تقدیر الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 2
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۱
تقدیر الهی
یہ کہنا کہ جو کچھ انسان کرتا ہے وہ انسان نہیں کرتا بلکہ قرآن ان باتوں کو رد کرتا ہے خدا ہی کرتا ہے۔ اور یہ کہنا کہ جو کچھ کرتے ہیں ہم ہی
کرتے ہیں خدا کا اس میں کوئی دخل نہیں ہے۔ یہ دونوں ایسی تعلیمیں ہیں کہ جن کو عقل
ایک منٹ کے لئے بھی تسلیم نہیں کر سکتی۔ اور کسی قرآن کریم کے پڑھنے والے کا یہ خیال کر
لینا کہ ان میں سے کوئی ایک تعلیم قرآن کریم میں پائی جاتی ہے ایک بیہودہ اور لغو بات ہے۔ میں
نے قرآن کریم کو الحمد سے لے کر والناس تک اس بات کو مد نظر رکھ کر پڑھا ہے کہ اس مسئلہ
کے متعلق وہ کیا کہتا ہے ؟ لیکن میں یقینی طور پر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں اور اگر کوئی اور پڑھے گا تو
وہ بھی اس نتیجہ پر پہنچے گا کہ الحمد کے الف سے لے کر والناس کے س تک ایک ایک لفظ ان
دونوں باتوں کو رد کر رہا ہے اور قرآن کریم ان کو جائز ہی کس طرح رکھ سکتا ہے کیونکہ یہ
دونوں غلط ہونے کے علاوہ اخلاق کو قتل اور روحانیت کو تباہ کرنے والی ہیں۔ اسلام نے اس
مسئلہ کے متعلق وہ تعلیم بیان کی ہے کہ اگر کوئی اسے سمجھ لے تو با خدا اور بڑے باخدا لوگوں میں
سے بن سکتا ہے۔ اور اس طرز پر بیان کی ہے کہ کوئی عقل اور کوئی علم اور کوئی فلسفہ اس پر
اعتراض نہیں کر سکتا اور بہت مفید تعلیم ہے۔ وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ تقدیر یہ ہے کہ جو کچھ
وہ کرتے ہیں وہ خدا ہی کراتا ہے۔ مثلاً اگر کسی کو قتل کر دیں تو خدا ہی کرتا ہے ہم کیا کر سکتے
ہیں۔ اور دوسرے جو یہ کہتے ہیں کہ چھوٹے چھوٹے کاموں میں دخل دینے کی خدا کو کیا
ضرورت ہے۔ مثلاً تھوکنا پیشاب کرنا وغیرہ ان میں خدا کا کیا دخل ہے۔ اگر ان میں خدا کا دخل
مانا جائے تو یہ ایک ہتک ہے۔ ان دونوں گروہوں نے قرآن کریم کی جن آیات پر اپنے خیالات
کی بنیاد رکھی ہے ان میں سے بعض کے متعلق اس وقت میں بیان کرتا ہوں تاکہ پتہ لگ جائے
کہ ان کی بنیاد کیسی بودی ہے۔
وہ جو یہ کہتے ہیں کہ جو کچھ اس خیال کی تردید کہ ہر ایک فعل خدا ہی کرتا ہے انسان کرتا ہے وہ خدا ہی
کراتا ہے اس میں انسان کا کچھ دخل نہیں ہوتا وہ اپنی تائید میں سورۃ صافات کی یہ آیت پیش
کرتے ہیں۔
وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ) (الصُّفْت: ۹۷)
کہ اللہ نے تم کو پیدا بھی کیا ہے اور تمہارے عمل کو بھی پیدا کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں جب
انوار العلوم جلد "
۵۴۲
تقدیر الهی ۔
ہمیں بھی خدا نے پیدا کیا اور ہمارے عمل کو بھی خدا نے پیدا کیا تو اس سے صاف ظاہر ہے کہ جو
کچھ کر رہا ہے خدا ہی کر رہا ہے۔ پھر کون ہے جو کہے کہ میں کچھ کرتا ہوں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ اس
آیت نے اس مسئلہ کو ان کے خیال کے مطابق صاف طور پر حل کر دیا ہے۔ لیکن در حقیقت
انہوں نے وہی غلطی کھائی ہے جس کا میں نے ابھی ذکر کیا ہے۔ اور وہ یہ کہ انہوں نے آیت کا
ایک ٹکڑا لے لیا ہے اور دوسرے کو ساتھ نہیں ملایا۔ اس آیت سے پہلی آیت یہ ہے۔
قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ اللَّقْتَ : ٩٦)
९९
عربی قاعدہ کے لحاظ سے ما کبھی فعل پر آکر اس کے معنی مصدر کے کر دیتا ہے اور کبھی وہ
موصولہ ہوتا ہے جس کا ترجمہ اردو میں " جو " یادہ جو " کرتے ہیں جو لوگ وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا
تَعْمَلُونَ کے معنی یہ کرتے ہیں کہ اللہ نے تم کو بھی پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو بھی۔ وہ اس
جگہ مصدر کے معنی لیتے ہیں۔ لیکن پہلی آیت سے ظاہر ہے کہ یہاں مصدر کے معنی نہیں کیونکہ
