تقدیر الہٰی

انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 9

انوار العلوم جلد ۴
۶۲۵
تقدیر الهی
اس کے پاس ہو۔ جب اسے بھوک لگے درخت سے پھل جھاڑے۔ گو وہ اس کے لئے کوشش
تو خود کرتا ہے مگر بانس اس کو مل جاتا ہے۔ اس مقام پر پہنچا ہوا انسان دنیا کی اصلاح اور اس کو
عبودیت کی طرف لانے میں کوشاں ہوتا ہے۔ مگر ساتھ ہی وہ جانتا ہے کہ میں عبد ہو کر یہ کام
نہیں کر سکتا اس لئے اپنے آقا کو ہی لکھنا چاہئے۔ پس جب وہ ضرورت سمجھتا ہے اپنے آقا کو
لکھتا ہے یعنی خدا تعالیٰ کے حضور دعا کرتا ہے کہ فلاں کام میں مدد دیجئے اور وہاں سے مدد آجاتی
ہے۔ اس وقت تدبیر اس کی نظر میں حقیر ہوتی ہے۔ اور اپنے آپ کو عبد سمجھتا ہے۔ مگر اسے بہ
یہ
بھی معلوم ہوتا ہے کہ عبد اپنے آقا کی مدد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔ پھر اس سے آگے انسان چلتا
ہے۔ مگر جوں جوں انسان آگے چلتا ہے اس عبد کے مختلف مقامات پر پہنچتا ہے اس سے اوپر اور
کوئی درجہ نہیں۔ بلکہ بڑے سے بڑا درجہ بھی عبد کے درجہ کی کوئی شاخ ہی ہے اس سے علیحدہ
نہیں۔ حتی کہ رسول کریم ال کو بھی اللہ تعالٰی عبد ہی کہتا ہے اور سب واقفان اسرارِ
شریعت کا اتفاق ہے کہ سب سے بڑا درجہ روحانی ترقی میں عبد ہونے کا ہی ہے۔ اور وہ لوگ
جھوٹے ہیں جو کہتے ہیں کہ اس سے آگے ابن اللہ کا درجہ ہے۔ سب سے بڑا عبودیت کا ہی
درجہ ہے اور مقام دعا بھی اس درجہ کی ایک اعلیٰ شاخ ہے۔
غرض مقام دعا پر جب انسان پہنچتا ہے تو جب کوئی روک اس کے راستہ میں آتی ہے وہ
فوراً اللہ تعالیٰ کے حضور میں گر جاتا ہے اور اس کی مدد سے اس روک کو دور کرتا ہے۔
جنگ
احزاب کا واقعہ ہے کہ خندق کھودتے ۔ تے ہوئے صحابہ ا صحابہ ایک پتھر کو کاٹنا چاہتے تھے مگر وہ نہ
کٹتا تھا۔ اس پر رسول کریم ﷺ کے پاس گئے جن کے وہ عبد تو نہ تھے مگر بوجہ اس درجہ
کے جو اللہ تعالیٰ نے آپ کو دیا تھا آپ کے غلاموں میں شمار ہونا فخر" ہونا فخر سمجھتے تھے۔ آ۔
آپ سے
دریافت کیا کہ اب ہم کیا کریں؟ آپ نے فرمایا ۔ لاؤ مجھے کدال دو۔ اور کدال لے کر آپ
اس جگہ گئے اور اسے اٹھا کر زور سے پتھر پر مارا تو اس سے آگ نکلی۔ آپ نے کہا اللہ اکبر۔
سب صحابہ نے بھی کہا۔ اللہ اکبر۔ دوسری بار مارا تو پھر پھر آگ نکلی اور آپ نے نے کہا کہ اللہ اکبر۔
صحابہ نے بھی کہا اللہ اکبر ۔ پھر تیسری بار مارا۔ پھر آگ نکلی اور آپ نے اللہ اکبر کہا اور صحابہ
نے بھی کہا۔ اللہ اکبر۔ تیسری بار مارنے سے پتھر ٹوٹ گیا۔ اس موقع پر صحابہ رسول کریم
کی اتباع میں اللہ اکبر کہتے رہے ورنہ انہیں پتہ نہ تھا کہ آپ کیوں اللہ اکبر کہتے ہیں؟
اس لئے انہوں نے بعد میں رسول کریم ﷺ سے پوچھا کہ اللہ اکبر کہنے کی وجہ کیا تھی؟ آپ

