّاكَ نَعْبُدُو
إِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ، اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ، صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ
الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ أَمِين
وَ مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ، وَمَنْ يَتَوَكَّلْ
عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ، إِنَّ اللَّهَ بَالِغُ أَمْرِهِ ، قَدْ جَعَلَ اللَّهُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا (الطلاق: ۴۳)
وَقَالَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوا لَوْ شَاءَ اللهُ مَا عَبَدْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ نَّحْنُ وَلَا آبَاؤُنَا
وَلَا حَرَّمْنَا مِنْ دُونِهِ مِنْ شَيْءٍ ، كَذَلِكَ فَعَلَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ ، فَهَلْ عَلَى الرُّسُلِ إِلَّا
الْبَلْغُ الْمُبِينُ وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ أُمَّةٍ رَسُولاً أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ
فَمِنْهُمْ مِّنْ هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَّنْ حَقَّتْ عَلَيْهِ الضَّلَلَةُ، فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ فَانْظُرُوا
كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ ) (النحل : ٣٧٣٦)
میں نے کل بیان کیا تھا کہ میں ایک اہم مسئلہ کے متعلق آپ مسئلہ قضاء و قدر کی اہمیت لوگوں کے سامنے بیان کرنا۔ کرنا چاہتا ہوں۔ میں نے یہ بھی کہا تھا
کہ وہ مسئلہ ایمانیات کے متعلق ہے۔ پہلے جلسوں میں میں نے اپنی تقریروں میں اعمال کے
متعلق زیادہ تر بیان کیا ہے مگر اس دفعہ ارادہ ہے کہ ایمانی امور کے متعلق کچھ بیان کروں۔ اس

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۲
تقدیر الهی
ساپر
ارادہ کے ماتحت اس دفعہ میں نے اس مسئلہ کو چنا ہے جو میرے نزدیک اہم امور ایمانیہ میں سے
ہے اور نہایت مشکل مسئلہ ہے حتی کہ لوگوں کے اعمال پر اس کا خطرناک اثر پڑا ہے۔ وہ مسئلہ
کیا ہے؟ وہ قضاء و قدر کا مسئلہ ہے جس کو عام طور پر تقدیر یا قسمت یا مقدر کہتے ہیں۔ اور اس
کے مختلف نام رکھے ہوئے ہیں۔ مسئلہ تقدیر ایمانیات میں سے ہے اور بہت مشکل مسئلہ ہے۔
بہت لوگوں کو دیکھا گیا ہے کہ اس کے نہ سمجھنے کی وجہ سے ہلاک ہو گئے ہیں اور کئی قومیں اس کو
نہ جاننے کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہیں۔ کئی مذاہب اس کے نہ معلوم ہونے کی وجہ سے برباد ہو گئے
ہیں۔ بلکہ یہ سمجھنا چاہئے کہ اسی مسئلہ کے نہ سمجھنے کی وجہ سے مذاہب میں ایسی تعلیمیں جو انسان
کے اخلاق اور اعمال کو تباہ و برباد کرنے والی ہیں آگئی ہیں۔ اور یورپ کے لوگ مسلمانوں پر
عموماً اس مسئلہ کی وجہ سے ہنسا کرتے ہیں۔ لیکن وہ بلاوجہ نہیں بنتے بلکہ ان کا ہنہنا جائز ہوتا ہے
کیونکہ مسلمان ان کو خود اپنے اوپر ہنسی کرنے کا موقع دیتے ہیں۔ مثلاً اگر کبھی مسلمانوں کی
لڑائی کا ذکر آجائے تو یوروپین مصنف لکھیں گے کہ فلاں موقع پر بڑے زور شور سے گولیاں
