صداقت احمدیت

انوارالعلوم (جلد 5), حصہ 2

انوار العلوم جلد ۵
۳۸
صداقت احمدیت
دعوای حقہ پر عظمت نبی پاک را برا ہ کہ کس طرح غور کیا جائے۔ اس کے متعل میں بتاتا رہا یہ
ہوں - غور کرنے کے اور بھی طریقی ہیں لیکن ایک اس
پیش کرتا ہوں اور وہ یہ کہ اب جو شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے ہونے کا دعوی کرتا ہے اس کے متعلق یہ دیکھا
جاتے کہ اس کے دعوی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہوتی ہے یا ہنگ۔ اگر اس کے
دعوای سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے تو خواہ سُورج کو اپنے دائیں اور چاند کو اپنے
باتیں رکھ کر بھی دکھا دے تو اس کا دعوئی مردود ہو گا ۔ لیکن اگر اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی
افضلیت ثابت ہوتی ہے اور آپ کی شان بڑھتی ہے تو وہ قابل قبول ہو گا اور کسی مومن کے لئے سوائے
اس کے چارہ نہیں کہ اسے قبول کرے ۔
وفات مسیح و صداقت حقہ اب دیکھتے اس زمانہ میں جی انسان نے خدا کی طرف سے ہونے
کا دعوامی کیا ۔ اس نے پہلی بات یہ پیش کی ہے کہ حضرت عیسی
جن کو خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل کی اصلاح کے لئے بھیجا تھا فوت ہو گئے ہیں اور میں امت محمدیہ کی اصلاح
کے لئے آیا ہوں۔ اس کے متعلق ہمیں یہ دیکھنا چاہتے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کی حیات ہیں اور ان کے
دوبارہ آکر رسول کریم کی اُمت کے اصلاح کرنے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ہے یا ہتک ۔
اگر تنگ ہو تو ہم اس عقیدہ کو ہرگز درست تسلیم نہ کریں گے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت
ہر طرح سے دلائل کے ساتھ ثابت ہے ۔ دیگر مذاہب کے لوگوں کا تو یہ قاعدہ ہے کہ اپنے بزرگوں کو جو افضل
نہیں ہیں سب انسانوں سے افضل قرار دیتے ہیں۔ مگر ہمیں تو خدا تعالیٰ نے سردار ہی ایسا دیا ہے کہ اس کی
جتنی بھی عزت و توقیر کریں تھوڑی ہے اور اس کو سب سے افضل کہنا بالکل سچ ہے۔ لیکن افسوس کہ
ہم
مسلمانوں نے اس بات کو مد نظر نہ رکھ کر بڑی بڑی ٹھوکریں کھاتی ہیں اور کہیں نکل گئے ہیں ۔ اس وقت
اس بات کو بیتے ہیں کہ حضرت عیسی کی وفات میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت ہے یا ان کی زندگی ہیں۔
کہا جاتا ہے کہ حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ نے ان کے دشمنوں سے بچانے کے لئے زندہ آسمان پر اٹھا لیا
اور وہ اس وقت تک زندہ آسمان پر بیٹھے ہیں۔ لیکن اس کے مقابلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کے متعلق یہ کہا جاتا ہے کہ آپ کو خدا تعالیٰ نے ۶۳ سال کی عمر میں وفات دے دی اور آپ اسی زمین
میں مدفون ہیں ۔ آپ کو اپنی زندگی میں کئی تکلیفیں پیش آئیں ۔ مکہ سے آپ کو نکلنا پڑا، لڑائیوں میں
آپ کو زخم لگے ، دشمنوں نے آپ کو تنگ کیا ، لیکن اس ساری زندگی میں خدا تعالیٰ نے انہیں آسمان
چھوڑ پہاڑ پر بھی نہ اُٹھایا۔ حضرت عیسی پر تو جب ایک ہی مشکل وقت آیا تو خدا تعالیٰ نے انہیں فوراً

انوار العلوم جلد ۵
۳۹
صداقت احمدیت
آسمان پر اٹھا لیا ۔ لیکن محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر دکھ پر دُکھ آئے مصیبتوں پر مصیبتیں پڑیں مگر
خدا تعالیٰ نے انہیں اسی زمین میں رکھا آسمان پر نہ اُٹھایا ۔ اس کے متعلق سوال پیدا ہوتا ہے کہ محمد
صلی اللہ علیہ وسلم کی تو یہ حالت ہے کہ خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں اس قدر بڑھ گتے ہیں
کہ رات اور دن خدا تعالیٰ کی اطاعت کے سوا انہیں کوئی کام ہی نہیں اور خدا تعالیٰ کے سوا انہیں کچھ کہ اور دن خدا کی اطاعت کے سوا انہی کوئی کام نہیں اور خدا تعالی کے سوا نہیں تھے
نظر ہی نہیں آتا ۔ حتی کہ عیسائی بھی کہتے ہیں کہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اور تو خواہ کچھ کہیں لیکن اس
میں شک نہیں کہ وہ اُٹھتا بیٹھتا ، کھانا پنیا ، سونا جاگتا، صبح و شام ، شادی و غمی ، حتی کہ میاں بیوی کے
تعلقات میں ، کپڑے پہنتے وقت ، پاخانہ پھرتے وقت غرضیکہ ہر گھڑی اور ہر لحظہ خدا کا ہی نام لیتا
ہے اور ایسے معلوم ہوتا ہے کہ گویا خدا کے متعلق اسے جنون تھا۔ تو وہ شخص جو خدا تعالیٰ کی محبت میں اتنا
