تقدیر الہٰی
انوارالعلوم (جلد 4), حصہ 8
انوار العلوم جلد ۴
۶۱۳
تقدیر الهی
شک نہیں کہ خدا تعالیٰ نے ہر چیز کے لئے تقدیر رکھی ہے اور بندہ کا کام ہے کہ اس کے ماتحت
کام کرے ۔ مگر یہ ہو سکتا ہے کہ بعض اوقات عام تقدیر کام نہ آسکے۔ مثلاً ایک انسان جنگل میں
ہے اور اس کو پانی کی ضرورت ہے۔ لیکن وہاں نہ کوئی کنواں ہے اور نہ چشمہ ۔ اس مو موقع پر پانی
حاصل کرنے کے لئے کیا تقدیر ہے؟ یہی کہ کنواں کھود کر پانی نکالے۔ لیکن اگر وہ جنگل میں
کنواں کھودنے لگے تو قبل اس کے کہ پانی نکلے وہ ہلاک ہو جائے گا۔ ایسے وقت کے لئے خدا
تعالی نے خاص تقدیر رکھی ہے جس کے جاری ہونے سے انسان ہلاک ہونے سے بچ سکتا ہے۔
اگر وہ جاری نہ ہو تو اس کی ہلاکت میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ اور خاص تقدیر یہ ہے کہ وہ خدا
تعالی کے حضور دعا کرے اور خدا اس کے لئے پانی حاصل کرنے کا کوئی خاص سامان کر دے۔
اس کی مثال کے طور پر میں ایک صحابی کا ایک واقعہ پیش کرتا ہوں۔ ان کو رومیوں کے لشکر نے
پکڑ کر قید کر لیا اور وہ صحابی کو پکڑ کر قید کرنے پر بہت خوش ہوئے۔ بادشاہ نے اس کو کوئی بہت
سخت سزا دینی چاہی۔ کسی نے مشورہ دیا کہ ان کے مذہب میں سور کھانا منع ہے۔ وہ پکا کر اسے
کھلایا جائے ۔ چنانچہ سور کا گوشت پکا کر ان کے سامنے رکھا گیا۔ لیکن انہوں نے کھانے سے
انکار کر دیا۔ انہیں بار بار کہا گیا لیکن انہوں نے نہ کھایا۔ آخر بھوک کی وجہ سے ان کی حالت
بہت خراب ہو گئی۔ اس موقع پر وہ اپنی جان بچانے کے لئے کوئی سامان نہیں کر سکتے تھے اور
تقدیر عام ان کی مدد نہیں کر سکتی تھی کیونکہ وہ دوسروں کے ہاتھوں میں قید تھے ۔ اس موقع پر
خدا ہی کچھ کرتا تو ہو سکتا تھا۔ لیکن اگر خدا نے یہ فیصلہ کیا ہو تاکہ ہر موقع پر سامان کے ذریعہ ہی
کام ہو تو ان کی نجات کی صورت نہ ہو سکتی تھی۔ مگر چونکہ خدا تعالیٰ نے تقدیر خاص کا سلسلہ
بھی جاری رکھا ہے ان کے بچاؤ کی صورت ہو گئی۔ اور وہ اس طرح کہ جب چار پانچ دن ان کو
بھو کے گزرے تو خدا نے روم کے بادشاہ کے سر میں سخت درد پیدا کر دیا۔ جس قدر دوائیاں
ممکن تھیں اس نے کیں لیکن کوئی فائدہ نہ ہوا۔ کسی نے کہا اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ جس شخص
کو آپ نے قید کیا ہوا ہے اس کی آہ لگی ہے اور اس وجہ سے یہ سزا مل رہی ہے۔ بادشاہ نے کہا
معلوم ہوتا ہے یہی وجہ ہے اس نے صحابی کو بلا کر ان سے ملاطفت کی اور حضرت عمرؓ کو اپنی
سردرد کے متعلق لکھا جنہوں نے اس کو پرانی ٹوپی بھیجی کہ یہ پہن لو سر کا درد جاتا رہے گا۔ اور
یہ بھی لکھا کہ ہمارا ایک بھائی تمہارے پاس قید ہے اس کو بعزت و احترام چھوڑ دو۔ اس نے ایسا
ہی کیا اور ٹوپی پہننے سے اس کی درد جاتی رہی۔
انوار العلوم جلد ۴
اله
تقدیرانی
پس یہ تقدیر تھی جس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ نے اس صحابی کو نجات دی۔ تقدیر عام کے ذریعہ
اس صحابی کی مشکل کا کوئی حل ممکن نہ تھا۔ پس خدا تعالیٰ نے بادشاہ کی گردن پکڑ کر اس سے
صحابی کو آزاد کرا دیا۔
پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام کا واقعہ ہے۔ خدا تعالیٰ کا حکم ہوا کہ فلاں ملک میں چلے جاؤ۔
جب وہ اپنے ساتھیوں سمیت چلے تو راستہ میں ایسا جنگل آگیا جہاں پانی نہیں مل سکتا تھا اور
کنواں بھی نہیں نکل سکتا تھا کیونکہ پتھریلی زمین تھی۔ اس موقع پر وہ کیا کرتے۔ نہ ادھر کے
رہے تھے نہ ادھر کے۔ نہ واپس جاسکتے تھے نہ آگے بڑھ سکتے تھے ۔ اگر اس وقت خدا ہی اپنا رحم
نہ کرتا تو وہ کیا کر سکتے تھے؟ اس وقت ایک ہی علاج تھا کہ اللہ تعالیٰ خاص تقدیر جاری کرے۔
چنانچہ حضرت موسیٰ نے خدا تعالیٰ سے عرض کیا کہ اللہ ہم پیاسے مرنے لگے ہیں آپ ہی کوئی
انتظام کیجئے کہ ہمیں پانی مل جائے۔ اس پر خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ فلاں جگہ جا اور جا کر اپنا عصا
مار ۔ چنانچہ اس جگہ جا کر جب انہوں نے عصا مارا تو چشمہ پھوٹ پڑا اور ان کو پانی مل گیا۔ اب
