صداقت احمدیت
انوارالعلوم (جلد 5)
۲۵
صداقت احمدیت
از
سید نا حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد
خلیفة المسیح الثاني
انوار العلوم جلد
۲۷
صداقت احمدیت
८۔
الحمدة ونصلى على رسول الكيب
صداقت احمدیت
د تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی فرموده ۱۹ ز فروری ۱۹۲۰ء بمقام لاہور )
احترام انبیاء علیہم السلام
دنیا میں بہت سے انبیاء گزرے ہیں اور اس وجہ سے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے پیارے اور
بزرگ تھے اور اس کی طرف سے بھیجے ہوتے تھے ہمارے سردار ہیں۔ ہم ان کا ادب اور احترام
کرتے ہیں اور ان سے محبت رکھتے ہیں اور جب خدا تعالیٰ توفیق دے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم
کے علاوہ ان کو بھی درودوں میں شامل کر لیتے ہیں کیونکہ وہ ہمارے مالک اور خالق کے پیارے
ہیں تو ہمارے بھی پیارے ہیں۔ ان کو ہمارے مالک اور خالق خدا نے عزت دی ہے اور جن کو
اس نے عزت دی ہے ان کی عزت کرنا ہمارا فرض ہے ۔ پس ہم تمام انبیاء علیہم السلام کا احترام
کرتے ہیں۔ خواہ ان کا نام ہمیں قرآن کریم کے ذریعہ معلوم ہوا یا قرآن نے ان کا نام نہیں لیا۔ قرآن
کے اس مقرر کردہ اصول کے ماتحت کہ وَإِنْ مِنْ اُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيهَا نَذِيرٌ ( فاطر : ۲۵ )
کوئی امت ایسی نہیں گذری جس میں نذیر نہ آیا ہو ۔ ہم سب کی عزت کرتے ہیں ، اور جہاں
جہاں کوئی نبی آیا ہے اس کا احترام کرتے ہیں ۔
فضیلت رسول الله برحملہ انبیاین با وجودا اقرار ہے ہم یقین کر تے ہیںکہ ان کے رکتے
سب نبیوں اور سب انسانوں کے جو آر) تک پیدا
ہوئے یا آئندہ پیدا ہوں گے سردار اور ان سے افضل اور اعلیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ جب
سے دنیا کا آغا نہ ہوا ہے اس وقت سے لے کر کیسی ماں نے کوئی ایسا بچہ نہیں جنا جو محمد صلی اللہ علیہ
وسلم کے مقابلہ میں کھڑا ہو سکے اور کسی ذاکر نے خدا تعالیٰ کا اتنا ذکر اپنی زبان پر جاری نہیں کیا کہ اس
مقام پر قدم رکھ سکے جہاں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قدم تھا۔ خواہ کوئی نبی ہو یا غیر نبی ، رسول ہو یا
انوار العلوم جلد ۵
۲۸
صداقت احمدیت
غیر رسول کوئی ہو کسی ملک کا رہنے والا ہو، کسی تمدن کی اتباع کرنے والا ہو، کوئی زبان بولنے والا
ہو، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں ہرگز نہیں کھڑا ہو سکتا ۔
صرف اور حقیقت ہے صداقت عظمت رسول اکرم یہ صرف دعوی نہیں بلکہ ایک صداقت جس کے دلائل موجود ہیں ۔ خالی دعوی تو ہر شخص پیش کمر
سکتا ہے ۔ ایک ہندو بھی کہہ سکتا ہے کہ تمہارا کیا حق ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، سب سے افضل
ہے۔ ہمارے او تار سب سے اعلیٰ ہیں ۔ ہم احمدیت کے رو سے یہ تو تسلیم کرتے ہیں کہ ہندووں میں بھی یہ تو
اوتار گذرے ہیں مگر یہ نہیں مان سکتے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی اوتار افضل گذرا ہے۔ مگر ایک
ہندو کا حق ہے کہ وہ دعوی کرے کہ ہمارا فلال او نار سب انسانوں سے افضل ہے۔ اسی طرح ایک
عیسائی بھی کہتا ہے کہ یسوع میے محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) سے افضل ہے۔ یہودی بھی کہتا ہے کہ حضرت
موسی سب سے افضل ہیں۔ اسی طرح دیگر مذاہب کے لوگ بھی اپنے اپنے بزرگوں کو سب سے افضل
بتاتے ہیں۔ لیکن ان کے اور ہمارے دعوی میں بہت بڑا فرق ہے اور وہ یہ کہ ہمارے دعوی کے ہمارے
پاس ثبوت موجود ہیں ۔ مگر ان کے پاس اپنے دعوای کا کوئی ثبوت نہیں ہے ۔ وہ رہ کہتے ہیں کہ ہمارا نبی
یا ہمارا اوتار یا ہمارا خدا وند مسیح سب سے افضل ہے مگر اس کا کوئی ثبوت نہیں پیش کر سکتے اور ہم جو
کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے افضل ہیں تو اس کا ثبوت بھی پیش کرتے ہیں جو