بڑھ گیا تھا کہ ایک عیسائی کہتا ہے کہ خدا کا اس کو جنون ہو گیا تھا اس کی تو خدا تعالیٰ مشکلات اور تکالیف
میں اس طرح مدد نہیں کرتا کہ آسمان پر اُٹھائے۔ لیکن جب حضرت عیسی کو ذرا تکلیف آتی ہے تو خدا نہیں
آسمان پر اُٹھا لیتا ہے ۔ پھر محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کو تو دشمنوں سے محفوظ رہنے کے لئے راتوں رات
لکہ سے جانا اور ایک غار میں چھپنا پڑتا ہے مگر حضرت عیسی کے لئے خدا تعالیٰ مکان کی چھت پھاڑ
کر انہیں آسمان پر اُٹھا لیتا ہے۔ اب بتاؤ ان دونوں میں سے خدا تعالیٰ کا زیادہ پیارا اور محبوب
کون ہوا ؟
محمد
حیات مسیح سے خدا و رسول پر الزام اس سے خدا تعالی پر الزام آتا ہےکہ جب یہ صل اللہ
علیہ وسلم پیار اور محبت میں سب سے بڑھ گئے تھے
تو کیوں خدا تعالیٰ نے ان سے سب سے زیادہ پیار اور محبت ظاہر نہ کی اور ان کے مقابلہ میں کیوں ۔
حضرت عیسی سے اپنی محبت اور پیار کا زیادہ ثبوت دیا۔ چاہتے تو یہ تھا کہ جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم
پیار میں سب سے بڑھ گئے تھے تو خدا تعالیٰ بھی انہیں کے ساتھ اپنی زیادہ محبت کا ثبوت دیتا اور
مشکلات کے وقت انہیں آسمان پر اُٹھا لیتا ۔ صحابہ کے دل میں آنی کے طور پر یہ بات آتی بھی ہے
کہ یہ انسان ایسا نہیں ہے کہ زمین پر وفات پائے۔ چنانچہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات
پانی تو حضرت عمرہ جیسا جلیل القدر صحابی تلوار لے کر کھڑا ہو گیا اور انہوں نے کہا کہ جس نے یہ کہا کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اس کی گردن اڑا دوں گا وہ تو آسمان پر گئے ہیں اور
پھر آئیں گے ۔ اس وقت اس کے خلاف کہنے کی کسی کو جرات نہ ہوئی اور سب خاموش ہو گئے
کہ اتنے میں حضرت ابو بکر نہ آئے اور سیدھے اندر چلے گئے ۔ جب جا کر دیکھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ

انوار العلوم جلد ۵
صداقت احمدیت
وسلم فوت ہو گئے ہیں تو باہر گئے اور لوگوں کو بلا کر کہا سنو وَمَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولُ قَدْ خَلَتْ
مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ أَنَا مِنْ مَّاتَ أَوْ قُتِلَ انْقَلَبْتُمْ عَلَى أَعْقَا بِكُمُ (ال عمران
(۱۳۵) کہ محمد نہیں تھے مگر اللہ کے رسول آپ سے پہلے رسول فوت ہو گئے ۔ اگر آپ بھی فوت ہو گئے
تو کیا تم ایڑیوں کے بل پھر جاؤ گے۔ یہ رسول ہی تو ہیں خدا نہیں ۔ اگر خدا ہوتے تو ہمیشہ زندہ رہتے ۔
پھر انہوں نے کہا مَنْ كَانَ يَعْبُدُ مُحَمَّدًا صَلَّى اللهُ عَلَى ا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنَّ مُحَمَّدًا قَدْمَاتَ وَمَنْ
كَانَ يَعْبُدُ اللهِ فَإِنَّ اللهَ حَتَّى لَا يَمُوتُ ربخارى كتاب المناقب باب قول النبي صلى الله عليه وسلم
لو كنت متخذ خلیلاً ( جو محمد کی عبادت کرتا ہے وہ دیا وہ ، دیکھ لے کہ آپ فوت ہو گئے ہیں اور جو اللہ کی عبادت
کرتا ہے وہ سن لے کہ اللہ زندہ ہے کبھی نہیں مرتا ۔
اس طرح انہوں نے بتایا کہ جو یہ کہتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت نہیں ہوتے وہ
گویا آپ کو خدا سمجھتا ہے کیونکہ خدا ہی ایک ایسی ہستی ہے جس پر موت نہیں آسکتی ۔ رسول تو پہلے بھی
فوت ہو گئے ہیں اور یہ بھی فوت ہو گئے ہیں۔ حضرت عمر کہتے ہیں جب حضرت ابو بکر نے یہ آیت
پڑھی اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ واقع میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہو گئے ہیں اور یہ بات
میرے ذہن میں آئی تھی کہ میں لڑکھڑا کر گر پڑا ۔ اس وقت پھر حضرت حسان مرثیہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں ۔
كُنْتَ السَّوَادَ لِنَاظِرِي فَعَمِيَ عَلَيْكَ النَّاظِرُ
مَنْ شَاءَ بَعْدَكَ فَلْيَمُتُ فَعَلَيْكَ كُنتُ أَحَاذِرُ
) دیوان حسان بن ثابت ما مطبوعہ بیروت ۱۹۶۶ء )
ہمارا تو سب کچھ محمدصلی اللہ علیہ وسلم ہی تھا جب وہ فوت ہوگیا تو ہمیں کیا کوئی مرے یا جئے ۔
پیس اس سے معلوم ہوا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت اسی صورت میں ثابت ہو سکتی
ہے کہ یہ تسلیم کیا جائے کہ آپ سے پہلے کوئی رسول زندہ نہیں رہا ۔ ورنہ ایک سچا مومن کس طرح یہ