اس جگہ چشمہ تو ازل سے
تھا مگر کیوں؟ اس لئے کہ یہاں ایک موسئی پہنچے گا اور اسے اور
کہیں سے پانی نہیں ملے گا اس وقت یہاں سے پانی دیا جائے گا۔
اسے موجود تھا
تو جہاں اسباب کام نہیں دیتے اور ایسے مواقع پیش آتے ہیں۔ اس وقت اگر ہلاکت سے
بچنے کا کوئی ذریعہ ہے تو تقدیر خاص ہی ہے۔ پس اگر تقدیر خاص نہ ہوتی تو یہ نقصان ہوتے کہ ۔
(1) ایمان باللہ حاصل نہ ہو سکتا۔
(۲) خدا تعالیٰ کے ساتھ بندہ کے تعلقات مضبوط نہ ہو سکتے۔
(۳) توبہ کر کے گناہوں سے بچنے کا موقع نہ ملتا۔
(۴) ایسے مواقع پر جن میں اسباب نہیں مہیا ہو سکتے ان میں انسان ہلاکت سے نہ بچ سکتا۔
پھر یہ کہ اگر تقدیر نہ ہوتی تو ساری دنیا شرک میں تقدیر نہ ہونے کا ایک اور نقصان مبتلاء ہو جاتی وجہ یہ کہ ایسے ہی جو شریعت لائے
کچھ
چھ نہ ہوتے۔
ہیں اور اپنی جماعتیں قائم کرتے ہیں وہ سارے ایسی حالت میں آتے کہ ان کے پاس سامان
ے نبی کریم ﷺ نے جب مکہ میں بتوں کو باطل قرار دیا تو اس وقت آپ کے
ساتھ کوئی سامان نہ تھے۔ اور مکہ والے جن کا گزارہ ہی بتوں پر تھا چاہتے تھے کہ آپ آ۔ کو مار
دیں۔ ان کے مقابلہ کے لئے آپ کے پاس نہ فوج تھی نہ طاقت ۔ اب اگر سامانوں پر ہی کامیابی
انوار العلوم جلد ۴
۶۱۵
تقدیر الهی
منحصر ہوتی تو کفار کو ہوتی اور وہ رسول کریم اللہ پر غلبہ پا کر آپ کو ہلاک کر دیتے اور آپ "
کے ہلاک ہو جانے کا یہ نتیجہ ہوتا کہ دنیا ظلمت اور گمراہی میں ہی پڑی رہتی۔ اسی طرح حضرت
عیسیٰ اور حضرت موسی کے پاس کوئی سامان نہ تھے ۔ اگر صرف تدبیر یا تقدیر عام ہی ہوتی تو جو نبی
آتا وہ مارا جاتا اور انبیاء کا سلسلہ ہی دنیا میں نہ چلتا۔ کیونکہ انبیاء کے دشمن طاقتور ہوتے
ہیں۔ ان کے پاس سامان ہوتے ہیں۔ مگر خدا تعالیٰ تقدیر خاص کو نازل کر کے ان کی مدد کرتا ہے
اور انہیں کامیابی حاصل ہوتی ہے ورنہ وہ زندہ نہ رہ سکتے اور دنیا سے شرک کو نہ مٹا سکتے۔ کوئی
کہہ سکتا ہے کہ نبی خدا بناتا ہے یا انسان؟ اگر خدا بناتا ہے تو وہ محمد ( ا ) جیسے بے
سرو سامان انسان کو نہ بناتا۔ قیصر جیسے زبردست بادشاہ کو بنا دیتا؟ پس خدا بجائے کمزوروں کو نبی
بنانے کے بڑے بڑے بادشاہوں کو بنا دیتا اور تقدیر جاری نہ کرتا۔ لیکن اگر ایسا ہو تا تو خدا تعالیٰ
بندوں کا محتاج ہوتا۔ بندے خدا کے محتاج نہ ہوتے کیونکہ وہ کہتے کہ خدا کو ہم نے ہی اپنی
طاقت سے منوایا ہے ورنہ کون اسے مان سکتا تھا۔ گویا خدا پر ان کا احسان ہوتا۔ پس خدا تعالیٰ ا
ایسے ہی لوگوں کو نبوت کے لئے چلتا ہے جو ہر وقت اپنے اوپر خدا تعالیٰ کا احسان اور فضل ہوتا
دیکھتے اور اس کے شکر گزار بنتے ہیں۔
کوئی یہ مت خیال کرے کہ حضرت داؤد اور حضرت سلیمان جو نبی تھے وہ بادشاہ تھے ۔
کیونکہ یہ دونوں نبی نئی جماعتیں تیار کرنے والے نہ تھے۔ ایسے نبی امراء اور بادشاہوں میں
سے ہو سکتے ہیں۔ مگر وہ نبی جو نئے سرے سے دنیا کو قائم کرنے کے لئے آتے ہیں اور جن کے
ذریعہ مردہ قوم زندہ کی جاتی ہے وہ صرف غرباء میں سے ہی ہوتے ہیں۔
تقدیر پر ایمان لانے سے روحانیت کے
سات درجے طے ہوتے ہیں
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ تقدیر پر ایمان لانے کے کیا فائدے ہیں۔
پہلا فائدہ تو ام تقدیر کے ماتحت یہ ہے کہ دنیاوی ترقیات حاصل ہوتی ہیں۔ اگر
درجه اول تقدیر پر ایمان نہ لایا جارے تو کوئی کام چل ہی نہیں سکتا۔ کیونکہ تمام کارخانہ عالم
اسی بناء پر چل رہا ہے کہ انسان قدرت کے بعض قواعد پر ایمان لے آتا ہے۔ مثلا یہ کہ آگ
جلاتی ہے ، پانی بجھاتا ہے ، اگر خواص الاشیاء پر یقین نہ ہو تو انسان سب کوششیں چھوڑ دے اور
انوار العلوم جلد ۴
414
تقدیر الهی
سب کارخانہ باطل ہو جائے۔ اور اور روحانیت وحانیت میں یہ فائدہ ہے کہ حق اس سے قائم قائم رہتا اور ایمان
حاصل ہوتا ہے اور وہ اس طرح کہ جس طرح ایک زمیندار یہ دیکھ کر کہ گیہوں ہونے سے