روز روشن کی طرح ظاہر ہے۔ ہاں اگر ہمارے پاس بھی دوسرے مذاہب کے لوگوں کی طرح ثبوت
اور دلائل نہ ہوتے تو ہمارا بھی حق نہ تھا کہ یہ دعوی کرتے مگر خدا کے فضل ۔ سے ہمارے پاس ثبوت اور
اور دلائل موجود ہیں جو ہم پیش کرتے ہیں لیکن دوسرے لوگ محض ضد اور تعقیب سے ایسا دعوی
کرتے ہیں۔ ان کی مثال اس آدمی کی سی ہے جو اپنی ہی چیز کو اچھا کے اور دوسروں کے پاس خواہ
اس سے اچھی چیز موجود ہو اسے بُرا قرار دے ۔
کرشمہ الفت و محبت کہتے ہیں ایک بادشاہ تھا ایک دن جب کہ اس کا دربار لگا ہوا تھا
اس نے اپنے ایک غلام کو ٹوپی دی اور کہا جو لڑ کا سب سے خوبصورت
ہو اس کے سر پر رکھ دو۔ وہ ٹوپی لے کر گیا اور اپنے میلے کچیلے لڑکے کے سر پر رکھ آیا جس کے ہونٹ
بہت ہو۔ ن موٹے تھے ناک بہہ رہی تھی اور ناک بہہ رہی تھی اور آنکھیں چندھائی ہوئی تھیں۔ بادشاہ نے اس سے پوچھا یہ تم نے
کیا گیا۔ اس نے کہا بادشاہ سلامت مجھے یہی لڑ کا سب سے زیادہ خوبصورت نظر آتا ہے اس لئے اس
کے سر پر ٹوپی رکھ آیا ہوں ۔ تو یہ عام قاعدہ ہے کہ اپنی ہی چیز کو اعلیٰ اور سب سے ا افضل قرار دیا
انوار العلوم جلد ۵
۲۹
صداقت احمدیت
جاتا ہے۔ کہتے ہیں کسی نے مجنوں کو کہا تھا کہ پیلی کوئی خوبصورت عورت نہیں ہے اس سے اعلیٰ درجہ
کی اور کئی عورتیں ہیں تم اس پر کیوں مر رہے ہو۔ مجنوں نے کہا تمہاری نظر میں وہ خوبصورت نہ
ہوگی اس کو میری آنکھوں سے دیکھو تو معلوم ہو۔ تو جس سے انسان کو محبت ہوتی ہے اس کا
درجہ سب سے بڑھاتا ہے اور اس کو سب سے اعلیٰ قرار دیتا ہے۔ اسی طرح دوسرے مذاہب والے
اپنے اپنے بزرگوں کو جو سب سے اعلیٰ اور افضل بناتے ہیں تو محض محبت اور تعلق کی وجہ سے بتاتے
ہیں۔ مگر ان کے افضل اور اعلیٰ ہونے کا جب ان سے ثبوت طلب کیا جاتے تو کچھ پیش نہیں کر سکتے
ثبوت صرف ہمارے پاس ہے جو ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے اعلیٰ اور افضل ہونے
کے متعلق پیش کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے افضل ہونے کے ثبوت
اور دلائل تو اتنے ہیں کہ اگر ان کو ہم پیش کرنا شروع کریں تو سالہا سال کا عرصہ درکار ہے ۔
قرآن کریم سارے کا سارا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت کے ثبوتوں سے بھرا ہوا ہے۔
زمین و آسمان آپ کی افضلیت کی شہادت دے رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ جو ہر ایک چیز کا خالق ہے
اور اس کی تمام مخلوق شہادت پیش کر رہی ہے مگر چونکہ اس قدر وسیع باتوں کا سمجھنا اور اس
وقت ان کا پیش کرنا آسان نہیں ہے اس لئے میں ایک ہی دلیل کو لیتا ہوں جو بہت بڑی ہے
اور جس کا سمجھنا ہر ایک انسان کے لئے نہایت آسان ہے ۔
سچائی پر کھنے کا معیار وہ دلیل جو حضرت میشیم کے قول میں بیان کی گئی۔ قول ہے۔ حضرت میشی انجیل ہو ہیں کہ دونوں ان سے جانا انجیل میں فرماتے ہیں کہ درخت اپنے پھیل ہی سے پہچانا جاتا
ہے ۔
مطبوعه ۱۹۲۲ء)
ہے اسی باب ہے آیت برٹش اینڈ فارن با قبل ساسانی انارکی اور لو ، جب کسی درخت کو پھل لگتےہیں امنی 14 14 یا
تو ان کے ذریعہ اس کی خوبی اور برتری معلوم ہو سکتی ہے۔ یہ ایک بالکل سچا واقعہ اور پینچر کا مقرر کردہ قاعدہ
جس کو حضرت مسیح نے بیان کیا ہے مثلاً آم کے درخت کو کیکر کے درخت پر کیا فضیلت ہے۔ ہیں کہ ہم شیریں پھیل
دیتا ہے لیکن لیکر نہیں دیتا۔ پھر آم کے درختوں کی ایک دوسرے سے کیونکر قیمت بڑھتی ہے ۔ اسی طرح
کہ کوئی درخت کم پھل دیتا ہے اور کوئی زیادہ کسی کے پھل شیریں ہوتے ہیں اور کسی کے کھٹے۔ تو
پھلوں کی وجہ سے ہی ایک درخت کو دوسرے درخت پر فضیلت ہوتی ہے اور اسی وجہ سے ایک کی
قیمت دوسرے کی قیمت سے بڑھتی ہے ۔ یہی حال اور دوسرے درختوں کا ہوتا ہے کہ جس غرض اور
