تعارف کتب

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۱۳
تعارف کتب
اسلام اور حریت و مساوات
ضرت مصلح موجود کی یہ تصنیف دراصل ایک صاحب کے اٹھارہ سوالوں کے جوابات
اور ایک تفصیلی مضمون پر شتمل ہے ۔
کوہ مری سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب نے حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی خدمت میں اٹھارہ
سوال لکھ کر بھیجے تھے جس کے جوابات حضور نے حضرت مولوی محمد اسمعیل صاحب مولوی فاضل کو
تحریر کروا دیئے تھے جو ان دنوں حضور کے صیغہ ڈاک کے انچارج تھے یہ جوابات ۱۱ نومبر ۹ہ
کے الفضل میں شائع ہوئے ۔
ان جوایا ان جوابات کی اشاعت پر امرتسر کے ایک اخبار روز نامہ وکیل میں خواجہ عباد اللہ صاحب اختر اخبار روز نامہ میں الله
نے ایک سلسلہ مضامین شروع کیا اور حضور کی طرف سے افضل میں شائع ہونے والے مذکورہ ایک علمی مضامین اور کی طرف سے ماضی میں ہونے والے مذکورہ جوابات پر بعض اعتراضات کئے ۔ اس سلسلہ مضامین کی اشاعت کے بعد حضور نے ان لوگوں کی ۔
رہنمائی کے لئے جو حق طلبی کا جذبہ رکھتے ہیں ایک اور تفصیلی مضمون تحریر فرمایا اور اس کا
عنوان" اسلام اور حریت و مساوات تجویز فرما یا یہ مضمون ۲۰ دسمبر ۱۹ائد کے الفضل میں
شائع ہوا۔
حضور نے اپنے اس مضمون میں قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں حریت و مساوات کے
حقیقی معانی اور مفہوم کو پیش فرمایا ہے اور بتایا ہے کہ حریت و مساوات کا اصل ہر جگہ چسپاں
نہیں ہو سکتا ۔ بعض جگہ حریت و مساوات بُری ہوتی ہے ، بعض جگہ جائز اور بعض جگہ ضروری
ہوتی ہے ۔
مساوات کے موضوع کے علاوہ حضور نے اپنے اس مضمون میں خواجہ عباد اللہ صاحب اختر
کی ان باتوں کا جواب بھی تحریر فرمایا ہے جو انہوں نے حضور کی طرف غلط منسوب کی تھیں ۔

انوار العلوم جلد ۵
۱
۱۵
اسلام پر ایک آریہ پروفیسر کے اعتراضات کا جواب
۱۹۲۰ ء کے اواخر میں آریہ سماجیوں کی طرف سے لاہور میں قومی امور سے متعلق جلسے منعقد
کئے گئے ۔ اپنی جلسوں میں گرو کل پارٹی سے تعلق رکھنے والے پر وفیسر رام دیو صاحب نے بھی ایک
لیکچر دیا جس کا موضوع یہ تھا کہ بدھ مت مسیحیت اور اسلام زمانہ کے حالات کے مطابق نہیں ہیں
اور سائنس کا مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ جبکہ ہندومت جو خود سائنس کا سر چشمہ ہے اسے علوم کی ترقی
سے کوئی خطرہ نہیں ہے لہٰذا یہی آئندہ دنیا کا مذہب ہوگا ۔
پروفیسر صاحب کے اس لیچر کا خلاصہ لاہور کے اخبار بندے ماترم نے ۱۳۰ نومبر نہ کی
اشاعت میں شائع کیا ریہ اخبار لالہ لاجیت رائے نکالا کرتے تھے جو کہ خود ایک آریہ سماجی تھے ) ۔
حضرت مصلح موعود نے پروفیسر صاحب مذکور کے خیالات کا رد فرمانے کی غرض سے ایک مضمون
تحریر فرمایا جو ۱۳ دسمبر اللہ کے الفضل (قادیان) میں شائع ہوا جس میں حضور نے پروفیسر
رام دیو صاحب کے خیالات کی پر زور تردید فرمائی اور اسلام کی حقانیت پیش فرمائی ۔
حضور کے اس مضمون کی اشاعت کے بعد پروفیسر رام دیو صاحب نے ۱۶ جنوری شانه
کو پرکاش نامی ایک اخبار میں اس کا جواب شائع کروایا۔ حضور نے اس کا بھی جواب الجواب تحریر
فرمایا جو الفضل کی ہے۔ فروری 191 نہ کی اشاعت میں شائع ہوا اور چونکہ رام دیو صاحب نے اپنے
دوسرے مضمون میں قرآن کریم کے الہامی ہونے کے متعلق کچھ اعتراضات پیش کرنے کی اجازت چاہی
تھی اور اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ ضور ان اعتراضات کا جواب ارشاد فرمائیں تب حضور
نے اس دوسرے مضمون میں اعتراضات کے سلسلہ کو ناواجب طوالت سے بچانے کے لئے نو(9)
شرائط پر مشتمل تحریری پر تمل تحریری مباحثہ کا طریق پیش فرمایا جسے پروفیسر صاحب نے منظور کر لیا ۔ اس پر حضور
نے ایک تیسرا مضمون تحریر فرمایا جو مورخہ ۷ اپریل ۱۹۲ شہ کو الفضل قادیان قادیان میں شائع ہوا
اس تیسرے مضمون میں حضور نے اپنی پیش کردہ شرائط کی مزید تفصیلات پیش کرتے ہوئے یہ بھی
تحریر فرمایا کہ :-
اگر پروفیسر صاحب کو میری - تحریر سے اتفاق ہو تو وہ ان تین اعتراضات
۔۔۔۔
کو شائع کرا دیں جس کی بناء پر قرآن کریم کے الہامی ہونے میں ان کو کلام ہے