انوار العلوم جلد ۴
۶۲۶
تقدیر الهی
نے فرمایا ۔ جب پہلی بار آگ نکلی تو اس میں مجھے کسری اور حیرہ کے قصر دکھائے گئے اور بتایا
گیا کہ ان پر مسلمانوں کو غلبہ دیا جائے گا۔ پھر میں نے کدال ماری تو اس کی روشنی میں مجھے حیرہ
کے قصر دکھائے گئے۔ اور بتایا گیا کہ قیصر کی اس مملکت پر مسلمانوں کو قبضہ ملے گا پھر جب میں
نے تیسری دفعہ کدال ماری اور روشنی نکلی تو مجھے صنعا (یمن) کے قصر دکھائے گئے اور بتایا گیا کہ
ان پر مسلمانوں کا قبضہ ہو گا۔ (الكامل في التاريخ لابن الاثير جلد نمبر ۲ صفحہ ۱۷۹ مطبوعہ بیروت
۱۹۶۵ء)
غرض جب غلام کو اس کام میں کوئی روک نظر آتی ہے جو اس کے سپرد کیا گیا ہو تو وہ آقا ہی
کے پاس جاتا ہے اور اس سے مدد طلب کرتا ہے۔ اسی طرح عبودیت کے مقام پر پہنچا ہوا انسان
دعاؤں میں خاص طور پر مشغول رہتا ہے اور ہر ایک مشکل کے وقت خدا تعالیٰ سے مدد طلب
کرتا ہے۔ اس شخص کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص باغ میں ہو اور اس کے پاس ایک لمبا
بانس ہو جس وقت چاہے درختوں کو ہلا کر پھل گرالے۔
درجه
نشر تقدیر پر ایمان جب اور زیادہ ترقی کرتا ہے تو انسان اس درجہ سے سے بھی اوپر ترقی
کرتا ہے اور دعاؤں کی قبولیت کا نظارہ دیکھ کر خدا کے اور قریب ہونا چاہتا ہے
اور اس کے لئے کوشش کرتا ہے آخر یہ ہوتا ہے کہ اس کی کوشش ہو یا نہ ہو اس کے لئے اللہ
تعالیٰ کی تقدیر جاری رہتی ہے اور اس کو اللہ تعالٰی سے ایک رنگ وحدت کا پیدا ہو جاتا ہے۔
اس مقام کے متعلق رسول کریم ال فرماتے ہیں کہ بندہ نوافل کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کے ایسا
قریب ہو جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں اس کے ہاتھ ، کان، آنکھ ، پاؤں بن جاتا ہوں۔
یعنی اس مقام پر جو کام بھی یہ بندہ کرتا ہے وہ خدا تعالیٰ کا ہی کام ہوتا ہے اور یہ کلی طور پر پاک
ہو جاتا ہے اس مقام کا اعلان سوائے اللہ تعالیٰ کے حکم کے کوئی انسان نہیں کر سکتا۔ مگر یہ یاد
رکھنا چاہئے کہ مقام اور ہوتے ہیں اور حال اور ہوتا ہے۔ ہر مؤمن خدا تعالیٰ کا عبد ہوتا ہے۔
وہ تو کل بھی کرتا ہے۔ دعا بھی کرتا ہے مگر ہر مؤمن پر ان باتوں کی ایک ایک آن آتی ہے اور وہ
حال کہلاتا ہے۔ اور مقام یہ ہوتا ہے کہ اکثر اوقات میں انسان اس پر قائم رہتا ہے اور آنی طور
پر تھوڑی دیر کے لئے وہ حالت نہیں آتی۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک شخص تو کسی گھر میں
ٹھرا ہوا ہو اور دوسرا شخص بطور ملاقات تھوڑی دیر کے لئے وہاں آجائے ان دونوں کا درجہ
ایک نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا شوق بڑھانے کے لئے کبھی کبھی اعلیٰ سے اعلیٰ مقام
عه بخاری کتاب الوفاق باب التواضع