جس کام کے لئے وہ ہوتے ہیں اس کو جو اعلیٰ طور پر پورا کرتا ہے اس کو دوسروں پر فضیلت دی جاتی ہے
اور جو اس غرض کو پورا نہیں کرتے ان کی کچھ فضیلت نہیں رہتی ۔ دیکھو آم کا درخت پھل
انوار العلوم جلد ۵
٣٠
صداقت احمدیت
دینے چھوڑ دیتا ہے تو اس کے مقابلہ میں ایک ایسے درخت کی قیمت بڑھ جاتی ہے جو کوئی پھل نہیں
دیا کیونکہ اس کی لکڑی آم کی لکڑی کی نسبت مضبوط اور اعلیٰ درجہ کی ہوتی ہے تو آم انار اور اور درختوں کی
قیمت ان کے پھلوں کی شیرینی پر لگتی ہے ۔
مقابلہ آنحضرت بر دیگر انبیاء اسی اصل کے ماتحت ہم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
اور دوسرے انبیاء کی تعلیم کا مقابلہ کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں
کہ یا محمدصلی الہ علیہ سلم کو ہی فضیلت حاصل ہے یا نہیں۔ کہ آپ کی تعلیم بھی اور نتائج کے لحاظ سے
دوسروں سے ا اعلیٰ ہے۔ اگر آپ کی تعلیم کے تعلیم کے پھل دوسرے انبیاء کی تعلیموں ۔ بموں سے زیادہ اور اعلیٰ درجہ
کیے ہوں تو پھر آپ کے اعلیٰ اور افضل ہونے میں بھی شک و شبہ نہیں رہ جاتا ، لیکن اگر آپ کی
تعلیم کے پھل اور ثمرات اور فوائد پہلے نبیوں کی تعلیموں سے کم ہوں تو آپے بھی ان نبیوں سے کم درجہ
کے ہونگے ۔
اس اصل کے ماتحت ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسل کی تعلیم کو دیکھتے ہیں۔ اور موٹی موٹی چند ایک
مثالیں لیتے ہیں کہ آدمی کو درختوں کی طرح میوے نہیں لگا کرتے ۔ بلکہ اس کے پھلوں سے یہ مراد ہوتی
ہے کہ جو تعلیم وہ دیتا ہے اس کا اثر اور نتیجہ کیا ہوتا ہے ۔ اور اس کی تعلیم سے کیسے لوگ تیار ہوتے
ہیں ۔ اس بات کا موازنہ کرنے کے لئے ہم تین نبیوں کو لیتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے أَنَا سَيِّدُ وُلدِ آدَمَ (ابن ماجه كتاب الزهد باب ذکر الشفاعة ) کہ میں آدم کے تمام بیٹوں کا
سردارہ ہوں ۔ اس دعوی کی صداقت ثابت کرنے کے لئے ہم حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مقابلہ کرتے ہیں۔ حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی خدا تعالیٰ کے نبی تھے جیسا
کہ خود خدا تعالیٰ نے بتایا ہے اس لئے ان کے خدا تعالیٰ کے برگزیدہ اور پیارے ہونے سے کس طرح
انکار کیا جا سکتا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ حضرت موسی اور حضرت عیسی کا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ
میں کیا درجہ ہے ۔ اس کے لئے ہم ان کے پھلوں کو دیکھتے ہیں اور معلوم کرتے ہیں کہ حضرت موسیٰ کی تعلیم
کو کیسے پھل لگے اور حضرت عیسی کی تعلیم کو کیسے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم کو کیسے۔ یہ سب
انبیاء چونکہ دنیا کی اصلاح کے لئے آتے تھے اس لئے ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ کسی نبی نے اپنی تعلیم
کے ذریعے ایسی جماعت تیار کی جو تقوی اور طہارت میں سب سے بڑھ گئی اور کوئی جماعت اس کا
مقابلہ نہ کر سکی۔ جس نبی کی تیار کردہ جماعت ایسی ثابت ہو جائے گی وہ سب سے بڑھ جائے گا۔ خواہ وہ
عیسی ہو۔ خواہ موسی لیکن اگر محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تیار کردہ جماعت قربانی اور اتیار تقویٰ و طہارت ، نیکی
انوار العلوم جلد ۵
۳۱
صداقت احمدیت
اور بھلائی میں سب سے بڑھ کر ثابت ہو تو خواہ دنیا کچھ کے اور کسی کو افضل ٹھہراتے دلائل اور ثبوت ہی
پکار پکار کر کہیں گے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی سب سے افضل ہیں اور کوئی نہیں جو ان کی شان
کو پہنچ سکے ۔
اثرات تعلیم رسول و تعلی انبار اب ہم ان انبیاء علیہم السلام کی تعلیموں کے نتائج کا موٹا سا
مقابلہ کرتے ہیں۔ حضرت موسی آتے اور انہوں نے
بنی اسرائیل کو تبلیغ کی کسی قوم اور جماعت کی فرمانبرداری اور اطاعت کا پتہ مشکلات اور مصائب کے
