تعارف کتب
انوارالعلوم (جلد 5)
انوار العلوم جلد ۵
بسم الله الرحمن الرحیم
تعارف کتب
تعارف کتب
نحمده ونصلی علی رسولہ الکریم
یہ انوارالعلوم کی پانچویں جلد ہے جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفہ ایسیح الثانی کی درج ذیل اٹھارہ
تقاریر ، مضامین اور ایک نظم پر تمل ہے ۔ یہ کتب جنوری ۱۹۲۰ء تا جنوری ۱۹۲۱ء کے دور کی ہیں۔
①
***
تحریک تعمیر مسجد لندن
سید نا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے لندن میں مسجد کی تعمیر کے لئے احباب جماعت کو مالی قربانی
میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تحریک کرنے کے لئے پیمضمون 4 جنوری انہ کو تحریر فرمایا۔
اس میں حضور انور نے اس امر کی طرف متوجہ کیا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے انگلستان میں کامیابی
کے ساتھ تبلیغ کا کام جاری ہے۔ وہاں کے مبلغین اس امر پر زور دیتے رہتے ہیں کہ تبلیغ کے فریضہ کو
کما حقہ ادا کرنے کے لئے اس ملک میں مسجد کی تعمیر کرنا ضروری ہے ۔ تاکہ لوگوں کی توجہ کو زیادہ مئوثر
رنگ میں اسلام کی طرف منتقل کیا جاسکے۔ حضور نے فرمایا کہ ہمارے مبلغین کی یہ درخواست واقعی قابل
توجہ ہے۔ مگر میرے نزدیک اپنی مسجد بنانے کی سب سے بڑی ضرورت یہ ہے کہ مسجد میں کچھ خاص برکات
ہیں جو بغیر مسجد کے حاصل نہیں ہوئیں ۔"
"
اس سلسلہ میں تحریک کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :-
یاد رکھیں انگلستان وہ مقام ہے جو صدیوں سے تثلیث پرستی کا مرکز بن رہا ہے اس
میں ایک ایسی مسجد کی تعمیر جس پر سے پانچ وقت لا اله الا اللہ کی صدا بلند ہو کوئی معمولی
کام نہیں ہے۔ یہ ایک عظیم الشان کام ہے جس کے نیک اثرات نسلاً بعد نسل پیدا ہوتے
رہیں گے اور تاریخیں اس کی یاد کو تازہ رکھیں گی ۔ وہ مسجد ایک مرکزی نقطہ ہوگی جس
میں سے نورانی شعائیں نکل کر تمام انگلستان کو منور کردیگی ۔
انوار العلوم جلد ۵
تعارف کتب کرنا
پس اے صاحب ثروت احباب ! بلند حوصلگی سے اٹھو اور ہمیشہ کے لئے ایک نیک
یاد گار چھوڑ جاؤ ۔
حضور نے 4 جنوری کو یہ مضمون تحریر فرمایا اور شائع کرنے سے قبل ہے جنوری نشانہ کو اہل قادیان
کو اپنے ایک خطاب کے ذریعہ لندن میں مسجد تعمیر کرنے کی ضرورت اور افادیت بیان کر کے اس کیلئے میر کرنے کی ضرورت اور افادیت
مالی قربانی میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی تحریک فرمائی ۔ اس موقع پر قادیان کے احباب نے مثالی قربانی کا
مظاہرہ کیا ۔ حضور نے مضمون کے بقیہ حصہ میں جو اس کے بعد تحریر فرمایا اس ا جو اس کے بعد تھی۔ یہ فرمانا اس امر کا ریر فرمایا اس امر کا بھی نہایت
محبت بھرے انداز میں ذکرفرمایا اور یہ کل مضمون ۲۲ جنوری نشان کو روزنامه افضل میں شائع ہوا ۔
حضور نے قادیان کے مردوں، عورتوں، بچوں اور غریب طلباء کی مالی قربانی پر انتہائی خوشنودی
کا اظہار فرماتے ہوئے بعض ایمان افروز واقعات بھی بیان فرمائے ۔
مضمون کے آخر میں حضور نے دعا کی کہ :
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کو اس کام کے پورا کرنے کی توفیق دے، آپ کی ہمتوں کو بلند اور