گیہوں ہی پیدا ہوتا ہے بیچ ڈالتا ہے۔ اسی طرح جب لوگ شریعت کے احکام پر چلنے کے نیک
نتائج دیکھتے ہیں تو ان کو بھی ان پر عمل کرنے کی جرات اور جوش پیدا ہوتا ہے اور انہیں ایمان
حاصل کرنے کی تحریک ہوتی ہے۔ ورنہ جب نبی آتے تو لوگ انہیں دھکے دے کر باہر نکال
دیتے اور کہتے کہ جب ان کے ماننے کا کوئی فائدہ نہیں تو انہیں کیوں مانیں؟ محمد رسول اللہ
کو لوگوں نے کیوں مانا ؟ اسی لئے کہ انہوں نے دیکھا کہ آپ کی تعلیم پر عمل کرکے
انسان کی روحانی اور اخلاقی حالت کچھ کی کچھ ہو جاتی ہے اور خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت آپ
کے ماننے والوں کے شامل حال ہوتی ہے۔ پس ان کے دل میں بھی تحریک ہوئی کہ ہم بھی اس
تقدیر سے فائدہ اٹھا ئیں اور خدا تعالیٰ کے فضل کو اپنے لئے اور اپنے اہل و عیال کے لئے جذب
کریں۔
پس تقدیر عام شرعی کے ماتحت دوسروں کے لئے ایک مثال قائم ہوتی ہے اور وہ
درجہ دوم اس سے فائدہ اٹھانے کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ تب ان کے لئے تقدیر خاص
جاری ہوتی ہے اور اس کے ماتحت وہ اور بھی زیادہ ترقی کرتے ہیں اور درجہ دوم میں داخل ہو
جاتے ہیں یعنی تقدیر پر ایمان ان کو مقام صبر اور رضا تک پہنچا دیتا ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ اللہ
تعالیٰ نے اپنے بندوں کو ابتلاؤں میں ڈالنے کی سنت رکھی ہوئی ہے۔ جب وہ ایمان لاتے ہیں تو
انہیں ابتلاؤں میں ڈالا جاتا ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِينَ
مِنْ قَبْلِهِمْ فَلْيَعْلَمَنَّ اللَّهُ الَّذِينَ صَدَقُوا وَلَيَعْلَمَنَّ الْكَذِبِينَ (العنكبوت: ۴۳)
کیا لوگ خیال کرتے ہیں کہ وہ ایمان لائیں اور فتنہ میں نہ ڈالے جائیں صادق اور کاذب
میں فرق کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ فتنہ میں ڈالے جائیں ۔ تو جب کوئی ایمان لاتا ہے تو اس
کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتلاء مقدر کئے جاتے ہیں جن میں سے بعض تو اپنی کمزوریوں کی
وجہ سے ہوتے ہیں اور بعض خدا تعالیٰ کی طرف سے آتے ہیں۔ مثلاً کسی کے ہاں بیٹا پیدا کیا جاتا
ہے اور وہ مر جاتا ہے۔ یہ بیٹا اسی لئے پیدا کیا گیا تھا کہ اس کے ذریعہ ابتلاء میں ڈالا جائے یا اسی
طرح کسی کا مکان گر جائے یا دشمن کوئی ضرر پہنچائے ۔ اب اگر تدبیر ہی تدبیر ہے تو پھر کوئی وجہ
انوار العلوم جلد ۴
414
تقدیر الهی
نہیں کہ انسان مقام صبر پر قائم رہے اور اپنے دشمن کے مقابلہ پر تدبیر سے کام نہ لے۔ مقام صبر
پر وہ تبھی قائم رہ سکتا ہے جب کہ اسے معلوم ہو کہ میرا امتحان لیا جا رہا ہے۔ ورنہ اگر تدبیر ہی
ہوتی تو ایسے موقع پر وہ اور زیادہ جوش دکھلاتا۔ بہت دفعہ جماعت کے لوگ پوچھتے تھے کہ ہمیں
اجازت ہو تو مخالفین پر ان کی شرارتوں کی وجہ سے مقدمہ دائر کریں۔ مگر حضرت صاحب یہی
کہتے کہ ہمیں صبر کرنا چاہئے حالانکہ دشمنوں کی شرارتوں کو روکنے کے لئے مقدمہ کرنا ناجائز
نہیں ہے۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ بعض دفعہ مؤمنوں پر ابتلاء خدا تعالی کی طرف سے آتے ہیں
جن میں صبر دکھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ تو مقام رضا اور صبر جو روحانیت کا ایک درجہ ہے
وہ ایمان بالتقدیر سے ہی پیدا ہوتا ہے کیونکہ اس کے ماتحت انسان سمجھتا ہے کہ مجھ پر یہ ابتلاء
خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اس پر صبر کرتا ہے اور اس کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ جو بات
آتی ہے اس کے متعلق کہتا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور اچھی ہے اور گو ابتلاؤں کے
ایک حصہ میں اللہ تعالیٰ کے حکم کے ماتحت تدبیر سے بھی کام لیتا ہے مگر ایک دوسرے حصہ کے
متعلق خالی صبر اور رضا سے کام لیتا ہے اور یہی وہ مقام ہے جس پر پہنچے ہوئے لوگ مصیبت اور
تکلیف کے وقت حقیقی طور پر اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رُجِعُوْنَ (البقرة : ١٥٧) کہتے ہیں۔