وقت ہی لگا کرتا ہے ۔ قصہ مشہور ہے کہ ایک پور بیا مر گیا اور اس کی بیوی نے ماتم شروع کیا کہ ہائے
فلاں سے اس نے اتنا روپیہ لینا تھا وہ کون لے گا ایک دوسرا پور بیا بولا "اری ہم ۔ پھر اس نے
کہا فلاں جائیداد کا کون ان با تیداد کا کون انتظام کرے گا اسی نے کہا "اری ہم “ اسی طرح کہتے کہتے جب اس نے
یہ کہا کہ اس نے فلاں کا اتنا روپیہ دینا تھا وہ کون دے گا ؟ تو کہنے لگا میں ہی بولتا جاؤں کوئی
اور بھی بولے گا یا نہیں۔ تو ایسے تو بہت لوگ ہوتے ہیں جو لینے اور فائدہ اُٹھانے کے وقت آگے
بڑھتے ہیں لیکن مشکل کے وقت پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔ اس لئے اصل قربانی اور محبت کا پتہ مشکلات
کے وقت ہی لگتا ہے ۔
ایک واقعہ حضرت موسی علیہ السلام بائیں میں بھی مذکور ہے ۔ اس لئے جب کہ نہ مسلمان
علیہ حضرت موسی کی جماع کا واقعہ قرآن میں آتا ہے
اور
اس کا انکار کرتے ہیں اور نہ عیسائی تو پھر اور کسی کو اس کا انکار کرنے کا کیا حق ہے ؟ واقعہ یہ ہے
کہ حضرت موسی کو ایک ایسی قوم سے مقابلہ آپڑا جو بڑی زبردست اور طاقتور تھی تو حضرت
موسی نے اپنی قوم کو اس کا مقابلہ کرنے کے لئے تیاری کا حکم دیا ۔ مگر ان کی قوم نے یہ دیکھ کر کہ
ہمارا دشمن بڑا طاقتور ہے کہا کہ اس سے ہم کس طرح مقابلہ کر سکتے ہیں۔ حضرت موسی نے کہا تم خدا کا نام
لے کر چلو توسی خدا ہمیں مدد دے گا ۔ اس کے جواب میں انہوں نے کہا۔ اے موسیٰ ! ہم تو اس دشمن
کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر گز نہ جائیں گے۔ تیرا خدا اور تو جا اور جا کر لڑو۔ بائیبل سے ثابت ہے
کہ حضرت موسی کی جماعت کا ایک بہت قلیل حصہ مقابلہ کے لئے تیار ہوا اور باقی ساری کی ساری
قوم پیچھے رہ گئی ۔ راستثناء باب ۱ آیت ۲۶ تا ۳۳ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہو ر مطبوعہ ۱۹۱۲ء) اس سے
ظاہر ہے کہ حضرت موسی کی جماعت کے اکثر حصہ کی حالت یہ ہوئی کہ اس نے ان کو کہ دیا کہ تو اور تیرا خدا
جا کہ لڈو ہم نہیں جائیں گے ۔
انوار العلوم جلد ۵
۳۲
صداقت احمدیت
ایک واقعہ حضرت علی علیہ السلام ان کے بعد ہم حضرت مینی کی طرف آن آتے ہیں ۔ وہ
آئے اور انہوں نے لوگوں کی اصلاح کی اور
دنیا میں آئے
جیسا کہ قرآن کریم سے ثابت ہے۔ مگر اس وقت ہمیں مقابلہ کر کے یہ دیکھنا ہے کہ ان کا کام رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں کیسا تھا ۔ ان کی جماعت میں بھی یہی نظر آتا ہے کہ جب دشمن نے
حضرت عیسی کو پکڑنا چاہا تو اس وقت ان کے بڑے حواری سے جس کو انہوں نے اپنی جماعت کا امام
بنایا ہوا تھا جب پوچھا گیا کہ تو علی کو جانتا ہے۔ تو اس نے یہ دیکھ کر کہ میں بھی پکڑا جاؤنگا کہا
کہ میں تو اس پر لعنت کرتا ہوں دمتی باب ۲۶ آیت ۴ سے برٹش اینڈ فارن بائیل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء)
تو بجائے اس کے کہ وہ اس وقت یہ کہنا کہ ہاں میں اسے جانتا ہوں جو اس کا حال ہو گا وہی میرا ہو گا وہ
کہتا ہے کہ میں اسے جانتا ہی نہیں اور پھر اس پر بس نہیں کرتا بلکہ لعنت کرتا ہے ۔
ایک واقعہ نبی اکرم صل السلام ان واقعات کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تیار کردہ
جماعت کو دیکھتے ہیں ۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وطن بکہ کو
چھوڑ کر مدینہ کی طرف ہجرت کرتے ہیں اور مدینہ آکر مدینہ والوں کے ساتھ یہ معاہدہ ہوتا ہے کہ اگر دشمن
مدینہ پر حملہ کرے گا تو مدینہ والے اس کے مقابلہ میں لڑیں گے اور اگر باہر جا کر لڑنا پڑا تو ان پر کرنا فرض
نہ ہو گا لیکن جب اُحد کی لڑائی کا وقت آیا اور دشمن نے مدینہ پر حملہ کرنا چاہا تو صحابہ میں مشورہ ہوا
اور یہ قرار پایا کہ مدینہ سے باہر نکل کر لڑیں تاکہ لڑائی کے لیے کھلا میدان مل جاتے۔ لیکن مشکل یہ تھی کہ