آپ کی نیتوں کو خالص کرے ۔ اور آپ کے کاموں میں برکت دے۔ اور اسلام کی شان
کو آپ لوگوں کے ہاتھ پر ظاہر کرہے “
A
***
قیام توحید کیلئے غیرت
سید نا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے انگلستان میں مسجد کی تعمیر کرنے سے متعلق ، جنوری شانہ کو
قادیان میں بعد نماز عصر یہ تقریر فرمائی جو ۲۶ جنوری نشہ کو الفضل میں شائع ہوئی۔
حضور نے اپنی تقریر کے ابتداء میں انسانی پیدائش میں فطرت کی طرف سے جو بعض باتیں ودیعت کی
گئی ہیں ان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ انسان کی پیدائش میں خدا تعالٰی نے بعض باتیں ایسی
رکھی ہیں کہ گو ان کو رسم و رواج اور عادات کئی کئی طرز پر ڈھال دیتے ہیں مگر ان کی اصلیت نہیں
بدل سکتی ۔“
انہیں فطرتی جذبات میں سے ایک جذبہ غیرت ہے اور اس کے اظہار کے لئے بھی الگ الگ مقام
ہوتے ہیں بعض لوگ اپنی عزت و ناموس کیلئے غیرت رکھتے ہیں ، بعض لوگ اپنے ملک کے لئے غیرت رکھتے
ہیں اور بعض لوگ اپنے مال و تجارت کے لئے غیرت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ مگر ایک مذہبی آدمی کیلئے مذہب
انوار العلوم جلد ۵
تعارف كتب
غیرت کی چیز ہے اور اسی مذہبی غیرت کے جذبہ کے تحت دنیا میں بڑے بڑے انقلاب رونما ہوئے ہیں۔
حضور نے فرمایا :
ہماری جماعت جو احمدی جماعت ہے اس کو مذہب کے لئے غیرت دی گئی
ہے ۔ لوگوں کو تجارت کے لئے غیرت ہے، زراعت کے لئے غیرت ہے ، بہت لوگوں کو
ملک کے لئے غیرت ہے ۔ مگر جو خدا کی جماعتیں ہوتی ہیں انہیں لا اله الا اللہ کے
لئے غیرت ہوتی ہے ۔ ملک جاتے ہیں تو جائیں، حکومتیں ملتی ہیں تو میں ، زراعتیں برباد
ہوتی ہیں تو ہوں ، تجارتیں تباہ ہوتی ہیں تو ہوں ، زمینیں چھنتی ہیں تو چھن جائیں اور
اگر ظالموں کی طرف سے ننگ و ناموس پر حملہ ہو اور وہ جائے تو چلا جائے مگر وہ ہرگز
نہیں دیکھ سکتے کہ لا الہ الا اللہ مٹ جائے۔ اس کی حفاظت کے لئے وہ سب
کچھ کر سکتے ہیں ۔ اگر وطنوں سے بے وطن ہونا پڑے تو کچھ پروا نہیں ، اگر مال چھنتے ہیں
تو کچھ مضائقہ نہیں ، عہدے اور امارت میں لے لی جائیں تو کچھ حرج نہیں وہ ان سب
چیزوں کو چھوڑنے کے لئے تیار ہوتی ہیں۔ اگر نہیں چھوڑ تھیں اور نہ چھوڑنے کیلئے
تیار ہوتی ہیں تو وہ ایک ہی چیز ہے ۔ یعنی لا اله الا الله "
حضور نے فرمایا کہ ہماری غریب جماعت نے اس جذبہ غیرت کے تحت خدا تعالیٰ کے فضل سے نے اس جذبہ غیرت کے محبت خدا تعالیٰ کے
دنیا کے مختلف ممالک میں خدمت اسلام کا عظیم الشان کام کیا ہے جو مسلمانوں کی مالدار جماعتیں نہیں
کر سکیں ۔ انگلستان جو عیسائیت کا گڑھ ہے ۔ ہمارے مبلغ وہاں پہنچے ہیں۔ وہاں ہم نے سپاہی بھیجے سینچے ہم نے کیا
ہیں۔ ان کے لئے سامان کی ضرورت ہے ۔ سامان میں سب سے پہلے قلعہ کا مقابلہ قلعہ ہوتا ہے اور
مذہب کا قلعہ مسجد ہوتی ہے ۔ حضور نے فرمایا کہ مبلغوں نے وہاں مسجد بنانے کا اصرار کیا ہے ۔
اور میرے دل میں بھی خدا تعالیٰ نے بڑے زور سے یہ تحریک کی ہے کہ یہ کام شروع کیا جائے۔
حضور نے اپنے اس موثر خطاب میں قادیان کے مردوں، عورتوں اور بچوں کے اخلاص ،