پہلی آیت یہ ہے کہ قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ کو ملا کر پڑھا جائے اور اس کے یہ معنی کئے
جائیں کہ ”حالانکہ اللہ نے تم کو بھی پیدا کیا اور تمہارے اعمال کو بھی۔ “ تو اس آیت کے معنی
ہی کچھ نہیں بنتے۔ اور دوسری آیت پہلی کو رد کر دیتی ہے۔ کیونکہ پہلی آیت میں تو یہ بتایا گیا
ہے کہ تم کیوں اس چیز کو پوجتے ہو جسے خود خراد کر بناتے ہو۔ اور دوسری میں یہ بتایا گیا ہے کہ
تم کو بھی اور تمہارے اعمال کو بھی خدا نے پیدا کیا ہے۔ اور یہ عبارت نہ صرف بے جوڑ ہے
بلکہ الٹ ہے کیونکہ جب خدا نے ہی ان کے عمل پیدا کئے ہیں تو ان سے کیوں پوچھا جاتا ہے کہ
تم بتوں کو کیوں پوجتے ہو ؟
پس یہ معنی اس آیت کے ہو ہی نہیں سکتے۔ بلکہ ان دونوں آیتوں کے یہ معنی ہیں کہ کیا تم
لوگ اس چیز کی پوجا کرتے ہو جس کو خود اپنے ہاتھ سے خرادتے ہو ۔ حالانکہ اللہ تعالیٰ نے تم کو
بھی پیدا کیا ہے اور اس چیز کو بھی پیدا کیا ہے جسے تم بناتے ہو یعنی بتوں کو۔ اور ”ما اپنے مابعد
فعل کے ساتھ جس طرح پہلی آیت میں مفعول کے معنوں میں ہے اسی طرح دوسری آیت میں
بھی اور مَا عَمَلُكُمْ کے معنی مَعْمُولُكُمْ کے ہیں۔ یعنی جو چیز تم بناتے ہو ۔
غرض اس آیت کے معنی ہی غلط کئے جاتے ہیں اور خود اس آیت سے پہلی آیت اس کے
معنوں کو حل کر دیتی ہے۔ اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس آیت میں انسان کے اعمال کی
پیدائش کا کہیں ذکر نہیں۔
انوار العلوم جلد ؟
۵۴۳
تقدیر الهی
لوگ کچھ اور آیات بھی پیش کرتے دوسری آیت کا صحیح مطلب اس آیت کے سوا یہ لو ہیں جن میں سے ایک دو موٹی موٹی آیتوں کا ذکر میں اس
وقت کر دیتا ہوں۔ ایک یہ آیت پیش کی جاتی ہے۔
قُلْ لَّنْ تُصِيبَنَا إِلَّا مَا كَتَبَ اللَّهُ لَنَا ، هُوَ مَوْلنَا وَ عَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَ كُلِ
الْمُؤْمِنُونَ (التوبه : ۵۱)
کہ ہمیں نہیں پہنچے گا کچھ بھی مگر وہی جو اللہ نے لکھ چھوڑا ہے اللہ تعالی ہی ہمارا موٹی ہے
اور اسی پر توکل کرتے ہیں مؤمن۔
وہ کہتے ہیں کہ جب خدا کہتا ہے کہ انسان کو وہی ملتا ہے جو پہلے اس کے لئے لکھ چھوڑا گیا
ہے۔ اب کھانا دانہ کپڑا لتا روپیہ پیسہ جس قدر خدا نے لکھ چھوڑا ہے کہ اتنا اتنا فلاں کو ملے
اس سے زیادہ یا کم نہیں ہو سکتا۔ یا یہ کہ فلاں فلاں کو فلاں طریق سے قتل کرے۔ فلاں فلاں
جگہ فلاں کے ہاتھ سے پھانسی پائے۔ تو پھر انسان کا کیا اختیار؟ حالانکہ بات بالکل اور ہے۔ اس
جگہ کفار کے ساتھ جنگ کا ذکر خدا تعالیٰ فرماتا ہے اور کہتا ہے کہ جب مسلمانوں کو جنگ سے کوئی
تکلیف پہنچتی ہے تو منافق لوگ خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اپنا بندو بست پہلے سے کر
رکھا تھا اس لئے ہم اس تکلیف سے بچ گئے۔ مسلمان بیوقوف ہیں کہ اپنے سے طاقتور اور
زبردست لوگوں سے مقابلہ کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ناران تم ہو اور اندھے تم ہو۔ تم
سمجھتے ہو کہ مسلمان ہار جائیں گے اور کفار ان پر غلبہ پالیں گے۔ لیکن یہ نہیں ہو گا۔ کیوں ؟
اس لئے کہ خدا نے اپنی سنت مقررہ کے ماتحت کہ اس کے رسول ہمیشہ غالب رہیں گے مقدر کر
چھوڑا ہے کہ مسلمان جیت جائیں گے۔
پس یہاں ہر ایک عمل خدا تعالیٰ کے حکم کے ماتحت سرزد ہونے کا ذکر نہیں بلکہ صرف اس
امر کے مقدر ہونے کا ذکر ہے کہ مؤمن کفار پر غلبہ پائیں گے اور جیت جائیں گے۔ نہ یہ کہ
ڈاکہ مارنا، چوری کرنا، ٹھگی کرنا جھوٹ بولنا خدا نے لکھ دیا ہے۔ چنانچہ دوسری جگہ خدا تعالی
فرماتا ہے ۔ كَتَبَ اللَّهُ لَا غَلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِى - (الجادلۃ : ۲) میں نے مقدر کر دیا ہے کہ میں اور
میرے رسول اپنے دشمنوں پر غالب رہیں۔
ہے۔
پس اس آیت میں کتب سے مراد انسانی اعمال نہیں بلکہ رسول اور مؤمنوں کی فتح مراد