غرض تقدیر ہی کی وجہ سے انسان ان مقامات کو حاصل کرتا ہے اگر تقدیر نہ ہوتی اور انسان
صبر کرتا تو وہ بے ہمتی ہوتی اور اگر رضا ہوتی تو وہ بے غیرتی ہوتی۔ لیکن تقدیر پر ایمان لاتے
ہوئے جب وہ بعض ابتلاؤں پر جن کو وہ خالص آزمائش کہتا ہے اور صبر کرتا ہے تب اس کا صبر
قابل تعریف ہوتا ہے۔ اور بعض ابتلاؤں کو جن کو وہ خالص ایمان خیال کرتا ہے خدا تعالیٰ کے
فعل پر رضا کا اظہار کرتا ہے۔ تب اس کی رضا قابل تعریف ٹھرتی ہے۔ اور بہترین صبر یہی ہے
کہ انسان میں طاقت ہو اور پھر برداشت کرے۔ اگر طاقت ہی نہ ہو تو پھر برداشت کرنا ایسا اعلیٰ
درجہ عبره
صبر کا نہیں ہے اور اسی طرح رضا یہی ہے کہ انسان اس بات کا یقین رکھتے ہوئے کہ یہ خدا
تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے اپنے دل میں بعض ابتلاؤں پر شرح صدر پارے اور اگر یہ ایمان
نہ ہو تو اس کو بے غیرتی کہیں گے ۔ اور دونوں میں امتیاز اس طرح ہوتا ہے کہ مقام رضا پر پہنچا
ہوا انسان اپنے دوسرے اعمال میں نہایت چست اور باہمت اور محنتی ہوتا ہے اور اس کا حوصلہ
دوسرے لوگوں کی نسبت غیر معمولی طور پر بڑھا ہوا ہوتا ہے۔
رضا کے لفظ پر مجھے ایک بات یاد آگئی۔ حضرت صاحب کی وفات سے پہلے ایام کا ذکر ہے
انوار العلوم جلد ۴
٩١٨
تقدیر الهی
کہ ملک مبارک علی صاحب تاجر لاہور ہر روز شام کو اس مقام پر آجاتے جہاں حضرت صاحب
ٹھرے ہوئے تھے اور جب حضرت صاحب باہر میر کو جاتے تو وہ اپنی بگھی میں بیٹھ کر ساتھ ہو
جاتے تھے۔ مجھے میر کے لئے حضرت صاحب نے ایک گھوڑی منگوا دی ہوئی تھی میں بھی اس پر
سوار ہو کر جایا کرتا تھا اور سواری کی سڑک پر گاڑی کے ساتھ ساتھ گھوڑی دوڑاتا چلا جاتا تھا
اور باتیں بھی کرتا جاتا تھا۔ لیکن جس رات حضرت صاحب کی بیماری میں ترقی ہو کر دوسرے
دن آر آپ نے فوت فوت ہونا تھا میری طبیعت پر کچھ بوجھ سا محسوس ہوتا تھا۔ اس لئے میں گھوڑی پر
سوار نہ ہوا۔ ملک صاحب نے کہا میری گاڑی میں ہی آجائیں۔ چنانچہ میں ان کے ساتھ بیٹھ گیا
لیکن بیٹھتے ہی میرا دل افسردگی کے ایک گہرے گڑھے میں گر گیا۔ اور یہ مصرع میری زبان پر
جاری ہو گیا کہ
راضی ہیں ہم اس میں جس میں تری رضا ہو
ملک صاحب نے مجھے اپنی باتیں سنائیں۔ میں کسی ایک آدھ بات کا جواب دے دیتا تو پھر
اس خیال میں مشغول ہو جاتا۔ رات کو ہی حضرت صاحب کی بیماری یک دم ترقی کر گئی اور صبح
آپ فوت ہو گئے۔ یہ بھی ایک تقدیر خاص تھی جس نے مجھے وقت سے پہلے اس ناقابل
برداشت صدمہ کے برداشت کرنے کے لئے تیار کر دیا۔
اسی طرح صوفیاء کے متعلق لکھا ہے کہ جب ان کو بعض ابتلاء آئے اور انہیں پتہ لگ گیا
کہ یہ ابتلاء خالص آزمائش کے لئے ہیں تو گو لوگوں نے ازالہ کے لئے کوشش کرنی چاہی انہوں
نے انکار کر دیا اور اس تکلیف کی حالت میں ہی لطف محسوس کیا۔
اب میں یہ بتاتا ہوں کہ ابتلاء آتے کیوں ہیں؟ اس کے متعلق یاد رکھنا چاہئے کہ اول تو
عموماً اس لئے آتے ہیں کہ انسان کا ایمان مضبوط ہو ۔ لیکن اس لئے نہیں کہ خدا تعالیٰ کو اس کا
علم نہیں ہوتا بلکہ اس لئے کہ خود انسان کو معلوم نہیں ہو تاکہ میرے ایمان کی کیا حالت ہے۔
چنانچہ ایک حکایت بیان کی جاتی ہے کہ ایک عورت کی لڑکی سخت بیمار تھی۔ وہ روز دعا کرتی تھی
کہ اس کی بیماری مجھے لگ جائے اور میں مر جاؤں۔ ایک رات کو گائے کا مونہہ ایک تنگ بر تن
میں پھنس گیا اور وہ اسے برتن سے نکال نہ سکی۔ اور گھبرا کر اس نے ادھر ادھر دوڑنا شروع
کیا۔ اس عورت کی آنکھ کھل گئی اور ایک عجیب قسم کی شکل اپنے سامنے دیکھ کر اس نے
سمجھا کہ ملک الموت جان نکالنے کے لئے آیا ہے۔ اس عورت کا نام مہتی تھا بے اختیار ہو کر
انوار العلوم جلد ۴
۶۱۹
تقدیر الهی
پکارنے لگی کہ اے ملک الموت میں مہتی نہیں ہوں۔ میں تو ایک غریب محنت کش بڑھیا ہوں
اور اپنی لڑکی کی طرف اشارہ کر کے کہا۔ یہ مہتی لیٹی ہوئی ہے اس کی جان نکال لے۔ یہ
عورت خیال کرتی تھی کہ اسے اپنی لڑکی سے محبت ہے۔ لیکن جب اس نے سمجھا کہ جان نکالنے