برداشت کر سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم تو زمین میں مدفون ہوں اور حضرت عیسی اس وقت تک زندہ
آسمان پر بیٹھے ہوں ۔ طبعی عمر کے متعلق تو ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ کسی نبی کو زیادہ دے دے اور کسی کو
کم مگر طبعی طور پر ایک نبی کو زندہ بٹھاتے رکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کو چونکہ اس نبی کی زیادہ
ضرورت تھی ۔ اس لئے اس کو زندہ رکھا ہے اور دوسرے کی کوئی ضرورت نہ تھی اس لئے اسے وفات دے
دی ۔ اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان پر اتنا بڑا حملہ ہوتا ہے کہ کوئی مسلمان اس کو ٹھنڈے
دل سے برداشت نہیں کر سکتا۔

انوار العلوم جلده
۴۱
صداقت احمدیت
عام لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ کیا خدا تعالیٰ حضرت عیسی علیہ السلام کو آسمان پر زندہ رکھنے پر قادر نہیں
ہم کہتے ہیں قادر ہے مگر دیکھنا یہ ہے کہ اس کی کوئی قدرت ظاہر کسی طرح ہوتی ہے۔ اس کی قدرت
یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی افضلیت ظاہر کرے پھر اس کے خلاف کسی طرح ہو سکتا ہے ۔ لیکن
میں کہتا ہوں خدا تعالیٰ کا قانون قدرت بھی حضرت عیسی علیہ السلام کو اس طرح سنبھال کر رکھنے کے خلاف
ہے ۔ دیکھو ایک غریب آدمی اپنے کپڑوں کو خواہ کتنے پرانے ہوں سنبھال کر رکھتا ہے تاکہ وہ پھر کام
آئیں۔ لیکن امیر اپنے پرانے کپڑے اور لوگوں کو دے دیتا ہے ۔ اسی طرح غریب انسان ایک دفعہ
کا پکا ہوا کھانا سنبھال کر رکھتا ہے کہ پھر کھالوں گا۔ لیکن امیرالیا نہیں کرتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ
جب بھوک لگے گی اس وقت پھر تازہ پکوالوں گا ۔ اب حضرت عیسی کو سنبھال کر رکھنے کا یہ مطلب
ہوا کہ خدا سے اتفاقاً حضرت عیسی ایک اعلیٰ درجہ کے نبی بن گئے تھے اور پھر وہ ایسا نبی نہیں بنا سکتا تھا
اس لئے ان کو سنبھال کر زندہ آسمان پر رکھ دیا کہ جب دنیا میں فتنہ و فساد پھیلے گا تو ان کو بھیج دونگا
پہلے تو میں نے بتایا ہے کہ حضرت عیسی کو زندہ ماننے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتک
استان
ہے اب اس سے ظاہر ہے کہ ان کو زندہ ماننے والے خدا تعالیٰ کی ہنگ تک بھی پہنچ گئے کسی
نے کہا ہے ۔ 6
زباں بگڑی تو بگڑی تھی خبر لیجے دہن بگڑا
اس طرح حضرت شیخ کو زندہ مان کر خدا تعالیٰ پر حملہ کر دیا عقیدہ حیات مسیح کی ابتداء گیا۔ ہم کہتے ہیں کیا وہ خدا جس نے حضرت علی کے بعد
محمد صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم الشان نبی پیدا کیا وہ پھر حضرت عیسی جیسا نبی نہیں پیدا کر سکتا تھا؟
ضرور پیدا کر سکتا تھا میں اس کو ضرورت نہ تھی کہ حضرت عیسی کو زندہ رکھ کر اپنی قدرت پر حرف
آنے دیتا ۔
غرض حضرت عیسی کی حیات کا عقیدہ نہ صرف اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک
کرنے والا ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی بھی ہتک کرنے والا ہے اور اس کی بنیاد اس وقت پڑی جبکہ مسلمانوں
میں عیسائی شامل ہونے لگے ۔ ان کی وجہ سے مسلمانوں میں بھی یہ عقیدہ داخل ہو گیا۔ ورنہ کئی بڑے بڑے
بزرگوں کا یہی عقیدہ تھا کہ حضرت عیسی فوت ہو گتے ہیں ۔ تو غلطی میں آکر مسلمانوں نے یہ عقیدہ اختیار
کر لیا ورنہ مجھے خیال بھی نہیں آتا کہ کوئی مسلمان جان بوجھ کر ایسا عقیدہ رکھتا ۔ دراصل انہوں نے اس
طرف خیال ہی نہیں کیا کہ اس کا نتیجہ کیا ہو گا ۔ اگر انہیں علم ہوتا کہ اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی

انوار العلوم جلد ۵
سخت ہنگ ہوتی ہے تو وہ کبھی اسے اختیار نہ کرتے۔
صداقت احمدیت
معیار سچائی حضرت اقدس اس وقت ہم میں انسان کی صداقت پر غور کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا
دو مراد علوی یہ ہے کہ امت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اصلاح
کے لئے آپ ہی کی اُمت سے کوئی انسان پیدا ہونا چاہتے کیونکہ دوسرے سے مدد مانگنے سے ہتک
ہوا کرتی ہے۔ اب یہ دیکھنا چاہئے کہ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی اصلاح کے لئے
حضرت علیستی آئیں تو اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہے یا نہیں۔ کچھ عرصہ ہوا میں نے