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۴
تیسری آیت کا صحیح مطلب پھر ایک آیت یہ پیش کرتے ہیں۔
تقدیر الهی
وَلَقَدْ ذَرَانَا لِجَهَنَّمَ كَثِيرًا مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ لَهُمْ قُلُوبٌ لَّا يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ
اعْيُنَّ لَا يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَذَانَّ لَا يَسْمَعُوْنَ بِهَا أُولَئِكَ كَالْاَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلَّ ،
أولَئِكَ هُمُ الْغَفِلُونَ ) (الاعراف: ۱۸۰)
فرمایا۔ ہم نے پیدا کر چھوڑے جہنم کے لئے جنوں اور انسانوں میں سے بہت لوگ اور ان
کی شناخت کی علامت یہ ہے کہ ان کے دل ہیں مگر سمجھتے نہیں اور ان کی آنکھیں ہیں مگر دیکھتے
نہیں اور ان کے کان ہیں مگر سنتے نہیں۔ وہ جانوروں کی طرح ہیں۔ بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ
اور غافل۔
اس آیت کو لے کر کہتے ہیں کہ دیکھو خدا کہتا ہے کہ میں نے جنم کے لئے بہت سے جن
وانس پیدا کئے ہیں۔ ۔ ! پس جب خدا نے بہت سے لوگوں لوگ کو جنم جہنم - کے لئے پیدا کیا ہے۔ تو پھر کون
ہے جو ان لوگوں کو جنہیں جہنم کے لئے پیدا کیا گیا ہے برے کام کرنے سے روک سکے ۔ ضرور
ہے کہ وہ ایسے اعمال کریں جو انہیں دوزخ میں لے جائیں۔ لیکن اس آیت کے بھی جو معنی
کئے جاتے ہیں وہ غلط ہیں۔ عربی زبان میں لام کا حرف کبھی سبب بتانے کے لئے آتا ہے اور کبھی
نتیجہ بتانے کے لئے ۔ جسے اصطلاح میں " لامُ الْعَاقِبَةِ " کہتے ہیں۔ اس جگہ لِجَهَنَّمَ کا جو لام
ہے وہ اسی غرض سے ہے اور اس کے یہ معنی نہیں کہ ہم نے جن وانس کو اس لئے پیدا کیا ہے
کہ ان کو جہنم میں داخل کریں کیونکہ یہ معنی دوسری آیات کے خلاف ہیں۔ جیسا کہ فرمایا ہے۔
وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ - (الذاریت : ۵۷) میں نے جن وانس کو صرف
اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا ہے۔ اور عبد کی نسبت اللہ تعالی فرماتا ہے ۔ فَادْخُلِي جَنَّتِی۔
(الفجر : ۳۱) جو عبد ہوتا ہے اس کا مقام جنت ہے۔
پس ان آیات کی موجودگی میں وَلَقَدْ ذَرَ انَا لِجَهَنَّمَ کے یہ معنی ہو ہی نہیں سکتے کہ بہت
سے لوگوں کو جہنم کے لئے اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا ہے۔ انسان کو تو صرف خدا کا عبد بننے اور جنت
کا مستحق ہونے کے لئے پیدا کیا گیا ہے۔ اور جب یہ معنی درست نہیں تو پھر اور معنی کرنے پڑیں
گے اور وہ یہیں ہیں کہ یہاں لام " لامُ الْعَاقِبَةِ " ہے اور اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ ہم نے
انسان کو پیدا کیا مگر بجائے جنتی بننے کے دوزخ کے مستحق ہو گئے۔ چنانچہ لام ان معنوں میں عربی
९९
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۵
تقدیر الهی
زبان میں بکثرت مستعمل ہے اور خود قرآن کریم میں بھی دوسری جگہ ان معنوں میں استعمال
ہوا ہے۔ عربوں کے کلام میں اس کی ایک مثال یہ شعر ہے
أمْوَالُنَا لِذَوِي الْمِيْرَاثِ نَجْمَعُهَا وَدُورُنَا لِخَرَابِ الدَّهْرِ نَبْنِيهَا
یعنی ہم مال اس لئے جمع کرتے ہیں تا وارث اس کو لے جاویں۔ اور گھر اس لئے بناتے ہیں
کہ زمانہ ان کو خراب کر دے۔
اب ظاہر ہر ہے کہ مالوں کو جمع کرنے اور گھروں کے بنانے کی یہ غرض نہیں ہوتی۔ ہاں نتیجہ
یہی ہوتا ہے۔ پس شاعر کی یہی مراد ہے کہ لوگ مال جمع کرتے ہیں اور رشتہ دار اس کو لے
جاتے ہیں اور گھر بناتے ہیں اور نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ زمانہ ان گھروں کو خراب کر دیتا ہے۔
قرآن کریم میں ایک نہایت واضح مثال سورہ قصص میں آتی ہے جہاں اللہ تعالیٰ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی نسبت فرماتا ہے۔