فدائیت ، اسلامی غیرت اور جذبہ قربانی کی مثالیں پیش کرنے کے بعد دیگر احباب جماعت کو بھی
اس تحریک میں بڑھ چڑھ کر مالی قربانی پیش کرنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ یہ حضرت مسیح موعود
لیہ السلام کی صداقت کا نشان ہے کہ ہماری جماعت جو غرباء کی جماعت ہے صحابہ کی طرح قربانیاں
کر رہی ہے ۔
حضور نے اس خطاب کے آخر میں فرمایا کہ :
انوار العلوم جلد ۵
تعارف کتب
ایک ایک اینٹ جو ان کی طرف سے لندن میں مسجد کی رکھی جائے گی
وہ گویا ترقی اسلام کی بنیاد کی اینٹ ہو گی ۔ اس وقت دنیاوی طور پر خواہ
کیسے ہی وسیع دماغ کا آدمی ہو وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکتا کہ یہ لوگ بھی کچھ کیسے ہی کا ہو وہ بات کو سکتا کہ یہ
کر سکتے ہیں۔ اور یہ پہنچ ہے کہ یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے مگر خدا تعالیٰ ان سے بہت
کچھ کر سکتا ہے ۔
***
صداقت احمدیت
سید نا حضرت خلیفہ السیح الثانی الصلح الموعود نے لاہور کے بعض احمدی تاجروں کی درخواست پر
افادہ عام کے لئے وار جنوری شاہ کو بیرون دہلی دروازہ صداقت احمدیت" کے عنوان پر ایک
یکچرار شاد فرمایا جو ان چھ عظیم الشان لیکچروں میں سے ایک ہے جو حضور نے ۱۳ فروری سے ۱۳ فرودی
سیکھائی
١٩٢٠ء
انہ تک لاہور اور امرتسر کے سفر کے دوران مختلف مقامات پر دیئے تھے۔ حضور کا یہ لکچر
گھنٹے جاری رہا اور غر ری رہا اور غیر از جماعت سامعین اس سے بہت متاثر ہوئے۔ الفضل یکم مارچ - نشاء صفحہ ۸ )
اسے سب سے پہلے مکرم محمد یا مین صاحب تاجر کتب قادیان نے کتابی شکل میں شائع کیا تھا۔
اس تبلیغی نیچر میں حضور نے آنحضرت لی اللہ علی وسلم کی فضیلت پیش فرما کر سچائی کو پرکھنے کا یک
بڑا بھاری معیار پیش فرمایا ہے جس کی بنیاد حضرت مسیح علیہ السلام کے اس قول پر رکھی ہے کہ
درخت اپنے پھیل ہی سے پہچانا جاتا ہے ۔ حضور نے یہ معیار ان الفاظ میں پیش فرمایا ہے :۔
اسلام کے ہر مسئلہ کے متعلق غور کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہئے کہ وہی عقیدہ
درست اور صحیح ہو سکتا ہے جس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت اور سب کمالات
کا جامع ہونا ثابت ہو اور جس عقیدہ سے یہ ثابت ہو کہ آپ کسی سے افضل نہیں رہتے
یا اس کے اختیار کرنے سے آپ کے کسی کمال میں نقص پایا جاتا ہے تو وہ عقیدہ قطعاً اسلام
کے خلاف، تجربہ اور مشاہدہ کے خلاف ہو گا ؟
اس معیار کے مطابق حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیش فرمودہ عقائد وفات مسیح
کے فوائد اور مسلمانوں کے مروجہ عقیدہ حیات مسیح کے نقصانات بیان فرما کر احمدیت کی صداقت کو
انوار العلوم جلد ۵
پرکھنے کا یہ اصول سامنے رکھا کہ ،
تعارف کتب
اس اختلاف کا فیصلہ کرنے کے لئے جو ہم اور دوسرے لوگوں میں پایا جاتا ہے،
یہ دیکھنا چاہئے کہ کس کے عقائد ایسے ہیں جن سے رسول کریم صلی الہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی
ہے ابا ہے اور کس کے ایسے ہیں جن سے عزت ؟ ہمارے افعال اور حالات سے اگر یہ ثابت
ہو جائے کہ ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ثابت ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ
ہے کہ اس سلسلہ کی طرف توجہ نہ کریں۔“
***
☺
صداقت اسلام
صداقت اسلام نامی به کتاب دراصل حضرت مصلح موعود کی ایک تقریر ہے جو حضور نے امرتسر
کے بندے ماترم ہال میں ۲۲ فروری ۹۳ منہ کو فرمائی تھی ۔ یہ وہی ہاں۔ وہی اہاں ہے جہاں حضرت مسیح موعود
علیہ السلام نے شملہ میں ایک لیکچر دیا تھا اور حضور پر اس لیکچر کے دوران پتھر برسائے گئے
تھے۔ حضرت مصلح موعود کی اس تقریر کا عنوان صداقت اسلام اور ذرائع ترقی اسلام تھا۔
حضور نے اس مختصر مضمون میں مذہب کی غرض کو پیش فرما کر اسلام کی صداقت پیش فرمائی میں و پیش کر فرما
ہے اور بتایا ہے کہ مذہب کی غرض ایسا راستہ بتانا ہے جس پر چل کر انسان خدا تعالیٰ تک پہنچ و بتایا کہ کی ایسا بتاتا ہے پر کرانسان خدا پنج
جائے جو مذہب اس غرض کو پورا کرتا ہے وہ سچا ہے اور جو پورا نہیں کرتا وہ سچا مذہب نہیں
اس اصول کے مطابق حضور نے اسلام کی صداقت کے مندرجہ ذیل دو مضبوط دلائل پیش فرمائے ہیں۔
کے مطابق
۔ اسلام میں خدا سے کلام کرنے کا دروازہ کھلا ہے ۔
اس ضمن میں حضور نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئیوں کے پورا ہونے اور قبولیت
دعا کے بعض واقعات بیان فرما کر مسلمانوں اور غیر مسلموں کو اسلام کی صداقت پر محبت سے غور کرنے
کی تلقین فرمائی ۔ فرمائی ہے۔ اور یہ بتایا ہے کہ مسلمانوں کی ترقی کا ایک ہی راستہ ہے کہ وہ تعصب اور
ضد چھوڑ دیں اور خدا تعالیٰ نے اس دور میں اپنی مدد کا جو ہاتھ حضرت مرزا غلام احمد صاحب
قادیانی مسیح موعود کو بھیج کر بڑھایا ہے اُسے تھام لیں۔
انوار العلوم جلد ۵
۵
جماعت احمدیہ کی ذمہ داریاں
تعارف کتب
۲۴، فروری ۱۹۳ ہ کو حضرت مصلح موعود نے لاہور سے روانہ ہوتے وقت جماعت احمدیہ لاہور
کے مردوں، عورتوں اور طالب علموں سے مخاطب ہو کر ایک تقریر فرمائی ۔
حضرت مصلح موعود نے اس تقریر میں لاہور کی جماعت کے حالات سے واقفیت کی بناء پر بعض
نہایت اہم نصائح اور چند متفرق امور کی طرف احباب جماعت لاہور کی توجہ مبذول کروائی ہے۔
حضور نے اپنی اس تقریر میں تین امور اپنی رائے کا قربان کرنا ، آپس کے معاملات میں طبائع کا
لحاظ رکھنا اور جماعتی عہدیداروں یا افسروں کی اطاعت کا خصوصیت سے ذکر فرماتے ہوئے
انہیں اجتماع یا اتحاد کے قیام کے لئے بنیادی اور ضروری قرار دیا ہے۔ اور احباب جماعت کو نہایت
پر درد انداز میں یہ نصیحت فرمائی ہے کہ اس زمانہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھو اور یہ مت سمجھو کہ تم پر
کوئی بوجھ پڑا ہوا ہے۔ بلکہ یہ جھو کہ تمہیں دین کی خدمت کا موقعہ ملا ہوا ہے۔ پس تم لوگ اس زمانہ
کی قدر کر کے دین کی خدمت کرنے کی کوشش کرو تاکہ خدا تعالیٰ کی اس بارش سے تمہارے گھر بھر جائیں
جو دنیا کو سیراب کرنے کے لئے اس نے نازل کی ہے "
اپنی اس تقریر کے آخر میں حضور نے طلباء کو بالخصوص یہ نصیحت فرمائی ہے کہ وہ اپنی پڑھائی
کے ساتھ ساتھ خدا تعالیٰ کی محبت اپنے دلوں میں پیدا کریں۔
***
4
تقریر سیالکوٹ
۱۳
حضرت مصلح موعود ہے ا پریل ۹۲انہ کو قادیان سے سیالکوٹ تشریف لے گئے اور ۳ را پریل