اخبار میں ایک مضمون پڑھا تھا جس کا مجھ پر بڑا اثر ہوا - عمان ایک پرانی ریاست ہے وہاں جب
بغاوت ہوئی تو ہندوستان سے تار دیا گیا کہ اگر ضرورت ہو تو ہم مدد دیں ۔ اس کے جواب میں سلطان
نے کہا۔ جب تک ہم میں جان ہے آپ کی مدد کی ضرورت نہیں ۔ تو جب تک کسی میں طاقت ہوتی
ہے اس وقت تک دوسرے سے سے کوئی مدد کی درخواست نہیں کرتا اور نہ دوسرے سے مددا مدد لینا چاہتا
ہے ۔ اب یہ صاف بات ہے کہ حضرت عیسی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں شامل نہیں
ہیں بلکہ حضرت موسی کی قوم میں سے ہیں اور انہی کی قوم کی تربیت کے لئے آئے تھے چنانچہ انہوں
نے خود کہا ہے کہ میں بنی اسرائیل کی کھوئی ہوئی بھیٹروں کی طرف بھیجا گیا ہوں ۔
ان کے متعلق یہ عقیدہ رکھنا کہ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں فساد پیدا ہو گا تو ان کو صلاح
کے لئے بھیجا جائے گا۔ اس کا یہ مطلب ہوا کہ خدا تعالیٰ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کی امداد کا
محتاج بنا ئیگا ، لیکن کیا وہ مقدس انسان جس نے دنیا کو نور سے بھر دیا اور وہ سخی مرد جس نے اپنے خزانوں
کے درواز سے اس قدر فراخ کر دیتے کہ دنیا مالا مال ہو گئی اس کے ہاتھ میں (نعوذ باللہ ) بھیک کا ٹھیکرا دیا
اس کی ہتک کرنا نہیں ؟ خدا تعالیٰ تو اس کو یہ فرماتے کہ داما السَّائِلَ فَلَا تَشْهَرُ (الضحى :11 ) ہم
نے تجھے وہ نعمت دی ہے اور تم پر وہ انعام کہتے ہیں کہ جو کوئی بھی تم سے مانگنے آتے اس کے سوال کو
رو نہ کرو۔ تیرے پاس تو اتنی دولت ہے وَ أَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ ( الضحی : ١٢) کہ تو
علی الاعلان پکار پکار کر لوگوں کو کہ کہ آو اور مجھ سے لو۔ ایک تو وہ سخی ہوتا ہے کہ جو اس سے مانگتا ہے
اس کو رد نہیں کرتا۔ مگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اتنی بڑھی ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے تیرا
خزانہ اتنا وسیع ہے کہ تو جگہ بہ جگہ پھر اور شور مچا کہ آؤ مجھ سے لے لو اور یہی نہیں کہ جو سائل تیرے
پاس آئے اسے تو دے بلکہ خود سائلوں کو تلاش کر کے دیے ۔ تو اس عظمت اور شان والا انسان جس کے
سپرد خدا تعالیٰ نے نور اور معرفت کے خزانے کر دیتے اس کا بنی اسرائیل کے نبی کو بلا کر لانا کہ آو میری امت
عت
متی باب ۱۵ آیت ۲۴ برٹش اینڈ فارن بائبل سوسائٹی انار کلی لاہور مطبوعہ ۱۹۲۲ء

انوار العلوم جلد ۵
الله الله
صداقت احمدیت
میں فتنہ پڑ گیا ہے اس کو دور کر دو کہاں تک اس کی شان کے شایاں ہے۔ اگر واقع میں ایسا ہو تو میں
نہیں سمجھ سکتا کہ قیامت کے دان رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم حضرت عیسٹی کے سامنے کیونکر آنکھ
اُٹھا سکتے ہیں۔ کیونکہ جب کہ ایمان ثریا پر چلا گیا قرآن کو لوگوں نے چھوڑ دیا ۔ دشمنوں نے اسلام کو
مٹانے کے لئے کریں باندھ لیں۔ اس وقت آپ کی قدرت قدسیہ باطل ہوگئی اور آپ کو دوسرے به
کے گھر سے دیا روشن کرنا پڑا اور دوسرے کی امداد نے آپ کی امت کو بچایا اس سے زیادہ افسوس
اور رنج کی بات کون سی ہو گی اور اس سے زیادہ اور کیا محمد صل اللہ علیہ وسلم پر ظلم ہو گا ۔ اس بات کو
سامنے رکھ کر کون کہہ سکتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاہ سے افضل ہیں۔ ماننا پڑے گا کہ
یہ بالکل غلط ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کی اصلاح کے لئے بنی اسرائیل سے کسی
عیسی کو لانے کی ضرورت پیش آتے گی۔ بلکہ صحیح اور سچی بات یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوت قدسیہ ہی خود عیسی کو پیدا کرے گی ۔ آپ کا روحانی فیض اور آپ کی تعلیم ایسے آدمی کھڑے
کرے گی جو آپ کی امت کی اصلاح کریں گے۔
اب جبکہ ان دونوں باتوں کا فیصلہ ہو گیا کہ حضرت علیشی اجراء نبوت کی حقیقت فوت ہو گئے ہیں اور امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے اس است ہو گئے ہیں اور امت محمدیہ کی اصلاح کے لئے اس کہتے
سے عیسی کھڑا ہوگا تو کہا جا سکتا ہے کہ ان باتوں کو تو مان لیا لیکن خدا کی طرف سے آنے کا جو شخص
دعوی کرتا ہے وہ تو کہتا ہے کہ میں نبی ہوں ۔ کیا اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہنگ نہیں
