قیام توحید کیلئے غیرت
انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2
انوار العلوم جلد لله
۲۳
قیام توحید کیلئے غیرت
جمع شده روپیہ سے صرف بنیادوں سے اُوپر تک شاید عمارت بلند ہو سکے۔ اب خیال ہوا کہ کیا گیا
جائے ۔ حضرت صاحب فرماتے تھے اسی روپیہ میں کام کرو۔ میر صاحب بلند آواز کے آدمی تھے
اور حضرت صاحب کے بچپن کے دوست تھے۔ بعض اوقات حضرت صاحب سے لڑ بھی پڑتے تھے سے لڑ
انہوں نے کہا کہ حضرت! آپ مجھ سے وہ کام کرانا چاہتے ہیں جو ممکن نہیں، اس روپیہ میں کچھ نہیں ہوسکتا
حضرت صاحب نے فرمایا اچھا میر صاحب آپ بتلائیں کہ آپ کے اندازہ میں کتنار و پیہ درکار ہوگا
انہوں نے کہا کہ پچیس ہزار اس پر حضرت صاحب نے فرمایا میر صاحب آپ کے اتنے بڑے اندازہ
کے تو یہ معنے ہوئے کہ کام کو روک دیا جائے۔ اس وقت بہت سے لوگ ہونگے جو خیال کرتے ہونگے
کہ اگر ہم ہوتے تو پچیس ہزار کیا بات تھی ، فوراً مہیا کر دیا جاتا ۔ مگر جب تو یہ حالت تھی کہ پچیس ہزار کا
نام سن کر کہ دیا جاتا تھا کہ کام کو روک دینا چاہئے ۔ یا اب تمہیں ہزار کہا جاتا ہے اور ایک مہینہ کے
اندر جمع کرانے کا خیال ہے اور جس طرح قادیان میں چندہ ہوا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مہینہ
کے اندر اندر یہ روپیہ جمع ہو جائیگا اور اُمید ہے کہ اس رقم کو گورداسپور، امرتسر، لاہور کے تینوں
ضلاع ہی پورا کر دینگے اور باقی اضلاع کے لوگ ہی کہیں گے کہ ایک تحریک ہوئی تھی جو لاہے تھی جو لاہور میں پہنچ
کر ختم ہو گئی ۔
حضرت مرزا صاحب کی صداقت کا نشان یہ اصل میں لوگوں کے لئے ایک نشان ہے۔ لوگ
کہتے ہیں کہ مرزا صاحب نے کیا نشان دکھا یا ۔ کیا یہ نشان
نہیں کہ ایک غرباء کی جماعت دین کے لئے اس طرح قربانیاں کرتی ہے۔ عیسائی مؤرخ کہتے ہیں کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں سامان فتح مہیا تھے۔ روم کی سلطنت مٹ رہی تھی۔ ایران کمزور کرم صلی علیہ سلمکے میں سامان فتح تھے۔ روم کی مٹ رہی
تھا۔ مسلمان جوش سے اُٹھے انہیں فتح حاصل ہو گئی۔ اسی طرح لوگ اب تو ہم پر ہنستے ہیں۔ مگر جب دو تین ہو
سیال کے بعد احمدیت پھیل جائیگی تو لوگ کہ دینگے کہ پہلے مذاہب بے جان ہو گئے تھے ۔ احمدیت میں جان
تھی۔ احمدی جوش سے اُٹھے اور انہوں نے غلبہ پالیا - آج مہنسی کے طور پر پوچھا جاتا ہے کیوں جی اکستنی
حکومتیں احمدی مسلمان ہو گئیں ، لیکن جب حکومتوں کو خدا تعالی مسلمان کر دیگا تو کہیں گے کہ تم لوگ جوش سے
اُٹھے اور دنیا کو شکار کو لیا ۔
جیسی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت ابتدائی حالت تھی ویسی ہی بعینہ ہماری آج سے میں سال
قبل تھی اور اب بھی قریباً ویسی ہی ہے ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اس زمانہ کی نسبت فرانس کا
ایک مورخ لکھتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک بات عجیب تھی۔ لوگ کہتے ہیں وہ جھوٹا تھا مگر