چلتی رہیں لیکن مسلمان پیچھے نہ ہٹے بلکہ آگے ہی آگے بڑھتے گئے ۔ آگے یہ نہیں لکھیں گے کہ
یہ ان کی بہادری اور شجاعت کا ثبوت تھا بلکہ لکھیں گے کہ اس لئے کہ انہیں اپنی قسمت پر یقین
تھا کہ اگر مرنا ہے تو مر جائیں گے اگر نہیں مرنا تو نہیں مریں گے۔ اگر مسلمان اس وجہ سے
دشمن کے مقابلہ میں قائم رہا کرتے تو بھی کوئی حرج نہ تھا لیکن اگر گولیاں زیادہ دیر چلیں تو پھر وہ
کھڑے نہیں رہیں گے بلکہ بھاگ جائیں گے۔
مسئلہ تقدیر کے متعلق رسول کریم الی کا ارشاد کا ارشاد غرض تقدیر پر ایمان لانا ایک
اہم مسئلہ ہے اور رسول
کریم اللہ نے فرمایا ہے کہ تم میں سے کوئی اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک خدا
کی قدر پر ایمان نہ لائے۔ آپ فرماتے ہیں کہ
لَا يُؤْمِنُ عَبْدُ حَتَّى يُؤْمِنَ بِالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّه ( ترمذی ابواب القدر باب ما جاء في الايمان بالقدر خيره
وشرم)
یعنی کوئی بندہ مؤمن نہیں ہو سکتا جب تک قدر پر ایمان نہ لاوے اچھی قدر پر بھی اور
بری قدر پر بھی۔
پھر فرماتے ہیں " مَنْ لَمْ يُؤْمِنُ بِالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَ شَرِّهِ فَأَنَا بَرِى مِنْهُ
اکنز العمال جلد الفصل السادس في الايمان بالقدر روایت نمبر ۴۸۵)

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۳
تقدیر الهی
جو شخص اچھی اور بری قدر پر ایمان نہیں لاتا میں اس سے بیزار ہوں۔ گویا اس مسئلہ کو
بڑی اہمیت دی گئی ہے۔ پس قدر کا مسئلہ ایک اہم مسئلہ ہے اور جب کوئی ایمان حاصل
کرنے کے لئے گھر سے نکلے اور چاہے کہ ایمان لانے والوں میں جگہ پائے تو اس کے لئے
نہایت ضروری ہے کہ اس پر ایمان لائے اور یقین رکھے ۔ لیکن اگر کوئی دعویٰ تو کرتا ہے کہ
وہ مسلمان ہے لیکن قدر کو نہیں مانتا تو رسول کریم ﷺ کی تعلیم کے ماتحت وہ مسلمان
نہیں کہلا سکتا کیونکہ مسلم آپ ہی آپ ہی کے خدام اور متبعین کا نام ہے اور اس بات کا فیصلہ
کرنے کے لئے کہ کون مسلمان ہے اور کون نہیں آپ ہی سے فیصلہ چاہا جائے گا۔ پس وہ
شخص مسلم نہیں جو قدر پر ایمان نہیں لاتا کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ کوئی شخص اس وقت
تک مسلم نہیں ہو سکتا جب تک قدر پر ایمان نہیں لاتا۔
م
ممکن ہے بعض لوگوں کے دل میں خیال ہو اور مسئلہ تقدیر ایمانیات میں داخل ہے ہو سکتا ہے کہ رسول کریم ﷺ نے جس طرح
بعض اور باتوں کو ضروری دیکھ کر محض زور دینے کے لئے ایمان میں شامل کیا ہے اسی طرح قدر
کا مسئلہ ہو۔ مثلاً آ۔
مثلاً
آپ نے فرمایا ہے کہ جو شخص کسی غیر قوم کی طرف اپنے آ۔ اپنے آپ کو منسوب کرتا
ہے۔ مثلاً سید نہیں ہے اور اپنے آپ کو سید کہتا ہے مؤمن نہیں ہے (ابو داؤد - ابواب النوم
باب في الرجل ينتمي الى غیر موالیه یا آپ نے فرمایا ہے کہ مسلمان کا قتل کرنا کفر ہے۔ (مند
احمد بن حنبل جلد اصفحہ ۱۷۶) اسی طرح اور کئی باتوں کے متعلق آپ نے فرمایا ہے کہ جو ایسا نہیں
کرتا یا ایسا کرتا ہے وہ مؤمن نہیں ہے مثلاً جس طرح آپ نے یہ فرمایا ہے کہ جو پٹھان ہے اور
اپنے آپ کو سید کہتا ہے یا مغل ہے اور سید بنتا ہے یا کسی بڑے آدمی کی نسل نہیں ہے مگر اس