والا آیا تو کھل گیا کہ اسے محبت نہ تھی کہ وہ اس کے بدلے جان دے دے ۔ یہ تو ایک حکایت
ہے لیکن یہ بات کثرت سے پائی جاتی ہے کہ انسان بسا اوقات اپنے خیالات کا بھی اچھی طرح
اندازہ نہیں کر سکتا اور جب اس پر ابتلاء آتے ہیں تب اسے معلوم ہوتا ہے کہ اس کا کسی چیز
سے محبت یا نفرت کا دعوی کہاں تک صادق تھا۔
ا
اس طرح ابتلاء میں اس لئے ڈالا جاتا ہے کہ تا لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ فلاں کا ایمان
کیسا ہے ورنہ یوں دوسروں کو کیا معلوم ہو سکتا ہے کہ فلاں کا ایمان پختہ ہے یا نہیں۔ اس لئے
رسول کریم ﷺ نے فرمایا ہے کہ کوئی انسان جتنا بڑا ہو اس پر اتنے اتنے ہی ہی بڑے ابتلاء آتے ہیں
اور سب سے زیادہ ابتلاء نبیوں کو آتے ہیں (ترمذی ابواب الزهد باب في الصبر على
البلاء) جیسا کہ حضرت صاحب نے اپنے متعلق فرمایا ہے ۔
کربلائیست میر ہر آنم
صد حسین است در گریبانم
لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ آپ نے حضرت امام حسین کی ہتک کی ہے لیکن نادان نہیں
جانتے کہ حضرت صاحب نے اپنے ابتلاؤں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ امام حسین تو ایک بار
مارے گئے لیکن مجھے دشمن ہر وقت مارنے کے درپے رہتے اور ایذائیں دیتے ہیں اور میں ہر
وقت کربلا کا نظارہ دیکھتا رہتا ہوں۔ سولی پر ایک دفعہ پڑھ کر مرنا اتنی بڑی بات نہیں جتنی کہ ہر
وقت ابتلاؤں میں پڑے رہنا۔ عیسائی کہتے ہیں کہ یسوع مسیح چونکہ سولی پر چڑھ کر مر گئے اس
لئے ان کو خدا کا بیٹا مان لو۔ ہم کہتے ہیں پھر جو ہر وقت سولی چڑھائے جاتے ہیں ان کو کیا ماننا
چاہئے؟ سب انبیاء کی یہی حالت ہوتی ہے اور جب ایسا ہوتا ہے تو لوگ دیکھ لیتے ہیں اور ان پر
ثابت ہو جاتا ہے کہ ان کا بہت ہی پختہ ایمان ہے۔ کہتے ہیں الْاِسْتَقَامَةٌ فَوْقَ الْكَرَامَةِ۔ اور
سب سے بڑی کرامت یہ ہے کہ دشمن بھی خوبی کو مان لے اور اس کا انکار نہ کر سکے ۔ اب دیکھو
دشمنوں نے رسول کریم ال پر بڑے بڑے اعتراض کئے ہیں لیکن وہ یہ لکھنے پر بھی مجبور ہو
گئے ہیں کہ اور تو جو کچھ تھا مگر محمد ( ال ) نے اپنے کام کو ایسے طرز اور استقلال سے چلایا کہ توجہ
جب تک پورا پورا یقین نہ ہو کوئی اس طرح چلا نہیں سکتا اور وہ قطعا جھوٹا نہ تھا۔ تو جن یورپین
انوار العلوم جلد ۴
۶۲۰
تقدیر الهی
مصنفوں نے عقل سے کام لیا اور رسول کریم ﷺ کے واقعات کو دیکھا مان لیا کہ آپ نے
ایسے استقلال سے کام کیا کہ کوئی جھوٹا انسان اس طرح نہیں کر سکتا۔ تو اس لئے بھی ابتلاء آتے
ہیں کہ خوبی کا دشمنوں تک کو بھی اعتراف کرنا پڑے۔
پس ایمان کی ترقی اور مضبوطی کے لئے ابتلاء آتے ہیں اور بار بار آتے ہیں تا خوب مشق
ہو جائے۔ دیکھو ایک لوہار جب لوہے پر ہتھوڑا مارتا ہے تو جو چیز وہ بنانا چاہتا ہے وہ بنتی جاتی
ہے۔ لیکن کوئی اور شخص جسے ہتھوڑا چلانا نہیں آتا وہ ہتھو ڑا مارے گا کہیں اور پڑے گا کہیں
اور ایک دفعہ جب کہ میں ابھی بچہ ہی تھا اور مکان بن رہا تھا۔ میں نے سمجھا تیشہ سے لکڑی گھڑنا
آسان بات ہے اور یہ سمجھ کر لکڑی پر تیشہ مارا لیکن اپنا ہاتھ کاٹ لیا۔ تو جس کام کی انسان کو
مشق نہ ہو اسے نہیں کر سکتا۔ فوجی سپاہیوں کو کئی کئی میل دوڑایا جاتا ہے۔ لیکن اس لئے نہیں
کہ انہیں رکھ دیا جائے بلکہ اس لئے کہ انہیں دوڑنے کی مشق ہو اور وہ مضبوط ہوں تاکہ اگر
کبھی دوڑنے کا موقع پڑے تو وہ دوڑ سکیں۔ تو خدا تعالی انسان کے اخلاق کو اعلیٰ اور پختہ بنانے
کے لئے مشق کرانے کی غرض سے ابتلاؤں میں ڈالتا ہے۔ مثلاً جب کوئی گالیاں دے تو اس پر
صبر کرنا اور آگے سے گالیاں نہ دینا ایک صفت ہے۔ لیکن یہ صفت کس طرح پیدا ہو سکتی ہے؟
اس طرح کہ کوئی کسی کو گالی دے اور وہ اس پر صبر کرنا سیکھے ورنہ اگر ایسا نہ ہو تو اس صفت کے
اظہار کا موقع ہی نہ آئے۔ اور اگر کبھی موقع آئے تو اس پر پوری طرح انسان کار بند نہ ہو