انوار العلوم جلد ۴
۶۲۷
تقدیر الهی
کی میرا اپنے بندوں کو کرا دیتا ہے۔ گو بعض نادان اس حالت سے دھوکا کھا کر عجب اور تکبر کی
مرض میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔ یہی وہ مقام ہے جس پر صحابہ پہنچے تھے جن کے متعلق رسول
کریم ﷺ نے فرمایا کہ اِعْمَلُوا مَا شِئْتُمْ (بخاری کتاب التفسير سورة الممتحنة باب
لا تتخذوا عدوى وعدوكم اولیاء کہ تم اب جو چاہو کرو۔ ناران اعتراض کرتے ہیں کہ کیا
اگر وہ چوری بھی کرتے تو ان کے لئے جائز تھا؟ مگر وہ نہیں جانتے کہ خدا جس کے ہاتھ ہو جائے
وہ چوری کر ہی کس طرح سکتا ہے۔ دیکھو ٹائپ کی مشق کرنے والے اتنی مشق کر لیتے ہیں کہ
آنکھیں بند کر کے چلاتے جاتے ہیں اور غلطی نہیں کرتے۔ اسی طرح ایک زمیندار خاص طریق
سے زمین میں دانہ ڈالتا ہے اور جس کی مشق نہ ہو وہ اس طرح دانہ نہیں ڈال سکتا۔ اسی طرح
ایک جلد ساز کو مشق ہوتی ہے اور وہ سوا ایک خاص طرز سے مارتا ہے۔ پس جس طرح ان
کاموں میں مشق کرنے والے غلطی نہیں کر سکتے۔ اس طرح تقویٰ کی راہوں پر چلنے کی مشق
کرتے کرتے جب انسان اس حد تک ترقی کر جاتا ہے کہ خدا ان کی آنکھ ۔ کان۔ ہاتھ اور پاؤں
ہو جاتا ہے وہ غلطی نہیں کر سکتے۔ اندھے بھی اپنے گھروں میں دوڑتے پھرتے ہیں۔ ہمارے ہاں
ایک اندھی عورت رہتی تھی اس کی جہاں چیزیں ہوتیں سیدھی رہیں جاتی اور جاکر ان کو اٹھا
لیتی۔ ناراتف لوگ بعض دفعہ ایسے اندھوں کو دیکھ کر خیال کر لیتے ہیں کہ یہ فریب کرتے ہیں۔
حالانکہ ان کو مشق سے یہ درجہ حاصل ہوا ہوتا ہے۔ ورنہ وہ فی الحقیقت اندھے ہوتے ہیں۔
پس جب اندھا بھی مشق سے اس درجہ کو حاصل کر سکتا ہے تو کیا عقل کا سوجا کھا ترقی کرتے
کرتے اس مقام پر نہیں پہنچ سکتا کہ اس کا ہاتھ ہمیشہ صحیح جگہ پر ہی پڑے اور وہ غلطی سے محفوظ
ہو جائے۔ اور خصوصاً جب کہ اللہ تعالی کسی کے ہاتھ پاؤں ہو جائے تو پھر تو اس امر میں کوئی
تعجب کی بات ہی نہیں رہتی۔ یہ درجہ بھی تقدیر پر ایمان کا نتیجہ ہے ورنہ اگر تقدیر ہی نہ ہوتی تو
وہ تقدیر خاص سے کس طرح مدد لیتے؟ پس تقدیر خاص جاری کرنے کی ایک یہ بھی وجہ ہے کہ
انسان عبودیت کے اس مقام پر پہنچ جائے کہ خدا تعالیٰ میں اور اس میں وحدت پیدا ہو جائے اور
وہ گو عبد ہی رہے مگر اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظہر ہو جائے ۔ مگر یہی مقام نہیں بلکہ اس سے آگے
ایک ایسا مقام ہے کہ جس کو دیکھ کر انسان کی آنکھیں خیرہ ہو جاتی ہیں اور وہ نبوت کا مقام ہے۔
کہتے ہیں جب خدا تعالیٰ انسان کے ہاتھ پاؤں اور کان ہو گیا تو پھر اور کیا درجہ ہو سکتا ہے۔ مگر یہ
غلط ہے اس سے اوپر اور درجہ ہے اور وہ یہ کہ پہلے تو خدا بندے کا ہاتھ پاؤں اور کان ہوا تھا۔

انوار العلوم جلد ۴