فَالْتَقَطَةَ آلُ فِرْعَوْنَ لِيَكُونَ لَهُمْ عَدُوا وَ حَزَنَا - (القمص : ٩)
یعنی حضرت موسی کو جب ان کی والدہ نے دریا میں رکھ دیا تو ان کو فرعون کے لوگوں نے
اس لئے اٹھا لیا کہ وہ بڑا ہو کر ان کا دشمن بنے اور ان کے لئے باعث غم ہو ۔
لیکن یہ بات ظاہر ہے کہ آل فرعون کی موسی" کے اٹھانے میں یہ نیت نہیں ہو سکتی تھی۔
بلکہ جیسا کہ اگلی آیت ہی میں ہے ان کی یہ نیت نہیں تھی بلکہ اس کے خلاف تھی۔ چنانچہ اگلی
آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فرعون کی بیوی نے فرعون سے کہا کہ ۔
عَسَى أَنْ يَنْفَعَنَا أَوْ نَتَّخِذَهُ وَلَدًا وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (القصص: ١٠)
یعنی قریب ہے کہ یہ بچہ ہمیں نفع دے یا ہم اسے بیٹا ہی بنالیں۔ لیکن وہ جانتے نہ تھے کہ وہ
بڑا ہو کر ان کی تباہی کا موجب ہو گا۔
پس آیت کے یہی معنی ہیں کہ فرعون کے لوگوں نے اس کو اٹھا لیا لیکن آخر وہ بچہ ان کا
دشمن ہوا اور ان کے لئے باعث غم ہوا اور یہی معنی اس جگہ وَلَقَدْ ذَرَ أَنَا لِجَهَنَّمَ میں لام کے
ہیں۔
پس اس آیت سے بھی یہ استدلال کرنا کہ خدا تعالیٰ جبرا بعض لوگوں کو دوزخی بناتا ہے اور
بعض کو جنتی درست نہیں ہے۔
انوار العلوم جلد ۴
۵۳۶
تقدیر الهی
چوتھی آیت کا صحیح مطلب اسی طرح یہ آیت پیش کرتے ہیں کہ ۔
وَقَالَ مُوسَى رَبَّنَا إِنَّكَ أَتَيْتَ فِرْعَوْنَ وَمَلَاةَ زِينَةً وَ أَمْوَالَا فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا
رَبَّنَا لِيُضِلُّوا عَنْ سَبِيْلِكَ ) (يونس: ۸۹)
موسی نے کہا کہ اے خدا! تو نے فرعون اور اس کے سرداروں کو اس لئے دولت دی تھی
تاکہ وہ لوگوں کو گمراہ کریں۔
لیکن اس آیت کا یہ بھی مطلب نہیں کہ ان کو لوگوں کے گمراہ کرنے کے لئے دولت دی
گئی تھی بلکہ جیسا کہ پہلی آیت کے متعلق میں بتا آیا ہوں یہاں بھی لام عاقبہ کا ہے اور
مطلب یہ ہے کہ ۔
اے خدا ! تو نے تو اس غرض سے ان کو دولت نہ دی تھی کہ لوگوں کو گمراہ کریں لیکن یہ
ایسا ہی کرتے ہیں۔
پھر کہتے ہیں ایک آیت نے تو ہمارے مطلب کو بالکل صاف پانچویں آیت کا صحیح مطلب کر دیا۔ اور وہ یہ ہے۔
أَيْنَ مَا تَكُوْنُوا يُدْرِكُكُمُ الْمَوْتُ وَلَوْ كُنْتُمْ فِي بُرُوجٍ تُشَيَّدَةٍ وَإِنْ تُصِبْهُمْ حَسَنَةً
يَقُولُوا هُذِهِ مِنْ عِنْدِ اللهِ ، وَإِنْ تُصِبْهُمْ سَيِّئَةَ يَقُولُوا هَذِهِ مِنْ عِنْدِكَ ، قُلْ كُلٌّ مِّنْ
عِنْدِ اللهِ ، فَمَالِ هَؤُلَاءِ الْقَوْمِ لَا يَكَادُونَ يَفْقَهُونَ حَدِيثًا (النساء: 29)
فرمایا ۔ جہاں کہیں تم ہو گے وہیں تمہیں موت پہنچ جائے گی۔ خواہ مضبوط برجوں میں ہی
کیوں نہ ہو۔ اگر ان کو بھلائی پہنچتی ہے تو کہتے ہیں کہ اللہ کی طرف سے ہے اور اگر برائی پہنچتی
ہے تو کہتے ہیں کہ محمد ( ا ) کی طرف سے ہے فرمایا۔ ان کو کہہ دو سب اللہ ہی کی طرف
سے ہے۔ ان کو ہو کیا گیا اتنی سی بات بھی نہیں سمجھتے
کہتے ہیں دیکھو اس آیت سے صاف ظاہر ہے کہ بھلائی برائی خدا کی طرف سے پہنچتی ہے۔
مگر وہ سمجھتے نہیں کہ اول تو ہر ایک فعل کے خواہ برا ہو یا بھلا۔ نتائج اللہ تعالی ہی کی طرف سے
ملتے ہیں اور اس بات سے کون انکار کرتا ہے کہ ہر ایک فعل کی سزا یا جزاء خدا تعالی ہی کی طرف
سے ملتی ہے لیکن اگر یہ بھی مان لیا جائے کہ بھلائی اور برائی خدا تعالیٰ ہی کی طرف سے آتی ہے
تو پھر بھی کچھ حرج نہیں۔ اصل بات یہ ہے کہ کبھی خادم کے کام کو آقا کی طرف منسوب کر
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۷
تقدیر الهی
دیا جاتا ہے خواہ اس کا منشاء اس کام کے متعلق ہو یا نہ ہو۔ مثلاً ایک آقا کا نو کر اگر کسی کو کوئی
تکلیف پہنچاتا ہے تو گو آقا کی یہ غرض نہیں ہوتی کہ اس کا نوکر کسی کو تکلیف پہنچائے لیکن بعض
دفعہ آقا کو بھی کہہ دیتے ہیں کہ تمہاری طرف سے ہمیں یہ تکلیف پہنچی۔ اور اس طرح نوکر