کی طرف اپنے آپ کو منسوب کرتا ہے ؟ اہے وہ مؤمن نہیں ہے۔ اسی طرح مسئلہ قضاء و قدر کے
متعلق فرما دیا جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کو ضرور, اس کو ضرور مان لیا جائے۔ پس اس کو نہ ماننا گناہ ہے اور
بڑا گناہ ہے مگر ایمان اور اسلام سے خارج کر دینے والا نہیں ہے۔
اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئیے کہ جتنے ایمانی مسئلے ہیں اور جن پر ایمان لائے بغیر کوئی
مسلمان نہیں ہو سکتا قرآن کریم میں موجود ہیں اور ان کا انحصار حدیثوں پر نہیں ہے کیونکہ
حدیثوں کا علم ظنی ہے یقینی نہیں ہے۔

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۴
تقدیر الهی
پس اس بات کو معلوم کرنے کے لئے کہ کون سا مسئلہ حقیقتاً ایمانیات میں شامل ہے ہمیں
قرآن کریم کی طرف رجوع کرنا چاہئے۔ جس مسئلہ کے متعلق قرآن کریم میں معلوم ہو جائے کہ
اس کا نہ ماننا کفر ہے وہ ایمانیات میں شامل ہے اور جس کے متعلق قرآن کریم کی شہادت نہ ملے
اس کے متعلق یہ سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے متعلق جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ صرف تاکید
اور زور دینے کے لئے ہیں۔ اب اسی قاعدہ کے ماتحت جب ہم قرآن کریم کو دیکھتے ہیں کہ اس
میں ایمان بالقدر کے متعلق کیا بیان ہوا ہے تو گو ہمیں ایمان بالقدر کے الفاظ تو اس میں نظر نہیں
آتے مگر یہ پتہ ضرور چلتا ہے کہ اس پر ایمان لانا ضروری ہے۔ کیونکہ قرآن کریم میں اللہ تعالٰی
پر ایمان لانا سب سے پہلا حکم بتایا گیا ہے اور مہ ابتایا گیا ہے اور مسئلہ قدر خدا تعالیٰ پر ایمان لانے کا ایک حصہ ہے۔
قدر کیا ہے ؟ قدر خدا تعالیٰ کی صفات کے ظہور کا نام ہے۔ مثلاً جو شخص یہ مانتا ہے کہ خدا ہے
اس کے لئے یہ بھی ماننا ضروری ہے کہ خدا کچھ کرتا بھی ہے نہ کہ ایک بے حس و حرکت ہستی
ہے۔ تو جو صفات خدا تعالیٰ میں پائی جاتی ہیں انہی کے ماننے کا نام قدر کا مانتا ہے اس لئے ایمان
باللہ میں ہی قدر پر ایمان لانا بھی آگیا۔
پس رسول کریم اللی کا ایمان بالقدر پر زور دینا کبیرہ گناہوں پر زور دینے کے مشابہ
نہیں ہے بلکہ اس کے متعلق جو کچھ فرمایا ہے وہ حقیقی طور پر بھی ہے۔
قرآن کریم میں گو اس مسئلہ خدا تعالیٰ کے ماننے کے لئے تقدیر کا ماننا ضروری ہے کو علیحدہ علیحدہ طور پر نہیں
پر
بیان کیا گیا۔ اللہ تعالی پر ہی ایمان لانے میں اس کو شامل کیا گیا ہے۔ مگر رسول کریم نے
اس کو علیحدہ کر کے بیان کر دیا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کو اسی وقت حقیقی طور پر مانا جاتا ہے جبکہ اس
کی صفات کو بھی مانا جائے۔ ورنہ یوں خدا کا مان لینا کچھ حقیقت نہیں رکھتا۔ یوں تو بہت سے
دہریے بھی مانتے ہیں۔ چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے کہ ہم خدا کو نہیں مانتے۔ ہم خدا کو تو
مانتے ہیں ہاں یہ نہیں مانتے کہ وہ فرشتے نازل کرتا ہے ، نبی بھیجا ہے ، اس کی طرف سے پیغام
آتے اور کتابیں دی جاتی ہیں۔ لیکن ہم یہ مانتے ہیں کہ اس کائنات کو چلانے والی ایک بڑی
طاقت ہے جسے ہم قوت محرکہ کہتے ہیں۔
تو دہریے بھی بظاہر خدا کے ماننے کا انکار نہیں کرتے۔ مگر وہ کیسا خدا مانتے ہیں؟ ایسا کہ