سکے۔ پس اخلاق کی پختگی کے لئے ابتلاؤں کا آنا اور ان کے آنے کے وقت صبرو رضا کی عادت
ڈالنا ایمان کی تکمیل کے لئے ضروری ہے۔
کوئی کہہ سکتا ہے کہ جس سے گالیاں دلائی جائیں گی اس پر جبر ہو گا اور وہ جبر کے ماتحت
گالیاں دے گا۔ مگر یہ ٹھیک نہیں ہے کیونکہ گالیاں کسی نیک اور بزرگ انسان سے نہیں دلائی
جاتیں نہ کسی بد آدمی کو گالیاں دینے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ صرف یہ کیا جاتا ہے کہ نیک آدمی کے
متعلق ایسے حالات پیدا کر دیئے جاتے ہیں کہ اس کا اور ایک درشت آدمی کا اجتماع ہو جاتا ہے۔
آگے وہ شخص جس طرح اوروں سے خود معاملہ کرتا ہے اس سے بھی کرتا ہے اس میں کسی ختم
کا جبر نہیں ہوتا۔
قسم
تیسرا مرتبہ تقدیر پر ایمان لانے کا بہت اعلیٰ ہے اور وہ تو کل ہے۔ توکل کے معنی
درجہ سوم اپنے آپ کو سپرد کر دینے کے ہیں۔ تو کل کی دو قسمیں ہیں۔ ایک تو کل ایسا ہے
انوار العلوم جلد ۴
۶۲۱
تقدیر الهی
کہ اس کے لئے تقدیر خاص کے اظہار کی ضرورت نہیں ہوتی انسان اسباب سے کام بھی لیتا
ہے اور خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھتا ہے کہ وہ اس کی محنت کو رائیگاں نہ کرے گا اور غیر معمولی
حوادث سے اس کی حفاظت کرے گا۔ اس قسم کے توکل میں گو انسان یہ امید کرتا ہے کہ اللہ
تعالی غیر معمولی حوادث سے بچانے کے لئے خود اپنے فعل سے بندہ کا کام کر دے گا کہ اس کے
اعمال کے نیک نتائج پیدا کرے گا مگر اسباب کو ترک نہیں کرتا۔
دوسری قسم توکل کی یہ ہے کہ انسان اسباب کو بھی ترک کر دیتا ہے مگر یہ تو کل اعمال
شریعت کے متعلق نہیں ہوتا۔ مثلاً یہ نہیں ہو سکتا کہ انسان نماز یا روزه یا حج یا زکوة خدا تعالیٰ
کے سپرد کر دے کہ وہ کہے گا تو نماز پڑھ لوں گا یا روزہ رکھوں گا۔ بلکہ اس قسم کا تو کل صرف
اعمال جسمانی میں ہوتا ہے جو لوگ شرعی احکام کے متعلق ایسا کہتے ہیں وہ جھوٹ کہتے ہیں۔ یہ
لوگ اباحتی ہوتے ہیں اور انہوں نے شریعت کے احکام سے بچنے کے لئے کئی قسم کے ڈھکوسلے
بنائے ہوئے ہوتے
ہوتے
ہیں۔ مثلاً یہ کہتے ہیں کہ شریعت کے ام احکام پر عمل کرنا تو ایسا ہے جیسے پار
اترنے کے ے لئے لئے کشتی ا پر پر سوار ہونا۔ پس پس یہ یہ کون سی عقل کی بات ہے کہ انسان ہمیشہ کشتی میں ہی
بیٹھا رہے اور جب منزل مقصود آگئی خدا مل گیا تو پھر کشتی میں ہی کیوں بیٹھا رہے۔ لیکن یہ مثال
ٹھیک نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالی کے وصال کا ایک مقام نہیں کہ وہاں پہنچ کر اتر جاتا ہے۔ اللہ
تعالیٰ کی ذات بے پایاں ہے اور اس کے وصال کے بے انتہاء مدارج ہیں۔ پس اس کی مثال یہ
ہے کہ جیسے دریا کے ساتھ ساتھ ہزاروں لاکھوں شہر بستے ہیں اور کوئی شخص ان سب کی سیر کو
چلے۔ یہ شخص بیوقوف ہو گا اگر پہلے شہر میں پہنچ کر کشتی سے اتر جاوے کیونکہ پھر اس کے لئے
آگے جانا نا ممکن ہو جائے گا۔
غرض تو کل کا مقام یہ ہے کہ اپنے آپ کو خدا تعالیٰ کے سپرد کر دینا کہ وہ جس طرح چاہے
اپنی تقدیر خاص بندہ کے متعلق جاری کرے ۔ لیکن یہ تو کل اعمال شریعت کے متعلق نہیں ہوتا
بلکہ اعمال دنیا کے متعلق ہوتا ہے۔ جو شخص یہ کہے کہ میں نے اپنی نماز خدا کے سپرد کر دی ہے
اب مجھے پڑھنے کی ضرورت نہیں وہ مسلمان نہیں رہ سکتا بلکہ کافر ہو جاتا ہے۔ کیونکہ نماز کے
متعلق تو خدا تعالی ایک دفعہ حکم دے چکا ہے۔ جو کوئی شخص نماز خدا تعالی کے سپرد کرتا ہے ،
وہ
در حقیقت نماز کا چور ہے۔ کیا جو حکم محمد رسول اللہ اللہ کی معرفت اسے ملا تھا وہ اس کے
لئے کافی نہ تھا کہ اب وہ اور احکام کا منتظر رہے ۔ تو کل صرف ایسے ہی کاموں کے متعلق ہوتا
انوار العلوم جلد ۴
تقدیراتی
ہے جو مباح ہوں اور جن کے متعلق کوئی خاص حکم نازل نہ ہو چکا ہو اور وہ امور دنیوی اور
جسمانی ہی ہوتے ہیں۔ ان کاموں کو جب کوئی بندہ خدا تعالیٰ کے سپرد کرتا ہے تو گویا وہ عرض
کرتا ہے کہ اللی! تو میرے یہ کام کر دے تاکہ میں دین کے کام کر سکوں۔ تیری عبادت کر