ہوتی ہے ؟ اس سے بھی تو ہتک ہوتی ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی آتے۔
اس بات پر بھی ہم اسی طرح نظر ڈالتے ہیں کہ آیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی نبی کا
آنا آپ کی ہتک ہے یا عزت یہ تو ظاہر ہے کہ جو رسول شریعت لاتے ہیں ان کی شریعت کو
وہی نبی اکر مٹا سکتا ہے جو ان سے بڑا ہو ۔ اب اگر کوئی یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ نبی کریم کے بعد کوئی
ایسا نبی آسکتا ہے جو اس کی شریعت کو مٹا دے تو اس سے نبی کریم کی بہت بڑی ہتک ہو گی کیونکہ
اس سے یہ ظاہر ہو گا کہ آپ جو تعلیم لاتے وہ چونکہ قابل عمل نہیں رہی اس لئے اس کو بدلنے کی
ضرورت پیش آتی ہے ۔ کیونکہ کوئی عمارت اسی وقت گرائی جاتی ہے جبکہ بوسیدہ ہو جائے یا
حسب منشاء استعمال کے قابل نہ رہے ۔ اسی طرح شریعت محمد یہ اسی صورت میں منسوخ ہو سکتی ہے
کہ یا تو ناقص ہو جاتے یا موجودہ زمانہ کے قابل نہ رہے ۔ اب اگر کوئی یہ خیال رکھتا ہے تو رسول کریم ہے تو
صلی اللہ علیہ وسلم کی سخت ہنگ کرتا ہے۔ لیکن اگر کوئی یہ خیال کرے کہ با وجود محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت

انوار العلوم جلد ۵
صداقت احمدیت
کے قائم اور برقرار رہنے کے کوئی ایسا نبی آسکتا ہے تو اس میں بھی رسول کریم کی ہنگ ہے کیونکہ
اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کے علاوہ اور بھی کوئی ایسا دروازہ ہے
کہ جس کے راستے انسان خدا تک پہنچ سکتا ہے اگر کوئی ایسا دروازہ ہو تو وہ بھی رسول کریم صلی اللہ دروازہ تو وہ
علیہ وسلم کی طرح یا آپ سے بڑھ کر ہوا اور یہ بھی آپ کی ہنگ ہے۔ لیکن سوال تو یہ درپیش ہے
کہ ایک انسان محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کر کے اتنا بڑھ سکتا ہے یا نہیں کہ جتنا پہلے نبیوں کی
تعلیم پر عمل کر کے کوئی نہیں بڑھا اور آپ کی تعلیم پر عمل کر کے نہ کہ اس کے خلاف چل کر آپ کی غلامی
میں ہو کر نہ کہ آپ کی برابری کرکے ، آپ کے احکام کو مان کر نہ کہ ان کو رد کر کے ایک شخص عزت کے
اس مقام پر کھڑا ہو سکتا ہے یا نہیں جس کا نام نبوت ہے۔ پس اس کے متعلق دیکھنا چاہتے کہ ایسا نبی
محمد کی ہنگ کرنے والا ہوگا ۔ یا عزت کرنے والا ۔
-
مجدد و صلح کی ضرورت ا مجدد و مصلح کی ضرورت حقہ اس کے متعلق بعض لوگ کہتےہیں کہ اگرکوئی ایسانی ان میں تو
اس سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک ہوتی ہے۔ کیونکہ
اس طرح ماننا پڑتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی اور مصلح کی ضرورت باقی ہے ۔ اس کے
متعلق ہم کہتے ہیں۔ اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہے پھر اسلام میں
مجدد کیوں آئے ؟ اور بڑے بڑے بزرگ لوگوں سے بیعتیں لیتے رہے ۔ اس سے ظاہر ہے کہ مصلح
کی ضرورت تو موجود ہے اور ہمیشہ ایسے لوگ پیدا ہوتے رہے ہیں ۔ ہاں یہ سوال باقی رہ جاتا ہے
کہ ایسے مصلحین سے بڑے درجے کا بھی کوئی آسکتا ہے یا نہیں۔ اگر تو رسول اللہ کے بعد آپ کی
امت بگڑ نہیں سکتی تو پھر اس کے لئے کسی مصلح کی بھی ضرورت نہیں ۔ لیکن اگر بگڑ سکتی ہے اور
شریعت کے احکام پر عمل کرنا چھوڑ سکتی ہے تو کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی کمال ہے کہ آپ کی امت میں
برائیاں تو پیدا ہو سکتی ہیں لیکن ان کو دور کرنے والا کوئی نہیں پیدا ہو سکتا۔ خدا تعالی سے آپ کو جسقدر
محبت ہے اس کا تو یہ تقاضا ہونا چاہتے کہ آپ کی اُمت کا خدا تعالیٰ زیادہ خیال رکھے نہ یہ کہ اسے
آوارہ چھوڑ دے اور کہے جا تباہ ہو۔ دی دیکھو کسی کی خبر گیری بھی تو اس سے محبت کا ثبوت ہوتا ہے کیا
کوئی کہ سکتا ہے کہ میرے بیچتے بیمار ہوں تو میں ان کا کوئی علاج نہیں کرتا ۔ آوارہ پھر یں تو میں ان
کا کوئی خیال نہیں رکھتا اور یہ میری محبت کا ثبوت ہے ۔ ہرگز نہیں ۔ پس اگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم
خدا تعالیٰ کے نزدیک سب سے افضل ہیں ۔ تو ضروری ہے کہ خدا تعالیٰ آپ کی امت کی حفاظت بھی
دوسری امتوں سے زیادہ کرے کیونکہ جس سے جتنا پیار اور عشق زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی زیادہ اس سے سلا
سے سلوک

انوار العلوم جلد ۵
۴۵
صداقت احمدیت