جس سے ان کو کوئی کام نہ پڑے۔ ان کا خدا کا ماننا ایسا ہی ہے جیسا کہ کسی نے کسی کو کہا تھا۔ جو

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۵
تقدیر الهی
ہمارا مال سو تمہارا مال اور اس کا یہ قطعاً خیال نہ تھا کہ میرا مال یہ لے بھی لے۔ اسی طرح
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم مانتے ہیں ایک ہستی ہے ایک طاقت ہے ایک روح ہے مگر ایسا خدا جو
ہمیں حکم دے کہ اس طرح کرو اور اس طرح نہ کرو اس کے ہم قائل نہیں ہیں۔ اس قسم
کے دہریوں کے عقیدے موجود ہیں۔ اگر اسی طرح کا خدا کے متعلق کسی کا ایمان ہو تو یہ تو
دہریوں کا بھی ہوتا ہے اور یہ کافی نہیں ہوتا۔ پس خدا تعالی پر ایمان لانے کے یہ معنی نہیں
ہیں کہ ایک ذات ہے بلکہ یہ بھی ہیں کہ اس کی صفات کو بھی مانا جائے۔ پھر یہی نہیں کہ خدا کی
صفات مان لے بلکہ یہ بھی ہے کہ ان کا ظہور مانے اور یہی قدر ہے۔ گویا خدا تعالیٰ پر ایمان لانے
کے لئے یہ ضروری ہے کہ اول ذات اللہ پر ایمان لائے۔ دوسرے صفات اللہ پر ایمان لائے۔
تیسرے صفات کے ظہور پر ایمان لائے۔ اس تیسری شق کا رسول کریم ال نے قدر نام رکھ
کر علیحدہ بیان کر دیا ہے اور بتا دیا ہے کہ خدا تعالیٰ کی جن صفات کے ظہور کا تعلق بندوں سے
ہے اس کا نام قدر ہے۔
ادھر ایمان بالقدر ایسی ضروری چیز ہے کہ رسول قضاء و قدر کے متعلق فکر اور تنازع کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی مؤمن ہی
نہیں ہو سکتا جب تک قدر پر ایمان نہ لائے۔ اور یہ محض زور دینے کے لئے نہیں فرمایا بلکہ
قرآن کریم فرماتا ہے کہ صفات الہیہ پر ایمان لانا جزو ایمان ہے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ایک
نہایت سخت بات بھی لگی ہوئی ہے اور وہ یہ کہ رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ ایمان بالقدر
ایسی مشکل چیز ہے کہ اس کے متعلق فکر اور تنازع کرنا انسان کو ہلاک کر دیتا ہے۔ چنانچہ حضرت
ابو ہریرہ کی روایت ہے کہ
خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَتَنَازَعُ فِي الْقَدْرِ فَغَضِبَ
حَتَّى إِحْمَرَّ وَجْهُهُ حَتَّى كَأَنَّمَا فُقِئَ فِي وَجْنَتَيْهِ الرُّمَّانُ فَقَالَ أَبِهَذَا أُمِرْتُمْ أَمْ بِهُذَا
أُرْسِلْتُ إِلَيْكُمْ إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ حِينَ تَنَازَعُوا فِي هُذَا الْأَمْرِ عَزَمْتُ عَلَيْكُمْ
عَزَمْتُ عَلَيْكُمْ إِلَّا تَنَازَعُوا فِيهِ ) تندی ابواب القدر باب ما جاء في التشديد في الخوض في
القدر)
ہم لوگ قضاء و قدر کے مسئلہ کے متعلق بیٹھے ہوئے جھگڑ رہے تھے کہ رسول کریم ال
باہر تشریف لائے ہماری باتوں کو سن کر آپ کا چہرہ سرخ ہو گیا۔ اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ گویا

انوار العلوم جلد ۳
۵۳۶
تقدیر الهی
آپ کے منہ پر انار کے دانے توڑے گئے ہیں اور آپ نے فرمایا کہ کیا تم کو اس بات کا علم دیا
گیا تھا؟ کیا خدا نے مجھے اسی غرض سے بھیجا تھا ؟ تم سے پہلی قو میں صرف قضاء و قدر کے مسئلہ پر
جھگڑا کرنے کی وجہ سے ہلاک ہوتی ہیں۔ میں تمہیں تاکید کرتا ہوں میں تمہیں تاکید کرتا ہوں کہ