کے تکلیف دینے کو آقا کی طرف منسوب کر دیتے ہیں۔ اس قاعدہ کے ماتحت اگر اس آیت کے
معنی کئے جائیں تو یہ معنی ہوں گے کہ وہ چیزیں جن کے بد استعمال سے گناہ پیدا ہوا وہ چونکہ خدا
تعالٰی کی پیدا کردہ ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کے متعلق کہہ دیا گیا کہ گویا بدی اور نیکی اسی کی طرف
سے آئی ہے۔ اور ان معنوں سے اعمال میں جبر ثابت نہیں ہوتا اور یہ نتیجہ ہرگز نہیں نکلتا کہ
خدا تعالیٰ جبرا پکڑ کر بدی کرواتا ہے بلکہ یہ کہ خدا نے انسان میں بعض طاقتیں پیدا کی ہیں جن
کو برے طور پر استعمال کر کے انسان زنا یا چوری کرتا ہے۔
لیکن اصل معنی اس آیت کے وہی ہیں جو میں پہلے بتا چکا ہوں۔ یعنی یہاں اعمال کا ذکر ہی
نہیں بلکہ دکھ اور سکھ کا ذکر ہے۔ پہلے تو اللہ تعالی منافقوں سے فرماتا ہے کہ تم جہاں کہیں بھی ہو
تم کو موت پہنچ جاوے گی۔ یعنی خدا تعالیٰ نے تمہاری بداعمالیوں کی وجہ سے
تمہارے لئے
ہلاکت کی سزا تجویز کی ہے۔ اب چونکہ یہ فیصلہ ہو چکا ہے خواہ کتنی بھی احتیاط کرو کچھ نہیں کر
سکتے۔ پھر فرماتا ہے کہ یہ لوگ سکھ کو اللہ تعالیٰ کی طرف اور دکھ کو تیری طرف منسوب کرتے
ہیں یہ ان کی نادانی ہے۔ تیرا جزاء وسزا میں کیا دخل اور تعلق ہے۔ سکھ اور دکھ بلحاظ نتائج کے
اللہ تعالٰی کی طرف سے آتا ہے۔ یعنی یہ اللہ تعالیٰ فیصلہ فرماتا ہے کہ فلاں شخص کو فلاں عمل کے
بدلہ میں فلاں سکھ یا فلاں دکھ پہنچے تیرا اس میں کیا تعلق ہے۔ یہ تو خدائی طاقت ہے جو اس نے
کسی بندے کے اختیار میں نہیں دی۔ اور اس لئے فرماتا ہے کہ ان لوگوں کو کیا ہوا کہ یہ اتنی
کی بات بھی نہیں سمجھ سکتے ۔ چنانچہ اگلی ہی آیت میں اس کی اور تشریح فرمادی کہ ۔
مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَّفْسِكَ - (التا: ۸۰)
یعنی جو کچھ سکھ تجھے پہنچتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو دکھ پہنچتا ہے وہ تیری
جان کی طرف سے ہے۔
اب اگر پہلی آیت کے یہ معنی لئے جاویں کہ سب اعمال خدا تعالیٰ کی طرف سے ہیں تو پھر
آیت کے کچھ معنی ہی نہیں بن سکتے۔ اس آیت کے معنی تب ہی ہو سکتے ہیں جب کہ پہلی آیت
کے وہ معنی کئے جاویں جو میں نے کئے ہیں اور اس صورت میں اس دوسری آیت کے یہ معنی
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۸
تقدیر الهی
ہوں گے کہ جو نیک بدلہ ہے وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے کیونکہ نیکی کی تحریک اس کی طرف
، ہوتی ہے اور جو دکھ ہو وہ انسان کی طرف سے ہوتا ہے۔ کیونکہ دکھ غلطی کا نتیجہ ہے اور
غلطی کی تحریک اللہ تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوتی۔
سے ہو
چھٹی آیت کا صحیح مطلب پھر کہتے ہیں ایک اور آیت نے تو مطلب بالکل صاف کر دیا
ہے اور وہ یہ ہے۔
قُلْ لَّوْ كُنتُمْ فِي بُيُوتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِينَ كُتِبَ عَلَيْهِمُ الْقَتْلُ إِلَى مَضَاجِعِهِمْ
(آل عمران: ۱۵۵)
ان سے کہہ دے کہ اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے تو تب بھی وہ لوگ جن کے متعلق
قتل کا فیصلہ کیا گیا تھا اپنے قتل ہونے کی جگہوں کی طرف نکل کھڑے ہوتے۔
اس سے معلوم ہوتا ہے کہ سب کچھ خدا ہی کرتا ہے۔ اس کا جواب یہ ہے اول تو جیسا کہ
میں پہلی آیت کے متعلق بیان کر چکا ہوں اس جگہ بھی جزاء کا ذکر ہے اعمال کا ذکر نہیں۔ یہ
آیت جنگ احد کے متعلق ہے۔ اس جنگ میں پہلے تو منافق مسلمانوں کے ساتھ جنگ کے لئے
نکل کھڑے ہوئے تھے۔ مگر عین موقع پر ایک ہزار آدمیوں میں سے تین سو آدمی واپس لوٹ
آئے اور اس طرح انہوں نے اپنے نزدیک یہ سمجھا کہ ہم مسلمانوں کو دھوکا دے کر جنگ میں
پھنسا آئے ہیں کیونکہ دشمن کے سامنے جاکر لوٹنا مشکل ہوتا ہے اور جنگ کے بعد مسلمانوں پر