انوار العلوم جلد ۵
۲۴
قیام توحید کیلئے غیرت
میں کہتا ہوں کہ وہ کیسے جھوٹا ہو سکتا ہے۔ اس کو جھوٹا نہیں کہا جاسکتا ۔ ہاں ہم یہ کہ سکتےہیں کہ اس کو غلطی لگی
تھی ۔ وہ لکھتا ہے کہ میں اس نظارہ کو دل میں لاکر حیران ہو جاتا ہوں کہ آج سے تیرہ سو سال پہلے ایک چھوٹی
سی مسجد میں جس پر کھجور کی ٹہنیوں کی چھت پڑی تھی جو بارش کے وقت ٹیکنے لگ جاتی تھی اور نمازیوں کو کے پینے اور
کیچڑ میں نماز ادا کرنی پڑتی تھی اس میں بیٹھ کر کچھ لوگ جن کو تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا بھی میسر نہیں تھا لوگ جن کو تن ڈھانکنے کے لئے کپڑا جی میسر ہیں ؟
یہ باتیں کرتے تھے کہ ہم دنیا پر غالب آجا دینگے اور جو دین ہم پھیلانا چاہتے ہیں اس کو پھیلا دینگے اور
پھر باوجود اس بے بضاعتی کے وہ اپنی بات کو پورا کر کے دکھا دیتے ہیں ۔ یہ ایک معمولی بات نہیں بلکہ
غیر معمولی ہے ۔ اس بات کو سوچنا چاہئے ۔
یہی حال ہمارا ہے۔ ایک طرف غور کرو یورپ میں پیس (PEACE) کا نفرنس بیٹھی ہے اس
میں مسٹر لائڈ جارج وزیر اعظم انگلستان اور دوسری بڑی سلطنتوں کے وزراء اور نمائند سے تجویز کرتے
ہیں کہ دنیا میں امن کس طرح قائم ہو سکتا ہے ایک ہماری یہ جماعت ہے جو شرک کے مقامات میں اسلام
کا جھنڈا گاڑنے اور دیگر مذاہب کے پیروؤں کے دلوں کو دلائل سے فتح کرنے اور اس طرح امن
قائم کرنے کے لئے مشورہ کرنے کے لئے بیٹھی ہے۔ وہاں اگر وزراء سلطنت ہیں تو یہاں غرباء ہیں
جن میں سے بہت بہت کی وہی حالت ہے جو اس وقت صحابہ کی حالت تھی۔ پس یہ لوگ جو میاں نظر
آتے ہیں۔ ان کا خیال ہے نہ صرف خیال بلکہ یقین اور ایمان ہے کہ ایک ایک اینٹ جو ان کی طرف سے ایک
لندن میں مسجد کی رکھی جائیگی وہ گو یا ترقی اسلام کی بنیاد کی اینٹ ہوگی ۔ اس وقت دنیا دی طور پر خواہ کی ۔
کیسے ہی وسیع دماغ کا آدمی ہو وہ اس بات کو سمجھ نہیں سکتا کہ یہ لوگ بھی کچھ کر سکتے ہیں اور یہ سچ ہے کہ
یہ لوگ کچھ نہیں کر سکتے۔ مگر خدا ان سے بہت کچھ کر سکتا ہے ۔
اُمید ہے کہ اب چندوں کی مقدار آمد بہت بڑھ جائیگی۔ اس لئے اندیشہ ہے کہ جلد وہ وقت نہ
آجائے جسے متعلق رسول کریم نے فرمایاکہ اد کے باہر ہونا بہار کے ای درہم کے برابر ہوگالیکن ابھی رات سے خوب جائے متعلق رسول کریم نے نے
خواب کمایا جا سکتا ہے خصوصاً قادیان والوں کیلئے۔ اس لئے میں نے آپ لوگوں کو جمع کیا ہے اور وہ تمام ضروریات
بادی ہیں جو وہاں مسجد بنانے کی داعی ہیں۔ میں تحریک کرتا ہوں کہ آپ لوگوں میں سے چندہ کی مقدار کو جو انہوں نے
پہلے لکھایا ہو بڑھا سکتے ہیں بڑھا دیں جنہوں نے نہیں لکھوایا وہ لکھوا دیں تاکہ کل وہ اشتہار جو باہر کیلئے شائع
ہونیوالا ہے اس میں لکھ دیا جائے کہ قادیان کی جماعت نے مطلوبہ تمیں ہزار میں سے کس قدر روپیہ فراہم کر
دیا ہے۔