اس امر میں جھگڑنا اور بحث کرنا چھوڑ دو۔
اسی طرح حدیث میں ہے کہ
حضرت عبداللہ بن عمرؓ کے پاس کوئی شخص آیا اور کہا کہ آپ کو فلاں شخص سلام کہتا تھا۔
آپ نے جواب دیا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس نے اسلام میں کچھ بدعات نکالی ہیں۔ اگر یہ
درست ہے تو میری طرف سے اس کو سلام کا جواب نہ دینا کیونکہ میں نے رسول کریم
ال سے سنا ہے
سنا
ہے کہ آپ کی! کی امت میں سے بعض پر عذاب آئے پر عذاب آئے گا اور یہ قدر پر بحث کرنے
والے لوگ ہوں گے۔ (ترندی ابواب القدر باب ما جاء في الرضاعب القضاء)
ان احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قدر کا مسئلہ ایک مشکل مسئلہ ہے جس پر بحث کرنے پر
سلب ایمان کا خطرہ ہے بلکہ رسول کریم ال نے پیشگوئی کی ہے کہ اس امت میں سے ایک
جماعت پر اسی سبب سے عذاب آوے گا۔ مگر ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھتے ہیں کہ اس مسئلہ پر ایمان
لانے کی بھی بڑی سختی سے تاکید کی گئی ہے اور اس کے نہ ماننے والے کو کافر قرار دیا گیا ہے اور
کسی مسئلہ پر ایمان اسے سمجھے بغیر حاصل ہی نہیں ہو سکتا کیونکہ جب تک کسی شخص کو یہ معلوم
نہ ہو کہ میں نے کس بات کو مانتا ہے وہ مانے گا کیا؟ اور ایسی بات کے منوانے سے جس کو انسان
سمجھے نہیں فائدہ ہی کیا ہو سکتا ہے ؟
پس مسئلہ تقدیر کے متعلق ہمیں نہایت احتیاط سے کام لینا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ
شریعت نے جب اس مسئلہ میں جھگڑنے سے منع کیا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے ؟ اور جب اس پر
ایمان لانے کا حکم دیا ہے تو اس کا کیا مطلب ہے ؟ تا ایسا نہ ہو کہ بے احتیاطی کے نتیجہ میں ہلاکت
اور تباہی کا سامنا کرنا پڑے۔ یہ مسئلہ در حقیقت ایک دینوی پل صراط ہے کہ اگر اس پر قدم نہ
رکھے تو جنت سے محروم رہ جاتا ہے اور اگر رکھے تو ڈر ہے کہ کٹ کر دوزخ کے تہہ خانے میں
نہ جا پڑے ۔ مگر یاد رکھنا چاہئے کہ جس طرح پل صراط پر قدم رکھے بغیر تو کوئی انسان جنت میں
جاہی نہیں سکتا اور اس پر چلنے میں دونوں امکان ہیں گر جائے یا بیچ جاوے۔ اسی طرح مسئلہ
تقدیر کا حال ہے اس کو نہ سمجھے تو ایمان بالکل جاتا رہتا ہے اور اگر اس پر بحث کرے تو دونوں

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۷
تقدیر الهی
باتیں ہیں خواہ صحیح سمجھ کر قرب الی اللہ حاصل کرے خواہ غلط سمجھ کر تباہ و برباد ہو جاوے۔ کر الی
اس جگہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر یہی بات تھی تو رسول کریم اللہ نے یہ کیوں فرمایا کہ
اس مسئلہ پر بحث نہ کرو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ آپ کا مطلب یہ نہ تھا کہ مطلق بحث نہ کرو۔
بلکہ یہ کہ عقلی ڈھکوسلوں سے کام نہ لو بلکہ اس مسئلہ کو ہمیشہ شریعت کی روشنی میں دیکھو اور اگر
آپ کا یہ مطلب نہ ہوتا تو ہم خود رسول کریم ال کو اس مسئلہ کے متعلق مختلف اوقات
جو
میں تفصیلات بیان کرتے ہوئے نہ : نہ پاتے۔ آپ کا خود اس مسئلہ کی تشریح کرنا اور اس پر
اعتراض وارد ہوتے ہیں ان کا جواب دینا پھر قرآن کریم کا اس مسئلہ پر تفصیلی بحث کرنا بتاتا ہے