یک وہاں قیام فرما ر ہے۔ دوران قیام حضور نے مارا پریل کو احمدیہ ہال کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے
حاضرین سے جو خطاب فرمایا اس جلد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے نشان " کے عنوان
سے شامل کیا گیا ہے۔
حضرت مصلح موعود نے اپنے اس خطاب میں قرآن کریم کی سورۃ ہود آیت نمبر ۱۸ کی روشنی
میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کے تین نشان بیان فرمائے ہیں کہ نمبر ا۔ یہ رسول اپنے
انوار العلوم جلد ۵
تعارف کتب
۔
ساتھ نشانات رکھتا ہے۔ نمبر ۲ - گزشتہ کتابوں میں اس نبی کے آنے کی خبریں موجود ہیں
نمبر ۳ ۔ اور جب دنیا خدا کو چھوڑ کر گمراہی میں مبتلا ہو گی اس وقت ایک ایسا انسان آئے گا
جو خود نشان دکھلا کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت ثابت کر دے گا۔ محمد للہصلی الہ علیہ کی کر دے
حضور نے بتایا ہے کہ یہی وہ زمانہ ہے کہ جس میں اللہ تعالیٰ نے اسلام کی حالت دیکھ کر
محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کو ثابت کرنے کے لئے اُس شاہد (حضرت مسیح موعود
علیہ السلام کو کھڑا کر دیا ہے جس کا قرآن کریم میں وعدہ دیا گیا تھا ۔ اس ضمن میں حضور نے حضرت
مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کے تین دلائل سے یہ ثابت فرمایا ہے کہ حضرت مرزا صاحب عود علی اسلام کی کے دلائل سے یہ فرمایا ہے کہ حضرت مرزا صاحہ
مسیح موعود نہ جھوٹے تھے ، نہ غلطی خوردہ تھے اور نہ ہی آپ کو جنون تھا۔ بلکہ آنحضور صلی اللہ
علیہ وسلم کے سچے عاشق اور پیچھے نبی تھے اور جو کامیابی آپ کو نصیب ہوئی یا ہو رہی ہے وہ
کسی جھوٹے اور مفتری کو نہیں ہو سکتی ۔
2
خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کا اظہار
حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود کے قیام سیالکوٹ کے دوران اا ا پریل ۹ہ
کو ایک دعوت کے موقعہ پر ایک غیر از جماعت نے حضرت خلیفہ المسیح سے یہ سوال دریافت کیا
کہ حضرت مرزا صاحب کے آنے سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کیا ن مرزا کے آنے رسول صل اللہ کی کیا خام وسلم کی کیا فضیلت ظاہر ہوئی ۔
اس سوال کے جواب میں حضور نے ایک مختصر تقریر ارشاد فرمائی ۔ حضور کی یہ تقریر محترم خواجہ
غلام نبی صاحب صاحب ایڈیٹر الفضل نے مرتب کی۔ جسے خاتم النبیین کی شان کا اظہار کے عنوان سے
محرم محمد یا بین صاحب تاجر کتب قادیان نے دسمبر انہ میں شائع کیا ۔
حضرت مصلح موعود نے اپنی اس تقریر میں بتایا ہے کہ حضرت مرزا صاحب مسیح موعو علیہ السلام)
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی فضیلت دنیا پر ظاہر کرنے کے لئے آئے تھے اور آپ کے دعاوی سے
اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت اس طرح ظاہر ہوتی ہے کہ اول : تمام مذاہب نے
آخری زمانہ میں ایک موعود کے آنے کی خبر دی تھی اور چونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت
سے ثابت ہو چکا ہے کہ اب اسلام ہی سچا مذہب ہے ۔ اس لئے اس کے قائم رکھنے کے
انوار العلوم جلد ۵