بھی کیا جاتا ہے۔ محبت میں تو کچھ نظر ہی نہیں آتا ۔ حدیث میں آتا ہے کہ وہ پانی جس سے رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے اس کو حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے صحابہ آپس میں لڑ پڑتے
عبد الله بن عمر حج کو جاتے ہوتے اسی جگہ پیشاب کرتے جہاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حج پر
جاتے ہوئے کیا تھا ۔ آج کہا جائے گا کہ یہ بیہودہ بات تھی ۔ مگر محبت کا علم جاننے والے جانتے
ہیں کہ جس سے محبت ہو اس کی ہر ایک بات پیاری لگتی ہے۔ مگر کیسے افسوس کی بات ہے کہ محمد صلی اللہ
علیہ وسلم کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کی اُمت بگڑ جائے تو اس کی اصلاح کے لئے خدا تعالیٰ کوئی انتظام
نہیں کرتا ۔ پس اگر کوئی یہ کہ سکتا ہے کہ چونکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے تمام لوگ ہمیشہ نیک اور پر سہیز گار
ہی رہیں گے اس لئے ان کی اصلاح کے لئے کسی مصلح کے آنے کی ضرورت نہیں ہے اور یہ بات
صحیح ہے تو واقع میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اترت کے لئے کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن اگر یہ
نظر آتے کہ مسلمان کہلانے والوں نے نمازیں چھوڑ دی ہوں حالانکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
ہے کہ جو لوگ عشاء کی نماز کے لئے مسجد میں نہیں آتے میرا دل چاہتا ہے کہ میں ان گھروں کو مع
ان کے جلا کر راکھ سیاہ کر دوں۔ اور جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا رحیم کریم انسان عشاء
کی نماز کے لئے یہ فرماتا ہے تو دوسری نمازوں کے لئے خود سمجھ میں آسکتا ہے کہ ان کا پڑھنا کتنا
ضروری ہے۔ پس اگر لوگوں نے نمازیں چھوڑ دی ہیں اور زکوۃ جس کے متعلق حضرت ابو بکر نے
فرمایا کہ جو اونٹ کی رسی تک نہیں دے گا میں اس سے جہاد کروں گا اس کا دینا ترک کر دیا ہے
اور اسی طرح شریعت کے دوسرے احکام کو چھوڑ دیا ہے تو پھر کیوں ان کے لئے کسی مصلح کی
ضرورت نہیں ہے ؟ ہاں اگر مسلمان نہ بگڑتے تو ان کو کسی مصلح کی بھی ضرورت نہ ہوتی مگر جب
ان کا بگڑنا ثابت ہے تو پھر یہ کیوں نہ مانا جائے کہ خدا تعالیٰ نے ان کی اصلاح کے لئے سامان
بھی کیا ہو گا ۔ اگر نہیں کیا تو یہ ماننا پڑے گا کہ خدا تعالیٰ کو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی تعلق
نہیں ہے ۔ بعض لوگ کہہ دیا کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو کسی مصلح کی ضرورت نہیں ہے ۔ مگر ہم کہتے
ہیں یہ تو انگور رکھتے ہیں والی مثال ہے ۔ جب ہر ایک شخص دیکھ رہا ہے حتی کہ دشمن بھی تسلیم کرتے ہیںکہ مسلمانوں
کی حالت بگڑ چکی ہے تو پھر یہ کہا کہ نہیں کسی مصلح کی ضرورت نہیں اپنی بیہودگی کا ثبوت دینا ہے ۔
امکان نبوت کی اصلیت باقی رہا یہ کہ کوئی کے سلم میں مجد اور مامور توبے شک آئیں
لیکن کوئی نبی نہیں آسکتا کیونکہ اس طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ لم
عد
بخاري - كتاب الشروط - باب الشروط فى الجهاد والمصالحة مع اهل الحرب وكتابة الشروط
بخاری - کتاب الاحکام - باب اخراج الخصوم واهل الريب من البيوت بعد المعرفة

انوار العلوم جلد ۵
hel
صداقت احمد بیت
کی ہنگ ہے۔ مگر ہم کہتے ہیں کہ اگر کوئی ایسا نبی ہونے کا دعوی کرے جو صاحب شریعت ہو اور رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شریعت کو منسوخ کرے تو بے شک اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک
ہے لیکن اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے کسی کو بطور اعزاز کے یہ درجہ اور کر نہ دیا جائے
تو اس میں آپ کی ہتک نہیں۔ بلکہ عزت ہے ۔ دیکھو دنیا میں اسی انسان کی بڑی عزت سمجھی جاتی ہے ،
جس کے ماتحت بڑے بڑے درجہ کے انسان ہوں ۔ ایک کمانڈر انچیف کیوں بڑا ہوتا ہے اس لئے
کہ کسی جنرل اس کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ اسی طرح ایک جنرل کیوں بڑا ہوتا ہے اسی لئے کہ کئی کرنل اس
کے ماتحت ہوتے ہیں ۔ تو بڑے کی تعریف ہی یہ ہے کہ بڑے بڑے اس کے ماتحت ہوں ۔ نہ یہ کہ بڑے
بڑے تو مر جاتیں اور جو پیچھے رہے وہ کئے کہ میں بڑا ہوں ۔ یوں تو مردوں میں بھی ایک بچہ بہادر کہلا سکتا