دشمن کی تعداد اتنی کثیر تھی کہ مسلمان اس کا مقابلہ نہیں کر سکتے تھے۔ دشمن کے پاس تین ہزار تجربہ کار سپاہی
تھے اور مسلمانوں کے صرف ایک ہزار آدمی تھے جن میں سے اکثر لڑائی سے ناواقف تھے ۔ کیونکہ مدینہ
کے لوگ لڑائی کرنا نہ جانتے تھے ۔ وہ زمینداری وہ زمینداری اور زراعت میں مصروف میں مصروف رہتے تھے اور جس طرح ہمارے
ملک میں رواج ہے کہ غلطی سے پیشوں کی وجہ سے لوگوں کو حقیر سمجھا جاتا ہے اسی طرح ان کو حقیر سمجھا جاتا
تھا اور ان کے متعلق کہا جاتا تھا کہ یہ کیا لڑیں گے ۔ یہ لوگ بھی اس ایک ہزار کی تعداد میں شامل تھے پھر
اس میں تین سو لوگ ایسے تھے جو منافق تھے اور جن کو سب مسلمان جانتے تھے کہ ہمیں گالیاں دیتے اور
برا بھلا کہتے ہیں۔ اس لئے مسلمان سمجھتے تھے کہ ہماری تعداد دشمن کے مقابلہ میں بہت تھوڑی ہے۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ میں کھڑے ہو کر فرمایا کہ مشورہ دو باہر جا کر دشمن کا مقابلہ کریں یا
اندر سے ہی۔ آخر فیصلہ ہوا کہ باہر جا کر مقابلہ کرنا چاہتے آپ نے بدر کے موقع پر بھی فرمایا تھا کہ ہاں
مشورہ دو جس سے آپ کا مطلب یہ تھا کہ انصار بولیں کہ ان کا کیا ارادہ ہے کیونکہ ان سے معاہدہ
انوار العلوم جلد ۵
٣٣
صداقت احمدیت
تھا کہ اگر باہر جاکر دشمن کا مقابلہ کرنا پڑا تو وہ نہ جائیں گے ۔ اس پر ایک انصاری اُٹھا اور اس نے کہا ۔ یا
رسول اللہ کیا آپ کا یہ مطلب ہے کہ ہم بولیں ہم نے جب آپ کو خُدا کا رسول مان لیا تو اب کیا ہے اگر
آپ ہمیں کہیں گے کہ سمندر میں گھوڑے ڈال دو تو ہم ڈال دیں گئے ہم موٹی کی جماعت کی طرح نہ کہیں گے کہ
جاتو اور تیرا دا جا کر لڑو بلکہ جب تک دشمن ہماری لاشوں کو روند کر آپ تک نہیں آئے گا ہم اسے نہیں آنے
دیں گے۔
) سیرت این شام عربی جلد ۲ ص ۲۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء )
محمد وسلم پھل ما بہ الامتیاز کی بین شہادت یہ تھا ہی حا صل للہ علی کل کی تعلیم کا وہ درخت اپنے پیل اور اور
سے
پہچانا جاتا ہے ۔ اب دیکھ لوکس کے پھل اعلیٰ ہیں۔ آیا
موسی کے جنہوں نے کہہ دیا تھا کہ تو اور تیرا خُدا جا کر لڑو ہم نہیں جائیں گے یا عیسی کے جس کے
خاص حواری نے ان پر لعنت کی تھی۔ یا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے جنہوں نے با وجود باہر جا کر نہ لڑنے
کا معاہدہ کیا ہوا تھا یہ کہا کہ اگر دشمن آپ تک پہنچے گا تو ہماری لاشوں کو روند کر ہی پہنچے گا۔ جیتے جی
ہم اسے آپ تک نہ آنے دیں گے ۔ کوئی کہ سکتا ہے جوش میں آکر لوگ اس طرح کہہ ہی دیا کرتے
ہیں لیکن جب مصیبت آپڑتی ہے تب یہ جوش قائم نہیں رہتا۔ مگر انہوں نے یہ زبان سے ہی نہ
کہا بلکہ لڑائی میں بھی گئے اور خدا تعالیٰ نے ان کے دعوے کو سچا کرنے کے لئے ایسے اسباب پیدا
کر رسول کریم کر دیئے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم دشمنکے نرغے میں گھر گئے اور ایسے خطر ناک طور پر گھر گئے کہ
عام خبر مشہور ہوگئی کہ آپ شہید ہو گئے ہیں۔ اس وقت ان لوگوں کی کیا حالت ہوتی اس کا اندازہ اس
سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک انصاری حضرت عمر سے جنہوں نے سر نیچے ڈالا ہوا تھا آکر پوچھتے ہیں کیا
ہوا ؟ وہ کہتے ہیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ۔ یہ سن کر وہ انصاری کہتے ہیں اگر محمد صلی اللہ
علیہ وسلم اس دنیا سے چلے گتے ہیں تو ہمارے یہاں رہنے کا کیا فائدہ - چلو ہم بھی چلیں اور لڑ کر مر جائیں۔
یہ کہہ کر وہ گئے اور لڑ کر مارے گئے اور اس سختی سے لڑے کہ جب ان کی لاش کو دیکھا گیا تو اس پر
ستر زخم لگے ہوتے تھے پھر اور اخلاص کا نمونہ دیکھتے۔ جب دشمن تیر پر تیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مار
رہا تھا ۔ تو چند صحابہ آپؐ کے ارد گرد کھڑے ہو گئے جن کی پیٹھیں تیروں سے چھلنی ہو گئیں ۔ کسی نے