A
تعارف کتب
لئے خدا تعالیٰ نے اس موعود کو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادموں میں سے بھیجا ہے۔ جس
نے اسلام کی صداقت اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی افضیلت ظاہر فرمائی ہے ۔ دوم
یہ کہ حضرت مسیح موعود نے وفات مسیح کا جو عقیدہ پیش فرمایا ہے اس سے بھی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کی فضیلت ظاہر ہوتی ہے۔ اور سوم یہ کہ حضرت مسیح موعود کا دعویٰ خدا کے نبی ہونے کا تھا
اور نبوت کا یہ انعام بھی آپ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل ہی حاصل ہوا ہے پس نبی کریم
صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضانِ نبوت کا جاری رہنا ہی فضیلت ہے نہ کہ اس کا بند ہو جانا۔
◇◇◇
دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہوگا
سیدنا حضرت مصلح موعود کا یہ ایک پبلک لیکچر ہے جو حضور نے تاریخ ار اپریل ۱۹۲۰ و پانچ بجے
شام بقام سیالکوٹ ارشاد فرمایا تھا۔ بنیادی طور پر حضور نے اس لیکچر میں اس سوال کو کہ " دنیا کا
آئندہ مذہب کیا ہوگا ؟ کے جواب میں بڑی تحدی سے یہ بات پیش فرمائی ہے کہ اسلام ہی دنیا کا کیا
آئندہ مذہب ہوگا ۔
حضور نے اپنے اس مختصر لیکچر میں اسلام اور عیسائیت کی تعلیم کا موازنہ پیش فرماتے ہوئے
یہ ثابت فرمایا ہے کہ اسلام ہی عیسائیت کا مقابلہ کر سکتا اور اس پر غالب آسکتا ہے اس کئے لازماً
مانناپڑے گا کہ دنیا کا آئندہ مذہب اسلام ہی ہو گا۔ کیونکہ اسلام کی تعلیم ہر زمانے کے لئے کافی
ہے اور یہ مذہب ہر ایک کی پیاس بجھا سکتا ہے اور ہر زمانے میں پیش آنے والی ضروریات کا علاج
کر سکتا ہے ۔
انوار العلوم جلد ۵
१
فرائض مستورات
۱۹۲۰
تعارف کتب
حضرت مصلح موعود کا مستورات سے یہ ایک خطاب ہے جو حضور نے شائد میں سیالکوٹ
قیام کے دوران ۱۲ اپریل کو پنجابی زبان میں فرمایا تھا ۔ ایڈیٹر صاحب الفضل محترم خواجہ غلام نبی صاح
حب
نے اس خطاب کا اردو ترجمہ 14 اپریل کے الفضل میں شائع کیا تھا۔
حضور نے اس خطاب میں مستورات کو نہایت آسان اور سادہ پیرا یہ میں اسلامی احکام پر عمل
نور نے میں کو
آسان اور سادہ پیدا،
کرنے ، عبادات و اخلاق حسنہ کے اپنانے اور بعض ناپسندیدہ امور مثلاً بد رسوم و غیرہ کو ترک کرنے
کی تلقین فرمائی ہے ۔
۱۰
☆☆☆
ایک غلط بیانی کی تردید
"
یہ حضرت مصلح موعود کے قلم سے نکلی ہوئی ایک تحریر ہے جس کا پس منظر یہ ہے کہ نہ میں
ہندوستان کے ایک اخبارہ آفتاب" میں مرزا بشیر الدین محمود احمد سے قطع تعلق کے عنوان سے سے ایک
فرضی اور خود ساختہ خط شائع ہوا ۔ اس خط کے لکھنے والے کا نام مستری عمر بخش (انجن ڈرائیور کو ہاٹ)
ظاہر کیا گیا تھا۔
۱۹۲۰ء
حضور نے اس شخص کے متعلق مکمل تحقیق کے بعد اخبار الفضل قادیان کی ۱۳ مئی شئ
کی اشاعت میں اس خط کا جواب تحریر فرمایا اور اس میں لگائے جانے والے جھوٹے اور
بے بنیاد الزامات کی پر زور تردید فرما کر اس خط کی اشاعت پر تعجب کا اظہار فرمایا ہے۔
***
انوار العلوم جلد ۵
اند
11
۱۰
معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ
تعارف کتب