ہے، لیکن کیا واقع میں وہ بہادر ہوتا ہے۔ بڑا بہادر اصل میں وہی ہوتا ہے جو کئی بہادروں سے بڑا
ہو ایک بچہ مردوں کے منہ پر طمانچے مار کر یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں بڑا بہادر ہوں۔ بہادر وہی ہوتا ہے جو
دوسرے بہادر کے سینہ پر چڑھ بیٹھے ۔ اسی طرح مدرسہ کون سا اعلی اسمجھا جاتا ہے وہی جس میں لڑکا پڑھ
کر دوسرے مدرسوں کے لڑکوں کے مقابلہ میں زیادہ لائق ثابت ہو سکے ۔ اب دیکھو رسول کریم
صلی اللہ علیہ وسلم خود فرماتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے مجھے فضیلت دی ہے اور میں قیامت کے دن
اپنی امت پر فخر کروں گا۔ اس کے متعلق یہ دیکھنا چاہتے کہ آپ کس بات پر فخر کریں گے اور وہ
کون سی بات ہے جو اور کسی اُمت کو نہیں دی گئی مگر آپ کی اُمت کو دی گئی۔ یہی ہے کہ دوسرے
انبیاء کے امتیوں میں مجدد اور صلح تو ہوتے رہے ہیں۔ لیکن کوئی نہیں ہوا تو نبی نہیں ہوا۔ پس
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے یہی فخر کی بات ہے کہ یہ درجہ آپ کے غلاموں میں سے کسی
کو حاصل ہو تا کہ اس طرح آپ کی عزت اور عظمت بڑھے۔ پھر آپ کی اُمت میں سے کسی کے
نبی ہونے کی ایک اور بھی وجہ ہے ۔ اور وہ یہ کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوی کیا ہے کہ
لَوْ كَانَ مُوسَى وَعِيسَى حَيَّيْنِ مَا وَسِعَهُمَا إِلَّا اتباعى اليواقيت والجواهر
مؤلفه امام عبدالوہاب شعرانی ص ۲۲ مطبوعہ مصر ۱۳۲۱ هـ ) اگر موسی اگر موسی اور عیسی زندہ ہوتے تو ان کے لئے سوائے اس
کے چارا نہ تھا کہ میری اطاعت کرتے ۔ یہ ایک دعوی ہے جس کے متعلق دشمن اعتراض کر سکتا
ہے کہ ایسا دعوای کرنا جس کا کوئی ثبوت نہ ہو بہادری نہیں ہے ۔ اس اعتراض کا جواب دینا ضروری
تھا اور اسی طرح دیا جا سکتا تھا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے اسی درجہ اور مرتبہ
کا انسان بھیج دیا جاتے جو حضرت موسیٰ اور عیسی کا درجہ تھا ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا

انوار العلوم جلد ۵
۴۷
صداقت احمدیت
برو
عوی مستیا کرنے کے لئے موسی اور علی زندہ ہوتے تو میری اتباع کرتے ضروری تھا کہ ایک شخص موسی عیسی
کو آپ کی امت میں سے کھڑا کیا جاتا جو ان کے درجہ پر پہنچ کر یہی کہنا کہ میں محمدصلی اللہ علیہ وسلم کا
غلام ہوں اور ان سے ایک قدم دُوری میرے لئے ہلاکت اور تباہی ہے ۔ کیونکہ جب آپ کی امت
میں سے کوئی ایسا شخص کھڑا ہو تب آپ کا دعوی سچا ثابت ہو سکتا ہے ۔ ورنہ اس کے بغیر آپ کا دعوی
میں سے کسی کو نبوت کا درجہ دیا جاتا ۔
اب ہمیں یہ دیکھنا چاہتے کہ وہ شخص جس نے اس زمانہ
دعوی نبوت پر اعزاز خیر البشر میں نبوت کا دعوی کیا ہے اس نے اگر اپنے قول اور فعل
سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ثابت کی ہے یا آپ کی ہنگ کی ہے ۔ اگر اس کے عمل سے
اور ر
۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت ثابت ہو تو اسے قبول کرنا چاہتے ورنہ رد کر دینا چاہتے ۔
اس زمانہ میں اسلام کی جو حالت ہو رہی ہے اس سے ظاہر ہے کہ اس پر تباہی آہ ہی ہے ایسی
حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے کسی مصلح کا آنا ضروری تھا۔ مگر سواتے اس کے اور کوئی شخص
ایسا نہیں ملتا جس نے خدا تعالیٰ کی طرف سے آنے کا دعوی کیا ہو ۔ اب وہ بھی سیچا نہیں بلکہ جھوٹا ہے
ونعوذ باللہ ، دجال ہے تو یہی کہا جاتے گا کہ بجائے اس کے کہ خدا تے تعالی ایسی نازک حالت
میں اسلام کی مدد کرتا اس نے بھیجا تو ایک دنبال کو بھیجا ۔ حالت تو یہ ہو کہ ایک مریض مر رہا ہو
اس وقت چاہتے تو یہ کہ اسے ایسی دوا دی جاتے جس سے وہ شفا پاتے لیکن اُٹھا زہر دے دیا جائے۔
مگر ہم دیکھتے ہیں۔ وہ دقبال بھی عجیب ہے کہ اس کا ایک لمحہ بھی ایسا نہیں گزرتا جس میں وہ رسول
کریم صلی اللہ اللہ علیہ علیہ وسلم پر پر د درود نہ بھیجتا ہو ، آپ کی شان کو ظاہر کرنے کی کوشش نہ کرتا ہو اور اسلام کی
خدمت میں مشغول نہ ہو۔ مسلمان کہلانے والوں کی تو یہ حالت ہو کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک
کرنے والوں ، آپ کو گالیاں دینے والوں، اسلام پر حملے کرنے والوں سے بغل گیر ہوں ۔ مگر اس کی غیرت
کا یہ حال ہو کہ پنڈت لیکھرام سلام کے لئے آیا اور وہ اس کی طرف توجہ نہیں کرتا اور اس طرف سے