کہ جس بات سے منع کیا گیا ہے وہ اس مسئلہ کی تحقیق نہیں بلکہ اس مسئلہ کو شریعت کی مدد کے
بغیر حل کرنا ہے۔ اور یہ بات واقع میں ایسی خطرناک ہے کہ اس کا نتیجہ دہریت بے دینی اور
اباحت کے سوا اور کچھ نہیں نکل سکتا۔ قدر کا مسئلہ خدا تعالیٰ کی صفات سے تعلق رکھتا ہے۔
پس اگر کوئی اس مسئلہ کو حل کر سکتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ خدا اور اس کے رسول کے سوا
کسی کی طاقت اور مجال نہیں کہ اس مسئلہ کی حقیقت بیان کر سکے۔ عقل اس میدان میں ایسی
ہی بے بس ہے جیسے ایک چھ ماہ یا سال کا بچہ ایک خطرناک جنگل میں۔ اس کو اس جنگل سے اگر
کوئی چیز نکال سکتی ہے تو وہ شریعت کی رہبری ہے۔ میرا یہ مطلب نہیں کہ یہ مسئلہ عقل میں
آہی نہیں سکتا بلکہ میرا یہ منشاء ہے کہ عقل بلا شریعت کی رہبری کے اس مسئلہ کو نہیں سمجھ سکتی۔
اللہ تعالیٰ کے بتانے پر اس کی ہدایت سے عقل اس مسئلہ کو خوب سمجھ سکتی ہے اور اگر عقل
انسانی اس کو تب بھی سمجھ نہ سکتی تو اس پر ایمان لانے کا حکم بھی نہ ملتا۔
جن لوگوں نے اس مسئلہ کو عقل کے ذریعہ حل کرنا چاہا ہے وہ بڑی بڑی خطرناک گمراہیوں
کا شکار ہوئے ہیں اور دوسروں کو بھی گمراہ کرنے کا باعث ہوئے ہیں۔
مسئلہ تقدیر کے نہ سمجھنے کا
چنانچہ ہندوؤں میں تناسخ کا مسئلہ تقدیر ہی کے نہ سمجھنے
کا نتیجہ کی وجہ وجہ سے پیدا ہوا ہے اور عیسائیوں میں کفارہ کا مسئلہ
اس کے نہ جاننے کی وجہ سے بنایا گیا۔ اول تو رحم کا انکار کیا گیا اس کے نتیجہ میں کفارہ کا مسئلہ
پیدا ہوا اور کفارہ کے نتیجہ میں امنیت اور شریعت کو لعنت قرار دینے کے مسائل پیدا ہوئے
اور پھر لازمی طور پر اباحت کا مسئلہ پیدا ہوا۔ اسی طرح قدر ہی کے مسئلہ کو نہ سمجھنے کی وجہ سے
یورپ کے موجودہ سائنس دانوں میں دہریت آئی۔ پھر اسی کے نہ سمجھنے سے یہودیوں میں

انوار العلوم جلد ۴
نجات خاص کا مسئلہ پیدا ہو گیا۔
۵۳۸
تقدیر الهی
پس یہ مسئلہ بہت اہم ہے اور اس کو نہ سمجھ کر ہندوؤں میں تناسخ، عیسائیوں میں کفارہ اور
یہودیوں میں نجات خاص سائنس دانوں میں دہریت اور مسلمانوں میں ایک طرف اباحت اور
دوسری طرف ذلت و نکبت آئی ہے۔ اگر یہ لوگ اس مسئلہ کو سمجھتے تو کبھی ٹھو کر نہ کھاتے۔
چنانچه قرآن کریم مختلف اقوام کی گمراہی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتا ہے۔
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ - (الانعام: ۹۲)
انہوں نے خدا تعالیٰ کی صفات کے مسئلہ کو اچھی طرح نہیں سمجھا اس سے ٹھوکر کھا کر
انہوں نے نئے نئے عقیدے پیدا کر لئے۔ ۔
تو تمام مذاہب کی حقیقت اور اصلیت سے پھر جانے کی یہی وجہ ہے کہ ان کے پیرؤوں نے
صفات الہیہ کے ظہور کے مسئلہ کو یعنی تقدیر کو صحیح طور پر نہ سمجھا۔
پس یہ نہایت نازک مسئلہ ہے اور اس میں بہت غور و تحقیق اور بہت بڑی احتیاط کی
ضرورت ہے تاکہ انسان ایک طرف ایمان پر قائم ہو جائے اور دوسری طرف خدا کے غضب
سے بھی بچا رہے ورنہ بغیر اس کی تحقیق اور اس کے جاننے کے اس کا ماننا ہی کیا ہوا؟ کیا کہیں
خدا تعالیٰ نے کہا ہے کہ اگر ہمالیہ پہاڑ کو مان لو کہ پہاڑ ہے یا راوی دریا کو مان لو کہ دریا ہے یا