تمسخر اڑانا شروع کیا کہ یونہی تم نے اپنے آپ کو خطرہ میں ڈالا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے
نادانو ! تم یہ سمجھ رہے ہو کہ ہم ساتھ جا کر مسلمانوں کو پھنسا آئے۔ ہماری مدد کے بھروسہ پر یہ
لوگ جنگ کے لئے گئے تھے۔ سو سنو! اگر تم محفوظ قلعوں میں بھی ہوتے یعنی مدینہ جیسا غیر
محفوظ مقام تو الگ رہا اگر قلعوں کی حفاظت بھی ہوتی تب بھی وہ لوگ جن پر جنگ فرض کر دی
گئی تھی کفار کے مقابلہ میں جنگ کرنے کے لئے نکلنے سے نہ ڈرتے اور ضرور باہر نکل کر دشمن
کا مقابلہ کرتے۔
پرید
پس اس جگہ كُتِبَ کے معنی مقدر ہونے کے نہیں ہیں بلکہ فرض کئے جانے کے ہیں۔ جیسا
کہ فرمایا کہ كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ (البقرة : (۱۸۴) تم پر روزے فرض کر دیئے گئے ہیں اور
القتل کے معنی قتل ہونے کے نہیں بلکہ قتل کرنے کے ہیں۔ اور ان معنوں میں یہ لفظ قرآن
کریم میں متعدد جگہ آیا ہے ۔ جیسے کہ الْفِتْنَةُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ (البقرة : ١٩٢) اور فَلَا يُشْرِقُ
انوار العلوم جلد ۴
۵۴۹
تقدیر الهی
في الْقَتْلِ (بنی اسرائیل : (۳۴) اور إِنَّ قَتْلَهُمْ كَانَ خِطْاً كَبِيرًا - ابنی اسرائیل : ۳۲) غرض اس آیت
میں بتایا گیا ہے کہ مؤمن تو اللہ تعالیٰ کے احکام کے ماننے میں خوشی پاتا ہے۔ کبھی بھی سستی نہیں
رکھاتا۔ مدینہ تو کوئی محفوظ قلعہ نہیں ہے۔ اگر مسلمان باہر نہ جاتے تو کافر یہاں آسکتے تھے۔ اگر
قلعوں کی حفاظت ہوتی اور مسلمانوں کو باہر نکل کر حملہ کرنے کا حکم ہوتا۔ تب بھی ان کو یہ بات
بری نہ لگتی اور شوق سے اپنے فرض کو ادا کرتے۔
پس ان آیتوں میں سے کسی سے بھی یہ
اس خیال کی تردید کہ خدا کچھ بھی نہیں کرتا نہیں نکلتا کہ خدا انسان کو مجبور کرا کر
اس سے ہر ایک فعل کراتا ہے اور جب یہ نہیں نکلتا تو ان لوگوں کا استدلال جو یہ کہتے ہیں کہ ہر
ایک فعل خدا ہی کراتا ہے بالکل باطل ہو گیا۔ اور جو یہ کہتے ہیں کہ خدا کچھ بھی نہیں کرتا اور
اس کا کوئی دخل نہیں ہے ان کا عقیدہ بھی قرآن کریم سے ہی غلط ثابت ہوتا ہے مثلاً اس آیت
کو لے لو۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔
كَتَبَ اللَّهُ لَا غُلِبَنَّ أَنَا وَرُسُلِي (الجارفة : ۲۲)
کہ میں نے فرض کر دیا ہے کہ میں اور میرے رسول اپنے مخالفین پر غالب ہوں۔
اب دیکھ لو ایک نبی جس وقت دنیا میں آتا ہے اس وقت اس کی حالت دنیوی لحاظ سے بہت
کمزور ہوتی ہے لیکن خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ خواہ ساری دنیا بھی اس کے خلاف زور لگائے اس پر
غالب نہیں آسکتی۔ چنانچہ آج تک ایسا ہی ہوتا چلا آیا ہے کہ کبھی دنیا خدا تعالیٰ کے کسی رسول پر
غالب نہیں آسکی اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ کا دخل ہے اور ضرور ہے۔ ورنہ کیا وجہ ہے
کہ دنیا رسولوں پر غالب نہیں آسکتی؟ تو یہ خیال بھی غلط ثابت ہو گیا۔
علم کا اصل بات ہے کہ جن لوگوں نے تقدیر کو اس طرح یہ علم الہی اور مسئلہ تقدیر کا خلط قرار دیا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے خدا ہی کر رہا ہے ہمارا
اس میں کچھ دخل نہیں ان کے خیال کی بنیاد کو مسئلہ وحدت الوجود پر ہے لیکن ان کو ایک اور
مسئلہ سے ٹھوکر لگی ہے اور اس نے مسلمانوں کو زیادہ فتنہ میں مبتلاء کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ
انہوں نے علم الہی اور تقدیر کے مسئلہ کو ایک دوسرے میں خلط کر دیا ہے حالانکہ یہ دونوں مسئلے
بالکل علیحدہ علیحدہ ہیں۔ موٹا ثبوت اس کا یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کا ایک نام علیم اور ایک قدیر ہے۔
اب سوال ہوتا ہے کہ اگر علم الہی اور تقدیر ایک ہی بات ہے تو خدا تعالیٰ کے یہ دو نام علیحدہ
انوار العلوم جلد ۴
لم