سکوں۔ تیری راہ میں کوشش کر سکوں۔ اس لئے یہ توکل دراصل خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے
ہوتا ہے مگر یہ مقام کبھی حاصل نہ ہو سکتا اگر تقدیر نہ ہوتی۔ کیونکہ اگر اللہ تعالیٰ نے کچھ کرنا ہی
نہ ہوتا تو اس کے سپرد اپنے کام کر دینے کا ہی کیا مطلب؟ اور کسی شخص کو اگر تقدیر پر ایمان نہ
ہو تو اسے بھی یہ مقام حاصل نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ اگر وہ اس امر کو مانتا ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ بھی
بندہ کے کاموں میں دخل دے سکتا ہے تو وہ اپنے کام اس کے سپرد کرے گا ہی کیوں؟ پس تقدیر
پر ایمان لانا تو کل کا درجہ حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے۔ جب انسان اس مقام پر پہنچتا ہے
تو اللہ تعالٰی کی عبادت اور دین کی خدمت میں ایسا لطف پاتا ہے کہ اپنی دنیاوی محنتیں کم کر دیتا
ہے اور اپنے دنیاوی کام اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیتا ہے اور امید رکھتا ہے کہ وہ ان کو پورا کر دے
گا اور اس کو دین کی خدمت کے لئے فارغ کر دے گا۔
توکل کے اس درجہ سے اوپر ایک اور درجہ ہے جس میں انسان اسباب معیشت کے
حصول کے لئے محنت کرنا بالکل ہی چھوڑ دیتا ہے اور اپنا سارا وقت ہی اللہ تعالیٰ کے لئے وقف کر
دیتا ہے اور دنیا سے بکلی انقطاع کر لیتا ہے اور اس سے بھی اوپر ایک اور درجہ ہے کہ انسان اس
درجہ میں بعض اوقات حوا حوائج ضروریہ کا پورا کرنا ترک کر دیتا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ مثلاً
بھوکا مر جاتا ہے۔ بلکہ یہ مطلب ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اذن کے بغیر کوئی کام نہیں کرتا۔ حضرت
عبد القادر جیلانی لکھتے ہیں کہ مجھ پر بعض اوقات ایسی حالت آتی ہے کہ اس حالت میں میں نہیں
کھاتا جب تک خدا تعالیٰ نہ کے تجھے میری ہی ذات کی قسم تو کھا تب میں کھاتا ہوں۔ اور نہیں
پیتا جب تک خدا تعالٰی نہ کہے کہ تجھے میری ہی ذات کی قسم تو پی تب میں پیتا ہوں۔ میں کپڑے
نہیں پہنتا جب تک خدا تعالیٰ نہ فرمائے کہ تجھے میری ہی ذات کی قسم تو کپڑے پہن لے تب میں
کپڑے پہنتا ہوں۔ ان کی عادت تھی کہ ایک ہزار دینار کا کپڑا پہنتے۔ جس پر لوگ اعتراض
کرتے تو کہتے نادان نہیں جانتے خدا تعالیٰ مجھے ایسا ہی کپڑا پہننے کے لئے کہتا ہے تو میں کیا کروں؟
ایسے لوگوں کا خدا تعالی متکفل ہو جاتا ہے اور اس مرتبہ کا نام مقام فنا ہے۔ آج کل کے
نادان بزرگوں سے سن کر یہ تو جانتے ہیں کہ یہ بھی کوئی مقام ہے لیکن وہ نہیں جانتے کہ وہ کیا
انوار العلوم جلد ۴
۶۲۳
تقدیراتی
ہوتا ہے۔ اس مقام کے لوگوں کی مثال ایسی ہی ہوتی ہے جیسے کوئی شراب پی کر بالکل ہی بے خبر
ہو جائے۔ اسی طرح اس مقام پر پہنچے ہوئے لوگ خدا تعالیٰ کی محبت سے مخمور ہو کر دنیا سے
بالکل غافل ہو جاتے ہیں۔ اور جب ان کی یہ حالت ہوتی ہے تو خدا تعالیٰ ان کا ہر ایک کام کرتا
ہے۔ نادان لوگ کہتے ہیں کہ اس نشہ کی حالت میں اولیاء اللہ جو چاہیں کہہ دیتے ہیں اور خلاف
شریعت باتیں بھی ان کے مونہہ سے نکل جاتی ہیں۔ اور بعض اس خود ساختہ مسئلہ کی آڑ میں
کہہ دیتے ہیں کہ مرزا صاحب بھی اس مقام پر پہنچ کر دھوکے میں پڑ گئے اور بعض خلاف
شریعت دعوی کرنے لگے اس لئے ان کے وہ دعوے قابل قبول نہیں۔ مگر یہ لوگ نہیں جانتے
کہ خدا تعالی کی پلائی ہوئی شراب گو دنیا و مافیہا سے غافل کر دیتی ہے مگر عقل نہیں مارتی اور نہ
دین سے غافل کرتی ہے۔ اس شراب کے پینے سے تو دین کی آنکھ اور بھی تیز ہو جاتی ہے۔ اور
یہ وہ شراب ہوتی ہے کہ اس کے پینے سے تقویٰ اور طہارت بہت بڑھ جاتی ہے۔ مگر یہ لوگ
خدا تعالیٰ کی محبت کی شراب کا قیاس اس شراب پر کرتے ہیں جو گندم یا گڑ کو سڑا کر بنائی جاتی
ہے۔ حالانکہ خدا تعالیٰ کی پلائی ہوئی شراب سے مراد وہ محبت کا جام ہے جو وہ اپنے برگزیدوں کو
پلاتا ہے اور جو ایک طرف اگر بندہ کے دل سے دنیا کا خیال محو کر دیتا ہے تو دو دیتا ہے تو دوسری طرف اللہ