لاہور شہر کو مان لو کہ شہر ہے تو نجات پا جاؤ گے ؟ ہرگز نہیں۔ کیونکہ ان چیزوں کا ماننا نجات کا
باعث نہیں ہو سکتا کیونکہ نجات کا باعث وہی چیزیں ہو سکتی ہیں اور روحانیت کی ترقی انہی
چیزوں سے ہو سکتی ہے جو روحانیت سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کا ماننا یہی ہے کہ ان کی حقیقت
کو اچھی طرح سمجھا جائے اور اگر ان کی حقیقت کو نہ سمجھا جائے تو پھر ماننا کیسا ؟
پس اس مسئلہ کو ماننے کے
مسلمانوں نے مسئلہ تقدیر میں بیہودہ طور پر دخل دیا لئے اس کے متعلق نہایت
غور و فکر کی ضرورت ہے مگر ادھر رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ اس مسئلہ میں جن
قوموں نے تنازع کیا ہے وہ ہلاک کی گئی ہیں اور میری امت میں سے بھی ایک قوم ہوگی جو اس
وجہ سے مسخ کی جائے گی ) اتر تر مذی - ابواب القدر باب ما جاء في الرضاء بالقضاء ) مگر باوجود اس کے کہ
رسول کریم نے اس میں تنازع نہ کرنے کے متعلق تاکید فرمائی ہے اور باوجود اس
کے کہ اسے ایمان کا جزء قرار دیا ہے افسوس ہے کہ مسلمانوں نے نہایت بیہودہ طور پر اس میں

انوار العلوم جلد ۴
۵۳۹
تقدیر الهی
دخل دیا ہے اور بجائے اس کے کہ اپنے عقیدے کی خدا تعالیٰ کے بیان یعنی قرآن کریم پر بناء
رکھتے انہوں نے اپنی عقل پر بناء رکھی اور پھر قرآن کریم سے اس کی تائید چاہی۔ اور قرآن وہ
ہے جو کہتا ہے
كُلَّا تُمِد فَؤُلَاءِ وَ هَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ (بنی اسرائیل: ۲۱)
پھر وہ ہر مسئلہ کے تمام پہلوؤں کو بیان کرتا ہے۔ اب اگر کوئی کسی مسئلہ کے ایک پہلو کو
لے لے اور باقیوں کو چھوڑ دے تو وہ کہے گا تو یہی کہ میں نے قرآن سے لیا ہے لیکن دراصل
اس نے قرآن سے نہیں لیا بلکہ قرآن کو آڑ بنا لیا ہے۔ اگر وہ قرآن سے لیتا تو اس کے سب
پہلوؤں کو لیتا نہ کہ ایک پہلو کو لے لیتا اور باقیوں کو چھوڑ دیتا۔
ایک دفعہ میں ایک جگہ گیا۔ اس وقت میں چھوٹا بچہ تھا اور مدرسہ میں پڑھتا تھا۔ وہاں میں
نے بورڈنگ میں دیکھا کہ ایک لڑکا ریوڑیاں کھا رہا تھا اور ایسی طرز پر کھا رہا تھا کہ اس کی حالت
قابل نہی تھی۔ یعنی ریوڑیوں کو اس نے چھپایا ہوا تھا جیسے ڈرتا ہے کہ اور کوئی نہ دیکھ لے۔
مجھے ہنسی آگئی اور میں نے پوچھا یہ کیا کرتے ہو ؟ کہنے لگا سنا ہے حضرت مسیح موعود کو ریوڑیاں
پسند ہیں اس سنت کو پورا کرتا ہوں۔ میں نے کہا آپ تو کو نین بھی کھاتے ہیں وہ بھی کھاؤ۔
تو جہاں انسان اپنے آپ کو بچانا چاہتا ہے وہاں
ایک پہلو لے لینا اور دوسرا چھوڑ دینا ہمیشہ ایسی باتوں کو لے لیتا ہے جو اس کے حق
میں مفید ہوں اور دوسری باتوں کو چھوڑ دیتا ہے۔ مگر جو لوگ حق کے طالب ہوتے ہیں وہ سب
پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہیں اور یہ پرواہ نہیں کرتے کہ اس طرح ہمارے خیال یا میلان کے
خلاف کوئی اثر پڑے گا۔ اب اسی اختلاف کو دیکھ لو جو ہماری جماعت میں ہوا ہے۔ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام نے فرمایا کہ میں شرعی نبی نہیں۔ ہاں ایسا نبی ہوں کہ رسول کریم اس کا
خادم ہونے کی وجہ سے نبوت کا درجہ ملا اور میں امتی نبی ہوں۔ اب ایک دو آدمی اٹھے جو کہتے