۵۵۰
تقدیر الهی
علیحدہ کیوں ہیں؟ قدر قدیر سے تعلق رکھتا ہے یعنی قدرت والا اور علم علیم سے تعلق رکھتا ہے
یعنی جاننے والا۔ لیکن ان لوگوں نے اس بات کو سمجھا نہیں۔ وہ کہتے ہیں زید جو چوری کرنے چلا
ہے۔ خدا کو یہ پتہ تھا یا نہیں کہ زید چوری کرنے جائے گا۔ اگر پتہ تھا اور زید چوری کرنے نہ
جائے تو خدا کا علم جھوٹا ہو جائے گا ۔ اس لئے معلوم ہوا کہ زید چوری کرنے کے لئے جانے پر
مجبور تھا اور یہ بھی معلوم ہوا کہ خدا اسے ایسا کرنے پر مجبور کرتا ہے کیونکہ اگر وہ ایسا نہ کرے
تو خدا کا علم جھوٹا نکلتا ہے۔ اس ڈھنگ سے یہ لوگ عوام پر قبضہ پالیتے ہیں اور ان سے منوا لیتے
ہیں کہ ہر ایک فعل خدا تعالیٰ ہی کرواتا ہے۔ حالانکہ نادان بات کو الٹے طور پر لے جاتے ہیں۔
ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے کہ چونکہ خدا کے علم میں تھا کہ زید چوری کرے گا اس لئے وہ چوری کو
چھوڑ نہیں سکتا۔ بلکہ بات یہ ہے کہ چونکہ زید نے چوری نہیں چھوڑنی تھی اس لئے خدا کو علم
تھا کہ وہ چوری کرے گا۔ اس کی مثال ایسی ہی ہے کہ ایک ایسا آدمی ہمارے پاس آتا ہے جس
کی باتوں سے ہمیں پتہ لگ جاتا ہے کہ اس نے فلاں جگہ ڈاکہ مارنا ہے۔ اب کیا اس ہمارے
جان لینے سے کوئی عظمند یہ کہے گا کہ چونکہ ہم نے جان لیا تھا کہ وہ فلاں جگہ ڈاکہ مارے گا اس
لئے وہ ڈاکہ مارنے پر مجبور تھا اور ہم نے اس سے ڈاکہ مردایا ہے ہرگز نہیں۔ یہی حال خدا
تعالٰی کے علیم ہونے کا ہے۔ زید نے آج جو کام کرنا تھا بغیر خدا تعالیٰ کے مجبور کرنے کے کرنا تھا
لیکن چونکہ خدا تعالیٰ علیم ہے اور ہر بات کا اسے علم ہے اس لئے اس کے متعلق اسے علم تھا
کہ زید ایسا کرے گا۔ اسی طرح زید نے چونکہ چوری نہیں چھوڑنی تھی بلکہ کرنی تھی اس لئے
خدا تعالیٰ کو علم تھا کہ اس نے چوری کرنی ہے اور جس نے چھوڑنی تھی اس کے متعلق اسے یہ
علم ہے کہ وہ چوری چھوڑ دے گا۔ تو خدا تعالیٰ کا علم کسی فعل کے کرنے کا باعث نہیں ہے
ہے
بلکہ
وہ فعل خدا تعالیٰ کے علم کا باعث ہے۔
زمیندار بھ ار بھائی شاید اس کو نہ سمجھے ہوں اس لئے پھر سناتا ۔ ہوں اس لئے پھر سناتا ہوں۔ بعض لوگ جو یہ مزید توضیح کہتے ہیں کہ ہر ای فعل خدا کراتا ہے وہ اس کے ثبوت میں کہتے ہیں کہ خدا کو یہ
یہ
پتہ تھا یا نہیں کہ عبد اللہ فلاں دن چوری کرے گا یا ڈاکہ مارے گا۔ اگر دہریوں کا خیال درست
مان لیا جائے کہ خدا نہیں ہے تو کہا جا سکتا ہے کہ عبداللہ جو کچھ کرے گا اپنی مرضی اور اپنے
خیال سے کرے گا۔ لیکن چونکہ خدا ہے اس لئے اس کو پتہ ہے کہ عبداللہ فلاں دن یہ کام
کرے گا۔ اگر وہ اس دن وہ کام نہ کرے تو خدا کا علم غلط ٹھرتا ہے۔ پس خدا اسے مجبور کرتا
انوار العلوم جلد ؟
۵۵۱
تقدیر الهی
ہے کہ وہ اس دن چوری کرے یا ڈاکہ مارے یا زنا کرے ۔ ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے کہ چونکہ خدا
کو علم ہے کہ عبداللہ نے فلاں دن چوری کرتی ہے اس لئے وہ چوری کرتا ہے۔ بلکہ یہ بات ہے
کہ چونکہ عبداللہ نے اس دن ایسا کرنا تھا اس لئے یہ بات خدا کے علم میں آئی ہے۔ اگر اس
نے چوری نہ کرنی ہوتی اور خدا کے علم میں یہ بات ہوتی کہ اس نے چوری کرنی ہے تو یہ جہل
کہلاتا علم نہ کہلاتا۔
پس چور چوری اس لئے نہیں کرتا کہ خدا تعالیٰ کے علم میں یہ بات تھی کہ وہ چوری کرے
گا بلکہ خدا تعالیٰ کو اس بات کا علم اس لئے ہوا کہ چور نے چوری کرنی تھی۔
غرض یہ دھو کا علم اور قدر کے ملا دینے کی وجہ سے لگا ہے لیکن یہ دونوں الگ الگ صفات
ہیں اور ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔
اس جگہ یہ سوال پیدا ہوتا ہے
خدا تعالیٰ بُرا کام کرنے سے روک کیوں نہیں دیتا کہ خدا تعالٰی کو جب یہ علم تھا
کہ فلاں آدمی فلاں وقت یہ برا کام کرے گا تو اسے روک کیوں نہیں دیتا؟ مثلاً اگر خدا کو علم