ایک صحابی سے پوچھا جب تم پر تیر پڑتا تھا تو کیا تم اک بھی نہ کرتے تھے ۔ انہوں نے کہا میں
اف اس لئے نہ کرتا تھا کہ کہیں میرا حسیم نہ ہل جائے اور تیر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جا پڑے۔
یہ تو لڑنے والوں کا حال تھا جن کے متعلق کہا جا سکتا ہے کہ مرد بہادر اخلاص مستورات مومنین راہی کرتے ہیں۔ مگر یہ اخلاص مردوں تک ہی محدود نہ تھا بلکہ
۔
سیرت ابن ہشام عربی جلد ۲ ص ۲۳ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ ء : عه سیرت ابن ہشام عربی جلد ۳ مده مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء )
انوار العلوم جلد ۵
ام شد
صداقت احمدیت
عورتوں میں بھی ایسا ہی پایا جاتا تھا ۔ یہی لڑائی جس میں مشہور ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم شہید
ہو گئے جب ختم ہوئی اور لوگ مدینہ کو واپس لوٹے تو ادھر مدینہ کے بچے اور عورتیں رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم کی شہادت کی خبر سن کر دیوانہ وار با ہر نکلے ۔ لڑائی سے واپس آنے والے لوگ آگے آگے
جا رہے تھے ان میں سے ایک سے ایک عورت بے تحاشا آکر پوچھتی ہے کہ رسول اللہ کا کیا حال
ہے ؟ اس کے دل میں چونکہ رسول کریم کے متعلق اطمینان اور تسلی تھی اس نے اس بات کو معمولی
سمجھ کر کہا تمہارا باپ مارا گیا ۔ عورت نے کہا میں نے پوچھا ہے کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے ؟ اس
نے کہا تمہارا بھائی مارا گیا ہے عورت نے کہا ئیں یہ پوچھتی ہوں کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے ؟ اس
نے کہا تیرا خاوند بھی مارا گیا ہے ۔ عورت نے کہا میری بات کا تم کیوں جواب نہیں دیتے ہیں پوچھتی
ہوں کہ رسول اللہ کا کیا حال ہے ؟ اس نے کہا رسول اللہ زندہ ہیں ۔ یہ سن کر اس عورت نے کہا
شکر ہے خدا کا۔ اگر رسول اللہ زندہ ہیں تو ہمیں اور کسی کی پروا نہیں ۔ (سیرت ابن ہشام اردو حصہ دوم در مطبوع لاہور ۱۹۷۵)
اس بات کو وہ شخص سمجھ سکتا ہے جس نے عورتوں کا جزع فزع دیکھا ہو کہ اگر کسی عورت کا ایک
دن کا بچہ بھی مر جاتا ہے تو کس قدر روتی ہے ۔ مگر اس عورت کا سارے کا سارا خاندان کہ جس پر اس کا
آسرا تھا مارا جاتا ہے وہ کہتی ہے کہ اگر رسول اللہ زندہ ہیں تو کوئی حرج نہیں یہ رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی قوت قدسیہ تھی جس نے مردوں اور عورتوں میں ایسا اخلاص بھر دیا اور یہ آپ کے سب
سے افضل ہونے کا ثبوت ہے جو اور کوئی قوم اپنے نبی کے متعلق پیش نہیں کر سکتی ۔ پس ثابت ہو گیا کہ
محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی سب انبیائہ سے افضل ہیں اور آپؐ کا درجہ ہر بات میں دوسروں سے بڑھ کر
ہے۔ کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ آپ نے جو جماعت تیار کی اس کے مردوں عورتوں حتی کہ بچوں میں ایسا
اخلاص اور محبت پائی جاتی ہے جس کا نمونہ اور کہیں نہیں مل سکتا۔
دو مسلم بچوں کی بہادری بید کی لڑائی میں دو پندرہ پندرہ برس کے لڑکوں نے بڑی کوشش سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لڑائی میں شامل ہونے کی اجازت
حاصل کی ۔ ایک صحابی کہتے ہیں کہ لڑائی کے وقت یہ دونوں لڑکے میرے دائیں بائیں کھڑے تھے اور
میں یہ خیال کر رہا تھا کہ آج میں کسی طرح لڑوں گا ۔ میرے ساتھ اگر بہادر سپاہی ہوتے تو ہیں لڑ سکتا۔
اب کیا کروں گا ۔ میں ابھی اسی خیال میں تھا کہ ایک لڑکے نے مجھے کہنی ماری ۔ اور جب میں اس کی
طرف متوجہ ہوا ۔ تو اس نے پوچھا ابو جہل کہاں ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت دکھ دیا کرتا ہے ؟
میں ابھی اس کو جواب نہیں دینے پایا تھا کہ دوسرے نے آہستہ سے پوچھا تاکہ دوسرا نہ سن لے ۔ چچا !