جنگ عظیم اول کے بعد فاتح اتحادی ممالک نے دولت عثمانیہ (ترکی) سے صلح کی جو
شرائط طے کیں وہ انتہائی ذلت آمیز تھیں ۔ ان کی رُو سے سلطنت ترکی کے حصے بخرے کر دیئے
گئے ۔ اس کی بحری و تبری اور ہوائی افواج نہایت محدود کر دی گئیں ۔ اور اس پر بعض اور کڑی
پابندیاں بھی لگا دی گئیں۔ ان حالات میں ترکی کی سلطنت کے ساتھ صلح کی شرائط کے مسئلہ پر غور بھی لگا دی میں ترکی کے ساتھ صلح کی کے مسلہ پر غور
کرنے اور مسلمانوں کے لئے آئندہ طریق عمل سوچنے اور تجویز کرنے کے لئے کیم و دو جون ۱۹۲۰
کو الہ آباد میں خلافت کمیٹی کے تحت ایک کا نفرنس کا انعقاد کیا جانا مقرر ہوا ۔ جمعیتہ العلماء
ہند کے مشہور لیڈر جناب مولانا عبد الباری فرنگی محلی نے ۳۰ رمٹی نامہ کو حضرت مصلح موعود
کی خدمت میں ایک خط کے ذریعہ اس کا نفرنس میں اپنے خیالات کے اظہار کے لئے دعوت دی
چنانچہ حضور نے " معاہدہ ترکیہ اور سلمانوں کا آئندہ رویہ " کے عنوان سے ایک دن میں بیمضمون تحریر
فرمایا اور اسے راتوں رات چھپوا کر حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب - حضرت سید ولی الله
شاہ صاحب اور حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب کے ذریعہ بھجوا دیا ۔
"
تاریخ احمدیت جلد نمبر ۵ صفحه ۲۶۳ - ۲۶۴)
حضور نے اپنے اس مضمون میں معاہدہ ترکیہ کی شرائط کے نقائص کی نشاندہی فرماکر اس کے کر
بداثرات سے بچنے کے لئے مسلمانوں کے سامنے بعض تجاویز پیش فرمائی ہیں ۔
حضور نے نہایت مدل انداز میں اپنے موقف کو پیش کرتے ہوئے یہ واضح فرمایا کہ جو تجاویز
ہجرت، جهاد عام اور گورنمنٹ سے قطع تعلق کرنے کی پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ نا قابل عمل اور مسلمانوں
کو نقصان پہنچانے والی ہیں ۔ حضور نے اپنی طرف سے یہ تجویز فرمایا کہ مسلمان متفق اللسان ہو کر اتحادی
حکومتوں پر یہ بات واضح کر دیں کہ چونکہ انہوں نے ترکوں سے صلح کی شرائط اپنے تجویز کردہ قواعد
کے خلاف رکھی ہیں اور اس معاہدہ میں مسیحی تعصب دکھائی دیتا ہے۔ نیز ان شرائط میں سرمایہ داروں
CAPITALISTS کے مفادات کو مد نظر رکھا گیا ہے لہٰذا مسلمان اس فیصلہ کو نا پسند کرتے اور اسے
تبدیل کرنے کی اپیل کرتے ہیں ۔
اس مضمون میں حضور نے مذکورہ تجویز کے علاوہ اسلام اور مسلمانوں کی ترقی و بہبود کیلئے بلا تاخیر
ایک عالمگیر لبخند اسلامیہ یعنی موتمر عالم اسلامی ، قائم کرنے کی طرف بھی توجہ دلائی ۔
الوار العلوم جلد ۵
11
تعارف کتب
لوح الهدی
انہ کے موسم گرما میں حضور دھرم سالہ تشریف لے گئے وہاں قیام کے دوران آپ نے
احمدی نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے ایک نظم بعنوان " لوح الہدی " ارشاد فرمانی ۳۲ اشعار
پرمشتمل منظم نہایت موثر اور بیش قیمت نصائح اور زریں ہدایات سے پر ہے ۔ اس نظم کا پہلا شعریہ ہے۔
++
نونهالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے
پر ہے یہ شرط کہ ضائع میرا پیغام نہ ہو
اس نظم کی یہ خصوصیت ہے کہ حضور نے اس نظم کا پس منظر بھی اپنے قلم سے ہی تحریر فرمایا
ہے اور کم و بیش ہر شعر کی وضاحت و تشریح نثر میں خود بیان فرمائی ہے۔