ہے کہ فلاں شخص چوری کرے گا تو کیوں اس نے چوری کرنے سے اسے روک نہ دیا ؟ ہمارے
پاس اگر ایک شخص سندر سنگھ ڈاکو آئے اور کہے کہ میں نے فلاں وقت جیون لال کے گھر ڈا کہ
مارنا ہے تو اس علم کے باوجود اگر ہم چپ بیٹھے رہیں تو ہم مجرم ہوں گے کہ نہیں؟ یقینا شرعی
اخلاقی، تمدنی اور اپنے ملک کے قانون کے لحاظ سے ہم مجرم ہوں گے۔ حالانکہ ہو سکتا ہے کہ
ہمیں کوئی اور کام ہو اور ہم جیون لال کو نہ بتا سکیں کہ اس کے گھر فلاں وقت ڈاکہ پڑے گا۔ یا
ہو سکتا ہے کہ یہ خطرہ ہو کہ اگر بتایا تو ڈاکو ہمیں مار دیں گے۔ پس جب باوجود اس کے کہ اس
ڈاکو کو اپنے ارادہ سے باز رکھنے میں ہمیں خطرات ہیں اگر ہم اس کو باز نہیں رکھتے یا ایسے لوگوں
کو اطلاع نہیں دیتے جو اسے باز رکھ سکتے ہیں ہم زیر الزام آجاتے ہیں۔ تو پھر خدا تعالی جو
طاقتور اور قدرت والا ہے اس کو کسی کا ڈر نہیں اور کوئی اسے نقصان نہیں پہنچا سکتا، اس پر
زیادہ الزام آتا ہے کہ وہ علم رکھنے کے باوجود کیوں ڈاکو کو روک نہیں دیتا یا جس کے گھر ڈاکہ
پڑنا
رنا ہو اس کو نہیں بتا دیتا تاکہ وہ اپنی حفاظت کا سامان کرلے۔ یہ عجیب بات ہے کہ انسان تو
معذور بھی ہو کیونکہ کوئی نہ کوئی وجہ اس کی معذوری کی ہو سکتی ہے وہ باوجود اس کے پکڑا جائے
مگر خدا پر باوجود اس کے قادر ہونے کے کوئی الزام نہ آئے؟
انوار العلوم جلد ۴
۵۵۲
تقدیر الهی
یہ اعتراض محض قلت مدبر کا نتیجہ ہے اس لئے کہ خدا تعالیٰ کے متعلق اس مثال کا پیش
کرنا ہی غلط ہے۔ اور دنیا میں انسان کی پیدائش کی غرض کو نہ سمجھنے کی وجہ سے یہ مثال بنائی گئی
ہے۔ خدا کا تعلق جو بندوں سے ہے اس کی صحیح مثال یہ ہے کہ لڑکوں کا امتحان ہو رہا ہے اور
سپرنٹنڈنٹ ان کی نگرانی کر رہا ہے اس کے لئے کیا یہ جائز ہے کہ جو لڑ کا غلط سوال حل کر رہا ہو
اس کو بتا دے؟ نہیں۔ پس جب انسان کو دنیا میں اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ اس کو امتحان میں
ڈال کر انعام کا وارث بنایا جائے تو اگر اس کے غلطی کرنے پر اسے بتا دیا جائے کہ تو فلاں غلطی کر
رہا ہے تو پھر امتحان کیسا؟ اور انعام کس کا؟ اس معاملہ میں خدا تعالیٰ کا جو تعلق بندوں سے ہے
وہ رہی ہے جو اس سپرنٹنڈنٹ کا ہوتا ہے جو کمرہ امتحان میں پھر رہا ہو اور جو دیکھ رہا ہو کہ لڑکے
غلط سوال بھی حل کر رہے ہیں اور صحیح بھی۔ پس باوجود علم کے اللہ تعالیٰ کا بندہ کو فرداً فردا نہ
روکنا اس کی شان کے خلاف نہیں بلکہ اس غرض کے عین مطابق ہے جس غرض کے لئے انسان
پیدا کیا گیا ہے۔
آج کل کے صوفیوں میں علم اور قدر میں فرق نہ سمجھنے کی وجہ سے صوفیوں کے فقرے عجیب عجیب قسم کے خیالات پھیلے ہوئے ہیں اور بعض خاص فقرات
ہیں جو اس وقت کے صوفیوں کے منہ چڑھے ہوئے ہیں اور جن کو خدا پرستی کی خاص علامت
سمجھا جاتا ہے اور جن کے ذریعے سے وہ نادانوں پر اپنا رعب جماتے ہیں مگر عقلمند آدمی ان
کے قابو میں نہیں آسکتا۔ چنانچہ میں اس کے متعلق اپنا ایک واقعہ سناتا ہوں جو ایک لطیفہ سے کم
نہیں۔
میں ایک دفعہ لاہور سے آرہا تھا۔ دو تین دوست مجھے سٹیشن پر چھوڑنے آئے ۔ یہ ۱۹۱۰ء
کا واقعہ ہے۔ جب ہم ریل کے ایک کمرہ میں داخل ہونے لگے تو اس کے آگے کچھ لوگ کھڑے
تھے۔ میاں محمد شریف صاحب جو آج کل امرتسر میں ای۔ اے۔ سی ہیں انہوں نے مجھے کہا
آپ اس میں نہ بیٹھیں۔ اس میں فلاں پیر صاحب اور ان کے مرید ہیں۔ (یہ پیر صاحب پنجاب
کے مشہور پیر ہیں اور اس وقت ہمارے صوبہ کے پیروں میں شاید ان کی گدی سب سے زیادہ
چل رہی ہے) شاید کچھ نقصان پہنچائیں۔ اس پر کوئی اور کمرہ تلاش کیا گیا مگر نہ ملا۔ میاں
صاحب نے مشورہ دیا کہ سیکنڈ کلاس میں جگہ نہیں انٹر ہی میں بیٹھ جائیں لیکن ڈاکٹر خلیفہ رشید
الدین صاحب بھی ساتھ تھے انہوں نے کہا نہیں اس کمرہ میں بیٹھنا چاہئے ۔ ان لوگوں کا ڈر کیا