۶۲۸
تقدیر الهی
اس درجہ پر پہنچنے پر اس کے ہاتھ پاؤں آنکھ اور کان خدا تعالی کے ہو جاتے ہیں اور یہی مقام
ہے جہاں در حقیقت انسان تقدیر کی پوری حقیقت سے آگاہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس مقام پر
مجسم تقدیر ہو جاتا ہے اور تقدیر کو اگر پانی فرض کیا جائے تو یہ اس کو چلانے کے لئے بمنزلہ نہر
یہ
کے ہوتا ہے اور اس مقام پر پہنچ کر خدا تعالیٰ کے راز میں شامل ہو جاتا ہے اور بندہ ہوتے
ہوئے خدا کے نشان اس سے ظاہر ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے نادان اسے خدا سمجھنے لگ جاتے
ہیں۔ پہلے تو یہ تھا کہ کبھی خدا سے مانگنے جاتا تھا مگر اب اس پر تقدیر ہی تقدیر جاری ہو جاتی ہے
اور یہ وہ مقام ہے کہ اس پر پہنچنے والے انسان جو کچھ کرتے ہیں وہ ان سے خدا ہی کراتا ہے۔
اسی لئے خدا نے رسول کریم ال کے متعلق فرمایا ہے۔
وَمَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَی (النجم: ۴-۵) کہ یہ جو کچھ کہتا ہے الہام
ہے۔
اسی طرح حضرت صاحب نے رویا میں دیکھا کہ آپ فرماتے ہیں کہ آؤ ہم نئی زمین اور نیا
آسمان بنائیں۔ نادان کہتے ہیں کہ یہ شرک کا کلمہ ہے مگر نہیں یہ مقام نبوت کی طرف اشارہ
ہے۔ حضرت صاحب نے پہلے مقام کا نام قمر اور دوسرے کا شمس رکھا ہے۔ یعنی پہلا مقام تو یہ
ہے کہ خدا کے ذریعہ انسان کا نور ظاہر ہوتا ہے۔ اور دوسرا مقام یہ ہے کہ انسان کے ذریعہ خدا
کا نور ظاہر ہوتا ہے۔ یہی معنی آپ نے الہام یا شَمْسُ وَ يَا قَمَرُ کے کئے ہیں۔ تو یہ مقام
نبوت ہے اور اس مقام سے کوئی آگاہی نہیں دیا جاتا مگر بطور حال کے۔ سوائے ان لوگوں کے
کہ جن کو اللہ تعالیٰ مقام نبوت پر کھڑا کرے۔ خدا تعالیٰ کا جلال انہی لوگوں کے ذریعہ ظاہر ہوتا
ہے اور یہ خدا تعالی کو دیکھنے کی کھڑکی ہوتے ہیں۔ جو ان میں سے ہو کر خدا کو دیکھنا نہ چاہے وہ
خدا کو نہیں دیکھ سکتا۔
درجہ
ہفتہ چھٹا مقام تو یہ تھا کہ جو خدا کو نہ دیکھے وہ اس شخص کو نہیں دیکھ سکتا اور ساتواں یہ
درجہ ہم ہے کہ جو اس مقام پر کھڑے ہونے والے انسان کو نہ دیکھے وہ خدا کو نہیں دیکھ
سکتا۔ یعنی چھٹے مقام کے متعلق تو ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص اس مقام پر کھڑا ہونے والے شخص کو
شناخت نہ کرے مگر خدا کو کرے۔ لیکن ساتواں مقام ایسا ہے کہ جو شخص اس پر کھڑے ہونے
والے شخص کو شناخت نہیں کر سکتا وہ خدا کو بھی شناخت نہیں کر سکتا اور اسی کا نام کفر ہے۔
کیونکہ جب یہ خدا کے ہاتھ اور پاؤں بن جاتے ہیں تو جہاں یہ جائیں گے وہیں خدا جائے گا۔

انوار العلوم جلد ؟
۶۲۹
تقدیرانی
اور جو ان کو نہیں دیکھتا یقینی ہے کہ وہ خدا کو بھی نہ دیکھ سکے اور جو خدا تعالیٰ کو نہیں دیکھتا وہ کافر
ہے۔