حضور فرماتے ہیں :۔
ہر قوم کی زندگی اس کے نوجوانوں سے وابستہ ہے کس قدر ہی محنت سے کوئی کام چلایا جائے اگر آگے
اس کے جاری رکھنے والے لوگ نہ ہوں تو سب محنت غارت جاتی ہے اور اس کام کا انجام ناکامی ہوتا ہے ۔۔۔
ہم پر واجب ہے کہ آپ لوگوں کو ان فرائض پر آگاہ کر دیں جو آپ پر عائد ہونے والے ہیں اور ان راہوں سے پر ہے کہ لوگوں کوان پر کردیں جوآپ عائد
واقف کر دیں جن پر چل کر آپ منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہیں اور آپ پر فرض ہے کہ آپ گوش ہوش سے
ہماری باتوں کو نہیں۔ تا خدا تعالیٰ کی طرف سے جو امانت ہم لوگوں کے سپرد ہوئی ہے اس کے کما حقہ ادا
کرنے کی توفیق ہمیں بھی اور آپ لوگوں کو بھی ملے ۔
(١٣)
***
ترک موالات اور احکام اسلام
ائر میں ترکی کی دولت عثمانیہ کے خاتمہ کے بعد ہندوستان کے مسلمانوں نے ترک
موالات کا نعرہ بلند کیا ۔ حضرت مصلح موعود نے اپنے مضمون " معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ
رویہ" میں مسلمانوں کو اس تحریک ترک موالات کے نقصانات سے بر وقت آگاہ فرما دیا تھا۔ مگر
افسوس کہ اس وقت کے مسلمانوں نے اس پر خلوص آواز پر توجہ نہ دی اور کانگریسی لیڈر مسٹر گاندھی
کی قیادت میں یکم اگست نشانہ سے برطانوی حکومت کے خلاف عدم تعاون کا منظم پر وگرام شروع
کر کے ملک میں ایسی آگ لگا دی کہ جس سے ملک کا کوئی صوبہ اور کوئی ضلع محفوظ نہ رہا مسلمان اپنا
انوار العلوم جلد ۵
۱۲
گھر بار اور وطن چھوڑ کر افغانستان کی طرف ہجرت کرنے لگے ۔
تعارف کتب
ان حالات میں حضرت مصلح موعود نے ترک موالات اور احکام اسلام" نامی یہ کتاب تصنیف
فرمائی اور ان خیالات کو جو حضور معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ" میں پیش فرما چکے تھے
قرآن و احادیث نبویہ کی روشنی میں بڑی شرح وبسط کے ساتھ ایک بار پھر اس کتاب میں پیش
فرمایا۔ حضور کی یہ تصنیف دسمبر اللہ ہی میں شائع ہوئی تھی ۔ (تاریخ احمدیت جلدہ صفحہ ۲۶۷ تا ۲۷۰)
حضور نے اپنی اس تصنیف کی وجہ تالیف" التماس ضروری“ کے عنوان سے کتاب کے آخر میں
ان الفاظ میں پیش فرمائی ہے ۔
میں نے یہ رسالہ محض ہمدردی اباب کو مدنظر رکھ کر کھاہے اور امید کرتا ہوں کہ اس کے ذریعہ
ہر ایک وہ شخص جو قرآن کریم اور ارشادات نبوی کا شیدائی ہے ترک موالات کے مسئلہ کے متعلق صحیح رائے
قائم کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔
حضور نے اپنی اس لاجواب تصنیف میں ترک موالات کے معانی اور ترک موالات کے بارے
میں مسلمان علماء کی طرف سے دیئے گئے فتووں میں پیش کردہ آیات کے حقیقی مفہوم کو تفصیل
کے ساتھ پیش فرمایا ہے اور ترک موالات کی تائید میں دیئے جانے والے دلائل کا پُر زور انداز میں
رد فرمایا ہے ۔
حضور نے قرآن کریم کی رو سے ترک موالات کے چار نقصانات اور ترک موالات کے متعلق قرآن کریم
کے دو بنیادی احکام بیان کرتے ہوئے اپنا یہ نقطۂ نظر پیش فرمایا ہے کہ ترک موالات کی کوئی صورت
بھی اس زمانہ میں جائز نہیں اور اس وقت بالخصوص حکومت کے خلاف اس کا وجوب تو الگ رہا
اُس کے جواز کا فتویٰ دینا بھی ظلم اور تعدی ہے ۔