تعالیٰ اور اس کے جلال کا نقش اس ۔ اس کے دل پر اور بھی گہرا کر دیتا ہے۔
اس کے بعد تقدیر پر ایمان انسان کو اور اوپر لے جاتا ہے اور وہ درجہ عبد پر
درجہ چہارم پہنچ جاتا ہے۔ اس درجہ کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی پرانا شرابی اس قدر شراب
کا عادی ہو جاتا ہے کہ بوتلوں کی بوتلیں انڈیل جاتا ہے مگر اسے نشہ نہیں آتا۔ اس درجہ پر
پہنچنے والا انسان بھی اللہ تعالیٰ کی محبت کی شراب اس قدر پیتا ہے کہ اب وہ اس کا عادی ہو جاتا
ہے اور اس حالت سے اوپر آجاتا ہے جو اسے پچھلے درجہ میں حاصل ہوئی تھی۔ اور اب یہ اس
درجہ فنا سے جس پر پہلے تھا اوپر چڑھ جاتا ہے اور بے خودی کا رنگ جاتا رہتا ہے بلکہ حواس تیز
جاتے ہیں اور یہ اپنے آپ کو عبودیت کے مقام پر کھڑا پاتا ہے ۔ یعنی اللہ تعالیٰ کی شان کو ایک
اور نقطہ نظر سے دیکھنے لگتا ہے اور اپنے عبد ہونے کی طرف اس کی توجہ رجوع کرتی ہے اور یہ
اپنے نفس کو کہتا ہے کہ میں تو عبد ہوں، غلام ہوں، میرا کیا حق ہے کہ اپنے آپ کو اپنے آقا پر
ڈال دوں۔ اور یہ خیال کر کے وہ پھر تدبیر کی طرف یعنی تقدیر عام کی طرف لوٹتا ہے اور گو یہ
سلسلہ روحانی کا نیا دور بھی اسی طرح تقدیر عام سے شروع ہوتا ہے جس طرح پہلا دور اس سے
ہو
انوار العلوم جلد ۴
۶۳
تقدیر الهی
شروع ہوا تھا۔ اور اس مقام پر بندہ نہایت ادب کے ساتھ خدا تعالیٰ کے بنائے ہوئے سامانوں
کو کام میں لانا شروع کرتا ہے کیونکہ ان کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے سمجھتا ہے اور تمام ضروریات
کے موقعوں پر خوب اسباب سے کام لیتا ہے۔ آج کل نادان انسان اعتراض کرتے ہیں کہ مرزا
صاحب تدبیریں کیا کرتے تھے۔ حالانکہ جو انسان عبودیت کے مقام پر ہو یا اس مقام سے اوپر
گزر چکا ہو اس کے لئے بعض دفعہ یہ واجب ہوتا ہے کہ وہ تدبیر سے کام لے۔ اگر وہ ایسا نہ
کرے تو اس کو گناہ ہو۔ عبودیت کے مقام مقام پر پہنچا ہوا انسان سب کام اسب کام کرتا ہے تا ہے اور ہر بات کے
لئے جو اسباب مقرر ہیں ان سے کام لیتا ہے اور بعض دفعہ تو اس پر ایسی حالت آتی ہے کہ
سوائے ان دعاؤں کے جن کا مانگنا اس کے لئے فرض کر دیا گیا ہے وہ اپنی طرف سے اپنے نفس
کے لئے دعا بھی نہیں کرتا۔ کیونکہ وہ سمجھتا ہے کہ دعا کرنا گویا تقدیر خاص کو بلانا ہے اور ایک
غلام کا کیا حق ہے کہ وہ اپنے آقا کو اس طرح بلائے ۔ یہی وہ حالت تھی جو حضرت ابراہیم کو اس
وقت حاصل تھی جب کہ ان کو آگ میں ڈالنے لگے تھے ۔ اس وقت جبرائیل ان کے پاس آئے
اور آکر کہا کہ اگر خدا سے کچھ مدد مانگنا ہے تو مجھے کہو۔ حضرت ابراہیم نے کہا تم کو کہنے کی کیا
ضرورت ہے خدا تعالیٰ خود جانتا ہے۔ انہوں نے کہا پھر خدا سے کہو۔ حضرت ابراہیم نے کہا وہ
خود دیکھ رہا ہے میں اسے کیا کہوں؟
تو اس درجہ پر پہنچ کر انسان کی یہ حالت ہو جاتی ہے کہ عبودیت میں محو ہو کر اللہ تعالیٰ کے
رعب اور شان کو دیکھ کر اس کی طرف آنکھ بھی نہیں اٹھا سکتا کیونکہ اس وقت اس کی آنکھیں
تمام طرف سے پھری ہوئی ہوتی ہیں اور اس کی نظر صرف عبودیت پر ہی ہوتی ہے۔
ہے۔
بندہ اور ترقی کرتا ہے اور اپنی عبودیت کا جب مطالعہ کر چکتا ۔ درجہ پنجم پھر اس کے آگے بندہ اور تر
اور اپنے اوپر تقدیر عام جاری کرتے کرتے وہ اپنے نفس کی کمزوریوں کو خوب
محسوس کر لیتا ہے تو وہ کہہ اٹھتا ہے کہ خدا نے آخر تقدیر خاص کیوں جاری کی؟ اس لئے کہ میں
اس کا عبد ہوں اور مجھ میں کمزوریاں ہیں۔ پس اس سے کام نہ لینا بھی ناشکری ہے اور اس پر وہ
خاص تقدیر سے کام لینا شروع کرتا ہے۔ یعنی دعا سے کام لیتا ہے اور یہ مقام مقام دعا کہلاتا
ہے۔ اس مقام پر پہنچ کر وہ خدا سے دعا مانگتا ہے۔ جب کوئی روک اس کے سامنے آتی ہے تو
کہتا ہے خدا تعالیٰ نے تقدیر خاص اس لئے رکھی ہے کہ میں ایسے موقع پر اس سے کام لوں۔
اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کہ ایک شخص ثمردار درخت کے نیچے بیٹھا ہو اور ایک لمبا بانس