انوار العلوم جلد ۵
۳۵
صداقت احمدیت
5۔
ابو جہل کون سا ہے ؟ میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس کو ماروں ۔ یہ صحابی عبد الرحمن بن عوف تھے
بڑے بہادر اور جبری تھے ۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ خیال میرے دل میں بھی نہ تھا کہ میں ابو جہل کو ماروں ۔
مگر میں نے ابھی ابوجہل کی طرف اشارہ ہی کیا تھا کہ دونوں لڑکے میرے دائیں اور بائیں سے جیل کی طرح
چھٹے اور دشمن کے لشکر میں گھس کر ابو جہل کو جا مارا۔ (بخاری کتاب المغازی باب فضل من شهد بدرا )
دیکھو یہ پندرہ پندرہ برس کے لڑکے تھے ۔ اس نور کے بغیر جو ان کو حاصل تھا اس عمر کے لڑکے کیا کرتے ہیں یہی
کہ شہر کے لڑکے انگریزی کھیلیں کھیلتے ہیں اور گاؤں کے لڑکے دیہاتی کھیلیں مگر وہ اپنی جان کی کھیل کھیلتے
ہیں اور ایسی بہادری سے کھیلتے ہیں کہ بڑے بڑے بہادر حیران ہو جاتے ہیں ۔
یہ نظارہ ایک عقلمند اور سمجھدار انسان کو بہت بڑے نتیجہ پر پہنچاتا ہے اور وہ یہ کہ محمد صلی اللہ علیہ سلم
سب انبیاء سے افضل تھے اور کوئی آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ پھر قرآن بھی یہی کہتا ہے اور خود رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی یہی فرماتے ہیں کہ میں سب انسانوں کا سردار ہوں ۔ جب ہم اس نتیجہ پر پہنچ
گئے تو معلوم ہوا کہ جو نبی سب سے افضل ہے وہی سب سے خدا کا پیارا ہے ۔ چنانچہ قرآن کریم میں
خدا تعالیٰ رسول اللہ سے پیار اور محبت محبت کے متعلق فرماتا ہے۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ
فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله وال عمران : (۳۲) محمد تو ہمارا ایسا محبوب ہے کہ جو اس کی
فرما نبرداری کرے وہ بھی ہمارا محبوب ہو جاتا ہے ۔
اس
اختلاف فرقہا تے مسلم کا طریق فیصلہ این کیک کو مدنظر رکھ کر اسلام کی صداقت اور حقیقت کا سمجھنا بالکل آسان ہو جاتا ہے۔ پھر عام
طور پر مسلمانوں میں جو اختلاف پایا جاتا ہے اس کا فیصلہ بھی اسی کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔ کیونکہ جب تجربہ
اور مشاہدہ سے یہ ثابت ہو گیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے اعلیٰ اور ہر طرح اور ہر رنگ میں
افضل ہیں۔ تو اسلام کے ہر مسئلہ کے متعلق غور کرتے وقت یہ خیال رکھنا چاہتے کہ وہی عقیدہ درست
اور صحیح ہو سکتا ہے۔ جس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت اور سب کمالات کا جامع ہونا
ثابت ہو اور جس عقیدہ سے یہ ثابت ہو کہ آپ کسی سے افضل نہیں رہتے۔ یا اس کے اختیار کرنے سے
آپ کے کسی کمال میں نقص پایا جاتا ہے ۔ تو وہ عقیدہ قطعاً اسلام کے خلاف ، تجربہ اور مشاہدہ کے
خلاف ہو گا ۔ وہ اسلام کا پیش کردہ عقیدہ نہیں ہو سکتا جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان کم کرنے والا
اور آپ کی عظمت کو بٹہ لگانے والا ہو۔
اس نقطہ کو مد نظر رکھتے ہوتے جس میں کسی مسلمان کو خواہ وہ کسی فرقہ کا ہو ۔ اہلحدیث ہو یا اہلسنت
انوار العلوم جلد ۵
ht
صداقت احمدیت
سهروردی ہو یا دیو بندی ، شیعہ ہو یاستی غرض کسی فرقہ کا ہوا اسے اس امر میں اختلاف نہ ہو گا کہ محمد
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء علیہم السلام سے افضل ہیں اور کوئی ایسا عقیدہ درست نہیں ہوسکتا
جس سے آپ کی شان اور عظمت کم ہو۔ ہو۔ اب ہم یہ دیکھتے ہیں کہ ہمارے ہمارے زمانہ میں جو ایک اختلاف پیدا
ہوا ہے کہ ایک شخص نے دعوی کیا ہے کہ مجھے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی میں اس دنیا کی اصلاح
کے لئے بھیجا گیا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع میں اس بات کو مد نظر
رکھ کر کہ عیسائیت تمام مذاہب کو عموماً اور اسلام کو خصوصاً کھاتی جا رہی ہے خدا نے میرا نام مسیح
رکھا ہے تاکہ میں عیسائیت کو پاش پاش کر کے اس پر اسلام کو غالب کروں اور اس لحاظ سے کہ
مسلمان اسلام سے دور ہو گئے ، شریعیت کے احکام کی پابندی نہیں کرتے ، ان کا اکثر حصہ نمازیں نہیں
پڑھتا جو پڑھتا ہے وہ طوطے کی طرح پڑھتا ہے ان مفاسد کو دور کرنے کے لئے میرا نام مہدی رکھا
گیا ہے ۔
مدعی کا ذب بڑا مجرم ہے اب اگر یہ دعوی کرنے والا جھوٹا ہو تو اس سے بڑھ کر کافر کون ہو سکتا ہے۔ خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو شخص یہ کہے کہ مجھے خدا