منہ پھیر لیتا ہے ۔ اس پر سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے لیکھرام کو پہچانا نہیں اور بتایا جاتا ہے کہ پنڈت
لیکھرام آپ کو سلام کرنے کے لئے آتے ہیں ۔ اس پر اس کا چہرہ سرخ ہو جاتا ہے اور کہتا ہے اس
کو شرم نہیں آتی میرے آقا کو تو گالیاں دیتا ہے اور مجھے سلام کرنے کے لئے آیا ہے۔ پھر جہاں کہیں
کوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف آواز اُٹھاتا ہے وہ اسی پر پل پڑتا ہے۔ امریکہ میں ایک

انوار العلوم جلد ۵
27
صداقت احمدیت
شخص ڈوئی اُٹھتا ہے اور کہتا ہے کہ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لاتے ہوئے اسلام کو مٹانے اور
عیسائیت کو پھیلانے آیا ہوں ۔ اس کو للکارتا ہے کہ آمجھ سے مقابلہ کر اور دیکھ کہ اسلام غالب آتا ہے یا
عیسائیت ۔ یہ سن کر وہ کہتا ہے کہ اس کی طاقت ہی کیا ہے میں اسے موری کے کیڑے کی طرح مسئل
دوں گا ۔ گا ۔ اس کے جواب یا اب میں وہ انسان کہتا ہے کہ خدا تجھے ذلیل اور رسوا کرے گا اس پر کوئی
زیادہ عرصہ نہیں گزرتا کہ ڈوٹی کا باپ اعلان کرتا ہے کہ یہ حرام کا لڑکا ہے۔ پھر اس کے بیوی بچے
الگ ہو جاتے ہیں اور اس کی برائیاں اور بدکاریاں دنیا میں ظاہر کرتے ہیں۔
پھر اس پر فالج کرنا اور ذلت اور رسوائی کی موت سے مرتا ہے جس پر عیسائی اخبار لکھتے ہیں
کہ عیسا تیبت کے پہلوان پر اسلام کا پہلوان غالب آگیا ۔ تو وہ شخص جو اسلام کے دشمنوں ۔ کے سامنے
اس سے ا
سینہ سپر ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ
بعد از خدا بعشق محمد محترم
گر گھر این بود بخدا سخت کا فرم
وہ اگر نعوذ باللہ دجال ہے تو پھر مسلمان کون ہو سکتا ہے ؟ وہ تو خود کہتا ہے کہ اگر خدا کے بعد تو خود کہتا ہے کہ خا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت گھر ہے تو خدا کی قسم میں سب سے بڑا کافر ہوں ۔ کیونکہ میں سب سے
لکہ وہ اسلام جس سے
محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی تنگ ہوتی ہو اس سے یہ گھر مجھے ہزار درجہ پسند ہے جس سے آپ کی عزت اور
عظمت ثابت ہوتی ہے ۔
اور
سچائی معلوم کرنے کا طریق پس اس کی صداقت معلوم کرنے کے لئے اس کے کاموں ،
اس کے ماننے والوں کے کاموں کو دیکھنا چاہتے کہ وہ کیا کرتے
یں آیا وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسم کو گالیاں دیتے ، اسلام کو ذلیل کرتے ہیں یا دنیا کے چاروں کونوں
میں اسلام اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام پہنچانے میں لگے ہوتے ہیں ۔ گو اس وقت ہماری جماعت
دوسرے لوگوں کے مقابلہ میں بہت کم ہے اور مالی حالت بھی کمزور ہے مگر ہم نے مختلف ممالک میں
اپنے مبلغ بھیجے ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک آدمی جس قدر دین کی خدمت کر سکتا ہے اس میں لگا ہوا ہے
اور دین کے لئے ہر قسم کی قربانیاں کرنے کے لیے تیار ہے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا میں نے لندن میں
مسجد بنانے کے لئے ایک لاکھ کی تحریک کی تھی جس میں اس وقت تک ۹۲ ہزار کے قریب روپیہ
جمع ہو گیا ہے ۔
پس اس اختلاف کا فیصلہ کرنے کے لئے جو ہم اور دوسرے لوگوں میں پایا جاتا ہے یہ دیکھنا

انوار العلوم جلد ۵
۴۹
صداقت احمدیت
چاہئے کہ کس کے عقا ئد ایسے ہیں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ سلم کی ہتک ہوتی ہے اور کس کے
ایسے ہیں جن سے عزت ۔ ہمارے افعال اور حالات سے اگر ہمارے مخالفین پر یہ ثابت ہو جاتے
کہ ان سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت ثابت ہوتی ہے تو پھر کیا وجہ ہے کہ اس سلسلہ کی طرف
توجہ نہ کریں ۔ نہ کریں۔
خدا تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ لوگوں کی آنکھیں کھولے اور اس بات کی توفیق دے کہ آپ
لوگ ان عقائد کو چھوڑنے میں کسی رشتہ اور تعلق کی کوئی پرواہ نہ کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم کی ہنگ ہوتی ہے اور ان عقائد کو اختیار کریں جن سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت
اور عظمت کا ثبوت ملتا ہے تاکہ دنیا میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت قائم ہو ۔

آج 10 میں سے 10 باقی