یہ مقام حال کے طور پر تو اور لوگوں پر بھی آتا ہے مگر مقام کے طور پر کسی نبی کے بغیر اور
کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا۔ یہ سب سے اعلیٰ مرتبہ ہے اور اس میں تقدیر ایسے رنگ میں ظاہر
ہوتی ہے کہ اس کو سمجھنا ہر انسان کا کام نہیں ہے ۔ ہاں اہل علم لوگ شناخت کر لیتے ہیں۔ اس
مقام پر پہنچے ہوئے انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ خدا ہی کا رنگ اس میں آجاتا ہے اور یہ وہ
وقت ہوتا ہے کہ جب تقدیر حقیقی طور پر ظاہر ہوتی ہے۔ محمد رسول اللہ ا کا وجود خدا
تعالٰی کے وجود میں مخفی ہو گیا تھا۔ پس آپ کا ہر ایک فعل در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے
تھا۔ لیکن تم جو کچھ کرتے ہو یہ خدا تم سے نہیں کراتا کیونکہ تم خدا کے ہاتھ نہیں ہو۔ اگر کوئی
بد نظری کرتا ہے تو خود کرتا ہے اور چوری کرتا ہے تو خود کرتا ہے۔ خدا تعالیٰ اس سے ایسا نہیں
کراتا۔ خدا تعالی تو ان سے کام کروایا کرتا ہے جو اس کی صفات کے مظہر ہو جاتے ہیں اور وہ جن
کا ہاتھ ہو جاتا یا پاؤں ہو جاتا ہے یا آنکھ ہو جاتا ہے یا کان ہو جاتا ہے یا جو اس کے ہاتھ ہو جاتے
ہیں یا پاؤں ہو جاتے ہیں یا آنکھ ہو جاتے ہیں یا کان ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بشریت کی
غلطی پر بھی اگر کوئی معترض ہو تو سزا پاتا ہے اور یہ تقدیر الہی کی وہ حد ہے جس سے انسان کو
تعلق ہے۔
اب میں تقدیر پر ایمان لانے کے فوائد بھی بیان کر چکا ہوں اور ان سے معلوم ہو سکتا ہے
کہ یہ مسئلہ روحانیت کو کامل کرنے کے لئے کس قدر ضروری ہے اور یہی وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ
نے اس کے ماننے کو ایمان کی شرط قرار دیا ہے۔
یہ ہے وہ مسئلہ تقدیر جس سے عام لوگ ٹھو کر کھاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ توفیق عنایت فرمائے
کہ ہم اس کو صحیح طور پر سمجھیں اور اس سے فائدہ اٹھا ئیں۔ آمین۔
-1
ایک صاحب سوال کرتے ہیں کہ خدا تعالی کی حیثیت ممتحن ہی کی نہیں بلکہ رحیم و کریم کی ہے ان کو یاد رکھنا چاہئے کہ یہ ٹھیک ہے۔ مگر
اس حیثیت کا ظہور امتحان لینے کے بعد نمبر دیتے وقت ہوتا ہے۔ یہ نہیں کہ پرچہ لکھتے وقت بتاتا جائے کہ اس سوال کا جواب یہ لکھو
اور اس کا یہ
اس موقع پر کسی صاحب نے سوال کیا کہ قدر خیره و شرہ پر ایمان لانے کا کیا مطلب ہے ؟ حضور نے فرمایا۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ
خیر کی جزاء بھی اللہ کی طرف سے ملتی ہے اور بدی کی سزا بھی خدا کی طرف سے۔ اس پر ایمان لانے کا یہ مقصد ہے کہ انسان گندم از
گندم بردید جو ز جو " کے مسئلہ پر ایمان رکھے اور خدا پر ظلم کا الزام نہ لگاوے۔ (منہ )

آج 10 میں سے 10 باقی