ہیں کہ اگر نبی کے لئے شریعت لانا ضروری ہے تو حضرت مسیح موعود بھی کہتے ہیں کہ میں احکام
شریعت لایا ہوں پس آپ شرعی نبی ہوئے۔ انہوں نے دوسرا پہلو چھوڑ دیا پھر کچھ اور لوگ ہیں
جو کہتے ہیں کہ حضرت صاحب نے لکھا ہے کہ میں نبی نہیں ہوں پس آپ کسی قسم کے نبی
نہیں۔ انہوں نے بھی دوسرا پہلو چھوڑ دیا ۔ لیکن ہم دونوں پہلوؤں کو لیتے ہیں کہ حضرت
صاحب شریعت والے نبی نہیں ہیں لیکن امتی نبی ہیں۔ اگر اختلاف کرنے والے لوگ دونوں

انوار العلوم جلد ۴
۵۴۰
تقدیر الهی
پہلوؤں کو لیتے تو ٹھو کر نہ کھاتے۔ ہم نے دونوں پہلوؤں کو لیا ہے کہ آپ نبی بھی ہیں اور امتی
بھی۔ تو یہ عام قاعدہ ہے کہ جن لوگوں میں تقوی اور دیانت نہیں ہوتی اور نہ صاف طور پر
انکار کرنے کی جرأت ہوتی ہے وہ یہ طریق اختیار کیا کرتے ہیں کہ ایک حصہ کو لے لیتے ہیں اور
دوسرے کو چھوڑ دیتے ہیں اور ایک حصہ کو لے کر کہتے ہیں کہ ہم تو اس کو مانتے ہیں۔ حالانکہ
وہ در حقیقت نہیں مانتے جیسا کہ بعض مسلمان کہلانے والے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ہم قرآن کے
حلم لا تَقْرَبُو الصَّلوةَ (النساء: ۴۴) پر عمل کرتے ہیں۔ جب کہا جائے کہ اس کے اگلے حصہ کو
کیوں چھوڑتے ہو تو کہتے ہیں سارے قرآن پر کون عمل کر سکتا ہے۔
تو یہ ایک فتنہ کا طریق ہوتا ہے تقدیر کے متعلق مسلمانوں کے غلط عقائد کی بنیاد اور اس
سے
رسول کریم
نے منع فرمایا ہے۔ لیکن افسوس مسلمانوں نے ممانعت کا کوئی خیال نہ کیا اور اس پر
عمل کر کے بڑی بڑی ٹھوکریں کھائی ہیں۔ ان میں سے بعض نے اپنے عقائد کی بنیاد یونانی فلسفہ پر
رکھی۔ بعض نے ہندوستان کے فلسفیوں کے عقائد پر رکھی یعنی
پور
وجود پر بعض نے
وحدت وجود
دہریت پر ۔ ہندوستان میں وحدت الوجود کا مسئلہ بہت پھیلا ہوا تھا۔ اس میں اور تقدیر میں کوئی
فرق نہ سمجھا گیا اور اس کو تقدیر قرار دے دیا گیا اور اس پر اپنے عقائد کی بنیاد رکھ کر یہ سمجھ لیا
گیا کہ جو کچھ ہم کرتے ہیں وہ خدا ہی کراتا ہے بندہ کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ گویا بندہ
بندہ ہی نہیں بلکہ خدا ہے۔ ان کے مقابلہ میں دوسروں نے یہ کہا کہ جو کچھ انسان کرتا ہے اس
میں خدا کا کوئی دخل نہیں ہے۔ سب کچھ بندہ کے اپنے ہی اختیار میں ہے۔ اس عقیدہ کی بنیاد
فلسفہ یونان پر تھی۔ تو ان دونوں فلسفوں پر مسلمانوں نے تقدیر کے متعلق اپنے عقائد کی بنیاد
رکھی اور پھر ان حقیقت اور اصلیت ۔ کے دور
فلسفوں کو قرآن کریم کے ذریعہ مضبوط کرنا چاہا
چنانچہ وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ہمارا چلنا پھرنا، اٹھنا بیٹھنا، کھانا، پینا، چوری کرنا زنا کرنا، ڈاکہ
مارنا بھی کرنا سب خدا کا ہی فعل ہے ہمارا نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ یہی قرآن سے ثابت ہے۔
اور جنہوں نے کہا کہ خدا پارلیمینٹری حکومت کے بادشاہ جتنا بھی ہمارے افعال میں اختیار نہیں
رکھتا۔ ایسا بادشاہ تو پھر بھی احکام پر دستخط کرتا ہے لیکن خدا اتنا بھی نہیں کرتا بلکہ ایک ایسا وجود
ہے جس کا دنیا کے کاروبار میں کوئی دخل نہیں ہے ۔ وہ بھی یہی کہتے ہیں کہ یہ قرآن سے ثابت
ہے حالانکہ دونوں کی باتیں غلط ہیں۔

آج 10 میں سے 10 باقی