نے الہام کیا حالانکہ خدا نے نہ کیا ہو اور اس کا دعوی جھوٹا ہو تو اس سے بڑھ کر مجرم کون ہو سکتا ہے ؟ ہاں
ہر سلمان پر یہ فرض ہے کہ وہ دیکھے اور غور کرے کہ دعوی سچا ہے یا جھوٹا ۔ دیکھو اگر ایک چوہڑا چمار
معمولی ڈھنڈورا دیتا پھرے تو لوگ اس کی طرف دوڑتے جاتے اور معلوم کرتے ہیں کہ کیا کہتا ہے ۔ لیکن
کسی قدر افسوس کی بات ہے کہ ایک شخص یہ دعوی کرے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا کی اصلاح کے
لئے آیا ہوں اس کی طرف توجہ نہ کی جائے ۔ اگر وہ چھوٹا بھی ہو تو خدا تعالیٰ ان لوگوں سے جنہوں نے
اس کے دعوای پر غور نہیں کیا ہو گا پوچھے گا کہ تمہیں بغیر غور کئے کسی طرح معلوم ہوگیا کہ یہ چھوٹا تھا ۔
دراصل تمہاری نیت ہی ٹھیک نہ تھی۔ ورنہ تم اس کے دعوئی پر ضرور غور کرتے اور غور کے بعد اس کے
جھوٹے یا سچے ہونے کا فیصلہ کرتے ۔ تمہارے دل میں خدا کا میں خدا کا ادب اور توقیر ہی نہ تھی ۔ وہ نہ تھی ۔ ورنہ وہ جس نے خدا
کی طرف سے آنے کا دعوی کیا تھا اس کے دعوای کی طرف تم ضرور توجہ کرتے ۔
سعید انسان کی سعادت خدا تعالی کا اب جب انسان کے دل میں ہوتا ہے۔ اس کی عجیب حالت
ہوتی ہے۔ ایک دفعہ ایک شخص رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آیا اور آکر کہا آپ خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر بتائیں کہ آپ نبی ہیں۔ آپؐ نے فرمایا میں خدا تعالیٰ کی
قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں خدا کا نبی ہوں ۔ یہ سن کر اس نے کہا میں آپ کو قبول کرتا ہوں ۔ یہ بھی ادب
انوار العلوم جلد ۵
۳۷
صداقت احمدیت
۔
کی ایک حد ہے۔ لیکن یہ ادب بہت کم لوگوں میں ہوتا ہے عام لوگوں کی یہ حالت ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ
کی طرف سے ہونے کے دعوی کو چھوڑ کر باقی خوبیاں تو مانتے جاتے ہیں۔ لیکن دعوای کی طرف توجہ
نہیں کرتے ۔
دعوای کی سچائی پر مخالف رائے دیکھو حضرت مرزا صاحب کے متعلق مخالف یہ تو
مانتے ہیں کہ آپ سلطان العلم تھے۔ چنانچہ آپ کی
وفات پر اخبار وکیل میں لکھا گیا کہ :-
وہ شخص بہت بڑا شخص جس کا قلم سحر تھا اور زبان جادو ۔ وہ شخص جو دماغی عجاباً
کا مجسمہ تھا جس کی نظر فتنہ اور آواز حشر تھی جس کی انگلیوں سے انقلاب کے تار اُلجھے ہوئے
تھے۔ اور جس کی دو مٹھیاں بجلی کی دو بیڑیائی تھیں ۔ وہ شخص جو مذہبی دنیا کے لئے تمہیں
برس تک زلزلہ اور طوفان رہا جو شور قیامت ہو کے خفتگان خواب ہستی کو بیدار کرتا رہا
خالی ہاتھ دُنیا سے اُٹھ گیا ۔ (بحوالہ تاریخ احمدیت جلد نمبر ۳ صفحہ ۱۶۵ ۲ صفر ۵۶۵ ، ۵۶۶ مطبوعه ۱۹۶۲ )
کیا جس شخص کی یہ تعریف ہو اس کو پاگل یا مجنون کہا جا سکتا ہے ہرگز نہیں ۔ اب اس کے متعلق یا
تو یہ کہا جائے گا کہ چالاک اور لستان آدمی ہے لوگوں کو فریب میں لانا چاہتا ہے ۔ یا یہ کہ سچا ہے اور خدا
تعالیٰ کی طرف سے بھیجا ہوا ہے۔ بس یہی دو صورتیں ہو سکتی ہیں کہ یا تو جھوٹا ہے اور خدا تعالیٰ پرافتہ اہ کرتا
ہے اس لحاظ سے اس سے برا اور کوئی نہیں ہو سکتا ۔ یا سچا ہے اور واقع میں خدا تعالیٰ کی طرف سے آیا
ہے اس لحاظ سے اس کے دعوی کو ماننا ہر شخص پر فرض ہے ۔
پس ایک ایسا شخص جو پاگل نہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کا دعوی کرتا ہے اس کی بات کو سنا
نہایت ضروری اور اہم ہے ۔ اگر وہ جھوٹی ہو تو بے شک اسے رد کر دیا جائے ، لیکن اگر بیچتی ہو تو پھر اس کا
رو کرنا آسان نہیں ۔ آگ سے کھیلنا آسان ہے ، لیکن اس کی بات کا رد کرنا آسان نہیں کیونکہ آگ صرف
جسم کو جلاتی ہے اور اس کا انکار روح کو جلاتا ہے ۔ پھر آگ تو پچاس ساٹھ یا سو سال کی زندگی کا خاتمہ
کرتی ہے۔ لیکن اس کی وجہ سے کروڑوں کروڑ سال کی زندگی تباہ ہو جاتی ہے ۔ پھر آگ دنیا کی خوشی اور
آرام سے علیحدہ کرتی ہے مگر اس سے عقبیٰ کا آرام اور اطمینان کھویا جاتا ہے ۔ پھر آگ عارضی رشتوں اور
تعلقوں سے جدا کرتی ہے مگر اس سے خالق اور مالک اور سب سے بڑھ کر محبوب خدا سے جدائی ہو
جاتی ہے ۔ پس اس نہایت ہی ضروری مسئلہ پر جس قدر بھی غور کیا جاتے تھوڑا ہے اور ہر ایک انسان کا
فرض ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعوی کرنے والے کے دعوی کوٹنے اور اس پر غور کرے ۔