انوار العلوم جلد ۵
۱۵
تعارف کتب
اور ان کے اعتراضات کو وضاحت سے بیان کر دیں جن کا تصفیہ سب سے پہلے
کرنا وہ پسند کرتے ہوں۔ ان کے مضمون کے شائع ہونے پر میں ان کا مضمون اور
اپنا جواب بھی الفضل میں شائع کروا دوں گا ۔
14
☆☆☆
اصلاح نفس - ( متفرق امور )
یہ وہ تقریر ہے جو حضرت خلیفۃ المسیح الثانی نے ۲۷ دسمبر ۱۹ئہ کو جلسہ سالانہ قادیان کے
موقع پر فرمائی تھی اور جسے ناظر تالیف و اشاعت قادیان نے کتابی شکل میں شائع کیا تھا ۔
حضور نے اپنی اس تقریر میں جماعت کے اخلاص اور اس کی عمومی حالت کا ذکر فرمایا اور
اصلاح نفس کے پیش نظر ترک شہر کے حوالے سے بدلنی ، جھوٹ ، سخت کلامی و درشتی ، نشہ اور
حقہ نوشی وغیرہ امور سے احباب جماعت کو مجتنب رہنے کی تلقین فرمائی اور اعمال خیر کے حوالے
سے نماز با جماعت پڑھنے، نماز کا ترجمہ سیکھنے ، روزہ رکھنے ، علم حاصل کرنے ، خدا کی محبت دل میں
پیدا کرنے اور زکوٰۃ و صدقات دینے کی طرف نہایت دلنشیں اور مؤثر انداز میں توجہ دلائی۔
(14)
ملائكة الله
۱۹۲۰
حضرت مصلح موعود کی معارف و حقائق سماوی سے پر یہ تقریر جو حضور نے ۲۹/۲۸ دسمبر شد
کو جلسہ سالانہ قادیان کے موقعہ پر بیت نور میں ارشاد فرمائی ۔ اس کا موضوع ملائکۃ اللہ ہے ۔
ملا ئکتہ اللہ کا یہ مضمون اسلام کے بنیادی اصول اور ایمانیات میں داخل ہے۔ باوجود اس کے کہ یہ
مضمون نهایت باریک و دقیق ہے حضور نے اسے نہایت آسان اور بصیرت افروز انداز میں پیش
فرمایا ہے ۔
حضور نے قرآن کریم کی رو سے ملائکہ کی حقیقت وضرورت ، ان کی اقسام ، ان کے فرائض و
خدمات کے علاوہ فرشتوں کے وجود پر دلائل اور اُن سے متعلق شبہات و اعتراضات کے
مفصل و مدلل جوابات دیتے ہیں مضمون کے آخر پر حضور نے فرشتوں سے تعلق پیدا کرنے اور ان
سے فیض حاصل کرنے کے دس ذرائع بیان فرمائے ہیں۔

انوار العلوم جلد ۵
(۱۸)
14
ہدایات زریں
تعارف کتب
۲۶ جنوری ئہ کو سید نا حضرت مصلح موعود نے مدرسہ احمدیہ کے بورڈنگ ہاؤس میں نه
مبلغین سلسله، مبلغین کلاس کے طلباء ، مدرسہ احمدیہ کی ساتویں جماعت کے طلباء اور افسران
صیغہ جات صدر انجمن احمدیہ کے سامنے ایک تقریر فرمائی جس میں مبلغین کو نہایت قیمتی ہدایات سے
نوازا - محترم خواجہ غلام نبی صاحب ایڈیٹر الفضل نے اس نہایت مفید اور اہم تقریر کو قلمبند کیا اور
ایڈیٹر فاروق حضرت میر قاسم علی صاحب نے نہ میں ہدایات زریں" کے عنوان سے شائع کیا۔
حضور نے اپنی اس تقریر میں مبلغ کے معانی، اس کے کام اور اس کی اہمیت کے علاوہ مبلغ کے
بعض ضروری اوصاف مثلاً مبلغ بے غرض ہو ، دلیر ہو ، لوگوں کا ہمدرد ہو ۔ دنیاوی علوم بھی جانتا ہو ،
فضول خرچ نہ ہو، عبادات کا پابند ہو ، دعا گو ہو ، انتظامی قابلیت رکھتا ہو ، دشمن کو حقیر نہ سمجھتا ہو،
کسی پارٹی میں اپنے آپ کو داخل نہ سمجھے ، اپنا علم بڑھاتا رہے۔ لوگوں سے ملنا جلنا جانتا ہو ،
اس میں ایثار کا مادہ ہو، عقلی دلائل سے آگاہ ہو چیست و ہوشیار ہو ، غلیظ نہ ہو ، خود ستائی اس میں
نہ ہو ، احباب کے اخلاق پر نظر رکھنے والا اور بے ہودہ بحثوں سے بچنے والا ہو وغیرہ پیش فرمائے۔
***

آج 10 میں سے 10 باقی